پاک سعودی عرب تعلقات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، عبدالکریم
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز)سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبد الکریم بن عیسیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں ، پاکستان اور سعودیہ اسلاموفوبیا کے خلاف ایک موقف رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر عبد الکریم بن عیسیٰ نے کہاکہ آج میں نے علمائے کرام سے اہم کانفرنس میں خطاب کیا وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات آج دفاعی معاہدے تک پہنچ چکے ہیں پاکستان اور سعودیہ اسلاموفوبیا کے خلاف ایک موقف رکھتے ہیں اسلام میں اجتہاد کی بہت اہمیت ہے، پاکستان کے علمائے کرام نے ہمیشہ امت مسلمہ کے علمائے کرام میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان اور سعودی
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