2025-11-04@19:49:52 GMT
تلاش کی گنتی: 359

«ریسکیو 1122 ڈیرہ»:

(نئی خبر)
    ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ  بھارت سے آئندہ چند روز میں 70 ہزار کیوسک سے زائد پانی آنے کا خدشہ موجود ہے، وفاقی حکومت کی کوشش تھی لیکن بھارت کے ساتھ انفارمیشن شیئر کرنے کا کوئی مناسب بندوبست نہیں ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جی ڈی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے کہا کہ اس وقت پورے ریجن میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے،  گجرات اور منڈی بہاوالدین میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ بارش ہوئی ہے، کل ہمیں ستلج کی جانب زیادہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ بھارت میں ایک بند ٹوٹا تھا،  گنڈا سنگھ والا پر پانی میں کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل قصور میں 22 دیہات کو...
    فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق تربیلا ڈیم کے سپل ویز رات 2 بج کر 38 منٹ پر بند کر دیے گئے ہیں۔ ڈیم سے پانی کا مجموعی اخراج ایک لاکھ 56 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سیلابی سطح معمول کے بہاؤ پر آنے کی توقع ہے۔ تربیلا ڈیم کے سپل ویز رات 2 بج کر 38 منٹ پر بند کر دیے گیے ہیں۔ تربیلا سے پانی کا ٹوٹل اخراج 156000 کیوسک ھو گا اور سیلابی سطح معمول کے بہاؤ پر ہو گی۔ ہمیشہ کی طرح سپل ویز اپریشن کرنے سے پہلے پیشگی اطلاع دی جایئگی۔ #Tarbela #StayAlert #StaySafe #FFD pic.twitter.com/6uCpbYkRK6 — FFDLahore (@ffdlhr) August 30, 2025 ترجمان کے مطابق ہمیشہ کی طرح سپل ویز...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے دریائے سندھ میں شدید سیلاب سے خبردار کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق تینوں مشرقی دریاؤں میں موجود شدید سیلابی صورتحال کے باعث نشیبی دریائے سندھ میں بھی خطرناک سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 3 سے 4 ستمبر کے دوران 9 سے ساڑھے 9 لاکھ کیوسک تک کے ریلے پنجند ہیڈ ورکس سے گزریں گے۔ گڈو بیراج پر 5 سے 6 ستمبر کے دوران 8 سے 11 لاکھ کیوسک پانی کا بہاؤ متوقع ہے۔ اگر بند توڑ کر پانی کا رخ موڑ دیا گیا تو گڈو بیراج پر بہاؤ کم ہو کر ساڑھے 7 سے 9 لاکھ کیوسک تک رہ...
    دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پرووینشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ کے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں گڈو و سکھر میں ممکنہ سیلاب سے بچاؤ پر غور کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار، ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے لیے ایمرجنسی گرانٹ کا اعلان  اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سندھ سید سلمان شاہ نے کی، اجلاس میں ہیڈ کوارٹر انجینئرنگ 5 کورپس کراچی اور کمانڈر کوسٹل کمانڈ کراچی کے نمائندے سمیت سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 کے چیف آپریشن آفیسر شریک ہوئے۔ اجلاس میں 4 سے 5 ستمبر کے دوران گڈو اور سکھر کے مقامات پر ممکنہ سیلاب کے تناظر میں انخلا اور ریسکیو...
    راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چراغ دین میں گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق دونوں بچے گاڑی بند ہونے اور گرمی کے باعث انتہائی تشویشناک حالت میں تھے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، بچوں کو سی پی آر کرتے ہوئے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ لواحقین کے مطابق بچوں نے گاڑی کے اندر جا کر دروازے بند کر لیے تھے، لواحقین کے مطابق گاڑی دھوپ میں کھڑی تھی، بچے 3 گھنٹے سے منظر سے غائب تھے۔
    لاہور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ اگر دریا کی گزرگاہوں کو خالی نہ کیا تو ہم ہمیشہ اسی طرح نقصان اٹھاتے رہیں گے۔ پریس کانفرنس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ فلڈ پلان ایکٹ کے تحت اب آبی گزرگاہوں میں موجود تمام غیرقانونی تعمیرات کو خالی کرایا جائے گا تاکہ مستقبل میں بڑے نقصانات سے بچا جاسکے۔ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ لاہور میں دریائے راوی کے مقام شاہدرہ سے گزرنے والا دو لاکھ 20 ہزار کیوسک کا ریلا 1988 کے بعد سب سے بڑا تھا، تاہم خوش قسمتی...
    اسلام آباد: پنجاب سمیت ملک کے تمام بڑے دریاؤں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ہے تاہم دریاؤں میں ڈیمز نہ بنائے جانے کی صورت میں کل ذخیرہ سے زائد پانی سمندر برد ہوچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یکم اپریل سے اب تک ایک کروڑ 18 لاکھ ایکڑ فٹ پانی سمندر برد ہوچکا ہے، یکم اپریل سے اب تک 11 ارب ڈالر مالیت کا پانی سمندر میں ضائع ہوا اور 1 ملین ایکڑ فٹ پانی کی اکنامک ویلیو 1 ارب ڈالر ہے۔ ڈیموں میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 16 لاکھ فٹ ہے اور سمندر میں اب بھی 2 لاکھ 11 ہزار کیوسک پانی گر رہا ہے۔ دریائے جہلم پر منگلا ڈیم 75 فی صد بھر...
    لاہور: پنجاب کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ تقریباً 25 ہزار افراد ریلیف کیمپس میں پناہ لے چکے ہیں۔ ڈی جی پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) عرفان علی کاٹھیا نے سیلابی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہیڈ مرالہ کا ڈھانچہ محفوظ ہے اور وہاں سے گزرنے والا ریلہ اب خانکی ہیڈ ورکس سے ہوتا ہوا نیچے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ان کے مطابق امید ہے کہ یہ ریلہ کسی بڑے...
    پاکستان میں 5 جی کا مستقبل قانونی رکاوٹوں اور کارپوریٹ قبضے کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ 2600 میگا ہرٹز بینڈ پر سن ٹی وی کے تنازع نے اسپیکٹرم کی نیلامی کو مفلوج کر دیا ہے اور صورت حال اس قدر سنگین ہے کہ سرکاری افسران پارلیمان میں بھی اس کے اصل مالک عقیل کریم ڈھیڈی کا نام لینے سے کتراتے ہیں۔ یہ خاموشی اس امر کا ثبوت ہے کہ ملک کا ڈیجیٹل مستقبل طاقتور اشرافیہ کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے۔ دنیا تیزی سے 5 جی کے دور میں داخل ہو رہی ہے لیکن پاکستان ایک 30 سال پرانے تنازع میں پھنسا ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 5 جی کی لانچنگ میں پیشرفت، اہم اعلان...
    راولپنڈی کے علاقے خالد کالونی موہڑہ چھپر بچی سیوریج  نالے میں بہہ گی جب کہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔ ریسکیو کی ایک ایمرجنسی وہیکل ایک ایمبولینس اور ایک واٹر ریسکیو وہیکل اور سات ریسکیوئرز کی ٹیم جس میں 2 غوطہ خور اور تراک بھی شامل ہیں، آپریشن میں مصروف ہے۔ ریسکیو 1122 نے بتایا کہ عینی شاہدین کے مطابق بچی کا جوتا پانی میں بہہ رہا تھا اس کو پکڑنے گئی اور نالے میں بہہ گئی، سیوریج نالے کی گہرائی 5 سے 8 فٹ ہے اور پانی بہنے کی سپیڈ 8 سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔  
    پشاور+اسلام آباد(بیورو رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئیں۔ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔ گزشتہ شام چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی تھی۔این ڈی ایم اے نے واضح کیا ہے کہ تمام سول اور عسکری ادارے باہمی رابطے میں ہیں اور امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جا سکے۔محکمے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی ۔  وزیرِ اعظم نے متاثرہ اضلاع میں امدادی سامان کی ترسیل، لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے اور لاپتہ افراد کیلئے سرچ آپریشن کو تیز و مؤثر بنانے کیلئے چیئرمین این ڈی ایم سے مسلسل رابطہ قائم کیا ہوا ہے۔ وفاقی وزیر کشمیر و گلت بلتستان نے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پورا دن کے پی کے میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی سامان کی ترسیل کی خود نگرانی کی ۔  جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب وزیراعظم کی جانب سے سیلاب متاثرین کو خیموں، ادویات،...
    ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ امدادی سامان میں ایمبولینس،جنریٹر، کمبل، خیمے، ڈی واٹرنگ پمپس، راشن اور خشک دودھ شامل ہے، این ڈی ایم اے تمام متعلقہ سول اور عسکری اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق این ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے کی ٹیم امدادی کاموں میں معاونت اور نگرانی کے لیے پشاور میں موجود ہے جب کہ مسلح افواج اور فلاحی اداروں کی جانب سے خیبر پختونخوا کے لیے امدادی...
    ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی صورت حال سنگین ہو گئی ہے۔ تربیلا ڈیم میں چار لاکھ کیوسک سے زیادہ سیلابی پانی داخل ہونے کے بعد گزشتہ روز سپل وے سے پانی کے اخراج میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ کافر ڈیم ٹوٹ جانے سے زیر تعمیر ٹی 5 پاور ہاؤس کے سائیٹ ایریا میں پانی داخل ہونے سے مشینری و کنٹینرز پانی میں ڈوب گئے ، جس کی وجہ سے منصوبہ پر جاری کام عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔(جاری ہے) سائیٹ ایریا پر موجود مشینری و ہیوی گاڑیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر...
    اسلام آباد میں ایک ہنگامی اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت سے ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کیلئے رابطے مزید مربوط کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو خیمے، ادویات، اشیاء خورد و نوش اور دیگر امدادی سامان فوری پہنچایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں حالیہ بارشوں پر سیلاب کی صورتحال کے جائزے کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیرِ اعظم کو ملک کے بالائی حصوں میں کلاؤڈ برسٹ، فلیش فلڈز سے ہونے والے نقصانات اور ریسکیو و ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی۔ اس موقع...
    وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا میں ریسکیو ریلیف آپریشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت بارشوں اور سیلابی صورتحال پر ہنگامی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلاب سے نقصانات پر بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق ہنگامی جائزہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا حکومت سے تعاون جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے ریسکیو ریلیف آپریشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا کے لیے امدادی سامان ٹرکوں کے...
    سٹی42:  شہدائے کربلا اور نواسہِ رسول ﷺ حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم پر  راولپنڈی میں سکیورٹی کے زبردست انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ راولپنڈی میں شہدائے کربلا کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے لئے  پولیس کے4000 سے زائد اہلکار سیکورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔  ٹریفک کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے 200 سے زائد افسران و  اہلکاروں کو معمور کیا جائے گا۔ جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی  سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے مطابق جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے،شرکاء کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی، سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی، حکومت پنجاب کی...
    چیئرمین سی ڈی اے کی چہلم جلوس کیلئے فول پروف سکیورٹی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کہ ہے کہ اسلام آباد میں چہلم کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے علاوہ سکیورٹی اور ٹریفک پلان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا ہےکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔اسلام آباد میں 19 صفر چہلم کے جلوس کے موقع پر تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سخت انتظام کیا جائے۔ اس کے علاوہ جلوس کے روٹس...
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ سائبر کی قوت ہمارے ڈیجیٹل مستقبل کی بنیاد ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیکسٹ جنریشن سائبر ریزیلنس کے نام سے منعقدہ کانفرنس میں چیئرمین پی ٹی اے نے اظہار خیال کیا۔ چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سائبر ریزیلینس ہمارے ڈیجیٹل مستقبل کی بنیاد ہے پی ٹی اے ایک محفوظ ڈیجیٹل پاکستان کے لیے تعاون اور جدت کے فروغ کا سفر جاری رکھے گا۔ تقریب میں سینئر سرکاری عہدیداران، شعبے سے وابستہ ماہرین اور سائبر سکیورٹی ماہرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈیجیٹل سکیورٹی سے متعلقہ چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔...
    راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں ریلوے ٹریک کے قریب کھیلتے ہوئے 3 بچے ٹرین کی زد میں آگئے۔  رپورٹ کے مطابق بدھو گاؤں کے قریب تین بچے ٹریک کے قریب کھیل رہے تھے کہ اس دوران وہ وہاں سے گزرنے والی  ٹرین کی زد میں آگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جب کہ 2 بچے شدید زخمی ہیں۔ ریسکیو 1122 نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام وہاں ہہنچے اور بچوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
    ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کاروباری افراد کے لیے سخت قوانین تیار کر لیے  جب کہ سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کے لیے ایف بی آر کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔  دستاویز کے مطابق بزنس پوائنٹ کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیئے جائیں گے، ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈ مشین، کیو آرکوڈ، ڈیجیٹل ادائیگیوں کو ایف بی آر سے لنک کرنا ہوگا، اشیا کی آن لائن فروخت کے لیے ویب سائٹ، سافٹ ویئر، موبائل ایپلی کیشن بھی لنک ہوگی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں  انٹیگریٹڈ شخص ٹیکس افسر کو کاروباری احاطے، ریکارڈ تک رسائی دینے کا پابند ہوگا، الیکٹرانک سسٹم...
    کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈروں کو دھمکی دینے کے بجائے کمیشن کو مشین ریڈ ایبل فارمیٹ ووٹر لسٹ فراہم کرنی چاہیئے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کو ضائع نہیں کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کے لیڈر اور پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی کے کرناٹک کے مہادیو پورہ اسمبلی حلقہ میں ایک لاکھ سے زیادہ ووٹوں کی چوری اور الیکشن کمیشن اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان ملی بھگت کا الزام لگانے کے ایک دن بعد کانگریس لیڈر نے اپنے الزامات کو اور پختہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن  پر ان کے دعوے کی حمایت میں حلف نامہ کا مطالبہ کرنے کو لے کر حملہ بولا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 اگست 2025ء) کیوبا کے ایک سابق معالج یودرمس دیاز ہرناننڈیز اب سیاہ فوجی مکھیوں (black soldier flies) کی افزائش کر کے اتنی آمدن حاصل کر رہے ہیں، جتنی وہ اپنے بیس سالہ طبی کیریئر میں کبھی حاصل نہ کر سکے۔ ہوانا کے نواح میں واقع ایک سادہ سی ورکشاپ میں دیاز ہرنانڈیز ان مکھیوں کو 'انکیوبیٹ‘ یعنی ان کی افزائش کرتے ہیں۔ اس ملک پر عائد امریکی اور مغربی پابندیوں کی وجہ سے ہرنانڈیز ان مکھیوں کی افزائش کے لیے استعمال ہونے والے آلات اور اوزار خود تیار کرتے ہیں، جو مختلف مقامی ذرائع سے حاصل شدہ پرزوں سے بنائے ہوئے ہوتے ہیں۔ گزشتہ دہائی کے دوران فرانس، نیدرلینڈز، برطانیہ اور دیگر...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news بھارت پاکستان تیل ٹیرف جنگ بندی ڈونلڈ ٹرمپ روس
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی نجم سیٹھی نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی بیوروکریسی سے متعلق ٹویٹس اور پھر استعفیٰ کی خبروں کی حقیقت بیان کر تے ہوئے بڑے انکشافات کر دیئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق نجم سیٹھی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کے ایک دوست ہیں،  وہ ایک زمانے میں ریٹرننگ افسر تھے ، خواجہ صاحب پر ان کا قرض ہے ، اٹھانا ہے ، وہ اے ڈی سی آر ہیں ، سیالکوٹ میں ایک پراپرٹی پر ایک تنازع چل رہاہے ، جس میں ایک کمپنی ہے ، کچھ بھائی ہیں وہ کاروبار بھی کرتے ہیں ، وہ زمین ان کی ہے، خواجہ صاحب چاہتے تھے کہ وہ زمین ان کو...
    وفاقی حکومت نے تمام کاروباری مراکزکو31 اگست 2025 تک راست کیو آرکوڈ حاصل کرنے اور نمایاں طور پر آویزاں کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ نقدی کے بغیرمعیشت کے نفاذ کو کامیابی سے ممکن بنایا جا سکے۔ وزیراعظم آفس نے وفاقی سیکریٹریز، صوبائی چیف سیکریٹریز اورریگولیٹری اداروں کے سربراہان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ حدود میں موجود تمام تجارتی مراکز خصوصاً ریٹیل آؤٹ لیٹس کو رواں ماہ کے اختتام تک کیو آر کوڈ حاصل کرکے صارفین کو فراہم کرنے کا پابند بنائیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں سی ڈی اے کے شعبوں میں کیش لیس نظام نافذ کرنے کا فیصلہ واضح رہے کہ وزیراعظم آفس نے اس اقدام کی نگرانی اورمختلف وزارتوں کے...
    ---فائل فوٹو  راولپنڈی کے علاقے کمال آباد میں گھر کی چھت پر لگے سولر پینلز کی پلیٹوں میں آگ لگ گئی۔جائے وقوعہ پر ریسکیو کی ٹیموں کو بلایا گیا ہے جبکہ آگ کے سبب اٹھنے والے دھوئیں کو دور دور تک دیکھا جا سکتا ہے۔آگ بلڈنگ کی تیسری منزل پر لگی جسے بجھانے کے لیے ریسکیو کی ٹیمیں کوششیں کر رہی ہیں، آگ سولر پلیٹس پر لگی جبکہ گھر کی چھت مکمل طور پر جل گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آگ کو بجھانے کے لیے تاحال کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
    راولپنڈی/لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کے پیش نظر میں وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ضلعی انتظامیہ نے شہر میں 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے، جس کے تحت ہر قسم کی احتجاجی ریلیوں، لاڈ اسپیکر کے استعمال اور مظاہروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی.(جاری ہے) مری روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی مریڑ چوک، لیاقت باغ، کمیٹی چوک، رحمان آباد، ڈبل روڈ اور فیض آباد جیسے حساس مقامات پر بھی اضافی فورس تعینات کی گئی جب کہ مختلف چوراہوں پر قیدی وین بھی کھڑی کر دی گئی تھیں تاکہ...
    راولپنڈی: پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے تناظر میں وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے تحت ہر قسم کی احتجاجی ریلیوں، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور مظاہروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مری روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریڑ چوک، لیاقت باغ، کمیٹی چوک، رحمان آباد، ڈبل روڈ اور فیض آباد جیسے حساس مقامات پر بھی اضافی فورس تعینات کی جائے گی جب کہ مختلف چوراہوں پر قیدی وین بھی کھڑی کر دی...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ صبا قمر کی طبیعت کچھ روز قبل اچانک بگڑ گئی، جس کے باعث انہیں لاہور کے ڈیفنس میں واقع ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ اب ان کی بیماری کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، صبا قمر کو دمہ کا اچانک شدید حملہ ہوا تھا، جو دورانِ شوٹنگ پیش آیا۔ سانس لینے میں دشواری اور جسمانی کمزوری محسوس ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع اور فیملی کے قریبی افراد کے مطابق، صبا قمر کو ایمرجنسی میں طبی امداد دی گئی۔ ڈاکٹروں نے ان کا مکمل معائنہ کیا اور مختلف تشخیصی ٹیسٹ بھی کیے تاکہ کسی پیچیدگی کا پتہ چلایا جا سکے۔ ڈاکٹروں...
    راولپنڈی کے علاقے راجہ بازار میں اسٹیل کے کارخانے میں محنت کش اسٹیل رول میں پھنس گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا اور ریسکیو آپریشن شروع کیا،  اسٹیل رول میں پھنسے محنت کش کو رول میں سے نکال لیا گیا۔  ریسکیو 1122 راولپنڈی نے کہا کہ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد محنت کش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
    چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کے نفاذ کیلئے اعلی سطحی اجلاس ،کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے کا ایک اہم اجلاس چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے بورڈ ممبران اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے میں ہر سطح پر کیش لیس نظام کے عملی نفاذ کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں خصوصا سی ڈی اے کے مختلف شعبہ جات میں کیش لیس نظام متعارف کرواتے ہوئے کیو آر کوڈ کے زریعے کیش...
    خیبر پختونخوا میں حالیہ دہشتگردی کی لہر کے بعد عسکری آپریشن کا آغاز ہوا ہے مگر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اس آپریشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واضح مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی حکومت صوبے میں کسی بھی قسم کی کارروائی کی اجازت نہیں دے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں ’ایکشن ان ایڈ آف سول پاور‘ جیسے قوانین پر شدید تحفظات ہیں حالانکہ یہی قانون پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے سنہ 2019 میں خیبر پختونخوا میں نافذ کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، علی امین گنڈاپور کی مخالفت، ڈی سیز سے کرفیو کا اختیار واپس گزشتہ ہفتے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں صوبے کی...
    راولپنڈی کی تحصیل حسن ابدال میں جھاری کس نالے میں تیز بہاؤ کے باعث ویگو ڈالا بہہ گیا، جس میں سوار 10 افراد میں سے 5 کو ریسکیو 1122 نے زندہ نکال لیا جبکہ 4 خواتین اور ایک بچہ تاحال لاپتا ہیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی، 5 افراد لاپتا لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں اور غوطہ خور موقع پر موجود ہیں۔ متاثرہ فیملی واہ کینٹ کی رہائشی ہے اور شادی کی تقریب سے واپس آ رہی تھی۔ نالے میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز...
    امریکا کی مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں تقریباً 80 دودھ دینے والی گائیں نئے تعمیر شدہ ’ڈیری کیٹل ٹیچنگ اینڈ ریسرچ سینٹر‘ منتقل کر دی گئیں، جو کہ 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے بایو ریسرچ شعبے کے سربراہ جارج اسمتھ کے مطابق پیر کے روز مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں تقریباً 80 دودھ دینے والی گائیں نئی تعمیر شدہ ’ڈیری کیٹل ٹیچنگ اینڈ ریسرچ سینٹر‘ منتقل کی گئیں جبکہ منگل کے روز بھی 180 گائیں اس سینٹر میں منتقل کی گئی، اس مرحلہ وار منتقلی کو ’اکیسویں صدی کی مویشی منتقلی‘ قرار دیا۔ گائیں یونیورسٹی کے پرانے اور نئے فارم کے درمیان بنائی گئی باڑ کے ذریعے، تالیاں بجا کر اور سیٹیاں...
    — فائل فوٹو  چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر خان نے شوگر ملز مالکان کو ملنے والی سبسڈی پر سوال اُٹھا دیا۔ جنید اکبر خان نے اجلاس کے دوران سیکریٹری صنعت و پیداوار سے سوال کیا کہ شوگر ملز مالکان کو برآمد کے لیے سبسڈی کیوں دی گئی؟ ہم نے آپ سے شوگر ملز مالکان کی تفصیلات طلب کی تھیں؟ کہاں ہیں تفصیلات؟ سیکریٹری صنعت و پیداوار نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس شوگر ملز کی فہرست ہے۔چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ صرف شوگر ملز کی فہرست نہیں بلکہ ان کے مالکان اور ڈائریکٹرز کی تفصیلات بھی دیں۔سیکریٹری صنعت و پیداوار نے اجلاس کے دوران بتایا کہ گزشتہ سال ملک میں چینی کی...
    راولپنڈی: غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی خاتون سدرہ کے کیس میں عدالتی حکم پر چھتی قبرستان پیرودھائی میں قبر کشائی کی گئی۔ قبر کشائی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ ایلیٹ فورس اہلکار قبرستان میں تعینات رہے جب کہ قبر کے اردگرد قناتیں اور شامیانے لگا ئے گئے تھے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل کے پیچھے جرگے کا اندھا انصاف بے نقاب ہولی فیملی اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر مصباح کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم موقع پر موجود رہی۔ عدالتی مجسٹریٹ کے معائنے کے بعد ٹی ایم اے کے عملے نے قبر کھودنے کا عمل شروع کیا۔ اس موقع پر 2 ملزمان، گورکن راشد اور قبرستان کمیٹی کے...
    شاہد تبسم: ہری پور کے خانپور ڈیم میں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گر گئی ۔ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کرتے ہوۓ گاڑی میں موجود 5افراد کو بچا لیا ۔ ہری پور ،حادثہ گاڑی ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، ریسکیو اور مقامی افراد نے گاڑی کو ڈیم سے نکال لیا۔ ہری پور خانپور ڈیم میں ویگو ڈالا ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گر گیا، ہری پور ریسکیو نے بروقت کرتے ہوۓ گاڑی میں موجود ایک خاندان کے پانچ افراد کو بچا لیا۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے ریسکیو ٹیم کے مطابق ہری پور ڈوبنے والی گاڑی میں میاں بیوی سمیت تین بچے سوار تھے ،...
    ویب ڈیسک : راولپنڈی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 سے گاڑی کے بہہ جانے کا معاملہ، ریسکیو آپریشن کو 6 دن مکمل ہوگئے، کرنل (ر) اسحاق کی بیٹی نہ مل سکی۔  ریسکیو حکام کے مطابق تین روز قبل کرنل (ر) اسحاق کی ڈیڈ باڈی تلاش کی گئی تھی، بیٹی کی تلاش کے لیے صبح سے آپریشن شروع کیا گیا تھا، ریسکیو آپریشن کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دیں گئی تھیں۔  ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے سواں پل کے اطراف آپریشن شروع کیا تھا۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے  یاد رہے کہ گاڑی کے بہہ جانے کا واقعہ 22 جولائی کو پیش آیا تھا۔ ریسکیو...
    راولپنڈی: موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب نجی کمپنی کی بس کا ٹائر پھٹنے سے حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ نجی کمپنی کی بس راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے 18 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کر دیا گیا۔ جاں ہونے والوں میں 35 سالہ مسماتہ حبیبہ، 8 ماہ کا بچہ حیدر محسن، ایک سالہ نامعلوم بچہ، 26 سالہ ام حبیبہ محسن، 14 سالہ بچی خدیجہ خلیق، 2...
     ویب ڈیسک : پنڈی بھٹیاں میں میٹرک کے امتحان میں ناکامی پر والدہ کی ڈانٹ سے دل برداشتہ ہو کر ایک نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگا دی۔  ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ نوجوان کی تلاش کیلئے نہرجھنگ برانچ میں ریسکیو آپریشن جاری ہے،نوجوان نواحی گاؤں اطلے مروان کا رہائشی ہے،پولیس نےنہرکنارےکھڑی نوجوان کی موٹرسائیکل اورجوتےبرآمد کرلیے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج اعلان کیا تھا۔  دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری 
    جنرل ساحر شمشاد مرزا سے سعودی نیول چیف کی ملاقات، سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) سعودی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمن الغریبی نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطہ اور جنوبی ایشیا کی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں سمندری سکیورٹی کے امور بھی زیر غور آئے۔ اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کا ذکر کیا، ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2025ء ) راولپندی کے علاقہ ڈی ایچ اے کے سیلابی پانی میں کار سمیت بہہ جانیوالے ریٹائرڈ کرنل کی لاش مل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے پوش رہائشی علاقہ ڈی ایچ اے کے سیلابی نالے میں بہنے والے کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش مل گئی، ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ گاڑی اور بیٹی سمیت سیلابی پانی میں بہہ جانے والے پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل کی لاش دریائے سواں کے کنارے سے ملی، تاہم ان کی بیٹی اور گاڑی کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور متاثرہ خاتون کی تلاش تک سرچ آپریشن بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ بتایا جارہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کرنے والی حکومت کی اے پی سی میں شرکت کیوں کریں؟ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ جن پر خود دہشتگردی کے مقدمات ہوں وہ کیا اے پی سی طلب کریں گے،ان کاکہناتھا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اے پی سی طلب کی تھی صوبائی حکومت کو چاہیے تھا وہاں جاتی،غیرسنجیدہ حکومت کی اے پی سی کواپوزیشن نے سنجیدہ نہیں لیا۔ مزید :
    کراچی میں کھانے کا ایک ایسا اسٹال بھی ہے جو حاضر سروس ڈی آئی جی اور ان کے بچے چلا رہے ہیں جس کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں مناسب پیسوں کے عوض شہریوں کو میکسیکن کھانے کھلائے جاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کمیونٹی پولیسنگ کراچی کو کیسے محفوظ بنا رہی ہے؟ ڈی آئی جی عثمان صدیقی کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق شکارپور سے ہے اور وہ سی ایس ایس کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام انہوں نے کاروبار کی نیت سے نہیں بلکہ شوق کے لیے کیا ہے۔ عثمان صدیقی نے کہا کہ کھانے بنانا میرا شوق ہے اور پہلے میں دوستوں کو میکسیکن کھانے بنا کر دیتا تھا جو ان لوگوں کو پسند...
    حالیہ دنوں کی مسلسل اور تیز بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے پیشِ نظر آج صبح 11 بجے ڈیم کے سپل ویز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:راول ڈیم میں زہر گھول کر مچھلیاں، پرندے مارنے والے 2 افراد گرفتار ڈیم انتظامیہ کے مطابق پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، اور اگر بروقت اخراج نہ کیا گیا تو ڈیم کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اس تناظر میں حفاظتی اقدامات کے تحت سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اضافی پانی کو کنٹرول طریقے سے خارج کیا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے شہریوں...
    پشاور: تربیلا ڈیم میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ نے ڈیم کے پانی کا ریلہ داخل ہونے کا ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ تربیلا ڈیم انتظامیہ کے مطابق تربیلا ڈیم میں بڑے ریلے کے داخلے کی صورت میں پانی کا اخراج 4 لاکھ کیوسک کر دیا جائے گا۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1530 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے۔ ڈیم انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں اس وقت پانی کی آمد 3 لاکھ 33 ہزار کیوسک ہے جبکہ اخراج 3 لاکھ 32 ہزار 600 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کے 17 بجلی کے پیداواری یونٹس سے 3500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ Tagsپاکستان
    تربیلا ڈیم میں بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی.ڈیم انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری  کردیا، تمام متعلقہ اداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت دے دی گئی۔ڈیم انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق تربیلا میں پانی کی سطح 1530 فٹ تک پہنچ چکی ہے.جبکہ ڈیم کی مکمل گنجائش 1550 فٹ ہے۔ پانی کی آمد 3 لاکھ 33 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 32 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اگر سیلابی ریلہ ڈیم میں داخل ہوتا ہے تو پانی کا اخراج 4 لاکھ کیوسک تک بڑھایا جائے گا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈیم کے17 پیداواری یونٹس سے اس وقت 3500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ دریا کابل سے بھی 30 ہزار 900 کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے....
