2025-11-05@07:21:27 GMT
تلاش کی گنتی: 1368

«ہریانوی کے»:

(نئی خبر)
    روسی فیڈریشن کے مسلمانوں کی مذہبی انتظامیہ نے مسجدِ نبویؐ کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالرحمن البعیجان کو روس کے مسلمانوں کا اعلیٰ ترین اعزاز عطا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب اور پاکستان 2 ستارے ہیں جو کبھی جدا نہیں ہو سکتے، وزیر اعظم کی امام مسجد نبوی سے گفتگو یہ اعزاز انہیں روس کے سرکاری دورے کے دوران ایک خصوصی تقریب میں پیش کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق شیخ عبداللہ البعیجان کو یہ اعزاز اسلام اور مسلمانوں کی خدمت، دعوت و رہنمائی کے میدان میں ان کی نمایاں خدمات، اور منبرِ مسجدِ نبوی سے اعتدال، رواداری اور صحیح دینی فہم کے فروغ کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ روسی اسلامی قیادت...
    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور وفاق خیبر پختونخوا میں امن و امان اور انسداد دہشت گردی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات، پنجاب کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کیخلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الہندوستان کیخلاف سکیورٹی فورسز...
    کراچی: پاکستان کے اشعب عرفان نے وینکوور اوپن اسکواش ٹورنامنٹ 2025 جیت کر اپنی پہلی پی ایس اے ورلڈ ٹور ٹرافی اپنے نام کر لی۔   وینکوور میں کھیلے گئے فائنل میں چوتھے نمبر کے سیڈ اشعب عرفان نے انگلینڈ کے سیم ٹوڈ کو شاندار کارکردگی کے ساتھ 0-3 سے شکست دی۔ یہ مقابلہ 43 منٹ تک جاری رہا جس میں اشعب نے 11-9، 11-1 اور 11-5 سے کامیابی حاصل کی۔ رچرڈسن ویلتھ مینز اوپن 2025 پی ایس اے ورلڈ ٹور کا "کاپر ایونٹ" تھا جس میں مجموعی انعامی رقم 31 ہزار 250 امریکی ڈالر رکھی گئی تھی۔ 21 سالہ اشعب عرفان کی یہ کامیابی پاکستان کے اسکواش میں ایک بڑا سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے افسر اغوا کیس میں بازیابی کیلئے پولیس کو 3روزکی مہلت دیدی،مغوی کی پٹیشنر اہلیہ کے بھی لاپتہ ہونے جسٹس اعظم خان نے استفسار کیا کہ گاڑی مشکوک ہے تو اسلام آباد میں کیسے چل رہی تھی؟یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، شہر میں ناکے لگے ہیں، کیمرے بھی موجود ہیں،بازیابی یقینی بنائیں ورنہ وہی کرنا پڑے گا جو دیگر بنچ کررہے تھے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں این سی سی آئی اے افسر کے اغوا کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے مغوی ڈپٹی ڈائریکٹر کی بازیابی کیلئے پولیس کو 3روز...
    محکمہ صحت نے غیر قانونی بلڈ بینکوں، اتائی ڈاکٹروں اور اسکریننگ کے بغیر مریضوں کے خون عطیہ کرنے کے رجحان کو مرض پھیلنے کی بڑی وجہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے شہر نواب شاہ میں بچوں میں ایچ آئی وی کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے جولائی سے اب تک ایچ آئی وی کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت نے غیر قانونی بلڈ بینکوں، اتائی ڈاکٹروں اور اسکریننگ کے بغیر مریضوں کے خون عطیہ کرنے کے رجحان کو مرض پھیلنے کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔ صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے معاملہ کا نوٹس لینے کے بعد اتائی ڈاکٹروں کی گرفتاری اور غیر...
    فائل فوٹو رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جبکہ 2 ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کو چند روز قبل بھونگ اور احمدپور لمہ کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا۔ گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
    کراچی: شہر قائد میں دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (SIU) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ ملیر سٹی ٹھنڈو نالو پل کے قریب حساس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (TTP) سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت خالد اور عادل کے ناموں سے ہوئی ہے جو شہر میں ممکنہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔  پولیس کی جانب سے گھیراؤ کرنے پر ملزمان نے شدید فائرنگ کی جس سے پولیس موبائل کو بھی گولیاں لگیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں جاری تمام جنگوں کو ختم کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع سے بخوبی واقف ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات شروع انہوں نے کہا کہ میں واپس آ کر اس جنگ کو بھی ختم کروا دوں گا، یہ میرے لیے ایک آسان کام ہے کیونکہ دنیا کے تنازعات کو حل کرنا میرا مشن ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی عالمی رہنما نے پاک افغان حالیہ...
    آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے اوورز کم کردیے گئے۔ کولمبو میں کھیلے جارہے ویمنز ورلڈکپ کے انیسویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پاکستان ٹیم نے 12.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنالیے تھے کہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔ Rain stops play in Colombo with Pakistan 52-3 after 12.2 overs ????️#PAKvNZ | #CWC25 | #BackOurGirls pic.twitter.com/wF4UUTmmwj — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 18, 2025 میچ دوبارہ شروع ہونے سے قبل امپائرز نے میچ کو 46 اوورز تک محدود کردیا ہے۔ The rains have disappeared for now, and we get underway in under 10 minutes. The match...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم آج اپنا پانچواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، جہاں گرین شرٹس پہلی کامیابی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔اب تک قومی ٹیم کا ٹورنامنٹ میں کوئی میچ کامیابی میں تبدیل نہیں ہوسکا۔ پاکستان کو تین میچوں میں شکست جبکہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے چار میں سے ایک میچ جیتا، دو میں ناکامی کا سامنا کیا اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔میچ سے قبل پاکستان ویمنز اسکواڈ نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور تیاری کی تاہم بارش کے باعث ٹریننگ سیشن صرف دو گھنٹے تک محدود رہا۔دوسری جانب پی سی بی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے...
    برطانیہ کی سابق وزیرِاعظم اور آئرن لیڈی کے نام سے مشہور مارگریٹ تھیچر پر لکھی گئی ایک نئی کتاب میں ان کی نجی زندگی سے متعلق ہوشربا انکشافات نے ہلچل مچادی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کتاب "دی انسیڈنٹل فیمنسٹ" برطانوی صحافی و مصنفہ ٹینا گوڈیون نے لکھی ہے۔ انھوں نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ مارگریٹ تھیچر کے سیاسی کیریئر کے دوران تین مختلف مردوں کے ساتھ تعلقات تھے جن میں سے دو کے ساتھ مبینہ غیرازدواجی جبکہ تیسرے کے ساتھ دل لبھانے والی قربت تھی۔ برطانوی صحافی نے لکھا کہ مارگریٹ تھیچر کے ابتدائی سیاسی دور میں ایک نامعلوم مرد کے ساتھ خفیہ طور پر جنسی تعلقات تھے۔ جن کے بعد مارگریٹ تھیچر کے رکن پارلیمان سر ہیمفری ایٹکنز کے ساتھ...
    سٹی42:   وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ  کسی بےگناہ کے خلاف ہرگز کوئی کارروائی نہیں جائے گی۔ ‎‎بے گناہ افراد کو رہا کیا جائے گا۔ ‎‎کسی بھی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا لیکن ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے اور ‎‎قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی. بدمنی، انتشار اور انتہاپسندی پھیلانے والے عناصر سےآہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔  محسن نقوی  نے یہ باتیں مذہبی سیاسی جماعت کے رہنما اویس نورانی کی ملاقات میں کہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں اویس نورانی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا  کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے اور ‎‎قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اور بےامنی، انتشار اور...
    پاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور متحدہ عرب امارات جی ٹو جی فریم ورک کے تحت فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔اسلام آباد میں فرسٹ وویمن بینک کی نجکاری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی، یہ معاہدہ جی ٹو جی فریم ورک کے تحت طے پایا، جس کا مقصد پاکستان میں مالیاتی شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فرسٹ...
    انگلینڈ اور ویلز میں پہلی بار NHS کے تحت ایچ آئی وی سے بچاؤ کے لیے ایک انجیکشن فراہم کیا جائے گا جس سے یہ پالیسی اسکاٹ لینڈ کے برابر ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: چہرے کی خوبصورتی کے لیے کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کرانے والی 3 خواتین میں ایچ آئی وی منتقلی کی تصدیق یہ لمبے عرصے تک اثر رکھنے والا انجیکشن جو سال میں 6 بار یا ہر دوسرے مہینے دیا جاتا ہے، روزانہ گولیاں لینے کا متبادل ہے تاکہ وائرس سے بچاؤ کیا جا سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کیبوٹیگراویر (CAB-LA) انجیکشنز برطانیہ میں 2030 تک نئے ایچ آئی وی کیسز کو ختم کرنے کے ہدف کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ اسی دوران ایک مختلف...
    فائل فوٹو مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا ہرنائی کے علاقے زردآلو پہنچ گیا۔پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا بازیابی کے بعد ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے پاس ہے۔اسسٹنٹ کمشنر زیارت اوران کے بیٹے کو 2 ماہ قبل اغواء کرلیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر زیارت تاحال بازیاب نہیں ہوسکے ہیں۔
    گلوکار احمد جہانزیب نے ڈراما سیریل ’عشق مرشد‘ کے مقبول گانے ’تیرا میرا ہے پیار امر‘ سے متعلق پیدا ہونے والے تنازع پر خاموشی توڑتے ہوئے جویریہ سعود کے دعوے کی سچائی بیان کر دی۔ احمد جہانزیب نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی فنی جدوجہد اور مقبول گانوں سے متعلق گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ گلوکاری آسان کام نہیں بلکہ اس کے لیے برسوں کی محنت اور ریاضت درکار ہوتی ہے اور آواز کا بھی خاص خیال رکھنا پڑتا ہے۔ احمد جہانزیب نے بتایا کہ ان کے مشہور گانے جیسے ’کہو ایک دن‘، ’خدا اور محبت‘ اور دیگر سبھی گیت اپنی شاعری کی خوبصورتی کی وجہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے گروگرام (گڑگاؤں) میں واقع اپنے قیمتی بنگلے کا جنرل پاور آف اٹارنی (GPA) اپنے بڑے بھائی وِکاس کوہلی کے نام کر دیا ہے۔ یہ شاندار بنگلہ ڈی ایل ایف سٹی فیز-1 میں واقع ہے، جس کی مالیت تقریباً 80 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ انتظامی سہولت کے لیے کیا گیا ہے، کیونکہ ویرات کوہلی اس وقت اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور بچوں کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں۔ بیرونِ ملک قیام کے باعث بھارت میں موجود جائیداد کے معاملات دیکھ بھالنا ان کے لیے مشکل تھا، اسی لیے انہوں نے پاور آف اٹارنی کے تحت اپنے بھائی کو یہ قانونی اختیار دے دیا ہے کہ وہ بنگلے...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ 2025 نے ناظرین کے تمام سابق ریکارڈ توڑ دیے ہیں، جب کہ ابتدائی 13 میچز کو دنیا بھر میں 6 کروڑ سے زائد شائقین نے دیکھا۔ یہ پہلا ویمنز ورلڈ کپ ہے جس کی انعامی رقم گزشتہ مردوں کے ون ڈے ورلڈ کپ سے زیادہ ہے، جس کا کل انعامی خزانہ 13.88 ملین ڈالر (11.9 ملین یورو) رکھا گیا ہے۔ #UPDATE: Bizarre Scene at Women’s Cricket World Cup After Pakistani Players Spray Field Before India Match A bizarre scene unfolded during the Women’s Cricket World Cup when Pakistani players were seen spraying a substance on the field just before the Indian team entered. The… pic.twitter.com/Wo63cssvcI — Mowliid Haji Abdi...
    تنگ گلیاں کمرشل تعمیرات کے شکنجے میں، رہائشیوں کی زندگیاں مفلوج ہو گئیں لیاقت آباد نمبر 4 پلاٹ 351, 489 پرغیرقانونی تعمیرات ، حکام خاموش شہر قائد کے رہائشی علاقوں میں انسانی آبادی سے کہیں زیادہ کمرشل پلازوں اور دکانوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔وسطی کے علاقے لیاقت آباد کی گلیوں میں رہائشی پلاٹوں پر غیرقانونی تجارتی تعمیرات نے نہ صرف گلیوں کو تنگ کر دیا ہے ،بلکہ انہیں عملاً ناقابل عبور بنا دیا ہے ۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی رہائشی صفدر علی نے بتایا ‘‘ہماری گلی میں چار فٹ کی جگہ پر تین منزلہ پلازہ کھڑا کر دیا گیا ہے ۔ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں مہینوں سے ہمارے علاقے میں داخل نہیں ہو سکیں‘‘۔صورت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹائم میگزین کی حالیہ اشاعت اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اْس پر برہمی دراصل دو الگ مگر باہم مربوط حقیقتوں کا سنگم ہے: ایک وہ بیّن خبروں کا کارنامہ جسے میگزین نے صدر کے لیے سفارتی کامیابی قرار دیا، اور دوسری وہ بصری نمائندگی جس نے سیاسی علامت کے طور پر ایک موثر تاثر پیدا کیا۔ ٹرمپ نے خود سوشل میڈیا پر اس تصویر کی سخت تنقید کی اور کہا کہ تصویر میں ان کے بال ’’غائب‘‘ کر دیے گئے اور سر کے اوپر ایک چھوٹا سا تیرتا ہوا تاج دکھایا گیا، ایک بیان جس نے نہ صرف ذاتی ناراضی کی تصویر کھینچی بلکہ میڈیا، شناخت اور طاقت کی روایتی کشمکش کو بھی منظرِ عام پر لایا۔بنیادی...
    ایران نے افغانستان کی طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تناؤ کے فوری خاتمے پر زور دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے دو برادر اسلامی ممالک پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر حالیہ تناؤ اور کشیدگی کو خطے کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ انھوں نے اسلامی ممالک کے درمیان مشترکہ تہذیبی و مذہبی رشتوں کا ذکر کرتے ہوئے زور دیا کہ اس خطے کی اقوام خصوصاً وہ جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور ایمان رکھتی ہیں، انہیں باہمی اتحاد اور سمجھ بوجھ کے ساتھ مسائل حل کرنے چاہئیں۔ ایرانی صدر نے طالبان اور پاکستان دونوں سے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا...
    سٹی 42:  پاکستان افغانستان کی جھڑپوں میں طالبان کی جانب سے دعویٰ کیاگیا تھا کہ پاک افغان کا باب دوستی گیٹ تباہ کردیا ۔چمن آئی جی ایف سی نے پراپیگنڈا   بے نقاب کردیا ۔ چمن آئی جی ایف سی بلوچستان  نے چمن باڈر کے مختصر دورے کے موقع پر باب دوستی  دکھا کر طالبان کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔  آئی جی، ایف سی نے کہا سپن بولدک گیٹ پاکستان سلامت ہے،  بلوچستان نے گیٹ کے سامنے کھڑے ہو کر تصویر جاری کر دی.چمن آئی جی ایف سی بلوچستان کے چمن باڈر کے مختصر دورے کے موقع پر چمن سکاوٹس کے برگیڈیر شکیل احمد باب دوستی دیکھا ر ہے ہیں ۔ مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا...
    گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی عمارت پر پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لہرا دیا گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی گئی اور ناقدین نے اسے ’قومی پرچم کی بے حرمتی‘ اور ’سیاسی پروپیگنڈا‘ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا، ‘بہت جلد نوٹوں پر بھی وزیراعلیٰ کی تصویر ہوگی’ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کالج پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ کالج کے پرنسپل کا کہنا تھا کہ یہ جھنڈا نصب کرنا ان کا ذاتی حیثیت میں لیا گیا فیصلہ تھا۔ اور اب کالج کی عمارت سے پرچم اتار دیا گیا...
    سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کے ویبینار میں پاکستان کی معاشی سلامتی کے لیے مالی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام اباد میں 15 اکتوبر 2025 کو “مالی شمولیت برائے معاشی سلامتی“ کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا. اس تقریب میں ماہرین نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح جامع مالی نظام پاکستان کی معاشی و سماجی استحکام اور قومی ترقی کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ڈاکٹر عثمان چوہان مشیر برائے معاشی امور و قومی ترقی CASS نے پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی میں معاشی ستون کی اہمیت پر زور دیا اور یہ مؤ قف پیش کیا کہ قومی سلامتی کا انحصار وسیع اور مضبوط...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251016-08-22 نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مودی سرکار نے مسلمانوں کا اپنے نبی آخری الزماں حضرت محمدﷺ سے اظہارِ محبت کرنا بھی جرم بنا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمانوں نے مختلف ریاستوں میں ’’آئی لو محمد ﷺ‘‘ پر مبنی بل بورڈز اور بینرز آویزاں کیے تھے۔ جو ہندو انتہاپسندوں کو ایک آنکھ نہ بھائے۔ جس کے بعد مختلف ریاستوں میں پولیس نے اس جملے کو مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے ڈھائی ہزار سے زاید مسلمانوں کے خلاف مقدمات قائم کیے ہیں جن میں سے متعدد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ یہ معاملہ پہلی بار اْس وقت سامنے آیا تھا جب ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں میلاد النبی کے موقع پر بعض...
    بھارت میں مودی سرکار نے مسلمانوں کا اپنے نبی آخری الزماں صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اظہارِ محبت کرنا بھی جرم بنا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمانوں نے مختلف ریاستوں میں ’’آئی لو محمد ﷺ‘‘ پر مبنی بل بورڈز اور بینرز آویزاں کیے تھے۔ جو ہندو انتہاپسندوں کو ایک آنکھ نہ بھائے۔   جس کے بعد مختلف ریاستوں میں پولیس نے اس جملے کو مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے ڈھائی ہزار سے زائد مسلمانوں کے خلاف مقدمات قائم کیے ہیں جن میں سے متعدد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ یہ معاملہ پہلی بار اُس وقت سامنے آیا تھا جب ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بعض مقامات پر ’’آئی لو محمد ﷺ‘‘ کے...
    کھاریاں کے ایک سرکاری کالج کی چھت پر پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لہرا دیا گیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کالج کی چھت پر قومی پرچم کے ساتھ ایک جھنڈے پر مریم نواز کی تصویر بھی موجود ہے، جسے دیکھ کر کئی سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو دیکھنے کے بعد مریم نواز اور مسلم لیگ ن پر تنقید کی جبکہ کئی صارفین یہ سوال کرتے نظر آئے کہ یہ ویڈیو اصل ہے یا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے تیار کی گئی ہے۔ کھاریاں میں سرکاری کالج کے چھت پر پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) مسلسل پانچویں سال پاکستانی پاسپورٹ کو دنیا کے بدترین پاسپورٹس میں چوتھے نمبر پر قرار دیا گیا ہے، یہ درجہ بندی ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2025 میں کی گئی ہے، جو دنیا کے 199 پاسپورٹس کو اس بنیاد پر ترتیب دیتا ہے کہ ان کے حاملین کتنے ممالک میں بغیر پیشگی ویزے کے سفر کرسکتے ہیں۔تازہ درجہ بندی کے مطابق پاکستان کا پاسپورٹ فہرست میں یمن کے ساتھ 103 ویں نمبر پر ہے جبکہ اس سے نیچے صرف عراقی پاسپورٹ 104 ویں، شامی 105 ویں اور افغانستان کا پاسپورٹ 106 نمبر پر ہے۔درجہ بندی کے مطابق پاکستان اور یمن کے شہری صرف 33 ممالک میں بغیر ویزے کے داخل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست 2025 کی آخری سہ ماہی کے لیے جاری کردی گئی ہے، جس میں ایک بار پھر ایشیائی ممالک نے اپنی برتری قائم رکھی ہے۔ہینلے اینڈ پارٹنرز کے اکتوبر تا دسمبر 2025 انڈیکس کے مطابق سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ قرار پایا ہے، جس کے حامل افراد 193 ممالک میں بغیر ویزا کے سفر کرسکتے ہیں۔فہرست میں دوسرے نمبر پر جنوبی کوریا ہے جس کے شہری 190 ممالک میں ویزا فری رسائی رکھتے ہیں، جبکہ جاپان تیسرے نمبر پر موجود ہے اور اس کے شہری 189 ممالک کا سفر بغیر ویزا کے کر سکتے ہیں۔ چوتھے نمبر پر جرمنی، اٹلی، لگسمبرگ، سوئٹزرلینڈ اور اسپین مشترکہ طور پر...
    ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔   محسن نقوی نے  کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیل کے ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا۔  چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کامیابی پر کپتان کھلاڑیوں اور ٹیم منجمنٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اُمید ہے کہ پاکستان ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں بھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔ واضح رہے کہ لاہور ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے...
    سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا میچ 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔ ملائشیا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان حنان شاہد نے بھارت کے خلاف پہلے کوارٹر کے پانچویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی۔ جس کو دوسرے کوارٹر میں بھارت کے انمول اکا نے برابر کر دیا۔ تیسرے کوارٹر کے 39 ویں منٹ میں سفیان خان نے پاکستان کو ایک بار پھر برتری دلا دی۔ چوتھے کوارٹر کے 47 ویں منٹ میں بھارت کے سوربھ آنند کشواہا نے گول کر کے برتری کو برابر کیا اور 53 ویں منٹ میں منمیت سنگھ نے تیسرا گول کر کے بھارت کو برتری دلا دی۔ جس کو 55...
    راولپنڈی کے تھانہ روات میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی سمیت مقامی قیادت کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس مقدمے میں سعد رضوی، قاری بلال اور دیگر 21 رہنماؤں و کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ پولیس سب انسپکٹر نجیب اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، تاہم ٹی ایل پی کے کارکنان نے اس حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑک بلاک کی اور پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی، حتیٰ کہ ایمونیشن چھیننے کی کوشش بھی کی گئی۔ ایف آئی آر کے متن...
    ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان دہلی ٹیسٹ میں منفرد ریکارڈ قائم ہوگیا۔ دہلی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 518 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کی۔ بھارت نے 134.2 اوورز کھیلے تاہم حیران کن طور پر اس دوران ایک بھی ’بائے‘ یا ’لیگ بائے‘ کا رن نہیں بنا۔ یہ اپنی نوعیت کا دوسرا موقع ہے جب 500 سے زائد رنز بنے ہوں اور ایک بھی ’بائے‘ یا ’لیگ بائے‘ کا رن نہیں بنا۔ اس سے قبل 2018 میں بنگلادیش نے سری لنکا کے خلاف 513 رنز بنائے تھے جس میں ایک بھی ’بائے‘ یا ’لیگ بائے‘ کا رن شامل نہیں تھا۔ خیال رہے کہ اس میچ میں...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی میں کمی کے بعد بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن میں بابِ دوستی کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے۔ سرحد کھولنے کا مقصد صرف افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال کرنا ہے جبکہ تجارتی اور عام آمدورفت تاحال معطل ہے۔ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرحد کو 3 روز قبل کشیدگی کے سبب بند کر دیا گیا تھا البتہ گزشتہ روز سے افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ سرحد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور متعلقہ ادارے مہاجرین کی رجسٹریشن، اسکریننگ اور سفری سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ یہ بھی...
    راولپنڈی: تحرک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی سمیت مقامی قیادت و کارکنوں پر راولپنڈی میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ روات پولیس نے پابندی کے باوجود شاہراہ عام بلاک کرنے اور پولیس پر سیدھی فائرنگ کرنے سمیت مزاحمت کرکے ایمونیشن چھیننے پر مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ انسداد دہشتگری ایکٹ کی دفعات، اقدام قتل، ڈکیتی اور سازش مجرمانہ و عوام کو اکسانے وغیرہ کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں تحرک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی سمیت قاری بلال وغیرہ 21 رہنماؤں و کارکنوں کو نامزد اور 35 نامعلوم رکھا گیا ہے۔ مقدمہ پولیس مدعیت میں سب انسپکٹر نجیب اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ڈیوٹی پر موجود تھا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کے شہریوں اور خطے میں موجود چینی سرمایہ کاری کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ چین، جس کی سرحد افغانستان اور پاکستان کے ساتھ مغربی خطے میں ملتی ہے، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے ایک معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ’چین پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو بہتر بنانے اور ترقی دینے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا‘۔ انہوں نے امید ظاہر کی...
    روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغانستان اورپاکستان کے سرحدی علاقوں میں صورتِ حال کی شدت اختیار کرنے کی خبروں کو تشویش کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ روس علاقائی امن واستحکام کا خواہاں ہے اوردونوں ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اورباہمی تنازعات کو سفارتی ذرائع سے حل کریں۔ روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی سرحدی جھڑپ خطے کے امن کے لئے خطرہ بن سکتی ہے، اس لیے تمام فریقین کواشتعال انگیزاقدامات سے گریزکرنا چاہیے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ روس خطے میں استحکام کے قیام...
    چین  نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کے شہریوں اور خطے میں موجود چینی سرمایہ کاری کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے   معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ’چین پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو بہتر بنانے اور ترقی دینے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کابل اور اسلام آباد پرامن اور محتاط رہیں گے، اور مکالمے اور مشاورت کے ذریعے اپنے باہمی خدشات کو مناسب انداز میں حل کرتے رہیں گے تاکہ تنازع میں شدت پیدا نہ ہو۔ گزشتہ اگست میں چین کے وزیرِ...
    اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی چینل 12 کا کہنا تھا کہ ریاض، تل ابیب کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لانے کیلئے تیار ہے مگر شرط یہ ہے کہ اسرائیل، فلسطین کے دو ریاستی حل کو قبول کرے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی چینل 12 نے دعویٰ کیا کہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی صورت میں امکان ہے کہ آئندہ سال سعودی عرب، اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے عمل میں شامل ہو جائے۔ یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، چینل 12 نے سعودی شاہی خاندان کے ایک سورس کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ ریاض، تل ابیب کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لانے کے لئے تیار ہے مگر شرط یہ ہے کہ اسرائیل، فلسطین کے دو ریاستی...
    وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین— فائل فوٹو  وفاقی وزیرِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں نامزد وزیرِ اعلیٰ کامیاب نہیں ہونا چاہیے، پی ٹی آئی اراکین اگر آزاد ہیں تو ایسے عناصر سے گریز کریں۔شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ افغانستان کو بار بار سمجھایا کہ دہشت گردوں، فتنہ الخوارج کو روکیں مگر نہیں روکا گیا،  ٹی ٹی پی کے ٹھکانے ختم کرنے کا کہا مگر افغان حکومت عمل نہ کر سکی۔رانا تنویر نے کہا کہ بھارت نے جھوٹے الزام کے تحت حملہ کیا، ہم ثبوتوں کے ساتھ کارروائی کر رہے ہیں، بھارتی پراکسیز بھی بہت جلد ناکام ہوں گی۔وفاقی وزیر نے کہا...
    امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ نوبیل امن انعام جیتنے والی وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچاڈو نے انہیں فون کرکے کہا کہ اصل میں یہ انعام آپ کو ملنا چاہیے تھا۔ ٹرمپ کے مطابق، ماریا ماچاڈو نے فون پر کہا،میں یہ ایوارڈ آپ کے نام کر رہی ہوں، کیونکہ اس کے اصل حقدار تو آپ ہیں۔ ٹرمپ یہ بات وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہہ رہے تھے، جب ان سے نوبیل انعام کے حالیہ فیصلے سے متعلق سوال کیا گیا۔ ناروے کی نوبیل کمیٹی نے چند روز قبل وینزویلا میں جمہوریت، انسانی حقوق اور آزادی کے لیے طویل جدوجہد کرنے والی ماریا کورینا ماچاڈو کو نوبیل امن انعام سے نوازنے کا...
    وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماشادو نے نوبیل امن انعام 2025 ملنے کے بعد بڑا بیان دیدیا جس پر امریکا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کی جمہوری جدوجہد کی علامت بننے والی ماریا کورینا نے نوبیل امن انعام ملنے پر اپنے پہلے بیان سے دنیا کو چونکا دیا۔ اپنے بیان میں ماریا کورینا نے کہا کہ یہ انعام میں اپنے ملک کے بہادر عوام اور اُن دوستوں کے نام کرتی ہوں جنہوں نے ہماری آزادی کے خواب کو سہارا دیا جن میں صدر ٹرمپ بھی شامل ہیں۔ ماریا کورینا نے مزید کہا کہ وینزویلا کے عوام برسوں سے ظلم اور آمرانہ قوتوں کے خلاف برسرِپیکار ہیں، اور اس جدوجہد میں بین الاقوامی آوازوں...
    دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور معاہدوں کی مالیت 56 بلین ڈالر ہے، جس میں اسے دوگنا کرنے کا منصوبہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے وزیراعظم کیئر سٹارمر ہندوستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ کیئر سٹارمر اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ممبئی میں 6ویں گلوبل فن ٹیک فیسٹ 2025ء سی ای او فورم میں شرکت کی۔ میٹنگ میں ہندوستان کے آدھار پروگرام کے بعد ایک ڈیجیٹل شناختی نظام متعارف کرانے کے برطانیہ کے منصوبے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دریں اثنا فورم میں دونوں رہنماؤں نے "وژن 2035ء" اقدام کے تحت دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا اور اقتصادی، تجارتی، AI، تعلیم، روزگار، سلامتی، ٹیکنالوجی، مواصلات، اور بہت کچھ پر اہم معاہدوں پر دستخط...
    وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو کو جب جمعے کے روز نوبیل امن انعام ملنے کی اطلاع ملی تو وہ حیرت میں ڈوب گئیں۔ ماریا کورینا ماچادو کی میڈیا ٹیم کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں فون پر گفتگو کے دوران حیرت سے ’میں شاک میں ہوں‘ کہتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ گفتگو ایڈمنڈو گونزالیز اوروریٹیا سے ہو رہی تھی، وہی سیاستدان جنہوں نے گزشتہ صدارتی انتخابات میں ماچادو کی نااہلی کے بعد اپوزیشن امیدوار کے طور پر ان کی جگہ لی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش پوری نہ ہوئی، امن کا نوبیل انعام 2025 وینزویلا کی ماریہ کورینا کو مل گیا گونزالیز، جو تقریباً ایک سال سے جلاوطنی کی زندگی گزار...
    غزہ: اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ باضابطہ طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔ فوج کے مطابق ابتدائی مرحلے میں حماس کے 11 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جبکہ اسرائیلی افواج نے غزہ کے اندر طے شدہ لائن سے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد غزہ کے شہری اپنے گھروں کی جانب واپسی شروع کر چکے ہیں، جب کہ اسرائیلی فوج نے کئی علاقوں سے جزوی انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اسرائیلی کابینہ کی منظوری اور امریکی کردار اس سے قبل اسرائیلی کابینہ نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری دی تھی۔ اجلاس میں وزیراعظم بنیامین نیتن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کے سب سے معزز اعزازات میں شمار ہونے والا نوبیل امن انعام 2025 اس بار وینزویلا کی جمہوریت پسند رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کے حصے میں آیا، جو اپنے ملک میں عوامی آزادی اور سیاسی حقوق کے لیے طویل جدوجہد کا نشان سمجھی جاتی ہیں۔اوسلو میں ہونے والی ایک پروقار تقریب میں رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنس کے سربراہ جورجین واٹن فریڈنس نے کہا کہ مچاڈو کی تحریک نے نہ صرف وینزویلا بلکہ پورے لاطینی امریکا میں جمہوری شعور کو دوبارہ زندہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مچاڈو نے ظلم، جبر اور سیاسی استبداد کے مقابلے میں عوامی طاقت کی مثال قائم کی۔ماریہ کورینا مچاڈو نے اپنی سیاسی جدوجہد میں انسانی حقوق، اظہارِ رائے کی آزادی اور شفاف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوسلو: سال 2025 کا نوبیل امن انعام وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کو دے دیا گیا۔نوبیل کمیٹی کے چیئرمین جورجین واٹن فریڈنس نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ماریہ کورینا مچاڈو کو وینزویلا میں جمہوریت، انسانی حقوق اور سیاسی آزادی کے لیے ان کی جدوجہد کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ماریہ مچاڈو طویل عرصے سے وینزویلا میں آمرانہ طرز حکومت کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہیں اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔یاد رہے کہ نوبیل امن انعام ہر سال ایسے فرد یا ادارے کو دیا جاتا ہے جو بین الاقوامی امن، فوجی تنازعات میں کمی، اور اقوام کے درمیان رفاقت کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام...
    پاکستان کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی شادی کی تقریب کو سو- شی ویڈنگ قرار دے دیا۔اداکارہ جویریہ عباسی نے گزشتہ برس ستمبر میں بزنس مین عدیل احمد کے ہمراہ نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔ا  بتایا گیا تھا کہ جویریہ عباسی کا نکاح رواں برس 15 مارچ کو ہوا تھا جس کی چھوٹی سی تقریب گھر میں ہی منعقد کی گئی۔اداکارہ کے مطابق ان کی شوہر عدیل سے پہلی ملاقات ایک دوست کے گھر کھانے پر ہوئی تھی جہاں ان دونوں کی دوستی ہوئی، شادی کی پیشکش عدیل حیدر کی جانب سے ہی کی گئی تھی۔تاہم اب اداکارہ نے حال ہی میں ایک شو میں گفتگو کے دوران نکاح سے متعلق بتایا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا موجودہ 8رکنی بنچ فل کورٹ تشکیل دینے کا دائرہ اختیار رکھتا ہے،وکیل منیر اے ملک نے کہاکہ فرق نہیں پڑتا موجودہ بنچ ریگولر ہے یا آئینی  کیس سننے کا فیصلہ موجودہ بنچ کر  سکتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی۔ جنوری 2023بریک ڈاؤن؛نیپرا نے کے الیکٹرک کو ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ کردیا وکیل منیر اے ملک نے کہاکہ فل کورٹ...
    برطانوی ولی عہد ولیم اور چھوٹے بھائی ہیری کے بیچ دراڑ بڑھ گئی شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کے تعلقات میں کشیدگی پھر سے بڑھ گئی۔ یہ بھی پڑھیں: میگھن مارکل نے شہزادہ ہیری اور بادشاہ چارلس کی صلح پر پانی پھیر دیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ ولیم اپنی مرحوم والدہ کی یاد میں ہونے والی کسی بھی سرکاری تقریب میں اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی شمولیت کے سخت خلاف ہیں۔ یاد رہے کہ دونوں شہزادوں کی والدہ لیڈی ڈیانا 28 برس قبل 31 اگست 1997 کو ایک حادثے میں چل بسی تھیں۔ شہزادہ ہیری ایک دستاویزی فلم پر کام کر رہے ہیں جس کا مقصد شہزادی ڈیانا کی انسانی خدمت کی...
    لاہور سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے علامہ جواد نقوی نے کہا کہ اسرائیل اپنی توانائیاں کھو چکا ہے، جبکہ امریکہ اسکی ناکامیوں کو امن منصوبے کے پردے میں چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے تحت عالمی طوفان الاقصیٰ کے موقع پر پورے ملک خصوصاً کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، گلگت بلتستان سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں یکجہتی غزہ مارچ منعقد ہوئے، مرکزی ریلی کراچی میں نمائش چورنگی سے کیپری سینما تک نکالی گئی، جس کی قیادت تحریک بیداری امت کے مرکزی رہنماء آغا سعی حیدر نے کی۔ ریلی کے اختتام پر ایم اے جناح روڈ پر اجتماع ہوا، جس میں تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، باحجاب خواتین، نوجوانوں اور بچوں کی کثیر...
    جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت کے آخری مرحلوں تک ہمارے ساتھ شریک رہی، لہٰذا اب اس معاملے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنا مناسب نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے 5 اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اعلان کیاکہ 16 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں اہلِ غزہ سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ غزہ میں معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت 70 ہزار سے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت ہاؤسنگ کے ڈائریکٹرلینڈ احسان الٰہی کے قتل کا نوٹس لے لیا اورآئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت ہاؤسنگ کے ڈائریکٹرلینڈ احسان الٰہی کو گزشتہ رات ہوٹل کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاتھا،ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس  لے کرآئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی ،وزیر داخلہ نے واقعہ کی مکمل تحقیقات کاحکم  دیدیا،محسن نقوی کاکہناتھا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے ہوں گے، الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا مزید :
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) امریکا نے اگست میں طلبہ کے ویزوں کی تعداد میں تقریباً پانچویں حصے یعنی 19 فیصد کمی کی، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت پالیسیوں کے نتیجے میں سامنے آئی ہے، اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ کمی بھارتی طلبہ کے ویزوں میں ہوئی، جس کے بعد چین امریکا کو طلبہ بھیجنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا. امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں انٹرنیشنل ٹریڈ ایڈمنسٹریشن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اگست 2025 میں امریکا نے 3 لاکھ 13 ہزار 138 طلبہ ویزے جاری کیے، جو 2024 کے اسی مہینے کے مقابلے میں 19.1 فیصد کم ہیں، اگست امریکی جامعات میں تعلیمی سال کے آغاز کا...
    چین نے روسی شہریوں کے لیے 15 ستمبر سے ایک سال کے لیے ویزا فری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے چین، سعودی عرب اور ملائشیا کے شہریوں کے لیے جلد فری ویزا سہولت دینے کا اعلان کر دیا۔ روس کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن کی قیادت میں سیاحت سے متعلق اجلاس ہوا جس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملکوں کے لیے یہ اقدام مستقبل قریب میں شروع کیا جا رہا ہے۔ چین نے روسی شہریوں کے لیے 15 ستمبر سے ایک سال کے لیے ویزا فری کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ روس نے جولائی میں سعودی عرب اور مارچ میں ملائشیا سے ویزا فری سہولت آخری مراحل میں ہونے کا بھی اعلان کیا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کی کوششوں کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو طلب کر لیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق اس دوران پنجاب اور سندھ کی سیاسی کشیدگی پر بات چیت ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ہونے والے پیپلز پارٹی کے واک آؤٹ سے متعلق آگاہ کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پیپلز پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور صدرِ مملکت کا پیغام پہنچائیں گے۔ گوجرانوالہ کے علاقے کلاسکے میں تیزاب سے متاثرہ خاتون دم...
    روسی وزیراعظم میخائل میشوسٹن کی قیادت میں سیاحت سے متعلق اجلاس ہوا، جسکے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملکوں کے لیے یہ اقدام مستقبل قریب میں شروع کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے چین، سعودی عرب اور ملائشیاء کے شہریوں کے لیے جلد فری ویزا سہولت دینے کا اعلان کر دیا۔ روس کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن کی قیادت میں سیاحت سے متعلق اجلاس ہوا، جس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملکوں کے لیے یہ اقدام مستقبل قریب میں شروع کیا جا رہا ہے۔ چین نے روسی شہریوں کے لیے 15 ستمبر سے ایک سال کے لیے ویزا فری کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ روس نے جولائی میں سعودی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں ڈینگی اور ملیریا کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ،ایک جاںبحق ہوگیا۔ حیدرآباد میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی نااہلی کے باعث ڈینگی اور ملیریا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہاہے ۔لطیف اباد نمبر 11 بلال مسجد کے پاس رہائش پذیر کامران نامی الیکٹریشن ڈینگی سے جنگ لڑتے ہوئے بازی ہار گیاتمام نجی اسپتال اورکلینک مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں ،انسداد پولیو کیلیے فورس لیکر گھومنے والے محکمہ صحت کے افسران اس حوالے سے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھارہے نہ ہی ملیریا سے تحفظ کے لیے حفاظتی ادویات دی جارہی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مؤثر انداز میں مچھر مار اسپرے کرایاجارہاہے چند مقامات پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پرطیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں پھراضافہ ہوگیا۔میڈیاذرائع کے مطابق رواں سال کے جنوری سے ستمبر کے دوران ملکی و غیرملکی طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 176 واقعات رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ پرندے ٹکرانے کے واقعات قومی ایئرلائن کی پروازوں پر ہوئے۔ پی آئی اے کی پروازوں پر 9 ماہ کے دوران 90 کے لگ بھگ پرندے ٹکرائے، سب سے زیادہ برڈ ہٹ لاہور پر 16، اسلام آباد 15، ملتان 13 جبکہ کراچی میں 9 پرندے ٹکرانے واقعات ہوئے۔میڈیا ذرائع کے مطابق صرف ستمبر کے مہینے میں قومی ائیرلائن کی پروازوں سے26پرندے ٹکرائے، پچھلے سال 2024 میں ستمبر میں پرندے ٹکرانے کے 10 واقعات رپورٹ ہوئے۔پرندے ٹکرانے...
    سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرانے کے لیے صدرِ مملکت آصف علی زرداری متحرک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی. جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان صوبوں کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں صدرِ مملکت نے وفاقی وزیرِ داخلہ کو موجودہ سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں، وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدر کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی اور مختلف صوبوں کے درمیان رابطوں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب کی نگران حکومت کے...
    ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جنوری سے ستمبر 2025 کے دوران ایسے 176 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں سب سے زیادہ متاثر قومی ایئرلائن (PIA) کی پروازیں ہوئیں۔ صرف پی آئی اے کی پروازوں کے ساتھ 90 مرتبہ پرندے ٹکرائے۔ لاہور سے سب سے زیادہ 16، اسلام آباد سے 15، ملتان سے 13، اور کراچی سے 9 واقعات رپورٹ ہوئے۔ ستمبر 2025 میں صرف ایک ماہ کے دوران 26 واقعات سامنے آئے، جبکہ گزشتہ سال اسی مہینے میں یہ تعداد 10 تھی، جو تشویشناک اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ زیادہ تر واقعات طیارے کی لینڈنگ یا اپروچ کے دوران پیش آئے، جن میں پی آئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( آن لائن) وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ شفق محمد نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تارکین وطن پاکستانیوں سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ لارڈ شفق محمد نے دونوں...
    اسلام آباد:وفاقی وزیر مصدق ملک نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے اس دعوے کومستردکردیاہے کہ عمران خان کو گرفتاری سے ایک روز قبل برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ نے آفر دی تھی، جو بعد میں دوبارہ بھی دہرائی گئی، علیمہ خان کے مطابق یہ آفر پاکستان چھوڑنے کی تھی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے مصدق ملک نے کہاکہ علیمہ خان کادعویٰ بے بنیادہے،ایسے کوئی بات نہیں ہوئی،یہ لوگ ایسی بے تکی باتیں کرکے خود کودھوکادے ہیں ۔واضح رہے کہ  علیمہ خان نے یہ بھی دعویٰ کیاہے کہ عمران خان کو آفر ہے، “چار اگست گرفتار کرنے سے ایک دن پہلے آفر آئی۔ پھر آفر آئی ہے۔ برٹش فارن سیکریٹری نے عمران خان کو آفر کی۔...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ شفق محمد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس اہم ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے گہرے اور تاریخی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کمیونٹی نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان رابطے کا اہم پل ہے بلکہ کثیر جہتی ترقی میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ محسن نقوی نے اس موقع پر واضح کیا کہ...
    مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکریٹری کی قیادت میں ملنے آنے والے وفد سے ملاقات میں سیاسی صورتحال اور 18ویں آئینی ترمیم کے اثرات پر گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ سندھ کی حکمراں جماعت نے عوام کو مایوسی اور بدحالی کے سوا کچھ نہیں دیا، یہ بات انہوں نے مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکریٹری کی قیادت میں ملنے آنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کہی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور 18ویں آئینی ترمیم کے اثرات پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 18ویں آئینی ترمیم کے بعد سندھ میں اختیارات کے عدم توازن پر تشویش کا...
    فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو انسٹیٹیوٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی نمائندہ کانفرنس کے نویں ایڈیشن میں 600 سے زیادہ ممتاز مقررین اور 20 سربراہانِ مملکت شرکت کریں گے۔ یہ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا اور بااثر اجتماع ہوگا، جو سرمایہ کاری، جدت طرازی اور عالمی ترقی کے سنگم پر مکالمے اور عملی اقدامات کے لیے ’ایف آئی آئی 9‘ کی حیثیت کو دنیا کے نمایاں ترین پلیٹ فارم کے طور پر اجاگر کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات، ریاض میں 9ویں فیوچر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت قبول یہ کانفرنس 27 تا 30 اکتوبر 2025 کو ریاض میں منعقد ہوگی، جس کا عنوان ’خوشحالی...
    آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سیاست کے بعد بارش سے بھی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے آج روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق میچ کے آغاز سے قبل بارش شروع ہونے کا امکان ہے جو وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔ خیال رہے کہ مینز ایشیا کپ کی طرح ویمنز ورلڈکپ میں بھی بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کھیل کی روح کے منافی اقدامات کرنے کا ارادہ کر رکھا ہے۔ ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان ٹیم سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مسلسل بارش کے باعث...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) آئی ایس پی آر نے بھارتی سکیورٹی اداروں کی اعلیٰ قیادت کے غیر حقیقی، اشتعال انگیز اور جنگی جنون پر مبنی بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ غیر ذمہ دارانہ بیانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بھارت ایک بار پھر جارحیت کیلئے من گھڑت بہانے تراشنے کی کوشش کر رہا ہے، ایسے بیانات جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارت نے خود کو مظلوم اور پاکستان کو منفی انداز میں پیش کرنے کا فائدہ اٹھایا ہے، درحقیقت بھارت جنوبی ایشیا...
    ویزے کے بغیر دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر کرنے کی مجاز وہ شخصیت کیتھولک چرچ اور دنیا کے سب سے چھوٹے ملک ویٹی کن سٹی کے سربراہ پوپ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا کے کسی بھی ملک کے شہری کو دوسرے ملک کا سفر کرنے کے لیے متعلقہ ملک کا ویزا درکار ہوتا ہے اور یہ قانون تمام ممالک کے سربراہوں، بادشاہوں، سفارت کاروں اور یہاں تک کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر بھی لاگو ہوتا ہے، لیکن دنیا میں ایک ایسی شخصیت بھی ہے، جنہیں کسی بھی ملک کا سفر کرنے کے لیے ویزا لینے کی ضرورت پیش نہیں آتی اور نہ ہی پاسپورٹ ضروری ہے۔ ویزے کے بغیر دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر کرنے...
    افواج پاکستان نے بھارت کی اسکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے بیانات غیرذمہ دارانہ ہیں، جس پر ہمیں تشویش ہے۔ کسی بھی ایڈونچر کا بغیر کسی ہچکچکاہٹ کے بھرپور جواب دیا جائےگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہم نے بھارتی سیکیورٹی اداروں کی اعلیٰ ترین سطح سے سامنے آنے والے بے بنیاد، اشتعال انگیز اور جنگ پسندانہ بیانات کو گہری تشویش کے ساتھ نوٹ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ غیر ذمہ دارانہ بیانات حملے کے لیے من مانے بہانے تراشنے کی ایک نئی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہیں، ایسی ممکنہ صورتحال جس کے نتیجے میں جنوبی ایشیا...
    فلک جاوید—فائل فوٹو ضلع کچہری لاہور میں ریاست مخالف بیانات اور صوبائی وزیر کی نامناسب تصویر اپلوڈ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے مقدمے کی سماعت کی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دنوں کی توسیع کر دی۔ یہ بھی پڑھیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کو گرفتار کر لیا جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا حکم دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کو گرفتار کیا تھا۔انہیں ریاست مخالف بیانات اور صوبائی وزیر کی نامناسب تصویر اپلوڈ کرنے کے مقدمے میں گرفتار کیا...
    ضلع کچہری لاہور نے ریاست مخالف ٹوئٹ اور صوبائی وزیر کی نامناسب تصویر اپلوڈ کرنے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔ ضلع کچہری لاہور میں ریاست مخالف ٹویٹ اور صوبائی وزیر کی نامناسب تصویر اپلوڈ کرنے کے مقدمے میں  پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کو  4 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی، نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ دوران سماعت این سی سی آئی اے نے فلک جاوید کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی، پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کے وکیل رانا عبدالمعروف نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور+مانسہرہ(نمائندگان جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سینیٹر مشتاق احمد خان اور گلوبل صمود فلوٹیلا کے دیگر گرفتار پاکستانی امدادی کارکنوں کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیاہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم نے انہیں بتایا ہے کہ اس اہم نوعیت کے مسئلہ پر انہوں نے وزیر خارجہ اسحق ڈار کی ذمہ داری لگا دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی...
    بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندر دویدی نے دھمکی دی ہے  کہ پاکستا ن دنیا کے نقشے پر اپنی جگہ برقرار رکھنا چاہتا ہے تو اُسے دہشت گردی کی حمایت بند کرنا ہو گی۔ راجستھان کے ضلع شری گنگا نگر کے علاقے انوپ گڑھ میں فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل دویدی نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران جس تحمل کا مظاہرہ انڈیا نے کیا تھا، وہ کسی آئندہ تنازع میں نہیں دہرایا جائے گا۔ اس بار بھارت پوری طرح تیار ہے۔ اور اس بار وہ تحمل نہیں دکھائے گا جو اس نے آپریشن سندور 1.0 کے دوران دکھایا تھا۔ اس بار ہم ایک قدم آگے بڑھیں گے اور ایسا قدم اٹھائیں گے کہ پاکستان کو یہ سوچنے پر...
    معرکہ حق میں پاکستان سے بدترین شکست پانے والا بھارت اب بھی حواس باختہ ہے، بھارتی ایئر چیف نے پاکستان کے 5 ایف 16 اور ایک جے ایف 17 مار گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ کردیا۔ خبرایجنسی کے مطابق بھارتی ایئرچیف نے پاکستان کے وہ طیارے بھی مار گرانے کا دعویٰ کیا جو بھارت کے خلاف آپریشن میں اُڑے بھی نہیں۔ دوران پریس بریفنگ بھارت کو نقصان پہنچنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ایئر چیف کو چپ لگ گئی اور کہا کہ اس سوال کے جواب میں کچھ نہیں بولوں گا، بھارتی طیارے گرے ہیں تو تصاویر دکھائی جائیں۔ واضح رہے کہ بھارتی طیاروں رافیل اور مگ 29 کے ملبوں کی تصاویر ساری دنیا میں وائرل ہوچکی ہیں پھر بھی مودی سرکاری حقیقت تسلیم...
    سربراہ تحریک بیداری کا کہنا ہے کہ حکمران قاتلوں کیساتھ ہیں توعوام حماس و فلسطین کیساتھ کھڑے ہوں، ٹرمپ کی قیادت میں فلسطین فروشی، نسل کشی، مسجد اقصیٰ کی فراموشی اور اسرائیل کو بچانے کی آخری مذموم کوشش میں بعض مسلم حکمرانوں کی شمولیت نے امتِ مسلمہ کو شدید صدمہ پہنچایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امتِ مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جوان نقوی نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی قیادت میں فلسطین فروشی، نسل کشی، مسجد اقصیٰ کی فراموشی اور اسرائیل کو بچانے کی آخری مذموم کوشش میں بعض مسلم حکمرانوں کی شمولیت نے امتِ مسلمہ کو شدید صدمہ پہنچایا ہے، اگر حکمران ظالموں کیساتھ ہیں تو عوام، جوان، بچے، بوڑھے اور خواتین لازماً مظلوم...
    وینٹیج گیمز کا باضابطہ آغاز ہو گیا جو پاکستان کا پہلا منظم قومی پلیٹ فارم ہے جو سکول، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر کھیلوں کو یکجا کرتا ہے، یہ پلیٹ فارم www.vantagegames.org پر دستیاب ہے۔اس کا مقصد کھیلوں کے جمود زدہ غیر مربوط اور مالی طور پہ نظر انداز شدہ بنیادی ڈھانچے کو پیشہ ورانہ صالحیت، تخلیقی سوچ دینا ہے۔وینٹیج گیمز کے ذریعہ اس بے ترتیبی کو ایک خاص ترتیب میں لایا جائے گا جس کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے تاکہ نوجوانوں تک اس کے فوائد پہنچ سکیں۔ملک بھر میں اس کی ترسیل اور عملی طور پہ یقینی بنانے کے لیے وینٹیج گیمز نے تمام بورڈ آف انٹر میڈیٹ سے الحاق کر لیا ہے تاکہ بچوں کی...
    بھارتی ایئرچیف کا پاکستان کے 5 طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز معرکہ حق میں بدترین شکست کے بعد تاحال بھارت کے حواس بحال نہ ہوسکے۔ بھارتی ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے پاکستان کے وہ طیارے بھی مار گرانے کا دعویٰ کردیا جو اڑے ہی نہیں تھے۔ بھارتی ایئرچیف نے جنگ کے 150 دن بعد مضحکہ خیز دعویٰ کردیا ۔ شوشہ چھوڑا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے جے ایف سیونٹین اور ایف سولہ طیارے تباہ کئے تاہم بھارت کےنقصان سے متعلق سوال پر چپ لگ گئی۔ جنگ میں بھارت کے نقصانات سے متعلق سوال پر بھارتی ایئرچیف نے کہا کہ بھارتی طیارے گرے ہیں تو تصاویر دکھائی جائیں...
    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے ویزہ قوانین میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے متعدد نئی اقسام کے ویزے متعارف کروا دیے ہیں۔ ان نئے قوانین کے تحت آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ماہرین کے لیے خصوصی ویزہ، مختلف ایونٹس، فیسٹیولز، نمائشوں، کانفرنسز اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے ایونٹ ویزہ شامل ہے۔ نئے ویزہ نظام کے تحت کروز شپ یا تفریحی شپ سے آنے والے سیاحوں کو ملٹی پل انٹری ویزہ دیا جائے گا۔ اسی طرح جنگ یا قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو بغیر اسپانسر ایک سالہ رہائشی پرمٹ ملے گا۔ اماراتی حکومت کے مطابق بیوہ خواتین اور طلاق یافتہ خواتین اب بغیر اسپانسر رہائش حاصل کر سکیں گی۔ رشتہ داروں اور دوستوں کے وزٹ ویزہ کے لیے اسپانسر کی...
    رواں سال مئی میں پاکستان سے عبرتناک شکست بھارت کو بھلائے نہیں بھول رہی، اور وہ پاکستان کی فتح کو مسخ کرنے کے لیے گاہے گاہے جھوٹے بیانیہ کا سہارا لینے پر مجبور ہے۔ اس سلسلے کی تازہ کڑی بھارتی فضائیہ کے سربراہ امر پریت سنگھ کا ایک نیا دعویٰ ہے۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے مطابق کہ مئی میں پاکستان کے ساتھ ہونے والی شدید فضائی جھڑپ کے دوران بھارت نے پاکستان کے 5 لڑاکا طیارے، جن میں امریکی ساختہ ایف-16 اور چینی ساختہ جے ایف-17 شامل ہیں، مار گرائے۔ طیاروں کی نوعیت کا پہلی بار انکشافایئر چیف امر پریت سنگھ کے مطابق اب پہلی بار عوامی سطح پر یہ بتایا گیا ہے کہ مار گرائے گئے...
    ویٹی کن سٹی(انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کے کسی بھی ملک کے شہری کو دوسرے ملک کا سفر کرنے کے لیے متعلقہ ملک کا ویزا درکار ہوتا ہے اور یہ قانون تمام ممالک کے سربراہوں، بادشاہوں، سفارت کاروں اور یہاں تک کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر بھی لاگو ہوتا ہے، لیکن دنیا میں ایک ایسی شخصیت بھی ہے، جنہیں کسی بھی ملک کا سفر کرنے کے لیے ویزا لینے کی ضرورت پیش نہیں آتی اور نہ ہی پاسپورٹ ضروری ہے۔ ویزے کے بغیر دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر کرنے کی مجاز وہ شخصیت کیتھولک چرچ اور دنیا کے سب سے چھوٹے ملک ویٹی کن سٹی کے سربراہ پوپ ہیں۔ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ کو دنیا...
    اسلام آباد: پولیس کی جانب سے پریس کلب کے باہر وکلا کی گرفتاری کے معاملے پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ آج اسلام آباد کچہری میں وکلا کی جانب سے جزوی ہڑتال کی جا رہی ہے ، جب کہ بعض وکلا عدالتوں میں پیش بھی ہو رہے ہیں۔ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی اور قانونی حق ہے۔ اس معاملے پر آج جنرل باڈی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات پریس کلب کے باہر سے اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سیکریٹری سمیت 10 سے 15 وکلا کو گرفتار کیا...
    بھارت کے امیر ترین افراد کی تازہ فہرست میں ایک بار پھر مکیش امبانی 105 ارب ڈالر کی جائیداد کے ساتھ سب سے آگے نکل گئے لیکن سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ بالی وڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان بھی ارب پتی کلب میں شامل ہو گئے۔ ایم تھری ایم ہورن انڈیا رچ لسٹ 2025 میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کنگ خان کی دولت کا تخمینہ 1.4 بلین ڈالر (تقریباً 12,490 کروڑ روپے) لگایا گیا جس کے بعد وہ باضابطہ طور پر دنیا کے امیر ترین انٹرٹینر بن گئے ہیں۔  یہ اعزاز انھیں بین الاقوامی ستاروں جیسے ٹیلر سوئفٹ (1.3 بلین ڈالر)، آرنلڈ شوارزنیگر (1.2 بلین ڈالر)، جیری سائن فیلڈ (1.2 بلین ڈالر) اور سلینا گومز (720 ملین ڈالر) پر...
    سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایمپریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکمران خائن عرب بادشاہوں کے طرز عمل اپنا رہے ہیں، خائن عرب حکمرانوں کی طرح فلسطین کا سودا نہ کیا جائے، فلسطین میں موجود مزاحمتی جماعتیں غاصب اسرائیل کے خلاف اپنا جائز دفاع کر رہی ہیں۔ نے کہا کہ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ٹرمپ منصوبے کو سختی سے مسترد کرتی ہے، ہمیں ٹرمپ کا نہیں قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستا ن چاہیئے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار عوام کو معاہدے سے مطلق بے وقوف نہ بنایئے، کل اگر کشمیری عوام کے بغیر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی شرپسندوں کی  کوشش  ہر گز کامیاب نہیں  ہونے دیں گے۔ وہ جمعرات کو  پمز ہسپتال میں آزاد کشمیر احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے پولیس جوانوں کی عیادت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ ،وہ فرداً فرداً ہر زخمی  اہلکار  کے  پاس گئے اور خیریت دریافت کی ۔‎  محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیر داخلہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کے  جذبے اور بہادری  کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے انتہائی ہمت، حوصلے اور جوانمردی سے اپنے فرائض سرانجام دیے، شرپسندی  کے  باوجود  اپ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر بھارتی کپتان کو دفتر آکر ایشیا کپ کی ٹرافی وصول کرنے کی دعوت دے دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے کہا کہ میں نے نہ کوئی غلط کام کیا، نہ ہی بھارتی کرکٹ بورڈ سے معافی مانگی ہے اور نہ ہی کبھی بی سی سی آئی سے معافی مانگوں گا۔ یہ سب بھارتی میڈیا کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں ہیں۔محس نقوی کا...
    بھارت نے ایشیا کپ کے بعد آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کو بھی سیاست سے داغدار کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ بھارتی صحافی بوریا مجمدار نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ایشیا کپ میں شروع ہونے والا سلسلہ ویمنز ورلڈ کپ میں بھی جاری رہے گا۔ بھارتی صحافی کا کہنا ہے کہ ویمنز ورلڈ کپ میں جو چیز تبدیل ہوگی وہ صرف جنس ہو گی، یعنی مردوں کے بعد اب خواتین کے مقابلے میں بھی وہی کھیل کی روح کے منافی سیاسی سلسلہ چلے گا۔ بھارتی صحافی کے مطابق پاک بھارت ویمنز ورلڈکپ میچ میں بھارتی کپتان ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملائیں گی نہ ہی میچ کے بعد بھارتی ٹیم پاکستانی ٹیم سے ہاتھ...