2025-11-04@09:15:52 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 1329				 
                «قیدیوں کی 3 ماہ کی»:
(نئی خبر)
	 اسموگ کے باعث لاہور میں شہریوں کو غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔  اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق مشرق سے آنے والی ہواؤں کی زد میں آج اوسط ‘اے کیو آئی’ 195 سے 210 تک رہنے کا امکان ہے۔ صبح کم درجہ حرارت کے باعث آلودہ زرات زیادہ دیر فضا میں معلق رہیں گے، زیادہ فضائی آلودگی کی زد میں آنے والے علاقوں میں اینٹی اسموگ گنز استعمال کی جائیں گی۔
	اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق مشرق سے آنے والی ہواؤں کی زد میں آج اوسط 'اےکیوآئی' 195 سے 210 تک رہنے کا امکان ہے۔اسموگ کے باعث لاہور میں شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ جانے کی ہدایت کر دی گئی۔اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق مشرق سے آنے والی ہواؤں کی زد میں آج اوسط 'اےکیوآئی' 195 سے 210 تک رہنے کا امکان ہے۔صبح کم درجہ حرارت کے باعث آلودہ ذرات زیادہ دیر فضا میں معلق رہیں گے، زیادہ فضائی آلودگی کی زد میں آنے والے علاقوں میں اینٹی اسموگ گنز استعمال کی جائیں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا تھا کہ کاہنہ لاہور میں...
	ادھر حماس نے معاہدے کے ضامن ممالک سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو دانستہ طور پر جنگ بندی معاہدے کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ رفح کراسنگ کا بند رکھنا بھی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں ایک بار پھر جنگ بندی معاہدہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔ حماس نے دو قیدی بنائے گئے افراد کی لاشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کر دیں۔ جس کے جواب میں اسرائیل نے پندرہ فلسطینی شہداء کی میتیں اہلِ غزہ کو واپس کیں، جن میں سے زیادہ تر پر بہیمانہ تشدد کے نشانات پائے گئے۔ تاہم انسانی بنیادوں پر ہونے والے اس تبادلے کے باوجود اسرائیل نے کارروائیوں...
	ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بے گھر فلسطینی خاندان پر اپنی رہائشگاہ واپسی کے دوران حالیہ اسرائیلی حملے نیز رفح کراسنگ کو کھولنے سے متعلق عہد و پیمان کو پورا کرنے سے اسرائیل کے انکار سمیت قابض صیہونی رژیم کیجانب سے غزہ جنگبندی معاہدے کی بار بار کی خلاف ورزیوں کی بھی شدید مذمت کی ہے اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے قابض و سفاک صیہونی رژیم کے ہاتھوں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کی ایک مرتبہ پھر شدید مذمت کی ہے۔ اس بارے جاری ہونے والے بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمعیل بقائی نے ایک بے گھر فلسطینی خاندان کے، اپنی رہائش گاہ واپسی کے دوران اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی جانب سے نشانہ...
	پاکستان ہمیشہ اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا، افغانوں کی مشکلات کو اپنی مشکل سمجھا ۔ اپنی سرحدیں اپنے بھائیوں کے لیے کھول دیں ۔ چالیس لاکھ مہاجرین کو اپنی سر زمین پر بسایا ۔ میں ذاتی طور پر اپنے وسائل کے مطابق 350 افغان گھرانوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں لیکن انتہای افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ دنوں افغانستان نے ان تمام احسانات کو فراموش کرتے ہوئے سرحدوں پر کھلی جارحیت کی جسکا ہماری افواج نے بھرپور جواب دیا ۔ افغانستان کو سوچنا چائیے کہ پاکستان اُسکا برادر اسلامی مُلک ہے لہٰذا کسی ایسے مُلک کے ہاتھوں استعمال نہ ہو جو پہلے ہی پاکستان کے اندر دہشتگردوں کو تعاون فراہم کر رہا ہے۔
	پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی تاریخ رقم کی ، ملکی معیشت کے تمام اشاریے مثبت ہیں ، ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کی سیاسی رہنمائوں سے گفتگو
	جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی تاریخ رقم کی ہے ، ملکی معیشت کے تمام اشاریے مثبت ہیں اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ، بھارت کے خلاف معرکہ حق میں پاکستان نے تاریخی فاتح حاصل کی اور بھارت کو ایسی شکست دی جسے وہ تاقیامت یادکھے گا، محنت اور لگن سے پاکستان دنیامیں وہ مقام حاصل کرے گا جس کا خواب قائداعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے جہانیاں میں رکن قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر کے گھر آمد کے موقع پر سیاسی رہنمائوں سے ملاقات کے دوران...
	امریکا بھر میں ’نو کنگز‘ ریلیوں کی تیاریاں مکمل: ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف لاکھوں افراد کے سڑکوں پر نکلنے کی توقع
	امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ہفتہ کو ’نو کنگز‘ احتجاجی مظاہرے منعقد کیے جا رہے ہیں، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن، تعلیم اور سیکیورٹی سے متعلق پالیسیوں کے خلاف عوامی ردعمل کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ پالیسیاں ملک کو بتدریج آمریت کی جانب دھکیل رہی ہیں، جس کے خلاف ہم نے سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کے حق میں احتجاج سے خطاب کرنے پر امریکا نے کولمبیا کے صدر کا ویزا منسوخ کردیا یہ احتجاجی ریلیاں جو بڑے شہروں، مضافاتی علاقوں اور چھوٹے قصبوں میں ہوں گی جون میں ہونے والے اسی نوعیت کے مظاہروں کا تسلسل ہیں۔...
	قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان نے تمام احسانات بھلا کر سرحدوں پر کھلی جارحیت کی، جس کا ہماری افواج نے بھرپور جواب دیا۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کے لیے کسی قسم کی لچک قابلِ برداشت نہیں، وزیردفاع کا افغانستان کو واضح پیغام سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حالیہ دنوں میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کیا، حالانکہ پاکستان ہمیشہ افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ پاکستان ہمیشہ اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا افغانوں کی مشکلات کو اپنی مشکل سمجھا ۔ اپنی سرحدیں اپنے بھائیوں کے لیے کھول دیں ۔ چالیس لاکھ...
	 وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈے پر عملدرآمد کے سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کی جیلوں کے لیے 32 جونیئر سائیکالوجسٹس کی انڈکشن ٹریننگ مکمل کر لی۔  اس موقع پر محکمہ داخلہ میں اسناد کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی چیئرپرسن کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق تھے۔ تقریب میں اعلیٰ افسران کی شرکت تقریب میں آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ڈی آئی جی سالک جلال، ڈی آئی جی نوید رؤف، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن رومان بورانہ، ڈائریکٹر پروبیشن اینڈ پیرول عارف عزیز، ڈپٹی سیکرٹری پریزن تہنیت بخاری اور سینئر سائیکالوجسٹ پریزن سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ تربیت کے اہم نکات 21 روزہ تربیت کے دوران...
	پاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور متحدہ عرب امارات جی ٹو جی فریم ورک کے تحت فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔اسلام آباد میں فرسٹ وویمن بینک کی نجکاری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی، یہ معاہدہ جی ٹو جی فریم ورک کے تحت طے پایا، جس کا مقصد پاکستان میں مالیاتی شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فرسٹ...
	کراچی میں پانی کی سپلائی کی بحالی کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے، لیکن مرمتی کام مکمل ہونے کے باوجود پانی کی فراہمی ابھی بحال نہیں ہوسکی۔ واٹر کارپوریشن کے مطابق نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن کے دو مقامات اور دھابیجی میں پائپ لائن کی مرمت رات ایک بجے مکمل کی گئی تھی، تاہم 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود پانی کی سپلائی متاثرہ علاقوں میں بحال نہیں ہو سکی۔ گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال، صفورا، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، گلبرگ اور فیڈرل بی ایریا جیسے کئی علاقوں میں پانچویں روز بھی پانی بند ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ نیپا، صفورا اور سخی حسن کے تین...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے الگ الگ نیلامیوں میں مارکیٹ ٹریڑری بلز کی فروخت کے ذریعے مجموعی طور پر 775.9 ارب روپے اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز – فلوٹنگ ریٹ کے ذریعے اضافی 157.8 ارب روپے حاصل کرلئے۔اسٹیٹ بینک کے ڈومیسٹک مارکیٹس اور مانیٹری مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، ایک ماہ، تین ماہ، چھ ماہ اور 12 ماہ کی مدت کے ٹریڑری بلز کے لیے پرائمری ڈیلرز کے ذریعے ٹینڈرز طلب کیے گئے تھے، جن کی سیٹلمنٹ 16 اکتوبر 2025 کو ہوگی۔نیلامی میں مجموعی طور پر 775.9 ارب روپے کی منظوری دی گئی، جبکہ کٹ آف ییلڈز (منافع کی شرح) زیادہ تر مستحکم رہیں۔ ایک ماہ کے بلز کے لیے 11.11 فیصد، تین ماہ کے لیے 11.05 فیصد، چھ...
	 پاکستان اس سال دہائیوں کی شدید ترین موسمِ سرما کا سامنا کرے گا، جب کہ ماہرین نے لا نینا کے اثرات کے باعث غیر معمولی درجہ حرارت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔  اقوام متحدہ اور انٹرسیکٹر کوآرڈینیشن گروپ (ISCG) کی تازہ رپورٹ کے مطابق، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی پنجاب میں درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری کم رہنے کا امکان ہے، جبکہ جنوبی علاقوں میں ہلکی یا معمول کی بارشیں متوقع ہیں۔ ماہرین کے مطابق لا نینا اس وقت بنتی ہے جب بحرالکاہل کے پانی کا درجہ حرارت معمول سے کم ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں غیر معمولی موسمی تبدیلیاں، بارشوں اور ٹھنڈ میں اضافہ ہوتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا...
	پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان اگر آٹے اور چینی کی فراہمی بند کردے تو افغانستان کیا کرے گا؟جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں شوکت یوسفز ئی اور وفاقی وزیر بلال اظہر کیانی نے گفتگو کی۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں صرف آپریشن سے امن کا قیام ممکن نہیں، افغان حکومت سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اگر یہاں سے آٹا چینی کی فراہمی بند کردے تو افغانستان کیا کرے گا؟ افغانستان کو بھارت سے ہی بات کرنی ہے تو پھر جائے بات کرلے اور چیزیں منگوالے۔شوکت یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ وزیراعظم نئے وزیراعلیٰ...
	 ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں دو گواہان ڈاکٹر ہرپال کمار اور ڈاکٹر آمنہ کے بیان ریکارڈ کر لیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قتل کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی۔ استغاثہ کے دو گواہان ڈاکٹر ہرپال کمار اور ڈاکٹر آمنہ کے بیان ریکارڈ کر لیے گئے۔ سرکاری وکیل راجہ نوید حسین نے کہا کی یہ دونوں گواہان ڈاکٹر ہیں انکی مصروفیات ہوتی ہیں۔ ملزم کے وکلاء آج ہی ان گواہان پر اپنی جراح مکمل کریں۔ سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ جان بوجھ کر کیس کو طول دینے کے لیے ساتھ جراح مکمل نہیں کی جارہی۔ عدالت...
	پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور میں 251 پُرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ شیخوپورہ میں 178، منڈی بہاؤالدین میں 190، راولپنڈی میں 155 پُرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ فیصل آباد میں 143، گوجرانوالہ میں 135، سیالکوٹ میں 128 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ ہنگامہ آرائی، تھوڑ پھوڑ، پولیس پر حملوں سمیت دیگر وجوہات پر پنجاب بھر کے تھانوں میں 76 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹی ایل پی کے پُرتشدد مظاہرین کیخلاف مقدمات اور گرفتاریوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ پولیس نے توڑ پھوڑ کرنیوالے 2 ہزار 716 پُرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا ہے جبکہ لاہور میں 39 سمیت پنجاب بھر میں 76 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ پو لیس ریکارڈ کے مطابق لاہور میں 251 پُرتشدد...
	سٹاف لیول معاہدہ عالمی مالیاتی کے فنڈ کے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح ، ادارہ جاتی اصلاحات پر اطمینان اورحکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے، وزیراعظم شہباز شریف
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے درمیان ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی کے حوالے سے ایک ارب ڈالر فنڈ کے لئے سٹاف لیول معاہدہ طے پا جانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹاف لیول معاہدہ پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریوں میں ہونے والی بہتری کا عکاس ہے ۔(جاری ہے)  بدھ کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق سٹاف لیول معاہدہ عالمی مالیاتی کے فنڈ پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے،یہ آئی ایم ایف کے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح ، ادارہ...
	معاشی استحکام کی جانب اہم قدم، پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025  سب نیوز  واشنگٹن:(آئی پی ایس)پاکستان کو معاشی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل ہو گئی ہے، جہاں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت پاکستان کے ساتھ 1.2 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ معاہدے پر حتمی فیصلہ اب آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے، جس کے بعد پاکستان کو یہ رقم جاری کی جائے گی۔ آئی ایم ایف کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا معاشی استحکام بتدریج بہتر ہو رہا ہے،...
	فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مزید 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کی نگرانی میں رات گئے اسرائیل کے حوالے کی گئیں۔ اس طرح غزہ امن معاہدے کے تحت جاری قیدیوں اور لاشوں کے تبادلے کے عمل میں ایک اور مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ اس سے قبل بھی حماس نے معاہدے کے تحت 4 یرغمالیوں کی لاشیں اور 20 قیدیوں کو اسرائیلی حکام کے حوالے کیا تھا۔ معاہدے کا مقصد انسانی بنیادوں پر قیدیوں کی رہائی اور انسانی جانوں کے ضیاع میں کمی لانا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن معاہدے کے دوسرے مرحلے کا بھی اعلان کردیا ہے۔ا نہوں نے...
