2025-08-12@03:13:03 GMT
تلاش کی گنتی: 11097

«ان سے جمہوری کردار کی»:

(نئی خبر)
    ایک دہائی بعد مقبول ترین میوزک شو ’پاکستان آئیڈل‘ شاندار واپسی کے لیے تیار ہے، جس کے لیے نئے جج پینل کی تصدیق ہو چکی ہے۔ فواد خان، راحت فتح علی خان، بلال مقصود اور زیب بنگش اب شو کے ججز کے طور پر جلوہ گر ہوں گے۔ یہ سیزن MHL Global اور Freemantle کے اشتراک سے تیار کیا جا رہا ہے اور پہلی بار 5 بڑے ٹی وی چینلز پر بیک وقت نشر کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: پاکستان سے بہت پیار ملا، سیاستدان محبت بڑھنے نہیں دیتے، بالی ووڈ اداکار راجیو کھنڈیلوال آن لائن آڈیشنز Begin پلیٹ فارم کے ذریعے شروع ہو چکے ہیں جبکہ ملک بھر کے بڑے شہروں اور دور دراز علاقوں میں بھی آڈیشنز ہوں گے۔...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب عاصم افتخار نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر آواز اٹھائی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کسی چیز سے اس بات کا جواز نہیں دیا جا سکتا کہ پوری آبادی کو اندھا دھند قتل کیا جائے یا انہیں بھوکا مار دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اخبار نے غزہ کی صورتحال کو 21 ویں صدی میں قحط کی سب سے سنگین مثال قرار دیا ہے۔  عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ لوگ اس لیے بھوکے نہیں مر رہے کہ خوراک دستیاب نہیں، لوگ بھوکے مررہے ہیں کیونکہ انہیں خوراک تک رسائی سے محروم رکھا جارہا ہے۔
    غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ پٹی میں تشکیل دی جانے والی آئندہ حکومتی انتظامیہ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ عرب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، حماس کے ایک سینئر رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حماس کے حماس اب نہ گزرگاہوں کی نگرانی کرے گی اور نہ ہی امدادی نظام سنبھالے گی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی گزرگاہیں ہماری ترجیح نہیں، حماس کو نہ غزہ کی داخلی گزرگاہوں پر قبضے کا شوق ہے، نہ اقتدار کا لالچ ہمارا مقصد فلسطینی عوام کا تحفظ ہے۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ حماس نئی حکومتی انتظامیہ میں کسی قسم کا حصہ نہیں لے گی۔
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیوروکریسی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور غیر ملکی شہریت حاصل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ کوئی عام لوگ نہیں بلکہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں جو اربوں روپے کھا کر اب بیرونِ ملک آرام دہ ریٹائرمنٹ کی زندگی گزارنے کے منصوبے بنا چکے ہیں۔ بیوروکریسی کو قرار واقعی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بزدار حکومت کے ایک قریبی ترین بیوروکریٹ نے اپنی بیٹیوں کی شادی پر چار ارب روپے صرف سلامی میں...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ  مریم نواز  کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 28 ویں اجلاس  میں 130 نکاتی ایجنڈا پیش  کیا گیا اور اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے پنجاب میں صنعتی ورکرز کے لئے 1220فلیٹس دینے کی منظوری دے دی۔ لیبر کمپلیکس سندر، قصور، لیبر کالونی ٹیکسلا میں ورکرز کو قرعہ اندازی کے ذریعے فلیٹس ملیں گے۔  مریم نواز  نے ورکرز سے فلیٹس کی قیمت وصول کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صنعتی ورکرزکے لئے مزید 3ہزار فلیٹس بنانے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔  کابینہ نے ہنر مند، نیم ہنرمند اور دیگر 102 کیٹگریز کے ورکرز کی تنخواہ یکساں طور پر 40ہزار کرنے کی منظوری دے دی۔...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیورو کریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے۔ یہ بیورو کریسی پاک سرزمین کو ناپاک کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر بیان میں انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی پراپرٹی لے چکی اور شہریت کی تیاری کر رہی ہے، مگرمچھ اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ پراپرٹی لینے اور شہریت کی تیاری کرنے والے نامی گرامی بیورو کریٹس ہیں۔ بزدار کے ایک قریب ترین بیورو کریٹ نے 4ارب روپے بیٹوں کی شادی پر صرف سلامی وصول کی، اب آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔ سیاستدان تو ان کا بچا کھچا کھاتے اور چوّلیں...
    پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبر پی کے  فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملکی برآمدی صنعت سے وابستہ تاجر اور کاروباری شخصیات پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ خیبر پی کے  زرعی، صنعتی اور معدنی وسائل سے مالا مال اور یہاں ہر شعبے میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ برآمدات، خصوصاً معدنیات، ہینڈی کرافٹس، ہربل پروڈکٹس، ماربل اور فرنیچر جیسے شعبوں میں معیار اور جدت لا کر عالمی منڈیوں کی ضروریات کے مطابق منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ گولڈ میڈل ایوارڈ کی پر وقار...
    اسلام آباد(آئی این پی )سینئیر سیاستدان  مشاہد حسین سید نے انکشاف کیاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے ، 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہوا لیکن کچھ لوگوں نادان لوگوں نے کام خراب کر دیا۔ایک  انٹرویو میں مشاہد حسین سید  کا کہناتھا کہ عمران خان کے بیٹوں کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا تھا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے تھے ، ان کو خوف تھا کہ ٹرمپ کیا کرے گا لیکن فیصلہ ہو گیا...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2028 میں ہونے والے لاس اینجلس اولمپکس کے لیے اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کر دیا۔ وائٹ ہاؤس میں منعقدہ خصوصی تقریب میں ٹاسک فورس کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یہ فورس اولمپکس کو محفوظ، بے مثال اور تاریخی کامیابی بنانے کے لیے کام کرے گی۔ ٹاسک فورس کو گیمز کی سیکیورٹی، لاجسٹکس، ویزہ پراسیسنگ اور انٹرنیشنل مہمانوں کے کریڈنشلنگ جیسے اہم امور سونپے گئے ہیں۔ صدر ٹرمپ خود اس فورس کے چیئرمین ہوں گے، جب کہ نائب صدر جے ڈی وینس اس کے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا...
    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی احتجاجی کال کے باوجود اڈیالہ جیل کے باہر بڑا مظاہرہ نہ ہوسکا، عمران خان اور بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات نہ ہوسکی، علیمہ خان، ڈاکٹر عظمٰی اور نورین نیازی چکری انٹرچینج سے آگے نہ آسکے صرف ایک سینیٹر، دو ایم این اے اڈیالہ جیل کے قریب پہنچے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 5 اگست پر راولپنڈی میں کوئی بڑا شو نہ کرسکی، پارٹی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل کے قریب مظاہرہ کرنے کی کال بے سود ثابت ہوئی، صرف سینیٹر ہمایوں مہمند، ایم این اے مولانا نسیم علی شاہ، ایم این اے ساجد خان مہمند اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر پہنچے جہاں پولیس نے آگے جانے سے...
    قاہرہ نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران مختلف سفارتی چینلز کے ذریعے امریکہ اور اسرائیل کو براہ راست طور پر غزہ کی پٹی مکمل طور پر مقبوضہ فلسطین سے ملحق کر دیے جانے کے خطرناک نتائج سے خبردار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر نے غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ کی پٹی پر وسیع فوجی جارحیت اور اس پر مکمل فوجی قبضہ جما لینے کو اپنی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ ایسا اقدام 1979ء میں مصرف اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ العالم نیوز چینل پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق قاہرہ کا موقف ہے کہ غزہ...
    خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت سے پولیو کے ایک نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں برس سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 19 ہوگئی۔ این آئی ایچ ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق لکی مروت کی یونین کونسل سلیمان خیل کے رہائشی پانچ ماہ کے بچے کو پولیس کو تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد صوبے سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12 ہوگئی۔ اسی کے ساتھ ملک بھر سے سال 2025 کے دوران رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 19 تک پہنچ گئی۔ قومی مرکز برائے انسداد پولیو نے خیبرپختونخوا کے جنوبی علاقے سے پولیو کیس رپورٹ ہونے پر صورتحال کو تشویشناک قرار دیا جبکہ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی قیادت میں جنوبی اضلاع کے لیے انسدادِ پولیو کا...
    وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کی اصلاحات کے نتیجے میں ٹیکس برآمدات کے جی ڈی پی تناسب میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد میں آج (منگل) FBR کی اصلاحات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ وہ اور وفاقی حکومت متعلقہ حکام کی اصلاحاتی کاوشوں کو مکمل تعاون اور تحفظ فراہم کریں گے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ بیوروکریٹک رکاوٹوں اور ادارہ جاتی مسائل کو ختم کرکے اصلاحات کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں کسٹمز کلیئرنس کی انقلابی اصلاحات کو یکساں اور مؤثر طریقے سے نافذ کرنے پر زور دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ کسٹمز کلیئرنس کے عمل میں...
    بھارتی اداکارہ اور سابق رکنِ پارلیمنٹ دیویا اسپاندانہ المعروف رمیا کو سوشل میڈیا پر قتل اور ریپ کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رمیا نے بینگلورو پولیس کو درخواست دی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں 43 مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے سنگین نوعیت کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ پولیس نے اداکارہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سائبر کرائم ونگ کے ذریعے تحقیقات کا آغاز کیا اور متعدد مشتبہ اکاؤنٹس کا سراغ لگایا۔ ان میں سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا، جنہوں نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ دھمکیاں دینے...
    معروف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے حالیہ انٹرویو میں کرکٹر ویرات کوہلی اور سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق کے ساتھ منسوب تعلقات کی افواہوں پر پہلی بار کھل کر ردعمل دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تمنا بھاٹیا کا کہنا تھا کہ 2010 میں ویرات کوہلی کے ساتھ ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ان کی ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات کی افواہیں پھیل گئیں۔ اداکارہ نے وضاحت کی کہ ان کی کوہلی سے صرف ایک روز کیلئے ملاقات ہوئی، اور اس کے بعد نہ کبھی بات ہوئی، نہ ہی کوئی ملاقات ہوئی۔ A post common by Varinder Chawla (@varindertchawla) دوسری جانب پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق سے متعلق 2020 میں یہ افواہیں سامنے...
    اداکارہ ژالے سرحدی نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں انہیں شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ژالے سرحدی نے بتایا کہ انہیں کی گئی پیشکش بہت جارحانہ نہیں تھی، مگر پیشکش ضرور تھی اور یہ بات انہیں ایک ایسے ہدایتکار نے کہی تھی جو آج بھی انڈسٹری میں کام کر رہا ہے۔ اداکارہ کے مطابق ہدایتکار نے انہیں ایک پروجیکٹ کے لیے یہ کہہ کر مسترد کیا کہ وہ بہت لمبی ہیں، حالانکہ قد کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ بعد ازاں اسی ہدایتکار نے انہیں یہ تجویز دی کہ اگر وہ اپنا پسندیدہ کردار حاصل کرنا چاہتی ہیں تو انہیں کچھ...
    مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مشعال ملک نے کہا کہ آج 5 اگست کشمیر کی آزادی کی تاریخ کا سیاح ترین دن ہے، 5 اگست 2019ء کو کشمیریوں کا ڈیتھ وارنٹ نکالا گیا، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے کی ترقی مشکل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مزار قائد پر حاضری دی۔ مشعال ملک کی آمد پر پاکستان نیوی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی، انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قبر پر پھول رکھے، تلاوت اور فاتحہ خوانی کی، مزار پر حاضری کے بعد مشعال ملک نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند...
    اسلام سے خطاب میں علامہ باقر زیدی نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سے ریمدان بارڈرز تک پر امن کاروان حیسنی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، زیارات پر جانا ہمارا قانونی و آئینی حق ہے اس سے ایک انچ بھی ہیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبائی و ڈویژن رہنماوں کا سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی اور علامہ صادق جعفری کے زیر قیادت اہم اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں سندھ پلگرمز ایسوسی ایشن اور کاروان سلار شریک ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے اربعین حسینی کیلئے زمینی راستے سے جانے والے زائرین پر پابندی کے خلاف علامہ راجہ ناصر...
    بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے ملک بھر میں کمپنی کی سرگرمیاں معطل کرنے کا عندیہ دے دیا، ساتھ ہی حکومتی اداروں کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کی اپیل بھی کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے بیان میں ملک ریاض نے دعویٰ کیا کہ حکومتی اداروں کی جانب سے جاری دباؤ، گرفتاریوں، اثاثوں کے منجمد ہونے اور دیگر پابندیوں کے باعث بحریہ ٹاؤن کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق درجنوں ملازمین گرفتار کیے گئے، کمپنی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے، عملے کی گاڑیاں ضبط ہوئیں، روزمرہ سروسز بری طرح متاثر ہوئیں انہوں نے کہا کہ کمپنی اس وقت ملازمین کو تنخواہیں دینے کے قابل بھی نہیں، جبکہ ترقیاتی...
    آج کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں زائرین نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ 7 اگست کو کوئٹہ سے تفتان کیطرف روانہ ہونگے۔ انہوں نے حکومت سے کہا کہ زائرین کے راستے میں رکاؤٹیں کھڑی نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے زائرین کرام نے 7 تاریخ کو کوئٹہ سے تفتان کی طرف روانگی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آج علمدار بس ایسوسی ایشن کے اراکین، قافلہ سالاروں، مجلس وحدت مسلمین کے نمائندوں اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس علمدار روڈ میں منعقد ہوا۔ جس میں مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ میں موجود زائرین کرام سات اگست کو کوئٹہ سے تفتان بارڈر کی طرف روانہ ہوں گے۔ انہوں نے حکومت...
