2025-11-10@07:13:49 GMT
تلاش کی گنتی: 149464
«اور نصاب»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-2-8 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کو حیدرآباد انڈسٹریز کی اصل نمائندگی کرنے پر ایک اور اعزاز حاصل ہوا۔ چیئرمین زبیر گھانگرا کو حکومتِ سندھ کے محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیومن رائٹس کمیٹی حیدرآباد کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔محکمہ انسانی حقوق حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن مورخہ 7 نومبر 2025ء کے مطابق، کمیٹی کی تشکیل انسانی حقوق کے فروغ اور خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے کی گئی ہے، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کریں گے۔ کمیٹی میں ایس ایس پی، سپرنٹنڈنٹ جیل، ڈسٹرکٹ آفیسران برائے تعلیم، صحت، ویمن ڈویلپمنٹ اور سماجی بہبود سمیت مختلف محکموں کے نمائندگان شامل ہیں۔اس موقع پر چیئرمین سائٹ ایسوسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-2-7 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاک محافظ فورم کے زیر اہتمام شاعر مشرق علامہ اقبال کی یوم پیدائش کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی ۔جس سے تنظیم کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد اخلاق شیخ نے کہا کہ علامہ اقبال بر صغیر کے عظیم شاعر تھے انہوں نے جدوجہد ازادی کے لیے اپنی شاعری کے ذریعے عوام میں سیاسی شعور بیدار کیا اور جب قوم کو عظیم شاعر کی شاعری کے ذریعے سیاسی شعور ملا تو انہوں نے آزادی کے لیے جدوجہد شروع کر دی اور علامہ اقبال کا یہ خواب مسلمانوں کی آزادی قائد اعظم کی صورت میں شرمندہ تعبیر ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ٓاج ہم جن سنگین مسائل سے دوچار ہیں یہ سب اپنے بزرگوں اور عظیم...
سینیٹ وقومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹیوں کا اجلاس ،مسلح افواج کے سربراہوں کے تقرر سے متعلق مجوزہ ترمیم منظور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت + مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مسلح افواج کے سربراہوں کے تقرر سمیت 27ویں آئینی ترمیم کی شق وار49ترامیم کی منظوری دے دی جس کے بعد اسے آج سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت کو تاحیات استثنا حاصل ہوگا اور ترمیم کے تحت ماضی کے مقدمات بھی پر بھی یہ ترمیم نافذ العمل ہوگی۔ وزریراعظم شہباز شریف اور اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے آئینی استثنا لینے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زیرالتوا مقدمات کے فیصلے کی مدت 6 ماہ سے بڑھا کرایک سال کرنے کی ترمیم منظور کرلی گئی۔ ایک سال تک مقدمے کی پیروی نہ ہونے پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دوران طالبان وفد نے اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی اور غیر سنجیدہ بیانات اور الزام تراشی کے ذریعے ماحول خراب کیا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور برادر ممالک ترکیہ اور قطر کی میزبانی میں 7 نومبر کو استنبول میں مکمل ہوا۔ بیان میں کہا گیا کہ ’پاکستان، دہشت گردی کے بنیادی مسئلے پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات کے حل کے لیے ترکیہ اور قطر کی مخلصانہ اور مثبت کوششوں کو سراہتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 4 برسوں کے دوران، جب سے طالبان حکومت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے27 ویں ترمیم پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترمیم ہولناک اور ملک کے لیے تباہ کن ہے، اس ترمیم میں صدر پاکستان کے لیے تاحیات استثنا اور محاسبہ کے نظام کے خاتمے کی جو تفصیلات سامنے آرہی ہیں وہ ہولناک ہیں، اپوزیشن اسے کلیتاً مسترد کرے۔ عوامی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پراپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ27 ویں ترمیم دینی، آئینی، جمہوری، سماجی و سیاسی اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے اور یہ نظام انصاف پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قوم انگشت بدنداں ہے کہ پی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے بند نہ ہوئے اور 8 اکتوبر 2023 سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 79ہزار سے اوپر چلی گئی ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں تباہ ہونے والی عمارتوں اور دیگر مقامات کے ملبے میں دبی فلسطینیوں کی لاشوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے مزید 15 فلسطینی قیدیوں کی میتیں فلسطینی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔ جواب میں حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کی، غزہ میں رہ جانے والے یرغمالیوں کی لاشوں کی تعداد 5 رہ گئی ہے۔ اس کے علاوہ لبنان پر بھی اسرائیل کے حملے جاری ہیں جس میں 3...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی وہ واحد سیاسی و دینی قوت ہے جو شہر قائد اور ملک بھر میں ظلم، نا انصافی اور کرپٹ نظام کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے، کراچی کے عوام اگر آج بجلی، پانی، ٹرانسپورٹ اور سیوریج جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہیں تو اس کی اصل وجہ حکمران طبقے کی نا اہلی، بد عنوانی اور عوام سے بے حسی ہے، کراچی میں بجلی کا بحران، پانی کی قلت، سیوریج کی تباہ حالی اور سڑکوں کی خستہ حالی سب کے سامنے ہے، اگر کوئی آواز ان مسائل پر بلند ہوتی ہے تو وہ جماعت اسلامی کی آواز ہے، ہم نے کے الیکٹرک کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد و راولپنڈی کے 10 افسران سمیت 13 افراد کے خلاف کرپشن و دیگر الزمات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے اسلام آباد میں میگا کرپشن اسکینڈل کے تحت نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر ملکیوں کے زیر انتظام قائم 15 کال سینٹرز میں مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں پر چینی باشندے و افسران سمیت 13 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکیوں کے زیر انتظام قائم 15 کال سینٹرز میں مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں کی پشت پناہی کرکے اور تحفظ دینے کے نام پر ماہانہ بھاری رشوت وصول کرنے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ 804 تسبیح والا آئے گا اور یہ تمام ترامیم ملیا میٹ ہوجائیں گی،بس اْس کے آنے کی دیر ہے۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 27 ویں ترمیم سے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا، اس ترمیم سے آپ آزاد عدلیہ کو گرفتار کر رہے ہیں، علامہ اقبال کا آج یوم پیدائش ہے، علامہ اقبال کے خواب والے پاکستان کے ساتھ ہم کیا کرنے جا رہے ہیں؟۔پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ ایسی قانون سازی کوئی پہلی بار نہیں ہورہی، میں تو حکومت کو کہتا ہوں آپ مزے کریں اور اس کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شام کے صدر احمد الشرع اہم دورے پر امریکا پہنچ گئے ہیں جہاں آج پیر کو ان کی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوگی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق 1946ء میں آزادی حاصل کرنے کے بعد کسی بھی شامی صدر کا اس نوعیت کا یہ امریکا کا پہلا دورہ ہو گا۔صدر ٹرمپ کی مئی میں علاقائی دورے کے دوران احمد الشراع سے ریاض میں پہلی ملاقات ہوئی تھی۔شام کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی ٹام براک نے گزشتہ ماہ اس امید کا اظہار کیا تھا کہ دورہ کے دوران احمد الشراع داعش کے خلاف امریکی قیادت میں قائم بین لااقوامی اتحاد کا حصہ بننے کے لیے معاہدے پر دستخط کریں گے۔سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکا دمشق کے قریب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-01-12 جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب نے حج 2026 کے معاہدے پر باضابطہ طور پر دستخط کر دیے، رپورٹ کے مطابق سعودی نائب وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط اور پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر سید عطاالرحمن نے ہفتے کو جدہ میں معاہدے پر دستخط کیے۔ حج اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک ہے، جو ہر سال دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان ادا کرتے ہیں، پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے سب سے بڑے حج کوٹے میں سے ایک ملتا ہے۔ ڈاکٹر سید عطاالرحمن نے اللہ کے مہمانوں کی میزبانی اور سہولتوں کی فراہمی میں سعودی حکومت کی شاندار کاوشوں پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے کہا گزشتہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-01-11 نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان کی پیش کردہ ہتھیاروں کے کنٹرول اور جوہری سلامتی سے متعلق 4 قراردادیں منظور کر لیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ عالمی ادارے کی جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی کی پہلی کمیٹی نے پاکستان کی پیش کردہ 4 قراردادیں منظور کر لیں جن میں علاقائی تخفیف اسلحہ، اعتماد سازی اور جوہری سلامتی کی یقین دہانیوں کے اقدامات شامل ہیں۔ مستقل مشن نے کہا کہ کمیٹی نے علاقائی تخفیف اسلحہ اور علاقائی اور ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات کے عنوان سے اپنی دو قراردادیں متفقہ طور پر منظور کیں۔دوسری دو قراردادیںجوہری ہتھیاروں کے استعمال یا استعمال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-01-9 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے ویتنام اور ایران کے ساتھ معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیشرفت کی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت داریوں میں وسعت آ رہی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو نئی سمت دینے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کی ویتنام اور ایران کے سفیروں سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات، سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ترجیحی تجارتی معاہدہ کے تحت ٹیکس میں کمی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے عزم کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-01-10 تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس دوران دوطرفہ تعلقات علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایران کے خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک ایران تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا، ایرانی وزیرِ خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے اور اختلافات کے پرامن حل پر زور دیا۔ ایران نے پاک، افغان کشیدگی میں کمی اور خطے کے استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ ایرانی وزیرِ خارجہ نے دونوں برادر، ہمسایہ اور مسلم ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-01-8 باکو (مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے وزیرِ خارجہ حکان فیدان، وزیرِ دفاع یشار گولر اور انٹیلی جنس چیف ابراہیم کالن اگلے ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے تاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات چیتکی جا سکے۔ صدر اردوان نے یہ اعلان اتوار کے روز آذربائیجان سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ ذرائع کے مطابق استنبول میں ہونے والے پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئے ہیں۔ مذاکرات میں فریقین سرحد پار دہشت گردی کی نگرانی کے طریقہ کار پر اتفاق نہ کر سکے۔ پاکستانی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی کہ ‘‘بات چیت ختم ہوچکی ہے’’ اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251110-01-7 کوالالمپور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب 3 کشتیوں کے ڈوبنے کے دلخراش واقعے میں 300 سے زاید تارکین وطن لاپتا ہوگئے، جبکہ 10 افراد کو زندہ بچالیا گیا اور ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق ملائیشین میری ٹائم اتھارٹی نے بتایا کہ واقعہ 3 دن قبل پیش آیا جب متعدد کشتیوں نے غیر قانونی طور پر ملائیشیا میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ کشتیوں میں میانمار، روہنگیا اور بنگلا دیشی تارکین وطن سوار تھے۔ رپورٹس کے مطابق، ابتدائی طور پر 300 سے زاید افراد ایک بڑے جہاز میں سوار تھے، جنہیں بعد میں 3 چھوٹی کشتیوں میں تقسیم کیا گیا ، ہر کشتی میں تقریباً...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-01-4کراچی(مانیٹر نگ ڈ یسک )تھانہ غربی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچھڑے کا گوشت ‘‘چھوٹے گوشت’’ یعنی دبنے بکرے کے نام پر فروخت کرنے والے منظم گروہ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی اور اس دوران 7 ذبح شدہبچھڑے برآمد ہوئے اور ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان طویل عرصے سے شہریوں کو دھوکا دیے رہے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان بڑے جانور کا گوشت بطور چھوٹا گوشت مختلف مشہور ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو سپلائی کر رہے تھے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث دیگر افراد اور ہوٹل مالکان کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔انہوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-01-3راولپنڈی(مانیٹر نگ ڈ یسک ) سعودی عرب نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل شمشاد مرزا کو ’’کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر آف دی ایکسیلینٹ کلاس‘‘ سے نوازا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نشان امتیاز ملٹری نے سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے ملاقات کی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران عالمی اور خطے کی صورتحال سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں فوجی قیادتوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط بھائی چارے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-01-2 پشاور(آن لائن)چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد شیرپاؤ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے فوج مخالف نفرت انگیز بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا فوج کے خلاف حالیہ بیان جذبات اور فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دے گا۔ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا فوج کے خلاف حالیہ بیان جذبات اور فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دے گا۔پاک فوج دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے۔ آفتاب احمد شیرپاؤ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان کی وضاحت بھی درست نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل...
ملک میں اس وقت سب کی نظریں 27 ویں آئینی ترمیم پر لگی ہیں۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد یہ ترمیم سینیٹ میں پیش کی گئی اور اس کا مسودہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔ اس مسودے پر مکمل مشاورت کے بعد اسے حتمی منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ 27ویں ترمیم کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف ماہرین کو مدعو کیا گیا۔ ان سے ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ ڈاکٹر اعجازبٹ (سینئر تجزیہ کار) آئینی ترمیم کیلئے آئین میں دیا گیا طریقہ کار اپنانا انتہائی اہم ہے۔ ضروری ہے کہ ترمیم پر سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں میں طویل...
گزشتہ کالم کے اہم نکات‘ توجہ کے لیے پیش کر کے آگے بڑھتا ہوں۔ معمولی سی ورزش‘ معتدل غذا اور وقت کے بہتر استعمال کو ذہن میں رکھیئے۔ تھوڑی دیر کے لیے مکمل اکیلے خاموشی سے بیٹھ جایئے ۔ سوچیے کہ کون سی ایسی چیزیں ہیں جو آپ کے چہرے پر خوشی کے آثار لاتی ہیں۔ اس کے بالکل متضاد‘ وہ کون سے عناصر ہیں جن سے رنج پہنچتا ہے۔ اب ان تمام کی فہرست بنایئے ۔ یہ لسٹ صرف اور صرف آپ کی ذات کے لیے ہے۔ اسے کسی کو بھی نہ دکھایئے۔ جو معمولات آزار کا باعث بنتے ہیں، ان پر لکیر لگایئے اور ساتھ ہی انھیں زندگی سے نکال دیجیے ۔ مت سوچیے کہ یہ کتنے قربت...
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے دفعہ 144 پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکل، سیاہ شیشے اور دھماکا خیز مواد کی نقل و حمل پر پابندی ہوگی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے اور نقاب کرنے پر پابندی ہوگی۔ نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اسلحے کی نمائش اور پانچ یا اُس سے زائد افراد کے اجتماع پر پہلے سے پابندی عائد ہے جس میں اب 30 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے نوٹی فکیشن میں لکھا کہ یہ اقدامات امن و امان کی صورت حال کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان نے ملک بھر میں اپنا 56 یوم تاسیس منایا۔ اس حوالے سے بڑی تقریب لاہور میں این ایل ایف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوئی، جس کے مہمان خصوصی نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی تھے اور دوسری بڑی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پروفیسر شفیع ملک بانی صدر این ایل ایف تھے اور اس میں این ایل ایف کے سابق صدور اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی اور این ایل ایف کو ملک کی سب سے بڑی نمائندہ فیڈریشن ہونے کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔ قومی سطح پر وفاقی سے فریقی مشاورتی کونسل میں سینئر شریک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ، مرکزی نائب صدر تشکیل احمد صدیقی، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر، NLF ڈہرکی زون کے صدر عبد الفتاح ملک، جنرل سیکرٹری عبد الستار سیال، حیدرآباد زون کے صدر عبد القیوم بھٹی، سینئر نائب صدر مبین راجپوت، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین، انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام کی تیاریوں اور محنت کشوں کو شرکت کروانے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا۔ جس میں سندھ بھر کے محنت کشوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور متفقہ فیصلہ کیا کہ جماعت اسلامی کے اجتماع عام سے ملک کی مظلوم عوام اور غریب محنت کشوں کو بڑی توقعات وابستہ ہیں کیونکہ...
سینئر مزدور رہنما سلیم یوسف سے EPWA کے جنرل سیکرٹری علمدار رضا اور محمد اخلاق، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی اسپتال میں عیادت کر رہے ہیں۔سلیم یوسف دل کے کامیاب آپریشن کے بعد گھر منتقل ہوگئے ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">متحدہ پاکستان کے دور میں 18 مئی 1968 کو صنعتی ملازمین سے متعلق قانون کو یکجا اور اس میں ترمیم کرکے مغربی پاکستان صنعتی و تجارتی (احکامات قائمہ) آرڈیننس 1968 نافذ کیا گیا تھا۔ اس قانون کو وضع کرتے وقت پچھلے صنعتی و تجارتی ملازمت (احکامات قائمہ) آرڈیننس 1960 (آرڈیننس نمبر III آف 1960) کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔ صنعتی و تجارتی ملازمت (احکامات قائمہ) آرڈیننس 1968مسلمہ طور پر کارکنوں کے لیے ایک جامع فلاحی قانون کا درجہ رکھتا ہے۔ اس آرڈیننس کا اطلاق پورے پاکستان پر ہوتا ہے، ماسوائے مرکزی اور صوبائی حکومت کے اداروں کے۔ اس قانون کے ذریعے صنعتی ملازمت سے متعلق قانون میں ترمیم اور اس کو یکجا کیا گیا ہے۔ اس شیڈول...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن ہزارہ خیبر پختونخوا کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری ایبٹ آباد میں منعقد ہوئی اور خیبر پختونخوا جنوبی کے عہدیداروں کے حلف کی تقریب بنوں میں منعقد ہوئی۔ نو منتخب عہدیداروں کا انتخاب حلف کی تقاریب میں دونوں جگہ مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ فیصل عباسی نے ہزارہ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر، کبیر یوسف زئی، فضل قدیم، شجاع الحق، فیصل ملک شریک ہوئے اور ضلعی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا۔ جبکہ بنوں میں پروفیسر اجمل خان نے صوبائی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا اور ملک شمس القمر، عنایت اللہ، ملک اللہ نور، بشیر خان،احسان اللہ نے ضلعی ذمہ داران کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ اس موقع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مزدور رہنما پیر زادہ امتیاز سید اور سائرہ امتیاز سید (سابق ممبر ضلع کونسل گجرات) کی برسی کے موقع پر آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز APFUTU کے زیر اہتمام منعقدہ پنجاب لیبر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیشل ایڈوائزر انٹرنیشنل پارلیمنٹرین کانگریس میجر جنرل فدا حسین ملک نے کہا کہ پاکستان میں 9 کروڑ مزدور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، یہ مزدور ہی ہیں جن کی دن رات کی محنتوں نے پاکستان کو دنیا کے نقشے میں ایک الگ عزت بخشوائی، کسان کی بدولت زرعی اجناس، مزدور وں کی بدولت سرامکس، ٹیکسٹائل، لیدر، گارمنٹس، فین، فرنیچرز، کارپٹ، فٹ بال، سپورٹس ایسیسریز، جراحی آلات سمیت پاکستان پوری دنیا میں اپنا ایک منفرد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">-1تعارف: بلوچستان پاکستان کا وہ خطہ ہے جو قدرتی وسائل سے مالامال ہونے کے باوجود انسانی ترقی کے اشاریوں میں سب سے پسماندہ ہے۔ صوبے کے پہاڑوں کے نیچے چھپے کوئلے، تانبے، سونے اور گیس کے ذخائر پاکستان کی صنعتی و تجارتی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ ان وسائل کے دوہنے میں سب سے زیادہ حصہ کوئلے کی کان کنی کا ہے، جس نے ہزاروں مزدوروں کو روزگار فراہم کیا ہے۔ تاہم، یہی شعبہ مزدوروں کے لیے سب سے زیادہ خطرناک اور غیر منصفانہ بھی ہے۔ بلوچستان کے کوئلہ کان کن نہ صرف غربت، بیماری اور سماجی محرومی کا شکار ہیں بلکہ ریاستی و نجی اداروں کی مجرمانہ غفلت کے باعث ان کی زندگیاں ہر لمحہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں صوبہ سندھ کا سب سے زیادہ کما کر دینے والا شہر کراچی ایک ایسا عظیم الشان شہر ہے کہ جسے طرح طرح سے لوٹا جارہا ہے اور تقریباً روزانہ کی بنیاد پر اب یہ سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے کہ دورِ جدید کے تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس شہر لاوارث کو لوٹنے کے نئے نئے دھندے متعارف کروائے جارہے ہیں۔ حال ہی میں ایک نیا طریقہ جو کہ ای چالان کے نام سے رائج کیا گیا ہے اس کے بنیادی مقاصد بہت اچھے ہیں لیکن نمبر پلیٹس کے لولی پاپ کی طرح یہ طریقہ بھی فلاپ ہوتا نظر آرہا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر عوام الناس اور خصوصاً مزدور طبقے کو اس معاملے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں ریاستی پالیسیوں کا سب سے بڑا تضاد ’’سلیب سسٹم‘‘ ہے۔ یہ ایسا جال ہے جس میں عام آدمی اور سرکاری ملازم دونوں پھنستے ہیں اور نکلنے کا کوئی راستہ نہیں پاتے۔ سلیب کے نام پر کبھی بجلی کے بلوں میں عوام سے اضافی پیسے نکلوائے جاتے ہیں اور کبھی ریٹائرڈ ملازمین کی زندگی بھر کی کمائی پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے۔ یوں یہ ایک ایسا دو دھاری ہتھیار ہے جو ہر طرف سے غریب اور ملازم پیشہ طبقے کو زخمی کرتا ہے۔ بجلی کے نظام میں 200 یونٹ کی ایک مصنوعی لکیر کھینچی گئی ہے۔ عوام کو یہ بتایا جاتا ہے کہ اس حد تک رعایتی نرخ ملیں گے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ جیسے ہی...
دوحہ کے بعد اب استنبول میں بھی پاک افغان امن مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں ۔ دوحہ اور ترکیہ نے اسلامی اور برادرانہ اخلاص کے ساتھ، ثالثی کے فرائض انجام دیتے ہُوئے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کروائے، اِس مستحسن نیت کے ساتھ کہ افغانستان اور پاکستان میں مزید کوئی بڑا تصادم جنم نہ لے سکے۔ افغان مُلّا حکمران طالبان کی ضد اور ہٹ دھرمی کے کارن یہ مذاکرات پہلے دوحہ میں ناکام ہُوئے اور اب استنبول میں ۔ یعنی قطر اور ترکیئے کی میزبانیوں کے نتائج صفر نکلے ۔ ذمے دار افغان حکمران طالبان ہیں۔ شاید اس لیے بھی یہ مذاکرات ناکامی پر منتج ہُوئے ہیں کہ مبینہ طور پر افغان طالبان کی ڈوریاں بھارت سے ہلائی جا...
ہماری کائنات کی عمر 1380 کروڑ سال ہے۔ گوگل نے ایک پاور فل چپ بنائی ہے ۔ جس کا نام Willow چپ ہے جو ثابت کرتی ہے کہ ہماری کائنات سنگل نہیں ملٹی پل یونیورس ہے ۔ یعنی اس کا مطلب یہ ہے کہ کائنات ایک سے زیادہ ہیں ۔ جب کہ موجودہ کائنات میں ہی کروڑوں کہکشائیں ہیں اور ان میں ہر ایک میں اربوں ستارے ہیں ۔جن کا فاصلہ زمین سے کروڑوں نوری سال کے فاصلے پر ہے ۔ روشنی 3لاکھ کلومیٹر فی سیکنڈ کے حساب سے سفر کرتی ہے ۔اس کو آپ دنوں، ہفتوں، مہینوں اور سال میں ضرب دیتے جائیں تو اسے ایک نوری سال کہتے ہیں ۔ کوانٹم کمپیوٹر کی وجہ سے اتنی تیزی آئے...
