2025-09-18@04:16:18 GMT
تلاش کی گنتی: 5525

«احکامات کی»:

(نئی خبر)
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ یوکرین میں جاری جنگ کے دوران ہلاکتوں میں کمی کے لیے کچھ اقدامات کرنے جا رہی ہے۔ تاہم انہوں نے روس اور چین کے درمیان بڑھتے تعلقات پر کسی قسم کی تشویش ظاہر نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں صدر پیوٹن سے بہت مایوس ہوں، اور ہم کچھ ایسا کرنے جا رہے ہیں جس سے لوگوں کی زندگیاں بچ سکیں۔ تاہم انہوں نے ان ممکنہ اقدامات کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے اگست کے وسط میں الاسکا میں صدر پیوٹن کے ساتھ ایک سربراہی اجلاس منعقد کیا تھا،...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے اسپیکٹرم کی نیلامی میں تاخیر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ٹیرف میں اضافے اور سائبر فراڈز پر فوری اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 5G اسپیکٹرم نیلامی کی پالیسی کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرپرسن سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کے ڈیجیٹل اور ٹیلی کام سیکٹرز کو درپیش سنگین چیلنجز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ’اسپیکٹرم نیلامی میں تاخیر ڈیجیٹل ترقی کے لیے خطرہ ہے‘ فریکوئنسی الاٹمنٹ بورڈ نے کمیٹی کو بتایا کہ سنہ 2021 سے پاکستان نے عالمی فائیو جی تقاضوں کے مطابق...
    کالاباغ ڈیم بنانے کی تجویز پر پیپلزپارٹی کا ردعمل بھی آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی کالاباغ ڈیم بنانے کی تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے اس کی سخت مخالفت کردی۔پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کالا باغ ڈیم بنانے کی تجویز پر اہم بیان میں کہا کہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ صوبے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرچکے ہیں، جس خیبرپختونخواہ صوبے کی اسمبلی کالاباغ ڈیم کے خلاف قرارداد منظور کرچکی ہے اس صوبے کا وزیراعلی کالاباغ ڈیم کی حمایت میں بات کرکے ایوان کی توہین کر رہے ہیں۔نثار کھوڑو نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو سیاست سیکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ...
    تم لوگ بس غلاموں کی طرح سوچتے ہو،علی امین گنڈاپور جرمن سفیر کی ملاقات کا پیغام دینے والے اپنے ترجمان پر برس پڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے ہی ترجمان پر برس پڑے۔ترجمان نے دورانِ گفتگو وزیراعلی کو جرمن سفیر کی ملاقات کا وقت یاد دلایا تو علی امین گنڈا پور برہم ہو گئے۔وزیراعلی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جرمن سفیر آ گیا ہے تو کیا ہوا، تھوڑا انتظار کر لے گا۔ تم لوگ بس غلاموں کی طرح سوچتے ہو۔علی امین گنڈا پور نے ترجمان کے پیغام کو نظر انداز کرتے ہوئے میڈیا سے اپنی گفتگو جاری رکھی۔...
    بیجنگ: وزیراعظم شہباز شریف کی بیجنگ میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، روسی صدر نے سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین میں موجود ہیں جہاں بیجنگ میں ان کی روسی صدر سے ملاقات ہوئی، ان کے ہمراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، اسحاق ڈار اور دیگر بھی موجود ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی تجارت میں اضافے سمیت، پاکستان میں سیلاب اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ روسی صدر نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سیلاب...
    وزیراعظم اور روسی صدر کی بیجنگ میں ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان بیجنگ میں ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بیجنگ میں ملاقات کی، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران شہبازشریف اور ولادیمیر پیوٹن نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ دونوں رہنماوں کی ملاقات میں زمینی روابط، توانائی تعاون، اسٹیل ملز کی بحالی، افغانستان اور یوکرین...
    گزشتہ روز اسلام اباد میں گھر کے باہر سے ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ اس لڑکی جس کا نام سامعہ حجاب ہے۔ وہ ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر نمایاں ہے۔ وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے سامعہ حجاب نے کہا کہ میری دوست کائنات کی سالگرہ پارٹی میں حسن زاہد نامی لڑکے سے ملاقات ہوئی۔ میں چونکہ سوشل میڈیا پر مشہور ہوں تو حسن زاہد نے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جس پر میں نے اس کو منع کیا اور خود کو اس سے دور کر لیا۔ پہلے یہ میرے گھر کے باہر آ کر بیٹھا کرتا تھا، میرے والد صاحب حیات نہیں...
    برطانیہ کی وزیر داخلہ یویٹ کوپر نے اعلان کیا ہے کہ پناہ گزینوں کے فیملی ری یونین کے تحت تمام نئی درخواستیں عارضی طور پر معطل کر دی جائیں گی۔ یہ فیصلہ پناہ کے زیر التوا مقدمات کو نمٹانے اور غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کی تعداد کم کرنے کے لیےکیا گیا ہے۔ نئے فیصلے کے تحت پناہ گزین بھی عام فیملی امیگریشن قوانین کے پابند ہوں گے۔ اب انہیں اپنے اہل خانہ کو برطانیہ لانے کے لیے وہی شرائط پوری کرنی ہوں گی جو برطانوی شہریوں پر لاگو ہیں جن میں کم از کم سالانہ 29 ہزار پاؤنڈ مشترکہ آمدنی کا ثبوت شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیے: انسانی اسمگلنگ روکنے اور امیگریشن آسان بنانے کے لیے ایف...
    بانی پی ٹی آئی سے وکلاء رہنماؤں اور فیملی کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جیل حکام بھیجی گئی 6 وکلا رہنماؤں کی فہرست میں بیرسٹر گوہر خان، احمد اویس اور نیازاللہ نیازی کا نام شامل ہے۔ نعیم پنجوتھہ، ظہیر عباس اور عاقل خان کا نام بھی فہرست میں شامل ہے، وکلا رہنما منگل کو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔ منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ان کی فیملی کی ملاقات کا بھی دن ہے، علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خانم بھی اڈیالہ جیل آئیں گی۔ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی بھی کل ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئے گی۔...
    دریائے ستلج میں وہاڑی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے، جس کے باعث متاثرہ علاقوں میں مسلسل تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے کے بعد سیلابی پانی نے مزید مکانات کو زمین بوس کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور ہزاروں افراد ابھی بھی سیلابی علاقوں میں محصور ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 13 ریلیف کیمپ قائم کر دیے ہیں، جہاں محکمہ صحت، لائیو سٹاک، ریسکیو 1122، ریونیو اور دیگر محکموں کی جانب سے تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈی سی عمرانہ توقیر کے مطابق جن علاقوں میں مزید سیلابی پانی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال پر یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ کسی کی فیکٹری کو بچایا گیا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ترجیح صرف اور صرف انسانی جانوں اور آبادی کو بچانا ہے، چاہے وہ فیکٹری میری اپنی ہی کیوں نہ ہو۔ تریموں بیراج کے قریب فلڈ ریلیف کیمپ کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے اسپورٹس کمپلیکس میں قائم کیمپ کا معائنہ کیا اور متاثرہ افراد سے ملاقات بھی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تریموں بیراج کے قریب فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ سپورٹ کمپلیکس میں قائم کیمپ کا جائزہ لیتے ہوئے ریلیف انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے متاثرہ مرد و خواتین سے ملاقات کی...
      بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے2025 شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شریک غیر ملکی رہنماؤں کی بیگمات کے ساتھ تھیان جن ہائی حے دریا کا دورہ کیا۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطابق پھنگ لی یوان نے مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور ایک گروپ فوٹو بنوایا۔انہوں نے مہمانوں کے ہمراہ ایک کشتی کی سیر کی اور راستے میں انہیں تھیان جن کی تاریخ اور ترقی سے آگاہ کیا ۔پھنگ لی یوان نے کہا کہ تھیان جن تاریخی ورثے اور جدید دلکشی کا حامل ایک شہر ہے ، اور ہائی حے دریا نے تھیان جن کی ترقی اور کثیر الثقافتی انضمام کا مشاہدہ کیا ہے۔ پھنگ لی یوان اور...
    اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے بین الاقوامی اشتراک سے آف شور (سمندری حدود) میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کی کاوشیں جاری ہیں۔ غیر مؤثر انتظام کے باعث توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ 1.14 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے، جسے کم کرنے اور توانائی کا بحران حل کرنے کے لیے تیل کے نئے ذخائر کی تلاش ناگزیر ہے۔ یورپی جریدے ’’ماڈرن ڈپلومیسی‘‘ کے مطابق ’’وینزویلا، سعودی عرب اور کینیڈا کے بعد پاکستان دنیا کے چوتھے بڑے آف شور تیل و گیس کے ذخائر سے مالا مال ہے۔‘‘ معروف بین الاقوامی کمپنی ’’سینرجیکو‘‘ کے وائس چیئرمین اسامہ قریشی کے مطابق ’’حالیہ دریافت شدہ پاکستانی خام تیل پریمیم کوالٹی کا...
    اسلام آباد: پاکستان میں ہر سال مون سون بارشوں کے بعد پیدا ہونیوالی تباہی، خاص طور پر کراچی جیسے بڑے شہروں میں ایک بار پھر نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ پر سوالات اٹھا رہی ہے۔ آئین کے آرٹیکل 160 کے تحت این ایف سی ایوارڈکا مقصد وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی منصفانہ تقسیم اور صوبائی حکومتوں کو صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر جیسی بنیادی خدمات کی فراہمی کے قابل بنانا تھا،تاہم زمینی حقائق اس مقصد کے حصول سے کوسوں دور دکھائی دیتے ہیں، 2010 کے ساتویں این ایف سی ایوارڈکے تحت صوبوں کا حصہ 47.5 فیصد سے بڑھاکر 57.5 فیصدکر دیاگیا تھا۔ 18ویں ترمیم کے ذریعے اہم شعبے صوبوں کو منتقل کیے گئے، مگر صوبے...
    حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک کمی کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو اگلے 15 روز کیلیے رہے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ حالیہ کمی کے بعد فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 269 روپے 99 پیسے ہوگئی۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے چالیس پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 46 پیسے کمی کی گئی ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کو 264 روپے 61 پیسے برقرار رکھا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 269 روپے 99 پیسےفی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 40 پیسے کی کمی کے بعد 159 روپے 76 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت ایک روپے 46 پیسے کمی کے بعد 176 روپے 81 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ Post Views: 4
    وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 16 اگست کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی تھی، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کمی کا اعلان کیا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات ڈیزل عالمی مارکیٹ وفاقی حکومت وی نیوز
    تحریک منہاج القرآن کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اعلان کیا ہے کہ اس مرتبہ عالمی میلاد کانفرنس کے اخراجات سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی پر خرچ کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے بیشتر اضلاع کے عوام سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہیں۔ یہ وقت تنقید اور سیاست کا نہیں بلکہ مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کا ہے۔ منہاج القرآن کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے عالمی میلاد کانفرنس 2025 جوکہ ہرسال مینارپاکستان پرمنائی جاتی ہےمحدودکر دی ہےاوراس سال عالمی میلاد کےسارےاخراجات کاپیسہ سیلاب متاثرین میں دینےکااعلان کردیا۔ عالمی میلاد کانفرنس ایوان اقبال لاہور میں ہوگی۔ pic.twitter.com/Vz6OwWWWPq...
      پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے مسلسل چوتھے روز بھی فیلڈ میں سرگرم رہیں۔ آج انہوں نے قصور کے ڈی پی ایس اسکول میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرہ خواتین اور بچوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے، دلاسہ دیا اور ان کی دل جوئی کی۔ ریلیف کیمپ میں موجود ایک خاتون نے ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف سیلاب سے بحفاظت نکالا گیا، بلکہ محفوظ کیمپوں تک بھی پہنچایا گیا، ہم وزیراعلیٰ کی شکر گزار ہیں۔ بچوں سے محبت بھرا لمحہ کیمپ کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے بچوں سے خاص وقت گزارا۔ انہوں...
    بھارت کی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں میں واضح تضاد اور منافقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، جو ماضی میں چین مخالف بیانات کے ذریعے سیاسی میدان گرماتے رہے، آج شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں چین کی تعریفوں کے پل باندھنے پر مجبور ہیں۔ جب مودی اپوزیشن میں تھے تو ان کے خیالات چین کے حوالے سے انتہائی منفی تھے۔ وہ جلسوں میں یہ بیانات دیتے رہے کہ "جو چین میرے دیس کے جوانوں کے سر کاٹ لے، کیا اس کیلئے پروٹوکول ہونا چاہئے؟" لیکن اب وہ صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں بھارتی فوجی قیادت نے بھی چین کے خلاف الزامات...
    بھارت کیخلاف شاندار فتح کی یاد میں  ’’معرکہ حق ‘‘یادگار کی تعمیر کا آغاز ہوگیا۔ ذرائع نے کہا کہ بھارتی جارحیت کیخلاف  شاندار فتح کی یاد میں اسلام آباد کے سیکٹر H-8 میں قومی یادگار "معرکہ حق" کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا، یادگار زیر استعمال  پارک میں تعمیر کی جا رہی ہے، جسے ایک جدید اور پرکشش عوامی مقام میں تبدیل کیا جائے گا، یادگار کا تھیم قرآن پاک کی آیت "بنیان مرصوص" سے لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آیت کا  مفہوم " سیسہ پلائی ہوئی دیوار" ہے،  یہ تھیم قوم کے اجتماعی غیر متزلزل عزم اور اتحاد کی علامت ہے، جو ہر طرح کے خطرات کے مقابل متحد رہنے کے جذبے کو اجاگر کرتی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ یادگار کے...
    بھارت کی جارحیت کے خلاف شاندار فتح کی یاد میں اسلام آباد کے سیکٹر H-8 میں قومی یادگار ’معرکہ حق‘ کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ یادگار زیرِ استعمال پارک میں تعمیر کی جا رہی ہے جسے ایک جدید اور پرکشش عوامی مقام میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے۔ مزید پڑھیں: جشن معرکہ حق کے موقع پر 75 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری ذرائع کے مطابق، یادگار کا تھیم قرآن پاک کی آیت ’بنیان مرصوص‘ (جس کا مفہوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے) سے لیا گیا ہے۔ یہ علامتی تصور قوم کے اجتماعی غیر متزلزل عزم، اتحاد اور دشمن کے ہر طرح کے خطرے کے مقابل متحد رہنے کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ یادگار کے...
