2025-11-03@09:44:47 GMT
تلاش کی گنتی: 290

«منٹو نے کہا»:

(نئی خبر)
    کوالا لمپور (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت ملٹری ٹو ملٹری سیز فائر ٹھیک چل رہا ہے مگر بھارت کی سیاسی قیادت سے ہضم نہیں ہورہا۔ کوالالمپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مشکل معاشی حالات میں ٹیک آف کیا اور اب پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہمارا ہدف ہے۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے عجیب حرکت کی۔ بھارت نہ پاکستان کا پانی روک سکتا ہے اور نہ رخ موڑ سکتا ہے۔ بھارت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر ہم نے بھرپور جواب دیا اور سندھ طاس معاہدے کے معاملے پر ہم نے جواباً بھارتی ائیرلائنز کے لیے...
    معروف اداکارہ کومل میر نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں خواتین کو ہراسانی کے خلاف آواز بلند کرنے کا پلیٹ فارم دینے والی ’می ٹو‘ مہم کو پاکستان میں بدقسمتی سے بعض افراد نے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا، جس سے اصل متاثرین کی آواز دب گئی۔ یہ بات انہوں نے اپنے نئے ڈرامے کی تشہیر کے لیے منعقد ایک تقریب میں گفتگو کے دوران کہی، جس کا موضوع دفتر اور پیشہ ورانہ ماحول میں خواتین کو درپیش ہراسانی اور بدسلوکی ہے۔ کومل میر نے کہا کہ پاکستان میں اس مہم کو جس طرح استعمال کیا گیا، اس نے اصل متاثرہ خواتین کی آواز کو پیچھے دھکیل دیا اور مہم کی اصل روح متاثر ہوئی۔ کومل میر...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11جولائی2025ء) کراچی میں انتظامیہ نے شلوار قمیض پہنے شہری کو ریسٹورنٹ سے نکال دیا۔کراچی میں قومی لباس پہنے شہری کو ریسٹورنٹ میں داخلے سے روک دیا گیا، شہری عبداللطیف ایڈووکیٹ نے کنزیومر کورٹ سے رجوع کرلیا۔ویٹر نے شہری سے کہا کہ ہم اس ڈریس کوٹ پر کھانا فراہم نہیں کرسکتے۔(جاری ہے) درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 18 مئی کو نجی ریسٹورنٹ میں کھانے کے لیے گیا تو ویٹر نے روک لیا، منیجر نے شلوار قمیض کو چیپ ڈریسنگ قرار دیا۔شہری عبداللطیف نے کہا کہ منیجر نے کہا کہ تماشا نہ لگائیں ورنہ زبردستی نکالیں گے۔درخواست گزار شہری کے مطابق ہم نے اپنی بے عزتی پر ریسٹورنٹ کو لیگل نوٹس بھی...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ٹی ٹوئنٹی یا ون ڈے کو چھوڑ سکتا ہوں لیکن جب تک فٹنس ہے ٹیسٹ کرکٹ نہیں چھوڑوں گا۔ کرکٹ پاکستان کو خصوصی انٹرویو میں حسن علی نے کہا کہ جو مشکل وقت میں نے دیکھا اور محنت کی اب اس کا صلہ مل رہا ہے، انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے دوران بولنگ ردھم اچھا اور فٹنس بھی زبردست ہے، سب کچھ درست سمت میں جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ مثبت توانائی کے ساتھ میدان میں اترتا ہوں، ٹیم ڈریسنگ روم میں ایسا ماحول بنانے کی کوشش ہوتی ہے جس میں کھلاڑی دباؤ سے آزاد ہو کر بہتر پرفارم کر...
    لاہور: آل راؤنڈر شعیب ملک کے بعد پی سی سی کے ساتھ وابستہ مزید دو مینٹورز ثقلین مشتاق اور وقار یونس بورڈ سے الگ ہوگئے جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد اور مصباح الحق نیشنل کرکٹ اکیڈمی کیلیے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی اور جنرل منیجر ڈومیسٹک جنید ضیا نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں گزشتہ روز پریس کانفرنس کی۔ ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ نے کہا کہ 15 رکنی کمیٹی نے 2 ماہ تک مسلسل مشاورت کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کا شیڈول اور نظام تشکیل دیا، اس میں تمام ریجنل صدور کو شامل کیا گیا، تجاویز کی روشنی میں اہم فیصلے کیے گئے، تمام اسٹیک ہولڈرز نے متفقہ طور پر اتفاق کیا کہ قائداعظم ٹرافی میں...
    کارٹونسٹ نے مبینہ طور پر پیغمبر اسلامۖ کے توہین آمیز خاکے شائع کیے ،رپورٹ ترکی میں ایک سیکولر قانونی نظام ہے، جس نے 1920 کی دہائی میں اسلامی قانون کو ختم کر دیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔ ترکی میں طنزیہ لیمن میگزین کے لیے کام کرنے والے ایک کارٹونسٹ کو پولیس نے اس وقت پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا، جب پیغمبر اسلامؐ  سے متعلق ایک کارٹون پر تنازع برپا ہو گیا۔ نشریاتی ادارے نے ملک کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حکومتی استغاثہ نے 26 جون کو میگزین کے شائع کردہ ایک کارٹون کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے جس میں مذہبی اقدار کی کھلے...
    ترکیہ میں ایک ہفت روزہ طنزیہ میگزین ”لیمان“ میں شائع ہونے والے متنازع گستاخانہ خاکے پر شدید عوامی اور سرکاری ردعمل سامنے آیا ہے۔ یہ گستاخانہ خاکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شدید غصے اور بے چینی کا سبب بن گیا ہے۔ جبکلہ حکومت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو کارٹونسٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترک وزارت داخلہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاکہ بنانے والے کارٹونسٹ دوگان پہلوان کو گرفتار کرلیا، جبکہ میگزین کے ایڈیٹر انچیف، ادارتی ڈائریکٹر اور گرافک ڈیزائنر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے ایک بیان میں کہا کہ ’میں ان تمام عناصر کو لعنت ملامت بھیجتا ہوں جو ہمارے پیارے نبی حضرت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 جولائی 2025ء) ترکی میں طنزیہ لیمن میگزین کے لیے کام کرنے والے ایک کارٹونسٹ کو پولیس نے پیر کے روز اس وقت پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا، جب پیغمبر اسلام سے متعلق ایک کارٹون پر تنازعہ برپا ہو گیا۔ ملک کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس نے 26 جون کو میگزین کے شائع کردہ ایک کارٹون کی "تحقیقات کا آغاز کیا ہے" جس میں "مذہبی اقدار کی کھلے عام تذلیل کی گئی ہے۔" پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ اس میں "ملوث افراد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔" جن افراد کے خلاف گرفتاری کے...
    اسلام آباد، راولپنڈی، مری، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، گلیات سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں موسی خیل، بارکھان، خضدار، قلات اور مستونگ میں بارش گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات،آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، جہلم، اٹک، چکوال اور گجرات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پری مون سون نے گرمی کا زور توڑ دیا، موسم خوشگوار مزید بارشوں کی پیشگوئی پنجاب میں گجرانوالہ، سیالکوٹ، ناروال، منڈی بہاوالدین اور حافظ آباد میں بھی بارش متوقع ہے، ملتان اور بھکر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔...
    قومی آفات سے نمٹنے والے ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں میں ممکنہ شدید بارشوں اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے، اور عوام و مقامی انتظامیہ کو فوری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایمرجنسی انتباہ نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں میں سندھ کے جنوبی علاقوں سجاول، ٹھٹہ، بدین، کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور پوٹھوہار سمیت شمال مشرقی پنجاب، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ خطرہ ہے۔ ایمرجنسی انتباہ: نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں میں سندھ کے جنوبی علاقوں سجاول، ٹھٹہ، بدین، کراچی، حیدرآباد،...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاحتی مقامات پر عدم تحفظ ٹورازم کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے سے پوری قوم صدمے میں ہے، وفاق اور صوبوں میں آئی ایم ایف کی ظالمانہ شرائط والے بجٹ مسلط کر دیئے گئے۔لیاقت بلوچ نے مزید کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر فیصلہ عدلیہ اور پارلیمنٹ پر منفی اثرات لائے گا، سیاسی بحرانوں میں اسٹیبلشمنٹ اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہے، ملی یکجہتی کونسل محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔...
    تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں یہ اب بھی موجود ہے، جو ہماری کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، شہریوں میں بیماریوں کی روک تھام حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ عوام کا اسپتالوں میں گھنٹوں انتظار معمول بن چکا ہے کیونکہ یہ ادارے صرف چند ہزار افراد کے لیے بنائے گئے تھے جبکہ صرف او پی ڈی میں روزانہ 9 ہزار مریضوں کا دبا ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کا کراچی میں کاٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نہ...
    اسلام آباد:سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت میں وکیل سلمان اکرم راجا اور بینچ کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ دورانِ سماعت سلمان اکرم راجا نے اپنے دلائل میں کہا کہ سپریم کورٹ کے اصول موجود ہیں، خامیوں سے بھرپور فیصلے بھی اگر نا انصافی پر مشتمل نہ ہوں تو نظرثانی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے بتایا کہ کل کی سماعت میں ایک کارٹون کا ذکر ہوا۔ مجھے وہ کارٹون تو نہیں ملا لیکن ایک اور کارٹون دیکھا ہے۔ اس کارٹون میں ایک شخص کو باندھ کر مارا جارہا تھا، ریفری بھی اسے ہی مار رہا تھا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے جواب دیا ’’وہ کارٹون 2018 والا تھا‘‘۔ جسٹس صلاح الدین پنہور نے سلمان اکرم راجا...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ’کلینک آن وہیلز‘ کا اتنا کمال فیڈ بیک آیا ہے، ان کے ذریعے ایک کروڑ سے زائد لوگوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز فورٹریس اسٹیڈیم لاہور پہنچیں جہاں انہوں نے ’کلینک آن وہیل‘ کی نئی وین میں مختصر سفر کر کے منصوبے کے ’فیز ٹو‘ کا افتتاح کیا۔مریم نواز نے سی ای اوز کو متعلقہ اضلاع کے لیے کلینک آن وہیلز کی چابیاں دیں، کلینک آن وہیل کے ڈاکٹروں اور عملے کی خدمات کو سراہا اور انہیں مزید تندہی اور لگن کے ساتھ خدمت کرنے کی ہدایت کی۔اپنے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ عوام نے بلڈ پریشر چیک کرانا ہے یا اسکریننگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب (صباح نیوز)اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل توقع کر رہا ہے کہ ایرانی پہاڑ کے اندر جوہری مواد کو صرف امریکی بی ٹو بمبار طیارہ نشانہ بنا سکتا ہے‘ امریکا ایران کے خلاف جاری غیر معمولی حملوں میں شامل ہو جائے گا۔ اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے کے اے این کے مطابق تل ابیب میں ہونے والے جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر حملوں میں امریکی افواج کے شامل ہونے کی منظوری دیں گے۔ اسرائیلی اخبار ہیوم نے تنازع میں امریکی شرکت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی زیادہ تر جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے سوائے انتہائی اہم فوردو کے جو 295...
    ---فائل فوٹو  سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کراچی کا میئر صرف 22 فیصد ایگزیکٹو پاور رکھتا ہے۔ کنٹونمنٹ، ریلویز اور کے پی ٹی وفاقی ادارے ہیں، یہ سارے ادارے میئر کراچی کے کنٹرول میں ہونے چاہئیں۔’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران سعدیہ جاوید نے کہا کہ کراچی کے ماسٹر پلان کو چھیڑنے والی دونوں جماعتیں دعویٰ کرتی ہیں کہ سب پی پی نے کیا۔ کمرشلائزیشن کی اجازت ڈکٹیٹر کے زمانے کے بلدیاتی نظام میں دی گئی، اس وقت شہر کی ایسی کی تیسی پھیری گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کراچی کا ہر روڈ کمرشل ہے، سیف سٹی منصوبے کے حوالے سے ہماری طرف سے تاخیر ہے لیکن تیزی سے کام ہو رہا ہے، گیارہ سو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو نے پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی روابط اور خطے کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر بات چیت میں سپیکر نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں۔سپیکر نےپاکستان ۔رومانیہ پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور د یتے ہوئے کہا کہ اس سے دوطرفہ ہم آہنگی اور باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں 2013...
      فرانس کے صدر ایما نیوئل میکرون نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی ”آنے والے چند گھنٹوں میں“ ختم ہو جائے گی اور خطے میں امن کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے ایران کے ساتھ نیوکلیئر مذاکرات کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ میکرون نے گرین لینڈ کے دورے کے دوران کہا ”مجھے امید ہے کہ آنے والے گھنٹوں میں سکون آئے گا اور ہم بات چیت کا آغاز کر سکیں گے تاکہ خطے میں جوہری صلاحیتوں کے اضافے اور کسی قسم کی کشیدگی سے بچا جاسکے۔“ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دن ایران کے صدر سے ان کی گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے جلد از جلد مذاکرات کی اپیل...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا اور متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے اقدامات کی ہدایت دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوزکےمطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عوام پر بلاوجہ مالی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس بڑھانے کی بجائے ٹیکس نیٹ ورک کو مضبوط کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس نیٹ میں آئیں۔ مہر ایکسپریس کا انجن فیل، مسافر گرمی میں بے حال وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ جو لوگ رجسٹریشن...
    PAKPATTAN: جائیداد کے لیے پرمبینہ طور پر جائیداد کے لیے بہن کو قتل کرنے والے دو بھائیوں کو چند گھنٹو ں میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق پاکپتن کی رہائشی کنول بشیر کو عامر اور عاصم نے پراپرٹی نہ دینے پر گولی مار کر قتل کر دیا تھا تاہم وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عامر اور عاصم کو حراست میں لے لیا۔ ڈی پی او پاکپتن نے بتایا کہ ملزمان عاصم اور عامر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے- وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پراپرٹی کے لیے بہن کا قتل افسوس ناک ہی نہیں شرم ناک المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف...
    نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ اختلافات امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو مہنگے پڑگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹیسلا کے شیئر پندرہ فیصد گر گئے، مسک کی کمپنی کو ایک دن میں ایک سو باون ارب ڈالر کا خسارہ ہوگیا۔ایکس پر ایلون مسک نے ٹرمپ پر سنگین الزامات عائد کیے تھے انہوں نے کہا تھا کہ چار ٹریلین ڈالر بگ بیوٹی بل کبھی نہیں دکھایا گیا، بل عجلت میں منظور کیا گیا کہ ارکان بھی نہ پڑھ سکے، اب بڑے انکشاف کا وقت آگیا ہے۔(جاری ہے) ایلون مسک نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ اصل ڈونلڈٹرمپ ایپسٹین کی فائلوں میں موجود ہے، ٹرمپ انتظامیہ...
