2025-06-10@17:13:18 GMT
تلاش کی گنتی: 145

«معاملات کو»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق، پینشن اور دیگر مالی معاملات کا جائزہ لینے کیلئے فنانس ڈویژن کو ہدایات جاری کر دیں۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے بیان کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے وزیر اعظم کے مشیر، رانا ثناءاللہ کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ، علی پرویز اور طارق فضل چودھری اور سرکاری ملازمین گرینڈ الائنس کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ بیان کے مطابق آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے عہدیداران نے تنخواہوں میں تفریق، پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد سمیت دیگر مطالبات کمیٹی کو پیش کئے، صوبوں کی طرز...
    پشاور(آئی این پی  ) پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبرنے کہا ہے کہ نومئی سے پہلے اور بعد میں اداروں سے رابطے رہے، تمام معاملات طے پاچکے ہیں، حکومت اور ادارے چاہتے ہیں یہ حکومت مزید دو سال چلے۔ ایک انٹرویو میں  جنید اکبر نے  کہا ہے کہ تمام کیسز ختم ہو جائیں گے بانی کو پہلے بنی گالہ یا نتھیاگلی اور دوسرے مرحلے میں رہا کر دیا جائے گا ۔الیکشن سے پہلے یہ بھی کہا گیا پی ٹی آئی حکومت بنا لے مگر بانی کو مائنس کر دیا جائے۔ جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ہمارے اداروں سے رابطے نومئی سے پہلے بھی تھے بعد میں بھی رہیتمام معاملات طے پا چکے ہیں  بس ایک معاملے پر...
    کوئٹہ: قلات اور مستونگ میں ٹریفک حادثات میں 2 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ قلات سنگداس کے قریب کار اورٹریلر گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں و زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال قلات منتقل کیا گیا۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ دوسری جانب مستونگ کے قریب گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں پشین سے تعلق رکھنے والے 2 بھائی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثے...
    بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع قلات میں ٹریفک حادثے نے 4 افراد کی جان لے لی، ٹریلر کی ٹکر سے کار سوار چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق کراچی سے چار افرار غلام فاروق،گل لطیف، سردار محمد، اور شفیق الرحمان ایک کار میں کوئٹہ جا رہے تھے کہ قلات کے قریب ان کی کار کوئٹہ سے کراچی جانے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حکام کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار بری طرح تباہ ہوگئی اور چاروں مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، جن کی لاشیں کار سے نکال کر سول اسپتال قلات منتقل کی گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق کوئٹہ اور مستونگ سے ہے، پولیس نے ٹریلر کے...
    جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بین الاقوامی معاملات سے لاعلم ہیں۔ مردان میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکی صدر کو بین الاقوامی معاملات کا علم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، 8 فروری کے الیکشن میں چاروں صوبوں میں بدترین دھاندلی ہوئی۔جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں بھی دھاندلی کے ذریعے اکثریت بنائی گئی، عوامی مینڈیٹ پر کسی کو شب خون مارنے کا حق نہیں، حکومت کے معاشی ترقی کے دعووں میں حقیقت نہیں۔
    طلبہ تحریک کے ذریعے 5 اگست 2024 کو بنگلا دیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے اب تک بھارت نے کسی نہ کسی شکل میں بنگلا دیش کی عبوری حکومت کو نشانے پر لے رکھا ہے۔ بنگلا دیش کے معاملات میں بھارت کی مداخلت نمایاں ہے۔ شیخ حسینہ واجد کو پناہ دینا بھی بنگلا دیش کو برہم کرنے اور اُس کے معاملات میں مداخلت ہی کے ذیل میں آتا ہے۔ شیخ حسینہ واجد کے حالیہ ریمارکس کے بعد بنگلا دیش میں غیر معمولی ردِعمل دکھائی دیا ہے۔ بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے بھی اِن ریمارکس پر بھارت کو شدید نکتہ چینی کا نشانہ بنایا ہے۔ اس پر بھارتی حکومت برہم ہے اور...
    محمد فہد عباس کا گھرانہ 1958 سے کراچی میں موسیقی کے آلات کی خرید و فروخت کے کاروبار سے منسلک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تقسیم کے بعد ان کے والد نے یہ ہنر سیکھا، اور پھر 1200 روپے خرچ کرکے دکان لی اور 3 ہزار روپے کا اس میں سامان ڈالا۔ فہد عباس کے مطابق اس وقت ہارمونیم کا بہت کام تھا اور ان کے والد ناصرف ہارمونیم بیچتے تھے بلکہ اس کی مرمت بھی کیا کرتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے موسیقی ترتیب دیجیے، گوگل نے بڑی سہولت فراہم کردی انہوں نے کہاکہ ان کے والد نے محنت کرکے کام کو بڑھایا۔ کیونکہ اس وقت موسیقی کا بہت کام تھا، اب وقت بدل...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے، دیکھتے ہیں کیا جواب آتا ہے۔جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ میری ایک دو دن میں پھر ملاقاتیں ہوں گی، پھر بتاؤں گا کہ معاملات نیچے آئے ہیں یا آگے بڑھے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہیں منتقل کرنے کا فیصلہ ان کا اپنا ہوگا، میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بات چیت کیلئے وفد اسی ماہ بھیجیں گے، معاملات وفاقی حکومت اور اداروں کی مرضی سے آگے بڑھیں گے۔
    کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار، وادی کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہوئی۔ بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلات، مستونگ اور قلعہ عبداللّٰہ میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہوئی جس کے بعد چلنے والی سرد ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت چھ ڈگر ی سینٹی گریڈ، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی پانچ اور کوئٹہ میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے، دیکھتے ہیں کیا جواب آتا ہے۔ امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ میری ایک دو دن میں پھر ملاقاتیں ہوں گی، پھر بتاؤں گا کہ معاملات نیچے آئے ہیں یا آگے بڑھے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہیں منتقل کرنے کا فیصلہ ان کا اپنا ہوگا، میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے بات چیت کے لیے وفد اسی ماہ بھیجیں گے۔ معاملات وفاقی حکومت اور اداروں کی مرضی سے آگے بڑھیں گے۔
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قلات میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 18جوانوں کے لیے حرف عقیدت پیش کیاہے- وزیراعلیٰ مریم نواز نے قلات میں شہید ہونیوالے18 جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج تحسین کیاہے-وزیراعلیٰ  نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے-وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانی سے دہشت گردی کے خاتمے کاعزم مزید مستحکم اور مضبوط ہوا-پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے-پاک سرزمین کے لیے جانیں قربان کرنے والے ہمارے عظیم ہیرو ہیں - چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق روہت شرما کا بیان مزید :
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2025ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ دشمن قوتوں کے ایما پر قلات میں روڈ بلاک کر کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے اور بلوچستان کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے 12 دہشتگرد جہنم واصل کر دیئے گئے ہیں۔ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی رات کو بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں دہشت گردوں نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی۔دشمن اور دشمن قوتوں کے ایماء پر دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی کا مقصد بنیادی طور پر معصوم شہریوں...
    ---فائل فوٹو  سابق نائب صدر لاہور ہائی کورٹ بار ربیعہ باجوہ نے کہا ہے کہ وکلاء میں ایک واضح تقسیم نظر آ رہی ہے، ایک دھڑا اسٹیبلشمنٹ تو دوسرا آئین کے ساتھ کھڑا ہے۔کنونشن سے خطاب کے دوران  ربیعہ باجوہ نے کہا کہ آپ آئین و قانون کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ربیعہ باجوہ سیاستدانوں کی نااہلی معاملات کے خاتمے کیلئے پرامیدلاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی نائب صدر ربیعہ باجوہ نے کہا ہے کہ پرامید ہوں سیاستدانوں کی نااہلی کے معاملات ختم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے بہادر ججوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ربیعہ باجوہ کا مزید کہنا ہے کہ سیکریٹری سپریم کورٹ بار سلمان منصور کے خلاف...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع قلات میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 18 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے دہشتگردوں کے خلاف بروقت کارروائی کرنے اور جام شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے شہداء کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد عناصر بلوچستان کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، لیکن سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔ صدر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا...
