شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار خاقان شاہنواز نے سبینہ سید سے منگنی کر لی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار خاقان شاہنواز نے سبینہ سید کے ساتھ منگنی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارا تو ہوگیا آپ لوگ اپنا دیکھ لو۔‘اداکار نے پنجابی لباس میں کھلے میدانوں میں بیٹھے تصاویر بھی شیئر کیں۔خاقان شاہنواز کو اداکارہ مایا علی، سجل علی، نمیر خان اور مداحوں کی جانب سے منگنی کی مبارکباد بھی دی گئی۔اس سے قبل نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں سدرہ نیازی اور خاقان شاہنواز نے شرکت کی تھی اور ’سکون‘ میں کردار کی مناسبت اور اپنے بہن بھائی ہونے کی خبروں پر وضاحت بھی پیش کی۔خاقان شاہنواز ’رضا‘ اور سدرہ نیازی ’شانزے‘ نے سامعین کی الجھن کو دور کر دیا جو ان کے ملتے جلتے انداز کی وجہ سے پائی جارہی تھی، خاقان اور سدرہ نے کاسٹنگ کا سہرا معروف ہدایت کار سراج الحق کو دیا اور واضح کیا کہ ان کا ایک دوسرے سے کسی بھی طرح سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اداکار نے کہا تھا کہ ڈائریکٹر نے چاروں کرداروں، سدرہ، مجھے اور تجربہ کار عتیقہ اوڈھو، عثمان پیرزادہ کو ایک خاندان کے طور پر کاسٹ کیا کیونکہ وہ سب ایک جیسے نظر آتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: خاقان شاہنواز

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

کراچی:

امریکا اور ایران کے درمیان ایک دوسرے پر حملوں کے تسلسل سے آبنائے ہرمز کی بندش، فی بیرل خام تیل کی عالمی قیمت 100ڈالر کی سطح پر آنے، امریکی فیڈرل ریزرو کے اگلے ہفتے کے اجلاس سے قبل سود کی بلند شرح کو تقویت ملنے سے عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46ڈالر کی کمی سے 4ہزار 050ڈالر کی سطح پر آگئی۔

کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 27ہزار 436روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت 3ہزار 944روپے کی کمی سے 3لاکھ 66ہزار 457روپے کی سطح پر آگئی۔

مزید پڑھیں

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 4 دن کے بعد قیمت کم ہو گئی

سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمتیں بڑھ گئیں

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں  میں بڑا اضافہ

اسی طرح، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 61سینٹس کی کمی سے 58ڈالر 30سینٹس کی سطح پر آگئی۔

کمی کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 61روپے کی کمی سے 6ہزار 309روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 53روپے کی کمی سے 5ہزار 408روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • اداکار منیب بٹ اغوا برائے تاوان کیس کا ڈراپ سین
  • سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • نیب کیسز سننا ہمارا اختیار نہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا