2025-09-18@21:11:29 GMT
تلاش کی گنتی: 676
«اتحادی ممالک»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین کے وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ حالت پر ایرانی اور اسرائیلی وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گفتگو کا مقصد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو یقین دلایا کہ آپ کے جائز حقوق اور مفادات کے دفاع میں آپ کا ساتھ دیں گے۔وانگ یی نے مزید کہا کہ چین خطے میں امن اور استحکام کے لیے تمام فریقین کو تحمل اور صبر کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔بعد ازاں...

شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ( انٹرنیشنل ورژن) وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا جائے گا
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کی آستانہ، قازقستان میں دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ “”شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل ورژن) وسطی ایشیا کے پانچ ممالک قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان، اور ازبکستان کے بہت سے مین اسٹریم میڈیا پر 16 جون سے نشر کیا جائے گا۔حالیہ دنوں ایشیا اور یورپ کے بہت سے مین اسٹریم میڈیا نے اس پروگرام کے نشر کا اعلان کیا ہے جس کی مختلف شعبوں میں وسیع پیمانے پر ترویج جاری ہے۔کتاب “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات “( انٹرنیشنل ورژن) کھلے پن اور تعاون، سائنسی اور تکنیکی ترقی، حیاتیاتی اور ماحولیاتی...
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ سولہ سے اٹھارہ جون تک دوسری چین وسطی ایشیا سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے آستانہ، قازقستان کا دورہ کریں گے۔ہفتہ کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ مئی 2023 میں، پہلی چین۔وسطی ایشیا سمٹ چین کے شہر شی آن میں منعقد ہوئی تھی۔ چین اور وسطی ایشیا کے پانچ ممالک روایتی دوستی کا اشتراک کرنے، مستقبل کی ترقیاتی جستجو اور ایک قریبی ہم نصیب چین۔وسطی ایشیائی کمیونٹی کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے شی آن میں جمع ہوئے تھے۔اس موقع پر صدر شی جن پھنگ نے چائنا یونیورسٹی آف پیٹرولیم (بیجنگ) میں زیر تعلیم وسطی ایشیائی طلباء کو خط لکھا اور انہیں چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جون ۔2025 )پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ اگر مسلم دنیا متحد نہ ہوئی اور اپنے ایجنڈے کے تحت اپنے مفادات کا تحفظ کرتی رہی تو سب کی باری آئے گی انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینی بچوں پر ظلم ڈھا رہا ہے اسرائیل کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون میں رنگے ہیں. وزیر دفاع نے کہاکہ ایران ہمارا ہمسایہ برادر ملک ہے، ہمارے ایران کے ساتھ ایسے رشتے ہیں جس کی تاریخ میں کم مثال ملتی ہے اسرائیل نے ایران، فلسطین، یمن کو ٹارگٹ بنایا ہوا ہے، مسلم دنیا متحد نہ ہوئی اور اپنے ایجنڈے کے تحت اپنے مفادات کا تحفظ کرتی...
—فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم دنیا متحد نہ ہوئی اور اپنے ایجنڈے کے تحت اپنے مفادات کا تحفظ کرتی رہی تو سب کی باری آئے گی۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینی بچوں پر ظلم ڈھا رہا ہے، اسرائیل فلسطین کی تباہی میں ملوث ہے، اسرائیل کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون میں رنگے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ برادر ملک ہے، ہمارے ایران کے ساتھ ایسے رشتے ہیں جس کی تاریخ میں کم مثال ملتی ہے، اسرائیل نے ایران، فلسطین اور یمن کو ٹارگٹ بنایا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر مسلم ممالک ملٹری طور پر بہت کمزور ہیں، او آئی سی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوسلو (انٹرنیشنل ڈیسک) ناروے کے ایک تحقیقی ادارے کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2024ء میں دنیا نے 1946ء کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ مسلح تنازعات کا سامنا کیا۔ یہ تعداد 2023 ء کے سابقہ ریکارڈ سے بھی بڑھ گئی۔ اوسلو میں قائم انسٹیٹیوٹ فار پیس ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس دنیا کے 36 ممالک میں مجموعی طور پر 61 تنازعات ریکارڈ کیے گئے، جن میں کئی ممالک ایسے بھی ہیں جہاں بیک وقت ایک سے زائد تنازع جاری تھے۔ اس سے قبل 2023ء میں 34 ممالک میں 59 تنازعات رپورٹ ہوئے تھے۔ رپورٹ کی مرکزی مصنفہ سیری آس روستاد نے بتایا کہ 1946ء سے 2024ء تک کے اعداد و شمار پر مبنی اس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 جون 2025ء) اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے سمندر (یو این او سی 3) میں زیرآب وسائل کے تحفظ پر ایک سیاسی اعلامیے کی منظوری کے لیے بات چیت جاری ہے جبکہ چھوٹے جزائر پر مشتمل ترقی پذیر ممالک عالمگیر سمندری پالیسی میں اپنے نقطہ نظر کو منوانے کے لیے کوشاں ہیں۔اس موقع پر دنیا بھر سے آئے مندوبین 'نیس سمندری لائحہ عمل' کے تحت کھلے پانیوں میں آبی حیات کو تحفظ دینے کے لیے رضاکارانہ وعدے بھی کر رہے ہیں۔ 'ہمارے سمندر، ہمارا مستقبل: فوری اقدامات کے لیے متحدہ کوشش'کے عنوان سے اس اعلامیے پر جنوری سے اب تک بات چیت کے چار ادوار ہو چکے ہیں جبکہ کانفرنس میں مندوبین اور...
چین اور امریکہ کے مابین ایک دوسرے کے تجارتی خدشات کو دور کرنے میں نئی پیش رفت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا دونگ نے ایک پریس کانفرنس میں چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورتی میکانزم کے اجلاس پربریفنگ دی ۔جمعرات کے روز انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں منعقد ہوا اور فریقین5 جون کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور جنیوا اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے نتائج کو مضبوط بنانے کے اقدامات کے فریم ورک پر اصولی اتفاق رائے پر پہنچے اور ایک دوسرے کے معاشی اور تجارتی...

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومین ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین سے ان کے کوآرڈینیٹر خواجہ رمیض حسن نے ملاقات کی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2025ء) وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومین ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین سے ان کے کوآرڈینیٹر خواجہ رمیض حسن نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ بجٹ 2025 2026 میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے قومی حکومت نے خصوصی کاوشیں کی ہیں انہوں نے کہا کہ معیشت میں استحکام کے لیے کچھ ریفارمز ابھی بھی ہورہی ہیں جن کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے۔(جاری ہے) وفاقی وزیر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ موجودہ بجٹ تجاویز میں اوورسیز پاکستانیوں کے پراپرٹی مسائل، مقدمات کی پیروی ڈیجیٹل طریقہ کار کے تحت مکمل کروانے کے لیے خصوصی اقدامات...
جنوبی کوریا کی جوائنٹ چیفز آف اسٹاف نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے سرحدی علاقوں میں شور مچانے والے ہائیڈگوپ (لاؤڈ اسپیکر) پروگرام روک دیے ہیں۔ یہ پیشرفت جنوبی کوریا کی جانب سے بھی ایسے نشریات کو ایک روز پہلے معطل کرنے کے بعد سامنے آئی، جن میں شمالی کوریا کی مخالفت اور K‑pop میوزک شامل تھی۔ یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا کا متعدد قسم کے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ جنوبی کوریا کے نئے صدر لی جے میونگ نے اقتدار سنبھالتے ہی اس اقدام کا اعلان کیا، جس کا مقصد سرحدی کشیدگی کو کم کرنا اور شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کا ماحول بنانا ہے ۔ اس اقدام پر سرحدی علاقے میں رہنے والے افراد نے خوشی کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندد جسارت)وزیرعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مسلم لیگ ق کے اراکین قومی اسمبلی چوہدری حسین الہی، محمد الیاس چوہدری اور فرخ خان پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اراکین قومی اسمبلی نے مالی سال 26۔ 2025کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔وفد نے ملک کی معاشی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے وزیراعظم کے تمام اقدامات میں بھر پور تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔
نوجوان سیاست دان، پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور امریکا میں پاکستان کے لیے رائے عامہ ہموار کرنے والے وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے ایک معقول تجویز پیش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ "ISI-RAW cooperation could reduce terrorism"۔ انھوں نے اپنے اس نئے بیانیے کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اس بات کا کامل یقین ہے کہ پاکستان اور بھارت کی خفیہ ایجنسیز کے حکام ایک دوسرے سے رابطہ کریں تو دونوں ممالک میں دہشت گردی کا قلع قمع ہوسکتا ہے۔ عالمی برادری کو اس حقیقت کو مدنظر رکھنا چاہیے کہ دو ایٹمی قوتوں کے درمیان تصادم خطرناک صورتحال اختیارکرسکتا ہے۔ بلاول بھٹو نے...
اپنے ایک خط میں امریکی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جو ممالک فلسطین کانفرنس کے اختتام پر اسرائیل کیخلاف اقدامات اٹھائیں گے انہیں امریکی خارجہ پالیسی کا مخالف تصور کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن نے دنیا کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اگلے ہفتے نیویارک میں فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت نہ کریں اور اسرائیل کے خلاف موقف نہ اپنائیں۔ امریکہ کی جانب سے 10 جون کو جاری ہونے والے خط کے مطابق، جو ممالک مذکورہ کانفرنس کے اختتام پر اسرائیل کے خلاف اقدامات اٹھائیں گے انہیں امریکی خارجہ پالیسی کا مخالف تصور کیا جائے گا، جس سے انہیں ممکنہ امریکی سفارتی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ واشنگٹن...
فلسطینی عوام پر اسرائیل کی درندگی اور نسلی نسل کشی کے خلاف بین الاقوامی سطح پر ردعمل بڑھتا جا رہا ہے، برطانیہ اور اس کے اتحادی ممالک نے اسرائیلی وزرا پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ناروے نے قابض اسرائیلی حکومت کے دو انتہاپسند وزرا پر پابندیاں عائد کی ہیں، جو فلسطینیوں کے خلاف نفرت، تشدد اور جبر کو کھلے عام ہوا دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جنین کیمپ میں غیر ملکی وفد پر اسرائیلی فائرنگ، بین الاقوامی برادری کی شدید مذمت یہ پابندیاں قابض اسرائیل کے وزیر برائے ’قومی سکیورٹی‘ ایتمار بن گویر اور وزیر خزانہ بیتسلئیل سموٹریچ پر لگائی گئی ہیں، جن کا شمار انتہائی دائیں بازو کے نسل پرست عناصر میں ہوتا...

چین افریقہ میں سفارتی تعلقات رکھنے والے 53 ممالک کی مصنوعات پر صفر ٹیرف نافذ کرے گا، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین-افریقہ تعاون فورم کے نتائج کے نفاذ کے لئے کو آڈینیٹرز کے وزارتی اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کو مبارکباد کا پیغام بھیجا اور اعلان کیا کہ چین افریقہ میں سفارتی تعلقات رکھنے والے 53 ممالک کی مصنوعات پر صفر ٹیرف نافذ کرے گا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اجلاس کی افتاحی تقریب میں شرکت کی اور چین کی طرف سے چین-افریقہ تعاون کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے پانچ نکاتی تجویز پیش کی۔ فریقین نے گلوبل ساؤتھ کے اتحاد اور تعاون کے تحفظ کے لئے چھانگ شا اعلامیہ جاری کیا اور چین-افریقہ تعاون فورم...
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ اور ریپبلک آف کانگو کے صدر ساسو نے افریقی تعاون فورم کے نتائج کے نفاذ کے لیے وزارتی سطح پر اجلاس کے لیے الگ الگ تہنیتی خط ارسال کیا۔بدھ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ افریقی تعاون فورم کے قیام کے 25 سالوں میں، چین-افریقہ تعاون کی مضبوط ترقی میں مدد ملی ہے، جو گلوبل ساؤتھ اتحاد اور تعاون کی ایک مثال بن گئی ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چین مشترکہ ترقی کے اقتصادی شراکت داری معاہدے پر مذاکرات کے ذریعے 53 افریقی ممالک کے لیے 100 فیصد متعلقہ مصنوعات پر صفر ٹیرف اقدام نافذ کرے گا، افریقی ترقی یافتہ ممالک کی چین کے ساتھ برآمدات کے لیے مزید سہولیات...
وزیراعظم شہبازشریف سے چودھری سالک حسین کی قیادت میں وفد کی ملاقات،کامیاب بجٹ پر خراج تحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مسلم لیگ (ق) کے اراکینِ قومی اسمبلی پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں چوہدری حسین الٰہی، محمد الیاس چوہدری اور محترمہ فرخ خان شامل تھیں۔وفد نے مالی سال 2025-2026 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اسے ملکی معیشت کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔ملاقات میں وفد نے ملک کی معاشی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے وزیراعظم کے تمام اقدامات...
شرد پوار نے زور دیا کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی پہلگام دہشت گردانہ حملے پر سیاست نہیں کریگی، لیکن اس بات کی تصدیق کی کہ انکی پارٹی، کانگریس اور بائیں بازو کیساتھ ملک کی بہتری کیلئے قومی سطح پر کام کرتی رہیگی۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے بی جے پی کی قیادت والی مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پڑوسی ممالک کے ساتھ بامعنی بات چیت کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ پونے میں اپنی پارٹی کے 26ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شرد پوار نے کہا کہ ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے دور میں...
---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مختلف ممالک کے سفارت کاروں سے ملاقات کی ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ سے ملاقات کرنے والوں میں ترکیہ، سعودی عرب، عمان، متحدہ عرب امارات، قطر، افغانستان، بنگلادیش، ملائیشیا، انڈونیشیا، چین، جاپان، اٹلی، برطانیہ، امریکا، روس اور دیگر ممالک کے سفارت کار شامل تھے۔مراد علی شاہ کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ اور سفارتکاروں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی، وزیرِ اعلیٰ سندھ نے معزز مہمانوں کی تواضع مشروبات، مٹھائیوں اور تکہ کباب سے کی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق عیدالاضحیٰ پر دیگر ممالک میں قربانی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شی جن پھنگ کا میانمار کے رہنما کے ساتھ چین میانمار سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ
شی جن پھنگ کا میانمار کے رہنما کے ساتھ چین میانمار سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز بیجنگ ()چینی صدر شی جن پھنگ نے چین اور میانمار کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ کے موقع پر میانمار کے رہنما من آنگ ہلائینگ کے ساتھ تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔ شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ سفارتی تعلقات کےقیام کے گزشتہ75 سالوں میں چین اور میانمار نے پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں اور بانڈونگ اسپرٹ کو برقرار رکھتے ہوئے باہمی مرکزی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے اور...
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ برکس رکن ممالک بھارت کو ایک منفی بلاک تصور کر رہے ہیں اور اس پر اتحاد کے اہداف میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے، بھارت نہ صرف ترقی اور اقتصادی اشتراک میں رکاوٹ بن رہا ہے بلکہ اس کے متنازعہ علاقائی رویے اتحاد کے اندر بداعتمادی کو ہوا دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آپریشن سندور کی ناکامی نے بھارت کو عالمی سطح پر مزید تنہا کر دیا ہے اور روس، برازیل، چین اور جنوبی افریقہ کا طاقتور اقتصادی گروپ برکس بھارت کو اتحاد سے خارج کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ باخبر سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چین، روس اور برازیل کے درمیان اس حوالے سے باقاعدہ...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری—فائل فوٹو صدرِمملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر اسلام آباد میں پاکستان میں مختلف ممالک کے سفراء اور سفارت کاروں نے ملاقات کی ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صدرِمملکت آصف زرداری کو فون، عید کی مبارکبادوزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ٹیلیفون کیا ہے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبرانِقومی اسمبلی اور سینیٹ بھی موجود تھے۔صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور دوست ممالک کے سفراء کے درمیان عیدالاضحیٰ کی مبارک باد کا تبادلہ بھی ہوا۔صدرِمملکت نے عیدالاضحٰی کے موقع پر ایوانِ صدر آمد پر سفراء کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان کے خلاف بلاجواز جارحیت اور ”آپریشن سندور“ کی ناکامی نے بھارت کو عالمی سطح پر مزید تنہائی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ باخبر سفارتی ذرائع کے مطابق، طاقتور اقتصادی اتحاد ”برکس“ (BRICS) یعنی (برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ) بھارت کو اتحاد سے خارج کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین، روس اور برازیل کے درمیان اس حوالے سے باقاعدہ مذاکرات جاری ہیں، جبکہ بھارت کی جگہ انڈونیشیا کو نیا اہم رکن بنانے کی تجویز بھی پیش کی جا چکی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ روس بھی بھارت کے اخراج کی حمایت کر رہا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ برکس رکن ممالک بھارت کو ایک ”منفی بلاک“ تصور کر رہے...
پاکستان کے خلاف بلاجواز جارحیت اور ”آپریشن سندور“ کی ناکامی نے بھارت کو عالمی سطح پر مزید تنہائی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ باخبر سفارتی ذرائع کے مطابق، طاقتور اقتصادی اتحاد ”برکس“ (BRICS) یعنی (برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ) بھارت کو اتحاد سے خارج کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین، روس اور برازیل کے درمیان اس حوالے سے باقاعدہ مذاکرات جاری ہیں، جبکہ بھارت کی جگہ انڈونیشیا کو نیا اہم رکن بنانے کی تجویز بھی پیش کی جا چکی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ روس بھی بھارت کے اخراج کی حمایت کر رہا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ برکس رکن ممالک بھارت کو ایک ”منفی بلاک“ تصور کر رہے ہیں...
بھارت کیلئے سفارتی سطح پر مزید مشکلات میں اضافہ ہوگیا جب کہ آپریشن سندور کی ناکامی اور پاکستان کیخلاف بلاجواز جارحیت نے بھارت کو مزید مشکل میں ڈال دیا۔ ذرائع نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق ’’برکس (BRICS) ممالک نے بھارت کو اتحاد سے نکالنے پر غور شروع کردیا جب کہ برکس ممالک کی بھارت کی جگہ انڈونیشیا کو نیا اہم رکن بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق روس بھی بھارت کے برکس سے اخراج کے حق میں ہے، بھارت کے اخراج کیلئے چین، روس اور برازیل کے درمیان باقاعدہ مذاکرات جاری ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ بھارت پر برکس اتحاد کے اہداف میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام ہے، ذرائع کے مطابق برکس رکن ممالک بھارت کو ایک “منفی بلاک” سمجھ...
بیجنگ :چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی۔جمعہ کے روزلی چھیانگ نے کہا کہ کینیڈا نیا چین قائم ہونے کے بعد مغربی ممالک میں سب سے پہلے سفارتی تعلقات قائم کرنے والا ملک ہے۔ چین-کینیڈا تعلقات طویل عرصے تک چین اور دیگر مغربی ممالک کے تعلقات سے آگے رہے ہیں۔ لیکن گزشتہ کچھ سالوں میں، چین-کینیڈا تعلقات غیر ضروری مداخلت کا شکار ہوئے اور سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ چین کینیڈا کے ساتھ مل کر مستقبل کی طرف دیکھتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات میں مسلسل بہتری لانے، صحت مند اور مستحکم ترقی کے راستے پر گامزن ہونے اور باہمی تعاون سے جیت جیت کا ثمر حاصل کرنے کے...

سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، حجاج کرام منیٰ میں رمی جمرات میں مصروف
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور دیگر خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ مسجد الحرام، مسجد نبوی ﷺ اور مسجد اقصیٰ میں عید کی نماز کے بڑے اجتماعات ہوئے جن میں امت مسلمہ کی فلاح، فلسطینیوں کی آزادی، اور عالمی امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ جمعے کی ابتدائی ساعتوں میں لاکھوں حجاج کرام مزدلفہ سے منیٰ کی جانب روانہ ہوئے تاکہ حج کے اہم ترین اور علامتی رکن ’رمی جمرات‘ ادا کر سکیں، جو عید الاضحی کے آغاز کی علامت ہے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے شیطان کو رد کرنے کی یادگار ہے۔ مزید پڑھیں: عید الاضحیٰ کے کتنے دن بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا؟...
پاکستان اور افغانستان نے ایک دوسرے کے ساتھ سفارتی تعلقات کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے بھی پاک افغان سفارتی تعلقات میں اپ گریڈیش کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے اپنے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی اعتماد میں اضافہ خطے کے امن اور استحکام کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ چینی ترجمان نے پاک افغان تعلقات کے فروغ میں اپنا تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین دونوں ممالک...
واشنگٹن: امریکی تھنک ٹینک کا اپنی ایک رپورٹ میں کہنا ہےکہ امریکا اگر پاکستان کے جغرافیائی مفادات کو تسلیم کر لے تو دونوں ممالک حقیقت پسندانہ شراکت داری قائم کرسکتے ہیں۔ امریکی تھنک ٹینک ہڈسن انسٹی ٹیوٹ نے ماہرین کی آرا پر مشتمل ایک پالیسی رپورٹ تیار کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ امریکی رابطے برقرار رکھنا کیوں اور کتنے ضروری ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے دورِ صدارت میں زیادہ حقیقت پسندانہ خارجہ پالیسی اپنانے کا اشارہ دیا، ایک ایسی پالیسی جو اُن ممالک کے ساتھ بھی تعلقات برقرار رکھے جن کے نظریات اُن سے مختلف ہیں۔ ہڈسن انسٹی ٹیوٹ کے مطابق پاک امریکا تعلقات میں بہتری...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات نئے دور میں داخل ہورہے ہیں اور دونوں ممالک تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ امریکا کے 249ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں، دونوں ملک جمہوری روایات اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں جب کہ پاکستان، امریکا کو تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں شامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی ایک تاریخ ہے، دونوں ممالک کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہوررہے ہیں جب کہ دونوں ممالک تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔...
بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ نے لی جیے میونگ کو جنوبی کوریا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بقصدر شی نے نشاندہی کی کہ چین اور جنوبی کوریا ایک دوسرے کے لیے اہم پڑوسی اور شراکت دار ہیں۔ 33 سالہ سفارتی تعلقات کے دوران، دونوں فریقوں نے نظریاتی اور سماجی نظام کے اختلافات سے بالاتر ہو کر ہاتھ ملایا ہے، باہمی ترقی حاصل کی ہے، اور دوطرفہ تعلقات کو مستحکم اور صحت مند ترقی دی ہے۔ اس نے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کو بڑھایا ہے بلکہ خطے کے امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی میں بھی مثبت کردار ادا کیا ہے۔صدر شی...
نیو دہلی: دنیا بھر میں ٹریفک حادثات اور خراب ڈرائیونگ کے حوالے سے سروے اور اعداد وشمار جاری کرنے والے ادارے زوٹوبی نے ڈرائیونگ کے حوالے سے بدترین ریکارڈ کے حامل ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق زوٹوبی سروے میں بتایا گیا ہے کہ بھارت دنیا میں ان سرفہرست 5 ممالک میں شامل ہے جہاں ڈرائیونگ کے دوران شہری لاپروائی اور غفلت کا شکار ہوتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت ٹریفک حادثات میں دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے اور بھارت کو دنیا میں ٹریفک حادثات اور ڈرائیونگ کے لیے دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔ بھارت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بھارت ٹریفک...
—جنگ فوٹو کینیڈا میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے باہمی فائدے میں ہے۔ ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈا کے اسٹیٹ سیکرٹیری برائے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ رندیپ سرائے سے ملاقات کی۔دوران ملاقات ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، معدنیات، سیاحت، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہیے۔ نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس ملاقات کا مقصد پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا، ترقیاتی تعاون کے جاری پروگراموں کو وسعت دینا اور شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کرنا تھا۔
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جون ۔2025 )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں یورپ اور دیگر ممالک کے دورے پر موجود پاکستانی پارلیمانی وفد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے منتخب رکن ممالک کے نمائندوں سے نیویارک میں ملاقات کی ہے. ریڈیو پاکستان کے مطابق وفد نے ڈنمارک، یونان، پاناما، صومالیہ، الجزائر، گیانا، جاپان، جنوبی کوریا، سیرا لیون اور سلووینیا کے نمائندوں سے ملاقات میں پاکستان کا موقف پیش کیا خیال رہے کہ گذشہ ماہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان چار روزہ تنازع اور ایک دوسرے کے خلاف عسکری کارروائیوں کے بعد دونوں ممالک کی حکومتوں نے اعلیٰ سطح کے وفود کو عالمی سفارتی مہم پر روانہ کرنے کا اعلان کیا تھا.(جاری ہے) ملاقات...
بیروت : ہیومن رائٹس واچ نے خبردار کیا ہے کہ خلیجی ممالک میں کام کرنے والے مزدور شدید گرمی کے خطرات سے دوچار ہیں، اور حکومتوں کو چاہیے کہ وہ ان کے لیے مزید تحفظی اقدامات کریں۔ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر اور کویت جیسے ممالک دنیا کے گرم ترین خطوں میں شمار ہوتے ہیں، جہاں گرمیوں میں درجہ حرارت اکثر 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔ ان ممالک میں بڑی تعداد میں مزدور بھارت اور پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں، جو تعمیراتی شعبے میں کام کرتے ہیں۔ تنظیم کے مشرق وسطیٰ کے نائب ڈائریکٹر مائیکل پیج کے مطابق: "ہر گرمی کا موسم یہ ظاہر کرتا ہے کہ ماحولیاتی بحران مزدوروں کی صحت کے لیے ایک خطرناک...
گزشتہ روز افغان قائم مقام وزیرخارجہ امیر خان متقی اور پاکستانی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلفونک گفتگو ہوئی جس میں افغان قائم مقام وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے ناظم الاُمور کو اپ گریڈ کر کے سفیر مقرر کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مثبت سمت میں خوش آئند قدم قرار دیا۔ لیکن سوال یہ ہے کہ تعلقات کی یہ بہتری پاکستان میں دہشتگردی کی روک تھام کے لیے کتنی مؤثر ثابت ہو سکتی ہے؟ 15 اگست 2021 کے بعد جب طالبان نے افغانستان میں زمام اقتدار سنبھالی تو توقعات کے برعکس دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ رہے جس میں پاکستان کی جانب سے مسلسل یہ الزام عائد کیا گیا...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اٹلی کے قومی دن کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ ایک پُروقار تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ اس خوشی کے موقع پر شرکت ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔وفاقی وزیر نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے اٹلی کے عوام اور حکومت کو ان کے قومی دن پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کی ایک بھرپور اور قابل فخر تاریخ ہے، جو باہمی اعتماد، تعاون، اور عالمی امن و ترقی کے عزم پر مبنی ہیں۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن بوبی گجر کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کے لئے ان کی رہائشگاہ گئے اور مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ مزید برآں مسلم لیگ ن کے ورکر شوکت بٹ کی والدہ کی رحلت پر فاتحہ خوانی کے لئے ان کے گھر بھی تشریف آوری اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ سابق وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے بعد وزیراعظم کے حالیہ دوروں سے ہمارے برادر اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں۔ پاکستان کا موقف کھل کر اور بھرپور طریقے سے دنیا کے سامنے پیش ہوا ہے۔ نواز شریف کی...
امریکی وزیر دفاع کی جانب سے چین پر لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع ہیگستھ کی طرف سے شنگریلا ڈائیلاگ میں چین کے خلاف منفی بیانات پر نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہیگستھ نے خطے کے ممالک کی امن اور ترقی کی خواہش کو نظرانداز کرتے ہوئے سرد جنگ کے تصورات کو فروغ دیا اور چین پر الزامات لگائے، جس میں چین کو خطرہ قرار دینے کی کوشش کی گئی۔ چین اس پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتا ہے ،اسے مسترد کرتا ہے اور امریکہ سے اس حوالے سے...
پاکستان اور افغانستان سفارتی تعلقات کر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت پاکستان نے کابل میں اپنے ناظم الامور عبد الرحمان نظامانی کو کو سفیر کے درجے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے ناظم الامور بطور سفیر کل سے اپنی زمہ داریوں کا چارج سنبھالیں گے۔ سفیروں کی تعیناتی کے بعد دونوں ممالک کے سفارتکاروں اور سٹاف میں بھی اضافہ کیا جائے گا ، یہ فیصلہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے، معیشت، سلامتی، انسداد دہشتگردی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرے گا، یہ فیصلہ دونوں...
بیجنگ :چین کے ہانگ کانگ میں 33 ممالک کے مندوبین نے “بین الاقوامی ثالثی ادارے” کے کنونشن پر دستخط کیے اور اس کے بانی رکن ممالک بن گئے۔ کنونشن کے مطابق، تین یا اس سے زائد ممالک کے داخلی قانونی طریقہ کار کے ذریعے تصدیق ہونے پر یہ ادارہ سرکاری طور پر قائم ہو جائے گا۔ اس ادارے کا ہیڈ کوارٹر ہانگ کانگ میں ہو گا اور یہ 2026 کے آغاز تک اپنا کام شروع کر دے گا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ادارہ بین الاقوامی قانون کے نفاز کے حوالے سے ایک انقلابی قدم ہے جو ثالثی کے میدان میں موجود خلا کو پر کرے گا اور عالمی حکمرانی کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قانونی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 31 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے رکن ممالک سے کہا ہے کہ وہ افریقہ کے لوگوں کو غلامی اور استعمار سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کریں اور انہیں انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں 'افریقن ڈائیلاگ سیریز' کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ براعظم افریقہ لامحدود اور امکانات کا حامل براعظم ہے۔ لیکن طویل عرصہ تک غلامی، اوقیانوس کے پار غلاموں کی تجارت اور استعمار سے ان پر مسلط کی جانے والی ناانصافیوں کا نہ تو اعتراف کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کا ازالہ ہوا ہے۔اقوام متحدہ نے تواتر سے کہا ہے کہ غلامی اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 مئی 2025ء) اقوام متحدہ میں عرب ممالک کے گروپ نے سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ وہ غزہ میں ہولناک جنگ اور اسرائیل کی جانب سے انسانی امداد بند رکھنے کے غیرانسانی اقدام پر فوری کارروائی کرے۔گروپ کے سربراہ اور اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر محمد ابو شہاب نے کہا ہے کہ عرب ممالک اس ضمن میں کوشش کرنے اور غزہ کی تباہ کن جنگ کو رکوانے کے لیے پرعزم ہیں۔سلامتی کونسل کے چیمبر سے باہر عرب لیگ کے نمائندوں اور مندوبین کے ساتھ صحافیوں کو بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ روز کونسل کے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک غزہ...
اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے کابل میں اپنے ناظم الامور کے عہدے کو سفیر کے درجے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا، پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں مثبت پیش رفت جاری ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کابل میں 19 اپریل 2025ء کو پاکستانی وفد کے ہمراہ میری نہایت تعمیری ملاقاتیں ہوئیں، پاکستان اور افغانستان کے تعلقات ایک مثبت راستے پر گامزن ہیں اور اس مثبت رجحان کو برقرار رکھنے کے لیے، مجھے خوشی ہے کہ حکومتِ پاکستان نے کابل میں اپنے ناظم الامور کے...

پاکستان اور بھارت سرحدوں پر تعینات اضافی فوجیوں کی واپسی کے عمل کے قریب پہنچ چکے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا
پاکستان اور بھارت سرحدوں پر تعینات اضافی فوجیوں کی واپسی کے عمل کے قریب پہنچ چکے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی سمٹ کے موقع پر بین الاقوامی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنی سرحدوں پر تعینات اضافی فوجیوں کی واپسی کے عمل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کی افواج نے 22 اپریل کے واقعے سے پہلے کی صورتحال کی طرف واپسی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ جنرل مرزا نے خبردار کیا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران جوہری ہتھیاروں کا استعمال...
چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل قانونی و سلامتی کمیٹی نے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل کیساتھ ملاقات میں ایران کو خطے کے بااثر ممالک میں سے ایک قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران و چین کے باہمی تعلقات ایک نئی ڈگر پر چل نکلے ہیں! اسلام ٹائمز۔ ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی اکبر احمدیان آج نے ماسکو سکیورٹی سربراہی اجلاس کے موقع پر چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل قانونی و سکیورٹی کمیٹی چن وین کنگ (Chen Wenqing) کے ساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس ملاقات میں علی اکبر احمدیان نے دونوں ممالک کی قدیم تہذیب کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی...
چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل قانونی و سلامتی کمیٹی نے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل کیساتھ ملاقات میں ایران کو خطے کے بااثر ممالک میں سے ایک قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران و چین کے باہمی تعلقات ایک نئی ڈگر پر چل نکلے ہیں! اسلام ٹائمز۔ ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی اکبر احمدیان آج نے ماسکو سکیورٹی سربراہی اجلاس کے موقع پر چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل قانونی و سکیورٹی کمیٹی چن وین کنگ (Chen Wenqing) کے ساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس ملاقات میں علی اکبر احمدیان نے دونوں ممالک کی قدیم تہذیب کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی...
حمیداللہ بھٹی کئی ممالک کو دفاعی حوالے سے پریشان کُن صورتحال کا سامنا ہے جن میں اکثریت مسلم ممالک کی ہے ۔ البتہ پاکستان ،ترکیہ اور ایران تین ایسے مسلم ممالک ہیں جودفاعی طورپر مضبوط خیال کیے جاتے ہیں کیونکہ یہ ہتھیارخریدنے کے ساتھ خود بھی تیار کرتے ہیں۔ پاکستان دنیا کا واحد اسلامی ملک ہے جس کے پاس جوہری طاقت ہے اور طیارہ سازی سے لیکر میزائل ،ٹینک اور دیگر جدید ترین ہتھیار بنا رہا ہے۔ ایسے حالات میں جب عالمی طاقتیں اپنی شرائط پر منہ مانگی قیمت پر دفاعی ہتھیار فروخت کرتیں اور حکم عدولی کی صورت میں پابندیاں عائد کرتی ہیں، ایسے میں پاکستان مسلم دنیا کے لیے اُمید کی کرن ہے ۔اِس بات کا چین کوبھی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 28 مئی 2025ء) سمندری ماحول کو تحفظ دینے کے لیے دنیا بھر کے ممالک آئندہ ماہ فرانس کے شہر نیس میں جمع ہوں گے جہاں کرہ ارض کے سب سے بڑے اور اہم ترین ماحولیاتی نظام کو لاحق خاموش تباہی روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔9 تا 13 جون ہونے والی اقوام متحدہ کی تیسری سمندری کانفرنس (یو این او سی 3) میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت، سائنس دان، سول سوسائٹی کے ارکان اور کاروباری رہنما شرکت کریں گے۔ Tweet URL اس موقع پر سمندری ماحول کو بڑھتی ہوئی آبی حدت اور تیزابیت، حیاتیاتی تنوع کے خاتمے، پلاسٹک کی آلودگی اور ناپائیدار ماہی گیری جیسے مسائل سے...
اسلام ٹائمز: عام آدمی کا زور بس اتنا چل رہا ہے کہ وہ کسی ایسی فوڈ چین کے شیشے توڑ دے جس کے بارے میں بتایا جائے کہ اس کے ڈانڈے کسی اسرائیلی کمپنی یا سرمایہ کار سے ملتے ہیں۔ اصل بائیکاٹ تو ان ممالک کا ہونا چاہیئے جو اسرائیل کو مسلسل اسلحہ اور اقتصادی امداد دے رہے ہیں۔ مگر موجودہ عالمی بے حسی کے ماحول میں کوئی بھی ایسا ویسا مطالبہ دیوانے کی بڑ اور پاگل کے خواب جیسا ہے۔ تحریر: وسعت اللہ خان یورپی ممالک غزہ کی لاش پر ’’ غم زدہ‘‘ بھی ہیں اور اشک بار آنکھوں کے ساتھ اسرائیل کے ہاتھ میں لہراتے ’’ ساختہِ مغرب‘‘ خنجر کی دھار تیز کرنے کی مشین بھی کاندھے...
وفاقی وزیر اوور سیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ کویت کی جانب سے ویزوں کی بحالی وزارت اوورسیز کی انتھک محنت اورمؤثر سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کےلیے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردیفوکل پرسن وزارتِ اوور سیز پاکستانیز مصطفیٰ ملک نے بتایا ہے کہ دنیا پاکستانی ہنرمندوں پر بند دروازے کھول رہی ہے۔ وفاقی وزیر اوور سیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ویزوں کے اجرا سے پاکستانیوں کو کویت میں روزگار، تجارت، سیاحت کے مواقع ملیں گے۔انہوں نے ملک کے لیے معاشی فوائد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے پاکستان کو قیمتی زر مبادلہ بھی حاصل ہوگا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم 25 سے 30 مئی 2025 تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے اور ان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف آج صدر اردوان اور ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ رہے ہیں۔ شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے اور ان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کا آغاز ترکیہ سے کر رہے ہیں۔ وہ پاکستان اور بھارت کے...
(گزشتہ سے پیوستہ) پاکستان نے اسرائیل کے جدید ہاروپ ڈرون کوکامیابی سے تباہ کرکے اس کی ناقابل تسخیرحیثیت کو چیلنج کرکے اپنی ٹیکنالوجی کی سبقت کو منوالیاہے۔پاکستان نے اسرائیلی ساختہ ہاروپ ڈرون کونہ صرف تباہ کیابلکہ الیکٹرانک وارفیئر کے ذریعے اسےجام بھی کیا۔اس کامیابی نے پاکستان کی الیکٹرانک وار فیئر صلاحیتوں کی جہاں زبردست نشاندہی کی ہے وہاں ان کے ہاں اوربھی بہت سے حیران کردینے والی صلاحیتیں بھی موجودہیں۔یہ واقعہ ایک سائبروارفیئرصلاحیت کے اظہارکے طورپرپیش کیاگیا۔تاہم، انڈیا اور اسرائیل اپنی خفت اور بدنامی کے خوف سے نہ تو اس دعوے کی کوئی سرکاری تصدیق کررہے ہیں اور نہ ہی اس کی تردیدلیکن پاکستانی حکام نے عالمی میڈیا کے سامنے ان کے شواہد رکھ دیئے ہیں جس کے بعد...
وزیراعظم شہباز شریف 25 سے 30 مئی تک ایران، ترکیہ، آذربائیجان اور تاجکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس اہم دورے کے دوران وزیراعظم ان ممالک کی قیادت سے دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، علاقائی استحکام اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف آج دوپہر کو لاہور سے ترکیہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ دو روزہ قیام کے دوران صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران دوست ممالک کے تعمیری کردار اور سفارتی تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔ وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں نئی جہت...
دنیا میں سب سے زیادہ پیچیدہ اور جذباتی ہمسائیگی جنوبی ایشیا کے دو جوہری ممالک پاکستان اور بھارت کی ہے۔ دونوں ممالک کا مشترکہ ماضی، ثقافتی و مذہبی روابط اور جغرافیائی نزدیکی انھیں ایک دوسرے کا ناگزیر ہمسایہ تو بناتی ہے مگر بداعتمادی، سیاسی اختلافات اور تاریخ کے زخم ان تعلقات کو کبھی مکمل اعتماد کی سطح پر نہیں آنے دیتے۔ 1947 کی تقسیم ہند نے جنوبی ایشیا کو دو علیحدہ ریاستوں میں تقسیم تو کر دیا لیکن کئی ایسے مسائل نے جنم لیا جو آج بھی سلگ رہے ہیں۔ سب سے نمایاں مسئلہ کشمیر کا ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود آج تک حل نہ ہو سکا۔ اسی تنازع نے دونوں ممالک کو چار مرتبہ جنگ کی...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف دوست ممالک کے دورے پر جا رہے ہیں، پوری جنگ میں ترکیہ نے مثالی ساتھ دیا، شہباز شریف ایران اور آذربائیجان جائیں گے، دوست ممالک نے حق کے بیانیے کا ساتھ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیرِ خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی، بھارت نے جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ کی عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں تدفین کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے بیانیے کے حوالے سے ثمینہ قاسم متحرک تھیں۔ انہوں نے کہا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کیسپرسکی گلوبل ریسرچ اینڈ اینالیسز ٹیم کی جانب سے تاوان کی غرض سے کیے جانے والے سائبر حملوں، ایڈوانسڈ پرسسٹنٹ خطرات سپلائی چین اٹیک، موبائل کے خطرات اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے حوالے سے سائبر سیکیورٹی کے رجحانات پیش کیے گئے۔ تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق 2025 کی پہلی سہ ماہی نے ظاہر کیا کہ ترکی اور کینیا میں ویب واقعات (آن لائن خطرات) سے متاثر ہونے والے صارفین کی سب سے زیادہ تعداد تھی۔ ان کے بعد قطر، نائجیریا اور جنوبی افریقہ تھے۔ 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران میٹا ریجن میں ویب سے پیدا ہونے والے خطرات سے متاثر ہونے والے صارفین میں سعودی عرب سب سے کم جبکہ پاکستان دوسرے نمبر...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کا کریڈٹ امریکا کی شمولیت اور معاونت کو جاتا ہے، اور اب دونوں ممالک کے دیرینہ تنازعات کے حل کا ایک نیا موقع سامنے آیا ہے۔ ترجمان نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اگرچہ ماضی میں کئی بار یہ تنازعات حل نہیں ہو سکے، لیکن اب امید کی ایک نئی کرن نظر آ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ممالک کے لیے ایک سنہری موقع...
واشنگٹن: امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اشارہ دیا ہے کہ 2025 کے اختتام سے قبل مزید عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب بھی تاحال اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، حالانکہ کچھ رکاوٹیں موجود ہیں۔ مارکو روبیو نے یہ بات ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا، “میرے خیال میں اس سال کے اختتام سے پہلے مزید ممالک ابراہیم معاہدے میں شامل ہو سکتے ہیں۔” واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش نے اسرائیل سے تعلقات قائم کیے تھے۔ ان معاہدوں کو “ابراہیم اکورڈز” کہا جاتا ہے۔ سعودی عرب نے...
برطانیہ میں قائم غیر سرکاری تنظیم ’ایکشن آن آرمڈ وائلنس‘ (اے او اے وی) کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2024 میں پاکستان ان ممالک میں ساتویں نمبر پر رہا جہاں دھماکا خیز ہتھیاروں سے شہریوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 میں پاکستان میں 248 واقعات کے دوران 790 شہری متاثر ہوئے، جن میں 210 شہری ہلاک ہوئے، یہ اعداد و شمار 2023 کے مقابلے میں شہری ہلاکتوں میں 9 فیصد کمی کو ظاہر کرتے ہیں، تاہم واقعات کی تعداد میں 11 فیصد اضافہ ہوا جو 2023 میں 218 تھی۔ رپورٹ کا عنوان ”ایکشن آن آرمڈ وائلنس“ (اے او اے...
اس سال مزید عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم کر سکتے ہیں: امریکی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اشارہ دیا ہے کہ 2025 کے اختتام سے قبل مزید عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب بھی تاحال اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، حالانکہ کچھ رکاوٹیں موجود ہیں۔ مارکو روبیو نے یہ بات ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا، “میرے خیال میں اس سال کے اختتام سے پہلے مزید ممالک ابراہیم معاہدے میں شامل ہو سکتے ہیں۔” واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی قوت بنا کر 57 اسلامی ممالک کا لیڈر بنائیں گے۔ شرح سود میں کمی کی گنجائش موجود ہے۔ پاکستان معاشی اصلاحات کیلئے پرعزم ہے۔ سارک تنظیم صرف ایک ملک کی وجہ سے ناکام ہوئی۔ وہ گزشتہ روز راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب، آئی ایم وفد اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام آل پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدور کی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ شروع میں بھارت کی طرف سے چھ میزائل چلائے گئے تھے جس میں سے...
—فائل فوٹو پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کی قرارداد سینیٹ سے متفقہ طور پر منظور ہو گئی۔سینیٹ میں قرارداد نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کی۔سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 25 مئی پاکستان افریقہ دوستی کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افریقی ممالک کی آزادی کی تحریک کی حمایت کرتا ہے، پاکستان اور افریقہ کے درمیان پارلیمانی سفارتکاری کو فروغ دیا جائے گا۔ بھارتی پراکسیز کو باز آجانا چاہیے، بھارت کو جو جواب ملا اس سے سبق سیکھنا چاہیے: اسحاق ڈاراسحاق ڈار نے کہا کہ مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے ہمیں مل...
پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے، پاکستان اور افغانستان نے مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی کا اصولی فیصلہ کرلیا، یہ فیصلہ بیجنگ میں سہہ فریقی اجلاس میں کیا گیا۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کے لیے بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے سفیروں کی دوبارہ تعیناتی پر اصولی طور پر اتفاق کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اہم پیش رفت حال ہی میں بیجنگ میں ہونے والے سہہ فریقی اجلاس کے دوران ہوئی.جس میں پاکستان، افغانستان اور چین کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد اور کابل میں مکمل سفارتی روابط بحال کیے جائیں گے۔اس وقت دونوں ممالک میں ناظم...
بیجنگ:چین۔آسیان اقتصادی اور تجارتی وزراء کا خصوصی اجلاس آن لائن منعقد ہوا اور دونوں فریقوں کے اقتصادی اور تجارتی وزراء نے مشترکہ طور پر چین آسیان فری ٹریڈ ایریا ورژن 3.0 مذاکرات کی تکمیل کا اعلان کیا۔ایک ایسے وقت میں جب عالمی معیشت اور تجارت کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ، دونوں فریقوں نے ہمہ جہت طریقے سے بات چیت مکمل کی ہے ،اس سے آزاد تجارت اور کھلے تعاون کی مضبوط قوت کا مظاہرہ کیا گیا ہے ، اور مختلف ممالک کے مابین کھلے پن ، اشتراک اور فائدہ مند تعاون کو برقرار رکھنے میں قائدانہ اور مثالی کردار ادا کیا گیا ہے۔ورژن 3.0 ایک اشتراکی ، جدید، جامع اور باہمی فائدہ مند آزاد تجارتی معاہدہ تشکیل دے...
بیجنگ : چینی ریاستی کونسل کی ایک پریس کانفرنس میں وزارت تجارت کے حکام نے بتایا کہ چین۔افریقہ تعاون کے “دس بڑے پارٹنر ایکشن” سے متعلق اقدامات کے نفاذ میں مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ان سے چین۔افریقہ تعاون کو نمایاں قوت ملی ہے۔وزارت تجارت کے معاون وزیر تانگ ون ہونگ نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر افریقی ممالک کے ساتھ کئی دور کی ملاقاتیں کی گئی ہیں اور “ہر ملک کی اپنی پالیسی” کے طریقہ کار کے تحت عملی اقدامات وضع کیے گئے ہیں۔تجارت کی ترقی اور صنعتی چین شراکت داری اقدام کے تحت، چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے انتہائی کم ترقی یافتہ ممالک کی مصنوعات کے لئے زیرو ٹیرف کی شرح یکم دسمبر...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور چین کے عوام اور قیادت کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں، پاکستان "ون چائنا" پالیسی کے اصولی مؤقف کا مضبوط حامی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوئے ہیں، پاکستان اور چین آہنی بھائی اور تزوایراتی تعاون شراکت داری میں بندھے ہیں، پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار دوستی ہے، ہر مشکل...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تجارت سمیت 4 اہم معاملات پر باضابطہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز میں حالیہ رابطے کے بعد پاکستان اور بھارت زمانۂ امن کی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں، جو خوش آئند پیشرفت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات کے ایجنڈے میں کشمیر، پانی، تجارت اور دہشتگردی کے موضوعات شامل ہوں گے۔ ان کے مطابق بات چیت کے لیے دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیر کسی غیر جانبدار مقام پر ملاقات کریں گے، تاہم بھارت کی طرف سے تاحال کسی تیسرے ملک میں باضابطہ مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر نہیں کی...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کو تھائی لینڈ، فلپائن، سلووینیا، سربیا، برکینا فاسو، زیمبیا اور لاٹویا کے پاکستان میں نامزد سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دی صدر آصف علی زرداری سے نامزد سفراء کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں ، ملاقاتوں میں صدر مملکت کا تجارت، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے پر زور دیا ، صدر مملکت کا دوطرفہ تجارتی اور کاروباری تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل صدر مملکت نے سفراء کو ان کی نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی ،صدر مملکت کا پاکستان میں دوست ممالک کے نامزد سفراء کیلئے فرائض...
چین نے غربت میں کمی کا ہدف مقررہ وقت سے 10 سال پہلے حاصل کر لیا ہے، شی جن پھنگ بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے غربت میں کمی اور پائیدار ترقی سے متعلق شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم 2025 کو تہنیتی پیغام بھیجا۔منگل کے روز اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ غربت کا خاتمہ ایک عالمی مسئلہ اور دنیا کے تمام ممالک کا مشترکہ نصب العین ہے۔ چین نے کٹھن کوششوں کے ذریعے پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے میں غربت میں کمی کا ہدف مقررہ وقت سے 10 سال پہلے حاصل کر لیا ہے اور چینی خصوصیات کےحامل تخفیف غربت پروگرام پر گامزن ہو کر انسانی تاریخ میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سکیورٹی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے تمام فوجیں 30 مئی تک نارمل پوزیشن پر واپس لانے پر اتفاق کیا ہے، فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے خطرات کو کم کرنے کیلیے کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک کی فوجیں انٹرنیشنل اور لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) پر واپس آنا شروع ہو گئیں، امن کیلیے ڈی جی ایم اوز کے درمیان مسلسل بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ائیر فورس اور ایوی ایشن اور دوسرے مرحلے میں تیس مئی تک تمام بری فوجیں اور زمینی فورس نارمل پوزیشن پر واپس آ جائیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ سیز فائر پر عمل درآمد کیلیے ڈی جی...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + آئی این پی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر گزشتہ روز چین کے تین روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر چینی حکام اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے ان کا استقبال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق محمد اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ساتھ چینی کمیونسٹ پارٹی کے اہم ارکان سمیت دیگر سینئر چینی رہنماؤں سے جامع بات چیت کریں گے۔ ملاقاتوں میں موجودہ علاقائی پیش رفت اور پاک چین تعلقات کی متعدد پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور...
اسلام ٹائمز: اس بات کے واضح اشارے ہیں کہ غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کے مزید ظالمانہ منصوبے اب بھی بنائے جا رہے ہیں جیسا کہ امریکی نیوز نیٹ ورک این بی سی نے بتایا۔ اس سے پہلے کہ امریکی صدر کا طیارہ مشرقِ وسطیٰ سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوتا، این بی سی نے رپورٹ کیا کہ غزہ سے 10 لاکھ فلسطینیوں کو لیبیا منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ چار مختلف ذرائع نے این بی سی کو امریکی منصوبے کی تصدیق کی۔ اس منصوبے میں باراک اوباما، نکولس سرکوزی اور ڈیوڈ کیمرون کی نام نہاد ’قوم سازی‘ کی کوششوں کے بعد غیرمستحکم اور انتہائی لاقانونیت کا شکار ہونے والے ملک لیبیا کے لیے مراعات کی بھی...
اسلام آباد (زبیر کسوری) مبینہ طور پر بھارتی حکومت کی جانب سے کروڑوں سکھوں کو پاکستان میں ان کے مذہبی مقامات پر جانے سے روکنے کے بعد، حکومت پاکستان نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے تیسرے ممالک کے سکھ شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول (وی پی اے) اور فری ویزا کی سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستانی حکومت نے اب دنیا بھر کے تمام سکھوں کو پاکستان میں ان کے تمام مقدس مقامات کی زیارت کے لیے صرف 24 گھنٹوں میں وی پی اے فری ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ تیسرے ممالک کا پاسپورٹ اور ویزا رکھنے والے تمام سکھوں کو آئندہ...
