data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تنزانیہ: افریقا کے مشرقی ملک تنزانیا میں متنازع صدارتی انتخابات کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد1 ہزار سے تجاوز کر گئیں ہیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتعل مظاہرین نے دارالسلام ائرپورٹ پر دھاوا بول دیا۔ اعلیٰ حکام کے مطابق ملک کے تمام شاہ راہوں پر بسوں، پیٹرول پمپس اور پولیس اسٹیشنز کو بھی آگ لگا دی گئی اور متعدد پولنگ مراکز تباہ کر دیے گئے ہیں۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ تنزانیا کی اپوزیشن جماعت کے ترجمان کے مطابق دارالسلام میں 500 اور موانزا میں 400 سے زائد افراد تاحال ہلاک ہو چکے ہیں۔

محمد ایوب.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

شمالی دارفور: آر ایس ایف کے حملوں کے بعد 16 ہزار افراد تاویلہ پہنچ گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سوڈان کے شمالی دارفور میں بڑھتی ہوئی ہنگامی صورتحال کے درمیان، 3,240 خاندان الفاشر سے فرار ہو کر مغربی سوڈان کے شہر تاویلہ پہنچ گئے ہیں، جس کے باعث تقریباً 16,200 افراد شدید انسانی ضروریات کے ساتھ مشکلات کا شکار ہیں۔

مقامی تنظیم جنرل کوآرڈینیشن فار ڈسپلیسڈ پرسنز اینڈ ریفیوجیز نے کہا کہ فرار ہونے والے شہری خوراک، ادویات، صاف پانی، حفظانِ صحت، عارضی پناہ گاہ اور نفسیاتی معاونت کے شدید محتاج ہیں،  بنیادی ضروریات میں مسلسل اضافہ اور حالات خراب ہونے کے باعث ان شہریوں کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔

یہ نقل مکانی 26 اکتوبر کو RSF کی جانب سے الفاشر پر قبضے اور شہریوں کے خلاف مظالم کے بعد شروع ہوئی، جس میں مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں کے مطابق شہری قتل عام بھی شامل تھا۔

میڈیکل گروپ ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز (MSF) نے جمعہ کے روز رپورٹ دی کہ فرار ہونے والے افراد میں غذائی قلت کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بین الاقوامی ادارہ برائے ہجرت (IOM) کے مطابق، 26 اکتوبر کے بعد الفاشر اور آس پاس کے علاقوں سے 81,000 سے زائد افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 15 اپریل 2023 سے سوڈانی فوج اور RSF کے درمیان جنگ جاری ہے، جسے علاقائی اور بین الاقوامی ثالثی کے باوجود ختم نہیں کیا جا سکا۔ اس تنازعے میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے بند نہ ہوئے‘ شہدا کی تعداد 79 ہزار سے متجاوز
  • پی آئی اے کے بوئنگ777طیارے کی ونڈ شیلڈ پھرٹوٹ گئی؛ جدہ میں گراؤنڈ کردیا گیا
  • شمالی دارفور: آر ایس ایف کے حملوں کے بعد 16 ہزار افراد تاویلہ پہنچ گئے
  • القرآن
  • صدر ویمن ونگ جاوداں فہیم کی زیر صدارت ادارہ نورحق کراچی میں جماعت اسلامی کا لاہور مینار پاکستان میں اجتماع عام کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے صدارتی خطاب کررہی ہیں
  • جکارتہ کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 54 افراد زخمی
  • بنگلہ دیش: انتخابی ریلی پر فائرنگ، ایک ہلاک، امیدوار سمیت دو زخمی
  • امریکی فوجی اڈے پر مشکوک پیکٹ کھلنے سے متعدد اہلکار بیمار
  • اشتہار