2025-12-08@11:23:00 GMT
تلاش کی گنتی: 45600
«بھی بہرائچ»:
(نئی خبر)
— فائل فوٹو حکومت سندھ کی ترجمان سعدیہ جاوید نے امیرجماعت اسلامی منعم ظفر کی پریس کانفرنس پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔سعدیہ جاوید نے کہا کہ جماعت اسلامی نے انتشار اور پروپیگنڈا کو اصل سیاست سمجھ لیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا اتوار کو عوام کو تنگ کرنے کا مقصد صرف اپنے ٹاؤنز کی نااہلی چھپانا ہے، یہ کبھی کہتے ہیں مین ہول کور لگانا ہمارا کام نہیں، پھر دعویٰ کرتے ہیں 35 ہزار مین ہول کو کور لگائے۔ پیپلز پارٹی کی 17 سال کی کرپشن نے شہر کو تباہ حال کر دیا: منعم ظفرامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی 17 سال کی کرپشن نے شہر کو تباہ حال کر...
— فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی 17 سال کی کرپشن نے شہر کو تباہ حال کر دیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ شہر کا انفرااسٹرکچر تباہ حال ہے، واٹرکارپوریشن کا حال بھی سامنے ہے، ہم نے 2 سال میں 9 ٹاؤن میں اپنی مدد آپ کے تحت ہزاروں مین ہول پر ڈھکن لگائے، کراچی میں شہری حادثات کا شکار ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پورے شہر کا حال گٹر جیسا ہو گیا ہے، حکمران شہریوں کی کوئی بات نہیں سنتے، کریم آباد انڈر پاس تاحال مکمل نہیں ہوا، ملیر چوک سے ٹینک چوک تک سڑک تباہ حال ہے، کوئی اس شہر کا پرسان حال نہیں ہے، جہانگیر روڈ مرتضیٰ وہاب پر کلنک کا...
فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھی کلچر ڈے پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ تمام قومیتوں، تہذیبوں اور ثقافتوں کو گلے لگانے والی محبت بھری دھرتی ہے، سندھ امن، بھائی چارے، ثقافت اور رواداری کی عظیم سرزمین ہے۔ سندھی ثقافت کا دن آج منایا جارہا ہے، بچوں اور بڑوں میں جوش و خروشکراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کہیں ٹیبلوز تو کہیں نمائش سے سندھ کی ثقافت کے رنگ پیش کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ لعل شہباز قلندر، سچل سرمست اور شاہ عبداللطیف بھٹائی کا دیس ہے، سندھ کے ان بزرگوں نے ہمیشہ انسانیت، محبت اور امن کا درس دیا ہے۔گورنر سندھ...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے دو مقبول نوجوان اداکار خاقان شاہنواز نے سبینہ سید نے منگنی کرلی۔ اپنی جاندار اداکاری اور کامیاب ڈراموں کے ذریعے کم وقت میں شائقین کے دل جیتنے والے خاقان شاہنواز اور سبینہ سید نے انسٹاگرام پر اپنی منگنی سے متعلق بتایا۔ انہوں نے ایک دلکش مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا۔ کھلے میدانوں میں، روایتی پنجابی لباس پہنے دونوں نے تصاویر شیئر کیں اور ساتھ خوبصورت کیپشن لکھا کہ ’ ہمارا تو ہو گیا، آپ لوگ اپنا دیکھ لو‘۔ View this post on Instagram مداحوں، ساتھی فنکاروں اور دوستوں کی جانب سے جوڑے کو مسلسل مبارکبادیں موصول ہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قلات: بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے 12 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی 6 دسمبر کو اس اطلاع کے بعد کی گئی کہ علاقے میں فتنۃ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کی ایک اہم موجودگی کا سراغ ملا ہے۔ترجمان کے مطابق فورسز نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر حکمتِ عملی کے ذریعے گھیرے میں لیا، جس کے بعد فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، کئی گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے میں تمام 12 دہشت گرد مارے گئے جبکہ جائے وقوعہ سے بھاری مقدار میں...
بھارتی پارلیمنٹ میں دفتری اوقات کے بعد دفتر کی فون کال اور ای میل نظر انداز کرنے کا حق دینے کا بل پیش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارتی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں، لوک سبھا، میں دفتری اوقات کے بعد فون کالز اور ای میلز کو نظر انداز کرنے کا حق دینے سے متعلق بل پیش کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے “رائٹ ٹو ڈس کنیکٹ” کے نام سے یہ پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا۔ بل میں تجویز دی گئی ہے کہ ہر ملازم کو یہ حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ دفتری وقت ختم ہونے کے بعد نہ فون کالز وصول کرنے کا پابند ہو اور نہ ہی ای میلز دیکھنے کا۔خواتین کے لیے مخصوص ایام میں دفاتر میں بہتر حفظانِ صحت کی سہولتیں فراہم کرنے اور ان ایام میں ادا شدہ رخصت (پیڈ لیو) دینے کا بل...
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ 1936 میں بمبئی پریزیڈنسی سے علیحدگی کے بعد سندھ کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ اس نے نہ صرف اپنی آئینی حیثیت مستحکم کی بلکہ ایک الگ تہذیبی شناخت بھی قائم کی۔ سندھی ثقافت کے دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ سندھ وہ پہلا صوبہ تھا جس کی اسمبلی نے قیامِ پاکستان کی قرارداد منظور کی اور یوں تاریخ کے ایک اہم موڑ پر فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں: امن و محبت کی دھرتی سندھ کی ثقافت کے دلکش رنگ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ کی سرزمین ہمیشہ سے وسعتِ نظر، ہم آہنگی اور باہمی احترام کی علامت...
یوکرین میں روس کی جانب سے بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملوں نے ملک کے توانائی اور ٹرانسپورٹ شعبے کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی بندش اور ایٹمی بجلی گھروں کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انٹرنیشنل ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے مطابق آٹھ یوکرینی علاقوں میں پاور اسٹیشنز متاثر ہوئے جبکہ سخت موسم اور جنگ کے چوتھے سال میں داخل ہونے کے ساتھ روس نے توانائی کے ڈھانچے پر حملے تیز کر دیے ہیں۔ یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے دو دن میں 653 ڈرون اور 51 میزائل داغے، جن میں سے 585 ڈرون اور 30 میزائل مار گرائے گئے۔ حکام کے مطابق چیرنیہیف، زاپوریزژیا، لیو اور دنیپروپیترووسک...
کراچی: معروف نعت خواں اور سابق پاپ گلوکار جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے آج نو سال گزر گئے۔ 3 ستمبر 1964 کو کراچی میں پیدا ہونے والے جنید جمشید نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی مگر موسیقی کے میدان میں قدم رکھتے ہی غیر معمولی شہرت حاصل کی۔ ان کے پہلے ہی البم نے انہیں بلندیوں تک پہنچا دیا جبکہ ان کا مقبول گیت دل دل پاکستان ملک بھر میں ان کی پہچان بن گیا۔ شہرت کے عروج پر 2004 میں انہوں نے موسیقی کو خیرباد کہہ کر خود کو دین کی خدمت اور تبلیغ کے لیے وقف کر دیا۔ 2005 میں انہوں نے اپنا پہلا نعتیہ البم ریلیز کیا جو بے حد پسند کیا گیا۔ 2014 میں ان کی...
راولپنڈی: راولپنڈی میں ترمیمی ٹرانسپورٹ آرڈیننس اور خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانوں کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا۔ شہر کے گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی 8 دسمبر کو پاکستان متحدہ ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کی اعلان کردہ ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر شکیل قریشی کا کہنا ہے کہ 8 دسمبر کو راولپنڈی کے تمام اڈے مکمل طور پر بند رکھے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی جانب سے ٹریفک قوانین اور جرمانوں کی نئی شرح قابلِ مذمت ہے اور یہ فیصلے ٹرانسپورٹروں پر غیر ضروری بوجھ ہیں۔ انہوں نے کسٹمز قوانین میں کی جانے والی ترامیم کو ’’ٹرانسپورٹرز کے معاشی قتل‘‘ کے مترادف قرار...
پشاور کے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ جاری ہے۔ مختلف اضلاع سے کارکنان جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، جبکہ جلسے کا باقاعدہ وقت 12 بجے مقرر تھا، مگر ابھی تک رسمی طور پر شروع نہیں ہو سکا۔ یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی جلسہ 5ویں بار ملتوی، ’عمران خان تصادم اور انتشار نہیں چاہتے‘ علی امین گنڈاپور کی کارکنوں کو تسلی جلسے میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، پارٹی قیادت اور تحفظ آئین پاکستان کے رہنما شریک ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کے لیے تمام آئینی و قانونی راستے اختیار کرنے کے بعد عوامی عدالت میں بھی پہنچ رہے ہیں، جیسا کہ شفیع جان نے...
—فائل فوٹو وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ آج عالمی سطح پر کوئی بھی بیٹھک پاکستان کے بغیر نہیں ہوتی ہے اور مختلف ممالک کے وفد پاکستان کے دورے کر رہے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی اہمیت قائم ہوئی ہے، ہماری فوج اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں تینوں فورسز نے مثالی کام کیا۔ میں اور پوری قوم سید عاصم منير کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نوٹ چھاپ کر خسارے پورے کرتے ہیں تو مہنگائی جنم لیتی ہے، ٹیکسوں کو بڑھایا گیا، اخراجات کو کم...
پی ٹی آئی کے خلاف شکنجہ مزید سخت، کل سے ایسی کی تیسی ہوگی: فیصل واوڈا کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سینئر سینیٹر فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی اور اس کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی ”عمرانیت“ کے نام پر ریاستی اداروں سے ٹکر لینے کی کوشش کرے گا، تو وہ بھی ”فرنٹ فٹ“ پر کھیلیں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میںا ظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر ”عمرانیت“ کے نام پر ریاستی اداروں کے خلاف سازش کی گئی تو ریاست بھرپور ردعمل دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے کیسز، نااہلی، پابندی، گورنر راج اور خیبرپختونخوا میں مفرور...
وزیرِاعظم شہباز شریف کی دعوت پر انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو 8 اور 9 دسمبر 2025 کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دفترِ خارجہ کے مطابق یہ صدر پرابووو سوبیانتو کا پہلا دورۂ پاکستان ہوگا، جبکہ انڈونیشیا کی جانب سے آخری صدارتی دورہ 2018 میں اس وقت کے صدر جوکو ویدودو نے کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پائلٹس نے جے 10 کو چار چاند لگادیے، انڈونیشیا چینی طیارے خریدنے پر تیار رواں سال پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ بھی منائی جارہی ہے، جس کے باعث یہ دورہ خصوصی اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے۔ صدر پرابووو سوبیانتو اپنے دورے کے دوران اعلیٰ سطحی وزارتی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے۔ ????PR...
دہشت گرد قوم پر اپنا نظام مسلط نہیں کر سکتے، فوج کے ساتھ ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد قوم پر اپنا نظام مسلط نہیں کر سکتے، بلوچستان کے لوگ اپنی فوج کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پرسوں ڈیرہ بگٹی میں 100کے قریب دہشت گردوں نے ریاست کے سامنے سرنڈر کیا، ہمیں پہاڑوں سے واپس آکر سرنڈر کرنے والوں کو ویلکم کرنا چاہئے، اگر کوئی یہ سوچ لے کہ ریاست زیادہ اہم ہے تو ہمیں اس کا ویلکم کرنا چاہئے۔ سرفرازبگٹی کا...
( عاجز جمالی )سندھ سمیت کراچی میں بھی آج سندھی ثقافت کا دن منایا جا رہا ہے۔سندھ سمیت کراچی میں بھی آج سندھی ثقافت کا دن منایا جا رہا ہے،دنیابھرمیں سندھ کی دھرتی سے محبت کرنےوالےآج محبتیں بانٹیں گے۔ سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات، ریلیز اور دعوتوں کا اہتمام کیاجائے گا،کراچی میں پریس کلب کے باہر سندھی کلچرل ڈے کا جشن منایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے میں 100 کے قریب دہشتگردوں نے ریاست کے سامنے سرنڈر کیا اور یہ خوش آئند بات ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے یہ وڈیرا اور ان کے ساتھی 2010 میں سرنڈر ہوئے تھے، مگر 2018 میں دوبارہ پہاڑوں پر چلے گئے تھے، اب جب وہ دوبارہ آئے ہیں تو ہم نے انہیں دوبارہ گلے لگایا۔ یہ بھی پڑھیے: سوئی میں وڈیرہ نورعلی چاکرانی کا 100 سے زائد ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالنے کا اعلان وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سال بلوچستان میں 900 واقعات ہوئے، جن میں 6 افسران سمیت 205 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 280 سویلین شہید ہوئے، آپریشنز میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان میں شدید سردی کی نئی لہر داخل ہو گئی ہے اور محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سخت سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شمالی بلوچستان میں رات اور صبح کے اوقات میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد کے قریب یا اس سے بھی نیچے رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ سمیت متعدد شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ہو سکتی ہے، اس تبدیلی کے بعد صوبے کے پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ...
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دور کے اُن مشکل لمحوں کا انکشاف کیا ہے جنہوں نے ناصرف انہیں مایوس کیا بلکہ فلمی دنیا چھوڑنے پر بھی مجبور کر دیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں گفتگو کے دوران عامر خان نے اپنی فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ کی بلاک بسٹر کامیابی کے بعد پیش آنے والے چیلنجز کا کھل کر اعتراف کیا اور کہا کہ ’قیامت سے قیامت تک‘ بہت بڑی ہٹ فلم تھی، جس نے مجھے راتوں رات اسٹار بنا دیا تھا مگر اس کے بعد جن ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا، اُن کی طرف سے کوئی آفر نہیں آئی۔ انہوں نے بتایا کہ اُس دور میں...
امریکی گلوکارہ کیٹی پری نے کچھ دلکش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے سابق کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ اپنے رشتہ کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ کیٹی پری اس وقت لائف ٹائم ٹور پر ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک کیریسل پوسٹ شیئر کی، جس میں جاپان کے دورے کی چند خاص تصاویر اور ویڈیوز شامل تھیں۔ ان تصاویر میں امریکی گلوکارہ اور سابق کینیڈین وزیرِ اعظم کو جاپان کے دورے کے دوران خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے کے قریب کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک تصویر میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوبصورت سیلفی بناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ جب کہ پس منظر میں جاپان کی خزاں کے رنگ نظر آ...
لاہور: پنجاب میں پہلی بار تیتر کے شکار کے لیے 80 شکار گاہیں مختص کردی گئیں۔ قانونی شکار اور ٹرافی ہنٹنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 80 فیصد حصہ مقامی برادریوں کو دیا جائے گا اور غیر قانونی شکار، خصوصاً اڑیال اور چنکارہ کے بارے میں مستند اطلاع دینے پر 10 ہزار روپے انعام رکھا گیا ہے۔ پنجاب میں تیتر کے شکار کا سیزن یکم دسمبر سے پندرہ فروری تک جاری رہے گا۔ شکار صرف اتوار کے روز، مخصوص نوٹیفائیڈ جگہوں پر اور لائسنس یا پرمٹ کے ذریعے ہی ممکن ہوگا۔ چیف وائلڈ لائف رینجر پنجاب مبین الہٰی کے مطابق اس سال ایک جامع اور نئی پالیسی متعارف کرائی گئی ہے جس کا مقصد مقامی کمیونٹیز کو فیصلہ...
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں دفتری اوقات کے بعد دفتر کی فون کالز اور ای میلز کو نظر انداز کرنے کا حق دینے کے لیے ’’رائٹ ٹو ڈس کنیکٹ‘‘ نامی بل پیش کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رکن اسمبلی سپریا سولے کی جانب سے پیش کیے گئے پرائیوٹ ممبر بل میں کہا گیا ہے کہ ہر ملازم کو یہ قانونی حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ دفتر کے وقت کے بعد نہ کال ریسیو کرے اور نہ ہی ای میل کا جواب دینے کا پابند ہو۔ بل میں خواتین ملازمین کے لیے خصوصی ایام میں دفتر کے اندر ہائی جین سہولتیں فراہم کرنے اور باقاعدہ ’’پیڈ لیو‘‘ دینے کی تجویز بھی...
کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ ’سندھ کلچر ڈے‘ منایا جا رہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے کراچی پریس کلب اور اردگرد علاقوں میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن میں شہری سندھی ٹوپی، اجرک اور ثقافتی لباس پہن کر صوبے کی قدیم تہذیب سے اپنی وابستگی کا اظہار کریں گے۔ کلچر ڈے کے موقع پر مختلف شہروں اور دیہات میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، جبکہ متعدد مقامات پر میوزیکل پروگرام، نمائشیں اور ٹیبلوز کے ذریعے سندھ کی ثقافت کے رنگ نمایاں کیے جا رہے ہیں۔ بچے بھی مختلف پرفارمنس کے ذریعے خطے کی روایات کو اجاگر کر رہے ہیں۔ سندھی ٹوپی، اجرک اور دیگر ثقافتی اشیا کی...
پاکستانی میوزک انڈسٹری کے مقبول رَیپر طلحہ انجم نے مسلسل دوسرے سال بھی پاکستان، بھارت، امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں ’سب سے زیادہ سُنے جانے والے پاکستانی آرٹسٹ‘ ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ سوشل میڈیا پر کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے طلحہ انجم نے ناقدین پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ انہیں نیچا دکھانے کے لیے کی جانے والی سازشیں، بائیکاٹس، بین، طنز، قانونی نوٹسز اور جھوٹی خبروں کا بھی کوئی اثر نہ ہوا۔ ریپر نے کہا کہ ’’اردو رَیپ آج بھی وہیں نمبر ون پر کھڑا ہے جہاں ایک سال پہلے تھا‘‘۔ انہوں نے اس کامیابی کو خدا کا خاص کرم قرار دیتے ہوئے مخالفین کو مشورہ دیا کہ ’’اگر آپ میرے خلاف ہیں تو...
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال نومبر کے ماہ میں شہر کی فضا 42 فیصد بہتر رہی۔ ڈیٹا کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ نومبر 2025 کے 30 میں سے 23 دن ایسے تھے جن میں پچھلے سال کی نسبت ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) میں واضح بہتری دیکھی گئی۔ گزشتہ سال نومبر 2024 میں لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 453 تھا، جبکہ رواں سال نومبر 2025 میں یہ کم ہو کر 261 تک آگیا۔ یہ بھی پڑھیے: کیا گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال اسموگ کی شدت میں واقعی کمی ہوگئی؟ حکومتِ پنجاب کے مطابق مریم نواز شریف کی حکومت...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے متنازعہ انداز میں سیاست کو کھیلوں سے جوڑ دیا، اور اب 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کے میزبان شہروں پر نظر رکھی ہے۔ امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ کی چیف آف پروٹوکول مونیکا کراؤلی نے بم گرایا کہ صدر بلو شہروں یعنی ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اثر شہروں میں بڑھتی ہوئی جرائم کی شرح سے انتہائی پریشان ہیں اور فیفا کے ساتھ میچز کو منتقل کرنے کی بات چیت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ ان بلو شہروں کی صورتحال پر بہت فکر مند ہیں، جہاں جرائم کی شرح آسمان چھو رہی ہے، اور وہ فیفا سے براہ راست رابطے میں ہیں۔...
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار خاقان شاہنواز نے سبینہ سید سے منگنی کر لی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار خاقان شاہنواز نے سبینہ سید کے ساتھ منگنی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارا تو ہوگیا آپ لوگ اپنا دیکھ لو۔‘اداکار نے پنجابی لباس میں کھلے میدانوں میں بیٹھے تصاویر بھی شیئر کیں۔خاقان شاہنواز کو اداکارہ مایا علی، سجل علی، نمیر خان اور مداحوں کی جانب سے منگنی کی مبارکباد بھی دی گئی۔اس سے قبل نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں سدرہ نیازی اور خاقان شاہنواز نے شرکت کی تھی اور ’سکون‘ میں کردار کی مناسبت اور اپنے بہن بھائی ہونے کی خبروں پر وضاحت بھی پیش کی۔خاقان شاہنواز ’رضا‘ اور سدرہ نیازی ’شانزے‘ نے سامعین کی...
فائل فوٹو سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن آج منایا جارہا ہے، بچوں اور بڑوں میں جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔یومِ ثقافت سندھ پر مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کہیں ٹیبلوز تو کہیں نمائش سے سندھ کی ثقافت کے رنگ پیش کیے جارہے ہیں۔ سندھ کی ثقافت رنگوں سے زیادہ کردار اور برداشت کی علامت ہے، مراد علی شاہوزیر اعلیٰ نے کہا کہ سندھی کلچر ڈے ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اتحاد ہماری اصل طاقت ہے، سندھ کی موسیقی، زبان اور روایتیں مستقبل کی سمت متعین کرتی ہیں۔ کلچر ڈے پر سندھی ٹوپی،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سفارتی ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے، انڈونیشین صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آ رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ دورۂ انڈونیشیا کے دوران صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی، جسے اب باضابطہ طور پر قبول کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ انڈونیشیا کے صدر کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچے گا، جومختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق ملاقاتیں کرے گا۔ پارلیمانی محاذ پر پی ٹی...
وزیر داخلہ محسن نقوی لندن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ برطانوی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی لندن پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی ملاقات برطانوی حکام سے ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں میں شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کا معاملہ بھی زیر غور آئیگا۔ جبکہ اس حوالے سے انہوں نے ایک روز قبل برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں معاملہ اٹھایا تھا۔ اس سے قبل محسن نقوی شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی سے متعلق دستاویزت بھی برطانوی حکومت کو فراہم کرچکے ہیں۔ علاوہ ازیں وزیر داخلہ پی ایس ایل کی لانچنگ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پارلیمانی محاذ پر پی ٹی آئی کی غیرسیاسی اور جارحانہ حکمت عملی روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کسی رکن نے ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر کی ، ڈائس کا گھیراؤ کیا گالم گلوچ کی یا بانی پی ٹی آئی کی تصاویر ایوان پر لائے تو رکنیت معطل ہوگی۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ایوان میں دی گئی رولنگ پر عملدرآمد یقینی بنانےکیلئے پیر یا منگل کو پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر کو خط لکھیں گے جس میں سیدال خان پی ٹی آئی کو ایوان میں دی گئی رولنگ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دیں گے ۔ امریکی ریاست الاسکا میں 7...
پارلیمانی محاذ پر پی ٹی آئی کی غیرسیاسی اور جارحانہ حکمت عملی روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا۔کسی رکن نے ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر کی ، ڈائس کا گھیراؤ کیا گالم گلوچ کی یا بانی پی ٹی آئی کی تصاویر ایوان پر لائے تو رکنیت معطل ہوگی۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ایوان میں دی گئی رولنگ پر عملدرآمد یقینی بنانےکیلئے پیر یا منگل کو پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر کو خط لکھیں گے جس میں سیدال خان پی ٹی آئی کو ایوان میں دی گئی رولنگ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دیں گے ۔پی ٹی آئی کو غیرجمہوری اور غیر قانونی طرز عمل پر ممکنہ کارروائی کے حوالے سے خبردار کیا جائے گا ، پی...
شام کے صدر احمد الشرع نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل خطے میں کشیدگی بڑھا کر غزہ میں ہونے والی ’خوفناک قتلِ عام‘ سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ دوحہ فورم میں سی این این کی کرسچیان امان پور کو دیے گئے انٹرویو میں شامی صدر کا مؤقف تھا کہ اسرائیلی قیادت ’سیکیورٹی خدشات‘ کو جواز بنا کر خطے میں عسکری کارروائیاں پھیلا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:شام میں انتخابی عمل کا اعلان، عبوری پارلیمنٹ کی ابتدائی مدت 30 ماہ ہوگی انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام 7 اکتوبر کے واقعے کو بنیاد بنا کر ہر قسم کی جارحانہ پالیسی کو تقویت دیتے ہوئے بحرانوں کو دوسرے ملکوں کی جانب برآمد کرر ہےہیں۔ ’اسرائیل ایک ایسی...
لاہور ہائی کورٹ میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ جعلی پولیس مقابلوں میں سینکڑوں افراد کی ہلاکت کے خلاف 4 وکلا کی جانب سے مشترکہ عوامی مفاد کی پٹیشن دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار وکلا میاں داؤد، پرویز الٰہی، رائے عمران خان اور ندیم عباس ڈوگر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جنوری 2025 میں سی سی ڈی کے قیام کے بعد سے قومی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں پنجاب پولیس کے مبینہ ماورائے عدالت قتل کے متعدد واقعات کی نشاندہی کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سی سی ڈی بنائی، خواتین سے زیادتی کے واقعات کا فیصلہ 24 گھنٹے میں ہوتا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب...
خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی دفعہ 144 نافذ ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شمالی وزیرستان میں دفعہ 144 صبح 5 سے شام 7 بجے تک نافذ رہے گی۔ ذرائع کے مطابق دفعہ 144 مختلف سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے نافذ کی گئی ہے۔
ایران میں خواتین کی بغیر حجاب میراتھن میں شرکت پر حکام نے میراتھن کے دو منتظمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرفتاری اُس وقت عمل میں آئی جب جنوبی ایران کے ساحل کے قریب واقع جزیرہ کِش میں ہونے والی میراتھن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جن میں متعدد خواتین کو بغیر حجاب دوڑ میں شریک دیکھا گیا۔ اس میراتھن میں دو ہزار خواتین اور تین ہزار مردوں نے الگ الگ حصہ لیا تھا۔ تصاویر میں کئی خواتین سرخ شرٹس پہنے بغیر حجاب دوڑتی نظر آئیں جبکہ بعض نے سر بھی نہیں ڈھانپا ہوا تھا، جس کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا۔ تبدیلی کے حامی ایرانی شہریوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی یہ مؤقف اختیار کرے کہ وہ پارٹی کے بانی عمران خان کے بیانیے سے لاتعلق ہے، تو مذاکرات کے دروازے کھل سکتے ہیں۔اپنے بیان میں عطا تارڑ نے واضح کیا کہ اگر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اڈیالہ جیل پہنچے تو انہیں واپس بھیج دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سہیل آفریدی کو پہلے ہی ناکے سے واپس کر دیا جائے گا، اور اگر عمران خان کی بہنیں آئیں تو ان کی گرفتاری کا امکان بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کو داؤ پر نہیں لگنے دیا جا سکتا۔ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ...
( کاوش میمن )ملک گیر ٹرانسپورٹ ہڑتال کا دائرہ مزید وسیع ہوگیا اورلوکل ٹرانسپورٹرز اور آئل ٹینکرز بھی ہڑتال میں شامل ہوگئے۔لوکل ٹرانسپورٹرز بھی 8 دسمبر کی ملک گیر ہڑتال کے ساتھ کھڑے ہوگئے،ٹرانسپورٹ آف گڈز ایسوسی ایشن نے بھی 8 دسمبر کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ8 دسمبر کو دما دم مست قلندر ہوگا۔ طارق گجر نے ٹرانسپورٹ تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات میں ہڑتال میں شمولیت کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں ڈرائیورز پر ایف آئی آر کاٹ کر گاڑیوں کو بند کیا جارہا ہے ، پیر کی شام سے کراچی کی تمام بندرگاہوں پر کام بند کردیں گے ،حکومت نے ہڑتال پر مجبور کردیا ہے۔ شہزاد اعوان کاکہناہے کہ پنجاب میں موٹر وہیکل آرڈیننس...
کراچی کی رہائشی نکیتا ناگدیو نے اپنے شوہر وکرم ناگدیو پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے انہیں پاکستان میں تنہا چھوڑ کر بھارت میں دوسری شادی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ نکیتا کے مطابق ان کی شادی 26 جنوری 2020 کو کراچی میں ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی تھی۔ ایک ماہ بعد، 26 فروری کو وکرم انہیں بھارت لے گئے، مگر جلد ہی ان کی زندگی یکسر بدل گئی۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان یاترا کے دوران لاپتہ بھارتی سکھ خاتون نے اسلام قبول کر کے شادی کرلی نکیتا کا کہنا ہے کہ 9 جولائی 2020 کو انہیں اٹاری بارڈر لے جا کر ’ویزا تکنیکی مسئلے‘ کا بہانہ بنا کر پاکستان واپس بھیج دیا گیا، جبکہ حقیقت...
ترکیے پاکستان میں جنگی ڈرون تیارکرنےکیساتھ اپنےلڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل کرنا چاہتا ہے، بلوم برگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق ترکیہ پاکستان میں جنگی ڈرون تیار کرنے کی فیکٹری قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور ساتھ ہی پاکستان کو اپنے ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کے منصوبے میں شامل کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔بلوم برگ کا کہنا ہے کہ ترکیہ بین الاقوامی منڈیوں میں اپنی دفاعی صنعت کو فروغ دینے کے ہدف کے تحت پاکستان میں جنگی ڈرون کی اسمبلنگ کے لیے ایک فیکٹری قائم کرنا چاہتا ہے۔معاملے سے واقف ترک حکام کے مطابق اکتوبر کے بعد سے اس منصوبے پر ہونے والی بات چیت میں قابلِ ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ منصوبے کے تحت اسٹیلتھ اور طویل فاصلے تک...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری ہونے والی نئی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹیجی میں یورپ کو براہِ راست اور شدید حملے کا نشانہ بنایا کیا گیا ہے۔ ٹرمپ کی اس دستاویز میں یورپ کو ’حد سے زیادہ ضابطوں میں جکڑا ہوا، سنسر شپ کا شکار، خود اعتمادی سے محروم‘ اور امیگریشن کے باعث ’تمدنی شناخت کے زوال‘ سے دوچار قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کا یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد ٹیرف کا اعلان، تجارتی کشیدگی میں اضافہ اس نئی اسٹریٹیجی میں کئی مہینوں سے جاری واشنگٹن کی یورپ مخالف مہم کو تحریری شکل دی گئی ہے۔ امریکا کا الزام ہے کہ یورپی ممالک امریکی سخاوت سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور اپنی حفاظت و مستقبل...
ذرائع کے مطابق اس دوران وزیر داخلہ نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حکومت پاکستان کی طرف سے حوالگی کے کاغذات بھی برطانوی ہائی کمشنر کے سپرد کیے تھے۔ محسن نقوی نے کہا تھا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں، ان کو فوری پاکستان کے سپرد کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے پروپیگنڈا کرنیوالے پاکستانی شہریوں کیخلاف ٹھوس شواہد بھی برطانوی ہائی کمشنر کو فراہم کیے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ محسن نقوی نے مبینہ ریاست مخالف پروپیگنڈہ کرنیوالے میجر (ر) عادل راجہ اور شہزاد اکبر کی حوالگی کیلئے برطانوی حکام سے مطالبہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق 2 روز قبل اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی...
مہندی کے رنگوں کو ہاتھوں میں پرو کر خود انحصاری کی مثال قائم کرنے والی امیہ بنت اقبال، ایک ایسی لڑکی کی کہانی جس نے ہنر کے ذریعے اپنی دنیا بدل ڈالی۔ یہ کہانی ہے مظفرآباد کی ایک باہمت اور خوددار طالبہ امیہ بنت اقبال کی، ایک ایسی لڑکی جس نے اپنے خوابوں کو رنگ اور مہندی کے کونز سے تعبیر کیا۔ میٹرک کے بعد جب اکثر لڑکیاں اگلے مرحلے کے خواب دیکھتی ہیں وہیں امیہ نےاپنے خوابوں کی تعبیر اپنے ہاتھوں سے لکھنی شروع کی۔ ایک چھوٹے سے کمرے، چند کونز اور بہت سارے ایسے خواب جو بظاہر ایک خاتون کے لیے قدرے آسان نہیں تھے۔ امیہ نے اپنے اس شوق کو پیشے کے طور پر اختیار کرتے ہوئے...
بھارت کی سیاحتی ریاست گووا کے شہر اَڑپورا میں واقع ایک مقبول نائٹ کلب میں آگ لگنے سے کم از کم 23 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں متعدد سیاح بھی شامل ہیں۔ آگ گزشتہ شب تقریباً 12 بجے شمالی گووا کے علاقے اَڑپورا میں واقع کلب میں بھڑک اُٹھی۔وزیر اعلیٰ گووا پرمود سوانت نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور واقعے کی فوری انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غفلت ثابت ہونے پر سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: راجھستان: مسافر بس میں خوفناک آتشزدگی، 21 افراد جاں بحق، 16 زخمی وزیر اعلیٰ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 3 سے 4 سیاح بھی شامل ہیں۔ 3 افراد جھلسنے سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین(نمائندہ جسارت)گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج بدین میں آلودہ پانی کی فراہمی،ہزاروں بچے مضر صحت زہر آلودہ پانی پینے پر مجبور ، حکومت اور انتظامیہ کی فوری اقدامات کی اپیل ۔بدین ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز میں ضلع کی سب سے بڑے تعلیمی ادارے گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج بدین میں زیر تعلیم ہزاروں بچوں کو پینے کا صاف پانی دستیاب نہ ہونے پر کالیج کی انتظامیہ نے کالج میں فراہم کیے جانے والے پینے کے پانی کے غیر معیاری اور انسانی صحت کے لیے خطرناک ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ سرکاری اداروں سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔ گورنمنٹ ڈگری اسلامیہ کالج بدین کے پرنسپل پروفیسر عبدالحمید جونیجو کے مطابق پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے بعد اب حیدرآباد میں خونی ڈمپر شہریوں کو کچلنے لگے، حیدرآباد کے گدوچوک پر ڈمپر نے رکشہ کو کچل دیا، ایک شخص ہلاک،دو افراد زخمی ہوگئے، حادثہ کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے ڈمپر تحویل میں لے لیا،لطیف آباد نمبر4کے سنگل روڈ پر جبکہ بھٹائی اسپتال لیکر گیارہ نمبر تک کے گنجان آباد علاقوں میں دن کے اوقات میں ڈمپر کھومنے لگے حیدرآبادکے مصروف شاہراہ گدو چوک پر بے قابو ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد اصغر محمد علی اور رمشا زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیفنس خیابان مجاہد میں گھریلو ملازم تاجر کے گھر 5 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کرکے فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بغیر تصدیق ملازم رکھنا ایک اور تاجر کو مہنگا پڑگیا۔ڈیفنس فیزفائیو خیابان مجاہد میں تاجر کے گھر پانچ کروڑ سے زائد کی ڈکیتی ہوئی ، جو کسی اور نے نہیں بلکہ مبینہ طور پر گھر کے ملازم بلال کی جانب سے کی گئی ہے۔اس واردات کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کرلیا گیا، ڈکیتی دو روز قبل ملازم بلال اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے کی گئی۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ تاجر اپنے گھرسے والدہ کے ہمراہ نکلا، گھرپرصرف نانی موجود تھی، کچھ ہی دیر بعد نانی کی جانب سے فون آیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پہلے صبح کا آغاز اخبار سے ہوتا تھا لیکن اب ٹرینڈز تبدیل ہو رہے ہیں، ہم۔چاہتے ہیں کہ اخباری صنعت کو ترقی ملے، سوشل میڈیا پر بیشتر خبریں غلط اور فیک ہوتی ہیں، اخبار ایک مستند دستاویز ہے۔سی پی این ای کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر بریکنگ کی دوڑ لگی ہوتی ہے، دنیا بھر میں پرنٹ میڈیا کو اس وقت سخت مشکلات کا سامنا ہے، الیکٹرانک میڈیا نے اخبارات کو سخت ٹف ٹائم دیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ اخبارات کو مضبوط کریں۔شرجیل انعام میمن...
لاہور میں درختوں کی شامت آتی رہتی ہے، اب یہ ایک معمول کی کارروائی لگتی ہے۔ اب تو بازارِ احتجاج میں مندی کا رجحان ہے لیکن جب ظلم کے ضابطوں پر تحریکیں چلتی تھیں، ان وقتوں میں بھی گرتے درختوں کے ہم درد کم ہی تھے۔ درختوں پر تازہ واردات ناصر باغ میں گزری ہے جہاں پارکنگ پلازہ بنانے کا منصوبہ ہے۔ یہ سب اس شہر میں ہو رہا ہے جسے دنیا کا آلودہ ترین شہر ہونے کا ’اعزاز‘ حاصل ہوتا رہتا ہے۔ اسموگ سے شہریوں کی سانس اکھڑتی ہے لیکن طرفہ تماشا ہے کہ آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کے لیے یہ منصوبہ ان درختوں کی بیخ کنی کی قیمت پر بن رہا ہے جن کی وجہ سے...
برطانیہ کی متعدد یونیورسٹیوں کی جانب سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے طلبہ کے داخلوں کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے، جس کے بعد یقینی طور پر دونوں ممالک کے ہزاروں طلبہ متاثر ہوں گے۔ واضح رہے کہ ستمبر 2025 سے برطانوی حکومت نے طلبہ کے ویزا قوانین سخت کر دیے تھے، جن کے تحت یونیورسٹیوں کے لیے لازم قرار دیا گیا کہ وہ صرف ان ممالک سے طلبہ کو داخلہ دیں جہاں اسٹوڈنٹ ویزا ریفیوزل ریٹ 5 فیصد سے کم ہو۔ مزید پڑھیں: آسٹریلیا کی جانب سے اسٹوڈنٹ ویزا فیس میں آج سے حیران کن اضافہ، آخر وجہ کیا ہے؟ یاد رہے کہ اسٹوڈنٹ ویزا ریفیوزل ریٹ پاکستان کا قریباً 18 فیصد ہے، جس کے باعث یوکے کی...
علامہ رحمت اللہ ارشد بہاولپور کے معروف سیاستدان، دانشور گزرے ہیں۔ یہ ستر کے عشرے میں پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف رہے ہیں۔ وہ اسمبلی اجلاس کے دنوں میں لاہور آ کر رہا کرتے اور اپنے علاقے کے نوجوان صحافیوں کے ساتھ خصوصی شفقت فرماتے۔ مجھے سینیئر صحافی، کالم نگار، اینکر سید ارشاد احمد عارف صاحب نے رحمت اللہ ارشد کا ایک واقعہ سنایا۔ بات ایسی تھی جو دل میں نقش ہوگئی، کسی حد تک اس پر عمل کرنے کی بھی کوشش کی۔ ارشاد عارف صاحب کہتے ہیں کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس چل رہا تھا، ہم دو تین نوجوان صحافی علامہ صاحب کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ انہوں نے چائے منگوا لی، گپ شپ ہوتی رہی۔ پھر رحمت...
اسلام آباد‘ گوجرانوالہ (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی تعمیراتی سیاست نے سازشی سیاست کو دفن کر دیا ہے۔ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے، پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے، حالیہ ضمنی الیکشن میں کامیابی مریم نواز کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے۔ مریم نواز پنجاب میں ترقی کا نیا باب رقم کر رہی ہیں۔ ماس ٹرانزٹ منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب کا تحفہ ہے اس سے پور ے ضلع کی تقدیر بدلے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ بس منصوبے کے سنگ بنیاد کی...
سیالکوٹ+ اسلام آباد+لاہور (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+ کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے محتاط زبان استعمال کی ہے لیکن مجھے پتہ ہے اینٹ کا جواب پتھر سے کیسے دیتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے لیڈر کی غیر سیاسی ہمشیرہ نے بھارتی میڈیا کے ساتھ جو گفتگو کی ہے کیا وہ کوئی بھی پاکستانی ایسی گفتگو کر سکتا ہے؟ کیا کوئی بھی محب وطن پاکستانی اپنے ازلی اور ابدی دشمن کے ساتھ ایسی گفتگو کر سکتا ہے۔ یہ کس طرح اپنے آپ کو پاکستانی کہتے ہیں کس طرح اپنے آپ کو محب وطن قرار دے سکتے ہیں۔ ان کا ایمان ان کا نظریہ صرف اور صرف اقتدار ہے۔ اس...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بائنانس سینئر لیڈرشپ نے پاکستان کا دورہ کیا۔ حکومت کا ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ۔ بائنانس کی سینئر قیادت وفد کے ساتھ بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ بھی شامل تھے۔ جنہوں نے ملک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی اور ایک اجلاس بھی اس حوالے سے منعقد کیا گیا۔ جس میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے نہیں جا رہے ہیں، کچھ باتوں کا عوام کو بتانا ضروری ہے کیوںکہ ہمارے اوپر الزام لگائے جا رہے ہیں۔ 180 سیٹوں کے ساتھ 91 سیٹوں پر بیٹھے، ہمارے گھر کی سیٹ چلی گئی، بانی چئیرمین نے ہمیشہ کہا کہ ملک بھی ہمارا اور فوج بھی ہماری، جنگ کے وقت میں ہم فوج کے ساتھ کھڑے رہے لیکن اس سب کے بعد ہم سمجھ رہے تھے کہ شاید چیزیں بہتری کی طرف چلی جائیں۔ اپنی انا کو جانے دینا ہوگا، ایک دوسرے کو جگہ دینا ہو گا، ملاقات ہو نہیں رہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اکثر لوگ ’’غلامی‘‘ کو صرف ایک سیاسی مسئلہ سمجھتے ہیں۔ بلاشبہ غلامی ایک سیاسی مسئلہ بھی ہے لیکن جمالیاتی سطح پر دیکھا جائے تو غلامی ایک ’’بدصورتی‘‘ ہے۔ اسی لیے اقبال نے جمالیات کے پیمانے سے غلامی کا تجزیہ کرتے ہوئے کیا شاندار نکتے بیان کیے ہیں۔ اقبال نے کہا ہے۔ غلامی کیا ہے ذوقِ حُسن و زیبائی سے محرومی جیسے زیبا کہیں آزاد بندے ہے وہی زیبا غلاموں کی بصیرت پر بھروسا کر نہیں سکتے کہ دنیا میں فقط مردانِ حُر کی آنکھ ہے بینا اقبال کہہ رہے ہیں کہ ’’غلامی‘‘ اپنی اصل میں ’’ذوقِ حُسن‘‘ اور ’’زیبائی‘‘ سے محرومی کا نام ہے۔ چنانچہ خوبصورت چیز صرف وہی ہے جسے آزاد انسان خوبصورت قرار دے۔ رہے ’’غلام‘‘...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کے مسلمان، خاص طور پر نیویارک اور ہیوسٹن کے مسلمان، امام محمد نسیم مرحوم سے ضرور واقف ہوں گے۔ برصغیر، بالخصوص لکھنؤ کے بہت سے لوگ انہیں ایک بلند پایہ ادیب، عالم دین، اور داعی ٔ اسلام کی حیثیت سے جانتے ہیں۔ وہ بھارت میں اندرا گاندھی کے دورِ حکومت میں ایمرجنسی کے زمانے میں جیل بھیجے گئے تھے۔ ان کے ساتھ ایک اور جید ادیب حفیظ میرٹھی کو بھی جیل ہوئی تھی۔ اس دور میں اندرا گاندھی کا ہر مخالف، ہر ناقد اور ہر معترض جیل کی ہوا کھا رہا تھا۔ حفیظ میرٹھی نے اسی قید کے ایام میں اپنی مشہور نظم لکھی تھی ’’زنجیریں تو کٹ جائیں گی، ہاں ان کے نشاں رہ جائیں گے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا میں جتنے بھی ممالک ہیں ان سب کے قیام کی کوئی نہ کوئی وجہ ہے اور وہ کسی نہ کسی نظام حکومت کے تحت اپنے تمام معاملات چلاتے ہیں وہ کسی نظریے کے تحت ہی وجود میں آئے ہیں کہیں حکومت کمیونزم کے تحت اپنے نظام کو چلارہی ہے کوئی سوشلزم کے تحت چلائے جارہے ہیں کوئی قومیت کے نظریے کے تحت اپنے معاملات چلاتے ہیں انہی نظریات کو سامنے رکھ کر ان ممالک کے دستور بنائے جاتے ہیں۔ ان ممالک کے اندر کوئی فرد کتنا ہی طاقتورکیوں نہ ہو مگر اس کو یہ حق نہیں کہ وہ اپنے نظام پر تنقید کرسکے۔ اگر کسی نے اس کی جرأت کی بھی ہے تو اس کو اس کے...
