2025-07-27@10:25:54 GMT
تلاش کی گنتی: 500

«سپریم کورٹ کے چیف جسٹس»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تناو¿ ابھی موجود ہے، سٹرٹیجک مس کیلکولیشن کے خدشے کو رد نہیں کر سکتے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھاکہ ہم 22 اپریل سے پہلے کی صورتحال پر واپس آرہے ہیں، اس وقت کچھ نہیں ہو رہا۔جنرل ساحرشمشادمرزا کا مزید کہنا تھاکہ حالیہ پاک بھارت تنازع میں دونوں ممالک جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی طرف نہیں گئے تاہم یہ بہت ہی خطرناک صورتحال تھی، کسی بھی وقت سٹرٹیجک مس کیلکولیشن کے خدشے کو رد نہیں کر سکتے کیونکہ...
    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھرپور اور مؤثر جواب کے بعد بھارت کو سرحد پر تعینات اپنی افواج کی تعداد کم کرنا پڑی ہے اور ہم 22 اپریل سے پہلے والی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں۔رائٹرز سے گفتگو میں جنرل ساحر شمشاد نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پہلی بار سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا گیا، جو کہ ایک انتہائی تشویشناک اور غیر ذمہ دارانہ قدم ہے، یہ فیصلہ پہلگام حملے کے صرف 24 گھنٹے کے اندر بغیر کسی ثبوت کے کیا گیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان نے معاملے کی غیر جانبدار اور آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 مئی 2025)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کاکہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھرپور اور موثر جواب دینے کے بعد بھارت کو سرحد پر تعینات اپنی افواج کی تعداد کم کرنا پڑی، یہ ایک جارحانہ کشیدگی تھی جس کی شدت کو اب کم کردیا گیا ہے اور ہم اب 22 اپریل سے پہلے والی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں،برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ دونوں ممالک سرحد پر افواج کی تعداد میں کمی لا رہے ہیں۔ پہلے ہماری کشیدگی متنازعہ علاقے تک محدود رہتی تھی اس بار کشیدگی بین الاقوامی سرحد پر تک پہنچ گئی تھی۔اس تنازعے کے...
    سپریم کورٹ میں قانون و انصاف کمیشن پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے قانونی اصلاحاتی تجاویز طلب کرنے، تحقیقی صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت، مرحلہ وار اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا، چیف جسٹس نے تحقیقی ٹیم کے ساتھ ریسرچ ایسوسی ایٹس کی شمولیت کی تجویز بھی دی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں قانون و انصاف کمیشن پاکستان کے 44ویں اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطاب لا اینڈ جسٹس کمیشن پاکستان کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ افریدی کی زیر صدارت ہوا، چیف جسٹس نے کمیشن کی تشکیل میں اہم تبدیلیوں سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ماضی میں کمیشن کے غیر سرکاری ارکان اعلیٰ عدلیہ کے ریٹائرڈ...
      فیلڈ مارشل و آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے، پاکستان کبھی بھی ہندوستان کی اجاری اداری قبول نہیں کرے گا۔ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے مختلف جامعات کے وائس چانسلر اور اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا اور نہ پاکستان ہندوستان کی اجارہ داری قبول کرے گا۔’کشمیر کا کوئی بھی سواد قبول نہیں، ہم کبھی کشمیر کو بھول نہیں سکتے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    چیف ایگزیکٹو آئیسکوکل فیس بک لائیو اور ٹیلی فون پر آئیسکو ریجن کے صارفین کی شکایات سنیں گے،ترجمان آئیسکو WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ترجمان آئیسکو کی جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان مورخہ30مئی 2025(بروز جمعہ) صبح 09:00 تا دن 11:00بجے تک اسلام آباد۔ راولپنڈی سٹی ۔راولپنڈی کینٹ ۔ اٹک ۔ جہلم ۔چکوال سرکلز اور گردونواح کے آئیسکو صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل سنیں گے اور اُن کے بروقت حل کے لئے موقع پر ہی متعلقہ دفاتر کو بھیج دیا جائے گا۔ صارفین چیف ایگزیکٹو سے بات کرنے اور اپنے بجلی سے متعلقہ مسائل کے اندراج اورازالے کیلئے فیس بک آئی ڈیCEO-IESCO E-Kachery اور ٹیلی فون نمبر 051-9253105...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مئی 2025ء) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی نے بدھ کے روز ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چترکوٹ میں واقع ایک آشرم میں اپنے روحانی پیشوا جگد گرو رام بھدرا چاریہ سے ملاقات کی اور ان سے آشیرواد طلب کیا۔ ملاقات کے دوران فوجی سربراہ کے روحانی پیشوا رام بھدرا چاریہ نے ان سے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو واپس حاصل کر لیں۔ واضح رہے کہ بھارتی حکام نے حالیہ دنوں میں کئی بار یہ بات دہرائی ہے کہ پاکستان سے اگر کوئی بات چیت ہو گی، تو وہ صرف دہشت گردی اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو واپس لینے...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران بھارت سے واپس بھیجے گئے عبداللہ اور منسا کی اے ایف آئی سی میں کامیاب سرجری پر ان کے والد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ عبداللہ اور منسا کا علاج بھارت میں جاری تھا مگر کشیدگی کے باعث بھارتی حکومت نے دونوں بچوں کو واپس بھیج دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں آرمی چیف کا احسن اقدام: بھارت سے واپس بھیجے گئے معصوم بچوں کا پاکستان میں مفت علاج اس حوالے سے عبداللہ اور منسا کے والد شاہد احمد کا کہنا ہے کہ عبداللہ اور منسا کے کیس کا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوری نوٹس لیا اور اے ایف آئی سی نے سرجری کی، دونوں بچوں کی...
    ڈھاکا: بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے چیف ایڈوائزر محمد یونس اور فوج کے درمیان اختلافات کی خبروں کی تردید کردی۔ عبوری حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی میڈیا مستقل غلط اور گمراہ کُن خبریں پھیلا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ جعلی خبروں کی بھارتی مہم سوشل میڈیا پر چلائی جا رہی ہے۔ عبوری حکومت کا کہنا ہےکہ بھارتی میڈیا پر جعلی خبریں کسی مستند ثبوت یا تصدیق کے بغیر نامعلوم ذرائع سے چلائی جا رہی ہیں۔ جعلی خبروں میں بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی آرمی چیف جنرل وقارالزماں چیف ایڈوائزر محمد یونس کو عہدے سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں اور آرمی چیف بنگلا دیش میں ایمرجنسی لگوا کر عبوری حکومت...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز تہران کا دورہ کیا۔منگل کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔(جاری ہے) دونوں ممالک کی افواج کے سربراہوں نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے علاقائی سلامتی کے بدلتے ہوئے منظر نامہ پر بات چیت کی جس میں باہمی دلچسپی کے کلیدی شعبوں میں ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو بڑھانا، مشترکہ سرحد پر سکیورٹی میکانزم کو بہتر بنانا اور سرحدی علاقوں کو تجارتی اور اقتصادی...
    چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتوں کو عوام کے لیے مزید قابل رسائی اور شفاف بنایا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے پاکستان کمیشن برائے قانون و انصاف کی جانب سے منعقدہ سپوزیم کے اختتام پر اعلامیہ جاری کردیا جس میں پروگرام کو تاریخی قرار دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کا استعمال: امکانات اور وعدے" کے عنوان سے سمپوزیم کا انعقاد ہوا جس میں عدلیہ کے ارکان، بین الاقوامی ماہرین، اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس شاہد وحید نے پاکستان کے عدالتی نظام میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی اور ارتقاء کا جائزہ پیش کیا، جس میں حاصل شدہ سنگ میل...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے 2500 سے زیادہ طلبا کے ساتھ منعقد ایک خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں آرمی چیف نے فیصلہ کیا کہ ہندوستان کو 26 جگہ پر جواب دیں گے، خارجی دہشت گرد کشمیر کی بچیوں کی عزت کو پامال کرنے والے ہندوستان سے مدد مانگتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نشست کے دوران ⁠ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار، ملی نغموں کی گونج اور "پاکستان ہمیشہ زندہ باد" کے فلک شگاف نعروں نے ماحول کو گرما دیا۔ پختون طلبہ نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیا...
    آرمی چیف کا سیاسی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ،نوجوانوں کو فولادی دیوار قرار دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو “فولادی دیوار” قرار دیا اور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) نے “معرکہ حق” اور آپریشن “بنیان مرصوص” کے دوران افواج پاکستان کے عزم و حوصلے، پاکستانی عوام کی ناقابل تسخیر روح اور سیاسی قیادت کی پختہ وابستگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 24 مئی ۔2025 )چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ نے لاہور پریس کلب کے پروگرام ”میٹ دی پریس“ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، نائب صدر صائمہ نواز، فنانس سیکرٹری سالک نواز سمیت سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد شریک تھی. صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ کو پریس کلب میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مضان بٹ کے آنے سے بجلی کی صورتحال بہتر ہوئی، امید کرتے ہیں کہ نظام کو مکمل آٹو میشن پر لے جایا جائے گا .(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ رمضان بٹ ایمانداراور قابل ترین آفیسر ہیں، رمضان بٹ اور انکی ٹیم بجلی کے...
    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں یہ اعزاز دیا، انہیں یہ اعزاز بے مثال قیادت اور ملکی دفاع کے لیے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دیے جانے کی تقریب اسلام آباد میں جاری ہے، خصوصی تقریب کا آغاز 8 بجے ہوا، جس میں ابتدا پر قومی ترانہ پڑھا گیا، پھر تلاوت قرآن مجید سے تقریب کو آگے بڑھایا گیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سابق وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری...
    ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگانے کیلئے خصوصی تقریب آج ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈمارشل کابیج لگانے کیلئے خصوصی تقریب آج شام 7بجے ایوان صدرمیں منعقد ہوگی۔ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری آرمی چیف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا بیج اور ”سٹک“ پیش کریں گے۔ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری آرمی چیف سیدعاصم منیر کو فیلڈمارشل کابیج اور ”اسٹک“ پیش کریں گے۔  خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی Ansa Awais Content Writer
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ معصوم بچوں کی شہادت کا دلخراش واقعہ پوری قوم کے لیے باعثِ رنج و الم ہے۔جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے سانحہ خضدار کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔بھارت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں تکبر کے دیوتا کو شکست ہوئی ہے، اور پہلگام واقعے کی بنیاد پر پاکستان پر حملہ آور ہونے کی جو سوچ پروان چڑھائی جا رہی ہے، وہ ایک شدت پسندانہ ذہنیت کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کا خواب درحقیقت بی جے پی کے سیاسی...
    سپریم کورٹ کورٹ آف پاکستان نے 7 ماہ میں سزائے موت کے 52 فیصد مقدمات نمٹا دیے۔ عدالت عظمیٰ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی قیادت میں سپریم کورٹ نے سزائے موت مقدمات کے فیصلوں میں اس تیزی سے کام کیا ہے جس کی اس سے پہلے مثال نہیں ملتی۔ یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ میں مقدمات کی جلد سماعت کی پالیسی تشکیل ، اطلاق کن کیسز پرہوگا؟ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کے 28 اکتوبر 2024 سے لے کر 21 مئی 2025 تک لگ بھگ 7 ماہ کے اندر عدالت عظمیٰ سزائے موت کے 238 مقدمات کے فیصلے کیے ہیں جو 454 زیر التوا مقدمات کا 52 فیصد بنتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق...
    ویب ڈیسک؛ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر خضدار بس دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کرنے آج کوئٹہ جائیں گے۔  وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر خضدار بس دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں آج شام ہونے والی تقریب مؤخر کردی گئی ہے، تقریب خضدار بس حملے کی وجہ سے فیلڈ مارشل کی درخواست پر مؤخر کی گئی۔ بارشیں ہی بارشیں ؛ این ڈی ایم اے نے اہم پیش گوئی کردی
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگانے کے لیے آج ہونیوالی تقریب کوملتوی کردیاگیا،ذرائع ایوان صدر کےمطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگانے کیلئے خصوصی تقریب آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے ایوان صدر میں منعقد ہوناتھی جسے ملتوی کردیاگیانئی تاریخ کااعلان بعد میں کیاجائے گا۔ایوان صدر میں ہونیوالی تقریبمیں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگائے جائیں گے۔تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا سمیت سول اور عسکری شخصیات شرکت کریں گی۔ گزشتہ روز حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بُنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست...