خواجہ سعد رفیق نے ایک ایسی بات کہہ دی ہے جو اگر کچھ لوگوں کی سمجھ میں آ گئی توامکان ہے کہ اس ملک کا نظریاتی لینڈ اسکیپ ہی تبدیل ہو جائے گا۔ خواجہ صاحب نے کیا کہا ہے، یہ سمجھنے کے لیے ضروری محسوس ہوتا ہے کہ کچھ ذکر مولانا مودودیؒ کا ہو جائے اور ان کی رعایت سے مخدومی الطاف حسن قریشی صاحب کا۔مخدومی الطاف حسن قریشی کو دنیا صحافی کی حیثیت سے جانتی ہے۔ وہ یقیناً صحافی ہیں لیکن ان کی اصل شناخت اردو ڈائجسٹ ہے جو انھوں نے اپنے برادرِ بزرگ جناب اعجاز حسن قریشی مرحوم کے ساتھ مل کر ساٹھ کی دہائی میں شایع کیا تھا۔ اردو ڈائجسٹ کے ذکر پر غالب کی یاد آتی...
میاں بیوی کے جھگڑے جب شدت اختیار کرجاتے ہیں تو اس کا نتیجہ شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل، عام بات تھی اور ذمے دار ہمیشہ بیوی کو ہی ٹھہرایا جاتا تھا۔ ان پڑھ معاشرے اور پس ماندہ علاقوں میں خواتین کا قتل، ان کے آشنا سے تعلقات کو قتل کا لائسنس تو نہیں دیتا مگر نام نہاد غیرت کے نام پر ملک میں بدچلنی کا الزام لگا کر عورت اور مرد کو کاروکاری قرار دے کر موت کے گھاٹ اتارنے والوں کو کبھی موت کی سزا نہیں ہوتی اور مجرم چند سال کی سزا کاٹ کر بری ہو جاتا ہے اور معاشرہ اسے مطعون بھی نہیں کرتا جس کی وجہ سے کاروکاری کے تحت قتل کی وارداتوں میں اضافہ...
ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا تولسانی رنگ دیا گیا، آفاق احمد کی ڈمپر ایسوسی ایشن سے ملاقات
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ڈمپر یا ہیوی ٹریفک حادثات پر قوانین پر عملدرآمد کی اپیل کی تو پیپلزپارٹی نے اسے لسانی رنگ دے کر مہاجر پختون فسادات کروانے کی کوشش کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد سے اُن کی رہائش گاہ ڈیفنس میں انصاف ٹرک ڈمپر ایسوسی ایشن اور آل ٹرک ڈمپر اونر ایسوسی ایشن کے مشترکہ وفد نے حاجی یوسف اور آغا میاں جان کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی گرینڈ الائنس کے سربراہ اسلم خان بھی موجود تھے۔ وفد کے سربراہ نے آفاق احمد سے کہا کہ ہمیں حادثات میں انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ ہے، کوئی انسان جان بوجھ کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی تحقیق کے مطابق ہاتھ سے لکھنا ٹائپنگ کے مقابلے میں دماغ کو زیادہ فعال کرتا ہے، اطالوی ماہرین نے بتایا کہ ہینڈ رائٹنگ سے دماغ کے یادداشت، حرکت اور تخلیقی حصے زیادہ سرگرم ہوتے ہیں، ٹائپنگ میں محدود موٹر عمل سے دماغی شمولیت اور حسی فیڈ بیک کم،ہاتھ سے نوٹس پر طلبا بہتر یاد رکھتے ہیں۔ تحقیق میں تعلیمی اداروں کو تجویز دی گئی ہے کہ ڈیجیٹل تعلیم کے ساتھ ہاتھ سے لکھنے کی مشق کو بھی شامل کیا جائے ہاتھ سے لکھنے کے دوران دماغ کے وہ حصے زیادہ سرگرم ہو جاتے ہیں جو حرکت، احساس اور یادداشت سے تعلق رکھتے ہیں۔ ویب ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک اسپتال کے ڈائریکٹر نے بزرگوں کے لیے پانچ قیمتی مشورے دیے ہیں: “آپ بیمار نہیں ہیں، آپ صرف بوڑھے ہو رہے ہیں۔”بہت سی چیزیں جنہیں آپ بیماری سمجھتے ہیں، دراصل جسم کے بڑھاپے کی علامتیں ہیں۔1. یادداشت کی کمزوری یہ الزائمر نہیں بلکہ دماغ کا خود حفاظتی نظام ہے۔ اگر آپ صرف چابی یا چیزیں کہاں رکھی ہیں بھول جاتے ہیں مگر بعد میں ڈھونڈ لیتے ہیں، تو یہ ڈیمنشیا نہیں۔ 2. چلنے میں سستی یا لڑکھڑاہٹ یہ فالج نہیں بلکہ پٹھوں کی کمزوری (Degeneration) ہے۔ علاج دوائی نہیں بلکہ حرکت ہے۔ جتنا ہو سکے چلیئے، متحرک رہیئے۔. نیند نہ آنا (انسومنیا)یہ بیماری نہیں بلکہ دماغ کا اپنی رفتار بدلنا ہے۔عمر کے ساتھ نیند کے اوقات بدل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بلوچستان کی خواتین آج زندگی کے ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں اور کاروبار ان میں سے ایک نمایاں میدان بنتا جا رہا ہے۔اس تبدیلی کی قیادت وہ باہمت خواتین کر رہی ہیں جو گھر کی چہار دیواری سے نکل کر معیشت کے میدان میں بھی اپنا مقام بنا رہی ہیں۔ ایسی ہی ایک روشن مثال پنجگور کی شبانہ حنیف ہیں جنہوں نے نہ صرف کھجور کے روایتی کاروبار کو ایک نیا رنگ دیا بلکہ اپنی کامیابی سے ہزاروں خواتین کے لیے اُمید کی کرن بھی بن گئیں۔حال ہی میں کراچی ایکسپو میں لگایا گیا شبانہ کا خوبصورت سٹال محض ایک تجارتی گوشہ نہیں تھا بلکہ بلوچستان کی ثقافت کا دلکش عکس تھا۔ پنجگور کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب میں ریاض سیزن 2025 کے تحت بین الاقوامی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مختلف ممالک کے ثقافتی ویک منانے کا آغاز السویدی پارک میں شروع کر دیا گیا ہے حکام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ریاض سیزن سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور سیاحوں کے لیے ہر سال سویدی پارک میں وسیع پیمانے پر ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کرتا ہے جس میں مختلف ممالک کی ثقافت سے آگاہی حاصل ہوتی ہے ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منسٹری آف میڈیا اور ریاض سیزن کے باہمی اشتراک سے بین الاقوامی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے سویدی پارک میں آج سے دنیا کے مختلف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گزشتہ شب چوہدری امجد گجر کی جانب سے ایک پُروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری امجد گجر نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان انویسٹر فورم کے صدر شفقت محمود تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں کاروباری طبقے کے کردار کو ملکی معیشت کی ترقی کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کے لیے پُرامن اور کاروبار دوست ماحول ناگزیر ہے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض انجم اقبال نے انجام دیے جنہوں نے اپنے دلکش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویسٹرن پروانس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلیو پی سی اے) کے زیراہتمام کنزا مشروپ بنانے والوں کے تعاون سے پہلی سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن انڈر-19 چمپیئن شپ کا تاج آئی آئی ایس جے (گرلز) نے فائنل پی آئی ایس جے رحاب (گرلز) کو10وکٹوں سے شکست کرٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ پی آئی ایس جے رحاب (گرلز) نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 12 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر67 رنز بنائے۔ عریدہ نے سب سے زیادہ 21 گیندوں پر20 رنزبنائے۔ تحریم 11 رنز بناکرنمایاں رہیں۔ نجوا اورطوبہ دونوں نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں فاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف بغیرکسی وکٹ کے نقصان پر 10.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔ اوپنرزنجوا 20...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدہ میں سماجی رابطہ کمیٹی کے زیر اہتمام مطعم و مطبخ مکملہ میں ایک اہم فکری و سماجی نشست منعقد ہوئی جس کا عنوان تھا ” سوشل میڈیا پر جھوٹی خبر پھیلانے والا سچا نہیں ہو سکتا” اس پروگرام کا مقصد عوام میں یہ شعور پیدا کرنا تھا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو بغیر تحقیق کے آگے بڑھانا معاشرتی بگاڑ، بداعتمادی اور فتنہ کا سبب بن سکتا ہے۔ نشست صدارت معروف سماجی و کارورباری شخصیت راجہ ریاض نے ۔ جبکہ سعودی عرب سے شائع ہونے والے پہلے اردو روزنامہ سابق “اردو نیوز” کے سیننئر صحافی عبدالستار نظر حجازی مہمانِ خصوصی تھے۔ محفل میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے دانشوروں، طلبہ اور سوشل...
جدہ: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈشیلڈ ایک بار پھرٹوٹ گئی۔ جس کے باعث طیارہ جدہ ایئرپورٹ پر گراؤنڈ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بوئنگ777کی ونڈشیلڈ پہلی مرتبہ جمعرات کو34ہزارفٹ کی بلندی پر ٹوٹی، بوئنگ طیارے پر لگائی ونڈ شیلڈ تیسرے دن ہی ٹوٹ گئی۔ ونڈ شیلڈ کی اندرونی اور بیرونی دونوں پرتیں چٹخ گئی ہیں۔ متاثرہ طیارے کی ونڈشیلڈ ہائی اسپیڈ ٹیپ سے جوڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق طیارے میں نئی ونڈشیلڈ کے بجائے گراؤنڈ طیارے پر لگی ونڈشیلڈ نکال کر لگائی گئی۔ ذرائع کے مطابق طیاروں کی بدحالی اور اسپیئر پارٹس نہ ہونے سے متعلق انجینئرز کے خدشات درست ثابت ہو رہے ہیں۔
اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاق کی مضبوطی، ملک کے وسیع مفاد، صوبوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے اور گورننس کو بہتر بنانے کی غرض سے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے ہم سب نے مل کر کوشش کی، تمام اتحادی جماعتوں نے قومی سوچ کا بھرپور ساتھ دیا، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ اتوار کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا، جس میں اتحادی جماعتوں کے سینئٹرز اور وفاقی وزرا سمیت ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم کیوایم، بلوچستان عوامی پارٹی اور اے این پی کے سینٹرز بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم کی جانب سے...
پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے 27ویں ترمیم کے ذریعے آئین اور جمہوریت کو روندا جارہا ہے، جتنے بھی طاقتور لوگ آئے انہوں نے آئین کو پامال کیا ہے، 27 ویں آئینی ترمیم نہ آئینی ہے اور نہ جمہوری ۔ پشاور بی آر ٹی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی عمران خان کا تحفہ ہیں، انہوں نے خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے ضلع خیبر تک بی آر ٹی بسوں کو بڑھانے کا اعلان کیا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ میں خود جائزہ لینے آیا ہوں، نئے روٹس جس میں باڑہ کا روٹ بھی شامل ہے شروع کررہے ہیں، 50 بسیں منگوائی گئیں ہیں جبکہ مزید 50 بسیں منگوانے...
ملاکنڈ: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لعل محمد خان کئی بار قومی اور صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے تھے۔ وہ ذوالفقار علی بھٹو کے دورِ حکومت میں سینیٹر بھی رہے۔ لعل محمد خان ابتدائی سیاسی دور ہی سے پیپلز پارٹی سے وابستہ تھے اور انتقال کے وقت طویل علالت میں تھے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما اور سابق سینیٹر و وفاقی وزیر لعل محمد خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ گورنر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
کراچی:آسٹریلیا کی نیو ساؤتھ ویلز قانون ساز اسمبلی کی رکن جولیا فن بین الاقوامی ہاکی کھلاڑی عبداللہ بابر کو موربینک ہاکی گراؤنڈ سڈنی آسٹریلیا میں پاکستان اسپورٹس کلب آسٹریلیا ہاکی ٹیم کے کپتان کو ہاکی میں تعریفی سرٹیفکیٹ دے رہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) منگھوپیر کو اپنے دوبچوں کو بچاتے ہوئے باپ نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ایک بچہ کو باحفاظت اور دوسرے بچہ کو نہر سے نکال کر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ایس ایچ او منگھوپیر زیبر نواز نے بتایا کہ منگھوپیر تھانہ کی حدود میں کورنگی کی رہائشی فیملی پکنک منانے کے لیے شمالی بائی باس کورائی ہوٹل کے قریب واقع نہر پر آئے۔اس فیملی کے دو بچے نہانے کے لیے نہر میں اتار گئے۔اس دوران دونوں بچے ڈوبنے لگے تو ان کا والد اپنے دو بیٹوں کو بچانے کے لیے نہر پر گیا۔ اس دوران ان کے والد کا پائوں پھسل گیا اور وہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">aکراچی (پ ر)پاکستان ہومیوپیتھک سوسائٹی کے بانی اور سابق صدر نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی اسلام آبادجاوید حسین شاہ نے شعبہ ہومیو پیتھک کو اس کا جائز حق دلانے کیلئے ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی کرن مسعود سے سندھ ہیومیو پیتھک کونسل قائم کرنے کیلئے سندھ اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا جبکہ رکن سندھ اسمبلی کرن مسعود کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم تعلیم اور صحت کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کے لئے پر عزم ہے ،سندھ ہیومیو پیتھک کونسل قائم کرنے کیلئے پارٹی سے مشاور ت کے بعدسندھ اسمبلی میں قرار داد پیش کرسکتے ہیں۔ وائس آف ہیلتھ کے تحت عیسی لیبارٹری نارتھ ناظم آباد میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)شفیق موڑپاورہاؤس کے قریب شاہین فورس کے اہلکاروں اورمسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک اوردوسرے ملزم کو زخمی کو حالت میں گرفتار کرلیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا، تفصیلات کے مطابق سمن آباد تھانے کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 19 شفیق موڑ پاور ہاؤس اقصیٰ مسجد شاہین فورس کیاہلکاروں اورمسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا پولیس اور مسلح ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیرشہری بھی زخمی ہوا،زخمی حالت میں گرفتار ڈکیتوں اورزخمی راہ گیر شہری کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ایک شدید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت غوثیہ اہل سنت انٹرنیشنل کے چیئرمین مفتی محمد فیض احمد قادری نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کا فلسفہ خودی آج بھی امت مسلمہ کے لیے روشنی کا مینار ہے، اقبال نے مسلمانوں کو اپنے مقام اور حیثیت کا احساس دلایا اور انہیں یہ پیغام دیا کہ اپنی خودی کو پہچانو اور اپنے اندر کی قوت کو بیدار کرو۔ مفتی فیض احمد قادری نے کہا کہ آج امت مسلمہ اقبال کے فلسفہ خودی سے دور ہو چکی ہے یہی وجہ ہے کہ زوال ہمارا مقدر بن گیا ہے۔ اگر مسلمان دوبارہ دنیا میں عزت و عظمت چاہتے ہیں تو انہیں اقبال کے پیغام کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خودی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ موجودہ پاکستان شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ اقبال کے خوابوں کے برعکس ہے ملک میں آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے حکمران اپنی جائدادیں, اثاثے و اقتدار بچانے اور بانی پی ٹی آئی کے ڈر خوف سے 27ویں ترمیم لارہے ہیں, حکمرانوں کو بانی پی ٹی آئی کا بہت ڈر و خوف ہے اور بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری بھی حکمرانوں کے خوف کی ہی ایک کڑی ہے اسوقت ملک میں لیڈر شپ کا شدید فقدان ہے یہ ہی وجہ ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں ای چالان سسٹم کے آغاز کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جاری کیے جانے والے پے درپے جرمانوں سے بچنے کے لیے لوگوں نے ایک انوکھا طریقہ تلاش کرلیا ہے۔