2025-09-18@13:31:52 GMT
تلاش کی گنتی: 2686

«مالی تعاون»:

(نئی خبر)
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بہتری آرہی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور میں ملاقات کی اس موقع پر قونصل جنرل مہران موحد فر بھی موجود تھے۔ نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا معزز ایرانی سفیر اور قونصل جنرل کا پر تپاک و پر خلوص خیرمقدم کیا جبکہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال،توانائی اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال اور پاک ایران تعلقات کو بلندیوں کے نئے افق تک لے جانے پر اتفاق کیا...
    پنجاب میں سیلاب متاثرین کیلئے بحالی کا آغاز، 12ستمبر سے جامع سروے ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایات پر صوبے بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی اورامداد کے عمل کا باقاعدہ آغازکردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں 12ستمبرسے متاثرہ علاقوں میں جامع سروے کیا جائے گا جس میں مختلف ادارے مل کرنقصانات کا تفصیلی تخمینہ لگائیں گے۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی زیرصدارت پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس لاہورمیں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹراحمد جاوید قاضی، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا سمیت دیگرمحکموں کے اعلی افسران شریک ہوئے۔ریلیف کمشنرنے بتایا کہ سروے میں اربن یونٹ، پاک فوج، ریونیو فیلڈ...
    کراچی: بائیکاٹ کا شور مچانے والا بھارت آخرکار پاکستان کے سامنے جھک گیا اور ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ گزشتہ مہینوں میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی کشیدگی کے بعد بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے پاکستان کے ساتھ کھیلوں کے بائیکاٹ کی مہم چلائی جارہی تھی۔ تاہم کرکٹ ماہرین اور تجزیہ کار پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ  بھارت کیلئے پاکستان کا بائیکاٹ کرنا محض نعروں تک محدود ہوگا کیونکہ کوئی بھی ایسا قدم اٹھانے سے بھارت کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ سکتا تھا۔ حب الوطنی کا شور اور بائیکاٹ کے نعرے بالآخر مالی مفادات کے سامنے دب گئے اور وہی ہوا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ بھارت نے لیجنڈز چیمپئن...
    بھارت کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کے بڑے پردے پر ڈیبیو کی خبریں زور پکڑ گئیں۔ بالی وڈ اداکار آر مادھون نے ایک نیا ٹیزر جاری کیا ہے جس میں دھونی کو ان کے ساتھ آفیسر کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔ اس مختصر کلپ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ ٹیزر میں مادھون اور دھونی دونوں کو سیاہ رنگ کے ٹیکٹیکل گیئر، بلٹ پروف جیکٹس اور عینک پہنے دکھایا گیا ہے جبکہ دونوں ہاتھوں میں اسلحہ تھامے ایک اسپیشل ٹاسک فورس کے رکن معلوم ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: عرفان پٹھان سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کے ساتھ حقہ کیوں پییں گے؟ اس ایکشن سے بھرپور انداز نے مداحوں کو دیوانہ کر دیا اور سبھی...
    بند ٹوٹنے کا خطرہ، جلالپور پیر والا شہر کو خالی کرنے کا حکم دیدیاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز ملتان(سب نیوز) بند ٹوٹنے کے خطرے کے باعث جلالپور پیروالا شہرکو خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔سی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق پانی کا دباو بہت زیادہ بڑھ چکا ہے، چناب کا پانی شہرکے قریب بنائے جانے والے بند کو کسی بھی وقت توڑ سکتا ہے۔سی پی او کا کہنا ہے کہ شہری فوری طور پر مکانات خالی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ پولیس کی جانب سے شہر خالی کرنے کے لیے جلالپور پیروالا کی مساجد میں اعلانات بھی کیے جارہے ہیں۔صادق علی ڈوگر کے مطابق لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لیے 5...
    ملتان: جلالپور پیر والا میں سیلابی صورتحال سنگین ہو گئی ہے، اور چناب کے پانی کے دباؤ کے باعث بند ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہونے پر مقامی انتظامیہ نے شہر کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دے دیا  ۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کے مطابق، چناب کا پانی مسلسل بڑھ رہا ہے اور شہر کے قریب بنائے گئے بند پر خطرناک حد تک دباؤ پڑ چکا ہے، جو کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے۔  مساجد میں اعلانات، شہر خالی کرانے کا عمل جاری شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے مساجد سے اعلانات کیے جا رہے ہیں، جب کہ پولیس اور امدادی ٹیمیں گھر گھر جا کر لوگوں کو انخلا کی ہدایت دے...
    شمالی وزیرستان: 6 ستمبر یومِ دفاع و شہداء کے حوالے سے میرانشاہ میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ تقاریب کا مقصد شہداء کی شجاعت اور لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرنا تھا۔ میرانشاہ ماڈل اسکول میں پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلعی انتظامیہ، ملک و مشران اور عسکری افسران نے شرکت کی۔ طلباء و طالبات نے ملی جذبے سے بھرپور نغمے، تقاریر اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے۔ شرکاء نے طلباء کی خوبصورت پرفارمنس، حب الوطنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو خوب سراہا۔ اسکول کے بچوں نے قومی پرچم اور بینرز تھامے واک کرکے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
    کراچی (نیوز ڈیسک) کئی برس بعد امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (FAA) کی ٹیم پاکستان پہنچی ہے، جس کے بعد پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ پانچ رکنی امریکی ٹیم دبئی سے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچی۔ یہ ٹیم سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان (CAA) کے مختلف شعبوں کا آڈٹ کرے گی جن میں لائسنسنگ، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ایئروردنیس اور اسٹیٹ سیفٹی شامل ہیں۔ آڈٹ 12 ستمبر تک مکمل کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل کے بعد امریکا، برطانیہ اور یورپ نے پاکستانی ایئرلائنز پر پابندیاں عائد کر دی تھیں، جبکہ ایف اے اے نے پاکستان سی اے اے کی ریٹنگ بھی کم کر...
    امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ 2019 میں امریکی نیوی سیلز کا ایک خفیہ آپریشن شمالی کوریا میں بری طرح ناکام ہوا، جس کے نتیجے میں کئی شہری ہلاک ہوگئے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ مشن شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن کی جاسوسی کے لیے ’’سننے والے آلات‘‘ نصب کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا تھا۔ تاہم کارروائی فوری طور پر بے نقاب ہوگئی اور امریکی کمانڈوز نے شہریوں کو نشانہ بنا دیا جو بظاہر غوطہ خوری میں مصروف تھے۔ رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن انتہائی حساس نوعیت کا تھا اور براہِ راست صدارتی منظوری درکار تھی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاہم دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اس کارروائی کا کوئی علم نہیں تھا۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن نے 7 ستمبر تک سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 50 گرڈ اسٹیشن اور 513 فیڈرز سیلاب کے باعث متاثر ہوئے جن میں سے اب تک 254 مکمل اور 253 عارضی طور پر بحال کیے جاچکے ہیں۔ اب تک 16 لاکھ 41 ہزار صارفین میں سے 13 لاکھ 61 ہزار 641 صارفین کو بجلی فراہم کردی گئی ہے، جبکہ باقی 2 لاکھ 76 ہزار 745 صارفین کے لیے بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) فیسکو کے علاقوں میں 27 گرڈ اور 80 فیڈرز بند ہوئے۔ ان میں سے 15 مکمل اور 61 عارضی طور پر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ غزہ میں حماس کے قبضے میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے انتہائی اہم مذاکرات کر رہا ہے، مگر امکان ہے کہ ان میں سے کچھ افراد حال ہی میں جاں بحق ہو چکے ہوں۔ یہ بھی پڑھیں:حماس، ریڈ کراس کو اسرائیلی یرغمالیوں تک مشروط رسائی دینے پر رضامند ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیس لوگ ہیں، لیکن میرا خیال ہے کہ ان میں سے کچھ شاید حال ہی میں فوت ہو گئے ہوں۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ خبر غلط ہو۔ یاد رہے کہ7  اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کر کے تقریباً 250 افراد کو یرغمال بنایا...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور پنجاب کے شمالی علاقوں میں ممکنہ اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کردیا گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلے 2-6 گھنٹوں میں مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور گردونواح میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز گرمی کی وجہ سے ٹاورنگ کومولس بادلوں کا سسٹم بنا تھا جو بجلی کے گرنے اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا باعث بن سکتا ہے این ڈی ایم اے نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ طوفانی بارش سے کمزور انفرا اسٹرکچر...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اسلام آباد اور پنجاب کے شمالی علاقوں میں اگلے 2 سے 6 گھنٹوں کے دوران اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سمیت گردونواح میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: جنوبی پنجاب کے کن علاقوں میں بارش اور طوفانی ہوائیں متوقع ہیں؟ این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری گزشتہ روز شدید گرمی کے باعث ٹاورنگ کومولس بادلوں کا سسٹم بنا جس سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور بجلی گرنے کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے...
    بالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے پہچان بنانے والے اداکار آشیش ورنگ دنیا سے رخصت ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آشیش کا انتقال جمعہ کو ہوا، ان کی عمر 55 برس تھی۔ موت کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی، تاہم بتایا جارہا ہے کہ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ آشیش ورنگ نے متعدد یادگار فلموں میں معاون کردار نبھائے۔ ان کی فلموں کی فہرست میں سوریا ونشی، مردانی، سمبا، سرکس اور ایک ولن ریٹرنز جیسی مقبول فلمیں شامل ہیں۔ خاص طور پر پولیس افسر کے کردار میں ان کی اداکاری کو فلم بینوں نے بے حد سراہا۔ فلموں کے علاوہ وہ مراٹھی ٹی وی ڈراموں اور اشتہارات میں بھی نظر آتے رہے، جہاں...
    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو 9 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔ یہ کارروائی ان الزامات کی بنیاد پر کی جا رہی ہے کہ وہ جوئے اور آن لائن ٹریڈنگ ایپس کی تشہیر میں ملوث رہے ہیں۔ این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رجب بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں کو آن لائن جوئے کی ایپس میں سرمایہ کاری کے لیے اکسانے کی کوشش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ انہوں نے ایک منظم اسکیم کے تحت معصوم شہریوں کی محنت سے کمائی کو...
    مون سون بارشوں نے پاکستان میں سیلابی صورتحال کو سنگین بنا دیا ہے۔ پنجاب، سندھ اور جنوبی علاقوں میں دریاؤں کی بلند سطح سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 7 تا 9 ستمبر بارشوں کا امکان۔مری، اسلام آباد راولپنڈی جہلم، چکوال، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ نارووال شیخوپوره، فیصل آباد، سرگودھا میں شہری سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ pic.twitter.com/W6XbbYknZU — NDMA PAKISTAN (@ndmapk) September 5, 2025 حکومت اور ریسکیو ادارے مسلسل ریلیف آپریشنز میں مصروف ہیں جبکہ وزیراعظم، وفاقی و صوبائی حکومتیں متاثرین کی بحالی کو اولین ترجیح قرار دے رہی ہیں۔ پنجاب میں پانی کی سطح میں کمی مگر خطرہ...
    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار آشیش ورنگ 55 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کا انتقال جمعہ کو ہوا۔ موت کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ آشیش ورنگ نے اپنے کیریئر میں کئی یادگار فلموں میں معاون کردار ادا کیے۔ ان کی مشہور فلموں میں سوریا ونشی، مردانی، سمبا، سرکس اور ایک ولن ریٹرنز شامل ہیں۔ خاص طور پر پولیس افسر کے کردار میں ان کی پرفارمنس کو فلم بینوں نے بہت پسند کیا۔ فلموں کے ساتھ ساتھ وہ مراٹھی ٹی وی ڈراموں اور مختلف اشتہارات میں بھی دکھائی دیے، جہاں ان کی موجودگی نے ناظرین پر گہرا...
    اسلام آباد، لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی فوری بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں منعقد ایک جائزہ اجلاس میں کہی، جس میں بارشوں و سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور جاری امدادی و بحالی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے فلڈ الرٹس سے متعلق مکمل معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ صرف ایک بار سفارتی ذرائع سے آگاہی دی گئی، حالانکہ دونوں ممالک کے درمیان ایسی صورتحال میں معلومات کے تبادلے کا کوئی باقاعدہ اور موثر طریقہ کار موجود نہیں۔ ادھر چیئرمین پیپلز...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی ہر ممکن معاونت کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کا بروقت انخلاء اور امدادی سرگرمیوں کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نقصانات اور جاری امدادی و بحالی سرگرمیوں پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا سیلاب متاثرین کے لیے جامع بحالی پیکیج تیار کرنے کا حکم اجلاس میں وفاقی وزراء، چیئرمین این ڈی ایم اے، چیئرمین نادرا اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے جبکہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں...
    مرکز قومی بچت کا آئی ٹی سسٹم تکنیکی خرابی کا شکار ہو گیا، جس کے باعث ملک بھر کے لاکھوں صارفین کو شدید مالی اور ذہنی مشکلات کا سامنا ہے۔ 61 ارب روپے کی ادائیگیاں رُک گئیں نظام میں خرابی کی وجہ سے تقریباً 61 ارب روپے کی سرمایہ کاری، منافع اور ادائیگیوں کا عمل تعطل کا شکار ہے۔ متاثرہ صارفین میں ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس، اسپیشل سیونگز، بہبود سیونگز اور پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس کے حامل افراد شامل ہیں۔ برانچز پر رش، صارفین بے حال ملک بھر کی نیشنل سیونگز برانچز پر صارفین کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ بیشتر صارفین اپنی ماہانہ ادائیگیوں، منافع یا رقوم کی منتقلی کے لیے آئے لیکن سسٹم ڈاؤن ہونے کی وجہ سے خالی...
    وزیرِاعظم کی خصوصی ہدایات پر وفاقی وزیرامیر مقام نے خیبرپختونخوا میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ضلع بونیر کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہٰ برکی، ڈپٹی کمشنر بونیر کاشف قیوم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسیم، اے ڈی وی ریلیف اکرم شاہ، ڈی پی او بونیر سعود خان، صدر مسلم لیگ (ن) ضلع بونیر سالار خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام و مسلم لیگ ن ضلع بونیر کی قیادت بھی موجود تھی۔ امیر مقام نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور جاں بحق افراد کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف خود سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف...
    نیویارک کے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ہر سال ستمبر کا مہینہ ایک منفرد قسم کی توانائی اور امید سے بھر جاتا ہے۔ ستمبر 2025 میں ہونے والا جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس (UNGA 80) اس لحاظ سے اور بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط ہونے کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہو رہا ہے۔ یہ صرف ایک اجلاس نہیں، بلکہ ماضی کی کامیابیوں کا جشن، موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ اور مستقبل کے مشترکہ وژن کا ایک طاقتور پلیٹ فارم ہوگا۔   UNGA 80: تاریخ، مقام اور بنیادی ڈھانچا UNGA 80 کا اعلیٰ سطحی ہفتہ 15 سے 19 ستمبر 2025 تک منعقد ہوگا۔ اس کا مرکزی تقریب، یعنی جنرل ڈیبیٹ...
    یو ایس اوپن کے ویمنز سنگلز مقابلوں میں آرینا سبالینکا اور امانڈا اینی سیمووا فائنل میں پہنچ گئیں۔ Aryna Sabalenka will look to repeat. Amanda Anisimova will look to win her home Grand Slam. Here we go. pic.twitter.com/h6UHPrZ7gJ — US Open Tennis (@usopen) September 5, 2025 تفصیلات کے مطابق پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے جیسیکا پیگولا کو شکست دی۔ ARYNA WILL DEFEND HER TITLE ON SATURDAY! pic.twitter.com/tfVFAcjf6y — US Open Tennis (@usopen) September 5, 2025 آرینا سبالینکا مسلسل تیسری مرتبہ یو ایس اوپن کے گرینڈ سلیم فائنل میں پہنچی ہیں۔ BACK-TO-BACK-TO-BACK US OPEN SINGLES FINALS. pic.twitter.com/THfaKFA7Cm — US Open Tennis (@usopen) September 5, 2025 وہ 2022 سے ہارڈ کورٹ پر تمام گرینڈ سلیم فائنلز...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے طویل ترین خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں متاثرہ افراد کی فوری اور پائیدار بحالی کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت وزیراعلیٰ نے اربن یونٹ، بورڈ آف ریونیو اور دیگر محکموں کو ہدایت دی کہ بحالی پیکیج پر فوری کام شروع کیا جائے اور امدادی رقوم میں اضافہ کیا جائے۔ کاشتکاروں اور سروے کا منصوبہ انہوں نے کاشتکاروں کے لئے خصوصی بحالی پروگرام مرتب کرنے اور پیکیج کے لیے شفاف سروے جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔ اس مقصد کے لیے ڈیجیٹل ریکارڈنگ کا نظام بھی متعارف کرایا جائے گا جبکہ ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی سروے پراجیکٹ کی نگرانی کرے...
    چین نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کو دوسری جنگِ عظیم کی 80ویں سالگرہ کی یادگاری تقریبات میں شرکت کی دعوت دینے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کو مسترد کر دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک تند و تیز پوسٹ میں چینی صدر شی جن پنگ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ   میری طرف سے پیوٹن اور کم جونگ اُن کو گرم جوشی سے سلام کہہ دیجیے، جب آپ امریکا کے خلاف سازش میں مصروف ہوں۔ اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے واضح کیا کہ پیوٹن اور...
    واپڈا نے پن بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف میں بڑے اضافے کی درخواست کردی۔ واپڈا آئندہ مالی سال کیلئے مالی ضروریات میں 90 فیصد اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی گئی۔ من وعن منطوری کی صورت میں ٹیرف میں پانچ روپے پینتالیس پیسے اضافہ ہوگا۔نیپرا نے مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے پن بجلی کے ٹیرف میں 5 روپے 45 پیسے کا بڑا اضافہ مانگ لیا ۔نیپرا میں آئندہ مالی سال کی ہماری ضروریات میں اضافے کی درخواست جمع کرا دی گئی جس کے مطابق پن بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف کو 6 روپے 11 پیسے سے بڑھا کر ساڑھے 11 روپے کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔نیپرا اتھارتی واپڈا کی درخواست پر 11 ستمبر کو سماعت کرے گی۔ واپڈا...
    اقوام متحدہ کا پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس United nation WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریش نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب پر افسوس کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور تقریبا 15 لاکھ متاثر ہوئے۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفین دوجارک کے مطابق یہ سیلاب شدید مون سون بارشوں کے باعث آ یا جسے موسمیاتی تبدیلیوں نے مزید سنگین بنا دیا، اس قدرتی آفت سے 3000 سے زائد مکانات، 400 سے زیادہ سکول اور 40 کے قریب صحت مراکز کو نقصان پہنچا جبکہ لاکھوں افراد کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔سیکرٹر...
    پیوٹن سے ملاقات کے بعد کم جانگ کی کرسی کی صفائی، ڈی این اے کے ثبوت مٹا دیے گئے، ویڈیو وائرل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز) شمالی کوریا کے سربراہ اور روسی صدر کے درمیان 2گھنٹے سے زائد ملاقات کے بعد کِم جونگ کے سیکیورٹی عملے کی صفائی کرتے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔روسی صدر کے ساتھ مذاکرات کے دوران کم جونگ جس کرسی پر بیٹھے تھے، ملاقات کے اختتام کے بعد کِم کی کرسی اور ٹیبل کی سیکیورٹی عملے نے مکمل صفائی کی یہاں تک کہ ان کی ٹیبل پر رکھا ہوا گلاس جس میں شمالی کوریا کے سربراہ نے پانی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاور ڈویژن نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی سے متعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک بھر میں متاثرہ گرڈز اور فیڈرز کی بڑی تعداد بحال کر دی گئی ہے اور 16 لاکھ سے زائد متاثرہ صارفین میں سے 13 لاکھ سے زیادہ کو بجلی فراہم کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیسکو کے علاقے سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان میں 12 گرڈ اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے تھے، جن میں سے 85 فیڈرز مکمل اور 6 جزوی طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔ 4 لاکھ 63 ہزار سے زائد متاثرہ صارفین میں سے 4 لاکھ 59 ہزار کو بجلی فراہم کی جا چکی ہے جبکہ باقی ساڑھے...
    شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی بیجنگ میں بات چیت ختم ہوتے ہی ان کے معاونین فوراً کرسی اور میز صاف کرنے میں مصروف ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کِم جونگ اُن کے اسٹاف نے اس کرسی کی پشت، بازو اور یہاں تک کہ سائیڈ ٹیبل کو بھی اچھی طرح رگڑ کر صاف کیا، جب کہ ان کا استعمال شدہ گلاس ٹرے میں اٹھا کر لے جایا گیا۔ Russian media report that North Korean staff has thoroughly destroyed all traces of Kim Jong Un 's presence in the room.They took away the glass he drank from, wiped down his seat and...
    MUMBAI: بالی وڈ چکاچوند اور گلیمرس نظر آتی ہے لیکن اس کے کئی اسٹارز کو جہاں انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کے لیے سخت محنت کرنا پڑتی ہے وہیں مالی حیثیت بھی ان کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہے لیکن جو اپنی صلاحیت کو پہچان جاتے ہیں اور محنت کرتے ہیں وہ اپنا لوہا منواتے ہیں۔ بالی وڈ میں جن اسٹارز نے ماضی میں مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد فلمی دنیا میں نام کمایا ان میں سے ایک نام مشہور ادا کار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور بھی ہیں۔ بھارت کی فلمی دنیا میں اسٹار بننے سے قبل شردھا کپور امریکا میں تعلیم کے لیے گئی تھیں لیکن مالی مشکلات کے باعث انہیں مشکل...
    بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار اور پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی ایک نئے تنازعے میں گھر گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر بیکانیر میں لیلا بھنسالی کے خلاف فراڈ، بدسلوکی اور مجرمانہ دھمکیوں کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر پراتیک راج ماتھور نامی شخص کی درخواست پر کاٹی گئی جس نے خود کو فلم "لَو اینڈ وار” کا لائن پروڈیوسر بتایا ہے۔ پولیس کو دیئے گئے بیان میں پراتیک نے کہا کہ مجھے باضابطہ طور پر بھنسالی پروڈکشنز کی جانب سے کنٹریکٹ ملا تھا، جس کے تحت وہ فلم کی شوٹنگ کے لیے انتظامات کر رہے تھے۔ تاہم اچانک یہ کنٹریکٹ منسوخ کر دیا گیا۔ شکایت کنندہ نے دعویٰ کیا کہ جب...
    شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان اپنی بیٹی اور ممکنہ جانشین کم جو اے کے ہمراہ بیجنگ پہنچے جہاں انہوں نے شاندار فوجی پریڈ میں شرکت کی۔ سرکاری میڈیا کی جاری کردہ تصاویر میں کم جو اے کو پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی تقریب میں دیکھا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: روس کو ہتھیاروں کی فراہمی: صدر کم جونگ ان کا رواں ماہ روس کا دورہ متوقع کم جو اے اب تک اپنے والد کے ساتھ متعدد ہتھیاروں کے تجربات میں شریک ہوچکی ہیں، لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق چین میں ان کی موجودگی اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ کم خاندان کی جانشینی کے حوالے سے انہیں اہم مقام حاصل ہے۔ کم جو اے کو پہلی بار 2022 میں...
    آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) اپنی قدرتی خوبصورتی اور عوام کی استقامت کے باعث امن اور ترقی کی ایک روشن مثال بن کر ابھرا ہے۔ ماضی میں تنازعات سے متاثرہ یہ خطہ آج ایک نمایاں سیاحتی مرکز میں تبدیل ہو چکا ہے، جہاں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر سے سیاح وادیوں اور جھیلوں کا رخ کر رہے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بنیادی ڈھانچے، توانائی اور مہمان نوازی کے شعبوں میں سرمایہ کاری نے خطے میں استحکام پیدا کیا اور روزگار کے مواقع بڑھائے ہیں۔ مزید پڑھیں: آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ کا تاریخی فیصلہ، ضلعی کوٹہ سسٹم ختم تعلیم، صحت اور پائیدار سیاحت کے شعبوں میں مسلسل تعاون آزاد کشمیر کی حقیقی صلاحیت کو اجاگر کر...
    پاور ڈویژن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تک مجموعی طور پر 49 گرڈ اور 487 متاثرہ فیڈرز میں سے 222 کو مکمل اور 127 کو عارضی طور پر بحال کر کے 1266928 صارفین کی بجلی بحال کر دی ہے ۔ بجلی کی بحالی پر پاور ڈویژن کی 3 ستمبر تک کی رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث پیسکو کے علاقے سوات، بونیر، شانگلہ ، صوابی اور ڈی آئی خان کے 12 گرڈز اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے 85 فیڈرز مکمل اور 6 کو جزوی طور پر بحال کر کے463375 متاثرہ صارفین میں سے 459921 صارفین کی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرہ علاقوں میں مواصلات کا نظام اور بجلی فوری بحال...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین، شمالی کوریا اور روس کے رہنماؤں پر امریکا کے خلاف سازش کا الزام عائد کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین، شمالی کوریا اور روس کے سربراہان پر الزام لگایا کہ وہ بیجنگ میں ایک بڑی فوجی پریڈ کے موقع پر امریکا کے خلاف سازش کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عسکری، سیاسی طاقت کی دوڑ، چین اور امریکا میں سے کون آگے؟ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر شی جن پنگ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا: ’جب آپ امریکا کے خلاف سازش کررہے ہیں، تو میری طرف سے ولادی میر پیوٹن اور کم جونگ ان کو بہت بہت سلام کہہ دینا۔‘ یہ پریڈ بدھ کو بیجنگ میں دوسری عالمی جنگ کے خاتمے...
    بھارت کے زیر انتظام جموں کے علاقے اکھنور سے دوسرا بڑا سیلابی ریلا پاکستان کے دریائے چناب میں داخل ہوگیا ہے۔ ہیڈ مرالہ پر دریائے چناب میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہونے کی وجہ سے چناب پل ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، اور انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے ٹینٹ سٹی اور ریلیف کیمپ قائم حکام کے مطابق بھارت سے آنے والا سیلابی ریلا ہیڈ خانکی کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے پیش نظر متعدد دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں۔ دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب،، سیلاب سے وزیر آباد، سیالکوٹ اور منڈی بہاوالدین کے قریبی دیہات ایک بار پھر متاثر ہونا...
    نارووال: پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کرتارپور میں بحالی کا کام جاری ہے۔ سیلاب کے دوران دربار صاحب کرتارپور کو شدید نقصان پہنچا تھا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دربار صاحب کرتارپور کے دورے کے دوران جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کروائی تھی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی ہدایات پر دربار صاحب کرتارپور کی بحالی کا کام شروع کیا گیا۔ پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے دربار صاحب کرتارپور میں پانی کی فوری نکاسی کی گئی، دربار صاحب کرتارپور میں پانی کی نکاسی کے بعد صفائی کے عمل تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ دربار صاحب کرتارپور کی انتظامیہ اور سکھ...
    شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن ایک بار پھر اپنے آباؤ اجداد کی مشہور بکتر بند سبز ٹرین میں چین کے دورے پر بیجنگ پہنچے ہیں۔ یہ ٹرین محض ایک سواری نہیں بلکہ شمالی کوریا کی حکمران نسل کی پہچان اور طاقت کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ یہ ٹرین کئی دہائیوں سے کم خاندان کے زیرِ استعمال ہے۔ کم جونگ اُن کے والد کم جونگ اِل اور دادا کم اِل سُنگ بھی ہوائی سفر سے گریز کرتے ہوئے انہی بکتر بند ڈبوں میں لمبے سفر کرتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:یوکرائن کیخلاف روس کا ساتھ دینے والے شمالی کوریائی فوجیوں کے لیے اعزازات پرانے وقتوں میں اس ٹرین پر شاندار ضیافتیں ہوا کرتی تھیں، جن میں فرانسیسی شراب اور...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین، روس اور شمالی کوریا کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹرمپ نے بیجنگ میں چینی صدر کے جاپان کے خلاف دوسری جنگِ عظیم میں کامیابی کی 80 ویں سالگرہ پر ہونے والی شاندار فوجی پریڈ کے ردعمل میں کہا کہ چینی صدر کو بیرونی حملہ آوروں کو شکست دینے میں امریکی کردار کا اعتراف کرنا چاہیے۔ صدر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر چینی صدر تاریخ کے طالب علم ہیں تو انہیں تسلیم کرنا چاہیے کہ جاپان پر فتح امریکی مدد کے بغیر ممکن نہ تھی اور چین کو اپنی فتوحات کا سہرا امریکہ کو بھی دینا چاہیے۔ ٹرمپ نے مزید الزام لگایا کہ چینی صدر، روسی صدر...
    لاہور: پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث دریاؤں میں سیلاب کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ ہیڈ ورکس میں پانی کی سطح 4 لاکھ 68 ہزار کیوسک تک جا پہنچی جبکہ خانکی ہیڈ ورکس میں پانی 339470 کیوسک اور قادر آباد ہیڈ ورکس میں پانی 232450 کیوسک پہنچ گیا۔ اسی طرح، چنیوٹ پل پر پانی کی سطح 108343 کیوسک وار تریموں ہیڈ ورکس میں 355744 کیوسک ہے۔ دریائے راوی میں جسر کے مقام پر پانی 71010 کیوسک، سائفن پر 54190 کیوسک، شاہدرہ کے مقام پر 53630 کیوسک، بلوکی ہیڈ ورکس پر 117655 کیوسک اور سدھنائی ہیڈ ورکس...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی روایتی جارحانہ اور طنزیہ انداز میں چین، روس اور شمالی کوریا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ چینی صدر کے جاپان کے خلاف جنگ میں کامیابی کے 80 سال پورے ہونے پر بیجنگ میں شاندار پریڈ سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر کو چاہیے کہ وہ بیرونی حملہ آوروں کو شکست دینے میں امریکی کردار کا کھلے عام اعتراف کریں۔ صدر ٹرمپ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ چینی صدر اگر تاریخ کے طالب علم ہیں تو انہیں تسلیم کرنا چاہیے کہ دوسری جنگِ عظیم میں جاپان کے خلاف کامیابی امریکی مدد کے بغیر ممکن نہ تھی، ان کا کہنا تھا کہ...
    اسلام آباد: مالی سال 26-2025 کے پہلے دو ماہ(جولائی، اگست) میں ملک کا تجارتی خسارہ 29.01 فیصد اضافے کے ساتھ 6 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے اور سالانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 30.13 فیصد اضافے سے 2 ارب 86 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اگست میں ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارے میں 8.81 فیصد کمی ہوئی ہے اور رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں درآمدات 14.23فیصد بڑھ گئی ہیں اور جولائی، اگست 2025 میں درآمدات کا حجم 11 ارب 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا ہے اور اگست میں درآمدات 5 ارب 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہیں۔ رپورٹ میں بتایا...
    اسلام آباد پولیس نے خاتون ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں اور اغوا کی ناکام کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کو پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ملزم کو اسلام آباد میں تھانہ شالیمار کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کی تصویر یا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ شالیمار پولیس نے اُسے گرفتار کیا اور اُس سے تفتیش جاری ہے تاہم ابتدائی تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔ A post common by Samiya Hijab jafari (@_samiyashianz_) سامعہ حجاب کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ایف آئی آر تھانہ شالیمار میں درج ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے...
    گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت اب زیادہ مستحکم بنیادوں پر کھڑی ہے اور مالی سال 2026 میں شرح نمو 3.25 فیصد سے 4.25 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کی سالانہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی بینک کے گورنر نے پاکستان کی معاشی پیش رفت کی تفصیلی رپورٹ پیش کی، جبکہ کونسل کی قیادت اور اراکین نے برآمدی مسابقت کو بڑھانے کے لیے فوری پالیسی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ گورنر جمیل احمد نے بتایا کہ 2022 کے بعد پاکستان نے غیر معمولی معاشی چیلنجز پر قابو پایا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر جو 2023 کے آغاز میں صرف 2.8 ارب ڈالر رہ گئے تھے، اب بڑھ...
    پشاور: دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لیے خیبر پختونخوا سے بھاری مقدار میں سونے کی افغانستان  میں اسمگلنگ کی جاتی رہی ہے۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت پشاور میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لیے استعمال ہونے والے سونے کی اسمگلنگ کیس کی سماعت اے ٹی سی جج محمد اقبال خان نے کی۔ دورانِ سماعت 3 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ بعد ازاں عدالت نے مزید گواہان کو اگلی سماعت کے لیے طلب کر لیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق پشاور اور گردونواح سے بھاری مقدار میں سونا افغانستان اسمگل کیا جا رہا تھا۔ طورخم بارڈر پر کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں سونا برآمد کیا گیا اور ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا، جس کی...
    دہشتگردوں کی مالی معاونت کےلئے پختونخوا سے بھاری مقدار میں سونے کی افغانستان اسمگلنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز پشاور:دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لیے خیبر پختونخوا سے بھاری مقدار میں سونے کی افغانستان میں اسمگلنگ کی جاتی رہی ہے۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت پشاور میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لیے استعمال ہونے والے سونے کی اسمگلنگ کیس کی سماعت اے ٹی سی جج محمد اقبال خان نے کی۔ دورانِ سماعت 3 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ بعد ازاں عدالت نے مزید گواہان کو اگلی سماعت کے لیے طلب کر لیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق پشاور اور گردونواح سے بھاری مقدار میں سونا افغانستان اسمگل کیا جا رہا تھا۔ طورخم بارڈر پر...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن نے 2 ستمبر 2025 تک سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف ڈسکوز میں گرڈ اسٹیشنز اور سینکڑوں فیڈرز متاثر ہوئے، تاہم بڑی حد تک بجلی بحال کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیسکو کے علاقے سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان میں 12 گرڈ اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 85 فیڈرز مکمل اور 6 جزوی طور پر بحال ہوچکے ہیں۔ گیپکو کے 10 گرڈ اور 87 متاثرہ فیڈرز میں سے 82 مکمل اور 5 جزوی طور پر بحال ہوگئے۔ لیسکو میں لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ کے 62 متاثرہ فیڈرز میں سے 43 جزوی طور...
    PYONGYANG: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے اپنی مشہور زمانہ بکتر بند ٹرین کے ذریعے چین کے دارالحکومت بیجنگ کا سفر شروع کر دیا ہے، جہاں وہ بدھ کے روز ہونے والی شاندار یومِ فتح فوجی پریڈ میں شرکت کریں گے۔ یہ دورہ نہ صرف کم جونگ اُن کا پہلا کثیرالملکی بین الاقوامی اجلاس ہوگا، بلکہ 1959 کے بعد کسی شمالی کوریائی رہنما کی چین میں فوجی پریڈ میں پہلی شرکت بھی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، اور دیگر عالمی طاقتوں کے سربراہان کم جونگ اُن کا استقبال کریں گے۔ جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق کم کی بکتر بند ٹرین میں 90 سے...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ سیلابی صورتحال کے دوران 490 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور بحالی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے بنیر، شانگلہ، صوابی اور سوات جیسے اضلاع میں شدید تباہی مچائی۔ 12 سے 14 فٹ بلند سیلابی ریلے گھروں کو بہا لے گئے، کئی علاقے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ تمام متعلقہ ادارے فوری متحرک ہوئے، اور صرف 24 گھنٹوں کے اندر اندر ہم نے تمام متاثرہ علاقوں تک رسائی حاصل...
    وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے پیر کو بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کے مرکزی بینک (پیپلز بینک آف چائنا) کے گورنر ڈاکٹر پان گونگ شینگ اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (آئی سی بی سی) کے چیئرمین لیاؤ لن سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں۔ یہ بھی پڑھیں: سیلابی تباہ کاریوں کے باعث شرح نمو صفر کے قریب گرنے کا خدشہ، سابق وزیر خزانہ نے خبردار کردیا وزارت خزانہ کی پریس ریلیز کے مطابق پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر سے گفتگو میں وزیر خزانہ نے پاکستان کے لیے چین کی طویل سیاسی، سفارتی اور معاشی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی حالیہ معاشی کارکردگی، اصلاحاتی پروگرام اور عالمی کریڈٹ ریٹنگز میں...
    شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، تاہم پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بھرپور اور بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس کانسٹیبل نظام اللہ شہید اور کانسٹیبل انعام اللہ زخمی ہو گئے۔ حملہ تھانہ میر علی کی حدود میں ایک مشترکہ چیک پوسٹ پر کیا گیا، جہاں تعینات اہلکاروں نے دلیرانہ انداز میں مزاحمت کی۔ فورسز کی جوابی کارروائی نے نہ صرف حملہ آوروں کو پسپا ہونے پر مجبور کیا، بلکہ تین دہشتگردوں کو موقع پر ہی انجام تک پہنچا دیا گیا۔ زخمی دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان نے صوبے میں انٹرنیٹ سروس کی بندش کو عوامی حقوق پر ڈاکہ قرار دیتے ہوئے فوری بحالی کا مطالبہ کر دیا۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر داؤد شاہ کاکڑ نے کہا کہ حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو جواز بنا کر انٹرنیٹ سروس معطل کر رکھی ہے جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان ہائیکورٹ: ٹرانسپورٹ پر پابندی کا حکم فوری واپس لینے اور محفوظ علاقوں میں انٹرنیٹ بحال کرنے کا حکم انہوں نے کہا کہ فارم 47 کی پیداوار حکومت اپنا تحفظ نہیں کر سکتی، عوام کے جان و مال کی حفاظت کیا کرے گی؟ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا آج عوامی...
    بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی پہلی فلم بےخودی (1992) سے اس لیے نکال دیا گیا تھا کیونکہ ہدایتکار راہول رویل نے ان سے کہا کہ یا تو اپنی گرل فرینڈ کو چھوڑ دیں یا پھر فلم چھوڑیں۔ سیف علی خان، جو اس وقت انگلینڈ کے بورڈنگ اسکول سے فارغ ہو کر بالی ووڈ میں قدم رکھ رہے تھے، نے بتایا کہ وہ فطری طور پر ایک اداکار نہیں تھے۔ انہوں نے انڈسٹری میں داخل ہوتے وقت کوئی باضابطہ تربیت حاصل نہیں کی تھی۔ وہ اسکول کے بعد سیدھا فلمی دنیا میں آئے۔ انہیں کئی بار مسترد کردیا گیا جس نے انہیں اپنی اداکاری پر محنت کرنے پر مجبور کیا۔...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن نے یکم ستمبر 2025 تک سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے علاقے سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 12 گرڈ اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 85 فیڈرز مکمل اور 6 جزوی طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔ صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بجلی کی بحالی مکمل ہو چکی ہے جبکہ سوات، بنر اور شانگلہ میں باقی متاثرہ فیڈرز کی بحالی 2 سے 7 دن میں متوقع ہے۔ گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (گیپکو) کے 10 گرڈ اور 87 فیڈرز متاثر ہوئے تھے جن میں سے 80 مکمل اور 7 جزوی...
      عراق میں شدید خشک سالی نے جہاں ایک طرف زرعی پیداوار اور توانائی کے شعبے کو متاثر کیا ہے، وہیں اس نے ماہرین آثار قدیمہ کے لیے تاریخ کی کھوج کا ایک نادر موقع بھی فراہم کیا ہے۔ شمالی صوبہ دھوک میں واقع موصل ڈیم کے کنارے، پانی کی سطح غیر معمولی حد تک کم ہونے پر ماہرین نے 2300 سال سے زائد پرانی قبریں دریافت کر لی ہیں۔ عراقی حکام کے مطابق یہ تاریخی دریافت خانکے ریجن میں ہوئی ہے، جو کہ ملک کے سب سے بڑے آبی ذخیرے کے قریب واقع ہے۔ بیکاس بریفکانی، جو دھوک کے محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر اور اس منصوبے کے سربراہ ہیں، کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے اب...
    MOSUL: عراق میں خشک سالی سے متاثرہ علاقے میں قائم ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے کے بعد ماہرین آثار قدیمہ نے دو ہزار سال سے زائد پرانی قبریں دریافت کی ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ آثار قدیمہ کے عہیداروں نے بتایا کہ ماہرین نے خشک سالی سےمتاثرہ عراقی صوبہ دھوک کے علاقے میں 40 قبریں دریافت کی ہے جہاں ملک کے سب سے بڑے  آبی کے ذخیرے میں پانی کی سطح کم ہوگئی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شمالی صوبہ دھوک کے خانکے ریجن میں موصل ڈیم کے کنارے دریافت ہونے والی قبروں کے بارے میں خیال ہے کہ وہ دو ہزار 300 سال سے زائد پرانی ہیں۔ دھوک میں محکمہ آثار قدیمہ...
    پشاور: صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 30 اگست سے اب  تک ہونے والی بارش، اربن اور فلش فلڈ کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی ابتدئی رپورٹ جاری کردی۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق صوبے میں ہونے والی بارش، اربن اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 5 افراد جاں بحق اور 5  زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں 4 بچے اور ایک خاتون اور زخمیوں میں ایک مرد، ایک خاتون اور 3 بچے شامل ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بارش اور اربن فلڈنگ کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 6 گھروں...
    صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات دنیا بھر میں مثالی ہیں اور ’لوہے جیسی دوستی‘ کی بنیاد پر قائم ہیں۔ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ تیانجن میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر ’چائنا ڈیلی‘ کے لیے لکھے گئے اپنے مضمون میں صدر زرداری نے کہا کہ وہ چین کو ہمیشہ اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے صدر شی جن پنگ کو تاریخی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اب دنیا کی سب سے بڑی علاقائی تنظیم بن چکی ہے جو یوریشیا کے 80 فیصد رقبے اور دنیا کی 40 فیصد آبادی پر مشتمل ہے۔...
    اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں سیالکوٹ، شکر گڑھ ،نارووال اور کرتار پورکا دورہ کیا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سکھ کمیونٹی سے خطاب میں اُنکی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کرائی۔ سکھ کمیونٹی نے سیلاب متاثرہ دربار صاحب کرتار پور میں بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کرتار پور دورے اور بروقت امدادی کارروائیوں کو بھر پور الفاظ میں سراہا۔ سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے...
    یو ایس اوپن ٹینس کے دوران ایک یادگار اور دل کو چھو لینے والا لمحہ دیکھنے میں آیا، جب بیلاروس کی ٹینس اسٹار آرائنا سبالینکا اور کینیڈا کی لیلا فرنینڈز کے درمیان جاری میچ کے دوران اسٹیڈیم کی فضاء اچانک خوشیوں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر ایک نوجوان تماشائی نے سب کے سامنے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کردی۔ نوجوان کے اس منفرد اور رومانوی انداز نے نہ صرف اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین کو حیران کردیا بلکہ دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ بھی بکھیر دی۔ تماشائیوں نے اس دلکش منظر کو اپنے موبائل فونز میں محفوظ کیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس کے بعد یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کمنٹیٹرز بھی اس منظر کو دیکھ...
    بلوچستان کی وسیع اور بنجر زمین جہاں زندگی کی بقا کا دارومدار پانی کی ایک ایک بوند پر ہے، وہاں پرویز احمد ایک ایسے شخص کے طور پر نمایاں ہیں جو زمین کی سرگوشیاں سننے کا ہنر رکھتے ہیں۔ بلوچستان میں خشک سالی کے خلاف جدوجہد ، روایتی "کشتہ" سے پانی کی تلاش pic.twitter.com/M5g6SqAaCC — WE News (@WENewsPk) August 31, 2025 وہ گزشتہ 17 برس سے زیر زمین پانی کی تلاش کے لیے ’کشتہ‘ کے قدیم طریقے پر انحصار کر رہے ہیں۔ یہ فن انہوں نے اپنے استاد حبیب اللہ شہوانی سے سیکھا ہے۔ اس عمل کے لیے مخصوص Y شکل کی درختوں کی تازہ تراشی ہوئی دو شاخوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جب وہ کسی ایسے مقام...
    پشاور:  کوہاٹ امن معاہدہ ضلع کرم کے عوام کیلئے امن، خوشحالی، ترقی اور پائیدار استحکام کا ضامن بن گیا، معاہدے نے تنازعات سے گھِرے کرم کو دیرپا امن اور ترقی کی راہ پر گامزن کردیا۔ نومبر 2024ء میں پارہ چنار جانے والے 200 سے زائد گاڑیوں کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں 49 شہری اور تاجر جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ بگن بازار پر بھی حملہ کر کے تباہی مچائی گئی۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد حکومت، سیکیورٹی اداروں اور علاقائی عمائدین نے فوری طور پر امن کیلئے جرگوں اور مذاکرات کا آغاز کیا، جس کا نتیجہ کوہاٹ امن معاہدہ کی شکل میں سامنے آیا معاہدے پر عملدرآمد کے بعد نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ عوام اور...
    ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ فلم *پتی پتنی اور وہ 2* کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر جھگڑے کا واقعہ پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جھگڑے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فلم کے عملے اور مقامی افراد کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں بدل گئی، جس کے بعد ماحول کشیدہ ہوگیا اور شوٹنگ روکنا پڑی۔ ویڈیو میں تین افراد کو عملے کے ایک رکن پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دوسری ویڈیوز میں مزید افراد بھی لڑائی میں شامل ہوتے دکھائی دیے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جس شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا وہ ممکنہ طور پر فلم کا ڈائریکٹر ہے، تاہم اس...
    پاک امریکا تعلقات میں ڈرامائی اور مثالی پیش رفت ہوئی ہے اور اس سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت عالمی موضوع بن چکا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارتی لیڈرشپ صلاحیتوں سے دنیا حیران ہے اور ان کی اس خوبی پر تجزیے و تبصرے لکھے جا رہے ہیں۔ فارن پالیسی ایکسپرٹس اور عالمی جریدے پاک امریکا تعلقات پر مسلسل آرٹیکلز لکھنے لگے۔ معروف فارن پالیسی ایکسپرٹ ایلدار میمدوف نے اپنے مضمون میں لکھا کہ پاکستان نے امریکا میں اپنی پوزیشن بہتر بنائی اور صدر ٹرمپ کی قربت حاصل کی۔ ٹرمپ نے کانگریس میں خطاب کے دوران انسداد دہشتگردی پر پاکستان کی تعریف کی جب کہ واشنگٹن میں پاکستان کے نئے حامی بھی سامنے آئے...
    سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی میں 30 اگست تک کی پیش رفت کے حوالے سے پاور ڈویژن کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ پاور ڈویژن  کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پیسکو کے علاقے سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان کے 12 گرڈز اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے، پیسکو کے 84 فیڈرز مکمل اور 7 جزوی طور پر بحال کیے گئے۔ پاور ڈویژن  نے کہا کہ پیسکو کے علاقے صوابی اور ڈی آئی خان میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہوگیا، گیپکوکے زیرِ انتظام علاقوں سیالکوٹ، نارووال، وزیرآباد اور حافظ آباد کے 10 گرڈز اور 87 فیڈرز متاثر ہوئے۔ اس میں مزید بتایا گیا کہ گیپکوکے 68 فیڈرز مکمل اور 17 جزوی طور پر بحال کردیے گئے، لیسکو میں لاہور،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی پر تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیسکو کے علاقوں سوات، بنوں، شانگلہ، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان کے 12 گرڈ اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے تھے جن میں سے 84 مکمل اور 7 جزوی طور پر بحال ہو گئے ہیں۔ صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ گیپکو کے علاقوں سیالکوٹ، نارووال، وزیرآباد اور حافظ آباد میں 10 گرڈ اور 87 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 68 فیڈرز مکمل جبکہ 17 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں۔ لیسکو کے تحت لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ میں 56 متاثرہ...
    بالی ووڈ اداکارہ اور سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان نے اپنے ابتدائی کیریئر کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ دولت مند اور شاہی خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود وہ ممبئی میں کرائے کے مکان میں رہتی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوہا نے لندن اسکول آف اکنامکس سے ماسٹرز کرنے کے بعد ایک بین الاقوامی بینک میں ملازمت اختیار کی، جہاں ان کی سالانہ تنخواہ 2 لاکھ 20 ہزار روپے تھی، جبکہ وہ 17 ہزار روپے ماہانہ کرایہ ادا کرتی تھیں۔ ایک انٹرویو میں سوہا نے بتایا کہ آمدنی کا بڑا حصہ کرایے میں چلا جاتا تھا، لیکن وہ مالی طور پر خودمختار رہنا چاہتی تھیں تاکہ اپنی زندگی کے فیصلے خود کر سکیں۔...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر عائد کیے گئے تمام ٹیرف برقرار رہیں گے اور اگر انہیں ختم کیا گیا تو اس کے نتائج امریکا کے لیے تباہ کن ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت پر 50 فیصد ٹرمپ ٹیرف آج سے نافذ، سب سے زیادہ کون سے شعبے متاثر ہوں گے اور فائدہ کس ملک کو ہوگا؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایک امریکی عدالت نے زیادہ تر ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیا۔ تاہم عدالت نے انہیں فی الحال برقرار رکھنے کی اجازت دے دی تاکہ ٹرمپ سپریم کورٹ میں اپیل کرسکیں۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹرتھ سوشل‘ پر اپنے...
    لاہور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ اگر دریا کی گزرگاہوں کو خالی نہ کیا تو ہم ہمیشہ اسی طرح نقصان اٹھاتے رہیں گے۔ پریس کانفرنس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ فلڈ پلان ایکٹ کے تحت اب آبی گزرگاہوں میں موجود تمام غیرقانونی تعمیرات کو خالی کرایا جائے گا تاکہ مستقبل میں بڑے نقصانات سے بچا جاسکے۔ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ لاہور میں دریائے راوی کے مقام شاہدرہ سے گزرنے والا دو لاکھ 20 ہزار کیوسک کا ریلا 1988 کے بعد سب سے بڑا تھا، تاہم خوش قسمتی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی پر تازہ رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق پیسکو کے علاقوں سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان میں 12 گرڈ اسٹیشن اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 79 فیڈرز مکمل جبکہ 12 جزوی طور پر بحال کر دیے گئے۔ گیپکو کے زیر انتظام سیالکوٹ، نارووال، وزیرآباد اور حافظ آباد میں 10 گرڈ اسٹیشن اور 86 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 62 فیڈرز مکمل اور 19 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں۔ لیسکو کے لاہور، قصور اور اوکاڑہ ریجن میں 46 متاثرہ فیڈرز عارضی طور پر بحال کر دیے گئے ہیں جبکہ مکمل بحالی 31 اگست سے یکم ستمبر...
    ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جوہری پروگرام پر سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کو خط لکھتے ہوئے کہا کہ دیگر فریقین کو بھی سنجیدگی اور خیرسگالی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ مذاکرات کی کامیابی کا انحصار سب کے رویے پر ہے۔ ان کے مطابق اگر غیر سنجیدہ اقدامات کیے گئے تو مذاکراتی عمل متاثر ہوسکتا ہے۔ اس سے قبل برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کرنے کا عمل شروع کیا تھا۔ ایران نے اس فیصلے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کا اقدام غیر...
    اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل کو احسن انداز میں آگے بڑھانے کیلیے یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کیلیے 30.216ارب روپے کے مالی پیکیج کی منظوری دیدی ہے۔ اس میں سے 25 ارب روپے ملازمین کی برطرفی کیلیے بطورگولڈن ہینڈ شیک  جبکہ بقیہ 5 ارب روپے واجبات، تنخواہوں اور عارضی طور پر برقرار 832 ملازمین کی ادائیگی کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جنہیں بھی ایک سال کے اندر فارغ کر دیا جائے گا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں وزرائے خوراک، تجارت،توانائی، معاون خصوصی صنعت و پیداواراوردیگرحکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نئے صوبے 3 ٹیلی فون کی مار ہیں، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور ایم کیو ایم کو فون کریں اور ترمیم کرالیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے نئے صوبوں کی تجویز پیش کرنے کے لیے لوگوں سے پریس کانفرنس کروائی ہے، وہ سیدھا آصف علی زرداری کو فون کریں۔ یہ بھی پڑھیں: صوبائی اسمبلیاں اجازت دیتی ہیں تو نئے صوبے بنانے میں کوئی مضائقہ نہیں، جماعت اسلامی کراچی انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کروانی ہوں تو آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف اور ایم کیو ایم کے رہنما وہ سب کچھ کروا سکتے ہیں،...
    وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی جلد از جلد بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اویس لغاری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جیسے ہی پانی اترے، فوری طور پر بجلی کی بحالی کا کام شروع کیا جائے — کسی بھی قسم کی تاخیر یا جواز ناقابلِ قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ عوام کی مشکلات کم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، اور بجلی کا دوبارہ بحال ہونا ان کی روزمرہ زندگی کی بحالی کے لیے نہایت اہم ہے۔ وزیر توانائی نے یہ بھی واضح کیا کہ بجلی کمپنیوں کی نجکاری بھی حکومتی...
    اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2024-25 میں 500 ارب ڈالر کا خالص منافع حاصل کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: معیشت کی سمت مثبت ہے اور اس میں بینکنگ شعبے کا کردار کلیدی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 25-2024ء کے سالانہ مالی گوشوارے جاری کردیے جن کے مطابق بینک نے 2 ہزار 500 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق مذکورہ گوشوارے آڈیٹرز کی رپورٹ کے ساتھ جاری کیے گئے ہیں اور انہیں اسٹیٹ بینک ایکٹ 1956 کی شق 40(3) کے تحت وفاقی حکومت اور پارلیمان کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان: ڈیجیٹل کرنسی کی قانونی حیثیت مؤخر، اسٹیٹ بینک کے شدید تحفظات رپورٹ کے مطابق...
    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال25-2024 کے  سالانہ مالی گوشوارے جاری کر دیے۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری مالی سال 2025 کے سالانہ گوشواروں کے ساتھ آڈیٹرز کی رپورٹ بھی موجود ہے۔ اسی طرح اسٹیٹ بینک ایکٹ 1956 کی شق 40(3) کی تعمیل کرتے ہوئے مذکورہ مالی گوشوارے اور آڈیٹرز کی رپورٹ وفاقی حکومت اور پارلیمنٹ کو بھی ارسال کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے دوران اسٹیٹ بینک کو 2,500 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ قانونی تقاضوں اور اکاؤنٹنگ فریم ورک کے تحت اختصاص کے بعد 2,428 ارب روپے کا فاضل منافع وفاقی حکومت کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: ترقی یافتہ ممالک 100 ارب ڈالر کی کلائیمیٹ فنانسنگ کا وعدہ پورا کریں، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداللہ خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس نے خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں، مقامی برادریوں اور خاندانوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ نائب وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مکمل یکجہتی کا یقین دلایا...
    پشاور: ریاستی اداروں اور عوامی اشتراک سے کرم کے فسادات میں جلنے والا بگن بازار ایک بار آباد ہوگیا۔ گزشتہ سال 22 نومبر کو مقامی فریقین کے جھگڑے کے دوران بگن بازار کو جلا دیا گیا تھا۔ جنوری 2025 میں مقامی افراد اور فریقین کے مابین امن معاہدہ ہوا جس نے کرم میں دہائیوں پرانی دشمنی ختم کی۔ جنوری میں ہونے والے امن معاہدے کے بعد بگن بازار کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس طرح، 16 مئی 2025 کو پاک فوج کی انجینئرنگ کور اور ضلعی انتظامیہ نے بگن بازار کی مرمت کا آغاز کیا۔ 102 دکانوں سمیت نیشنل بینک، نادرا آفس، گورنمنٹ ہائی اسکول، مدرسہ، انتظار گاہ اور اسٹریٹ لائٹس کی تعمیر و بحالی مکمل کر...
    بالی ووڈ کی معروف سپر اسٹار جوڑی شاہ رُخ خان اور دیپیکا پڈوکون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔  بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راجستھان کے شہر بھرت پور میں معروف کار برانڈ کے خلاف تکنیکی خرابیوں کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ مقامی وکیل کیرتی سنگھ نے دائر کیا، جنہوں نے 2022 میں 23.97 لاکھ بھارتی روپے کی کار خریدی تھی۔ ان کے مطابق کار میں چند ماہ بعد ہی سنگین تکنیکی خرابیاں سامنے آئیں، جو حادثات کا سبب بن سکتی تھیں۔ وکیل کا کہنا ہے کہ ڈیلرشپ نے تصدیق کی کہ مسئلہ مینوفیکچرنگ کا ہے اور اسے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق، 28 اگست 2025 صبح 8:00 بجے تک ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لیے نمایاں پیش رفت ریکارڈ کی گئی ہے۔ تمام ڈسکوز کے عملے کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا عمل جاری ہے اور بیشتر فیڈرز بتدریج بحال ہو رہے ہیں۔ فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں مجموعی طور پر 30 فیڈرز متاثر ہوئے، جن میں چنیوٹ کے 14، جھنگ کے 9، سرگودھا کے 5، میانوالی کا 1 اور ڈی آئی خان کا 1 فیڈر شامل ہے۔ ان تمام فیڈرز کو عارضی طور پر بحال کر دیا گیا ہے اور مکمل بحالی رات 9 بجے سے 12 بجے تک متوقع...
    لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پرو ہاکی لیگ کے لیے حکومت کی جانب سے 25 کروڑ روپے کی معاونت کے باوجود پاکستان ہاکی فیڈریشن شدید مالی بحران سے دوچار ہے۔ ذرائع کے مطابق فیڈریشن کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس بھی ادا کرنے میں ناکام رہی ہے اور فنڈز اکٹھا کرنا اس کے لیے مشکل ہو رہا ہے۔ پرو لیگ کے صرف ایک ایڈیشن کے اخراجات کے لیے فیڈریشن کو مزید 10 کروڑ روپے درکار ہیں۔ قومی ٹیم آئندہ برس ورلڈکپ کوالیفائر، ایشین چیمپئنز ٹرافی اور ایشین گیمز میں شرکت کرے گی، جبکہ ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی صورت میں وہاں بھی نمائندگی ضروری ہوگی۔ اس کے علاوہ اولمپک کوالیفائرز بھی شیڈول میں شامل ہیں، ساتھ ہی جونیئر اور ایج گروپ ٹیموں...
    گلگت (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر کابینہ اراکین سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے مسائل کو ذاتی سمجھا ہے اور آئندہ بھی ایسے ہی سمجھے گی۔ امیر مقام نے کہا کہ پنجاب میں اچانک بدترین سیلاب کے باعث وزیراعظم کا دورہ ملتوی ہوا ہے لیکن وہ بہت جلد گلگت بلتستان آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے خود اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیں اور مرکزی حکومت کی جانب سے شہداء کے ورثاء کے معاوضے...
    بالی ووڈ اسٹار کاجول نے بیٹی نساء دیوگن کے بالی ووڈ جوائن کرنے سے متعلق سوالات پر خاموشی توڑ دی۔ ساتھی اداکاروں کے بچوں کے بالی ووڈ میں کام کرنے کے بعد سے اداکارہ کاجول سے بھی کئی مرتبہ یہ سوال کیا جاچکا ہے کہ ان کی بیٹی نساء بالی ووڈ میں کب قدم رکھے گی جس پر اب کاجول نے پہلی مرتبہ جواب دے دیا ہے۔ ایک حالیہ گفتگو میں کاجول نے کہا کہ جن اسٹارز کے بچے بالی ووڈ میں کام کرتے ہیں انہیں لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ ان کے ٹیلنٹ کو چھوڑ کر صرف نام کی وجہ سے انڈسٹری میں جگہ بنانے کا دباؤ ڈالا جاتا ہے۔  اداکارہ نے...
    اسلام آباد: چین کی جانب سے تقریباً ایک دہائی تک وعدے کے باوجود مالی معاونت نہ ملنے پر پاکستان نے 7 ارب ڈالر مالیت کے مین لائن1 (ایم ایل ون) ریلوے منصوبے کیلیے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) سے مکمل فنڈنگ کی باضابطہ درخواست کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے حالیہ ملاقات میں ADB کے صدر مساتوکانڈا سے  منصوبے کیلیے ADB، ایشیائی انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (AIIB) اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی مددسے فنڈنگ کی درخواست کی۔ ADB  اور AIIB نے کراچی تا روہڑی سیکشن کیلیے تقریباً 60 فیصد فنڈنگ فراہم کرنے پر آمادگی ظاہرکی ہے،جس کی لاگت کا تخمینہ تقریباً 2 ارب ڈالر لگایاگیا ہے۔ اس کے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کے سیلاب متاثرہ ہر خاندان کی بحالی ان کا مشن ہے، بے گھر ہونے والوں کے ان کے گھروں میں آباد ہونے تک پنجاب حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں فلڈ ایمرجنسی زیر غور، مری میں نواز، شہباز اور مریم نواز کی غیر معمولی مشاورت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبے میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے گرینڈ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ تین بڑے دریاؤں راوی، ستلج اور چناب میں آنے والے سیلاب کے بعد صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا اور غیر معمولی ریسکیو مشن شروع کیا گیا ہے۔ صوبے میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی معیشت درمیانی مدت میں مستحکم نمو کا امکان رکھتی ہے، تاہم کئی میکرو اکنامک خطرات مالی استحکام کو متاثر کر سکتے ہیں۔آئی ایم ایف پروگرام کے تحت وزارت خزانہ کی جانب سے تیار کردہ مالی خطرات کی رپورٹ کے مطابق ان خطرات میں متوقع شرح نمو سے کم جی ڈی پی، قرض کا بڑھتا ہوا تناسب، کم ٹیکس وصولی، گردشی قرضے، قدرتی آفات اور ماحولیاتی تبدیلی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حقیقی جی ڈی پی نمو 5.1 فیصد کے ہدف سے 1.5 فیصد کم ہو کر 3.5 فیصدرہ سکتی ہے۔ اس سے ٹیکس آمدنی میں کمی اور مالی خسارے میں اضافہ ہو گا، جس سے مالی سال 2026 میں مالی خسارہ 42.1 ارب روپے...
    خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 34 سرکاری اسکول مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں، جبکہ 648 اسکولوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ تعلیمی اداروں میں پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سطح کے اسکول شامل ہیں۔ محکمہ تعلیم کی رپورٹ کے مطابق سیلاب میں بہہ کر 11 طالب علم جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ اسی طرح 4 اساتذہ اور 2 دیگر ملازمین سمیت مجموعی طور پر 6 افراد شہید اور 3 زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا سیلاب: پاک فوج کا ایک دن کا راشن، تنخواہ متاثرین کے لیے وقف محکمہ تعلیم کے مطابق سب سے زیادہ نقصان سوات میں ہوا ہے، جہاں 150 اسکول جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ بونیر میں ایک اسکول مکمل تباہ،...