	منعم ظفر کی قیادت میں ٹائون چیئر مینوں کی ناصر حسین شاہ سے ملاقات‘عوامی مسائل و تجاویر پر تبادلہ خیال
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے 9ٹائون چیئر مینوں نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سے ملاقات کی ،کراچی کے بلدیاتی مسائل عوام کی مشکلات و پریشانیوں پر بات چیت اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ واٹرکارپوریشن ، سندھ سالڈو یسٹ مینجمنٹ اور ایس بی سی اے کے حوالے سے درپیش مسائل حل ہونے چاہیئے ،کراچی بھر کی ٹوٹی سڑکیں اور سیوریج کا نظام عذاب بنا ہوا ہے ، اس کے لیے ٹائونز کو فنڈز فراہم کیے جائیں ، صوبائی اور ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی اسکیموں میں نہ تو ٹائون اور یوسی چیئرمینوں...
	برسلز:۔بیلجیئم میں تعینات روس کے سفیر دینس گونچار نے خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی یونین نے روس کے خودمختار مالیاتی اثاثوں کو ضبط یا استعمال کرنے کی کوشش کی، تو اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا اور روس کی جانب سے مناسب جواب دیا جائے گا۔ سفیر گونچار نے روسی خبررساں ایجنسی تاس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ خودمختار اثاثوں کو ضبط کرنا یا ان کا استعمال کرنا دراصل چوری کے مترادف ہے، جو کہ بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔ اگر یورپی یونین اس منصوبے پر عمل درآمد کرتی ہے، تو ان کی باہمی یکجہتی کی تمام باتیں ختم ہو جائیں گی اور وہ صرف اپنے نقصانات گننے پر مجبور...
	---فائل فوٹو  پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے جامعات کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایم ڈی کیٹ 2025ء کے پرچوں کے پری ہاک تجزیہ کو یقینی بنائیں۔پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ کا امتحان اتوار 26 اکتوبر 2025ء ہوگا۔ ایم ڈی کیٹ کےلیے کُل ایک لاکھ 40 ہزار 125 درخواست دہندگان کو رجسٹر کیا گیا جو ملک بھر میں 35 مقامات پر منعقد کیا جائے گا جس میں ایک بین الاقوامی مرکز یعنی ریاض (سعودی عرب) بھی شامل ہے۔یہ ٹیسٹ یونیورسٹیوں کے ذریعے لیا جائے گا جن میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ اور شہید...
	غزہ میں امن ڈیل کا پہلا مرحلہ مکمل اسرائیل اور حماس دونوں ہی تقریب میں شریک نہ ہوئے  غزہ میں امن ڈیل کا پہلا مرحلہ مکمل غزہ میں دو سالہ جنگ کے بعد بالآخر امن معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ فلسطینی تنظیم حماس نے تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا ہے جبکہ اسرائیل نے تقریباً 2,000 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کیا ہے، جن میں 250 عمر قید کے سزا یافتہ افراد بھی شامل ہیں۔ اس تبادلے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں طے پانے والےامن منصوبے کا پہلا عملی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔  صدر ٹرمپ نے اس موقع کو ’’مشرقِ وسطیٰ کے لیے ایک شاندار دن‘‘ قرار دیا...
	 واشنگٹن( نیوزڈیسک) پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدے سے متعلق مذاکرات کی کامیابی کے بعد ٹیرف ڈیل طے پا گئی۔  اس حوالے سے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے معاون امریکی وزیرخزانہ رابرٹ کپروتھ سے ملاقات کی جس میں ورچوئل اثاثوں کی ریگولیشن سے متعلق قانون سازی پر بریفنگ دی گئی۔ محمد اورنگزیب نے امریکی کمپنیوں کو تیل، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی حکام سے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا۔ دولت مشترکہ وزرائے خزانہ اجلاس سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے موسمیاتی فنانسنگ کی اہمیت اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ فعال کرنے کی ضرورت پر زور...
	تبلیغی جماعت کے شوری ارکان کی ملاقات : رائیونڈ احتماع کیلئے سہولت فراہم کرنے کا حکم ‘ بروقت تیاری کے ذریعے آفات سے بچائو ممکن : مریم نواز
	 لاہور  (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مرکز تبلیغی جماعت کے شوریٰ ارکان نے ملاقات کی۔ ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا امجد فاروق، مولانا محمد امیر، امتیاز احمد غنی اور ارشد ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رائیونڈ اجتماع کے لئے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے اور بہترین انتظامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی سی، سی سی پی او، ڈی آئی جی اور سی ٹی او کو خود رائیونڈ جانے کی ہدایت کی۔ تبلیغی جماعت کے وفد نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے عوامی خدمات پر خراج تحسین کیا اور کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رائیونڈ اجتماع کے لئے تین دن الیکٹرو بس چلانے...
	آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر اسلام آبادپولیس نے اہم سڑکوں پر فلیگ مارچ کیا ہے۔فلیگ مارچ ڈی آئی جی اسلام آباد کی قیادت میں ایکسپریس وے، سری نگر ہائی وے اور شہر کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق فلیگ مارچ کا مقصد شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانا ہے۔اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کےلیے مکمل الرٹ ہے۔کسی شر پسند کو ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی کہ قانون ہاتھ میں لے کر شہریوں کےلیے اذیت کا سبب بنے۔اگر کوئی قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش بھی کرے گا تو اس کے ساتھ سختی سے اور آہنی ہاتھوں سے نمٹا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ سے متعلق حکومتی تجاویز مسترد کر دیں، جس کے بعد مقامی ریفائنریوں کے 6 ارب ڈالر مالیت کے اپ گریڈیشن منصوبے کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ حکومت نے اب براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی 2023 میں ترمیم پر غور شروع کر دیا ہے۔وزارت توانائی کے اعلیٰ حکام کے مطابق، پیٹرولیم ڈویژن ایک نظرِ ثانی شدہ پالیسی سمری تیار کر رہا ہے، جو جلد ہی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کو منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق، نئی پالیسی میں ریفائنریوں کے لیے متعدد نئی مراعات شامل کیے جانے کا امکان ہے، جن میں پلانٹس اور مشینری کی درآمد پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ...
	 غزہ(نیوز ڈیسک)غزہ امن معاہدے کے تحت آج 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔  عرب میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے ریڈ کراس کی گاڑیاں غزہ کے علاقے دیرالبلاح پہنچ گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی قیدی اسرایئلی جیلوں سے بسوں میں سوار ہو رہے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جانا ہے، 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے۔ حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جبکہ خان یونس میں اسرائیلی یرغمالیوں کی...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 اکتوبر 2025ء) سوڈان کی ریاست شمالی ڈارفر کے دارالحکومت الفاشر میں پناہ گزینوں کے مرکز پر حملے میں کم از کم 17 بچوں سمیت 60 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پناہ گاہوں پر حملوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔یونیسف کو موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ ڈارفر سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی پناہ گاہ 'دارالارقم' پر کیا گیا جس میں 21 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سوڈان کی مسلح افواج کے خلاف برسرپیکار ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کو اس حملے کا زمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔ Tweet URL فریقین میں اپریل...
