برطانوی پارلیمانی انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے مشرقِ وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان ہمیش فالکنر نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان کے مجرموں کی حوالگی کے معاملے میں کسی بھی انفرادی کیس پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔
ہمیش فالکنر نے مزید کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اقدامات پاکستان اور برطانیہ حکومتی سطح پر باہمی تعاون سے حل کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت مڈل ایسٹ کے لیے فراہم کی جانے والی امدادی رقم کو پاؤنڈ ٹو پاؤنڈ میچ کرے گی اور فلسطین کو ایک مستقل ریاست کے طور پر تسلیم کرنا اہم تھا۔ لندن میں فلسطینی سفارت خانے میں فلسطینی پرچم کا لہرانا بھی ایک اعزاز ہے۔
ہمیش فالکنر نے یہ بھی واضح کیا کہ غزہ میں امدادی سامان پہنچانے میں اسرائیل یا کوئی اور رکاوٹ نہیں بن سکتا اور برطانیہ غزہ میں مکمل اور مستقل جنگ بندی کا حامی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تمام اہم معاملات پر مسلسل رابطے میں رہے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہمیش فالکنر

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • جعلی ادویات بیچنا اب آسان نہیں! پاکستان میں پہلی بار جدید ٹریکنگ سسٹم کا نفاذ
  • ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے سست وکٹوں پر تنقید مسترد، مائیک ہیسن کا دوٹوک مؤقف
  • باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ
  • نابالغ بچے کا نان نفقہ کسی معاہدے سے ختم نہیں کیا جا سکتا: لاہور ہائیکورٹ
  • پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت