2025-11-04@06:33:45 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 3474				 
                «اقتصادی اور تجارتی تعلقات»:
(نئی خبر)
	 اسلام آباد:  وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے 3 افغان کرکٹرز کی ہلاکت سے متعلق بیان کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کردیا اور پاکستان کا مؤقف واضح کیا کہ آئی سی سی، جے شاہ اور افغان بورڈ کے بیانات ایک منظم مہم کا حصہ ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ یہ متنازع دعویٰ ایک طے شدہ حقیقت کے طور پر پیش کیا گیا ہے کہ تین ‘افغان کرکٹرز' ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوئے ہیں اور آئی سی سی نے ان دعووں کی تصدیق کے لیے کوئی آزاد اور قابل اعتماد ثبوت پیش نہیں کیا۔ عطااللہ تارڑ ...
	دنیا کی دو بڑی معیشتیں امریکا اور چین ایک مرتبہ پھر تجارتی کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کے نئے دور پر متفق ہو گئی ہیں۔ دونوں ممالک کا مقصد شدید محصولات کی جنگ سے عالمی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کو روکنا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چین نے حال ہی میں نایاب معدنیات کی برآمدات پر وسیع پابندیاں عائد کی تھیں، جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 100 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دی، تاہم اب تازہ پیش رفت میں مذاکرات کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔ چینی نائب وزیرِاعظم ہی لی فینگ اور امریکی وزیرِخزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے درمیان حالیہ بات چیت میں دونوں ممالک نے کھلے، تعمیری اور گہرے مذاکرات...
	اننت ناگ میں اپنے دورے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے ریاستی درجہ کی بحالی مرکز اور جموں و کشمیر کے درمیان موجود دوریوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کا ایک سال مکمل ہو چکا ہے، جبکہ باقی چار سالوں میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا عزم برقرار ہے۔ عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے جو وعدے عوام سے کئے تھے، ہم ان پر قائم ہیں۔ ہمارا موازنہ وقت سے پہلے نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ برس مکمل ہونے کے بعد ہم اپنا مکمل حساب کتاب عوام کے سامنے...
	افغان حکومت بھارت سے خوشگوار تعلقات رکھے لیکن پاکستان کی سلامتی کی قیمت پر نہیں، خواجہ سعد رفیق WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025  سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ افغان حکومت بھارت سے خوشگوار تعلقات رکھے لیکن پاکستان کی سلامتی کی قیمت پر نہیں۔ ایک بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ دوحہ میں مجوزہ پاک افغان مذاکرات نہایت اہم ہیں، پاکستان اور افغانستان کو بقائے باہمی کے اصول پر اکٹھے رہنے کے مستقل قواعد وضع کرنے ہوں گیکیونکہ جغرافیہ نہیں بدلا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ پاک افغان تعلقات میں تاریخی نشیب و فراز اور مدوجزر کے باوجود یاد رکھنا ہوگا کہ سرحد کے دونوں طرف یکساں کلچر...
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات سات دہائیوں پر محیط ایک لازوال دوستی کی مثال ہیں، جو محض سفارتی یا تجارتی رشتے تک محدود نہیں بلکہ عوامی فلاح، ترقی، امن اور باہمی محبت کی بنیاد پر استوار ہیں۔ پاکستان بالخصوص پنجاب کو خطے میں علاقائی تجارت کا مرکز بنانے میں چین کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں ایکسپو سینٹر میں پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام پاک-چائنا لو فیسٹیول ٹریڈ ایکسپو میں بطورمہمان خصوصی شرکت کے دوران کیا۔ ایکسپو میں چینی قونصل جنرل لاہور ژا...
	معروف اداکارہ جویریہ سعود نے ایک مارننگ شو میں گفتگو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ایک گھریلو ملازمہ ان کے گھر سے سونے کی چین، پرفیومز، گھڑیاں اور دیگر قیمتی اشیا کو ڈسٹ بن میں چھپا کر چوری کرتی رہی۔ جویریہ کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ چیزیں کہاں غائب ہو رہی ہیں، لیکن بعد میںخفیہ کیمرے چیک کرنے پر حقیقت سامنے آئی۔ انہوں نے بتایا کہ ملازمہ نہایت ہوشیاری سے اشیاء کو کوڑے میں چھپاتی اور بعد میں نکال کر لے جاتی تھی۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے مختلف اوقات میں کئی گھریلو ملازم رکھے، جن میں سے کچھ نے ان کا اعتماد جیتا، لیکن کئی بار انہیں دھوکہ دہی، چوری...
	پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ افغان حکومت بھارت سے خوشگوار تعلقات رکھے لیکن پاکستان کی سلامتی کی قیمت پر نہیں۔ایک بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ دوحہ میں مجوزہ پاک افغان مذاکرات نہایت اہم ہیں، پاکستان اور افغانستان کو بقائے باہمی کے اصول پر اکٹھے رہنے کے مستقل قواعد وضع کرنے ہوں گےکیونکہ جغرافیہ نہیں بدلا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ پاک افغان تعلقات میں تاریخی نشیب و فراز اور مدوجزر کے باوجود یاد رکھنا ہوگا کہ سرحد کے دونوں طرف یکساں کلچر رکھنے اور زبان بولنے والے کروڑوں مسلمان آباد ہیں۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ افغان حکومت بھارت سے خوشگوار تعلقات رکھے لیکن پاکستان کی سلامتی کی قیمت پر...
	 اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے ساتھ شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں خارجی گل بہادر گروپ کے تصدیق شدہ کیمپوں کو نشانہ بنایا ہے۔  وزیر اطلاعات کے مطابق یہ کارروائیاں تصدیق شدہ انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر گزشتہ شب ہدفی انداز میں کی گئیں، جن میں کم از کم 60 تا 70 خارجی مسلح عناصر اور ان کی قیادت کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 100 سے زائد خارجیوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، جنہیں حکومتی ترجمان نے موثر جواب قرار دیا۔ وزیر اطلاعات نے...
	وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے روس کے سفیر البرٹ پی خوروف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون پر تبادلہ خیال
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوروف نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی) اور روس کی Sputnik نیوز ایجنسی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کے علاوہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ورلڈ) اور آر ٹی (رشین ٹی وی) کے مابین تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر عوامی سطح کے تبادلہ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل انفلوئنسرز...
	دنیا کی 2 بڑی معیشتوں، چین اور امریکا نے ایک بار پھر تجارتی اختلافات کم کرنے اور نئے محصولات (ٹیرِف) کے تنازع سے بچنے کے لیے آئندہ ہفتے نئے مذاکرات پر اتفاق کر لیا ہے۔ تجارتی کشیدگی میں کمی کی کوشش چینی نائب وزیراعظم ہی لی فینگ اور امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے درمیان ہفتے کے روز ہونے والی ویڈیو کال میں دونوں فریقین نے ’کھلا، جامع اور تعمیری تبادلۂ خیال‘ کیا۔ یہ بھی پڑھیں:توانائی کے صاف اور قابلِ تجدید ذرائع کا استعمال، چین امریکا پر بازی لے گیا رکاری چینی میڈیا کے مطابق فریقین نے فیصلہ کیا کہ آئندہ ہفتے بالمشافہ ملاقات کر کے مذاکرات کو آگے بڑھایا جائے گا۔ اسکاٹ بیسنٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ...