	پاکستان نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے طالبان فورسز کے خلاف کامیاب اسٹرائیک کرتے ہوئے درانی کیمپ 2 کو مکمل تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان کے درانی کیمپ 2 میں موجود 50 سے زائد طالبان اور خارجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ درانی کیمپ 2 خارجیوں کی پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں کے لیے ایک مرکزی لانچ پیڈ کا کام کرتا تھا۔ برابچا کے علاقے میں افغان طالبان کی سیکنڈ بٹالین ہیڈکوارٹر جس کا تعلق 1st بریگیڈ سے ہے، کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سے خارجیوں اور فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کو لانچ کیا جاتا تھا۔ اسٹرائیک میں درجنوں افغان طالبان اور خارجیوں کے جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق...
	 لاہور:  پنجاب میں ماحولیاتی معلومات کی فراہمی کے لیے پاکستان کا پہلا انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس متعارف کرا دیا گیا، جس کا مقصد شہریوں کو فضائی معیار، اسموگ، موسم اور ماحول سے متعلق تازہ ترین معلومات فراہم کرنا ہے۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق جدید اے آئی ٹیکنالوجی سے چلنے والا یہ چیٹ باکس شہریوں کو فضا کے معیار، احتیاطی تدابیر اور صحت کے تحفظ سے متعلق مشورے بھی فراہم کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس نظام کے ذریعے لوگ گھروں سے نکلنے سے پہلے موسمی حالات اور فضائی آلودگی کی سطح سے آگاہ رہ سکیں گے۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پنجاب ملک کا پہلا صوبہ ہے جہاں ماحول دوستی کے لیے...
	بھارت کے معروف موسیقار اسماعیل دربار نے حال ہی میں فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی اور اداکار سلمان خان کے درمیان پیدا ہونے والی دوری پر بات کرتے ہوئے ان کے اختلافات کی ممکنہ وجہ بیان کی ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں اسماعیل دربار نے کہا کہ سنجے لیلیٰ بھنسالی اور سلمان کے تعلقات اُس وقت خراب ہوئے جب فلم دیوداس کے لیے شاہ رخ خان کو کاسٹ کیا گیا۔ انہوں نے کہا، ’’جب مجھے کام کی ضرورت تھی تو بھنسالی نے مجھے فلم ’ہم دل دے چکے صنم دی‘، اور جب انہیں میری ضرورت تھی تو میں نے اپنا سب کام چھوڑ دیا۔ وہ میرے لیے انڈسٹری میں خدا کے برابر تھے۔‘‘...
	راولپنڈی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ روڈ سچویشن رپورٹ کے مطابق شہر کے بیشتر اہم راستے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کر دیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اہم شاہراہیں مکمل بند رپورٹ کے مطابق فیض آباد، مری روڈ، فائزالاسلام، کمیٹی چوک، لیاقت باغ، چاندنی چوک، 6th روڈ چوک، مریڑ چوک، راولپنڈی صدر، شمس آباد اور ڈبل روڈ سمیت 20 سے زائد مقامات پر ٹریفک مکمل طور پر بند ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن، جڑواں شہروں میں اسکولز بند، ٹی ایل پی کا آج دوپہر اسلام آباد کے لیے روانگی کا اعلان اسی طرح چکری، تھالیان، فتح جنگ ٹول پلازہ، مندرہ، داؤلتالہ، نکا کہیابان، نکا محراباد اور...
	سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے جمعرات کے روز پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانوئیل ماکرون کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی، جس میں متعدد عرب، اسلامی اور یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا تاریخی معاہدہ طے پاگیا  اجلاس کا مقصد غزہ کی موجودہ صورتحال اور جنگ بندی کے اقدامات پر مشاورت تھا۔ اجلاس میں متحدہ عرب امارات، مصر، اردن، اٹلی، جرمنی، اسپین، برطانیہ، قطر اور ترکی کے وزرائے خارجہ سمیت یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی محترمہ کیایا کالاس نے بھی شرکت کی۔  شرکا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس...
	کابینہ اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم نے گذشتہ 2 سال اپنے جنگی مقاصد کے حصول کیلئے لڑائی جاری رکھی اور ان مقاصد میں سب سے مرکزی مقصد اپنے قیدیوں کی واپسی تھی، جسے ہم اب حاصل کرنیوالے ہیں۔ نیتن یاہو نے کہا کہ یہ کامیابی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انکی ٹیم کی غیر معمولی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی حکومت نے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری دیدی۔ غزہ امن منصوبے کی منظوری سے متعلق اسرائیلی حکومت کی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اسرائیلی وزیراعظم اور وزراء کے علاوہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف اور امریکی صدر ڈونلڈ...
	 لاہور(آئی این پی )چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کیخلاف دو سال سے جاری سفاکیت اور وحشت ختم ہونے کی طرف جارہی ہے۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ابتدائی معاہدہ طے پاگیا ہے جس کا امریکی صدر نے اعلان کیا ہے، یہ وقت ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو اور فلسطینیوں کی امداد کیلئے سب آگے بڑھیں۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ جو معاہدہ طے پارہا ہے اس پر تمام فریق عملدرآمد کریں، اس معاہدے کیلئے امریکی صدر، سعودی ولی عہد، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ترک صدر، امیر قطر، مصر کے صدر ان تمام لوگوں اور عالمی قیادت کی بڑی محنت اور...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ 
	غزہ:۔ غزہ معاہدے کی اہم ترین شقیں سامنے آ گئیں۔ قیدیوں کی رہائی، قبضے کا خاتمہ اور بے گھر افراد کی واپسی، فائر بندی سب سے پہلے نافذ ہوگی اور اسی کے ساتھ عمل درآمد کا ٹائم لائن شروع ہوگا۔ پہلے مرحلے میں جنگ بندی کے آغاز کے 72 گھنٹے بعد ایک ساتھ 20 اسرائیلی قیدی زندہ حالت میں حوالے کیے جائیں گے۔ شہدا کی لاشوں کا تبادلہ مرحلہ وار اس وقت شروع ہوگا جب قابض افواج رہائشی علاقوں اور شہروں کے مراکز سے پیچھے ہٹ جائیں گی۔ اسرائیل کی جانب سے 2000 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر اتفاق ہوا، ان میں 250 عمر قید کی سزا یافتہ ہیں۔ 1700قیدی وہ ہیں جو گزشتہ دو برس قبل جنگ...
	حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے مصر اور دیگر ثالث فریقوں کے ساتھ طے پانے والے غزہ امن معاہدے کی شقوں کی مفصل تصویر پیش کردی ہے۔ العربی ٹی وی کو دیے گئے اپنے تازہ انٹرویو میں حمدان نے کہا کہ اس معاہدے کا بنیادی مقصد غزہ پر جاری جارحیت کا مکمل خاتمہ ہے اور اسی کے بعد قیدیوں کا تبادلہ عمل میں آئے گا، جبکہ معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے عالمی برادری کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ حمدان نے واضح طور پر کہا کہ معاہدے کے ایک اہم حصے کے تحت اسرائیلی فوج کو غزہ شہر، شمالی علاقوں، رفح اور خان یونس سے انخلا کرنا ہوگا اور یہ اقدام جنگ بندی کے باضابطہ اعلان...
	اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے بعد حماس کو مکمل طور پر تباہ کر دینا چاہیئے۔ نیتن یاہو کی اتحادی حکومت کے ایک اہم رکن اسموترچ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ حکومت گرانے کی کوشش نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزلیل اسموترچ نے کہا ہے کہ وہ غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے۔ اسرائیلی کابینہ میں جنگ بندی معاہدے پر آج ووٹنگ شیڈول ہے۔ اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموتریچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے بعد حماس کو مکمل طور پر تباہ...
	امریکی میڈیا کے مطابق امن معاہدے کے تحت ممکنہ طور پر ہفتہ یا اتور کو اسرائیلی اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ شروع ہو جائے۔ اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کو ممکنہ طور پر پیر کو رہا کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے میں مستقل جنگ بندی، قیدیوں کا تبادلہ اور غزہ کی تعمیر نو سمیت امدادی سامان کی فراہمی بھی شامل ہے۔ حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ امن کے طویل المدتی اور...
	حیدرآباد: محکمہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ممکنہ نجکاری کیخلاف واپڈا ملازمین کے احتجاجی مظاہرے سے عبداللطیف نظامانی خطاب کرتے ہوئے
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز 
	مصر میں اسرائیلی اورفلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جاری بالواستہ مذاکرات کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی  ، حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے لیے ناموں کی فہرست متعلقہ فریقین کے حوالے کردی  ۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں دو سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں بدھ کے روز اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جب فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے قیدیوں کی فہرست ثالثی ممالک کے حوالے کی اور مذاکرات میں شریک تمام فریقین نے ’امید‘ کی فضا کا اظہار کیا ہے۔ حماس نے   بیان میں کہا ہے کہ “ہم ،صدر ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے پر جاری مذاکرات سے پُرامید ہیں اور...
	مظاہرین نے 2 سال سے قید اور جنگ کے خاتمے سے متعلق کوئی اقدامات نہ کرنے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی شہریوں نے حکومت پر زور دیا کہ جلد از جلد امن کیجانب اقدامات کیے جائیں اور قیدیوں کی فوری واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین نے آج پھر دارالحکومت تل ابیب میں جمع ہوکر حکومت مخالف نعرے لگائے۔ اسرائیلی شہری تل ابیب میں "ہاسٹیجز اسکوائر" پر جمع ہوئے اور قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر غزہ جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کی رہائی کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے 2...
	اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت براہ راست نشر کرنے کی اجازت دے دی۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف 36 درخواستوں پر سماعت کی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔آئینی بنچ میں جسٹس جمال مندو خیل اور جسٹس محمد علی مظہر شامل تھے ، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی بنچ کا حصہ تھے ، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بنچ میں شامل تھے ۔دوران سماعت سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے چھبیسویں آئینی ترمیم کیخلاف چھتیس درخواستوں پرسماعت براہ راست دکھانے کی درخواستیں منظور کرلیں۔جسٹس جمال...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بیلاروس کے مابین ایک لاکھ 50 ہزار تربیت یافتہ ہنرمند پاکستانیوں کو روزگار فراہمی کا معاہدہ تعطل کا شکار ہوگیا، معاہدے کی آڑ میں غیرقانونی طریقوں سے سرحد پار کرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے جس پر حکومت نے معاہدہ کی تفصیلات طے ہونے تک پاکستانیوں کو بیلاروس کے سفر سے گریز کی ہدایت کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بیلاروس کے مابین اپریل میں ہوئے روزگار کی فراہمی حالیہ معاہدے سے متعلق پائے جانے والے ابہام کے باعث یکم جنوری سے دو اکتوبر تک کے عرصے میں بیلاروس اور پولینڈ کی سرحد پر آٹھ ممالک کے باشندوں کی جانب سے غیر قانونی طورپر سرحد پار کرنے کی...
	اسرائیلی جارحیت کے 2 برس ، جماعت اسلامی کے صہیونی مظالم کیخلاف ملک گیر احتجاج و مظاہرے ‘اہل غزہ اور حماس سے اظہار یکجہتی
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کو فلسطینیوں کے قتل عام کا لائسنس جاری کیا ہوا ہے، اسلامی ممالک بالخصوص پاکستان کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے قائدانہ کردار ادا کیا جائے، ٹرمپ کی خوشامد کی بجائے امت کے جذبات کی باوقار انداز میں ترجمانی ہونی چاہیے۔ غزہ پر صہیونی جارحیت کے دوسال مکمل ہونے پر اپنے ویڈیو پیغام میں اور ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے بدترین مظالم کے باوجود صبر اور استقامت کا مظاہرہ کرنے پر اہل غزہ اور حماس کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں نے ثابت کردیا کہ وہ عظیم قوم...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت براہِ راست نشر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔دورانِ سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ہمارا المیہ ہے ہم ہر چیز کا غلط استعمال کرتے ہیں، ہم نے لائیو اسٹریمنگ سے عوام کو تعلیم دینا چاہی، مگر خود ایکسپوز ہوگئے۔جسٹس عائشہ ملک نے حکومت کے مؤقف سے متعلق استفسار کیا جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ لائیو اسٹریمنگ کا معاملہ انتظامی نوعیت کا ہے۔ اس موقع پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ یعنی بینچ جو فیصلہ کرے، حکومت اس پر متفق ہے۔کے پی حکومت کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ کسی جج پر ذاتی اعتراض نہیں،...
	سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت براہ راست نشر کرنے کی اجازت دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ آف پاکستان نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت براہ راست نشر کرنے کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف 36 درخواستوں پر سماعت کی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔آئینی بنچ میں جسٹس جمال مندو خیل اور جسٹس محمد علی مظہر شامل تھے، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی بنچ کا حصہ تھے، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بنچ میں...
	سپریم کورٹ نے 26ویں ترمیم کیس کی عدالتی کارروائی براہِ راست نشر کرنے کی درخواستیں منظور کر لیں ۔ سماعت کے آغاز پر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے وکیل شاہد جمیل روسٹرم پر آئے اور مؤقف اختیار کیا کہ فل کورٹ کی تشکیل کے حوالے سے ان کی درخواست پر اعتراضات لگائے گئے ہیں، جن کے خلاف چیمبر اپیل دائر کی جا چکی ہے، استدعا ہے چیمبر اپیل پر پہلے فیصلہ کیا جائے۔ شاہد جمیل نے مزید کہا کہ ہماری درخواست پر بھی بنچ کی تشکیل کے حوالے سے اعتراضات ہیں، لہٰذا اسے دیگر درخواستوں کے ساتھ سنا جائے، مشاورت کے بعد بنچ نے درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت کردی۔ بعد ازاں جسٹس جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ حسین...
	 سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے لائیو اسٹریمنگ کی درخواستیں منظور کرلیں، چھبیسویں آئینی ترمیم کا کیس سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر ہوگا۔سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے موقع پر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے وکیل شاہد جمیل نے کہا کہ فل کورٹ تشکیل سے متعلق ہماری درخواست پر اعتراضات لگے، چیمبر اپیل دائر کی ہے اس پر پہلے فیصلہ کیا جائے۔اس پر بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے کہا کہ پہلے ہم آئینی بینچ پر اعتراض اور فل کورٹ کا معاملہ سنیں گے۔سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے...
	 قاہرہ (نیوز ڈیسک) غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے حماس اسرائیل اور ثالثوں کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا، مصر کے شہر شرم الشیخ میں حماس، اسرائیل اور امریکا میں بات چیت آج پھر ہو گی۔  شرم الشیخ میں ہونے والے مذاکرات میں حماس وفد کی قیادت سینئر مذاکرات کار خلیل الحیہ نے کی، امریکی خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی مذاکرات میں شریک ہوئے۔ رات دیر تک جاری رہنے والے مذاکرات میں قطر اور مصر کے وفود نے بطور ثالث شرکت کی۔ فلسطینی عہدیدار کے مطابق حماس نے یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ سے اسرائیل کے انخلا اور ٹائم لائن پر اپنے مؤقف کا خاکہ پیش...
	حیدرآباد: الخدمت آرفن کیئر کے تحت عالمی یوم اساتذہ کی مناسبت سے ہونے والے پروگرام میں باہمت بچے شریک ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251007-08-38 جسارت نیوز سیف اللہ
	بھارت، اترپردیش میں” آئی لو محمد (ص) ” مہم پر مسلمانوں کی گرفتاریوں کے خلاف جالندھر میں احتجاجی مظاہرہ
	مظاہرین نے گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مہم کو پرامن قرار دیا جس کا مقصد حضور (ص) سے اظہار محبت و عقیدت کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر میں اس وقت کشیدگی پیدا ہو گئی جب اترپردیش کے شہر بریلی میں میں "آئی لو محمد (ص)”مہم کے سلسلے میں علمائے کرام اور دیگر لوگوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک کمیونٹی کے افراد ایک مقامی تنظیم کے بینر تلے جمع ہوئے، شہر میں مارچ کیا اور بعد میں پولیس کمشنر کے دفتر کے باہر جمع ہو کر اترپردیش پولیس کی...
	مظاہرین نے گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مہم کو پرامن قرار دیا جس کا مقصد حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے اظہار محبت و عقیدت کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر میں اس وقت کشیدگی پیدا ہو گئی جب اترپردیش کے شہر بریلی میں میں "آئی لو محمدۖ”مہم کے سلسلے میں علمائے کرام اور دیگر لوگوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک کمیونٹی کے افراد ایک مقامی تنظیم کے بینر تلے جمع ہوئے، شہر میں مارچ کیا اور بعد میں پولیس کمشنر کے دفتر کے باہر جمع ہو کر اترپردیش...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ 
	جڑواں شہروں کی باونڈری پر کشمیریوں کی خصوصی چیکنک کی باتیں گمراہ کن ہیں،ترجمان اسلام آباد پولیس WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی پولیس نے پولیس سے منسوب سوشل میڈیا پر زیر گردش آڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر کشمیریوں سے متعلق زیرگردش پولیس سے منسوب آڈیو جعلی ہے، جڑواں شہروں کی باونڈری پر کشمیریوں کی خصوصی چیکنک کی باتیں گمراہ کن ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں، معمول کی چیکنگ سب شہریوں کیلیے برابر ہے، شہری ایسی گمراہ کن افواہوں اور پروپیگنڈے پر کان مت دھریں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گمراہ کن افواہ پھیلانا...
	 راولپنڈی:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ مری روڈ کو سرسبز، جدید اور خوبصورت بنا دیا گیا ہے۔  راولپنڈی کی تاریخی اور مصروف ترین سڑک کی ری ویمپنگ اور اَپ گریڈیشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد مری روڈ اب ایک گرین کوریڈور کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ ماضی میں بے ہنگم ٹریفک، ٹوٹ پھوٹ اور کچرے کے ڈھیروں سے بھرپور یہ سڑک اب پھولوں، درختوں، روشنیوں اور شہری سہولیات سے مزین ہو چکی ہے۔ سیکستھ روڈ پر پل کے نیچے نوجوانوں کے لیے ایک جدید اور خوبصورت ٹینس کورٹ تعمیر کیا گیا ہے جبکہ اسی مقام اور اس کے اردگرد راستوں کو دلکش پودوں،...
	اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے امریکی صدر نے بتایا کہ اسرائیلی انخلا کی ابتدائی لائن پر رضامندی سے حماس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کی تصدیق کے بعد جنگ بندی فوری طور پر مؤثر ہو جائے گی اور قیدیوں کا تبادلہ شروع ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ بات چیت کے بعد اسرائیل نے انخلا کی ابتدائی لائن پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بات چیت کے بعد اسرائیل نے انخلا کی ابتدائی لائن پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، اس بارے میں حماس...
	اٹلی میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے ،چھوٹی تصویر میں برازیل میں غزہ کے شہید بچوں کی تصویریں نصب ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ 
	—فائل فوٹو داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی 21ویں اکیڈمک کونسل کا اجلاس وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (ستارۂ امتیاز، تمغۂ امتیاز) کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں اہم تعلیمی اصلاحات، نصاب کی بہتری اور پالیسی اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کا سب سے اہم فیصلہ وائس چانسلر کی سفارش پر بی ایس کمپیوٹر سائنس پروگرام کی 200 نشستوں میں مختص 40 سیلف فنانس نشستوں کو کم کر کے 20 کرنے کی منظوری تھا۔یہ اقدام طلبہ کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے جس سے یونیورسٹی کی میرٹ پر مبنی داخلہ پالیسی اور جدید و مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کے فروغ کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین نے...
	کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ تھے اور آئندہ بھی رہیں گے:وزیراعظم کا آزاد کشمیر میں مذاکراتی عمل کی کامیابی کا خیر مقدم
	 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ امن کا قیام اور حالات کا معمول پر آنا خوش آئند ہے، سازشیں اور افواہیں آخر کار دم توڑ گئیں۔ تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے، عوامی مفاد اور امن ترجیح ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، کشمیری بھائیوں سے گزارش ہے افواہوں پر کان دھرنے سے گریز کریں۔پہلے بھی کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ...
	ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہے، عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے اور آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، کشمیری بھائیوں سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان دھرنے سے گریز کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں امن کا قیام اور حالات کا معمول پر آ جانا خوش آئند ہے، عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے اور مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں...
	اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے لیے عوامی مفاد اور امن سب سے اہم ترجیح ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لیے حکومت ہر وقت تیار ہے اور کسی بھی مشکل گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ پرائم منسٹر آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے حکومتی مذاکراتی ٹیم اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا اور کمیٹی کے اراکین کو ان کی محنت اور سنجیدہ کوششوں پر...
	لاہور+ اسلام آباد+ گوجرانوالہ+ ننکانہ+ حافظ آباد (خصوصی نامہ نگار+ خبر نگار+ نمائندگان) مذہبی، سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں نے ملک بھر میں مظلوم فلسطینیوں اور صمود گلوبل فوٹیلا کی حمایت اور اسرائیلی درندگی و جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے، ریلیاں نکالی گئیں۔ مظاہرے نے اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔ سابق سینٹر مشتاق احمد خان سمیت زیر حراست سینکڑوں رضا کاروں کی جرات کو سلام پیش کیا۔ مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام چوبرجی چوک لاہور میں مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید، حافظ عبدالرؤف، مزمل اقبال ہاشمی و دیگر نے کہا کہ اسرائیل دنیا کے امن کے لیے دن بدن سب سے بڑا خطرہ بنتا جارہا ہے۔ لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت تمام پاکستانیوں کی رہائی کے لیے ایک بااثر یورپی ملک سے رابطے میں ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہماری اطلاع کے مطابق مشتاق احمد کو اسرائیلی فورسز نے گرفتار کیا ہے، ہماری پوری کوشش ہے جتنے بھی پاکستانی ہیں ان کو بحفاظت واپس لائیں‘ ہمارے اسرائیل سے سفارتی روابط نہیں ہیں، اس لیے ہم تیسرے ملک کے ذریعے ان کی رہائی کی کوششیں کر رہے ہیں۔غزہ میں امن معاہدے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ جب ہمیں 20 نکاتی ایجنڈا دیا گیا تو اسلامی ممالک کی طرف سے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ (نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر نوابشاہ سمیت ملک بھر میں یومِ احتجاج منایا گیا۔ یہ احتجاج گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی کے مطالبے کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر 20 نکاتی امریکی ایجنڈے کی خاموش حمایت کے خلاف ریکارڈ کرایا گیا۔نوابشاہ پریس کلب کے باہر منعقدہ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع بینظیرآباد برادر طارق جاوید نے کہا کہ دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی لہریں اٹھ رہی ہیں، گاؤں، قصبوں اور شہروں میں ریلیاں نکل رہی ہیں لیکن حکومت پاکستان مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوآدم( نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کا اہم اجلاس کل پاکستان اجتماع عام اور گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے ملک گیر احتجاج کی کال پر المرکز اسلامی شہدادپور میں نائب امیر جماعت سندھ محمد افضال آرائیں کی زیرصدارت منعقد ہوا ۔امیرضلع رفیق منصوری، قیم جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ ارشد علی اور نائب امیر سید ارشاد ظفر بخاری و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی سندھ محمد افضال آرائیں اور ضلعی امیر محمد رفیق منصوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا کے نام نہاد انسانی حقوق کے ادارے بخوبی واقف ہیں کہ اسرائیل نبیوں...
	امریکا میں اینگلیکن چرچ کے آرچ بشپ ڈاکٹر فولی بیچ نے صدر چرچ آف پاکستان بشپ آزاد مارشل کے ہمراہ گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال چیئرمین پاکستان علماء کونسل و کوارڈینیٹر قومی پیغامِ امن کمیٹی حکومتِ پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور دیگر علمائے کرام و مشائخ نے کیا۔ یہ بھی پڑھیں: مسلم سربراہان کے اصرار پر غزہ مسئلے کا حل نکلا، پورے معاملے میں سعودی عرب اور پاکستان کا کردار کلیدی تھا، حافظ طاہر اشرفی اس موقعے پر ہونے والی بین المذاہب ملاقات کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ’تمام آسمانی مذاہب امن، محبت اور رواداری کا درس دیتے ہیں۔ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور حضرت...
	مجوزہ غزہ امن معاہدے کی حمایت، وزیراعظم نے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیئے،اسد قیصر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ مجوزہ غزہ امن معاہدے کی حمایت کرکے وزیراعظم نے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیئے۔ مطالبہ ہے وزیراعظم اپنی قوم سے معافی مانگیں۔ فلسطینیوں کی مرضی کے بغیر کوئی فیصلہ قبول نہیں۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ معاہدے کے لیے فلسطین کی رائے کو اہمیت نہیں دی گئی، کیا 8 اسلامی ممالک کے ایک بھی سربراہ نے ٹویٹ کیا؟ وزیراعظم نے ٹویٹ کر کے پاکستانیوں کے جذبات کو مجروح کیا۔اسد قیصر کا کہنا...
	غزہ پر ٹرمپ کا 20 نکاتی فارمولا مسترد، فلسطینیوں کیخلاف ظالمانہ اقدام قابل قبول نہیں ،تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی کارروائیوں کیخلاف مظاہرے کئے جائیں علما کرام جمعے کے خطبات میں ٹرمپ کے بدنام زمانہ نکات کے خلاف قراردادیں منظور کروائیں، صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی نیوی کے حملہ اور امدادی کارکنوں کو یرغمال بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف آج ملک گیر مظاہروں کا اعلان کردیا۔صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی نیوی کے حملہ اور امدادی کارکنوں کو یرغمال بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت ۔جے یو آئی کی جانب سے...
	 دورِ نایاب :لاہور میں شاہدرہ سے رائیونڈ اسٹیشن تک 40 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کے ساتھ گرین کوریڈور منصوبے کی منظوری دی گئی ہے، جس پر 1 ارب 77 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔  ترجمان ذرائع کے مطابق پی ایچ اے کے تحت یہ منصوبہ مکمل کیا جائے گا، جس کے تحت 664 کنال اراضی پر گرین کوریڈور تعمیر کیا جائے گا،3کنال سے8کنال تک ریلوےٹریک کیساتھ ساتھ30سائٹس کی نشاندہی کرلی گئی ہے،اس منصوبے میں ریلوے ٹریک کے ساتھ پارکس، جِنگ ٹریک، اوپن جم، واک ویز، سٹنگ ایریاز، چلڈرن پلے ایریاز، باونڈری فینسز، اور بیڈمنٹن کورٹس شامل ہوں گے۔ منصوبے کو 4 مختلف فیز میں مکمل کیا جائے گا، اور اس کی تکمیل دو سال میں متوقع ہے۔ ...
	 اسلام آباد:  نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت تمام پاکستانیوں کی رہائی کے لیے ایک بااثر یورپی مل سے رابطے میں ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہماری اطلاع کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیلی فورسز نے گرفتار کیا ہے، ہماری پوری کوشش ہے جتنے بھی پاکستانی ہیں ان کو بحفاظت واپس لائیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارے اسرائیل سے سفارتی روابط نہیں ہیں، اس لیے ہم تیسرے ملک کے ذریعے ان کی رہائی کی کوششیں کر رہے ہیں۔ غزہ میں امن معاہدے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ جب ہمیں 20 نکاتی ایجنڈا...
	 اسلام آباد:  پولیس کی جانب سے پریس کلب کے باہر وکلا کی گرفتاری کے معاملے پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ آج اسلام آباد کچہری میں وکلا کی جانب سے جزوی ہڑتال کی جا رہی ہے ، جب کہ بعض وکلا عدالتوں میں پیش بھی ہو رہے ہیں۔ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی اور قانونی حق ہے۔ اس معاملے پر آج جنرل باڈی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات پریس کلب کے باہر سے اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سیکریٹری سمیت 10 سے 15 وکلا کو گرفتار کیا...
	صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف جمعے کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان کردیا۔جے یو آئی کی جانب سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ٹرمپ کا 20 نکاتی فارمولا مسترد کرتے ہیں، فلسطینیوں کے خلاف کوئی بھی ظالمانہ اقدام قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کل بروز جمعہ تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف مظاہرے کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ...
	 جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف جمعے کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان کردیا۔ جے یو آئی کی جانب سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ٹرمپ کا 20 نکاتی فارمولا مسترد کرتے ہیں، فلسطینیوں کے خلاف کوئی بھی ظالمانہ اقدام قابل قبول نہیں ہے۔  انہوں نے کہا کہ کل بروز جمعہ تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف مظاہرے کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ مظاہروں میں صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔ جے یو آئی کے رہنما عبدالغفور حیدری نے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مانچسٹر:ـ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودیوں کی عبادت گاہ کے باہر حملے میں2افراد ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یومِ کِپور کے موقع پر ایک یہودی عبادت گاہ (سینیگوگ) کے قریب حملے میں دو افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے، جبکہ حملہ آور کو پولیس نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور نے پہلے گاڑی سے راہگیروں کو کچلا اور پھر سیکیورٹی گارڈ پر چاقو سے حملہ کیا۔ واقعہ مانچسٹر کے علاقے کرمپسال میں ہیٹن پارک ہیبرو کانگریگیشن سینیگوگ کے باہر پیش آیا. جہاں اس وقت بڑی تعداد میں عبادت گزار موجود تھے۔پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کے پاس...
	  برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودیوں کی عبادت گاہ کے باہر حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔  برطانوی خبر رساں ادارے  کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یومِ کِپور کے موقع پر ایک یہودی عبادت گاہ (سینیگوگ) کے قریب حملے میں دو افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے، جبکہ حملہ آور کو پولیس نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔  مانچسٹر پولیس کے مطابق حملہ آور نے پہلے گاڑی سے راہگیروں کو کچلا اور پھر سیکیورٹی گارڈ پر چاقو سے حملہ کیا۔ واقعہ مانچسٹر کے علاقے کرمپسال میں ہیٹن پارک ہیبرو کانگریگیشن سینیگوگ کے باہر پیش آیا، جہاں اس وقت بڑی تعداد میں عبادت گزار موجود تھے۔  پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کے پاس ممکنہ طور...
	اسرائیلی حملے اور کارکنوں کی گرفتاری کے بعد گلوبل صمود فلوٹیلا نے فلسطین کے حامیوں کو دنیا بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔ فلوٹیلا کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ان کے قافلے پر اسرائیلی حملے جاری ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ردِعمل سامنے آئے۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ سفارتخانوں اور پارلیمان کے باہر مظاہرے کیے جائیں تاکہ فلسطین کے حق میں عالمی دباؤ بڑھایا جا سکے۔ مزید کہا گیا کہ ان کمپنیوں کے خلاف بھی احتجاج کیا جائے جو فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کے ساتھ شریک ہیں۔ فلوٹیلا کی کال کے بعد یونان میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ...
	نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 27-2026 کے دوران پاکستان کی سربراہی میں ہونے والےایس سی او (شنگھائی تعاون تنظیم) کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی تیاریوں کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا اجلاس چیئر کیا۔ اجلاس میں وزیرخارجہ نے تیاریوں کے عمل کی رہنمائی کی اور زور دیا کہ ایس سی او اجلاس کو پاکستان کی شان کے مطابق انعقاد کرنا ضروری ہے۔ مزید پڑھیں: ایس سی او اجلاس پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر طارق باجوہ، قائم مقام سیکریٹری خارجہ، کابینہ ڈویژن، داخلہ، اطلاعات کے سیکرٹریز، چیئرمین CDA، IG ICT اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
	اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ بھی جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ بھی جاری کردی گئی۔ رپورٹ یکم ستمبر سے30 ستمبر تک کی جاری کی گئی ہے، چیف جسٹس سردارمحمد سرفراز ڈوگر نے مجموعی طور پر107کیسز کا فیصلہ کیا جسٹس محسن اخترکیانی نے54،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے45کیسز نمٹائے،جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نے1،جسٹس ارباب محمد طاہر نے 66کیس نمٹائے، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 49،جسٹس خادم حسین سومرو نے 31 کیسز نمٹائے، جسٹس محمد اعظم خان نے 228،جسٹس محمد آصف نے 162کیسز نمٹائے،جسٹس انعام امین منہاس نے ستمبر کے ایک ماہ میں348 کیسز نمٹائے۔  روزانہ مستند اور خصوصی...
	سِکھ برادری کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنم دن کی مرکزی تقریب 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہو گی، جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر سے یاتری حاضری دیں گے۔ اس حوالے سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق نے کی، جبکہ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔  اجلاس میں پولیس، رینجرز، کسٹمز، امیگریشن، واپڈا اور ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ یاتریوں کو سیکورٹی، رہائش، سفری سہولیات اور...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نواب شاہ (نمائندہ جسارت)نواب شاہ میں ضلعی حکومت کی جانب سے غیر قانونی پکوان سینٹرز اور پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خلاف کیے جانے والے چھاپے اور کارروائیاں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی پکوان سینٹرز بدستور چل رہے ہیں، جہاں پکانے کے بعد بچ جانے والا تیل اور دیگر فضلہ کھلے عام نالیوں اور گٹروں میں ڈالا جاتا ہے، جس کی وجہ سے پانی کا بہاؤ رْک جاتا ہے۔ نتیجتاً گلی محلوں میں گندا پانی جمع ہو کر تعفن پھیلانے لگتا ہے، جس سے شہری شدید مشکلات اور صحت کے مسائل کا شکار ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ پکوان سینٹرز نہ صرف نکاسی آب کے نظام کو تباہ کر...