    کانگریس نے جموں میں "ہماری ریاست، ہمارا حق" کے نعرے کے تحت مظاہرہ کیا اور ریاست کا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آئینی دفعہ 370 کی منسوخی کو آج 6 سال مکمل ہوگئے، اس موقع پر جموں میں کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور اس دن کو "یوم سیاہ" کے طور پر منایا گیا۔ واضح رہے کہ دفعہ 370 کو 5 اگست 2019ء کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے پارلیمنٹ میں منسوخ کیا تھا، جس کے بعد ریاست جموں و کشمیر کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کر دیا گیا تھا۔ کانگریس نے جموں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی کو یقین دلایا ہے کہ حکومت اربعین کے لئے ایران اور عراق جانے والے زائرین کی سہولت کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے، ایران اور عراق کے ہوائی اڈوں سے زائرین کے مطلوبہ مقامات تک آمدورفت کے لئے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زائرین کی حفاظت اور سہولت اولین ترجیح ہے اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پورے سفر میں مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں۔انہوں نے ایوان کو بتایا کہ حکومت نے سنگین سیکورٹی خدشات بالخصوص زائرین کے قافلوں...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی احتجاجی کال کے باوجود اڈیالہ جیل کے باہر کوئی قابلِ ذکر مظاہرہ نہ ہو سکا۔ نہ تو پارٹی کی قیادت بڑی تعداد میں پہنچی، نہ کارکن متحرک نظر آئے، اور نہ ہی عمران خان و بشریٰ بی بی سے اہلِ خانہ کی ملاقات ممکن ہو سکی۔ قیادت کی محدود رسائی، مظاہرہ بے اثر پی ٹی آئی کی جانب سے 5 اگست کو راولپنڈی میں بڑا شو کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم صرف سینیٹر ہمایوں مہمند ، ایم این اے مولانا نسیم علی شاہ  اور ایم این اے ساجد خان مہمندہی اڈیالہ روڈ کے داہگل ناکے تک پہنچ سکے، جہاں پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 05 اگست 2025ء ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ 5 اگست کا دن ہر پاکستانی کے لیے اتنا ہی تکلیف دہ ہے جتنا کسی کشمیری کے لیے ہے۔ یہ دن بھارتی ظلم، بربریت اور مودی سرکار کی فاشسٹ سوچ کا ثبوت ہے۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ کشمیری قوم نہ جھکی ہے، نہ کبھی جھکے گی۔ ان کے عزم، حوصلے، اور قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے اور اب بھارت کے ظلم کے مٹنے کا وقت آ چکا ہے۔7 مئی کو بھارت نے ناپاک جسارت کی، لیکن ہم نے چند گھنٹوں...
    روس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں کو مسترد کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے امریکا اور بھارت کے درمیان روسی تیل کی خریداری کے معاملے پر جاری کشیدگی پر پہلی بار کھل کر ردعمل دیا ہے۔ روسی حکومت کے دفتر کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم ایسے بیانات کو درست نہیں سمجھتے۔ انھوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف واضح ہے کہ کسی بھی خودمختار ملک کو اپنے قومی مفادات کو مدِنظر رکھتے ہوئے تجارتی اور اقتصادی تعاون کے لیے شراکت داروں کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے۔ روسی حکومت کے ترجمان نے مزید کہا کہ کس سے کس قسم کی تجارت...
    راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ احتجاج کی کال تھی لگتا ہے عوام سے زیادہ پولیس سڑکوں پر کھڑی ہے۔چکری انٹرچینج پر بہنوں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک ملاقات نہیں کروائی جاتی ہم یہیں بیٹھے رہیں گے، احتجاج کی کال تھی لگتا ہے عوام سے زیادہ پولیس سڑکوں پر کھڑی ہے، حکومت مذاکرات چاہتی ہے تو جاکے بانی سے جیل میں بات کرے، حکومت کے ہاتھ میں کچھ نہیں احتجاج ہوتا ہے تو ڈر جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے بارے میں رانا ثناء اللہ نے کہا تھا وہ پاکستان آئیں گے تو گرفتار ہوں گے، بانی کے بچے آنا چاہتے ہیں انہوں...
    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے گرفتار ہونے والے 9 اراکین گرفتاری کی رہائی اور ایف آئی آر رکوانے کے احکامات جاری کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن اراکین حسب معمول نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان میں داخل ہوئے اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا۔ اپوزیشن نے کچھ دیر اسپیکر کے سامنے کھڑے ہوکر ٹوکن احتجاج کیا اور پھر اراکین اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اپوزیشن کے 9 اراکین اسمبلی کے خلاف  ایف ائی ار رکوا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں مجتبی شجاع الرحمان کو گرفتار ایم پی ایز کو  رہا کروا کر اسمبلی میں لانے کی ہدایت کی۔
    مدرسہ خاتم النبیین (ص) جیکب آباد میں منعقدہ مجلس عزاء سے علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ سید ظفر عباس شمسی، علامہ سیف علی ڈومکی اور اللہ بخش سجادی نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مدرسہ خاتم النبیین جیکب آباد کے زیر اہتمام قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی 37ویں برسی کی مناسبت سے ایک پُرمعنویت قرآن خوانی اور مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس عزاء سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی آرگنائزر علامہ سید ظفر عباس شمسی، مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی اور وحدت یوتھ ونگ لاڑکانہ ڈویژن کے صدر اللہ بخش...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اگست 2025ء) اقوام متحدہ نے خشکی میں گھرے ممالک کی تیسری کانفرنس (ایل ایل ڈی سی 3) میں دنیا بھر سے شرکت کرنے والے ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ممالک کے 60 کروڑ لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کریں۔ترکمانستان کے شہر آوازا میں کل شروع ہونے والی کانفرنس کے پارلیمانی فورم سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی حکام کا کہنا تھا کہ ایک دہائی پر محیط ترقیاتی منصوبوں کو کامیاب بنانے کے لیے سیاسی عزم کے ساتھ قومی سطح پر قانون سازی بھی ازحد ضروری ہے۔ Tweet URL دنیا میں 32 ممالک مکمل طور پر خشکی سے گھرے ہیں...
    کراچی: مسلمان اسکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک ایک بار پھر اپنے مداحوں کو حیران کر گئے لیکن اس بار وجہ ان کی کوئی علمی تقریر یا مناظرہ نہیں بلکہ ایک جراتمندانہ اور منفرد قدم ہے۔ 59 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی میں 430 فٹ بلند مقام سے بنجی جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس مہم جو تجربے کی ویڈیوز اور تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں جنہیں دیکھ کر مداح حیرت اور خوشی سے جھوم اٹھے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک صرف بنجی جمپنگ تک محدود نہیں رہے بلکہ انہوں نے کلف جمپنگ اور واٹر سلائیڈنگ جیسے سنسنی خیز ایڈونچرز میں بھی حصہ لیا اور بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوئے۔ یہ...
    غاصب و سفاک صیہونی رژیم کو مصر کیجانب سے حاصل وسیع تجارتی و صنعتی حمایت سے متعلق عالمی رپورٹس کے بعد مصری صدر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے محاصرے میں مصر کے شریک ہونے سے متعلق دعوے "بے بنیاد" ہیں اسلام ٹائمز۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی جنگ کا مقصد اب "سیاسی مقاصد کا حصول" اور "قیدیوں کی رہائی" نہیں بلکہ اس کا مقصد؛ فلسطینی شہریوں کو بھوکے مار ڈالنا، ان کا قتل عام اور مسئلہ فلسطین کا خاتمہ ہے۔ المیادین کے مطابق مصری صدر نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم عالمی رائے عامہ کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ غزہ کی پٹی کی ابتر انسانی صورتحال کو "سودے بازی"...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کو کسٹم کلیئرنس سے متعلق انقلابی اصلاحات  ملک بھر میں یکساں اور مؤثر طور پر نافذ کرنے کی ہدایت کردی۔ یہ ہدایات وزیراعظم  شہباز شریف نے ایف بی آر میں مجوزہ اصلاحات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی ہیں۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اصلاحات کے بعد جی ڈی پی میں ٹیکس کلیکشن تناسب میں اضافہ قابل اطمینان ہے، وفاقی حکومت اور میں بذات خود حکام کی جانب سے اٹھائے گئے اصلاحاتی اقدامات کا تحفظ کریں گے۔وزیراعظم نے اصلاحات کی راہ میں سرخ فیتے اور ادارہ جاتی رکاوٹیں ختم کرنے کی بھی...
    — فائل فوٹو دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یومِ استحصال پر پاکستان کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کر رہا ہے۔ 5 اگست کے بھارتی اقدامات کشمیریوں کو بےاختیار بنانے کی کوشش ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اور عوام یومِ استحصال کشمیر بھرپور انداز میں منا رہے ہیں۔ صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے کشمیریوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ مقبوضہ کشمیر تنازع کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ 5 اگست کے بھارتی اقدامات کشمیریوں کو بےاختیار بنانے کی کوشش ہے۔ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے یو این اور او آئی سی سربراہان کو خطوط بھیجے، اقوامِ...
    — فائل فوٹو کراچی میں اپنے 2 کمسن بچوں کے ساتھ سمندر میں کود کر خودکشی کرنے والے باپ اورنگزیب عالم کے والد نے بہو کو بیٹے، پوتے اور پوتی کی موت کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے اورنگزیب عالم کے والد نے بیٹے اور پوتوں کی خودکشی کو قتل قرار دیتے ہوئے بہو کو موردِ الزام ٹھہرا دیا اور کہا کہ ایک بدکردار لڑکی میرے گھر کو کھا گئی، میرے پوتے پوتی کو مجھے سے چھین لیا۔ یہ خودکشی نہیں قتل ہے، بیٹے کو ایسا قدم اُٹھانے پر مجبور کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے کو بہو کی والدہ نے بیٹی سے شادی کی پیشکش کی تھی، بیٹے نے ہماری مرضی کے...
    —فائل فوٹو  وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو 26ویں ترمیم میں بہتری لانے کے لیے مذاکرات کی دعوت دے دی۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذر تارڑ نے کہا ہے کہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں اور بتائیں کہ اس ترمیم کو کیسے بہتر بنائیں؟ ہم کل بھی تیار تھے آج بھی تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماحول گرم کرنے اور کاغذ پھاڑنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، مسئلہ بات کرنے سے ہی حل ہو گا۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم سے عدالتوں سے ہونے والی پارلیمان کی بے توقیری کو روکا گیا ہے، پوری دنیا میں ججوں کے تقرر کا یہی طریقہ رائج ہے، 26ویں ترمیم کے بعد زیرالتوا کیسز کم ہوئے...
    —فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یوکرین تنازع میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے بےبنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یوکرینی حکام نے اب تک کوئی قابلِ تصدیق ثبوت فراہم نہیں کیا، پاکستان کو یوکرینی حکام کی جانب سے باضابطہ طور پر آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان اس معاملے پر یوکرینی حکام سے وضاحت طلب کرے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان یوکرین تنازع کا پُرامن حل چاہتا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق بات چیت اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے۔ چین، پاکستان و افریقی ممالک کے جنگجو روس کیلئے لڑ رہے ہیں، زیلنسکی کا دعویٰکیف یوکرین کے صدر ولادیمیر...
    لاہور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں یومِ سیاہ کے موقع پر احتجاجی سرگرمیوں سے قبل پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اس کے تین سو سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔ پی ٹی آئی لاہور کے صدر امتیاز شیخ نے بتایا کہ لاہور کے تمام حلقوں میں آج یوم سیاہ کے تحت بھرپور احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سمیت کارکنان کو اپنی اپنی حلقہ نشستوں پر احتجاج کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم اس سے قبل ہی پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس منظم طریقے سے پی ٹی...
    قابض اسرائیلی رژیم کے چینل 13 نے انکشاف کیا ہے کہ سکیورٹی حکام کے مشورے کے برعکس مارچ میں ممکنہ "قیدیوں کی رہائی و غزہ میں جنگبندی کے جامع معاہدے" کی غاصب اسرائیلی وزیراعظم نے ہی مخالفت کی تھی! اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی تازہ ترین کوششوں کے دوران ہی اسرائیلی حکام کی سیاسی و سکیورٹی نشستوں سے متعلق لیک ہونے والی خفیہ دستاویزات منظر عام پر آ گئی ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ غاصب اسرائیلی وزیر اعظم ہی تھا کہ جس نے نت نئی رکاوٹیں کھڑی کرتے ہوئے قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں جنگ بندی کے عمل کو معطل کر دیا تھا۔ قابض اسرائیلی رژیم کے چینل 13 نے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )مسلم لیگ نون کے راہنما سینیٹرمشاہد حسین سید نے انکشاف کیاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے ، 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہوا لیکن کچھ لوگوں نادان لوگوں نے کام خراب کر دیا.(جاری ہے) نجی ٹی وی سے گفتگو میں مشاہد حسین سید کا کہناتھا کہ عمران خان کے بیٹوں کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا تھا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے تھے ،...
    بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کاجول آج اپنی 51ویں سالگرہ منارہی ہیں، جس پر خاندان اور دوستوں کی جانب سے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان میں سب سے دلچسپ پیغام ان کے شوہر، اداکار اجے دیوگن کی جانب سے آیا ہے۔ اجے دیوگن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کاجول کے لیے ایک مختصر اور دل کو چھو جانے والا سالگرہ کا پیغام شیئر کیا، جس میں ان دونوں کے درمیان ہنسی مذاق کی جھلکیاں دکھائی گئیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’بہت کچھ کہہ سکتا ہوں، لیکن تم پھر آنکھیں گھماؤ گی۔ تو میری پسندیدہ کو سالگرہ مبارک ہو‘۔   View this post on Instagram   A post shared by Ajay...
    ’جیو نیوز‘ گریب وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم نے کشمیر کی آزادی کی جنگ کراچی کی گلیوں میں لڑی ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے کراچی کو بھی میدان جنگ بنایا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ  آج کراچی را کے تسلط سے آزاد ہے، اللّٰہ کا شکر ہے کہ کراچی سے را کی قتل و غارت گری کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔
    ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اب ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو یقینی بناکر دم لیں گے۔  پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر آج ریلیاں نکالی جا رہی ہیں،بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میں بونیر میں ریلی کی قیادت کروں گا۔   واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی قید کے خلاف تحریک انصاف نے آج یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس  اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کہا کہ پیشگی اجازت کے بغیر...
    سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی کی کال پر احتجاج کرتے ہوئے والدہ کی گرفتاری پر عثمان ڈارنے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اہم سوال کر ڈالا۔ عثمان ڈار نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ میری بہادر والدہ ریحانہ ڈار کی گرفتاری کے مناظر دیکھ کر انتہائی افسوس ہوا۔80سالہ بزرگ خاتون کو جس طرح پنجاب پولیس نے گھسیٹتے ہوئے گرفتار کیا، وہ عمل شرمناک، گھٹیاں اور قابل مذمت ہے۔ مزید :
    وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو 26 ویں ترمیم میں بہتری کے لیے مذاکرات کی دعوت دے دی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذر تارڑ نے کہا کہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں اور بتائیں کہ اس ترمیم کو کیسے بہتر بنائیں؟ ہم کل بھی تیار تھے آج بھی تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماحول گرم کرنے اور کاغذ پھاڑنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، مسئلہ بات کرنے سے ہی حل ہوگا۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم سے عدالتوں سے ہونے والی پارلیمان کی بے توقیری کو روکا گیا ہے، پوری دنیا میں ججوں کے تقرر کا یہی طریقہ رائج ہے، 26ویں ترمیم کے بعد زیرالتوا کیسز کم ہوئے ہیں۔
    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پیر کے روز ایوان کی کارروائی کے دوران تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کی مسلسل غیر حاضری پر آئینی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی رکن 40 دن تک مسلسل اجلاسوں سے غیر حاضر رہے تو اس کی نشست خالی قرار دینے کی تحریک پیش کی جا سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپیکر ایاز صادق نے اجلاس کے دوران رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بطور اسپیکر، آئین اور قواعد کے مطابق ایوان کو آگاہ کر رہے ہیں کہ رول 44 (1) کے تحت شیخ وقاص اکرم اسمبلی سیشن کے 40 دنوں سے بغیر کسی رخصت لیے مسلسل غیر حاضر ہیں، تحریک پیش ہونے اور منظور ہونے کی...
    کراچی(کامرس ڈیسک) اگست 2025 کے لیے ہونڈا 125 کے تمام ویرینٹس کی قیمتیں منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔ ہونڈا سی جی 125 پاکستان میں ایک مشہور اور قابل اعتماد موٹر سائیکل سمجھی جاتی ہے جو اپنی پائیداری، کارکردگی اور سستی دیکھ بھال کے باعث بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہے۔ یہ موٹر سائیکل روزمرہ سفر، ذاتی استعمال اور شہری آمدورفت کے لیے ایک پسندیدہ انتخاب ہے۔ ہونڈا سی جی 125 ایک 4 اسٹروک او ایچ وی ایئر کولڈ انجن کے ساتھ آتی ہے، جس میں کک اسٹارٹ اور ٹیلی اسکوپک فورک فرنٹ سسپنشن جیسی خصوصیات شامل ہیں۔ دیگر برانڈز جیسے سوزوکی اور یاماہا کے مقابلے میں اس کے اسپیئر پارٹس کی قیمت نسبتاً کم اور دستیابی زیادہ ہے، جس...
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب تنقید اور دھمکیوں کو باضابط جواب دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے خود انڈیا کو روسی گیس درآمد کرنے کی ترغیب دی تھی قبل ازیں صدر ٹرمپ نے”ٹروتھ سوشل‘ ‘پر لکھا تھا کہ انڈیا کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ یوکرین میں روسی جنگی مشین کتنے لوگوں کو مار رہی ہے. امریکی صدر انڈیا پر 25 فیصد ٹیرف کا اعلان کر چکے ہیں اور اب انہوں نے اضافی محصولات لگانے کا عندیہ دیا ہے دہلی نے ٹرمپ کی دھمکی کو غیر منصفانہ اور غیر معقول قرار دیا ہے.(جاری ہے) بھارتی جریدے کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے...
    ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف خاندان کپورز کی جائیداد اور کنٹرول کی جنگ، جو پہلے ہی کسی بلاک بسٹر فلم سے کم نہیں تھی، اس ہفتے برطانیہ منتقل ہوکرایک نیا موڑ لے گئی جب سنجے کپور کی والدہ، رانی کپور نے اپنے بیٹے کی اچانک موت کو قدرتی قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے برطانوی حکام کو ایک سنسنی خیز خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ موت ایک ”بین الاقوامی سازش“ اور ممکنہ ”قتل“ کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ بھارتی ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق اس ڈرامائی خط میں رانی کپور نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس ایسے ”مصدقہ اور تشویشناک شواہد“ موجود ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ...
    ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں گاڑیوں کو خوفناک آگ میں جلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ایک شخص ویڈیو بناتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ فائر بریگیڈکو فون کرو! تفصیلات کےمطابق وائرل ہونے والی ویڈیو اسلام جی 13 سیکٹر کی ہے جہاں گاڑیوں کی ورکشاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گاڑیوں سمیت پوری ورکشاپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرسڈیزگاڑیاں جل رہی ہیں جبکہ کچھ جل کر تباہ ہوچکی ہیں، ورکشاپ کے باہر کھڑا ایک شخص ویڈیو بناتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ کوئی فائر بریگیڈ کو فون کریں! خوفناک آگ میں 15 سے زائد لگژری گاڑیاں جل گئیں، بھڑکتی آگ کے ساتھ ساتھ...
     ویب ڈیسک :  پاکستان کے پارلیمانی نظام میں سب سے بڑا عہدہ وزیراعظم کا ہونے کے باوجود ان کی تنخواہ ماتحت وزرا  اور ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے مقابلے میں آدھی سے بھی کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔  اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ کے مقابلے میں وزیراعظم کے عہدے کی تنخواہ نہ ہونے کے برابر ہے۔  اس وقت اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ 13لاکھ روپےجب کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ حالیہ اضافے کے بعد 5 لاکھ 19ہزار روپے ہے۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس  ان کے مقابلے میں وزیراعظم   پاکستان کے عہدے کی تنخواہ تقریباً 2  لاکھ روپے بنتی ہے جب کہ...
    جماعت اسلامی اور بی این پی کے رہنماؤں سے رابطہ کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے رہنماؤں سے زائرین کے مسائل اور ایم ڈبلیو ایم کے لانگ مارچ سے متعلق گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے لانگ مارچ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں علامہ راجہ ناصر عباس کا بھرپور استقبال کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی کا رکن صوبائی اسمبلی، امیر جماعت اسلامی بلوچستان اور ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا ہدایت الرحمان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ایڈووکیٹ ساجد ترین سے رابطہ کرکے انہیں زائرین کو درپیش مشکلات اور زائرین مارچ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے زائرین کی حمایت کا...
    بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کی دھند اب بیٹھنی چاہیے، حساب برابر ہو چکا، ایک دوسرے کو عزت، پہچان اور سیاسی اسپیس دینا ضروری ہے۔بونیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسپیس نہ ملی تو جمہوریت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل سامنے لایا جائے گا، 14 اگست کو بھی ایسی ہی ملک گیر تحریک ہوگی۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 39 پارلیمنٹرینز نااہلی اور سزا کے خطرے میں ہیں، نظام غیر مستحکم ہونے کا اندیشہ ہے۔انہوں نے کہا...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی لوح تقدیر پر ثبت ہو چکی ہے۔یومِ استحصالِ کشمیر پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیری بہن بھائیوں کی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر کے غیور بہن بھائیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہوں، پانچ اگست 2019 سے بھارتی مظالم میں اضافے کے باوجود کشمیریوں کا حوصلہ اور ہمت قابل تحسین ہے، کشمیر فیصلہ کرے گا ہم ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر...
    ایف بی آر نے ای کامرس ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اہم اقدامات کرتے ہوئے آن لائن لین دین پر ٹیکس کی کٹوتی اور رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ای کامرس فروخت کنندگان کی رجسٹریشن اور ڈیجیٹل لین دین پر ٹیکس وصولی کے لیے نئے طریقہ کار جاری کر دیے ہیں۔ یہ اقدامات ریٹیل مارکیٹ کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور ڈیجیٹل طور پر آرڈر کی جانے والی اشیا و خدمات پر ٹیکس کی مکمل عملداری کو یقینی بنانے کی ایک وسیع تر کوشش کا حصہ ہیں۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس سرکلر نمبر 01 اور سیلز ٹیکس...
    ویب ڈیسک: تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی سابقہ مشیر اطلاعات پنجاب مسرت جمشید چیمہ کا گھر پولیس نے چھاپہ مارا، جس پر انہوں نے سخت ردعمل دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغام دیتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ رات پولیس نے ہمارے گھر پر ریڈ کیا جہاں انہوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ جمہوریت میں کوئی طبقہ احتجاج کرے اور سرکاری املاک کا نقصان کرے تو ادارے حرکت میں آتے ہیں لیکن یہاں احتجاج شروع بھی نہیں ہوتا اور پہلے ہی چادر اور چار...
    بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے احتجاج کی کال، حکومت مظاہرے روکنے کو تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز لاہور، پشاور، اسلام آباد (آئی پی ایس) پی ٹی آئی کی جانب سے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے آج ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی کال دی گئی ہے، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹروں کو اسلام آباد بلایا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر مرکزی پاور شو ممکن نہ ہوا تو حلقہ وار احتجاجی مظاہرے ہی کیے جائیں گے۔ پی ٹی آئی نے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلا لیا، ارکان صوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کریں گے، راولپنڈی انتظامیہ نے احتجاج سے نمٹنے کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پانچ اگست 2019 تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو یکطرفہ طور پر ختم کرنے کی کوشش کی۔یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام نہ صرف غیرقانونی اور غاصبانہ ہے بلکہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت پر کھلا حملہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور جبر کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبانا چاہتا...
    پاکستان بھر میں یومِ استحصالِ کشمیر عقیدت اور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد بھارت کے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی مذمت اور کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کرنا ہے۔ اس موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور واضح کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرکے وادی کو ایک جیل میں تبدیل کر دیا۔ ان کے بقول، ان یکطرفہ اقدامات نے بھارت کی نام نہاد جمہوریت کی حقیقت کھول...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست 2025ء ) دفتر خارجہ نے یوکرین تنازعہ میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستانی شہریوں کے یوکرین تنازعہ میں مبینہ ملوث ہونے سے متعلق الزامات کو حکومتِ پاکستان سختی سے مسترد کرتی ہے، یہ الزامات بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں۔ فارن آفس کا کہنا ہے کہ یوکرینی حکام نے اب تک نہ تو حکومت پاکستان سے باضابطہ کوئی رابطہ کیا اور نہ ہی ایسے دعوؤں کی تائید میں کوئی مصدقہ یا قابلِ تصدیق شواہد پیش کیے ہیں، حکومتِ پاکستان اس معاملے کو...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق سینیٹر اور معروف صحافی مشاہد حسین سید نے انکشاف کیاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے ، 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہوا لیکن کچھ لوگوں نادان لوگوں نے کام خراب کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مشاہد حسین سید  کا کہناتھا کہ عمران خان کے بیٹوں کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا تھا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے تھے ، ان کو خوف تھا کہ ٹرمپ کیا...
    کراچی: نیو کراچی خمیسہ گوٹھ میں گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی، پولیس نے خاتون کے شوہر کو تشدد کرنے کے شبہ میں حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقے خمیسہ گوٹھ کبریٰ مسجد کے قریب گھر سے 22 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 22 سالہ شکیلہ زوجہ وزیر کے نام سے کی گئی تاہم فوری طور پر وجہ موت کا تعین نہیں کیا جا سکا، وجہ موت کا تعین کرنے کے لیے جاں بحق ہونے والی خاتون کا...
    وزیراعلیٰ پنجاب نے یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کا ظلم وقتی ہے، لیکن کشمیر کی آزادی مقدر ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ناقابل قبول ہے، دنیا کوکشمیر میں ہونیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر توجہ دینے کی سخت ضرورت ہے، بھارت کا قبضہ غیرقانونی، غیر اخلاقی اور غیرانسانی ہے، کشمیر کی سیاہ رات کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ استحصالِ کشمیر پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیری بہن بھائیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر کے غیور بہن بھائیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر...
     ویب ڈیسک :وفاقی وزرا نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر بھارت کے 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ 5 اگست کا دن تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ اس روز بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے کشمیریوں سے ان کے بنیادی حقوق چھین لیے۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہے، اور کشمیریوں کو...
     عالمی شہرت یافتہ مسلمان اسکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، لیکن اس بار وجہ ان کی کوئی تقریر یا مناظرہ نہیں، بلکہ ان کا ایک دلیرانہ منفرد قدم ہے۔ 59 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 430 فٹ بلند مقام سے بنجی جمپنگ کر کے ایک نیا تجربہ کیا، جس کی ویڈیوز اور تصاویر انہوں نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔ یہ بھی پڑھیے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دریائے نیل میں تیراکی، 165 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے کی ویڈیو وائرل اس حیران کن ایڈونچر کے دوران وہ صرف بنجی جمپنگ تک محدود نہیں رہے، بلکہ انہوں نے کلف جمپنگ...
    اسلام آباد +گلگت (خبر نگار خصوصی +نامہ نگار ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان دس ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ کلاؤڈ برسٹ جیسی آفات آئندہ بھی آتی رہیں گی، اس کیلئے ہمیں تیاری کرنی ہے۔  وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلابی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ گلگت میں حالیہ بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے آئے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصانات پر گہرا افسوس ہے۔ وزیراعظم کے مطابق وہ وفاقی ادارے گلگت بلتستان کی حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں اور گورنر گلگت بلتستان...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر گلی کوچے کا امن کسی شہید کی آخری سانس کا نتیجہ ہے۔ سلام ہے ان ماؤں کو جنہوں نے بیٹے شہید کرا دئیے اور ان بیٹوں کو جنہوں نے باطل کے سامنے سر جھکانے سے انکار کیا۔ یوم شہداء پولیس پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے ان جانبازوں کو سلام جنہوں نے اپنا خون دے کر وطن کو امن کا گہوارہ بنایا۔ کسی ماں نے بیٹا، کسی بیوی نے سہاگ اور کسی بچے نے باپ کھو دیا تاکہ ہم سب محفوظ رہیں۔ پولیس شہداء کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے۔ ریاست کی اصل طاقت وہ سپاہی ہیں جنہوں...
    غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی طرف سے 5 اگست 2019کو دفعہ 370کو یکطرفہ طور پر منسوخ کرنا اقوام متحدہ کے چارٹر اور بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر کے عوام سے کیے گئے وعدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مزاحمتی رہنماؤں اور تنظیموں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ 5 اگست دھوکہ دہی، ظلم و جبر اور غاصبانہ قبضے کا ایک سیاہ باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے دفعہ 370 کو ختم کر کے کشمیریوں کی شناخت، وقار اور سیاسی خود مختاری چھین لی ہے۔ یہ بھی پڑھیے یومِ استحصالِ کشمیر، کنٹرول لائن...
    اسلام آباد: وفاقی وزرا نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر بھارت کے 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ 5 اگست کا دن تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ اس روز بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے کشمیریوں سے ان کے بنیادی حقوق چھین لیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہے، اور کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت ملنا چاہیے۔ عطاء تارڑ...
    فیصل رحمان اور حمنا اقبال بیگ کی مشترکہ اسٹوری بعنوان’ ان دی ہیٹ آف لیبر‘ نے ڈاجا ایوارڈ 2025 حاصل کیا ہے۔ اسٹوری لیاری سے متعلق تھی جہاں عمارتیں کچھ اس طرح بنی ہیں جو موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ نہیں کر پا رہیں۔ یہ بھی پڑھیں: لیاری میں 6 منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق، 3 زخمی فیصل رحمان کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ ان کہانیوں کو دیا جاتا ہے جو ایشیا پیسیفک میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بعد ہونے والے اثرات پر مبنی ہوں۔ حمنا اقبال بیگ اور فیصل رحمان کی کہانی بنیادی طور پر حاملہ خواتین پر تھی جو موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہوئی ہیں۔ اپنی اسٹوری کے حوالے سے بتاتے ہوئے فیصل رحمان نے...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے احتجاجی تاجروں کے مطالبات تسلیم کر لیے اور کاروباری برادری کو مطمئن کرنے کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں جن کے مطابق بڑی خریداریوں پر مرحلہ وار پابندی عائد کی جائے گی، کیش ڈیپازٹس کو ڈیجیٹل لین دین سمجھا جائے گا اور اختیارات کا استعمال شکایات کے ازالے کیلیے بنائی گئی کمیٹیوں کی رضامندی سے مشروط کیا جائے گا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بجٹ میں متعارف کرائے گئے ٹیکس اقدامات کی وضاحت کے لیے دو الگ الگ سرکلرز جاری کرتے ہوئے کاروباری افراد سے طے پانے والی مفاہمت کو عملی جامہ پہنایا ہے اور ٹیکس قوانین کی سخت دفعات کو نرم کرنے کی کوشش کی ہے جو کہ نافذ کردہ...
    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تحریک ایک دن کے احتجاج میں بدل چکی ہے، تمام کارڈز ناکام ہوچکے، پی ٹی آئی کے پاس اب صرف ناکامی کارڈ بچا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی بنائی ہوئی تباہی کی سرنگ میں داخل ہو چکے جس سے نکلنے کی کوئی راہ نہیں، ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن عمران خان صرف ان سے بات کرنا چاہتے ہیں جو پی ٹی آئی سے بات نہیں کرنا چاہتے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ماضی اور حال ہے مگر اس جماعت کا کوئی سیاسی مستقبل...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کی دھند اب بیٹھنی چاہیے، حساب برابر ہو چکا، ایک دوسرے کو عزت، پہچان اور سیاسی اسپیس دینا ضروری ہے۔بونیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسپیس نہ ملی تو جمہوریت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ  5 اگست کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل سامنے لایا جائے گا، 14 اگست کو بھی ایسی ہی ملک گیر تحریک ہوگی۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 39 پارلیمنٹرینز نااہلی اور سزا کے خطرے میں ہیں، نظام غیر مستحکم ہونے کا اندیشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا اداروں اور عدلیہ پر اعتماد کمزور ہوتا جا رہا ہے، ترقی...
    چین مسلسل 12 سال سے دنیا کی سب سے بڑی صنعتی روبوٹ مارکیٹ برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا بیجنگ () عالمی روبوٹ کانفرنس 2025 سے متعلق پریس بریفنگ میں بتایا گیا  ہے کہ 2024 میں چین کے صنعتی روبوٹ مارکیٹ کی فروخت 3 لاکھ 2 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی، جس کے ساتھ ہی چین نے مسلسل بارہویں سال دنیا کی سب سے بڑی صنعتی روبوٹ مارکیٹ کا درجہ برقرار رکھا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، 2024 میں چین کی روبوٹ سے متعلق پیٹنٹ درخواستوں کی تعداد عالمی سطح پر دائر کی گئی کل روبوٹ پیٹنٹ درخواستوں کا دو تہائی رہی۔ صنعتی ترقی کے پہلو سے، چین روبوٹس کی پیداوار میں دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ صنعتی روبوٹس...
    ہول سیل چینی فی کلو 178 اور پرچون میں 2 سو روپے نرخ مقرر جب کہ مارکیٹ میں چینی کی ترسیل کم ہونے سے نرخ بڑھنے کا امکان  ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چینی کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں، جب کہ پشاور میں پچاس کلو چینی بوری کی قیمت 8900 روپے میں فروخت ہونے لگی۔ ہول سیل چینی فی کلو 178 اور پرچون میں 2 سو روپے نرخ مقرر جب کہ مارکیٹ میں چینی کی ترسیل کم ہونے سے نرخ بڑھنے کا امکان  ہے۔ ڈیلرز نے کہا کہ چینی کی ترسیل رک گئی تو پچاس کلو کی بوری 9 ہزار روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے شوگر ملوں کے خلاف کارروائی اور ذخیرہ اندوزی کے...
    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کیلیے ہاتھ بڑھایا مگر اب سیاست اور نفرت اتنی بڑھ چکی کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ سیاستدانوں نے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنا ختم کردیا ہے، شہباز شریف نے اپوزیشن اور حکومت میں ڈائیلاگ کا ہاتھ بڑھایا مگر ہم سیاست اور نفرت میں اتنے آگے چلے گئے کہ کوئی بات کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو ناجائز کیس میں گرفتار کیا گیا۔ وزیر قانون کی تقریر میں پی ٹی ایک اراکین کی نعرے بازی کی جس پر انہوں نے کہا کہ یہ...
    برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے شہزادی میگھن مارکل کی 44ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے بیٹے شہزادہ ہیری کی جانب محبت بھرا اور حوصلہ افزا اشارہ دیا جسے شاہی خاندان میں ممکنہ مفاہمت کی امیدوں سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اپنے والد اور بھائی کو واپس چاہتا ہوں: شہزادہ ہیری 76 سالہ بادشاہ کو میگھن کی سالگرہ کے دن (4 اگست) خوشگوار موڈ میں عوامی تقریب Mey Highland Games میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا جہاں وہ خصوصی افراد کے ساتھ کھیلوں اور روایتی موسیقی سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ ان کی یہ گرمجوش شرکت ماہرین کے مطابق شہزادہ ہیری کے لیے ایک نرم گوشے کا اظہار بھی ہو سکتی ہے۔ یہ تقریب ایسے وقت میں...
    خیبرپختونخوا کے پسماندہ اور دورافتادہ ضلع کوہستان کے پہاڑی علاقے میں پگھلتے ہوئے گلیشیئر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، جو قریباً 28 سال قبل اسی علاقے میں لاپتا ہوا تھا۔ مقامی نوجوان سیر و تفریح کے لیے پہاڑوں کا رخ کیے ہوئے تھے جب انہوں نے گلیشیئر کے اندر ایک انسانی لاش دیکھی، جو حیرت انگیز طور پر درست حالت میں موجود تھی، نوجوانوں نے فوری طور پر قریبی پولیس کو اطلاع دی۔ یہ بھی پڑھیں: تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز گلگت بلتستان کو کس طرح نقصان پہنچا رہے ہیں؟ کوہستان پولیس نے گلیشیئر سے لاش ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاش کے ساتھ ایک شناختی کارڈ بھی ملا، جس کی مدد سے متوفی کی شناخت نصیرالدین کے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کےلئے 4 ارب روپے کی فوری امداد کا اعلان کر دیا۔  وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کے روز گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ سیلاب سے جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین میں مالی امدادی چیکس تقسیم کئے۔  ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق وزیراعظم کو دورے کے دوران گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ترجمان نے بتایا جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، جبکہ زخمیوں کو 5 لاکھ روپے کے چیکس فراہم کیے گئے، دورے کے دوران وزیراعظم سے گورنر گلگت بلتستان اور وزیراعلیٰ نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں۔...
    ویمن ایکشن فورم کی صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات پر مبنی رپورٹ کے اجراء کی تقریب حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔  رپورٹ کے مطابق سندھ میں 6 ماہ میں 133 خواتین کا قتل ہوا جبکہ21 قتل غیرت کےنام پر ہوئے۔ ویمن ایکشن فورم کی رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں گزشتہ 6 ماہ میں جنسی زیادتی کے 90 کیسز رپورٹ ہوئے۔   رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں 6 ماہ میں خودکشی کے 36 واقعات ہوئے۔   تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یرت کے نام پر قتل صرف قبائلی علاقوں میں نہیں بلکہ کراچی میں بھی ہوئے۔ مقررین نے مزید کہا کہ جاہل سماج ہو یا پڑھا لکھا سماج، عورت کا اسٹیٹس آج بھی وہی ہے، مرد قبائلی...
    یومِ آزادی کے موقع پر معرکۂ حق کی اس تاریخی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے کرنل جی بی شاہ (ریٹائرڈ) نے پاکستان کی بنیادوں میں چھپی قربانیوں اور جذبوں کی داستان کو اجاگر کیا ہے۔ کرنل جی بی شاہ کے مطابق 14 اگست صرف ایک تاریخ نہیں، بلکہ وہ دن ہے جب ایک آزاد اور خودمختار ریاست کا خواب حقیقت کا روپ دھار گیا۔ کرنل جی بی شاہ کا کہنا تھا کہ یومِ آزادی صرف جشن کا دن نہیں بلکہ عزمِ نو کی تجدید کا موقع بھی ہے۔ یہ دن ہمیں ہمارے ان بزرگوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطن عزیز کے لیے بے مثال قربانیاں دیں اور تحریکِ آزادی میں ہر طرح کی مشکلات کا سامنا کیا۔...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)پاور ڈویژن کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آئندہ آٹھ برسوں میں بجلی کی قیمتوں میں اوسطاً25فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔میڈیا رپورٹ میں پاور ڈویژن کے حوالے سے کی گئی ایک پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ آٹھ سالوں میں بجلی کی قیمتوں میں ایک چوتھائی 25فیصد تک اضافہ متوقع ہے جبکہ گزشتہ تین سالوں میں کرنسی کی شدید قدر میں کمی کے باعث بجلی کے نرخوں میں 50فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔پاور ڈویژن کی جانب سے جولائی کے آخری ہفتے میں اسٹیک ہولڈرز سے شیئر کی گئی ورکنگ پیپر کے مطابق 2034ء تک بجلی کا اوسط ٹیرف 29روپے 70پیسے فی یونٹ تک پہنچنے کا امکان ہے،...
     وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پولیس شہدا کا لہو ہماری ریاست کی بنیادہے، ہم اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔یوم شہدا پولیس پر اپنے پیغام میں وزیراعلی مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے ان جانبازوں کو سلام جنہوں نے اپنا خون دے کر وطن کو امن کا گہوارہ بنایا، کسی ماں نے بیٹا، کسی بیوی نے سہاگ اور کسی بچے نے باپ کھو دیا تاکہ ہم سب محفوظ رہیں، پنجاب کے ہر گلی کوچے کا امن کسی شہید کی آخری سانس کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سلام ہے ان مائوں کو جنہوں نے بیٹے شہید کرا دیئے اور ان بیٹوں کو جنہوں نے سر جھکانے سے انکار کیا، پولیس شہدا کا خون...
    پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ سطح کے وفد کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا ہے۔ ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی میزبانی کو ایرانی قیادت نے تاریخی قرار دیا ہے۔ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے سماجی رابطے کی وی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں تحریر کیا کہ ’میں برادر، دوست اور ہمسایہ ملک پاکستان کی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے وفد کو نہایت گرمجوشی اور فراخدلی سے خوش آمدید کہا اور مہمان نوازی کی‘۔انہوں نے کہا کہ ’خصوصی طور پر میں وزیر...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے ساتھی فنکار بلال عباس کے ہمراہ تعلقات اور نکاح سے متعلق افواہوں پر لب کشائی کر دی۔حال ہی میں درفشاں سلیم نے ایک انٹرویو کے دوران مختلف سوالوں کے جوابات اور مختلف معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔دوران انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو اپنے ساتھی فنکار کے ساتھ آسودہ ہونا ضروری ہے بالخصوص جب آپ رومانوی ڈرامہ کر رہے ہوں تو یہ ضروری ہے کہ آپ دونوں ایک ساتھ مطمئن ہوں تاکہ سکرین پر آپ کی کیمسٹری دکھائی دے، میرا اور بلال عباس کا تعلق ایسا ہی تھا جس کی وجہ سے ہماری آن سکرین جوڑی پہلے دن سے لوگوں...
    بھارت کے مشہور کامیڈین اور ٹی وی میزبان کپل شرما اور ان کی اہلیہ گنی شرما نے حال ہی میں کینیڈا میں اپنے کیفے پر ہونے والے خوفناک فائرنگ کے واقعے کے بعد پہلی بار ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ دونوں نے میئر برینڈا لاک اور سری پولیس سروس کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس واقعے کے بعد ان سے محبت اور تعاون کا مظاہرہ کیا۔ کپل شرما، جو ان دنوں اپنے کامیڈی شو دی گریٹ انڈین کپل شو کے ذریعے لاکھوں دلوں پر راج کر رہے ہیں، اس واقعے کے بعد خبروں کی زینت بنے۔ اس واقعے پرانہوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ کیفے اب دوبارہ کھل چکا ہے اور کپل اور گنی نے...
    ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2025ء) چئیرمین جنوبی پنجاب(پاکستان بزنس فورم ) و چیئرمین خصوصی کمیٹی بحالی کاٹن صنعت فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی ) ملک سہیل طلعت نے کہا پاکستان میں کپاس کی فصل کی صورتحال اس سال بھی تشویشناک ہے۔  یکم اگست 2025 تک پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (PCGA) کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کپاس کی مجموعی آمد 5 لاکھ 93 ہزار 821 بیلز رہی، جو گزشتہ سال اسی تاریخ تک 8 لاکھ 44 ہزار 257 بیلز تھی۔ اس طرح ایک سال میں تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار بیلز کی کمی ہوئی، جو 30 فیصد سے زیادہ بنتی ہے۔صوبہ وار جائزہ لیا جائے تو پنجاب میں اب تک...
    غزہ میں خوراک کے شدید بحران کے شکار فلسطینی خاندانوں کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان کی 28 ویں کھیپ اسلام آباد سے روانہ کر دی گئی۔ امدادی سامان کی نئی کھیپ این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے روانہ کی گئی۔ خصوصی طیارے میں امداد ی سامان، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن، این ڈی ایم اے حکام نے روانہ کیا۔ امداد اسلام آباد سے اردن کے دارالحکومت عمان پہنچے گا اور پھر غزہ کے بے گھر فلسطینی بہن بھائیوں اور بچوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے الخدمت فائونڈیشن کےکاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی...
    بھارتی اداکارہ اور سابق رکنِ پارلیمنٹ دیویا اسپاندانہ المعروف رمیا کو سوشل میڈیا پر قتل اور ریپ کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رمیا نے بینگلورو پولیس کو درخواست دی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں 43 مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے سنگین نوعیت کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ پولیس نے اداکارہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سائبر کرائم ونگ کے ذریعے تحقیقات کا آغاز کیا اور متعدد مشتبہ اکاؤنٹس کا سراغ لگایا۔ ان میں سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا، جنہوں نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ دھمکیاں دینے والے...