    چین کی جانب سے اہم معدنی برآمدات پر پابندیوں کے باعث پیدا ہونے والے خدشات دنیا بھر میں گہرے ہوتے جارہے ہیں، کچھ یورپی آٹو پارٹس پلانٹس نے پیداوار معطل کردی ہے جبکہ جرمن آٹو کمپنی مرسڈیز بینز معدنیات کی قلت سے بچاؤ کے طریقوں پر غور کررہی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین نے اپریل میں نایاب معدنیات اور میگنیٹس کی ایک وسیع رینج کی برآمدات معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد گاڑیاں بنانے والی بین الااقوامی کمپنیوں، ایرو اسپیس مینوفیکچررز، سیمی کنڈکٹر ساز اداروں اور عسکری ٹھیکیداروں کی سپلائی چین بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ یہ اقدام چین کی حساس معدنیات کی صنعت پر بالادستی کو اجاگر کرتا ہے،...
    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت کے خلاف 96 گھنٹوں کی لڑائی مکمل طور پر اپنے وسائل سے لڑی گئی اور اس دوران کسی بھی بیرونی مدد کا سہارا نہیں لیا گیا۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے وضاحت کی کہ پاکستان نے صرف اپنی اندرونی صلاحیتوں پر انحصار کیا اور جو آلات استعمال کیے وہ انڈیا کے پاس موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ساز و سامان دوسرے ملکوں سے خریدا گیا ہے۔انہوں نے کہا پہلے متنازع علاقے میں جھڑپیں ہوتی تھی، بین الاقوامی سرحد تک نہیں پہنچتی تھیں.اس بار سرحدوں پر نسبتاً سکون رہا اور شہروں میں کشیدگی تھی،...
    ‌اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف 96 گھنٹوں کی لڑائی مکمل طور پر اپنے وسائل سے لڑی، باہر سے کوئی مدد حاصل نہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہ بھارت کیساتھ کشیدگی کےدوران کہیں سے کوئی مدد نہیں حاصل کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے صرف پاکستان کی اندرونی صلاحیتوں پرانحصار کیا، ہم نے جو آلات استعمال کیے وہ ایسے ہی ہیں جیسے انڈیا کے پاس ہیں، ہم نے کچھ ساز و سامان دوسرے ملکوں سے خریدا ہے۔ انہوں نے کہا پہلے متنازع علاقے میں جھڑپیں ہوتی تھی، بین...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا بھارت کے خلاف 96 گھنٹوں کی لڑائی مکمل طور پر اپنے وسائل سے لڑی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا  نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا بھارت کیساتھ کشیدگی کےدوران کہیں سےکوئی مدد نہیں حاصل کی گئی،ہم نےصرف پاکستان کی اندرونی صلاحیتوں پرانحصار کیا گیا، ہم نے جو آلات استعمال کیے وہ ایسے ہی ہیں جیسے انڈیا کے پاس ہیں، ہم نےکچھ ساز و سامان دوسرے ملکوں سے خریدا ہے۔ ٹک ٹاکر ثنایوسف کی والدہ کا  بیٹی کے قاتل سے متعلق اہم ترین بیان سامنے آ گیا  انہوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) آسٹریلوی کرکٹ بورڈ (کرکٹ آسٹریلیا) نے پیر کو ایک بیان میں اس امر کی تصدیق کی کہ مایہ ناز آل راؤنڈر گلین میکسویل نے پچاس اوورز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ میکسویل نے یہ فیصلہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری اور مختلف فرنچائز لیگز میں شرکت کو ترجیح دیتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ''میں واپس دیکھتا ہوں تو یاد آتا ہے کہ مجھے ابتدا میں ہی، غیر متوقع طور پر منتخب کیا گیا۔ اس وقت بس یہی فخر تھا کہ آسٹریلیا کے لیے کچھ میچ کھیلنے کو مل جائیں۔‘‘ 36 سالہ میکسویل نے 149 ون ڈے میچز میں 3,990 رنز بنائے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ...
    پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہارنے کا خوف ذہن سے نکال کر ماڈرن کرکٹ کھیلنا ترجیح ہوگا۔ بنگلا دیش سمیت انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔ لاہور کی کنڈیشنز کو دیکھ کر ایک فاسٹ بولر کو اضافی شامل کیا گیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ شاہین ، بابر اور رضوان نے ہمیشہ پاکستان کی جیت میں کردار ادا کیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں  بہت سے نئے لڑکوں کو ٹرائی کررہے ہیں تاکہ بیک اپ تیار ہوسکے۔ورلڈکپ سے پہلے نئے لڑکوں کو بھی خود کو منوانے کا چانس دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفیان مقیم بہترین...
    چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی — فائل فوٹو  چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کا کہنا ہے کہ پاک افواج نے دشمن کو چند گھنٹوں میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل حکومت اور پاک افواج کو معرکہ حق کی فتح پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ عرصہ میں معرکہ حق اہم واقعہ ہے، پاک افواج نے بہترین حکمت عملی سے دشمن کے وار کا جواب دیا اور بھارت کے جنگی جہاز گرائے، حملے کی تاب نہ لاتے ہوئے دشمن نے سیز فائر کروانے کےلیے امریکا کو کہا، امریکی صدر نے سیز فائر یقینی بنانے کےلیے پاکستان سے بات...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )وزارت موسمیاتی تبدیلی حکام نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں 137 ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور عمارتوں کی تعمیر کا انکشاف کیا ہے، قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کی عدم تشکیل پر برہمی کا اظہار کیا.(جاری ہے) چیئرمین منزہ حسن کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا، اجلاس میں نزہت صادق پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ترمیمی بل 2024 پر بحث ہوئی چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے نزہت صادق کا بل کچھ شقو ں کے علاوہ منظور کرلیا ہے،گلیشیئرز سے متعلق کچھ شقو ں کو چھوڑ...
     اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزارت موسمیاتی تبدیلی حکام نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں 137 ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور عمارتوں کی تعمیر کا انکشاف کیا ہے، قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کی عدم تشکیل پر برہمی کا اظہار کردیا۔  ڈان نیوز کے مطابق چیئر پر   سن منزہ حسن کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، اجلاس میں نزہت صادق پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ترمیمی بل 2024 پر بحث ہوئی۔ چیئر پر   سن کمیٹی نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے نزہت صادق کا بل کچھ شقو‍ں کے علاوہ منظور کرلیا ہے،گلیشیئرز سے متعلق کچھ شقو‍ں کو...
    بیجنگ : کینیا کے صدر ولیم رٹو نے چین کا سرکاری دورہ کیا۔ اس دوران، کینیا کےصدر نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں چین-کینیا تعلقات، چین-افریقہ تعاون اور دیگر موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ہفتہ کے روز صدر رٹو نے اپنا حلف اٹھانے کے بعد مسلسل تین سال میں تین بار چین کا دورہ کیا، انہوں نے کینیا اور چین کی دوستی کی گہرائی پر زور دیا۔ انہوں نے اس دورے کے دوران مزید تعاون کے مواقع تلاش کرنے کی توقع کی، خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں۔ رٹو نے مزید کہا کہ چین نے کینیا کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مدد فراہم کی ہے اور قریبی ثقافتی...
    — فائل فوٹو  وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو نے مہمند ڈیم کے فیز ٹو کا افتتاح کر دیا۔معین وٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر اب بھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے، کام کی رفتار حوصلہ افزا ہے، چاہتا ہوں ڈیم 2027ء سے پہلے بن جائے۔اُنہوں نے کہا کہ منصوبے کی تاخیر پر تشویش ہے، امید ہے مقررہ ہدف ہر صورت میں حاصل ہوگا، پانی کو ذخیرہ کرنے کے بہت سارے منصوبے زیرِ غور ہیں۔ بھارت کی آبی جارحیت کی دھمکی چین نے مہمند ڈیم کی تعمیر تیز کر دی اسلام آباد بھارت کی جانب سے 23 اپریل 2025 کو پہلگام حملے... وفاقی وزیر آبی وسائل نے کہا کہ پینے کے پانی کا...
