2025-11-05@23:37:25 GMT
تلاش کی گنتی: 880
«تین سال کی توسیع»:
(نئی خبر)
سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق نامزد بینک سٹیٹ بینک کی ہدایات کے تحت دن ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ آن لائن پورٹل رات بارہ بجے بند کر دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:سرکاری حج اسکیم کا دوسرا مرحلہ شروع، درخواستیں 16 اگست تک جمع کروائی جاسکتی ہیں ترجمان نے بتایا کہ سرکاری اسکیم کے تحت اب تک ایک لاکھ 8 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ درخواست گزار بینک سے تصویر اور بار کوڈ والی کمپیوٹرائزڈ رسید لازمی حاصل کریں تاکہ ریکارڈ میں کسی قسم کی کمی نہ رہ جائے۔ مزید کہا گیا ہے کہ عازمین حج...
پشاور: صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا ٹورازم پولیس کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کر لیا۔ ٹورازم پولیس کی ملازمت میں توسیع ایک دفعہ ہوگی۔ بل کے متن کے مطابق فیصلہ سیاحت کے سیزن کے شروع ہونے اور نئی بھرتی میں تاخیر کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ملازمت میں توسیع سے پہلے ٹورازم ترمیمی ایکٹ کا بل اسمبلی میں پیش ہوگا۔ ترمیم کے تحت ٹورازم پولیس کی بھرتی مخصوص مدت کے لیے کی جائے گی، اتھارٹی اپنی مجاز استعداد کی ترقی کے بعد اپنی پولیس بھرتی کر سکتی ہے۔ Tagsپاکستان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست 2025ء) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تقریباً 2 فیصد تک بڑھ کر ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ میڈیا کے مطابق کیو این اے کی رپورٹ کے تحت عالمی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 1.21 ڈالر (1.8 فیصد) بڑھ کر 66.84 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.31 ڈالر (2.1 فیصد) اضافے سے 63.96 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔منگل کو برینٹ کروڈ کی قیمت 5 جون کے بعد کی کم ترین سطح پر جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 2 جون کے بعد کی کم ترین سطح پرآ گئی تھی۔امریکی توانائی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن...
پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کے پی کے کے وزیر اعلیٰ کو فون ؛ قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
سٹی 42: پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز شریف نے خیبر پختون خواہ کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو ٹیلی فون کیا،خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس، متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا وزیراعلی مریم نواز شریف نے ریسکیو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہادتوں پر تعزیت بھی کی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کے ڈسپوزل پر ہیں،اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں شریک ہیں، وزیراعلی مریم نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی طرف سے بھی شہادتوں پر تعزیت کی مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان وزیراعلی...
غزہ میں فلسطینیوں کیساتھ جنسی زیادتی پر اسرائیلی فوج کی نگرانی کی جائے، اقوام متحدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز جنیوا (سب نیوز)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں فوجی اہلکاروں کے جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات میں ملوث ہونے پر اسرائیل کو سخت انتباہ جاری کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انتونیو گوتریس نے یہ انتباہ اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینون کو لکھے گئے ایک خط میں جاری کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اسرائیلی فوجیوں کے فلسطینیوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ہونے کے مصدقہ شواہد ہیں۔انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ اسرائیلی مسلح افواج اور سیکیورٹی فورسز نے...
سرکاری حج سکیم کے تحت آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے 91 ہزار 300 درخواستں جمع ہو گئیں۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق بقیہ نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی 16اگست تک جاری رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی جاری، آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے 91 ہزار 300 درخواستیں جمع ہو گئیں۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق بقیہ نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی 16اگست تک جاری رہے گی، دستیاب سیٹیں مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی فوری روک دی جائے گی۔ سرکاری حج سکیم میں 40 روزہ لانگ حج اور 25 روزہ شارٹ حج پیکیج کی سہولت موجود ہے، درخواست کے ہمراہ پیکیج کے مطابق 5...
الیکشن کمیشن ، تین حلقوں کے ضمنی انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ درخواستوں کی تاریخ یکم ستمبر مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن نے تین حلقوں کے ضمنی انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ درخواستوں کی آخری تاریخ یکم ستمبر مقرر کر دی۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور۔XIII اور پی پی 87 میانوالی۔III میں پوسٹل بیلٹ سہولت دستیاب ہوگی، سرکاری ملازمین، فوجی افسران و جوان اور ان کے اہل خانہ پوسٹل بیلٹ کے اہل ہوں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ معذور افراد، قیدی اور جیل میں زیر حراست افراد بھی پوسٹل بیلٹ کے حق دار قرار دیے گئے ہیں، الیکشن ڈیوٹی پر مامور افراد اور پولیس اہلکار بھی...
سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 91 ہزار 300 سے زیادہ افراد اپنی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں، جبکہ اندراج 16 اگست تک جاری رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں: حج درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل، 71 ہزار سے زیادہ درخواستیں جمع وزارت مذہبی امور کے مطابق درخواستیں آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے جمع ہو رہی ہیں، تاہم دستیاب سیٹیں مکمل ہوتے ہی درخواستوں کا اندراج فوری طور پر روک دیا جائے گا۔ سرکاری حج اسکیم میں 40 روزہ لانگ حج اور 25 روزہ شارٹ حج پیکیج دونوں دستیاب ہیں، درخواست کے ساتھ پیکج کے مطابق 5 لاکھ یا ساڑھے 5 لاکھ روپے کی پہلی قسط جمع کرانا...
پی ٹی آئی نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)تحریک انصاف نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا، بل میں کہا گیا ہے کہ نشستیں 96 سے بڑھا کر 113 کی جائیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کے لیے آرٹیکل 59 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔بل میں سینیٹ کی نشستوں کی تعداد 96 سے بڑھا کر 113 کرنے کی تجویز دی گئی ہے، خواتین، ٹیکنو کریٹ اور اقلیتوں کی نشستوں کی تعداد بھی بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔بل کے مطابق سینیٹ میں ہر صوبے خواتین، ٹیکنو کریٹس اور اقلیتی...
ویب ڈیسک: تحریک انصاف نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا، بل میں کہا گیا ہے کہ نشستیں 96 سے بڑھا کر 113 کی جائیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کے لیے آرٹیکل 59 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ بل میں سینیٹ کی نشستوں کی تعداد 96 سے بڑھا کر 113 کرنے کی تجویز دی گئی ہے، خواتین، ٹیکنو کریٹ اور اقلیتوں کی نشستوں کی تعداد بھی بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ بل کے مطابق سینیٹ میں ہر صوبے خواتین، ٹیکنو کریٹس اور اقلیتی نشستوں کی تعداد 4...
ایپل کی آئی فون 17 سیریز کے ماڈلز ستمبر میں کسی تاریخ کو متعارف کرائے جائیں گے، اس سیریز میں آئی فون 17، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس کے ساتھ ایک بالکل نیا اور انتہائی پتلا ماڈل ’آئی فون 17 ایئر‘ بھی شامل ہوگا۔ کمپنی نے ابھی تک نئے ماڈلز کی لانچنگ کی باضابطہ تاریخ جاری نہیں کی، تاہم ان ڈیوائسز سے متعلق لیکس کئی ماہ سے گردش میں ہیں، اور بظاہر ایسا کچھ خاص نہیں جو صارفین کو حیران کر سکے۔ یہ بھی پڑھیں: فولڈ ایبل آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہوگا، خصوصیات کیا ہیں؟ صارفین کے ذہنوں میں سب سے زیادہ یہ سوال گردش کررہا ہے کہ ان فونز کی قیمتیں کیا ہوں...
غیر رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سرکاری حج اسکیم کے تحت غیر رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگیا۔سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 18 ہزار 210 میں سے 46 ہزار 924 نشستیں باقی ہیں، چھ روز میں 71 ہزار 286 رجسٹرڈ عازمین نے بینکوں میں درخواستیں جمع کرا دیں۔سرکاری اسکیم کے تحت 60.3 فیصد کوٹے پر درخواستیں موصول ہوگئی ہیں جبکہ 39.7 فیصد کوٹہ رہ گیا، حج کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔وزارت کے آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جاری ہے۔حج اخراجات کی پہلی قسط...
ویب ڈیسک :سرکاری حج اسکیم کے تحت غیر رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگیا ہے۔ سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 18 ہزار 210 میں سے 46 ہزار 924 نشستیں باقی ہیں، 6 روز میں 71 ہزار 286 رجسٹرڈ عازمین نے بینکوں میں درخواستیں جمع کرا دیں۔ وزارت کے آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جاری ہے۔ سرکاری اسکیم کے تحت 60.3 فیصد کوٹے پر درخواستیں موصول ہوگئی ہیں جبکہ 39.7 فیصد کوٹہ رہ گیا، حج کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔ پنجاب حکومت کا 13 ارب 34 کروڑ کی تعلیمی گرانٹ لینے کا فیصلہ حج اخراجات کی پہلی قسط...
اسلام آبد(نیوز ڈیسک)سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ باضابطہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔ اس بار غیر رجسٹرڈ عازمین کو بھی موقع دیا جا رہا ہے تاکہ کوٹہ مکمل کیا جا سکے۔ حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں 60.3 فیصد درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ 39.7 فیصد کوٹہ تاحال خالی ہے۔ پچھلے 6 دنوں میں 71 ہزار 286 رجسٹرڈ عازمین نے بینکوں میں درخواستیں جمع کروائیں، مگر ایک لاکھ 18 ہزار 210 کے کل کوٹے میں سے اب بھی 46 ہزار 924 نشستیں باقی ہیں۔ حج کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔ عازمین کو درخواست کے ساتھ اخراجات کی پہلی قسط 16 اگست تک جمع کرانی ہوگی۔ لانگ حج...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)وفاقی بورڈ آف ریونیو نے 42 شعبوں،صنعتوں میں 102 سیکٹر،آڈٹ ماہرین کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے ۔(جاری ہے) ایف بی آر نے 42 شعبوں کی فہرست تیار کی ہے جن میں آٹوموٹو سیکٹر، ایوی ایشن، بینکنگ، مشروبات، سیمنٹ، سیرامکس، کیمیکل، کوئلہ، ڈپارٹمنٹل اسٹورز، خوردنی تیل، تعلیم، الیکٹرانکس، فیڈ فرٹیلائزر، آٹے کی چکیاں، فوڈ امپورٹر، آئی ٹی، مینوفیکچرنگ، بیٹریز، کاپر مینوفیکچرنگ، موبائل مینوفیکچرنگ، پیپر، چپ بورڈ اور پیکجز مینوفیکچرنگ، پلاسٹک، پولٹری، پاور، رئیل اسٹیٹ، ریستوران اور مارکی، چاول کی ملیں، سروسز، شوگر، چائے، ٹیلی کام، ٹیکسٹائل اور تمباکو شامل ہیں۔آڈٹ مینٹورز اور سیکٹر ماہرین کی کوالٹی کو یقینی بنانے کی ذمہ داری ایچ آر کمپنیوں پر ہوگی جبکہ ایک سلیکشن کمیٹی...
ہائی کورٹ میں گندم اسکینڈل میں گرفتار اسٹوریج آفیسر ارشد اور سابقہ ملازم طلا محمد کی ضمانت کی درخواستوں کے معاملے میں عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں پشاور ہائی کورٹ نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں گندم اسکینڈل میں گرفتار افسران کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی گئیں۔ ہائی کورٹ میں گندم اسکینڈل میں گرفتار اسٹوریج آفیسر ارشد اور سابقہ ملازم طلا محمد کی ضمانت کی درخواستوں کے معاملے میں عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں پشاور ہائی کورٹ نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد انعام یوسفزئی کے مطابق ملزم ارشد اضاخیل میں اسٹوریج آفیسر ہے اور طلا محمد سابقہ...
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدے کی بدولت بھاری سرمایہ کاری متوقع ہے۔ بین الاقوامی تعلقات کے محاذ پر بھی پاکستان نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ دورہ امریکا کے دوران آرمی چیف پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی عزت و وقار کا سرچشمہ اور دیگر پاکستانیوں کی طرح پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانی ’برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین‘ ہے، بھارت اپنے آپ کو ’وشوا گرو‘ کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہے، لیکن عملی طور پر ایسا کچھ بھی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی...
یہ سب کچھ آپ کی بدولت ممکن ہوا، آپ سرپرستی نہ کرتے تو یہ کامیابی حاصل نہ ہوتی، میٹرک امتحانات میں پنڈی بورڈ میں تیسری پوزیشن ہولڈر اکرام اللہ کی وزیراعظم سے گفتگو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی بورڈ میں میٹرک کے امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم اکرام اللہ نے وزیراعظم شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ سب کچھ آپ کی بدولت ممکن ہوا، آپ سرپرستی نہ کرتے تو یہ کامیابی حاصل نہ ہوتی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے بلوچستان کے طالب علم اکرام اللہ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے بتایا کہ اکرام اللہ کاکڑکا خاندان سیلاب سے شدید متاثر ہوا تھا،دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمے میں ملاقات ہوئی تھی، ،ملاقات میں اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی، آج دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اکرام اللہ محنت سے اپنے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 اگست 2025ء) عالمی سطح پر گوشت اور کھانے کا تیل مہنگا ہو جانے کے باعث گزشتہ ماہ دنیا بھر میں غذائی اجناس کی مجموعی قیمتیں دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں اور عام استعمال ہونے والی خوراک کی قیمتوں کے اشاریے میں فروری 2023 کے بعد 130.1 درجے اضافہ دیکھا گیا۔اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت (ایف اے او) کا یہ اشاریہ گوشت، دودھ، سبزیوں، پھلوں، دالوں اور چینی سمیت دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی غذائی اجناس کی قیمتوں میں ماہانہ تبدیلی کا پتا دیتا ہے۔ اس کی بدولت پالیسی سازوں اور غذائی صنعت کو ضروری اقدامات میں مدد ملتی ہے۔'ایف اے او' کے...
حج 2026 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا انقلابی قدم، نسک ایپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی قابلِ استعمال وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے جمع کرائی گئی درخواستوں کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ درخواستوں کی وصولی 11 اگست سے 16 اگست تک جاری رہے گی۔ دوسرے مرحلے میں وہ غیر رجسٹرڈ عازمین حج بھی درخواستیں جمع کرا سکیں گے جو پہلے مرحلے میں شامل نہیں تھے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق سمندر پار پاکستانی...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) حج درخواستوں کی وصولی کیلئے نامزد بینک ہفتہ کے روز بھی کھلے رہے۔ وزارت مذہبی امور کی درخواست پر اسٹیٹ بینک نے 14 نامزد بینکس کو برانچیں کھلی رکھنے کی ہدایات دی تھیں۔(جاری ہے) رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستیں بمعہ اخراجات وصول کرنے کیلئے 4 سے 9 اگست تک کی تاریخ مقرر کی گئی تھی جبکہ غیر رجسٹرڈ عازمین 11 سے 16 اگست تک اپنی درخواستیں اور اخراجات جمع کراسکیں گے۔
مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی ہفتہ 9 اگست تک جاری رہے گی، درخواستیں وصولی کیلئے سٹیٹ بینک نے 14 نامزد بینکوں کو ہدایات جاری کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ حج درخواستوں کی وصولی کے لیے کل ہفتے کے دن نامزد بینک کھلے رہیں گے۔ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی ہفتہ 9 اگست تک جاری رہے گی، درخواستیں وصولی کیلئے سٹیٹ بینک نے 14 نامزد بینکوں کو ہدایات جاری کر دیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک 58 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئیں ہیں، حج درخواست گزار اپنی آسانی کے مطابق آن لائن یا بینک کے ذریعے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔...
ویب ڈیسک : حج درخواستیں جمع کروانے کے خواہشمند افراد کی سہولت کیلئے سٹیٹ بینک نے اہم اقدام کیا ہے، حج درخواستیں جمع کرنے کے لیے مجاز بینکوں کی برانچیں ہفتے کو بھی کھلی رہیں گی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق درخواست فارم جمع کروانے میں سہولت دینے کی خاطر وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر 14 مجاز بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے۔ ملک بھر میں مجاز برانچیں ہفتے کو صبح 9 بجے سے ڈھائی بجے دوپہر تک کھلیں رہیں گی۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مجاز بینک حج درخواست فارم 4 اگست تا 9 اگست 2025 تک وصول کرسکتے...
معروف سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی جانب سے مذاق میں شوہر سے علیحدگی سے متعلق بیان اس وقت مہنگا پڑگیا جب انہیں سوشل میڈیا پر شادی کی آفرز کی لائنیں لگ گئیں۔شوہر سے ممکنہ علیحدگی کی بے بنیاد خبروں کے بعد اداکارہ کو شادی کی آفرز موصول ہونے لگیں اور ان کا ان باکس "رشتوں کی فرمائشوں" سے بھرچکا ہے۔عتیقہ اوڈھو نے ایک شو میں ہنستے ہوئے بتایا کہ میں نے مذاق میں کہا تھا کہ میری شادی خطرے میں ہے کیونکہ میں بہت زیادہ ڈرامے دیکھ رہی ہوں… اور شوہر کو مجھ سے شکایت ہے‘انھوں نے مزید کہا کہ یہ بیان وائرل ہوگیا اور لوگوں نے اسے سنجیدہ سمجھا۔ اب میرا ڈی ایم شادی کی آفرز سے بھرا ہوا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )حکومت کی جاری ٹیرف اصلاحات پاکستان کی برآمدی مسابقت اور ملکی صنعتوں کی ترقی کی جانب ایک قدم ہے، صنعت کے ذرائع نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ یہ اصلاحات نیشنل ٹیرف پالیسی کا حصہ ہیںجو پاکستان کی تجارتی توجہ کو درآمدی متبادل سے برآمدی ترقی کی طرف منتقل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے پالیسی ایک پانچ سالہ منصوبہ مرتب کرتی ہے جس کا مقصد ٹیرف کے ڈھانچے کو آسان بنانا، تحفظ پسندی کو کم کرنا اور صنعتی توسیع کی حوصلہ افزائی کرنا ہے.(جاری ہے) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت نیشنل ٹیرف پالیسی کے نفاذ سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا حال ہی میں اسلام آباد میں اجلاس...
سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر سے خراب تعلقات کا ذکر کرنے کے بعد انہیں رشتے بھیجے جا رہے ہیں۔ عتیقہ اوڈھو کے مطابق گزشتہ ہفتے میں نے کہا تھا کہ ڈرامے دیکھ دیکھ کر میری شادی خطرے میں ہے وہ بیان اتنا وائرل ہوا کہ اس کے بعد سوشل میڈیا پر مجھے بہت ساری ہمدردیاں مل رہی ہیں میرا ڈی ایم میسجز سے بھرا ہوا ہے اور لوگ مجھے واقعی میں رشتے بھیج رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج اسی لیے میں تیار ہو کر غرارہ پہن کر دلہن کی طرح بیٹھ گئی ہوں کہ کوئی پتہ نہیں۔ ساتھ ہی انہوں ے کہا کہ خواتین! اپنے شوہروں کو تھوڑا سا دباؤ میں رکھنا...
بیجنگ : عوامی جمہوریہ چین کے “حفاظتی اقدامات کے ضوابط” کے تحت، چینی وزارتِ تجارت نے 27 دسمبر 2024 کو اپنے 2024 کے اعلان نمبر 60 کے ذریعے درآمدی گائے کے گوشت پر حفاظتی اقدامات کی باضابطہ تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ صورت حال پیچیدہ ہونے کی بنا پر، وزارت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس مقدمے کی تحقیقاتی مدت 26 نومبر 2025 تک بڑھا دی جائے۔ بدھ کے روز وزارت کے ترجمان کے مطابق گائے کے گوشت پر حفاظتی اقدامات کی تحقیقات شروع ہونے کے بعد، وزارتِ تجارت نے قانونی طریقہ کار کے مطابق معائنہ جاری رکھا ہے تاکہ تحقیقاتی عمل معروضی اور منصفانہ رہے۔اس کیس پر مختلف حلقوں کی گہری نظر ہے، تحقیقاتی ادارہ تمام فریقوں کے مؤقف اور دستاویزات کا جامع جائزہ...
لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے کا نشانہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی تھی۔ دھماکے میں ایک افسر سمیت تین اہلکار جانبحق، جبکہ تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جس میں ایک فوجی افسر سمیت تین اہلکار جانبحق، جبکہ تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق مستونگ کی تحصیل کردگاپ کے علاقے کلی پسند خان میں ہونے والے کا نشانہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی تھی۔ جس میں ایک میجر سمیت تین اہلکار جاں بحق اور تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو نوشکی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے ملزمان کی تلاش...
چینی کی بڑھتی قیمتوں نے مٹھائی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا۔ملک میں ان دنوں چینی کے بحران کے باعث قیمت 190 سے 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسن نے چینی بحران کی وجہ موسمیاتی تبدیلی کو قرار دید یا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں چینی کی قیمت میں 6.11 فیصد تک اضافہ ہوا جس کے باعث مٹھائیوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور مٹھائیاں 7.96 تک مہنگی ہوگئیں۔اس کے علاوہ جولائی میں بجلی کی قیمتوں میں 14.18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورگزشتہ ماہ میں گیس کی قیمتوں میں 22.91 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ماہ میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ 3.75 فیصد تک مہنگی...
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سے 17 کلومیٹر کے فاصلے پر نیلم روڈ پر واقع پٹہکہ کے مقام پر گھنے جنگلات میں قائم خوبصورت وائلڈ لائف پارک قدرتی حسن کا دلکش نمونہ پیش کرتا ہے۔ یہ پارک 1980 کی دہائی میں قائم کیا گیا تھا اور آج بھی اپنی دلکشی اور جنگلی حیات کی موجودگی کی بدولت سیاحوں کی دلچسپی کا اہم مرکز ہے۔ پارک میں نایاب نسل کے ہرن، دلکش مور، مختلف خوبصورت پرندے اور کالے ریچھ موجود ہیں، جو یہاں آنے والے افراد کو قدرتی حیات کے قریب تر کرنے کے ساتھ ساتھ تفریح کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔ قدرتی ماحول، ٹھنڈی ہوائیں اور جنگلی حیات کی دل فریب موجودگی اس مقام کو ایک منفرد سیاحتی مقام...
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق رجسٹرڈ افراد سے حج واجبات کی پہلی قسط 4 تا 9 اگست وصول کی جائے گی جبکہ نشستیں دستیاب ہونے کی صورت میں نئے عازمین 11 تا 16 اگست اپلائی کر سکیں گے، نشستیں مکمل ہوتے ہی حج واجبات کی وصولی روک دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2026ء کے لیے درخواستوں کی وصولی کل 4 اگست سے شروع ہو جائے گی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ نامزد بینکوں اور آن لائن پورٹل کے ذریعے حج درخواستیں جمع کروانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے، حج درخواستیں " پہلے آئیے، پہلے پائیے " کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی۔ رجسٹرڈ افراد سے حج واجبات کی پہلی...
تیجسوی یادو نے کہا کہ یہ صرف تکنیکی خامی کا معاملہ نہیں ہو سکتا، بلکہ اسکے پس پردہ ایک بڑی سازش ہوسکتی ہے، جس سے جمہوری عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست بہار اسمبلی میں حزب مخالف کے لیڈر اور آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کا نام ووٹر لسٹ ڈرافٹ میں نہیں ہے۔ حالانکہ اس کے فوراً بعد ہی الیکشن کمیشن نے یہ تصدیق کر دیا کہ ان کا نام حذف نہیں ہوا ہے، بلکہ ان کا نام ڈرافٹ لسٹ میں موجود ہے۔ دراصل تیجسوی یادو نے پریس کانفرنس کے دوران لائیو صحافیوں کے سامنے اپنا نام ڈرافٹ میں تلاش کیا تو موجود...
امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنائی گئی ہیں مگر ان کا کردار زیادہ تر رسمی نوعیت کا ہے، بازاروں میں گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت معمول بن چکی ہے، انتظامیہ کی جانب سے چھاپے اور جرمانے میڈیا کی حد تک محدود ہیں جب کہ عملاً دکان دار من مانی قیمتیں ہی وصول کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملک میں مہنگائی میں کمی کے دعووں کے باوجود گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں رکارڈ اضافہ نااہلی اور ناکام معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، عام آدمی کمر توڑ مہنگائی، بدامنی بجلی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی شناختی کارڈ کی معیاد ختم ہو چکی ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس تحریر میں آپ کو تجدید کا انتہائی آسان طریقہ اور مرحلہ وار بیان کیا جا رہا ہے۔ اکثر شہری شناختی کارڈ کی معیاد ختم (EXPIRED) ہونے پر پریشان ہو جاتے ہیں اور کوئی ان کی رہنمائی کرنے والا نہیں ہوتا۔ اس تحریر میں نادرا رجسٹریشن سینٹر میں شناختی کارڈ کی تجدید (RENEWAL) کا آسان اور مرحلہ وار طریقہ موجود ہے۔ مطلبوبہ دستاویزات: اسمارٹ شناختی کارڈ اپنی تیاری مکمل کریں اور نادرا سینٹر تشریف لائیں پہلا مرحلہ: ٹوکن حاصل کریں اور اپنی باری کا انتظار کریں دوسرا مرحلہ: باری آنے پر کاؤنٹ پر تشریف لے جائیں اور بائیو میٹرک...
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم 12 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 28 اشیا کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے میں 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 12 اشیا سستی ہوئیں اور 28 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے چکن کی قیمت میں4.76 فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں1.39 فیصد، ٹماٹرکی قیمت میں17.26 فیصد، آلوکی قیمت میں0.73 فیصد، کیلے کی قیمت 2.97فیصد، دال...
ٹرمپ کی نئی تجارتی پالیسی یورپ کی صنعتوں کے لیے کڑا امتحان، اثرات یورپ بھر کی صنعتوں نے محسوس کرنا شروع کر دیئے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جمعہ کو عائد ہونے والے نئے ٹیرف نظام کے اثرات یورپ بھر کی صنعتوں نے محسوس کرنا شروع کر دیئے ہیں،کئی کمپنیوں نے اشیاء کی ترسیل روک دی ہے، کچھ نے قیمتیں بڑھا دی ہیں جبکہ کئی کو منافع میں کمی کا سامنا ہے اور کئی کاروباری اداروں کو خدشہ ہے کہ وہ شاید برقرار نہ رہ سکیں۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ جمعہ سے زیادہ تر یورپی مصنوعات پر 15 فیصد ٹیرف عائد کر رہا ہے جو کہ عالمی تجارت کی تشکیل نو کی بڑی مہم کا حصہ ہے، اگرچہ یہ شرح ان بلند ترین دھمکی آمیز سطحوں سے کم ہے...
پشاور: پشاور میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی میں پولنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوگیا۔ پولنگ کا وقت صبح 9 بجے مقرر تھا مگر یہ 2 گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہو سکی۔ پہلا ووٹ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کاسٹ کیا۔ یہ نشست ثانیہ نشتر کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی، جس پر اب 5 امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک جاری رہے گا، جس کے لیے صوبائی اسمبلی کے جرگہ ہال کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ خفیہ رائے شماری کے تحت ہو رہی ہے اور اراکین اسمبلی کے لیے...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو سخت خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے ادویات کی قیمتوں میں کمی نہ کی تو سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر بتایا کہ انہوں نے 17 بڑی دوا ساز کمپنیوں کو خطوط بھیجے ہیں جن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 60 دن کے اندر قیمتوں میں کمی کے حوالے سے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کمپنیوں نے تعاون نہ کیا تو حکومت اپنے تمام اختیارات استعمال کرتے ہوئے امریکی عوام کو ریلیف دلائے گی۔ ٹرمپ نے دوا ساز کمپنیوں کے ابتدائی جوابات کو مایوس کن قرار دیا اور کہا کہ یہ جوابات صرف الزامات...
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و ریسرچ رانا تنویر حسین نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں چینی کی کوئی کمی نہیں اور کافی ذخیرہ موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے چینی کی نئی قیمت مقرر کر دی ہے اور اس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا تاکہ عوام کو سستی چینی مل سکے، جبکہ کاشتکاروں کے مفادات محفوظ رہیں۔ وزیر نے آگاہ کیا کہ اس سال کل 5.8 ملین میٹرک ٹن چینی کی پیداوار ہوئی، جب کہ گزشتہ سال 1.3 ملین میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی کیونکہ زائد اسٹاک دستیاب تھا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت چوری اور ذخیرہ اندوزی پر مکمل کریک ڈاؤن کر رہی ہے تاکہ مصنوعی...
فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 2 اہم مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب، سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف شبلی فراز، رکنِ قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر، صاحبزادہ حامد رضا سمیت دیگر 108 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔ ان سزاؤں کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کی نشستوں سے نااہل قرار دیا جائے گا۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پارٹی کی نشستوں کی تعداد میں کمی ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: مخصوص نشستوں کی تقسیم کیخلاف پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کا پشاور ہائیکورٹ...
پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک جاری رہے گا، جس کے لیے صوبائی اسمبلی کے جرگہ ہال کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ خفیہ رائے شماری کے تحت ہو رہی ہے اور اراکین اسمبلی کے لیے پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی میں پولنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوگیا۔ پولنگ کا وقت صبح 9 بجے مقرر تھا مگر یہ 2 گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہو سکی۔ پہلا ووٹ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کاسٹ کیا۔ یہ نشست ثانیہ نشتر کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی، جس پر...
بھارتی حکومت کی جانب سے پہلگام حملے کے بعد اچانک ’’آپریشن مہادیو‘‘ کا آغاز کیا گیا ہے جو اصل حقائق سے توجہ ہٹانے کی ایک چال قرار دیا جارہا ہے۔ پہلگام حملے پر 100 دن کی طویل خاموشی کے بعد بھارتی حکومت نے اس مبینہ آپریشن کا آغاز کیا، جس کا مقصد عوامی غصے اور سیاسی دباؤ سے بچنا بتایا جا رہا ہے۔ لوک سبھا میں بحث کے دوران بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دعویٰ کیا کہ پہلگام حملے میں ملوث تین مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ تاہم ایوان میں اپوزیشن جماعتوں کے مختلف رہنماؤں نے اس اعلان پر سخت تنقید کی اور اسے ایک ’’فیک انکاؤنٹر‘‘ قرار دیا جو مودی حکومت کی سیاسی حکمتِ عملی...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت چینی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے اجلاس کے دوران واضح ہدایات جاری کیں کہ چینی کی قیمت 165 روپے فی کلو ایکس مل اور 173 روپے فی کلو ریٹیل سطح پر سختی سے برقرار رکھی جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان قیمتوں سے زائد وصولی کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وزیرِ اعظم نے دوٹوک انداز میں کہا، “کسی کو بھی عوام کے معاشی استحصال کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔”...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو خبردار کر دیا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ طے نہیں پایا تو بھارت کو امریکی منڈی میں 25 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا ہوگا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت ایک دوست ملک ضرور ہے، لیکن اس نے عالمی سطح پر سب سے زیادہ درآمدی محصولات عائد کیے ہیں جو ناقابلِ قبول ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تاحال کوئی جامع تجارتی معاہدہ نہیں ہوا، اور اگر پیش رفت نہ ہوئی تو امریکی انتظامیہ بھارتی مصنوعات پر بھاری محصولات عائد کرنے میں دیر نہیں کرے گی۔ یاد رہے کہ اپریل میں بھی...
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ قبائلی عمائدین اور مشران کے جرگوں کا سلسلہ ڈویژنل اور پھر صوبائی سطح پر آنے والے ہفتے سے شروع ہوجائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نے تیراہ واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہوئے امداد کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے وادی تیراہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلیے فی کس ایک کروڑ جبکہ زخمیوں کو فی کس 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں پر مشتمل جرگہ پشاور طلب کیا ہے تاکہ مقامی جذبات و تحفظات کو سنا جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ...
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کی جانب سے سولر پینلز کی کسٹم ویلیو میں کمی کی گئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کردہ ویلیوایشن رولنگ کے مطابق سولر پینلز کی نئی کسٹم ویلیو 0.08 سے 0.09 ڈالر فی واٹ مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ویلیو 0.11 ڈالر فی واٹ تھی۔ اس فیصلے کے بعد امکان ہے کہ مقامی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہو، جس سے صارفین کو براہ راست فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ سولر صارفین کو کسٹم ویلیو میں کمی کے بعد کتنا فائدہ ہوگا؟ آئیے جانتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کسٹم ویلیو میں کمی سے درآمدی لاگت کم ہوگی، جس کا براہ راست...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تیراہ واقعے کی مذمت،جاں بحق افراد کیلیے فی کس ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نے تیراہ واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہوئے امداد کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وادی تیراہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلیے فی کس ایک کروڑ جبکہ زخمیوں کو فی کس 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں پر مشتمل جرگہ پشاور طلب کیا ہے تاکہ مقامی جذبات و تحفظات کو سنا جا سکے۔ وزیراعلی نے ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو عوامی رابطے مضبوط بنانے اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت پائیدار امن، عوامی تحفظ اور باہمی...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل تیراہ کے علاقے باغ میدان میں خوارج کی فائرنگ سے پرامن شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعے کی شدید مذمت کی۔ یہ بھی پڑھیں: تیراہ واقعہ: وزیراعلیٰ کے پی کا جاں بحق افراد اور زخمیوں کے لیے مالی امداد کا اعلان انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے مکروہ عزائم ہمارے قومی عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ ہم دہشتگردوں اور دہشتگردی کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے وادی تیراہ کے علاقے باغ میدان میں خوارج کی فائرنگ سے پرامن شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پرامن شہریوں پر خوارج کی فائرنگ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردوں کےمکروہ عزائم ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے،ان کا کہنا تھاکہ دہشت گردوں اور دہشت گردی کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی تیراہ واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا اور...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ تیراہ جیسے اقدامات سے اعتماد کا رشتہ ٹوٹتا ہے اور ریاست و عوام میں فاصلے بڑھتے ہیں، صرف گولی اور طاقت کا راستہ اختیار کرنا وقتی تسکین تو ہو سکتی ہے لیکن پائیدار امن کا ذریعہ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی شعبہ اطلاعات پاکستان تحریک انصاف نے تیراہ ویلی خیبر پختونخواہ میں شہریوں کی شہادت کے واقعے پر مذمتی و تعزیتی بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے علاقے تیراہ ویلی میں سکیورٹی فورسز کی مبینہ فائرنگ سے شہریوں کی شہادتوں پر شدید دکھ، افسوس اور غم و غصے کا اظہار کرتی ہے، یہ واقعہ اس...
ذرائع نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں فتنتہ الخوراج کے ڈرون مارٹر حملوں کا بیشتر نشانہ معصوم پختون عوام ہیں، اس کی بنیادی وجہ فتنہ الخوارج کی ڈرونز کے استعمال سے ناواقفیت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فتنۃ الخوارج کی جانب سے ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کردی گئی جس میں معصوم پختون عوام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں فتنتہ الخوراج کے ڈرون مارٹر حملوں کا بیشتر نشانہ معصوم پختون عوام ہیں، اس کی بنیادی وجہ فتنہ الخوارج کی ڈرونز کے استعمال سے ناواقفیت ہے۔ فتنہ الخوارج کے ان ڈرون حملوں میں جاں بحق افراد کی لاشوں پر پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ فتنہ الخوارج کے پاس...
سول سوسائٹی کے کارکنوں نے جموں کے علاقے سورے چک میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں 21 سالہ نوجوان محمد پرویز کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے جموں کے علاقے سورے چک میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں 21 سالہ نوجوان محمد پرویز کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے پرویز احمد کو گزشتہ روز محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا تھا۔ پولیس نے نوجوان کے وحشیانہ قتل...
فتنۃ الخوارج کی جانب سے ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کردی گئی جس میں معصوم پختون عوام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بھارتی فنڈنگ اور حمایت سے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے میں فتنۃ الخوارج کا بڑا کردار ہے، فتنۃ الخوارج کی جدید اسلحہ تک رسائی بھاری بھارتی فنڈنگ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ذرائع نے کہا کہ بھارتی سرپرستی سے فتنتہ الخوراج کے ہاتھ اب ڈرون حملوں تک پہنچ چکے ہیں، فتنتہ الخوراج نے سوشل میڈیا پر ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کر دی ، خوارج کے ڈرون حملوں کا نشانہ معصوم بچے اور شہری جبکہ الزام پاک فوج پر لگا دیا جاتا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ نئے ضم شدہ اضلاع میں فتنتہ الخوراج کے ڈرون مارٹر حملوں کا بیشتر نشانہ...
مان لیجیے جو ہم نے عنوان میں کہا کہ مرد و عورت کی جنگ نہیں، سمجھ لیں کہ جنسی تلذذ کی بھی بات نہیں نہ ہی خود ساختہ عزت وغیرت کا قصہ ہے۔۔۔ یہ بھی سمجھ لیں کہ انا کو ٹھیس، غصہ، مایوسی وغیرہ وغیرہ بھی ایک ایسا پردہ ہے جس کی آڑ میں اصل بات کو پوشیدہ رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ پھر اصل بات کیا ہے؟ جناب عالی، اصل کہانی یہ ہے کہ یہ سب طاقت اور کمزور کا کھیل ہے، زندگی کی بساط پہ کمزور مہرہ محکوم ہے اور اس کی کیا مجال کہ وہ طاقتور کو ٹیڑھی نظر سے دیکھے ۔ پچھلے 50 برس میں یہ پیغام معاشرے کے ہر طبقے اور سطح پر پہنچا...
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے چینی کی سرکاری قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ علاوہ ازیں ضلع میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا دائرہ کار وسیع اور تیز کیا جائے گا۔غیر قانونی گیس ریفلنگ،پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں پر قائم غیرقانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف بلاتفریق کارروائی سمیت شہر میں بھکاریوں کیخلاف نتیجہ خیزمہم شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ فیصلے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے۔ لیفٹیننٹ کرنل عدیل، سی پی او صاحبزادہ بلال عمر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کیپٹن (ر) طیب سمیع بھی اس موقع پر موجود تھے۔(جاری...
ویب ڈیسک :ایف بی آر محکمہ کسٹمز میں 1560 سپاہیوں کی بھرتی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی، ااخری تاریخ 31 جولائی مقرر کردی گئی۔ ایف بی آر محکمہ کسٹمز میں 1560 سپاہیوں کی بھرتی کیلئے درخوستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جولائی سے بڑھا کر 31 جولائی کردی گئی، ملک بھر میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب کے باعث تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ محکمہ کسٹمز میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر یہ بھرتیاں کی جائیں گی، خواہشمند افراد نیشنل جاب پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواستیں دے سکتے ہیں۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ بہت دور کا لفظ ہے، افسوس حکومت نام کی رٹ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بالکل بھی نہیں۔ ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مجلس قائدین اجلاس اور ’’قومی مشاورت‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ دن کے وقت بھی دہشتگرد دندناتے پھرتے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں، ریاست اپنی ناکامیوں کا بوجھ ہم پر مت ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدامنی ریاستی اداروں کی نااہلی ہے یا شعوری طور پر کی جا رہی ہے، اس حوالے سے ہمیں جرأت مندانہ موقف لینے کی ضرورت ہے، مسلح جدوجہد جائز نہیں۔ افغانستان...
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے مطابق گزشتہ 11 برسوں میں مودی حکومت نے چند مخصوص کارپوریٹ گھرانوں کو ترجیح دیکر ان صنعتوں کو مسلسل نظرانداز کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے وزیراعظم نریندر مودی کے برطانیہ اور مالدیپ کے دورے پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس دوران بھارت اور برطانیہ کے درمیان ہونے والا فری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی اے) بھارت کی گھریلو مارکیٹ کے متعدد شعبوں اور خاص طور پر ملک کی چھوٹی صنعتوں کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ جے رام رمیش نے بھارتی وزیراعظم کو طنزاً "سپر پریمیم فریکوئنٹ فلائر" قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ سپر پریمیم فریکوئنٹ فلائر آج ایک بار...
پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے خیبرپختونخوا حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے صوبائی حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا۔ صوبائی صدر پیپلز پارٹی محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ صوبے میں غیر سنجیدہ حکومت ہے، یہ آل پارٹیز کانفرنس صرف دکھاوا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ حکومت سنجیدہ ہوتی تو اس سے قبل کئی بار امن و امان اور دیگر مسائل پر بات ہو چکی ہے لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔ محمد علی شاہ باچا نے کہاکہ صوبائی حکومت اپنے دھرنوں اور مظاہروں سے فارغ ہو تو عوامی مسائل کی جانب توجہ دے۔...
اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں اگلے 12 سے 24گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں بشمول چترال، دیر، سوات، کالام، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو اور گردونواح کے علاقوں میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔اسی طرح اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول، راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، منڈی بہاالدین، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن اور گردونواح میں اگلے 12 تا 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔بارش...
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)کثیرالجہتی تنازعات کے حل سے متعلق نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں مباحثہ ہوا ہے جس کی صدارت نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کی۔اس موقع پر نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے تنازعات کے پرامن حل کے طریقہ کار کو مؤثر بنانے سے متعلق قرارداد پیش کی جو منظور کر لی گئی۔ ’’ جنگ ‘‘ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس موقع پر کہا کہ قرار داد کے حوالے سے پاکستان کا کردار قابلِ ستائش ہے، عالمی تنازعات کا پرامن حل چاہتے ہیں۔غزہ اور یوکرین کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیے، غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں افسوس ناک ہیں۔ مراد سعید کو 60...
کراچی(نیوز ڈیسک)ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں سرکاری طور پر اضافہ کر دیا ہے۔ یہ اقدام وفاقی بجٹ 2025–26 میں متعارف کرائی گئی NEV (نیو انہانسڈ ویلیو) لیوی کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ٹیکس صرف برقی، ہائبرڈ، برآمدی، اور سفارتی گاڑیوں کو استثنیٰ دیتا ہے۔ اس پالیسی کا مقصد پاکستان میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔ ٹویوٹا کے علاوہ، ہونڈا، سوزوکی، اور چانگان سمیت تقریباً تمام بڑی کار ساز کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق مختلف ماڈلز کی قیمت میں 49 ہزار روپے سے لے کر 5 لاکھ 70 ہزار روپے تک کا اضافہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ہفتے کینیڈا، جاپان، برازیل اور دیگر 23 تجارتی شراکت داروں کو خطوط ارسال کیے ہیں جن میں 20 فیصد سے 50 فیصد تک کے یکساں درآمدی محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ اقدام امریکی تجارتی پالیسی میں دوبارہ جارحانہ رویے کی عکاسی کرتا ہے، جس میں تانبے کی درآمدات پر 50 فیصد محصول بھی شامل ہے، مذکورہ خطوط میں واضح کیا گیا ہے کہ مجوزہ 30 فیصد عمومی ٹیکس موجودہ محصولات کے علاوہ ہوگا۔ جن میں اسٹیل اور ایلومینیم پر 50 فیصد اور گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس شامل ہیں، جو بدستور نافذ رہیں گے، ان ممالک کو یکم اگست تک انفرادی تجارتی معاہدے طے کرنے کی مہلت دی گئی ہے...
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)نئے مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے بعد ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کی جانب سے عائد کردہ نیا NEV (New Enhanced Valuation) لیوی ہے جس کے باعث ہونڈا، سوزوکی اور چانگان پہلے ہی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا چکے ہیں۔کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق مختلف ماڈلز کی قیمت میں 49,000 روپے سے لے کر 570,000 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ البتہ ٹویوٹا کرولا کراس کی نئی قیمتیں تاحال جاری نہیں کی گئیں۔ Toyota Yaris GLI MT 1.3 ٹیوٹا یارس جی ایل آئی ایم ٹی 1.3 کی قیمت میں...
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا بے پناہ قدرتی وسائل، تاریخی ورثے اور انسانی صلاحیتوں سے مالا مال صوبہ ہے لیکن بدقسمتی سے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب مل کر اس صوبے کو ترقی، خوش حالی اور سرمایہ کاری کا مرکز بنائیں۔ گورنر ہاؤس پشاور میں برین ڈیزائنرکے زیراہتمام ایکسپلور اینڈ انویسٹ خیبر پختونخوا ریجن کے عنوان سے منعقدہ چھٹی کانفرنس سے گورنر فیصل کریم کنڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کیا اور مختلف کاروباری شخصیات میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے- کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج کی کانفرنس میں پیش کی جانے والی تجاویز کو متعلقہ فورمز کے ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 100 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 358100 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 944 روپے کے اضافے سے 307013 روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 11 ڈالر سے بڑھ کر 3356 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں مہنگائی نے عام شہری کی زندگی اجیرن کر دی ہے، اور اب چینی جیسی روزمرہ کی ضروری شے بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ ادارہ شماریات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ملک کے کئی بڑے شہروں میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، جس نے شہریوں کے ہوش اُڑا دیے ہیں۔ وفاقی حکومت نے اب نجی شعبے کو چینی درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے، لیکن یہ فیصلہ عوامی ریلیف کے بجائے نئے سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ چینی کی قیمتیں کہاں تک پہنچ گئیں؟ ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی قیمتیں چھٹے ہفتے بھی مسلسل بڑھ رہی ہیں، اور صرف گزشتہ ہفتے ہی...
اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔ رواں مالی سال 2025-26 کے دوسرے ہفتے میں بھی ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ حالیہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں 0.95فیصد اضافہ جب کہ اس سے پچھلے ہفتے بھی 0.73 فیصد اضافہ ہو تھا۔ اسی طرح حالیہ ہفتے میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح 1.23 فیصد رہی ہے ۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں 19اشیائے ضروریہ...
ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت،ہم سیاسی لوگ ہیں، ہماری ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے،گورنرفیصل کریم کنڈی تحریک انصاف اختلافات کا شکارہے، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر کے خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن میں زیادہ نشستیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے،میڈیا سے گفتگو خیبرپختوا میں سینیٹ انتخابات سے قبل سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی، پیپلز پارٹی وفد نے سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سید خورشید احمد شاہ، ظاہر شاہ، اکرم خان درانی، مولانا...
صوبائی امیر جماعت اسلامی باجوڑ میں مولانا خان زیب شہید کے گھر تعزیت کے لیے پہنچے جہاں انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے پشتون بیلٹ میں مسلسل آگ اور خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، اور بدقسمتی سے آج بھی اس خطے کے عوام کی جان و مال محفوظ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا شمالی و سابق سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ پختون دھرتی کی ایک توانا اور مؤثر آواز، مولانا خان زیب کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا گیا۔ ان کی شہادت صرف ان کے خاندان کا نہیں بلکہ پورے خیبر پختونخوا کے ہر گھر، ہر قوم پرست اور باشعور فرد کا اجتماعی غم...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیبرپختوا میں سینیٹ انتخابات سے قبل سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی، پیپلز پارٹی وفد نے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سید خورشید احمد شاہ، ظاہر شاہ، اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمٰن، مولانا اسعد محمود، زاہد درانی، اسجد محمود اور دیگر شریک تھے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ سیاسی بیٹھک کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، ہماری ملاقاتوں کا سلسلہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں تیز بارشوںکی پیش گوئی کے باوجود ایچ ڈی اے اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے حیدرآباد میں 80 سے زائد انتہائی مخدوش عمارتوں کو ابھی تک منہدم نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث ان عمارتوںمیں رہنے والے افراد کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔ مذکورہ اداروں نے گزشتہ سال اور اس سے قبل بھی حیدرآباد کی تقریباً 100سے زائد عمارتوں کو انتہائی مخدوش قرار دے کر انہیں منہدم کرنے کے احکامات جاری کئے تھے، ان عمارتوں میں تلک چاڑی پر واقع کاشان مینشن نامی ایک عمارت جوکہ تقریباً سو سال سے زائد عرصہ قبل بنائی گئی تھی وہ خاص طورپر انتہائی مخدوش ہے اور تلک چاڑی پر قائم یہ عمارت جس میں...
انٹرویو غیرجانبدارانہ پلیٹ فارم کی توقع پر نہیں، بھارتی نوجوانوں کی فراست پر بھروسے کے سبب دیا، بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمارے خطے میں امن کا مقدمہ صرف پاکستان کا نہیں بلکہ دونوں قوموں کا مشترکہ مشن ہے۔ بھارتی صحافی کرن تھاپر کے ساتھ انٹرویو کے بعد ایکس پر بلاول بھٹو نے لکھا کہ ہم بھارتی میڈیا کے ذریعے بھارتی عوام کے سامنے اپنا موقف پیش کرنے سے نہیں ڈرتے۔ میں نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دینے کا فیصلہ اس لیے نہیں کیا کہ وہاں سے منصفانہ پلیٹ فارم کی امید تھی بلکہ اس لیے کیا کیونکہ مجھے بھارت کے عوام، خصوصاً نوجوانوں پر یقین ہے۔ My interview with Karan Thapar should be out later today. We are not afraid of putting our case to the Indian public via Indian media. ...
پاک سوزوکی موٹر کمپنی (پی ایس ایم سی) نے یکم جولائی 2025 سے مؤثر موٹرسائیکلوں کی نئی ریٹیل قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں متعارف کرائی گئی تبدیلیوں کے بعد سامنے آیا ہے، جن میں آٹوموبائل سیلز پر نئی ”نیو انرجی وہیکل (این ای وی)“ لیوی کا نفاذ بھی شامل ہے۔ ڈیلرز کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں سوزوکی نے برانڈ کی فروخت اور سروسز کو فروغ دینے میں ان کی مسلسل کاوشوں کو سراہا۔ قیمتوں میں ترمیم کے بعد، جی ڈی 110ایس کی نئی قیمت 3,62,600 روپے، جی ایس150 کی قیمت 3,92,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح جی ایس ایکس 125 کی قیمت اب 5,04,900 روپے جبکہ جی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ (سی بی سی) نے شہر میں خستہ حال عمارتوں کا سروے شروع کر دیا ہے۔ لیاری میں حالیہ عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے کے بعد کلفٹن بورڈ نے پہلے مرحلے میں 125 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی مکمل کر لی ہے۔ سی بی سی کے مطابق دہلی کالونی میں 51، مدنی آباد میں 16، لوئر گزری میں 7، چوہدری خلیق الزماں کالونی میں 5 اور پنجاب کالونی میں 14 عمارتیں مخدوش قرار دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ پاک جمہوریہ کالونی میں 27 اور بخشن ولیج میں بھی 5 عمارتیں خستہ حال پائی گئی ہیں۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ مون سون کے دوران یہ عمارتیں انسانی جانوں اور املاک کے لیے شدید خطرہ بن سکتی ہیں، اس...
لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کی خستہ حال اور خطرناک عمارتوں کی فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق شہر کے 9 ٹاؤنز میں واقع 59 عمارتوں کو بوسیدہ اور ناقابلِ رہائش قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان 59 میں سے سب سے زیادہ 33 عمارتیں داتا گنج بخش ٹاؤن میں واقع ہیں، جن میں سے 26 عمارتیں نجی ملکیت میں ہیں۔ فہرست میں شامل عمارتوں میں 46 رہائشی جبکہ 12 کمرشل نوعیت کی ہیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 22 عمارتیں ایسی ہیں جن کی مرمت ممکن نہیں رہی۔ انتظامیہ کے مطابق ان میں سے 44 عمارتوں میں تاحال لوگ رہائش پذیر ہیں۔ خطرے کے پیشِ نظر متعلقہ عمارتوں کو خالی کرانے کے لیے دو نوٹسز...
ہنڈا اٹلس کارز لمیٹڈ (ایچ اے سی ایل) نے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 47 ہزار روپے سے لیکر 2 لاکھ ایک ہزار روپے تک اضافہ کر دیا ہے، جو مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں حکومت کی جانب سے نافذ کردہ نیو انوائرنمنٹل وہیکل (این ای وی) لیوی کے باعث کیا گیا ہے، نئی قیمتیں یکم جولائی سے مؤثر ہوچکی ہیں۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق ڈیلرز کو جاری کردہ قیمت کے نوٹس کے مطابق، ہنڈا سٹی 1.2 ایم ٹی، 1.2 سی وی ٹی اور ایسپائر سی وی ٹی اب بالترتیب 47 ہزار روپے، 48 ہزار روپے اور ایک لاکھ 20 ہزار روپے اضافے کے بعد 46 لاکھ 96 ہزار روپے، 47 لاکھ 37 ہزار روپے...
پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم سے متعلق مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مخصوص نشستوں کی فہرست ازسرنو ترتیب دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں بحال کردیں، نوٹیفکیشن جاری میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کی تقسیم سیاسی جماعتوں کی جیتی گئی جنرل نشستوں کے تناسب سے ہونی چاہیے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کے 4 مارچ اور 26 مارچ 2024 کے نوٹیفکیشنز کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ نئی فہرست تمام امیدواروں اور سیاسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)یسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی شہر کا ماسٹر پلان بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سندھ میں مریم نواز طرز کی ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان کریں، سندھ حکومت کی جانب سے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی حکومتی کمیٹی کو مسترد اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس میں نجی شعبے کے لوگوں کو شامل کیا جائے۔ کراچی شہر میں 700 مخدوش اور لاکھوں غیرقانونی اور ناقص میٹریل سے تعمیر کی گئی عمارتیں شہریوں کی جان و مال کو مسلسل خطرے میں ڈال رہی ہیں،گزشتہ 5 سال میں غیرقانونی طور پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے شہر میں 86 مخدوش عمارتوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے فوری خالی کروانے کا حکم دے دیا جبکہ خستہ حال عمارتوں کے مالکان کو انخلاء کے نوٹسز جاری کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کار پوریشن راولپنڈی نے 86 مخدوش عمارتوں کو خطرناک قرار دے دیا، بلڈنگ مالکان کو 15 روز میں مخدوش حصوں کو مرمت کروانے یا خود سے گرانے کے احکامات دے دیے۔میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی جانب سے مخدوش عمارتوں کے مالکان کو نوٹسزجاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ تیز بارشوں یا زلزلے کے سبب مخدوش عمارتوں کے گرنے سے انسانی جانیں جا سکتی ہیں، مالکان کو نوٹسز پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت جاری کیے گئے ہیں، نوٹسز پر...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف مسلم لیگ ن کی درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف مسلم لیگ ن کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کیلئے درخواست دائر کی،الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی تقسیم منصفانہ نہیں کی، ہمیں 8کے بجائے 9خواتین کی مخصوص نشستیں دی جانی چاہئے تھیں،الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کو 10مخصوص نشستیں دی ہیں،ن لیگ اور جے یو آئی کو 9،9نشستیں ملنی چاہئے تھیں،ہم نے صوبائی اسمبلی کی...
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستیں حصے کے مطابق لینے کی متفرق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی متفرق درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار وکلا سلطان محمد خان، طفیل شہزاد اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے جب کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک حبیب نور بھی عدالت میں حاضر ہوئے۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ وکیل سلطان محمد خان نے مؤقف اختیار کیا کہ کچھ روز قبل2جولائی کو الیکشن کمیشن نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں خیبر پختونخوا کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ ایک سال تک صوبے کو سینیٹ میں نمائندگی سے محروم رکھا گیا۔ دیگر جماعتوں میں سینیٹ نشستوں کی بندربانٹ ایک جماعت کے ساتھ زیادتی اور عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے۔ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں ایک بار پھر لاشیں گرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ لوگوں کو ذبح کرکے اور گولیاں مار کر لاشوں کو پھینکا جا رہا ہے۔ جنوبی اضلاع عملاً دہشت گردوں کے حوالے ہیں، حکومت کی رِٹ نظر آرہی ہے نہ ہی دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے لیے کوئی تیار ہے۔ میر علی، تیراہ اور دیگر...