اس ضمن میں سوشل میڈیا پر ایک ایسی ٹی شرٹ وائرل ہوگئی ہے، جس پر سیٹ بیلٹ کا سیاہ پرنٹ بنا ہوا ہے۔یہ ٹی شرٹ دیکھنے میں یوں محسوس ہوتی ہے جیسے گاڑی میں بیٹھا شخص سیٹ بیلٹ باندھے ہوئے ہو۔یہ دلچسپ آئیڈیا ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور ایکس پر تیزی سے مقبول ہورہا ہے، جہاں متعدد صارفین اس ٹی شرٹ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اسے ٹریفک جرمانوں سے بچنے کا اسمارٹ طریقہ قرار دے رہے ہیں۔یہ رجحان اس وقت شروع ہوا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)لانڈھی داد چورنگی کے قریب ٹیکسٹائل مل کے ویئر ہاس میں لگنے والی آگ قابو ہوگئی تھی جس پر کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پا لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی داد چورنگی کے قریب ٹیکسٹائل مل کے گودام میں آگ بھڑکی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کی۔ آتشزدگی کے نتیجے میں بھاری مالیت کا دھاگہ، کپڑا اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور کے ایم سی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کیں۔چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے بتایا کہ آگ کی اطلاع شام کو ملی جس پر ابتدائی طور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کی مرکزی کابینہ اجلاس ثروت اعجاز قادری، بلال عباس قادری اور بلال سلیم قادری کی صدارت میں دوسرے روز بھی جاری رہا۔شرکائے اجلاس نے اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا کہ پاکستان سنی تحریک ملک میں اتحادِ اہلِ سنت، مذہبی ہم آہنگی اور امن کے فروغ کے لیے اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گی۔اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، صوبائی و ضلعی سطح پر تنظیمی تربیتی اجلاس منعقد کرنے اور نوجوانوں کو جماعتی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ شامل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینِ اسلام اور ملک و قوم کی فلاح...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی ایچ اے سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ینگ گلیڈیٹرز کو 99رنز سے شکست دے دی۔ ڈی ایچ اے کرکٹ اسٹیڈیم میں بی ٹی کے اسٹارز نے 234رنز بنائے اور پانچ کھلاڑی آٹ ہوئے ۔ سعید حسن نے شاندار سنچری اسکور 167رنز بنائے اور ناٹ آٹ رہے۔ جواب میں ینگ گلیڈیٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 135رنز بنائے۔ نوید پالاری نے 3کامران ترین نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سماجی رہنما احمد چوہان، شیخ ساجد کریم، سردار کامران خان ترین نے کہا کہ کراچی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ۔ شہرقائد میں کرکٹ ٹورنامنٹ سینیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔ بی ٹی کے اسٹارز کے کپتان عفیف علی خان نے کہا کہ ہماری ٹیم نے اچھی کارکردگی کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے چیئرمین پیر سید ارشد علی شاہ کاظمی القادری نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کا پیغام اور ان کا نظریہ آج بھی امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو اپنی قومیت اور جداگانہ شناخت کا احساس دلایا اور یہی احساس بعد میں نظریہ پاکستان کی بنیاد بنا۔ پیر ارشد علی شاہ کاظمی نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنے خطبہ الٰہ آباد میں جو تصورِ مملکتِ خداداد پیش کیا تھا وہ دراصل اسلامی اصولوں پر مبنی ایک روحانی و فکری ریاست کا تصور تھا، جس میں عدل مساوات بھائی چارہ اور اسلامی اقدار کو بنیاد بنایا جانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اقبال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لیاری سے بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5ملز مان معاذ،عرفان اللہ شاہ، عبدالغفور عرف لال،کریم اور بلال کو گر فتا رکر لیاہے۔ملزمان کے قبضے سے نقلی پسٹل،چوری شدہ موٹر سائیکل اور بھتے کی پرچیاں برآمد ہوئی ہیں۔ترجمان رینجرزکے مطابق دوران تفتیش ملزمان معاذ،عرفان اللہ شاہ اور عبدالغفور عرف لال نے اعتراف کیاکہ وہ لیاری گینگ واربلال پپوگروپ کے لیے بھتہ وصولی کا کام کرتے تھے۔ ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ وہ شیر شاہ کے گوداموں اور لیاری کے مختلف علاقوں میں تاجروں اور دکانداروں سے بھتہ وصولی میں ملوث ہیںجبکہ ملزمان کریم اور بلال کراچی...
عالمی بینک نے رپورٹ دی ہے کہ غربت 22 فی صد تک کم ہو گئی ہے، لیکن پاکستان کی گلیوں میں آج بھی وہی سوگ برپا ہے جہاں ہر صبح مزدور کے کندھے پر سورج نہیں قرض کا بوجھ ابھرتا ہے۔ عالمی بینک نے غربت سے متعلق اعداد نہیں بلکہ کہانیاں، خالی برتن، خالی ہانڈی، خالی چولہے، خالی پلیٹ ہر شے کی قیمت میں آگ لگی ہے۔ خوراک کی قیمتوں کی آگ نے تو لوگوں کے دل جلا دیے ہیں، مگر حکومت کے بیانیے میں اب بھی ترقی کی خوشبو ہے جب کہ مہنگائی نے عام آدمی کی سانسیں بند کر دی ہیں۔ ملک کی اکثریت کا ایک بڑا حصہ غربت کا شکار ہے۔ وزیر خزانہ کا خیال ہے کہ...
غزہ میں حماس کے سربراہ ڈاکٹر خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ غزہ پوری امت کا زندہ ضمیر اور آواز ہے جو قابض اسرائیل کے جارحانہ مظالم کے سامنے ثابت قدم ہے۔ دوسری جانب ترکیے نے غزہ میں نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب پر نیتن یاہو اور وزیر دفاع سمیت اسرائیل کے 37 عہدیداروں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیل کے یہودی آبادکاروں نے گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف کم از کم 264 حملے کیے، جو کہ 2006 سے اب تک ایک ماہ میں ہونے والے حملوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ایک ایسے...
اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر حملوں کی اجازت دینے کی سیکیورٹی ناکامیوں کی تحقیقات کے مطالبات پر غور کرنے کے لیے سوالات کا سامنا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو متوقع طور پر آج (پیر) کنیسٹ میں ہونے والی اس بحث میں شریک ہوں گے، جس میں 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کی اجازت دینے والی سکیورٹی کی ناکامیوں کی باضابطہ تحقیقات کے مطالبات پر غور کیا جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ بحث حزب اختلاف کے رہنما یائیر لائیڈ کی جماعت یش عتید کی جانب سے شروع کی گئی ہے، جو ایک ایسے طریقہ کار کا استعمال کرتی ہے جس کے...
سعودی عرب نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو فوجی تعلقات مضبوط بنانے اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر (ایکسِلینٹ کلاس) اعزاز سے نوازا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ریاض میں سعودی عرب کی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں دفاعی شراکت داری کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا، جہاں اُن کی سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقات ہوئی۔ فریقین...
جہاد اسلامی فلسطین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے اعلان کیا ہے کہ مزاحمت کو غیر مسلح کرنیکی طاقت اور اختیار کسی بھی بین الاقوامی فریق کے پاس نہیں لہذا اس مقصد کیلئے بنایا گیا کوئی بھی منصوبہ ناکامی سے دوچار ہو گا! اسلام ٹائمز۔ فسلطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد الہندی نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی فورس تعینات کرنے سے متعلق امریکی منصوبے کے مسودے میں جان بوجھ کر ابہامات رکھے گئے ہیں جبکہ صرف ایک ایسی فورس کہ جس کے پاس نگرانی کی ذمہ داری ہو جیسا کہ یونیفل (UNIFIL)، اور جس کے اختیارات اور اس کے مشن کی مدت متعین کر دی گئی ہو، کی غزہ میں تعیناتی...
الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں حماس کے رہنما کا کہنا تھا کہ جنگبندی کے معاہدے میں تو یہ طے ہوا تھا کہ نہتے شہریوں کے قتل عام اور جارحانہ کارروائیوں کو بند کیا جائیگا، لیکن اب تک 241 افراد کو قابض رژیم نے اپنے حملوں میں شہید کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین كی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" كے ڈپٹی سیكرٹری جنرل "محمد الهندی" نے کہا کہ غزہ میں بین الاقوامی فورس کے قیام کے حوالے سے امریکی مسودے میں جان بوجھ کر مبہم نکات رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں تعینات ہونے والی کوئی بھی فورس صرف اسی صورت قابل قبول ہوگی جب وہ لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کے امن دستے یونیفل کی طرح، صرف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں میں خسرہ اور روبیلا (ایم آر) مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ مہم کے دوران چھ ماہ سے پانچ سال تک کے بچوں کوویکسی نیٹ کیا جائےگا۔خسرہ اینڈ روبیلا (ایم آر) مہم 17 سے 28 نومبر 2025 تک چلائے جائی گی۔ محکمہ تعلیم کا بھی کہنا تھا کہ مہم میں 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ذرئع کے مطابق محکمہ تعلیم کے پی کے نے بتایا کہ صحت کی ٹیمیں مہم کے دوران ضلع پشاور میں نجی اور سرکاری اسکولوں/ اداروں کا دورہ کریں گی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے ویتنام اور ایران کے ساتھ معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیشرفت کی ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت داریوں میں وسعت آ رہی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو نئی سمت دینے کے لئے عملی اقدامات جاری ہیں۔وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کی ویتنام اور ایران کے سفیروں سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات، سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ترجیحی تجارتی معاہدہ کے تحت ٹیکس میں کمی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے عزم کا...
تصویر سوشل میڈیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔اس موقع پر شہباز شریف حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا خیرمقدم کیا اور27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کےعمل میں اتحادی جماعتوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری اور تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے مشکور ہیں، تمام اتحادی جماعتوں نے اس قومی سوچ کا بھرپور ساتھ دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ وفاق کی مضبوطی، ملک کے وسیع مفاد اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کےلیے سب نے کوشش کی۔اُن کا کہنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈنے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز اور 3 ملکی ٹی20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں نوجوان بیٹر حسن نواز کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔پی سی بی سے جاری اعلامیے کے مطابق حسن نواز کو سری لنکا کے خلاف ایک روزہ اور پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے پر مشتمل تین ملکی ٹی20 سیریز سے باہر کر دیا گیا ہے۔سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جبکہ تین ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر کے دوران راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ٹی20 سیریز کے لیے حسن نواز کی جگہ تجربہ کار بیٹر فخرزمان کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> (5) جْمہورِ امت کا نظریہ یہ ہے کہ قرآن وحدیث لازم وملزوم ہیں۔ رسول اللہؐ کا فرمان ہے ’’سنو! مجھے قرآن دیا گیا ہے اور اْس کی مثل بھی اْس کے ساتھ ہے‘ وہ وقت دور نہیں کہ ایک شخص شکم سیر اپنی مَسند پر ٹیک لگائے ہوگا اور کہے گا: اس قرآن کو لازم پکڑو‘ پس جو کچھ تم اْس میں حلال پائو اْسے حلال مانو اور جو کچھ تم اْس میں حرام پائو‘ اْسے حرام مانو۔ سنو! تمہارے لیے پالتو گدھا‘ کْچلیوں (سامنے کے دانتوں) سے شکار کرنے والے درندے (اور دوسری روایت میں پنجوں سے شکار کرنے والے پرندے) حلال نہیں ہیں‘‘ (ابودائود) ’’آپؐ نے فرمایا: وہ وقت دور نہیں کہ ایک شخص کو میری حدیث...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امن معاہدوں اور عالمی سفارتی کوششوں کے باوجود، مشرقِ وسطیٰ کی فضا اب بھی بارود کے بادلوں سے اٹی ہوئی ہے۔ غزہ میں انسانی المیہ شدت اختیار کر چکا ہے، خان یونس اور رفح کے اطراف مذاکرات، لاشوں کے تبادلے اور ہتھیار ڈالنے کی خبریں ایک نئے دور کے آغاز یا انجام کا عندیہ دے رہی ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا یہ سب کچھ واقعی امن کا پیش خیمہ ہے یا ایک نئے تصادم کی تمہید؟ اس تنازعے کی تازہ لہر میں جہاں آبدیدہ مناظر اور زخم ِ انسانی روزِ روشن کی مانند واضح ہو رہے ہیں، وہیں عالمی جغرافیائی سیاست کے نئے متوازی انعکاسات بھی نمودار ہو رہے ہیں۔ غزّہ کی زمینی حقیقت، بین الاقوامی...
’صحافت میں کیا بیتی؟‘ صحافت کے طالب علم ہونے کے ناتے اخباری انٹرویو کے بہت سے مجموعے ہماری نظر سے گزرتے رہے ہیں اور اس حوالے سے ہماری یہ خواہش بھی رہتی ہے کہ ایسے انٹرویوؤں کی جب کتاب لائی جائے تو اس کی کوئی موضوعاتی ترتیب ضرور ہونی چاہیے۔ اس حوالے سے ’سیاسی‘ اور ’غیر سیاسی‘ شخصیات ایک عام تقسیم ہے۔ اکثر ایسے مجموعوں میں ’ادبی انٹرویو‘ کا بٹوارا بھی دکھائی دیتا ہے، لیکن سنیئر صحافی سجاد عباسی نے بہت احسن طریقے سے اپنے صرف صحافتی انٹرویو یک جا کیے ہیں۔ اس سے صحافت کے طالب علموں، محققین اور عام قارئین کو بہت سہولت رہے گی، نیز جن قارئین کو صحافت سے شغف ذرا کم ہوتا ہے، وہ آسانی...
اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان دوستی کا نیا باب رقم ہوگیا ہے۔ چین نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ پاکستانی خلا باز اب چینی خلائی مشن میں پے لوڈ ماہر کے طور پر حصہ لیں گے۔ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے سائنسی و خلائی تعاون کی تاریخی علامت قرار دیا جا رہا ہے، جو پاکستان کی خلائی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق پاکستانی خلاباز چینی خلابازوں کے ساتھ مشترکہ تربیت حاصل کریں گے اور چین کے خلائی اسٹیشن پروگرام کے درمیانی مدتی منصوبے کا حصہ ہوں گے۔ اس اقدام سے پاکستان کی تکنیکی استعداد میں اضافہ اور دونوں ممالک کے سائنسی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔ یہ پہلا موقع...
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے اور آکسیجن لگنے کی وجہ سے سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی ذرائع نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران سینیٹرعرفان صدیقی کی طبیعت سخت ناساز ہوگئی ہے تاہم حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ دو تہائی اکثریت پوری ہے۔ حکومتی ذرائع نے کہا کہ 27 آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پیر کو ایوان میں پیش ہونے جارہی ہے تاہم حکومتی بینچ سے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں آکسیجن لگی ہوئی ہے اور ہوسکتا ہے ووٹ نہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مسلمان ابھی غزہ پر ہونے والے ظلم وستم پر غمزدہ اور کرب میں مبتلا ہیں کہ سوڈان میں ایک اور انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔ اس وقت سوڈانی آرمی SAF اور ریپڈ سپورٹ فورس یعنی RSF حالت ِ جنگ میں ہیں۔ دونوں کی لڑائی نے ملک کو جہنم میں بدل دیا ہے۔ کئی شہر جل کر راکھ ہوگئے، گاؤں تباہ اور بارہ ملین سے زائد لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ سوڈانی آرمی کو مبینہ طور پر ترکی ومصر سپورٹ کر رہا ہے۔ یوں یہ سونے کے ذخائر پر قبضے کی جنگ پراکسی میں بدل چکی ہے۔ اور اب اس جنگ میں آر ایس ایف والے نہتے سوڈانیوں خصوصاً غیر عربی قبائل کی نسل کشی پر اُتر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اُفففف… خدایا سڑکوں کا کیا حال ہو گیا ہے۔ جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے، کہیں مٹی کے چھوٹے چھوٹے تودے، کہیں پتھروں کے چھوٹے ٹیلے، کہیں اُبلتے گٹر، کہیں کچرے کے انبار۔ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے دل نہیں کرتا ہے گھر سے نکلنے کو۔ کب ٹھیک ہوگا سب کچھ؟ ہم جو خوشی خوشی تیار ہو کر میاں کے ساتھ موٹر سائیکل پر پارک جانے کے لیے نکلے تھے سڑکوں کی حالت زار دیکھ کر حسرت سے پوچھا؟؟ انہوں نے جیسے ہی جواب دینے کے لیے توجہ ہماری جانب مبذول کی سامنے پھرچھوٹا سا گڑھا موجود تھا۔ موٹر سائیکل ہوا میں اچھلی، ہلکی سی ڈگمگائی لیکن شکر ہے گری نہیں۔ ہماری ساری خوشی ویسے ہی ہوا ہو گئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت آج نریندر مودی کی قیادت میں انتہا پسندی، فرقہ واریت اور نفرت کے ایک ایسے دائرے میں داخل ہو چکا ہے جس سے واپسی مشکل دکھائی دیتی ہے۔ مودی سرکار کی ’’ہندوتوا‘‘ پالیسی نے بھارت کے سیکولر آئین، جمہوری روایات اور انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں کو عملاً پامال کر دیا ہے۔ ایک قوم، ایک مذہب‘‘ کا یہ نعرہ درحقیقت بھارت کے اندر ایک مخصوص طبقے، ہندو بالادست گروہ کی حکمرانی قائم کرنے کا منصوبہ ہے، جس کے نتیجے میں اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کو دوسرے درجے کے شہری میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں مختلف ہندو مذہبی رہنماؤں کی نفرت انگیز تقاریر، عسکری اداروں کے مذہبی انتہا پسند گروہوں سے تعلقات، اور سیاسی قیادت کی خاموش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(یہی وجہ ہے کہ) جب ان کافروں نے اپنے دلوں میں جاہلانہ حمیت بٹھا لی تو اللہ نے اپنے رسول اور مومنوں پر سکینت نازل فرمائی اور مومنوں کو تقویٰ کی بات کا پابند رکھا کہ وہی اْس کے زیادہ حق دار اور اْس کے اہل تھے اللہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے۔ فی الواقع اللہ نے اپنے رسول کو سچا خواب دکھا یا تھا جو ٹھیک ٹھیک حق کے مطابق تھا انشاء اللہ تم ضرور مسجد حرام میں پورے امن کے ساتھ داخل ہو گے، اپنے سر منڈواؤ گے اور بال ترشواؤ گے، اور تمہیں کوئی خوف نہ ہو گا وہ اْس بات کو جانتا تھا جسے تم نہ جانتے تھے اس لیے وہ خواب پورا...
معروف امریکی اخبار نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران پر دوبارہ حملہ کرنیکی کوشش کی تو تہران کا ردعمل بہت زیادہ سخت ہو گا اور وہ اسرائیل پر بیک وقت 2 ہزار میزائل داغے گا اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں ایران اور قابض صیہونی رژیم کے درمیان موجودہ کشیدہ صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ اس حوالے سے نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ مذاکرات کے بغیر، نگرانی کے بغیر اور ایران کے جوہری ذخیروں کے حجم کے بارے کسی بھی قسم کی شفافیت کے بغیر، خطے میں بہت سے لوگوں کو یہ خدشہ لاحق ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان ایک اور جنگ ناگزیر ہے جبکہ اس جنگ...
گفتگو شروع کرنے سے قبل ایک جدید محقق کی رائے نقل کرتا ہوں: ’’زبان مورثی (موروثی) نہیں ہے: زبان کے حوالے سے یہ خصوصیت اپنی جگہ اہم ہے کہ زبان بنیادی طور پر مورثی نہیں ہوتی یعنی کہ بولنے والے کو کسی بھی زبان کی صلاحیت اس کے آباو اجداد یا والدین کی طرف سے منتقل نہیں ہوتی بلکہ زبان ماحول کی دین ہوتی ہے وراثت کی دین نہیں ہوتی۔ یہ الگ بات ہے کہ ہم اپنی مادری زبان اپنے والدین سے ہی سیکھتے ہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ زبان وراثتی ہے۔اس بات کو سمجھنے کے لیے یہ مثال اہم ہے کہ اگر کسی بھی نو مولود بچے کو ہم اپنے سماج یا ملک سے باہر...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں ترمیم کے ذریعے آئینی استثنیٰ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب وزیراعظم قانون اور عوام کی عدالت میں جواب دہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ‘آذربائیجان سے واپسی پر مجھے بتایا گیا ہے کہ میری جماعت کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی ہے’۔ انہوں نے کہا کہ یہ شق کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ 'معزز سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، میں نے انہیں یہ ترمیم فی الفور واپس لینے کی ہدایت کی ہے’۔ شہباز...
27ویں آئینی ترمیم آئینی ہے اور نہ ہی جمہوری، یہ کسی کو فائدہ دینے کیلیے ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم نہ آئینی ہیں اور نہ ہی جمہوری ہے۔ پشاور بی آر ٹی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی بانی پی ٹی آئی کا تحفہ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے ضلع خیبر تک بی آر ٹی بسوں کو بڑھانے کا اعلان کیا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ میں خود جائزہ لینے آیا ہوں، نئے روٹس جس میں باڑہ کا روٹ کے بھی شامل ہے شروع کررہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ پچاس بسیں منگوائی گئیں ہیں جبکہ مزید 50 بسیں منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا 27 ویں آئینی ترمیم کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تنزانیہ: افریقا کے مشرقی ملک تنزانیا میں متنازع صدارتی انتخابات کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد1 ہزار سے تجاوز کر گئیں ہیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتعل مظاہرین نے دارالسلام ائرپورٹ پر دھاوا بول دیا۔ اعلیٰ حکام کے مطابق ملک کے تمام شاہ راہوں پر بسوں، پیٹرول پمپس اور پولیس اسٹیشنز کو بھی آگ لگا دی گئی اور متعدد پولنگ مراکز تباہ کر دیے گئے ہیں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ تنزانیا کی اپوزیشن جماعت کے ترجمان کے مطابق دارالسلام میں 500 اور موانزا میں 400 سے زائد افراد تاحال ہلاک ہو چکے ہیں۔ محمد ایوب