2025-07-26@00:50:53 GMT
تلاش کی گنتی: 1901

«ایرانی وزیر داخلہ»:

(نئی خبر)
    کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ عمارت کے گرنے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) اور ضلعی انتظامیہ کی نااہلی سامنے آگئی۔ جیو نیوز نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی دستاویزات حاصل کرلیں، جس میں انکشاف کیا گیا کہ 1974 میں بنی یہ عمارت 2022 تک تین منزلہ تھی،  2022 میں تین منزلہ عمارت کو خطرناک قرار دیا گیا۔ لیاری میں گرنے والی 5 منزلہ عمارت کے ہر فلور پر 3 پورشن تھےعمارت کی مالکن کے بھتیجے نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خاندان کے افراد چوتھی منزل پر رہتے تھے، خاتون کو تشویش ناک حالت میں نکالا گیا ہے، بیٹا انتقال کر گیا، تین رشتہ دار اب بھی پھنسے...
    صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی جانب سے ہر ریجنل قیادت کو ہفتے میں 2 سے 3 عوامی پروگرامز منعقد کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جلسے، جلوس اور کنونشنز کی قیادت متعلقہ ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے ایک بار پھر مرحلہ وار احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی جانب سے ہر ریجنل قیادت کو ہفتے میں 2 سے 3 عوامی پروگرامز منعقد کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جلسے، جلوس اور کنونشنز کی قیادت متعلقہ ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کریں گے۔ صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے کہا کہ...
    مخصوص نشستوں کا فیصلہ 8 فروری کی خرید و فروخت سے زیادہ شرم ناک ہے، صدر اے این پی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کا فیصلہ 8 فروری کی خرید و فروخت سے زیادہ شرم ناک ہے۔صدر اے این پی ایمل ولی خان نے بیان میں کہا کہ سابقہ قبائلی اضلاع پر بنائی گئی وزیراعظم کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں، کمیٹی میں نامزد چئیرمین کو اے این پی شانگلہ کا صدر بھی قبول نہ کرے، وہ قبائلی علاقوں کی نمائندگی کیسے کرے گا، پنجاب سے لائے گئے کمیٹی اراکین پختون روایات کو کیا جانیں۔ایمل ولی خان نے...
    میرواعظ کشمیر نے کہا کہ سرینگر میں شراب کی دکانیں کھولنا نہایت پریشان کن ہے اور کشمیری عوام کیلئے قطعی ناقابل قبول ہے اور یہ ہمارے مذہبی، ثقافتی اور سماجی اقدار کی سراسر توہین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر میں شراب فروشی کے فروغ کو ایمان، تہذیب و تمدن اور مستقبل پر حملہ قرار دیتے ہوئے میرواعظ کشمیر نے سرینگر کے بٹہ مالو میں شراب کی دکان کھولنے کے خلاف حکومت سے فوری طور اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ اس ضمن میں اگر حکومت سے ناکام ہوئی تو علماء، سول سوسائٹی اور عوام احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ ان باتوں کا اظہار آج میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے مرکزی جامع مسجد سرینگر میں...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایران اور عراق جانے والے زائرین کے مسائل کے حل کیلئے قائم ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس دوران وفاقی وزرا سردار یوسف، چوہدری سالک اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے شرکت کی، ٹاسک فورس کے اجلاس میں زائرین کی سہولت اورسیکیورٹی سےمتعلق اہم فیصلے کیئے گئے جبکہ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایران کیلئےہفتہ وار پروازوں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 15 کر دی گئی۔ سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ اربعین پر عراق کے لیے 107 خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔ ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے پروازوں کی تعداد مزید بڑھانے پر غور کیا جارہاہے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مستقبل میں زائرین کے...
    ایشیا کپ میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی شرکت کے این او سی کا فیصلہ اگلےہفتے متوقع ہے۔ پاکستان ہاکی فیدریشن نے ایشین ہاکی فیڈریشن پر واضح کر دیا ہے کہ بھارت جاکرکھیلنے کے لیے حکومت پاکستان کی ہدایات کے منتظر ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ایچ ایف نے این او سی کے لیےپاکستان اسپورٹس بورڈ اور متعلقہ وزارتوں سے رابطہ کررکھاہے۔ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ بھارتی حکومت نے ایشیا ہاکی کپ کے حوالے سے کلیئرنس دےدی ہےکہ پاکستان ٹیم کے انڈیا میں آکر کھیلنےپر انہیں کوئی اعتراض نہیں۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشیاہاکی کپ 27 اگست سے راجگیر میں کھیلا جاناہے،جس میں پاکستان نے بھی حصہ لیناہے۔ Post Views: 4
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت نے ایران و عراق جانے والے زائرین کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے پروازوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ اور مستقبل قریب میں فیری سروس کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے کا مقصد زائرین کو بہتر، محفوظ اور سہل سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ فیصلے وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر قائم خصوصی ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیے گئے جس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ اور ٹاسک فورس کے چیئرمین محسن نقوی نے کی، اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سمیت مختلف وزارتوں اور اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت...
    ایشیا کپ میں پاکستانی ہاکی  ٹیم کی شرکت کے این او سی کا فیصلہ اگلےہفتے متوقع ہے۔ پاکستان ہاکی فیدریشن نے ایشین ہاکی فیڈریشن پر واضح کر دیا ہے کہ بھارت جاکرکھیلنے کے لیے حکومت پاکستان کی ہدایات کے منتظر ہیں۔ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھاکہ بھارتی حکومت نے ایشیا ہاکی کپ کے حوالے سے کلیئرنس دےدی ہےکہ پاکستان ٹیم کے انڈیا میں آکر کھیلنےپر انہیں کوئی اعتراض نہیں۔ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشیاہاکی کپ 27 اگست سے راجگیر میں کھیلا جاناہے،جس میں پاکستان نے بھی حصہ لیناہے۔ ذرائع  کے مطابق پی ایچ ایف نے این او سی کے لیےپاکستان اسپورٹس بورڈ اور متعلقہ وزارتوں سے رابطہ کررکھاہے۔ اس سلسلےمیں منگل یا بدھ کو اہم پیشرفت ممکن ہے۔...
    وزیراعظم شہبازشریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان آذربائیجان میں اہم ملاقات ہوئی جس دوران دونوں رہنماوں نے ترکیہ پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ، ملاقات میں اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں رہنماوں نے تجارت ، دفاع ، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ Post Views: 1
    با کو (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف  اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان آذربائیجان میں اہم ملاقات ہوئی جس دوران دونوں رہنماوں نے ترکیہ پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا ۔نجی ٹی وی  سماءنے  تفصیلات کے حوالے سے بتایا کہ  ترکیہ کے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ، ملاقات میں اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں رہنماوں نے تجارت ، دفاع ، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا  جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ ...
    فوٹو: آن لائن  سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کا کہنا ہے کہ ضلع جنوبی لیاری میں107 عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا ہے، گرنے والی عمارت کے اطراف متعدد مخدوش عمارتیں گرنے کا خدشہ ہے۔ ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ مخدوش عمارتیں خالی کرنے کیلئے متعدد نوٹسز جاری کیے، مون سون میں مخدوش عمارتوں سے حادثات کا خطرہ ہے۔ لیاری میں گرنے والی 5 منزلہ عمارت کے ہر فلور پر 3 پورشن تھےعمارت کی مالکن کے بھتیجے نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خاندان کے افراد چوتھی منزل پر رہتے تھے، خاتون کو تشویش ناک حالت میں نکالا گیا ہے، بیٹا انتقال کر گیا، تین رشتہ دار اب بھی پھنسے ہوئے...