    دبئی میں ہونے والی سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں PAK VS UAE پاکستان کرکٹ متحدہ عرب امارات
    لاہور: بیدیاں روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے، اولڈ انارکلی میں چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مانا والا بیدیاں روڈ اسماعیل پورہ میں ایک گھر کی چھت گرگئی جس میں متعدد افراد ملبے میں دب گئے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ملبے میں سے چار افراد کو زندہ نکال لیا جب کہ تین لاشیں برآمد ہوئیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 60 سالہ رمضان ولد صوفی، 18 سالہ دعا فاطمہ اور سات سالہ کرن جاں بحق ہوگئے، 25 سالہ مافیہا زوجہ زبیر، 15 سالہ سلمان ولد اختر، 20 سالہ نازیہ ولد اقبال، 25 سالہ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ورلڈ بینک کے تعاون سے بننے والے ترقیاتی منصوبے کے ناقص معیار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اربوں روپے کے اخراجات کے باوجود سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے منصوبے کی اصل حقیقت ظاہر کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب میں تباہ ہونے والی سڑکوں اور پلوں کی اصل وجہ کرپشن ہے، خواجہ آصف خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر سیالکوٹ کی خادم علی روڈ کی ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ PICIIP کے تحت شروع کیا گیا تھا جس پر ورلڈ بینک کے قرض سے سیالکوٹ اور ساہیوال میں کئی برس سے کام جاری ہے۔ ان کے مطابق اس منصوبے کے معیار کا اندازہ...
    ایران کی انقلابی گارڈز کا کہنا ہے کہ انہوں نے 8 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ حساس مقامات کی لوکیشنز اور اعلیٰ فوجی شخصیات کی تفصیلات اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو فراہم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انقلابی گارڈز نے الزام عائد کیا ہے کہ گرفتار افراد نے یہ معلومات جون میں اسرائیل کی ایران پر فضائی کارروائی کے دوران موساد کو دی تھیں جب اسرائیل نے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا اور اعلیٰ فوجی کمانڈرز سمیت عام شہری بھی جاں بحق ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: ایران میں عالمی جوہری نگرانی کے ادارے کے معائنہ کاروں کی واپسی، یورپی ممالک کے ساتھ اہم مذاکرات انقلابی گارڈز کے بیان میں کہا...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے بھارت کا نیو نارمل کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے اور اب بھارت سے مذاکرات ہوں گے تو برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔ چین روانگی سے پہلے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان سے ہمارا ایک ہی مطالبہ تھا کہ وہ کالعدم تحریک طالبان کے خلاف کارروائی کرے، ٹی ٹی پی کو ہمارے حوالے کرے یا ہماری سرحدوں سے دور لے جائے، افغانستان نے جو احتجاجی مراسلہ دیا ہے، اس کی وجوہات دیکھیں گے۔ انہوں نے بھارت سے مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا نیو نارمل کا بیانیہ دفن ہوچکا ہے، بھارت سے مذاکرات ہوں گے تو برابری کی...
    پشاور: صوبائی دارالحکومت اور ملحقہ قبائلی اضلاع میں افغان مہاجرین کی جانب سے 1978 کی پالیسی کا سہارا لے کر جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین پرانی تاریخوں میں بنائے گئے مینول شناختی کارڈز، ڈومیسائل، کرایہ نامے، ڈرائیونگ لائسنس اور زمینوں کے جعلی کاغذات جمع کروا کر  کارڈ بنوا رہے ہیں۔ افغان مہاجرین کو جعلی شناختی کارڈ کے اجرا کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جدید پرنٹ اور تازہ صفحات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ دستاویزات جعلی ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بعض اہلکار اور مقامی انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے جعلی شناختی کارڈ کی تصدیق کی جاتی ہے،...
    ترک وزیرِ خارجہ حکان فیدان نے جمعے کے روز پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر نہایت سخت اور دوٹوک مؤقف پیش کیا۔ اپنے خطاب میں ترک وزیر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کر دیے ہیں۔ ترک بحری جہازوں کو اسرائیلی بندرگاہوں پر جانے کی اجازت نہیں ہے اور ترک فضائی حدود اسرائیلی طیاروں کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: برطانیہ نے لندن میں منعقدہ اسلحہ نمائش میں اسرائیل کی شرکت پر پابندی عائد کردی انہوں نے کہا کہ اسرائیل گزشتہ 2 برس سے غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے اور بنیادی انسانی اقدار کو دنیا کی آنکھوں کے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب کے خطرات کی زد میں آنے والے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر انتظامیہ سے تعاون کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت سب سے پہلی ترجیح عوام کی جان کا تحفظ ہے، لہٰذا شہری انتظامیہ اور ریسکیو کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ Historic rise in River Ravi’s water level, flow between 211,330–219,760 cusecs. On CM Maryam Nawaz’s instructions, rescue & relief operations are in full swing. Ministers and MPAs on ground, over 20,000 people evacuated in 24 hours. pic.twitter.com/gNqF9oaoB1 — PMLN (@pmln_org) August 29, 2025 انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ گھروں، فصلوں اور مویشیوں...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں فوجی دستے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے 14 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے فوجی جوانوں کے کردار کو سراہا اور متاثرہ خاندانوں کو یقین دلایا کہ ریلیف اور بحالی کے اقدامات جاری رہیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس رجحان کی عکاسی کرتا ہے جہاں پاکستان میں فوج بحران کے وقت سول انتظامیہ کی معاونت کرتی ہے۔ 1990 کی دہائی کے اواخر سے فوج کو ریاستی اداروں کو سنبھالنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بارہا متحرک کیا گیا ہے۔ عاصم...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے درمیان چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ایوانوں کے درمیان ادارہ جاتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں 11 اور 12 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والی بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کی تیاریوں پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ چیئرمین سینیٹ نے بتایا کہ اس کانفرنس میں دنیا کے 45 سے زائد ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں خطے میں امن، ترقی، موسمیاتی چیلنجز اور دیگر عالمی مسائل پر گفتگو ہوگی۔ اس موقع پر اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ یہ کانفرنس پاکستان کے...
    پشاور: سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی الیکشن کمیشن سے نااہلی کا فیصلہ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، رائے حسن خان، رائے مرتضیٰ اقبال، رائے حیدر علی اور رائے انصار اقبال کی نااہلی کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس وقار احمد اور جسٹس محمد اعجاز خان پر مشتمل بینچ کے روبرو سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار سید سکندر حیات شاہ ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان ہیں، جنہیں انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد سے سزا سنائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے 5 اگست کو نااہل قرار دیا تھا۔  ...
    اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے معمولی کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 57 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اپنی ورکنگ آج رات گئے وزارت پیٹرولیم کے ذریعے فنانس ڈویژن کو بھجوائے گا۔ وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔
    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے تھانہ کوٹری، ضلع جامشورو کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے 3 انتہائی مطلوب اور روپوش دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او سی ٹی ڈی حیدرآباد آصف حیات کے مطابق ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا گیا، جس میں جامشورو پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) اور اسپیشل برانچ کی ٹیمیں بھی شریک تھیں۔ مزید پڑھیں: اپر دیر: پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے مقامی کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاک، 2 شہری شہید کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد ضلع...
    کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے سب سے بااختیار ادارے سینیٹ کا ایک غیر معمولی اجلاس یونیورسٹی کے چانسلر اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے ڈیڑھ سال بعد طلب کر لیا گیا ہے یہ اجلاس موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کے تقریبا ڈیڑھ سالہ دور میں پہلی بار منعقد ہو رہا ہے۔ اردو یونیورسٹی کی سینٹ کا 51واں اجلاس  ڈپٹی چیئر سینٹ ڈاکٹر جمیل احمد کی سربراہی میں جمعرات 3 ستمبر کو کراچی کے گلشن اقبال سائنس کیمپس میں بلایا گیا ہے، اجلاس کئی حوالوں سے اہم ہے لیکن اجلاس کے ایجنڈے کے اہم ترین نکات میں 2013 اور 2017 کے 235 اساتذہ کے سلیکشن بورڈز کی رپورٹ اور وائس چانسلر...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے اسپیشل انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن مصطفیٰ علی نے گورنر ہاؤس میں خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے گولڈ میڈلسٹ مصطفیٰ علی کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی، شیلڈ اور انعام سے نوازا۔ گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اسپیشل کھلاڑی بھی پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر رہے ہیں، ان کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی،کھیل اور کھلاڑیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکے۔
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایک مرتبہ پھر متحرک ہوگئی ہے اور عمران خان کی منظوری کے بعد مذاکرات شروع ہونے کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے ایک بار پھر متحرک ہوگئی ہے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی نے مذاکراتی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بغیر پی ٹی آئی پارلیمنٹیرئنز کی جانب سے مذاکرات کے آغاز کا امکان ہے اور اس کے لیے پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ...
    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی حملوں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس سفارت کاری کے بجائے طاقت اور تباہی کا راستہ اپنا رہا ہے۔ اپنے تازہ بیان میں صدر زیلنسکی نے بتایا کہ گزشتہ رات دارالحکومت کیف پر روس کے بیلسٹک میزائل حملے میں کم از کم 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ انہوں نے اس حملے کو ایک اور ثبوت قرار دیا کہ “روس کو حقیقی سفارتی عمل سے کوئی دلچسپی نہیں، وہ مذاکرات کی میز کے بجائے میزائلوں کا سہارا لیتا ہے۔” یوکرینی صدر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ روس کے خلاف مزید سخت پابندیاں عائد کی جائیں، کیونکہ “وہ جنگ کے خاتمے کے بجائے مسلسل قتل و غارت اور...
    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کے لیے فنڈنگ پلان کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش  کے  حوالے سے حکومت نے 30 ارب 21 کروڑ روپے کا ضمنی بجٹ منظور کیا ہے تاکہ عمل کو مکمل کیا جا سکے۔ منصوبے کے تحت بندش کے دوران ملازمین کو سیورنس پیکیج، واجبات اور معاوضے کی ادائیگی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں  وزارت صنعت و پیداوار کو ہدایت دی گئی ہے کہ مالی ضروریات کو مزید کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ ای سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے اثاثے اور جائیدادیں رواں مالی سال میں فروخت کی جائیں گی...
    :26اگست 1980 کو ، چین نے باضابطہ طور پر شینزین ، جوہائی ، شانتو اور شیامین میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے۔ یوں چین کی اصلاحات و کھلے پن نے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھنے والا قدم اٹھایا۔ گزشتہ 45 برسوں کے دوران خصوصی اقتصادی زونز چین کی اصلاحات و کھلے پن کی “ٹیسٹنگ فیلڈ” سے چین کی ترقی کے لیے ایک مضبوط محرک قوت بن کر ابھرے ہیں، جو عالمی معیشت میں انضمام کے عمل میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہوئے، گلوبل ساؤتھ ممالک کی ترقی کے لیے بھی ایک قابل قدر حوالہ فراہم کرتے ہیں۔خصوصی اقتصادی زونز چین کی اقتصادی ترقی کے عمل میں ایک انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اقتصادی عروج کے لیے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب کے باعث آج رات راوی میں شاہدرہ کے علاقے میں بہت خطرہ ہے، انتظامیہ لوگوں کا بروقت انخلا یقینی بنائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں سیلاب کی صورتحال پر کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریسکیو حکام، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنز کی سیلاب زدہ علاقوں میں سرگرمیوں کو سراہتی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ سیالکوٹ میں بہت پانی آیا، ناروال میں کرتارپورہ ڈوب گیا، گجرات میں صورتحال تشویشناک تھی، یہ ایک غیر متوقع صورتحال ہے کیوں کہ 38 سالوں کے بعد اس طرح کی فلیش فلڈنگ  ہوئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیلاب نے سیالکوٹ سمیت پورے ضلع میں تباہی مچائی ہے۔ اس تباہی کی سب سے بڑی وجہ کرپشن، سول اداروں کی ناکامی اور دریاؤں و نالوں کے قدرتی راستوں پر ہونے والے تجاوزات ہیں۔ سیلابی صورت حال میں سول اداروں کے کرنے کے کام پاک فوج کررہی ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ شہر جموں سے نکلنے والے نالوں پر آباد ہے، جب وہاں سے پانی آتا ہے تو شہر زیرِ آب آجاتا ہے۔ تجاوزات نے اس تباہی کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔ ان کے بقول یہ سب بلدیاتی اداروں کی کمزوری اور بدانتظامی کا نتیجہ ہے۔ خواجہ...
    اقوامِ متحدہ کی جوہری نگرانی کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے معائنہ کار ایران واپس پہنچ گئے ہیں۔ یہ اقدام ایران اور اسرائیل کے درمیان جون میں ہونے والی 12 روزہ جنگ اور امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایران نے جون کی جنگ کے بعد IAEA سے تعاون معطل کر دیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ یہ ادارہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کی مذمت کرنے میں ناکام رہا۔ یہ بھی پڑھیے: ایران امریکا کے اطاعت کے مطالبے کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑا رہے گا،  آیت اللہ خامنائی جوہری نگرانی کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے ایک انٹرویو میں تصدیق کی کہ پہلی ٹیم...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جاپان کے بین الاقوامی تعاون بینک کے شعبہ مائننگ اور میٹل فائنانس کے ڈائریکٹر جنرل تارو کاٹو نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ سفارتی اور معاشی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان صنعت و تجارت میں ماضی کا اشتراک انتہائی مثبت رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جاپان معاشی تعاون کی تجدید نو کے لیے پرعزم ہیں اور حکومت جاپانی سرمایہ کاروں اور بینکوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے مزید کہا...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جاپان کے بین الاقوامی تعاون بینک کے شعبہ مائننگ اور میٹل فائنانس کے ڈائریکٹر جنرل تارو کاٹو نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ سفارتی اور معاشی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گا۔ مزید پڑھیں: جاپانی شہر میں روزانہ صرف 2 گھنٹے اسمارٹ فون استعمال کرنے کی تجویز زیر غور انہوں نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں جاپانی ٹیکنالوجی اور مہارت سے پاکستان خاطر خواہ فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔ تارو کاٹو...
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ قید تنہائی میں رکھنے ، ڈرانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، میں جھکوں گا اور نہ ہی کوئی سودا کروں گا۔ اڈیالہ جیل میں علیمہ خان اور دیگر دو بہنوں نے بانی سے ملاقات کی۔ علیمہ خان نے بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کارکنان کا ساتھ دینے پر شکر گزار ہیں ، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ، 4 مہینے بعد ہماری اکٹھے بہنوں کی ملاقات کرائی گئی، سلمان اکرم راجا، بیرسٹر گوہر اور علی ظفر سمیت باقی وکلا کی ملاقات بھی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی نے پارٹی کو ہدایات دی ہیں کہ پارلیمنٹ کی تمام کمیٹیوں...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اس سال یا اس کے فوراً بعد چین کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔  ان کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان معاشی تعلقات بہتر ہوئے ہیں، تاہم اگر بیجنگ نے وعدے پورے نہ کیے تو وہ دوبارہ بھاری ٹیکس (ٹیرِف) لگانے کیلئے تیار ہیں۔ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے صدر لی جائے میونگ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کہا: "ہماری چین کے ساتھ بہترین تعلقات ہوں گے۔ لیکن اگر انہوں نے میگنیٹس نہ دیے تو ہمیں 200 فیصد ٹیرف لگانا پڑے گا۔" یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی مصنوعات پر بھاری ٹیکس لگا دیے تھے...
    ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہ مراعات میں اضافے کا فیصلہ چند دن کی دوری پر ہے۔ سندھ اسمبلی ارکان کی تنخواہ میں اضافے کے فیصلےکےلیے کمیٹی کی تشکیل دے دی گئی ہے، اسپیکر اویس قادرشاہ پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ 16ارکان سندھ اسمبلی پر مشتمل کمیٹی ارکان کی تنخواہ میں اضافےکی سفارشات مرتب کرےگی۔ کمیٹی میں پیپلزپارٹی، ایم کیوایم، جماعت اسلامی، پی ٹی آئی کے ارکان شامل ہیں۔ وزیر پارلیمانی امور ضیا الحسن بربنائے عہدہ کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی بھی خصوصی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی ارکان کی موجودہ تنخواہ و مراعات میں200فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ کمیٹی...
    برلن (نیوز ڈیسک) جرمن اخبار فرینکفرٹر الگمائنے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ ہفتوں میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے چار مرتبہ فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن مودی نے کالز ریسیو نہیں کیں۔ رپورٹ کے مطابق مودی کا رویہ نئی دہلی کے “شدید غصے اور احتیاط” کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کیا، جو برازیل کے بعد دنیا میں کسی بھی ملک پر سب سے زیادہ ہے۔ امریکی تھنک ٹینک کے تجزیہ کار مائیکل کوگلمین نے کہا کہ اگر یہ دعویٰ درست ہوا تو اس کا مطلب ہے کہ امریکا اور بھارت کے تعلقات بحران کا...
    اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے موسمیاتی تبدیلیوں  اور قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کے لیے انشورنس کوور کی تجویز دے دی۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے متاثرہ پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے۔ بارشوں اور سیلاب سمیت قدرتی آفات سے ہر سال پاکستان میں اربوں ڈالر کے نقصانات ہوتے ہیں۔ حکام کے مطابق  پاکستان میں قدرتی آفات سے اربوں روپے کے نقصانات کے تناظر میں آئی ایم ایف اور اے ڈی بی نے انشورنس کوور کی تجویز دی ہے۔ آئی ایم ایف نے قدرتی آفات سے نقصانات کم کرنے کے لے انشورنس کوور فراہم...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی چناب، راوی اور ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام اداروں بالخصوص این ڈی ایم اے کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے دریا میں پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے چناب، راوی اور ستلج میں پانی کا بھاؤ تیز اور بلند ہوگیا جس کے تحت سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس خطرے کے پیش نظر وزیرِ اعظم نے وفاقی وزرا کو  اپنے متعلقہ حلقوں میں جانے کی ہدایت اور موقع پر موجود رہ کر انخلا، ریسکیو و ریلیف کی سرگرمیوں کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرِ اعظم کی چیئرمین این ڈی ایم اے کو پی ڈی ایم...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی ستمبر میں عدلیہ کی آزادی، جمہوریت کی بحالی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے ایک بڑا جلسہ منعقد کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ جیل میں عمران خان کی سہولیات بحال کردی گئی ہیں اور انہیں اخبار و کتابیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 3 ماہ بعد عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے جس پر بے حد خوشی ہوئی، ملاقات کرکے اچھا لگا، یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے اور...
    وزارت پیٹرولیم کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان درآمدی ایل این جی کے معاملے پر مذاکرات جاری ہیں اور وفاقی وزیر کی سربراہی میں وفد قطر میں موجود ہے۔ ایکسپریس نیوز کو وزارت پیٹرولیم کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وفاقی وزیر علی پرویز ملک کی قیادت میں وفد قطری حکام سے مذاکرات کر رہا ہے، وفد میں سیکرٹری پیٹرولیم ،ایم ڈی  پی ایس او ،پاکستاں ایل این جی ،ایس این جی پی ایل حکام بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طویل المدتی معاہدے کے تحت پاکستان  قطر سے 108ایل این جی کارگوز سالانہ کی بنیاد پر درآمد کرتا ہے تاہم پاور سیکٹر کی ڈیمانڈ کم ہونے سے ملک میں ایل این...
    کوئٹہ: ڈیگاری میں واقع کوئلے کی کان میں حادثے کے سبب تین کانکن جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کان میں حادثہ صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب پیش آیا۔ چیف انسپیکٹر مائنز غنی بلوچ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ کان میں گیس کی وجہ سے تینوں کانکن جاں بحق ہوئے تاہم واقعے کے بارے میں تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ جاں بحق کانکنوں کا تعلق کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن اور علم دار روڈ سے ہے۔
    فیصل آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج جاوید اقبال نے 9 مئی کو سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملے کے کیس کا 73 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ 109 ملزمان میں سے 75 کو سزائیں اور 34 کو بری کردیا ہے۔ عدالت نے 59 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی، جن میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، فرح آغا، کنول شوذب، رائے حسن نواز، احمد چٹھہ، عنصر اقبال، بلال اعجاز، شیخ راشد شفیق، رائے مرتضیٰ اقبال، اشرف سوہنا، مہر جاوید اور شکیل نیازی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے 17 قائدین کو 2 دفعات کے تحت 10، 10 سال کی قید سنائی گئی۔ 42 ملزمان کو 7...
    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکی کے وزیر خارجہ سے اہم ملاقات کی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  نائب وزیر اعظم  و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج او آئی سی کے 21ویں غیر معمولی اجلاس برائے وزرائے خارجہ  کے موقع پر اپنے ترک ہم منصب حکان فیدان سے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے 51ویں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کی چیئرمین شپ کے دوران ترکی کے قائدانہ کردار پر ستائش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ فلسطین میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران خصوصاً غزہ میں قحط کے پیشِ نظر...
    کراچی: لیاقت آباد میں کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہونے والا کمسن احمد رضا 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور والدین کا لاڈلہ تھا، احمد اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے پاک فوج کا حصہ بننا چاہتا تھا اور اسے نعتیں پڑھنے کا بھی بہت شوق تھا۔ کمسن احمد رضا کے والدہ نے حکومت اور انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں کھلے مین ہولز کے ڈھکن فی الفور لگائے جائیں تاکہ ان کی طرح کسی اور کا لخت جگر اس طرح اس دنیا سے رخصت نہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق 19 اگست کو شہر میں ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران لیاقت آباد سی ایریا رہبر کلب کے قریب 11 سالہ بچہ...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ کی کاروباری برادری مراعات سے فائدہ اٹھائے، پنجاب سے علاقائی منڈیوں تک رسائی آسان ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اعزاز میں تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کی ممتاز کاروباری شخصیت تھکسان شینا وترا کی جانب سے عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تھائی لینڈ کی تاریخ کی کم عمر ترین سابق خاتون وزیراعظم پائیتونگترن شینا وترا نے بھی شرکت کی۔تھکسان شینا وترا اور ان کی صاحبزادی نے وزیراعلیٰ پنجاب کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کیلئے نیک تمناؤں اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا، دونوں سابق وزرائے...
    پاکستان نے غزہ کی صورت حال پر او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں سات مطالبات کردیے۔ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اکیسویں غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاکہ اسرائیلی قیادت کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیز اور توہین آمیز بیانات عالمی قوانین اور نظام کی صریح تضحیک ہیں۔ غزہ پر مکمل قبضے اور نام نہاد ’گریٹر اسرائیل‘ کے منصوبے اسرائیلی توسیع پسندانہ ذہنیت کو ظاہر کرتے ہیں جس کی شدید ترین مذمت کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گریٹر اسرائیل کا منصوبہ ناقابل قبول، عالمی برادری غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کرائے: پاکستان اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جیسا...
    کراچی: وزیراعظم نے ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹس کا اجرا کردیا اور کہا ہے کہ کیش لیس معیشت کرپشن اور استحصال کے خاتمے کے لیے اہم قدم ہے، پوری اکانومی کو کیش لیس سسٹم کی طرف لے کر جائیں گے۔ یہ بات انہوں ںے بی آئی ایس پی کے تحت ڈیجیٹل والٹس کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے  خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیش لیس ٹرانزیکشنز کی جانب ایک اہم قدم ہے، پوری اکانومی کو کیش لیس سسٹم کی طرف لے کر جائیں گے، کیش لیس معیشت کرپشن اور استحصال کے خاتمے کے لیے اہم قدم ہے، ہم کیش لیس معیشت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی غربت کے...
    ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن)  کیساتھ معاہدے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ این اے 129 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں چودہری آصف ناگرہ، طاہرہ حبیب جالب اور فرحت نور نے این اے 129 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ پی پی 87 میانوالی سے بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار زبیر حمزہ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، این اے 66وزیر آباد سے اعجاز احمد سمہ اور طاہر اقبال چیمہ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔
    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر ایف آئی اے کے نام سے واٹس ایپ پر جعلی اور من گھڑت ایف آئی آرز بھیج کر عوام کو ہراساں کر رہے ہیں۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ان جعلی ایف آئی آرز میں شہریوں کو جھوٹے مقدمات میں نامزد کر کے خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ عناصر فرضی نام اور جعلی شناخت استعمال کر کے خود کو ایف آئی اے کے اہلکار ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان پیغامات میں ’’سائبر کرائمز‘‘ اور ’’دہشت گردی‘‘ جیسے سنگین الزامات لگا کر شہریوں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا...
    امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے نے ایک ایسی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلی ہیں جس کے قریبی روابط سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے رہے ہیں اور جو ماضی میں ان غیر ملکی اداروں کے حق میں وکالت کرتی رہی ہے جنہیں امریکی پابندیوں یا سخت اقدامات کا سامنا رہا۔  یہ معاہدہ اُس وقت سامنے آیا ہے جب بدھ سے بھارت کی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف نافذ ہونے جا رہا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سفارتخانہ مرکری پبلک افیئرز ایل ایل سی کو ہر ماہ 75 ہزار ڈالر ادا کرے گا تاکہ وہ حکومتی تعلقات، میڈیا ریلیشنز اور دیگر خدمات فراہم کرے، یہ معلومات 18 اگست کو جمع کرائی گئی ایک فائلنگ میں دی...
    کراچی کی اہم اور مصروف ترین شاہراہوں میں شمار ہونے والی جہانگیر روڈ حالیہ بارشوں کے بعد کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔ گرومندر سے شروع ہو کر تین ہٹی پل تک جانے والی یہ شاہراہ دو اضلاع شرقی کو وسطی سے ملاتی ہے۔ شاہراہ کے اطراف وفاقی سرکاری کالونیاں بھی واقع ہیں، جبکہ دن رات سیکڑوں گاڑیاں اس سڑک سے گزرتی ہیں، جن میں پبلک ٹرانسپورٹ اور ذاتی گاڑیاں شامل ہیں، یہی وجہ ہے کہ شہری اسے کراچی کی لائف لائن قرار دیتے ہیں۔ شہریوں کے مطابق حالیہ بارشوں نے اس شاہراہ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ دونوں ٹریکس پر جگہ جگہ گڑھے پڑنے اور سڑک کے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث ٹریفک جام معمول...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور حنیف عباسی کی صدارت میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملک بھر، خصوصاً بلوچستان میں ریلویز لائنز اور ٹرینوں کی سیکیورٹی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریلویز کی اراضی پر تجاوزات کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کیا جائے گا، جس میں نیشنل کونسٹیبلری اور ریلویز پولیس حصہ لیں گی۔ ایف سی بھی انسداد تجاوزات آپریشن میں ریلویز پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ مزید پڑھیں: بلوچستان حکومت اور پاکستان ریلویز کا پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے پر اتفاق وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹرینیں چلانے کا...
    کیف: یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ براہِ راست ملاقات ہی امن قائم کرنے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔  زیلنسکی نے یہ بیان یوکرین کے یومِ آزادی کی تقریب کے موقع پر دیا جس میں امریکی اور مغربی نمائندے بھی شریک تھے۔ زیلنسکی کا کہنا تھا کہ وہ "روس کو امن کی طرف دھکیلنے" کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے امریکی ایلچی کیتھ کیلوگ کو ’’آرڈر آف میرٹ‘‘ ایوارڈ بھی دیا۔ ادھر جنگ کے چوتھے سال میں داخل ہونے کے باوجود لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔ یوکرین نے روس میں ڈرون حملے کیے جن میں ایک ڈرون کورسک نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب...
    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات امن کے لیے سب سے مؤثر راستہ ہے۔ یومِ آزادی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین مظلوم نہیں بلکہ ایک لڑاکا ہے اور جنگ کے بعد ملک میں غیر ملکی افواج کی موجودگی ضروری ہوگی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یوکرین-روس سربراہی اجلاس کے لیے کی جانے والی کوششوں کے باوجود، امن کی امیدوں کو دھچکا اُس وقت لگا جب روس نے جمعہ کے روز صدر پیوٹن اور زیلنسکی کی فوری ملاقات کو مسترد کر دیا۔ تاہم صدر زیلنسکی نے کہا کہ رہنماؤں کے درمیان بات چیت کا فارمیٹ سب سے مؤثر طریقہ ہے، انہوں نے صدر پیوٹن...
    بیجنگ: جنوبی کوریا نے گزشتہ کئی برسوں سے کشیدگی کے بعد چین کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے وفد نے دورہ چین کے دوران بیجنگ میں بتایا کہ چین کے ساتھ حالیہ برسوں میں تعلقات خراب رہے ہیں تاہم اب امید ہے کہ تعلقات معمول پر آئیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوبی کوریا کے صدر لی جائے میونگ نے وفد کو چین بھیج دیا ہے اور وہ خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے واشنگٹن کے دورے پر ہیں۔ جنوبی کوریا کی اسمبلی کے سابق اسپیکر پارک بائیونگ سیوگ کی سربراہی میں وفد نے چین کے وزیرخارجہ وانگ یی سے ملاقات...
    وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے کہا ہے کہ زیارات گروپ آرگنائزرز کی سکروٹنی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، آئندہ مقدس مقامات کی زیارات صرف وزارت مذہبی امور کے مجاز زیارت گروپ آرگنائرز کے ذریعے ممکن ہوں گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق کے مقدس مقامات کی زیارات کے لیے پرانا قافلہ سالار نظام عنقریب ختم کردیا جائے گا، زیارات کرانے کی خواہشمند کمپنیوں سے درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 585کمپنیوں کی سکیورٹی کلیئرنس مکمل کرلی گئی ہے،حالیہ توسیع کے دوران 95 نئی کمپنیوں نے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں۔ پرانی کمپنیوں سے کاغذات کی وصولی 31 اگست تک جاری رہے گی، نئی...
