2025-08-03@14:55:50 GMT
تلاش کی گنتی: 163
«اگست کو اسلام آباد»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیس میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے جواب الجواب میں دلائل مکمل ہوگئے، آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل دلائل دیں گے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے خواجہ حارث کو آج دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ دوران سماعت، جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ پِک اینڈ چوز کس طرح سے کیا گیا؟ وکیل خواجہ حارث نے دلائل میں کہا کہ پِک اینڈ چوز والی بات نہیں ہے، جو جرم ہو اس کے مطابق دیکھا جاتا ہے، کیس نوعیت کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت یا ملٹری کورٹ میں بھیجا جاتا ہے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے...
آرمی ایکٹ میں اگر سویلینز کو لانا ہوتا تو اس میں الگ سے لکھا جاتا: آئینی بنچ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بنچ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ آرمی ایکٹ میں اگر سویلینز کو لانا ہوتا تو اس میں الگ سے لکھا جاتا۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بنچ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے فیصلوں کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی، عدالت نے خواجہ حارث کو آج دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے...
—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے 4 لاپتہ افغان بھائیوں کو 2 ہفتوں میں بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔دورانِ سماعت جسٹس محمد آصف نے لاپتہ بیٹوں کی افغان والدہ گل سیما کو روسٹرم پر بلا کر پشتو میں بات کی، پھر ترجمہ کر کے سب کو بتایا۔جسٹس محمد آصف نے اسلام آباد اور پنجاب پولیس کو بازیابی کے لیے 2 ہفتوں کا وقت دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2 ہفتے کا وقت دیتے ہیں ہمیں نتائج چاہئیں، بندے بازیاب کروائیں۔انہوں نے کہا کہ ان لاپتہ بھائیوں کی والدہ کہہ رہی ہیں کہ اگست سے ہائی کورٹ آ رہی ہوں، اگر بیٹے مر گئے ہیں تو بتا دیں۔ لاپتہ افراد کیس: فریقین سے 16 اپریل تک جواب طلبسندھ ہائی...
—فائل فوٹو ہری پور ہزارہ موٹروے پر بس بے قابو ہو کر نالے میں جا گری۔حادثے میں 2 غیرملکیوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ بس گلگت سے اسلام آباد جارہی تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔ کلرکہار: بس حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی لاہور اسلام آباد موٹر وے پر کلرکہار کے قریب بس حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ بس میں 3 غیرملکیوں سمیت 48 افراد سوار تھے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی۔
—فائل فوٹو چیف فائر افسر ہمایوں خان نے کورنگی کریک پر لگی آگ بجھنے کی تفصیلات جاری کر دیں۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں خان نے بتایا کہ کورنگی میں لگنے والی آگ کی جگہ گیس پاکٹ موجود تھا اور اس قسم کے واقعات سوئی میں بھی پیش آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آگ آج خود ہی بجھ گئی اور آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم جائے وقوع پر فائر بریگیڈ کی ٹیم موجود ہے اور متاثرہ علاقے کے اطراف میں گیس کی بو پھیلی ہوئی ہے۔ کورنگی میں گڑھے میں لگی آگ 17 روز بعد بجھ گئیکراچی کے علاقے کورنگی کریک میں گڑھے میں لگنے والی آگ 17 روز بعد بجھ گئی۔ دوسری جانب...
اسلام آباد(آئی این پی) پی ٹی آئی کے 2 ارکان کی امریکی وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔ رہنما عاطف خان نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر امجد اور میں ایونٹ میں تھے میرے علم میں یہ بات آئی کہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کو بلایا گیا تھا مجھے نہیں معلوم دونوں رہنماں کو دعوت ملی یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی امریکی وفد سیتا حال ملاقات نہیں ہوئی۔ عاطف خان کے مطابق ملاقات میں سیاسی جماعتوں کے لوگ اور وفاقی وزرا موجود تھے ایک سرکاری تقریب میں امریکی کانگریس مین نے گفتگو کی جس میں پاکستان اور امریکا کے دو...
کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں لگی آگ 18 روز کے بعد اچانک بجھ گئی۔ دنیا نیوز کے مطابق آگ بجھنے کے بعد گیس کا اخراج جاری ہے، جس کے باعث علاقے میں بو پھیل گئی ہے، انتظامیہ کی جانب سے گیس اخراج کے باعث غیر متعلقہ افراد کو قریب جانے سے روکا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ 29 مارچ کو نجی تعمیراتی کمپنی کے منصوبے کیلئے خالی پلاٹ میں پانی کیلئے بورنگ کئے جانے کے دوران 1200 فٹ گہرا گڑھا کھودا گیا تھا، اس دوران کھدائی کے مقام پر گیس کے اخراج کے بعد اچانک آگ لگ گئی تھی۔ گزشتہ روز چیف سیکرٹری سندھ کے ترجمان نے کہا تھا کہ کورنگی کریک میں آئل...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں گڑھے میں لگنے والی آگ 17 روز بعد بجھ گئی۔آگ بجھانے کے لیے امریکی ماہرین کی ٹیم کی خدمات حاصل کی گئی تھیں جبکہ گڑھے میں سیمنٹ بھرنے کی حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا تھا۔ کورنگی میں پلاٹ میں لگی آگ کا دائرہ مزید پھیل گیا کراچی کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں پلاٹ میں لگی... گڑھے سے گیس کا اخراج ابھی بھی جاری ہے۔گڑھے سے گیس کے اخراج کے ساتھ پانی ابھی بھی ابل رہا ہے۔واضح رہے کہ کورنگی کریک میں گڑھے میں پر اسرار آگ 29 مارچ کو لگی تھی۔
اسرائیلی فوج نے غزہ کے رفح کا محاصرہ مکمل کر لیا ہے، صہیونی فوج نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ یہ مزید علاقوں پر قبضہ کرنے کے اعلان کردہ منصوبے کا حصہ ہے، جس کے ساتھ ساتھ فلسطینی آبادی کو بڑے پیمانے پر انخلا بھی کرنا پڑے گا۔ نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا کہنا ہے کہ فوجیوں نے 2 اپریل کو جنوبی غزہ میں موراگ کوریڈور کے علاقے پر قبضہ کرنا شروع کیا تھا، جس کی وجہ سے لاکھوں فلسطینیوں کو جنوب میں مصر کی سرحد سے متصل رفح سے جانے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ویں ڈویژن...
اسلام آباد کا پرتعیش ہوٹل آگ کی لپیٹ میں! مہمانوں کو بچا لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے معروف سرینہ ہوٹل کے چھٹے فلور پر جمعہ کی سہ پہر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد ہوٹل میں شدید افرا تفری پھیل گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آ گئیں۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق آگ ہوٹل کی ٹاپ فلور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ واقعے کے بعد سی ڈی اے فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور دیگر ادارے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے...
کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اس مقصد کیلئے فیکٹری کی دیواروں کو توڑا جارہا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے عمل میں ریسکیو1122 اور کے ایم سی کے 10 فائر ٹینڈر حصہ لے رہے ہیں۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ فیکٹری میں موجود لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا۔
اسلام ٹائمز: بے حسی کے اس دور میں جب کہ حرم کے اماموں کو ظلم کے خلاف اُف تک کہنے کا یارا نہیں ہے کہ کہیں حاکم وقت ناراض نہ ہوجائے، جب کہ مسلمان حکمرانوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لی ہیں کہ بچوں کی چیخیں انھیں پریشان نہ کریں، جب کہ دو ارب مسلمان اور آٹھ ارب انسان ظلم کا ننگا ناچ خاموشی سے دیکھ رہے ہیں، ایسے میں مراکش کی ابتہال اور ہندوستان کی وانیا اگروال نے اس اندھی بہری دنیا کو آئینہ بھی دکھایا ہے اور راستہ بھی سُجھایا ہے۔ آپ جائے ظلم سے بہت دور رہ کر پر امن طریقے سے تن تنہا بہت بڑا احتجاج کرسکتے ہیں اگر آپ کا ضمیر زندہ ہے۔ تحریر:...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی کریک کے قریب گڑھے میں لگی آگ سے ابلنے والے پانی کے نمونے کی ابتدائی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ آگئی۔پی پی ایل ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی میں بینزین، ٹولین، ٹیٹرا کلورو ایتھین کی زائد مقدار پائی گئی ہے۔ابتدائی کیمیائی رپورٹ کے مطابق ٹیٹرا کلورو ایتھین 5 کے بجائے 33 مائیکرو گرام فی لیٹر نکلی ہے جبکہ بینزین کی مقدار 5 مائیکرو گرام کے بجائے 19 مائیکرو گرام فی لیٹر پائی گئی ہے۔ کراچی: کورنگی کریک کے گڑھے میں آگ 7 روز بعد بھی نہ بجھیکراچی کے علاقے کورنگی کریک میں گڑھے میں لگنے والی آگ ساتویں روز بھی نہ بجھ سکی۔ رپورٹس کے مطابق فی لیٹر پانی میں ٹولین 5 کے...
— فائل فوٹو سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا ہے۔سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری نے کہا صدر نے کینالوں کی منظوری دی جس پر ہنسی آرہی ہے، وزیرِ اطلاعات پنجاب کی معلومات ناقص ہونے پر افسوس ہے۔سعدیہ جاوید نے کہا کہ عظمیٰ بخاری بتائیں صدر کے پاس کون سی ایگزیکٹو سمری منظور کرنے کا اختیار ہے۔ عظمیٰ بخاری کے بیان پر افسوس ہوا، کیا آپکو آئین پڑھنا آتا ہے؟ شرجیل میمنسندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ... ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ صدرِ مملکت کے خلاف جھوٹ پھیلانے پر پیکا قانون کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔دوسری جانب شرجیل میمن...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں پولیس ٹیم کو مسلح افراد کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ایمرجنسی ون فائیو پر قمر نامی شہری کی شکایت پر پولیس ٹیم نے ڈھوک گڑھالہ میں مسماتہ یاسمین عالم کے گھر پر چھان بین کے لیے پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس سب انسپکٹر ندیم نے موقع پر موجود ملزمان سے دریافت کیا تو وہ مشتعل ہوگئے اور علاقہ مکینوں کو جمع ہونے کی دعوت دی۔ ملزمان نے پولیس ٹیم پر حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان افراد میں حسن عباس اور سلیم نے پولیس اہلکاروں پر ڈنڈوں اور پستول کے بٹ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی...
کراچی کے علاقے کورنگی میں زیر زمین گیس کے اخراج سے لگنے والی آگ چوتھے دن بھی جلتی رہی۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ خدشات کے پیش نظر فائر بریگیڈ عملہ تعینات ہے۔ آگ سے متاثرہ مقام کے اطراف پولیس نفری بھی تعینات ہے۔ کراچی کے علاقے کورنگی میں آگ لگنے کے حوالے سے ایک فائر ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کی کوشش میں آتشگیر گیس پھیل سکتی ہے۔ فائر ایکسپرٹ کے مطابق آگ کے اطراف 90 میٹر کا ممنوعہ علاقہ بنایا جائے اور 90 میٹر کا مٹی کا پہاڑ بنایا جائے۔ Post Views: 1
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معاشی تحقیقاتی ادارے اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے الرٹ جاری کردیا۔ تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کپاس کی پیداوار 30 فیصد سے زائد گر گئی ہے، کپاس کی پیداوار میں کمی سے معیشت کو بڑا خطرہ لاحق ہے، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اگیتی کاشت کی جائے۔ اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اپریل کے وسط تک کپاس کی کاشت بہتر پیداوار دے سکتی ہے،کپاس کی فصل کو موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصان سے بچانے کےلیے جلدی کاشت بہتر ہے، کپاس کی دیر سے بوائی موسمیاتی اثرات خطرناک ہوسکتے ہیں۔ کپاس کی دیر سے بوائی گلابی سنڈی کے حملوں کا خدشہ بڑھ جاتا ہے،کپاس کی دیر سے بوائی...
علی ساہی:ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کی سخت کارروائیوں کی ہدایت، 3ہفتوں میں بغیرلائسنس گاڑی چلانےپر1لاکھ15ہزارسےزائدشہریوں کےچالان کئے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے مطابق بغیرلائسنس گاڑی چلانےوالوں کیخلاف مزید سخت کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا، 45ہزارسےزائدشہریوں کوبغیرلائسنس گاڑی چلانےپرچالان ٹکٹ جاری کئے گئے، ٹریفک پولیس گوجرانوالہ نے9ہزار چالان ٹکٹ جاری کیے۔فیصل آباد 10ہزار ،ملتان میں3ہزارسےزائدشہریوں کوبغیرلائسنس پرچالان کیےگئے،صوبہ بھرمیں لائسنس کی چیکنگ کویقینی بنانےکےمؤثراقدامات کیےجائیں۔بغیرلائسنس گاڑی موٹرسائیکل چلانےوالےکسی رعایت کےمستحق نہیں،جرمانےوقانونی کارروائی سےبچنے کیلئےشہری اپناڈرائیونگ لائسنس بنوائیں،شہریوں کومحفوظ سفرفراہم کرناٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے، اے آئی جی مانیٹرنگ خالد محمود افضل سے گولی چل گئی، ہسپتال داخل
بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اپنی سابق اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان ہونے والی طلاق کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ایک برس سے علیحدہ رہنے والے بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی اہلیہ کے درمیان بالآخر طلاق کے معاملات طے پاگئے۔ جس کے حت بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اپنی سابق اہلیہ دھناشری ورما کو پونے پانچ کروڑ روپے دینے کو تیار ہوگئے۔ جس میں آدھی رقم وہ دے چکے ہیں۔ دونوں کے درمیان طلاق ہونے کی افواہیں کئی ماہ سے زیر گردش تھیں لیکن جوڑے نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔ یہ خبر بھی پڑھیں : کیا چہل دھناشری ورما کو دھوکا دے رہے ہیں؟ تصویر وائرل تاہم چیمپئنز ٹرافی کے دوران کرکٹر کے ساتھ ایک آر جے مہوش کے...
بھارت کے اسٹار کرکٹر روہت شرما کی کپتانی میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی بھارتی ٹیم کیلئے بورڈ نے بڑی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کیلئے 58 کروڑ بھارتی روپے (یعنی پاکستانی روپوں میں 1 ارب 88 کروڑ 21 لاکھ سے زائد) انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ انعامی رقم کو کھلاڑیوں، کوچنگ اور سپورٹ اسٹاف کے علاوہ سلیکشن کمیٹی کے اراکین میں بھی تقسیم کی جائے گی۔ انعامی رقم کے اعلان کے موقع پر بی سی سی آئی کے صدر روجر بنی نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ جیتنا خاص لمحہ...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں احتجاجوں سے نمٹنے میں پچھلے پانچ سال کے دوران ایک ارب 35 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔ وفاقی دارالحکومت میں احتجاجوں سے نمٹنے میں گزشتہ پانچ سالوں کے کل اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کرادیا، پانچ سال میں دارالحکومت میں احتجاج سے نمٹنے پر سرکار کے کل ایک ارب 35 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔ وزیر داخلہ نے قومی اسمبلی میں تحریری طور پر بتایا کہ سال 21-2020 میں سرکار کے احتجاج سے نمٹنے پر کل 9 کروڑ 61 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہوئے، سال 22-2021 میں دارالحکومت میں احتجاجوں سے نمٹنے پر 27 کروڑ 79 لاکھ...
— فائل فوٹو پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 29 مارچ کو 3 بج کر 58 منٹ پر ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 30 مارچ کو رویت کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی اور اسی دن چاند براہ راست آنکھ سے نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ وفاقی حکومت نے عید تعطیلات کا اعلان کر دیاوفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔عید الفطر کی تعطیلات پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک ہوں گی۔کابینہ ڈویژن نے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

دہشتگردی کے معاملے پر اگر مگر کی گنجائش نہیں، دنیا کو افغان حکومت کے کردار سے آگاہ کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ دہشتگردی اہم قومی مسئلہ ہے، جس میں اگر مگر کی کوئی گنجائش نہیں۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، ہمیں دنیا کو افغان حکومت کے کردار سے آگاہ کرنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں ملکی سلامتی سے بڑھ کر کوئی تحریک، کوئی شخصیت نہیں، یک زبان ہوکر بیانیہ بنانا ہوگا، آرمی چیف بلاول بھٹو نے کہاکہ پاکستان کے ارد گرد رہنے والے یہ مت سمجھیں کہ دہشتگردی کی آگ ان تک نہیں پہنچے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں سفارتی سطح پر افغانستان میں موجود دہشتگردوں کا معاملہ اٹھانا ہوگا، اور دنیا کو...
NAUSHERO FEROZ: نوشہروفیروز کے علاقے کلہوڑا کالونی بہریا کے وارڈ نمبر 5 میں ایک آئل ٹینکر میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کے گھروں، دکانوں اور ایک شادی ہال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں موجود پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر سے پیٹرول منتقلی کے دوران آگ بھڑک اُٹھی، جس کے بعد آگ نے تیزی سے پھیلنا شروع کر دیا۔ فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، تاہم اس حادثے میں ٹینکر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔ آگ کے باعث تین دکانیں، چار گھر اور ایک شادی ہال کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، آگ...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ بار کے وکیل حامد خان نے دلائل مکمل کرلیے جبکہ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب دلائل شروع کردیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔حامد خان نے دلائل میں کہا جیسے بھی حالات ہوں سویلینز کو اتنے بڑے پیمانے پر فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں کیا جاسکتا، فوجی عدالتیں آئینی ترمیم کے بغیر قائم نہیں ہوسکتیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا 26 ویں ترمیم کے بعد فوجی عدالتوں کے فیصلوں کیخلاف اپیل کہاں ہوسکتی ہے۔ حامد خان نے جواب دیا ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی جاسکتی ہے مگر اسکا دائرہ اختیار...
کراچی (نیوز ڈیسک) سینئر وزیر شرجیل میمن نے مفت سولر سسٹم دینے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی ، جس سے بجلی بلوں سے پریشان صارفین کو ریلیف مل سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت سندھ حکومت کے ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں عوام کی صحت اور بنیادی سہولیات پر سب سے زیادہ کام کیا جا رہا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے 21 لاکھ لوگوں کو گھر بنا کر دیے جا رہے ہیں۔ انھوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ بجلی کا بل ادا کرنے کی سکت نہ رکھنے والوں کو سولر سسٹم دیے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں پیپلز ہاؤسنگ اسکیم، این آئی سی...
لاہور میں کاہنہ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے پولیس ملازم کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں پیش رفت سامنے آئی ہے اور پولیس کانسٹیبل کو روندنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پولیس اہلکار اختر حسین رنگ روڑ پر کھڑا تھا، تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری، سفید رنگ کی گاڑی نے اوور ٹیک کیا، پولیس اہلکار حادثے کا شکار ہو گیا۔ جاں بحق پولیس ملازم اختر حسین ایم ٹی ونگ میں بطور ڈرائیور تعینات تھا، پولیس نے کیمروں کی مدد سے گاڑی کی تلاش شروع کر دی۔

جنرل عاصم منیر سے بہاولپور میں طلبہ کی ملاقات،چیف نے نوجوانوں کی تربیت کیلئے فوج کے عزم کو اجاگر کیا
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپورکی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ سے ملاقات کی اور قوم کے نوجوانوں کی تربیت کے لیے فوج کے عزم کو اجاگر کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آرمی چیف نے بہاولپور کور کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کیا اور کہا کہ سخت ٹریننگ سپاہی کی پیشہ ورانہ بہتری میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش انہوں نے کہا کہ جدید جنگی حربوں...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) پنشن صرف ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو ملتی ہے لیکن اب بھارتی حکومت اپنے تمام شہریوں کو پنشن دینے پر غور کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا میں پنشن کا حقدار صرف ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہوتا ہے لیکن بھارت میں مرکزی حکومت ایک ایسے منصوبے پر غور کر رہی ہے جس سے پنشن صرف ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو نہیں بلکہ تمام شہریوں کو ملے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت ‘یونیورسل پنشن اسکیم’ پر کام کر رہی ہے جس سے ان تمام بھارتی شہریوں کو بھی فائدہ پہنچے گا جو غیر منظم شعبے میں کام کرتے ہیں۔ اس یونیورسل پنشن اسکیم میں ان کروڑوں بھارتی شہریوں کو بھی شامل کیا جائے گا جو سرکاری یا منظم نجی...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اگر ہم مل کر کوشش کریں تو ملک میں سیاسی استحکام لاسکتے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ دنیا میں حکومت اور کاروباری طبقہ مل کرکام کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے بھی سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کو سراہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حکومتیں اور سرمایہ کار مل کر کام کریں تاکہ عوام کو سہولتیں میسر ہو سکیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ متعارف کرا رہے ہیں، سندھ کے پبلک پرائیویٹ ماڈل کی دنیا بھر میں پزیرائی ہوئی ہے۔پی پی رہنما کا...
لاہور ہائیکورٹ میں ایک سائل نے خود کو آگ لگا لی، ریسکیو ٹیموں نے سائل کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا، خود سوزی کی کوشش کرنے والے سائل کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال کے رہائشی آصف جاوید کا کیس لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان کی عدالت میں زیرِ سماعت تھا، سائل کو نجی کمپنی نے 2016 میں ملازمت سے برطرف کیا تھا۔ 2019 میں لیبر کورٹ نے سائل کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر اس کی نوکری بحال کرنے کا حکم دے دیا تھا، تاہم نجی کمپنی نے لیبر کورٹ کا فیصلہ نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن میں چیلنج کیا تو نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن نے نجی کمپنی کی اپیل خارج کردی۔...