	دنیا کی دو بڑی معیشتوں، امریکا اور چین نے ایک مرتبہ پھر تجارتی کشیدگی کم کرنے کے لیے آئندہ ہفتے مذاکرات کا نیا دور شروع کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ دونوں ممالک اس کوشش میں ہیں کہ ایک اور شدید محصولات کی جنگ سے عالمی معیشت کو پہنچنے والے نقصان سے بچا جاسکے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق گزشتہ ہفتے چین نے نایاب معدنیات کی برآمد پر وسیع پابندیاں عائد کر دی تھیں، جس کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے درآمدات پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دی۔ اسی تناظر میں ٹرمپ نے یہ عندیہ بھی دیا تھا کہ وہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) سمٹ میں اپنے...
	یاد رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ اس سال دوبارہ شدت اختیار کر گئی تھی جب ٹرمپ نے اقتدار میں آتے ہی درآمدی اشیا پر بھاری محصولات عائد کیے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا کی دو بڑی معیشتوں، امریکا اور چین نے ایک مرتبہ پھر تجارتی کشیدگی کم کرنے کے لیے آئندہ ہفتے مذاکرات کا نیا دور شروع کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ دونوں ممالک اس کوشش میں ہیں کہ ایک اور شدید محصولات کی جنگ سے عالمی معیشت کو پہنچنے والے نقصان سے بچا جا سکے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کے مطابق گزشتہ ہفتے چین نے نایاب معدنیات کی برآمد پر وسیع پابندیاں عائد کر دی تھیں، جس کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ...
	افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے کی جانیوالی کارروائیوں میں نیا موڑ افغانی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار،شناختی کارڈ بلاک ہونا شروع ہو گئے،ذرائع افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے کی جانیوالی کارروائیوں میں نیا موڑ، پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنیوالے افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر کے معاملہ جلد اور حتمی طور پر نمٹانے کی کوشش کی گئی ہے۔خیبرپختونخوا سمیت پاکستان بھر میں پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کرنے والے افغان باشندوں کے خلاف ایک مرتبہ پھر سخت تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان افغانیوں کو قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کی ملک بدری کا...
	اسلام آباد: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک سے سیمسن گروپ آف کمپنیز کے بین الاقوامی مشاورتی بورڈ کے ارکانملاقات کررہے ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز 
	سٹی42:  ہمسایہ ملک کی محفوظ جنتوں سے پاکستان مین گھس کر دہشتگردی کی کارروائیاں کرنے میں ملوث  بھارتی پراکسی خارجی دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں ایک اور اہم کامیابی لکی مروت میں ملی ہے جہاں ہماری فورسز نے آٹھ خارجی دہشتگردوں کو منطقی انجام سے دوچار کر دیا۔  لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کاؤنٹر ٹیررسزم آپریشن کیا جس میں آٹھ خوارجی جہنم واصل ہو گئے۔  فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا   16 اکتوبر 2025 کو لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں پاک فوج نے انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب  آپریشن کیا ، مصدقہ اطلاعات...
	بھارت جو خود کو دنیا کے سامنے ایک خودمختار اور آزاد خارجہ پالیسی کا دعوے دار پیش کرتا ہے، ایک بار پھر امریکی دباؤ کو برداشت کرنے سے قاصر رہا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق واشنگٹن کے سخت مؤقف اور تجارتی دباؤ کے نتیجے میں نئی دہلی نے روس سے تیل کی درآمدات میں پچاس فیصد کمی کر دی ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب امریکا نے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ اگر روسی تیل کی خریداری جاری رہی تو اسے بھاری اقتصادی نقصان اور اضافی تجارتی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ذرائع کے حوالے سے عالمی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریفائنریوں نے امریکی اشارے کے بعد مرحلہ وار...
	عالمی شہرت یافتہ یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن المعروف ’مسٹر بیسٹ‘ کی بالی ووڈ کے مایہ ناز فنکاروں شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ مسٹر بیسٹ نے یہ تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی، جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’ہیلو انڈیا، کیا ہم سب کو اکٹھے کچھ کرنا چاہیے؟‘۔ ان چاروں شخصیات کی ایک ساتھ موجودگی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔  مداحوں نے اس تصویر پر مختلف ردِعمل دیا ایک صارف نے لکھا کہ ’امبانی کے بعد صرف مسٹر بیسٹ ہی ہیں جنہوں نے تینوں خانز کو ایک فریم میں لا کھڑا کیا‘۔ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا...
	بورٹنیکوف نے افغانستان میں دہشت گردی کے خطرات اور منشیات کی اسمگلنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے طالبان انٹیلی جنس کے ساتھ بھرپور تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔  اسلام ٹائمز۔ روسی حکام نے سیکیورٹی کمپنیوں کو داعش کی دراندازی اور دہشت گرد بھرتی کر کے افغانستان منتقل کرنے کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔ روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس کے سربراہ نے کہا ہے کہ داعش خراسان کی دہشت گرد بھرتی کر کے انہیں افغانستان منتقل کرنے کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس نیٹ ورک کو مضبوط کرنے میں غیر ملکی نجی ملٹری کمپنیاں ملوث ہیں۔  روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس کے سربراہ الیگزینڈر بورٹنیکوف نے ازبکستان کے شہر سمرقند میں ایک اجلاس میں کہا کہ افغانستان...
	 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن پر فردجرم عائد کر دی گئی۔  امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ جان بولٹن پر خفیہ دفاعی معلومات منتقل کرنے کا الزام ہے، بولٹن نے حساس دستاویزات ذاتی ای میل اور چیٹ ایپس پر بھیجیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بولٹن نے اپنی روزانہ کی نوٹ بندی کی معلومات اپنے دو رشتہ داروں کے ساتھ شیئر کی، جن میں سرکاری اجلاسوں سے حاصل کردہ معلومات، غیر ملکی رہنماؤں سے بات چیت اور انٹیلی جنس بریفنگز شامل تھیں۔ ان معلومات کو بولٹن نے اپنی کتاب کے لیے استعمال کرنے کے ارادے سے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ شیئر کیا، اور انہیں...
	 واشنگٹن:  امریکی دباؤ اور سخت تجارتی شرائط کے بعد بالآخر بھارت نے روس سے تیل کی خریداری میں 50 فیصد کمی کر دی، جس سے ایک بار پھر بھارت کی خود مختار خارجہ پالیسی کا دعویٰ بے نقاب ہوگیا۔ وائٹ ہاؤس کے حکام کے مطابق واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان حالیہ مذاکرات میں امریکا نے واضح کیا کہ روسی تیل کی درآمدات جاری رہنے کی صورت میں بھارت کو بھاری اقتصادی دباؤ اور اضافی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نتیجے کے طور پر بھارتی ریفائنریوں نے پہلے ہی روس سے تیل کی درآمدات نصف کر دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کمپنیاں مرحلہ وار روسی تیل پر انحصار ختم کرنے کی تیاری کر رہی...
	اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا۔ غیر حتمی نتیجے کے مطابق ہارون الرشید صدر کی نشست پر 1947 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ توفیق آصف 1511 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ لاہور میں ہارون الرشید نے 629 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل  توفیق آصف نے 431 ووٹ لیے، سیکرٹری کی نشست پر ملک زاہد اسلم اعوان 596 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے جبکہ سیکرٹری کی سیٹ پر میاں عرفان اکرم نے 441 ووٹ لیے۔ کراچی میں بھی ہارون الرشید 195 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جب کہ توفیق آصف نے 185 ووٹ حاصل کیے، سوات سے ہارون الرشید نے 27 ووٹ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251017-08-23 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی اور سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے انہیں کسی بھی مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ دوران سماعت جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کس ایف آئی آر میں نامزد ہیں؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ ہمیں تو پتا...
	درخواست میں موقف اپنایا کہ سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہیں لہٰذا وزیر اعلیٰ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے، وزیراعلیٰ نے درخواست پر سماعت آج ہی مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ وزیراعلیٰ نے بشیر وزیر ایڈووکیٹ کی وسطاعت سے درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہیں لہٰذا وزیر اعلیٰ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے، وزیراعلیٰ نے درخواست پر سماعت آج ہی مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل قبائلی...
	افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی بندش کے بعدعوامی رد عمل اور ان سے جڑے روزگارسرحدی علاقوں کے عوام، کرایہ دار ڈرائیورز، چھوٹے تاجروں اور روزگار سے وابستہ افراد پر فوری اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ لاجسٹکس کمپنیز، ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشنز اور بارڈر ٹریڈ یونینز سے تفصیلی تاثرات اور امکانات (مثلاً وقتی روزگار میں کمی، نرخوں میں اضافہ، سپلائی چین میں خرابی) حاصل کرنا ضروری ہوگا تاکہ معاشی نقصان کا اندازہ لگایا جا سکے۔ ساتھ ہی بین الاقوامی شراکت داروں، عالمی اداروں یا این جی اوز کے ذریعے انسانی ہمدردی کی ضروریات کی تشخیص بھی اہم ہوگی، خاص طور پر اگر خوراک یا ادویات کی ترسیل رکاوٹ کا شکار ہو۔
	پنجاب میں پاور شیئرنگ، بلدیاتی قانون سازی پر ڈیڈلاک: پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی ملاقات بے نتیجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان سیاسی روابط میں تنا برقرار ہے، پنجاب میں پاور شیئرنگ اور بلدیاتی قانون سازی کے معاملات پر اختلافات بدستور حل نہ ہو سکے۔اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے وزارتِ خارجہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی، تاہم ذرائع کے مطابق یہ ملاقات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب سے متعلق اپنے تحفظات کھل کر سامنے رکھے اور شکوہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون سازی پر پارٹی کو...
	پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل بینچ نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ سہیل آفریدی کن ایف آئی آرز میں نامزد ہیں؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ ہمیں خود بھی معلوم نہیں، ممکن ہے میں بھی کسی ایف آئی آر میں نامزد ہوں۔ ایڈووکیٹ جنرل نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی، پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے جا رہے ہیں۔ عدالت نے سہیل آفریدی کے خلاف...
	پنجاب سے متعلق تحفظات؛ پیپلز پارٹی اور حکومتی وفد کی ملاقات آج ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پنجاب سے متعلق تحفظات کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور حکومتی وفد کی ملاقات آج ہوگی۔ذرائع کے مطابق یہ اہم ملاقات آج وفاقی دارالحکومت میں ہوگی۔ا س سلسلے میں پیپلزپارٹی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے وفد تشکیل دے دیا ہے، جس میں راجا پرویز اشرف، نیر بخاری، شیری رحمان، ندیم افضل چن شامل ہیں۔دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار حکومتی وفد کی قیادت کریں گے۔ ملاقات میں پیپلزپارٹی کی پنجاب سے متعلقہ شکایات و تحفظات اور درپیش مسائل کے حل پر بات چیت ہوگی۔ علاوہ ازیں پنجاب پاور شیئرنگ فارمولے پر ہونے والی...
	پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 34 دہشت گرد ہلاک کر دیئےآئی ایس پی آر کے مطابق تیرہ تا پندرہ اکتوبر خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی کارروائیاں کیں، شمالی وزیر ستان کے سپن وارم علاقے میں آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 18 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران 8 خوارجی ہلاک کئے جبکہ بنوں میں تیسری کارروائی کے دوران مزید 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اکتوبر 2025ء) افغان طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے گزشتہ جمعرات کو بھارت کا ایک ہفتہ طویل دورہ شروع کیا، جو اگست 2021 میں طالبان کے افغانستان میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد اسلامی بنیاد پرست گروپ کے کسی سرکردہ رہنما کا یہ پہلا سفارتی دورہ تھا۔ یہ سفر اقوام متحدہ کی جانب سے متقی پر عائد سفری پابندی سے عارضی استثنیٰ دینے کے بعد ہی ممکن ہوا۔ اسے نئی دہلی کی جانب سے کابل میں طالبان حکومت کو باضابطہ تسلیم کیے بغیر ہی اپنا موقف تبدیل کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ متقی اور بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کے درمیان ہونے والی...
	پشاور (ڈیلی پاکستان آ لائن )پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت دے دی۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی کی۔ دوران سماعت جسٹس اعجاز انور ایڈوکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف ایف آئی درج ہے، جس پر ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ ہمیں تو پتا نہیں ہے کہ کتنے ایف آئی آرز ہے، ہوسکتا میرے خلاف بھی ایف آئی آر ہوں۔پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو 18 نومبر تک حفاظتی...
	ٹیلِس بھارتی شہر ممبئی میں پیدا ہوئے اور بعد ازاں شکاگو یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے کے بعد امریکی شہریت حاصل کی۔ وہ نیشنل سکیورٹی کونسل اور محکمہ خارجہ میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے اور انہیں واشنگٹن میں بھارت نواز پالیسی کے معماروں میں شمار کیا جاتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی نژاد سابق امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل مشیر ایشلے جے ٹیلِس کو ایف بی آئی نے خفیہ دفاعی معلومات رکھنے اور چینی حکام سے مشتبہ روابط کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔رپورٹس کے مطابق، ایشلے جے ٹیلِس امریکی حکومت میں بھارت، پاکستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی سازی کے کلیدی مشیر رہ چکے ہیں۔ان کی گرفتاری کو نہ صرف واشنگٹن بلکہ بھارت کے لیے بھی ایک...