    ویب ڈیسک: بھارت کی جانب سے چار لاکھ کیوسک پانی چھوڑنے کی ممکنہ دھمکی کے بعد منگلا ڈیم انتظامیہ اور ضلعی حکام نے ہنگامی اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے ایمرجنسی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ مساجد کے ذریعے عوام کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کرنے کے لیے اعلانات بھی کروائے جا رہے ہیں۔  حکام کے مطابق متعلقہ محکمے الرٹ ہیں اور ریسکیو ادارے، مقامی انتظامیہ اور واپڈا حکام مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ڈیم کے اطراف کے نشیبی علاقوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان   ڈپٹی کمشنر کے...
    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے قدرتی آفات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی ریسکیو سروس یعنی 1122 کو جدید ڈرونز فراہم کیے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے دفتر میں ایک باقاعدہ تقریب کے دوران یہ 2 جدید وی ٹول/یو اے وی ڈرونز مکمل سازوسامان کے ساتھ ریسکیو 1122 کے حوالے کیے گئے۔ اس موقع پر متعلقہ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی، پی ڈی ایم اے ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق، یہ ہائی پرفارمنس ڈرونز 100 کلوگرام وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ریسکیو مشنز، اشیائے ضروریہ کی ترسیل، فضائی نگرانی اور ایمرجنسی ردعمل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور میں چشمہ روڈ پر ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم کے نیتجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ترجمان ریسکیو 1122 اعزاز محمود کے مطابق کار میں سوار ایک خاندان ڈیرہ اسمٰعیل کی جانب جا رہا تھا کہ کڑی خیسور پولیس اسٹیشن کی حدود میں ان کی گاڑی ٹرک کے ساتھ ٹکراگئی۔اعزاز محمود کے مطابق ریسکیو ٹیم کے جائے حادثہ پر پہنچنے سے قبل ہی کار میں سوار پانچوں افراد دم توڑ چکے تھے۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو پہاڑ پور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لواحقین سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت...
    ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور میں چشمہ روڈ پر کڑی خیسور کے قریب جی ایل آئی کار اور ہینو ٹرک کے درمیان افسوسناک تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 5 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ یہ بھی پڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 خوارجی دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکار شہید حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کی نگرانی میں فوری رسپانس دیا۔ ریسکیو آپریشن میں 2 ایمبولینسز اور ایک ریکوری وہیکل کے ذریعے امدادی کارروائی کی گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام جاں بحق افراد کو گاڑی سے نکال کر پہاڑپور ہسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق...
    ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل شاہ فہد کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ۔  اس ضمن میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق محمد طیب عبداللہ کو نیا ڈی جی ریسکیو 1122 تعینات کر دیا گیا ہے۔  سرکاری اعلامیے کے مطابق شاہ فہد کو ریسکیو ڈیپارٹمنٹ سے ہٹا کر اب پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (PDA) کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی جگہ محمد طیب عبداللہ کو فوری طور پر ریسکیو 1122 کے سربراہ کا چارج دے دیا گیا ہے۔ لیاری حادثہ؛ گورنر سندھ کا متاثرہ مکینوں کو 80 گز کے متبادل پلاٹس دینے کا اعلان   
    پشاور: دریا میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے پر صوبائی حکومت نے ڈی جی ریسکیو خیبر پختونخوا اور ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو عہدے سے ہٹا دیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی انسپکشن ٹیم نے سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سست روی کی رپورٹ صوبائی حکومت کو دی اور ڈی جی ریسکیو کے تیکنیکی تجربہ نہ رکھنے سے متعلق صوبائی انسپکشن ٹیم کو رپورٹ دی گئی۔ سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے میں صوبائی حکومت پہلے ہی 6 افسران کو معطل کر چکی ہے۔ ڈی جی ریسکیو کی خدمات پی ڈی اے کے حوالے کر دی گئیں۔ ڈائریکٹر جنرل سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو او ایس ڈی کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ دریائے سوات میں پھنسنے...
    بارشیں، وزیراعظم نے این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ بارشوں میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کر دی۔وزیرِ اعظم نے دریائے سندھ اور دیگر دریاوں سے ملحقہ علاقوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو فوری حفاظتی انتظامات و اقدامات نافذ کرنے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز سے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تعاون مزید مربوط بنانے اور صوبائی حکومتوں...
    ننگرپار(نیوز ڈیسک) ننگرپارکر میں بارش کے باعث اچانک آنے والے ریلے نے سیاحت کے لیے آئے افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے میں ایک سیاح جان کی بازی ہار گیا، جبکہ دیگر 10 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق طلحہ نامی سیاح گزشتہ روز پہاڑی علاقے میں بارش کے باعث ڈیم میں پھنس گیا تھا۔ مسلسل کوششوں کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیم نے آج طلحہ کی لاش کو ڈیم کے پانی سے نکال لیا۔ پولیس کے مطابق طلحہ کا تعلق کراچی کے علاقے گارڈن سے تھا۔ واقعے کے دوران مجموعی طور پر 11 سیاح پانی میں پھنس گئے تھے، جن میں سے 10 افراد کو ایک گھنٹے کی کارروائی کے بعد بحفاظت...
    راولپنڈی ، اسلام آباد ، لاہور ، پشاور (نیوز ڈیسک)راولپنڈی ، اسلام آباد ، لاہور ، پشاور اور کراچی سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں یوم عاشور کے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ شبیہ ذوالجناح، تعزیے اور علم مبارک کے جلوس روایتی راستوں سے گزر کر اپنے مقامات پر اختتام پذیر ہوں گے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عاشورہ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں ، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ، واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔ حساس شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، بعض شہروں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا، مون سون بارشوں کے آغاز کے بعد ملک کے تمام آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بہتر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے ڈیم تربیلا میں پانی کا ذخیرہ مکمل طور پر بھر جانے کے بعد ڈیم کے ا سپل وے کو کھول گیا گیا۔ واپڈا کے ترجمان نے ملک کے اہم دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج اور آبی ذخائر کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ مون سون سیزن کے دوران پانی کے بہاؤ میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ترجمان کے مطابق تربیلا کے مقام پر...
    لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف خود ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن پہنچ گئیں اور ہسپتال کے مختلف وارڈ زکا معائنہ کیا۔ مریضوں اور اہل خانہ نے ہسپتال میں میڈیسن نہ ملنے ،بد نظمی، علاج میں غفلت پر شکایات کے انبار لگا دیے۔ مریضوں نے بار بار میڈیسن باہر سے منگوانے کی شکایت کیں۔ہسپتال کے سٹور میں میڈیسن موجود ہونے کے باوجود فارمیسی سے گٹھ جوڑ کرکے دوائیاں باہر سے منگوائی جارہی تھیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایم ایس اور دیگر ذمہ داروں کی حقائق کی پردہ پوشی کی کوشش کرنے پر سخت ایکشن لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سی ای او ہیلتھ پاکپتن ڈاکٹر سہیل اصغر اور ایم ایس ڈاکٹر عدنان غفار کیخلاف مجرمانہ غفلت پر...
    لندن(نیوز ڈیسک)بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن بی سی سی آئی کے ایس او پی کی خلاف ورزی کر ڈالی۔ جڈیجا نے شبمن گل کے ساتھ 203 رنز کی شراکت قائم کی اور 89 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر بھارت کو 500 سے زائد رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ نئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SoPs) کے مطابق کوئی بھی کھلاڑی میدان میں انفرادی طور پر نہیں آئے گا تمام کھلاڑی ٹیم بس کے ذریعے ایک ساتھ پہنچیں گے۔ جڈیجا نے ان ہدایات پر عمل نہیں کیا لیکن اس کے باوجود اُن کیخلاف کسی قسم کی تادیبی کارروائی کا امکان...
    PAKPATTAN: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاکپتن ڈی ایچ کیو اسپتال میں مریضوں کی شکایت پر سخت کارروائی کرتے ہوئے سی او ہیلتھ پاکپتن اور اسپتال کے ایم ایس کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں کو گرفتار کرنے اور غفلت کے مرتکب دیگر کئی عہدیداروں کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف وارڈز کا جائزہ لیا اور اس دوران مریضوں اور اہل خانہ نے اسپتال میں بدنظمی، غفلت اور دیگر شکایات کے انبار لگا دیے۔ مریضوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا کہ ادویات موجود ہونے کے باوجود فارمیسی سے گٹھ جوڑ کرکے دوائیاں باہر سے منگوائی...
    پاکپتن  (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گذشتہ ماہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات کے بعد آج ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ کیا اور سی او ہیلتھ پاکپتن اور ایم ایس ڈاکٹر عدنان غفار کیخلاف مجرمانہ غفلت پرمقدمہ درج اور گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن پہنچ گئیں، جہاں مریضوں اور اہل خانہ نے ہسپتال میں بد نظمی ، غفلت اور دیگر شکایات کے انبار لگا دیے۔مریضوں اور لواحقین کی شکایات پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے سخت ایکشن لیتے ہوئے سی او ہیلتھ پاکپتن اور ایم ایس ڈاکٹر عدنان غفار کیخلاف مجرمانہ غفلت پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ نے ساہیوال...
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پاکپتن کا دورہ کیا ہے۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر پاکپتن کو چارج چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ترجمان نے بتایا ہے کہ ادویات ہونے کے باوجود فارمیسی سے گٹھ جوڑ کے بعد باہر سے دوا منگوائی جا رہی تھی۔ پاکپتن اسپتال میں 20 نومولود بچوں کی ہلاکت پر ابتدائی رپورٹس تیارپاکپتن اسپتال میں 20 نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر محکمۂ صحت اور کمشنر ساہیوال نے ابتدائی رپورٹس تیار کر لیں۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ایم ایس اور دیگر ذمے داروں نے حقائق پر پردہ پوشی کی کوشش کی۔ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ...
    خیبر پختونخوا کے مختلف دریائوں میں نچلے درجے کا سیلاب جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔فلڈ سیل پشاور کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 68 ہزار کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 51 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، دریائے سندھ میں خیر آباد کے مقام پر پانی کا بہا 2 لاکھ 6 ہزار 700 کیوسک ہے۔دریائے ادیزئی میں بھی نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے جہاں پانی کا بہا ئو39 ہزار 800 کیوسک تک پہنچ چکا ہے۔دریائے کابل میں صورتحال قدرے بہتر ہے، نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہائو 51 ہزار 100 کیوسک جبکہ ورسک پر 36 ہزار 522 کیوسک ہے، جو معمول کے مطابق ہے۔ادھر...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ پنجاب کے شہر پاکپتن میں واقع ڈسٹرکٹ اسپتال میں 20 بچوں کی اموات پر محکمۂ صحت اور کمشنر ساہیوال نے ابتدائی رپورٹس تیار کر لیں۔محکمۂ صحت پنجاب اور  کمشنر ساہیوال کی جانب سے تیار کی گئی ابتدائی رپورٹس کے مطابق 15 بچے نجی اسپتالوں میں حالت خراب ہونے پر جبکہ پانچ بچے غیر تربیت یافتہ دائیوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔ذرائع کے مطابق رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ 15 بچے نجی اسپتال میں پیدا ہوئے مگر حالت بگڑنے پر انہیں سرکاری اسپتال لایا گیا، پانچ بچوں کی ہلاکت غیر تربیت یافتہ دائیوں اور ان کےطریقۂ  کار سے ہوئی، اسپتال لائے گئے بچوں کی مائیں بھی ان کے ساتھ نہیں تھیں۔ 20...
    ڈی جی ریسکیو خیبرپختونخوا شاہ فہد سانحہ دریائے سوات سے متعلق بنی  انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔انکوائری کمیٹی نے ڈی جی ریسکیو سے سوال کیا کہ جس وقت واقعہ ہوا آپ کہاں تھے؟ ڈی جی ریسکیو شاہ فہد نے جواب دیا کہ جس وقت واقعہ پیش آیا، میں پشاور میں تھا۔کمیٹی نے سوال کیا کہ ریسکیو اہلکاروں نے سیلاب میں پھنسے افراد کو بچانے کے لیے کیا کیا؟ سوات واقعہ، سیلاب سے متعلق اداروں کو پیشگی وارننگ جاری کردی تھی، محکمہ آبپاشیمحکمہ آبپاشی نے اپنی رپورٹ میں ریسکیو 1122 کو فلڈ ریسکیو آلات مہیا کرنے کی سفارش کی ہے۔ شاہ فہد نے کہا کہ 27 جون کو سوات میں مختلف مقامات پر سیلاب میں پھنسے افراد کو بچانے کے...
    راولپنڈی:9 مئی کے واقعات سے متعلق 12 اہم مقدمات کی سماعت آج انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگی۔ ان مقدمات میں جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) پر حملہ کیس بھی شامل ہے، تاہم یہ کیس کچہری سماعت کی بجائے عدالت میں سنا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق تمام مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے اور یہ سماعتیں راولپنڈی کی ضلع کچہری میں واقع انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوں گی۔ عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ آج کی سماعت میں 9 مئی کے 11 مقدمات میں باقی رہ جانے والے ملزمان کو چالان کی نقول...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی کے علاقے رینج روڈ پر گیس لیک ہونے کے باعث ایک رہائشی مکان میں زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور خواتین و بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرین میں 4 بچے، 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہے، جنہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہولی فیملی اسپتال کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا۔دھماکے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جہاں ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں گیس جمع ہونے کے باعث جیسے ہی کسی نے چولہا...
    سٹی42:  پاکستان کے دو بڑے ڈیم منگلا، تربیلا اور چشمہ بیراج سمیت تمام ہائیڈرو پاور پروجیکٹ اس وقت اپنی صلاحیت کے مطابق بجلی کی پوری پیداوار دے رہے ہیں اور  تینوں ریزروائر پلان کے مطابق پانی سے بھر رہے ہیں۔ دریاؤں میں پانی کی آمد کی صورتحال تسلی بخش ہے اور کوئی غیر معمولی خطرہ درپیش نہیں۔ اپریل، مئی اور جون کے دوران گرمی کی زیادہ حدت اور اس کے ساتھ اللہ کی رحمت سے برسات معمول سے  کچھ پہلے شروع ہونے کے نتیجہ میں اس سال پانی کے تمام ذخائر کے مکمل بھر جانے کا یقین ہے۔ سیلاب کی پاکستان میٹیریلوجیل ڈیپارٹمنٹ بار بار پیشین گوئی کر رہا ہے لیکن  بڑے ذخائر کی دانشمندانہ مینیجمنٹ سے کسی بڑے سیلاب...
    بلوچستان کے ضلع ژوب میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ژوب کے علاقے مرغا کبزئی میں ایک آئی ای ڈی دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ دھماکا ریموٹ کنٹرولڈ ایکسپلوسو ڈیوائس (آئی ای ڈی) کے ذریعے کیا گیا جبکہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جاسکے۔ Post Views: 5
    راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ، ریسکیو 1122کے مختلف مقامات پر اعلانات (240729) -- RAWALPINDI (PAKISTAN), July 29, 2024 (Xinhua) -- Commuters are seen on a flooded road during heavy monsoon rain in Rawalpindi, Pakistan, on July 29, 2024. (Str/Xinhua) WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کا خطرکے پیش نظر ریسکیو 1122 کی جانب سے شہر کے مختلف پوائنٹس پر اعلانات کیے جا رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اعلانات شہریوں کی آگاہی سے سائرن بجانے والے 10 پوائنٹس سے کئے گئے، شہریوں کو سیلابی صورتحال سے بچا کیلئے اعلانات کئے گئےاعلان میں کہا گیا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے، دریاں ، ندی نالوں کے...
    راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کا خطرکے پیش نظر ریسکیو 1122 کی جانب سے شہر کے مختلف پوائنٹس پر اعلانات کیے جا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اعلانات شہریوں کی آگاہی سے سائرن بجانے والے 10 پوائنٹس سے کئے گئے، شہریوں کو سیلابی صورتحال سے بچاؤ کیلئے اعلانات کئے گئے  اعلان  میں کہا گیا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے، دریاؤں ، ندی نالوں کے قریب دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، دریاؤں نہروں ندی نالوں میں نہانے ، تہرنے یا جمع ہونے پر مکمل پابندی ہے ۔  خاص طور پر بچوں کو پانی کے قریب جانے سے منع کریں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر کال کریں، یہ پیغام آپ کی...
    راولپنڈی کے علاقے نیو صرافہ بازار، لال حویلی کے قریب ایک رہائشی عمارت کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنا شروع کر دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 3 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ 4 زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی، جبکہ 2 افراد کی حالت نازک ہونے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ریسکیو 1122 کے عملے نے بھرپور کوشش کی اور کسی بھی شخص کے عمارت میں پھنسے ہونے کی اطلاعات کی تصدیق نہ ہونے کے بعد آپریشن کو مکمل کیا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق عمارت کی چھت گرنے...
    ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن میں 20بچوں کی موت کیسے ہوئی؟ انکوائری مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز پاکپتن (سب نیوز)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو)اسپتال پاکپتن میں ایک ہفتے میں 20 بچوں کی اموات کے معاملے کی انکوائری مکمل کر لی گئی۔ٹیچنگ اسپتال ساہیوال اور محکمہ صحت پنجاب کی ٹیم نے انکوائری کی، انکوائری کمیٹی 2 جولائی کو اپنی رپورٹ کمشنر کو پیش کرے گی۔اسپتال میں 16جون سے 22جون کے دوران 20 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئیں۔ذرائع کے مطابق صرف 19 جون کو اسپتال کے پیڈیا ٹرک وارڈ میں 5 بچوں کی اموات واقع ہوئیں۔کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے نوٹس لیا اور 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔ایم ایس ڈاکٹر عدنان غفار کے مطابق...
    —جیو نیوز گریب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال پاکپتن میں ایک ہفتے میں 20 بچوں کی اموات  کے معاملے کی انکوائری مکمل کر لی گئی۔ٹیچنگ اسپتال ساہیوال اور محکمۂ صحت پنجاب کی ٹیم نے انکوائری کی، انکوائری کمیٹی 2 جولائی کو اپنی رپورٹ کمشنر کو پیش کرے گی۔اسپتال میں 16جون سے 22 جون کے دوران 20 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئیں۔ذرائع کے مطابق صرف 19 جون کو اسپتال کے پیڈیا ٹرک وارڈ میں 5 بچوں کی اموات واقع ہوئیں۔کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے نوٹس لیا اور 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔ایم ایس ڈاکٹر عدنان غفار کے مطابق 15 بچے نومولود تھے جو پرائیویٹ اسپتالوں سے بھجوائے گئے تھے، 3 بچوں کی ہوم ڈیلیوری تھی جبکہ ایک...
    زیارت میں 3خواتین ڈیم میں ڈوب گئیں، 2ریسکیو، ایک لاپتہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)زیارت کے علاقے کلی زژگی میں 3 خواتین ڈیم میں ڈوب گئیں، دو کو زندہ بچا لیا گیا، تیسری کی تلاش جاری ہے۔پی ٹی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بلوچستان کے شہر زیارت میں ڈوبنے والی دونوں خواتین کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تیسری خاتون کی تلاش جاری ہے۔ قبل ازیں بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والی تین بہنوں اور بھانجی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ ایک ہی فیملی کے چھ افراد پکنک منانے کیلئے ژوب میں آئے کہ اچانک ان کی گاڑی...
    سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر ڈی جی ریسکیو خیبر پختونخوا 1122 شاہ فہد نے  سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ  ہماری ٹیمیں 15 منٹ میں موقع پر پہنچ گئیں تھیں لیکن پانی کا بہاؤ بہت تیز تھا اور وقت بہت کم، جس کی وجہ سے صرف 3 لوگوں کو بچایا جا سکا، ہم نے ہیلی کاپٹر طلب نہیں کیا ، اگر پی ڈی ایم اے نے کیو ہو تو مجھے اس کا علم نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فہد کا کہناتھا کہ میں خود بھی سوات میں آیاہوں،  اور اس جگہ کا  دورہ کیا، سسٹم میں کالز کا ریکارڈ دیکھا تو  پتا چلا کہ پہلی کا 9...
     اسلام آباد ( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوات واقعہ پر پوری قوم رنجیدہ ہے، صوبائی حکومت کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو نہیں کرسکی، عوام کی فلاح و بہبود کا پیسہ اور وسائل احتجاج اور دھرنوں پر استعمال کیا گیا اور اب کہتے ہیں کہ خیمے لگانا میرا کام نہیں ، ڈی سی کو معطل کرنے کی بجائے وزیراعلی خیبرپی کے کو استعفی دینا چاہیے تھا، خیبرپی کے میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے جارہے ہیں، ملک کے خلاف ٹویٹ کرنا ہو تو تحریک انصاف سب سے آگے ہوتی ہے۔ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ قدرتی آفت کے دوران ریلیف دینا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، کل دریائے سوات پر انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، ڈی سی کومعطل کرنے کے بجائے وزیراعلی کو استعفا دینا چاہئے تھا، وزیراعلی نے انفراسٹریکچرتباہ کر دیا ہے، جزیرہ نما پتھر سے لوگوں کو ریسکیو تک نہیں کیا جا سکا، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد ریسکیو کرنے کی کوشش کی گئی، خیبرپختونخوا کا ہیلی کاپٹر ریسکیو کیلئے کیوں نہیں استعمال ہوا؟ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سانحہ سوات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے دوران ریلیف فراہم...
    اسلام آباد: وزیر اطلاعات ونشریات عطا ء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قدرتی آفت کے دوران ریلیف دینا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، دریائے سوات پر انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، ڈی سی کومعطل کرنے کے بجائے وزیراعلیٰ کو استعفیٰ دینا چاہئے ، وزیراعلیٰ نے انفراسٹرکچرتباہ کر دیا ہے، جزیرہ نما پتھر سے لوگوں کو ریسکیو تک نہیں کیا جا سکا، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد ریسکیو کرنے کی کوشش کی گئی، خیبرپختونخوا کا ہیلی کاپٹر ریسکیو کیلئے کیوں نہیں استعمال ہوا؟ نیوز کانفرنس میں عطاء تارڑ نے سانحہ سوات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے دوران ریلیف فراہم کرنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری...
    تربیلہ ڈیم جھیل میں کشتی الٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق منگل کے روز تربیلا ڈیم جھیل تمرائی کے مقام سیر کے لیے آنے والے افراد کی کشتی الٹ گئی، کشتی خاوند، بیوی اور ان کے تین بچے ڈوب گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سوات: شاہی باغ میں کشتی الٹنے کا حادثہ، 2 خواتین جاں بحق، 3 افراد لاپتا واقعے کے فورا بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے بروقت امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بیوی اور 3 بچوں کو جھیل سے نکال لیا گیا ہے، تاہم والد تاحال لاپتا ہے اور اس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو...
    پاکستان شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور اس کے نتیجے میں ملک خطرناک حد تک پانی کی قلت کا شکار ہو چکا ہے۔ درجہ حرارت میں مسلسل اضافے اور بارشوں کی کمی نے آبی ذخائر کو خطرناک حد تک کم کر دیا ہے، جن میں خانپور ڈیم سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 86 فٹ بلند، اضافہ جاری خانپور ڈیم، جو خیبرپختونخوا اور پنجاب کے لیے نہری آبپاشی اور پینے کے پانی کا اہم ذریعہ ہے، اس وقت صرف 9.67 فٹ قابل استعمال پانی پر پہنچ چکا ہے۔ اس کا موجودہ سطح 1982 فٹ سے گر کر 1919 فٹ تک آ گئی ہے، جو کہ ڈیڈ لیول...
     شاہد سپرا :وفاقی حکومت کی جانب سے ایک ہی گھر میں نصب دو سنگل فیز میٹرز کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ لیسکو سمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) نے اب سنگل فیز میٹرز کی ایم ڈی آئی (Maximum Demand Indicator) ریکارڈ کرنا شروع کر دی ہے.  ایم ڈی آئی ریڈنگ لینے سے میٹرز پر چلنے والے لوڈ کو ریکارڈ کیا جا سکے گا.ایم ڈی آئی لوڈ کا کمپنی کی جانب سے منظور شدہ لوڈ کے ساتھ موازنہ کیا جائیگا.منظور شدہ لوڈ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کوایکسٹنشن آف لوڈ کے نوٹسز ارسال ہونگے.نوٹسز کا جواب نہ ملنے پر بجلی کے بلوں میں اضافی سکیورٹی ڈیبٹ کر دی جائے گی. ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا...
    ویب ڈیسک: راولپنڈی کے علاقے کاک پل کے قریب کہوٹہ روڈ پر آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔   ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ٹینکر کو شدید نقصان پہنچا۔ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پالیا گیا۔ واقعے کے بعد ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، تاہم سڑک کو کلیئر کر کے ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔ تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل   
    سٹی 42 : ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ 5ہزارسےزائدمجالس وجلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔  محرم الحرام کی آمدکےحوالےسے مجالس وجلوسوں کی سکیورٹی کیلئے لاہورپولیس نے کوآرڈی نیشن کا سلسلہ شروع کردیا۔ ٹربل پوائنٹس ،سنیپ چیکنگ اور دیگر انتظامات کا آغاز ہو گیا۔ سابقہ ادوارمیں بننےوالےمسائل اورانکے حل کیلئےمیٹنگز کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا۔  تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل    ڈی آئی جی آپریشنز  نے اس حوالے سے کہا ہے کہ 5ہزارسےزائدمجالس وجلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، محرم الحرام میں دیگرمذہبی وفقہی تقریبات کوبھی سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ 
    ڈی سی جیکب آباد سے ملاقات کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ رضاکار اور اسکاؤٹس حسب روایت پولیس و رینجرز کیساتھ عزاداری کے پروگراموں میں مکمل تعاون کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جیکب آباد نواب سمیر حسین لغاری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع میں امن و امان کی صورتحال، محرم الحرام کی آمد اور عزاداری کے اجتماعات کے سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کے صدر نذیر حسین جعفری، صدر یوتھ ونگ سید کامران علی شاہ، مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ سیف...
    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر ںسیم شاہ، عامر جمال اور علی رضا کو دورہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کیخلاف دوروں سے نظر انداز کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) دورہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے دوران فاسٹ بولر نسیم شاہ اور آل راؤنڈر عامر جمال کو اَن فٹ ہونے کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنائے گا جبکہ نوجوان بولر علی رضا کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں چانس ملنے کا کوئی امکان نہیں کیونکہ انہیں آنکھوں کی کوئی بیماری ہے جس کے علاج کیلئے آئی اسپیشلسٹ سے وقت لیا جارہا ہے۔ فاسٹ بولر علی رضا کو فلڈ لائٹس میں گیند کو دیکھنے میں مشکل پیش آرہی ہے، جس کیلئے انکا...
    ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی اور ایک بچہ بھی شامل ہے، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کار کھائی میں گرنے سے دو بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے گاؤں المرکلاں سے آتے ہوئے کار کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی اور ایک بچہ بھی شامل ہے، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
      اسلام آباد: پاکستان میں قابل استعمال پانی کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے مطابق شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نہ بڑھنے کی وجہ سے دریاؤں میں پانی کی آمد کم ہوئی ہے جس سے آبی ذخائر پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ تربیلا ڈیم میں ایک دن میں پانی کی سطح 9 فٹ کم ہوئی جبکہ قابل استعمال پانی کے ذخیرے میں 3 لاکھ 62 ہزار ایکڑ فٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ملک کے ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 38 لاکھ 56 ہزار ایکڑ فٹ تھا، جو کم ہو کر اب 35 لاکھ 4 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا ہے۔ اعداد و شمار...
    ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں گاڑی کھائی میں گرنے کے باعث 4 افراد جاں بحق، دو زخمی ہوگئے ۔   افسوسناک حادثہ تحصیل درازندہ میں پیش آیا، جہاں کار کھائی میں جاگری، جس کی وجہ سے 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوع پر پہنچی اور آپریشن شروع کیا ۔  ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی اور ایک بچہ شامل ہے۔ حادثے میں 2 افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کراچی اور اورماڑہ میں زلزلہ  ریسکیو حکام نے بتایا کہ المرکلاں سے آتے ہوئے کار کو حادثہ پیش آیا۔
    ویب ڈیسک:ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ میں افسوسناک حادثہ، بے قابو کار کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں دو سگے بھائی اور ایک 7 سالہ بچہ شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر درازندہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں انجام دیں۔    عید پر صفائی کے مؤثر انتظامات: والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی بروقت کارروائی
    ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کے سیریز کے آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ٹاس تاخیر کا شکار ہونے کی انوکھی وجہ سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے آخری میچ میں ٹریفک جام میں پھسنے کے سبب سائیکلوں پر 40 منٹ تاخیر سے اسٹیڈیم پہنچی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں شاید پہلی بار ایسا ہوا ہے جب انٹرنیشنل میچ ٹریفک جام کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا۔ انگلش کرکٹرز نے ٹریفک جام میں پھسنے کے سبب اپنے موبائل کے ذریعے سائیکل سروس لی، جوز بٹلر، لیوک ووڈ اور ثاقب سمیت چند کھلاڑی سائیکلوں پر اوول کرکٹ گراؤنڈ پہنچے۔ تاہم مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم کی بس بھی وقت پر نہ پہنچ...