    قلات (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے علاقے قلات میں سکیورٹی فورسز  نے 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ مقابلے میں ایف سی کے 18 بہادر جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی دہشتگردوں کے روڈ بلاک کرنےکی کوشش پر کی، کارروائی کے دوران 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ منگوچر آپریشن میں دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے ایف سی کے 18 جوان شہید ہوگئے۔ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: توڑ پھوڑ...
    —فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق منگوچر آپریشن میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے سی بلوچستان کے 18 جوان بھی شہید ہو گئے۔ قلات میں سیکیورٹی پوسٹ پر حملے کی کوشش، 6 دہشتگرد ہلاک، 7 بہادر جوان شہیددہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملے کی کوشش 15 اور 16 نومبر کی درمیانی رات کی۔ منگوچر میں کارروائی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا۔31 جنوری اور یکم فروری کی رات دہشت گردوں نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی تھی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جنوری 2025ء) تفصیلات کے مطابق، وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملک کے میری ٹائم سیکٹر کی مکمل اصلاحات کے منصوبے اور اس مقصد کے لیے پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے، جو رواں سال مارچ کے آخر تک قائم کی جائے گی۔ اصلاحاتی منصوبے کے تحت حکومت کراچی پورٹ اتھارٹی، پورٹ قاسم اتھارٹی، اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے سربراہان بھی تعینات کرے گی۔ حکومت کے دعوے کے مطابق، اس منصوبے میں کسٹمز کے کردار کو مزید مؤثر بنانا، کراچی پورٹ کی 24 گھنٹے کنیکٹیویٹی یقینی بنانا (جہاں عام طور پر سامان کی نقل و حرکت روزانہ صرف سات گھنٹے ہوتی ہے) بھی شامل ہے۔ نئی...
    وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کی آذربائیجان کو موٹرویز ایم 6اور ایم 9میں سرمایہ کاری کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز باکو (سب نیوز) وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی اعلی سطحی وفد کے ہمراہ باکو آمد، آذربائیجان کے وزیر ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپورٹ راشد نبی اوف سے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی ملاقات و اجلاس، آذربائیجان کی حکومت کا پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لئے اظہار دلچسپی ۔ وفاقی وزیر مواصلات کی آذربائیجان کے وزیر کو موٹرویز ایم 6 اور ایم 9 میں سرمایہ کاری کی پیشکش ،سکھر، حیدر آباد اور کراچی موٹرویز کی فیزیبلٹی کیلئے آذربائیجان سے فروری میں ہی وفد کا پاکستان آنے کا...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ بات چیت اور مصالحت کے بعد ہی کورٹ کا رخ کرنا چاہیے۔کراچی میں آئی بی اے میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 86 فیصد کیسز ڈسٹرکٹ کورٹس میں ہیں اور ضلعی عدالتوں میں 24 لاکھ مقدمات زیرالتوا ہیں، ہر کیس کورٹ میں لے جانے کی کوشش کے بجائے مصالحت اختیار کرنی چاہیے۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیسز میں سست روی کے تناظر میں معاملات کے حل کے لیے دیگر ذریعے استعمال ہونے چاہئیں، انصاف تک رسائی کا مطلب مسئلے کا حل سمجھا جانا چاہیے۔حکم امتناع اور ضمانت سے معاملات حل...
    سپریم کورٹ اس وقت شدید تقسیم کا شکار نظر آتی ہے جس میں اختیارات کی رسہ کشی اپنے عروج پر ہے، گزشتہ پیر جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں قائم بینچ نے ایڈیشنل رجسٹرار نذرعباس کے خلاف توہین عدالت مقدمے کے فیصلے میں کہا کہ فُل کورٹ اس بات کا جائزہ لے کہ عدالتی احکامات کے باوجود ججز کمیٹی نے جس طرح سے بینچ کے سامنے زیرالتوا مقدمہ ہٹایا وہ توہینِ عدالت کے زُمرے میں آتا ہے یا نہیں۔ اگلے روز یعنی منگل کو آئینی بینچ نے اس مقدمے کی بنیاد بننے والے جسٹس منصور علی شاہ کے 13 اور 16 جنوری کے احکامات واپس لے لیے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: آئینی بینچ نے جسٹس منصور علی شاہ کے 13...
    بلاشبہ پنجاب حکومت اور اس کی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبہ میں انتظامی معاملات کو احسن طریقے کے ساتھ چلانے کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت کی اچھی مثال سیٹ کی ہے لیکن بعض معاملات ایسے ہیں کہ جن کے فوری طور پر نظر آنے والے نتایج کو بہت بھلے معلوم ہوتے ہیں لیکن اگر ان کا بغور جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان مسائل کا صرف سطحی حل پیش کیا جا رہا ہے ، اور کل کلاں کو حکومت یا انتظامیہ کی تبدیلی کی صورت میں معاملات اسی طرح بگاڑ کا شکار ہو جانے کا اندیشہ ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی خدمت میں کچھ تجاویز پیش کر رہا ہوں امید ہے وہ ان کا جائزہ...
    ڈی آئی خان: سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں ایسا پلیٹ فارم چاہتے ہیں، جہاں مل کر تمام معاملات پر تبادلہ خیال کریں اور مجموعی سیاسی حل سامنے آ جائے۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ بار بار دہرا رہا ہوں کہ موجودہ اسمبلیاں عوام کی نمائندہ اسمبلیاں نہیں ہیں، حکومت بہر حال اسٹیبلشمنٹ کی ہے۔یہ بات انہوں نے ڈیرہ اسمعٰیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ملکی سیاست میں ایسا پلیٹ فارم ہو کہ جہاں مل کر تمام معاملات پر تبادلہ خیال کریں اور مجموعی سیاسی حل سامنے آ جائے، بار بار دہرا رہا ہوں کہ موجودہ اسمبلیاں...
    مولانا فضل الرحمان : فوٹو فیس بک جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کو پتہ نہیں کہ کچھ معاملات اسٹیٹ کے تحت ہوتے ہیں، جرگہ عمائدین کو شکایت ریاست سے ہے۔ڈی آئی خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قبائلیوں کی آواز کو سنا جائے،  ہم ایک اور جرگہ بلائیں گے، جس میں اگلا لائحہ عمل طے ہوگا۔اس سے قبل  قبائلی علاقوں کے مشران نے مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر جرگہ کیا، جس میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران شریک تھے۔ یکم جنوری 2028 سے ملک سے سود کا نظام...
    ٹرمپ نے بھارتی نژاد مزید 3 امریکیوں کو معاون خصوصی مقرر کردیا،قومی سلامتی، صدارتی عملے سے متعلقہ معاملات کے حوالے سے تقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 بھارتی نژاد امریکیوں کو قومی سلامتی، عملے سے متعلقہ معاملات اور پریس کے حوالے سے اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رکی گل جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے سینئر ڈائریکٹر کی حیثیت سے قومی سلامتی کونسل (این ایس سی) سے متعلق بھارت کے ساتھ اہم معاملات طے کریں گے۔سورابھ شرما صدارتی عملے کے دفتر میں کام کریں گے۔ رکی گل نے ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں نیشنل سیکیورٹی کونسل میں بطور ڈائریکٹر روس، یورپی انرجی سیکیورٹی...
    حکومت اور اپوزیشن میں معاملات طے پا گئے، پی اے سی کا اجلاس طلب ،، جنید اکبر یا حامد ڈوگر کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنائے جانے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) سپیکر قومی اسمبلی کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے انتخاب کےلئے اپوزیشن ارکان کا پینل موصول ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن پارٹی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے پانچ رکنی پینل کے نام سپیکر کو بھجوائے،پینل میں جنید اکبر،عامر ڈوگر،شیخ وقاص اکرم،خواجہ شیراز اور عمر ایوب کے نام شامل ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی کو چیئرمین کے انتخاب کےلئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔پبلک اکائونٹس کمئٹی کا اجلاس آج دوپہر دوبجکر تیس منٹ پر طلب...
    واشنگٹن پوسٹ کے مطابق گوگل نے حماس کی زیر قیادت حملوں کے بعد اسرائیلی فوج کو اپنی تازہ ترین مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی کوشش کی، حالانکہ اسٹاف کے احتجاج جاری تھے، جنہوں نے یہ خدشہ ظاہر کیا کہ اسرائیل اس ٹیکنالوجی کو غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے قتل عام میں استعمال کر رہا ہے۔ اخبار کے مطابق، داخلی دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ گوگل نے اسرائیلی وزارت دفاع اور اسرائیلی فوج کے ساتھ براہ راست کام کیا، جبکہ اسٹاف کے احتجاج کے دوران عوامی طور پر ملک کے قومی سلامتی کے نظام سے فاصلہ رکھنے کا تاثر دیا۔ دستاویزات کے مطابق، اسرائیلی وزارت دفاع نے 7 اکتوبر کے بعد کے ہفتوں میں گوگل کی...
    اسلام آباد( نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کسی ادارے کے معاملے میں مداخلت نہیں کرتی، عدلیہ بھی ایگزیکٹو کے معاملات میں براہ راست مداخلت سے گریز کرے۔سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیر صدارت ہواجس میں وقفہ سوالات کے دوران ڈیپورٹیشن پالیسی سے متعلق سینیٹر دنیش کمار نے سوال کیا، وزیر قانون نے سوالات کمیٹیز کو بھیجنے پر اعتراض کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام سوالات کے جوابات تحریری طور پر پیش کیے جاتے ہیں، کمیٹیوں میں دیگر معاملات بھی زیر بحث لائے جاتے ہیں۔اعظم نذیر تارڑ نے وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈیپوٹیشن پالیسی کی گنجائش سروس رولز میں موجود ہے، پہلے 3 سال کے لییڈیپوٹیشن ہوتی...
    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کسی ادارے کے معاملے میں مداخلت نہیں کرتی، عدلیہ بھی ایگزیکٹو کے معاملات میں  براہ راست مداخلت سے گریز کرے۔ سینٹ کا اجلاس ڈپٹی چئیرمین سیدال خان کی زیر صدارت جاری ہے جس میں وقفہ سوالات کے دوران  ڈیپورٹیشن پالیسی سے متعلق سینیٹر دنیش کمار نے سوال  کیا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ سوالات کمیٹیز کو بھیجنے پر اعتراض کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سوالات کے جوابات تحریری طور پر پیش کئے جاتے ہیں، کمیٹیوں میں دیگر معاملات بھی زیر بحث لائے جاتے ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ  نے وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈیپوٹیشن پالیسی کی گنجائش سروس رولز میں موجود ہے، پہلے تین سال کے لئے ڈیپوٹیشن ہوتی ہے،...
    سٹی 42: جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کرم ضلع میں دہشتگردوں کے راستوں اور آبادیوں پر عملی قبضہ کے خاتمہ کے لئے آپریشن کی مخالفت کر دی، مولانا ایک طرف کہا کہ خیبر پختونخوا میں ریاست کی رِٹ نہیں رہی، دوسری طرف کرم ضلع میں آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے فرمایا کہ طاقت کے ذریعہ مسائل کا حل ڈھونڈنا تو عاقبت نااندیشی ہے۔   مردان میں  صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ریاست کی رِٹ نہیں ہے، کرپشن کا بازار گرم ہے،  کمیشن وصول کئے جا رہے ہیں، کچھ لوگوں کو اسٹیبلشمنٹ کی آشیرواد سے کرسیوں پر بٹھا دیا گیا ہے۔  خیبرپختونخوا میں کرم ضلع کے بیشتر علاقوں...
    جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کرم میں آپریشن سے معاملات حل نہیں ہوں گے، طاقت کے ذریعے مسائل کا حل ڈھونڈنا عاقبت نااندیشی ہوگی۔مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کا بازار گرم ہے، کمیشن وصول کیے جا رہے ہیں، کُرم میں آپریشن کے ذریعے معاملات حل نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ طاقت کے ذریعے مسائل کا حل ڈھونڈنا ناعاقبت اندیشی ہوگی، سیاستدانوں کو اعتماد میں لے کر جرگہ کے ذریعے مسائل حل کیے جائیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کُرم کے معاملے پر اسٹیبلشمنٹ ہم سے کوئی مشورہ لینا چاہے تو انکار نہیں کریں گے۔ خیبر پختونخوا حکومت...
    اسلام آباد: حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت اخراجات میں کمی کیلئے تین مرحلوں کی کامیابی سے تکمیل کے بعد حکومت کی رائٹ سائزنگ کے چوتھے مرحلے کا آغاز کردیا جس کے تحت پانچ وزارتوں کی رائٹ سائزنگ (تشکیل نو) کی جائے گی۔ ایکسپریس کے مطابق اس حوالے سے حکومت کی تشکیلِ نو کے لیے قائم کمیٹی کا اہم اجلاس جمعہ کو وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کی تشکیلِ نو کے لیے چوتھے مرحلے کے آغاز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان، اراکین قومی اسمبلی اور متعلقہ وزارتوں و ڈویژنز کے سیکریٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس کے آغاز پر وزیر خزانہ...
    کفایت شعاری مہم کے تحت مزید پانچ وزارتوں کی تشکیل نو کا فیصلہ،وزارت مواصلات، وزارت ریلوے، وزارت تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ، محصولات ڈویژن اور پٹرولیم ڈویژن شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت اخراجات میں کمی کیلئے تین مرحلوں کی کامیابی سے تکمیل کے بعد حکومت کی رائٹ سائزنگ کے چوتھے مرحلے کا آغاز کردیا جس کے تحت پانچ وزارتوں کی رائٹ سائزنگ (تشکیل نو) کی جائے گی۔ اس حوالے سے حکومت کی تشکیلِ نو کے لیے قائم کمیٹی کا اہم اجلاس جمعہ کو وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کی تشکیلِ نو...
    راولپنڈی: پشاور میں اجلاس کے دوران بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی بات چیت کا اصل احوال سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر  اور علی امین گنڈاپور سے پشاور میں بات چیت خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی معاملات کے تناظر میں ہوئی۔ بیرسٹر گوہر نے سیاسی معاملات پر بات کرنے کی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر کو جواباً بتادیا گیا کہ سیاسی معاملات پر بات چیت آپ سیاست دانوں سے کریں مگر بات چیت کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا کوشش کی گئی ہے کے سیکیورٹی معاملات پر ہونے والی بات چیت کو سیاسی رنگ دیا جائے جو کہ افسوس ناک ہے۔
    اسلام آباد (آن لائن) بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ تمام بیرونی حکومتیں ہمارے قانونی اور سیاسی معاملات سے نیوٹرل ہو جائیں ۔ جوڈیشل کمیشن کی ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد ملک کے اندر بھی سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کر دیا جائے گا۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ایک ہی سوچ اور حکمت عملی ہے کہ کہ خواہ امر یکا ، برطانیہ ، یا کوئی بھی بیرونی حکومتیں ہوں وہ ہمارے قانونی اور سیاسی معاملات سے نیوٹرل ہو جائیں ۔
    اسلام آباد: ایک جانب ورلڈ بینک نے پاکستان کیلیے 20 ارب ڈالر کے پیکیج کی منظوری دے دی ہے، لیکن دوسری طرف ملک میں جاری سیاسی تقسیم اور دو صوبوں میں جاری تشدد کے واقعات کو پیکیج کے کامیاب اطلاق کی راہ میں چیلنج بھی قرار دے دیا ہے۔  ورلڈ بینک کی فریم ورک دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سیاسی خطرات بہت زیادہ ہیں، اور بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی مالیاتی پالیسی ساز فیصلوں پر اثرات مرتب کرسکتی ہیں، خاص کر انرجی پر سبسڈیز اور ٹیکس استثناء کے معاملات متاثر ہوسکتے ہیں، وفاقی حکومت اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کے مسائل اور غیر مربوط پالیسی موقف ان خطرات کو بڑھاسکتے ہیں۔  سیکیورٹی مسائل کے حوالے...
    پولینڈ کے وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ یورپ کو اپنے دفاع کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر اٹھانا پڑے گی۔ ہر بار موثر دفاع کے لیے امریکا کی طرف دیکھنا کسی بھی اعتبار سے کوئی معقول حکمتِ عملی نہیں۔ کسی بھی قوم یا خطے کو اپنا دفاع اپنے ذرائع سے کرنا چاہیے۔ پولینڈ نے سیاسی و معاشی نیز اسٹریٹجک معاملات میں شدید غیر یقینیت کے ماحول میں یورپی یونین کی صدارت سنبھالی ہے۔ پولینڈ نے یورپی یونین کی گردشی صدارت ایسے لمحات میں سنبھالی ہے جب امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار صدر کے منصب کا حلف اٹھانے والے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے کہہ بھی دیا ہے کہ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ بار کے عہدیداران نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس عائشہ ملک نے بھی شرکت کی فوری اور حکم امتناعی کے معاملات کی جلد سماعت پر غور کیا گیا۔ سی جے نے سپریم کورٹ بار کے مطالبات کو قبول کیا۔ فوری نوعیت کے معاملات سماعت کیلئے مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ سپریم کورٹ بار نے تمام ججز کا شکریہ ادا کیا۔ فوری نوعیت کی درخواستوں میں وضاحت کے ساتھ ثبوت فراہم کرنا ہوں گے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ میں کسٹم ایکٹ کے سیکشن 221 اے کو کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ کیا یہ ممکن ہے کہ سپریم کورٹ کے کچھ ججز کو آئینی معاملات سننے سے محروم کیا جا سکے؟ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ اس مقدمے میں قانون کی ایک شق کو کالعدم قرار دیا گیا ہے،کیا یہ ممکن ہے کہ سپریم کورٹ کے کچھ ججز کو آئینی معاملات سننے سے محروم کیا جا سکے، بنچ اس حوالے سے کچھ قانونی سوالات...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)سپریم کورٹ میں کسٹم ایکٹ کے سیکشن 221 اے کو کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ کیا یہ ممکن ہے کہ سپریم کورٹ کے کچھ ججز کو آئینی معاملات سننے سے محروم کیا جا سکے؟ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ اس مقدمے میں قانون کی ایک شق کو کالعدم قرار دیا گیا ہے،کیا یہ ممکن ہے کہ سپریم کورٹ کے کچھ ججز کو آئینی معاملات سننے سے محروم کیا...
    وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہےکہ میثاق معیشت اور میثاق جمہوریت کا حامی ہوں، اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے معاملات ٹھیک کرنے میں رکاوٹ نہیں، سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں، پی ٹی آئی قائل کرے سپریم کورٹ کا جج ہی انکوائری کر سکتا ہے تو مان لیں گے ،بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالت کے ذریعے ہو گی۔ نجی ٹی وی کوانٹرویومیں رانا ثناء اللہ نے  کہا کہ پیپلزپارٹی،ن لیگ کے میثاق جمہوریت کرنے پر تیسری قوت کو لایا گیا، تیسری قوت کا ایک ہی نعرہ تھا،کسی کے ساتھ بات نہیں کروں گا، پی ٹی آئی کو 2018میں کہا تھا میثاق معیشت کریں،انہوں نے انکار کر دیا، بانی پی ٹی آئی 26 نومبر تک بنگلادیش کے...