لاہور(نیوز ڈیسک) سرکاری ملازم اور حکومت دونوں مل کر پینشن فنڈ چلائیں گے اب صرف حکومت ہی پنشن میں رقم نہیں دے گی بلکہ سرکاری ملازمین بھی حصہ ڈالیں گے پنجاب میں نئی پینشن پالیسی کا اطلاق کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ نے پینشن رولز میں مزید ترمیم کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔ پنجاب ڈیفائنڈ کنٹریبیوشن پنشن اسکیم 2025 پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 کے سیکشن 23 کے تحت بنائی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب ڈیفائنڈ کنٹریبیوشن پنشن اسکیم 2025 فوری طور پر نافذ العمل ہوگی، پنجاب سول سرونٹس ترمیمی آرڈیننس 2023- 24کے بعد بھرتی ہونے والے ملازمین پر اطلاق ہوگا۔نئی پنشن اسکیم ہے جس میں ملازم اور حکومت دونوں ماہانہ بنیادوں پر پنشن فنڈ میں حصہ...
بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین نے سکڑتی ہوئی آبادی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ملک بھر میں شادی مہم کا آغاز کردیا۔ شادی کی ترغیب دلانے کیلئے نوجوان جوڑوں کو تحفےمیں نقد رقم دینے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے شہر لولیناگ کا شمار ان متعدد شہروں میں ہوتا ہے جہاں کی مقامی انتظامیہ شادی کرنے پر 1500 یوان یعنی 205 ڈالر انعام کے طور پر دے رہی ہے،لولیناگ کے رہائشیوں ژانگ گانگ اور وینگ لنبن نے شادی کی تقریب کے کچھ دیر بعد چینی حکومت کے نشان کے سامنے تصویر کچھوائی جس میں انہوں نے ہاتھ میں نقد کیش کا سرٹیفیکیٹ بھی تھام رکھا تھا۔ چین کی آبادی میں گزشتہ 3 سالوں سے مسلسل کمی واقع...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جشن بہار اں میلے کے انعقاد کا مقصد پاکستان کی ثقافت اور کلچر کو اجاگر کرنا ہے۔ اسلام آباد کے شہری 25، 26 اور 27 فروری کو جشن بہاراں سے محظوظ ہو سکیں گے، جشن بہاراں میں پاکستان بھر کے روایتی اور مشہور کھانوں کے سٹالز لگائے جائیں گے ، جشن بہاراں میں رینجرز کا دستہ مشعل پریڈ اور اسلام آباد پولیس کا دستہ شمع پریڈ کا مظاہرہ کرے گا۔ تیز رفتار گاڑی 28 مزدور کچل گئی میلے میں پاک فوج کے بینڈز بھی پرفارم کریں گے، جشن بہاراں کے دوران آتش بازی کا زبردست مظاہرہ ہو گا جبکہ خٹک، کیلاش اور کتھک سمیت روایتی رقص کے شوز...
اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ انہیں کسی کا کوئی خط نہیں ملا۔ وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، خط ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی خط ملا تو وزیراعظم کو بھجوادوں گا، خط کی باتیں سب چالیں ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ ملک بہت اچھے انداز سے آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان میں ترقی ہورہی ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے۔
لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین کو فلائٹ سے آف لوڈ کرنے پر زائرین کا ائیرپورٹ پر احتجاج جاری ہے۔سو سے زائد عمرہ زائرین جن میں خواتین بھی شامل ہیں کو آف لوڈ کر دیا گیا ،سعودی ائیر لائن نے پولیو ویکسینیشن اور کرونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر آف لود کیا،آف لوڈ کیے جانے پر عمرہ زائرین کا سعودی ائیر لائن کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی جاری ہے۔مسافروں کا کہنا ہے کہ ہمیں آف لوڈ کیا ہے اور کہتے ہیں کہ نئی ٹکٹ خرید یں ،بڑی مشکل سے عمرہ پر جانے کے لیے رقم جمع کی تھی، غلطی ٹریول ایجنٹ اور ائیر لائن کی ہے سزا ہمیں دی جا رہی ہے ،سعودی ائیر لائن انتظامیہ کے ساتھ...

عوام کی بدولت ہم یہاں تک پہنچے مشکلیں برداشت کرنے پراسلام پیش کرتے ہیں : مشکل فیصلے کرالئے ، آگئے بھی سفر آسان نہیں : وزیراعظم
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کاروباری طبقے کو برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات پر زور دیتے ہوئے زیادہ ٹیکس کا اعتراف کیا اور کہا کہ میرا بس چلے تو ٹیکس15 فیصد ابھی کم کر دوں، لیکن اس کا وقت آئے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے یوم تعمیر و ترقی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کا ایک سال کا سفر کامیابیوں کا سال رہا اور ملک کی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ پائیدار ترقی کے لیے ہم نے متحد ہو کرکام کرنا ہے۔ کاروباری طبقے کے ساتھ مشاورت سے پالیسیاں مرتب کریں گے، ہم نے مشکل فیصلے کیے ملک کو...
کراچی:پاکستان ایگریکلچرل کولیشن (PAC) ورلڈ بینک گروپ کے تعاون سے 12 اور 13 فروری کو کراچی ایکسپو سینٹر میں ایگری کنیکشنز 2025 کی میزبانی کرے گا۔ یہ دو روزہ کانفرنس زرعی ماہرین، پالیسی سازوں، مالیاتی اداروں اور زرعی کاروبار کے رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گی تاکہ پاکستان کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع اور جدید حل تلاش کیے جا سکیں۔ تقریب سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ایگریکلچرل کولیشن کے سی ای او کاظم سعید نے ایگری کنیکشنز 2025 کی پاکستان کی زرعی معیشت کے لیے اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا، “پاکستان کا زرعی شعبہ عالمی سطح پر ایک نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے، لیکن اس کے لیے اسٹریٹجک...
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری کی چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لے چی سے ملاقات ہوئی۔ صدر مملکت اور چیئرمین چاؤ نے دونوں ملکوں کے درمیان سدا بہار دوستی کو اجاگر کیا۔ دونوں ممالک کی دوستی دہائیوں کے دوران مزید گہری اور وسیع ہوئی، دونوں ممالک کے مابین تزویراتی باہمی اعتماد پاک چین دوستی کی بنیاد ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان جاری عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے مسلسل اعلیٰ سطحی تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ فریقین نے پاک چین اقتصادی راہداری 2.0 کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک ملاقات...
ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کارلانا ناگزیر ہے ، فرخ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر ورکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی تخلیقی صلاحیتیں اور عزم اور ہمت کو بروئے کار لا کر ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ گامزن کیا جا کیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسز فرخ خان سے ان کی رہائش گاہ پر سوشل ڈیموکرٹیک پارٹی کے چیئرمین عابد اقبال کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ۔ وفد میں کرنل انصر اقبال صدر جہلم، شازیہ آفریدی ڈپٹی کوآرڈینیٹر پارٹی افیئرز ، ڈاکٹر غزالہ خان جی ایم...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 78 برسوں سے کشمیری عوام بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں، اور عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف...
پشاور (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر آگئی ، بھرتی، ترقی اور تبادلوں کے قواعد میں تبدیلی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے سن کوٹہ پر بھرتیاں ختم کر دیں اور اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ صوبے میں ملازمین کی بھرتی، ترقی اور تبادلوں کے قواعد میں تبدیلی کئی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہنا تھا کہ رول10 کی ذیلی شق4مکمل جبکہ 2شق جزوی طور ختم کردی، یہ شقیں ملازمین کے بچوں کی بھرتی سے متعلق تھیں۔ انتقال کرجانے والے یا معذورہوجانےوالےملازمین کی جگہ ان کےبچے بھرتی نہیں ہوسکیں گے۔ اس سے قبل دوران ملازمت انتقال یاکام کے قابل نہ رہنےوالےملازمین کےبچوں کوملازمت دی جاتی تھی ، متعلقہ شقوں کوختم...
سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر آگئی ، بھرتی، ترقی اور تبادلوں کے قواعد میں تبدیلی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے سن کوٹہ پر بھرتیاں ختم کر دیں اور اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ صوبے میں ملازمین کی بھرتی، ترقی اور تبادلوں کے قواعد میں تبدیلی کئی گئی ہے۔اعلامیے میں کہنا تھا کہ رول10 کی ذیلی شق4مکمل جبکہ 2شق جزوی طور ختم کردی، یہ شقیں ملازمین کے بچوں کی بھرتی سے متعلق تھیں۔انتقال کرجانے والے یا معذورہوجانےوالےملازمین کی جگہ ان کےبچے بھرتی نہیں ہوسکیں گے۔اس سے قبل دوران ملازمت انتقال یاکام کے قابل نہ رہنےوالےملازمین کےبچوں کوملازمت دی جاتی تھی ، متعلقہ شقوں کوختم کرنےسےسن کوٹہ ملازمت نہیں دی جا سکے گی۔یاد...
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں نگران دور حکومت میں بھرتی ہونے والے 9 ہزار 762 ملازمین کی فہرست سامنے آگئی، جنہیں سروس سے فارغ کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں نگران دور حکومت میں ہونے والی بھرتیوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ نگراں حکومت دورمیں 9ہزار 762 بھرتیاں ہوئیں۔ بھرتیاں 23 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 تک کی گئیں۔ نگراں دورمیں سب سے زیادہ 4ہزار19بھرتیاں پولیس میں ، محکمہ بلدیات 192، محکمہ جیل خانہ جات میں 159بھرتیاں کی گئیں۔محکمہ اعلی تعلیم 702، محکمہ صحت میں 693 افراد اور محکمہ ایلمنٹری وسیکنڈری ایجوکیشن میں2 ہزار323 افراد بھرتی کئے گئے جبکہ محکمہ محنت،محکمہ داخلہ و دیگر اداروں میں بھی بھرتیاں کی گئیں۔ یاد رہے کے پی اسمبلی...

اگر 28 جنوری کی نشست کیلئے تیار ہوں تو عمران سے ملاقات کرا دیں گے، عرفان صدیقی کی پی ٹی آئی کو پیشکش
اسلام آباد (آئی این پی)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان اور مسلم لیگ نواز کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ مذاکرات کی 28 جنوری کو ہونے والی نشست میں شرکت کرنے کے لئے تیار ہوں تو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی ملاقات کرا دیں گے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات جوش و جذبے سے شروع کئے تھے لیکن ان میں فیصلہ سازی کا عمل ضابطے میں نہیں اور ان کا مذاکرات کے دوران بچگانہ رویہ ہے جبکہ اب مذاکراتی عمل کیلئے ان کی سہولت کاری کرنا مشکل ہے۔ترجمان...
امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کو آگ کے بعد سیلاب سے نقصانات کا سامنا ہونے کا اندیشہ ہے۔پیش گوئی کی گئی ہے کہ ریاست کیلیفورنیا میں موسم سرما کی پہلی شدید بارشوں سے سیلاب کا خدشہ ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اہلکار لاس اینجلس اور ونچورا کاؤنٹیز میں آگ بجھانے کی کوششوں میں ہیں جبکہ جنوبی کیلیفورنیا مین اب شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ لاس اینجلیس میں پہلے ہی شہری اذیت سے دوچار ہیں، آگ لگنے سے بڑی تعداد میں مکانات تباہ ہونے کے سبب پوری کاؤنٹی میں گھروں کے کرایوں میں بیس فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ آگ لگنے کے پہلے دو ہفتوں ہی میں کاؤنٹی کے تیس شہروں میں گھروں کا کرایہ مقرر کردہ دس فیصد...

اگر 28 جنوری کی نشست کیلئے تیار ہوں تو عمران سے ملاقات کرا دیں گے، عرفان صدیقی کی پی ٹی آئی کو پیشکش
اگر 28 جنوری کی نشست کیلئے تیار ہوں تو عمران سے ملاقات کرا دیں گے، عرفان صدیقی کی پی ٹی آئی کو پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان اور مسلم لیگ نواز کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ مذاکرات کی 28 جنوری کو ہونے والی نشست میں شرکت کرنے کے لئے تیار ہوں تو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی ملاقات کرا دیں گے۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات جوش و جذبے سے شروع کئے تھے لیکن ان میں فیصلہ سازی...
امریکی ریاست کیلیفیورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمال میں جنگلات میں نئی آگ لگ گئی، جس نے 9400 ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، تیز ہواؤں اور خشک جھاڑیوں کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، حکام نے لاس اینجلس کاؤنٹی کے علاقے کاسٹائک لیک کے تقریباً 31 ہزار رہائشیوں کو انخلا کا حکم دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی فائربریگیڈ حکام لاس اینجلس آگ پر بے بسی کی تصویر بن گئے میڈیا رپورٹس کے مطابق، لاس اینجلس کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ اور اینجلس نیشنل فارسٹ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے، ہیلی کاپٹرز اور چھوٹے طیارے بھی آگ بجھانے کی کوششوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق،...
گلوکار جواد احمد کی جانب سے لیسکو حکام پر مبینہ تشدد کے واقعہ میں نیا موڑ سامنے آیا ہے اور لیسکو حکام کے مطابق پولیس صلح کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو کی ایئر لائن سب ڈویژن کی حدود میں لیسکو کی ٹیمیں معمول کی چیکنگ کردہی تھیں کہ ایک بیوٹی سیلون کے میٹر کا فیز ڈیڈ پایا گیا، جب اس کا لوڈ چیک کیا گیا تو بیوٹی سیلون کا سارا لوڈ اس ڈیڈفیز پر چل رہا تھا۔ ایکسیئن جوہر ٹاؤن احمد فراز کے مطابق لیسکوکی ٹیم نے میٹر اتارا تو بیوٹی سیلون سے ملازمین نے نکل کر لیسکو ٹیم کو یرغمال بنالیا۔ سیلون کے ملازمین نے بتایا کہ یہ معروف گلوکار اور برابری پارٹی کے چیئرمین...
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ان کے گھر میں حملہ کرنے والے شخص کی تصویر سامنے آگئی۔ بھارتی اداکار سیف علی خان کو ممبئی کے پوش علاقے میں واقع اپارٹمنٹ کی 12ویں منزل پر ان کے فلیٹ میں چاقو کے وار سے زخمی کیا گیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی ایمرجنسی سرجری کی اور انہیں “خطرے سے باہر” قرار دیا۔ سیف علی خان پر حملہ کرنے والے کی تصویر منظر عام پر آگئی ہے، جس میں اسے واقعے کے بعد سیڑھیوں سے نیچے اترتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جب حملہ آور نے...

لاس اینجلس، آگ کی تباہ کاریاں جاری، سینکڑوں زخمی، 30 افراد لاپتہ،84 ہزار افراد کو علاقہ چھوڑنے کا حکم
نیویارک(نیوزڈیسک)لاس اینجلس میں تیز ہواؤں کے باعث جنگلات میں لگی آگ نے خوفناک صورتحال اختیار کر لی ہے۔ اب تک 40 ہزارایکڑ سے زائد رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے، جبکہ 12 ہزار3 سوعمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔حکام نے نقصان کا ابتدائی تخمینہ 275 ارب ڈالر لگایا ہے۔ آگ کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 30 افراد لاپتہ ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ افراد کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہیں۔آگ نے شمال مغربی وینٹورا کاؤنٹی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جہاں ہزاروں گھرانے بجلی سے محروم ہو چکے ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر حکام نے مزید 84 ہزارافراد کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ انخلا کے عمل...
کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے گلابی رنگ کا ایک کیمیکل استعمال کیا جا رہا ہے تاہم ہر تدبیر ناکام ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لاس اینجلس کے آگ سے متاثرہ علاقے میں ہر جانب گلابی رنگ بکھرا ہوا ہے۔ جلے ہوئے مکانات، ویران علاقے اور تباہ حال گاڑیوں، سب ہی نے گلابی چادر اوڑھ رکھی ہے۔ یہ گلابی رنگ کی چادر دراصل ایک خاص قسم کے مرکب کی ہے جو تیزی سے پھیلتی جنگل کی آگ کی نمو کو روکنے کے کام آتی ہے۔ ایک ہفتے سے لگی آگ کو بجھانے کی کوشش میں لاس اینجلس کے جنگل میں ہزاروں گیلن فائر ریٹارڈنٹ گرائے گئے ہیں۔ جنگل میں...
اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس میں 2024 میں نمٹائے گئے کیسز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 16 ہزار 377 کیسز دائر ہوئے جبکہ عدالتوں نے دائر کیسز کی نسبت زیادہ ایک لاکھ 19 ہزار کیسز کے فیصلے سنائے۔ سیشن ڈویژن ویسٹ نے سال 2024 میں 78 ہزار 983 کیسز کے فیصلے کیے، سال 2024 کے دوران سیشن ڈویژن ویسٹ میں 78 ہزار 582 کیسز دائر ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق سیشن ڈویژن ایسٹ میں 37 ہزار 795 نئے کیسز دائر ہوئے جبکہ ایک سال کے دوران سیشن ڈویژن ایسٹ نے دائر کیسز سے زائد 40 ہزار 168 کیسز کے فیصلے سنائے، ان فیصلوں میں گزشتہ...

آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم 11اگست 2023میں ہوئی، واقعہ مئی 2023کا ہے،کیا قانون کااطلاق ماضی سے کیاگیا،جسٹس حسن اظہر رضوی کا استفسار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف اپیل پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم 11اگست 2023میں ہوئی، واقعہ مئی 2023کا ہے،کیا قانون کااطلاق ماضی سے کیاگیا،وکیل وزارت دفاع نے کہاکہ جی آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم کا اطلاق ماضی سے کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ نے سماعت کی، وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ایف بی علی کیس میں جسٹس انوارالحق کا نوٹ موجود ہے،اس وقت آرٹیکل 10اے نہیں تھا،وکیل کا حق دینا، شواہد پر...
لاس اینجلس میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ایران نے امریکا کو مدد کی پیشکش کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز تہران: امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی بدترین آگ پر قابو پانے کے لیے ایران نے امریکا کو مدد کی پیشکش کردی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی ہلال احمر کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے امریکی ریڈ کراس کے سربراہ کلف ہولٹ کو لکھے گئے خط میں امداد بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے اپنے وسیع تجربے کے باعث ایرانی ہلال احمر متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر خصوصی ریپڈ ایکشن ٹیمیں اور ریسکیو سامان بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ خبررساں ایجنسی کے...
راولپنڈی:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کاکہنا ہےکہ حکومت نے اگر 31 جنوری تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا تو مذاکرات ختم ہوجائیں گے، اس کے بعد ہم اپنا آئند ہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ ابھی تک مذاکرات میں پیشرفت نہیں ہوسکی، حکومت کو مذاکرات کے تیسرے راؤنڈ میں پیش رفت کرنا ہوگی، مذاکرات میں ہم دو مطالبات تحریری شکل میں فراہم کردیں گے، اس کے بعد منطقی انجام تک پہنچانےکی گیند حکومت کے کورٹ میں ہوگی۔ مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہماری خواہش کے مطابق نہ ہوئی، ملاقات کے وقت ہماری نگرانی کی...
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں آگ کے شعلے جمعہ کے روز بھی تباہ کن راستے بناتے رہے، امریکی حکام کو لگتا ہے کہ ’دنیا کا کوئی بھی ’پانی کا نظام‘ لاس اینجلس کی آگ بجھانے کی صلاحیت نہیں رکھتا‘۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق فائر بریگیڈ کے حکام نے نقصانات کا اندازہ لگانے اور آگ کیسے شروع ہوئی، اس کا تعین کرنے کی کوشش کی، ایک بڑا سوال یہ پیدا ہوا کہ کیا اس سطح کی تباہی کو کسی طرح کم کیا جا سکتا تھا، یا یہ آب و ہوا سے متعلق آفات کے دور میں نیا معمول ہے؟ حکومتی رپورٹس اور ایک درجن سے زائد ماہرین کے انٹرویوز کے جائزے سے پتا...
میرواعظ کشمیر نے کہا کہ اپنے ایمان کی حفاظت کیساتھ ساتھ یہ ہماری دینی اور سماجی ذمہ داری ہے کہ ہم ماحول کے تحفظ کیلئے کام کریں۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے کہا کہ کشمیر اپنی تہذیب، ثقافت اور وراثت کے اعتبار سے ایک الگ پہچان رکھتا ہے، ایسے میں نوجوان نسل کو اپنی وراثت، تاریخ اور ثقافت سے متعلق جانکاری رکھنا اور روشناس ہونا بے حد اہم ہے۔ ان باتوں کا اظہار میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق نے مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل انجمن اوقاف جامع مسجد اور میرواعظ فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے تیار کردہ اسلامی فن خطاطی سے مزین کیلنڈر کی رونمائی کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پر انہوں...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے۔اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق 3 مطالبات ہیں۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ 9 مئی، 26 نومبر کا جوڈیشل کمیشن اور کارکنان کی رہائی مطالبات میں شامل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا بانی سے ملاقات کیلئے جیل حکام سے رابطہپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کوششیں تیز ہو گئیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی...