2025-08-12@23:22:12 GMT
تلاش کی گنتی: 3651

«بنیان المرصوص کا»:

(نئی خبر)
    فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے 167 ملزمان کو سزائیں سنادیں۔عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے حساس ادارے حملہ کیس میں 185 میں سے 108 ملزمان کو سزا سنائی ہے جبکہ اس کیس میں 77 افراد کو بری کیا گیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کو بھی 10سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو سمیت فیض اللّٰہ کموکا، رانا اسد محمود خان، بلال اشرف بسرا، ہارون رشید، عمارہ رشید، صاحبزادہ حسن رضا اور کامران ورک کو اس مقدمے سے بری کردیا گیا ہے۔ دوسری...
    فائل فوٹو کےالیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی نے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ تعلقات میں ہمیشہ دیانت داری اور وقار کی اقدار کو برقرار رکھا ہے، یہ حالیہ فیصلہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔مونس علوی نے خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے کے معاملے پر سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں کہا کہ قانونی عمل اور اس کو برقرار رکھنے والے اداروں کا احترام کرتا ہوں، کہنا چاہتا ہوں کہ نتائج میری تجربہ کردہ صورتحال کی حقیقت کی عکاسی نہیں کرتے۔ان کا کہنا ہے کہ اپنے قانونی مشیر کے ساتھ اس فیصلے کا جائزہ لے رہا ہوں اور اپیل کرنے کے اپنے حق کا استعمال کروں گا، انصاف اور کام کی جگہ کے...
    احسن اقبال — فائل فوٹو وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔احسن اقبال نے سپارکو کی پوری ٹیم، انجینئرز، سائنسدانوں کو بھی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے چین کے تعاون پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ چین کے بھرپور تعاون پر شکر گزار ہیں۔ سیٹلائٹ کامیابی سے اپنے مدار میں پہنچ گیا۔ پاکستان نے ایک اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کردیایہ پاکستان کا دوسرا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ہے۔ پہلاریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 2018 میں چین کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے بھیجا گیا تھا۔ وزیر منصوبہ بندی نے اعادہ کیا کہ پاکستان کو اسپیس ٹیکنالوجی میں دوبارہ قائدانہ کردار دلائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ  آئندہ سال چین کی...
    حمیداللہ بھٹی فرانس کا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرناایک اہم عالمی پیش رفت ہے جس کے غیر معمولی نتائج سامنے آ سکتے ہیں کیونکہ فرانس کا اہم عالمی کردار ہے ۔یہ جوہری ملک یورپی یونین کے فیصلوں پر نہ صرف اثر انداز ہونے کی اہلیت وصلاحیت رکھتا ہے بلکہ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان میں شامل ہے جن کے پاس ویٹوپاور ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی دفاعی تنظیم نیٹوکا بھی فعال رُکن ہے۔ اسی لیے فرانس کی طرف سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کاعلان بہت اہم ہے۔ اگرچہ کچھ حلقے اِس اعلان کو ایک بڑی پیش رفت قرار دینے پر مُصر ہیں تو غیر جانبدارحلقے اِسے فلسطینیوں سے حُب کی بجائے اندرونی دبائو کاشاخسانہ...
    اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کے طویل اور اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے مسئلہ جموں و کشمیر پر عالمی سطح پر فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ عاصم افتخار نے یہ بات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہی، جس کا موضوع تھا: ’’سیاسی حل کے فروغ کے لیے اقوام متحدہ کے امن مشنز کو ڈھالنا – ترجیحات اور چیلنجز۔‘‘ سفیر عاصم نے بتایا کہ پاکستان اب تک چار براعظموں میں 48 اقوام متحدہ امن مشنز میں 2لاکھ 35ہزار سے زائد فوجی بھیج چکا ہے، جن میں سے 182 اہلکاروں نے امن کے لیے...
    (ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا میں وقفے وقفے سے ہونےوالی تیز بارشوں کے باعث بالائی علاقوں میں گلیشیائی جھلیں پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا،اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع اور محکموں کو الرٹ جاری کردیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق چترال اپر اور لوئر، دیر، سوات اور کوہستان اپر کے عوام کو ممکنہ گلیشیئرز کے پھٹنے سے متعلق خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات کی نگرانی، بروقت وارننگ اور انخلاء کی مشقیں یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ شہری خصوصا ًسیاح ندی نالوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز اور گاڑیاں تیز بہاؤ والے پانی میں لے جانے سے اجتناب کریں۔ ...
    کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں باپ نے 17 سالہ بیٹی کو مبینہ طورپر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ کوئٹہ پولیس نے کہا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے والدہ کے ساتھ تھانے میں آکر مقدمہ درج کروایا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد عبدالمنان کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: نوشہرو فیروز میں لڑکی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کیس میں جرگے کا کیا کردار رہا؟ واقعے کے بعد متاثرہ لڑکی اور ان کے والد کے ڈی این اے کے نمونےحاصل کرلیے گئے ہیں جبکہ پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری طرف قصور میں بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو پنجاب پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کے اس سرکلر کو غیرآئینی قرار دیا ہے جس کے تحت پنشنر والد کی وفات کے بعد طلاق یافتہ بیٹی کے پنشن کے حق کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ جسٹس عائشہ ملک کی جانب سے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں  سندھ حکومت کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا گیا کہ  یہ  سرکلر اپنے آغاز سے ہی  غیر آئینی اور کسی قانونی اثر کے بغیر ہے اور اسے پنشنر کی وفات کے وقت زندہ رہنے والی بیٹی کے پنشن کے حق کو ختم کرنے کے لیے  استعمال نہیں کیا جا سکتا۔  جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے قرار دیا کہ پاکستان...
    لیویز حکام کے مطابق بیوی کے اہلخانہ شادی کے بعد راضی ہو گئے تھے۔ تاہم مقتولہ کے بھائیوں نے دونوں میاں بیوی کو قتل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے مبینہ طور پر دلہن کے بھائیوں نے میاں بیوی کو سات سال بعد قتل کر دیا۔ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقتولہ کے 5 بھائیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ مقتولین کے 6 اور 3 سال کے 2 بچے بھی تھے اور قتل کے وقت اس کی بھابھی حاملہ تھی۔ لیویز حکام کے مطابق مقتولین کی عمریں 27 سے 28 سال کے درمیان تھیں، پنجگور کے محمد شعیب نے 7 سال قبل...
    روس کے مشرقی ساحل کے قریب شدت 8.8 کے زلزلے سے زمین لرز اُٹھی جو دنیا کے چھٹے سب سے طاقتور زلزلوں میں شمار ہوتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی ساحل پر آنے والے زلزلے میں اب تک جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ تاہم اس کے نتیجے میں سونامی کی شدید لہریں پیدا ہوئیں جب کہ روس اور جاپان میں 20 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ سونامی کی یہ شدید لہریں روس، جاپان اور امریکا کی متعدد ریاستوں ہوائی، کیلیفورنیا، اوریگن، واشنگٹن اور الاسکا تک پہنچ گئیں۔ سونامی کی ان لہروں کی وجہ زلزلے کا بحرالکاہل کے ساحل کے قریب پیدا ہونا تھا۔ جس سے سب سے پہلے روس کے ساحلی علاقوں میں لہریں ٹکرائیں۔ روس...
    پاکستان تحریک انصاف نے مشعال یوسفزئی کو خواتین کی نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر مشعال یوسفزئی کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا گیا اور ساجدہ بیگم، مومنہ باسط، سمیرا شمس اور صائمہ خالد کو سینیٹ ریس سے دستبردار ہونے کی ہدایت کی گئی ۔ خیبرپختونخوا میں خواتین کی نشست پر سینیٹ ضمنی انتخاب(آج) 31 جولائی کو ہو گا۔
    بیجنگ :2026 سے شروع ہونے والے چین کے’’15 ویں پانچ سالہ منصوبے‘‘ کے لئے چین کی اقتصادی بنیاد مستحکم ہے، یہ بہت سے فوائد، مضبوط لچک اور عظیم صلاحیت کی حامل ہے، اور طویل مدتی مثبت حمایت کے حالات اور بنیادی رجحانات تبدیل نہیں ہوئے ہیں. اگلے پانچ سالوں میں چین کی معاشی صورتحال پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے تازہ ترین بیان سے بین الاقوامی برادری میں بڑی دلچسپی پیدا ہوئی ہے ، اور چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این کی طرف سے 2023 سے 2025 تک دنیا بھر کے 46 ممالک کے کل 47،000 جواب دہندگان کے لئے پیش کردہ سوالنامہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ جواب دہندگان نے چین...
    پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ ’بلوچستان حق دو تحریک‘ کے حوالے سے حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو چکے ہیں۔ اب جماعت اسلامی کے رہنماؤں پر مشتمل وفد اسلام آباد روانہ ہو گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’ہم جماعت اسلامی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ایک پرامن، تعمیری اور مثبت کردار ادا کیا۔ مذاکرات نتیجہ خیز رہے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے پا گیا ہے۔‘ وزیر موصوفہ نے مزید کہا کہ بلوچستان حق دو مارچ کے شرکاء اب لاہور پریس کلب کی جانب روانہ ہوں گے، جہاں وہ پرامن طریقے سے اپنے مؤقف کو اجاگر کریں گے۔ ہم نے...
    ہمیں استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی حاصل کرنے  کی بنیاد  پر عمل کرنا ہوگا ، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی نے بیجنگ   میں غیر جماعتی شخصیات کا ایک سمپوزیم منعقد کیا جس میں جمہوری جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس اور غیر جماعتی افراد کے نمائندوں کی جانب سے موجودہ معاشی صورتحال اور سال کی دوسری ششماہی میں معاشی کاموں پر رائے اور تجاویز سنی گئیں۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ  نے سمپوزیم کی صدارت کی اور ایک اہم تقریر کی ، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سال کی...
    تائیوان انتظامیہ کی “علیحدگی ” پر مبنی اشتعال انگیزی کبھی کامیاب نہیں ہوگی، چینی  وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون سے   یومیہ  پریس کانفرنس میں ایک سوال پوچھا گیا کہ   چونکہ لائی چھنگ ڈے کے دورہ لاطینی امریکہ کے لئے  امریکہ نے نیویارک سے “ٹرانزٹ” کرنے کے منصوبےکو  مسترد کر دیا ہے، اس لئے لائی چھنگ ڈے  نے لاطینی امریکہ میں تائیوان کے ساتھ نام نہاد “سفارتی تعلقات والے ممالک” کے دورے کا  اپنا منصوبہ ملتوی کر دیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ کا کیا تبصرہ ہے؟ ترجمان نے کہا کہ وہ  ایک بار پھر اس بات پر زور دینا چاہتے ہیں  کہ ایک چین...
    پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارہ عینی خالد نے بیٹی کی زندگی کی جنگ کی داستان بیان کردی۔  عینی خالد نے اپنی سات سالہ بیٹی عائشہ کی صحت سے متعلق دل دہلا دینے والی تفصیلات انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی 7 سالہ بیٹی عائشہ، جو مکمل طور پر صحت مند تھی، 23 جنوری 2024 کو 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں دو کارڈیک اریسٹ کا شکار ہو گئی۔ عینی نے لکھا کہ عائشہ کے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو گئی تھی اور آکسیجن کی شدید کمی کے باعث اس کے اعضا کام کرنا چھوڑنے لگے۔ 45 منٹ تک آکسیجن کی کمی نے اس...
    ’جیو نیوز‘ گریب مستونگ میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو سات سال بعد قتل کردیا گیا۔ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقتولہ کے 5 بھائیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ مقتولین کے 6 اور 3 سال کے 2 بچے بھی تھے اور قتل کے وقت اس کی بھابھی حاملہ تھی۔ کراچی میں جوڑے کا قتل، لڑکے کے والد نے لڑکی کے بھائی پر شک ظاہر کردیاکراچی کے علاقے کلفٹن میں قتل کیے گئے ساجد کے والد عارف نے بیٹے کے دوست اور بہو کے بھائی سمیت پانچ افراد پر شک ظاہر کردیا۔ لیویز حکام کے مطابق مقتولین کی عمریں 27 سے 28 سال کے درمیان تھیں، پنجگور...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مشعال یوسفزئی کو خواتین کی نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر مشعال یوسفزئی کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا گیا اور پارٹی کے دیگر امیدواروں کو 30 جولائی تک دستبردار ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا سینیٹ الیکشن میں حکومت اور اپوزیشن کا اتحاد تمام نشستیں جیت گیاغیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے امید وار اعظم سواتی کامیاب ہوگئے، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر جے یو آئی ف کے امید وار دلاور خان کامیاب ہوئے۔ ساجدہ بیگم، مومنہ باسط، سمیرا...
    اسلام آباد (خبرنگار)سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت جنیوا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جنیوا میں منعقدہ چھٹی عالمی اسپیکرز کانفرنس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں ہونے والے اعلی سطحی اجلاس بعنوان ’’عالمی امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کا تحفظ‘‘میں شرکت کی اپنے خطاب میں، جس میں دنیا بھر سے سربراہانِ ریاست، سفارتکاروں اور پارلیمنٹیرینز نے شرکت کی، اسپیکر قومی اسمبلی نے اقوام متحدہ کے منشور میں درج اصولوں اور مقاصد کے ساتھ پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کا منشور عالمی امن، سلامتی، خودمختاری، اور قانون...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق، اس سال بارشوں سے متعلقہ حادثات کے نتیجے میں اب تک 260 سے زائد قیمتی جانیں ضایع ہوچکی ہیں، جب کہ املاک اور بنیادی ڈھانچے کو ہونے والا نقصان 60 ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں کئی دیہات یا تو زیرِ آب آگئے ہیں یا مکمل طور پر منقطع ہو گئے ہیں۔ فصلیں، جو کٹائی سے محض چند ہفتے دور تھیں، بہہ گئی ہیں، جس سے پہلے ہی مشکلات کا شکار دیہی آبادی پر مزید بوجھ پڑا ہے۔  ہر سال مون سون کی بارشوں سے ملک کے کسی نہ کسی حصے میں سیلاب ضرور آتا ہے۔ حکومت اور انتظامیہ مون...
    —فائل فوٹو میانوالی کے علاقے دلیوالی میں خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں اس کے 3 دیوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔میانوالی پولیس کے مطابق 2 ہفتے قبل تنیوں دیوروں نے اپنی بھابی کو گلا دبا کر قتل کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دیوروں نے خاتون سے شوہر کی وفات پر ملنے والی رقم کا تقاضہ کیا تھا۔
    انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 سال بعد سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا،عدم شواہد کی بنا پر منہاج قاضی اور محبوب غفران کو بری کردیا گیا ہے۔ پراسیکیوشن کے مطابق مقدمے میں ملوث صولت مرزا کوعدالت نے 1999میں سزائے موت سنائی تھی، 2016 میں پولیس نے منہاج قاضی اور محبوب غفران کو گرفتار کیا تھا، صولت مرزا، منہاج قاضی اور دیگر کے خلاف ڈیفنس پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: صولت مرزا نے کبھی اعترافِ جرم نہیں کیا تھا، سزا سنانے والے جج نے مزید کیا انکشافات کیے؟ 18 مارچ 2015 کو ویڈیو پیغام میں صولت مرزا نے کھا تھا کہ کس طرح انہیں استعمال کر کے ٹشو پیپرکی...