    ملک میں منکی پاکس کا کیس سامنے آ گیا. 42 سالہ مریض دبئی سے اسلام آباد پہنچا تھا۔قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق 42 سالہ مریض کا تعلق اٹک سے ہے جو 15 اگست کو دبئی سے اسلام آباد پہنچا تھا۔ذرائع کے مطابق بی ایچ ایس عملے نے مسافر میں منکی پاکس علامات کی تصدیق کی. علامات کی موجودگی پر مریض کو ایئرپورٹ سے پمز منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قومی ادارہ صحت نے 18 اگست کو مریض میں منکی پاکس کی تصدیق کی.منکی پاکس کے مریض کو گھر پر آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور نفرت یا خوف کی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوگا‘ عمران خان کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں کیے جاسکتے‘مذاکرات ہمیشہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ہوتے ہیں. لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ملک کو سیاسی استحکام کی شدید ضرورت ہے اور سب سیاسی جماعتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے تاکہ وہ پاکستان کو اپنے آباﺅ اجداد کے خواب کے مطابق بنا سکیں مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر میثاق استحکام کا اعلان کیا، جسے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا کا معافی کی خبروں پر ردعمل آ گیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر رپورٹرعماد احمدکے سوال کہ ’’کیا آپ کو لگتا ہے عمران خان معافی مانگیں گے‘‘کے جواب میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ معافی کا جو عنصر آیا ہے یہ کسی مثال پر آیا تھا، ابلیس کی مثال تھی اگر میں غلط نہیں ہوں تو، اس کے حوالے سے بات ہوئی، اس کا مفہوم ہم نے اپنی مرضی سے نکال لیا ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا کاکہناتھا کہ نہ معافی کیلئے کسی نے کہا ہے کہ مانگو،ہم چھوڑ دیں گے،کیونکہ یہاں قانون ہے آئین ہے،نہ معافی مانگنے والا قبول کرے گا کہ میں نے یہ کام کیا ہے۔ عمران خان کے 400،500سے زیادہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بدھ تک ملتوی کر دی ہے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جس فریق نے کوئی دستاویزات جمع کروانے ہیں آج کروا دے، دستاویزات کا جائزہ لینا ضروری ہے. چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواستوں کی سماعت کی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر روسٹرم پر آئے تو چیف جسٹس نے کہا کہ فریقین کی جانب سے دستاویزات جمع کروائی گئی ہیں، ہمیں ان دستاویزات کا جائزہ لینا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس انسداد دہشت گردی عدالتوں کے فیصلے بھی ہیں.(جاری ہے) چیف جسٹس نے کہا...
    اسلام آباد:ملک میں منکی پاکس کا کیس سامنے آ گیا، 42 سالہ مریض دبئی سے اسلام آباد پہنچا تھا۔ قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق 42 سالہ مریض کا تعلق اٹک سے ہے جو 15 اگست کو دبئی سے اسلام آباد پہنچا تھا۔ بی ایچ ایس عملے نے مسافر میں منکی پاکس علامات کی تصدیق کی، علامات کی موجودگی پر مریض کو ایئرپورٹ سے پمز منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قومی ادارہ صحت نے 18 اگست کو مریض میں منکی پاکس کی تصدیق کی، منکی پاکس کے مریض کو گھر پر آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ Post Views: 3
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 اگست 2025ء) وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ میٹنگ کے بعد زیلنسکی نے کہا، ’’میں نے تصدیق کی، اور تمام یورپی رہنماؤں نے میری حمایت کی، کہ ہم پوٹن کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کے لیے تیار ہیں۔‘‘ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپی رہنماؤں کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی بات چیت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یوکرینی رہنما نے کہا کہ وہ ’’کسی بھی فارمیٹ‘‘ میں بغیر کسی پیشگی شرط کے پوٹن کے ساتھ ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ پوٹن-زیلنسکی ملاقات کا انتظام ہو رہا ہے، ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات ’’انتہائی اچھی‘‘...
    چوری کی روک تھام کیلئے اضافی سہولیات حاصل کر لی ، صارفین کے انٹرنیٹ اور ٹیلی کام ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکے گا آڈیٹرز رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا کی رازداری قانون کے مطابق یقینی بنائیں گے،ماہرین کی خدمات حاصل کرے گا‘ذرائع فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکس فراڈ اور چوری کی روک تھام کے لیے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اضافی سہولیات حاصل کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اب ایف بی آر صارفین کے انٹرنیٹ اور ٹیلی کام ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)بھی ایف بی آر کو مطلوبہ ڈیٹا فراہم کرے گا، جس کے تحت تمام انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی...
     ویب ڈیسک :ضلع نوشہرو فیروز کےشہرکنڈیارو میں محکمہ تعلیم کےسرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ اساتذہ کی تنخواہوں اورپنشن سےقسط وارکٹوتی کاحکم دیدیاگیا،ضلعی ایجوکیشن آفیسر نو شہروفیروز کی جانب سےباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔   نوٹیفکیشن کے مطابق 173 ملازمین اور ریٹائرڈ عملےکی تنخواہوں اورپنشن سےکٹوتی کی جائےگی،بی پی ایس 1سے 10 تک کےملازمین کی تنخواہوں سے3ہزارروپےماہانہ کٹوتی کی جائے گی،بی پی ایس11سے16تک کےملازمین کی تنخواہوں سے 5 ہزار روپے ماہانہ کٹوتی ہوگی۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار  اس کےعلاوہ بی پی ایس 17 سے 20 تک کے ملازمین کی تنخواہوں سے 10 ہزار روپے ماہانہ کٹوتی کی جائے گی،کٹوتی اُن رقوم کی واپسی کےلیےکی جارہی ہےجو اہلِ خانہ نےبی آئی ایس پی سےوصول کی...
    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید فیز2  میں ایک گھر میں چوری کی واردات میں جہاں چوروں نے گھر کا صفایا کیا وہیں ڈریسنگ ٹیبل اور دیواروں پر کارٹون نما شکلیں اور نقش ونگار بنا کر چلے گئے، چوروں نے بچوں اور خواتین کی تصویروں پر سرخ نشان بھی لگائے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: خاتون ٹک ٹاکرز نے پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر سے 13 کروڑ کی ڈکیتی کیسے کی؟ پولیس کے مطابق چوروں نے فلمی اسٹائل میں ڈریسنگ ٹیبل کے شیشے پر بھی نقش و نگاربنائے جس کے بعد اس انوکھی واردات سے متاثرہ فیملی میں خوف وہراس پھیل گیا ہے، چور گھر سےلاکھوں روپےمالیت کےکپڑے، آرٹیفیشل جیولری، موبائل فون اور اسمارٹ واچ...
    ایران اور عراق کے مقدس مقامات کی زیارات کے لیے پرانے قافلہ سالار نظام کو عنقریب ختم کیا جائے گا۔ اب زیارات صرف وزارت مذہبی امور کے مجاز زیارت گروپ آرگنائزرز (ZGO) کے تحت ممکن ہوں گی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق، ایران و عراق کی زیارات کروانے کی خواہشمند کمپنیوں سے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں اور وزارت مذہبی امور نے زیارات گروپ آرگنائزرز کی سکرُوٹنی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ مزید پڑھیں: ایران اور عراق میں زیارات کے لیے نیا مربوط نظام لا رہے ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف اس حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ اب تک 585 کمپنیوں کی سیکیورٹی کلیئرنس مکمل کر لی گئی ہے جبکہ حالیہ توسیع کے دوران 95 نئی...
    نو مئی مقدمات؛ چیف جسٹس پاکستان کا فریقین کو دستاویزات جلد جمع کروانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جس فریق نے کوئی دستاویزات جمع کروانے ہیں آج کروا دے، دستاویزات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر روسٹرم پر آئے تو چیف جسٹس نے کہا کہ فریقین کی جانب سے دستاویزات جمع کروائی گئی ہیں، ہمیں ان دستاویزات کا جائزہ لینا ہے۔وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی اُس وقت تک ممکن نہیں جب تک حماس کو مکمل طور پر ختم نہ کردیا جائے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے سیکڑوں یرغمالیوں کی رہائی پر مذاکرات کیے اور انہیں اسرائیل اور امریکا واپس لانے میں کردار ادا کیا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ "اگر حماس کا خاتمہ جلدی کردیا جائے تو یرغمالیوں کی واپسی کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔" انہوں نے دعویٰ کیا کہ صرف چھ ماہ کے دوران انہوں نے چھ جنگیں ختم کروائیں اور ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کیا۔
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات سے قبل بڑا اعلان کرتے ہوئے ملک میں پوسٹل بیلٹ سسٹم ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پوسٹل بیلٹ کا نظام دھاندلی کا ذریعہ ہے، اس لیے وہ اسے ختم کرنے کے لیے صدارتی حکم نامہ جاری کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے بہترین وکلا اس ایگزیکٹو آرڈر کی تیاری کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ پوسٹل بیلٹ وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ڈیموکریٹس اقتدار میں آتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ 2020 کے صدارتی انتخابات میں انہیں اسی نظام کے ذریعے ہرایا گیا تھا، جب کہ دیگر کئی ممالک پہلے ہی پوسٹل بیلٹ کا...
    نا اہل اور ایئر کنڈیشنڈ کمروں تک محدود افسران کو محکمہ ریلوے میں رہنے کا کوئی حق نہیں، سیفٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ غفلت کرنے والوں کے خلاف میرا کُھلا اعلانِ جنگ ہے، وارننگ دیتا ہوں کہ سیفٹی معاملات کو بہتر بنا لیں یا ریٹائرمنٹ لے لیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرینوں کی ڈی ریلمنٹس کے پے درپے واقعات کے بعد وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پاکستان ریلویز کے افسروں سے برہمی کا اظہار کیا۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ہنگامی اجلاس کی صدارت کی، اس موقع پر انہیں ٹرین آپریشن کے سیفٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ نا اہل اور ایئر کنڈیشنڈ...
    سٹی 42 : فلڈ ریلیف آپریشن کے متعلق اہم اپڈیٹ سامنے آئی ہے کہ پاک فوج کی جانب سے باجوڑ اور دیر کو ملانے والے جار پل کی بحالی پر کام تیزی سے جاری ہے۔   سیلاب میں بہہ جانے والے انتہائی اہم جار پل ، جو کہ دیر اور باجوڑ کو ملاتا ہے، کے ٹوٹے ہوئے حصے پے نئے پُل کی تنصیب کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے نئے پل کی تنصیب میں دن رات مصروف عمل ہیں۔ پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی نئے پل کی تنصیب کا کام چند روز...
    بجلی چوری سے نقصانات میں بڑی کمی نہ آسکی، بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات میں صرف 11 ارب روپے کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم وفاقی حکومت بجلی وصولیوں کے نقصانات 183 ارب روپے کم کرنے میں کامیاب رہی۔ سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نااہلی اورچوری کی مد میں کیے گئے نقصانات میں بڑی کمی نہ لائی جاسکی جس کے باعث قومی خزانے کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ گذشتہ مالی سال کے دوران ڈسکوز کی نااہلی اور چوری کی مد میں نقصانات صرف 11 ارب روپےکم ہونے کے بعد 265 ارب روپے رہے، تاہم وفاقی حکومت کو بجلی وصولیوں کے نقصانات 183 ارب روپے کم کرنے میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ مالی سال 24-2023 کے دوران بجلی چوری اور...
    اسپیس ایکس (اپنی سب سے بڑی راکٹ اسٹارشپ کی10ویں ٹیسٹ فلائٹ کے لیے تیار ہے، جو 24 اگست بروز اتوار کو ٹیکساس کے اسٹار بیس ہیڈکوارٹر سے متوقع ہے۔ اس پرواز میں Ship 37 اور Booster 16 استعمال کیے جائیں گے۔ کمپنی کے مطابق اس مشن کے مقاصد میں کئی اہم تجربات شامل ہیں، جن میں لینڈنگ برن ٹیسٹ، دوبارہ فضا میں داخلے کے تجربات اور پے لوڈ ڈپلائمنٹ نمایاں ہیں۔ پے لوڈ میں 8 اسٹارلنک سیمولیٹرز شامل ہیں جو نئی جنریشن سیٹلائٹس کی نقل کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس کا Crew-11 کامیابی سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ، مشن کے مقاصد کیا ہیں؟ اس مشن کے دوران اسپیس ایکس ایک راپٹر انجن کو مدار میں دوبارہ...
    اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس ،دہشتگردی اور بدامنی حکومتی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ قرار، فوجی آپریشنز کو روکنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آل پارٹیز کانفرنس کے شرکا نے 18ویں آئینی ترمیم کی اصل روح کے مطابق مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کردیا ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ جس کی صدارت مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی نے کی جبکہ کانفرنس میں تمام جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں دہشت گردی، انتہا پسندی اور بدامنی کوحکومتی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ قراردیا گیا ہے۔فورم نے مسائل کے خاتمے کے لیے جامع...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی حالیہ ملاقات پر بھارتی میڈیا نے ایک مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ سے ملاقات کرنے والا اصل پیوٹن نہیں بلکہ اس کا ڈمی تھا۔ یہ دعویٰ نہ صرف حقیقت سے کوسوں دور ہے بلکہ عالمی صحافت کے لیے بھی شرمناک لمحہ ہے، جو بھارتی میڈیا کی سنجیدگی پر سوالیہ نشان ہے۔ جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن (JBER) میں ہونے والی اس ملاقات کا دورانیہ تقریباً 4 گھنٹے رہا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں گفتگو کو ”تعمیری“ قرار دیا، اگرچہ یوکرین جنگ کے حوالے سے سیز فائر کا کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔ ہم یوکرین جنگ بندی کے قریب ہیں‘: الاسکا...
    خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، صوبائی حکومت نے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کر دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا پختونخوا ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں آنے والے فلش فلڈ نے سب سے زیادہ بونیر کے علاقے کو متاثر کیا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے ڈی جی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)، ڈی جی ریسکیو اور محکمہ ریلیف حکام کے ہمراہ پشاور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال کے دوران ایک بڑا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا، جس میں ہمارے 5 ساتھی شہید ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کیش لیس معیشت کی جانب اٹھائے گئے اقدامات اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس و ڈیجیٹل معیشت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ حکومت معیشت کی ڈیجیٹایزیشن اور لین دین کے نظام کو  کیش لیس اور ڈیجیٹل نظام پر لے جانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ راست کے نظام کو ضلعی حکومتوں کی سطح پر لے جانے کے حوالے سے تمام چیف سیکریٹریز وفاقی حکومت سے بھرپور تعاون کریں۔  پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت...
     پنجاب میں شدید بارشوں اور ممکنہ کلاؤڈ برسٹ (بادل پھٹنے) کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ مریم نواز نے متعلقہ اداروں کو فوری الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاریاں مکمل ہونی چاہئیں۔ کون سے ادارے ہائی الرٹ پر؟ وزیراعلیٰ نے درج ذیل اداروں کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی پی ڈی ایم اے (Provincial Disaster Management Authority) پنجاب کی ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور ریسکیو ادارے ،تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیلڈ میں موجود رہیں اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ کن علاقوں میں خاص احتیاط؟ موسم کی شدت کے باعث جن...