2025-09-20@04:07:17 GMT
تلاش کی گنتی: 4683

«بجلی بحال»:

(نئی خبر)
    سیلابی صورتحال ، پنجاب میں قومی اسمبلی کے 5، پنجاب کے 4حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن نے سیلابی صورتحال کے سبب پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیے۔ تفصیلات کے مطابق سیلابی صورتحال کے سبب الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب کے قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں میں ضمنی الیکشن موخر کردیا ہے جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب کے چار صوبائی حلقوں میں بھی ضمنی الیکشن موخرکردیا گیا ہے جن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 وزیرآباد، این اے 96 فیصل آباد، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال شامل ہیں۔اسی طرح پنجاب اسمبلی کی...
    پاکستان، اسلامی عرب اور یورپی ممالک نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی عوام کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے اور اسرائیل کے ’گریٹر اسرائیل‘ منصوبے کو عالمی امن کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے فوری طور پر روکا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان علما کونسل کا اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق کانفرنس کی تائید کا اعلان یہ مطالبات پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ ’فلسطین امن کانفرنس‘ کے مشترکہ اعلامیے میں سامنے آئے جس میں فلسطینی قاضی القضاۃ ڈاکٹر محمود الہباش، امام مسجد اقصیٰ، مختلف اسلامی ممالک کے سفرا، وفاقی وزیر...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق حساس علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے پیشِ نظر زمین کھسکنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ کشمیر کے اضلاع بشمول مظفرآباد، نیلم ویلی، حویلی، باغ، پونچھ اور سدھنوتی میں شدید بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث شاہراہ قراقرم اور دیگر اہم راستوں پر لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات موجود ہیں۔ متاثرہ سڑکوں میں ٹورغر روڈ (120)، بٹگرام روڈ (140)، شانگلہ روڈ (160)، لوئر کوہستان روڈ (180)، تتا پانی روڈ (320 تا 360)، گلگت روڈ (400 تا 420)...
    پنجاب اسمبلی میں 1500 سالہ ولادتِ مصطفیٰ ﷺ کے تاریخی موقع پر خیر مقدم کی قرارداد پیش کی گئی۔ یہ قرارداد چیف وہپ ن لیگ رانا ارشد نے ایوان میں جمع کروائی اور خود پڑھ کر پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان حضور اکرم ﷺ کی حیات طیبہ کو امن، محبت، عدل اور اخلاق کی کامل مثال کے طور پر تسلیم کرتا ہے اور جشن 1500 سالہ ولادت مصطفیٰ ﷺ کی عالمی تیاریوں پر دعوت اسلامی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ مزید پڑھیں: عید میلاد النبیﷺ پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری دعوت اسلامی کے تحت عالمی اجتماعات، سیرت کانفرنسز اور اصلاحی مہمات کو لائق تحسین قرار دیا گیا ہے۔ قرارداد میں ایوان...
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت اب پارلیمانی ایکٹ کے تحت پانچ سال مقرر کی گئی ہے، لہٰذا اسے توسیع کہنا درست نہیں۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت بلاوجہ سیاسی یا عوامی بحث کا موضوع بنائی جا رہی ہے، حالانکہ یہ معاملہ پارلیمان پہلے ہی طے کر چکی ہے۔ ان کے مطابق اب آرمی چیف کی مدت 5 سال ہے، جو 2027 میں مکمل ہوگی۔ اس کے بعد اگر ضرورت پڑی تو توسیع یا نئے تقرر کا فیصلہ اُس وقت کی حکومت کرے گی۔  رانا ثناء اللہ نے تاریخی پس...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر یوں تو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور 5 قائمہ کمیٹیوں کے سربراہوں سمیت 51 اراکین اسمبلی نے استعفیٰ دیدیا تھا تاہم پی ٹی آئی سے وابستہ 25 اراکین اسمبلی نے ابھی تک مختلف کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیی نہیں دیا ہے۔ عمران خان نے پی ٹی آئی سے وابستہ اراکین قومی اسمبلی کو گزشتہ پیر کو پارلیمانی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبراوردیگر 5 قائمہ کمیٹیوں کےسربراہوں سمیت پی ٹی آئی کے 51 اراکین قومی اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے دیے تھے۔   پارلیمنٹ ہاؤس کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سے وابستہ 25 ارکان قومی اسمبلی...
    شیر افضل مروت کس کے ہاتھوں استعمال ہوتے رہے؟ علیمہ خان نے الزامات کا پنڈورا کھول دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی طرح کے بندوں کو اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیاں استعمال کر کے چھوڑ دیتی ہیں پھر ان کو کوئی پوچھتا نہیں تو ان کا یہ حال ہو جاتا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے بچوں کی ضمانت منظور کی یہ خوشی کی بات ہے لیکن جس طرح انھوں نے ان کو اٹھایا یہ افسوسناک ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے...
    خیبر پختونخوا حکومت نے 2 سالہ بی اے اور بی ایس سی پروگرام کے خاتمے کے چند برس بعد جزوی طور پر 2 سالہ ڈگری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر صوبے کے منتخب کالجز میں عملدرآمد کیا جائے گا۔ ڈائریکٹوریٹ آف اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے کے سرکاری کالجز کو ایک مراسلہ بھیجا ہے، جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ اب کالجز میں یا تو 4 سالہ بی ایس پروگرام ہو گا یا نئی شروع کی جانے والی 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری۔ یہ بھی پڑھیں: خطیر فنڈز کے باوجود خیبر پختونخوا میں لاکھوں بچے تعلیم سے محروم کیوں؟ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق صوبے کے 128 سرکاری کالجز میں نئے تعلیمی سال سے ایسوسی ایٹ...
    اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) قومی اسمبلی کی بین الصوبائی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس شیخ آفتاب احمد کی زیر صدارت ہوا، جس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مالی معاملات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ نے ہاکی فیڈریشن سے 7 کروڑ روپے کے اخراجات کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ کمیٹی نے وزارتِ قانون کے حکام کو بھی ہدایت دی کہ وہ ہاکی فیڈریشن کے صدر کی تعیناتی سے متعلق دستاویزات جمع کرائیں اور آئندہ 10 روز میں اپنی قانونی رائے کمیٹی کو پیش کریں۔ Post Views: 6
    کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان میں حالیہ زلزلوں نے تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد 1457 تک جا پہنچی جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو گئے۔ طالبان انتظامیہ کے مطابق 6700 سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے بدھ کے روز کمانڈوز کو فضائی راستے سے متاثرہ علاقوں میں اتارا گیا تاکہ زندہ بچ جانے والوں کو نکالا جا سکے۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق یہ وقت کے خلاف دوڑ ہے اور کئی ایسے مقامات ہیں جہاں ہیلی کاپٹر اتر نہیں سکتے تھے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ متاثرین کے لیے غذائی امداد جلد ختم ہو...
    ہیلسنکی: فن لینڈ کے بڑے میڈیا اداروں، صحافیوں، ایڈیٹرز، پبلشرز اور سول سوسائٹی تنظیموں نے صدر الیگزینڈر سٹب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر کردار ادا کریں۔ مشترکہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگست 2025 میں غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 6 صحافی جاں بحق ہوئے جن کا تعلق رائٹرز، اے پی اور الجزیرہ جیسے عالمی اداروں سے تھا۔ درخواست گزاروں نے صدر فن لینڈ کو بتایا کہ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے مطابق گزشتہ دو سال میں 200 سے زائد صحافی شہید ہوئے ہیں، جو محض انفرادی واقعات نہیں بلکہ آزادی صحافت پر منظم حملے ہیں۔ مزید کہا گیا کہ غیرملکی صحافیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت...
    نوواک جوکووچ نے 53 ویں بار گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرکے 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ ان سے قبل سابق امریکی پلیئر کرس ایورٹ نے 1989 میں 52 ویں بار گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں رسائی ممکن بنائی تھی۔ دوسری جانب کارلوس ایلکاراز نے جیری لیچیکا کو قابو کرکے فائنل فور میں جگہ بنا لی۔ ٹاپ سیڈ و دفاعی چیمپئن جینک سنر نے لورینزو موسیٹی کو مات دے کر سیمی فائنل میں قدم رکھے۔ ویمنز سنگلز میں امانڈا اینی سیمووا نے سیکنڈ سیڈ ایگا شیوانتک کو اپ سیٹ کرکے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ 2021 میں آسٹریلین اوپن جیتنے کے بعد سے پہلی مرتبہ گرینڈ سلیم کوارٹر میں رسائی حاصل کرنے والی ناؤمی اوساکا نے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاور ڈویژن نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی سے متعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک بھر میں متاثرہ گرڈز اور فیڈرز کی بڑی تعداد بحال کر دی گئی ہے اور 16 لاکھ سے زائد متاثرہ صارفین میں سے 13 لاکھ سے زیادہ کو بجلی فراہم کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیسکو کے علاقے سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان میں 12 گرڈ اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے تھے، جن میں سے 85 فیڈرز مکمل اور 6 جزوی طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔ 4 لاکھ 63 ہزار سے زائد متاثرہ صارفین میں سے 4 لاکھ 59 ہزار کو بجلی فراہم کی جا چکی ہے جبکہ باقی ساڑھے...
    مالاکنڈ بورڈ سالانہ انٹر امتحان میں افعان طالبہ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: اپنی ہو یا پرائی مٹی چھوڑنا مشکل: دہائیوں بعد پاکستان بدری پر افغان باشندے روپڑے، میزبان بھی دل گرفتہ طالبہ نے حکومت سے پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مزید پڑھیے: اب تک 3 لاکھ افغان مہاجرین رضاکارانہ طور پر واپس جا چکے ہیں: قائمہ کمیٹی کو بریفنگ مالاکنڈ بورڈ کے سالانہ رزلٹ میں جامعہ سنگولئی کی طالبات نے پہلی اور اور تیسری پوزیشن حاصل  کیں۔ دیکھیے محمد اسلام کی یہ ویڈیو رپورٹ۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن...
    پاکستانی کرکٹر حیدر علی کیخلاف ریپ کا الزام ثابت نہ ہوسکا، مانچسٹر پولیس نےکیس خارج کردیا گریٹر مانچسٹر پولیس نے حیدرعلی کے کیس سے متعلق تفصیلات جاری کردیں حیدر علی کے خلاف کیس ختم ہونے کے بعد وہ آزادانہ طور پر برطانیہ آسکیں گے اور جا سکیں گے۔ پولیس نے حیدر علی کے خلاف تحقیقات کے لیے اضافی وقت لیا لیکن کرکٹر کے خلاف کوئی الزام ثابت نہ ہوسکا۔ حیدر علی کو پولیس نے ایک لڑکی کی طرف سے ریپ کے الزامات عائد کیے جانے کے دو ہفتوں کے بعدگرفتار کیا تھا۔ مانچسٹر پولیس کے مطابق 4 اگست کو جنسی زیادتی کی شکایت موصول ہوئی اور زیادتی کا واقعہ مبینہ طور پر 23 جولائی کو مانچسٹر کی حدود میں پیش...
    پاکستانی کرکٹر حیدر علی کیخلاف ریپ کا الزام ثابت نہ ہوسکا، مانچسٹر پولیس نے کیس خارج کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)مانچسٹر پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف مبینہ ریپ کا کیس خارج کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حیدر علی کے خلاف ریپ کیس ناکافی شواہد کی وجہ سے خارج کیا گیا۔ ریپ کے الزام سے بری ہونے والے حیدر علی کو آئندہ چند گھنٹوں میں پاسپورٹ بھی واپس مل جائیگا۔حیدر علی کے خلاف کیس ختم ہونے کے بعد وہ آزادانہ طور پر برطانیہ آسکیں گے اور جا سکیں گے۔پولیس نے حیدر علی کے خلاف تحقیقات کے لیے اضافی وقت لیا لیکن کرکٹر کے خلاف کوئی الزام ثابت نہ ہوسکا۔حیدر علی کو...
    مانچسٹر پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف مبینہ ریپ کیس ختم کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ناکافی شواہد کے باعث کیس کو مزید آگے نہیں بڑھایا جا سکا۔ کرکٹر کو الزام سے بری کیے جانے کے بعد ان کا پاسپورٹ بھی اب واپس کردیا جائےگا۔ برطانوی پولیس کی جانب سے پاکستانی کرکٹر حیدر علی پر بنایا گیا مقدمہ خارج#haiderali pic.twitter.com/CPxLhbbS8d — Soban Iftikhar Raja (@soban_iftikhar1) September 3, 2025 کیس کے اختتام کے بعد حیدر علی اب برطانیہ میں آزادانہ طور پر آ جا سکیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے لیے اضافی وقت ضرور لیا گیا، تاہم حیدر علی کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا۔...
    انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت دارالحکومت میں اہم اجلاس منعقد ہوئے جن میں ڈی آئی جیز، اے آئی جیز، ایس ایس پیز اور اسپیشل برانچ کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈویژنل کمانڈرز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ وفاقی دارالحکومت کی مجموعی سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ جرائم کی روک تھام اور شہر بھر میں موثر نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ اسپیشل برانچ معلومات اکٹھی کرنے کے نظام کو مزید بہتر بنائے اور تمام افسران خفیہ معلومات کے تبادلے اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو...
    بھارتی ڈراموں "شرارت" اور "تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ" سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے شادی کے 15 سال بعد شوہر سے طلاق لے لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی کی مشہور اداکارہ سمپل کول نے اپنے شوہر راہول لومبا سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں سمپل کول نے کہا کہ طلاق کا فیصلہ ہم دونوں نے باہمی رضامندی سے لیا۔ ہم دونوں میچور انسان ہیں اور مکمل سمجھداری کے بعد علیحدگی کا فیصلہ لیا۔ اداکارہ نے مزید کہا یہ رشتہ ختم ہونا اب بھی میرے لیے ناقابلِ یقین لگتا ہے کیونکہ اتنے برسوں سے میں نے اپنی زندگی کا زیادہ حصہ انھی کے ساتھ گزارا ہے۔ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی اداکارہ سمپل کول اپنے شوہر کے ساتھ...
     بھارتی ٹی وی کی مقبول اداکارہ سمپل کول، جو شرارت اورتارک مہتا کا الٹا چشمہ جیسے معروف ڈراموں سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنا چکی ہیں، نے 15 سالہ ازدواجی سفر کے بعد شوہر راہول لومبا سے طلاق لے لی ۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سمپل کول نے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا گیا، اور دونوں نے سمجھداری اور نرمی سے ایک دوسرے کا ساتھ چھوڑنے کا قدم اٹھایا۔ یقین نہیں آتا کہ ہم الگ ہو چکے ہیں سمپل نے جذباتی انداز میں کہا کہ رشتہ ختم ہونا آج بھی میرے لیے ناقابلِ یقین لگتا ہے۔ میں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ راہول کے ساتھ گزارا، اور...
    پاور ڈویژن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تک مجموعی طور پر 49 گرڈ اور 487 متاثرہ فیڈرز میں سے 222 کو مکمل اور 127 کو عارضی طور پر بحال کر کے 1266928 صارفین کی بجلی بحال کر دی ہے ۔ بجلی کی بحالی پر پاور ڈویژن کی 3 ستمبر تک کی رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث پیسکو کے علاقے سوات، بونیر، شانگلہ ، صوابی اور ڈی آئی خان کے 12 گرڈز اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے 85 فیڈرز مکمل اور 6 کو جزوی طور پر بحال کر کے463375 متاثرہ صارفین میں سے 459921 صارفین کی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرہ علاقوں میں مواصلات کا نظام اور بجلی فوری بحال...
    دو سابق انگلش کپتانوں نے ٹیسٹ کرکٹ کے قوانین میں تبدیلیوں کی تجویز پیش کردی۔ سابق کپتان مائیکل وان نے متبادل کھلاڑی کے قانون کو تبدیل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی تبدیل کرنے کا قانون صرف کنکشن کی حد تک نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا آپ انجری کی وجہ سے گراؤنڈ میں نہ رہیں اور جب بیٹنگ ہو آپ کریز پر ہوں۔ مائیکل وان نے حالیہ انگلینڈ بھارت سیریز میں رشابھ پانت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر کنکشن میں اسی جیسا متبادل کھلاڑی لے سکتے ہیں تو پھر دوسری انجریز میں کیوں ایسا نہیں ہوسکتا۔ ایک اور سابق کپتان ایلسٹیئر کک نے میچ کے دوران نئی بال لینے...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقدہ امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس نے شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کی تفصیلات اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحالی امن کے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور عوام و میڈیا کو حکومتی اقدامات اور حقائق سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکا، اختر مینگل بال بال بچے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اور عوام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، کیونکہ موجودہ تھریٹس الرٹ میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ...
    چین میں دوسری جنگِ عظیم کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ شاندار فوجی پریڈ میں ایشیا کے طاقتور ترین رہنما ایک ساتھ دکھائی دیے۔ بیجنگ میں ہونے والی اس عظیم الشان تقریب میں چین کے صدر شی جن پنگ، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف ایک ساتھ پریڈ وینیو میں داخل ہوئے، جسے عالمی میڈیا نے بھرپور کوریج دی۔ پریڈ میں پاکستان کی اعلی سطح کی  شرکت خطے میں اس کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ تینوں رہنماؤں کی ایک ساتھ موجودگی کو ایشیائی طاقتوں کے اتحاد کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر بھارتی وزیراعظم کو تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا، جس پر مبصرین...
    لاہور: پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث دریاؤں میں سیلاب کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ ہیڈ ورکس میں پانی کی سطح 4 لاکھ 68 ہزار کیوسک تک جا پہنچی جبکہ خانکی ہیڈ ورکس میں پانی 339470 کیوسک اور قادر آباد ہیڈ ورکس میں پانی 232450 کیوسک پہنچ گیا۔ اسی طرح، چنیوٹ پل پر پانی کی سطح 108343 کیوسک وار تریموں ہیڈ ورکس میں 355744 کیوسک ہے۔ دریائے راوی میں جسر کے مقام پر پانی 71010 کیوسک، سائفن پر 54190 کیوسک، شاہدرہ کے مقام پر 53630 کیوسک، بلوکی ہیڈ ورکس پر 117655 کیوسک اور سدھنائی ہیڈ ورکس...
    کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے جبکہ 31 زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے میڈیا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکا، اختر مینگل بال بال بچے دوسری طرف وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی ہے کہ تمام زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور اگر ڈاکٹرز کی تجویز پر کسی بھی مریض کو کراچی منتقل کرنا ضروری ہو تو حکومت بلوچستان کی فضائی سروسز بروئے کار لائی جائیں...
    پاکستان شوبز کے 71 سالہ سینئر اداکار انور علی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔  اسٹیج ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار انور علی پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور کئی دنوں سے زیرِ تھے۔ تاہم گزشتہ شب انہیں طبیعت خراب ہونے پر رائیونڈ روڈ کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ انہوں نے اپنی آخری سانسیں لیں۔  یاد رہے کہ اداکار انور علی کی نماز جنازہ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔  انور علی کو پاکستان کی فلم اور تھیٹر کی تاریخ کے بہترین مزاح نگاروں اور اداکاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اپنے منفرد انداز اور بے مثال طنز و مزاح سے انہوں نے لاکھوں لوگوں کے دل جیتے۔  مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے...
      وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی صحافیوں سے ہونے والی ملاقات اس وقت کشیدہ ہوگئی جب ایک صحافی کے سوال پر وزیر اعلیٰ نے اس پر ٹرانسفر پوسٹنگ کے عوض رشوت لینے کا الزام لگا دیا۔ ملاقات کے دوران صحافی نے اہم سوالات اٹھاتے ہوئے استفسار کیا کہ خیبر پختونخوا میں اصل میں حکومت کون چلا رہا ہے؟ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے باوجود تیمور جھگڑا اور کامران بنگش کو کابینہ میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟اور کیا یہ درست ہے کہ صوبائی معاملات آپ کے بھائی فیصل امین گنڈاپور دیکھ رہے ہیں؟ ان سوالات کے جواب میں وزیراعلیٰ نے براہ راست الزامات عائد کرتے ہوئے صحافی پر ٹرانسفر پوسٹنگ کرانے اور رشوت لینے کا دعویٰ کر...
    پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی تصویر مسجد پر آویزاں کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے وضاحت طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسجد پر اپنی تصویر لگائے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور معاملے پر ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین سے وضاحت مانگی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو سرزنش بھی کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ سٹی قائم وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت دی ہے کہ انتظامیہ اور سرکاری ادارے ان کی تصاویر کے حوالے سے مرتب کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ دوسری جانب مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا حکم دیا ہے۔ ان...
    سیلاب متاثرہ علاقوں میں مواصلات کا نظام اور بجلی فوری بحال کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مواصلات کے نظام اور بجلی کی ترسیل کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کیا جائے۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملک میں جاری مون سون بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے بیجنگ سے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے اپنی مصروفیات کچھ دیر کے لیے ترک کر کے این ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کی تیاری و کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ لی۔وزیراعظم نے این ایچ اے اور وزارتِ توانائی کو...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مواصلات کے نظام اور بجلی کی ترسیل کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کیا جائے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملک میں جاری مون سون بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے بیجنگ سے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے اپنی مصروفیات کچھ دیر کے لیے ترک کر کے این ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کی تیاری و کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ لی۔ یہ بھی پڑھیں: سیلابی ریلے جنوبی پنجاب میں داخل، صوبے میں 24 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر وزیراعظم نے این ایچ اے اور وزارتِ توانائی کو ہدایت دی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں...
    واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے ذاتی اسٹیکرز بنا کر براہِ راست اپنی کلیکشن میں محفوظ کر سکیں گے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق اس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو اسٹیکر بناتے ہی فوراً چیٹ میں بھیجنے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ وہ انہیں محفوظ کرکے بعد میں استعمال کرسکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی فون پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خبر، اہم الرٹ جاری ہوگیا یہ فیچر صارفین کو اجازت دیتا ہے کہ وہ اپنے اسٹیکرز کو موجودہ پیکس میں شامل کریں، نئے پیکس تیار کریں یا پھر انہیں فیورٹ میں رکھ کر فوری رسائی حاصل کریں۔ یہ اپ ڈیٹ خاص طور...
    بیلجیئم نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے—یہ فیصلہ غزہ میں جاری انسانی بحران اور اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بیلجیئم نے اسرائیل پر کئی سخت پابندیاں عائد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ بیلجیئم کے وزیر خارجہ میکسم پریوٹ نے اپنے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ وہ رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران فلسطین کی ریاستی حیثیت کو تسلیم کرنے کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انسانی حقوق کی حمایت کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ وزیر...
    علی امین گنڈاپور کی مولانا فضل الرحمن پر کڑی تنقید، سخت الفاظ کا استعمال WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سخت الفاظ کا استعمال کیا۔میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اگر حق کا کلمہ پڑھنے کے لیے راضی ہو گئے ہیں تو میں ان کو ویلکم کروں گا، مگر مولانا فضل الرحمان کو میں جانتا ہوں، وہ حق کا کلمہ نہیں پڑھیں گے۔علی گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں آئینی ترمیم میں پیسے لیے ہیں اور ووٹ بھی دیے ہیں ۔ ہماری...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر سخت تنقید کی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عورت کی حکمرانی کے خلاف فتویٰ دینے کے بعد مولانا نے ڈیزل کے پرمٹ حاصل کیے تھے۔ انہوں نے مال لے کر 26ویں ترمیم کے لیے ووٹ دیا۔ Big breaking ???????? مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں ترمیم پر وہی کا کیا کہ ” مینو نوٹ وکھا، میرا موڈ بنے” علی امین گنڈا پور کا مولانا فضل الرحمان پر بڑا الزام مولانا نے 26 ویں ترمیم میں پیسے لے کر حکومتی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، علی امین گنڈا پور pic.twitter.com/GiTESXaATk — Muhammad Aalijah Khan...
    فتنۃ الخوارج معصوم بچوں، شہریوں کے ساتھ ساتھ تعلیم اور امن کے بھی سب سے بڑے دشمن ہیں۔ 30 اگست کو فتنۃ الخوارج نے لکی مروت کے گاؤں ونڈا زاہد گل پرائمری اسکول میں IED دھماکا کیا۔ فتنۃ الخوارج کی مذموم کارروائی میں اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ فتنۃ الخوارج کا یہ سفاکانہ حملہ تعلیم دشمنی اور عوام دشمنی کی کھلی مثال ہے۔ فتنۃ الخوارج نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ نہ مذہب کےخیرخواہ ہیں نہ قبائلی روایات کے محافظ۔ اسکولوں پر حملے ان کی علم دشمن سوچ کو بے نقاب کرتے ہیں۔ اسلام کی پہلی تعلیم علم کا حصول ہے لیکن فتنۃ الخوارج اسی تعلیم کو مٹانے پر تلے ہوئے ہیں۔ فتنۃ الخوارج کا...
    قومی اسمبلی اجلاس؛ جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر سوسائٹیز بنانے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، جس میں وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی، جسے منظور کرلیا گیا۔ اجلاس میں اسد قیصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے بہن بھائی مشکل میں ہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں۔ آج ہم نے فیصلہ کیا کہ احتجاجاً واک آؤٹ کریں گے۔ نظام کا ظلم جبر کی بنیاد پر چل رہا...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معروف اداکار انور علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینئر اداکار انور علی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی فنی خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ انور علی کا فنونِ لطیفہ میں کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے صبر کی دعا کی۔  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انور علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سینئر اداکار انور علی کی فن و ثقافت کے لئے خدمات کو خراج...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن نے 2 ستمبر 2025 تک سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف ڈسکوز میں گرڈ اسٹیشنز اور سینکڑوں فیڈرز متاثر ہوئے، تاہم بڑی حد تک بجلی بحال کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیسکو کے علاقے سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان میں 12 گرڈ اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 85 فیڈرز مکمل اور 6 جزوی طور پر بحال ہوچکے ہیں۔ گیپکو کے 10 گرڈ اور 87 متاثرہ فیڈرز میں سے 82 مکمل اور 5 جزوی طور پر بحال ہوگئے۔ لیسکو میں لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ کے 62 متاثرہ فیڈرز میں سے 43 جزوی طور...
    برطانیہ نے غزہ میں فوری اور بلا مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر پیش رفت نہ ہوئی تو لندن رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں ہر گزرتا دن مزید تباہی لا رہا ہے، جہاں خوراک کی کمی کے باعث 5 سال سے کم عمر ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔  ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت جان بوجھ کر امداد روک رہی ہے، جبکہ یہ قحط قدرتی نہیں بلکہ انسان کا پیدا کردہ ہے۔ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ غزہ...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا ان ممالک کے جھوٹے بیانیے کو تسلیم نہیں کرتی جو سیاسی مقاصد کے لیے دہشت گردی کو استعمال کرتے ہیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، اور ان جرائم کے ذمہ داروں و سہولت کاروں کو جواب دہ ہونا ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 25ویں سربراہان مملکت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیانجن میں موجودگی میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیانجن چین کی بنیادی قدروں کی نمائندگی کرتا ہے اور تہذیبوں و ثقافتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ ہم...
    بانی پی ٹی آئی سے وکلاء رہنماؤں اور فیملی کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جیل حکام بھیجی گئی 6 وکلا رہنماؤں کی فہرست میں بیرسٹر گوہر خان، احمد اویس اور نیازاللہ نیازی کا نام شامل ہے۔ نعیم پنجوتھہ، ظہیر عباس اور عاقل خان کا نام بھی فہرست میں شامل ہے، وکلا رہنما منگل کو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔ منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ان کی فیملی کی ملاقات کا بھی دن ہے، علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خانم بھی اڈیالہ جیل آئیں گی۔ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی بھی کل ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئے گی۔...
    بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وشال نے اپنی ساتھی اداکارہ سائی دھنشیکا کے ساتھ منگنی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال مئی میں وشال نے سائی دھنشیکا کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے شادی کا اعلان کیا تھا، اور اب اپنی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر انہوں نے مداحوں کو منگنی کی خوشخبری دی ہے۔ اداکار وشال نے منگنی کی تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں، جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق وشال کی شادی بھی ان کی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر ہی طے تھی، تاہم گھر کی تعمیر مکمل نہ ہونے کے باعث شادی کی تاریخ آگے...
    قومی اسمبلی میں نبی کریم حضرت محمد ؐکی ولادت کے 1500 سال کی آمد کے موقع پر ایک روح پرور تصویری نمائش  کا اہتمام کیا گیا، جس کا افتتاح اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کیا۔ نمائش پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جہاں معروف خطاط واصل شاہد نے اسپیکر کو فن پاروں اور ان میں موجود سیرت النبی ﷺ سے متعلق نکات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ ، اراکین قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی اور سید حفیظ الدین سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا  کہ حضور اکرم ﷺ کی ذات اقدس پوری...
    پنجاب کے مختلف علاقوں میں دریاؤں میں شدید سیلاب کی وجہ سے صورتحال انتہائی خطرناک ہو چکی ہے۔ ہیڈ بلوکی، ہیڈ تریموں اور ہیڈ سدھنائی کے مقامات پر پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں 200 سے زائد دیہات پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت نے سلال ڈیم کے گیٹ بغیر اطلاع کھول دیے، جس کے باعث تقریباً 8 لاکھ کیوسک کا پانی دریائے چناب میں آیا اور یہ ریلا پاکستان میں داخل ہو چکا ہے۔ اس وقت جھنگ میں ہیڈ تریموں کے مقام پر 5 لاکھ کیوسک سے زائد کا پانی گزر رہا ہے۔ پنجاب کے تینوں بڑے دریا — چناب، راوی اور ستلج — میں سیلاب...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینیئر اداکار انور علی 71 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ معروف کامیڈین انورعلی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے اداکار انور علی طویل عرصے سے پھیپھڑوں اور گردے کے عارضے میں مبتلا تھے pic.twitter.com/eg3nENSkd6 — الف (@Alifkpti) September 1, 2025 اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے اس کہنہ مشق فنکار کو پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے لاحق تھے اور وہ کئی روز سے زیرِ علاج تھے۔ گزشتہ شب طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں رائیونڈ روڈ کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اداکار انور علی کی نمازِ جنازہ سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔ انور علی کو پاکستان کے تھیٹر اور فلمی...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  دنیا ان ممالک کے جھوٹے بیانیے کو تسلیم نہیں کرتی جو سیاسی مقاصد کے لیے دہشت گردی کو استعمال کرتے ہیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، اور ان جرائم کے ذمہ داروں و سہولت کاروں کو جواب دہ ہونا ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 25ویں سربراہان مملکت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیانجن میں موجودگی میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیانجن چین کی بنیادی قدروں کی نمائندگی کرتا ہے اور تہذیبوں و ثقافتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ ہم یہاں...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینیئر منسٹر شرجیل میمن، وزیر آبپاشی جام خان شورو اور کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل نیول ہیلی کاپٹر میں گڈو بیراج پہنچے گئے۔ دوران سفر وزیراعلیٰ سندھ اپنے وزراء اور کمانڈر کوسٹ کے ساتھ نقشوں کی مدد سے سیلابی صورتحال کا جائزہ لیتے رہے۔ گڈو بیراج پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت راوی اور تریموں پر پانی بڑھا ہوا ہے، اگرچہ ہمیں امید ہے کہ اتنا پانی نہیں آئے گا لیکن ہم پھر بھی سپر فلڈ کی تیاری کر رہے ہیں، جو 9 لاکھ کیوسکس کا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپر فلڈ کی وجہ سے کچہ پورا ڈوب جائے...
    لاہور: جماعت اسلامی لاہور نے پنجاب پولیس اور شہری انتظامیہ پر الخدمت کی خیمہ بستی پر دھاوے کا الزام عائد کردیا۔ کنوینئر  پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی لاہور قیصر شریف کے مطابق  چوہنگ میں الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے متاثرین سیلاب کیلئے قائم خیمہ بستی پر پنجاب  پولیس اور  شہری انتظامیہ نے دھاوا بول دیا اور مشیر وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں خیمہ بستی کو زبردستی خالی کروانے کی کوشش کی۔ قیصر شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت کا  ریلیف کی بجائے متاثرین سیلاب کو تکلیف دینا قابل مذمت ہے ، متاثرین سیلاب کے زخموں پر مرہم کی بجائے نمک پاشی نہ کی جائے ، مشیر وزیر اعلیٰ کی طرف متاثرین سیلاب  کے خیمے خالی کروانا  انتہائی قابل شرم ہے۔...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن نے یکم ستمبر 2025 تک سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے علاقے سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 12 گرڈ اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 85 فیڈرز مکمل اور 6 جزوی طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔ صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بجلی کی بحالی مکمل ہو چکی ہے جبکہ سوات، بنر اور شانگلہ میں باقی متاثرہ فیڈرز کی بحالی 2 سے 7 دن میں متوقع ہے۔ گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (گیپکو) کے 10 گرڈ اور 87 فیڈرز متاثر ہوئے تھے جن میں سے 80 مکمل اور 7 جزوی...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان میں موجود بین الاقوامی میڈیکل سینیٹر اور چین پاکستان جوائنٹ لیب جیسے منصوبوں کو مزید فعال بنایا جائے اور اس ضمن میں چین اور پاکستان کی مابین شراکت داری کو مزید توسیع دی جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران تیانجن یونیورسٹی میں نیشنل ارتھ کوئیک سمولیشن سینٹر کا دورہ کیا، نیشنل ارتھ کوئیک سیمولیشن سینٹر میں وزیراعظم کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو ٹیکنالوجیز بشمول نئی تیار کردہ میڈیکل ریسکیو گاڑیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو قدرتی آفات کے لیے احتیاطی تدابیر کے لیے تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چین اور...
    سندھ کےضلع ٹنڈو محمد خان میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر آبادی کے انخلاء کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومتِ سندھ کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا ہے کہ اب تک 200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ مزید 4500 افراد کو منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں سب سے زیادہ خطرہ گاؤں جمو ملاح کو لاحق ہے جس کا کچھ حصہ پہلے ہی خالی کرا لیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ حکومت سندھ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے مقبروں شریف کے علاقے میں ٹینٹ سٹی کے نام سے ایک بڑا کیمپ قائم کیا...
    سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں صارفین کے پانچ سے زیادہ سمز استعمال کرنے پر موبائل فون بلاک کرنے کا انتباہ ہے، یہ نوٹی فکیشن جعلی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اگر کوئی صارف ایک ماہ کے دوران پانچ سے زیادہ سمز ایک ہی موبائل فون میں استعمال کرے گا تو اس کا آئی ایم ای آئی بلاک کردیا جائے گا۔ یہ افواہ ایک مبینہ پریس ریلیز کے ذریعے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی، جس میں دعویٰ کیا...
    ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق شہر میں یکم ستمبر سے تمام اسکول دوبارہ کھل جائیں گے، تاہم سیلاب سے متاثرہ 45 اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال نہیں ہوں گی۔ ان اسکولوں کو ریلیف کیمپس میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ متاثرین کو عارضی پناہ فراہم کی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:متاثرین سیلاب کے لیے مفت وائس منٹس کا اعلان نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور کے 33 سرکاری اور 12 نجی اسکول بند رہیں گے۔ ان میں سنٹرل ماڈل اسکول ریٹی گن روڈ، مراکہ، مانگا، چوہنگ، شاداب کالونی اور سگیاں کے اسکول شامل ہیں۔ اسی طرح تار گڑھ شاہدرہ، بند روڈ شفیق آباد اور پری محل شاہدرہ کے اسکول بھی بند رہیں گے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹھوکر...
    ضلع سیالکوٹ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو 5 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ سیلاب کی شدت اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تعلیمی ادارے 5 ستمبر تک بند رہیں گے۔ سیلابی صورتحال نے شہر بھر میں نقل و حرکت اور معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس کے باعث مقامی حکام نے طلبہ، اساتذہ اور دیگر اسٹاف کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ...
    وفاقی وزیر برائے سمندری امور محمد جنید انور چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو امریکہ کو مچھلی اور مچھلی سے متعلقہ مصنوعات کی برآمد میں مزید چار سال کی توسیع کا اختیار مل گیا ہے۔ایک بیان میں، وزیر نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے سمندری غذا کے معیار کی بین الاقوامی شناخت کی عکاسی کرتا ہے اور اس شعبے کو طویل مدتی استحکام فراہم کرے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس فیصلے سے سمندری غذا کی عالمی منڈی میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔ اشتہار
    پشاور: پشاور میں ہوئی بارش سے نواحی علاقوں کے نالے بھپر گئے، ندی نالوں کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا، کشتیوں کے ذریعے 300 لوگوں کو نکالا گیا، بڈھنی نالہ میں پانی خطرے کے نشان تک پہنچنے پر قریبی رہائشیوں نے سامان محفوظ مقام پر منتقل کیا، وزیراعلیٰ نے فوری امدادی کارروائی کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور اور گردونواح میں موسلا دھار بارش سے برساتی نالے بپھر گئے، ریگی للمہ، بڈھنی، حسن گڑھی، سردار گڑھی، ورسک روڈ اور دیگر علاقے پانی میں ڈوب گئے، پانی کی سطح اس قدر بلند ہوئی کہ پانی رہائشی علاقوں میں چلا گیا۔ ریگی اور ورسک روڈ پر رہائشی علاقوں میں شہری گھروں میں پھنس گئے، سیلابی علاقے سے...
    دبئی کی مشہور شہزادی شیخہ مہرہ اور مشہور امریکی مراکش ریپر فرنچ مونٹانا نے ڈیٹنگ کی خبروں کے بعد منگنی کی تصدیق کردی۔  شادی کے ایک سال بعد ہی اپنے شوہر سے طلاق لینے کا اعلان کرنے والی دبئی کے حکمران کی بیٹی شیخہ ماہرہ نے اپنے بوائے فرینڈ مشہور ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی کرلی ہے۔  یہ اعلان پیرس فیشن ویک کے دوران سامنے آیا، جہاں نئے جوڑے کو قریبی دوستوں اور خاندان کے ساتھ جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس سے قبل شیخہ ماہرہ کی ڈیتنگ کی افواہیں خبروں کی سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی تھیں اور انہیں کئی مرتبہ ریپر فرنچ مونٹانا کیساتھ تصاویر میں دیکھا گیا تھا۔  یاد رہے کہ دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کاروباری دنیا میں بھی اپنا...
    سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی میں 30 اگست تک کی پیش رفت کے حوالے سے پاور ڈویژن کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ پاور ڈویژن  کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پیسکو کے علاقے سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان کے 12 گرڈز اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے، پیسکو کے 84 فیڈرز مکمل اور 7 جزوی طور پر بحال کیے گئے۔ پاور ڈویژن  نے کہا کہ پیسکو کے علاقے صوابی اور ڈی آئی خان میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہوگیا، گیپکوکے زیرِ انتظام علاقوں سیالکوٹ، نارووال، وزیرآباد اور حافظ آباد کے 10 گرڈز اور 87 فیڈرز متاثر ہوئے۔ اس میں مزید بتایا گیا کہ گیپکوکے 68 فیڈرز مکمل اور 17 جزوی طور پر بحال کردیے گئے، لیسکو میں لاہور،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی پر تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیسکو کے علاقوں سوات، بنوں، شانگلہ، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان کے 12 گرڈ اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے تھے جن میں سے 84 مکمل اور 7 جزوی طور پر بحال ہو گئے ہیں۔ صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ گیپکو کے علاقوں سیالکوٹ، نارووال، وزیرآباد اور حافظ آباد میں 10 گرڈ اور 87 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 68 فیڈرز مکمل جبکہ 17 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں۔ لیسکو کے تحت لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ میں 56 متاثرہ...
    ایک بین الاقوامی نیٹ ورک مصنوعی ذہانت (اے آئی)  کی مدد سے جعلی ہولوکاسٹ تصاویر بنا کر فیس بک پر پوسٹ کر رہا ہے تاکہ صارفین کی توجہ حاصل کر کے مالی فائدہ اٹھایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: ریستورانوں میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے آرڈرز لینا اکثر مضحکہ خیز بن جاتا ہے، جانیے کیسے؟ بی بی سی کی ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ تصاویر اور کہانیاں نہ صرف متاثرہ خاندانوں کے لیے تکلیف دہ ثابت ہو رہی ہیں بلکہ ہولوکاسٹ جیسے حساس تاریخی سانحے کو ایک جذباتی کھیل بنا دیا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق فیس بک پر حالیہ مہینوں میں ایسی اے آئی تصاویر پوسٹ کی گئیں جن میں آشووٹز کیمپ میں قیدیوں کو وائلن...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آغاز سے قبل، امریکی محکمہ خارجہ نے فلسطینی اتھارٹی (PA) اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (PLO) کے چند دیگر عہدیداروں کے ویزے منسوخ کرنے اور نئے ویزے دینے سے انکار کرنے کا اعلان کیا ہے اس اقدام کا مقصد فلسطینی اداروں کو ان جرائم سے متعلق ذمہ دار ٹھہرانا ہے جن میں الزام ہے کہ انہوں نے بین الاقوامی عدالتِ انصاف (ICJ) اور بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) میں غیر متعلقہ قانونی کارروائیاں کیں، اور عالمی سطح پر ریاست فلسطین کی پہچان کا مطالبہ کیا، جو امریکہ کے مطابق عالمی امن کے امکانات کو متاثر کر رہا ہے ۔ البتہ امریکہ نے واضح کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطینی مشن اس پابندی سے مستثنیٰ...
    پاکستان نے کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں عالمی سطح پر فعال کردار ادا کرتے ہوئے ایک نئی پہچان بنالی ہے۔ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے بعد ملک نے کرپٹو کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کی نگرانی اور ریگولیشن کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جو ڈیجیٹل فنانس کے میدان میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیرِ مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب کے مطابق پاکستان کی کرپٹو پالیسی عالمی وژن کی پیروی کرتے ہوئے نئے بین الاقوامی اقتصادی مواقع کھول رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو مستقبل کی عملی سرمایہ کاری کی علامت ہے۔ بلال بن ثاقب نے مزید کہا کہ پاکستان آخرکار عالمی...
    تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیرِاعظم پیتونگاترن شیناواترا کو قومی مفاد کے مقابلے میں ذاتی مفاد کو ترجیح دینے کے الزام میں عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ وہ محض ایک سال اقتدار میں رہیں۔ یہ فیصلہ شیناواترا خاندان کے لیے ایک اور بڑا سیاسی دھچکا ہے، جو پہلے ہی فوج اور عدلیہ سے طویل محاذ آرائی کا شکار رہا ہے۔ پیتونگاترن تھائی لینڈ کی کم عمر ترین وزیراعظم تھیں اور اب وہ شیناواترا خاندان کی چھٹی ایسی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں فوج یا عدلیہ کے ہاتھوں اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا۔ عدالت نے 6-3 کی اکثریتی رائے سے فیصلہ سنایا۔ فیصلے کی بنیاد جون میں ہونے والی ایک لیک شدہ ٹیلیفون کال بنی، جس میں پیتونگاترن کمبوڈیا کے...
    بلوچستان میں مون سون بارش کا نیا سلسلہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان میں مون سون بارش کا نیا سلسلہ 30 اگست سے داخل ہو کر 2 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ نئے اسپل کے دوران بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔ پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بارش کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے اور تمام متعلقہ محکمے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں گے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پکنک یا خطرناک مقامات پر نہ جائیں۔ مزید پڑھیں: مون سون بارشوں کا اگلا اسپیل کب آئے گا؟ این ڈی...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون کے نئے اسپیل کے آغاز پر ملک کے بیشتر علاقوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ 29 اگست سے 2 ستمبر تک مختلف شہروں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں شہری سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ سندھ کراچی سمیت ساحلی اضلاع ٹھٹھہ، سجاول، بدین اور تھرپارکر میں 30 اگست تا 2 ستمبر شدید بارشوں کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ کراچی میں شہری سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔ اندرونِ سندھ کے اضلاع حیدرآباد، دادو، سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، جیکب آباد اور کشمور میں 30 اگست تا 1 ستمبر...
    اسلام آباد: پاکستان کی کرپٹو سفارت کاری نے عالمی سطح پر مضبوط مقام حاصل کرلیا۔ پاکستان نے ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی قائم کر کے کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں کی نگرانی اور ریگولیشن کا آغاز کیا جو پاکستان کے ڈیجیٹل فنانس میں اہم سنگ میل ثابت ہوا۔ بلال بن ثاقب (وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین) کے مطابق پاکستان  کی کرپٹو پالیسی عالمی وژن کی پیروی میں نئے بین الاقوامی اقتصادی مواقع کھول رہی ہے۔   بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ ہمارے اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو مستقبل میں عملی سرمایہ کاری کی علامت ہیں۔ فائنینشل ٹائمز نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی کرپٹو  توانا ئی میں تیزی سے پیش رفت اور بڑھتی ہوئی حکمت عملی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی پر تازہ رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق پیسکو کے علاقوں سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان میں 12 گرڈ اسٹیشن اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 79 فیڈرز مکمل جبکہ 12 جزوی طور پر بحال کر دیے گئے۔ گیپکو کے زیر انتظام سیالکوٹ، نارووال، وزیرآباد اور حافظ آباد میں 10 گرڈ اسٹیشن اور 86 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 62 فیڈرز مکمل اور 19 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں۔ لیسکو کے لاہور، قصور اور اوکاڑہ ریجن میں 46 متاثرہ فیڈرز عارضی طور پر بحال کر دیے گئے ہیں جبکہ مکمل بحالی 31 اگست سے یکم ستمبر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق، 28 اگست 2025 صبح 8:00 بجے تک ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لیے نمایاں پیش رفت ریکارڈ کی گئی ہے۔ تمام ڈسکوز کے عملے کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا عمل جاری ہے اور بیشتر فیڈرز بتدریج بحال ہو رہے ہیں۔ فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں مجموعی طور پر 30 فیڈرز متاثر ہوئے، جن میں چنیوٹ کے 14، جھنگ کے 9، سرگودھا کے 5، میانوالی کا 1 اور ڈی آئی خان کا 1 فیڈر شامل ہے۔ ان تمام فیڈرز کو عارضی طور پر بحال کر دیا گیا ہے اور مکمل بحالی رات 9 بجے سے 12 بجے تک متوقع...
    وزیراعظم شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل اور فضائی جائزہ کے دوران سیلابی صورتحال پر وزیراعظم کو چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی، زیرِآب علاقوں اور جاری ریسکیو و ریلیف آپریشنز سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ فضائی جائزے کے دوران وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات فوری طور پر کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ لاہور سے نارووال روانہ ہوئیں۔ دورانِ سفر دونوں رہنماؤں کے درمیان سیلابی...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ روانگی سے قبل اور فضائی جائزے کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے ملک میں مجموعی سیلابی صورتحال پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں وزیراعظم کو دریاؤں میں طغیانی اور زیرِ آب علاقوں میں جاری ریسکیو و ریلیف آپریشنز سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی لاہور سے نارووال روانہ ہوئیں۔ دوران سفر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو سیلابی صورتحال پر مزید تفصیلات فراہم کی گئیں۔ وزیراعظم نے فضائی جائزے کے دوران ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور ریلیف آپریشن کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم...
    پاکستان کے بڑے معدنیاتی منصوبے ریکوڈک میں اقتصادی ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل ( ایس آئی ایف سی ) کی معاونت سے منصوبے کے لیے درکار فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔امریکہ، جاپان اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے ریکوڈک منصوبے کے لیے 6 بلین ڈالر کی مجموعی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے، جن میں سے 1.05 بلین ڈالر کی منظوری ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) اور ورلڈ بینک کی جانب سے پہلے ہی دی جا چکی ہے۔اے ڈی بی کے مطابق ریکوڈک منصوبہ عالمی سطح پر تانبے کی کمی کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگا، جبکہ پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور سماجی ترقی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر صورتحال خراب ہوئی، آج رات دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر سیلاب کا خطرہ ہے۔ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے ویڈیو لنک پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر صورتحال خراب ہوئی، بھارت کے جب ڈیم بھر گئے تو انہوں نے پانی چھوڑ دیا۔ مریم نواز نے کہا کہ آج رات دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر سیلاب کا خطرہ ہے، ستلج، راوی، چناب میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، انتظامیہ کو ہدایت ہے کہ لوگوں کا انخلا بروقت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ہوئے نقصانات پر افسوس ہے،...
    کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی رہنما پوپ لیو نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف اجتماعی سزا اور جبری بے دخلی کو روکے اور فوری و مستقل جنگ بندی کے لیے اقدامات کرے۔ ویٹیکن کے آڈیٹوریم میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں ہفتہ وار خطاب کے دوران پوپ لیو نے 22 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے زور دیا، جس پر شرکاء نے دو بار بھرپور تالیاں بجا کر ان کا ساتھ دیا۔ یہ اپیل ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل نے غزہ میں نئی فوجی کارروائی کی تیاریوں کا عندیہ دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کی غزہ میں کارروائیاں تیز، ٹرمپ کی جنگ کے بعد کے منصوبے پر نظریں...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر صورتحال خراب ہوئی، آج رات دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر سیلاب کا خطرہ ہے۔ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے ویڈیو لنک پر خطاب میں انہوں ںے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر صورتحال خراب ہوئی، بھارت کے جب ڈیم بھر گئے تو انہوں ںے پانی چھوڑ دیا۔ مریم نواز نے کہا کہ آج رات دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر سیلاب کا خطرہ ہے، ستلج، راوی، چناب میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، انتظامیہ کو ہدایت ہے کہ لوگوں کا انخلا بروقت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ہوئے نقصانات پر افسوس ہے، سیالکوٹ میں...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب کے باعث آج رات راوی میں شاہدرہ کے علاقے میں بہت خطرہ ہے، انتظامیہ لوگوں کا بروقت انخلا یقینی بنائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں سیلاب کی صورتحال پر کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریسکیو حکام، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنز کی سیلاب زدہ علاقوں میں سرگرمیوں کو سراہتی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ سیالکوٹ میں بہت پانی آیا، ناروال میں کرتارپورہ ڈوب گیا، گجرات میں صورتحال تشویشناک تھی، یہ ایک غیر متوقع صورتحال ہے کیوں کہ 38 سالوں کے بعد اس طرح کی فلیش فلڈنگ  ہوئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو...
    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تعلیمی نظام میں اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت سمر اور ونٹر زونز میں تعلیمی سال کو فال سمسٹر اور اسپرنگ سمسٹر میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ابتدائی طور پر اس سسٹم کا اطلاق نرسری سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز پر ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سمر زون میں تعلیمی سال کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا، سمر زون میں فال سمسٹر یکم ستمبر سے 31 دسمبر تک ہوگا اور اسپرنگ سمسٹر 16 جنوری سے 31 مئی تک ہوگا۔ اسی طرح ونٹر زون میں تعلیمی سال کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا، ونٹر زون میں اسپرنگ سمسٹر یکم مارچ سے 30 جون تک ہوگا جبکہ فال سمسٹر یکم...
    مراکش کے شہر بُولمان کے قریب سائنسدانوں نے دنیا کے قدیم ترین انکیلوسار ڈایناسور اسپیکومیلس اَیفر (Spicomellus afer) کے فوسلز دریافت کیے ہیں۔ یہ ڈایناسور تقریباً 4 میٹر لمبا اور دو ٹن وزنی تھا، جس کے جسم پر خار دار بکتر اور گردن کے گرد بڑے بڑے کانٹے تھے جبکہ اس کی دم پر ہتھیار نما ڈھانچہ موجود ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا میں بچوں نے سیر کے دوران دیوہیکل جانور ٹی ریکس کے فوسل دریافت کرلیے ماہرین کے مطابق یہ دریافت انکیلوسارز کی ارتقائی تاریخ کو چیلنج کرتی ہےکیونکہ دم کے ہتھیار جیسی خصوصیات پہلے سے سمجھے گئے وقت سے 3 کروڑ سال پہلے ہی موجود تھیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اسپیکومیلس کے کانٹے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ سیالکوٹ میں50 سال بعد ریکارڈ بارش ہوئی جب کہ نالوں پر تجاوزات کی وجہ سے حالات خراب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہروں کے مسائل شہری نمائندے ہی حل کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ شدید مون سون بارشوں نے سیالکوٹ میں 64 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ روز شہر میں 335 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو 31 جولائی 1961 کو ہونے والی 299.2 ملی میٹر کی بارش سے...
    نئی دہلی (اسپورٹس ڈیسک) فیفا نے آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (AIFF) کے انتظامی معاملات پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے وارننگ نوٹس جاری کر دیا۔ فیفا نے خبردار کیا ہے کہ اگر فیڈریشن نے فوری اصلاحی اقدامات نہ کیے تو معطلی سمیت سخت پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ فیفا کے خط میں کہا گیا ہے کہ اے آئی ایف ایف کو 30 اکتوبر تک معاملات درست کرنے کی ڈیڈ لائن دی جاتی ہے۔ خط میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ فیڈریشن اپنے معاملات آزادانہ طور پر چلائے اور کسی بھی تھرڈ پارٹی، بشمول حکومت، کے اثر سے بچے۔ فیفا نے واضح کیا ہے کہ اے آئی ایف ایف کو بھارتی سپریم کورٹ سے اپنے نظرثانی شدہ...
    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں فاونڈیشن کے زیر اہتمام دوران ملازمت وفات پا جانے والے اور ریٹائرمنٹ پر ملازمین کو پلاٹ دینے کا بل منظور کرلیا گیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں متعدد بل منظور کیے گئے، جس میں دوران ملازمت وفات پاجانے والے ریٹائرمنٹ پر پلاٹ دینے کا بل منظور کرلیا گیا اور صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹرامجد نے خیبرپختونخوا گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن بل 2025 پیش کردیا گیا۔ صوبائی اسمبلی نے ڈاکٹر امجد کا پیش کردہ خیبرپختونخوا گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن بل کی منظوری دے دی۔ اسی طرح فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دوران ملازمت وفات پاجانے والے اور ریٹائرمنٹ پر ملازمین کو پلاٹ دیے جائیں گے تاہم تمام سرکاری ملازمین فاؤنڈیشن کے ساتھ رجسٹریشن کے پابند ہوں گے۔...
    وفاقی حکومت نے رواں مالی سال2025-2026 کے دوران غیرملکی کمرشل بینکوں سے تین ارب دس کروڑ ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت اقتصادی امور حکام کے مطابق پروجیکٹ فنانسنگ کی مد میں چھ ارب 40 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا جائے گا جبکہ گزشتہ ماہ جولائی کے دوران حکومت نے 70 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا تھا۔ اس کے علاوہ 49 کروڑ 83 لاکھ ڈالر باہمی معاہدوں اور کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت حاصل کیے گئے جبکہ گزشتہ ماہ 19 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔ حکومت نے رواں مالی سال صرف 40 کروڑ ڈالر مالیت کے بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق جولائی میں سعودی آئل فیسیلیٹی کے تحت 10 کروڑ ڈالر...
    سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کی شام ریاض میں منعقدہ ای اسپورٹس ورلڈ کپ 2025 کی شاندار اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ ولی عہد نے ٹیم فالکنز کو چیمپیئن شپ ٹرافی پیش کی، جنہیں ای اسپورٹس ورلڈ کپ 2025 کا فاتح قرار دیا گیا۔ ٹیم فالکنز کے چیئرمین مسعد الدوسری نے ولی عہد سے ٹرافی وصول کی۔ ٹیم نے 5,200 پوائنٹس کے ساتھ ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور 70 ملین ڈالرز کے ریکارڈ پرائز پول میں سے 7 ملین ڈالرز کا عظیم انعام اپنے نام کیا۔ 7 ہفتوں پر مشتمل اس چیمپیئن شپ میں...
    اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دے دی۔ عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رقم صوبہ پنجاب میں ایجوکیشن سیکٹر میں بہتری کیلئے خرچ کی جائے گی، پرائمری کلاسز میں طلبا و طالبات کی تعداد کو بڑھایا جائے گا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ گرانٹ سے اسکولوں میں طلبا کی تعداد کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔ عالمی بینک کے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ منصوبے کے تحت 40 لاکھ طلبا کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، اس پروگرام کے تحت 80 ہزار نئے طلبا اسکول داخل ہو سکیں گے۔ Tagsپاکستان
    چند گھنٹوں کی بارش نے تباہ حال شہر قائد کو پھر سے ڈبو دیا اور تمام شہری اداروں کی ایک بار پھر پول کھول کر رکھ دی جس کے بعد کراچی کے بے بس شہری کراچی کی نمایندگی کرنے والی سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک دوسرے پر مختلف سیاسی الزامات اور خواتین کی طرح ایک دوسرے کو طعنے دینے کا تماشا دیکھ رہے ہیں اور سب کی عملی کارکردگی مون سون کی دوسری بارش بے نقاب کر چکی ہے۔ یاد رہے دو ماہ قبل بھی کراچی میں بارش ہوئی تھی اس وقت بھی نالوں کی کوئی صفائی نہیں ہوئی تھی اور سندھ حکومت اور شہری ادارے مون سون کو سر پر دیکھ کر بھی سوئے ہوئے تھے اور ان کے...
    کراچی: مقبول نیٹ فلکس سیریز *ایملی اِن پیرس* کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیاگو بورَیلا (Diego Borella) شوٹنگ کے دوران اچانک انتقال کر گئے۔ اطالوی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اٹلی کے شہر وینس میں پیش آیا جہاں سیریز کے پانچویں سیزن کی ریکارڈنگ جاری تھی۔ 47 سالہ ڈیاگو بورَیلا ہوٹل ڈینیلی میں شوٹنگ کی تیاری کر رہے تھے کہ اچانک گر پڑے۔ طبی عملے نے فوری امداد فراہم کرنے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پیراماؤنٹ ٹیلی ویژن اسٹوڈیوز، جو یہ سیریز نیٹ فلکس کے لیے تیار کرتا ہے، نے بورَیلا کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے پروڈکشن فیملی کے ایک قیمتی رکن کی اچانک جدائی پر گہرے دکھ...