    خیبرپختونخوا کے معروف سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والے افراد کے لیے اہم اطلاع سامنے آئی ہے، حکومت نے ناران، کاغان، جھیل سیف الملوک سمیت دیگر علاقوں میں داخلے سے پہلے انٹری فیس کی ادائیگی کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق اب کاغان ویلی سمیت متعلقہ مقامات پر جانے سے پہلے انٹری فیس ادا کرنا ضروری ہوگا۔ اس سلسلے میں حسام آباد کے مقام پر ایک انٹری فیس وصولی پوائنٹ قائم کیا جائے گا، جہاں بڑی گاڑیوں سے 200 روپے، چھوٹی گاڑیوں سے 100 روپے اور موٹر سائیکلوں سے 20 روپے فیس وصول کی جائے گی۔   View this post on Instagram   A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) حکومت کے اس فیصلے...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ قیادت سے کبھی ڈانٹ پڑی تو اس بات پر کہ کسی نے شکایت کی کہ ان کے علاقے میں کوئی کام نہیں ہوا، میں اپنے اساتذہ کی آج بھی بے حد عزت کرتا ہوں جتنی والدین کی کرتا ہوں، اچھا استاد وہ ہے جو اپنے شاگردوں کو کامیاب دیکھ کر خوش ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا تعلیم میں عالمی معیار لانے کا پختہ عزم ہے۔ کراچی میں ٹیچنگ لائسنس کی تقسیمِ اسناد کی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی جس میں مراد علی شاہ بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی...
    بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے 50 سال کی عمر میں جوان اور صحت مند دکھنے کا راز شیئر کردیا۔ کاجول نے حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران اپنی عمر، خوبصورتی، صحت اور طرز زندگی سے متعلق کئی دلچسپ باتیں شیئر کیں۔ 50 سالہ کاجول نے کہا کہ وہ بڑھتی عمر کے بارے میں فکرمند ضرور ہوتی ہیں، تاہم اسے خوش قسمتی بھی سمجھتی ہیں، کیونکہ ان کے مطابق بہت سے لوگ جوانی میں ہی دنیا سے چلے جاتے ہیں۔ کاجول کا کہنا تھا کہ چہرے کی جھریوں سے زیادہ انسان کی آنکھیں اس کی عمر اور کیفیت کو ظاہر کرتی ہیں۔ جب کوئی تھکن یا زندگی سے بیزاری محسوس کرتا ہے تو وہ آنکھوں اور چہرے...
    ---فائل فوٹو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 28 سال بعد سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد قتل کیس، دلائل مکمل ہونے پر مقدمے کا فیصلہ محفوظکراچیانسداددہشت گردی کورٹ کراچی نے کے ای ایس سی...  عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر منہاج قاضی اور محبوب غفران کو بری کردیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق مقدمے میں ملوث صولت مرزا کو عدالت نے 1999ء میں سزائے موت سنائی تھی جبکہ 2016 میں پولیس نے منہاج قاضی اور محبوب غفران کو گرفتار کیا تھا۔پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ صولت مرزا، منہاج قاضی اور دیگر کے خلاف ڈیفنس پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا تعلیم میں عالمی معیار لانے کا پختہ عزم ہے۔کراچی میں ٹیچنگ لائسنس کی تقسیمِ اسناد کی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی جس میں مراد علی شاہ بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹیچنگ لائسنس کا اجرا ایک تاریخی سنگِ میل ہے، سندھ کا تعلیمی مستقبل علم، اخلاق اور عمدگی پر استوار ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات کا مرکز و محور استاد ہیں، بغیر استاد کے کوئی تعلیمی اصلاح ممکن نہیں، لائسنسنگ سے اساتذہ کا وقار اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا، سندھ حکومت کا تعلیم میں بین الاقوامی معیار قائم کرنے کا عزم...
    پاکستان نے بچوں کے کینسر سے بچاؤ کے لیے عالمی سطح پر ایک بڑی پیشرفت کرتے ہوئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت ہر سال 8 ہزار بچوں کو مفت کینسر ادویات فراہم کی جائیں گی۔ اس تاریخی معاہدے کی تقریب میں وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے نیشنل ہیضہ کنٹرول پلان 2025-2028 کا بھی باضابطہ افتتاح کیا۔ وزیرِ صحت نے کہا کہ یہ تقریب بچوں کی زندگیاں بچانے کے عزم کی علامت ہے۔ پاکستان آج عالمی چائلڈ ہوڈ کینسر میڈیسن پلیٹ فارم کا حصہ بن چکا ہے، جس کے تحت بچوں میں کینسر سے بچاؤ کی شرح کو 30 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر کیا گیا...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی آئی اے نے لاہور کے علاقے چوبرجی چوک میں کھڑے جہاز کی تزین و آرائش کے کا م کا آغاز کر دیاہے ، طیارے اور سیارہ گاہ کی بحالی کا کام 14 اگست تک مکمل کیاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے روز عوام اور بچے نئے تیار کردہ جہاز کی سیر کرسکیں گے ، 80 کی دہائی سے گراونڈ کیا گیا طیارہ حالات کیساتھ اپنی خوبصورتی کھو بیٹھا تھا ، اورنج لائن ٹریک کی تعمیر کے دوران بھی طیارے پر گرد کی انمٹ تہہ جم گئی تھی۔  پی آئی اے نے یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بحال ہونے پر اپنی ری برینڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ،  چوبرجی طیارے کی بحالی پی...
    فسطائیت کے خلاف فتح سے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کی تشکیل تک’’ کے موضوع پر اسلام آباد میں سیمینار کا کامیاب انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چائنا میڈیا گروپ اور ایشین انسٹیٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان تھا: “امن کی جانب سفر: فسطائیت کے خلاف فتح سے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کی تشکیل تک”۔یہ سیمینار نہ صرف دوسری جنگ عظیم میں فسطائیت کے خلاف چین کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کا ذریعہ تھا بلکہ اس کا مقصد عالمی امن، بین الاقوامی شراکت داری، اور “ہم نصیب معاشرے” کے نظریے کو تقویت دینا بھی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی ندیم ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران رانا ثناء اللہ کی موجودگی میں چینی کی قیمت بڑھے اور اس سے فائدہ اٹھانے کا الزام وفاقی کابینہ کے وزراء پر عائد کر دیاہے جس کی مشیر وزیراعظم تردید کرتے رہے لیکن سینئر صحافی اپنے دعوے پر ڈٹے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی سرپلس ہوتے ہوئے مصنوعی طور پر قلت پیدا کی گئی اور دیہاڑی لگائی گئی اس میں مڈل مین کا سب سے زیادہ کر دار ہے ۔ سینئر صحافی ندیم ملک نے کہا کہ میں اپنا الزام آپ کی مرکزی حکومت پر دہرا رہا ہوں، ، وزیراعظم شہبازشریف...
    پہلے فلسطین، پھر اسرائیل سے بات، عالمی کانفرنس میں سعودی عرب نے اپنا فیصلہ سنا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز نیویارک: اقوام متحدہ میں فلسطینی مسئلے کے پرامن حل اور دو ریاستی فارمولے پر عملدرآمد کے لیے ہونے والی اعلیٰ سطحی عالمی کانفرنس کا آغاز ہو گیا، جس میں سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں متعدد عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو ریاستی حل ہی مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن و استحکام کی کنجی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے جائز اور قانونی حقوق کی فراہمی کے بغیر خطے میں امن کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا۔سعودی وزیر خارجہ نے...
    ویب ڈیسک:مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔ دریائے راوی، جہلم، ستلج اور چناب کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا، دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب، گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہوگئی، دریائے سندھ میں بڑا سیلابی ریلہ ڈی جی خان کی حدود میں داخل ہوگیا۔ جھنگ میں دریائے چناب میں طغیانی سے 10 سے زائد دیہات زیرآب آگئے، فصلوں اور آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا، رابطہ سڑکیں ڈوب گئیں، حافظ آباد میں دریائے چناب کے اطراف کٹاؤ میں اضافہ ہوگیا، تونسہ شریف میں دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال برقرار رہی، زرعی اراضی دریا برد...
    ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنے سے بہتر رینکڈ ٹیم پیورٹو ریکو کو شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔ازبکستان میں جاری ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پیر کو عالمی نمبر 19 پاکستان کا مقابلہ عالمی نمبر 13 پیورٹو ریکو سے تھا جس میں پاکستان نے ایک بار پھر بھرپور سبقت کا مظاہرہ کیا اور حریف کو 0-3 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی ۔ پاکستان کی جیت کا اسکور 25-20، 25-20 اور 25-15 رہا۔پاکستان کی جانب سے یحییٰ ، عرفان، اجمل اور سعود نے شاندار کھیل پیش کیا۔ پاکستان گروپ مرحلے کا آخری میچ آج ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا ۔گرین شرٹس پہلے...
     پتوکی کے چوک جھلار میں نامعلوم افراد نے شہری کی پالتو بندریا کو ڈنڈوں اوراینٹوں کے وار کر کے بے دردی سے مار ڈالا۔بندریا کی ہلاکت کے بعد اس کے مالک عبدالعزیز نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی جس میں اس نے کہا کہ بندریا 4 سال سے اس کے پاس تھی اور وہ اس کے خاندان کا فرد تھی۔عبدالعزیز نے کہا کہ اس کی بندریا بھینسوں کے باڑے میں تھی کہ نامعلوم افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے اس کا سرکچل دیا،بندریا کی ہلاکت پر اس کا پورا خاندان غم زدہ ہے۔ بندریا کے مالک کی درخواست پر پولیس نے 4 دن بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
     مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔دریائے راوی، جہلم، ستلج اور چناب کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا، دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب، گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہوگئی، دریائے سندھ میں بڑا سیلابی ریلہ ڈی جی خان کی حدود میں داخل ہوگیا۔جھنگ میں دریائے چناب میں طغیانی سے 10 سے زائد دیہات زیرآب آگئے، فصلوں اور آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا، رابطہ سڑکیں ڈوب گئیں، حافظ آباد میں دریائے چناب کے اطراف کٹاؤ میں اضافہ ہوگیا، تونسہ شریف میں دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال برقرار رہی، زرعی اراضی دریا برد ہوگئی۔سیہون شریف میں...
    سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سیاح اور سعودی ٹورزم گروپ کے بانی کاشان سید نے گزشتہ 20 برسوں میں مملکت کے دور دراز، غیر معروف اور حیرت انگیز قدرتی مقامات کو دریافت کرنے کا جو مشن شروع کیا وہ اب ایک بین الاقوامی پہچان حاصل کر چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں میڈیا سیکٹر سرمایہ کاری کا نیا مرکز بن گیا کاشان سید کی محنت اور جستجو کو سعودی ٹورزم اتھارٹی نے نہ صرف سراہا بلکہ عالمی سطح پر بھی ان کے کام کو جیوگرافک چینل، ہسٹری چینل جیسے عالمی اداروں نے کوریج دے کر اعزاز بخشا ہے۔ ان کا یہ کارنامہ سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے کردار اور سیاحت میں مثبت شراکت کی روشن مثال بن چکا...
    اقوام متحدہ کے صدر دفتر، نیویارک میں سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوا جس کا محور (2 ریاستی حل) اور فلسطینی ریاست کا قیام تھا۔ اس سفارتی پیش قدمی کو مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کی طرف ایک نقطۂ آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کانفرنس کو اہم موڑ قرار دیتے ہوے کہا کہ علاقائی سلامتی کا آغاز فلسطینی عوام کو انصاف دینے سے ہوتا ہے، اور 1967 کی سرحدوں پر ایک خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہی مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کی کنجی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر ممکن...
    نیو دہلی: پاک بھارت جنگ بندی ڈی جی ایم اوز کی بات چیت سے ہوئی امریکی ثالثی سے نہیں، ایس جے شنکر کا دعویٰ بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال جون کے مہینے میں ہونے والی پاک بھارت جنگ میں سیز فائر براہ راست ڈی جی ایم اوز کی بات چیت سے ہوا ہے اور اس میں امریکی ثالثی کا کوئی کردار نہیں ہے۔  انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 22 اپریل سے 17 جون تک کوئی ٹیلیفونک رابطہ نہیں ہوا۔ ان کا یہ بیان امریکی صدر کی اس دعوے کے رد میں آیا ہے جس میں انہوں نے دو...
    میرپورخاص میں زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون عدالت میں اپنے پہلے بیان سے مکر گئی۔ دو ہفتے قبل خاتون نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا کہ دو ملزمان نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے جس کی بنیاد پر ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا،جبکہ دوسرے کی تلاش جاری تھی۔ خاتون نے عدالت میں ملزمان کو پہچاننے سے انکار کر دیا، عدالت نے گرفتار ایک ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بھی خاتون پر تشدد اور زیادتی کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔ پولیس کے مطابق ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے جس میں مزید کچھ روز لگ سکتے ہیں۔
    وزیراعظم شہباز شریف جلد گرین لائن بس فیز 2 منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ گرین لائن منصوبے کی توسیع کی منظوری اس بجٹ میں دی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب وزیراعظم شہباز شریف گرین لائن بس منصوبے کے فیز ٹو کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس سے کراچی کے شہریوں کو بہت زیادہ سہولت ملے گی۔ احسن اقبال نے کہا کہ حیدرآباد اور سکھر کے درمیان موٹروے کا جو حصہ نامکمل ہے اُس کی منظوری بھی دی جاچکی ہے جلد وفاقی حکومت رواں سال اُس پر کام شروع کرے رہی ہے جو تین سال میں مکمل ہوگا اور...
    فائل فوٹو  نوشہرو فیروز میں گزشتہ روز گھر کے سامنے سے ملنے والی 15 سالہ لڑکی کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو رشتے داروں نے قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوشہرو فیروز کے علاقے محبت دیرو میں لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے پر مقتولہ کے والد کی مدعیت میں زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ 4 ماہ قبل ملزم نے میری بیٹی سے زیادتی کی تھی، وڈیرے نے فیصلہ کرکے فریقین پر چار لاکھ جرمانہ عائد کیا تھا، وڈیرے نے میری بیٹی کی ملزم سے شادی کروانے کافیصلہ کیا تھا، ملزم لال ڈنو اور اس کے بھائی نے کل میری بیٹی کو زہریلی گولیاں...
      اسلام آباد:  چائنا میڈیا گروپ اور ایشین انسٹیٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان تھا: “امن کی جانب سفر: فسطائیت کے خلاف فتح سے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کی تشکیل تک”۔ یہ سیمینار نہ صرف دوسری جنگ عظیم میں فسطائیت کے خلاف چین کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کا ذریعہ تھا بلکہ اس کا مقصد عالمی امن، بین الاقوامی شراکت داری، اور “ہم نصیب معاشرے” کے نظریے کو تقویت دینا بھی تھا۔ سیمینار میں نامور حکومتی شخصیات، سفارت کاروں، تھنک ٹینک ماہرین، دانشوروں اور میڈیا نمائندوں نے بھرپور شرکت کی، جنہوں نے چین کی قیادت، خارجہ پالیسی، اور انسان...
    بارشوں کا نیا سلسلہ ،این ڈی ایم اے کا ممکنہ موسمی صورتحال پر الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے 28 تا 31 جولائی ملک کے بیشتر علاقوں کے لیے ممکنہ موسمی صورتحال پر الرٹ جاری کر دیا۔این ای او سی نے پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا۔این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے اضلاع بشمول سرگودھا، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد، لاہور اور نارووال کے علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔جنوبی پنجاب کے اضلاع ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور رحیم یار خان میں درمیانے درجے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وزارت صحت 24 کروڑ عوام کو صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی کیلئے تگ و دو کر رہی ہے ، صحت کی سہولت کوئی لگژری نہیں ہر انسان کا بنیادی حق ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحت سہولت پروگرام کے جائزہ اجلاس میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یونیورسل ہیلتھ کوریج پر دستخط کر رکھے ہیں ، پاکستان یونیورسل ہیلتھ کوریج کی سہولیات پر 2030ء سے پہلے عملدرآمد کا پابند ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں میں صحت عامہ کی صورتحال دگر گوں ہیں ،اس وقت وفاق اور صوبے صحت پر سالانہ 1154 ارب روپے...
    سماجی رابطے کے پلیٹ فارم واٹس ایپ نے صارفین کو باہمی رابطے میں آسانی فراہم کرنے کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت کسی سے پہلی بار بات چیت شروع کرتے ہوئے سلام یا تعارف کے لیے ’ویو ایموجی‘ (ہاتھ ہلانے والا ایموجی) بھیجنے کی سہولت دی گئی ہے۔ تکنیکی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق، یہ نیا فیچر خاص طور پر اُن صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو کسی سے پہلی بار رابطہ کررہے ہوں اور سمجھ نہیں پاتے کہ گفتگو کا آغاز کیسے کریں۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا کوئیک ری کیپ فیچر کیا ہے؟ اب جب بھی کوئی صارف کسی ایسے شخص کی چیٹ کھولے گا جس...
    فوٹو اسکرین گریب پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن رکن نے حکومتی رکن کو تھپڑ رسید کردیا، اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے حکومتی رکن حسان ریاض پر حملہ کرکے تھپڑ مارا۔اجلاس کے دوران حکومتی رکن اسمبلی احسان ریاض اور اپوزیشن رکن خالد زبیر نثار کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، دونوں ارکان کے ایک دوسرے کو آوازیں کسنے پر ہاتھا پائی ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاالیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر... قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال نے ارکان اسمبلی کی ہاتھا پائی کے باعث اجلاس پانچ منٹ کیلئے ملتوی کرنے کے بعد ختم کردیا، قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے اپوزیشن ارکان کو ایوان میں واپس...
    پنجاب اسمبلی اجلاس پھر بدنظمی کا شکار، اپوزیشن رکن خالد نثار نے حکومتی رکن حسان ریاض کو تھپڑ رسید کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب اسمبلی اجلاس بدنظمی کا شکار ہوگیا ، اراکین اسمبلی کی ایوان میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔حکومتی رکن حسان ریاض ڈپٹی اپوزیشن کی تقریر کے دوران بول رہے تھے، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے حکومتی ارکان کو تھپڑ رسید کردیا۔اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے حکومتی رکن حسان ریاض کو تھپڑ مارا،قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے ارکان اسمبلی کی ہاتھا کے باعث اجلاس پانچ منٹ کے لیے ملتوی کردیا۔حکومتی رکن اسمبلی حسان ریاض اور اپوزیشن رکن خالد زبیر نثار کے مابین اچانک ہاتھا پائی ایک...
    پشاور تعلیمی بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ نتائج کے مطابق اس سال میٹرک کے امتحانات میں مجموعی طور پر 91 ہزار 589 طلبا و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے 76 ہزار 484 کامیاب قرار پائے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 83.5 فیصد رہا۔ پشاور بورڈ کے نتائج کے مطابق 14 ہزار 530 طلبا و طالبات امتحان میں ناکام رہے۔ دوسری جانب نویں جماعت کے امتحانات میں ایک لاکھ 1 ہزار 888 طلبا و طالبات شریک ہوئے جن میں سے 61 ہزار 753 نے کامیابی حاصل کی۔ نویں جماعت کا کامیابی تناسب غیر معمولی طور پر 98.8 فیصد رہا۔ نتائج کے اعلان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ نویں...
    دریا سندھ کا بڑا سیلابی ریلا تونسہ سے ڈی جی خان کی حدود میں داخل ہوگیا، ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا۔جھنگ میں دریائے چناب میں طغیانی سے دس سے زائد دیہات زیر آب آگئے۔وسیع رقبے پر کھڑی فصلوں اور آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا، رابطہ سڑکیں زیر آب آگئیں، جبکہ راجن پور میں فصلوں کو نقصا ن پہنچا۔دوسری جانب حافظ آباد میں دریائے چناب کے گرد کٹاو? میں اضافہ ہوگیا، متعدد دیہات کی سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی دریا برد ہوچکی ہے۔
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف حصوں میں 28 جولائی سے 31 جولائی تک شدید بارشوں، طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ اورشہری سیلاب کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔ این ڈی ایم اے کی پیشگوئی کے مطابق اس دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہو سکتی ہے۔ مزید پڑھیں: ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری محکمہ موسمیات اوراین ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے شہروں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں شدید بارشوں کی پیش...
    امریکی یورپی ’’ٹیرف یونین‘‘کا دوسرا رخ: عالمگیریت کے زوال کا خمیازہ کون بھرے گا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین نے 15 فیصد شرح محصولات پر معاہدہ کر لیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت یورپی یونین پہلے کی نسبت امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کرے گی، امریکی فوجی سازوسامان کی خریداری بڑھائے گی اور 150 ارب ڈالر کی امریکی توانائی مصنوعات خریدے گی۔ یورپی کمیشن کی صدر وان ڈیر لیین نے کہا کہ یورپی یونین اور امریکہ دونوں 15 فیصد یکساں شرح محصولات پر متفق ہو گئے ہیں، جس میں گاڑیوں سمیت دیگر تمام اقسام کی اشیا شامل ہوں گی۔ وان...
    ڈیرہ غازی خان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جولائی ۔2025 )دریائے سندھ کا بڑا سیلابی ریلا کئی شہروں کی حدود میں داخل ہو گیا جس کے باعث متعدد دیہات زیر آب آ گئے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا ہے دریائے سندھ کا بڑا سیلابی ریلا تونسہ سے ڈی جی خان کی حدود میں داخل ہوگیا جبکہ جھنگ میں دریائے چناب میں طغیانی سے 10 سے زائد دیہات زیر آب آ گئے ہیں. وسیع رقبے پر کھڑی فصلوں اور آبادیوں میں پانی داخل ہو گیا، رابطہ سڑکیں زیر آب آگئیں جبکہ راجن پور میں فصلوں کو نقصان پہنچا، دوسری جانب حافظ آباد میں دریائے چناب کے گرد کٹاو میں اضافہ ہو گیا، متعدد دیہات کی سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی...
    ڈپٹی وزیراعظم نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ اس کانفرنس میں 2 اہم اہداف حاصل کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی، پہلا فوری جنگ بندی کو یقینی بنانا، اور دوسرا خوراک، انسانی امداد اور طبی سہولیات کی بلا رکاوٹ فراہمی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں فرانس اور سعودی عرب کے ساتھ شرکت کرے گا، جس کا مقصد فلسطین کے مسئلے کے پرامن اور دو ریاستی حل کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے، یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے نئی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں، جب اسکاٹ لینڈ کے ٹرن بیری گالف کورس پر گالف کھیلتے ہوئے ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ Trump Cheating as usual. He cheats at golf. Do you think he's not cheating you now with the Epstein Tapes?Trump caught cheating at golf on his golf course with the help of his caddie. He'll deny it even with this video proof. Wake Up America!!! pic.twitter.com/evesYEfiSa — lennonrules (@lennonrules) July 27, 2025 ویڈیو میں مبینہ طور پر ان کا کیڈی (مددگار) ایک بال کو بہتر جگہ پر پھینکتا ہوا نظر آ رہا ہے، جسے ناقدین نے کھیل میں ’دھوکہ دہی‘ قرار دیا ہے۔...
    نیشنل کانفرنس کے صدر کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہم سے پارلیمنٹ میں وعدے کیے جبکہ سپریم کورٹ کے سامنے بھی وعدے کیے گئے کہ ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا لیکن وعدہ تاحال پورا نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر آئین کا احترام کرنا ہے تو جموں و کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرنا ہو گا۔ ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ ایک بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ تقریبا چھ برس قبل 5 اگست 2019ء کو دفعہ 370 منسوخ کرتے وقت کہا گیا تھا کہ عسکریت پسندی ختم ہو گی تو کیا اب عسکریت...
    اسلام آباد: ‎وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے پی سی ایس آئی آر لیب کمپلیکس لاہور کے خلاف الزامات سے متعلق حقائق جانچنے والی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ٹیسٹنگ کے عمل میں شفافیت اور سائنسی دیانت داری کو یقینی بنایا جائے گا اور کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ عوام اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہو سکے۔ وزارت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے مؤقف اختیار کیا کہ محکمہ پلاںٹ پروٹیکشن نے اُن کے سپاری (Betel Nut) کے نمونے کو افلاٹوکسِن ٹیسٹ کے لیے پی سی ایس آئی آر...
    مودی سرکار کی جانب سے ’’میک اِن انڈیا‘‘ کا نعرہ تو لگایا جاتا ہے مگر میدان میں روسی ملبہ اور ’’بھارتی جگاڑ کلچر‘‘ کا راج ہے۔ مودی کی دفاعی خود انحصاری کا کھوکھلا نعرہ، ناقص پالیسیوں کی بدولت بھارت دفاعی بحران کا شکار ہوگیا۔ بھارت کا دفاعی نظام زوال پذیر ہے، جس کا انحصار 62 سال پرانے جنگی جہازوں پر ہے۔ مودی کے میک اِن انڈیا کی قلعی بھی کھل گئی، جو سوویت دور کے مگ 21 جنگی طیاروں پر آج بھی انحصار کر رہا ہے۔ مودی کا دفاعی ماڈل فیل ہوگیا کیونکہ میک اِن انڈیا نہ ہتھیار لا سکا اور نہ پرانا نظام بدل سکا، صرف ایک کھوکھلا سیاسی نعرہ ثابت ہوا۔ دی وائر کی رپورٹ کے مطابق ’’میگ...
    سعودی عرب نے ایک بار پھر طبى مہارت اور انسانی ہمدردی کی روشن مثال قائم کرتے ہوے شام سے تعلق رکھنے والی جڑواں بچیوں سیلین اور ایلین کو کامیابی سے علیحدہ کردیا۔ دونوں بچیاں جن کی عمر ایک سال اور 5 ماہ تھی، پیدائشی طور پر جسم کے نچلے حصے سے جڑی ہوئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں:ریاض: جُڑی ہوئی سعودی جڑواں بچیوں یارا اور لارا کی کامیاب علیحدگی، مجموعی تعداد 65 ہو گئی یہ پیچیدہ آپریشن 8 گھنٹے تک جاری رہا، اور شاہ عبداللہ اسپیشلسٹ چلڈرن اسپتال (شاہ عبدالعزیز میڈیکل سٹی برائے نیشنل گارڈ، ریاض) میں انجام پایا۔ اس اہم جراحی کی قیادت معروف سعودی سرجن اور کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے نگرانِ اعلیٰ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے...
    اسلام آباد:پاکستان آج اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں فرانس اور سعودی عرب کے ساتھ شرکت کرے گا، جس کا مقصد فلسطین کے مسئلے کے پرامن اور دو ریاستی حل کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے، یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے نئی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کانفرنس سے قبل ’عرب نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی دہائیوں سے بالکل واضح ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا واحد حل دو ریاستی حل ہے۔ انہوں نے فرانس اور سعودی عرب کی اس پہل کو قابلِ ستائش...
    کراچی: عالمی سطح پر ہونے والے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ناروے کپ 2025 کا آغاز ہوگیا، ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں افتتاحی روز پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا پہلا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ قومی ٹیم نے گول کرکے برتری قائم کی لیکن میچ کے آخری لمحات میں حریف ٹیم موڈیم ایف سی نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ دنیا بھر میں فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے معروف مسلم ہینڈز کے تحت اسلام آباد کی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم انڈر17 بوئز ایونٹ میں شریک ہے۔ ناروے کپ میں 30 سے زائد ممالک کی 2 ہزار سے زائد ٹیموں کے درمیان 90 میدانوں میں مقابلے ہو رہے ہیں۔ ناروے کے بچوں اور نوجوانوں کی بہبود...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ستھرا پنجاب کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ عالمی بینک، یورپ سمیت دیگر ممالک کے ترقیاتی اداروں نے ستھرا پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ مزید برآں وہیکل ٹرپ کاؤنٹنگ سسٹم، وہیکل ٹریکنگ مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ ستھرا پنجاب پراجیکٹ کے تحت پہلی مرتبہ ای انوائس اور سینی ٹیشن فیس کی ای بلنگ پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی سے جاری ہے، چند اضلاع میں...
    اپنے ایک بیان میں عزت الرشق کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرامپ کا یہ بیان اقوام متحدہ کی رپورٹس اور بھوک سے درجنوں بچوں کی موت کی خبروں کے منافی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے اہم رہنماء "عزت الرشق" نے امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کے بیان کی مذمت کی جس میں امریکی صدر نے غزہ میں قحط کے وجود کا انکار کیا۔ جس پر عزت الرشق نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرامپ کا یہ بیان اقوام متحدہ کی رپورٹس اور بھوک سے درجنوں بچوں کی موت کی خبروں کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سٹیٹمنٹ، صیہونی وزیراعظم "نیتن یاہو" کے جھوٹے بیانات کی صریح تکرار ہے۔ ڈونلڈ ٹرامپ کا یہ بیان، غاصب صیہونی رژیم کو...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے لیے جامعہ قاسم العلوم شیرانوالا دروازہ لاہور میں مرکزی امیر مولانا میاں محمد اجمل قادری کی زیر صدارت آل پارٹیز یکجہتی فلسطین کانفرنس ہوئی۔ قرآن وسنہ موومنٹ کے چئیرمن علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، جمیعت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا عبدالحق ثانی، سنی علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ اشرف طاہر، تحریک مدح صحابہ کے صدر مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا مفتی احمد علی ثانی، مولانا عبدالرب امجد، سنی علماء کونسل لاہور کے صدر مولانا حافظ حسین احمد اور دیگر دینی و مذہبی جماعتوں کے راہنمائوں ڈاکٹر مفتی خالد محمود ازھر، مفتی محمد ریاض جمیل، میاں عرفان الحق قادری اور...
    —فائل فوٹو  عمر کوٹ ضلع کونسل کے رکن عبدالحکیم آریسر کے خلاف خاتون نے زیادتی کا الزام واپس لے لیا۔پولیس کو خاتون کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے، جس کے بعد طے ہو گا کہ زیادتی ہوئی یا نہیں؟پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش نہ کروانے کا خاتون کا بیان عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔ خاتون نے اجتماعی زیادتی کا الزام لگایا تھا، کیس میں ایک ملزم عبدالحکیم آریسر گرفتار اور دوسرا ملزم مفرور ہے۔
    اسلام آباد: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے چین کے ساتھ شراکت داری کے منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ گوادر کی ترقی اور خصوصی اقتصادی زونز کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے ملاقات کی، جس میں چین۔پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے جاری منصوبوں کی رفتار، پیش رفت اور آئندہ  جے سی سی کے اجلاس کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے، اب دوسرا مرحلہ صنعتی تعاون، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سماجی ترقی پر...
    بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نوجوان کپتان شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی لیجنڈ محمد یوسف کا 19 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ گل نے چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سنچری اسکور کر کے ایک ٹیسٹ سیریز میں ایشیائی بیٹر کی حیثیت سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی 669 رنز کی بھاری پہلی اننگز کے جواب میں بھارت نے مضبوط واپسی کی، جس میں شبمن گل اور کے ایل راہول کے درمیان 181 رنز کی شاندار شراکت نے مرکزی کردار ادا کیا۔ شبمن گل نے 238 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 12 دلکش...
    ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے اعلان کے بعد بھارت میں پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے، تاہم رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایونٹ یا میچ سے دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت جو ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، پاکستان کے خلاف شیڈول کے مطابق میدان میں اترے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، بھارتی سیاستدان پیچ و تاب کیوں کھا رہے ہیں؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ڈھاکا میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں بھارتی بورڈ نے گرین سگنل دے دیا تھا، جس کے بعد اب ایشیا کپ یا پاک بھارت میچ سے الگ ہونے...
    مجلس وحدت مسلمین نے زیارات کیلئے زمینی راستے سے جانے پر حکومتی پابندی کو مسترد کردیا،خاتمے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)مجلس وحدت مسلمین(ایم ڈبلیو ایم)نے زیارات کے لیے زائرین کے زمینی راستے سے جانے پر حکومتی پابندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم)سندھ و کراچی کے ذمے داروں کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں کہا گیا کہ زیارات کے لیے زمینی راستے سے جانے والے زائرین پر پابندی لگانا قبول نہیں۔ رہنماوں نے کہا کہ اس فیصلے سے دہشت گردوں کے عزائم کو تقویت ملے گی، حکومت اپنی کمزوری چھپانے کیلئے ایسے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا...
    متحدہ عرب امارات اور اسلام آباد کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے، جہاں یو اے ای نے پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا فری داخلے کی سہولت باقاعدہ طور پر فعال کردی ہے۔ اس بات کا اعلان نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ 24 جون 2025 کو ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات کے دوران اس اقدام پر اتفاق ہوا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پراتفاق اس ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کو...
    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک بھر میں مون سون کا نیا سلسلہ 28 جولائی سے شروع ہونے جا رہا ہے، جس کے دوران کئی علاقوں میں شدید بارشوں، طغیانی اور شہری سیلاب کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 31 جولائی کے دوران اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جب کہ بلوچستان میں 29 سے 31 جولائی اور سندھ میں 30 اور 31 جولائی کو بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کا آغاز محکمہ موسمیات کے مطابق بعض مقامات پر طوفانی بارشیں بھی ہو سکتی ہیں جو مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا سبب...
    سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب فرانس کے اشتراک سے اقوام متحدہ کے صدر دفتر نیویارک میں اس ہفتے منعقد ہونے والی اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس کی قیادت کرے گا، جس کا مقصد مسئلہ فلسطین کا پُرامن حل اور دو ریاستی حل کے عملی نفاذ کو ممکن بنانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فرانس کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا سعودی عرب کی جانب سے خیرمقدم انہوں نے سعودی پریس ایجنسی کو اپنے بیان میں بتایا کہ مملکت کی جانب سے اس کانفرنس کی قیادت مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اس کے مستقل اصولی مؤقف اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت کے تسلسل کا...
    چین کا تائیوان کے عوامی نمائندوں کی ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں گومن دانگ پارٹی کی کامیابی پر رد عمل WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی اسٹیٹ کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے 27 تاریخ کو تائیوان کے عوامی نمائندوں کی ” دی گریٹ ریکال ” یعنی نام نہاد “ایک عظیم برخاست” کے لئے ووٹنگ کی۔ اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق ووٹنگ کے پہلے مرحلے کے نتائج کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے صورتحال کا نوٹس لیا ہے کہ گو من دانگ پارٹی نے تمام 24 نشستوں کا دفاع کامیابی کے ساتھ کیا ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے...
    ملائیشیا میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ، وزیراعظم انور ابراہیم کے استعفے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز کوالالمپور(آئی پی ایس) ملائیشیا کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد نے وزیراعظم انور ابراہیم کے خلاف احتجاجی مارچ کیا، جس میں ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔ یہ مظاہرہ بڑھتی ہوئی قیمتوں، نئے ٹیکسوں، سبسڈی میں تبدیلی، اور انتخابی وعدوں پر عمل نہ ہونے کے خلاف تھا۔ پولیس کے مطابق تقریباً 18 ہزار مظاہرین نے مارچ میں شرکت کی، جو شہر کے مرکز سے ہوتے ہوئے آزادی اسکوائر تک پہنچے جہاں حزبِ اختلاف کے رہنماؤں نے عوام سے خطاب کیا۔ مظاہرین نے “انور استعفیٰ دو” کے نعرے لگائے، جبکہ نوجوان طلبہ سمیت کئی طبقے حکومت کی معاشی...
    برطانیہ کی عدالت  نے کشمیری نژاد یوٹیوبر ابرار قریشی کو ہتکِ عزت کے مقدمے میں دو سیاسی رہنماؤں کو 2 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔  یہ فیصلہ ابرار قریشی کی جانب سے اپنے یوٹیوب پروگرام 'گورکھ دھندہ' میں سنگین الزامات لگانے کے بعد سامنے آیا۔ یہ مقدمہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری محمد یاسین اور ان کے بیٹے چوہدری عمار یاسین نے لندن کی عدالت میں دائر کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ویڈیوز میں لگائے گئے الزامات نے ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ ابرار قریشی نے الزامات نشر کرنے سے پہلے ان کی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی دعویداروں کا...
    گجرات (انٹرنیشنل ڈیسک)  گجرات کے ضلع امریلی میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ سورت سے تعلق رکھنے والی ایک ماڈل نے مقامی سیاسی لیڈر پردیپ بھاکھر پر عصمت دری، بلیک میلنگ اور جھوٹے مقدمے میں پھسانے جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ معاملہ اس لیے بھی سرخیوں میں ہے کیونکہ اس میں ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار پر نہ صرف جنسی استحصال بلکہ دیگر سنگین جرائم کے الزامات بھی شامل ہیں۔ شکایت گر سومناتھ کے تلالہ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے۔ ریسورٹ میں پیش آیا لرزہ خیز واقعہ خاتون ماڈل کا کہنا ہے کہ وہ کچھ دن قبل اپنے شوہر کے ساتھ گر سومناتھ کے...
    بلوچستان سے اسلام آباد کی جانب رواں ’حق دو بلوچستان‘ لانگ مارچ کو پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں پولیس نے روک دیا، جبکہ جماعت اسلامی بلوچستان کے 2 نائب  امراء سمیت 11 کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق  لانگ مارچ کو مظفر گڑھ سے آگے نہیں بڑھنے دیا جارہا ہے۔  8 کلومیٹر تک کنٹینرز لگا کر راستے سیل کردئیے گئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں ہزاروں گاڑیاں محصور ہو کر رہ گئی ہیں۔ لانگ مارچ کی قیادت جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کر رہے ہیں۔ مارچ 2 روز قبل کوئٹہ سے شروع ہوا تھا اور اس کا مقصد بلوچستان کے وسائل کی منصفانہ تقسیم،...
    پی ڈی ایم اے پنجاب نے 28 جولائی سے مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق 28 سے 31 جولائی کے دوران پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ،حافظ آباد میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ میں بارش کی توقع ہے۔  اس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب ،چنیوٹ، فیصل آباد، اوراوکاڑہ میں بارش کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 29 سے31 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے اضلاع بشمول ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بھکر میں بارش کا امکان ہے جب کہ خانیوال،...
    برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا وزیراعظم اسٹارمر کو خط، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز لندن(آئی پی ایس )برطانیہ کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 221 ارکان پارلیمنٹ نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے، جس میں وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی لیبر حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی فلسطین سے متعلق کانفرنس کے دوران فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی پارلیمنٹیرینز کی جانب 25 جولائی کو وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہم آپ کو 28 اور 29 جولائی کو نیویارک میں فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ...
    عالمی جونیئر چیمپئن مصر کے محمد ذکریا ہم وطن ماروان اسل کو شکست دے کر اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ مصرہی کی امینہ عرفی نے اپنی ہم وطن نادیہ الہمامی کو مات دے کرمسلسل چوتھی مرتبہ عالمی ویمن جونیئر ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق  مصر کے شہرنیوقاہرہ میں منعقدہ عالمی انڈر 19 چیمپئن شپ میں میزبان کھلاڑیوں کے درمیان مینز اور ویمن کے فائنل یکطرفہ ثابت ہوئے۔ مینز ایونٹ میں 17 سالہ عالمی نمبر14 محمد ذکریا نے کسی دقت کے بغیر سیڈ 3 ماروان کو ہرادیا۔ ذکریا نے 5-11، 3-11 اور4-11 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسری جانب 18 سالہ عالمی نمبر5امینہ عارفی نے بھی سیڈ3 نادین کے خلاف ویمن ایونٹ کے فائنل میں 7۔11، 5-11 اور 5-11 کی آسان فتح پائی...
    سی ٹی ڈی نے کہا کہ مارے جانے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور پولیس اہلکاروں کی شہادتوں میں ملوث تھے، بیرونی فنڈنگ سے دہشت گردی پھیلانے والا نیٹ ورک تباہ کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے 3 اہم کارندے ہلاک کردیے، کامیاب آپریشن میں اجمل عرف وقاص سمیت 3 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، ویلج ڈیفینس کونسل کے ارکان کے قاتل اجمل کے سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر تھی۔ سی ٹی ڈی نے کہا کہ مارے جانے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور پولیس اہلکاروں کی شہادتوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے بیجنگ میں گلوبل ہیلتھ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے صحت عامہ کی بہتری کیلئے بھر پور نقطہ نظر پیش کیا ۔ قومی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر صحت مصطفی کمال نے اپنے خطاب اور بین الاقوامی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران اس بات پر زوردیا کہ عالمی صحت کی حکمرانی کا محور صرف بیماریوں کے علاج تک محدود نہ رہے بلکہ بیماریوں سے پیشگی بچاؤ اور صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ پر مرکوز ہو نا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ عالمی وباؤں، موسمی بیماریوں اور صحت کے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے...
    بدین میں دادا نے مبینہ طور پر کاروکاری کے الزام میں پوتی کوقتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ بدین کے تھانہ ترائی کی حدود میں واقع گاؤں آدم ابڑو میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کو چھری کے وار کرکے قتل کیا گیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بدین منتقل کردیا گیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔  
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی نے لاہور کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔ ن لیگ میں بھی کسی بڑے کھلاڑی کو بھی میدان میں اتارے جانے پر غور جاری ہے، دونوں پارٹیاں حتمی اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری ہونے کے بعد کرینگی۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کے انتقال کے باعث لاہور کی نشست این اے 129 خالی ہوگئی، جس پر ضمنی الیکشن کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گی۔سماء نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے این اے 129 سے ضمنی الیکشن میں حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ فیصلہ کیا...
    یہ عجیب وغریب واقعہ امریکی ریاست وسکونسن میں پیش آیا جہاں ایک 60 سال سے لاپتہ رہنے والی خاتون آڈری بیکبرگ کو ڈھونڈ نکالا گیا۔ تاہم انہوں نے اپنی شناخت اور مقام راز میں رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ آڈری بیکبرگ 1962 میں ریڈزبرگ، وسکونسن سے 20 سال کی عمر میں گھر سے نکلی تھیں اور غائب ہو گئیں تھیں۔  مبینہ طور پر زبردستی شادی اور گھریلو تشدد کی وجہ سے انہوں نے خود فیصلہ کیا کہ وہ گھر چھوڑ دیں؛ پولیس میں ان کی ضرب و تشدد کی شکایات درج تھیں۔ جنوری 2025 میں تفتیش کار آئزک ہینسن نے کیس کو دوبارہ کھولا، دستاویزات ڈیجیٹل کیں اور متعلقہ افراد سے انٹرویو کیا۔ انہوں نے Ancestry.com سے حاصل خاندانی ڈیٹا کے ذریعے ممکنہ پتے کی شناخت کی۔...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء) سابق گورنر سندھ وروح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے میڈیا سیل ایم پی پی کے نعیم اصطفے خان کی بہن جو مقامی اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں شدید علیل ہیں دعائے صحت کرتے ہوئے انکی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی ہے۔ اللہ تعالی انکی عمر دراز فرمائے اور وہ جلد صحت یاب ہوکر اہل خانہ کے ہمراہ اپنی صحت مندانہ زندگی گزاریں ۔(جاری ہے) آمین، اراکین و انچارچ مرکزی کمیٹی نہال احمد صدیقی ، فاروق ملک ، ارشد صدیقی ، ریحان خان ، سیف یار خان ، محمد پناہ پنہیار ، میڈیا سیل کے انچارج رضوان احمد فکری نے...
    برطانیہ کی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں (ہاؤس آف کامنز) کے ایک تہائی ارکان نے وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کریں۔ ایسے وقت میں جب غزہ میں خوراک اور ادویات کی فراہمی کے لیے اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ بڑھ رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فرانس کا فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ، اسرائیل کو تشویش لاحق روسی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ مطالبہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستمبر اجلاس میں فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اسرائیل اور امریکا نے اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا...
    حکومت نے ملک کی اقتصادی ترقی کو مستحکم بنیادوں پر آگے بڑھانے کے لیے 2029 تک جی ڈی پی کی شرح نمو میں اضافہ کرنے کا جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے جس کے تحت 40 مختلف اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔ یہ اہداف پلاننگ کمیشن کی جانب سے تیار کردہ سرکاری دستاویز کا حصہ ہیں جو ملک کی پائیدار ترقی کے لیے ایک حکمت عملی پر مبنی روڈ میپ فراہم کرتی ہے دستاویز کے مطابق علاقائی تجارت کو فروغ دینا، بلیو اکانومی کو فعال بنانا، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور سائبر سیکیورٹی جیسے جدید شعبوں میں مہارت حاصل کرنا، سستی اور پائیدار توانائی کی فراہمی ممکن بنانا، اور مینوفیکچرنگ میں ویلیو ایڈیشن کے ذریعے پاکستان کی عالمی مسابقتی صلاحیت میں...
    پنجاب میں مون سون بارشوں کا پانچواں سلسلہ 28 جولائی سے شروع ہونے جا رہا ہے جو 31 جولائی تک جاری رہے گا۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق اس دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ کئی مقامات پر اربن اور فلیش فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ اور کمزور عمارتوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے بارشوں سے متاثر ہونے والے علاقوں میں مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد اور اوکاڑہ شامل ہیں۔ اسی طرح 29 سے 31 جولائی کے دوران ڈیرہ غازی خان، بھکر، بہاولپور،...