2025-11-03@23:37:19 GMT
تلاش کی گنتی: 1939

«امریکی ائیرلائن»:

(نئی خبر)
    اسلام ٹائمز: "The Art of Sanctions" کتاب کے مصنف "رچرڈ نیفیو" نے جنوری 2025ء میں امریکی ویب سائٹ "فارن افیئرز" میں ایک مضمون لکھا۔ جس کا عنوان "ایران کیلئے آخری موقع" تھا۔ اس مضمون میں انہوں نے لکھا کہ ایسے وقت میں جب واشنگٹن دیگر علاقوں پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہے، ایران پر حملہ بہت سے وسائل کو جکڑ لے گا۔ اگر حملے کامیاب نہ ہوئے تو امریکہ کی ساکھ کمزور ہو جائیگی۔ بہترین اور پائیدار راستہ، معاہدہ و سفارتکاری ہے۔ ایران کی رفتار سست کرنے کے معاملے میں سفارتکاری کا ریکارڈ کامیاب رہا ہے۔ ترتیب و تنظیم: علی واحدی دس سال قبل آج ہی کے دن، ایرانی جوہری معاہدہ (JCPOA) سرکاری طور پر نافذ ہوا، لیکن اب...
    امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے بتایا ہے کہ برطانوی وزیراعظم نے تجویز دی ہے کہ ٹرمپ نے غزہ کے لیے جو منصوبہ پیش کیا تھا، یوکرین کے لیے واشنگٹن کے تعاون سے ویسا ہی ایک منصوبہ تیار کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی اور یوکرائنی صدور ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان حالیہ ملاقات تناؤ کا شکار رہی۔ مبصرین کی نگاہ میں یہ اس بات کا اشارہ ہو سکتا ہے کہ امریکی صدر کیف کو ٹوماہاک میزائلوں سے لیس کرنے کے فیصلےسے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔  ملاقات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین کو یہیں رک جانا چاہیے، دونوں فتح کا اعلان کریں اور تاریخ کو فیصلہ کرنے دیں۔ اس کے بعد وہ نامہ نگاروں کے...
    وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک گرما گرم پریس کانفرنس میں امریکی ترجمان اور صحافی کے درمیان طنز بھرے جملوں کے تبادلے نے عالمی توجہ حاصل کرلی۔ امریکی وزارت خارجہ کی معمول کی پریس بریفنگ کا محور عالمی کشیدگی اور چیلنجز ہوتی ہیں۔ جنگوں پر مؤقف بیان کرتے ترجمان کبھی خود کوئی جنگ نہیں چھیڑتے۔ تاہم گزشتہ روز ہونے والی پریس بریفنگ معمول سے ہٹ کر ثابت ہوئی جب خاتون ترجمان سے صحافی نے نہایت سنجیدگی کے ساتھ ایک سوال کیا۔ صحافی نے پوچھا کہ ہنگری میں صدر ٹرمپ اور روسی ہم منصب پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات کس نے طے کروائی ہے۔ جس پر امریکی ترجمان کیرو لائن لیوٹ نے برجستہ جواب دیا کہ ’یور موم‘ یعنی تمھاری ماں نے۔ بات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ایلون مسک کی خلائی ایجنسی اسپیس ایکس نے امریکی افواج کے لیے 21 سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں روانہ کردیے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ مشن فیلکن 9 راکٹ کے ذریعے انجام دیا گیا، جو فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے لانچ ہوا۔یہ سیٹلائٹس امریکی فوجی کمیونیکیشن نیٹ ورک کو مضبوط بنانے اور خلائی نگرانی کے نظام کو بہتر کرنے کے منصوبے کا حصہ ہیں۔اسپیس ایکس کا کہنا ہے کہ اس مشن نے اسٹارشیلڈ پروگرام کے تحت فوجی استعمال کے لیے مخصوص سیٹلائٹس کو مدار میں پہنچایا، جو ڈیٹا سیکورٹی اور عالمی رابطے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک
     امیر البحرل ایڈمرل نوید اشرف نے امریکا کا دورہ کیا جہاں امریکی بحریہ اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں جن سے دفاعی تعاون کو فروغ ملے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ نے اپنے دورہ امریکا میں امریکی ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ امیر البحر نے امریکہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا اور یونیورسٹی کے صدر وائس ایڈمرل پیٹر اے گارون سے ملاقات کی، ملاقاتوں کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، پیشہ ورانہ تربیت اور میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے امریکی محکمہ خارجہ کا بھی دورہ کیا جہاں سیاسی...
    وینزویلا میں سی آئی اے کے “خفیہ آپریشن” کی لاطینی امریکہ کی طرف سے مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کو وینزویلا میں “خفیہ کارروائیاں” کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔ لاطینی امریکی ممالک کے متعدد سیاست دانوں اور بین الاقوامی تنظیموں نے امریکہ کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔ برازیل کے صدر لوئز اینا سیو لولا داسلوا نے کمیونسٹ پارٹی آف برازیل کی کانگریس میں کہا کہ وینزویلا کے عوام اپنی تقدیر کے مالک ہیں اور کسی بھی ملک کے صدر کو وینزویلا کے مستقبل میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ بولیویا کے صدر لیوس البرٹو کیٹاکورا نے...
    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیرِ قومی سلامتی جان بولٹن پر خفیہ دفاعی معلومات افشا کرنے کے الزام میں فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ انصاف نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جان بولٹن نے حساس دفاعی دستاویزات کو ذاتی ای میل اور چیٹ ایپس کے ذریعے منتقل کیا، جو قومی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ 2021 میں ایرانی ہیکرز نے جان بولٹن کے ای میل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر کے حساس معلومات چُرا لی تھیں۔ ایف بی آئی کے مطابق بولٹن کے نمائندے نے اس وقت بتایا تھا کہ اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے، تاہم انہوں نے یہ تسلیم نہیں کیا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اکتوبر 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین جنگ پر بات کرنے کے لیے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے ہنگری کے شہر بوڈاپیسٹ میں ملاقات کریں گے۔ البتہ انہوں نے اس ملاقات کی تاریخ کے بارے میں واضح معلومات فراہم نہیں کیں۔ پوٹن سے فون پر بات چیت کے بعد انہوں نے ٹروتھ سوشل پر لکھا: "میں نے ابھی ابھی روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ٹیلی فون پر اپنی بات چیت ختم کی ہے، اور یہ بہت نتیجہ خیز رہی ہے۔" ٹرمپ نے مزید کہا، "صدر پوٹن اور میں اس کے بعد ایک متفقہ مقام، بوڈاپیسٹ، ہنگری میں ملاقات کریں گے تاکہ یہ...
