2025-09-20@08:53:14 GMT
تلاش کی گنتی: 5937
«کی تاجر قیادت»:
(نئی خبر)
پاکستان اور امریکا کے درمیان حالیہ تجارتی معاہدے نے عالمی میڈیا میں کافی توجہ حاصل کی ہے۔ مختلف ادارے اس معاہدے کو مختلف زاویوں سے دیکھ رہے ہیں، جس میں اقتصادی، سیاسی اور علاقائی اثرات شامل ہیں۔ ذیل میں چند بڑے عالمی اداروں کے موقف پیش کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان معاہدہ اہم سنگ میل ہے، رائٹرز (Reuters) رائٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معاہدہ ایک اہم سنگ میل ہے جو پاکستان کی برآمدات پر عائد ممکنہ ٹریف کو کم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ پاکستان کی وزارت خزانہ نے اسے دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند قرار دیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے میں پاکستان کے...
حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور مختصر جنگ کے بعد جہاں پورے خطّے میں پاکستان کی اہمیت کے بارے میں دوررس نتائج مرتب ہوئے ہیں وہیں حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی ہے۔ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے بعد بھارتی سیاستدان نریندر مودی کی پالیسیوں کے خلاف پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں بھارتی سیاستدان مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہتے ہیں کہ پاکستان اور امریکا کا ’ایلو ایلو‘ چل رہا ہے اور آپ کہہ رہے ہیں اب کی بار ٹرمپ سرکار۔ بھارتی سیاستدان نے مودی کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ ’ماگا، میگا، ماگا‘ کر رہے...
احسن اقبال — فائل فوٹو وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔احسن اقبال نے سپارکو کی پوری ٹیم، انجینئرز، سائنسدانوں کو بھی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے چین کے تعاون پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ چین کے بھرپور تعاون پر شکر گزار ہیں۔ سیٹلائٹ کامیابی سے اپنے مدار میں پہنچ گیا۔ پاکستان نے ایک اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کردیایہ پاکستان کا دوسرا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ہے۔ پہلاریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 2018 میں چین کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے بھیجا گیا تھا۔ وزیر منصوبہ بندی نے اعادہ کیا کہ پاکستان کو اسپیس ٹیکنالوجی میں دوبارہ قائدانہ کردار دلائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ آئندہ سال چین کی...
اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کے طویل اور اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے مسئلہ جموں و کشمیر پر عالمی سطح پر فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ عاصم افتخار نے یہ بات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہی، جس کا موضوع تھا: ’’سیاسی حل کے فروغ کے لیے اقوام متحدہ کے امن مشنز کو ڈھالنا – ترجیحات اور چیلنجز۔‘‘ سفیر عاصم نے بتایا کہ پاکستان اب تک چار براعظموں میں 48 اقوام متحدہ امن مشنز میں 2لاکھ 35ہزار سے زائد فوجی بھیج چکا ہے، جن میں سے 182 اہلکاروں نے امن کے لیے...
کم تنخواہ پر کام کرنے والی ایک پرائیوٹ اسکول ٹیچر نے ایک دن فیصلہ کیا کہ اب کچھ اپنا ہی کاروبار کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: مارشل آرٹ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی کوئٹہ کی باہمت خواتین ارادہ باندھنے کے بعد انہوں نے یوٹیوب سے‘clay art’ سیکھنا شروع کیا اور آہستہ آہستہ اپنی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں سے ایک چھوٹا سا آن لائن بزنس بھی قائم کرلیا۔ ان کے ہاتھ کی بنی خوبصورت چیزیں اب نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ملک بھی پسند کی جا رہی ہیں۔ مزید پڑھیے: کوئٹہ کی سماعت سے محروم ڈاکٹر مہوش شریف، عزم و ہمت کی شاندار مثال ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنے گھر بیٹھے اتنا کما لیتی ہیں کہ خود...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزارت خارجہ، ریلوے اور توانائی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سب وزراء قابل احترام ہیں۔ اہداف کے حصول کے لئے وزارتوں میں صحت مند مقابلے ہونے چاہئیں۔ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ کے حوالے سے بھرپور مؤقف دنیا کے سامنے رکھیں گے اور پاکستان کی اس بارے میں توانا آواز ہوگی۔ ان کے حق میں آواز اٹھانے والوں کی آواز میں پاکستان اپنی بھرپور آواز شامل کرے گا۔ غزہ پر ہمارا مؤقف واضح اور قوم یکسو ہے۔ بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں ابتدائی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں پاکستان کے شمالی علاقوں میں شدید بارشیں...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں بیٹھے "میر جعفر" بانی کی جڑیں کاٹ رہے ہیں۔ سماء ٹی وی کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے سوال اٹھایا کہ وہ لوگ کہاں ہیں جو بانی کے پاؤں پکڑنے کے لیے تیار تھے؟ آج وہ باہر جا کر کیا بیانات دے رہے ہیں؟۔شہریار آفریدی نے کہا کہ مختلف چہروں والے منافق پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ پارٹی کے اندرونی مسائل کی وجہ ایسے عناصر ہیں جو بانی تحریک انصاف کے ساتھ مخلص نہیں ہیں اور دوغلی سیاست سے جماعت کو کمزور کر رہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 30 جولائی 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کو روکنے کیلئے حکومت نے دباؤ ڈالنا شروع کردیا، اے پی سی منعقد کرنا اپوزیشن کا آئینی اور قانونی حق ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی آل پارٹیز کانفرنس کو روکنے کے لئے حکومت نے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔یہ دو روزہ کانفرنس 31 جولائی اور یکم اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہونا ہے مگر ہوٹل انتظامیہ پر کانفرنس رکوانے کیلئے کے لئے بہت زیادہ دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ریٹائرڈ افسر مراد محمد مری کی دوبارہ تقرری اور انہیں تحصیلدار کچلاک کا چارج دینے کے معاملے کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی خبروں اور عوامی ردعمل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کو فوری انکوائری کا حکم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: انسانی حقوق کی آڑ میں دہشت گردوں کے بیانیے کو فروغ نہیں دیا جا سکتا، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی تفصیلات کے مطابق مراد محمد مری کو تحصیلدار کچلاک کے ساتھ ساتھ تحصیلدار سیٹلمنٹ آفس کوئٹہ کا اضافی چارج بھی دیا گیا تھا، جس پر مختلف عوامی و سماجی حلقوں...
اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے نے کہا کہ فلسطینیوں کی زندگیوں میں تبدیلیاں نتائج کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ حماس کو غزہ میں اپنی حکمرانی ختم کرنی چاہیئے اور اپنے ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرنا ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دیرینہ تنازعے کا مستقل حل تلاش کرنے کے مقصد سے اقوام متحدہ میں ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا کے بیشتر ممالک نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کے دوران کئی دہائیوں سے چلے آ رہے اس مسئلے پر مختلف ممالک نے اپنا موقف واضح کیا ہے۔ ہندوستان نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کی اور اسرائیل فلسطین تنازعہ کے حل کے لئے دو ریاستی حل کی حمایت...