	بھارتی فوج میں خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات نے خطرناک صورتِ حال اختیار کر لی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، اوسطاً ہر تیسرے دن ایک فوجی اپنی زندگی ختم کر رہا ہے، جبکہ جموں و کشمیر میں تعینات فوجیوں میں ذہنی دباؤ اور فرار کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 2014 سے 2024 تک 983 خودکشیاں ڈیفنس انسٹیٹیوٹ آف سائیکولوجیکل ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق، 2014 سے 2024 کے دوران بھارتی فوج میں 983 فوجیوں نے خودکشی کی۔ یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں 586 بھارتی فوجیوں کی خودکشی، سبب کیا نکلا؟ رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوجیوں کو ذلت، ہراسانی، ناقص قیادت، خوراک کی کمی اور طویل تعیناتی جیسے مسائل کا سامنا ہے، جو شدید ذہنی...
	پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت دے دی۔ درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے جھنڈے کی جگہ پی ٹی آئی کا جھنڈا، نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تنقید کی زد میں درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سہیل آفریدی صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں، ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور انہیں حفاظتی ضمانت دی جائے۔ عدالت نے سہیل آفریدی کی درخواست منظور کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کسی بھی مقدمے میں انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔  عدالت نے مزید حکم دیا کہ تمام متعلقہ اداروں کو...
	 پشاور:  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ وزیر اعلی نے بشیر وزیر ایڈووکیٹ کی وسطاعت سے درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہیں لہٰذا وزیر اعلیٰ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے درخواست پر سماعت آج ہی مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے سہیل آفریدی خیبر پختوںخوا نے نئے وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفا دیا تھا۔
	 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ عبدالعزيز الجدعان سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارتی تعلقات اور نجی سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی، آئی ایف سی اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی ہم منصب کو قومی ایئر لائن اور ہوائی اڈوں کی نجکاری پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔محمد اورنگزیب نے پاکستان میں انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے سعودی حمایت کی خواہش کا اظہار کیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس موقع پر یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جاری اصلاحاتی ایجنڈے پر ثابت قدمی سے عمل پیرا ہے اور معیشت کو پائیدار بنیادوں...
	بھارتی نژاد اعلیٰ امریکی عہدیدار کی جاسوسی الزامات میں گرفتاری، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025  سب نیوز  بھارتی نژاد سابق امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل مشیر ایشلے جے ٹیلِس کو ایف بی آئی نے خفیہ دفاعی معلومات رکھنے اور چینی حکام سے مشتبہ روابط کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ایشلے جے ٹیلِس امریکی حکومت میں بھارت، پاکستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی سازی کے کلیدی مشیر رہ چکے ہیں۔ ان کی گرفتاری کو نہ صرف واشنگٹن بلکہ بھارت کے لیے بھی ایک بڑا سفارتی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ ٹیلِس بھارتی شہر ممبئی میں پیدا ہوئے اور بعد ازاں شکاگو یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے کے...
	پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حفاظتی ضمانت  اورمقدمات کی تفصیلات کیلئے  پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ کی جانب سے درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ پارٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ ریلیف ملنے پر سہیل آفریدی بانی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جائیں گے۔ مزید :
	وقاص عظیم: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ عبدالعزيز الجدعان سے ملاقات کی۔  ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارتی تعلقات اور نجی سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی، آئی ایف سی اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی ہم منصب کو قومی ایئر لائن اور ہوائی اڈوں کی نجکاری پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ محمد اورنگزیب نے پاکستان میں انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے سعودی حمایت کی خواہش کا اظہار کیا۔  آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر   وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس موقع پر یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ پاکستان...
	افغان طالبان بھارتی مفادات کیلیے کام کررہے ہیں، سیزفائر کی خلاف ورزی پر بھرپور جواب ملے گا، خواجہ آصف
	وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں افغان طالبان در حقیقت بھارت کے مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں، سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی تو بھرپور جواب ملے گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے واضح کیا کہ اگر افغانستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی جاری رہی تو پاکستان کو جواب دینا پڑے گا اور وہ اس اختیار کو استعمال کرے گا۔ وزیرِ دفاع نے کہا کہ 48 گھنٹے کا سیز فائر ہے لیکن اگر اس کی خلاف ورزی سامنے آئی تو پھر ردعمل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے فیصلے اور کارروائیاں بھارت سے اسپانسر ہو رہے ہیں۔ کابل حکومت...
	وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان کے حوالے سے ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں ریاستی رِٹ، قانون کی بالادستی اور عوامی تحفظ یقینی بنانے کے لیے اہم اور تاریخی فیصلے کیے گئے۔ انتہا پسندی کے خلاف سخت اقدامات اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو ایک انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا حکومت کا عمران خان سے وزیر اعلیٰ کی ملاقات کے لیے وفاق اور پنجاب کو مراسلہ نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس افسران کی شہادت اور سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور...
	دنیا بھارت کو سرحد پاردہشتگردی کا حقیقی چہرہ ، علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے : آئی ایس پی آر
	راولپنڈی (خبرنگار خصوصی) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی متنازع فوجی بیانات پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کے 5 ماہ گزر جانے کے باوجود بھارت میں اسمبلی انتخابی مہم کے پسِ منظر میں بھارتی فوجی قیادت وہی روایتی، من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈوں کو دہرا رہی ہے، جنہیں وہ ہر ریاستی انتخاب سے قبل دہرانا شروع کر دیتی ہے۔ ایک ایٹمی قوت کی فوجی قیادت کا سیاسی دبائو میں آ کر غیر ذمہ دارانہ بیانات جاری کرنا نہایت افسوس ناک امر ہے۔...
	دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے غیرضروری گھمنڈ اور غیر مناسب بیانات شہرت پر مبنی جارحانہ ذہنیت کو جنم دے سکتے ہیں ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بھارتی متنازع فوجی بیانات پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کے 5 ماہ گزر جانے کے باوجود بھارت میں اسمبلی انتخابی مہم کے پسِ منظر میں بھارتی فوجی قیادت وہی روایتی، من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈوں کو دہرا...
	40 سال بعد ہیوی مشینری کی مدد سے 3ہزار سے زائد گھروں میں 26 ہزارافغان شہریوں کے گھروں کو توڑا گیا رینجر اور پولیس کی نفری تعینات، زمین پر لینڈ مافیا قابض ہونے کیلئے تیار ہے، ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ ( رپورٹ: افتخار چوہدری )کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب 40 سال پرانی افغان بستی کو مسمار کر دیا گیا۔اس افغان بستی میں 3 ہزار سے زائد گھروں میں 26 ہزار سے زائد افغان شہری رہائش پزیر تھے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب کوٹھ کے قریب 40 سال سے زائد عرصہ سے قائم سب سے بڑی افغان بستی کو مسمار کرنے کے لیے گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ہیوی مشینری کی مدد سے خالی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (کامرس ڈیسک ) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ویتنام کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافہ کے وسیع امکانات ہیں،ویتنام اور پاکستان میں پی ٹی اے کے حوالے سے مذاکرات تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا نادر موقع ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منعقدہ پاک ویتنام بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بزنس فورم میں وزیر ٹریڈ ویتنام نیگان ہونگ ڈائن،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ،سیکرٹری تجارت جواد پال، ویتنام کی سفیر اور ایس آئی ایف سی حکام نے شرکت کی۔فورم میں نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارق جدون،راولپنڈی اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ورجینا: امریکا میں چین کیلیے جاسوسی پر بھارتی نژاد شہری کوگرفتارکرلیا گیا جسے 10 سال قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔امریکا میں خارجہ پالیسی کے ماہر 64 سالہ بھارتی نژاد کو امریکی دفاعی خفیہ معلومات مبینہ طور پر چین کو دینے کے جرم میں حراست میں لے لیا گیا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ورجینا میں بھارتی نژاد ایشلے ٹیلس کو حراست میں لے لیا گیا جن کے گھر سے خفیہ دفاعی دستاویز برآمد ہوئی تھیں۔یہ حساس دستاویزات بھارتی شہری اس وقت سے جمع کر رہا تھا جب وہ امریکی حکومتی اداروں میں ملازمت کرتا تھا اور اس وقت بھی محکمہ خارجہ میں مشیر تھے۔امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دفاعی...
	باجوڑ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب کے گھر پر دستی بم حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہو باجوڑ میں وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے قبائلی امور اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر پر ایک اور دستی بم حملہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ نامعلوم افراد کی جانب سے کیا گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دستی بم گھر کے باہر پھٹا، جس کے نتیجے میں پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ مبارک زیب کے گھر پر تیسرا حملہ ہے، جو سیکیورٹی کے حوالے سے ایک سنجیدہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔ واضح رہے کہ مبارک زیب باجوڑ سے تعلق رکھتے...
	اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کی گئی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق افغانستان اب بھی مختلف دہشت گرد گروہوں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے، جو عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق تحریکِ طالبان پاکستان کے تقریباً 6,000 جنگجو اب بھی افغان سرزمین پر موجود ہیں، جنہیں مبینہ طور پر افغان حکام کی حمایت حاصل ہے۔ مذکورہ رپورٹ اقوامِ متحدہ کی تحلیلی معاونت و پابندیوں کی مانیٹرنگ ٹیم نے سلامتی کونسل کی کمیٹی برائے داعش، القاعدہ و متعلقہ گروہ کو پیش کی ہے، جس میں دنیا کے مختلف خطوں میں ان تنظیموں کی تازہ سرگرمیوں، مالیاتی ذرائع اور ممکنہ خطرات کا تفصیلی جائزہ شامل ہے۔ یہ بھی...
	کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس پر قائم افغان بستی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 300 سے زائد مکانات اور دکانیں مسمار کر دی گئیں۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق آپریشن مکمل طور پر پولیس کی نگرانی میں انجام دیا گیا اور اس دوران مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنا ٹاسک پورا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کل صبح دوبارہ شروع کیا جائے گا اور یہ چند روز تک جاری رہے گا۔ ڈی آئی جی کے مطابق کارروائی کے دوران متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے، جبکہ افغان بستی میں 24 گھنٹے کے لیے پولیس کی...
	کراچی:ناردرن بائی پاس پرافغان بستی میں آپریشن، 300 سے زائدغیرقانونی مکانات اور دکانیں مسمار WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025  سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )کراچی میں ناردرن بائی پاس پر افغان بستی میں آپریشن کے دوران 300 سے زائد غیر قانونی مکانات اور دکانوں کو مسمار کردیا گیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق آج پولیس آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، پولیس کو مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن ہم اپنا ٹاسک پورا کریں گے، کل صبح دوبارہ آپریشن شروع ہوگا، آپریشن چند روز تک جاری رہیگا۔ ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق آپریشن کے دوران متعد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہیکہ افغان بستی میں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:ناردرن بائی پاس پر افغان بستی میں آپریشن کے دوران 300 سے زائد غیر قانونی مکانات اور دکانوں کو مسمار کردیا گیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ آج پولیس آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، پولیس کو مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن ہم اپنا ٹاسک پورا کریں گے، کل صبح دوبارہ آپریشن شروع ہوگا، آپریشن چند روز تک جاری رہےگا۔ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔افغان بستی میں 24 گھنٹے پولیس کی نفری تعینات رہے گی، کسی کو بھی سرکاری اراضی پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائےگا۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
	فیلڈ مارشل کی صدر مملکت سے ملاقات، افغان طالبان کے جارحانہ اقدامات پر بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025  سب نیوز  کابل(آئی پی ایس)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے صدرِ مملکت کو ملک کی مجموعی داخلی اور خارجی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ملاقات میں فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کے جارحانہ اور اشتعال انگیز اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تازہ سلامتی کی صورتحال اور پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے دیے گئے مناسب اور موثر جواب سے بھی آگاہ کیا۔ صدرآصف زرداری نے پاکستان کی مسلح افواج کی طاقت، بہادری، صلاحیت اور تیاری پر مکمل اعتماد...
	صدر آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، داخلی و خارجی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
	چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی آئینی سربراہ کو ملک کی مجموعی داخلی اور خارجی سلامتی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی ایک بار پھر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف، شہباز شریف کو خود خطاب کی دعوت دی ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے نے افغان طالبان کے جارحانہ اور اشتعال انگیز اقدامات کی وجہ سے پیدا ہونے والی حالیہ سلامتی صورتحال اور پاک فوج کی جانب سے مناسب اور موزوں ردعمل کے بارے میں بھی بریف کیا۔ صدر زرداری نے پاکستان کی مسلح افواج کی طاقت، بہادری، صلاحیت اور تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے سرحدوں کی...
	چین سے تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور، ٹرمپ نے بڑی دھمکی دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025  سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت چین کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس فیصلے کی ممکنہ وجہ چین کی جانب سے امریکی سویابین کی خریداری بند کرنا بتائی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل (Truth Social) پر جاری ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ چین نے جان بوجھ کر امریکی سویابین خریدنا بند کیا ہے، جو کہ امریکی معیشت کے خلاف ایک دشمنانہ قدم ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے اس رویے سے امریکی کسان شدید مشکلات کا...
	سٹاف لیول معاہدہ عالمی مالیاتی کے فنڈ کے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح ، ادارہ جاتی اصلاحات پر اطمینان اورحکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے، وزیراعظم شہباز شریف
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے درمیان ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی کے حوالے سے ایک ارب ڈالر فنڈ کے لئے سٹاف لیول معاہدہ طے پا جانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹاف لیول معاہدہ پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریوں میں ہونے والی بہتری کا عکاس ہے ۔(جاری ہے)  بدھ کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق سٹاف لیول معاہدہ عالمی مالیاتی کے فنڈ پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے،یہ آئی ایم ایف کے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح ، ادارہ...
	راوت نے کہا کہ خودکشی نوٹ میں کیریئر برباد کرنے کی سازش کا ذکر بھارتی بیوروکریسی کے اندر تعصب کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں انتہا پسند مودی سرکار کے دور میں ذات پات پر مبنی تعصب اور دلت مخالف رویوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ دلت اور پسماندہ طبقات کے خلاف ادارہ جاتی امتیاز نے بھارتی جمہوریت اور آئین کے دعوؤں کو سخت چیلنج کر دیا ہے۔ چندی گڑھ میں دلت آئی پی ایس افسر پورن کمار کی خودکشی نے بھارت میں موجود ذات پات کے جبر اور ادارہ جاتی ناانصافی کا پول کھول دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پورن کمار اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ انہوں نے اپنی سروس کے دوران ترقیوں...
	بھارتی گھمنڈ اور اشتعال انگیز بیانات سےجنوبی ایشیا میں امن کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے: پاک فوج
	پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے بھارتی فوجی قیادت نے من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی گھمنڈ اور اشتعال انگیز بیانات سے جنوبی ایشیا میں امن کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹس کیا گیاکہ بھارتی فوجی قیادت نے وہی من گھڑت، اشتعال انگیز پروپیگنڈا دہرانا شروع کر دیا ہے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق معرکہِ حق کے 5 ماہ بعد بھارتی فوجی قیادت نے پروپیگنڈہ دہرانا شروع کیا، بھارتی فوجی قیادت کا من گھڑت، اشتعال انگیز پروپیگنڈہ دہرانا انتہائی تشویشناک ہے۔آئی ایس پی آر...
	 راولپنڈی:  ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بھارتی متنازع فوجی بیانات پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کے 5 ماہ گزر جانے کے باوجود بھارت میں اسمبلی انتخابی مہم کے پسِ منظر میں بھارتی فوجی قیادت وہی روایتی، من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈوں کو دہرا رہی ہے، جنہیں وہ ہر ریاستی انتخاب سے قبل دہرانا شروع کر دیتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک ایٹمی قوت کی فوجی قیادت کا سیاسی دباؤ میں آ...
	نئی دہلی: بھارت میں انتہا پسند مودی سرکار کے دور میں ذات پات پر مبنی تعصب اور دلت مخالف رویوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ دلت اور پسماندہ طبقات کے خلاف ادارہ جاتی امتیاز نے بھارتی جمہوریت اور آئین کے دعوؤں کو سخت چیلنج کر دیا ہے۔ چندی گڑھ میں دلت آئی پی ایس افسر پورن کمار کی خودکشی نے بھارت میں موجود ذات پات کے جبر اور ادارہ جاتی ناانصافی کا پول کھول دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پورن کمار اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ انہوں نے اپنی سروس کے دوران ترقیوں اور تبادلوں میں غیر منصفانہ رویے پر کئی بار اعتراض کیا تھا۔ کانگریس رہنما ہریش راوت نے پورن کمار کی خودکشی پر سخت...
	 ایک معروف امریکی تجزیہ کار، جو بھارت اور جنوبی ایشیا کے امور پر طویل عرصے سے مشیر کے طور پر کام کر رہے تھے، کو خفیہ دستاویزات رکھنے اور چینی حکام سے ملاقاتیں کرنے کے الزام میں امریکا میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔  رائٹرز کے مطابق عدالت کے دستاویزات کی تفصیلات کے مطابق، 64 سالہ ایشلے ٹیلس نے امریکی قومی دفاع کی حساس معلومات غیر قانونی طور پر اپنے قبضے میں رکھی ہیں۔ ان کے گھر سے جو ویانا، ورجینیا میں ہے، سے ہزاروں صفحات پر مشتمل خفیہ اور انتہائی خفیہ دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ انہیں ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا اور پیر کے روز ان پر الزامات عائد کیے گئے۔ یہ دستاویزات منگل کو منظر...
	 پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ ’معرکۂ حق‘ کو گزرے پانچ ماہ ہو چکے ہیں، مگر بھارت اپنے بےبنیاد اور جھوٹے پروپیگنڈے سے باز نہیں آیا۔ ترجمان کے مطابق بھارتی عسکری قیادت نے ایک بار پھر اشتعال انگیز مہم شروع کر دی ہے، جس کا مقصد بہار اور مغربی بنگال کے ریاستی انتخابات میں سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے۔  ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارت ماضی کی طرح الیکشن سے پہلے پاکستان مخالف بیانیہ چلا رہا ہے اور فوجی قیادت کی طرف سے دیے جانے والے غیرذمہ دارانہ بیانات سیاسی دباؤ کے تحت افسوسناک نوعیت اختیار کر گئے ہیں۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ ایسے بیانات خطے کے امن و...
	پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی عسکری قیادت کی حالیہ من گھڑت اور اشتعال انگیز بیانات جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔ ادارے نے پروپیگنڈے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومتِ بھارت و اس کی فوجی قیادت کو خبردار کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چند ماہ قبل ہونے والے تنصیباتی واقعات اور سیاسی مواقع کے پس منظر میں بھارتی فوجی قیادت نے وہی متنازع بیانات دوبارہ دہرا دیے ہیں، جو نہ صرف حقیقت سے عاری ہیں بلکہ خطے میں کشیدگی کو ہوا دے سکتے ہیں۔ بیان کے مطابق، مغربی...
	معروف بھارتی نژاد امریکی خارجہ پالیسی اسکالر اور دفاعی ماہر ایشلے جے ٹیلس کو رازدارانہ دستاویزات غیر قانونی طور پر رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف نے بتایا ہے کہ 64 سالہ ٹیلس پر 18 USC § 793(e) کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے، جو قومی دفاع سے متعلق معلومات کو غیر مجاز طور پر رکھنے پر پابندی عائد کرتی ہے۔ مزید پڑھیں: امریکا: دوران پرواز بھارتی نژاد نوجوان کی ہنگامہ آرائی اور گرفتاری، وجہ کیا نکلی؟ عدالتی دستاویزات کے مطابق تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ ٹیلس نے ریاستی اور دفاعی محکموں کی عمارات سے حساس دستاویزات نکال کر انہیں طبع کیا، اور بعد میں انہیں اپنے گھر منتقل کیا۔ مزید...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبد الکریم بن عیسیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں ، پاکستان اور سعودیہ اسلاموفوبیا کے خلاف ایک موقف رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر عبد الکریم بن عیسیٰ نے کہاکہ آج میں نے علمائے کرام سے اہم کانفرنس میں خطاب کیا وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات آج دفاعی معاہدے تک پہنچ چکے ہیں پاکستان اور سعودیہ اسلاموفوبیا کے خلاف ایک موقف رکھتے ہیں اسلام میں اجتہاد کی بہت اہمیت ہے، پاکستان کے علمائے کرام نے ہمیشہ امت...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹر نگ ڈ یسک )حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) کے 411 ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 1.366 ارب روپے فراہم کر دیے۔”ویلتھ پاکستان’’ کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ رقم گریجویٹی، پروویڈنٹ فنڈ اور لیو انکیشمنٹ کی مد میں ادا کی جائے گی۔واجبات کی تقسیم اکتوبر کے دوران مکمل کئے جانے کی توقع ہے جس سے ریٹائرڈ ملازمین کو طویل عرصے سے منتظر مالی ریلیف ملے گا۔دستاویزات کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز میں اب بھی 899 ملازمین موجود ہیں جن کی تنخواہیں حکومتی قرضوں سے ادا کی جا رہی ہیں تاکہ ادارے کے بنیادی امور جاری رہیں جبکہ اس کی تنظیم نو کا عمل بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔اسی دوران اس...
	پاکستان اور ویتنام نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ترجیحی تجارتی معاہدے (Preferential Trade Agreement – PTA) پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں آج اسلام آباد میں پاکستان-ویتنام بزنس فورم کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ویتنام کے وزیر صنعت و تجارت نوین ہونگ دیئن (Nguyen Hong Diên) نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ویتنامی وزیر کے دورہ پاکستان کو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو ایک مضبوط اور مستقبل بین اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا مظہر قرار دیا۔ ویتنام کے وزیر صنعت و تجارت...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان ٹیرف ڈیل طے پا گئی ہے، جسے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے لیے ایک مثبت سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں معاون امریکی وزیر خزانہ رابرٹ کپروتھ سے ملاقات کی، جس میں ورچوئل اثاثوں کی ریگولیشن سے متعلق پاکستان میں ہونے والی قانون سازی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیر خزانہ نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں تیل، گیس، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔وزیر خزانہ نے امریکا کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان ٹیرف ڈیل طے پا گئی ہے، جسے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے لیے ایک مثبت سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں معاون امریکی وزیر خزانہ رابرٹ کپروتھ سے ملاقات کی، جس میں ورچوئل اثاثوں کی ریگولیشن سے متعلق پاکستان میں ہونے والی قانون سازی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیر خزانہ نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں تیل، گیس، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔وزیر خزانہ نے امریکا کے...
	علی ساہی : گزشتہ کئی روز سے سڑکوں پر فساد برپا کر کے عوامی زندگی کو یرغمال بنا لینے والے مذہبی  جماعت کے رہنما کے گھر پر  پنجاب پولیس نے ک چھاپہ مارا تو گھر سے قیمتی زیوات کی بھاری مقدار اور نقد کرنسی کے ڈھیر برآمد ہو گئے۔  پولیس نے سڑکوں پر فساد کرنے میں ملوث مزہبی جماعت کے  سربراہ کےگھر  پر  چھاپے کے دوران  برآمد  ہونے والے سامان کی تفصیل جاری کردی۔  ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ   پولیس کے مطابق  اس مذہبی رہنما کے گھر سے چھاپےکے دوران  ملکی  اور غیر ملکی کرنسی کی بہت بڑی مقدار، طلائی زیورات کی بھاری مقدار، قیمتی گھڑیاں، پرائز بانڈ  اور دیگر قیتمی  سامان برآمد ہوا۔ اس مذہبی رہنماکے...
	اسلام آباد میں پاکستان ویتنام بزنس فورم کا انعقاد ہوا، جس میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ویتنام کے وزیر صنعت و تجارت ایچ ای نگوین ہونگ ڈین نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ویتنامی وفد اور بزنس کمیونٹی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ویتنام کے درمیان دیرینہ خوشگوار تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ ٹیکسٹائل، لیدر، فارما، زراعت، فوڈ پروسیسنگ اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی طرف سے ویتنام کو ’فاسٹنگ بدھا‘ کے تاریخی مجسمہ کا تحفہ جام کمال خان نے کہا کہ ترجیحی تجارتی معاہدہ (PTA) دونوں ممالک کے درمیان مارکیٹ تک رسائی اور...
	حکومتی اداروں نے واضح کیا ہے کہ تحریکِ لبیک پاکستان (TLP) کو کسی صورت میں تشدد، بلیک میلنگ یا غیر حقیقی مطالبات کے ذریعے ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 1. تحریکِ لبیک کا تشدد آمیز ماضی حکومتی ذرائع کے مطابق تحریکِ لبیک پاکستان کبھی مکمل طور پر پُرامن تنظیم نہیں رہی۔ ماضی کے تمام احتجاجات کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد، سرکاری و نجی املاک کو نقصان، اور شہری زندگی کے معمولات کی معطلی کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔ ان احتجاجوں میں سینکڑوں پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔ 2. ریاست کی پالیسی — بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائے گی ریاستی مؤقف کے مطابق اب یہ بات طے ہو چکی ہے کہ کسی...
	 بھارتی ٹیلی ویژن کی مقبول اداکارہ سمرتی ایرانی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے انہیں اپنی پہلی ملاقات میں شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔  حال ہی میں بھارتی میڈیا سےگفتگو کے دوران سمرتی ایرانی نے بتایا کہ ان کی شاہ رخ سے پہلی ملاقات اپنے شوہر زوبن ایرانی کے ذریعے ہوئی تھی اس لیے جب شاہ رخ نے انہیں شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تو انہیں یہ مشورہ بڑا عجیب وغریب اور مضحکہ خیز لگا۔ بھارتی اداکارہ و سیاستدان سمرتی ایرانی کے مطابق ’میرے شوہر شاہ رخ کو جانتے تھے اس لیے میں ان کے پیچھے پڑی ہوئی تھی کہ شاہ رخ سے میری ملاقات کروائیں اور جب میری...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی حکام سے ہونے والے کامیاب مذاکرات کو پاکستان کی اقتصادی سمت کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ ٹیرف ڈیل امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعمیری بات چیت اور باہمی تعاون کا نتیجہ ہے، جو دوطرفہ تجارتی تعلقات کو نئی جہت دے گی۔یہ بات انہوں نے امریکی محکمہ خزانہ کے معاون وزیر برائے بین الاقوامی مالیات رابرٹ کپروتھ اور قونصلر جوناتھن گرینسٹین سے ملاقات کے دوران کہی۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ اس وقت واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔ ملاقات میں انہوں نے پاکستان کی مضبوط معاشی بنیادوں، جاری اسٹرکچرل...
	ذرائع کے مطابق سونم وانگچک کے وکیل مصطفی حاجی نے ایک بیان میں کہا کہ وانگچک ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط ہیں تاہم وہ لداخ کے بارے میں انتہائی فکر مند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست راجستھان کی جودھ پور سینٹرل جیل میں غیر قانونی طور پر نظربند معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے لداخ خطے کے علاقے لیہہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں چار شہریوں کی ہلاکت کی آزادانہ عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سونم وانگچک کے وکیل مصطفی حاجی نے ایک بیان میں کہا کہ وانگچک ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط ہیں تاہم وہ لداخ کے بارے میں انتہائی فکر مند ہیں۔ مصطفی حاجی نے کہا کہ وانگچک نے لیہہ اپیکس باڈی (ایل اے بی)،...
	 واشنگٹن:  وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ٹیرف ڈیل کے حوالے سے امریکی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کو نتیجہ خیز قرار دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ان جذبات کا اظہار  معاون امریکی وزیر خزانہ برائے بین الاقوامی مالیات رابرٹ کپروتھ  اور قونصلر  جوناتھن گرینسٹین  سے یہاں واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کے دوران کیا۔ واضح رہے کہ وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لئے واشنگٹن میں موجود ہیں۔  ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ملک کی مضبوط اقتصادی بنیادوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے  امریکی محکمہ خزانہ کے حکام کو پاکستان میں ورچوئل اثاثوں...
	جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے  حکومتی وفد نے ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جے یو آئی (ف) کے میڈیا سیل سے ’ایکس‘ پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے وفد میں وفاقی وزرا احسن اقبال، انجینئر امیر مقام اور اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔ ملاقات کے دوران جے یو آئی (ف) سے مولانا لطف الرحمٰن، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور مخدوم آفتاب شاہ نے شرکت کی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ فریقین نے اتفاق کیا...
	اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) پاکستان اور کویت، دوستی اور باہمی تعاون کے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، کویت میں 11 سے 13 دسمبر 2025 کو منعقد ہونے والی کویت-پاکستان بزنس ایکسپو 2025 دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر سردار طاہر محمود نے کویت پاکستان بزنس ایکسپو 2025 کی آرگنائزنگ کمیٹی کے دورہ پر آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان دہائیوں پر محیط اقتصادی تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون کے مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کویت...
	منیلا: فلپائن کے مختلف علاقے ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھے۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7ریکارڈ کی گئی۔ خبرایجنسی کے مطابق زلزلے کے دوران متعدد مقامات پر لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ فلپائن میں دو روز میں آنیوالا یہ تیسرا زلزلے کا جھٹکا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل بھی فلپائن کے جنوبی ساحلی علاقوں میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا، زلزلے کے بعد کئی ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی اور قریبی ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو فوراً بلند مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی تاہم بعدازاں انتباہ واپس لے لیا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے محکمہ ارضیات نے بتایا کہ زلزلہ منڈاناؤ کے علاقے...
	اترپردیش کے ضلع سیتاپور کے ایک شخص نے اپنی بیوی پر حیران کن الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ رات کے وقت ’ناگن‘ میں تبدیل ہو جاتی ہے اور اسے ڈسنے کی کوشش کرتی ہے۔ مذکورہ شخص، معراج جس کا تعلق تحصیل محمود آباد کے گاؤں لوڈھاسا سے ہے، اس نے یہ شکایت سرکاری سطح پر منعقدہ عوامی شکایتی پروگرام کے دوران رپورٹ کی۔ معراج کا کہنا ہے کہ اُس کی بیوی نسیمن، ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے اور رات کے وقت سانپ کی مانند حرکتیں کرتی ہے۔ اُس نے مزید دعویٰ کیا کہ بیوی اسے مارنے کی کوشش کر چکی ہے، اور ایک موقع پر اُسے کاٹ بھی چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اشتہار دیکھو پھر...
	بھارتی فورسز ترقیوں اورانعامات کے لئے جعلی مقابلوں میں بے گناہ لوگوں کو قتل کرتی ہیں، کشمیری پنڈت کا انکشاف
	انہوں نے کہا کہ مجھے ایک کیس کا پتہ چلا ہے جس میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے اتنے جعلی مقابلے کئے کہ وہ ترقی کرتے کرتے ڈی آئی جی بن گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معروف کشمیری پنڈت ڈاکٹر سندیپ ماوا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فورسز ترقیاں اور انعامات حاصل کرنے کے لئے جعلی مقابلوں میں بے گناہ لوگوں کو قتل کرتی رہی ہیں جن کو بہت جلد بے نقاب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سندیپ ماوا کو سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ کل رات میں کچھ فائلیں پڑھ رہا تھا اور مجھے پتہ لگا ہے کہ...
	پاکستان حال ہی میں بھارتی جارحیت کا ایسا منہ توڑ جواب دے چکا ہے کہ انڈیا چاہے بھی تو یہ ہزیمت نہیں بھول سکتا۔ بھارت کو شکست دیے زیادہ وقت نہیں گزرا کہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں نے پاکستان کی چیک پوسٹوں پر حملہ کر دیا۔ ان کو بھی عبرت ناک شکست ہوئی۔ وہ بھی بھارت کی طرح سیز فائر کی بھیک مانگتے رہے۔ مگر اس دفعہ جارح کو گھر تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا۔ افغان دہشتگردوں کی چیک پوسٹوں پر جب تک پاکستانی پرچم ایستادہ نہیں ہوا، ادھر کے جوانوں کی تشفی نہیں ہوئی۔ یہ بات درست ہے کہ پاکستانی افواج بہت دلیری سے لڑیں۔ ہم نے ہر دو معرکوں میں دشمن کی طبیعت ٹھیک ٹھاک صاف کر...
	افغانستان کیساتھ بامقصد تعلقات چاہتے ہیں مگر قومی سلامتی اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے، پاکستان
	ترجمان دفتر خارجہ نے افغان طالبان، فتنۂ خوارج اور فتنۂ ہندوستان کی جارحیت پر پاکستان کا سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ مؤثر جوابی کارروائی، دہشت گرد ٹھکانے تباہ کردیے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان، فتنۂ خوارج اور فتنۂ الہندوستان کی جانب سے 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب پاک۔افغان سرحد پر بلاجواز جارحیت پر گہری تشویش ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان پر کیے گئے بلا اشتعال حملے نہ صرف خطے میں امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ دو برادر ممالک کے مابین امن و تعاون کی روح کے منافی بھی ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے تحت بھرپور اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دشمن...
	ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تنظیمات اہلسنت کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ  ہمارا ازلی دشمن بھارت ابھی تک اپنی سازشوں سے باز نہیں آیا، افغانستان جس پر ہمارے بے پناہ احسانات ہیں ہر نازک موقع پر پاکستان نے افغانستان کی ہر طرح مدد کی ہے، اس کی طرف سے ہماری سرحدوں پر حملہ افسوس ناک ہی نہیں شرم ناک بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وسیم ممتاز ایڈووکیٹ ممبر سنی سپریم کونسل جماعت اہل سنت پاکستان، علامہ محمد فاروق خان سعیدی صوبائی ناظم اعلی جماعت اہل سنت پاکستان پنجاب، مولانا محمد ایوب مغل نورانی صدر جمعیت علمائے پاکستان جنوبی پنجاب، صاحبزادہ مفتی محمد عثمان پسروری رہنما تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان، سید محمد رمضان شاہ فیضی امیر جماعت اہل سنت...
	اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی چینل 12 کا کہنا تھا کہ ریاض، تل ابیب کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لانے کیلئے تیار ہے مگر شرط یہ ہے کہ اسرائیل، فلسطین کے دو ریاستی حل کو قبول کرے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی چینل 12 نے دعویٰ کیا کہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی صورت میں امکان ہے کہ آئندہ سال سعودی عرب، اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے عمل میں شامل ہو جائے۔ یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، چینل 12 نے سعودی شاہی خاندان کے ایک سورس کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ ریاض، تل ابیب کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لانے کے لئے تیار ہے مگر شرط یہ ہے کہ اسرائیل، فلسطین کے دو ریاستی...
	وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، دوران ملاقات ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن وامان کی صورتحال، انسداددہشتگردی کے اقدامات، اور سیکیورٹی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کےجان و مال کاتحفظ، قانون کی بالادستی اور دہشتگردی کامکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔...
	اسلام آباد،وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، دوران ملاقات ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن وامان کی صورتحال، انسداددہشتگردی کے اقدامات، اور سیکیورٹی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کےجان و مال کاتحفظ، قانون کی بالادستی اور دہشتگردی کامکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو شہریوں کےجان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئےمربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھنےکی ہدایت کی۔