کراچی: شہر قائد میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے ڈیفنس فیز 7 میں بروقت اور بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے سفید کرولا استعمال کرنے والے پنجاب سے تعلق رکھنے والے بدنامِ زمانہ کرولا گینگ کے پانچ ملزمان کو زبردست پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے گرفتاری کے دوران فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ تاہم پولیس کی مؤثر حکمتِ عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت تمام ملزمان کو بغیر کسی جانی نقصان کے زندہ گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عرفان، بلال، عابد، شاہد اور وقاص کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ تمام ملزمان پنجاب کے مختلف شہروں سے...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی بچے پھول ہوتے ہیں، مگر ہمارے معاشرے کی سختیاں ان کے چہروں پر وقت سے پہلے ہی اداسی کی لکیریں کھینچ دیتی ہیں۔ ان کے چھوٹے چھوٹے خواب، جو اصل میں تتلیوں کی طرح رنگ بکھیرنے چاہئیں، غربت، افلاس اور محرومی کی گرد میں اَٹ کر مدھم پڑ جاتے ہیں۔ محبت جب دسترس میں نہ رہے تو معصومیت کی آنکھوں میں خوف کے سائے اُتر آتے ہیں اور یہ سائے بچپن کی روشنی چھین لیتے ہیں۔ پھٹے پرانے کپڑوں میں ملبوس یہ بچے صرف رزق کے ٹکڑے نہیں ڈھونڈتے بلکہ اپنے بکھرے ہوئے خوابوں کی کرچیاں بھی چنتے پھرتے ہیں۔ ان کی ہنسی کی جگہ فکری بوجھ لے لیتا ہے ، کھیل کی جگہ ذمہ داری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> لندن(مانیٹر نگ ڈ یسک ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی وزارت خارجہ کے حکام سے بات چیت متوقع ہے۔محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گے جہاں وہ چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب آج اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی کی برطانوی فارن آفس کے حکام سے بھی ملاقات طے ہے، محسن نقوی کی طرف سے چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پربات چیت بھی متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی ان پاکستانیوں سے متعلق شواہد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بائنانس کی سینئر قیادت کا دورۂ پاکستان، وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بائنانس سینئر لیڈرشپ نے پاکستان کا دورہ کیا اور اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔ بائنانس کے وفد میں گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینک بھی شامل تھے جنہوں نے اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔ اس حوالے سے ایک اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ حکومت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ان کی اپنی جماعت نے بھی ماضی میں فوج پر کھل کر تنقید کی لیکن کبھی حد سے تجاوز نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق ان کی جماعت نے پی ٹی آئی کے برعکس کبھی بھی فوج پر تنقید کرتے وقت ریڈ لائن کراس نہیں کی۔ فوج پر حد سے زیادہ تنقیدیں ریاستی اداروں کو فعال طور پر کمزور کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما نہ تو دہشت گردی کیخلاف جاری آپریشن کی حمایت کرتے ہیں اور نہ ہی سیکورٹی اہلکاروں کے جنازوں میں شرکت کرتے ہیں۔ اگر پی ٹی آئی کے ارکان دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں لڑ سکتے تو...
پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گزشتہ روز انتہائی اہم پریس کانفرنس کی ہے، اس پریس کانفرنس میں ملک کو درپیش کثیرالجہتی چیلنجز کے بارے میں بھی کھل کر اظہار خیال کیا ہے اور ملک میں جاری سیاسی بحث ومباحث اور بیانات کے حوالے سے بھی دوٹوک الفاظ میں مؤقف پیش کیا ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ عوام کو فوج کے خلاف بھڑکائے۔ مسلح افواج اور اس کی قیادت پر مزید حملے برداشت نہیں کیے جائیں اور ان کا سختی سے مقابلہ کیا جائے گا۔ انھوں نے معنی خیز انداز میں کہا کہ اس کا ’’بغیر دستانے پہنے‘‘ مقابلہ کیا جائے...
’’ اسے دیکھو، وہ جو لال لباس میں ہے-‘‘ ہلکی سی آواز میں کہا گیا کہ کوئی سن نہ لے مگر ارد گرد بھی کانوں والے بیٹھے تھے جن کی سماعتیں اچھی تھیں۔ ’’ قد دیکھو، کیسا بوٹا سا ہے اور جوتوں کی ایڑی دیکھو، ایڑی چوٹی کا زور لگا کر بھی وہ پانچ فٹ کی نہیں لگتی‘‘۔ ’’ ہاں ، ٹھیک ہی کہتی ہیں ‘‘۔ ساتھ والی کی آواز آئی، ’’ میںنے تو اسے بیٹھے ہوئے ہی دیکھا تھا، اس لیے قد پر غور نہیں کیا‘‘۔ ’’ اور کون سی ہے؟‘‘ پہلی والی نے سوال کیا۔ ’’ ویسے تو ساری ہی ہیں جو بھی آپ کو پسند آ جائے، میںاس کا شجرہ نکال لوں گی‘‘ ۔ دوسری آواز میں...
پاکستان میں نظریاتی صحافت کا سفرکبھی ہموار نہیں رہا مگر منشور پچھلی چھ دہائیوں سے شایع ہو رہا ہے۔ یہ کوئی آسان بات نہیں ہے کہ ایک پرچہ جو نظریاتی بنیاد پر شایع ہو، وہ اتنے لمبے عرصے سے نہ صرف شایع ہورہا ہے بلکہ خوشی کی بات یہ کہ اب اس نے وقت کے بدلتے تقاضوں کو قبول کرتے ہوئے اپنی ویب سائٹ بھی قائم کر لی ہے، ایسا قدم جو عہد حاضرکی ضرورت ہے۔ منشورکا تعلق ان دنوں سے ہے جب مزدور یونینز سیاسی جبر اور ریاستی خوف کے بیچ بھی سانس لینے کی کوشش کرتی تھیں۔ یہ رسالہ ایئر ویز ایمپلائز یونین کی آواز تھا اور اس کی ہر اشاعت میں پسینہ، جدوجہد اور نظریاتی یقین کی...
پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی نے جہاں وفاق کے لیے وسائل کے مسائل بڑھا دیے ہیں، وہاں اس صورت حال نے صوبوں کے انتظامی معاملات میں مشکلات پیدا کردی ہیں۔ اب ہر صوبے کو دو یا تین یونٹوں میں تقسیم کرنے کی بات زور پکڑتی جا رہی ہے۔ آبادی میں اضافے اور وسائل کی تقسیم میں ناانصافی کی وجہ سے چند سال قبل پنجاب میں جنوبی پنجاب صوبے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ اس وقت پیپلز پارٹی کی حکومت تھی۔ نئے صوبے کی تشکیل کے سلسلے میں کافی پیش رفت بھی ہوئی تھی مگر پھر حکومت بدل گئی اور نئے صوبے کا مسئلہ کھٹائی میں پڑگیا۔ اسی طرح خیبرپختونخوا میں صوبہ ہزارہ بنانے کا معاملہ بھی کافی آگے بڑھ...
آئین میں ستائیسویں ترمیم ضرور ہوئی ہے لیکن اس ترمیم کے پیچھے وجوہات سیاسی ہیں اور ان سیاسی وجوہات کے پہلو سماجی اور تاریخی ہیں۔ یہ ترمیم سیاسی طور پر آخری دیوار ہے، اس کے بعد اٹھائیسویں ترمیم لائی تو جاسکتی ہے مگر وہ ملک کے لیے بہت بڑے بحران کا سبب ہوگی۔ اٹھائیسویں ترمیم کا مطلب یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کو آن بورڈ لے کر صوبوں کی تقسیم۔ جس کے لیے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے SIUT کی افتتاحی تقریر میں یہ واضح کردیا ہے کہ وہ این ایف سی کو رول بیک نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی اٹھائیسویں ترمیم کی تائیدکریں گے بلکہ انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ایسا ہونے کو...
کراچی کو آیندہ آنے والے برسوں میں ایک بڑا اعزاز ملنے والا ہے۔ یہ ایک رپورٹ کا بیان ہے جسے جاری کرنے والا اقوام متحدہ جیسا بڑا ادارہ ہے جس کے مطابق 2050 تک کراچی دنیا کا پانچواں بڑا شہر بن جائے گا۔ اس بڑی آبادی والے شہرکا پھیلاؤ دن بہ دن بڑھتا ہی جا رہا ہے اور ملک بھر سے یہاں مستقل آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ملک بھر سے ہی نہیں بلکہ دنیا بھر سے آئے ہوئے وہ لوگ جو اپنا مستقبل سنوارنے یا ایک کا دو بنانے یہاں آتے ہیں، بس آئے ہی جا رہے ہیں، گو گئے بھی ہیں پر خواہشات کا سمندر ہے کہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ آبادی...
تین روزہ دورے پر برطانیہ پہنچنے والے وزیرداخلہ محسن نقوی کی برطانوی وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقات طے پا گئی۔ وزیر داخلہ کی طرف سے چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر بات چیت بھی متوقع ہے۔ محسن نقوی اس بارے میں شواہد پہلے ہی برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے کرچکے ہیں۔ برطانوی فارن آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہائی کمشنر کو دیے گئے ڈوزیئر اب تک برطانیہ نہیں پہنچے۔ محسن نقوی آج لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کے لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
غاصب صیہونیوں کی ناجائز ریاست اسرائیل جو1948میں فلسطین پر قائم کی گئی تھی، ہمیشہ سے ایک ڈراؤنے خواب کا سامنا کر رہی ہے۔ اس خواب کی مختلف وجوہات ہیں جن کو متعدد صیہونی تجزیہ نگاروں اور محققین نے بھی بیان کیا ہے۔ ان تمام وجوہات کی طرف جانے سے قبل یہ بات بھی اہم ہے کہ کیونکہ اسرائیل ایک ایسے ناجائز طریقے سے قائم کیا گیا کہ جس میں دوسروں کے وطن پر قبضہ کیا گیا اور اپنے وطن کا اعلان کر کے مقامی لوگوں کو ان کے وطن سے جبری بے دخل کیا گیا۔ تاہم یہ ایک ایسا بنیادی خطرہ بن گیا کہ جو ہمیشہ اسرائیل کو یاد دلواتا ہے کہ تمھاری بنیاد ہی غلط ہے اور غلط بنیادوں...
ابراہیم گٹر میں گرنے والا پہلا بچہ نہیں تھا جوگٹر میں گر کر جاں بحق ہوا، اس سے پہلے بھی ایک نہیں بے شمار معصوم بچے حکومتی غفلت کی وجہ سے جانیں گنوا چکے ہیں۔ مائیں تڑپتی، چیختی رہ گئیں لیکن ہاتھ کچھ نہیں آیا، سوائے بچے کی لاش اور دل کا ناسور، نوحہ کناں یادیں، سسکیاں اور اپنے فرائض سے لاپرواہی برتنے والوں کے لیے بد دعائیں۔ یہ بد دعائیں عرش کو ہلا دیتی ہیں،کاش کوئی سمجھے۔ پندرہ بیس سال قبل کی بات ہے جب ہمیں ڈپارٹمینٹل اسٹور سے خریداری کرنی تھی، چند قدم کا راستہ پندرہ منٹ میں گزرا، اس کی وجہ اسٹور کے سامنے گندے پانی کا دریا بہہ رہا تھا۔ وہاں پہنچنے کے لیے کس قدر...
پاکستان ریلوے ایک قومی ادارہ ہے جو روزانہ لاکھوں مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مال برداری کے ذریعے صنعت و تجارت کو سہارا دیتا ہے۔ پچھلے آٹھ ماہ میں ریلوے میں کئی اصلاحات کی گئیں جن کا مقصد ادارے کو جدید خطوط پر استوارکرنا، عوام کو جدید بہترین سہولیات فراہم کرنا اور محکمہ میں مالی نقصان میں کمی لانا ہے۔ ریلوے وہ ادارہ جو کبھی پاکستان کی معاشی شہ رگ سمجھا جاتا تھا، برسوں سے زوال اور بے توجہی کا شکار رہا، مگر گزشتہ چند ماہ میں اس نظام کے وہ مناظر سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں جنھیں دیکھ کر امید کی کرن دکھائی دیتی ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے دو مختلف مقامات لاہور...
سیاسی بنیاد پر انسان کا درد اور اس کے جمہوری حق کو سمجھنے والے ہمارے جمہوریت پسند اور سوشلسٹ دوست شاہ محمد پیرزادو، صالح ھنگورو اور سجاد ظہیر سولنگی کا خیال ہے کہ سندھ میں انسانی بنیادوں پر تقسیم نہ سندھو ماتا کا چلن ہے اور نہ ہی سندھ کے عوام نے کبھی لسانی بنیاد پر انسانی تقسیم کا سوچا۔ شاہ محمدکا نکتہ نظر ہے کہ ’’ کمیونسٹ اور دیگر لیفٹ میں بھی کمزوریاں تھیں لیکن دونوں ری تھنک میں یقین رکھتے تھے اور درستگیاں بھی کرتے تھے، ایک کمزوری سندھ میں یہ دیکھنے کو ملتی ہے کہ ہمارے کافی کامریڈز، قوم پرست بیانیہ میں احساس کمتری میں چلے گئے ہیں اور اس کمزوری کی بنیاد پر اپنی صفوں میں...
امریکی محکمہ دفاع کے حکام نے واشنگٹن میں رواں ہفتے ہونے والی ایک اہم میٹنگ میں یورپی سفارت کاروں کو بتایا کہ امریکا کی خواہش ہے کہ یورپ 2027 تک نیٹو کی زیادہ تر روایتی دفاعی ذمہ داریاں سنبھال لے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی کے مطابق اس بات کا انکشاف پانچ مختلف ذرائع کی جانب سے کیا گیا ہے جو اس گفتگو سے واقف تھے ، جن میں ایک امریکی اہلکار بھی شامل ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد یورپ نے اپنی دفاعی صلاحیتیں بہتر تو کی ہیں، مگر امریکا ان کوششوں سے مطمئن نہیں ہے۔ میٹنگ میں یورپی وفود کو یہ بھی واضح کر دیا گیا کہ...
یوکرین کی جانب سے اس سے قبل بھی چیچنیا پر ڈرون حملے کیے جاچکے ہیں، جن میں پولیس بیرک اور ایک فوجی تربیتی اکیڈمی پر حملہ بھی شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس کی نیم خود مختار مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی پر یوکرین کے ڈرون حملے پر چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے سخت ردعمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز ایک یوکرینی ڈرون نے گروزنی میں ایک بلند عمارت کو نشانہ بنایا، جس میں عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ چیچن سربراہ رمضان قادریوف کے مطابق یوکرینی حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ میسجنگ ایپ ٹیلیگرام پر جاری بیان میں رمضان قادریوف کا کہنا تھا کہ...
تعزیتی ملاقات میں علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور زاہد علی آخونزادہ کو آیت اللہ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے آبائی گھر کا دورہ بھی کیا اور مرجع عالیقدر اور ان کے بزرگوں کے دروس سے دین حقہ کے فروغ میں گرانقدر تاریخی خدمات سے آگاہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمی الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے برادر بزرگ حضرت علامہ شیخ نذیر حسین اعلی اللہ مقامہ کی وفات حسرت آیات پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ سمیت مرجع عالیقدر کے وکیل مطلق حجت السلام المسلمین حضرت امجد حسین عابدی سے ملاقات کر کے ان کے والد بزرگوار کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وشاکاپٹنم: بھارت نے جنوبی افریقا کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔بھارتی شہر وشاکاپٹنم میں کھیلے گئے سیریز کے لیے فیصلہ کن میچ میں بھارت نے 20 میچز کے بعد بالآخر ٹاس جیتا اور جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقا کی ٹیم 47.5 اوورز میں 270 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پروٹیز کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک 106 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان ٹیمبا باووما 48، ڈیوالڈ بریوس 29، میتھیو برٹزکے 24، مارکو جینسن 17، کوربن بوش 9، اوٹنیل بارٹمن 3، ایڈن مارکرم 1، لُنگی اینگیڈی 1 اور رائن رکلٹن 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔کیشو مہاراج 20 رنز بنا کر ناٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ انڈونیشیا کے صدر دو روزہ سرکاری دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے۔ ان کا یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر ہو رہا ہے، جو گزشتہ دورۂ انڈونیشیا کے موقع پر دی گئی تھی اور اب باضابطہ طور پر قبول کر لی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اس اہم دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی سطح پر روابط کو نئی قوت فراہم کرنا ہے۔ صدرِ انڈونیشیا کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا جو مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اہم ملاقاتیں کرے گا۔اپنے قیام کے دوران مہمان صدر کی وزیراعظم شہباز شریف...
کراچی: موچکو پولیس نے چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں منشیات آئس کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق موچکو پولیس چوکی نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم کے بیگ سے بھاری مالیت کی 3 کلو سے زائد منشیات آئس برآمد کر کے اسمگلنگ میں ملوث ملزم سراج کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم سے برآمد کی گئی منیشات آئس کی عالمی منڈی میں قیمت 55 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے جبکہ گرفتار ملزم وندر سے موٹر سائیکل پر منشیات کراچی اسمگل کرتا تھا۔ کارروائی کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ گرفتار ملزم سے اہم انکشافات بھی سامنے آئی...
پاکستان ریلوے سے سفر کرنے والے ہزاروں مسافروں کے 3 سے 12 گھنٹے اسیٹنشن پر اپنی گاڑی کا انتظار کرتے ہوئے گزر جاتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ریلویز کی ریل گاڑی ہو یا آؤٹ سورس ہونے والی ٹرین، اس کے مسافروں کی تعداد میں ائے روز اضافہ تو ہو رہا ہے اور ان کو زیادہ سے زیادہ سفری سہولیات پہنچانے کے لیے ریلوے انتظامیہ ریلوے اسٹیشن اور گاڑیوں کی اپ گریڈیشن پر تو زور دے رہی ہے۔ ان ٹرینوں کے شیڈول میں تاخیر اور بروقت روانگی کیلیے انتظامیہ نے اقدامات کیے تاہم سب رائیگاں گئے ہیں، ان کے تمام تر اقدامات کے باوجود تاخیر در تاخیر ہو رہی ہے۔ ریلوے ٹریک کی خستہ حالی کے باعث...
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آئندہ پیر سے ملک کا سورج ترقی کی طرف بڑھتا ہوا نظر آئے گا، فتنہ فساد کی سیاست اب نہیں چلے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ایک اچھے اور مخلص انسان ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا سے گھبراتے ہوئے کوشش کی لیکن میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے مثبت اور نرم گوشہ اپنایا، ان کے جواب سے بانی پی ٹی آئی کی صرف میں والی تھیوری دفن ہوتی ہوئی نظر آئی۔ یہ بھی پڑھیں: ’اب ایک انچ بھی کوئی چیز برداشت نہیں کی جائےگی‘، فیصل واوڈا کا فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس کا خیرمقدم فیصل واوڈا نے کہا کہ...
کراچی میں کھلے مین ہولز کا معاملہ شدت اختیار کرگیا—واٹر بورڈ اور کے ایم سی اربوں وصول کرکے بھی ذمہ داری پوری نہ کر سکے: ڈاکٹر فواد
گلشنِ اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد نے ایک ویڈیو بیان میں کراچی کی شہری صورتحال پر سخت مایوسی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور کے ایم سی نے عوام سے اربوں روپے تو وصول کر لیے، لیکن گٹروں پر ڈھکن لگانے جیسے بنیادی کام کے لیے بھی فنڈز موجود نہیں۔ ڈاکٹر فواد کا کہنا تھا کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے 20 ارب روپے سے زائد بلوں کی مد میں لیے، جب کہ کے ایم سی بجلی کے بلوں کے ذریعے 4 ارب روپے میونسپل ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ “اتنی بڑی رقوم اکٹھی کرنے کے باوجود شہر کے مین ہولز کھلے پڑے ہیں، آخر یہ پیسہ جا کہاں رہا ہے؟”،...
ترکیہ کا بڑا قدم: پاکستان میں جنگی ڈرون فیکٹری کا منصوبہ، ففتھ جنریشن فائٹر پروگرام میں شمولیت کی پیشکش — بلوم برگ
امریکی جریدے بلوم برگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہش مند ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترکیہ نہ صرف پاکستان میں جنگی ڈرون تیار کرنے کی فیکٹری قائم کرنا چاہتا ہے بلکہ اسلام آباد کو اپنے ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں شمولیت کی بھی دعوت دے رہا ہے۔ بلوم برگ کے مطابق یہ منصوبہ ترکیہ کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت وہ عالمی منڈیوں میں اپنی دفاعی صنعت کو مضبوط بنیاد دینا چاہتا ہے۔ معاملے سے باخبر ترک حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اکتوبر کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان اس منصوبے پر ہونے والی بات...
شاہد آفریدی کا پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم آل رانڈر شاہد خان آفرید کراچی میں جاری پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ پہنچ گئے۔شاہد خان آفریدی نیشنل اسٹیڈیم، حنیف محمد ریجنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری کیمپ میں شریک کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کو بیٹنگ اور بولنگ کے رموز سے آگاہی فراہم کی۔ ٹیم مینجر اور مینٹور کی ذمہ داری ادا کرنے والے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے شاہد خان آفریدی سے کھلاڑیوں کا تعارف کروایا اور جاری تربیت کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ...
ترکیے پاکستان کو جنگی ڈرون تیارکرنے کے ساتھ اپنے لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل کرنا چاہتا ہے، بلوم برگ
ترکیے پاکستان کو جنگی ڈرون تیارکرنے کے ساتھ اپنے لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل کرنا چاہتا ہے، بلوم برگ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز استنبول(آئی پی ایس )امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق ترکیے پاکستان میں جنگی ڈرون تیار کرنیکی فیکٹری بنانے کا ارادہ رکھتا ہے اور پاکستان کو اپنے ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل کرنا چاہتا ہے۔ بلوم برگ کے مطابق ترکیے بین الاقوامی منڈیوں میں اپنی دفاعی صنعت کو فروغ دینیکے منصوبیکے تحت پاکستان میں جنگی ڈرون اسمبل کرنیکے لیے فیکٹری بنانا چاہتا ہے۔ معاملے سے باخبر ترک حکام کا کہنا ہیکہ اکتوبرکے بعد سے اس منصوبے پر ہونے والی بات چیت نمایاں طور پر آگے بڑھ چکی...
پنجاب بھر میں ون ڈش اور مقررہ اوقات کار کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف شہروں میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 14 شادی ہالز اور فارم ہاؤسز کو سیل کر دیا گیا جبکہ 9 افراد کو موقع سے گرفتار بھی کیا گیا۔ کئی وینیوز پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر یہ کریک ڈاؤن شروع کیا گیا تاکہ شادیوں اور تقریبات میں ون ڈش پالیسی، مقررہ اوقات اور ساؤنڈ سسٹم کے استعمال سے متعلق قوانین پر سختی سے عمل کرایا جا سکے۔ اس فیصلے کے بعد فارم ہاؤسز اور کھلے گراؤنڈز کو بھی شادی ہالز...
وزیر دفاع خواجہ آصف : فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ان حوصلوں اور قربانیوں کی داستانیں ان کو بھی سنائیں جو کہتے ہیں’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘۔اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اس پاکستان کے لیے آگ و خون کا دریا عبور کرنا پڑا تھا، لاکھوں شہید ہوئے، لاکھوں عصمتیں لٹیں، لاکھوں دشمن کے ہاتھوں اغوا ہوگئیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ سیالکوٹ آئیں، میں آپ کو جموں و کشمیر کے مہاجروں کی قربانیوں کی داستانیں سنواؤں، حامد میر سے سنیں کہ اس کے نانا نے جموں و کشمیر سے ہجرت کی قیمت کیا ادا کی؟ بھارت کے بیانات اس بات کی شہادت ہے کہ وہ دوبارہ کوئی ایڈونچر کرے گا، خواجہ آصف خواجہ آصف نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حماس کے سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ غزہ میں ٹیکنوکریٹک انتظام کی حمایت کرتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کےمطابق حماس کے عہدیدار نے عرب خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ غزہ پر مزید حکومت کرنے کے خواہشمند نہیں ہے اور اگلے مرحلے میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایک ٹیکنوکریٹک کمیٹی کے قیام پر پہلے ہی اتفاق کر چکا ہے۔عہدیدار نے کہا کہ حماس نے ٹیکنوکریٹک کمیٹی کے لیے تجویز کردہ تمام ناموں کی منظوری دے دی ہے اور اس فہرست پر اندرونی اتفاق رائے بھی ہو چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت میں خاطر خواہ پیش رفت کے باوجود اسرائیل زمینی سطح پر طے شدہ اقدامات کے عملی نفاذ میں رکاوٹ ڈال...
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے مؤثر انداز سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشتگرد مارے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی۔ جس کے دوران فورسز نے مؤثر انداز سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشت گرد مارے گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا...
سٹی42: وزیر داخلہ مھسن نقوی کی انگلینڈ میں موجودگی کے دوران ان کی دو پاکستانیوں کی پاکستان کو حوالگی کے معاملے پر برطانوی حکام سے بات چیت کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔ محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین بھی ہیں۔ ان کے انگلینڈ وزٹ کا بنیادی مقصد لندن میں پاکستان سپر لیگ برانڈ کی پروموشن کے لئے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل روڈ شو میں شرکت کرنا ہے۔ یہ اہم روڈ شو کل اتوار کے روز ہو رہا ہے۔ یہ دراصل پی ایس ایل کے نئے ولولہ انگیز سیزن کی لانچنگ کی بھی تقریب ہے۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین...