2025-04-25@02:10:03 GMT
تلاش کی گنتی: 906
«کہ اجلاس»:
(نئی خبر)
فوٹو: فائل وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ کاش 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی جلاؤ گھیراؤ کی بجائے ’اوو اوو‘ کرکے احتجاج کرلیتے۔وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر تبصرہ کرت ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا۔انکا کہنا تھا کہ مہذب معاشروں میں احتجاج پُرامن ہی ہوتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوتی۔ وزیراعلیٰ علی امین کا 10 ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنانا قابل تحسین ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کاش 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی جلاؤ گھیراؤ کی بجائے ’اوو اوو‘ کرکے احتجاج کرلیتے۔وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ قوم جانتی...
عمران خان: فوٹو فائل اڈیالہ جیل میں ڈیڑھ سال میں پہلی مرتبہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کیلئے مقرر دن پر کوئی ملنے نہیں آیا، ملاقات کا دن ہونے کے باوجود کوئی رہنما، وکیل اور فیملی ممبر اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے نہیں آسکا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات کیلئے نہ پہنچ سکا۔مذاکراتی کمیٹی کا کوئی رکن بھی اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے نہیں پہنچا، منگل اور جمعرات بانی پی ٹی آئی سے معمول کی ملاقات کا دن مقرر ہے، جیل مینوئل کے مطابق آج ملاقاتوں کا وقت بھی ختم ہوگیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا بانی سے ملاقات کیلئے جیل حکام سے رابطہپاکستان...
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کرک میں شہید 3 جوانوں کو انکے آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کر دیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کرک میں شہید 3 جوانوں کی نمازجنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہداء کے لواحقین اورعلاقہ عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں. تینوں جوان 6 اور 7 جنوری کو دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء میں لانس حوالدارعباس علی، نائیک محمد نذیر اور نائیک محمد عثمان شامل ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل---فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران زرتاج گل نے کہا ہے کہ کل بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی اور حکم ملا کہ شہداء کی بات کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 26 نومبر کو انصاف کی فراہمی اور بانیٔ کی رہائی کے لیے پر امن احتجاج کیا، ہمارے ورکر زخمی اور شہید ہوئے اور ہم پر ہی مقدمات ہوئے۔ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے: عمر ایوبقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے۔اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق 3 مطالبات ہیں۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ 9 مئی، 26 نومبر کا جوڈیشل کمیشن اور کارکنان کی رہائی مطالبات میں شامل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا بانی سے ملاقات کیلئے جیل حکام سے رابطہپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کوششیں تیز ہو گئیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی...
فائل فوٹو ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور بالائی پنجاب کے بعض علاقوں میں کہر ا بھی پڑ سکتا ہے۔دوپہر میں ملک کے بیشتر جنوبی اور وسطیٰ علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