2025-04-28@18:27:01 GMT
تلاش کی گنتی: 31417
«قرا ن کریم کے حقوق»:
(نئی خبر)
سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی نے وانا میں امن کمیٹی کے دفتر میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیرداخلہ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔ محسن نقوی نے کہا کہ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ ڈالر کی قیمت میں اضافہ قبل ازیں جنوبی وزیرستان، وانا میں امن کمیٹی کے دفتر میں دھماکہ ہوا، اس دوران دفتر میں کمانڈر سیف الرحمان کی سربراہی...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہوتے بھارت پاکستان پرمیلی نگاہ ڈالنے کی جرات نہیں کرسکتا۔استنبول میں پاکستانیوں سے خطاب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ مودی نے اُس قوم کو للکارا ہے جس نے کلمے کے نام پر ملک حاصل کیا، یہ قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ افواج پاکستان اکیلی نہیں اسکے ساتھ25 کڑور عوام بھی ہیں، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 1965 بھول گیا ہے۔ آبی دہشتگردی کی توبھارت میں آگ کا دریا، خون کا سمندر بہادیں گے۔ ہم وہ قوم ہیں جو بھارت کے سامنے 1947 سے سینہ تان کر کھڑے ہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت...
کراچی: دریائے سندھ میں کینالز بنانے کے خلاف قومی شاہراہ لنک روڈ پر وکلا اور قوم پرست جماعتوں کے احتجاج میں مظاہرین پر پولیس پر حملے اور موبائل جلانے کے تین مقدمات درج ہوگئے، پولیس نے ویڈیوز حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مظاہرین کے خلاف دو مقدمات اسٹیل ٹاؤن تھانے اور تھانہ بن قاسم ٹاؤن تھانے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمات سرکاری مدعیت میں بلوے، کار سرکار میں مداخلت، املاک کو نقصان پہنچانے، دھمکیاں دینے اور انسداد دہشت گری کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں جن میں 21 افراد کونامزد کیا گیا ہے۔ یہ پڑھیں : نیشنل ہائی وے پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، موبائل نذر...
اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر درج دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع کر دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، وکیل انصر کیانی اور شمسہ کیانی ایڈووکیٹ نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ بشری بی بی کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ اورکراچی کمپنی میں دو مقدمات درج ہیں۔ Post Views: 1
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن—فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عوامی تعاون کے بغیر پائیدار تبدیلی ممکن نہیں ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کی سینئر صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے بتایا ہے کہ ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی، اس مد میں 416 گا ڑیاں ضبط کی گئیں، جبکہ 25 گاڑیوں رجسٹریشن منسوخی کی سفارش کی گئی ہے۔ انہوں نے بتا یا ہے کہ اس مہم کے دوران اب تک 2 ہزار 625 موٹرسائیکلیں تحویل میں لی گئیں ہیں۔ سی سی آئی اجلاس میں آج...
---فائل فوٹو سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید اور ان کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق صنم جاوید اور ان کے شوہر کو گرین ٹاؤن کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق صنم جاوید اور ان کے شوہر کو 9 مئی کے جلاؤ گھیراو کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ رواں ماہ کی 22 تاریخ کو سپریم کورٹ نے صنم جاوید کی بریت کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی تھی۔ ہم کسی بھی ادارے کے خلاف نہیں ہیں، صنم جاویدبھلوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد غیر...
---فائل فوٹو بلوچستان کے علاقے پسنی میں گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا ہے جس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے جسے طبی امدادی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایران کی بندرگاہ پر دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئیایران کے شہر بندر عباس میں شہید رجائی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہو گئی۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے دھماکے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔دوسری جانب بولان کے علاقے ڈھاڈر میں ڈی ایس پی کے گھر پر ہیڈ گرینڈ سے حملہ کیا گیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ملک بھر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، بلوچستان کے بیشتر علاقے تپتی دھوپ اور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات بلوچستان کے مطابق آئندہ چند دنوں کے دوران ضلع سبی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔ سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47، تربت میں 46، لسبیلہ میں 44، نوکنڈی میں 43، دالبندین میں 41 جبکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ملک میں گرمی کی شدت برقرار، نیا ہیٹ ویو الرٹ جاری محکمہ موسمیات کے مطابق چند دنوں میں سبی، کچھی، صحبت پر، لہڑی، نصیر آباد، جھل مگسی، تربت، لسبیلہ،...
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو پر حملے کے کیس کی سماعت شیڈول تھی۔ عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 مئی تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے، مقدمہ میں بانی سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اور شیخ رشید احمد نامزد ملزم ہیں، مقدمہ میں مجموعی طور پر 118ملزمان ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ Post Views: 1
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد جہاں فواد خان کی بولی وڈ فلم ’ابیر گلال‘ کو ریلیز کی اجازت نہیں دی جائے گی، وہیں ممکنہ طور پر ہانیہ عامر کی پہلی بھارتی فلم ’سردار جی تھری‘ میں ان کا کردار بھی تبدیل کردیا جائے گا۔ گزشتہ سال سے خبریں ہیں کہ ہانیہ عامر بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ اور نیرو باجوہ کے ہمراہ پنجابی بھارتی فلم ’سردار جی تھری‘ میں نطر آئیں گی جب کہ کچھ دن قبل پاکستانی کامیڈین نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ہانیہ عامر بھارتی فلم میں نظر آئیں گی۔ ہانیہ عامر کی ’سردار جی تھری‘ میں کام کرنے کی خبروں کے باوجود تاحال انہوں نے کبھی اس بات کی تصدیق نہیں...

ناجائز کینالوں کے خلاف وکلاء کے پرامن دھرنے پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت، علامہ مبشر حسن کا سخت ردعمل
ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات نے کہا کہ جب تک ناجائز کینالوں کے منصوبے کو ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا، پرامن احتجاج جاری رہے گا، عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ناجائز کینالوں کے خلاف جاری پرامن دھرنے پر پولیس کی جانب سے وکلاء پر تشدد اور بلاجواز گرفتاریوں کی مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے رہنماؤں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن نے کہا کہ اگر سندھ پولیس نے پرامن دھرنے کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کی تو پورے سندھ کو جام کر دیا جائے...
ایک بیان میں ایس یو سی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت معاملات کو سنجیدگی سے حل کرے، احتجاج کرنے والے وکلا کے تحفظات کو سن کر مسائل حل کرنا بہت ضروری ہیں، راستوں کی بندش سے عوام اور تاجر برادری بھی مشکلات کا شکار ہے، سی سی آئی اجلاس جلد بُلا کر مسائل کا حتمی حل نکالا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے موجودہ سندھ کی صورتحال پر تنظیمی میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ سندھ میں کینالوں کے حوالے سے وکلا کے احتجاج پر پولیس کے لاٹھی چارج اور تشدد پر تشویش ہے، پُر امن احتجاج آئینی و قانونی حق ہے،...
ویب ڈیسک: ذی القعدہ کے چاند کی رویت کے لیے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیش گوئی کر دی ہے۔ اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ ذوالقعدہ 1446 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 28 اپریل 2025 کی رات 12:31 پر متوقع ہے۔ 28 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت، نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے اور 51 منٹ ہوگی۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان کا دورانیہ 53 منٹ ہونے کی توقع ہے، جو نئے چاند کی رویت کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گی۔ لاہور پارکنگ کمپنی کی جانب سے’ٹریس ایبل‘ پارکنگ ٹکٹس متعارف فلکیاتی پیرا میٹرز کی بنیاد پر،...
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ اور بیٹے جنید کے ہمراہ سابقہ اہلیہ رینا دتہ کے گھر پہنچے ہیں۔ عامر خان حالیہ دنوں اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ انسٹاگرام پر عامر خان کی ایک نئی وائرل ہو رہی ہے جس میں عامر خان کو اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ اور بیٹے جنید کے ساتھ اپنی سابقہ اہلیہ رینا دتہ کے گھر آتے دیکھا گیا ہے۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام کے مختلف پیجز کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین عامر خان کو ان کی گرل فرینڈ کے ہمراہ اپنی سابقہ اہلیہ کے گھر جاتا دیکھ کر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کر رہے ہیں۔...
جنوبی وزیرستان کے علاقے لوئر وانا کے بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں مقامی امن کمیٹی کے رہنما کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور مقامی افراد امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہو گئے ہیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ (اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں) آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں بم...
وانا: جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق دھماکے میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے میں امن کمیٹی کے رہنما کو نشانہ بنایا گیا۔ ڈی سی وانا کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر وانا ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، ہسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق متعدد افراد کے ملبے تلے دبنے کی اطلاعات ہیں، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے...
---فائل فوٹو بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے پاکستان میں 90 فیصد مقبول ہونے کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔’جیو فیکٹ چیک‘ کی رپورٹ کے مطابق سی این این نے تصدیق کی ہے کہ اس نے وائرل پوسٹس میں بیان کردہ سروے نہیں کیا۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے وسط میں سوشل میڈیا صارفین اس دعوے پر یقین کرتے نظر آئے کہ سی این این نے ایک حالیہ سروے کیا ہے جس کے مطابق جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کی مقبولیت 90 فیصد ہے، تاہم سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔ اسکرین شاٹ بشکریہ سوشل میڈیا مذکورہ پوسٹ کے مطابق 17 اپریل کو ایک ایکس (سابقہ ٹوئٹر) صارف نے پوسٹ شیئر...
—فائل فوٹو بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے صوبے میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی نئی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔کنٹرولر امتحانات بلوچستان بورڈ پروفیسر عابدہ کاکڑ کی جانب سے نئی ڈیٹ شیٹ جاری کی گئی ہے۔ ڈیٹ شیٹ کے مطابق بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2 مئی سے شروع ہو کر 29 مئی تک جاری رہیں گے۔ بلوچستان میں انٹر کے امتحانات تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دیے گئے، چیئرمین بورڈ چیئرمین بلوچستان بورڈ محمد اسحاق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل بلوچستان بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 22 اپریل کو شروع ہونا تھے جو کہ چند ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی...
امید ہے کہ بھارت اور پاکستان مذاکرات کے ذریعے موجودہ اختلافات کو حل کریں گے،چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے موجودہ پاک بھارت حالات پریومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین موجودہ کشیدگی میں کمی کے لیے مفید ثابت ہونے والے تمام اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے اور واقعے کی جلد از جلد غیر جانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتا ہے۔ بھارت اور پاکستان کے ہمسایے کی حیثیت سے چین کو امید ہے کہ بھارت اور پاکستان تحمل کا مظاہرہ کر تے ہوئے کشیدگی کو کم کرنے کیلئے کام کریں گے، مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے موجودہ اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کریں گے...
چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کریں گے ، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : آل چائنا فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے قیام کی 100 ویں سالگرہ منانے اور ماڈل ورکرز اور ایڈوانسڈ ورکرز کے لئے قومی ایواڈز سے نوازنے کی تقریب بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوئی۔پیر کے روز 1,670 افراد کو نیشنل ماڈل ورکر کے ایوارڈ سے نوازا گیا اور 756 افراد کو نیشنل ایڈوانسڈ ورکر کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ...

امریکہ بین الاقوامی اسلحے کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ کے نظام میں سب سے بڑا تخریب کار ہے،چین کی وزارت خارجہ
امریکہ بین الاقوامی اسلحے کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ کے نظام میں سب سے بڑا تخریب کار ہے،چین کی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :حال ہی میں، امریکی محکمہ خارجہ نے ہتھیاروں پر کنٹرول، عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ کی نام نہاد تعمیلی رپورٹ 2025 جاری کی ہے ۔ اس سلسلے میں ایک سوال کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی حکومت نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے ہر سال کی طرح اس سال بھی مذکورہ نام نہاد رپورٹ جاری کی ہے جس میں اسلحے کے کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کے میدان میں اپنے منفی رجحانات کو نظرانداز کرتے...
کراچی: ڈیفنس میں ہوٹل کے عملے سمیت درجنوں افراد کی جانب سے پولیس اہلکار اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ درخشاں تھانے میں متاثرہ شہری شوکت حسین شاہ کی مدعیت میں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، مغلظات بکنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا جس میں ہوٹل کے مالک سمیت 10 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ اتوار کی شب ڈیفنس فیز فائیو اسٹریٹ نمبر 8 میں ہوٹل کے عملے سمیت درجنوں افراد کی جانب سے پولیس اہلکار اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس نے مقدمے میں نامزد 7 ملزمان عبدالعزیز، سمیع اللہ، عرض محمد،...
اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا ہے کہ پہلے سندھ کنال کا معاملہ زیر بحث رہا، اب بھارت نے جو کچھ کیا اس پر سب کی توجہ ہے، عالمی عدالت انصاف آج روانگی تھی لیکن منسوخ کر دی۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ میں نے تین نکات پر دلائل دینے ہیں۔ اٹارنی جزل نے کہا کہ نو مئی کے واقعات پر وزرات دفاع کے وکیل خواجہ حارث بھی دلائل دے چکے ہیں، میں بھی اس معاملے پر کچھ تفصیل عدالت کے سامنے...
لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور ان کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے صنم جاوید اور اس کے شوہر پروفیسر عتیق کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بھاری پولیس نفری متعدد گاڑیوں پر آئی اور دونوں میاں بیوی کو ساتھ لے گئی۔ صنم جاوید نو مئی کیسز کی جیل میں جاری عدالتی سماعت کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلی تھیں۔ Post Views: 1
وفد میں مولانا عابد حسین شاکری، وقار حیدر جعفری اور امام جماعت مسجد حیات آباد پشاور مولانا نذیر حسین مطہری شریک تھے، وفد نے علامہ ساجد نقوی کی مسلسل رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے پشاور سے آئے وفد نے ملاقات کی، وفد نے پاراچنار سمیت صوبے کے مختلف مسائل اور عوامی مسائل پر علامہ ساجد نقوی سے گفتگو کی، انہوں نے مختلف امور پر وفد کی رہنمائی کی۔ وفد میں مولانا عابد حسین شاکری، وقار حیدر جعفری اور امام جماعت مسجد حیات آباد پشاور مولانا نذیر حسین مطہری شریک تھے، وفد نے علامہ ساجد نقوی کی مسلسل رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا،...
لاہور(اوصاف نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان پاکستان کی پہلی ‘بلٹ ٹرین’ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تیز رفتار بلٹ ٹرین لاہور اور راولپنڈی کا درمیانی فاصلہ سوا دو سے ڈھائی گھنٹے میں طے کرے گی۔پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی تک تیز ترین ‘بلٹ ٹرین’ چلانے کے منصوبے پر غور کیا گیا منصوبے کی فیزیبلٹی اور ٹائم لائن کی تیاری کے لیے ورکنگ گروپ بھی بنا دیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی ادارے ’ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن‘ کے وفد نے ملاقات کی جس میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے منصوبے پر غور کیا...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کا عبوری آرڈر قائم مقام چیف جسٹس کے ڈویژن بینچ سے معطل ہونے پر نیا تنازع سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق جسٹس بابر ستار کی ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل انتظامی سائیڈ پر ہدایت کے باوجود کیس اُن کے بینچ میں مقرر نہ ہو سکا۔ جسٹس بابر ستار نے آرڈر معطل ہونے کے باوجود سماعت کی، 8 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا۔ جسٹس بابر ستار نے کہا کہ 26 مارچ کا کیس مقرر کرنے کا آرڈر ڈویژن بنچ میں چیلنج ہی نہیں ہوا تو وہ معطل کیسے ہو سکتا ہے، 12 اور 26 مارچ کے آرڈرز عبوری تھے اور کیس کا حتمی فیصلہ ابھی آنا باقی ہے۔ عدالت نے کہا کہ...
عرفان ملک : پی ٹی آئی کی متحرک کارکن و سوشل میڈیاصنم جاویداوراسکےخاوندکوگرفتارکرلیاگیا۔ پولیس حکام کے مطابق صنم جاوید اور اس کے خاوند کو نو مئی کے جلاؤ گھیراو کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا،صنم جاوید کو گرین ٹاؤن سے اسکے خاوند کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ صنم جاوید اور اسکےخاوند کیخلاف دہشتگردی کےمقدمات درج تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہر ورکر کو محفوظ اور صحت مند ماحول کی فراہمی بنیادی حق ہے۔ ایک بیان میں ورک پلیس پر تحفظ اور صحت یقینی بنانے کے عالمی دن پر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ محفوظ ورک پلیس معیشت کی ترقی اور خوشحال معاشرے کی بنیاد بھی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ورک پلیس پر تحفظ اور صحت یقینی بنانے کا عالمی دن ہمارے اندر شعور بیدار کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک لاکھ ہنرمند نوجوانوں کی ٹریننگ کا ہدف دیدیاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 1 لاکھ ہنر مند نوجوانوں کی ٹریننگ اور ملازمت کی جگہ کے تعین کا ٹارگٹ دے دیا۔ انہوں...
این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق تازہ ترین امدادی کھیپ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بھیجی گئی ہے جس میں تقریباً 20 ٹن ادویات، 5 ٹن حفظان صحت کی کٹس اور 15 ٹن خیمے شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے فلسطین کے مظلوم عوام کی مدد کے لیے 15ویں انسانی امدادی کھیپ روانہ کردی۔ یہ کھیپ پاکستان کی جاری انسانی امدادی کوششوں کا حصہ ہے اور مجموعی طور پر 26ویں امدادی کھیپ ہے۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق تازہ ترین امدادی کھیپ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بھیجی گئی ہے جس میں تقریباً 20 ٹن ادویات، 5 ٹن حفظان صحت کی کٹس اور...
اسلام آباد:مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس 2 مئی کے بجائے آج شام کو ہوگا، سندھ میں نہروں کے معاملے پر احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو کی ملاقات کے بعد آج نئی نہروں پر حتمی فیصلہ ہوجائے گا، سی سی آئی کے ہنگامی اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شرکت کریں گے، اسلام آباد سے خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ وزیر عظم کی زیر صدارت سی سی آئی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہوگا، جس میں نئی نہروں کے معاملے...
ججز تبادلہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ دستاویزات سے واضح ہوگیا کہ ججز کا تبادلہ آئین کے ساتھ فراڈ اور کالعدم قرار دینے کے قابل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ججز تبادلہ کیس میں جسٹس نعیم اختر افغان نے اہم سوالات اٹھادیے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ تبادلے کے لیے ججوں کے نام سیکریٹری قانون کی سمری میں سامنے آئے جبکہ اس وقت کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے اندرون سندھ سے کوئی جج موجود نہیں۔ Lahore High Court Bar by Asadullah on Scribd آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
بلوچستان کے علاقے قلات میں ہندوستان کی آبی جارحیت کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے کی جبکہ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد لاسی، ایس ڈی پی او عبدالرحیم، لائن آفیسر لیویز لائن منیر احمد مینگل، سیکیورٹی انچارج پولیس فورس حاجی نسیم شاہوانی سمیت تمام محکموں کے سربراہان، سیاسی و قبائلی رہنما اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ذرائع ریلی ڈپٹی کمشنر کمپلیکس سے شروع ہوکر شاہی دربار روڈ اور مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے واپس ڈی سی کمپلیکس میں اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹیکس کی شرح بڑھانے کے باوجود فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس (ڈبلیو ایچ ٹی) کی مد میں 169ارب روپے جمع کئے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ وصولی 136 ارب روپے تھی۔ نجی ٹی وی جیونیوزکے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس شرحوں میں اضافے کے بعد جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی رقم میں 50 فیصد اضافہ کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا لیکن اب تک مالی سال 2024-25کے پہلے نو ماہ میں ٹیکس وصولی گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی اہلیہ سنجنا گنیشن نے انٹرنیٹ پر اپنے بیٹے پر کی جانے والی بے رحمانہ ٹرولنگ کے خلاف بھرپور آواز بلند کی ہے۔ آئی پی ایل کے ایک حالیہ میچ میں، جہاں ممبئی انڈینز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو شکست دی، وہاں سوشل میڈیا کا میدان بھی گرم رہا۔ بمراہ اور سنجنا کے ننھے بیٹے انگد کے معصوم تاثرات پر بنائے گئے مذاق نے ماں کے دل کو چیر کر رکھ دیا۔ میچ کے دوران جب کیمرے نے انگد کے چہرے پر پڑنے والے تاثرات کو قید کیا، تو کچھ صارفین نے اس معصوم بچے کا مذاق اڑانے میں ذرا بھی تامل نہ کیا۔ جواباً، سنجنا گنیشن نے انسٹاگرام پر ایک...
کراچی: پی ایس ایل 10 میں شریک کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی آج (پیر کی شب) پاکستان واپس آ جائیں گے۔ یہ غیر ملکی کر کٹرزسیر و تفریح کیلئے پاکستان سے دبئی گئے تھے، ان میں کپتان ڈیوڈ وارنر، بین میکڈرموٹ، ٹم سیفرٹ، جیمز وینس، کین ولیمسن، محمد نبی شامل ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ نے ان کھلاڑیوں کو تھکاوٹ دور کرنے کیلئے دبئی بھیجا تھا، پاکستان واپسی پر غیر ملکی کھلاڑی یکم مئی کو اپنے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف مقابلے کے لیے دستیاب ہوں گے۔ کراچی کنگز نے اپنے چھ میں سے تین میچ جیتے اور تین ہارے ہیں، کراچی کنگز کے چھ میچز میں چھ پوائنٹس ہیں۔
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کو جب کپتان بنایا گیا تو انہیں بہانے نہیں بنانے چاہئیں، جب انہوں نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تب کیوں نہیں کہا کہ میرے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے، انہیں میڈیا پر ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان نے حالیہ ناکامیوں کے بعد اپنے بے اختیار ہونے کا شکوہ کیا تھا، جس پر سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے انہیں بہانے نہ بنانے کا مشورہ دیا ہے۔ 26 نومبر احتجاج کے 2 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 11 جون تک توسیع شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جنہوں نے...
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ مودی سرکار حملہ کرنے کا کہتا اور یہ جواب دینے کے بجائے ہتھیار ڈالنے کی بات کرتے ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا جائے کہ تم حملہ کرو گے تو ہم زمینی اور فضائی حملے کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کی تو کانپیں ٹانگ رہی ہیں، شہباز شریف کہتے ہیں کہ تحقیقات کروائی جائے، یہ تو...
ویب ڈیسک:وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سی سی آئی اجلاس میں آج کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا۔ ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کی گزارش پر وزیرِ اعظم نے سی سی آئی کا اجلاس آج ہی طلب کر لیا،انہوں نے کہا کہ اجلاس 2 مئی کو ہونا تھا، حکومت سندھ کی گزارش پر آج ہو رہا ہے، وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت سی سی آئی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہو گا۔ کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی،خودکش بمبار سمیت 2 دہشتگرد ہلاک ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ کی طرف سے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ سی سی آئی اجلاس...
لندن میراتھن 2025 میں خواتین کی کیٹیگری میں ایتھوپیا کی ٹگسٹ آصیفہ مقررہ فاصلہ 2 گھنٹہ 15 منٹ 50 سیکنڈز میں جبکہ مردوں میں کینیا کے سیباسشین ساوے 2 گھنٹہ 2 منٹ 27 سیکنڈز میں طے کرکے فاتح قرار پائے۔ یوگینڈا کے جیکب کپلیمو 2 گھنٹہ 3 منٹ 37 سیکنڈز میں جبکہ کینیا کے 2 گھنٹہ 4 منٹ 20 سینکڈز میں مقررہ فاصلہ طے کرکے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، خواتین کی کیٹگری میں کینیا کی جوسلین کیپکوسگی دوسرے نمبر پر جبکہ ہالینڈ کی صفان حسان تیسرے نمبر پر رہیں۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی خاتون فریج اٹھا کر میراتھن دوڑیں گی دنیا بھر کی 6 بڑی میراتھن ریس میں ایک لندن میراتھن 2025 میں 56 ہزار سے زائد ایتھلیٹس...
پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار، سرٹیفکیٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار دے دیئے۔حکام کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار دیتے ہوئے پی پی پی کو سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین، سیکرٹری جنرل، سیکرٹری مالیات اور اطلاعات بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپہلگام کاخونیں ناٹک !! بھارت میں 35 سال سے مقیم پاکستانی خاتون کو...
پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل---فائل فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کے خلاف درج مقدمات پر سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔دورانِ سماعت جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج اگر زرتاج گل پیش ہوتیں تو بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیتے۔جج نے کہا کہ زرتاج گل آج عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئیں، ان کے وارنٹ گرفتاری نکالیں۔وکیل صفائی نے کہا کہ زرتاج گل کو آج حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، اگلی سماعت پر پیش ہوں گی۔جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 8 مئی تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ زرتاج گل و دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف...
---فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کیخلاف ملیر کینٹ میں کارروائی، 2 ملزمان گرفتاروفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے خلاف ملیر کینٹ میں کارروائی کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گوجرانوالہ اور نارووال میں ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا، تینوں ملزمان انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ہیں۔گرفتار تینوں ملزمان کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کردیا گیا ہے، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کے سیاحی علاقے پہلگام میں ۲۲ ؍ اپریل کے واقعے کی آڑ لے کر بھارت نے پاکستان کے خلاف جو یکطرفہ فضا بنانے کی تہ در تہ سازشیں کی تھیں، وہ بُری طرح ناکام ہو رہی ہیں۔ بھارت کسی بھی سطح پر اس کارروائی کے حوالے سے اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہورہا ۔ جس کا اندازا عالمی سطح پر ردِ عمل سے ہوتا ہے۔ گزشتہ روز پاکستان کو ایک بڑی کامیابی اس طرح ملی کہ سلامتی کونسل میں بھارت پاکستان کے خلاف اپنی مرضی کی ‘‘مذمت’’ حاصل کرنے میں ناکام ہوا۔ خبروں کے مطابق ‘‘اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی...
ویب ڈیسک:چین نے انسداد دہشت گردی کے مؤقف پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اسحاق ڈار نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر چینی ہم منصب کو بریفنگ دی۔ چین کی جانب سے پاکستان کی طرف سے پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کے مطالبے کا خیرمقدم کیا گیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہے اور خطے میں کشیدگی کا خواہاں نہیں، پاکستان معاملے کوسنجیدگی اور ذمہ داری سےسنبھالنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اداکارہ سجل علی اور فواد خان بھائی، بہن؟ ویڈیو نے مداحوں کو حیران کردیا اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ...
پابندی کی زد میں آنے والے پلیٹ فارمز میں ڈان نیوز، سما ٹی وی، اے آر وائی نیوز، بول نیوز، رفتار، جیو نیوز اور سنو نیوز کے یوٹیوب چینلز شامل ہیں جبکہ صحافی ارشاد بھٹی، عاصمہ شیرازی، عمر چیمہ اور منیب فاروق کے یوٹیوب چینلز پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انتہاپسند بھارتی حکومت بے باک صحافت اور سچائی پر مبنی رپورٹس نشر کرنے پر تلما اٹھی، پہلگام واقعے کے بعد بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے پر ڈان نیوز سمیت 6 کروڑ 30 لاکھ سبسکرائبرز کے حامل 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی۔ بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی کے مطابق بھارتی حکومت نے وزارت داخلہ کی سفارش پر پہلگام واقعے کے بعد اشتعال انگیزی اور...
دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل اور خلائی تسخیر کے خواب دیکھنے والے ایلون مسک کے بارے میں ایک ایسا انکشاف سامنے آیا ہے جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ اب تک یہ مانا جاتا تھا کہ ایلون کے 14 بچے ہیں، لیکن تازہ اطلاعات کے مطابق ان کی حقیقی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، شاید 100 سے بھی زیادہ! دی اٹلانٹک کی مصنفہ الزبتھ برونگ نے پوڈکاسٹ ’’سینیٹی‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایلون مسک کے بچوں کی اصل تعداد 14 سے کہیں بڑھ کر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وال اسٹریٹ جرنل کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسے ذرائع کا حوالہ دیا گیا ہے جن کے مطابق مسک کے بچوں کی...
بھارت میں جنگی جنون عروج پر ہے۔ پاکستان دشمنی کی آگ بھڑک اٹھی ہے۔ نریندر مودی جیسے شدت پسند جب اقتدار میں ہوں تو اور کیا توقع کی جا سکتی ہے؟ پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت کا معاملہ نہایت پیچیدہ ہے لیکن غیر متوقع نہیں! خود ہی واردات کر کے الزام پاکستان پر دھرنا بھارت کا پرانا وطیرہ ہے۔ فالس فلیگ آپریشن کرنے کی بھارتی تاریخ بہت پرانی ہے پہلگام کا ڈرامہ کیوں رچایا گیا ہے؟ اس واردات کے پیچھے متعدد مقاصد کار فرما ہیں۔ تشویش ناک امر یہ ہے کہ ہر مقصد پاکستان دشمنی اور کشمیریوں کی بربادی کے زہر میں بجھا ہوا ہے ۔مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت پر آرٹیکل 370 کی منسوخی کا ڈاکہ ڈالنے...
مزاحمتی ذرائع کے مطابق ترجمان نے کہا کہ نتن یاہو کا مسلسل جھوٹ بولنا دراصل وقت ضائع کرنے اور اپنی عوام کو دھوکہ دینے کی ایک ناکام کوشش ہے، جبکہ فلسطینی مزاحمت کی قیادت ایک مضبوط اور قومی مؤقف پر ڈٹی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان محمود مرداوی نے کہا ہے کہ نتن یاہو اسی طرح جھوٹ بولتا ہے جس طرح کوئی آسانی سے سانس لیتا ہے، خاص طور پر جب وہ یہ الزام لگاتا ہے کہ مزاحمتی تحریک قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ مرداوی نے واضح کیا کہ حماس پہلے ہی اپنے مؤقف کا اعلان کر چکی ہے، ہم مکمل معاہدے کے لیے تیار ہیں، جس کے تحت تمام اسرائیلی...
قیصر کھوکھر: محکمہ خزانہ کےبجٹ افسران کی ترقی کامعاملہ لٹک گیا۔ تفصیلات کے مطابق 12سال سےبجٹ افسران محکمہ خزانہ کوگریڈ 18میں ترقی نہ مل سکی،بجٹ افسران کی پروموشن کا کوئی سرےسےسروس سٹرکچرہی موجودنہیں ہے،محکمہ خزانہ کی 100سےزائدافسران کی ترقی کامعاملہ رک گیا۔ افسران پی پی ایس سی سےبھرتی ہوکر آئے تھے،پی پی ایس سی سے بھرتی ہونے والے افسران کی ترقی بھی رک گئی۔ سٹینڈنگ کمیٹی کا ایکٹ پر مشاورت کیلئے مزید ممبران کو شامل کرنے کا فیصلہ بجٹ افسران نےفوری سروس سٹرکچر بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چھبیس نومبر احتجاج پر درج دو مقدمات میں بشری بی بی کی ضمانت میں گیارہ جون تک توسیع کر دی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق چھبیس نومبر احتجاج پر درج دو مقدمات کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کےجج ابو الحسنات ذولقرنین نے کی، وکیل انصرکیانی اور شمسہ کیانی ایڈووکیٹ نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت گیارہ جون تک ملتوی کردی،بشری بی بی کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ اورکراچی کمپنی میں دو مقدمات درج ہیں۔ کالے ڈالے میں شہری کو اغوا کرنے کی کوشش , یاسر شامی نے...
پہلگام واقعہ: پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور دونوں ممالک پر زور دے رہا ہے کہ وہ “ذمہ دارانہ حل” کے لیے کام کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو لکھی گئی ایک ای میل میں کہا گیا کہ “یہ...
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور دونوں ممالک پر زور دے رہا ہے کہ وہ "ذمہ دارانہ حل" کے لیے کام کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو لکھی گئی ایک ای میل میں کہا گیا کہ "یہ بدلتی صورتحال ہے اور ہم پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، ہم کئی سطح پر بھارت اور پاکستان کی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں...
—فائل فوٹو بلوچستان بار کونسل کی کال پر کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں وکلا نے کینال منصوبے کے خلاف عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ببرلو بائی پاس پر احتجاج کے بعد وکلا نے سندھ پنجاب بارڈر کموں شہید کو بند کر دیادریائے سندھ سے کینال نکالنے کے خلاف ببرلو بائی پاس خیر پور پر احتجاج کے بعد وکلا نے سندھ پنجاب بارڈر کموں شہید کو بھی بند کر دیا ۔ رہنما بلوچستان بار کونسل کے مطابق بائیکاٹ کے باعث وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔ دوسری جانب یہ اعلان بھی سامنے آیا ہے کہ ضلع کچہری سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔
چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کہتی ہیں کہ پاکستان کی سالمیت کی بات آئے تو قوم یک جان ہے۔ اردلی حکومت نے فیصلہ کرنا ہے کہ اندرونی لڑائی لڑنا ہے یا بارڈر پر؟ حکومت جواب نہیں دیتی تو ہم بھارت کو کہہ دیتے ہیں کہ یہ ایٹمی ہتھیار ہم نے پٹاخے کے طور پر نہیں رکھے۔ یہ وقت آپس کی لڑائی کا نہیں بارڈر پر جانے کا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے عالیہ حمزہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو کیسز میں الجھا کر آپ آخر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ ایک جانب آپ موجودہ وقت میں ایک پیج پر آنے کی بات کرتے ہو، جو شخص قوم کو...
نئی دہلی(نیوزڈیسک) دفاعی حکام نے تصدیق کی ہے کہ 26 رافیل میرین لڑاکا طیاروں کی حفاظت کے لیے 63,000 کروڑ روپے کے دفاعی معاہدے پر آج (28 اپریل) دستخط کیے جائیں گے، جس میں ہندوستان میں فرانس کے سفیر فرانس کی نمائندگی کریں گے اور دفاعی سیکریٹری راجیش کمار سنگھ ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔ توقع ہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے دفاع بھی دستخطوں میں دور سے شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر ساؤتھ بلاک کے باہر ہونے کی توقع ہے۔اس سے قبل فرانسیسی وزیر دفاع نے ذاتی طور پر دستخط میں شرکت کرنا تھی لیکن ذاتی وجوہات کی بنا پر انہیں اپنا دورہ منسوخ کرنا پڑا۔ کیبنٹ کمیٹی برائے سیکورٹی...
دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق بھارت سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے اعلان کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کرنے لگا جبکہ بھارت کی یہ کوشش صرف اپنی عوام کو بیوقوف بنانے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں ہے۔ بھارت نے پہلے دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑ کر سیلابی صورتحال کا تاثر دینا چاہا، بھارت کی اس کوشش کے نتیجے میں مظفر آباد کے علاقے ڈومیل سے 22 ہزار کیوسک کا ریلہ گزرا۔ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے بعد مغربی...
علامہ سید جواد نقوی نے کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج امت مسلمہ کی خاموشی اور بے حسی نے ہمیں ایک سنگین سوال کا سامنا کرایا ہے، جو قرآن کی آیت سے مربوط ہے کہ تمھیں کیا ہوگیا ہے کہ تم کیوں نہیں نکلتے جب ستم رسیدہ پکار پکار کے کہتے ہیں کہ اس ظالم قریے کے لوگوں سے ہمیں نجات دے؟ اسلام ٹائمز۔ تحریکِ بیداریِ اُمت مصطفیٰؐ کے زیراہتمام ایوانِ اقبال لاہور میں کانفرنس بعنوان "غزہ میں کیا ہو رہا ہے، اور ہمیں کیا ہو گیا ہے؟" 29 اپریل بروز منگل کو 2 بجے دوپہر منعقد ہوگی، جس کی صدارت علامہ سید جواد نقوی کریں گے۔ کانفرنس میں پاکستان کی ممتاز مذہبی، فکری،...
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی پارلیمانی وفد کے ہمراہ مراکش پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز کاسابلانکا: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی پارلیمانی وفد کے ہمراہ جنوبی-جنوبی پارلیمنٹری فورم کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کے لیے مراکش پہنچ گئے۔کاسابلانکا ایئرپورٹ پر مراکشی پارلیمنٹ کے نائب صدر اور قویستور نے چیئرمین سینیٹ اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔مراکش آمد پر چیئرمین سینیٹ سے مراکشی پارلیمنٹ کی ناظم الامور محترمہ رابعہ قصوری نے بھی ملاقات کی اور دوطرفہ پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی جنوبی-جنوبی پارلیمنٹری فورم کے اجلاس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے 31 ممالک کے سربراہان سے خطاب کریں گے۔اپنے خطاب میں وہ عالمی و علاقائی امور...
ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب اور قطر نے شام کے ذمے ورلڈ بینک کا قرض ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں مملک کے نمائندوں نے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کو دیئے گئے ایک مشترکہ بیان میں عالمی بینک کو شام کے تقریباً 15 ملین ڈالر کے بقایا جات ادا کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔ دونوں مملک کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام عالمی بینک کے لیے شام میں برسوں کے تعطل کے بعد امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔ طیارے میں فنی خرابی، حادثے سے بال بال بچ گیا، کراچی گوادر کی پروازیں متاثر، تاخیر کا شکار

2019 میں بالاکوٹ حملے کے بعد پاکستانی فوج نے جن ٹارگٹس کو نشانہ بنایا ان میں سے ایک کے قریب کونسی بھارتی اہم شخصیت موجود تھی؟ بڑا انکشاف ہوگیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی انصار عباسی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ 2019 میں بالا کوٹ حملے کے بعد پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا ،پا فوج نے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ایک ایسے ہدف کو نشانہ بنایا جو بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کواٹر سے 500 میٹر دور تھا ، اس ہیڈ کواٹر میں بھارتی آرمی چیف بھی موجود تھے جو آپریشن کی نگرانی کر رہے تھے، یہ پاک فوج کی جانب سے ایک وارننگ تھی۔ جیونیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے 2019ءمیں بالاکوٹ پر حملہ (جس کے نتیجے میں وہاں کچھ درخت اکھڑنے کے ساتھ ساتھ ایک کوا بھی مارا گیا تھا) کے بعد پاکستان نے جو...
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن—فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سی سی آئی اجلاس میں آج کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا۔ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کی گزارش پر وزیرِ اعظم نے سی سی آئی کا اجلاس آج ہی طلب کر لیا۔ کراچی: وکلاء کا احتجاج، سٹی کورٹ کے دروازے سائلین کیلئے آج بھی بندکینالز منصوبے کے خلاف سٹی کورٹ کراچی میں وکلاء کا احتجاج بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس 2 مئی کو ہونا تھا، حکومت سندھ کی گزارش پر آج ہو رہا ہے، وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت سی سی آئی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہو گا۔ان کا یہ...
---فائل فوٹو پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدہ صورت حال کے باوجود آج بھی کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی ہے۔دربار انتظامیہ کے مطابق آج بھی یاتری کرتارپور راہداری کے ذریعے دربار پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ عبادات، مذہبی رسومات اور گورو دوارہ کے درشن میں مصروف ہیں۔یاتریوں کا کہنا ہے کہ یہ راہداری ان کی 70 سالوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے باوجود آج بذریعہ راہداری 208 یاتری بھارت سے کرتار پور پہنچےآج بذریعہ راہداری 208 یاتری بھارت سے کرتار پور پہنچے، یاتریوں نے پاک بھارت حکومتوں سے اپیل کی کہ کرتارپور راہدری کو کھلا رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بھی راہداری کھلی رہنی چاہیے، یہاں کے انتظامات اور...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے خیال میں یوکرین کریمیا کے اہم جزیرے سے دستبردار ہونے کے لیے تیار ہے جس پر روس نے 2014 میں قبضہ کیا تھا۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ دنوں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ کریمیا یوکرین کے لوگوں کا ہے اور ان کا ملک امریکا کی جانب سے کریمیا پر روسی قبضے کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو قبول نہیں کرسکتا۔ یہ بھی پڑھیے: روس کا کورسک کا علاقہ یوکرین سے واپس لینے کا دعویٰ، یوکرین کی تردید تاہم، بعد میں ویٹیکن میں پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے موقع پر دونوں صدور کے درمیان ملاقات ہوئی، امریکی صدر نے کہا...
وزیر خزانہ کی دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی ترقی میں شامل ہونے کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی ترقی میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس 2025 سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے ’’فاصلوں میں کمی اور مستقبل کی تعمیر: پاکستان میں شمولیتی ترقی اور حکمرانی کا راستہ‘‘ کے عنوان سے پاکستانی معیشت میں بہتری کو اجاگر کیا۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپنے خطاب میں پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی کی راہ کا خاکہ پیش کیا، وزیر خزانہ نے ماحولیاتی تبدیلی اور مالیاتی شعبے میں جراتمندانہ اصلاحات کا عزم ظاہر...
راولپنڈی (اوصاف نیوز)2019ءمیں بھارت کی جانب سےبالاکوٹ پر حملہ (جس کے نتیجے میں وہاں کچھ درخت اکھڑنے کے ساتھ ساتھ ایک کوا بھی مارا گیا تھا) کے بعد پاکستان نے جو کیا اُس میں سے کچھ تو دنیا نے دیکھا لیکن کچھ ایسا بھی تھا جس کے بارے میں معلومات کو عام نہیں کیا گیا۔ ہمارے درخت اور ایک کوا مارنے کے بدلے میں بھارت کے دو جنگی طیارے مار گرائے گئے اور ایک پائلٹ کو گرفتار کیا گیا جسے ایک کپ چائے پلا کربھارت کے حوالے کر دیا گیا۔پاکستان کے جوابی حملے سے کنفیوژڈ بھارتی فوج نے اس دوران اپنا ہی ایک ہیلی کاپٹر بھی مار گرایا تھا۔ یہ شرمندگی تو بھارت اور اس کی فوج کو دنیا...
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی حکومت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو بھارت چھوڑنے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہوگئی تاہم تین روز کے دوران 536 پاکستانی واپس آئے ہیں جبکہ پاکستان سے 849 بھارتی شہری اپنے ملک چلے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لانگ ٹرم ویزا رکھنے والے پاکستانی اور بھارتی شہریوں کی واپسی کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا، بارڈر کے دونوں جانب کئی خاندان اپنے گھروں میں واپسی کی امید لگائے بیٹھے ہیں، دوسری طرف جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے بھارتی پنجاب کے سرحدی علاقوں میں کسانوں کو اپنی فصلیں دو روز میں کاٹنے اور کھیت خالی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ چین کا انسداد دہشتگردی کے مؤقف پر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین نے انسداد دہشت گردی کے مؤقف پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اسحاق ڈار نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر چینی ہم منصب کو بریفنگ دی۔ چین کی جانب سے پاکستان کی طرف سے پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کے مطالبے کا خیرمقدم کیا گیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہے اور خطے میں کشیدگی کا خواہاں نہیں، پاکستان معاملے کوسنجیدگی اور ذمہ داری سےسنبھالنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ لندن ، پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے میں ملوث ایک شخص...
اسلام آباد: پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کا پانی روکنے اور دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے اعلان کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کرے گا، بھارت کی یہ کوشش صرف اپنے عوام کو بیوقوف بنانے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔ بھارت نے پہلے دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑ کر سیلابی صورتحال کا تاثر دینا چاہا اور بھارت کی اس کوشش کے نتیجے میں مظفر آباد کے علاقے ڈومیل سے 22 ہزار کیوسک کا ریلہ گزرا۔ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے بعد مغربی دریاؤں کی نگرانی وزارت آبی وسائل اور واپڈا کر رہے ہیں...
عمران اسلم: فیصل آباد، فن لینڈ میں 12 سالہ بچی جھولے سے گر کر جاں بحق ہونے کا واقعہ، فن لینڈ سیل ،واقعہ کی انکوائری کے لئے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کمیٹی کے کنوینئیر،ڈسٹرکٹ ایمرجسنی آفیسراور سول ڈیفینس آفیسر ممبران مقرر ہیں، انکوائری کمیٹی 48 گھنٹے کے اندر تحقیقات مکمل کرکے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ پیش کریگی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز فن لینڈ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،سول لائن میں حمنہ مصطفی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، فیصل آباد کی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔ بھارتی فوج کا ایک اور فیک انکاؤنٹر بے نقاب ہوگیا تفریحی مقام فن لینڈ میں حفاظتی اقدامات نہ...
برسوں سے جنگ میں گھرے ہوئے ملک کی معاشی قسمت کو پلٹنے میں مدد فراہم کرنے کی تازہ ترین کوشش میں سعودی عرب اور قطر نے اعلان کیا ہے کہ وہ شام کی جانب سے عالمی بینک کو واجب الادا تقریباً 15 ملین ڈالر مالیت کے قرضے کا تصفیہ کریں گے۔ دونوں خلیجی ریاستوں نے گزشتہ برس دسمبر میں شامی صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد سے شام کی نئی عبوری حکومت تک سفارتی رسائی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کی طرف سے شائع کردہ ایک بیان کے مطابق، سعودی عرب اور قطر کی مملکت کی وزارت خزانہ نے مشترکہ طور پر عالمی بینک گروپ کو شام کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے اپنے...
طیب سیف: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی پرانی قیادت نئی تنظیم سازی کی مخالف، پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے. ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب مختلف گروپس میں تقسیم، ہر دھڑا دوسرے گروپ کو آؤٹ کرنے کے چکر میں ہے، پنجاب میں قیادت کی کھینچا تانی، کارکنان بے یار و مددگار، تنظیم سازی تعطل کا شکار ہے۔ پرانی قیادت کے خیال میں نئی ٹیم احتجاج اور دھرنوں کو مینج نہیں کر سکے گی، پی ٹی آئی پنجاب اس وقت سلمان اکرم راجہ، حماد اظہر، علیمہ خان، شیخ وقاص اکرم اور عالیہ حمزہ کے دھڑوں میں تقسیم ہیں۔ بھارتی فوج کا ایک اور فیک انکاؤنٹر بے نقاب ہوگیا پنجاب میں دھڑے بندی کے...
عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال کے باوجود، دبئی کے سیاحتی شعبے نے 2025 کی پہلی سہ ماہی میں توقع سے زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جہاں جنوری سے مارچ کے دوران دنیا بھر سے 5.31 ملین بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کیا جاچکا ہے۔ عربین ٹریول مارکیٹ یعنی اے ٹی ایم کے 32 ویں ایڈیشن سے قبل دبئی ڈیپارٹمنٹ آف اکانومی اینڈ ٹورازم نے انکشاف کیا کہ یہ تعداد 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں 3 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتی ہے۔ ڈیپارٹمنٹ آف اکانومی اینڈ ٹورازم کے مطابق، پہلی سہہ ماہی میں دبئی کی ترقی کے اعداد مسلسل دو ریکارڈ ساز سالوں میں امارات کی عمارت کے لیے ایک مثبت رفتار کا اشارہ دیتے ہیں، یہ...
مظفرآباد(اوصاف نیوز)پہلگام حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحد پرگولہ باری کا سلسلہ جاری ہے ۔عالمی میڈی ارپورٹس کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کاسلسلہ جاری رہا ، متنازعہ علاقے پہلگام میں حملے کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی فوج نے ایل او سی کے ساتھ پاکستانی علاقے پر فائرنگ کی۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔دوسری جانب پاکستان نے بھارت سے حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اسلام آباد نے دریں اثناء اس حملے کے بعد نئی دہلی کے “سرحد پار دہشت گردی” کی حمایت کرنے کے الزامات کو مسترد کر تے ہوئے وزیر اعظم شہباز...
علامتی فوٹو رحیم یار خان میں غنڈہ گرد عناصر نے گھر کے باہر فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق یہ واقع آب حیات کے نواحی علاقے چک 52 پی میں پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
لاہور: گلبرگ پولیس نے جعلی میچ ٹکٹس فروخت کرنے والے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان کے مطابق ملزمان ایاز احمد اور عبدالتواب خود کو ٹی سی ایس کے ملازمین ظاہر کرکے شہریوں کو جعلی ٹکٹس فروخت کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو قذافی سٹیڈیم کے مختلف گیٹس سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم عبدالتواب کو گیٹ نمبر 15 جبکہ ایاز احمد کو فیفا گیٹ سے جعلی ٹکٹس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی میچ ٹکٹس برآمد کر لیے، جنہیں عوام میں فروخت کیا جا رہا...
ارب پتی ایلون مسک کے بچوں کی اصل تعداد پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ امریکی صحافی الزبتھ بروئنیگ نے انکشاف کیا ہے کہ مسک کے کم از کم 14 بچے ہیں، تاہم بعض ذرائع کے مطابق یہ تعداد 100 سے زائد ہو سکتی ہے۔ پوڈکاسٹ ’سینیٹی‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بروئنیگ نے کہا کہ ایلون مسک اپنے تعلقات اور بچوں کی تفصیلات کو خفیہ رکھنے کے لیے ماؤں سے رازداری کے معاہدے (این ڈی اے) کراتے ہیں اور مالی ادائیگیاں کرتے ہیں۔ الزبتھ کے مطابق مسک اب تک کم از کم 4 خواتین سے بچوں کے والد بن چکے ہیں، جبکہ حالیہ رپورٹس میں 5ویں خاتون ایشلے سینٹ کلیئر کا بھی نام سامنے آیا ہے۔ مزید پڑھیں: ایلون مسک کی چپ...
پہلگام واقعہ کے بعد پیدا شدہ صورت حال میں لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام بھارت کے خلاف سینہ سپر ہیں۔ وادی نیلم میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ مظاہرین نے ایل او سی پر کھڑے ہوکر بھارت کو پیغام دیا ہے کہ اگر کوئی جارحیت کی تو کشمیری پاک فوج کے شانہ بشانہ دندان شکن جواب دیں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ایل او سی بھارت کو پیغام پاک بھارت کشیدگی پاک فوج پاکستان بھارت جنگ پہلگام واقعہ لائن آف کنٹرول مودی سرکار نیلم...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ملک بھر میں گرمی کی لہر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جوں جوں سورج آنکھیں دکھا رہا ہے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ ایسے میں کوئٹہ کے باسی بڑھتی گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے شدید پریشان ہیں، لیکن کوئٹہ کے مقامی افراد نے گرمی اور لوڈ شیڈنگ کا حل نکال لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں دن میں 12 گھنٹے اے سی، روم کولر اور پنکھا چلانے سے کتنے یونٹ خرچ ہوں گے؟ کوئٹہ کے وسط میں واقع قندھاری بازار میں ان دنوں دیسی ساختہ ایئر کولر تیار کیے جا رہے ہیں، ان ایئر کولرز میں پلاسٹک کی گول باڈی میں پنکھا اور مشین فٹ کی جاتی ہے اس کے بعد پانی کو کھینچنے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے گارڈن ہیڈ کوارٹر کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب رامسوامی کے مکینوں نے بجلی کی عدم فراہمی پر کے الیکٹرک کے آفس پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین نے کے الیکٹرک کے آفس پر شدید پتھراؤ کیا جبکہ کے الیکٹرک آفس کے باہر کھڑے کے الیکٹر کے دو منی ٹرکوں پر بھی پتھراؤ کر کے اس کے شیشے توڑ دیے جبکہ منی ٹرک پر ڈنڈے بھی برسائے گئے۔ مظاہرین نے کے الیٹرک اور سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی، رامسوامی کے مکینوں کا کہنا تھا کہ اتوار کی صبح 7 بجے سے علاقے کی بجلی بند کی ہوئی ہے ، شدید گرمی میں بجلی بند ہونے سے پورے دن...