—فائل فوٹو وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف نے بتایا ہے کہ کتنے سال کے بچوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی؟ اسلام آباد میں وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف نے سیکریٹری مذہبی امور عطاء الرحمٰن کے ہمراہ حج پالیسی کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ آج وفاقی کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دی ہے، اس سال 12 سال سے کم عمر بچوں کو حج پرجانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ان کا کہنا ہے کہ سرکاری حج درخواستیں 4 اگست سے وصول کی جائیں گی، پاکستان کا 2026ء کا حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔ سرکاری حج ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ روپے تک ہوگا، حج پالیسی منظوراسلام آباد میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 جولائی 2025ء) عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے بحیرہ روم میں لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے سے 18 تارکین وطن کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔'آئی او ایم' کے ترجمان نے کہا ہے کہ ادارے کی ہمدردیاں متاثرین اور اس حادثے میں بچ رہنے والوں کے ساتھ ہیں۔ یہ المناک واقعہ ان مہلک خطرات کی واضح یاد دہانی ہے جو بہت سے لوگ تحفظ اور مواقع کی تلاش میں مول لیتے ہیں۔لیبیا تارکین وطن اور پناہ کے خواہش مند لوگوں کی ایک بڑی عبوری منزل شمار ہوتا ہے۔ ان لوگوں کی بڑی تعداد استحصال، بدسلوکی اور زندگی کو لاحق سنگین خطرات کا سامنا کرتے ہوئے اچھے مستقبل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 جولائی 2025ء) عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے چین کی جانب سے میانمار میں زلزلے سے متاثرہ 320,000 لوگوں کو ہنگامی غذائی مدد فراہم کرنے کے اقدام کو سراہا ہے۔اس اقدام کے تحت چین 'ڈبلیو ایف پی' کو امدادی مالی وسائل مہیا کرے گا جس سے 4,900 میٹرک ٹن چاول خریدے جائیں گے۔ اس امداد سےمارچ میں آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے سے بری طرح متاثرہ علاقے ساگینگ، منڈلے، نے پی تا، میگوے، شن اور باگو میں ایک ماہ کے لیے لوگوں کی غذائی ضروریات پوری کی جائیں گی۔'ڈبلیو ایف پی' یہ امداد ضرورت مند لوگوں کو براہ راست مہیا کرے گا جس میں اسے مقامی امدادی شراکت داروں...
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف کھیلنے سے ایک بار پھر انکار کر دیا۔ بھارت کے انکار کے سبب فائنل میں پاکستان کا سامنا آسٹریلیا چیمپئنز یا جنوبی افریقا چیمپئنز سے ہوگا۔ کرک انفو کے مطابق انگلینڈ میں جاری ایونٹ کا سیمی فائنل پاکستان چیمپئنز اور بھارت چیمپئنز کے درمیان جمعرات کو برمنگھم میں شیڈول تھا۔ بھارت کی جانب سے انکار کیے جانے پر پاکستان کو فائنل میں واک اوور دے دیا گیا۔ واضح رہے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تناؤ کی وجہ سے بھارت گروپ میچ میں بھی پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر چکا ہے۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا...
کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران 25.9 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے ادا کرنا ہوں گے جو گزشتہ مالی سال سے قدرے کم رہے گی جبکہ گزشتہ مالی سال بھی 26 ارب ڈالر کے قرضے سیٹل کیے گئے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پاکستان کے قرضوں کے حوالے سے بریفنگ کے دوران کہا کہ 16 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور ہوں گے اور 10 ارب ڈالر ہمیں ادا کرنے ہوں گے، 22 ارب ڈالر کے پرنسپل قرضے اور 4 ارب ڈالر کی سودی ادائیگیاں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جون 2022 میں مجموعی سرکاری قرضہ 100 ارب ڈالر تھا اور تین سال سے بیرونی قرضے اسی سطح پر برقرار ہیں، نئے...
اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ نے افواج پاکستان کو عزت دی دنیا بھارت سے جنگ جیتنے پر آج تک دنگ ہے اور پاکستان کی تعریف کررہی ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں سے نقصانات ہوئے جو کہ پہاڑی علاقوں میں زیادہ ہوئے اس کے ازالے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں ںے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف قربانیاں دے رہی ہیں، اللہ نے افواج پاکستان کو عزت دی وہ بھارت سے جنگ جیتے، فیلڈ مارشل نے فرنٹ سے جنگ کو لیڈ کیا دنیا آج تک بھارت سے جنگ جیتنے پر دنگ ہے اور پاکستان...
بھارت سے جنگ جیتنے پر دنیا آج تک حیران ہے اور پاکستان کی تعریف کررہی ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آ باد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ نے افواج پاکستان کو عزت دی دنیا بھارت سے جنگ جیتنے پر آج تک دنگ ہے اور پاکستان کی تعریف کررہی ہے۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں سے نقصانات ہوئے جو کہ پہاڑی علاقوں میں زیادہ ہوئے اس کے ازالے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔انہوں ںے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف قربانیاں دے رہی ہیں، اللہ نے افواج پاکستان کو عزت دی وہ بھارت سے جنگ...
صوبائی ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے اختیارات کے ممکنہ غلط استعمال اور قواعد و ضوابط سے ہٹ کر کی گئی اور تقرری کی مکمل چھان بین کیلئے چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کو ہدایت جاری کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ریٹائرڈ افسر کی تقرری سے متعلق سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں اور عوامی تحفظات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی فوری انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مراد محمد مری نامی ریٹائرڈ افسر کو تحصیلدار کچلاک کے ساتھ ساتھ تحصیلدار سیٹلمنٹ آفس کوئٹہ کا اضافی چارج دیئے جانے پر مختلف حلقوں کی جانب سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا تھا۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق وزیراعلیٰ...
سندھ حکومت کا یوم آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہترین سجاوٹ پر انعام دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز) سندھ حکومت نے یوم آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 5اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے خلاف ایونٹ ہوگا جب کہ خصوصی افراد کیلئے بھی ایک بڑا ایونٹ کریں گے، ہم چاہتے ہیں کراچی، حیدرآباد اور سکھر کے کانسرٹس میں لوگ زیادہ شرکت کریں۔انہوں نے کہاکہ کراچی جشن آزادی کی تقریبات میں سب سے آگے ہوگا، جشن آزادی کے حوالے سے مشاعرہ ہوگا، رکشہ ریلی کا بھی پروگرام ہے،...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر احمد عظیم علوی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی جانب سے پالیسی ریٹ کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی بینک نے پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لانے کے بزنس کمیونٹی کے دیرینہ مطالبے کو نظر انداز کرکے تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جب ملک میں مہنگائی کی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ہے تو ایسے میں پالیسی ریٹ میں کمی نہ کرنا باعثِ تشویش ہے۔ انہوں نے وزیرِ خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا کہ وہ اس فیصلے کی ٹھوس...
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں شکست کے بعد بھارت کی پراکسی جنگ میں شدت آئی ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرینز، سول سوسائٹی، میڈیا، نوجوانوں اور دیگر سے براہ راست مکالمہ کیا گیا۔فیلڈ مارشل نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے عزم کو دوہرایا اور بلوچستان کی حب الوطنی پر بھارتی پراکسی دہشت گردی حملوں کو ناکام سازش قرار دیا۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ’فتنہ الخوارج‘ اور ’فتنہ الہندوستان‘...
دبئی( ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ گیونگ رپورٹ 2025 کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں سخاوت میں 101 ممالک میں سے 17ویں نمبر آگیا ہے۔ ورلڈ گیونگ رپورٹ 2025 سخاوت کے 3 اہم اشاریوں کی بنیاد پر ممالک کی درجہ بندی کرتی ہے جس میں اجنبی کی مدد کرنا، رقم عطیہ کرنا اور رضاکارانہ وقت دینا شامل ہے۔پاکستان نے انفرادی عطیات میں نمایاں پیشرفت کے ساتھ تینوں میں قابل ذکر کارکردگی دکھائی ہے جہاں عالمی تناظر میں عطیہ کی جانے والی آمدنی کے تناسب کے لحاظ سے اس کا نمبر 17واں ہے۔ خلیج ٹائمز پر شائع رپورٹ کے مطابق Pakistan Centre for Philanthropy کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شازیہ مقصود امجد کا کہنا ہے یہ پاکستان کے لئے جشن کا لمحہ ہے...
سٹی42: بانی کے اس بیان کی تردید ہو گئی کہ ان کے بیٹے قاسم اور سلیمان پاکستان آ کر احتجاج میں شامل نہیں ہوں گے۔ تحریک انصاف نے اعلیٰ ترین سطح پر اس بیان کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ قاسم اور سلیمان کے پاکستان آنے کی تاریخ طے ہ ہونا باقی ہے۔ وہ پاکستان آئیں گے اور احتجاج میں بھی شریک ہوں گے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے قاسم اور سلیمان کو پاکستان آنے سے روکنے کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا اور اس معاملہ پر تحریری بیان جاری کیا ہے۔۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر اپنے تحریری بیان میں شیخ وقاص اکرم نے ان خبروں...

سرپرست اعلی ایف پی سی سی آئی ایس ایم تنویر کی کاوش بغیر ڈیوٹی درآمدی کپاس،دھاگہ اور کپڑا پر 18فیصد ڈیوٹی عائد ترمیمی آرڈیننس جاری مقامی کپاس کے لئے لیول فیلڈ ہونے سے مقامی کپاس اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے ایک بڑی کامیابی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2025ء) چیئرمین خصوصی کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت (ایف پی سی سی آئی) و چیئرمین جنوبی پنجاب(پی بی ایف) ملک سہیل طلعت نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کاٹن سیکٹر کے لیے ایک اہم پالیسی پیش رفت میں مقامی کپاس کے لیے برابری کے میدان کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قانونی ضابطہ کار ترمیمی آرڈیننس(1)1359 حکومت پاکستان نے جاری کیا ہے جس کے مطابق درآمدی کپاس،دھاگہ اور کپڑا پر 18فیصدڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے جو کہ پہلے صفر تھی یہ کامیابی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سرپرست اعلیٰ جناب ایس ایم تنویر کی قیادت میں ایک سال کی انتھک محنت کا...
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے سعید اجمل کی تباہ کن بولنگ کے بدولت آسٹریلیا چیمپئنز کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن پاکستان کی بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 12 ویں اوور میں صرف 74 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے تباہ کن بولنگ کی اور 16 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔اس کارکردگی کے ساتھ 47 سالہ سعید اجمل نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔سعید اجمل ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی تاریخ میں 5 وکٹیں لینے والے...

تائیوان کی علیحدگی پر مبنی نصابی کتابوں کو آبنائے کے دونوں اطراف کے چینیوں کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کا دفتر
تائیوان کی علیحدگی پر مبنی نصابی کتابوں کو آبنائے کے دونوں اطراف کے چینیوں کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کا دفتر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام نے ستمبر کے نئے سمسٹر سے “چین کے خطرے کو سمجھنا’’ کے عنوان سے 13 ضمنی نصابی کتب متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تائیوان کے علاقے کی رائے عامہ نے اس اقدام کو ’’تائیوان کی علیحدگی‘‘ کی ایک منظم برین واشنگ مہم کے طور پر تنقید...
تائیوان انتظامیہ کی “علیحدگی ” پر مبنی اشتعال انگیزی کبھی کامیاب نہیں ہوگی، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون سے یومیہ پریس کانفرنس میں ایک سوال پوچھا گیا کہ چونکہ لائی چھنگ ڈے کے دورہ لاطینی امریکہ کے لئے امریکہ نے نیویارک سے “ٹرانزٹ” کرنے کے منصوبےکو مسترد کر دیا ہے، اس لئے لائی چھنگ ڈے نے لاطینی امریکہ میں تائیوان کے ساتھ نام نہاد “سفارتی تعلقات والے ممالک” کے دورے کا اپنا منصوبہ ملتوی کر دیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ کا کیا تبصرہ ہے؟ ترجمان نے کہا کہ وہ ایک بار پھر اس بات پر زور دینا چاہتے ہیں کہ ایک چین...
بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا کہ سیارا کی کامیابی اس بات کی علامت ہے کہ فلم بین اب صرف بڑے ناموں سے نہیں بلکہ منفرد کہانیوں اور نئے چہروں سے متاثر ہوتے ہیں۔ ممبئی میں اپنی نئی فلم ‘ستارے زمین پر’ کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو میں اداکار نے کہا کہ ہر دور کا اپنا ایک ذوق ہوتا ہے اور آج کی نسل ایسے مواد کی تلاش میں ہے جو ان کے جذبات سے ہم آہنگ ہو۔ اداکار عامر خان نے ‘سیارا’ کو ایک بڑی ہٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی ہر عمر اور طبقے کے لیے مختلف موضوعات پر کام کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ فنی آزادی انہیں تخلیقی طور پر بھرپور محسوس...
کراچی: لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے مینز کرکٹ ایونٹ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی شرکت خطرے میں پڑگئی۔ آئی سی سی نے کوالیفکیشن کے لیے علاقائی فارمیٹ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت برطانیہ کو مینز ایونٹ میں براہ راست انٹری ملے گی۔ بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور امریکا بھی ڈائریکٹ پہنچ جائیں گے، میزبان ہونے کے ناطے امریکا کی شرکت یقینی ہے۔ اس فارمیٹ کے تحت ایشیا، اوشیانا، یورپ اور افریقہ کے ٹاپ رینکڈ ممالک کو شرکت کے پروانے ملیں گے۔ نیوزی لینڈ چوتھے نمبرپر ہونے کے باوجود آسٹریلیا کی بہتر پوزیشن کی وجہ سے اوشیانا سے باہر ہوسکتا ہے، اسی طرح ایشیا سے بھارت کو خطے کے دیگر ممالک پر فوقیت حاصل ہوگی۔ دوسری جانب ویمنز...
بلوچستان: ایک اور سفاکانہ واردات، پسند کی شادی پر 7 سال بعد میاں بیوی قتل WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز مستونگ: بلوچستان میں ستونگ کے علاقے لکپاس نوشکی کے قریب پسند کی شادی کرنے پر بھائیوں نے حاملہ بہن اور اس کے شوہر کو قتل کر دیا۔لیویز حکام کے مطابق پنجگور کا رہائشی شعیب خان اپنی حاملہ بیوی اور بھائی کے ہمراہ کوئٹہ آرہے تھا، وہ مستونگ کے علاقے لکپاس نوشکی کراس کے قریب نجی ہوٹل میں تھے کہ مسلح افراد نے میاں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال پہنچایا، پنجگور کے علاقے چتکان کے محمد شعیب نے تقریباً سات سال قبل کوئٹہ کے...
---فائل فوٹو ٹک ٹاک اور این ڈی ایم اے کے اشتراک سے پاکستان میں سیلاب سے متعلق مستند معلومات کی فراہمی کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا گیا۔مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پاکستان میں جاری مون سون سیزن کے دوران سیلاب سے متعلق مصدقہ معلومات اور معاونت فراہم کرنے کے لیے ایک نیا سرچ گائیڈ فیچر متعارف کروا دیا ہے، جس کا مقصد جھوٹی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنا اور عوام کو بروقت، مستند اطلاعات فراہم کرنا ہے۔ٹک ٹاک نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیچر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) جیسے قابلِ اعتماد اداروں سے صارفین کو جوڑنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ٹک ٹاک پر جب صارفین سیلاب یا بارش سے...
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پسند کی شادی کرنے پر بھائیوں نے حاملہ بہن اور اُس کے شوہر کو قتل کر دیا۔ لیویز کے مطابق پنجگور کا رہائشی شعیب خان اپنی حاملہ بیوی اور بھائی کے ہمراہ کوئٹہ آرہے تھے، وہ مستونگ کے علاقے لکپاس نوشکی کراس کے قریب نجی ہوٹل میں تھے کہ مسلح افراد نے میاں بیوی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال پہنچایا، لیویز نے بتایا کہ ’پنجگور کے علاقے چتکان کے محمد شعیب نے تقریباً سات سال قبل کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی رہائشی خاتون بے نظیر سے کورٹ میرج کی تھی۔۔ کچھ عرصہ قبل شعیب کا اپنے سسرال والوں سے راضی...
کراچی: ماہرین نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا تو پوائنٹس گرین شرٹس کو مل جائیں گے۔ ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ پر بھارت میں شورشرابا جاری ہے، بھارت نے اپنی حکومت سے اجازت ملنے کے بعد ایشیا کپ میں شرکت اور پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس کے بعد ایشیائی شوپیس ایونٹ کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا گیا۔ ایونٹ یواے ای میں 9 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا، اس میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، گروپ اے میں شامل پاکستان اور بھارت کا کم سے کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 3 مرتبہ سامنا ہوسکتا ہے۔ بھارت میں کچھ...
عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار بھارتی بیانیے کو دنیا نے مسترد کر دیا، مودی سرکار کو آپریشن بنیان مَّرْصُوْص میں شکست کے بعد سفارتی سطح پر بھی منہ کی کھانی پڑی۔ راہول گاندھی نے لوک سبھا میں مودی سرکار کی ذلت آمیز ناکامیوں کا پردہ چاک کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ اگر دم ہے تو وزیراعظم مودی کہیں کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہا ہے، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے تقریر کے دوران نیو نارمل کا لفظ استعمال کیا، انہوں نے تقریر میں کہا کہ تمام ممالک نے دہشت گردی کی مذمت کی۔ راہول گاندھی نے کہا کہ جے شنکر نے یہ نہیں بتایا کہ پہلگام کے بعد ایک بھی ملک نے پاکستان کا...
کراچی:ماہرین نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا تو پوائنٹس گرین شرٹس کو مل جائیں گے۔ ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ پر بھارت میں شورشرابا جاری ہے، بھارت نے اپنی حکومت سے اجازت ملنے کے بعد ایشیا کپ میں شرکت اور پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس کے بعد ایشیائی شوپیس ایونٹ کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا گیا۔ ایونٹ یواے ای میں 9 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا، اس میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، گروپ اے میں شامل پاکستان اور بھارت کا کم سے کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 3 مرتبہ سامنا ہوسکتا ہے۔ بھارت میں کچھ حلقے بدستور...
بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کس طرح 50 کلو وزن کم کیا۔ ارجن کپور نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے ان کا وزن 140 کلوگرام تک پہنچ چکا تھا اور وہ نوعمری میں وہ ضرورت سے زیادہ موٹاپے کا شکار تھے اور انہیں لگتا تھا کہ صرف چہل قدمی ہی بہترین ورزش ہے۔ اداکار کے مطابق وزن کم کرنے کا سب سے مؤثر طریقہ جسمانی طور پر متحرک رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان اگر کھانے کے فوراً بعد بیٹھا رہے تو پھر وزن بڑھنے کی شکایت کا حق نہیں رکھتا۔ ارجن نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ کھانے کے شوقین رہے...
دنیا بھر میں سیاسی پناہ (اسائلم) کے لیے درخواست دینے والے افراد کی فہرست میں پاکستانی شہری اب پہلے نمبر پر آچکے ہیں اور تشویش ناک امر یہ ہے کہ صرف برطانیہ میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ اسائلم درخواستیں پاکستانیوں کی جانب سے دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی برطانیہ سے سب سے زیادہ ڈی پورٹ کیے جانے والے افراد میں بھی پاکستانی سرفہرست ہیں۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد عدنان پراچہ کے مطابق پچھلے 3 برسوں کے دوران پاکستان کے معاشی اشاریے بہتر ضرور دکھائی دے رہے ہیں مگر اس کے باوجود بیرون ملک، خاص طور پر برطانیہ میں اسائلم لینے والوں میں پاکستانی شہریوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ چکی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال پانچ روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔ وہ پاکستانی سیارے کی خلا میں لانچنگ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، وہ چین کی سینئر قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے جن میں خلائی تعاون سمیت سی پیک کے دوسرے مرحلے تجارت، سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر مذاکرات ہوں گے۔
طرابلس: مشرقی لیبیا کے شہر طبرق کے قریب تارکین وطن کی کشتی سمندر میں الٹنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 50 سے زائد لاپتہ ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ رواں ہفتے کے اختتام پر پیش آیا جس کی تصدیق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی مہاجرت (IOM) نے گزشتہ رات کی۔ آئی او ایم کے مطابق اب تک 10 افراد کو زندہ بچایا جا چکا ہے، جب کہ باقی مسافروں کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ طبرق مصر کی سرحد کے قریب ایک ساحلی شہر ہے اور لیبیا کے ان علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے مہاجرین کی بڑی تعداد روانہ ہوتی ہے۔...
اسلام آباد (خبرنگار)سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت جنیوا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جنیوا میں منعقدہ چھٹی عالمی اسپیکرز کانفرنس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں ہونے والے اعلی سطحی اجلاس بعنوان ’’عالمی امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کا تحفظ‘‘میں شرکت کی اپنے خطاب میں، جس میں دنیا بھر سے سربراہانِ ریاست، سفارتکاروں اور پارلیمنٹیرینز نے شرکت کی، اسپیکر قومی اسمبلی نے اقوام متحدہ کے منشور میں درج اصولوں اور مقاصد کے ساتھ پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کا منشور عالمی امن، سلامتی، خودمختاری، اور قانون...
بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا کہ سیارا کی کامیابی اس بات کی علامت ہے کہ فلم بین اب صرف بڑے ناموں سے نہیں بلکہ منفرد کہانیوں اور نئے چہروں سے متاثر ہوتے ہیں۔ ممبئی میں اپنی نئی فلم 'ستارے زمین پر' کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو میں اداکار نے کہا کہ ہر دور کا اپنا ایک ذوق ہوتا ہے اور آج کی نسل ایسے مواد کی تلاش میں ہے جو ان کے جذبات سے ہم آہنگ ہو۔ اداکار عامر خان نے 'سیارا' کو ایک بڑی ہٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی ہر عمر اور طبقے کے لیے مختلف موضوعات پر کام کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ فنی آزادی انہیں تخلیقی طور پر بھرپور محسوس کرواتی...
پاکستان کے ایک سیاسی گھرانے کی شخصیت مبینہ طور پر کرپٹو ٹریڈنگ کے کام میں 10 کروڑ ڈالرز کی خطیر رقم سے محروم ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر اینکر پرسن ندیم ملک نے اس حوالے سے انکشاف کیا جس پر مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما اور عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعوے کی تائید کی۔ مفتاح اسماعیل نے کرپٹو کرنسی کی مخالفت کی جبکہ سینئر اینکر پرسن نے کہا کہ اگر حکومت اس کام میں پیسہ لگائے گی تو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ نے دوران گفتگو یہ بھی کہا کہ کرپٹو کے کام میں سب کو نقصان نہیں ہوا بلکہ بہت...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی 2025ء) راہول گاندھی نے نریندر مودی کے پاکستان کیخلاف جھوٹے بیانیے کی دھجیاں اڑا دیں، مودی کو کہا آپ نے 35 منٹ میں ہی پاکستان کے سامنے سرینڈر کر دیا، بتا دیا کہ آپ کے پاس لڑنے کی طاقت نہیں ہے، سرکار نے پائلٹس کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے، آپ میں 50 فیصد بھی دم ہے تو کہیں کہ ٹرمپ نے انڈیا پاکستان میں سیز فائر نہیں کرایا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی پارلیمنٹ میں بھی مودی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی میں ہمت ہے تو ٹرمپ کو جھوٹا کہہ کر دکھائے، مودی...
بھارت میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ اُن کا ضمیر انہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ دیکھنے کی اجازت نہیں دیتا۔ اسد الدین اویسی نے لوک سبھا میں پہلگام حملے اور آپریشن سندور پر جاری بحث کے دوران حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اپنے خطاب کےدوران حکومت سے سوالات کرتے ہوئےکہا کہ جب بھارت نے پاکستان کے خلاف کئی سخت اقدامات اٹھائے ہیں تو پھر ایشیا کپ میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ میچ کھیلنے کی اجازت کیسے دی جا رہی ہے؟ آپ کس منہ سے پاکستان سے کرکٹ کھیلیں گے؟ انہوں نےکہا بھارت کی پاکستان...
نیویارک ریاست میں جنوری سے جون 2025 کے دوران کم از کم 66 غیر شناخت شدہ اشیا دیکھے جانے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں جنہوں نے شہریوں اور ماہرین دونوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پراسرار سیارچہ خلائی مخلوق کا بھیجا گیا کوئی مشن ہوسکتا ہے، ہارورڈ کے سائنسدان کا دعویٰ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ رپورٹس وفاقی اداروں اور یوا ایف او تحقیقاتی مراکز کو موصول ہوئیں جن میں مختلف شکل و صورت کے اجسام شامل ہیں۔ کیا دیکھا گیا؟ عینی شاہدین نے تیز روشنی والے گولے، مثلث نما آلات اور کئی ایسے اجسام دیکھے جو عام ہوائی جہاز یا ڈرونز سے بالکل مختلف حرکت کرتے تھے۔ مزید پڑھیے: اڑن طشتری والی مخلوق کا تعلق کس...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روکنے کے بیان کے بعد پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات نے نیا دعویٰ کردیا۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان نے بیان دیا تھا کہ اُن کے بیٹے قاسم اور سلیمان برطانیہ سے پاکستان نہیں آئیں گے اور نہ ہی وہ پانچ اگست سے شروع ہونے والی تحریک کی قیادت کریں گے۔ عمران خان کے اس بیان کے بعد پی ٹی آئی رہنما اور بالخصوص اُن کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیانات کی نفی ہوگئی تھی کیونکہ وہ ماضی میں یہ دعویٰ کرچکی تھیں کہ پانچ اگست کو شروع ہونے والی تحریک کی قیادت کیلیے قاسم اور سلیمان پاکستان آرہے...
سٹی42: پی ٹی آئی کے 5 اگست کو احتجاج کے متعلق راوپلنڈی کی اڈیالہ جیل سے اہم خبر آ گئی۔ پی ٹی آئی کے بانی نے اپنی ہدایت پر رکھے گئے پانچ اگست کے احتجاج کے غبارے میں خود ہی سوئی مار ڈالی۔ بانی نے کہا ہے کہ اس احتجاج کے لئے ان کے بیٹے انگلینڈ سے پاکستان نہیں آئیں گے۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں کو اس وقت جھٹکا لگا جب عمران خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔ بانی کا یہ انکشاف پاکستانی میڈیا کے لئے بریکنگ نیوز بن گیا کہ عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔ اس سے پہلے پی ٹی آئی پانچ اگست...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 جولائی 2025ء) شام کے علاقے سویدا میں گزشتہ دنوں فرقہ وارانہ بنیاد پر ہونے والے خونریز تشدد، انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد طے پانے والی نازک جنگ بندی تاحال برقرار ہے۔ان واقعات میں سیکڑوں لوگ ہلاک و زخمی ہوئے اور ایک لاکھ 75 ہزار افراد نے نقل مکانی کی۔ ملک کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ اس تشدد نے ملک میں سیاسی تبدیلی کے عمل کو نقصان پہنچایا ہے اور سیاسی و سلامتی کے محاذ پر کئی بڑے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت واضح کر دی ہے۔ Tweet URL انہوں نے کہا کہ شام کے...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نےکہا کہ قاسم اور سلیمان پاکستان نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کے بچے کسی احتجاجی تحریک میں شریک ہوں گے اور نہ ہی کسی احتجاجی تحریک کی قیادت کریں گے۔ خیال رہےکہ گزشتہ کچھ دنوں سے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اور سلیمان پاکستان آئیں گے اور عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کی قیادت کریں گے۔ بٹگرام: اسسٹنٹ کمشنر کا چھاپہ، گدھا کاٹنے والے افراد گرفتار، گوشت ضبط مزید :
اچھے کھانوں کا شوقین ہوں، پاکستانی کھانے کی وجہ سے امریکی پرواز سے اتار دیا گیا، خبیب نورماگومیدوف WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز قازقستان(آئی پی ایس )روس سے تعلق رکھنے والے یو ایف سی کے سابق چیمپئن خبیب نورماگومیدوف نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں صرف پاکستانی کھانا کھانے کی جلدی میں اکانومی فلائٹ لینا مہنگا پڑ گیا اور اسی سفر کے دوران امریکی ایئرلائن نے انہیں جہاز سے اتار دیا۔ایک پوڈکاسٹ کے دوران خبیب نورماگومیدوف نے بتایا کہ وہ ایک بار صرف سان فرانسسکو کے اپنے پسندیدہ پاکستانی ریسٹورنٹ چٹنی سے کھانا کھانے کے لیے امریکا میں سستی اکانومی فلائٹ پر سوار ہوئے، لیکن عملے سے بحث کے بعد انہیں جہاز سے اتار دیا گیا۔ انہوں...
ایشیا کپ کی باضابطہ تاریخوں کے اعلان کے بعد بھارتی ذرائع ابلاغ اور سیاسی حلقے شدید ردعمل کا شکار ہیں، جہاں مودی حکومت پر ایونٹ کے بائیکاٹ کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ سابق کرکٹرز، مبصرین اور ارکانِ پارلیمان اس فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا ایشیا کپ شیڈول پر برہم، پاکستان کے ساتھ میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹورنامنٹ کی تفصیلات طے ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی حکمتِ عملی پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ کئی بھارتی ٹی وی چینلز اور اخبارات نے یہ مؤقف اپنایا ہے کہ پاکستان کو واک اوور دینا...
راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل سدرہ بی بی کیس میں گرفتار رکشہ ڈرائیور خیال محمد کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ عدالت نے گورکن راشد محمود، سیکرٹری قبرستان سیف الرحمان کے جسمانی ریمانڈ استدعا مسترد کردی، گورکن راشد رکشہ ،سیکرٹری قبرستان سیف الرحمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔ رکشہ ڈرائیور خیال محمد کو دوبارہ یکم اگست جمعہ کو پیش کرنے کا حکم دیاگیا، سول جج قمر عباس تارڑ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ ڈیڈ باڈی لے جانے والا سرخ رنگ کا بڑا لوڈر رکشہ خفیہ پارکنگ سے برآمد کر لیا گیا لوڈر سرخ رکشہ برآمد کر کے باقاعدہ تھانہ کے مال خانے میں جمع، رکشہ بحق سرکار ضبط کرلیا گیا۔ عدالت نے سدرہ...
بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے 50 سال کی عمر میں جوان اور صحت مند دکھنے کا راز شیئر کردیا۔ کاجول نے حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران اپنی عمر، خوبصورتی، صحت اور طرز زندگی سے متعلق کئی دلچسپ باتیں شیئر کیں۔ 50 سالہ کاجول نے کہا کہ وہ بڑھتی عمر کے بارے میں فکرمند ضرور ہوتی ہیں، تاہم اسے خوش قسمتی بھی سمجھتی ہیں، کیونکہ ان کے مطابق بہت سے لوگ جوانی میں ہی دنیا سے چلے جاتے ہیں۔ کاجول کا کہنا تھا کہ چہرے کی جھریوں سے زیادہ انسان کی آنکھیں اس کی عمر اور کیفیت کو ظاہر کرتی ہیں۔ جب کوئی تھکن یا زندگی سے بیزاری محسوس کرتا ہے تو وہ آنکھوں اور چہرے...
پاکستان نے بچوں کے کینسر سے بچاؤ کے لیے عالمی سطح پر ایک بڑی پیشرفت کرتے ہوئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت ہر سال 8 ہزار بچوں کو مفت کینسر ادویات فراہم کی جائیں گی۔ اس تاریخی معاہدے کی تقریب میں وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے نیشنل ہیضہ کنٹرول پلان 2025-2028 کا بھی باضابطہ افتتاح کیا۔ وزیرِ صحت نے کہا کہ یہ تقریب بچوں کی زندگیاں بچانے کے عزم کی علامت ہے۔ پاکستان آج عالمی چائلڈ ہوڈ کینسر میڈیسن پلیٹ فارم کا حصہ بن چکا ہے، جس کے تحت بچوں میں کینسر سے بچاؤ کی شرح کو 30 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر کیا گیا...
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں خصوصی بچوں کی تعلیم میں تاریخی پیش رفت ، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار خصوصی تعلیم میں بین الاقوامی اشتراک ، برٹش کونسل اور سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں معاہدہ طے پا گیا۔ برٹش کونسل اور محکمہ خصوصی تعلیم کے درمیان LOI پر دستخط کیے گئے۔ معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق کی کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل جیمز ہیمپسن کو حکومت پنجاب کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ برٹش کونسل کی خصوصی تعلیم میں تکنیکی معاونت کی یقین دہانی کروائی گئی۔ ثانیہ عاشق نے کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم اور تربیت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ اساتذہ کے لیے بین الاقوامی تربیتی تبادلہ پروگرام ناگزیر ہے۔ آٹزم اور شمولیاتی...

فسطائیت کے خلاف فتح سے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کی تشکیل تک’’ کے موضوع پر اسلام آباد میں سیمینار کا کامیاب انعقاد
فسطائیت کے خلاف فتح سے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کی تشکیل تک’’ کے موضوع پر اسلام آباد میں سیمینار کا کامیاب انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چائنا میڈیا گروپ اور ایشین انسٹیٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان تھا: “امن کی جانب سفر: فسطائیت کے خلاف فتح سے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کی تشکیل تک”۔یہ سیمینار نہ صرف دوسری جنگ عظیم میں فسطائیت کے خلاف چین کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کا ذریعہ تھا بلکہ اس کا مقصد عالمی امن، بین الاقوامی شراکت داری، اور “ہم نصیب معاشرے” کے نظریے کو تقویت دینا بھی...

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کر غزستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین عزت مآب عادل بیسالوف کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفدکی ملاقات
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین عزت مآب عادل بیسالوف (Edil Baisalov) کی قیادت میں کرغزستان کے ایک اعلیٰ سطحی نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد پاکستان کرغزستان مشترکہ بین الحکومتی کمیشن (IGC) کے پانچویں اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے، جس کا مقصد متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے وفد کا خیر مقدم کیا اور آئی جی سی کے پانچویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان پروٹوکول اور مفاہمت کی متعدد یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کو سراہا اور انہیں تجارت، توانائی، تعاون، روابط اور عوامی تبادلوں کے فروغ...
ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنے سے بہتر رینکڈ ٹیم پیورٹو ریکو کو شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔ازبکستان میں جاری ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پیر کو عالمی نمبر 19 پاکستان کا مقابلہ عالمی نمبر 13 پیورٹو ریکو سے تھا جس میں پاکستان نے ایک بار پھر بھرپور سبقت کا مظاہرہ کیا اور حریف کو 0-3 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی ۔ پاکستان کی جیت کا اسکور 25-20، 25-20 اور 25-15 رہا۔پاکستان کی جانب سے یحییٰ ، عرفان، اجمل اور سعود نے شاندار کھیل پیش کیا۔ پاکستان گروپ مرحلے کا آخری میچ آج ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا ۔گرین شرٹس پہلے...
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں پہلی بار 5-0 سے کلین سوئپ کرتے ہوئے ایک تاریخی کامیابی حاصل کی۔ نوجوان کھلاڑیوں کی دھواں دار کارکردگی نے آسٹریلیا کو سیریز کے آخری میچ میں 3 وکٹوں سے فتح دلوائی، جو 3 اوورز قبل ہی مکمل ہو گئی۔ مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کی عدم موجودگی میں بین ڈورشیئس اور نیتھن ایلس نے 5 وکٹیں حاصل کرکے میزبان ٹیم کو صرف 170 رنز تک محدود کیا۔ اگرچہ آغاز میں آسٹریلیا کی بیٹنگ مشکلات کا شکار رہی اور گلین میکسویل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، تاہم ٹم ڈیوڈ، مچ اووَن اور کیمرون گرین کی برق رفتار بیٹنگ نے میچ کا رخ پلٹ دیا۔ مزید پڑھیں: آسٹریلوی وزیراعظم کی...
اسلام آباد (نیٹ نیوز) ایرانی سفیر نے سابق چیئرمین سینٹ کو پاکستان ایران تجارتی راہداریاں جلد کھولنے کی یقینی دہانی کرا دی۔ سابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ایرانی سفارت خانے پہنچے جہاں انہوں نے ایرانی سفیر سے ملاقات کی اور دونوں کے مابین دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ صادق سنجرانی نے اسرائیل جارحیت کو بھرپور جواب دینے پر ایرانی عوام اور حکومت کو سراہا، صادق سنجرانی نے ضلع چاغی کے پاکستان ایران بارڈ راجے روہتک کو کھولنے کا مطالبہ کیا جس پر ایرانی سفیر نے پاک ایران تجارتی راہداریاں جلد کھولنے کی یقینی دہانی کرائی۔ ایرانی سفیر نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستانی عوام کے غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ سابق چیئرمین سینٹ نے کہا بارڈر...
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بیرسٹر گوہر کے بیان کی سختی سے تردید کرتا ہے، سینیٹر اعجاز چوہدری، محمد احمد چھٹہ اور احمد خان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سزا سنائی۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا عدالت کی جانب سے دی گئی سزا ابھی تک برقرار ہے، اس فیصلے کو عدالت کی طرف سے کالعدم نہیں کیا گیا۔ترجمان نے کہا عبدالطیف چترالی کا کیس مختلف ہے، عبدالطیف چترالی اسلام آباد ہائیکورٹ نہیں گئے، انکے شریک ملزم عدالت میں گئے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا عدالت نے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو کالعدم کیا، عدالت نے عبدالطیف چترالی کیس کے شریک ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ ترجمان کے مطابق عبدالطیف چترالی اس اپیل میں نہیں گئے...
پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز کی سب سے بڑی بہن مہوش علی پر ایشین اسکواش فیڈریشن نے چھ ماہ کی پابندی عائد کر دی۔ نامناسب رویے کے خلاف پاکستان اسکواش فیڈریشن نے بھی تادیبی کاروائی کرے گی۔ بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی مہوش علی پر شکست کے بعد حریف کھلاڑی کے خلاف نازیبا اشارہ کرنے کی پاداش میں پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ جنوبی کوریا میں منعقدہ 32ویں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے گرلز انڈر 17 ایونٹ کے راؤنڈ 16 میں سیڈ5 ہانگ کانگ کی چانگ وائی لی کے خلاف شکست کے بعد مہوش علی نے نامناسب رویہ اپنایا تھا۔ مہوش علی نے حریف کھلاڑی کی طرف نازیبا...
سیز فائر نہ کراتا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان دنیا کی سب سے بڑی جنگ ہوتی،ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ اگر میں نہیں ہوتا دنیا میں 6 جنگیں ہوتیں جن میں سب سے بڑی جنگ پاک بھارت کی ہوتی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے ساتھ بہت زیادہ تجارت کرتا ہے۔ پھر میں پڑھ رہا ہوں کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کو مار رہے ہیں۔امریکی صدر کے بقول جس پر میں نے سوچا کہ ان دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کرانا میرے لیے آسان ہوگا کیونکہ اس قبل، میں بھارت اور پاکستان تنازع...

ترک صدر رجب طیب ایردوان مسلم دنیا کے مضبوط، بااصول اور جرأت مند رہنما ہیں ، انہوں نے ہر فورم پر فلسطینیوں اور امت مسلمہ کے حقوق کیلئے آواز بلند کی، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا ڈاکٹر فرقان حمید کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ رجب طیب ایردوان مسلم دنیا کے مضبوط، بااصول اور جرأتمند رہنما ہیں جنہوں نے نہ صرف ترکیہ کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا بلکہ امت مسلمہ کی آواز کو ہر عالمی فورم پر موثر انداز میں بلند کیا، ان کے دور قیادت میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔ غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں کی آواز ہر فورم میں اٹھانے پر رجب طیب ایردوان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وہ پیر کے روز ادارہ فروغ قومی زبان میں معروف محقق، سینئر صحافی اور ترکیہ ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن( ٹی...
دیامر سیلاب میں فیملی سمیت لاپتہ ہونیوالی نجی ٹی وی اینکر کی گاڑی مل گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز دیامر (سب نیوز)گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیلاب میں لاپتہ ہونے والی نجی ٹی وی اینکر کی گاڑی ملبے سے مل گئی۔ ترجمان حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق شاہراہ بابوسر پر ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے، سرچ آپریشن کے دوران نجی ٹی وی کی اینکر کی گاڑی ملبے سے نکال لی گئی، گاڑی تباہ شدہ حالت میں ملی ہے۔ترجمان کے مطابق گاڑی میں کوئی موجود نہیں تھا،لاپتہ فیملی سمیت دیگر سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق لاپتہ ٹی وی اینکر شبانہ لیاقت کے ساتھ...

آپریشن سندورکی ناکامی، بھارت نے جعلی مقابلوں میں پاکستانیوں کو شہید کرکے دہشتگرد قرار دینے کا منصوبہ دوبارہ شروع کردیا
آپریشن سندورکی ناکامی، بھارت نے جعلی مقابلوں میں پاکستانیوں کو شہید کرکے دہشتگرد قرار دینے کا منصوبہ دوبارہ شروع کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز سرینگر /اسلام آباد (سب نیوز)آپریشن سندورکی ناکامی کے بعد بھارت نے آپریشن مہادیو کے نام پر جعلی مقابلوں کا منصوبہ دوبارہ شروع کردیا، غیرقانونی حراست میں رکھے گئے پاکستانیوں کو شہید کرکے انہیں سرحد پار دہشتگرد قرار دیا جائے گا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے آپریشن سندور کی ناکامی اور پاک فوج کے ہاتھوں زبردست ہزیمت اٹھانے کے بعد آپریشن مہادیو کے نام سے جعلی مقابلوں میں زیرحراست پاکستانیوں کو شہید کرنے کا منصوبہ دوبارہ شروع کردیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن مہادیو کے تحت بھارت میں غیرقانونی اور جبری...
مانچسٹر: اولڈ ٹریفرڈ میں انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ٹیسٹ کے دوران پاکستانی مداح کو پاکستان ٹیم کی شرٹ پہننے پر اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا۔ پاکستانی مداح فاروق نذر کو سکیورٹی عملے کی جانب سے اپنی قمیض ڈھانپنے یا گراؤنڈ سے نکلنے کی ہدایت کی گئی جس پر انہوں نے اسٹیڈیم چھوڑنے کو ترجیح دی۔ واقعے کی ویڈیو فاروق نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں گراؤنڈ اسٹاف اور پولیس اہلکار انہیں شرٹ چھپانے کا کہتے نظر آتے ہیں۔ فاروق نے مؤقف اپنایا کہ ان کے پاس مکمل ٹکٹ ہے اور کسی مداح نے ان کے لباس پر اعتراض نہیں کیا، تو پھر یہ مطالبہ کیوں؟۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کی انگلش کرکٹ بورڈ...
پاکستان علما کونسل نے کہا ہے کہ ہم اقوام متحدہ میں فلسطین کے مسئلہ پر سعودی عرب اور فرانس کی صدارت میں ایک آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ہونےوالی تاریخی کانفرنس کا نہ صرف خیر مقدم کرتے ہیں بلکہ اس کی مکمل تائید کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ میں عالمی کانفرنس کی تیاریاں، سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سرگرم چیئرمین پاکستان علما کونسل و سیکریٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مولانا حافظ مقبول احمد، مولانا محمد شفیع قاسمی، علامہ طاہر الحسن، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا محمد اسلم صدیقی، قاری مبشر رحیمی، مولانا...

پاکستان فلسطین کے دو ریاستی حل ‘ غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کی بھرپور حمایت کرتا ہے.اسحاق ڈار
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جولائی ۔2025 ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کے مسئلے کے دو ریاستی حل اور غزہ میں فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور فلسطین کی بطور ریاست حیثیت کی بحالی کی بھرپور حمایت کرتا ہے عرب نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی برسوں سے دو ریاستی حل کی حامی رہی ہے.(جاری ہے) اسحاق ڈاراقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں فلسطین کے حوالے سے امن کانفرنس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ سنبھالنے میں پہلے ہی بہت دیر ہو چکی ہے سعودی عرب اور فرانس...
مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران ایک شخص کو، جو پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے ہوئے تھا، سیکیورٹی اہلکاروں نے میدان سے باہر نکال دیا۔ پاکستانی شائق کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں شرٹ ڈھانپنے کا کہا جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے یہ لکھ کر بتائیں، میں اس کو کیوں ڈھانپوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی والوں نے بولا شرٹ تبدیل کر لو یا گراؤنڈ سے چلے جاؤ۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر تنقید کرتے نظر آئے، صحافی نیلم اسلم نے کہا کہ یہ بالکل ناقابلِ قبول اور قانون کے خلاف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے...
ڈپٹی وزیراعظم نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ اس کانفرنس میں 2 اہم اہداف حاصل کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی، پہلا فوری جنگ بندی کو یقینی بنانا، اور دوسرا خوراک، انسانی امداد اور طبی سہولیات کی بلا رکاوٹ فراہمی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں فرانس اور سعودی عرب کے ساتھ شرکت کرے گا، جس کا مقصد فلسطین کے مسئلے کے پرامن اور دو ریاستی حل کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے، یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے نئی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی...
سابق ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا نے بھارت کی جانب سے کھیل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر سخت ردعمل دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں دانش کنیریا نے ورلڈ چمپیئنز لیگ (WCL) کے بائیکاٹ اور ایشیا کپ میں پاکستان سے مقابلے کو منافقانہ رویہ قرار دیا۔ دانش کنیریا نے ایکس پوسٹ میں کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے ورلڈ چمپیئنز لیگ (WCL) میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے اسے قومی فریضہ قرار دیا، لیکن اب جب ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلنا ہے تو یہ بالکل قابل قبول ہے؟ اگر پاکستان سے کرکٹ کھیلنا ٹھیک ہے، تو پھر ورلڈ چمپیئنز لیگ (WCL) میں بھی کھیلنا چاہیے تھا۔ مزید پڑھیں: ’کھیل جاری رہنا چاہیے‘، گنگولی کا...
اسلام آباد: وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے پی سی ایس آئی آر لیب کمپلیکس لاہور کے خلاف الزامات سے متعلق حقائق جانچنے والی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ٹیسٹنگ کے عمل میں شفافیت اور سائنسی دیانت داری کو یقینی بنایا جائے گا اور کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ عوام اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہو سکے۔ وزارت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے مؤقف اختیار کیا کہ محکمہ پلاںٹ پروٹیکشن نے اُن کے سپاری (Betel Nut) کے نمونے کو افلاٹوکسِن ٹیسٹ کے لیے پی سی ایس آئی آر...
اسلام آباد:پاکستان آج اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں فرانس اور سعودی عرب کے ساتھ شرکت کرے گا، جس کا مقصد فلسطین کے مسئلے کے پرامن اور دو ریاستی حل کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے، یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے نئی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کانفرنس سے قبل ’عرب نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی دہائیوں سے بالکل واضح ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا واحد حل دو ریاستی حل ہے۔ انہوں نے فرانس اور سعودی عرب کی اس پہل کو قابلِ ستائش...
پاکستان کے شمالی علاقوں کے خشک پہاڑوں میں پائے جانے والا قدرتی معدنی مادہ سلاجیت ملک میں تو پہلے ہی مشہور تھا، لیکن اب اس کی مانگ ترقی یافتہ ممالک میں بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے، جہاں اسے قدرتی سپلیمنٹ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ سلاجیت کے کاروبار سے وابستہ افراد کے مطابق حالیہ برسوں میں اس قدرتی مادے کی عالمی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور اب عرب ممالک، یورپ اور امریکا سے بھی باقاعدہ آرڈرز آ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سلاجیت، جس کی خاطر وکیل نے وکالت چھوڑ دی سلاجیت ہے کیا؟ سلاجیت کی مارکیٹ اور طلب کو سمجھنے سے قبل یہ جاننا ضروری ہے کہ سلاجیت ہے کیا، کہاں پیدا ہوتا...
—فائل فوٹو فیصل آباد میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والی خاتون سے زیادتی کرنے اور ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کے مقدمے میں مقامی درزی کو گرفتار کر لیا گیا۔ درزی نے خاتون کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا، جب وہ کپڑے سلائی کے لیے دینے آئی تھی۔ملزم نے نازیبا ویڈیو کی بنا پر خاتون کو بلیک میل کر کے پیسے اینٹھنے کی کوشش بھی کی۔
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی کاکہناہےکہ فتنہ الہندوستان بلوں کے اندرہوں یا بلوں سےباہر، ان کا وہیں قلع قمع کریں گے جبکہ ریلوے کی بیوروکریسی کو کہتا ہوں کام کریں چھٹی نہیں ملے گی، وفاقی حکومت پنشن اورتنخواہوں کا بوجھ اٹھا لے تو ریلوے کو منافع بخش بنا دوں گا،بزنس ٹرین کا 29 جولائی کو وزیر اعظم افتتاح کریں گے۔ لاہورپریس کلب میں میٹ دی پریس سےخطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھاکہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی وجہ سے پاکستانی سر اٹھا کر دنیا میں گھوم رہے ہیں، ترکیہ ہو یاروس اوورسیز پاکستانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ان کاکہنا تھاکہ بہترین خارجہ پالیسی سے دنیا نے پاکستان کی طاقت کو...
اسلام آباد: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے چین کے ساتھ شراکت داری کے منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ گوادر کی ترقی اور خصوصی اقتصادی زونز کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے ملاقات کی، جس میں چین۔پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے جاری منصوبوں کی رفتار، پیش رفت اور آئندہ جے سی سی کے اجلاس کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے، اب دوسرا مرحلہ صنعتی تعاون، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سماجی ترقی پر...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان زون نے کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ اس تسلسل میں ایف آئی اے بلوچستان زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا، جن کی شناخت اکمل خان، سیف اللہ، بشیر احمد، عبدالقیوم اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں کوئٹہ اور چمن کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، چھاپہ مار کاروائیوں...
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی وجہ سے آج پاکستانی دنیا میں سر اٹھا کر چل رہے ہیں، دشمن کو پیغام ہے کہ فتنہ الہند چاہے بلوں کے اندر ہو یا باہر، اسے وہیں کچل دیں گے۔ لاہور پریس کلب میں ’میٹ دی پریس‘ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ترکیہ، روس اور دیگر ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو عزت دی جا رہی ہے، جو پاکستان کی مضبوط خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریلوے نظام میں بہتری کے لیے انقلابی اقدامات جاری ہیں، وزیر ریلوے حنیف عباسی انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان کی طاقت کو تسلیم کر چکی ہے، بھارت زخم...
فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے آئی جی سے ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ نے بلوچستان میں قیام امن کیلئے فرنٹیئر کور نارتھ کے گراں قدر خدمات کو سراہا اور کہا کہ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ مایہ ناز فورس ہے، ایف سی بلوچستان نارتھ کی قیام امن کیلئے قربانیاں انمٹ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایف سی بلوچستان نارتھ کی قیام امن کیلئے قربانیاں انمٹ ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ہیڈ کوارٹرز نارتھ فرنٹیئر کور بلوچستان کا دورہ کیا، ایف سی بلوچستان نارتھ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے آئی جی میجر جنرل عابد مظہر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا افسران سے تعارف کرایا۔...
مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کی 5 وسطی ایشیائی ریاستوں کو برآمدات میں 31.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 411 فیصد اضافہ ہوا جس سے تجارتی خسارہ نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کو برآمدات 28 کروڑ 82 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہ گئیں جبکہ ان ممالک سے درآمدات 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 24 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہو گئیں۔ ازبکستان اور تاجکستان نے پاکستان کے ساتھ ٹرانزٹ معاہدوں پر جزوی عملدرآمد شروع کیا ہے تاہم ان اقدامات کے باوجود برآمدات میں نمایاں...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی خیبر پخونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مراد سعید کی واپسی ہوگئی، ہم نے انہیں سینیٹر بنادیا یہ ہماری جیت ہے۔ منگل کو پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر پخونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگلوں کی ضد تھی کہ مراد سعید مائنس ہے، ہم نے انہیں سینیٹر بنا کر سینیٹ پہنچا دیا۔ انہوں نے کہا کہ مراد سعید کو سینیٹ میں پہنچانا ہماری بڑی جیت ہے۔ سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت نہیں ہوئی۔صحافی نے سوال اٹھایا کہ آپ نے سینیٹ میں 3 ووٹ ڈالے ۔ علی آمین گنڈاپور نے جواب دیا کہ ہمارا مقصد پورا ہوا کہ ہم نے خیبر پختونخوا میں خرید و فروخت والا کام نہیں...
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: پاکستان کی تازہ ترین سیاسی صورتحال مہمان تجزیہ نگار: تصور حسین شہزاد میزبان و پیشکش: سید انجم رضا موضوعات پارلیمنٹ خصوصی نشستیں/ سینیٹ الیکشن تحریک انصاف قائدین کو سزائیں قومی سطح پر امن و امان پاڑہ چنار میں اسلحہ کی جمع آوری مہم اہم نکات و خلاصہ گفتگو پاکستان کی سیاسی جمہوری صورتِ حال ہمیشہ سے عدم توازن کا شکار رہی ہے پاکستان کے جمہوری سیاسی...
بیجنگ : چینی اسٹیٹ کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے 27 تاریخ کو تائیوان کے عوامی نمائندوں کی ” دی گریٹ ریکال ” یعنی نام نہاد “ایک عظیم برخاست” کے لئے ووٹنگ کی۔ اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق ووٹنگ کے پہلے مرحلے کے نتائج کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے صورتحال کا نوٹس لیا ہے کہ گو من دانگ پارٹی نے تمام 24 نشستوں کا دفاع کامیابی کے ساتھ کیا ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ “تائیوان کی علیحدگی ” کی نوعیت اور “یک جماعتی غلبہ” کے عزائم کے پیش نظر ، ڈی پی پی حکام نے بار بار سیاسی لڑائیوں کو بھڑکایا ہے،...
کراچی(نیوز ڈیسک)ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان ہوگیا ہے جس کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو ہوگا۔ ایونٹ متحدہ عرب امارات میں 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ اس بار ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جو گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں دو ٹیموں کا اضافہ ہے۔ ایشیائی کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ہفتے کے روز ایونٹ کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ ورلڈ کپ کو مدِنظر رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، عمان اور میزبان یو اے ای شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، ہانگ کانگ،...
دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر پی ڈی ایم اے پنجاب کی فلڈ ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کیجانب سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے۔ 624 افراد اور 380 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صوبے بھر میں فلڈ ریلیف سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق، دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے بعد متاثرہ اضلاع میں مجموعی طور پر 47 ریلیف...