    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگانے کے لیے تقریب آج ہوگی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگانے کیلئے خصوصی تقریب آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے ہوگی۔ یہ تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوگی، تقریب کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگائے جائیں گے۔ تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا سمیت سول اور عسکری شخصیات شرکت کریں گی۔ گزشتہ روز حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بُنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آرمی چیف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں اپنی قائدانہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ On behalf of the entire nation, I extend my heartfelt felicitations to General Syed Asim Munir, NI (M) on his well-deserved promotion to the rank of Field Marshal. His exemplary leadership during Operation Bunyan-um-Marsoos crushed enemy’s nefarious designs and brought great… — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 20, 2025 وزیراعظم نے کہاکہ جنرل سید عاصم منیر کو اللہ تعالیٰ نے بے...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور فیلڈ مارشل عاصم منیر—فائل فوٹوز صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارک باد پیش کی ہے۔جاری کیے گئے بیان میں صدرِ پاکستان آصف زرداری نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو سراہا ہے۔ان کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مخاطب ہو کر کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ دفاعِ وطن کی خاطر آپ کی خدمات کا اعتراف ہے۔صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ بھارتی حملوں پر مؤثر جوابی کارروائی پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افواجِ پاکستان تعریف کے مستحق ہیں، عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے دشمن کا...
      اسلام آباد: صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) عاطف اکرام شیخ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے اپنی محنت، صلاحیتوں اور غیر معمولی پیشہ وارانہ مہارت سے یہ اعلیٰ ترین عسکری مقام حاصل کیا ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی منصوبہ بندی، حکمت عملی اور کامیابی جنرل عاصم منیر کی عسکری ذہانت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے حالیہ پاکستان بھارت جنگ میں تاریخی کامیابی حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ صدر ایف پی سی سی...
    فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد دی ہے۔ ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ آرمی چیف نے معرکہ حق میں قائدانہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، جنرل عاصم منیر کو اللہ تعالیٰ نے بے مثال خوبیوں سے نوازا ہے۔ یہ بھی پڑھیے محسن نقوی اور کامران ٹیسوری کی فیلڈ مارشل بنائے جانے پر آرمی چیف کو مبارکباد یہ اعزاز قوم، افواج، شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں: فیلڈ مارشل عاصم منیر وفاقی کابینہ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری وزیراعظم نے کہا آپریشن بنیان مرصوص کی...
    اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے دلی مبارک باد دی ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں اپنی قائدانہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کو اللہ تعالٰی نے بے مثال خوبیوں سے نوازا ہے، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی میں ان کی دلیری، استقامت اور دانش مندی کا کلیدی کردار تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی دفاع وطن کے لیے گراں قدر خدمات اور آپریشن...
    حکومت پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تعلق راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد سے ہے، وہ آفیسر ٹریننگ اسکول (او ایس ٹی) کے ذریعے فوجی آفیسر بنے، اور ان کا تعلق منگلا کے سترھویں او ایس ٹی کورس سے ہے۔ یہ بھی پڑھیں حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جب آرمی چیف بنایا گیا تو وہ اس وقت جی ایچ کیو میں بطور کوارٹر ماسٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ حافظ...
    وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی۔ یہ بھی پڑھیں نیویارک ٹائمز نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کو مسلح افواج پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیدیا حکومت پاکستان کی جانب سے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل...
    حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بُنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم  شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اس میں کہا گیا کہ وزیرِ اعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی۔ بیان کے مطابق وفاقی کابینہ میں گفتگو کے دوران کہا گیا کہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ کابینہ اجلاس میں وزیرِ اعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی۔ مزیدپڑھیں:سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا
    وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔اعلامیے کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلہ اور سینیارٹی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کونسل کے وکیل حامد خان نے دلائل دیے۔ جسٹس شاہد بلال نے استفسار کیا کہ آپ کے مطابق ٹرانسفر شدہ ججز کی سنیارٹی کس نے طے کرنی تھی؟ جس پر وکیل حامد خان نے کہا کہ سنیارٹی کا تعین اس وقف کے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرنا تھا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس معاملے پر ایگزیکٹو کا ساتھ دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ججز سینیارٹی کیس: تبادلے پر آیا جج نیا حلف لے گا اس پر آئین خاموش ہے، جسٹس...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آج نیول ڈاکیارڈ کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں پاک بحریہ کے اہم کردار کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم کا آمد پر نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اور ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو بھی موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کو قیامت تک سبق یاد رہےگا، دوبارہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورے کے دوران وزیراعظم جنگی جہاز پی این ایس تیمور پر سوار ہوئے، جہاں انہیں کمانڈر پاکستان فلیٹ نے بریفنگ...
    ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے  چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے متعلقہ حکام کو لوٹے گئے اثاثوں اور رقوم کی واپسی کے لئے  فنڈ تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔ چیف ایڈوائزر کے پریس سیکرٹری شفیق العالم نے  منی لانڈرنگ کی گئی رقوم کی بازیابی سے متعلق   اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں بتایا کہچیف ایڈوائزر نے ہدایت دی ہے کہ لوٹی گئی رقوم کے انتظام کے لیے ایک فنڈ قائم کیا جائے، جو عوامی فلاح و بہبود کے لیے استعمال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس فنڈ کو غریب عوام کی فلاح کے لیے استعمال کیا جائے گا اس موقع پر بنگلہ دیش بینک کے گورنر احسن ایچ منصور نے کہا کہ یہ فنڈ موجودہ قوانین کے تحت قائم کیا...
    جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اعجاز سواتی کو بلوچستان ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس بنانے کی منظوری دے دی ہے، اس ضمن میں کمیشن نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ جسٹس اعجاز محمد سواتی نے 6 جون 1963 کو بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آنکھ کھولی۔ اپنی ابتدائی اور ثانوی تعلیم تعمیر نو پبلک اسکول کوئٹہ سے حاصل کی بعدازاں انہوں نے اعلی تعلیم جامعہ بلوچستان سے حاصل کی اور وہی سے انگریزی میں ماسٹرز کیا۔ جسٹس اعجاز سواتی نے  1988 میں یونیورسٹی لا کالج کوئٹہ سے ایل ایل بی مکمل کیا اور 28 نومبر 1991 میں عدالت عالیہ اور 18 اپریل...
    قوم اپنے ہیرو کو سلام پیش کرتی ہے: سربراہ پاک فضائیہ کا اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جا کر فاتحہ، سی ایم ایچ راولپنڈی میں زخمیوں کی عیادت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے راولپنڈی میں اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر کا دورہ کیا، شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ شہید افسر نے حالیہ دشمن کے حملے میں پاکستان ایئرفورس کے ایک آپریشنل ایئر بیس پر اپنی جان قربان کی اور مادرِ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا۔ایئر...
    صدر مملکت  آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہم خاص طور پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے مشکور ہیں جو دشمن کی آنکھ میں آنکھ ملاکر دیکھ سکتے ہیں۔ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان  آصف علی زرداری نے گجرانوالہ کنٹونمنٹ میں آفسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا سلام اور مبارک باد آپ سب جوانوں تک پہنچے، شہید سرخرو ہیں یہ دھرتی ہے تو ہم سب ہیں، یہ دھرتی نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اللہ نے آپ کو کامیابی دی آپ نے دنیا کو پیغام دیا ہے، بھارت کو معلوم ہو گیا ہوگا کہ اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے، آزمائش میں ہر پاکستانی اپنی جان و مال پاکستان...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت چار روزہ جنگ میں شاندار فتح کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میلہ دوبارہ سج گیا۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم پہنچے۔ ان کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری بھی موجود ہیں۔ سٹیڈیم میں وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال بھی موجود تھے۔ حالیہ جنگ کے ہیروز کو اپنے بیچ دیکھ کر شائقین کا جوش بھی بڑھ گیا اور وہ پاکستان زندہ باد اور مسلح افواج کے نعرے لگاتے رہے۔ اس دوران آرمی چیف اور  ڈی جی...
    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کی عدلیہ کو حکم امتناعی کی درخواستوں پر پندرہ دن کے اندر اندر فیصلے کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے حکم امتناعی اور سول اپیلوں سے متعلق جوڈیشل پالیسی 2009پر عملدرآمد کا حکم جاری کیا، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے تمام سیشن ججوں کو مراسلہ ارسال کر دیا۔مراسلہ کا متن ہے کہ حکم امتناعی کی درخواستوں پر15 دن کے اندر اندر فیصلہ کیا جائے ، سول اپیل زیر دفعہ 104 جو تین ماہ سے زیادہ عرصے سے زیر التوا ء ہے اس کا فیصلہ ایک ماہ میں کیا جائے۔
    سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پشاور ہائی کورٹ کے بینچ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے  عدالتی اصلاحات، قانونی تربیت اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مشکل حالات میں خدمات انجام دینے والے ججوں سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی عدلیہ کی خودمختاری انصاف کی مؤثر فراہمی کے لیے ناگزیر ہے۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پشاور ہائی کورٹ کے بینچ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے  عدالتی اصلاحات، قانونی تربیت اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر...
    بنوں جیل دورے کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے بہادر خان نامی قیدی سے ملاقات کی اور سپریم کورٹ کی جانب سے اس کے مقدمے کا فیصلہ تاخیر سے دیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: زیرالتوا مقدمات تاریخ کی بلند ترین سطح پر، تعداد کہاں تک پہنچ گئی؟ جیل حکام کے مطابق سزا یافتہ قیدیوں میں بہادر خان کا کیس باقی قیدیوں کی نسبت سب سے زیادہ عرصے سے سپریم کورٹ میں زیرالتوا رہا۔ اُس کا کیس سنہ 2019 سے زیرالتوا تھا جس کا حال ہی میں فیصلہ آیا ہے۔ چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے اس پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ واضح پالیسی کے باوجود کہ سزا یافتہ...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کے لیے کامرہ ایئر بیس کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے معرکۂ حق میں بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی اس موقع پر وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔ چند گھنٹوں میں پاکستان کے محافظوں نے بھارتی جارحیت خاک میں ملا دی: وزیرِ اعظم شہباز شریفشہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں جوانوں کی غیر معمولی جرات و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ ان کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف بھی تھے۔وزیرِ اعظم کے ہمراہ...
    جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 19 مئی کو شیڈول اجلاس کا ایجنڈا تبدیل کردیا گیا ہے، اجلاس میں صرف بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا معاملہ زیر غور ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: ججز کی نامزدگیوں کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ، پشاور ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے نام جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  کمیشن کے 19 مئی کو بلائے گئے اجلاس میں چیف جسٹس کی تقرری کا معاملہ مؤخر کردیا گیا ہے، اجلاس میں چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر غور نہیں ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: جسٹس علی باقر نجفی سپریم کورٹ کے جج اور شوکت صدیقی جوڈیشل کمیشن کے رکن بن گئے  اب19 مئی کو...
    پاکستان کے وزیراعظم جناب محمد شہباز شریف نے آج پسرور چھاؤنی، سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر منصوبہ بندی و ترقی، اور وزیر اطلاعات بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے یہ دورہ “آپریشن بونینم مارسوس” کے دوران پاک افواج کی بے مثال بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہنے کے لیے کیا۔ دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز – ملٹری) اور چیف آف ائیر اسٹاف، ائیر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو (نشانِ امتیاز – ملٹری) بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کو آپریشن کے تفصیلات اور کور کی موجودہ آپریشنل تیاریوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے مادر وطن کے دفاع میں مسلح افواج...
    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق چیف جسٹس نے ترکیہ کی عدلیہ کی جانب سے حالیہ سرکاری دورے کے دوران مہمان نوازی پردلی شکریہ ادا کیا۔  اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ اور خوشگوار عدالتی تعلقات کو اجاگر کیا جبکہ عدالتی تعلیم اور عدالتی نظام کی استعداد کار بڑھانے کےلئے تعاون کو سراہا۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے بہترین عدالتی روایات کے باہمی تبادلے اور سیکھنے کی اہمیت اورپاکستان کی ضلعی عدلیہ کو بھی باہمی تعاون میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ...
    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور فوجی قیادت پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی بند کمرے کی میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات اور ان کی وجوہات کا جائزہ  لیا گیا۔ اس میٹنگ کے دوران، فضائیہ کے سربراہ امر پریت سنگھ پر مبینہ طور پر پاکستان کے خلاف حالیہ کارروائیوں کے دوران ہندوستانی فضائیہ کی کارکردگی کو کمزور کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اور ان کی ہندوستان کے ساتھ وفاداری پر سوال اٹھایا گیا ہے۔ اس میٹنگ کی کارروائی سے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں قومی سلامتی کے مشیر  اجیت دوول نے بھارتی ایئر چیف امیر پریت سنگھ کو مخاطب کرتے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کو آسان قرض کی سہولت مہیا کی جائے گی ،خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ضلعی سطح پر کمپلیکس قائم کئے جائیں گے جن میں خواتین چیمبرز، جم، آڈیٹوریمز اور تربیتی مراکز ایک ہی چھت تلے موجود ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو چیف ڈویلپمنٹ آفیسر آسیہ پروین سے اپنے دفتر میں ملاقات میں کیا ۔جام کمال خان کو آسیہ پروین کی جانب سے بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے جامع منصوبے پر بریفنگ...
    کراچی میں پانی کے بدترین بحران پر بلآخر واٹر کارپوریشن نے ایکشن لیتے ہوئے چیف انجینئر بلک کو عہدے سے ہٹا دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پانی کے بدترین بحران پر کراچی واٹرکارپوریشن نے ایکشن لیا اور چیف انجینئر بلک ظفر پیلیچو کو عہدے سے فارغ کردیا۔ ظفیر پیلیچو کی جگہ سید محمد اعجاز کو اضافی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ انچارچ ہائیڈرنٹ سیل سید سردار شاہ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ 13 روز سے بدترین پانی کا بحران جاری ہے اور اس معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ نے 9 مئی کو نوٹس لیا تھا۔ وزیراعلیٰ کے نوٹس کے باوجود شہر میں پانی کی فراہمی بہتر نا ہوسکی تو واٹر بورڈ نے...
    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن کی کوئی بھی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا، اور بھارتی جارحیت کے دوران زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورے کے دوران زخمی اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی غیرمعمولی بہادری کی تعریف کی۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ آرمی چیف نے زخمیوں کی مسلسل دیکھ بحال کے لیے مسلح افواج کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ جنرل عاصم منیر نے کہاکہ...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف آپریشنز وائس ایئر مارشل اورنگزیب احمد نے بھارتی افواج کی طرف سے اپنے ہی علاقے کو نشانہ بنانے کے ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیے۔ مسلح افواج کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی چیف نے ریڈار ڈیٹا دکھایا اور بتایا کہ کس طرح پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی میزائلوں کو ناکام بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے بھارتی میزائل لانچ کے سسٹم میں گڑ بڑ پیدا کی جس سے ان کے میزائل بھٹکتے رہے اور نشانوں پر نہ لگے۔ بھارت کی طرف سے تین ہزار کلومیٹر کی سپیڈ والے براہموس میزائل داغے گئے جو ادھر ادھر نکلتے رہے۔ ایک میزائل پاکستان سے بھی آگے مغربی...
    آرمی چیف نے نمازفجر کے بعد کونسی آیت پڑھی، آپریشن “بنیان مرصوص”کا مطلب کیا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلا م آباد(آئی پی ایس) پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے نماز فجر ادا کرنے کے بعد قرآن پاک کی سورۃ الصف کی تلاوت کی ۔اس سورہ (آیت 4) میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ إِنَّ اللَہ َ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ صَفًّا َأَنَّ مْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ” ترجمہ:- “بیشک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کے راستے میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔” آرمی چیف نے تلاوت کلام کے بعد دعا کی اور پاکستان کے آپریشن “بنیان مرصوص”کے تحت...
    پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے نماز فجر ادا کرنے کے بعد ‏قرآن پاک کی سورۃ الصف کی تلاوت کی ۔ اس سورہ (آیت 4) میں  اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ"‏إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ" ترجمہ:-‏"بیشک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کے راستے میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔" آرمی چیف نے تلاوت کلام کے بعد دعا کی اور پاکستان کے آپریشن "بنیان مرصوص"کے تحت بھارت پر میزائل حملے شروع کیے گئے۔"بنیان مرصوص"کا مطلب سیسہ آہنی دیوار ہے۔
    سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط تحریر کیا ہے .جس میں کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ہمارا آرڈر اپ لوڈ نہیں کررہا۔جسٹس عائشہ ملک نے چیف جسٹس کو ارسال کردہ خط میں لکھا ہے کہ میں نے اور جسٹس عقیل عباسی نے مخصوص نشستوں کےکیس میں اختلاف کیا تھا۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ گزشتہ روز 3 بج کر 11 منٹ پر آرڈر جاری کیا. لیکن آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے اپ لوڈ نہیں کیا. آج دوبارہ پوچھنے پربتایا گیا کہ یہ آرڈر اپ لوڈ نہیں کرسکتے۔جسٹس عائشہ ملک نے مزید لکھا کہ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عدم تعمیل ناقابل برداشت ہے. درخواست ہے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے کی۔ اسلام آباد ہاٸیکورٹ کے متاثرہ ججوں کے وکیل منیر اے ملک نے عدالت کو بتایا کہ جس وقت جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر کیا گیا اس وقت لاہور ہائیکورٹ میں 33 ججز تعینات تھے۔ منیر ملک کے مطابق سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا تمام ججز کو ٹرانسفر کا موقع دیا گیا یا اتفاقیہ طور پر جسٹس سرفراز ڈوگر کو ٹرانسفر کے لیے چنا گیا، انہوں نے جسٹس سرفراز ڈوگر کے ٹرانسفر کو اتفاقیہ نہیں بلکہ سوچی سمجھی منصوبہ بندی قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی سنیارٹی...
    فوٹو آئی ایس پی آر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بدھ کو ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور بھارتی جارحیت کے مذموم منصوبے کو ناکام بنانے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دشمن کے متعدد جہاز مار گرانے اور اپنا لوہا منوانے پر ایئر فورس کو سراہا اور بھارتی جارحیت کے مذموم منصوبے کو ناکام بنانے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انھوں نے تینوں سروسز کے مابین بہترین تعاون کو بھی سراہا۔ آئی ایس...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کے حق میں ہوں مگر میری رائے میں ایسے ججز سینیارٹی میں سب سے نیچے ہوں گے۔ منگل کے روز چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں سے ملاقات کی۔ جس میں چیف جسٹس نے کہا کہ چائنہ کے دورے پر معلوم ہوا ان کی سپریم کورٹ میں 367 ججز ہیں، چائنہ کی سپریم کورٹ میں کوئی مقدمہ زیرالتواء  نہیں، ہمارے زیرالتواء  مقدمات سن کر چائنہ کے ججز حیران رہ گئے اور پوچھا اتنے زیرالتواء  مقدمات کیسے نمٹائیں گے؟۔ اس پر کہا کہ مقدمات نمٹانے کے لیے ہی تو آپ کے پاس آئے ہیں، اس کیلئے...
    اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کے حق میں ہوں مگر میری رائے میں ایسے ججز سینیارٹی میں سب سے نیچے ہوں گے، آج کل لوگ بہت اسٹریس میں ہیں صحافی مثبت رپورٹنگ کریں اور انہیں اچھی باتیں بتائیں۔ یہ بات چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں سے ملاقات میں کہی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ چائنہ کے دورے پر معلوم ہوا ان کی سپریم کورٹ میں 367 ججز ہیں، چائنہ کی سپریم کورٹ میں کوئی مقدمہ زیرالتواء نہیں، ہمارے زیرالتواء مقدمات سن کر چائنہ کے ججز حیران رہ گئے اور پوچھا اتنے زیرالتواء مقدمات کیسے نمٹائیں گے؟ اس پر کہا کہ مقدمات نمٹانے کے لیے ہی تو آپ...
    آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرسے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات ، باہمی تعاون کومزیدفروغ دینے کے عزم کااعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرسے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات ،ملاقات میں جیواسٹریٹجک صورتحال اوردرپیش چیلنجزپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاک ایران بارڈر سیکیورٹی میکنزم کے حوالے سے باہمی تعاون بڑھانے پرغور کیا گیا۔ آری چیف نے کہا کہ پاکستان اورایران کے درمیان برادارنہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی ،ثقافتی اورمذہبی تعلقات ہیں۔ ملاقات میں دونوں جانب سے باہمی تعاون کومزیدفروغ دینے کے عزم کااعادہ کیا گیا ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے...
    فوٹو آئی ایس پی آر امریکی اخبار نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے بھارت کو دو ٹوک پیغام دینے کی تعریف کردی۔امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سب سے طاقتور شخص جنرل عاصم منیر نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا اور بھارت کے ساتھ بڑھتی کشیدگی خصوصاً مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے آرمی چیف میدان عمل میں آگئے۔ وزیر اطلاعات، ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ، شرکاء کی گفتگو کے اہم نکات سامنے آگئےتمام سیاسی عمائدین نے یکجا ہو کر افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پوری دنیا کے سامنے دوبارہ ابھر کر سامنے آیا ہے اخبار نے لکھا...
    سٹی 42 : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ بیرونی پشت پناہی سے چلنے والی دہشتگردی بلوچستان کے امن کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، بلوچ شناخت کے نام پر دہشتگردی پھیلانے والے عناصر بلوچ قوم کی بدنامی کا سبب ہیں ۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ورکشاپ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افرادنے  بھرپور شرکت کی، ورکشاپ کا مقصد مستقبل کی قیادت کو قومی و صوبائی امور سے روشناس کرانا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی  آرمی چیف نے اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت بلوچستان کی...
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کے لیے اپنی عوام کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہیں۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز(ملٹری) کی زیرِ صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں خطے کی موجودہ صورتحال کا جامع جائزہ لیا گیا،   بالخصوص پاک بھارت کشیدگی اور علاقائی سلامتی پر غور کیا گیا۔  فورم نے پاکستان کی مسلح افواج کی کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کے خلاف ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ آرمی چیف نے مسلح افواج کی غیر متزلزل پیشہ وارانہ مہارت، ثابت قدم حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔  اجلاس سے...
    بھارتی فضائیہ کے وائس چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل ایس پی دھارکر کو عہدہ سنبھالنے کے 7 ماہ بعد ہی عہدے سے ہٹادیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایئر مارشل ایس پی دھارکر منگل کی رات مقبوضہ کشمیر میں رافیل طیاروں کی جارحانہ پروازوں کے نگران تھے۔ رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے رافیل طیاروں کو فوری اور موثر انداز میں روکے جانے بعد ایئرمارشل کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھائے جا رہے تھے۔ دو روز قبل ہی مودی سرکار نے پہلگام ناکام فالس فلیگ آپریشن کا سارا ملبہ بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ پر ڈال کر خود کو بری الذمہ قرار دیا تھا اور ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی...
    مزدوورں کے بغیر ترقی کا خواب ادھورا ہے، آئیسکو چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:آئیسکو کے چیف محمد نعیم جان نے مزدوروں کے عالمی پر اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں یکم مئی کو محنت کشوں اور مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ یہ دن اُن تمام افراد کے نام ہے جو اپنی محنت، جفاکشی اور لگن سے ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔آئیسکو کے چیف محمد نعیم جان نے اس موقع پر کہا ہے کہ ایک خوشحال معیشت اور ترقی یافتہ ملک کے لیے مزدور کا کردار ناگزیر ہے۔ انہوں نے آئیسکو کے محنتی اور جفاکش ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے میں ججز ٹرانسفر کیخلاف کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ ججز ٹرانسفر کیلئے تین چیف جسٹس صاحبان نے رضامندی کا اظہار کیا جبکہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے بہت تفصیل کیساتھ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیڈرل ازم پر بات کی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے اپیلوں پر سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کے وکیل منیراے ملک نے دلائل میں کہا ہم نے جواب الجواب دلائل جمع کرا دیے ہیں۔  ایک جج کا ٹرانسفر ایگزیکٹو عمل ہے جس پر جوڈیشل ریویو ہو سکتا ہے، ججز ٹرانسفر کے عمل میں صدر مملکت کو سمری کابینہ سے منظوری...
    ڈی جی آئی ایس آئی جنرل عاصم ملک کو قومی سلامتی کے مشیر کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ کیبینٹ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت کی جانب سے یہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر برائے قومی سلامتی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک تقرری کا چارج فوری سنبھالیں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر و سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وطن کے دفاع کے لیے ہم سب متحد ہیں، قابل آرمی چیف نے ٹریڈ، ایئرسپیس بند کر کے بھارت کو معاشی طور پر نقصان پہنچایا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ قابل آرمی چیف قسمت سے ملتا ہے، قابل آرمی چیف کے ہوتے ہوئے ہمیں کوئی ڈر نہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے ہم سب متحد ہیں، قابل آرمی چیف نے ٹریڈ، ایئرسپیس بند کر کے بھارت کو معاشی طور پر نقصان پہنچایا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار...
    اسلام آباد ہائیکورٹ ،ڈی جی امیگریشن اور ڈائریکٹر نیب کو شوکاز نوٹس کا معاملہ ،جسٹس بابر ستار کے ایک اور آرڈر جاری کرنے پر قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر برہم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس، جسٹس بابر ستار کے آرڈر معطل ہونے کے باوجود ایک اور آرڈر جاری کرنے پر قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر برہم ،قائمقام چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بنچ کے جسٹس بابر ستار کا آج کا آرڈر بھی معطل کرنے کے ریمارکس ۔ قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بنچ نے انٹراکورٹ اپیل پر...
    چیف جسٹس کا دورہ چین، ترکیہ، سپریم کورٹ کے ڈیجیٹلائزیشن اور کیس مینجمنٹ کوعالمی سطح پر سراہا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے چین اور ترکیے کے ایک ہفتے پر محیط دورے کی تکمیل کے بعد اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کے چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ کانفرنس میں سائبر سیکیورٹی، مصنوعی ذہانت اور بچوں کے حقوق پر عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیف جسٹس نے ٹیکنالوجی کے ذریعے عدالتی نظام میں شفافیت اور کارکردگی میں بہتری پر زور دیا۔سپریم...
    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چین اور ترکی کا ایک ہفتے کا دورہ مکمل کرلیا، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کے ڈیجیٹلائزیشن اور کیس مینجمنٹ اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے چین اور ترکیے کے ایک ہفتے پر محیط دورے کی تکمیل کے بعد اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ کانفرنس میں سائبر سیکیورٹی، مصنوعی ذہانت اور بچوں کے حقوق پر عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیف...
    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان اور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا ہے، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان اکرم راجا نے خط تحریر کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا خط 9 صفحات پر مشتمل ہے، خط کا عنوان ’آئین کی حالت اور پاکستان میں قانون کا نفاذ‘ ہے، خط میں بانی پی ٹی آئی نے اپنے اوپر 200 سے زائد کیسز کا حوالہ دیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے خود کو اور اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قید میں رکھنا سیاسی و انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا خط آئینی بینچ کمیٹی کو بھیج دیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ قابل تجدید توانائی کی جانب منتقلی موسمیاتی تباہی سے بچنے کی راہ اور ہر ملک کے لیے بہت بڑے معاشی موقع کی حیثیت رکھتی ہے۔ دنیا اس راستے پر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور ماحول دوست توانائی کے انقلاب کو روکا نہیں جا سکے گا۔بڑی معیشتوں اور موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ 17 ممالک کے رہنماؤں کی ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ماحول دوست توانائی کا شعبہ ترقی پا رہا ہے جس کے ذریعے نوکریاں تخلیق ہو رہی ہیں، مسابقت کو فروغ مل رہا ہے اور دنیا بھر میں ترقی ہو رہی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے نمائندے نے بتایا کہ گزشتہ سال گرفتار ہونے والے ایک ریٹائرڈ ایئر مارشل کو بغاوت سمیت متعدد الزامات میں سزا سنائی گئی ہے اور انہیں پاک فضائیہ کے میس میں حراست میں رکھا گیا ہے۔ مقامی انگریزی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید کو جنوری 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی اہلیہ نے ان کی بازیابی کے لیے پروانہ حاضری شخص جاری کرنے کی پٹیشن دائر کی تھی۔ اس وقت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی جہاں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے جسٹس منصور علی شاہ سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل، لاء افسران اور وکلاء شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی 22 سے 26 اپریل تک اعلیٰ عدالتی وفد کے ساتھ چین کا سرکاری دورہ کریں گے، اس دوران جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔ سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق وفد ایس سی او ممبر ممالک کے چیف جسٹسز کی کانفرنس...
    سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منیب اختر نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل، لا افسران اور وکلا شریک ہوئے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں جسٹس منصور علی شاہ جسٹس منیب اختر حلف برداری سپریم کورٹ
    اسلام آ باد:ججز ٹرانسفر سینیارٹی کیس میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے جواب جمع کرادیا اور کہا ہے کہ اس معاملے میں چیف جسٹس آف پاکستان کی مشاورت شامل تھی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 200(1) کے تحت، صدر کسی ہائی کورٹ کے جج کو اس کی رضا مندی، چیف جسٹس پاکستان اور دونوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے مشاورت کے بعد، کسی دوسرے ہائی کورٹ میں منتقل کر سکتا ہے۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 200(1) کے تحت وضع کردہ طریقہ کار کو مدنظر رکھتے ہوئے، وزارتِ قانون و انصاف نے 01-02-2025 کو ایک خط کے ذریعے معزز چیف جسٹس آف پاکستان سے ججز...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی کیس میں آئینی بینچ کے روبرو رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جواب جمع کروادیا گیا۔ڈان نیوز کے مطابق جواب میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 200 کی شق ایک کے تحت صدر مملکت جج کا تبادلہ کرسکتا ہے۔رجسٹرار سپریم کورٹ کے جواب میں آئینی بینچ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وزارت قانون کی جانب سے ٹرانسفر سے پہلے یکم فروری کو چیف جسٹس سے رائے طلب کی گئی تھی، چیف جسٹس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے لئے ججز ٹرانسفر پر رضامندی ظاہر کی تھی۔رجسٹرار سپریم کورٹ کے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ وزارت قانون نے یکم فروری کو چیف جسٹس...
    تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)ایرانی چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ریاض کے ساتھ تہران کے تعلقات کو مارچ 2023 میں بیجنگ معاہدے پر دستخط کے بعد سے ترقی کا گواہ قرار دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ تب سے سعودی عرب اور ایران دونوں نے چین معاہدے کو اس کی تمام شقوں میں نافذ کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔(جاری ہے) اقوام متحدہ کے کنونشنز، اسلامی تعاون تنظیم کے چارٹر، بین الاقوامی قانون بشمول ریاست کی خودمختاری، آزادی اور سلامتی کے احترام کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان اچھے ہمسایہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششیں جاری رکھی ہیں۔اسی تناظر میں میجر جنرل باقری نے کہاکہ ایران...
    9 مئی کیس میں ملزم رضا علی کی درخواست ضمانت پر سماعت پر دلائل دیتے ہوئے وکیل صفائی وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ رضا علی اور زین العابدین پر ایک ہی پولیس افسر کا دانت توڑنے کا الزام ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سانحہ 9 مئی پر پنجاب حکومت کی سپریم کورٹ میں جمع کردہ رپورٹ کیا کہتی ہے؟ وکیل صفائی کے مطابق پولیس افسر نے دانت توڑنے کے جرم میں پہلے زین العابدین کو شناخت کیا بعد میں رضا علی کو، ایک ہی کام 2 مختلف لوگ کیسے کر سکتے ہیں؟ وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ ایف آئی آر کے مطابق شناخت کرنے والا پولیس اہلکار تو زخمی بھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ رضا علی تو واقعہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )سپریم کورٹ میں سانحہ 9 مئی کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنما شیخ امتیاز اور حافظ فرحت عباس کے ضمانت کیس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے ہیں کہ سازش کے الزام پر کسی فرد کو جیل میں نہ رکھیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے امتیازشیخ اور حافظ فرحت عباس کیس کی سماعت کی.(جاری ہے) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ سازش کے الزام پر کسی فرد کو جیل میں نہ رکھیں، جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ سازش، اعانت، للکار کے لیے ٹھوس شواہد ہونے چاہیے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا امتیازشیخ کی اکسانے کی...
    ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات  عطا اللہ تارڑ نے  کہا ہے کہ آرمی چیف معیشت کی بحالی  میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ  نے کے پی کے حکومت اور پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  ہم 28 مئی والے ہیں، 9 مئی والے نہیں۔  9 مئی والوں نے اپنی سیاست کی خاطر ملک کے دفاعی اداروں اور شہدا کی یادگاروں پر حملہ کیا۔ گرمیوں میں کس قسم کے لباس پہننے سے پرہیز کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کی توہین کرنے والے اس ملک کے دشمن ہیں۔ ہم نے صوابی جا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں شیخ امتیاز اور حافظ فرحت عباس ضمانت کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ جس نے 9مئی کو آگ لگائی، اس پر پراسیکیوشن کے ساتھ ہیں،ملزم کی ضمانت کو نہ چھٹریں وائس میچنگ کا ملزم کا ٹیسٹ کروا لیں،ملزم وائس میچنگ ٹیسٹ یا تفتیشی کے سامنے پیش نہ ہو تو بے شک گرفتار کریں۔عدالت نے شیخ امتیاز کی ضمانت منظور کرلی جبکہ حافظ فرحت عباس کی درخواست ضمانت پر اگلے ہفتے سماعت ہوگی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں شیخ امتیاز اور حافظ فرحت عباس ضمانت کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان...
    سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: 9 مئی کیس میں شیخ امتیاز کی ضمانت منظور، سازش کے الزامات پر سخت ریمارکس WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس میں شیخ امتیاز کی ضمانت کنفرم کردی جبکہ حافظ فرحت عباس کی ضمانت کی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ “سازش کے الزام پر کسی فرد کو جیل میں نہ رکھا جائے” اور سوال اٹھایا کہ کیا شیخ امتیاز کے اکسانے کی کوئی ویڈیو موجود ہے۔ اس پر پنجاب حکومت کے وکیل ذوالفقار...
    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز سمیت تمام درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کر دی۔ ججز سنیارٹی کیس میں وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔ وفاقی حکومت نے جواب میں لکھا ہے کہ ججز کا تبادلہ آئین کے مطابق کیا گیا ہے، ججز کو تبادلے کے بعد نیا حلف لینا ضروری نہیں۔ آرٹیکل 200 کے تحت تبادلے کا مطلب نئی تعیناتی نہیں ہوتا، ججز کا تبادلہ عارضی ہونے کی دلیل قابل قبول نہیں۔ جمع کروائے گئے جواب میں لکھا ہے کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ ججز کا تبادلہ عارضی ہوگا، ججز کے تبادلے سے عدلیہ میں شفافیت آئے گی نا کہ عدالتی آزادی متاثر ہوگی۔ وفاقی حکومت کے...
    سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے اوورسیز پاکستانیوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے لیے آج جو نعرے لگائے ،وہ ابھی تک میرے کانوں میں گونج رہے ہیں،آرمی چیف بہت  کمانڈ اینڈ کنٹرول میں نظرآئے،وہ جذباتی بھی تھے،وہ ملک کو معمول کی سطح پر لے آئے ہیں،ہمارے سیاسی نظام میں ایسالیڈرہوناچاہیے۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مئی  2025ء بہت اہم ہے اچھی خبریں آئیں گی،وفاقی وزیرخزانہ اچھا کام کررہے ہیں،پاکستان کی ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر4.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں،اب پی ٹی آئی کہاں ہے؟، عالمی طور پر ریورسل  ہونے والا ہے۔ پاکستان  میں کاپر نکل آیا ہے،دوہفتوں میں ایسی خبرآئے گی جو کسی نے چالیس،پینتالیس برسوں میں نہیں سنی ہوگی۔ایم...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق اس سلسلے میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو طلب کر لیا۔ سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ معطل کرنے اور ٹرانسفر ججز کو کام سے روکنے کی استدعا مسترداسلام آباد عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے اسلام... اس کے علاوہ مستقل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ کے لیے ججز کے ناموں پر غور کے لیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 2 مئی کو طلب کر لیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کے ارکان سے 28 اپریل تک نامزدگیاں...
    سٹی42:  سپریم کورٹ نے 9 مئی  2023 کو ریاست کی تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں پر حملوں سمیت تمام متعلقہ مقدمات کا ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریاستی تنصیبات پر حملہ کے ملزم کو بیماری کی وجہ سے رعایت دینے سے انکار کر دیا۔ سپریم کورٹ میں 9 مئی کو ریاستی تنصیبات پر حملوں کے کیس میں ضمانت منسوخی کے  کیس کی سماعت  پیر کے روز ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ  ملزم فواد چوہدری نے مؤقف اپنایا  کہ میرا کیس سماعت...
    سپریم کورٹ نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیسز کی سماعت کے دوران اہم فیصلے اور ہدایات جاری کی ہیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، جس میں عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔ طیبہ راجہ سمیت دیگر ملزمان سے متعلق پنجاب حکومت کی اپیلیں نمٹا دی گئیں اور عدالت نے ہدایت کی کہ ان کیسز میں چار ماہ کے اندر ٹرائل مکمل کیا جائے۔ عدالت نے واضح کیا کہ تمام ملزمان کو ان کے قانونی حقوق، فردِ جرم اور متعلقہ دستاویزات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالتی حکم میں ان نکات...
    راولپنڈی: امریکی کانگریس کے ایک وفد نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرسے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کلیدی کردار کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی آیس پی آر) کے مطابق کانگریس کے وفد نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی، وفد کی قیادت جیک برگمین کر رہے تھے، جبکہ  تھامس سوزی اور معزز جوناتھن جیکسن بھی وفد میں شامل تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال جبکہ علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر زور دیا گیا۔  دونوں فریقین نے باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور اسٹریٹجک مفادات کی بنیاد پر مسلسل رابطے کی اہمیت کو دہرایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ارکانِ...
    راولپنڈی:  چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرسے امریکی کانگریس کے ایک وفد نے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کلیدی کردار کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی آیس پی آر) کے مطابق کانگریس کے وفد نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی، وفد کی قیادت جیک برگمین کر رہے تھے، جبکہ تھامس سوزی اور معزز جوناتھن جیکسن بھی وفد میں شامل تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال جبکہ علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر زور دیا گیا۔ دونوں فریقین نے باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور اسٹریٹجک مفادات کی بنیاد پر مسلسل رابطے کی اہمیت کو دہرایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق...