2025-10-06@15:15:25 GMT
تلاش کی گنتی: 126
«صحت کارڈ پلس کے»:
(نئی خبر)
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔جرمن ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے سی پیک جیسے منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا اور ساتھ ہی امریکا سے تعلقات کو بھی ضروری قرار دیا۔ دوران انٹرویو بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے اندرونی مسائل پر بھی بات کی اور بہتر حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم موجودہ تقسیم کو بڑھانے کے بجائے کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ ڈیل میکر ہیں، پاکستان امریکی صدر کے ساتھ انگیج ہوسکتا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ امن یا کم از کم تجارت یا انگیجمنٹ...

کراچی : ڈھاکا سیکنڈری اسکول کے تحت سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر کامیاب طلبہ کا سربراہ بیگم حسینہ رضوی ،پرنسپل ودیگر کے ساتھ گروپ فوٹو
کراچی : ڈھاکا سیکنڈری اسکول کے تحت سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر کامیاب طلبہ کا سربراہ بیگم حسینہ رضوی ،پرنسپل ودیگر کے ساتھ گروپ فوٹو
میرپور ماتھیلو ر(نمائندہ جسارت میونسپل کمیٹی میرپور ماتھیلو کے افسران کے خلاف میونسپل ملازم میر حسن میرانی کی پریس کانفرنس میونسپل کمیٹی میں ہونے والے گھپلوں سے پردہ اٹھا دیا ، اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی میرپور ماتھیلو میں پی آر او کی پوسٹ پر کام کرنے والے سترہ گریڈ کے افسر میر حسن میرانی نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی میں سیاسی مداخلت کے باعث ٹاؤن چیئرمین شہباز لونڈ کے کہنے پر چند سال قبل جونیئر آپریٹر طور بھرتی ہونے کے بعد غیر قانونی پروموشنز کے زریعے سترہ گریڈ کی پوسٹ پر قابض کرتا دہرتا بنے ہوئے زاہد نائچ نے میری دو برسوں سے سیلری بند کردی ہے۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ ہر ماہ 5 کروڑ...
مٹیاری(نمائندہ جسارت)یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سے مٹیاری ضلع بھر میں ریلیوں کاانعقاد کیاگیا، ہالا میں پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی جانب سے صوبیدار ریٹائرڈ لطف علی بگھیو،نیاز حسین لغاری،یاسین نظامانی،زبیر ڈاھری،حاکم علی بھجو اور سول سوسائٹی اور پاک فوج کے ریٹائرڈ جوانوں نے کی ریلی درگاھ سرور نوح سے سے پریس کلب تک نکالی،ریلی کے شرکاء نے بینرز،پلے کارڈ پاکستان اور کشمیر کے پرچم ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے، ریلی کے شرکاء کی جانب سے بھارت کے خلاف اور کشمیربنیگا پاکستان کی نعرے بازی کی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے جس پر ہندوستان نے قبضہ کر رکھا ہے،ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے،جو...
پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل پلئیر دعا خالد خان گلوکار طاہر عباس راجا سے نکاح کرلیا۔ قومی ویمنز ہاکی ٹیم کی نائب کپتان دعا خالد نے نہایتی سادہ انداز میں عمرہ ادائیگی کے دوران نکاح کیا، جسکی تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر بھی شیئر کیں۔اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر انٹرنیشنل ہاکی پلئیر نے شوہر کے ہمراہ نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیشپن لکھا کہ ''کعبہ کے سائے میں ایک محبت کی داستان!، اللہ کی رحمت کے سائے میں، خانہ کعبہ کو ہمارا گواہ بنا کر، ہم نے ایک دوسرے کو قبول کیا۔ہاکی پلئیر کو نکاح کی سادہ اور پروقار انداز آگاہی کو مداحوں نے خوب پسند کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح کے مرکزی دفتر میں یوم کشمیر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں جناح ٹاؤن کے زیر انتظام اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے اساتذہ اکرام اور ڈائریکٹر ایجوکیشن شیر علی کے ساتھ شرکت کی جبکہ چیئرمین رضوان عبد السمیع بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسولؐ مقبول سے کیا گیا اور اسکول کے طلبہ نے یوم کشمیر کی مناسبت سے تقاریر اور ٹیبلو پیش کیے۔ اس موقع پر چیئرمین رضوان عبد السمیع نے طلبہ سے گفتگو میں کہا کہ 75 سال سے کشمیر کے عوام بھارت کے غاصبانہ قبضے میں سانس لے رہے ہیں ان کے شب و روزاس خوف...
حیدرآباد ،میونسپل عملے کی نااہلی کے باعث گندگی کا ڈھیر لگاہواہے

چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اراکین ٹاؤن کونسل کے ہمران میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن کیخلاف برطرفی کیلیے مین یونیورسٹی روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، جبکہ اراکین کونسل نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں
چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اراکین ٹاؤن کونسل کے ہمران میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن کیخلاف برطرفی کیلیے مین یونیورسٹی روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، جبکہ اراکین کونسل نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی خوبصورتی کا راز فاش ہوگیا ہے۔ معروف ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر اریج خالد نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں انکشاف کیا ہے کہ ہانیہ عامر کے چہرے پر جو خوبصورتی نظر آتی ہے اس کے پیچھے کئی پلاسٹک سرجریاں ہیں۔ ڈاکٹر اریج خالد کے مطابق، ہانیہ عامر کے گالوں پر موجود ڈمپل، جو کہ ان کی شخصیت کی ایک خاص پہچان سمجھے جاتے ہیں، اصل میں پلاسٹک سرجری کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہانیہ عامر نے نہ صرف اپنے گالوں بلکہ اپنی ناک، ہونٹوں اور ٹھوڑی کی بھی سرجری کروائی ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اپنے گالوں کو لفٹ کرایا ہے اور اپنی آئی برو میں بھی...
یورپی یونین نے پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس پر اہم اعلامیے میں خبردار کیا اسٹیٹس کیلئے انسانی حقوق اور ٹھوس اصلاحات ضروری ہیںتفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر اہم اعلامیہ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ جی ایس پی پلس کے موجودہ مانیٹرنگ سائیکل کے وسط مدت کے قریب پہنچ رہے ہیں، ہم پاکستان کو اپنے اصلاحاتی راستے پر جاری رکھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔اعلامیے میں کہنا تھا کہ پاکستان نئے جی ایس پی پلس ضابطے کے تحت دوبارہ درخواست کی تیاری کررہاہے، اجی ایس پی پلس کے تحت تجارتی فوائد کا انحصار مسائل کی فہرست حل کرنے میں پیشرفت پرہے، جی ایس پی پلس کیلئےانسانی حقوق...
یورپی یونین نے پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے تحت ملنے والے تجارتی فوائد کو انسانی حقوق اور اظہار رائے کی آزادی سے مشروط کردیا ہے۔ یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق اولوف اسکوگ نے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین پاکستان جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے فائدہ حاصل کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے یورپی یونین سے پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لینے کا کہا، عطا تارڑ انہوں نے کہا کہ 2014 میں تجارتی اسکیم کے اجرا سے اب تک یورپی یونین مارکیٹ میں پاکستان کی کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے برآمدات میں ایک سو آٹھ فیصد اضافہ ہوچکا۔ اعلامیے...
اسلام آباد (زمان مغل سے ) خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کے مبینہ ملزم کے نمونے تبدیل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے پمز کے میڈکو لیگل ڈاکٹر حزیفہ طاہراور انکے کار خاص شوکت مسیح اورتھانہ مارگلہ کے تین سے زائد اہلکاروں کے خلاف متاثرہ خاتون نے مقدمہ درج کرا دیا ملزم ڈاکٹر حذیفہ میڈیکو لیگل پمز نے اسلام آباد کی مقامی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی ملزم آج ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد شبیر بھٹی کی عدالت میں عبوری ضمانت کی توسیع کے لئے پیش ہو گا خاتون کی جانب سے ڈاکٹرر حذیفہ طاہر اور انکے کار خاص شوکت مسیح پر سیمپل تبدیل کرنے کے الزام میں میبینہ بھاری رشوت کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے...
گوادر(نمائندہ جسارت)میونسپل کمیٹی گوادر میں خالی نشست وارڈ نمبر 7 سے حق دو تحریک کے حمایت یافتہ امیدوار حمیر امین کامیاب۔ میونسپل کمیٹی گوادر کی خالی نشست وارڈ نمبر 7 امام بخش امام وارڈ میں گزشتہ روز انتخابات ہوئے۔ انتخابات انتہائی پرامن ماحول میں ہوئے اس موقع پر کوئی بھی نا خوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا پولنگ بلا تعطل جاری رہا۔ پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہونے پر نتائج کا اعلان کیا گیا، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق حق دو تحریک کے حمایت یافتہ امیدوار حمیر امین نے 39 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل بی این پی کے حمایت یافتہ امیدوار نعیم سید محمد نے 23 ووٹ لیے۔ مذکورہ خالی نشست...

پاکستان کے ہر شعبے میں خواتین کو آگے لانے کی ضرورت ہے، تعلیم صرف حق نہیں ، ترقی کی بنیاد اور مساوات کا پُل ہے، معیاری تعلیم میں اقوام کی تشکیل کی طاقت موجود ہے،جسٹس عائشہ اے ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2025ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر شعبے میں خواتین کو آگے لانے کی ضرورت ہے، تعلیم صرف ایک حق نہیں بلکہ ترقی کی بنیاد اور مساوات کا پُل ہے، معیاری تعلیم میں اقوام کی تشکیل کی طاقت موجود ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے ہفتہ کو یہاں یونیورسٹی آف لندن کے المنائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے مل کر بہت خوشی ہوئی،یہ سُن کر بھی خوشی ہوئی کہ یونیورسٹی آف لندن سے فارغ التحصیل ہونے والے طالب علموں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے جس کا خیرمقدم...
پاکستان کا دسمبر 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 582 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ معیشت میں نئے انقلاب کی علامت ہے۔ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس دسمبر 2024 میں 109 فیصد کے اضافے کے ساتھ 582 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں بہتری کی وجہ ایس آئی ایف سی کا تعاون اور ترسیلات زر میں اضافہ قرار دیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: معاشی ترقی: کیا پاکستان کو آئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہے؟ گزشتہ سال کے 279 ملین ڈالر کے سرپلس کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کی یہ پانچویں ماہ کی مسلسل کامیابی ہے۔ پاکستان کا مجموعی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس جولائی سے دسمبر کے دوران 1.21 ارب ڈالر تک رہا۔...
---فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ریٹائرڈ ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی کے کیس میں ٹاؤن میونسپل کمشنر کو 28 جنوری تک پیش نہ ہونے پر گرفتار کر کے پیش کیے جانے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں ٹاؤن میونسپل کمشنر بلدیہ کے ریٹائرڈ ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی کے کیس پر جسٹس کے کے آغا نے سماعت کی۔عدالت نے ٹاؤن میونسپل کمشنر بلدیہ محمد عارف کے عدم پیشی پر وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن میونسپل کمشنر 28 جنوری تک پیش نہ ہوں تو انہیں گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہےاس موقع پر وکیل نے کہا کہ درخواست...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر بھی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی شاندار اداکارانہ صلاحیتوں کے معترف ہیں۔ خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔اس شو میں ان سے ڈرامہ سیریل ’جینٹل مین‘ میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں پوچھا گیا۔اُنہوں اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے یمنیٰ زیدی کے ساتھ پہلے بھی کام کیا ہے اور ابھی ان کے ساتھ دوسری بار کام کر رہا ہوں۔ ڈرامہ نگار نے کہا کہ وہ کلاس کی اداکارہ ہیں اور اپنے کام میں بے مثال ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل...
خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس کی گاڑی دھماکے کا شکار ہوگئی۔ خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق دھماکا بنوں تھانہ کینٹ کی حدود میں باران پل کے قریب کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، گاڑی کو جذوی نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس نے علاقہ گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ آئی ای ڈی بم دھماکا ہوا۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ وقائع نگار) بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفیسر کا دورہ پاکستان جاری ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی سے ملاقات کی۔ سیکرٹری دفاع محمد علی نے معزز مہمان قمر الحسن کا پرتپاک استقبال کیا۔ سیکرٹری دفاع نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ علاوہ ازیں لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن بنگلہ دیشی فوج کے پرنسپل سٹاف افسر نے این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کا دورہ کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے معزز مہمان کو این ای او سی کے...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ٹائون میونسپل کارپوریشن شاہ لطیف آباد ٹائون ورکرز فرنٹ کی جانب سے ٹائون شاہ لطیف آبادکے ملازمین نے ٹائون میں میونسپل کمشنر تعینات نہ کیے جانے کے سبب ملازمین کی تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف ٹائون آفس سے ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے پہنچ کر مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت یونین ورکرز فرنٹ ایچ ایم سی کے جنرل سیکرٹری عارف شیخ اور شاہ لطیف ٹائون کے صدر جاوید قریشی، سینئر نائب صدر محمد راشد، امجد حسین اور ندیم گلزار سمیت دیگر کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹائون شاہ لطیف آباد میں گزشتہ کئی ماہ سے میونسپل کمشنر کی سیٹ خالی ہے اور یہاں میونسپل کمشنر تعینات نہیں کیا جا رہا...

بنگلادیش کی مسلح افواج کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن کا وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ ،جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بنگلادیش کی مسلح افواج کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون اور اسٹریٹیجک امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانےکے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور اس شراکت داری کو کسی بھی بیرونی رکاوٹ سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے دوران نظر انداز ہونے...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کے مشہور کامیڈین اور لیجینڈ اداکار جونی لیور نے اداکار اور ٹی وی میزبان عمران اشرف کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھیجا ہے۔ عمران اشرف نے حال ہی میں انسٹاگرام پر جونی لیور کا ویڈیو پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے بالی وڈ کامیڈین کی تعریفوں کو اپنے لیے سب سے بڑا ایوارڈ قرار دیا۔ بھارتی اداکار نے اپنی اس مختصر ویڈیو میں عمران اشرف کی اداکاری اور خاص طور پر ان کے کرداروں کی تعریف کی۔ جونی لیور نے عمران کے مشہور کردار ’بھولا‘ کے ساتھ ساتھ ان کے ’ٹرانس جینڈر‘ کردار کی بھی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران اشرف نہ صرف ایک بہترین اداکار ہیں بلکہ...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایسوسی کے چیئرمین عبدالرحمن راجپوت کی درخواست پر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (HMC) اور سائٹ لمیٹڈ کے درمیان جاری تنازعہ کو حل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد آفس میں ایک میٹنگ ہوئی جس کی صدارت ڈپٹی کمشنرزین العابدین میمن نے کی۔ میٹنگ میں اے ڈی سی I، اسسٹنٹ کمشنر، وائس چیئرمین احسن شیخ ایڈووکیٹ، ایگزیکٹو رکن ضیا الدین قریشی، ایچ ایم سی کا عملہ، اور سائٹ لمیٹڈ عملہ بشمول سید قمر اور انتخاب نے شرکت کی۔چیئرمین عبدالرحمن راجپوت نے ڈپٹی کمشنر سے درخواست کی کہ وہ سڑکوں پر نشان لگائیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ صنعتوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ تاہم ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے سائٹ لمیٹڈ کی جانب سے انفرااسٹرکچر اور سڑکوں...