2025-11-23@17:56:33 GMT
تلاش کی گنتی: 639

«افراد شہید جبکہ»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی: پاکستان نے دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے، مہمان ٹیم جنوبی افریقا دوسرے ٹیسٹ میں بھی ٹاس جیتنے میں ناکام رہی۔ پاکستان کی جانب سے ٹیم میں ایک کھلاڑی کی تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا جو آج اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔ کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ پچ تھوڑی سی خشک لگ رہی ہے، لیکن ہمیں معلوم نہیں کہ یہ کیسی کھیلے گی اور ہم نے یہاں کافی عرصے سے نہیں کھیلا، اس لیے بہتر...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن معاہدہ ہوگیا جس میں طالبان نے تسلیم کیا کہ وہ پاکستان مخالف عناصر کی حمایت نہیں کریں گے۔ ’دوسرے لفظوں میں طالبان حکومت نے تحریکِ طالبان پاکستان کی سرپرستی کو تسلیم کیا۔‘ معاہدے پر پاکستان کے دوست ممالک جیسا کہ قطر، ترکیہ، عمان اور چین نے مبارکباد دی جبکہ بھارتی وزارتِ خارجہ نے بیان جاری کیا کہ وہ طالبان حکومت کی ٹھوس حمایت جاری رکھیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک افغان جنگ بندی معاہدہ کا عالمی سطح پر خیرمقدم، سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھی تعریف ایک طرف اِس چیز کو پاکستان کی سفارتی کامیابی سمجھا جا رہا ہے تو دوسری طرف یہ سوالات بھی اُٹھائے جا رہے ہیں کہ...
    پاکستان کے خلاف کوئی بھی جارحیت کریگا تو ہم فوج کے ساتھ کھڑے ہونگے 8 لاکھ افغان مہاجرین واپس گئے، 12لاکھ اب بھی ہیں، سہیل آفریدی کی گفتگو صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو بھرپور جواب ملے گا۔پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ مجھے کسی کے خلاف نہیں لایا گیا، آئین اورقانون کی بالادستی کے لیے آیا ہوں، ہمارا ہر قدم قانون اور آئین کے مطابق ہوگا، پرامن احتجاج کرینگے۔انہوں نے کہا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے، گزشتہ حکومت میں ہم تھوڑے کمزور تھے، ہم عدالتوں میں جنگ لڑرہے ہیں، انصاف نہ ملاتواحتجاج ہی کرینگے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ...
    پشاور — خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ افغانستان ہو یا کوئی اور، اگر پاکستان پر حملہ کیا گیا تو بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ کسی کے خلاف سازش کے تحت نہیں بلکہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے میدان میں آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا، ہمارے تمام اقدامات آئینی دائرہ کار میں ہوں گے، ہم پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ سہیل آفریدی نے زور دے کر کہا کہ خیبرپختونخوا ہم سب کا ہے، اور اب وہ وقت نہیں رہا جب ہم کمزور تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی حکومت عدالتوں میں بھرپور قانونی جنگ...
    —فائل فوٹوز پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو گئے۔مذاکرات کی میزبانی قطری انٹیلی جنس چیف عبداللّٰہ بن محمد الخلیفہ کر رہے ہیں۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے وزیرِ دفاع خواجہ آصف وفد کی سربراہی کر رہے ہیں، جبکہ افغانستان کی طرف سے وزیرِ دفاع ملا یعقوب وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔ پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین فائر بندی میں توسیع پر اتفاق کرلیا گیا برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائر بندی میں 48 گھنٹے کی توسیع پر اتفاق پاگیا۔ پاکستانی سیکیورٹی حکام بھی وزیرِ دفاع کی معاونت کر رہے ہیں۔سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان سے دہشت...
    اسکرین گریب فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغانستان کے لوگوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ دائمی تشدد کے بجائے باہمی سلامتی کا انتخاب کریں۔پی ایم اے میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ طالبان رجیم کو ان پراکسیوں پر لگام ڈالنی چاہیے جن کی افغانستان میں پناہ گاہیں ہیں۔ یہ پراکسیاں پاکستان کے اندر گھناؤنے حملے کرنے کے لیے افغان سرزمین استعمال کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے، مسلح افواج اور عوام کے تعاون سے یقیناً اس لعنت کو بھی شکست دیں گے، ہم اسلام کی غلط تشریح کرنے والے مٹھی بھر گمراہ دہشت گردوں کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔ دوبارہ جارحیت کی کوشش...
    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ڈیویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امید ہے کہ امید ہے کہ افغانستان کی قیادت بھارت کی اس چال میں نہیں آئے گی اور دوحہ معاہدے کے تحت اپنے اوپر عائد پابندیوں کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال سے سوال کیا گیا کہ افغانستان کے ساتھ سیز فائر قائم رہے گی یا نہیں؟ جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ ہماری دلی خواہش ہے کہ سیز فائر قائم رہے اور افغانستان کی حکومت ان پابندیوں کی پاسداری کرے جو دوحہ معاہدے میں اس نے اپنے اوپر عائد کی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی درخواست...
    فائل فوٹو  چمن میں پاک افغان بارڈر کی بندش کے باعث 4 روز سے تجارت اور پیدل آمد و رفت معطل ہے، تجارتی سرگرمیاں معطل ہونے سے بارڈر کی دونوں طرف مال بردار گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ خشک میوہ جات کی100 سے زائد مال بردار گاڑیاں افغان حدود میں پھنسی ہوئی ہیں، افغانستان جانے والے پھل سبزی کی درجنوں گاڑیاں پاکستانی حدود میں بھی کھڑی ہیں۔ افغان طالبان نے سیز فائر کی درخواست کردی، پاکستان نے دو روز کے لیے سیز فائر کر دیاوزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کلیئرنگ اینڈ فارورڈنگ ایسوسی ایشن  کا کہنا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اکتوبر 2025ء) کئی سیاسی ماہرین اور دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈیورنڈ لائن کا تنازعہ، سرحدی علاقوں میں دہشت گردی اور پشتون باشندوں کی علاقائی رقابتیں مل کر پاکستان اور افغانستان کے دوطرفہ تعلقات کو ایک ایسے نازک موڑ پر لے آئے ہیں، جہاں نہ صرف پاکستان کا داخلی امن بلکہ پورے خطے کی سلامتی بھی سنگین خطرے میں ہے۔ ڈیورنڈ لائن کس طرح وجود میں آئی؟ معروف تجزیہ کار ڈاکٹر رسول بخش رئیس نے اس تاریخی پہلو کی وضاحت کرتے ہوئے ڈی ڈبلیو کے ساتھ گفتگو میں بتایا کہ 1893ء میں افغان امیر عبدالرحمان خان اور برٹش انڈیا کے نمائندے مورٹیمر ڈیورنڈ کے مابین ہونے والے ایک معاہدے کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیردفاع  خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ افغان طالبان اس  وقت بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں، میں نہیں سمجھتا کہ یہ سیز فائر  زیادہ دیر نکال پائے، افغانستان سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا رہا تو  ہمیں جواب  دینا  پڑےگا۔جیو نیوز کے پروگرام ' آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ' میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  پاکستان افغانستان میں 48 گھنٹے کا سیز فائر ہوا ہے، ہم پر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو جواب دینا ہمارا حق بنتا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغان طالبان اس وقت بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں، طالبان کے فیصلے اس وقت دہلی سے اسپانسر ہو رہے ہیں، اس وقت کابل دہلی...
    پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس نے ایک مذہبی جماعت کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے، جس کے دوران اب تک 2500 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ پولیس کے مطابق لاہور سے سب سے زیادہ 251 افراد گرفتار کیے گئے ہیں، جبکہ دیگر اضلاع میں بھی بڑی تعداد میں گرفتاریوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ گوجرانوالہ سے 135، شیخوپورہ سے 178، سیالکوٹ سے 128، گجرات سے 80، راولپنڈی سے 196 اور منڈی بہاءالدین سے 210 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اٹک اور صادق آباد سمیت دیگر اضلاع سے بھی گرفتاریوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کی جانب سے حملوں اور پرتشدد کارروائیوں...
    کراچی میں 40 سال سے زائد عرصےسےقائم سب سے بڑی افغان بستی کومسمارکرنےکےلیےگرینڈ آپریشن جاری ہے۔افغان بستی میں ہیوی مشینری کی مدد سےخالی اور خستہ حال گھروں اور دیواروں کو توڑا جارہاہے، جبکہ رینجرز، پولیس، ایم ڈی اے اور دیگر تمام اداروں کے افسران بھی موقع پر موجود ہیں۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ڈی آئی جی ویسٹ نے خالی پلاٹوں پر قبضہ سے متعلق خط لکھا تھا، جبکہ افغان بستی میں رہائش پزیر بیشتر افغان فیملیز چند روز قبل کراچی سے افغانستان روانہ ہوچکی ہیں۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں پرول پر رہائی ملی تو وہ افغانستان کے ساتھ تنازعے کے حل میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو مسلمان ہمسایہ ممالک کے درمیان لڑائی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔ بیرسٹر سیف کے مطابق  عمران خان نے کہا کہ اگرپے رول پر رہائی ملی تو وہ امن کے قیام اور افغانستان سے جاری تنازع کے حل کے لیے اپنا کردارادا...
    — اسکرین گریب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے حلف کو روکنے کی استدعا عدالت نے مسترد کردی۔ آج اللّٰہ تعالی کے فضل سے آئین کے دشمن کی ایک اور کوشش ناکام ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر، سلمان اکرم راجا اور دیگر نے پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی فتح ہوئی ہے، آج نئی حکومت ہوگی، وزیراعلیٰ حلف اٹھائیں گے۔سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے کارکن ہیں، ہمیں کسی کا خوف نہیں، ہم عوام اور قانون کی پاسداری کے لیے لڑیں گے۔ پشاور: گورنر نے وزیر اعلیٰ...
    سابق وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان پر پاک فوج کے ہونیوالے حملے سے خوش نہیں، لیکن کابل حکومت نے ہمارے لیے کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔ خورشید قصوری کا کہنا تھا کہ ہمارے افسر اور جوان شہید ہو رہے ہیں، پاکستان کب تک سہتا؟ پاک، افغان تنازع میں قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ افغانستان سے روزانہ جھگڑوں سے بھارت خوش ہوگا۔ خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان اور افغان کے درمیان اتنی تلخی ہو کہ وہ فائدہ اٹھا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ افغانستان پر پاک فوج کے ہونیوالے حملے سے خوش...
    —فائل فوٹو سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کا کہنا ہے کہ افغانستان سے روزانہ جھگڑوں سے بھارت خوش ہوگا۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ پاک افغان اتنی تلخی ہو کہ وہ فائدہ اٹھا سکے۔خورشید قصوری کا کہنا ہے کہ افغانستان پر حملے سے خوش نہیں لیکن ہمارے لیے کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے افسر اور جوان شہید ہو رہے ہیں، پاکستان کب تک سہتا؟ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک افغان تنازع میں قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای)  کردار ادا کر سکتے ہیں۔
    آزاد کشمیر مسلم لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ افغان، بھارت گٹھ جوڑ زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گا، شہدائے کشمیر سے غداری کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز آ زاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ افغان وزیر خارجہ کا بھارت کے کہنے پر مقبوضہ کشمیر سے متعلق گمراہ کن بیان افسوسناک ہے، اس کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہ غلام قادر نے ایک بیان میں کہا کہ افغان وزیر خارجہ اپنی تاریخ سے نابلد ہیں، افغانستان کے عوام ہمیشہ کشمیریوں کے موقف کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کی جانب سے پاکستان پر حملے...
    ڈھاکا: بنگلہ دیش میں ایک گارمنٹ فیکٹری اور اس سے متصل کیمیکل گودام میں آگ لگنے سے کم از کم 16 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ اموات کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ڈائریکٹر فائر سروس تاج الاسلام چوہدری نے بتایا کہ گارمنٹ فیکٹری کی دوسری اور تیسری منزل سے 16 لاشیں برآمد کی گئی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے، اموات کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔جبکہ آگ لگنے کی وجہ فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکی۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک اور عہدیدار طلحہ بن جشیم کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا کے علاقے میرپور میں 7...
    پاک افغان سرحد پرافغانستان سے بلا اشتعال جارحیت کیخلاف قوم نے افواج پاکستان کیساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر میں افواج پاکستان کے حق میں ریلی اور افغان دہشتگردوں کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ افغانیوں کو دل میں جگہ دی مگر یہ ہم پر حملہ کرتے ہیں۔ ہم نے انہیں بھائی چارہ اور محبت دی لیکن یہ کبھی پاکستان زندہ باد نہیں کہیں گے۔ یہ غدار لوگ ہیں، ہم نے انہیں بچوں اور بہن بھائیوں کی طرح پالا ہے۔ شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ یہ مودی اور بھارتی حکومت کی خوشنودی کیلئے ہماری چیک پوسٹوں پر حملہ کر رہے ہیں۔ افغانستان خوارج اور دہشتگردوں کا مرکز ہے۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے ہیں کہ مسئلہ یہ ہے کہ ہم کسی کے حق میں فیصلہ دیں تو خوش ہوتے ہیں خلاف دیں تو ناراض ہو جاتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کتنا ٹیکس نافذ ہو گا اسکا فیصلہ گزشتہ سال کے اثاثوں پر ہوتا ہے، وکیل فروغ نسیم نے جواب دیا کہ انکم...
    ریسکیو ٹیمیں اور فوجی اہلکار پانی میں پھنسے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ 10 ہزار سے زائد فوجی اہلکار امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ بے گھر ہونے والے متاثرین کے لیے عارضی شیلٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی امریکی ملک میکسیکو شدید بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں آ گیا، جس کے نتیجے میں 130 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، موسلادھار بارشوں اور تیز ہواؤں نے ملک کے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی، ایک لاکھ سے زائد مکانات متاثر ہوئے جبکہ سڑکیں، پل اور دیگر انفرااسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پانچ ریاستوں میں بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور سینکڑوں علاقوں میں مواصلاتی رابطے...
    شمالی امریکی ملک میکسیکو شدید بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں آگیا، جس کے نتیجے میں 130 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، موسلادھار بارشوں اور تیز ہواؤں نے ملک کے مختلف علاقوں میں تباہی مچادی، ایک لاکھ سے زائد مکانات متاثر ہوئے جبکہ سڑکیں، پل اور دیگر انفرا اسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پانچ ریاستوں میں بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور سینکڑوں علاقوں میں مواصلاتی رابطے منقطع ہیں۔ میکسیکو کی صدر نے کہا کہ بارشوں کی شدت غیر متوقع تھی اور مزید نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں اور فوجی اہلکار پانی میں پھنسے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان دھمکی دیتے ہیں اور مذاکرات کی بات بھی کرتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھمکانے کے ساتھ مذاکرات کی بات کرنے والے افغان طالبان پہلے دھمکی پر عمل کرلیں، اس کے بعد مذاکرات بھی کرلیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر کسی ملک سے حملہ ہوتا ہے تو جواب کا حق مل جاتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے کسی افغان شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، افغان وزیر خارجہ امیر متقی پر کون یقین کرے گا۔وزیردفاع نے واضح کیا کہ افغانستان کی سرزمین مختلف دہشت گرد گروہوں کی پناہ گاہ ہے، شہری آبادی کو نہیں بلکہ صرف دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ سرحدوں...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اب کوئی جرأت نہیں کرے گا، کلیئر کردوں اب اگر افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی تو افغانستان کے اندر جا کر ماریں گے، آپریشن سندور ہو یا تندور کوئی بھی کامیاب نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افغانستان کو پیار کی زبان سمجھ نہیں آئی، طالبان بھاگنے پر مجبور ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے افغانستان کو بھرپور جواب دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم...
    آزمائش کی گھڑی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کااعلامیہ شرمناک حدتک افسوسناک ہے، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آزمائش کی گھڑی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اعلامیہ شرمناک حد تک افسوسناک ہے۔ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اعلامیے میں دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کی مذمت میں ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا، انتہائی ڈھٹائی سے الزام لگایا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ساکھ کھوچکے ہیں۔سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ سر زمین کے تحفظ کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے سپوتوں کے بارے میں یہ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا ہےکہ  افغانستان کو سوچنا ہو گا کہ کیا وہ بھارت کے اعلیٰ کار تو نہیں بن رہے ،کیا افغان حکومت کو نظر نہیں آرہا کہ بھارتی حکومت اپنے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک کر رہی ہے ؟ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ اگر انہیں زیادہ پیسے دیں گے تو یہ ہمارے ساتھ ہو جائیں گے اور ہم انہیں دیو بند کے ذریعے کنٹرول کریں گے ، اب افغان وزیر خارجہ کا دیوبند کے مرکز میں تاریخی استقبال ہو ا تو انہیں یہ سوچنا چاہیے کہ کیا یہ بھارت کا اعلیٰ...
    لاہور (عثمان شامی) افغانستان کو دشمن ملک نہیں سمجھتے، وہ ہمارے بھائی ہیں، ان سے دوستانہ تعلقات چاہتےہیں،لیکن دہشتگردوں کو کھلی چھٹی نہیں دے سکتے، ان خیالات کا اظہاروزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں سینئرصحافی مجیب الرحمٰن شامی، سلمان غنی اور عمرشامی سے ملاقات کے دوران کیا۔وزیراعظم کا کہناتھاکہ خلوص نیت سے فوجی لیڈر شپ کے ساتھ مل کر کوشش اور محنت کی جس کے نتیجے میں اللہ پاک نے کرم کیااور پاکستان کے دنیا میں قدمیں اضافہ ہوا ہے، اس وقت امریکہ اور چین دونوں سے بے حد اچھے تعلقات ہیں، عرب ممالک بھی پاکستان کے ساتھ ہیں اور علاقائی اتحادی اہم بین الاقوامی معاملات میں ہم سے مشاورت کرکے فیصلے لے رہے ہیں۔افغانستان کے حوالے سے ان کاکہناتھاکہ افغانستان...
    ایک بیان میں صدر مملکت کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر سے متعلق ہر غیر قانونی دعویٰ عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے افغانستان کی جانب سے جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر پر کسی بھی متنازع یا گمراہ کن مؤقف کو پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔ بھارت کی جانب سے کشمیر سے متعلق ہر غیر قانونی دعویٰ عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔ صدرِ پاکستان کا کہنا ہے کہ افغان قیادت نے مقبوضہ کشمیر کے...
    افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر رات گئے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے کارروائی کے دوران افغان فورسز کی 19 اہم سرحدی پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ افغان حدود سے پاکستان پر ہونے والی گولہ باری اور فائرنگ کے جواب میں رات گئے سے جاری جوابی آپریشن میں پاک فوج نے نہ صرف اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا بلکہ ان پوسٹوں پر بھی قبضہ کر لیا جہاں سے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ زیرِ قبضہ پوسٹوں پر آگ اور تباہی کے واضح...
    سینئر صحافی طارق سمیر نے ایک نجی ٹی وی چینل (ایم ٹی وی) کو دیے گئے انٹرویو میں ملک میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات، سرحدی خطرات اور اندرونی سیکیورٹی کے چیلنجز پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دیا کہ نیشنل ایکشن پلان (NAP) پر مکمل اور سنجیدہ عملدرآمد ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جب اس پلان پر سنجیدگی سے کام ہوا تو دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی تھی، مگر سیاسی عدم استحکام، حکومتی تبدیلیوں اور پالیسی کے تسلسل کی کمی نے اس عمل کو متاثر کیا۔ طارق سمیر نے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے...
     وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ  اگردہشت گردافغانستان سے آئے تو ان کے پیچھے جائیں گے ،کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ حساب برابرکریں گے،پھردیکھیں گے کہ افغان طالبان کیاکہتے ہیں؟بھارت جنگ میں شکست کی خفت افغان سرزمین استعمال کررہاہے۔  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ  میں خود سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کابل گیاتھا، ہم نے افغان طالبان سے درخواست کی تھی کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو پناہ نہ دیں ، افغان حکومت کاکہناتھاکہ اتنے پیسے دیں ہم انہیں دوسری جگہ بسادیں گے، تاہم طالبان حکومت ضمانت دینے کو تیارنہیں تھی اور اب بھی نہیں ہے،ہمیں خدشہ تھاکہ یہ پیسے لے لیں گے اور دہشت گردواپس آجائیں گے۔  انہوں نے کہاکہ بھارت جنگ میں اپنی...
     وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کرنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے نہیں بلکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سفارش پر کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سہیل آفریدی کو دہشتگردوں کی سہولتکاری کے لیے لایا گیا، وزیراطلاعات عطا تارڑ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یہ فیصلہ صوبے کی بہتری کے بجائے ذاتی بنیادوں پر کیا گیا ہے، جس پر تحریک انصاف کے اراکینِ اسمبلی بھی ناخوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تشدد، ٹکراؤ اور انتشار کی سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور ان کا ذہن ہے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہزاروں طالبان کو پاکستان لا کر بسایا اور آج بھی پی ٹی آئی دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کر رہی ہے۔(جاری ہے) سوشل میڈیاپرجاری پیغام میں خواجہ آصف نے کہاکہ افغان حکومت کے ساتھ سالوں پر محیط مذاکرات اور وفود کے کابل آنے جانے کے باوجود پاکستان میں خونریزی بند نہیں ہوئی، برسوں سے ہماری فوج اور عوام کا خون بہایا جا رہا ہے، روزانہ فوجی جوانوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں۔وزیردفاع نے لکھا کہ 60لاکھ افغان مہاجرین کی 60سال کی مہمان نوازی کی قیمت ہم اپنے خون سے ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وقت...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہزاروں طالبان کو پاکستان لا کر بسایا اور آج بھی پی ٹی آئی دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کر رہی ہے۔خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ افغان حکومت کے ساتھ سالوں پر محیط مذاکرات اور وفود کے کابل آنے جانے کے باوجود پاکستان میں خونریزی بند نہیں ہوئی، برسوں سے ہماری فوج اور عوام کا خون بہایا جا رہا ہے، روزانہ فوجی جوانوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں۔خواجہ آصف نے لکھا کہ 60 لاکھ افغان مہاجرین کی 60 سال کی مہمان نوازی کی قیمت ہم اپنے خون سے ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ افغان مہمان اپنے...
    وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان نے پاکستان میں بے امنی کرنے والوں کو اپنے ملک میں بسانے کے لیے 10 ارب روپے مانگے تھے، انہیں مغربی افغانستان میں بسانے کا وعدہ کیا، پاکستان نے ان کی واپسی نہ ہونے کی ضمانت مانگی تو انکار کر دیا۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بتایا کہ 3 سال قبل میں افغانستان گیا تھا، اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی اور سینئر سفارتکار محمد صادق ہمارے ساتھ تھے، ہم نے انہیں کہا کہ آپ کے ملک سے ہمارے ہاں دہشت گردی ہوتی ہے، ان 6 سے 7 ہزار افراد کو کنٹرول کریں، انہوں نے ہمیں...
    سینئر سیاستدان شیر افضل مروت نے کہا ہےکہ علی امین گنڈا پور میں خرابی 26 نومبر سے شروع ہو گئی تھی، 26نومبر کے بعد بشریٰ بی بی ناراض ہوئیں،نارضی اب بھی برقرار ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کو توقع تھی کہ اسلام آبادکی سڑکوں پر لوگ آئیں گے، علی امین 26 نومبر کو لوگوں کو لائے تھے لیکن لوگ ان سے کنٹرول نہیں ہوئے، علی امین کی بانی پی ٹی آئی سےآخری ملاقات نے استعفے میں کردار ادا کیا، علی امین نے مجھے بتایا انہوں نے بانی کو بتایا انکے خاندان کے لوگ مداخلت کر رہے ہیں، علی امین نےبانی پی ٹی آئی کو بتایا ڈیڑھ سے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بس بہت ہو گیا، اب افغانستان سے بات کرنا ہوگی، افغانستان کو بتانا ہوگا کہ دہشتگردی اب ناقابل برداشت ہے۔  قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں شروع ہوا۔  اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاست ہوتی رہے گی یہ مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے، ایک وفد کو افغان حکام سے بات کرنے کیلئے کابل بھیجنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نےکہا ہےکہ پاکستان میں جو بھی دہشت گردی ہو رہی ہے اس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ موجود ہے۔  قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئےسابق وزیر اعظم راجا پرویز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) کراچی پر17 برس سے حکمرانی کرنے والی پاکستان پیپلز پارٹی والوں کسی کو تو بخش دو ہر جگہ جیالے بیٹھائے ہوئے ہیں رشوت نہ دینے پر خاتون کنڈیکٹر کی تنخواہ ہی روک دی۔پیپلز بس سروس نے پنک بس کی خاتون اسٹاف کو کم کرنے کی پالیسی خاتون ورکر ناراض نوکری سے نکالے جانے پر پنک بس کی خاتون کنڈیکٹر کا احتجاج نوکری سے نکالے جانے پر پنک بس کی خاتون کنڈیکٹر نےاحتجاج کیا اور کہا میں گھر کی واحد کفیل ہوں، بحالی تک بس کے آگے کھڑی رہوں گی۔https://jasarat.com/wp-content/uploads/2025/10/pink-bud-service.mp4تفصیلات کے مطابق کراچی میں نوکری سے نکالے جانے پر پنک بس کی خاتون کنڈکٹر صنم سومرو نے احتجاج کرتے ہوئے گلشن حدید اڈے پر بسوں...
    ---فائل فوٹو  جماعتِ اسلامی کے امیر، حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حماس کی پُشت پر کھڑے ہیں، جو فیصلہ حماس کا ہوگا وہ ہمارا فیصلہ ہوگا، حماس کا دفتر اسلام آباد میں بنانا چاہیے۔حافظ نعیم نے اسلام آباد میں غزہ ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ جماعت اسلامی مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، فلسطینیوں کے لیے سب کچھ کر سکتے ہیں، حماس کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، فلسطین کے شہدا کے ساتھ کھڑے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سب کی نظریں ہیں، کسی مغربی ملک کے پریشر کو قبول نہ کریں، ہم نے انہونی کو ہونی کر دکھایا تھا، شیروں کی حکومت ہوگی تو پوری قوم شیر بن...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جیسے مقدس مقامات کا محافظ رہے گا۔ سعودی وفد کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہر مسلمان ان مقدس مقامات کے دفاع کے لیے جان دینے کو تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کا عملی اظہار ہے، اور پاکستان ان مقدس مقامات کا تحفظ ہمیشہ اپنی ذمہ داری سمجھے گا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر زور دیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کو باہمی تعاون سے مشترکہ کاروباری خوابوں کو حقیقت میں بدلنا ہوگا، اور تجارت، سرمایہ کاری، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں مل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے خاندان کے 7افراد مارکوناہلی ڈیم میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے سبب ڈوب گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تقریباً 15 افراد پکنک کے لیے ڈیم پر آئے تھے۔ ان میں سے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد نہانے کے لیے پانی میں گئے کہ اچانک ڈیم کے سائفن سسٹم سے زوردار پانی خارج ہونے لگا۔ ڈیم کے انجینئروں کا کہنا ہے کہ حادثہ پانی کے بہاؤ میں قدرتی اضافے کے سبب پیش آیا، تاہم سائفن کے اچانک کھلنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد سہیل آفریدی نے علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے اور انہیں وزیراعلیٰ کا امیدوار قرار دینے کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی میڈیا سے خبریں ملی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہوں، پارٹی قیادت سے مجھے کوئی معلومات نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق محمد سہیل آفریدی  نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی تبدیلی کے حوالےسےکوئی  پتہ نہیں، وزیر اعلی کی قیادت میں صوبہ بہتری کی طرف گامزن ہے ۔ نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہےکہ  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سیاسی تنازعات کے باعث علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ...
    ---فائل فوٹو  امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے کسان کا بیڑا غرق کیا اور عوام کا بھی کر رہے ہیں، گزشتہ سال پنجاب حکومت کی زرعی پالیسی کے بعد زراعت مزید نیچے چلی گئی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ کی لڑائی نہیں نورا کشتی ہے، عوام اب مزید بیوقوف نہیں بنیں گے، اقتدار کے لیے آپ بہن بھائی بن جاتے ہیں، اب عوام سب جان چکے ہیں۔اِن کا کہنا تھا 40 سے 45 سال سے حکومت میں رہنے والوں نے بیج کی پالیسی نہیں بنائی، کسان رُل گیا، جاگیردار حکومتوں کا حصہ ہیں لیکن 97 فیصد چھوٹا کسان نظر انداز ہے۔حافظ...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئی صوبہ کسی کی جاگیر نہیں ہے، ہمارا معافی کا ایشو نہیں متاثرین کو ریلیف دیں، پنجاب میں لوکل باڈی سسٹم ہونا چاہیے، صوبے پر رحم کریں بلدیاتی نظام کو بحال کیا جائے، عدم اعتماد لانے تک ابھی ہماری بات نہیں گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پنجاب کسی کی جاگیر نہیں، ہمارا ایشو معافی نہیں عوام کو ریلیف دلانا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ہم چیف منسٹر سے سوال کرتے ہیں تو انگلیاں توڑنے کی بات کی جاتی ہے، ہمارا بھی کیپٹل...
    واقعہ میں جانبحق ہونیوالے حاجی نور محمد کے بیٹے نیاز محمد بڑیچ کا کہنا ہے کہ سول ہسپتال میں انکے والد اور بھائی کی لاش کی حوالگی کے سلسلے میں ان سے 35 ہزار کا مطالبہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں خودکش دھماکہ کے متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ جانبحق ہونے والے دو افراد کی لاشیں ہسپتال سے حاصل کرنے کے لئے انہیں 16 ہزار روپے کی رشوت دینی پڑی۔ چند روز قبل کوئٹہ میں دھماکے میں حاجی نور محمد اور ان کے بیٹے صابر خان جانبحق ہوئے تھے۔ جن کی لاشیں سول ہسپتال میں موجود تھیں۔ حاجی نور محمد کے دوسرے بیٹے نیاز محمد بڑیچ نے غیر ملکی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ہسپتال...
    عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عدالت میں ججز کو مصیبت پر چکی، سارے کیسز بری طرح سے ایکسپوز ہو رہے ہیں، کیسز کی کچھڑی پکانے والے پھنس چکے ہیں، انھوں نے سمجھا تھا بانی پی ٹی آئی گھبرا کر ڈیل کر لیں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنھوں نے کیسز کی کھچڑی پکائی تھی وہ پھنس چکے ہیں، انھوں نے سمجھا بانی پی ٹی آئی گھبرا جائیں گے اور ڈیل کر لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں ججز کو مصیبت پر چکی ہے، سارے کیسز بری طرح سے ایکسپوز...
    عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عدالت میں ججز کو مصیبت پر چکی، سارے کیسز بری طرح سے ایکسپوز ہو رہے ہیں، کیسز کی کچھڑی پکانے والے پھنس چکے ہیں،  انھوں نے سمجھا تھا بانی پی ٹی آئی گھبرا کر ڈیل کر لیں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنھوں نے کیسز کی کھچڑی پکائی تھی وہ پھنس چکے ہیں، انھوں نے سمجھا بانی پی ٹی آئی گھبرا جائیں گے اور ڈیل کر لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں ججز کو مصیبت پر چکی ہے، سارے کیسز بری طرح سے ایکسپوز ہورہے ہیں، جج صاحب بھی...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے جلسہ عام میں پاکستان سے شکست کا اعتراف کیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کے جنرل کا مجھ پر ایسا قرض ہے جو مجھے چکانا ہے۔ آپ کے جنرل نے ایسا کام کیا ہے کہ مودی کی آتما ابھی تک بدلے کی آگ میں جل رہی ہے۔ آپ نے ہمارے فوجیوں پر حملہ کر کے بھارت کو جو چوٹ پہنچائی ہے مودی اس کا بدلہ لیے بغیر رکنے والا نہیں۔ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اب جنگ پوری تیاری سے ہو گی اور پاکستانی فوج سے ہو گی۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلز  پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان اور  میئرکراچی مرتضیٰ وہاب  نےکہا ہےکہ پنجاب  حکومت  بیان بازی سےگریزکرے  اور  سیلاب متاثرین کی مددکرے، پنجاب حکومت سے مناظرے کے لیے تیار ہوں۔ کراچی کے سفاری پارک میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو گُل دستہ بھجوانا چاہتا ہوں،کہنا چاہتا ہوں اطمینان رکھیں مشکلات آتی رہتی ہیں، پنجاب حکومت سے مناظرے کے لیے تیار ہوں، ہم چاہتے ہیں سیاسی ٹیمپریچر کم رہے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بیان بازی کے بجائےسیلاب متاثرین کی مدد کرے۔ میئرکراچی کا کہنا تھا کہ ہمارے شہر میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، کچھ کام سست روی کا شکار ہیں ہم جانتے ہیں، آج...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارٹی میں بیان بازی کو افسوسناک قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کی بہنوں کے کوئی سیاسی عزائم نہیں، عمران خان کی بہنیں اپنے بھائی کی رہائی کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں، ان سے متعلق گفتگو میں سب کو احتیاط برتنی چاہیے، اس وقت برداشت اور اتحاد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت ملک میں بے یقینی کی صورتحال ہے، پی ٹی آئی قومی ایجنڈے پر حکومت سے مذاکرات کو تیار ہے، چاہتے ہیں وسیع تر قومی ایجنڈے پر حکومت کے ساتھ بات...
    ندیم افضل چن—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ پنجاب کو سیلاب میں ڈبونے والی مریم نواز کے ساتھ صوبے کے عوام نہیں کھڑے۔یہ بات انہوں نے لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ عظمیٰ بخاری کا ندیم افضل چن کے بیان پر ردِعملوزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی رہنما ندیم افضل چن کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ ندیم افضل چن کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کی سیکڑوں کلو میٹر اراضی پانی میں ڈوبی ہوئی ہے، اسکول، اسپتال اور سڑکیں ابھی تک سیلاب میں ڈوبی ہوئی ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب کےعوام...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 03 اکتوبر 2025ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر نائب امیر لیاقت بلوچ نے سیکریٹری اُمورِ خارجہ، ایڈیشنل سیکرٹری اُمور خارجہ اور ڈائریکٹر جنرل مڈل ایسٹ اُمور سے رابطہ کیا اور گلوبل صمود فلوٹیلا کی صورتِ حال پر بات کی۔ لیاقت بلوچ نے اُمور خارجہ کے عہدیداران سے کہا کہ پاکستانی عوام صمود فلوٹیلا کی کشتیوں پر سوار دُنیا بھر کے انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے رضاکاران کی اسرائیلی درندوں کے عالمی سمندر میں ایکشن، گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ اُمور خارجہ کے عہدیداران نے کہا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار پارلیمنٹ کو بھی پوری صورتِ حال پر بریفنگ دے رہے ہیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 اکتوبر 2025ء) فلپائن میں آنے والےزلزلے میں 72 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 20 ہزار سے زیادہ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ہسپتالوں پر بوجھ میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔6.9 شدت کا یہ زلزلہ 30 ستمبر کو رات دس بجے بوگو شہر کے ساحلی علاقے سیبو میں آیا جس کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ زلزلہ آنے کے بعد متاثرہ علاقوں میں افراتفری پھیل گئی۔ حکام نے ابتداً سونامی کی وارننگ بھی جاری کی جسے بعد ازاں واپس لے لیا گیا۔ Tweet URL زلزلے سے بوگو، میڈیلن اور سان ریمگیو...
    وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ عوامی مطالبات کو پُرامن طریقے سے مانا جا سکتا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ سال بھی آزاد جموں و کشمیر کے لیے 30 ارب کا پیکج دیا تھا، پرتشدد واقعے میں ہلاکتیں قابل افسوس ہیں۔ رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی کوشش ہے معاملے کو پُرامن طریقے سے حل کر لیا جائے، مظاہرین کے مطالبات بجا ہیں، لیکن اس کے لیے تشدد کا راستہ اختیار نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز تمام جماعتوں کی لیڈرشپ نے کوشش کی کہ معاملات اتفاق رائے سے حل ہوں، وزیراعظم...
    ادیس ابابا : ایتھوپیا کے وسطی علاقے میں ایک مذہبی تہوار کے دوران زیرتعمیر عمارت گرنے سے کم از کم 36 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔ حادثہ ارارتی کے علاقے میں واقع مینجار شینکورا آریرٹی مریم چرچ میں اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں زائرین سالانہ ورجن مریم فیسٹیول میں شرکت کے لیے جمع تھے۔ چرچ کی تعمیر مکمل نہیں ہوئی تھی اور اندر موجود عارضی لکڑی کا ڈھانچہ زائرین کے وزن کے باعث زمین بوس ہو گیا۔ پولیس چیف احمد گیبیہو نے سرکاری نشریاتی ادارے فانا براڈکاسٹنگ سے گفتگو میں بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو چکی ہے، جبکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث اموات میں اضافے کا...
    —فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ صمود فلوٹیلا دنیا میں مزاحمت کی ایک بہت بڑی علامت بن گیا۔منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو امن منصوبہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پیش کیا ہے اس میں بنیادی فریق کا تذکرہ ہی نہیں، فلسطینی اتھارٹی تک کو اس میں شامل نہیں کیا گیا۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے منصوبے میں اس کا کوئی تذکرہ نہیں کہ فلسطینی ریاست قائم ہو گی، فلسطینی ریاست کو دنیا کے 160 ممالک نے مان لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا روکنے کی شدید مذمت اسرائیلی فوج کا صمود فلوٹیلا پر حملہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن معمار افغان کیمپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 30 سالہ سہیل کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ مضروب کو گولی ٹانگ پر لگی تھی اس حوالے سے گلشن معمار پولیس واقعے کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ قرار دے رہی ہے۔ دریں اثنا سپر ہائی وے جمالی گوٹھ کے قریب فائرنگ سے 40 سالہ ہاشم نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت  دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ملیر چیک پوسٹ نمبر 5 کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے نجی اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت 35 سالہ سلمیٰ کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا رشید نے بتایا کہ حادثہ منی بس کی ٹکر سے پیش آیا تھا جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم، پولیس نے منی بس کو اپنے قبضے میں لے لیا ۔ متوفیہ خاتون موٹر سائیکل پر اپنے شوہر کے ہمراہ جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔تاہم، پولیس...
    خان یونس میں بے گھر افراد کے خیمے پر فضائی حملہ، ایک ہی خاندان کے تین شہری شہید النصیرات پناہ گزین کیمپ میں پانچ افراد زخمی، غزہ میں توپ خانے کی گولہ باری ،الجزیرہ اسرائیلی افواج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جنگ بندی منصوبے کے اعلان کے باوجود بمباری جاری رکھتے ہوئے مزید 39 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق خان یونس میں بے گھر افراد کے خیمے پر فضائی حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شہید ہوئے۔ اس کے علاوہ النصیرات پناہ گزین کیمپ میں بمباری سے پانچ افراد زخمی ہوئے، جبکہ غزہ شہر میں بھی توپ خانے کی گولہ باری کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023...
    غزہ: اسرائیلی افواج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جنگ بندی منصوبے کے اعلان کے باوجود بمباری جاری رکھتے ہوئے مزید 39 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق خان یونس میں بے گھر افراد کے خیمے پر فضائی حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شہید ہوئے۔ اس کے علاوہ النصیرات پناہ گزین کیمپ میں بمباری سے پانچ افراد زخمی ہوئے، جبکہ غزہ شہر میں بھی توپ خانے کی گولہ باری کی گئی۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس کی مذاکراتی ٹیم امریکی صدر ٹرمپ کے مجوزہ 20 نکاتی امن منصوبے پر غور کر رہی ہے۔ اس منصوبے پر اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پہلے ہی رضامندی ظاہر کر چکے...
    اپنے ایک بیان میں افغان عبوری حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کسی مسلح گروہ کو سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی گئی، یہ بات بے بنیاد ہے کہ افغانستان سے دوسرے ممالک کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان کا پاکستان، چین، ایران اور روس کے وزرائے خارجہ اجلاس پر  ردعمل سامنے آگیا، افغان عبوری حکومت نے افغانستان میں کسی غیر ملکی فوجی اڈے کے خلاف بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان افغان عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فوجی اڈے کے قیام کے خلاف بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، افغانستان پاکستان، روس، چین اور ایران کے مؤقف کا خیر مقدم کرتا ہے۔ حمد اللہ فطرت نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین...
    ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے مقابلے یعنی پاک بھارت فائنل سے پہلے سب کی نظریں ایک ہی مقابلے پر جمی ہیں۔ بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما اور پاکستان کے اسٹرائیک بولر شاہین شاہ آفریدی کے بیچ ہونے ٹاکرا۔ 25 سالہ ابھیشیک اس وقت شاندار فارم میں ہیں۔ مسلسل نصف سینچریاں، اور خاص طور پر پاور پلے میں جارحانہ آغاز، بھارت کے لیے کھیل کا رخ بدل رہے ہیں۔ دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی، جو ہم عمر ہیں مگر کہیں زیادہ تجربہ رکھتے ہیں، ٹورنامنٹ میں سب ٹیموں کے خلاف کامیاب رہے ہیں۔ ابھی تک کے دونوں پاک بھارت میچوں میں ابھیشیک نے شاہین پر بھرپور حملہ کیا۔ 14 گیندوں پر 31 رنز، 3 چھکے اور 2 چوکے اور شاہین...
    حکومت چینی بحران کا حساب لے، پیکا ایکٹ کے ڈر سے نہیں بولتا: ندیم افضل چن WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ حکومت چینی کے بحران کا بھی حساب لے، کمزورآدمی ہوں پیکا ایکٹ کے ڈر سے نہیں بولتا۔صوبائی دارالحکومت میں پی پی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ لوگوں کی آواز بننا ہمارا فرض ہے، اس میں اہم کردار میڈیا پرسن ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں جس کا اکثر طعنہ ملتا ہے ، حکومتی اتحاد کے وقت ہمارے درمیان چودہ نکات پر معاہدہ ہوا تھا،...
    مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے دعوی کیا ہے کہ پنجاب کے 46 لاکھ افراد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) سے مستفید ہو رہے ہیں۔مزمل اسلم نے اپنے  ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز فرما رہی تھیں کہ بی آئی ایس پی صرف 10 ہزار دیتا ہے اور وہ 10 لاکھ دیں گی، ان کو اندازہ نہیں کہ پنجاب کے 46 لاکھ افراد اس پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔مشیر خزانہ کے پی نے کہا کہ بی آئی ایس پی سے سندھ کے 26 لاکھ افراد کو 100 ارب روپے دئیے گئے، خیبر پختونخوا کو صرف 72 ارب جبکہ بلوچستان کو محض 5 ارب روپے دئیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق ان کیمرا بریفننگ طلب کرلی،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ دس سا ل پہلے دہشتگردی کا منظر کچھ اور تھاآج کچھ اور ہے،کسی نے تو عدالت  کو سمجھانا ہے کہ ہو کیا رہا ہے،آج تک کوئی عدالت کو نہیں سمجھا سکا،کسی سٹیج پر یہ کرمنل کارروائی کی جانب معاملات جائیں گے،یہ تو پارلیمنٹ کا کام ہے جنہوں نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں،اب آپ نے بتانا ہے کہ کس نے آکر بریفننگ دینی ہے،کون سا افسر پیش ہوگا۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے...
     ویب ڈیسک : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے بانی تحریک انصاف عمران خان نے انصاف کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹایا لیکن شاید ان کے پاس جو چابی سے اس سے دروازہ نہیں کھلا۔   بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کو 17 جنوری کو سزا ہوئی، اب 25 ستمبر آگیا ہے، انھوں نے انصاف کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹایا اور ہر دروازے پر جاتے ہیں۔  بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا شاید عمران خان کے پاس جو چابی ہے اس سے دروازہ نہیں کھلا، عدالت ان کی آخری امید ہے، وہ انصاف کے طلب گار ہیں۔ آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے  چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کیس...
    گجرات(نامہ نگار) مرکزی صدر پی ٹی آئی و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا چودھری ظہور الٰہی شہید کی 44ویں برسی پر پیغام کرتے ہوئے کہا چودھری ظہورالٰہی شہید نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی اور عوام کو عزت کی نگاہ سے دیکھاآج بھی گجرات سمیت پاکستان بھر میں چودھری ظہورالٰہی شہید کیلئے دعاؤں اور اظہار عقیدت کا سلسلہ جاری و ساری ہے قیصرہ الٰہی، مونس الٰہی، ثمیرہ الٰہی اور راسخ الٰہی مل کر چودھری ظہورالٰہی شہید کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیںیہی وجہ ہے کہ عوام سے ہماری محبت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے گجرات ظہور پیلس میں چوہدری ظہورالٰہی شہید کی سالانہ برسی پر(ق) لیگی کارکنوں اور میڈیا...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں کمسن بچی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جس میں 2 ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔  تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے ریڑھی گوٹھ احسان گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد 35 سالہ رخسار ولد عبدالرحمٰن اور وسیم ولد سیف اللہ کے نام سے کی گئی۔ جبکہ قائد آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ قصبہ اسلامیہ کالونی میں گھر کے اندر گولی لگنے سے کمسن بچی زخمی ہوگئے جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔  پیر آباد پولیس کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: یمن کے نگراں صدر رشاد العلیمی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ثابت کرے کہ بین الاقوامی قانون صرف ایک افسانہ نہیں بلکہ ایک زندہ حقیقت ہے۔عالمی  میڈیا رپورٹس  کے مطابق یمنی صدر  نے کہا کہ آج یمن اور غزہ کی صورتحال عالمی ضمیر کے لیے ایک اخلاقی کسوٹی بن چکی ہے، فلسطینی مسئلہ عرب عوام کا مرکزی مسئلہ ہے اور ایک ایسا زخم ہے جو کئی دہائیوں سے رس رہا ہے۔یمنی صدر نے اپنے خطاب میں حوثی باغیوں کو انتہا پسند دہشت گرد گروہ  قرار دیتے ہوئے کہا کہ یمن کا بحران محض داخلی مسئلہ نہیں رہا بلکہ یہ اقوام متحدہ کی ساکھ...
    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی بڑھتی رسائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا کہ رواں سال 263 یونیورسٹیوں کے گردونواح سے منشیات پکڑی گئی ہیں، جبکہ 4 ہزار کالجز میں آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے، پاکستان سے 87 فیصد "آئس" جی سی سی ممالک میں جاتی ہے، کوریئر پارسلز اور آن لائن شاپنگ کو بھی اس مقصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے پاکستان میں زیادہ تر منشیات افغانستان سے سمگل ہو کر آتی ہیں اور پاکستان کے راستے دیگر ممالک تک پہنچائی جاتی ہیں، جبکہ اندرون ملک اور بیرون ملک کوریئر کمپنیوں کے...
    —فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ میچ عام میچ نہیں ہوتا، ہمیں افسوس ہے کہ ہم بار بار کرکٹ میچ ہار رہے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف تمام کیسز بےبنیاد ہیں، ملک کے اندر لاقانونیت ہے، آزادی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ جلسہ کریں گے اور ہم ثابت کریں گے کہ پوری قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے، ادارے آئین کے مطابق کام کریں، عوام کی حقیقی جنگ لڑ رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو علی امین گنڈاپور کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیادوران سماعت جسٹس سید ارشد علی نے سوال کیا کہ 90...
    نیوز کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سے لاکھوں خاندان متاثر ہوئے ہیں، حکمرانوں کو فوٹو شوٹ اور کشتیوں میں سفر کرنا اچھا لگتا ہے، سیلاب متاثرین کی مدد کریں، اربوں روپے کے اشتہار چلانا بند کریں۔ اسلام ٹائمز۔ منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدہ کو خوش آئند سمجھتا ہوں، پاکستان کی سرزمین کو کبھی بھی دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سے لاکھوں خاندان متاثر ہوئے ہیں، حکمرانوں کو فوٹو شوٹ اور کشتیوں میں سفر کرنا اچھا لگتا ہے، سیلاب متاثرین کی مدد...
    اسلام آباد:۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا یہ کہنا کہ بانی تحریک انصاف کا دور ختم ہوچکا ہے، ایک خام خیالی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز کا چیلنج قبول کرتے ہیں۔ اسد قیصر نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ (ن) کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ ایک جھوٹ ثابت ہوا ہے، کیونکہ ن لیگ نے خود ووٹ چوری کرکے حکومت بنائی۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف بار بار یہی مطالبہ کر رہی ہے کہ انتخابات ایک نیوٹرل امپائر کے تحت اور شفاف انداز میں کرائے جائیں تاکہ عوامی مینڈیٹ سامنے آ سکے۔ پی ٹی آئی رہنما...
    ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹرین کو روکا گیا ہے،یہ ٹرین اسٹیشن پر کئی گھنٹوں سے کھڑی ہے جس وجہ سے مسافروں میںشدید پریشانی پائی جا رہی ہے۔ جبکہ ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے بلوچستان روانہ کیا جا رہا ہے۔جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی۔ Post Views: 7
    —فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اللّٰہ کا خوف اور اچھا نظام چیزوں کو ٹھیک کرتا ہے۔کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تمام صوبوں کے عوام کے حق کی بات کرتے ہیں۔ زبان، قوم، قبیلے اور مسلک کی بنیاد پر بات نہیں کرتے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم کچھی کینال، بجلی، گیس سمیت بلوچستان کے دیگر مسائل کا ادراک رکھتے ہیں، عوام سے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، اسلام کا نظام اقلیتوں کو سب سے زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی میں تمام مسالک کے لوگ آسکتے ہیں، ہم تمام مسالک کا احترام کرتے ہوئےسب کو جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک) اتوار کو پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں کھلاڑیوں نے بلے بازی میں ناکامی کا برملا اعتراف کیا۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی میٹنگ میں ہر کھلاڑی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں نے برملا بلے بازی میں ناکامی کا اعتراف کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ اسٹرائیک کو روٹیٹ کرنا ضروری ہے جبکہ بولرز نے تسلیم کیا کہ بیٹرز کے لیے کنڈیشنز قدرے دشوار ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ کو یقین دلایا کہ سپر فور مرحلے میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے جبکہ کوچ مائیک ہیسن نے ٹیم پر مکمل اعتماد...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک) فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ پاکستانی بیٹرز مشکل کنڈیشنز کا حل ڈھونڈنے لگے ہیں۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف کا کہنا تھا کہ یہاں کھیلنا آسان نہیں ہے، امید ہے کہ آنے والے میچز میں ٹاپ آرڈر کھلاڑی ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصافحہ کے تنازع سے ہمارا کچھ لینا دینا نہیں، یہ بورڈ کا معاملہ ہے۔ واضح رہے کہ 14 ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ میں ٹاس کے دوران بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی کپتان سلمان آغا سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔ میچ کے بعد بھی بھارتی ٹیم مصافحے کے لیے میدان میں نہ...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو چاہیے کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کی سنوائی کر کے ریلیف دیں۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چیف جسٹس کو جب خط لکھا جاتا ہے تو وہ اسے پٹیشن بنا کر سنتے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو سمیت سارے بے بنیاد کیسز بنائے گئے ہیں، سارے گواہان بے بنیاد اور بوگس ہیں جو دباؤ میں گواہی دے رہے ہیں۔ توشہ خانہ ٹو کیس، جیولری سیٹ کی قیمت کم لگائی، 2 اہم گواہوں کا اعتراف، اسلام آباد ہائیکورٹاسلام آبادبانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی... واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی...
    نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور ان کے نتیجے میں سیلاب کے باعث60 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں،سیلاب متاثرہ علاقوں کی صورتحال شدید انسانی بحران کی شکل اختیار کرچکی ہے عالمی برادری اس بحران سے نمٹنے کے لئے امداد فراہم کرے.(جاری ہے) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) کے سربراہ کالوس گیہا نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں ریکارڈ مون سون بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: اقوام متحدہ نے  کہاہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور فوجی کارروائیوں کے باعث خواتین کو سڑکوں پر بچوں کو جنم دینے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (UNFPA) کے مطابق غزہ میں صحت کی سہولیات کے خاتمے کے نتیجے میں ہزاروں حاملہ خواتین بے سہارا ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت غزہ کی خواتین کو ڈاکٹروں، اسپتالوں اور صاف پانی کے بغیر سڑکوں پر زچگی کرنے پر مجبور کر رہی ہے، تقریباً 23 ہزار خواتین کو طبی سہولت میسر نہیں، جبکہ ہر ہفتے 15 کے قریب بچے بغیر کسی طبی مدد کے پیدا...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں ملیں ، ابتدائی تحقیقات میں پولیس دونوں واقعات کو خودکشی بتا رہی ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 17 سالہ حیدر علی کے نام سے کی گئی۔ جبکہ کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید چھان...
    افغان طالبان نے ‘بے حیائی روکنے’ کے لیے افغان صوبے میں وائی فائی پر پابندی لگا دی۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان حکومت نے افغان صوبے بلخ میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ کاٹ دیا ہے جس سے صارفین کو انٹرنیٹ تک رسائی معطل ہو گئی ہے۔ صوبائی ترجمان کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ کے حکم پر وائی فائی انٹرنیٹ بند کیا گیا اور اس بندش کا مقصد غیراخلاقی سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔ فائبر آپٹک کیبل کٹنے سے بلخ میں پاسپورٹ آفس اور کسٹمز کا نظام مفلوج ہو گیا ہے۔ افغان ٹیلی کام کی تمام سروسز بند ہو گئی ہیں جس سے شہری سخت مشکلات میں مبتلا ہیں۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ 6 وزرا قندھار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ گدو اور سکھر بیراج کے مقام پر اونچے درجے جبکہ کوٹری پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ گدو کے مقام پر پانی کا بہاﺅ چھ لاکھ 24 ہزار کیوسک جبکہ سکھر پر پانی کا بہاﺅ پانچ لاکھ 60 ہزار کیوسک ہے۔ کوٹری پر پانی کی آمد 284,325 کیوسک اور اخراج 273,170 کیوسک ہے۔سینئر وزیر کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 3,522 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک 173027 کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جن میں سے 469 افراد اب بھی ریلیف کیمپس...
    پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، ایک دن بھی ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کیلئے کوشش نہ کی ہو،علی امین گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، ایک دن بھی ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کے لیے کوشش نہ کی ہو، پارٹی کی اندرونی تقسیم کی وجہ سے ملاقاتیں روکی جارہی ہیں، بیانیہ ساز لوگ جماعت کو کمزور کررہے ہیں، بار بار ملاقات کی درخواستیں دی تھیں مگر روکا گیا، جھوٹے الزامات، سیاسی پروپیگنڈا ہمارے نقصان کا سبب ہے، سینیٹ انتخابات میں نامزدگیاں اور تنازع جیسے پروپیگنڈا پارٹی میں برقرار ہے،...
    سندھ کے مختلف علاقوں میں24 گھنٹوں میں  3,522 افراد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ سندھ کے ے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ گدو اور سکھر بیراج کے مقام پر اونچے درجے جبکہ کوٹری پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ گدو کے مقام پر پانی کا بہاو چھ لاکھ 24 ہزار کیوسک جبکہ سکھر پر پانی کا بہاو پانچ لاکھ 60 ہزار کیوسک ہے۔ کوٹری پر پانی کی آمد 284,325 کیوسک اور اخراج 273,170 کیوسک ہے۔سینیئر وزیر کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 3,522 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک 173027 کو...
    لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے ہنجروال میں مضرِ صحت دہی بڑے کھانے سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 56 سالہ محمد اشرف اور 30 سالہ محمد سجاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جبکہ 24 سالہ علی شیر کی حالت تشویشناک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد قانونی کارروائی شروع کی جائے گی Post Views: 4
    لاہور، ملتان، رحیم یار خان، راجن پور (نیوز ڈیسک) پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار ہے جس کے باعث شجاع آباد، رحیم یار خان، احمد پور شرقیہ، راجن پور اور وہاڑی کے مزید سیکڑوں دیہات زیرِ آب آگئے۔ فیڈرل فلڈ کمیشن کے مطابق دریائے چناب میں پنجند بیراج کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں گڈو بیراج میں بھی شدید سیلاب متوقع ہے۔ پنجاب میں اب تک اموات کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔ 5 ہزار دیہات اور 45 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ جلالپور کھاکھی میں کشتی الٹ گئی شجاع آباد کے علاقے جلالپور کھاکھی میں کشتی...
    MADRID: اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے علاقے ویلیکاس میں گزشتہ رات ایک بار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ میڈرڈ کی ایمرجنسی سروسز کے مطابق دھماکے سے متاثرہ عمارت کی چھت کا ایک حصہ گر گیا، جبکہ موقع پر موجود فائر فائٹرز ملبہ ہٹانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ خلیجی میڈیا کے مطابق عمارت کی جزوی طور پر منہدم چھت، زمین پر بکھری اینٹیں، اکھڑے ہوئے دروازے اور سڑک پر شیشے کے ٹکڑے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ایمرجنسی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسٹریچرز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا۔ موقع پر فائر بریگیڈ،...
    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں لاکھوں شہریوں کی فون کالز، پیغامات اور انٹرنیٹ سرگرمیاں نگرانی کے عمل سے گزرتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عام افراد، صحافیوں اور سیاسی شخصیات سمیت متعدد افراد کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی ادارے بیک وقت40 لاکھ موبائل فونز کی نگرانی کی صلاحیت رکھتے ہیں، جبکہ ’’ڈبلیو ایم ایس ٹو‘‘ نامی ایک انٹرنیٹ فائر وال کے ذریعے 20 لاکھ سے زائد انٹرنیٹ سیشنز کو بلاک یا مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔ ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ یہ دونوں نظام ایک ساتھ کام کرتے ہیں۔ ایک فون کالز اور میسجز تک رسائی دیتا ہے ، جبکہ دوسرا ویب سائٹس اور...
    کیف: روس نے یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا جس میں 4 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے جبکہ دارالحکومت کیف میں سرکاری دفاتر آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ یوکرینی حکام کے مطابق حملے میں ڈرون اور میزائل استعمال کیے گئے جن سے کئی بلند عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ یوکرین کی کابینہ کے دفاتر پر براہ راست حملہ کیا گیا۔ یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہے کہ روس نے ایک ہی رات میں 810 ڈرون اور 13 میزائل داغے، جو اب تک کا نیا ریکارڈ ہے۔ حملوں کے نتیجے میں ایک حاملہ خاتون زخمی ہوئیں جنہوں نے قبل از وقت بچے کو جنم دیا، جبکہ ایک گھڑ سواری کلب...