    اسلام ٹائمز: روس کیخلاف مصروف جنگ یوکرینی صدر نے حالیہ دنوں میں "امریکی صدر کی جانب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹوماہاک میزائل بھیجنے کے لئے رضا مندی" پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ ان کی آمد کے چند منٹ بعد، ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ انہوں نے پیوٹن سے فون پر بات کی ہے اور جلد ہی بوڈاپاسٹ میں ملاقات کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ ایک ایسے ملک کے دارالحکومت میں جو "روس کے علاوہ یورپی یونین میں یوکرین کے لیے سب سے کم دوستانہ ہے۔" خصوصی رپورٹ:  ایکسیوس نیوز سائٹ نے پیوٹن کے ساتھ ٹرمپ کی غیر متوقع ٹیلیفونک گفتگو اور ہنگری میں ہونے والی ملاقات کو...
    چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے امریکا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکا کی اعلیٰ بحری اور سول قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق نیول چیف کی امریکی ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔ نیول چیف نے امریکا کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا اور یونیورسٹی کے صدر وائس ایڈمرل پیٹر اے گارون سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، پیشہ ورانہ تربیت اور میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے امریکی محکمہ خارجہ کا بھی دورہ کیا اور سیاسی وعسکری امور کے ڈپٹی اسسٹنٹ سکریٹری سٹینلے ایل براؤن سے ملاقات کی۔ ایڈمرل نوید اشرف نے امریکی اسکالرز اور...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن پر فردجرم عائد کر دی گئی۔ امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ جان بولٹن پر خفیہ دفاعی معلومات منتقل کرنے کا الزام ہے، بولٹن نے حساس دستاویزات ذاتی ای میل اور چیٹ ایپس پر بھیجیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بولٹن نے اپنی روزانہ کی نوٹ بندی کی معلومات اپنے دو رشتہ داروں کے ساتھ شیئر کی، جن میں سرکاری اجلاسوں سے حاصل کردہ معلومات، غیر ملکی رہنماؤں سے بات چیت اور انٹیلی جنس بریفنگز شامل تھیں۔ ان معلومات کو بولٹن نے اپنی کتاب کے لیے استعمال کرنے کے ارادے سے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ شیئر کیا، اور انہیں...
    چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کی اعلیٰ قیادت سمیت مختلف دفاعی و سول حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق، ایڈمرل نوید اشرف نے امریکی ڈپٹی چیف آف نیول آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں پیشہ ورانہ تعاون، علاقائی سلامتی کی صورتِحال، میری ٹائم ٹریننگ اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: پاک بحریہ کی پنجاب اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری دورے کے دوران نیول چیف نے امریکا کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ...
    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی کانگریس کے رکن اور فنانشل سروسز کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات،،، پاک امریکہ معاشی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا ،، دو طرفہ ملاقات میں پاک امریکہ اقتصادی اور مالیاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی،، ملاقات میں خاص طور پر مالیاتی خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن، نئی معیشت کی ترقی، معدنیات کے شعبے میں شراکت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں وسیع تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ،، دونوں فریقوں نے پائیدار معاشی ترقی اور اختراعات پر مبنی شراکت داری کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے امریکی افواج کے لیے 21 جدید سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں پہنچا دیے۔کمپنی کے مطابق یہ مشن  اسٹارشیلڈ پروگرام کا حصہ تھا، جو امریکی فوج کے لیے تیار کردہ ایک مخصوص نیٹ ورک ہے جس کا مقصد دفاعی رابطوں اور خلائی نگرانی کے نظام کو مزید جدید بنانا ہے۔یہ مشن اسپیس ایکس کے مشہور فیلکن 9 راکٹ کے ذریعے فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے لانچ کیا گیا۔ لانچ کے چند منٹ بعد راکٹ کا پہلا حصہ نہایت درستگی سے زمین پر واپس اترا، جو اسپیس ایکس کی ری یوزایبل راکٹ ٹیکنالوجی کی ایک اور نمایاں کامیابی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے، اور جلد دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات بھی متوقع ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں صدور کے درمیان بات چیت تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی۔ صدر ٹرمپ نے اس گفتگو کو تعمیری اور نتیجہ خیز قرار دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ روسی اور یوکرینی صدور سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور آئندہ دو ہفتوں کے دوران ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات طے ہے، جس میں روس یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات چیت ہوگی۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ میں اب تک ہزاروں جانیں ضائع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (نمائندہ جسارت) غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے کانفرنس میں وزیراعظم پاکستان کا امریکی صدر ٹرمپ کی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملا نا انتہائی شرم ناک ہے۔ اسرائیلی کنیسٹ میں ٹرمپ کے اِس بیان کہ امریکا نے اسرائیل کی فتح کے لیے بے پناہ اسلحہ دیا ہے نے ثابت کر دیا ہے کہ ٹرمپ امن کا داعی نہیں بلکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کا شریک ہے۔ان خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے امریکی صدر کی جس شرم ناک انداز میں چاپلوسی کی اس سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔موصوف نے نہ...
                            تصویر سوشل میڈیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیکنالوجی، زراعت اور معدنیات و دیگر شعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کا تعلیم، سائنس اور ترقی میں تعاون جاری ہے، وفاقی وزیر نے امریکا کے ساتھ نالج اور جدت میں نئی شراکت داری پر زور دیا۔انکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک دیرینہ تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں، نالج کوریڈور فعال کرنے سے پاکستانیوں کےلیے امریکی یونیورسٹیوں میں تعلیم و تحقیق کے مزید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی، وزیر داخلہ نے غزہ امن معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ مشرق وسطی میں پائیدار امن کا کریڈٹ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے۔قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔وزیر داخلہ...
    بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کے خصوصی نمائندے لطفی صدیقی نے بدھ کے روز وائٹ ہاؤس کے ویسٹ ونگ میں امریکا کے خصوصی نمائندے برائے جنوبی و وسطی ایشیا اور بھارت کے نامزد سفیر سرجیو گور سے اعلیٰ سطحی ملاقات کی۔ تعاون اور اصلاحات پر تفصیلی گفتگو ملاقات میں لطفی صدیقی نے گرمجوشی سے استقبال اور مفید و جامع بات چیت پر امریکی نمائندے کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، معاشی اور انتظامی اصلاحات، بالخصوص لیبر مارکیٹ کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی۔ علاقائی تعلقات اور اطلاعاتی خطرات پر بات چیت اس موقع پر علاقائی و عالمی تعلقات، انتخابی عمل، گمراہ کن معلومات کے خطرات اور براہِ راست رابطوں...
    سینئر امریکی مشیر نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی لاشوں کی بازیابی سے کوئی بھی پیچھے نہیں ہٹ رہا، زیادہ سے زیادہ لاشیں نکالنے کی کوششیں کی جاری ہیں۔ یرغمالیوں کی باقیات کی تلاش میں مدد دینے والے کے لیے انعام کااعلان بھی کریں گے، تعمیر نو کا کوئی پیسہ ان علاقوں میں نہیں جائے گا جن پر حماس کا کنٹرول ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کسی کو غزہ چھوڑنے پر مجبور نہیں کرے گا، غزہ میں بین الاقوامی فورس کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے۔ سینئر امریکی مشیر نے بتایا کہ انڈونیشیا سمیت کئی ممالک نے غزہ میں فوج بھیجنے کی پیشکش کی ہے، مصر، قطر جیسے ممالک کے ساتھ بات چیت چل رہی...
    اسرائیلی انٹیلی جنس نے امریکا کو بتایا ہے کہ حماس کے پاس مزید یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں۔ امریکی میڈیا نے 2 اسرائیلی اور ایک امریکی عہدے دار کےحوالے سے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کا مؤقف ہے کہ حماس کی جانب سے لاشوں کی بازیابی کے لیےخاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جارہے۔ امریکی میڈیا نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا کہ لاشوں کی بازیابی کے بغیر غزہ معاہدہ اگلے مرحلے میں نہیں جاسکتا۔ دوسری جانب حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت مزید دو اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ ان اسرائیلی مغویوں کی لاشیں حوالے کی ہیں جنھیں تلاش کرسکتے تھے۔ باقی مغویوں کی لاشیں تلاش کرنے کےلیے خصوصی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    امریکی چینل سے گفتگو میں امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امریکہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین سے الگ اور تنازعہ کو بڑھانا نہیں چاہتا۔ انکا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اور صدر شی جن کے درمیان اعتماد کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تنازعہ مزید نہیں بڑھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ کے آخر میں جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کیلئے تیار ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ نے اس حوالے سے امریکی چینل سے گفتگو میں کہا کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر کی ملاقات کیلئے دونوں ممالک کے حکام کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی میں جاری دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی نمائش جائٹیکس (GITEX) نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ڈیجیٹل تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کردیا ہے۔13 اکتوبر سے شروع ہونے والی یہ بین الاقوامی نمائش 17 اکتوبر تک جاری رہے گی، جس میں دنیا بھر کی معروف ٹیکنالوجی کمپنیاں، سرمایہ کار اور حکومتی نمائندے ڈیجیٹل ترقی کے نئے مواقع پر گفتگو کر رہے ہیں۔نمائش کے دوران پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیرِ آئی ٹی شزا فاطمہ نے کی، جنہوں نے متحدہ عرب امارات کے وزارتِ صنعت و جدید ٹیکنالوجی کے انڈر سیکرٹری عمر احمد سووینہ السوویدی سے ملاقات کی۔اس اہم ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ڈیجیٹل گورننس، مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید تکنیکی فریم...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ خزانہ محمد اور نگزیب نے دورۂ امریکا کے دوران وائٹ ہاؤس میں امریکی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ہے۔حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق محمد اورنگزیب نے امریکی صدر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی اقتصادی تعلقات، ایموری کاکس، وسطی ایشیائی امور کے سینئر ڈائریکٹر رکی گل، اکنامک ایڈوائزر کونسل کے قائم مقام چیئرمین پیئر یارڈ سے ملاقات کی ہے۔اعلامیے میں جولائی میں امریکی وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک اور یو ایس ٹی آر (تجارتی نمائندہ) ایمبیسیڈر گریر کے ساتھ ملاقات کا بھی ذکر ہے۔حکومتی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی فائدہ مند نتائج کے لیے تجارت پر حالیہ اتفاق رائے کو وسیع تر اقتصادی شراکت میں بدلنے پر...
    امریکی میڈیا کے نمائندگان نے پینٹاگون کی جانب سے قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر پابندیاں ماننے سے انکار کردیا۔ میڈیا ادارے جس میں سی این این، اے بی سی، سی بی ایس، این بی سی اور فاکس نیوز شامل ہیں، انہوں نے سی این این کمیونیکیشن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان شیئر کیا۔ اپنے مشترکہ بیان میں پانچ بڑے خبر رساں اداروں نے پینٹاگون کی پالیسی کو صحافیوں کی آزادی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ ان اداروں کے مطابق نئے تقاضے صحافیوں کی ملک اور دنیا کو اہم قومی سلامتی کے مسائل سے متعلق باخبر رکھنے کی صلاحیت کو محدود کر دیں گے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کی کوریج جاری رکھیں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غیرمسلح ہونا ہوگا، نہ ہوئی تو ہم کردیں گے اور ممکنہ طور پر یہ عمل پُرتشدد ہو گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ حماس غیر مسلح ہونے پر آمادہ ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی منصوبے کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے تمام 20 یرغمالی واپس آگئے ہیں، ابھی کام مکمل نہیں ہوا۔ ہلاک مغویوں کی لاشیں واپس نہیں آئی ہیں جیسا کہ وعدہ کیا گیا تھا۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا کے وزیرِخارجہ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 26 اکتوبر سے ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔ وزیرخارجہ حاجی محمد بن حاجی حسن نے بتایا کہ آسیان اجلاس 26 سے 28 اکتوبر کو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آسیان اجلاس کے دوران کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ ٹرمپ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ملائیشیا کے وزیرِخارجہ نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت دونوں ممالک اپنی سرحدوں سے تمام بارودی سرنگیں اور بھاری ہتھیار ہٹائیں گے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    خیرپور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ لاہور مریدکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید افسوس ہے۔ طاقت کے استعمال کے بجائے افہام و تفہیم اور پرامن مکالمے کے ذریعے قومی مسائل کو حل کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اس صدی کے عظیم انقلابی رہبر حضرت امام خمینیؒ نے فرمایا تھا کہ امریکہ شیطان بزرگ ہے، اس سے خیر کی توقع رکھنا احمقوں کا کام ہے۔ پاکستان کے بعض حکمرانوں نے ہمیشہ امریکہ کی غلامی کو ترجیح دی ہے۔ یہ بات انہوں نے ضلع خیرپور کے...
    گوگل نے   اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے پانچ سالوں میں بھارت میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کے لیے ایک ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کے لیے 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ ڈیٹا سینٹر بھارت کے جنوبی صوبے آندھرا پردیش میں قائم کیا جائے گا۔ رائٹرز کے مطابق یہ بھارت میں گوگل کی اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔ نئی دہلی میں منعقدہ تقریب میں گوگل کلاؤڈ کے سی ای او تھامس کریان نے کہا کہ آندھرا پردیش کا یہ ڈیٹا سینٹر کمپنی کا امریکا کے باہر ”سب سے بڑا اے آئی ہب“ ہوگا۔ گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے اسی سے متعلق ایکس پر کی گئی پوسٹ میں لکھا...
    کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن نے کہا ہے کہ کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 26 اکتوبر کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے اور تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان مستقل جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا اور امریکا تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کے عمل میں سہولت کاری کریں گے جس کے تحت دونوں ممالک کو اپنی سرحدوں سے تمام بارودی سرنگیں اور بھاری ہتھیار ہٹانے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ معاہدے پر دستخط ملائیشیا کے دارالحکومت کولالمپور میں26 سے 28 اکتوبر تک ہونے والے آسیان سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے کی...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات شرم الشیخ میں غزہ امن سمٹ کے موقع پر ہوئی، جس کی تصدیق ترجمان دفتر خارجہ نے کی ہے۔ اس موقع پر اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ حکان فیدان سے بھی ملاقات ہوئی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جنگ بندی کے لیے امریکا اور ترکیے کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ اور فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے۔ علاوہ ازیں، مصر میں غزہ امن سربراہ اجلاس کے دوران غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر...
    چین کا امریکی جہازوں سے خصوصی بندرگاہ فیس وصول کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے امریکی جہازوں سے مخصوص بندرگاہ فیس وصول کرنے کے اقدامات جاری کئے ۔ یہ اقدامات دس دفعات پر مشتمل ہیں اور ان کا نفاذ 14اکتوبر سے ہوگا۔منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق 17 اپریل 2025 کو، امریکہ کے تجارتی نمائندے کے دفتر نے چین کی بحری، لاجسٹکس اور جہاز سازی کی صنعتوں کے بارے میں 301 تحقیقاتی اقدامات جاری کیے، جس کے مطابق 14 اکتوبر 2025 سے چینی کمپنیوں کے زیر ملکیت یا چلنے والے جہازوں، چین ساختہ جہازوں، اور چینی قومیت کے بحری جہازوں کے لیے بندرگاہ کی سروس فیس وصول...
    مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کی کال کے باعث گزشتہ دنوں لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہنگامی صورت حال دیکھنے کو ملی۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کی کارروائی کے دوران ٹی ایل پی کے کارکنوں نے پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی نے کیسے پولیس اہلکار اغوا کیے، گاڑیاں اور سرکاری اسلحہ چھینا؟ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹی ایل پی پر خوب تنقید کی جا رہی ہے...
    کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی میری آٹھویں کامیاب صلح ہےاور اب میری توجہ کابل اسلام آباد تنازع پر ہے۔ اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان تجارتی توازن قائم نہ ہوا تو 200 فیصد تک ٹیرف عائد کر دوں گا۔میرے ان اقدامات کا مقصد دونوں ممالک کو مذاکرات اور تعاون پر مجبور کرنا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک گفتگو میں دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ بندی ان کے دورِ قیادت میں ختم کیے گئے آٹھویں بڑے بین الاقوامی تنازعے کی علامت ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے دنیا بھر میں کئی تنازعات کو ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا اور اب ان...
    واشنگٹن( نیوزڈیسک) پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدے سے متعلق مذاکرات کی کامیابی کے بعد ٹیرف ڈیل طے پا گئی۔ اس حوالے سے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے معاون امریکی وزیرخزانہ رابرٹ کپروتھ سے ملاقات کی جس میں ورچوئل اثاثوں کی ریگولیشن سے متعلق قانون سازی پر بریفنگ دی گئی۔ محمد اورنگزیب نے امریکی کمپنیوں کو تیل، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی حکام سے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا۔ دولت مشترکہ وزرائے خزانہ اجلاس سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے موسمیاتی فنانسنگ کی اہمیت اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ فعال کرنے کی ضرورت پر زور...
    اسلام آباد+ قاہرہ (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین پیر کو یہاں غزہ میں جنگ بندی کیلئے شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم اور امریکی صدر کے مابین گرمجوشی سے مصافحہ اور خوشگوار ماحول میں جملوں کا تبادلہ ہوا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سربراہ اجلاس میں شریک رہنمائوں سے فرداً فرداً ملاقات کی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف ملاقات کیلئے آئے تو امریکی صدر نے ان سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا جس کے بعد دونوں رہنمائوں میں خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔ بعد ازاں سربراہ اجلاس میں شریک رہنمائوں کا گروپ فوٹو بھی ہوا جس میں وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز...
    سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جب عالمی رہنما غزہ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے شَرمُ الشیخ میں جمع ہوئے۔ اجلاس میں شریک رہنماؤں نے امریکا کی قیادت میں تیار کردہ 20 نکاتی منصوبے پر غور کیا، جس کا مقصد جاری عارضی جنگ بندی کو مستقل امن میں تبدیل کرنا ہے۔ مزید پڑھیں: ترکی اور عراق کی شدید مخالفت کی وجہ سے نیتن یاہو نے غزہ سمٹ میں شرکت منسوخ کردی، رپورٹ اس موقع پر ایک اعلامیہ پر بھی دستخط کیے گئے، جو غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے...
    فائل فوٹو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی معاون وزیر خزانہ رابرٹ کیپ روتھ سے ملاقات کی۔محمد اورنگزیب نے امریکی کمپنیوں کو تیل، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔دولت مشترکہ وزرائے خزانہ اجلاس سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے موسمیاتی فنانسنگ کی اہمیت اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سلیمان الجاسر سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے موٹر وے Six کے دو حصوں کی فنانسنگ کی منظوری پر اظہار تشکر کیا، پولیو کے خاتمے اور تیل فراہمی کے منصوبوں میں مزید تعاون پر بھی اتفاق کیا۔وفاقی وزیر خزانہ نے آئی ایف سی کے ریجنل نائب...
    واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ٹیرف ڈیل کے حوالے سے امریکی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کو نتیجہ خیز قرار دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ان جذبات کا اظہار  معاون امریکی وزیر خزانہ برائے بین الاقوامی مالیات رابرٹ کپروتھ  اور قونصلر  جوناتھن گرینسٹین  سے یہاں واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کے دوران کیا۔ واضح رہے کہ وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لئے واشنگٹن میں موجود ہیں۔ ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ملک کی مضبوط اقتصادی بنیادوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے  امریکی محکمہ خزانہ کے حکام کو پاکستان میں ورچوئل اثاثوں...
    حرم الشیخ میں منعقد ہونے والی غزہ امن کانفرنس کے موقع پر وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی امریکی ہم منصب مارکو روبیو اور ترک وزیرِ خارجہ حاکان فدان سے ملاقات سے ملاقات ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر میں منعقدہ غزہ امن کانفرنس کے موقع پر امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور ترک وزیرِ خارجہ حاکان فدان سے علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کے قیام اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے فروغ کے لیے امریکا اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو غزہ اور فلسطین کے عوام کے لیے انسانی...
    ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مصر میں منعقدہ غزہ امن سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فدان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ کھل کر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں میں امریکا اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہا اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے مشترکہ ہدف کے حصول کے لیے ان کی معاونت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کو غزہ اور فلسطین کے عوام کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر...
    شرم الشیخ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مصر میں غزہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی  ملاقات ہوئی ہے جس میں ٹرمپ نے وزیر اعظم کے ساتھ گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور دونوں رہنماؤں میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہ اجلاس میں  28 ممالک اور بین الاقوامی ادارے شرکت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔  پنجاب لائبریری فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کا 71واں اجلاس،متعدداہم اقدامات کی منظوری ٹرمپ نے شرم الشیخ میں...
    مصر میں غزہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ٹرمپ نے وزیر اعظم کے ساتھ گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور دونوں رہنماؤں میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ ٹرمپ نے شرم الشیخ میں دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے مصر شرم الشیخ میں امریکی صدر ٹرمپ، فلسطینی صدر محمود عباس، بحرین کے فرمانروا اور قطر کے امیر سے ملاقاتیں کیں اور غزہ امن معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں جاری غزہ امن سربراہی اجلاس کے موقع پر کئی اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا، دونوں کے درمیان خوش گوار جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔ وزیراعظم کی فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی، جس میں بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران فریقین نے فلسطین اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل سے ہوتے ہوئے اب مصر پہنچ گئے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال صدر السیسی نے کیا۔عرب میڈیا کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی امریکی صدر کو خوش آمدید کہنے خود ایئرپورٹ پہنچے تھے۔جہاں سے دونوں رہنما شہر شرم الشیخ پہنچے جہاں ثالثوں کی موجودگی میں غزہ جنگ بندی پر فریقین کے کامیاب مذاکرات ہوئے تھے۔صدر ٹرمپ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے بعد اب غزہ جنگ بندی کے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ باضابطہ طور پر شروع ہوگیا۔صحافیوں کے سوال پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دوسرا مرحلہ بھی شروع ہوچکا کیوں کہ پہلا اور دوسرا مرحلہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے اور ایک ہی سلسلے کی لڑی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن مذاکرات...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل سے ہوتے ہوئے اب مصر پہنچ گئے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال صدر السیسی نے کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی امریکی صدر کو خوش آمدید کہنے خود ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ جہاں سے دونوں رہنما شہر شرم الشیخ پہنچے جہاں ثالثوں کی موجودگی میں غزہ جنگ بندی پر فریقین کے کامیاب مذاکرات ہوئے تھے۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے بعد اب غزہ جنگ بندی کے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ باضابطہ طور پر شروع ہوگیا۔ صحافیوں کے سوال پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دوسرا مرحلہ بھی شروع ہوچکا کیوں کہ پہلا اور دوسرا مرحلہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے اور ایک ہی سلسلے کی لڑی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے...
    شرم الشیخ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے سب کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے غزہ جنگ بندی میں حماس کے مثبت کردار کی بھی تعریف کی۔ صدر ٹرمپ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو ایک عظیم شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصر نے امن معاہدے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہم سب کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے اور آج ہم شرم الشیخ میں امن کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ امریکی...
    اسرائیل کے صدر آئزک ہرزوگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیل کا اعلیٰ ترین سول اعزاز “صدارتی میڈل آف آنر” عطا کریں گے۔ یہ فیصلہ ٹرمپ کی غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی اور اسرائیل-حماس جنگ کے خاتمے میں مبینہ کردار کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ ایوارڈ آئندہ چند ماہ میں باضابطہ طور پر ٹرمپ کو دیا جائے گا، جبکہ صدر ہرزوگ پیر کے روز باضابطہ طور پر سابق صدر کو اس فیصلے سے آگاہ کریں گے۔ اسرائیلی صدر نے اپنے دفتر سے جاری بیان میں کہا   کہ صدر ٹرمپ کی انتھک کوششوں کے باعث نہ صرف ہمارے عزیز یرغمالی محفوظ طریقے سے واپس آئے، بلکہ انہوں نے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچ گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر غزہ سے متعلق امن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں امریکی صدر امن سربراہ اجلاس ڈونلڈ ٹرمپ شرم الشیخ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں شروع ہوا، جہاں علی امین گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب عمران خان نے استعفے کا کہا تو انہوں نے اسی روز اپنے قائد کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری عمل کو تماشا نہ بنایا جائے، جو کچھ گزشتہ دنوں میں ہوا، وہ اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ گزشتہ 19 ماہ کی کارکردگی ریکارڈ پر موجود ہے، جب انہیں حکومت ملی تو خزانے میں صرف 18 دن کی تنخواہوں کے پیسے تھے، جبکہ...
    چین نے عندیہ دیا ہے کہ وہ امریکی صدر کی جانب سے 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا، اختلافات کو دھمکیوں کے بجائے مذاکرات سے حل کیا جائے۔ خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق چینی وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’چین کا مؤقف واضح ہے۔ ہم ٹیرف جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر مسلّط کی گئی تو ہم اس سے گھبرائیں گے بھی نہیں۔‘ چینی وزارت تجارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’بار بار زیادہ ٹیرف کی دھمکیاں دینا چین سے تعلقات استوار کرنے کا درست طریقہ نہیں ہے۔‘  ’اگر امریکہ اپنی روش پر قائم رہا تو چین بھی اپنے قانونی حقوق و مفادات کے تحفظ کے...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے امریکی ادارے یونٹی اسلامک سینٹر آف مارٹن گرو کے بانی سے کراچی میں ملاقات کی۔ترجمان کے مطابق گورنر نے ڈاکٹر حافظ اخلاص انصاری کی خدمات کو پاکستان کی روحانی و فکری سفارت کاری کا مظہر قرار دیا۔ڈاکٹر حافظ اخلاص انصاری نے 50 ہزار طلبہ کو اے آئی کی تعلیم دینے کے منصوبے کو تاریخی قدم قرار دیا ہے۔ترجمان کے مطابق ڈاکٹر حافظ اخلاص انصاری نے گورنر انیشیٹوز کے تحت آئی ٹی طلبہ کے لیے بڑی پیشکش کی ہے۔ڈاکٹر اخلاص انصاری کے مطابق امریکی ماہرین ہر ماہ طلبہ کو آن لائن لیکچر دیں گے۔ترجمان کے مطابق انہوں نے آئی ٹی طلبہ کو امریکی اداروں میں روزگار کے مواقع دلانے کی بھی...
    حماس  نے کہا ہے کہ شرم الشیخ میں ہونے والے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت نہیں کرے گی اور تقریب میں صرف ثالث اور امریکی و صہیونی حکام موجود ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ تہران شرم الشیخ سربراہی اجلاس میں مدعو کیے جانے کے باوجود سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ اس سے قبل ایکسوس ویب سائیٹ نے خبر دی تھی کہ امریکی محکمہ خارجہ نے شرم الشیخ سربراہی اجلاس میں ایران کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ شرم الشیخ سربراہی اجلاس میں 20 ممالک کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔ حماس  نے کہا ہے کہ شرم الشیخ میں ہونے والے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت نہیں کرے گی اور تقریب میں صرف ثالث اور امریکی و صہیونی...
    اسلام آباد: امریکی ناظم الامور نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی۔   وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ سے امریکی ناظم الامور نٹیلی بیکر  کی اہم ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، ڈیجیٹل میڈیا تعاون، سیاحت کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار سمیت متعدد امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران امریکی ناظم الامور نے پاکستان کی معیشت کے استحکام، ترقی کے تسلسل اور امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف مثالی قربانیاں دی ہیں جنہوں نے عالمی امن کو مضبوط بنانے میں...
    غزہ: امریکی سینٹ کام (CENTCOM) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے واضح کیا ہے کہ غزہ میں کوئی امریکی فوجی داخل نہیں ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایڈمرل بریڈ کوپر نے غزہ جنگ بندی کے بعد علاقے کا دورہ کیا، جس کا مقصد یہ جانچنا تھا کہ اسرائیلی افواج کا طے شدہ علاقوں سے انخلا مکمل ہوا یا نہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ دورہ غزہ امن معاہدے کے بعد بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا تھا۔ غزہ سے واپسی پر سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا کہ “غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے روانہ ہونے والے 200 اہلکاروں میں کوئی امریکی فوجی...
    مصر نے اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کے روز بحیرۂ احمر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں عالمی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں غزہ میں جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے کو حتمی شکل دینے پر غور کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا غزہ کا دورہ، امریکی افواج کی عدم تعیناتی کی یقین دہانی مصری صدر کے ترجمان کے مطابق، اجلاس میں 20 سے زائد ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل ہوں گے۔ اجلاس کا مقصد اسرائیل اور حماس کے درمیان حالیہ جنگ بندی کو پائیدار امن میں تبدیل کرنے کے عملی اقدامات طے کرنا ہے۔ شرم الشیخ میں تیاریوں کا جائزہ اجلاس...
    امریکی صدر ٹرمپ کا چینی درآمدات پر اضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے چین پر اضافی درآمدی ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر چین پر 100 فیصد نیا ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نومبر سے چینی درآمدات پر اضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کرے گا، امریکی مصنوعات کے تحفظ کے لیے سخت تجارتی اقدامات کیے جائیں گے۔ چینی مصنوعات پر پہلے ہی امریکا کی جانب سے 30 فیصد ٹیرف عائد ہے۔اب نئے درآمدی ٹیکس کے اعلان کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹیں گر گئیں۔ ٹرمپ نے اس اعلان...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سے امریکی ناظم الامور نٹیلی بیکر کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور ڈیجیٹل میڈیا شراکت داری سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے صف اول کے کردار کی ستائش بھی کی گئی۔ اس موقع پر امریکی ناظم الامور نے کہا کہ پاکستان کی معیشت استحکام اور ترقی کی سمت بڑھ رہی ہے۔ وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان صف اول کا کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں پوری دنیا کے امن کے لیے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت نے فیک نیوز کے خاتمے اور ڈیجیٹلائزیشن کے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم نومبر چین پر 100 فیصد اضافی ٹیرف اور ہر قسم کے اہم سافٹ ویئر پر درآمدی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’چین نے تجارت کے حوالے سے انتہائی جارحانہ مؤقف اختیار کیا ہے، اس نے دنیا کو ایک نہایت سخت اور دھمکی آمیز خط بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ یکم نومبر 2025 سے مؤثر طور پر تقریباً تمام مصنوعات پر بڑے پیمانے پر برآمدی پابندیاں عائد کرے گا، یہاں تک کہ ان مصنوعات پر بھی جو چین میں بنتی ہی نہیں‘۔ امریکی صدر نے بتایا کہ چین کا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے خلاف معاشی دباؤ بڑھاتے ہوئے چینی مصنوعات پر مزید 100 فیصد محصولات ٹیرف عائد کرنے اور چین کو اہم سافٹ ویئر کی برآمدات محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پرھیں:توانائی کے صاف اور قابلِ تجدید ذرائع کا استعمال، چین امریکا پر بازی لے گیا نئے محصولات (ٹیرف) یکم نومبر سے نافذ ہوں گے، جو پہلے سے موجود 30 فیصد محصولات کے علاوہ ہوں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا چین کی جانب سے ریئر ارتھ منرلز  کی برآمدات پر نئی پابندیوں کے بعد چینی صدر شی جن پنگ سے طے شدہ ملاقات منسوخ کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ چین دنیا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدرشی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات ملتوی کردی  ۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی کوئی وجہ نہیں ۔انہوں نے چینی مصنوعات پر بڑے پیمانے پر اضافی ٹیرف لگانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ چینی درآمدات پر بڑے پیمانے پر اضافی ٹیرف لگانے پر غور کر رہے ہیں۔ دوسری جانب چین نے امریکی جہازوں پر اضافی بندرگاہ فیس عائد کر دی ، چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ امریکی جہازوں پر اضافی فیس جوابی اقدام ہے۔  امریکا کی جانب سے چینی جہازوں پر عائد فیسیں چینی کمپنیوں کے مفادات کو نقصان پہنچاتی ہیں،چین امریکا کی جانب سے چینی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:تحرِیک لبِیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیر سعد حسین رضوی نے لاہور کی جامع مسجد رحمة العالمین میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت لاہور سے امریکی سفارتخانے تک لانگ مارچ کرے گی۔سعد رضوی نے کہا کہ اس مارچ میں وہ خود سب سے آگے چلیں گے، اس کے بعد ان کی شوریٰ اور پھر کارکنان پیش قدمی کریں گے۔ انھوں نے کہا گرفتاری، گولی اور شیل کوئی مسئلہ نہیں ہیں، شہادت ہمارا مقدر ہے۔ بی بی سی کے مطابق ٹی ایل پی کے سربراہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ کے لیے سفارتخانے مقدس ہیں تو ہمارے لیے بیت المقدس افضل ہے۔ اپنے مال، اپنے خون اور اپنی...
    غزہ: اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ باضابطہ طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔ فوج کے مطابق ابتدائی مرحلے میں حماس کے 11 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جبکہ اسرائیلی افواج نے غزہ کے اندر طے شدہ لائن سے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد غزہ کے شہری اپنے گھروں کی جانب واپسی شروع کر چکے ہیں، جب کہ اسرائیلی فوج نے کئی علاقوں سے جزوی انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اسرائیلی کابینہ کی منظوری اور امریکی کردار اس سے قبل اسرائیلی کابینہ نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری دی تھی۔ اجلاس میں وزیراعظم بنیامین نیتن...
    نوبیل امن انعام کے حقدار کا اعلان آج ہوگا، امریکی صدر اس ایوارڈ کے سب سے بڑے خواہشمند ہیں۔ 7 جنگیں ختم کرانے کے دعویدار ڈونلڈ ٹرمپ کی قسمت چمکی تو وہ نوبیل امن ایوارڈ لینے والے پانچویں امریکی صدر بن جائیں گے۔ اس سے قبل تھیوڈور روزویلٹ، ووڈروولسن، جمی کارٹر اور براک اوباما یہ اعزاز پاچکے ہیں۔ بھارت اور پاکستان، اسرائیل اور ایران، مصر اور ایتھوپیا، آرمینیا اور آذربائیجان، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ، کوسوو اور سربیا، کانگو اور روانڈا کی جنگیں رکوائیں۔ دو برس سے جاری غزہ جنگ کے خاتمے نے ان کی نوبیل امن ایوارڈ کے بیچ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ دور کردی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق نوبیل امن کمیٹی کی آخری میٹنگ...
    غزہ ( نیوزڈیسک) غزہ امن معاہدہ کے مطابق حماس نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔ حماس رہنما خلیل الحیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج جنگ کے خاتمے اور مستقل جنگ بندی کا اعلان کرتے ہیں، ہمیں ثالث کاروں اور امریکی انتظامیہ سے جنگ کے خاتمے کی ضمانت ملی ہے، اسرائیل تمام فلسطینی خواتین و بچوں کو رہا کرے گا۔ خلیل الحیہ نے کہاکہ معاہدے میں رفاہ کراسنگ دونوں اطراف کھولنے کی شق شامل ہے، جنگ بندی کا معاہدہ مستقل امن کی بنیاد بنے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان بڑا بریک تھرو ہوگیا ہے اور دونوں کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے...
    امریکہ کی تاریخ میں اب تک 4 صدور کو نوبل امن انعام سے نوازا جا چکا ہے، جنہوں نے بین الاقوامی سفارت کاری، انسانی حقوق اور عالمی امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ ان تمام رہنماؤں کا تعلق مختلف تعلیمی اداروں سے رہا ہے اور عالمی سطح پر امن قائم کرنے کے لیے غیر معمولی کوششوں کے سبب دنیا کے سب سے باوقار اعزازات میں سے ایک کے مستحق ٹھہرے۔ تھیوڈور روزویلٹ (1906): روس-جاپان جنگ کے خاتمے میں ثالثی تھیوڈور روزویلٹ، جو 1901 سے 1909 تک امریکہ کے 26ویں صدر رہے، نے ہارورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور بعد ازاں کولمبیا لا اسکول میں داخلہ لیا۔ انہیں 1906 میں روس اور جاپان کے درمیان جنگ کے خاتمے...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک امریکہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی اعلیٰ سطح تبادلوں پر بات چیت ہوئی، مشرق وسطیٰ اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں پر زور دیا گیا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ناظم الامور نے امریکی کمپنیوں کی پاکستان کے توانائی، معدنیات اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری سے آگاہ کیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ،ملاقات میںپاک امریکا تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکیا گیا ۔دفتر خارجہ کے ایکس اکاونٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، دوران ملاقات پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں حالیہ اعلیٰ سطحی روابط بشمول نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی ملاقاتوں، کے ذریعے پیدا ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔امریکی ناظم الامور نے مشرق وسطی اور وسیع تر خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی...
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور امریکی ناظم الامور کی ملاقات میں دونوں راہنماؤں کے درمیان پاک امریکا تعلقات میں مثبت پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں پر زور دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں راہنماؤں کے درمیان پاک امریکا تعلقات میں مثبت پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی اعلیٰ سطح تبادلوں پر بات چیت ہوئی، مشرق وسطیٰ اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکا کے ساتھ مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی اور اس دوران نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان اور امریکا کے درمیان مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ اعلیٰ سطح کے روابط، بشمول نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی ملاقاتوں سے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے...
    نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل شمولیت پر زور دیا۔ دفتر خارجہ کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، دوران ملاقات پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں حالیہ اعلیٰ سطحی روابط بشمول نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی ملاقاتوں، کے ذریعے پیدا ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ امریکی ناظم الامور نے مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں امن و استحکام...
    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو تحفظ فراہم کرنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے مسافر کوچوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور ریکارڈنگ کا مستقل نظام قائم کرنا ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انتظامیہ نے بلوچستان میں مسافر کوچوں میں مسافروں کی سکیورٹی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ سیکرٹری پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان وحید شریف عمرانی نے کہا ہے کہ مسافروں کو تحفظ فراہم کرنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے مسافر کوچوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور ریکارڈنگ کا مستقل نظام قائم کرنا ناگزیر ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداران اور متعلقہ محکموں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چینی ہیکرز نے امریکا کی متعدد بڑی لا فرموں کے کمپیوٹر سسٹمز کو ہدف بناتے ہوئے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ اداروں میں واشنگٹن ڈی سی کی معروف لا فرم ویلیمز اینڈ کونولی (Williams & Connolly) بھی شامل ہے جو سابق صدور بل کلنٹن اور جارج ڈبلیو بش سمیت کئی اعلیٰ امریکی سیاست دانوں کی قانونی نمائندگی کر چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق ویلیمز اینڈ کونولی نے اپنے مؤکلوں کو آگاہ کیا ہے کہ ان کے سسٹم میں دراندازی کی گئی اور ہیکرز ممکنہ طور پر کچھ ای میلز تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔کمپنی نے وضاحت کی کہ یہ حملہ ایک زیرو ڈے اٹیک کے ذریعے کیا گیا،...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی سفارتخانے کے 4 رکنی وفد کی اڈیالا جیل آمد ہوئی۔ جیو نیوز کے مطابق امریکی سفارتخانے کے وفد میں قونصل آفیسر ڈینس ہیر، قیصراقبال، آمنہ بی بی، اسامہ حنیف شامل تھے۔ امریکی سفارتخانے کے وفد کو مجرم ظاہر جعفر تک قونصل رسائی دی گئی اور  ظاہر جعفر سے ملاقات کے بعد امریکی سفارتخانے کا وفد واپس روانہ ہوگیا۔واضح رہے کہ مجرم ظاہر جعفر نورمقدم قتل کیس میں اڈیالا جیل میں قید ہے۔  مزید :
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اکتوبر 2025ء) روسی دارالحکومت میں منگل کے روز منعقدہ ساتویں ماسکو فارمیٹ اجلاس کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیے میں افغانستان میں اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل بگرام ایئر بیس کا کنٹرول حاصل کرنے کی کسی بھی طرح کی کوششوں کی مخالفت کی گئی ہے۔ اجلاس میں افغانستان، بھارت، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، پاکستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے خصوصی نمائندوں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں افغانستان کے وفد نے پہلی بار بطور رکن شرکت کی، جس کی قیادت وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کی۔ ماسکو فارمیٹ مشاورت برائے افغانستان کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں امریکہ کا نام لیے بغیر افغانستان یا اس کے پڑوسی ممالک میں کسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: امریکی سفارتخانے کا چار رکنی وفد اڈیالہ جیل پہنچا۔جیل ذرائع کے مطابق وفد میں قونصل آفیسر ڈینس ہیر، قیصر اقبال، آمنہ بی بی اور اسامہ حنیف شامل تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد کو نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر سے قونصلر ملاقات کی اجازت دی گئی۔ ملاقات کے بعد امریکی سفارتی وفد جیل سے روانہ ہوگیا۔یاد رہے کہ ظاہر جعفر نور مقدم قتل کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہے۔ ویب ڈیسک مقصود بھٹی
    شام نے کرد فورسز کے ساتھ ملک بھر میں مکمل جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان صدر احمد الشرع اور کرد رہنما مظلوم عبدی کے درمیان دمشق میں ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا۔ مزید پڑھیں:شام پر عائد بیشتر امریکی پابندیاں ختم، صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے شامی وزیرِ دفاع مرحف ابو قصرہ کے مطابق فریقین نے شمالی اور شمال مشرقی شام میں فوجی تعیناتی کے نکات پر بھی اتفاق کیا ہے۔ ملاقات میں امریکی نمائندہ خصوصی ٹام بریک اور سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر بھی شریک تھے۔ مزید پڑھیں:سعودی عرب اور قطر نے شام کے ذمہ قرض ورلڈ بینک کو ادا کردیا کرد ذرائع کے مطابق بات چیت میں...
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پاکستان میں امریکہ کی قائم مقام سفیر، نیٹلی ای بیکر نے منگل کے روز وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے، بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیاملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی میکرو اکنامک ڈویلپمنٹ اور جاری شراکت داری کو مضبوط بنانے پر تفصیلی بات چیت کی۔ وزیر مملکت کیانی نے امریکی قائم مقام سفیر کو معاشی استحکام اور ترقی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے وژن سے آگاہ کیا انہوں نے پاکستان ریلویز میں اصلاحات کے حکومتی ایجنڈے اور اس پر عملدرآمد کے بارے میں بھی آگاہی دی۔محترمہ بیکر نے پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251008-2-7 ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) امیرجماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد نے کہا ہے گلوبل صمود فلو ٹیلا نے پاکستان میں موجود اسرائیل اور امریکہ کے حماتیوں کے چہرے سے نقاب اتار کر رکھ دیئے ہیں تحریک انصاف امریکہ سے اقتدار کی آس لگا کر بیٹھی ہے یہ کبھی بھی امریکہ کی مذمت نہیں کرے گی جواد احمد تانگا پارٹی رکھتے تھے اسرائیل کی حمایت کے بعد اس سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا ہے یہ بات انھوں نے فلسطین پر اجتماع پر خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ پوری دنیا جانتی پاکستان میں مسلمانوں کے حق کی طاقتور جماعت جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی کے رہنما سینٹر مشتاق احمد نے جب گلوبل صمود فلوٹیلا لے کر فلسطین اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسٹاک ہوم: فزکس یا طبیعات کا نوبیل انعام تین امریکی سائنسدانوں جان کلارک، مشیل ڈیورٹ اور جان مارٹینز کو دینے کا اعلان کردیا گیا۔رائٹرز کے مطابق تینوں سائنس دانوں نے کوانٹم فزکس کے عملی تجربات کیے جو نئی نسل کی کوانٹم ٹیکنالوجی جیسے کوانٹم کرپٹوگرافی، کوانٹم کمپیوٹرز اور کوانٹم سینسرز کے لیے اہم ہیں۔تینوں سائنسدانوں نے 1980 کی دہائی میں سپر کنڈکٹرز سے بنے ایک برقی سرکٹ پر تجربات کیے، جن سے کوانٹم میکینکس کے اثرات کو بڑے پیمانے پر دیکھا جا سکا۔ان کی دریافتوں نے روزمرہ کی ٹیکنالوجی جیسے کہ کمپیوٹر چپس میں ٹرانزسٹرز کو ممکن بنایا جو ہمارے موبائل فونز اور دیگر آلات میں استعمال ہوتے ہیں۔ایوارڈ ملنے پر یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے کے پروفیسر جان...
    تصویر سوشل میڈیا۔ پاکستان میں متعین امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پاک امریکا دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی میکرو اکنامک ڈیولپمنٹ پر بھی بات ہوئی، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے معاشی استحکام اور ترقی کے حوالے سے وزیراعظم کے وژن سے بھی انھیں آگاہ کیا۔ بلال اظہر کیانی نے ریلویز میں اصلاحات کے ایجنڈے اور عملدرآمد کے بارے میں آگاہ کیا، نیٹالی بیکر نے پاک امریکا تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافے کو خوش آئند قرار دیا۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکا...
    سعودی عرب میں 11ویں موسمیاتی کنٹرول (Climate Control) کانفرنس بھرپور انداز میں جاری ہے، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ماہرینِ ماحولیات، پالیسی ساز، صنعت کار اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنیوں نے شرکت کی۔ یہ کانفرنس ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے جب سعودی عرب اپنے ویژن 2030 کے تحت پائیدار ترقی، توانائی کے مؤثر استعمال اور جدید ماحولیاتی و تعمیراتی ٹیکنالوجیز کے فروغ کے لیے نمایاں اقدامات کر رہا ہے۔ تقریب میں توانائی، ماحولیات اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے عالمی ماہرین نے اپنی تحقیقی رپورٹس، عملی تجربات اور اختراعی منصوبے پیش کیے۔ اس موقع پر پالیسی و ضابطہ جاتی سیشنز، ٹیکنو کمرشل پریزنٹیشنز، کیس اسٹڈیز، پینل ڈسکشنز اور نیٹ ورکنگ...