2025-11-19@06:06:17 GMT
تلاش کی گنتی: 9118
«روانہ ہو گئی»:
(نئی خبر)
لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر جج نے سماعت سے معذرت کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اس درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس عالیہ نیلم کو ارسال کر دی۔ درخواست گزار منیر احمد و دیگر کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد اظہر صدیق پیش ہوں گے، درخواست میں وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کو بذریعہ سیکرٹریز فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کا اصل اختیار ختم کر کے وفاقی آئینی عدالت بنا دی گئی ہے، سپریم کورٹ کی حیثیت کمزور ہونے اور عدلیہ کی آزادی متاثر ہونے کا...
معروف پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے حال ہی میں نیپال میں ہونے والے اپنے کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم اٹھانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث اور تنقید پر ردعمل دیا ہے۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر طلحہ انجم کے نیپال میں ہونے والے ایک کنسرٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر پاکستانی صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔ کئی صارفین نے ریپر کے اس عمل کو سیاسی تناظر میں دیکھا، جبکہ بعض مداحوں نے اسے فن اور ثقافت کی حدوں سے بالاتر ایک اقدام قرار دیا۔ View this post on Instagram ...
کراچی (این این آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے روڈ ٹریفک متاثرین کی یاد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں ٹریفک حادثات قیمتی جانیں نگل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتاری اور قوانین کی خلاف ورزی حادثات کی بنیادی وجہ ہے، جبکہ غیر تربیت یافتہ ڈرائیور اور ناقص سڑکیں بھی حادثات میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔ گورنر سندھ نے زور دیا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد حادثات میں نمایاں کمی لا سکتا ہے۔ بڑے شہروں میں جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جبکہ عوامی آگاہی مہمات حادثات کی شرح کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد (آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ کچھ عناصر نے ملک میں نفرت، بغض اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا جس نے نہ صرف معاشرتی ہم آہنگی کو نقصان پہنچایا بلکہ ملک کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا،قدرت کا نظا م ہے جیسا کرو گے ویسا بھروگے ، ایک آدمی کہتا تھا مجھ پر منشیات کا درست کیس بنایا گیا ، اب معافیاں ما نگ رہا ہے ، پا کستا ن قدرتی وسا ئل سے ما لا ما ل ہے ،ملک میں تیل اور گیس کے وسیع ذخا ئر موجود ہیں ، ان کے حلقے کے 28 دیہات میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے 56ویں یومِ تاسیس کے موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی نے کی۔ اس موقع پر فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حسیب الرحمن، طیب اعجاز خان، محمد امین منہاس، ملک محمد یوسف، سید عبدالعزیز شگری سمیت دیگر ٹریڈ یونین رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں شمس الرحمن سواتی نے پروفیسر شفیع ملک کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جن قائدین نے این ایل ایف کو اس مقام تک پہنچایا، ان کی محنت اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج...
حکومت سندھ نے حال ہی میں اسداللہ ابڑو کو سیکرٹری لیبر سندھ جبکہ ذوالفقار نظامانی کو ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ مقرر کیا ہے۔ ان تقرریوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی، وقار میمن، فرحت پروین، اسلم سموں، ری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں انٹرنیشنل لیڈرز فورم کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کالج فار ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلٹی ریاض کے تعاون سے نوجوانوں کیلئے ایک تاریخی ایونٹ منعقد کیا گیا جس میں سعودی ، انڈونیشیا، چائنہ ، سری لنکا ، انڈیا سمیت کئی ممالک کے نوجوانوں سمیت بین الاقوامی شخصیات نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ آج کے نوجوانوں کیلئے کمیونیکیشن اور لیڈر شپ بڑی اہمیت کی حامل ہے آج کے نوجوان قوم کا مستقبل ہیں ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے تقریب کے میزبان سید وقاص نے خطاب کرتے ہوئے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع گبول پارک کے قریب جمعرات کی شب فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے حوالے سے عینی شاہد کا بیان جھوٹا نکلا، فائرنگ سے جاں بحق نوجوان عام شہری تھا جو فائرنگ کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق واقعے کے بعد عینی شاہد نے سوشل میڈیا پر بیان کی ویڈیو شیئر کی جس میں جاں بحق نوجوان کو مبینہ طور پر فرار ہونے والے ملزمان کا ساتھی ہونے کا دعوی کیا تھا جو کہ تفتیش کے دوران غلط اور بے بنیاد ثابت ہوا۔ایس ایچ او مبینہ ٹاون چوہدری نواز نے بتایا کہ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کار سوار افراد جس میں...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاست میں بد زبانی اور گالی گلوچ کا کلچر سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے حامیوں نے متعارف کرایا، مستقبل میں پاکستانی معاشرے کو اس رویے کی بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بیرونِ ملک مقیم کچھ پاکستانی بھی وہی رویہ اپنا رہے ہیں جو انہوں نے اپنے گھروں سے سیکھا، اور بیرون ملک رہنے کے باوجود انہیں تہذیب اختیار کرنے کا موقع نہیں ملا۔ سیاست میں بد تمیزی اور گالی گلوچ کی روایت عمران خان اور یوتھیوں نے ڈالی ھے مستقبل میں ھمارا معاشرہ اسکی بھاری قیمت ادا کریگا۔ بیرون ملک سابق پاکستانیوں نے باہر جا کر بھی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے صحافیوں کو درپیش بڑھتی ہوئی دھمکیوں اور ہراسمنٹ کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں اور ان کے خاندانوں کے نام و پتے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا اور ان کے خلاف قتل پر اکسانا انتہائی مذموم حرکت ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جیو نیوز کے پروگرام پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح مزمل صاحب کے گھر میں گھس کر دھمکیاں دی گئیں اور شاہزیب خانزادہ کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ ہوا، وہ شدید قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی شہری، خصوصاً صحافی، کو اپنے اہلِ خانہ کے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی نئی تقرری نہایت موزوں فیصلہ ہے اور اس منصب کے لیے ان سے بہتر کوئی اور شخصیت نہیں ہو سکتی۔ ایون فیلڈ برطانیہ سے وطن واپسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک بھارت جنگ کے دوران اپنی شاندار قیادت کا مظاہرہ کیا، اور وہ اس عہدے کے حقیقی طور پر مستحق ہیں۔ مزید پڑھیں: جادو ٹونے سے چلنے والی پی ٹی آئی حکومت کی حقیقت پوری دنیا کے سامنے آگئی، مریم نواز انہوں نے کہاکہ ہم سے انتقام لینے والوں سے قدرت نے انتقام لیا، حلفاً کہتی ہوں کہ میں نے کسی سے انتقام...
فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے،ان سے بہتر اورکون ہوسکتا تھا ، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز لندن(سب نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے، ان سے بہتر اورکون ہوسکتا تھا۔ برطانیہ سے وطن واپسی کے لیے ایون فیلڈ سے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنی قیادت پاک بھارت جنگ میں دکھائی، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے زیادہ اس کا حقدار اور کوئی نہیں ہوسکتا تھا۔ ججز کے استعفوں کے معاملے پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ ضمیرپہلے کیوں نہیں جاگے جب نوازشریف، مجھے...