    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے کراچی کنگز کے باہر ہونے کے بعد نائب کپتان حسن علی نے پریس کانفرنس میں ٹیم کی کارکردگی اور ٹورنامنٹ کے سفر پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے مجموعی طور پر اچھا کھیل پیش کیا لیکن کچھ اہم لمحات میں ہم توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔ حسن علی نے کہا کہ جب ہم بیٹنگ کے لیے آئے تو اس کے مطابق اچھا اسکور بنایا، لیکن پاور پلے میں ہم نے وکٹیں کم لیں جس کی وجہ سے میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔ انہوں نے اس موقع کو دکھ بھرا قرار دیا کہ کراچی کنگز ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی، ہماری امید تھی...
    چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی ختم کریں گے، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کی، پاکستان، چین اور افغانستان کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ خطے سے دہشت گردی کو ختم کرنا ہے، چین کے ساتھ سی پیک ٹو شروع کرنے کی بھی بات ہوئی ہے، چین اس حکومت کے ساتھ سی پیک ٹو کو شروع کرنے کے لیے تیار ہے، چین نے مسئلہ کشمیر پر بھی پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں اپنے دورہ چین...
    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین کے حالیہ دورے کے دوران پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات میں دہشتگردی کے خلاف متفقہ عزم کا اظہار کیا گیا۔ تینوں ممالک نے اس امر پر اتفاق کیا کہ ان کی سر زمین کسی کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ دورے کے دوران دہشتگردی، علاقائی تعاون اور اقتصادی ترقی پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 2017-18 میں دہشتگردی پر قابو پا چکے تھے، لیکن ہماری اپنی پالیسی کی غلطیوں کے باعث حالات بگڑے۔ ایک صاحب چائے پینے کابل گئے اور...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کی، پاکستان، چین اور افغانستان کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ خطے سے دہشت گردی کو ختم کرنا ہے، چین کے ساتھ سی پیک ٹو شروع کرنے کی بھی بات ہوئی ہے، چین اس حکومت کے ساتھ سی پیک ٹو کو شروع کرنے کے لیے تیار ہے، چین نے مسئلہ کشمیر پر بھی پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں اپنے دورہ چین کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ چینی ہم منصب کی دعوت پر چین کا خصوصی دورہ کیا، منگل کو چینی وفود سے اہم ملاقاتیں...
    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور اور سابق کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس میں ٹیم کی کارکردگی اور کامیابی پر اظہارِ خیال کیا۔ سرفراز احمد نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم فائنل تک پہنچے۔ ٹیم نے آج بہت عمدہ کارکردگی دکھائی اور ایک اہم میچ جیتا۔" انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سیزنز میں کوئٹہ کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی تھی، لیکن اس سال ٹیم نے نمایاں بہتری دکھائی۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل کوالیفائر: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی...
    محکمہ موسمیات  نے کہا ہے کہ اگلے 12 گھنٹوں کے دوران مشرقی وسطی بحیرہ عرب پر کم دباو تشکیل پانے کا امکان ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ ہندوستان کےشمالی کرناٹک،گوا کے ساحلوں سے دورموجود سائیکلونک گردش بحیرہ عرب تک پھیلی ہوئی ہے، اس کے زیراثراسی علاقےمیں کم دباؤ کا علاقہ بننے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات  نے کہا کہ ہوا کا کم دباو بننے کے بعد سسٹم کا شمال کی جانب بڑھنے کا امکان ہے،  اگلے 36 گھنٹوں کے دوران ہواکا کم دباومزید شدت اختیارکرجائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹرکراچی اس سسٹم کی قریب سے نگرانی کر رہا ہے۔
    ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دہشت گرد بھارت نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول کے بچوں کی بس پر بزدلانہ اور بہیمانہ حملہ کروایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں آج ایک اور بزدلانہ اور بہیمانہ حملے میں اسکول جانے والے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا، یہ حملہ بھارت جیسی دہشت گرد ریاست نے منصوبہ بندی کے تحت اپنے ایجنٹوں کے ذریعے کروایا۔ میدان جنگ میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد، بھارت نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کے لیے اپنے آلہ کاروں کو سرگرم کر رکھا ہے، پاکستان میں خوف...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیئر ٹریڈ اِن ٹوبیکو (FTT) کے چیئرمین، امین ورک نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ملک میں غیرقانونی تمباکو تجارت اور ٹیکس چوری کے خلاف مسلسل اور پُرعزم کارروائیوں کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے ان اقدامات کو “انتہائی ضروری ” قرار دیا اور اس تسلسل کو بغیر کسی سمجھوتے کے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشی ترقی کے لیے ریونیو بڑھانا ضروری ہے۔ بغیر ریونیو کے نہ تو ملک اندرونی و بیرونی دشمن سے لڑ سکتا ہے اور نہ ہی ترقی کر سکتا ہے۔ معاشی پالیسی سازی عمل میں اقتصادی اور ٹیکس ماہرین کی...
    صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں ہر پچاس کلومیٹر پر ایک ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم کیا جائے گا، چارجنگ اسٹیشنز سے ای وی موٹر سائیکل، ای وی کار، ای وی ٹرکس رکھنے والوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ چین کے چیری ہولڈنگز گروپ نے سندھ بھر میں ای وی گاڑیوں کیلئے چارجنگ پوائنٹس نصب کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ رضوی نے چین میں چیری ہیڈکوارٹر ووہو کا دورہ کیا، چینی آٹو موبائل کمپنی چیری ہولڈنگز گروپ کے ہیڈکوارٹر ووہو کے چیئرمین ین تونگیو نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کے...
    سٹی 42: وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے سٹیشنز کو عوام دوست اور جدید بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، شہری جب چاہے وہاں آکر لطف اندوز ہو سکیں گے۔ وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے گولڑہ اور مارگلہ سٹیشن کو تجدید کے حوالے سے اِہم اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے اجلاس سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔ حنیف عباسی نے بتایا کہ گولڑہ اور مارگلہ سٹیشن پر جدید طرز کے ریسٹورنٹ بنائے جائیں گے، ریسٹورنٹس کی مینجمنٹ کے لیے آؤٹ سورسنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہری جب چاہے وہاں آکر لطف اندوز ہو سکیں گے، جدید طرز کے الیکٹرک پولز لگائے...
    گجرانوالہ: صدرمملکت آصف علی زرداری نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ یاد رکھے گی کہ پاکستان کی مسلح افواج نے کیسے چند گھنٹوں میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدرمملکت آصف علی زرداری نے گجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی تھے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا اور اس موقع پر کور کمانڈرز منگلہ اور گجرانوالہ بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے معرکہ حق کی کامیابی میں پاک فوج کے...
    اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ گوجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ کیا جس دوران افسروں اور جوانوں کے مثالی حوصلے اور فرض سے وابستگی کوسراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آمد پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران صدر مملکت نے دفاع وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مسلح افواج نے بے مثال مہارت اور عزم سے چند ہی گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کو پسپا کیا۔ صدر مملکت نے افسروں اور جوانوں کے مثالی حوصلے اور فرض سے...
    وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا دیکھ کر ہنسی آتی ہے، ایسا لگا کارٹون نیٹ ورک دیکھ رہا ہوں۔سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان نے کامیابی سے بھارت کے 5 جہاز گرائے، جنگ کے 3 گھنٹے کے اندر بھارت کی بس ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے 85 ڈرونز تو فورسز نے گرائے، باقی اگر خود سے ادھر اُدھر گر گئے ہوں تو ہمیں پتہ نہیں، بھارتی ڈرون سے 8 مئی کو سندھ کی سر زمین پر پہلی شہادت ہوئی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بھارت کے ڈرون گر رہے تھے اور لوگ...
    بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر ایک پوسٹ کی جسے بعد میں انہیں ڈیلیٹ کرنا پڑ گیا بلکہ سرِعام وضاحت بھی دینا پڑی۔ کنگنا رناوت کی یہ پوسٹ اس خبر کے رد عمل میں تھی کہ ٹرمپ نے ایپل کے سی ای او ٹم کک کو بھارت میں پروڈکشن یونٹ قائم کرنے سے منع کر دیا ہے۔ اپنی ڈیلیٹ کی گئی پوسٹ میں کنگنا رناوت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم مودی کا موازنہ کیا تھا۔ کنگنا کا کہنا تھا کہ ٹرمپ امریکی صدر ہیں مگر دنیا میں سب سے زیادہ جس لیڈر کو پسند کیا جاتا ہے وہ بھارتی وزیراعظم مودی ہیں، یہ ٹرمپ کی دوسری...
    بھارتی میڈیا سے معلوم ہوا کراچی کی بندر گاہ تباہ ہوگئی، پھر اپنے جھوٹ پر معافیاں مانگیں مشکل وقت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پڑوسی ملک کے نیوز چینلز پر منفی پروپیگنڈا مہم پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی چینلز دیکھیں تو لگتا ہے کہ کارٹون نیٹ ورک دیکھ رہا ہوں۔یومِ اظہار تشکر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہونے پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ ہماری افواج نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وطن کے دفاع کے لیے ہم...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پڑوسی ملک کے نیوز چینلز پر منفی پروپیگنڈا مہم پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی چینلز دیکھیں تو لگتا ہے کہ کارٹون نیٹ ورک دیکھ رہا ہوں۔ یومِ اظہار تشکر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہونے پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ ہماری افواج نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وطن کے دفاع کے لیے ہم تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے ثابت کیا ہے کہ وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے۔ پاکستان نے پہلگام...
    یومِ اظہار تشکر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاک افواج نے ثابت کیا ہے کہ وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پڑوسی ملک بھارت کے نیوز چینلز پر منفی پروپیگنڈا مہم پر کہا ہے کہ بھارتی چینلز دیکھیں تو لگتا ہے کہ کارٹون نیٹ ورک دیکھ رہا ہوں۔ کراچی میں یومِ اظہار تشکر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مشکل وقت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہونے پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، ہماری افواج نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وطن کے دفاع کیلئے...
    جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا ہے کہ آزادی کشمیر اور حقِ خودارادیت کے حصول کے جدوجہد کی تحریک کو دہشت گرد تحریک قرار دینا بھارت کا بہت بڑا جھوٹ اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے۔   اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پہلگام سانحہ کی بنیاد پر انڈیا کے فالس فلیگ جنگی جنون نے خود اس کو ہی بڑا نقصان پہنچایا ہے، انڈیا کا جنوبی ایشیا پر بالادستی کا خواب 10 مئی کے چند گھنٹوں میں چکنا چور ہوگیا انڈیا کے جنگی جنون نے ایشیا کو یونی پولر کی بجائے بائی پولر بنادیا ہے۔ مغرب کے اسلحہ کی برتری کا دبدبہ اور...
    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جوابی طور پر صرف ایل او سی کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ڈرونز اور راکٹ حملے نہیں کہے جارہے جب کہ بھارت سویلین کو نشانہ بنارہا ہے۔ غیر ملکی ٹی وی ” ٹی آر ٹی ورلڈ“سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے دنیا کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان پر انڈین آرٹلری کی جانب سے ایل او سی پر شیلنگ اور بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فورسز کی جانب سے جان بوجھ کر عام آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی فورسز...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بھارتی میڈیا اور مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ گودی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے، جو مودی سرکار کے جھوٹ کو سو گنا بڑھا کر دنیا میں پھیلاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے حالیہ پروپیگنڈے پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گودی میڈیا کے نزدیک بھارت نے جیسے پورا پاکستان فتح کر لیا ہو حالانکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام شہر مکمل طور پر محفوظ ہیں اور معمولاتِ زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا گودی میڈیا اور مودی سرکار کے دعوؤں کا تمسخر اڑا...
    لاہور قلندرز کے ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ ہماری پوزیشن ایسی تھی کہ ہم ٹاپ ٹو میں فنش کر سکتے تھے، کچھ چیزیں ہمارے حق میں نہیں گئیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کی وجہ سے ختم ہو گیا، کراچی کنگز کے خلاف میچ میں بارش کے بعد کنڈیشنز تبدیل ہوئیں، اب قسمت ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے، ہم جیتیں گے تو پلے آف میں پہنچیں گے۔ ثمین رانا نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم اس وقت چوتھے نمبر پر ہیں، کوالیفائی کریں گے، کراچی کنگز کے خلاف میچ خاصہ کلوز تھا، ہمارے بولرز نے میچز جتوانے بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شکست ہم سب کےلیے دھچکا تھی، مگر...
    بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن صاحب نے پیغام بھیجا ہے کہ وہ ایشو ٹو ایشو ساتھ چلیں گے۔یہ بات انہوں نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔ مودی کا بھارت مسلمانوں و دیگر اقلیتوں کے قتل عام پرخوش ہے: بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ایک بھارت مودی کا ہے تو ایک سیکولر ہے۔ مودی کا بھارت مسلمانوں اوردیگراقلیتوں کے قتل عام پرخوش ہے۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ موجودہ صورت ِحال میں حکومت کا رویہ افسوس ناک ہے، ادھر نریندر مودی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے پاس گئے۔ان کا...
     ویب ڈیسک : صدر مملکت آصف  علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کا ٹوئیٹر ایکس اکاؤنٹ بھارت نے بلاک کردیا ۔ مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ریاستی دہشتگردی کے بعد سوشل میڈیا پر دہشتگردی میں مصروف ہے،ٹوئیٹر ایکس اکاؤنٹ بلاک کرکے “کھسیانی بلی کھمبا نوچے” کی مثال پر گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت بھارت کا اصل چہرہ دینا کو دکھاتی رہے گی، مودی نے سوشل میڈیا کو بھی بی جے پی کی طرح نفرت اور مظلوم کی آواز دبانے کا آلہ سمجھ لیا ہے، بھارت کے عوام سچ جاننا چاہتے ہیں پہلگام میں مظلوم لوگوں کا خون کس...
    پاکستان، بھارت کا خطے میں مدعی، منصف اور جلاد کا خود ساختہ کردار سختی سے مسترد کرتا ہے غیر جانبدارانہ تحقیقات سے فرار  بھارت کے اصل مقاصد کو بے نقاب کرنے کے لیے بڑا ثبوت ہے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے خبردار کیا ہے کہ مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق بھارت پہلگام واقعے کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں جارحیت کا ارادہ رکھتا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے دوٹوک پیغام دیا ہے کہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ عطا اللہ تارڑ نے رات گئے ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان، بھارت کا خطے میں مدعی، منصف اور جلاد کا خود ساختہ کردار سختی سے مسترد...
    پاک بھارت کشیدگی اسٹاک مارکیٹ کو لے بیٹھی،3 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو لے بیٹھی، مارکیٹ میں کاروبار کے دوران انڈیکس میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، تجزیہ کاروں نے بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی کو مندی کی وجہ قرار دیا ہے۔ بدھ کو صبح 11 بجکر 19 منٹ پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 3191.14 پوائنٹس یا 2.78 فیصد کی کمی سے ایک لاکھ 11 ہزار 681 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو منگل کو ایک لاکھ 14 ہزار 872 پوائنٹس پر بند...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 اپریل 2025ء) پاکستان کے وزیر اطلاعات نے بدھ کی صبح کہا کہ اسلام آباد کو ایسی "معتبر خفیہ اطلاعات" ہیں کہ بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے اندر ایک ناگزیر فوجی حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ان کا یہ بیان اس پس منظر میں آیا ہے، جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کی شام کو اپنے ملک کی مسلح افواج کو متنازعہ کشمیر میں گزشتہ ہفتے ہونے والے ایک ہلاکت خیز حملے کا مبینہ طور پر جواب دینے کا اختیار دیا اور کہا کہ وہ جس طرح مناسب سمجھیں آپریشن انجام دیں۔ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے پہاڑی قصبے پہلگام کے قریب حملہ آوروں نے 26...
    اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق بھارت آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے ایسا کوئی قدم اٹھایا تو اس کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری نئی دہلی پر عائد ہوگی۔ وفاقی وزیر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن اور منہ توڑ جواب دے گا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان بھارت کا خطے میں مدعی، منصف اور جلاد کا خود ساختہ کردار مسترد کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے خود دہشتگردی کا...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔  جیونیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ مستند انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پاکستان کےخلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتاہے، بھارت پہلگام واقعے سے جڑے بے بنیاد اور خودساختہ الزامات کو بنیاد بنا رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، پاکستان بھارت کا خطےمیں مدعی،منصف اور جلاد کا خودساختہ کردارمسترد کرتا ہے، پاکستان خود دودہائیوں...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہے جب کہ اپنے ہی سکھ فوجیوں پر فائرنگ کردی۔  رپورٹ کے مطابق ذرائع  نے کہا کہ بھارتی فوج کی دو یونٹوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ کی، 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی دو یونٹوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے۔ ذرائع  نے کہا کہ یہ واقعہ جاپالہ  بریج ، بارامولا سیکٹر میں دوران پٹرولنگ پیش آیا، 185 بی ایس ایف جو کہ بارہ مولہ میں تعینات ہے نے 12 برگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ پر فائرنگ کر دی۔ دفاعی ماہرین نے کہا کہ یہ واقعہ بھارتی فوج...
    اسپیشل جج سینٹرل نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا سینٹرل جیل اڈیالہ میں دوبارہ طبی معائنہ کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل نے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں کی، عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ آج عدالت میں پرانے مقدمات زیر سماعت تھے، اس لیے جیل ٹرائل ممکن نہیں تھا، جیل حکام کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے میڈیکل معائنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کا سینٹرل...
    چھٹا ای سی او ٹورازم وزارتی اجلاس ، لاہور ٹورازم کیپٹل 2027 قرار،وزیر اعلی پنجاب کا خیر مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )ترکیہ کے شہر ارضروم میں چھٹا ای سی او ٹورازم وزارتی اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور کو ٹورازم کیپٹل 2027 قرار دے دیا گیا، وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ لاہور دنیا کے استقبال کے لیے تیار ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر کہا ہے کہ پاکستان اور پنجاب کے لیے قابلِ فخر اور تاریخی لمحہ ہے کہ لاہور کو ای سی او ٹورازم کیپٹل 2027 کا اعزاز دیا گیا ہے ، یہ اعزاز ترکیہ کے شہر ارضروم میں چھٹے ای سی...
    لاہور: ترکیہ کے شہر ارضروم میں چھٹا ای سی او ٹورازم وزارتی اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور کو ’’ٹورازم کیپٹل 2027ء‘‘ قرار دے دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ لاہور دنیا کے استقبال کے لیے تیار ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر کہا ہے کہ  پاکستان اور پنجاب کے لیے قابلِ فخر اور تاریخی لمحہ ہے کہ لاہور کو ’’ای سی او ٹورازم کیپٹل 2027ء‘‘ کا اعزاز دیا گیا ہے، یہ اعزاز ترکیہ کے شہر ارضروم میں چھٹے ای سی او ٹورازم وزارتی اجلاس میں تاریخ ورثےاور محبتوں کے شہر  لاہور کو دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ شاندار تاریخی ورثے، رنگا رنگ ثقافت اور بے پناہ...
    کراچی: سندھ حکومت نے کراچی کے سپر اسٹورز اور سپرمارکیٹوں میں فروخت ہونے والی برانڈڈ اشیا کی قیمتیں مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق برانڈڈ اشیا کی تیاری کی لاگت اور منافع کے مارجن سے متعلق بھی ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے، اس سلسلے میں ڈائریکٹرجنرل بیورو آف سپلائی پرائسززاہد حسین شر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں اعلی افسران کے ساتھ ساتھ کراچی کے سپراسٹورز اور سپر مارکیٹوں کےنمائندوں نے شرکت کی۔ ڈی جی بیورو آف سپلائی نے اجلاس کے شرکا سے ابت کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار کرنے والے تمام ادارے بیورو آف سپلائی کے پاس اپنے گوداموں کا اندراج اور تجدید کرائیں گے۔ انہوں نے صارفین...
    حکومت کا مزید ایک ہزار یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے رواں ماہ مزید ایک ہزار یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس فاروق ستار کی زیر صدارت ہوا، جس میں یوٹیلٹی اسٹورز حکام نے بتایا کہ رواں ماہ مزید ایک ہزار یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب تک 2237 ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کیا گیا ہے۔قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا کہنا ہے مالی لحاظ سے مستحکم اسٹورز کی نجکاری کی جائیگی۔حکام نے بتایا کہ تاحال 22 سو سے زائد ملازمین کو فارغ کیا جاچکا ہے۔ مالیاتی لحاظ سیسسٹین کرنیوالے یوٹیلیٹی...
    خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبرپختونخوا رائٹ ٹو انفارمیشن ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: اے این پی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کردیا بل صوبائی وزیر قانون افتاب عالم نے پیش کیا معلومات تک رسائی کے قانون میں رکاوٹوں کو دور کر نے کے لیے بل ایوان سے پاس کیا گیا جس میں 7 شقوں میں ترامیم شامل ہیں۔ نئی قانون سازی کے تحت کوئی بھی شہری انفارمیشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرسکتاہے، دیوانی عدالت کو انفارمیشن کمیشن کی طرف سے معاملات کی سماعت کا اختیار نہیں ہوگا، سرکاری ادارے پبلک انفارمیشن آفیسر کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے،  معلومات تک...
    ---فائل فوٹو  پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کی قومی خود مختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کی ہمیشہ حمایت کی، کے ٹو اور کے تھری نیوکلیئر پلانٹس تکمیل کے بعد فعال ہو چکے ہیں۔چینی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ون چائنا پالیسی پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے، چین اور پاکستان نے ہمیشہ اہم قومی مفادات، معاملات پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔ چینی وزیراعظم آئندہ ماہ پاکستان آئینگے، سی پیک منصوبوں کا جائزہ ہوگا، چینی سفیر اسلام آبادپاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ... انہوں نے مزید کہا کہ چین گزشتہ ایک دہائی سے پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، سی پیک منصوبہ اب ایک...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں اگلے 8-10 گھنٹوں تک بارش اور تیز ہوائیں  کے ساتھ ژالہ باری جاری رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیان کے مطابق شدید بارش اور تیز ہواؤں سے درخت گرنے اور بجلی بند ہونے کا خدشہ ہے، آندھی اور اولوں کے باعث کمزور تعمیرات اور فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ بیان کے مطابق سڑکوں پر بارش کے باعث حدِ نگاہ کم، حادثات کا امکان بڑھ سکتا ہے، موسمی حالات سے آگاہ رہیں، بروقت اگاہی کے لیے این ڈی ایم اے کی موبائل ایپ کو فالو کریں۔ این ڈی ایم اے نے کہا کہ سفر سے پہلے ٹریفک کی صورتحال...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے حیدرآباد کے قریب گوٹھ ہمت آباد میں خواتین سے مکالمہ کیا۔ ایک خاتون نے ان سے کہا کہ وہ اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرتی ہیں۔ آس پاس کے وڈیرے اپنی زمینوں سے مٹی نہیں اٹھانے دیتے۔ اس پر بلاول نے پوچھا کہ وہ کون سے وڈیرے ہیں؟ خاتون نے کہا کہ جو ان کے قریب بیٹھے ہیں وہ نہیں ہیں۔ اس پر بلاول مُسکرا اٹھے۔ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری... بلاول بھٹو نے خواتین سے کہا کہ کوشش ہے آپ کو سولر بجلی کی سہولت دیں۔ ان شاء اللہ آنے والے سال...
    لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے سہ ملکی بابا گرو نانک کبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا ،ٹورنامنٹ میں پاکستان ،ایران اور بھارت کی کبڈی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ واپڈا سپورٹس کمپلیکس فیروز پور روڈ پر پاکستان اور ایران کی کبڈی ٹیموں کے مابین فائنل میچ ہوا ۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر وصوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے ۔ فائنل میچ میں پاکستان کی کبڈی ٹیم نے ایران کی کبڈی ٹیم کو شکست دی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے جیتنے والی ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دی اور کامیابی پر مبارکباد دی ۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 20لاکھ روپے ،رنراپ ٹیم کو 15لاکھ اور تیسرے نمبر پر رہنے والی...
    فوٹو: فائل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں نجی حج ٹورز آپریٹرز کے صدر ثنااللّٰہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نجی حج آپریٹرز کو سرکاری اسکیم کے ساتھ ہی درخواستیں لینے نہیں دی گئیں۔قائمہ کمیٹی اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کابینہ نے حج پالیسی منظوری میں ڈھائی ماہ لگا دیے۔انہوں نے  کہا کہ نجی حج آپریٹرز کو سرکاری اسکیم کے ساتھ ہی درخواستیں لینے نہیں دی گئیں، ہمیں بروقت درخواستیں نہ لینے دی گئیں تو ہم انتظامات نہیں کرسکے۔ مزید پڑھیں: پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی لاپروائی، ہزاروں عازمین حج سے محروم ہوگئے ثنااللّٰہ نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ سطح کمیٹی بنا کر سعودی عرب بھیجی جائے اور مسئلہ حل کیا...
    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر بیٹر کوشل مینڈس کا کہنا ہے کہ دیگر ٹی ٹوئنٹی لیگز کی نسبت پی ایس ایل میں معیاری فاسٹ بولرز ہوتے ہیں۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لنکا پریمیئر لیگ اور ایس اے ٹی ٹوئنٹی کھیلی ہے، پی ایس ایل پہلی بار کھیل رہا ہوں۔ کوشل مینڈس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پچز بیٹنگ کے لیے اچھی ہوتی ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں نچلے نمبروں پر بیٹنگ کر چکا ہوں، کسی نمبر پر بیٹنگ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ چند سال میں سری لنکا میں پاور ہِٹنگ پر کام کیا ہے۔ واضح...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)چیف آپریٹنگ آفیسر ایئر پورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے کہا ہے کہ حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت 90 ہزار عازمین حج سفر کریں گے۔ رواں سال اسلام آباد ایئر پورٹ سے 45 ہزار سے زائد عازمین حج حجاز مقدس کے لیے روانہ ہوں گے۔ آفتاب گیلانی کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ عازمین حج کی سہولت کے لیے کاؤنٹر جَلد قائم کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبہ اسلام آباد اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر دستیاب ہو گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دی تھی۔ پاکستانی وزارتِ اطلاعات...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دئیے ہیں اگر ممنوعہ جگہوں پر جانے پر ملٹری ٹرائل شروع ہوئے تو کسی کا بھی ملٹری ٹرائل کرنا بہت آسان ہو گا۔ کیا ملٹری کورٹس میں زیادہ سزائیں ہوتی ہیں اس لیے کیسز جاتے ہیں؟ عام عدالتوں میں ٹرائل کیوں نہیں چلتے۔ دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ڈیفنس آف پاکستان اور ڈیفنس سروسز آف پاکستان دو علیحدہ چیزیں ہیں۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا ممنوعہ جگہ پر داخل ہونا بھی خلاف ورزی میں آتا ہے۔ کنٹونمنٹ کے اندر شاپنگ مالز بن گئے ہیں، اگر میرے پاس اجازت نامہ نہیں ہے اور میں زبردستی...
    بیجنگ :چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز نے ایک بیان جاری کیا جس میں امریکی ٹیرف پالیسی پر سخت مخالفت کا اظہار کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے اپنے مفادات کے لیے محصولات بڑھانا یکطرفہ پسندی کا ایک ایسا عمل ہے جو ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتا ہے، معمول کے تجارتی نظام کو کمزور کرتا ہے اور عالمی آٹو انڈسٹری کی پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام پر اس کا بہت منفی اثر ہو گا۔   اس سے گاڑیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، امریکہ سمیت مختلف ممالک میں صارفین پر اضافی بوجھ پڑے گا اور عالمی معیشت کی بحالی پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب...
    پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ راحت فتح علی خان برمنگھم، لندن اور مانچسٹر میں اپنے مداحوں کے لئے پرفارم کریں گے۔ لندن میں پریس کانفرنس کے دوران راحت فتح علی خان نے کہا کہ وہ بارہ سال کی عمر میں پہلی بار برطانیہ آئے تھے اور انہیں برطانوی عوام سے خاص لگاؤ ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews) اس ٹور میں راحت فتح علی خان کے ساتھ ان کے صاحبزادے بھی موجود ہیں، جو اس دورے کے دوران پہلی بار بڑے آڈیٹوریم میں پرفارم کریں گے۔ اس کے علاوہ گلوکار وارث بیگ کے صاحبزادے...
    وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی عازمین اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبے سے استفادہ کریں گے۔وزارت مذہبی امور نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے) کو اسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹ پر انتظامات کی ہدایت کردی۔وزارت مذہبی امور کے مراسلے میں کہا گیا کہ عازمین کی امیگریشن سعودی عرب کے بجائےاسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹ پر ہوگی۔مراسلے میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹ پر سعودی امیگریشن کا عملہ عازمین کی امیگریشن کا عمل مکمل کرے گا۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ سعودی سفارت خانے کی جانب سے وزارت مذہبی امور کو اس حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مارچ 2025ء) ہفتے کے روز غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ 18 مارچ سے دوبارہ شروع ہونے والے بڑے اسرائیلی حملوں کے آغاز سے اب تک غزہ میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 921ہو چکی ہے۔ وزارتی بیان کے مطابق ان میں 25 افراد گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہلاک ہوئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ 7 اکتوبر 2023ء، جب غزہ میں جنگ کا آغاز ہوا تھا، سے اب تک وہاں مجموعی ہلاکتیں 50,277 تک پہنچ چکی ہیں۔ ایمبولینس پر فائرنگ کا واقعہ اسرائیلی فوج نے ہفتے کو اعتراف کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میںمشکوک گاڑیاں سمجھ کر چند ایمبولینسوں پر غلطی سے فائرنگ کی تھی، جب کہ حماس...
    کراچی: پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ون ڈے ٹیم ٹی ٹوئنٹی سے بہتر ہے اس لیے اچھے نتائج دے گی۔ نیوزی لینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ ون ڈے ٹیم محمد رضوان، بابراعظم اور تجربہ کار بولرز کی وجہ سے بہتر ہے۔ قومی ہیڈ کوچ نے کہا کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی سیریز کی طرح بولنگ فرینڈلی پچز پر فاسٹ بولرز کامیاب ہوں گے، حارث روف نے ان پچز پر خود کو ثابت کیا ہے۔ عاقب جاوید نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کنڈیشنز بہت چیلنجنگ تھیں، مجھے پوری امید ہے ٹی ٹوئنٹی کے یہی پلیئرز برصغیر کی پچز...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری ) موٹروے ایم ٹو کلر کہار مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد جاںبحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے ۔ زخمیوں میں چار افراد شدید زخمی ہیں ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع پر موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ ۔ تمام لاشوں اور زخمیوں کو ٹرامہ سینٹر کلر کہار منتقل کر دیا گیا تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے موقع کو محفوظ کر لیا گیا ہے ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا ۔ بس راولپنڈی سے وہاڑی کی جانب جا رہی تھی ۔ مزید کاروائی جاری ہے ۔ Post Views: 1
    اسلام آباد: موٹروے ایم ٹو پر کلر کہار کے قریب ایک مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کے مطابق، راولپنڈی سے وہاڑی جانے والی مسافر بس جس میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے، کلر کہار پہنچنے پر ڈرائیور کے بے قابو ہونے سے بس الٹ گئی۔ حادثے کے بعد ریسکیو 1122 اور موٹروے پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ مزید پڑھیں: موٹروے کلر کہار بس حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق بس میں پھنسے زخمیوں کو نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز کی کارکردگی انفرادی طور پر تو اچھی نظر آ رہی ہے لیکن بحیثیت بولنگ یونٹ وہ وہی تسلسل برقرار نہیں رکھ پا رہے انہوں نے کہا کہ اگر تینوں فاسٹ بولرز ایک ساتھ پرفارم کریں تو ٹیم کو زیادہ فائدہ ہوگا ایک میچ میں ایک بولر اچھی بولنگ کرتا ہے تو دوسرا اسی سطح پر کارکردگی نہیں دکھا پاتا اور یہی وہ چیز ہے جو ٹیم کی مجموعی پرفارمنس پر اثر ڈال رہی ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ میچ میں حارث رؤف نے شاندار بولنگ کی لیکن دیگر بولرز اس طرح کی کارکردگی نہیں دکھا سکے ٹیم میں زیادہ...
    فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ غلط معلومات کو روکنے کےلیے اصلاحات ضروری ہیں۔فافن کے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی غلط معلومات اکثر سیاسی انتشار کو ہوا دیتی ہیں، حق معلومات کے فریم ورک کو مضبوط بنانا عوامی اعتماد کی بحالی اور معلومات تک مساوی رسائی کےلیے ناگزیر ہے۔فافن نے پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013ء کے نفاذ میں خامیوں کو دور کرنے کےلیے اصلاحات کا مطالبہ کردیا۔ فافن نے مزید کہا کہ زیادہ تر عوامی ادارے معلومات کی درخواستوں کا مقررہ قانونی مدت کے اندر جواب دینے میں ناکام رہے ہیں۔فافن نے یہ بھی...
    وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ 18 مارچ سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 634 اور زخمیوں کی تعداد 1,172 ہو چکی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر 2023ء سے جاری تباہی کی جنگ میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 49,747 ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 130 فلسطینی شہید اور 263 زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ 18 مارچ سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 634 اور زخمیوں کی تعداد 1,172 ہو چکی ہے۔ انہوں...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینٹ کی  قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار کے اجلاس میں شوگر ایڈوائزری بورڈ کی ساخت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اس ادارے کی چینی کی قیمت مقرر کر نے  کے حوالے سے کردار پر بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نیشنل شوگر پالیسی بورڈ کا کردار  سفارشات کرنے والے ادارے جیسا ہے جو نیشنل شوگر پالیسی چینی کی پیداوار اور اس کی درآمدو برآمد کا جائزہ لیتا ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عون  عباس نے سوال کیا کہ حکومت نے چینی کی ملکی ضروریات کو پیش نظر رکھا تھا جب 7 لاکھ ٹن چینی برامد کرنے کی اجازت دی گئی؟۔ انہوں نے کہا کہ شوگر ملزنے چینی کی قیمت بڑھا دی...
    لیہ(نیوز ڈیسک)حسن نواز کے والدین نے بیٹے کی شاندار پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن نواز کی محنت رنگ لے آئی۔ حسن نواز کے والد کا کہنا تھا کہ کم وسائل کے باوجود حسن نواز نے اپنے سفر میں ہمت نہیں ہاری انہوں نےلیہ کے پسماندہ علاقے کوٹلہ حاجی شاہ سے اپنا سفر شروع کیا، بیٹے کی عمدہ کارکردگی پربہت خوش اور اپنے رب کے شکرگذارہیں۔ حسن نواز کی والدہ نے کہا کہ اس ڈر سے میچ نہیں دیکھا کہ کہیں بیٹے کو ان کی ہی نظر نہ لگ جائے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں 44 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھلینے اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروانے کے بعد...
    لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں کو جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ممکنہ مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ سی ایم لیپ ٹاپ سکیم پنجاب کے طلبہ کے لئے انقلابی قدم ثابت ہو گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈیجیٹل لرننگ ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈیجیٹل لرننگ کے دور میں ترقی ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم سے مشروط ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (AI)، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، اور فری لانسنگ جیسے کورسز کے مواقع دے رہے ہیں۔ بین الاقوامی جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق فری لانسرز کی آئی ٹی کورسز سرٹیفیکیشن کرائی جا رہی ہے۔ سرکاری سکولوں...
    کراچی: شہر قائد میں صبح سے شام تک شدید گرمی ہونا شروع ہو گئی جب کہ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے لیے درجہ حرارت سے متعلق بھی پیش گوئی جاری کی ہے۔   محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک جب کہ مطلع صاف رہے گا۔  اسی طرح آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35 جب کہ کم سے کم19ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ آج شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جو گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ 35.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہواتھا۔ کراچی میں آج 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی اور شمال مغربی...
    ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان سلمان آغا نے نیوزی لینڈ ٹیم کے ہاتھوں دوسری بار شکست کے بعد کہا ہے کہ ہمیں پاور پلے میں بہتر ہونے کی ضرورت ہے۔ سلمان آغا نے کہا ہے کہ گزشتہ میچ کے مقابلے یہ ایک اچھا کھیل تھا، ایک بیٹنگ یونٹ کے طور پر ہمیں بہتر پاور پلے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس پچ پر اچھی بولنگ کی، فیلڈنگ بھی شاندار تھی، حارث رؤف نے اچھی بولنگ کی۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل نے جیت کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے بولرز نے بہت اچھی بولنگ پرفارمنس دکھائی۔ ان کا کہنا ہے کہ تیز ہوا میں بولنگ کرانا مشکل تھا،...