—فائل فوٹوز نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کل چین کے دورے پر بیجنگ جائیں گے، چینی وزیرِ خارجہ اور اسحاق ڈار کے درمیان مذاکرات کل ہوں گے۔افغانستان کے عبوری وزیرِ خارجہ امیر خان متقی 20 مئی کو چین پہنچیں گے، پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کریں گے۔ مذاکرات میں تینوں ممالک باہمی تجارت کے فروغ، سیکیورٹی تعاون اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کریں گے، پاک بھارت تنازع کے بعد خطے کی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار 19 سے21 مئی تک چین کا دورہ کریں گے، اسحاق ڈار چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کی دعوت پر بیجنگ روانہ ہوں گے،...
ایرانی خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی برادری کا تہہ دل سے شکر گزار ہے اور ہم بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران جیسے برادر ممالک کے شکر گزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ خطے میں کچھ قوتیں، بیرونی عناصر کی مدد سے برادر ممالک کے درمیان غلط فہمیاں اور انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور دوستوں اور بھائیوں کے درمیان دراڑ ڈالنا چاہتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے حالیہ پاک بھارت تنازع میں ایران کی امن کوششوں کو سراہا اور پڑوسی ملک کو اُن قوتوں سے...
چین کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے عرب لیگ کے سربراہان مملکت کی کونسل کے عراق کے شہر بغداد میں ہونے والے چونتیسویں اجلاس پر عراقی صدر عبد الطیف رشید کو مبارکباد کا خط ارسال کیا ۔ ہفتہ کے روز خط میں شی جن پھنگ نے کہا کہ 80 سال قبل اپنے قیام کے بعد سے عرب لیگ ہمیشہ عرب دنیا کے اتحاد اور مضبوطی کو فروغ دینے، عرب ممالک کی مشترکہ آواز بننے اور مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم رہی ہے۔...

جنگی اور سفارتی محاذ پرناکامی: مودی حکومت کا سات رکنی پارلیمانی وفد شراکت دار ممالک کو بریفنگ کے لیے تیار
نئی دہلی/اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )بھارت نے جنگی محاذ کے ساتھ ساتھ خارجہ اور سفارتی سطح پر ناکامی کے بعد مودی حکومت نے ایک سات رکنی وفد تشکیل دیا ہے جو دنیا بھر میں اہم شراکت دار ممالک کا دورہ کر کے انہیں ”آپریشن سندور“ اور پہلگام واقعہ بریفنگ دے گا.(جاری ہے) بھارتی پریس انفارمیشن بیورو کی پریس ریلیز کے مطابق وفد میں تمام سیاسی جماعتوں کے سنیئراراکین پارلیمنٹ شامل ہیں اس دورے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان بھی وفد کے ہمراہ ہوں گے پی آئی بی کے مطابق کل جماعتی وفد انڈیا کے قومی اتحاد دہلی کا موقف بین الاقوامی فورمز پر پیش کرے گا فہرست میں کانگریس پارٹی کے...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )عالمی بینک نے کہا ہے کہ شام پر واجب الاداد ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا قرض سعودی عرب اور قطر نے اداکردیا ہے جس کے بعد ورلڈ بنک 14 سال بعد شام میں اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے جارہا ہے ورلڈ بینک نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ شام اب اس کے کم آمدنی والے ممالک کے لیے مختص فنڈ کا مقروض نہیں رہا.(جاری ہے) عالمی بینک کا شام میں پہلا منصوبہ بجلی کی ترسیل اور رسائی کو بہتر بنانے کے حوالے سے ہوگا کیونکہ یہ طبی سہولیات، تعلیم اور پانی کی فراہمی جیسی بنیادی ضروریات کے لیے اہم ہے اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو اعلان...
اپنے ایک خطاب میں انصار الله کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکہ عربوں سے صرف پیسے اینٹھتا ہے لیکن اسلحہ اور امداد اسرائیل کو دیتا ہے۔ ہماری امت کیخلاف امریکہ و اسرائیل کا جارحانہ رویہ ناقال تغیر ہے اسلئے دشمن کو خوش کرنے کی کوشش کرنا بے فائدہ و فضول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبدالمالک الحوثی" نے کہا کہ صیہونی رژیم نے رواں ہفتے غزہ میں متعدد خاندانوں کو مکمل طور پر تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1948ء میں انجام پانے والا تلخ حادثہ نکبت بہت سارے سبق لئے ہوئے ہے جن میں سے ایک یہ ہے کہ صیہونی رژیم کے جرائم اور تسلط پسندانہ برتاو 77 سالوں بعد بھی...
7 مئی کو بھارت نے پاکستان اور آزاد کشمیر پر فضائی حملے کیے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان چار روزہ شدید جھڑپیں ہوئیں۔ تاہم 11 مئی کو اچانک جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا۔ اگرچہ جنگ بندی برقرار ہے اور سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر آ رہے ہیں، مگر دونوں ممالک کی جانب سے کیے گئے مندرجہ ذیل پانچ اقدامات ابھی تک واپس نہیں لیے گئے: 1. آبی معاہدے کی معطلی بھارت نے انڈس واٹر ٹریٹی (سندھ طاس معاہدہ) معطل کر دیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دریاؤں کے پانی کی تقسیم کا ضامن تھا۔ پاکستان نے اس پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پانی کو ہتھیار نہیں بنایا جا سکتا۔ ماہرین کے مطابق...
نئی دہلی / اسلام آباد (نیوز ڈیسک) 7 مئی کو بھارت نے پاکستان اور آزاد کشمیر پر فضائی حملے کیے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان چار روزہ شدید جھڑپیں ہوئیں۔ تاہم 11 مئی کو اچانک جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا۔ اگرچہ جنگ بندی برقرار ہے اور سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر آ رہے ہیں، مگر دونوں ممالک کی جانب سے کیے گئے مندرجہ ذیل پانچ اقدامات ابھی تک واپس نہیں لیے گئے: 1. آبی معاہدے کی معطلی بھارت نے انڈس واٹر ٹریٹی (سندھ طاس معاہدہ) معطل کر دیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دریاؤں کے پانی کی تقسیم کا ضامن تھا۔ پاکستان نے اس پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پانی کو ہتھیار نہیں...
سیکریٹری خارجہ نےجنگ بندی میں کردار ادا کرنے والے دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا۔فائل فوٹو پاکستان کی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بھارت کے ’’نیو نارمل‘‘ جیسے بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں صرف ایک نارمل ہے اور وہ خودمختاری کا احترام ہے۔اسلام آباد میں تعینات سفارتکاروں کو پاک بھارت تعلقات پر بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی، مکالمے، سفارتکاری کو تنازع، کشیدگی پر ترجیح دیتا ہے۔ پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطلی کے اقدام پر بھارت کو خط لکھ دیاذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک نے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی سے متعلق بھارتی مؤقف مسترد کر دیا، ترجمان دفتر خارجہ...
اسلام آباد: پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں بھارت کی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر انہیں اور پوری پاکستانی قوم کو مبارک باد دی۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات آذر بائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل یک جہتی اور حمایت پر صدر الہام علییوف کے ساتھ ساتھ آذربائیجان کے برادرعوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کا عکاس ہے۔...