لندن (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مکافات عمل ہواہے میں نےکسی سےانتقام نہیں لیا، حلفاً کہہ سکتی ہوں نوازشریف نے کسی سے انتقام نہیں لیا۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ مخالفین نے ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا تھا، مخالفین سے اس انتقام کا انتقام قدرت نے لےلیا۔ نوازشریف جہاں جاتے ہیں وہاں کا ماحول بدل جاتاہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بےنظیربھٹو بے نظیر ہیں ان کا بہت احترام کرتی ہوں، میں مریم نواز ہوں میری یہی پہچان ہے، پاکستان میری پہچان ہے۔ اپنےملک کی نمائندگی کرنا میرے لیےاعزازکی بات ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ جب ہمیں سزائیں دی گئیں تب ججوں کےضمیرکیوں نہیں جاگے؟...
ویب ڈیسک : کامن ویلتھ یوتھ منسٹریل ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب میں چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں کی قیادت میں عالمی سطح پر فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔ رانا مشہود احمد نے کہا کہ نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں اور پاکستان نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو پالیسی سازی میں برابر کا شراکت دار بنایا جانا چاہیے اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا دولتِ مشترکہ کی ترجیح ہونی چاہیے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں...
کامن ویلتھ یوتھ منسٹریل ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب میں چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں کی قیادت میں عالمی سطح پر فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔ رانا مشہود احمد نے کہا کہ نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں اور پاکستان نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو پالیسی سازی میں برابر کا شراکت دار بنایا جانا چاہیے اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا دولتِ مشترکہ کی ترجیح ہونی چاہیے۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں کی تعلیم اور روزگار کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھے گا تاکہ ملک کی ترقی میں نوجوان بھرپور...
معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف طرح طرح کی سازشوں میں مصروف ہیں، پاکستان مضبوط و مستحکم اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، حکمران طبقے کو گراؤنڈ میں آکر عوامی مسائل کو جاننا اور فوری حل کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں سیاسی بازیگروں نے جمہوریت کو کمزور کیا ہے، ملک کے عوام 78 سال بعد بھی بے روزگاری اور مہنگائی کی مشکلات کا سامنا کرنے کے ساتھ بنیادی حقوق سے بھی محروم ہیں، ملک کے مستقبل کو مستحکم بنانے کیلئے نیو جنریشن کو آگے آنے مواقع...
اپنے بیان میں چیئرمین کراچی تاجر الائنس نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سیکورٹی اداروں کی لازوال قربانیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں دلائی ہیں اور قوم کو یقین ہے کہ یہ قربانیاں جلد مکمل امن کی صورت میں رنگ لائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین و بانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کو درپیش انتہا پسندی اور دہشت گردی کا ناسور صرف قومی یکجہتی اور سخت ریاستی اقدامات کے ذریعے ختم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور وانا میں دہشت گرد حملوں نے پوری قوم کا صبر آزما لیا ہے اور اب ایسے عناصر کے ساتھ کسی...
صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 170 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں ڈینگی سے مزید 3 مریض جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ڈینگی سے ایک شخص کراچی اور 2 افراد حیدرآباد میں جاں بحق ہوئے۔ صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 170 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دولتِ مشترکہ میں نوجوانوں کی آواز کو مزید مضبوط بنایا جائے،رانا مشہود WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہوداحمدخان نے کہا ہے کہ پاکستان نوجوانوں کی قیادت میں عالمی سطح پر فعال کردار ادا کرتا رہے گا، نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں، ان میں سرمایہ کاری ہی ہمارا مستقبل ہے۔ کامن ویلتھ یوتھ منسٹرئیل ٹاسک فورس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دولتِ مشترکہ میں نوجوانوں کی آواز کو مزید مضبوط بنایا جائے،پاکستان نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے ، نوجوانوں کو پالیسی سازی میں برابر کا شراکت دار دیکھنا چاہتے ہیں، ڈیجیٹل تقسیم ختم کرنا دولتِ مشترکہ کی اولین...
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آئین میں ترمیم کا اختیار صرف پارلیمنٹ کے پاس ہے، اور قانون سازی ججز کی خواہشات کے مطابق نہیں ہو سکتی۔ پارلیمنٹ جب چاہے گی آئین میں ترمیم کرے گی۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت کسی بھی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، اس لیے آئینی تبدیلی پارلیمنٹ کا آئینی و جمہوری حق ہے۔ مزید پڑھیں: اپوزیشن اتحاد کا 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف شدید ردعمل، یوم سیاہ اور مارچ کا اعلان کردیا ان کے مطابق ججز آئین کی پاسداری کا حلف اٹھاتے ہیں، وہ کوئی سیاسی جماعت نہیں ہوتے، اس لیے اگر وہ یہ کہیں کہ ترمیم نہیں ہونے دیں...
ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایوان صدر میں تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیا جائے گا جیسا مئی میں دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا۔ اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کے اعزاز میں ایوان صدرمیں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے خلاف فتح نصیب ہوئی، اللہ تعالی کی طرف سے فتح نصیب ہوئی ہے ۔ ...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ اس ہفتے کئی اعلیٰ سطح کی بریفنگز اور خطے میں امریکی فوجی قوت کی بڑھتی ہوئی موجودگی کے بعد انہوں نے وینزویلا میں ممکنہ کارروائی کے لیے فیصلہ لے چکا ہوں۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق 4 ذرائع نے بتایا کہ حکام نے اس ہفتے صدر ٹرمپ کو وینزویلا میں ممکنہ فوجی کارروائیوں کے آپشنز کے بارے میں بریف کیا ہے، جب کہ وہ یہ اندازہ لگا رہے ہیں کہ صدر نکولس مادورو کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے کسی مہم کی ابتدا کے کیا فوائد اور خطرات ہیں۔ اس دوران، امریکی فوج نے خطے میں ایک درجن سے زائد جنگی جہاز اور 15 ہزار فوجی اہلکار تعینات کر...
معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر اور اداکار دیپک پروانی ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے کے باوجود پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی اور اداکاری کے تجربات پر کھل کر بات کی ہے۔ دیپک پروانی متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری سے پہچان بنا چکے ہیں، اس وقت ڈرامہ جمع تقسیم میں اپنی شاندار کارکردگی کے باعث توجہ حاصل کر رہے ہیں، وہ ہر کردار میں اپنی موجودگی کا مضبوط تاثر چھوڑتے ہیں۔ دیپک پروانی نے ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے مشترکہ خاندانی نظام میں پروان چڑھنے اور مسجد میں فلم بندی کے تجربے پر کھل کر بات کی۔ بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا...
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی سابق انٹیلی جنس سربراہ جنرل فیض حمید کے لیے کام کرتی تھیں، بشریٰ بی بی کی دی گئی معلومات چند روز میں درست ثابت ہو جاتی تھیں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے اکانومسٹ کی خبر کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر فیض حمید اور جنرل باجوہ کے کنٹرول میں تھے، جنرل عاصم منیر کی رپورٹ پر بانی پی ٹی آئی نے ناراض ہو کر انہیں ہٹا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سنگین مذاق کیا گیا، طاقت کے لیے ایک خاتون کو لانچ کیا گیا، چار پانچ سال کی لوٹ مار...
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات زرداری ہاؤس میں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو عوامی رابطے بڑھانے کی ہدایت کر دی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات زرداری ہاؤس میں ہوئی، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے موقع پر موجود تھیں۔ دوروان ملاقات...
میکسیکو میں ہزاروں افراد ہفتے کے روز ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں شریک ہوئے، جو بڑھتے ہوئے جرائم، بدعنوانی اور حکومتی عدم احتساب کے خلاف جنریشن زی کے نوجوانوں کی جانب سے منظم کیے گئے تھے۔ مظاہروں میں مختلف عمر کے شہریوں نے حصہ لیا، جن میں اپوزیشن جماعتوں کے سینیئر کارکنان اور حال ہی میں قتل ہونے والے میچواکان کے میئر کارلوس مانزو کے حامی بھی شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیے: نیپال میں ‘جن زی’ احتجاج: پارلیمنٹ نذر آتش، وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے بعد فوج میدان میں آگئی میکسیکو سٹی میں کچھ نقاب پوش مظاہرین نے نیشنل پیلس کے باہر لگے حفاظتی باڑ توڑ دیے، جہاں صدر کلاودییا شین باؤم رہائش پذیر ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس اور...
—فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی جنرل فیض حمید کے لیے کام کرتی تھیں، بشریٰ بی بی کی دی گئی معلومات چند روز میں درست ثابت ہو جاتی تھیں۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کواجہ آصف نے اکانومسٹ کی خبر کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر جنرل فیض اور جنرل باجوہ کے کنٹرول میں تھے، جنرل عاصم منیر کی رپورٹ پر بانی پی ٹی آئی نے ناراض ہو کر انہیں ہٹا دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سنگین مذاق کیا گیا، طاقت کے لیے ایک خاتون کو لانچ کیا گیا، چار پانچ سال کی لوٹ مار ایک منصوبے کے تحت کی گئی۔ لوٹ...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سری لنکن ٹیم کی سپورٹس مین سپرٹ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ مہمان ٹیم کا کرکٹ سے لگاؤ قابل تحسین ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ دہشت گردی ہار گئی، کھیل اور امن جیت گیا۔ امن کو جیتنا ہی ہو گا، دہشتگردوں کی سازشیں ہمیشہ ناکام ہوں گی۔ ون ڈے کرکٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کر کے شائقین کو محظوظ کیا۔ بابر اعظم کی شاندار سینچری کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ دعا ہے پاکستانی ٹیم فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے پنجاب بار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251116-01-18 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغانستان دہشت گردی میں ملوث ہے اور کسی کو بھی پاکستان میں امن و امان کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وانا کیڈٹ کالج کا دورہ کرتے ہوئے علاقے کے عمائدین سے گفتگو کے دوران انہوں نے دہشت گردوں کو انسانیت سے عاری درندوں کا ٹولہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ وانا کیڈٹ کالج میں اے پی ایس پشاور جیسے سانحے کو دہرانا چاہتے تھے، لیکن پاک فوج کے شاندار آپریشن نے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاک فوج نے سرحدی علاقوں کی نگرانی سخت کر دی ہے اور پاکستان کے تمام بارڈرز...
کیلیفورنیا کے گرم ترین صحرائی علاقے ڈیتھ ویلی میں ایک ایسا پودا پایا جاتا ہے جو فطرت کے تمام اصولوں کو چیلنج کرتے ہوئے وہاں بڑھتا ہے جہاں زیادہ تر جانداروں کی بقا ممکن نہیں۔ یہ پودا Tidestromia oblongifolia ہے جو سائنسدانوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے کیونکہ یہ انتہائی درجہ حرارت میں جینے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے جو مستقبل کی زرعی تحقیق میں انقلابی تبدیلیاں لا سکتا ہے۔ مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے دریافت کیا کہ یہ پودا اپنے اندرونی عمل کو مکمل طور پر دوبارہ ترتیب دیتا ہے تاکہ شدید گرمی سے بچا جا سکے۔ ڈیتھ ویلی کے انتہائی حالات کو تجربہ گاہ میں نقل کرتے ہوئے محققین نے مشاہدہ کیا کہ...
حیسکو عوام کے تعاون سے روشنیوں کا سفر کامیابیوں سے و مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،فیض اللہ ڈاہری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈومحمدخان (این این آئی) حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر حیدرآباد فیض اللہ ڈاھری نے کہا ہے کہ عوام کے بھرپور تعاون سے روشنیوں کا سفر کامیابیوں سے حیسکو مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ٹنڈومحمدخان کے آبادگارجنرل فیڈر کے وی132گرڈ اسٹیشن کو ایکسپریس کر کے لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ کیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے ٹنڈومحمدخان میں نجی ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ حیسکو کی جانب سے اب تک 13 جنرل فیڈر کام کر رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ بجلی کی چوری کا مکمل خاتمہ کر کے حیسکو کے 12 لاکھ صارفین کو بجلی کی بہتر سہولیات اور لوڈ شیڈنگ سے مستشنی کیا جائے جس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت)سول جج پنوعاقل کی کارروائی، مغوی بچہ بازیاب، ریکارڈ عدالت میں قبضے میں سکھر کے تعلقہ پنوعاقل میں ایک اہم قانونی کارروائی کے دوران سول جج پنوعاقل سجاد احمد شیخ نے اطلاع پر تھانہ مبارکپور پر اوچتی چھاپہ مارا، جس کے دوران چند ماہ قبل اغوا ہونے والا بچہ بازیاب کرایا گیا۔ 21 اگست 2025ء کو نیشنل ہائی وے کے قریب، گریڈ اسٹیشن VIP گیٹ پنوعاقل کے علاقے سے اغوا ہونے والے بچے زین ولد امان اللہ بلو سکنہ گوٹھ عیدن بلو، پنوعاقل، کو چھاپے کے دوران زنجیروں میں جکڑے زخمی حالت میں ایک کمرے سے بازیاب کیا گیا۔ بازیاب ہونے والے بچے کو فوری طور پر اس کے وارثوں کے حوالے کر دیا گیا۔سول جج...
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع گبول پارک کے قریب جمعرات کی شب فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے حوالے سے عینی شاہد کا بیان جھوٹا نکلا، فائرنگ سے جاں بحق نوجوان عام شہری تھا جو فائرنگ کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعے کے بعد عینی شاہد نے سوشل میڈیا پر بیان کی ویڈیو شیئر کی جس میں جاں بحق نوجوان کو مبینہ طور پر فرار ہونے والے ملزمان کا ساتھی ہونے کا دعویٰ کیا تھا جو کہ تفتیش کے دوران غلط اور بے بنیاد ثابت ہوا۔ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن چوہدری نواز نے بتایا کہ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کار سوار افراد جس میں 3 لڑکے اور...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب نواز شریف کو نااہل کرکے سسٹم کو تہہ و بالا کیا گیا تب کسی جج کا ضمیر کیوں نہ جاگا، آج ہم نے ایسا کیا کردیا جس سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہورہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بتایا جائے کون سی شق عدلیہ کی آزادی پر اثرانداز ہو رہی ہے، ججز کی تقرری جوڈیشل کمیشن کے ذریعے ہی ہوگی۔ مزید پڑھیں: ابھی کچھ استعفے مزید بھی آئیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پیشگوئی کردی انہوں نے کہاکہ آئینی کیسز سننے کے لیے آئینی عدالت قائم کردی گئی ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں، دنیا کے کئی ممالک میں یہ نظام رائج ہے۔ وزیر دفاع...
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انورالحق نے کہا ہے کہ وہ اسمبلی نہیں توڑیں گے بلکہ تحریک عدم اعتماد کا سامنا کریں گے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریکِ عدم اعتماد پر رائے شماری کے روز اپنا مؤقف سامنے رکھوں گا، اس لیے مستعفی نہیں ہورہا۔ مزید پڑھیں: آزاد کشمیر: وزیراعظم انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کے لیے اسمبلی اجلاس طلب انہوں نے بتایا کہ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا تو میں نے واضح طور پر انکار کرتے ہوئے کہاکہ میرے ہوتے ہوئے اس شق پر دستخط ممکن نہیں۔ انہوں نے کہاکہ میرا مؤقف تھا کہ جن لوگوں نے پاکستان سے الحاق...
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ روسی طالب علم محمود گلیگوف ای ویزا پر پاکستان آیا جو کہ اسلام آباد سے پشاور آتے ہوئے لاپتہ ہوگیا اسے بازیاب کرایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے روس سے آئے طالب علم کے لاپتہ ہونے پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے روس سے آئے طالب علم کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی جو کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے روبرو ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ روسی طالب علم محمود گلیگوف ای ویزا پر پاکستان آیا جو کہ اسلام آباد سے پشاور آتے ہوئے لاپتہ ہوگیا اسے بازیاب کرایا جائے۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی اور...
حکومت نے گوادر سے عمان تک فیری سروس کی منظوری دے دی ہے، جو اس شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین موقع ہے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے گوادر سے عمان تک فیری سروس کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے جس کے بعد دونوں ممالک بہت جلد فیری لنک کے قیام کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کریں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ سروس کے آغاز کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی غرض سے ایک اعلیٰ سطح کا عمانی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ گوادر عمان فیری سروس کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ...
دیر لوئر میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے 40.8 میگاواٹ کے کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ منصوبہ 21.7 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے جس سے سالانہ 207 ملین یونٹس بجلی پیدا ہوگی، جبکہ اس سے صوبے کو 2.4 ارب روپے سالانہ آمدن کی توقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے: داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سمیت اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری وزیر اعلیٰ نے اپنے دورے کے دوران 1.5 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی 18.5 کلومیٹر طویل تورمنگ رازگرام روڈ کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پن بجلی کے ذخائر کو معاشی ترقی کا بنیادی...
ویب ڈیسک : وزارت منصوبہ بندی نے آئندہ 5 سے 7 سال میں 95 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔ وزارت منصوبہ بندی کی جانب سےجاری دستاریز کےمطابق روزگار کے موقع ترقیاتی منصوبوں پر عملدر آمد سےپیدا ہونگے،اکتوبر 2025 میں سی ڈی ڈبلیو پی نے 12 ترقیاتی منصوبےمنظورکئے، منصوبوں کا تعلق توانائی،پانی،زراعت، گورننس،صحت،تعلیم سمیت دیگر شعبوں سےہیں، 6 بڑے ترقیاتی منصوبے ایکنک کو بھجوا دیئے گئے۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی دستاویز کےمطابق بڑے منصوبوں سے 2 ہزار 501 فوری نئی نوکریاں پیدا ہونے کا امکان ہے،4 ماہ میں پی ایس ڈی پی کے 1000 ارب میں سے 330 ارب کے اجراء کی منظوری دی گئی،وزارت...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وانا کیڈٹ کالج کا دورہ کرتے ہوئے علاقے کے عمائدین سے گفتگو میں کہا ہے کہ افغانستان دہشت گردی میں ملوث ہے اور کسی کو بھی پاکستان میں امن و امان کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے دہشتگردوں کو انسانیت سے عاری درندوں کا ٹولہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ وانا کیڈٹ کالج میں اے پی ایس پشاور جیسے سانحے کو دہرانا چاہتے تھے، لیکن پاک فوج کے شاندار آپریشن نے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاک فوج نے سرحدی علاقوں کی نگرانی سخت کر دی ہے اور پاکستان کے تمام بارڈرز کو محفوظ بنانے پر کام جاری ہے۔ اس...
چینی وزیر خارجہ کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز سلام آ باد : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو اسلام آباد خودکش بم حملے پر تعزیتی پیغام بھیجا۔ہفتہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ انھیں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے خودکش بم حملے کے بارے میں جان کر انتہائی افسوس ہوا، جس میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ چینی حکومت کی جانب سے وانگ ای نے اس حملے کی شدید مذمت کی، متاثرین کے حوالے سے گہری تعزیت کا اظہار کیا، زخمیوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے...
میرواعظ کشمیر نے کہا کہ میں اور جن تمام سیاسی و مذہبی تنظیموں سے میرا تعلق ہے، ہمیشہ ہر قسم کے تشدد اور دہشتگردی کی مذمت کرتے آئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے حالیہ دلی بم دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مگر یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ حقائق سامنے آنے سے قبل ایسے سانحات کو میڈیا کی جانب سے "ان سائیڈ سورسز" کی مدد سے سنسنی خیز انداز میں پیش کیا جاتا ہے جو ایک ایسے بیانیے کو ہوا دیتا ہے جو فوراً اسے ایک مخصوص مذہب یا کمیونٹی کے ساتھ جوڑنے اور انہیں مجرم...
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بہار ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے نتائج پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے انتخابات میں فتح حاصل نہیں کر سکے جو شروع سے ہی منصفانہ نہیں تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ نتیجہ واقعی حیران کن ہے اور کانگریس سمیت اپوزیشن اتحاد ان نتائج کا گہرائی سے جائزہ لے گا۔ راہول گاندھی نے مزید کہا کہ ان کی جدوجہد آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے ہے اور وہ جمہوریت کو بچانے کے لیے اپنی کوششوں کو مزید مؤثر بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی حقوق اور شفاف انتخابی عمل کے لیے وہ مسلسل کام جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ بہار میں ریاستی اسمبلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ میں سندھ کے شہر شکارپور سے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ جانے والی 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن مچھ کے قریب تباہ ہوگئی، جس کے باعث کوئٹہ کو گیس کی سپلائی منقطع ہوگئی ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ پائپ لائن کی مرمت ہونے تک کوئٹہ کو صرف کھانے کے اوقات میں محدود گیس فراہم کی جائے گی۔حکام نے بتایا کہ پائپ لائن متاثر ہونے سے مستونگ، پشین اور زیارت کو بھی گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ تاہم، ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ واقعہ لیکیج کی وجہ سے آیا یا تخریب کاری کا نتیجہ تھا، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل وجہ سامنے آسکے۔یہ واقعہ حالیہ...
جازان کیمسٹری سوسائٹی، جامعہ جازان کے اسٹریٹجک تعاون کے ساتھ، آئندہ ماہ بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش LabTech 2025 کا انعقاد کر رہی ہے، جس میں دنیا بھر کے ممتاز سائنس دان، محققین اور لیبارٹری ٹیکنالوجی سے وابستہ بڑی کمپنیوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ یہ ایونٹ 15 اور 16 نومبر 2025 کو منعقد ہوگا۔ کانفرنس میں جدید تجزیاتی آلات جیسے GC، HPLC اور ICP کی خرابیوں کی تشخیص پر اعلیٰ سطح کی تربیتی ورکشاپس پیش کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ، لیبارٹری ڈیٹا اور آن لائن اینالائزرز کے درمیان فرق کم کرنے کے جدید طریقوں پر خصوصی سیشنز بھی شامل ہوں گے۔ ایونٹ میں 25 بین الاقوامی و مقامی ماہرین، 30 سے زائد علاقائی و عالمی شراکت دار شامل...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف بیرونِ ملک دورے کے لیے روانہ ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق خاندانی ذرائع نے کہا کہ نواز شریف جاتی امرا سے لاہور ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوئے، نواز شریف اپنے معمول کے طبی معائنے کے لئے لندن جا رہے ہیں۔ نواز شریف سوا 9 بجے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ہوئے، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں، نواز شریف کی واپسی 2 ہفتوں بعد ہونے کا امکان ہے۔
لاہور (نیوزڈیسک) لاہور ہائی کورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ منیر احمد اور میاں شبیر اسماعیل سمیت وکلا کی جانب سے ترامیم کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا کہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہیں۔ درخواست گزاروں نے درخواست میں ترامیم کو 1973 کے آئین کی روح کے بھی منافی قرار دیا، سپریم کورٹ کا اصل اختیار ختم کر کے وفاقی آئینی عدالت کو اوپر بٹھا دیا گیا۔ مؤقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ کی حیثیت کمزور ہونے اور عدلیہ کی آزادی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، موجودہ اسمبلی حقیقی آئین ساز اسمبلی نہیں، اسے اتنی بڑی ترامیم کا اختیار حاصل نہیں۔ درخواست میں یہ بھی لکھا گیا ہے...
اقوام متحدہ میں ایرانی مستقل مندوب نے کہا ہے کہ نیوکلیئر معاملات میں دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایراوانی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو پیشہ ورانہ انداز میں حقائق کے ساتھ دباؤ میں آئے بغیر غیر جانبداری کے ساتھ اپنا کام کرنا چاہیے، یہی بات اس کی ساکھ کے لیے انتہائی اہم ہے۔ امیر سعید ایراوانی نے کہا کہ ایران کو اپنی ترقی کے لیے جوہری توانائی کی ضرورت ہے اور ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے تحت ان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ایٹمی صلاحیت تک رسائی حاصل کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ...
سینیئر سیاستدان محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ایسی حکمتِ عملی پر چل رہی ہے جو سابق وزیراعظم نواز شریف کے نظریات سے مطابقت نہیں رکھتی۔ ان کے مطابق نواز شریف مجبوری کے تحت حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں کیونکہ وہ مریم نواز کو وزیرِاعظم دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ وی نیوز کے پروگرام سیاست اور صحافت میں گفتگو کرتے ہوئے زبیر عمر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے انتخابات سے بہت پہلے فیصلہ کر لیا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اب نہیں اٹھایا جائے گا، اور یہ نعرہ پورے انتخابی عمل کے دوران غیر حاضر رہا۔ یہ بھی پڑھیں:فتح افغانستان کے بعد پاکستان کی اگلی طویل جنگ ان کا کہنا تھا...
سیول:گزشتہ دنوں کوریا کے ایک بجلی گھر کا بوائلر ٹاور کے گرنے کے باعث3 مزدوروں کے ہلاک ہو نے کی اطلاعات تھیں جو اب بڑھ کر 10 ہوگئی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے ایک بجلی گھر کا ٹاور گرنے کے باعث مزدوروں کی ہلاکتوں کی تعداد اضافے کے بعد اب 10 ہو گئی ہے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق 60 میٹر بلند بوائلر کو منہدم کیا جانا تھا، جو دارالحکومت سیول سے تقریباً 310 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع السان کے ایک تھرمل پاور پلانٹ میں موجود ایک روز قبل ہی منہدم ہو گیا تھا۔ جہاں حادثے میں10 مزدور ہلاک جبکہ متعدد مزدوروں کا سراغ نہیں لگا یا جا سکا۔ یہ بات بھی علم میں رہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(پ ر) جمعیت علماء پاکستان یوتھ ونگ کے مرکزی رہنما محمد عثمان سیالوی ایڈووکیٹ نے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی، جس میں اہم قومی، سیاسی اور مسلکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران رہنماؤں نے زور دیا کہ پرامن اہلسنّت کو دیوار سے لگانا بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن عوام، علماء اہلسنّت اور دینی مراکز کے خلاف کاروائیاں اور دباؤ افسوس ناک ہیں، اہلسنّت پاکستان میں سواد اعظم ہیں، لہٰذا حکومت کو فوری طور پر امتیازی اقدامات ختم کرنے چاہئیں۔سانحہ مریدکے کے حوالے سے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ ایک آزادانہ اور غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، جو تمام حقائق عوام کے سامنے لائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر )صدائے انسانیت سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن شمسہ مہ جبین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ادویات کی ہوشربا قیمتیں عام آدمی کے لیے علاج کو دشوار بنا رہی ہیں۔ غریب اور متوسط طبقے کے لوگ بنیادی علاج کی سہولیات تک رسائی سے محروم ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں بڑھتی ہوئی فیسیں اور غیر ضروری اخراجات عوام کی کمائی کو نگل رہے ہیں، جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں عدم توجہی اور وسائل کی کمی کے باعث مریضوں کو بنیادی علاج کے لیے بھی مشکلات کا سامنا ہے۔شمسہ مہ جبین نے کہا کہ اس صورتحال میں نہ صرف عوام کی زندگیوں پر خطرہ بڑھ رہا ہے بلکہ ملک میں صحت کے بنیادی نظام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-01-10 پشاور (نمائندہ جسارت) پشاور ہائیکورٹ نے روس سے آئے طالب علم کے لاپتا ہونے پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ میڈیا کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے روس سے آئے طالب علم کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی جو کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے روبرو ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ روسی طالب علم محمود گلیگوف ( Mukhmod Gelogaev) ای ویزا پر پاکستان آیا جو کہ اسلام آباد سے پشاور آتے ہوئے لاپتا ہوگیا، اسے بازیاب کرایا جائے۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طالب علم کی گمشدگی سے متعلق جواب طلب کرلیا۔ نمائندہ جسارت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-08-23 کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 4.15 فیصد ہوگئی جبکہ قلیل مدتی مہنگائی میں ہفتہ وار بنیاد پر 0.53 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 12 اشیا سستی اور 24 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ایک ہفتے میں چکن 20.33 فیصد مہنگا ہوئی جبکہ ٹماٹر 12.03 اور کیلے کی قیمتوں میں 2.32 فیصد کا اضافہ ہوا، آلو 1.08 اور کوکنگ آئل0.38 فیصد مہنگا ہوا۔ اسی دوران دال مسور، بیف، مٹن، ایل پی جی اور جلانے والی لکڑی کی قیمتیں بھی بڑھیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 6.65 اور دال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-08-20 لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ برازیل میں ہونے والی کاپ 30 کانفرنس میں پنجاب کے ماحولیاتی اقدامات کو ایک مضبوط اور مؤثر مثال کے طور پر پیش کیا گیا، جو صوبے کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خصوصاًپنجاب کے عملی کام کو عالمی سطح پر جو پذیرائی مل رہی ہے، وہ اس بات کی علامت ہے کہ صوبہ ماحولیاتی اصلاحات کے میدان میں سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کر رہا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کاپ 30 میں پنجاب کی نمائندگی کرنا اور وہاں کیے جانے والے اقدامات کا اعتراف ہونا ایک اہم پیشرفت ہے۔ عالمی فورمز پر پنجاب کی جانب سے آلودگی میں کمی، صاف ہوا کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ سمارٹ سرویلنس سسٹم (S4) کے ذریعے کمانڈ اینڈ کنٹرول CPO سندھ کراچی سے جاری کردہ اسٹولین الرٹ پر سندھ پولیس ھائی وے پیٹرولنگ کی کاروائی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی عامر فاروقی کے خصوصی احکامات اور ایس ایس پی عطا محمد نظامانی کی خاص ہدایات پر سندھ ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کی ٹنڈو جام ٹول پلازہ پر کارروائی گاڑی نمبر AFR-2025 YUTONGE BUS کو انچارج ھیڈ کانسٹیبل شوکت علی نے اپنے اسٹاف کہ ہمراہ گاڑی نمبر AFR-2025 nil YUTONGE BUS کو اکرو ٹول پلازہ پر روکا جس میں سوار ملزمان کی شناخت کلیم اللہ ولد شاھزمان رہائشی ضلع باجوڑ کہ نام سے ہوئی جس پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان بمعہ YUTONGE...
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ افغانستان پیار کی زبان نہیں سمجھتا، افغان سرزمین پر بیٹھ کر پاکستان کے خلاف دہشتگردی کرنے والے عناصر کے ٹھکانوں پر کارروائی کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہاکہ افغانستان کو اسی کی زبان میں جواب دینے کی ضرورت ہے، اس سے قبل ہم غلط فہمی میں رہے، تاہم اب ایسے نہیں ہونا چاہیے۔ انہیں مذاکرات کی زبان سمجھ نہیں آتی۔ مزید پڑھیں: کیڈٹ کالج وانا پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، شواہد مل گئے انہوں نے کہاکہ ہندوستان کو معرکہ حق میں جو سبق ملا ہے اس کے بعد وہ پاکستان پر حملے کی جرات نہیں کرےگا، تاہم پاکستان کسی بھی...
پشاور: تھانہ تہکال پولیس نے فارسٹ بازار کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں بے تحاشہ ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے دولھا کو دیگر 12 افراد سمیت گرفتارکر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے تھانہ تہکال کے علاقے فارسٹ بازار میں ہوائی فائرنگ کرکے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی جس کا افسران بالا نے سختی سے نوٹس لیا اور ڈی ایس پی ٹاؤن سرکل ارباب نعیم حیدر کی نگرانی میں ایس ایچ او نعمان خان نے ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا اور دولھا جبران خالد سہیل سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک عدد LMG، ایک...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اصل میں یہ اصلاحات خود سپریم کورٹ کو کرنی چاہیے تھیں تاکہ اندرونی نظام منصفانہ رہتا، مگر چونکہ ایسا نہیں ہوا، اس لیے پارلیمنٹ کو یہ قدم اٹھانا پڑا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ ہے، اس لیے عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور متوازن بنانے کے لیے قانون سازی کی گئی۔ اصل میں یہ اصلاحات خود سپریم کورٹ کو کرنی چاہیے تھیں تاکہ اندرونی نظام منصفانہ رہتا، مگر چونکہ ایسا نہیں ہوا، اس لیے پارلیمنٹ، جو عوام کی نمائندہ ہے، نے یہ قدم اٹھایا تاکہ عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور متوازن بنایا جا سکے۔ عدلیہ کی حقیقی آزادی کا مطلب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر بحیرہ کیریبیئن میں ’سدرن اسپیئر‘ کے نام سے فوجی آپریشن شروع کر دیا، جس کے دوران ممکنہ طور پر وینزویلا کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے نے جرمن نشریاتی ادارے کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ فوجی آپریشن کے آغاز کا اعلان امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نےجمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ ایکس’ پر کیا ۔انہوں نے کہا کہ امر یکا مغربی نصف کرہ میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کے لیے ’ سدرن اسپیئر ’ کے نام سے فوجی آپریشن شروع کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس فوجی آپریشن کی قیادت امریکی مسلح...
کراچی (نیوزڈیسک)سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) سلیم رضا نے کہا ہے کہ بینکوں کے منافع کا فائدہ سرمایہ کاروں کو ہو رہا ہے، عوام کو نہیں۔ سلیم رضا نے کہا کہ بینکوں کے لیےگزشتہ برس اچھا رہا، 600 ارب روپے کا منافع کمایا ہے۔بینکوں کے اثاثے 10 سال میں بڑھے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک انہوں نے مزید کہا کہ بینکوں نے رواں سال 6 ماہ میں 325 ارب روپے منافع کمایا ہے جبکہ ملک میں مہنگائی کم ہوئی ہے۔ سابق گورنر ایس بی پی نے یہ بھی کہا کہ بینکوں کے منافع کا فائدہ سرمایہ کاروں کو ہو رہا ہے عوام کو نہیں۔
جنرل سیکرٹری جے یو آئی سندھ نے کہا کہ دین، دھرتی، معدنیات، وسائل، جزیروں، خواتین اور بچوں کی عزت و تحفظ کے لیے عوام کو آگے آنا ہوگا، اگر عوام وطن، دین اور غیرت کے تحفظ کے لیے متحد نہ ہوئے تو آنے والی نسلیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ ملک اور سندھ کے ساتھ ہونے والی مبینہ ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کرنا وقت کی ضرورت ہے اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے عوام کو میدانِ عمل میں آنا ہوگا، جے یو آئی نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ووٹ دے کر اپنی آئینی ذمہ داری نبھائی...
کراچی (نیوزڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کلکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے 20 ہزار کلو چینی نمک (Monosodium Glutamate) کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، جسے غلط بیانی کرتے ہوئے سٹریک ایسڈ ظاہر کیا گیا تھا۔مزید بتایا کہ یہ مال ولیکا چورنگی کے ایک گودام میں چھپایا گیا تھا، کارروائی کے دوران دو کروڑ پانچ لاکھ روپے مالیت کا سامان ضبط کر لیا گیا۔ ایف بی آر اعلامیے کے مطابق مصدقہ خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے نجی کمپنی کے شیڈ نمبر 9 پر چھاپہ مارا، جہاں سٹریک ایسڈ کے لیبل والے متعدد بیگ برآمد ہوئے۔ ابتدائی جانچ پڑتال سے معلوم ہوا...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی شفیع جان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرصدارت کابینہ کے پہلے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں سود سے پاک بینکنگ نظام لایا جائےگا۔ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت پہلا کابینہ اجلاس تھا، جس میں سہیل آفریدی نے سب سے پہلے امن جرگہ کے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان انہوں نے کہاکہ یہ تاریخی امن جرگہ تھا جس کا کریڈٹ وزیراعلیٰ اور اسپیکر کو جاتا ہے، کابینہ میں سب سے اہم چیز ’ایکشن ان...
خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے پشاور میں کارروائیاں کرتے ہوئے قصاب کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق پشاور باچا خان چوک میں قصائی کی دکان سے کم عمر جانوروں کا گوشت برآمد ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق قصاب کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔دوسری طرف پشاور میں مصالحہ جات تیار کرنے والی فیکٹری سے 255 کلو ملاوٹ شدہ مصالحے برآمد ہوئے ہیں۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق مصالحہ جات میں مضر صحت بھوسہ، چوکر اور رنگ سمیت دیگر ملاوٹی اشیاء شامل تھیں، جنہیں موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔
پاکستان کے سابق کرکٹر اور مشہور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی جس میں ایک نوجوان مداح نے بیرونِ ملک اْن سے ملاقات کے دوران اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔شاہد آفریدی 1996ء میں سری لنکا کے خلاف صرف 37 گیندوں پر ریکارڈ ساز سنچری بنا کر کرکٹ کی دنیا میں چھا گئے تھے، اپنی جارحانہ بیٹنگ اور شاندار لیگ اسپن کے باعث آج بھی کروڑوں مداحوں کے ہیرو ہیں۔ 2010ء میں آسٹریلیا کے خلاف ان کی 6 وکٹوں کے عوض 38 رنز کی کارکردگی بھی ان کے کیریئر کا یادگار لمحہ ہے۔شاہد آفریدی ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں اور 5 بیٹیوں کے والد ہیں، حال ہی میں وہ نانا...
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ چھبیسویں ترمیم کے بعد جو ایجنڈا ادھورا رہ گیا تھا، حکومت اب ستائیسویں ترمیم کے ذریعے اُسے مکمل کرنا چاہتی ہے، آئین حکومتوں کو پابند کرنے کیلئے ہوتا ہے، حکومتوں کو یہ حق نہیں کہ وہ آئین کو اپنے سیاسی فائدے کیلئے بگاڑیں۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروۃالوثقیٰ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی علامہ سید جواد نقوی نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے مجوزہ ڈھانچے پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھبیسویں ترمیم کے بعد جو ایجنڈا ادھورا رہ گیا تھا، اب ستائیسویں ترمیم کے ذریعے مکمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترمیم کے دو بنیادی نکات سامنے لائے جا رہے ہیں، اول آئینی...
— فائل فوٹو جناح اسپتال کراچی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور سابق پی وی سی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر شاہد رسول حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ انہیں اپنے دفتر میں دل کا دورہ پڑا تھا، اسپتال منتقل کرکے ان کی جان بچانے کی کوشش کی گئی، تاہم ان کی دل کی دھڑکن بحال نہ ہوسکی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سندھ ہائی ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق رفیع، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر امجد سراج میمن، ڈاؤ یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر نازلی حسین، میٹرو پولٹن یونیورسٹی کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی، سیکریٹری سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن معین الدین اور ڈی جی ہائر ایجوکیشن کمیشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائیچی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ روزانہ صرف دو سے چار گھنٹے کی نیند پر گزارہ کرتی ہیں۔اکتوبر 2025 میں جاپان کی 104ویں وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے ’ورک بیلنس‘ کے تصور کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری آبادی کم ہے، اس لیے ہر نسل کی مشترکہ محنت سے ہی ملک کی تعمیر نو ممکن ہےـ* انہوں نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ *کام کرو، گھوڑوں کی طرح کام کرو۔ میں خود بھی کام کے مقابلے میں زندگی اور آرام کو پسِ پشت ڈال دوں گی—صرف کام، کام اور مزید کام۔وزیراعظم بننے کے فوراً بعد انہوں نے صبح 9 بجے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: کوہاٹ اور کرک کے مختلف علاقوں میں پولیس نے منظم کارروائیوں کے ذریعے دہشتگردی کی نئی لہر کو ناکام بنا دیا۔2 الگ واقعات میں مجموعی طور پر 4 دہشتگردوں کو مقابلے کے دوران ہلاک کردیا گیا ہے۔ یہ کارروائیاں پولیس کی جانب سے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔کوہاٹ میں کی جانے والی کارروائی کی قیادت تھانہ صدر کے ایس ایچ او ریاض نے کی، جو معمول کے گشت پر تھے کہ اچانک دہشتگردوں نے اندھادھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کی شدت کے باوجود پولیس نے انتہائی فوری ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے محاصرہ مضبوط کیا اور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق مارے...
ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت منتخب عازمینِ حج 2026 کے لیے حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ کل، 15 نومبر مقرر ہے۔ مزید پڑھیں: سعودی وزارت حج نے زائرین کے لیے خصوصی آگاہی گائیڈز جاری کر دیں وزارت کے مطابق نامزد بینک ہفتہ 15 نومبر کو بھی کھلے رہیں گے تاکہ عازمین اپنی ادائیگی بروقت مکمل کر سکیں۔ مزید پڑھیں: حج قرعہ اندازی میں 3 بہن بھائیوں کا نام ایک ساتھ نکلنے پر جذباتی مناظر، ویڈیو وائرل ترجمان نے واضح کیا کہ مقررہ وقت میں واجبات جمع نہ کرانے کی صورت میں درخواست منسوخ ہو سکتی ہے، اس لیے تمام عازمین سے اپیل کی گئی ہے کہ واجبات جمع کروانے کے بعد کمپیوٹرائزڈ...
اپنے ایک ٹویٹ میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ انتخابات، عراق میں جمہوریت کے عمل کو مضبوط بنانے اور اس کی خودمختاری و سلامتی کی حفاظت کی سمت میں ایک اہم قدم تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر عراقی حکومت و عوام کو مبارک پیش کی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر انگریزی زبان میں ایک ٹویٹ پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ برادر عراقی حکومت و عوام کو کامیاب اور پُرامن پارلیمانی انتخابات کے بہترین انتظام پر مبارک باد۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ انتخابات، عراق میں جمہوریت کے عمل کو مضبوط بنانے اور اس کی خودمختاری...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل افریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیاسی، قانونی اور انتظامی معاملات پر اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کے آغاز میں وزیرِاعلیٰ نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی کے حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن تمام شواہد، خصوصاً سی سی ٹی وی فوٹیج جمع کرکے ذمہ داروں کا تعین کرے گا اور اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن امن ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز امن جرگے میں شریک تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پائیدار امن کے...
الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں اولگا چِرِفکو کا کہنا تھا کہ حالیہ دو سالوں میں غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے معاون دفتر کے ترجمان "اولگا چِرِفکو" نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے تمام راستے کھولے جائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج الجزیرہ سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حالیہ دو سالوں میں غزہ میں انسانی صورت حال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔ ہمیں فوری طور پر اس پٹی میں رہنے والے افراد کی مدد کے لئے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ کیونکہ موسم سرما کے آتے ساتھ ہی غزہ کے مکینوں کی مشکلات میں اضافہ ہو جائے...
عبدالرشید منہاس نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کے ادارے غیر قانونی طور پر کشمیریوں کو حراست میں لئے جانے کا نوٹس لے۔ اسلام ٹائمز۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام کو تکلیف کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترجمان آل پارٹیز حریت کانفرنس عبدالرشید منہاس نے کہا کہ وہ کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لئے جانے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی بری فوج، ریزرو پولیس نے ریاست میں مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ عبدالرشید منہاس نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی...
اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری، مغربی کنارے میں 2 بچے شہید، غزہ میں اجتماعی قبر سے 51 لاشیں برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ آج ایک بار پھر غزہ سٹی، بیت لاہیا اور خان یونس میں فضائی حملے کیے گئے جبکہ توپ خانے سے شدید گولہ باری کی گئی۔ مغربی کنارے میں بھی صورتحال سنگین ہو گئی جہاں قابض اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر 2 بچوں کو شہید کردیا۔ کارروائی کے دوران کئی شہری زخمی ہوئے اور علاقے میں گھر گھر تلاشی لی گئی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو ’’انتہائی نازک‘‘ قرار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی کابینہ نے گوادر اور عمان کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اس فیصلے کا مقصد پاکستان اور عمان کے درمیان سمندری رابطوں اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ منظوری کے بعد یہ سروس بہت جلد باقاعدہ طور پر شروع کی جائے گی۔وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان اور عمان جلد ہی فیری لنک کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کریں گے۔ اس سلسلے میں عمان کا ایک وفد پاکستان کا دورہ بھی کرے گا تاکہ تمام انتظامات اور تکنیکی معاملات کو حتمی شکل دی جا سکے۔جنید انوار چوہدری نے مزید بتایا کہ نئے فیری روٹ کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت...
بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی نے انکشاف کیا کہ فلموں میں ہمیشہ مار کھانے والے کردار ادا کرنے کی وجہ سے والد نے انہیں گھر آنے سے روک دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کی بے عزتی ہوتی ہے۔ بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق نواز الدین صدیقی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر کے ابتدائی مشکل دنوں پر کھل کر بات کی۔ اداکار نے بتایا کہ ان کے والد نے ایک وقت میں انہیں گھر آنے سے روک دیا تھا کیونکہ وہ فلموں میں مسلسل پٹتے ہوئے نظر آتے تھے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی فلموں جیسے ’سرفروش‘ اور ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کا حوالہ دیتے ہوئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سال کے اختتام سے چند ہفتے قبل شہر قائد میں ٹریفک حادثات کی صورتحال ایک بار پھر تشویش ناک شکل اختیار کرچکی ہے۔مختلف شاہراہوں، مصروف مارکیٹوں، رہائشی علاقوں اور انٹر سٹی روٹس پر پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں رواں برس ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 755 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 10 ہزار 800 سے زیادہ شہری زخمی ہوئے، جن میں بڑی تعداد نوجوانوں اور پیدل چلنے والوں کی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلاحی ادارے چھیپا فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار نے یہ واضح کر دیا ہے کہ شہر کے ٹریفک نظام میں سنگین خامیاں بدستور موجود ہیں اور ہیوی ٹریفک کی بے احتیاطی شہریوں کی زندگی...
بالی وڈ سپر اسٹار کاجول کاے شادی سے متعلق دیے گئے بیان پر ان کے شوہر اجے دیوگن کا ردعمل آگیا۔ کاجول نے ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کے دوران محبت کے بدلتے نظریے اور نئے دور کے رشتوں پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ٹوئنکل کھنہ نے کاجول سے پوچھا تھا کہ کیا شادی کی کوئی ایکسپائری اور تجدید کا آپشن ہونا چاہیے؟ اس پر کاجول نے اتفاق کیا جب کہ ٹوئنکل کھنہ، وکی کوشل اور کریتی سینن نے اس بات سے اختلاف کیا۔ اس موقع پر کاجول نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں بالکل ایسا ہی سمجھتی ہوں، آخر کیا ضمانت ہے کہ آپ صحیح وقت پر صحیح شخص سے شادی کریں گے؟ تجدید...
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی کی جانب سے پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس بلا کر دہشت گردی پر بات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ سینیٹ کے اگلے اجلاس میں دہشت گردی پر بحث کروالی جائے، داخلہ اور دفاع کے ادارے بریفنگ دیں، بے شک اِن کیمرا اجلاس کروالیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ طالبان حکومت آنے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی میں ساڑھے 6 سو فیصد اضافہ ہوا ہے، انِ کی قیادت کہتی ہے انہوں نے ٹی ٹی پی کے لوگوں اور حمایتیوں کو اندر کیا ہوا ہے، دہشت گردی پر وزارت دفاع اور وزارت داخلہ ایوان...
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ این ایف سی اور اٹھارہویں ترمیم پر کمپرومائزنہ کرنے کی تو بات کی جاتی ہے لیکن پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت بتائے کہ اختیارات و وسائل نچلی سطح پر کیوں نہیں منتقل کیے جاتے اور پی ایف سی ایوارڈ سے کراچی کو اس کا جائز اور قانونی حصہ کیوں نہیں دیا جاتا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اگر ستائیسویں آئینی ترمیم عوام کیلئے آتی تو سمجھ آتا لیکن اس کا مقصد طاقتوروں کو استثنیٰ دلانا اور عدلیہ پر اثرانداز ہونا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 27ویں آئینی ترامیم آئین اور جمہوریت پر شب خون ہے، اسے مسترد کرتے ہیں،خود کو...
آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام کو تکلیف کا سامنا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ترجمان آل پارٹیز حریت کانفرنس عبدالرشید منہاس نے کہا وہ کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیے جانے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان حریت کانفرنس نے بتایا کہ بھارتی بری فوج، ریزرو پولیس نے ریاست میں مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ عبد الرشید منہاس نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کے ادارے غیر قانونی طور پر کشمیریوں کو حراست میں لیے جانے کا نوٹس لے۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین مذہب کے مقدمات میں ٹرائل کورٹ کے ججز کو دباؤ اور خوف کے باعث ملزمان کو کیس ثابت ہوئے بغیر سزائیں سنانے کے بیان پر ایمان مزاری ایڈووکیٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری حافظ احتشام احمد کی ایمان مزاری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست کا 13 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ۔ عدالت نے فیصلے میں درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا، عدالت نے کہا کہ ایمان مزاری نے اس عدالت کے کسی جج کا نام نہیں لیا۔
ویب ڈیسک:16 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوں گی یا مہنگی؟ عوام کی نظریں جمی ہوئی ہیں کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ، یکم نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جس کے باعث بازاروں میں تقریباً ہر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ 16 نومبر سے پاکستان میں پٹرول کے سستا ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے اوگرا نے سمری تیار کرلی ہے، جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات 9 روپے 60 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول 1 روپے 96 پیسے سستا اور ڈیزل...
اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ آج ایک بار پھر غزہ سٹی، بیت لاہیا اور خان یونس میں فضائی حملے کیے گئے جبکہ توپ خانے سے شدید گولہ باری کی گئی۔ مغربی کنارے میں بھی صورتحال سنگین ہو گئی جہاں قابض اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر 2 بچوں کو شہید کردیا۔ کارروائی کے دوران کئی شہری زخمی ہوئے اور علاقے میں گھر گھر تلاشی لی گئی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو ’’انتہائی نازک‘‘ قرار دیتے ہوئے فریقین سے مکمل احترام کی اپیل کی ہے تاکہ امن کی بحالی ممکن ہو سکے۔ ادھر غزہ میں ایک اجتماعی قبر سے 51 لاشیں برآمد ہوئی...
میں سعید نیسا ہوں، 19 سالہ کالاش لڑکی، جو چترال کی وادیوں سے نکل کر اب لاہور میں اپنے خوابوں کا تعاقب کر رہی ہے۔ مَیں ایک ایسے معاشرے میں پلی بڑھی جہاں لڑکیوں کے لیے کھیلنا ممنوع سمجھا جاتا ہے اور علاقے میں لڑکیوں کے لیے کھیل کے میدان نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے شہر کا رخ کیا۔ مَیں نے ہمت، جذبے اور اپنی بہن سید گل کی حوصلہ افزائی سے یہ ثابت کیا کہ کھیل صرف لڑکوں کے لیے نہیں ہوتے۔ میری زندگی میں اہم موڑ اُس وقت آیا جب میں نے کروشما علی کا فٹبال پروگرام جوائن کیا، وہ لمحہ میرے لیے تبدیلی کی شروعات تھا۔مَیں تنقید، سماجی دباؤ اور مخالفت کے باوجود ڈٹی رہی، اور...