    آذربائیجان میں ای سی اواجلاس کےموقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تمام شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ گزشتہ ملاقاتوں میں ہونے والے فیصلوں پر پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے صدر پزشکیان کی قیادت اور ایران کے جنگ بندی کے فیصلے کو سراہا وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے موقع پر سائیڈ لائن پر اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان تمام شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا اور گزشتہ ملاقاتوں میں طے پانے والے فیصلوں پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔...
    اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے شہر خانکیندی میں 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے مابین تمام شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی گزشتہ ملاقات کے دوران کیے گئے فیصلوں پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کے تناظر میں ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے صدر پیزشکیان کی قیادت کو سراہا اور حالیہ بحران کے دوران ایران کے جنگ...
    کلیم اختر: صوبائی کابینہ کی منظوری کےبعدمحکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ نے مراسلہ جاری کردیا. اب پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فیلڈ کارروائیوں سے متعلق شکایات کی سنوائی کیلئے اپیل کا حق حاصل ہوگا،سیکرٹری پرائس کنٹرول کو پنجاب فوڈ اتھارٹی بارے ایپلیٹ اتھارٹی مقرر کر دیا گیا۔    نوٹیفکیشن  کے مطابق کسی بھی فوڈ پوائنٹ یا انڈسٹری کیخلاف کارروائی بارے شکایات کی شنوائی کی جاسکے گی۔ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار  پرائس کنٹرول  کے مطابق   اس سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم کا فیصلہ حتمی ہوتا تھا،فیلڈ آپریشن ودیگر ونگز میں شفافیت کیلئے ضروری اقدامات کئےجارہے ہیں، جعلسازوں اور ملاوٹ مافیا کیخلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی جاری رہے...
    تصویر، اسکرین گریب وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان پر حملہ خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش تھی۔وزیراعظم شہباز شریف ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان میں موجود ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای سی او سمٹ کی کامیاب میزبانی پر صدر الہام علیؤف کو مبارکباد دیتا ہوں، خانکندی کے خوبصورت شہر میں پرتپاک استقبال پر مشکور ہوں، ای سی او رکن ملکوں کو بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پگھلتے گلیشیئرز، شدید گرمی،سیلاب اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، ماحولیاتی چیلنجز نے لاکھوں لوگوں کے روزگار کو خطرے میں ڈال دیا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ 10...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)حکومت پاکستان نےایران وعراق جانے والےزائرین کیلئےپروازوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ فیری سروس بھی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا،یکم جنوری سے زائرین گروپ آرگنائزرز کا نیا سسٹم بھی لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔ زائرین کی مشکلات کم کرنے کے لیے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سیکیورٹی اور سفری انتظامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ اربعین کےموقع پرعراق کیلئے ایک سو سات خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ ایران جانے والی ہفتہ وار پروازیں چھ سے بڑھا کر پندرہ کر دی گئی ہیں۔ آئندہ برس یکم جنوری سے زائرین کیلئے نیا گروپ آرگنائزرز سسٹم نافذ ہوگا جس کے بعد سالار سسٹم مکمل طور پر ختم کر دیا...
    ویب ڈیسک :حکومت نےایران وعراق جانے والےزائرین کیلئےپروازوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ فیری سروس بھی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا،یکم جنوری سے زائرین گروپ آرگنائزرز کا نیا سسٹم بھی لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔زائرین کی مشکلات کم کرنے کے لیے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سیکیورٹی اور سفری انتظامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیاکہ اربعین کےموقع پرعراق کیلئے ایک سو سات خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ ایران جانے والی ہفتہ وار پروازیں چھ سے بڑھا کر پندرہ کر دی گئی ہیں۔آئندہ برس یکم جنوری سے زائرین کیلئے نیا گروپ آرگنائزرز سسٹم نافذ ہوگا جس کے بعد سالار سسٹم مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے...
    حکومت کا ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے پروازوں میں اضافے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) حکومت نے ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے پروازوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ فیری سروس بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر ایران و عراق جانے والے زائرین کے مسائل کے حل کیلئے قائم خصوصی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ اور ٹاسک فورس کے چیئرمین محسن نقوی نے کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چودھری سالک حسین اور وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے اجلاس میں شرکت کی،جبکہ مختلف وزارتوں اور اداروں کے اعلیٰ...
    کراچی کے علاقے لی مارکیٹ کے قریب کثیر المنزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 7 افراد جاں بحق اور خواتین سمیت متعدد زخمی ہوگئے، مزید افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ کراچی میں لیاری کے علاقے لی مارکیٹ بغدادی کالونی میں کثیر المنزلہ رہائشی عمارت گر گئی، ملبے سے 7 افراد کی لاشیں اور تین خواتین سمیت 8 زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ملبے میں 20 سے 25 مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 50 سال کی فاطمہ، 35 سال کی چندا، 35...
    سٹی42:  پنجاب میں ای چالاننگ اور ٹوکن ٹیکس کی مؤثر وصولی کے لیے ٹریفک پولیس اور محکمہ ایکسائز نے ڈیٹا انٹیگریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس ضمن میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی جانب سے سیکرٹری ایکسائز کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک کا دباؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے,گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چیکنگ کے لیے ایکسائز اور ٹریفک پولیس کے ڈیٹا کو ایپس کے ذریعے منسلک کرنا ناگزیر ہو چکا ہے.بہتر انفورسمنٹ کے لیے دونوں محکمے مشترکہ ڈیجیٹل سسٹم کے تحت کام کریں گے. معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار اس کے علاوہ گاڑی...
    ویب ڈیسک: ملک کے بالائی علاقوں میں مسلسل موسلادھار بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، جس پر ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔ تربیلا ڈیم سپل وے آپریشن کے باعث دریائے سندھ میں طغیانی امکان ہے،سپل ویز کے راستوں میں رہنے والے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سپل ویز کھلنے کے باعث پانی کے بہاؤ میں 2لاکھ 60 ہزار سے 2 لاکھ 70 ہزار کیوسک تک اضافے کا امکان ہے،دریائے سندھ کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ علاقوں کے مکین آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں،دریائے سندھ کے قریبی سیاحتی مقامات پر سیر و تفریح کے دوران...
    اسلام آ باد: حکومت نے ایران و عراق جانے والے زائرین کے لیے پروازوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ فیری سروس بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ایران و عراق جانے والے زائرین کے مسائل کے حل کے لیے قائم خصوصی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ اور ٹاسک فورس کے چیئرمین محسن نقوی نے کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے شرکت کی جب کہ مختلف وزارتوں اور اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں زائرین کی سہولت اور سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی فرزانہ شیرین نے ملاقات کی،جس میں سیاسی صورتحال، پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) رکن صوبائی اسمبلی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما وجاحت اللہ خان بھی موجود تھے۔
    لاہور+اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار +اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران  اسرائیل سیز فائراور ایران کی نظر آنے والی  کامیابی  میں وزیراعظم کا اہم کردار ہے اور اس کے پیچھے بھی وردی ہے، جس طرح عالمی رہنماؤں کو قائل کیا گیا ہے اور جس طرح یہ معاملہ انجام کو پہنچا ہے۔ اس میں ہمارے رہنماؤں کا کردار ہے۔ اسلام آباد میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ  علمائے کرام نے معاشرے قیام امن کے لیے ہمیشہ کردار ادا کیا۔  انہوں نے کہا کہ محرم میں مذہبی ہم آہنگی کا فروغ انتہائی ضروری ہے، ہم سب کا نظریہ یہ...
    راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں معزز مہمان کو تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی افریقہ کے ایئرچیف لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور فوجی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  دونوں معزز شخصیات نے افواج کے درمیان تعاون کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (کامرس ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے یونائیٹڈ انشورنس کمپنی (یو آئی سی)کے خلاف سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستا ن( ایس ای سی پی )کا فیصلہ معطل کر تے ہوئے اسے عبوری ریلیف فراہم کر دیا ہے۔ فیصلے کے تحت کمپنی گارنٹی بزنس دوبارہ شروع کر سکتی ہے۔ایس ای سی پی نے یو آئی سی کے خلاف یہ قدم اس الزام کی بنیاد پر اٹھایا گیا تھا کہ اس نے بارہا انشورنس گارنٹیوں کی ادائیگی سے انکار کیا۔اس کاروائی سے کمپنی کی ساکھ کو نقصان پہنچا اور بھاری مالی نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔ ایس ای سی پی نے اس فیصلے کی بھرپور تشہیر بھی کی جس نے مارکیٹ میں بے چینی پھیلی اور صارفین کااعتماد متاثر...
    کراچی(نیوز ڈیسک)مشیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایف ایم ہدف سے زیادہ ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مالی سال 25-2024 کے اختتام پر مشیر خزانہ خرم شہزاد نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے اعداد وشمار پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 جون تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف کے ہدف سے بھی زائد ہو گئے ہیں۔ مشیر خزانہ نے بتایا کہ گزرے مالی سال 25-2024 میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 5.12 ارب ڈالر ہوا، جس کے بعد مجموعی ذخائر 14.51 ارب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: مشیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف کے طے کردہ ہدف سے بھی تجاوز کر گئے ہیں۔مالی سال 2024-25 کے اختتام پر جاری بیان میں خرم شہزاد نے بتایا کہ 30 جون 2025 تک ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زائد ہو گئے ہیں۔ گزرے مالی سال کے دوران ذخائر میں 5.12 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مجموعی ذخائر 14.51 ارب ڈالر تک جا پہنچے۔انہوں نے کہا کہ مالی سال 2023-24 کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9 ارب 39 کروڑ ڈالر تھے اور اس...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں وزیراعظم شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا، اور اس پیشرفت کے پیچھے ہماری عسکری قیادت کا بھی نمایاں حصہ ہے۔ اس جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے۔ اسلام آباد میں محرم الحرام کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ 14 اگست کو فیصل مسجد میں تمام مکاتب فکر کے علما کو ایک ساتھ نماز ادا کرنے کی دعوت دی گئی ہے تاکہ دنیا کو اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا جا سکے۔ انہوں نے علما سے محرم کے دوران مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد...
    اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف جنگ میں غیبی مدد آئی جب کہ ایران اسرائیل سیز فائر اور ایران کی نظر آنے والی کامیابی کے پیچھے بھی وردی ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت علمائے کرام کے ساتھ محرم الحرام میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالخبیر آزاد سمیت دیگر اہم مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ قیام امن میں علماء کرام نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی تمام مکاتب فکر...
    پی ٹی آئی کان لیگ میں جانیوالے 4ایم این ایز کیخلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے حمایت یافتہ 4 ارکان قومی اسمبلی کی (ن)لیگ میں شمولیت کے معاملے پر اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر پی ٹی آئی کے 4 حمایت یافتہ ارکان نے پارٹی پالیسی سے اختلاف کیا تھا جس کے بعد اب پی ٹی آئی نے بھی منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف اسپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے مطابق 4اراکین میں چوہدری عثمان علی، مبارک زیب، اورنگزیب کھچی اور ظہور قریشی شامل ہیں جنہوں نے 26 ویں آئینی...
    حملے میں زخمی ہونے والے ڈی ایس پی برمل رخمین—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا جنوبی وزیرستان لوئر میں اضرب خوڑ کے قریب پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے۔ڈی پی او خان خیل کے مطابق مسلح افراد کے حملے میں ڈی ایس پی برمل رخمین زخمی ہوئے ہیں۔ جنوبی وزیرستان: ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ، 2 خواتین جاں بحق، 4 افراد زخمیصوبۂ خیبر پختون خوا کے ظلع جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے منڈیکول میں ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ پولیس ٹیم پر جنوبی وزیرستان لوئر میں ٹھٹی ثمر باغ چوکی سے واپسی پر حملہ...
    پاکستان تحریک انصاف نے اپنے  حمایت یافتہ 4 ارکان قومی اسمبلی کی  (ن) لیگ میں شمولیت کے  معاملے پر  اہم قدم اٹھانے  کا فیصلہ کرلیا۔26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر پی ٹی آئی کے 4 حمایت یافتہ ارکان نے پارٹی پالیسی سے اختلاف کیا تھا جس کے بعد اب پی ٹی آئی  نے  بھی منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف اسپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر  کے مطابق 4 اراکین میں چوہدری  عثمان علی، مبارک زیب، اورنگزیب کھچی اور ظہور قریشی شامل ہیں جنہوں  نے 26 ویں آئینی ترمیم میں ووٹ دیا، ان کے خلاف سفارشات مرتب کی ہیں۔اسد قیصر  نے کہا کہ  جن ارکان نے (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کی یہ...
    اسلام آباد (اوصاف نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف جنگ میں غیبی مدد آئی جب کہ ایران اسرائیل سیز فائر اور ایران کی نظر آنے والی کامیابی کے پیچھے بھی وردی ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت علمائے کرام کے ساتھ محرم الحرام میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالخبیر آزاد سمیت دیگر اہم مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ قیام امن میں علماء کرام نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ساتھ...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف جنگ میں غیبی مدد آئی جب کہ  ایران سیز اور ایران کی نظر آنے والی کامیابی کے پیچھے بھی وردی ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت علمائے کرام کے ساتھ محرم الحرام میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالخبیر آزاد سمیت دیگر اہم مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ قیام امن میں علماء کرام نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں، اپنا مسلک چھوڑو نہ، اور...
    اسلام آباد میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران اللہ کی غیبی مدد حاصل رہی جس کا ہم نے اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران کی کامیابی اور سیز فائر میں وزیراعظم کا بڑا کردار ہے اور اس کے پیچھے بھی وردی ہے، جس طرح عالمی رہنماؤں کو قائل کیا گیا ہے اور جس طرح یہ معاملہ انجام کو پہنچا ہے، اس میں ہمارے رہنماؤں کا کردار ہے۔ حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران اللہ کی غیبی مدد حاصل رہی جس کا ہم نے اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا۔ اسلام آباد میں...
    ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں وزیراعظم کا اہم کردار ہے، انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے۔  وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام علما کرام کی آمد پر شکر گزار ہوں۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری     قیام امن میں علما کرام نے ہمیشہ اہم کردارادا کیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ساتھ لیکر چلتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ حضرت امام...
    گذشتہ ماہ امریکا نے ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہوتے ہوئے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا۔ امریکا نے ایران کے فردو، نطنز اور اصفہان میں موجود جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا اور اسے مکمل طور پر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکی حملوں سے ایران کا ایٹمی پروگرام سال دو سال پیچھے چلا گیا ہے۔ ترجمان پینٹاگون نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی حملوں سے 3 ایرانی ایٹمی تنصیبات تباہ ہوئیں، امریکی حملوں سے ایران کا ایٹمی پروگرام سال دو سال پیچھے چلا گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ امریکا نے ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہوتے ہوئے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا۔ امریکا...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن)  کے ناراض رہنما چوہدری نثار سے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات کے بعد  سابق وزیر داخلہ کو شکست دے کر رکن قومی اسمبلی بننے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنما قمرالاسلام راجا کا تہلکہ خیز انٹرویو سامنے آگیا۔  نجی ٹی وی  ایکسپریس نیوز  نےنجی نیوز چینل ’اے آر وائی‘  کو دیے گئے  قمرالاسلام راجا کے ایک انٹرویو کے حوالے سے بتایا کہ   اگر چوہدری نثار کے ساتھ  مسلم لیگ (ن) کے معاملات ہوئے تو پارٹی کے اندراحتجاج کروں گا، ان کی مخالفت کروں گا  اور پارٹی سے شکوہ کروں گا۔رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار پریس کانفرنسزمیں برملا پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعظم نوازشریف اور ان...
    اسلام آباد پولیس کی کامیابی: ثنا یوسف قتل سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد پولیس نے ثناء یوسف، تجزیہ نگار سردار فہیم قتل سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیسز کا سراغ لگانے والی اسلام آباد پولیس کی پوری ٹیم سے ملاقات کی اور افسران و جوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کی کارکردگی کو سراہا۔وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی جواد طارق، ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عثمان طارق بٹ،...
    مسلم لیگ (ن)  کے ناراض رہنما چوہدری نثار سے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات کے بعد  شکست دے کر رکن قومی اسمبلی بننے والے مسلم لیگ ن کے رہنما قمرالاسلام راجہ کا، تہلکہ انٹرویو سامنے آگیا۔ نجی نیوز چینل اے آر وائی کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں قمرالاسلام راجا نے کہا کہ اگر چوہدری نثار کے ساتھ (ن) کےمعاملات ہوئے تو پارٹی کے اندراحتجاج کروں گا، ان کی  مخالفت کروں گا اور  پاورٹی سے شکوہ کروں گا۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار پریس کانفرنسزمیں برملا نوازشریف اور ان کی بیٹی کے خلاف بولے۔ رہنما مسلم (ن) نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ  2029 تک تو میں حلقےکا ذمہ دارہوں، چوہدری  تھا نثار(ن) چھوڑنے کا...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کی انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے اندھے قتل و ہائی پروفائل کیسز کو حل کرنے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے کئی ہائی پرو فائل کیسز انتہائی قلیل مدت میں حل کیے ہیں،سردار فہیم قتل کیس کو حل کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور سرویلنس کا استعمال قابل تحسین ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سردار فہیم قتل کیس کے ملزمان کو اسلام آباد پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟ اسلام آباد پولیس نے بڑی کامیابی کرتے ہوئے ثنا یوسف، تجزیہ نگار سردار فہیم قتل کیسز سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ بدھ کے روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے ثنا یوسف، تجزیہ نگار سردار فہیم قتل سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیسز کا سراغ لگانے والی اسلام آباد پولیس کی پوری ٹیم سے ملاقات   کی اور افسران و جوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کی کارکردگی کو سراہا ۔ وزیرداخلہ نے  آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی جواد طارق، ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عثمان طارق بٹ، ایس پی سٹی سلیمان ظفر، ایس پی صدر کاظم نقوی، اے ایس پی علی رضا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عباس مہدی  ڈی ایس پی سلیمان شاہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو 10 جولائی سے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹورز کے ملازمین کو ادارے کی بندش پر رضاکارانہ علیحدگی (وی ایس ایس) پیکج دینے کی ہدایت کی ہے۔ ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے اور حکام کے مطابق تمام فعال یوٹیلیٹی اسٹورز 2 جولائی سے ملک بھر میں اپنے آپریشنز بند کرنا شروع کر دیں گے۔ اسٹورز میں موجود سامان کو وئیر ہاؤسز میں منتقل کیا جائے گا جہاں سے اسے حکام کی نگرانی میں دکانداروں کو واپس کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹورز اور دیگر دفاتر میں موجود آئی...
    ملک بھرمیں آپریشنل یوٹیلٹی اسٹورز پر کام کرنیوالے ہزاروں ملازمین بھی فارغ کر دیے جائیں گے وزیراعظم شہباز شریف نے ملازمین کو ادارے کی بندش پر وی ایس ایس پیکج کی فراہمی کی ہدایت کر دی حکومت کا ملک کے تمام یوٹیلٹی اسٹور بند کرنے کا فیصلہ ، ملک میں آپریشنل یوٹیلٹی اسٹورز پر کام کرنے ہزاروں ملازمین بھی فارغ کر دیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو 10 جولائی سے مکمل بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو ادارے کی بندش پر وی ایس ایس پیکج کی فراہمی کی ہدایت کر دی۔دستاویز کے مطابق وزیراعظم کی تمام ملازمین کو رضاکارانہ طور پر علیحدہ ہونے کا پیکج دینے...
    ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکہ و اسرائیل کے حالیہ حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے معروف برطانوی روزنامے نے تاکید کی ہے کہ جوہری تنصیبات پر حملہ اس حقیقت کے باوجود کیا گیا کہ ایران میں ایٹمی ہتھیاروں کی موجودگی کی تصدیق، نہ تو امریکی خفیہ ایجنسی اور نہ ہی اقوام متحدہ نے کی تھی! اسلام ٹائمز۔ معروف برطانوی رونامے دی گارڈین نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف حالیہ امریکی و اسرائیلی حملہ "جھوٹی رپورٹوں" کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی اپنی رپورٹ میں دی گارڈین نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر یہ حملہ، ایرانی جوہری پروگرام کے بارے "جھوٹ" پر مبنی تھا جبکہ یورپی حکومتوں کی جانب سے اس حملے کی...
    —فائل فوٹو محکمۂ تعلیم سندھ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا 93 ہزار سے زائد پرائمری اسکول ٹیچرز اور جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں کا عمل مکمل کر لیا گیا۔وزیرِ تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ محکمۂ تعلیم کا حصہ بننے والے اساتذہ لگن اور ایمانداری کے ساتھ اپنی ذمے داریاں نبھائیں گے، بھرتیوں کے بعد اگلا مرحلہ اساتذہ کی پروفیشنل تربیت کا ہو گا تاکہ تدریسی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔صوبائی وزیرِ تعلیم سید سردار علی شاہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی رہنمائی، سندھ حکومت کے سنجیدہ اقدامات اور محکمۂ تعلیم کے...
    شاہد سپرا: وفاقی حکومت نے اے ایم آئی انفراسٹرکچر منصوبہ پر ٹھیکیداری نظام رائج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تمام کمپنیوں میں اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کا عمل پرائیویٹ سیکٹر کے سپرد کر دیا جائیگا،اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے لئے پرائیویٹ کمپنیاں سرمایہ کاری کریں گی،بجلی چوری کی کمی سے ملنے والے نفع میں پرائیویٹ کمپنیوں کو ادائیگیاں ہوں گی۔ لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کرنے کی ہدایت کر دی گئی،تقسیم کار کمپنیوں کو اے ایم آئی میٹرز لگانے کیلئے ٹینڈرز کرنے کی اجازت دیدی گئی،اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کا پلان پلاننگ پاور اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کو بھجوایا جائے گا۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس...
    جوڈیشل کمیشن کا جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں مستقل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے نام پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ سے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی کے ناموں پر غور ہو گا، جس کے بعد جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو چیف جسٹس...
    چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں مستقل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے نام پر غور کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں مستقل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے نام پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ سے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی کے ناموں پر غور ہو گا، جس کے بعد جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ایس ایم...
    دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور ”ایمی ایوارڈ“ یافتہ صحافی لورین سانچز کی حالیہ شادی نے جہاں عالمی میڈیا، فیشن انڈسٹری اور شوبز حلقوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کی، وہیں اطالوی شہر وینس میں مقامی سطح پر یہ تقریب احتجاج، تنقید اور سماجی مباحثے کا باعث بن گئی۔ شادی کی یہ تقریب، جس پر مبینہ طور پر 50 ملین ڈالر خرچ کیے گئے، نہ صرف اپنے شاہانہ فیشن کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی بلکہ وینس کے مقامی باشندوں کے احتجاج کی وجہ سے بھی عالمی توجہ حاصل کر گئی، جنہوں نے اسے شہر کے استحصال سے تعبیر کیا۔ شادی کی تقریب بلاشبہ ایک ”خوابناک شاہکار“ تھی، مگر...
    گزشتہ ماہ جب درجنوں اسرائیلی اور امریکی جنگی طیاروں نے ایرانی فضائی حدود میں داخل ہو کر شدید بمباری کی، تو ایران کی فضائیہ مکمل طور پر غیر فعال نظر آئی۔ ایرانی ایئر فورس نے نہ تو حملہ آور طیاروں کو روکنے کی کوشش کی، نہ ہی اپنے لڑاکا طیارے فضا میں بھیجے۔ اس ناکامی کے بعد ایران نے اب چین سے جدید ”چینگڈو جے-10 سی“ لڑاکا طیارے خریدنے کے لیے مذاکرات تیز کر دیے ہیں۔ یہ دعویٰ ایرانی اور یوکرینی میڈیا کی رپورٹس میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی ایئر فورس کے پاس اس وقت تقریباً 150 لڑاکا طیارے موجود ہیں، جن میں اکثریت 1979ء کی اسلامی انقلاب سے قبل خریدے گئے امریکی ایف-4 فینٹم، ایف-5 ٹائیگر...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ)  نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا۔ وہ اپنی پالیسیاں بدلے پاکستان بھارت کو 24 کروڑ عوام کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کرسکتا،معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہوگا، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں،فلسطینیوں کے ساتھ انصاف کیے بغیر مشرق وسطی میں امن نہیں ہوسکتا،پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے،ایران کے جوہری مسئلے کا حل بات چیت سے نکالا جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹجک سٹڈیز کے 52 ویں یوم...
    کراچی: شاہ فیصل کالونی تھانے کے ایس ایچ او ناصر محمود کی معطلی اور بی کمپنی میں تبادلے کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ متاثرہ شہری کاشف کے چونکا دینے والے ویڈیو بیان نے پورے واقعے پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔ ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی ناصر محمود پر ابتدائی طور پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انھوں نے آئی جی سندھ کی قائم کی جانے والی ٹاسک فورس کے چھاپے دوران برآمد کی جانے والی نقدی میں ہیر پھیر کی تھی۔ آئی جی سندھ کی خصوصی ٹاسک فورس نے شاہ فیصل کالونی میں گٹکا و ماوا کی فروخت کے شبے میں کاشف نامی شہری کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن (نمائندہ جسارت) ہالانی اور خانواہن میں پولیس مقابلے سنگین مقدمات میں متلوب دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،چار ڈاکو فرار، اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ہالانی تھانہ کی حدود لاکھاروڈ لنک روڈ نیئر ٹموڑ، پولیس کا ڈکیتی کے ارادے سے کھڑے ڈاکووں ملزمان سے مقابلہ ہو گیا ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،دو ساتھی ڈاکو فرار زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت جنید عرف ہیرو ولد صحبت خاصخیلی کے نام سے ہوئی.زخمی ڈاکو کے قبضے سے ایک عدد TT پستول برآمد کیا گیا ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ گرفتار ڈاکو ضلع بھر میں سنگین نوعیت کے جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔جبکہ مذکورہ ڈاکو کا مزید کرمنل رکارڈ چیک کیا...
    ذرائع کے مطابق، مذکورہ پولیس افسر کی جانب سے سبیل ہٹانے، پانی کے ڈرم، ٹیبل اور کرسیاں ضبط کرنے اور پُرامن طلباء پر مبینہ تشدد کے واقعے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اعلیٰ پولیس حکام نے معاملے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور دیگر ملوث اہلکاروں کی نشاندہی بھی جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ اردو عبد الحق کیمپس میں سبیلِ امام حسینؑ کے خلاف پولیس کی متنازع کارروائی پر شدید عوامی اور شیعہ تنظیموں کے ردعمل، گورنر سندھ کی ہدایات کے بعد متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، مذکورہ پولیس افسر کی جانب سے سبیل ہٹانے، پانی کے ڈرم، ٹیبل اور کرسیاں ضبط کرنے اور...
    پاکستان اور ایران نے رواں ہفتے خارجہ پالیسی، دفاعی تعاون اور علاقائی صورتحال پر براہ راست دو طرفہ مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اہم ملاقاتیں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)کے سربراہی اجلاس کے موقع پر آذربائیجان کے شہر شوشا میں ہوں گی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایرانی وزیر خارجہ سے خصوصی ملاقات کریں گے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات جمعہ کو متوقع ہے۔ پاکستانی وفد جمعرات کو شوشا پہنچے گا جہاں وہ ای سی او کے اہم اجلاس میں شرکت کرے گا۔ شوشا، کاراباخ کا ایک اسٹریٹجک علاقہ ہے جو حالیہ آذری-آرمینیائی تنازع کے بعد آرمینیا سے آزاد کرایا گیا تھا۔ اسحاق ڈار ترک وزیر خارجہ حقان فدان سمیت...
    ستمبر 2025 میں ہونے والے ایشیا کپ کے وینیو کا فیصلہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ ستمبر2025 میں دبئی میں کرانے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق معاملات کو حتمی شکل دی جانے لگی ہے، ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ کی میزبانی اس مرتبہ بھارت کے پاس ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایشیا کپ سے قبل تین ملکی سیریزسے متعلق بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ایشیا کپ سے پہلے پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان تین ملکی سیریزسے متعلق بات چیت جاری ہے۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جون ۔2025 ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے،پاکستان بھارت کو 24 کروڑ عوام کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دے سکتا، بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کرسکتا،معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہوگا، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں،فلسطینیوں کے ساتھ انصاف کیے بغیر مشرق وسطی میں امن نہیں ہوسکتا،پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے،ایران کے جوہری مسئلے کا حل بات چیت سے نکالا جائے.(جاری ہے) ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کے 52...
    سوات میں سیاحوں کے حادثے کے بعد کے پی حکومت کا ڈویژنل ہیڈکوارٹر کے لئے ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ زرائع کے پی حکومت  نے کہا کہ سوات، ڈی آئی خان، ایبٹ آباد کے لئے پہلے مرحلے میں ائیر ایمبولینس کا پلان تیار ہوگا۔ ہیلی کاپٹر ائیر ایمبولینس میں دشوار گزار پہاڑی علاقوں، سیلابی صورتحال میں ریسکیو کرنے کے لئے ٹرینڈ اسٹاف بھرتی ہوگا۔ ذرائع صوبائی انسپکشن ٹیم  نے کہا کہ  سوات واقعے میں ہیلی کاپٹر موجود تھا، تربیت یافتہ عملہ نہ ہونے کے باعث تاخیر ہوئی، تیز ہواؤں کی وجہ سے ہیلی کاپٹر اڑان رسک تھا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنوں (صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ایم ایچ بنوں کا دورہ کیا جہاں شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں سکیورٹی فورسز کے زخمی جوانوں کی عیادت کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا، انہوں نے زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔محسن نقوی نے کہا کہ آپ کا حوصلہ دیکھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے، آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں اور آپ کا غیر معمولی جذبہ دیکھ کر ہمارا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے۔انہوںنے کہا کہ جس قوم کے پاس آپ جیسے بہادر بیٹے ہوں اسے کوئی دشمن شکست نہیں دے سکتا، پوری قوم وطن عزیز...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے بہادری سے جنگ لڑی۔ جنگ کے آخری دنوں میں اسرائیل کو ایران سے بہت مار پڑی۔ اس کے بیلسٹک میزائلوں نے کافی تباہی پھیلائی ۔اگلے ہفتے ایران سے مذاکرات اور معاہدہ ہو سکتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو تعمیر نو کے لیے پیسوں کی ضرورت ہے ۔ چین چاہے تو ایران سے تیل خرید سکتا ہے ۔ ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات پر میڈیا رپورٹ کو مسترد کردیا ۔انھوں نے کہا کہ FBIکے ساتھ مل کر انٹیلی جینس لیک کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔ CNN، نیویارک ٹائمز وغیرہ امریکی میڈیا ایک گند ہے جو امریکی...
    ویب ڈیسک : بلوچستان حکومت نے سکیورٹی اور معاشی خطرات کے پیش نظر غیر قانونی ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی ترسیل و فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  سرکاری رپورٹ کے مطابق ایران سے بلوچستان کے راستے سالانہ 2 ارب 80 کروڑ لیٹر پیٹرول اور ڈیزل اسمگل کیا جاتا ہے جس سے قومی خزانے کو تقریباً 227 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ سکیورٹی اداروں کی مشترکہ رپورٹ کے بعد حکومت نے ایرانی تیل کی غیر قانونی ترسیل روکنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے ہیں اور ایران سے ملحقہ 900 کلومیٹر طویل سرحد پر نگرانی سخت کر دی ہے،اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے شہر بھر میں 600 غیر قانونی ایرانی پیٹرول پمپس سیل کر دیے...
    دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور ترک وزیر خارجہ نے ایک ٹیلیفونک گفتگو میں دوطرفہ اور کثیر الطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جس میں حالیہ علاقائی پیشرفتوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ حکان فدان کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کے مطابق اسحاق ڈار اور حکان فدان نے دوطرفہ اور کثیر الطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جس میں حالیہ علاقائی پیشرفتوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ ترجمان نے بتایا کہ دونوں راہنماؤں نے ملائیشیا میں ہونے والے آئندہ آسیان ریجنل فورم کے بارے میں بھی...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سی ایم ایچ بنوں آمد، زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعرات کو سی ایم ایچ بنوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں زخمی ہونے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عیادت کی۔ وزیر داخلہ نے زخمی جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کا حوصلہ دیکھ کر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔‘‘ انہوں نے زخمیوں کی تفصیلی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ محسن نقوی نے زخمی جوانوں سے بات...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ حکان فدان کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوزنے  دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان  کے حوالے سے بتایا کہ  اسحاق ڈار اور حکان فدان نے دوطرفہ اور کثیر الطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جس میں حالیہ علاقائی پیشرفتوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ملائیشیا میں ہونے والے آئندہ آسیان ریجنل فورم کے بارے میں بھی بات چیت کی۔یاد رہے کہ اسحاق ڈار جولائی میں امریکہ   اور چین سمیت 4 اہم ممالک کے دورے کریں گے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سب سے پہلے آذر...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعرات کو سی ایم ایچ بنوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عیادت کی۔ وزیر داخلہ نے زخمی جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کا حوصلہ دیکھ کر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔‘‘ انہوں نے زخمیوں کی تفصیلی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ محسن نقوی نے زخمی جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ’’آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں اور آپ کا غیر معمولی جذبہ دیکھ کر ہمارا سر فخر سے بلند ہوگیا...
    ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافیل گروسی پر اپنی ایٹمی تنصیبات کا دورہ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ انکشاف ایرانی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر حامد رضا حاجی بابائی نے کیا۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ ایرانی تنصیبات سے متعلق جو معلومات IAEA کو دی گئیں، وہ اسرائیل کے ذریعے منظر عام پر آئیں، جو ایران کے لیے سیکیورٹی خطرہ ہے۔ نائب اسپیکر نے مزید بتایا کہ اب IAEA کو ایرانی تنصیبات پر نگرانی کے کیمرے نصب کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی گروسی کے ممکنہ دورے کو "بے معنی" اور "بدنیتی پر مبنی" قرار دیا...
    (اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ایم ایچ بنوں میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونےوالے جوانوں کی عیادت کی۔  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ایم ایچ بنوں آکر شمالی وزیرستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں سکیورٹی فورسز کے زخمی جوانوں کی عیادت کی،انہوں نے زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔  محسن نقوی نے زخمی جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف آپ کا حوصلہ دیکھ کر جنگ میں ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا،آپ کا غیر معمولی جذبہ دیکھ کر ہمارا سر فخر سے بلند ہو گیاہے،جس قوم کے پاس آپ جیسے بہادر بیٹے ہوں اسے دشمن شکست نہیں دے...
    ایران(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے روس کے Su-35 لڑاکا طیاروں کے بجائے چین کے J-10C طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ خطے میں ایران کی دفاعی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی سمجھا جا رہا ہے، خاص طور پر اسرائیل کے لیے یہ ایک نیا خدشہ پیدا کر سکتا ہے۔ چینی طیارہ J-10C اپنی جدید ٹیکنالوجی، طاقتور ریڈار اور لمبی دوری تک مار کرنے والے میزائلوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ پاکستان نے بھی ان طیاروں کا استعمال کیا ہے، اور رپورٹس کے مطابق ایک فضائی جھڑپ میں بھارتی رافیل طیارے بھی ان کے مقابلے میں مار کھا گئے۔ ایرانی حکام بیجنگ میں ان طیاروں کی خریداری پر بات چیت کر رہے ہیں۔ اس فیصلے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واقعی کسی معاہدے کے خواہش مند ہیں تو اُنہیں اسلامی انقلاب کے رہبر، آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے بارے میں توہین آمیز اور ناقابل قبول لہجے کو ترک کر دینا چاہیے‘ ان کے لاکھوں مخلص پیروکاروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا بند کرنا ہوگا۔ عباس عراقچی نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’ایرانیوں کی پیچیدگی اور استقامت دنیا بھر میں ہماری عظیم الشان قالینوں کے ذریعے جانی جاتی ہے، جو محنت اور صبر سے تیار کی جاتی ہیں، لیکن بطور قوم ہمارا مؤقف بہت سادہ اور صاف ہے، ہم اپنی قدر جانتے ہیں، اپنی آزادی کو اہمیت دیتے ہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے حالیہ مالی سال کے دوران بڑی تعداد میں ای وی اور ہائبرڈ بسز لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیرا برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ کے اندر ڈبل ڈیکر بسز کے ساتھ ساتھ مزید بسز کراچی کے سڑکوں پر ہونگی، صوبائی دارالحکومت میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو مکمل طور پر ای وی بسز پر منتقل کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ پاکستان میں پہلی بار ای وی بسز کے بعد اب پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈبل ڈیکر بسز بھی متعارف کروانے جا رہی ہے۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن...
    راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے بزدلانہ خودکش حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 13 جوان شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 14 خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد گروہ "فتنہ الخوارج” نے آج شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ایک بزدلانہ حملہ کیا۔ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرانے کی کوشش کی، تاہم اگلی گاڑی میں موجود جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنانے کی کوشش کی۔ حملہ آور کی ناکامی کے بعد خوارج نے...
    راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے بزدلانہ خودکش حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 13 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد گروہ "فتنہ الخوارج" نے آج شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ایک بزدلانہ حملہ کیا۔ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرانے کی کوشش کی،  تاہم اگلی گاڑی میں موجود جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنانے کی کوشش کی۔ حملہ آور کی ناکامی کے بعد خوارج نے ایک اور بارودی گاڑی فورسز کی گاڑی سے ٹکرا دی۔ آئی ایس پی آر...
    ماسکو(نیوز ڈیسک)پاکستان کے ہاتھوں رافیل کی تباہی اور بھارتی فضائیہ کی کارکردگی نے بڑے سوالات اٹھا دیے مگر مودی حکومت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے اور شرمناک شکست کو اب بھی تسلیم نہیں کررہی مگر دوسری جانب روس نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بھارت کو جدید ترین فضائی دفاعی نظام ’ ایس-400‘ کی ترسیل 3 سال کے لیے مؤخر کر دی ہے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ فیصلہ روسی وزیر دفاع آندرے بیلوسوف اور ان کے بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ کے درمیان ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ یہ میزائل سسٹم 2018 کے ایک معاہدے کے تحت بھارت کو 5.4 ارب ڈالر میں فراہم کیے جانے تھے، اور ترسیل 2024 تک مکمل ہونی تھی۔ اب...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر  اینڈ سنیارٹی کیس کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر وکیل منیر اے ملک کے ذریعے پانچ ججز نے انٹرا کورٹ اپیل سپریم کورٹ دائر کردی ہے، سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کو درست قرار دیا تھا، سپریم کورٹ پانچ رکنی بینچ نے سنیارٹی کا معاملہ صدر پاکستان کو بھجوا دیا تھا۔ ججز نے سپریم کورٹ  سے ٹرانسفر کیس فیصلے کو انٹرا کورٹ اپیل میں کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ انٹرا اپیل کے التواء تک 19 جون کا فیصلہ معطل کیا جائے۔ قوتِ گویائی سے محروم لڑکی پر...
    احسن عباسی: مون سون بارشوں کے باعث کراچی اورلاہور ایئرپورٹس پر پرندوں کی آمدنے طیاروں کے لیے نئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔   نوٹم کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمحفوظ فلائٹ آپریشن کے حوالے سے انتظامیہ نے بڑافیصلہ کرلیاجس کے تحت یکم جولائی سے لاہورایئرپورٹ کے رن وے یکم جولائی سے 15 ستمبر 2025 تک دستیاب نہیں ہوں گے ۔  پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نوٹم جاری کرکے تمام ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کا آگاہ کردیاہے،نوٹم کے مطابق لاہور ایئرپورٹ روزانہ صبح پانچ سے اٹھ بجے تک ہوگا،ایمرجنسی کی صورت میں پائلٹ کی صوابدید پر رن وے فوری طور پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے مہیا کیے جائیں گے۔ مخصوص نشستوں کی بحالی...
    لاہور: پنجاب پولیس کے کانسٹیبل نے انٹرنیشنل ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں سلور میڈل حاصل کرلیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ضلع اوکاڑہ کے کانسٹیبل عمر فاروق نے انٹرنیشنل ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں سلور میڈل جیتا، ٹورنامنٹ میں پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا، ایران، عراق، فلسطین سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ عمر فاروق نے سیمی فائنل میں انڈیا کے کھلاڑی کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ پیٹرن پاکستان پولیس بیس بال ٹیم ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین نے فاتح کھلاڑی سے ملاقات کرکے شاندار پرفارمنس پر انکو شاباش دی اور حوصلہ افزائی کی۔ ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے...
    ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ ، سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا حکم صادر،اثاثے ایم سی آئی کو دینے کا حکم ، تحریری فیصلہ سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے بڑی شاہراہوں سے براہِ راست رسائی (Right of Way / Direct Access) پر عائد چارجز کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے جون 2015 کے ایس آر او کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ W.P_No.3807-2022_638860180276173091 (2)Download جسٹس محسن اختر کیانی نے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ سی ڈی اے کو ختم کر کے اس کے تمام انتظامی، مالیاتی اور قانونی اختیارات و اثاثے میٹروپولیٹن...
    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کےلیے اہم مشورہ دے دیا۔ عباس عراقچی نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ واقعی مذاکرات میں سنجیدہ ہیں تو انہیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے لیے اپنا لہجہ بدلنا ہوگا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں عراقچی نے واضح کیا کہ ’’صدر ٹرمپ اگر معاہدہ چاہتے ہیں تو انہیں سپریم لیڈر کے خلاف غیر مہذب لہجہ ترک کرنا ہوگا۔‘‘ انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکی صدر کو ایران کے قائد کے چاہنے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا بند کرنا چاہیے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں قومی موقف کو واضح کرتے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہفتے میں سات دن چوبیس گھنٹے کام کرنے والے نادرا میگا سنٹر بلیو ایریا کا اچانک دورہ کیا، شہریوں کے مثبت تاثرات پر انچارج اور عملہ کو شاباش دی اور مزید محنت سے کام کرنے کی تلقین کی۔وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اچانک دورے کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سنٹر میں شہریوں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا اور شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے تاثرات بھی دریافت کئے ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے کے وقت...
    امریکا نے ایران کے جوہری سہولتوں پر ہونے والی حالیہ فضائی حملوں کو اقوامِ متحدہ کے سلامتی کونسل کے تحت ’اجتماعی دفاع‘ کے حق میں تسلیم کر لیا ہے۔ امریکا نے ایک خط میں بتایا کہ یہ حملے ایران کی جوہری افزودگی کی صلاحیت کو ختم کرنے اور اسے جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی نئی دھمکیوں پر ایران کا کرارا جواب، خطے میں تناؤ میں اضافہ امریکی نمائندہ اقوامِ متحدہ، ڈوروتھی شیعہ نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ یہ کارروائی اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت جائز دفاعی اقدام تھا، اور انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بھی کھلے رکھے ہوئے ہیں...
    سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں امریکا نے ایران کے خلاف کارروائی کو اجتماعی دفاع قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی جوہری افزودگی کی صلاحیت ختم کرنا ہدف تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے ایران پر حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت جائز قرار دے دیئے۔ سلامتی کونسل کو لکھے خط میں امریکا نے ایران کے خلاف کارروائی کو اجتماعی دفاع قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی جوہری افزودگی کی صلاحیت ختم کرنا ہدف تھا۔ امریکی خط میں کہا گیا کہ ایران کے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے اور استعمال کے خطرے کو روکنا ضروری تھا۔ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے پرعزم ہیں۔ خط اقوام متحدہ میں امریکی سفیر ڈروتھی نے تحریر کیا۔ اس سے قبل وائٹ ہاؤس...
    این ڈی ایم اے نے کراچی، حیدرآباد، سکھر، تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ سمیت دیگراضلاع میں شدید بارش کی پیش گوئی کردی۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹرنے اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بڑے حصوں کو متاثر کرنے والے وسیع بارش اور گرج چمک کے لیے اثرات پر مبنی موسمی الرٹ جاری کیا ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع بشمول کراچی، جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ، خیرپور، کشمور، حیدرآباد، تھرپارکر، میرپور خاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، جامشورو، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ، بدین کےگردونواح میں بارش کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ ان علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ کبھی کبھار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ممبئی (اسپورٹس ڈیسک)ممبئی سے تعلق رکھنے والے سابق انڈر 19عالمی چیمپئن کپتان پرتھوی شا نے ناقص فٹنس کی بنیاد پر ڈراپ کیے جانے اور نجی ٹرافی ایونٹ کیلئے پک نہ کرنے پر شہر چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتھوی شا نے اگلے ڈومیسٹک سیزن سے قبل ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) سے علیحدگی اختیار کرنے کیلئے این او سی طلب کیا تھا۔ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کو لکھے گئے خط میں پرتھوی نے مقف اپنایا تھا کہ کیرئیر کے اس موڑ پر، مجھے ایک دوسری ایسوسی ایشن کے تحت پیشہ ورانہ کرکٹ کھیلنے کا موقع دیا جارہا ہے جو بطور کرکٹر میری کیرئیر کی ترقی ثابت ہوسکتا ہے۔خط میں پرتھوی شا نے ممبئی کرکٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن میں بارش کے موقع پر رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد اور وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی نے فوری ہنگامی دورے کرکے نکاسی آب کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔بارش کے دوران مشینری اور افرادی قوت کی فوری مدد سے نشیبی علاقوں اور مرکزی سڑکوں سے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا گیا، جس کے نتیجے میں بیشتر شاہراہیں فوری کلیئر رہیں اور ٹریفک کی روانی برقرار رہی۔گلشن اقبال ٹاؤن کی جانب سے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے، عملے کو مکمل الرٹ کر دیا گیا ہے۔ چوکنگ پوائنٹس پر ڈی واٹرنگ پمپس، ہیوی مشینری اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی...
    ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 29-06-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ   Iran’s Historic Victory: Israel Struck, America Shocked   ایران کا فیصلہ کن وار، اسرائیل گھٹنوں پر،دنیا حیران رہ گئی   امریکہ بھی ایرانی طاقت کے آگے بے بس،جنگ بندی کے لیے دہائیاں   رہبر کا خطاب… پوری دنیا کے لیے پیغام!،ہتھیار ڈالنا جرم ہے   ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ        وی لاگر: سید عدنان...
    اس وقت دنیا کی نظریں ایمازون کے بانی 61 سالہ جیف بیزوس اور ان کی منگیتر 55 سالہ لورین سانچیز کی شادی پر مرکوز ہیں، جسے "صدی کی شادی" قرار دیا جا رہا ہے۔ جوڑا پہلے سے شادی شدہ تھا اور دونوں کے بچے بھی ہیں۔ 2019 میں دونوں نے اپنی شادیاں ختم کیں اور ایک دوسرے کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا تھا۔ جیف بیزوس اور لورین سانچیز کی شادی اٹلی کے تاریخی شہر وینس میں 3 دن تک جاری رہے گی، جس میں دنیا بھر سے مشہور شخصیات شرکت کے لیے آ رہے ہیں۔ جیف بیزوس کا نام کسی کا تعارف کا محتاج نہیں وہ ای کامرس اور خلائی مہمات کے کامیاب ترین بزنس مین ہیں جن کا شمار دنیا کے امیرترین شخصیات میں...
    ایران کی پارلیمنٹ نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے )سے تعاون معطل کرنے کا فیصلہ منظور کر لیا۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ ایران کی پارلیمنٹ نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ساتھ تعاون عارضی طور پر معطل کرنے کے حق میں ووٹ دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت تک مؤثر رہے گا جب تک ایران کی جوہری سرگرمیوں کی سلامتی اور تحفظ کی مکمل ضمانت فراہم نہیں کی جاتی۔ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ یہ اقدام IAEA کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کے افسوسناک کردار کے باعث اٹھایا گیا ہے۔گروسی نے اس حقیقت کو جان بوجھ کر...
    عدالتی فیصلہ خوش آئند، ایسی جماعت جو پارلیمنٹ میں موجود ہی نہیں،وہ مخصوص سیٹیں کیسے حاصل کرسکتی ہے،راناثنااللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مشیر وزیراعظم راناثنااللہ نے کہا کہ جمہوری عمل توپارلیمنٹ اوراسمبلیوں میں ہے،عدالتوں میں قانون کے مطابق فیصلہ ہوتاہے۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے عدالتی فیصلے اور سیاسی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی و قانونی صورتحال میں اللہ تعالی نے ہمیں معرکہ حق میں کامیابی دی ہے اور اتحادی حکومت کو اب معیشت کو درست کرنے کا سنہری موقع ملا ہے۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ یہ اتحادی حکومت کی تیسری بڑی کامیابی ہے، جو...
    سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ کے اندر ڈبل ڈیکر بسوں کے ساتھ ساتھ مزید بسیں کراچی کی سڑکوں پر ہوں گی، صوبائی دارالحکومت میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو مکمل طور پر ای وی بسوں پر منتقل کرنے جا رہے ہیں، پاکستان میں پہلی بار ای وی بسوں کے بعد پہلی بار ڈبل ڈیکر بسیں بھی حکومت سندھ متعارف کروانے جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ کی جانب سے حالیہ مالی سال کے دوران بڑی تعداد میں ای وی اور ہائبرڈ بسیں لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ریڈ لائن اور...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ سندھ میں بڑی تعداد میں ای وی اور ہائبرڈ بسیں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمۂ ٹرانسپورٹ کا اجلاس ہوا۔اجلاس سے خطاب کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ چند ماہ میں ڈبل ڈیکر بسیں کراچی کی سڑکوں پر ہوں گی، ٹرانسپورٹ کے نظام کو مکمل طور پر ای وی بسوں پر منتقل کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بار ڈبل ڈیکر بسیں بھی حکومت سندھ متعارف کرانے جا رہی ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جون 2025ء) گرفتاریوں اور پھانسیوں کا یہ سلسلہ ان واقعات کے بعد شروع ہوا ہے جسے ایرانی حکام نے اسرائیلی ایجنٹوں کی جانب سے ایرانی سکیورٹی سروسز میں غیر معمولی دراندازی قرار دیا ہے۔ حکام کو شبہ ہے کہ اسرائیل کو فراہم کی گئی معلومات نے تنازع کے دوران انتہائی اہم شخصیات کے قتل کے سلسلے میں بڑا کردار ادا کیا۔ ان میں سپاه پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کے اعلیٰ کمانڈروں اور جوہری سائنسدانوں کی ٹارگٹ کلنگ بھی شامل تھی، جسے ایران ملک کے اندر سرگرم اسرائیل کی انٹیلیجنس ایجنسی موساد کے کارندوں سے منسوب کرتا ہے۔ اسرائیل کے لیے جاسوسی، ایران میں ایک اور شخص کو سزائے موت...
    میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ خامنہ ای کو معلوم تھا کہ ان پر حملہ ہونیوالا ہے، اس لیے وہ روپوش ہوگئے اور خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کے نئے کمانڈرز سے رابطہ ختم کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کو مارنا چاہتے تھے لیکن آپریشنل موقع نہیں ملا۔ اسرائیلی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ خامنہ ای کو معلوم تھا کہ ان پر حملہ ہونے والا ہے، اس لیے وہ روپوش ہوگئے اور خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کے نئے کمانڈرز سے رابطہ ختم کر دیا تھا۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے انکشاف کیا کہ...