2025-11-04@19:02:46 GMT
تلاش کی گنتی: 2888
«جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے کل، 16 اکتوبر 2025 کو اڈیالہ جیل جانے کا پروگرام بنایا ہے جہاں وہ عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے اس ملاقات کے لیے درکار سیکیورٹی اور انتظامی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں صوبائی حکومت نے باضابطہ طور پر وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی جانب سے وفاقی سیکریٹری داخلہ اور پنجاب کے سیکریٹری داخلہ کو بھی خط بھیجا گیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ عمران خان...
نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اپنی تقریبِ حلف برداری سے قبل گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی جس میں اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے سہیل آفریدی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ صوبے اور ملک کی خدمت ایمانداری اور دیانتداری سے انجام دیں گے۔ گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سیاسی قیادت کو دانشمندی، بردباری اور باہمی تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا تاکہ عوام کے مسائل مؤثر انداز میں حل کیے جا سکیں۔...
نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد بانی چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ
نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد بانی چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد بانی چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ،وزیر اعلی کا عمران خان سے ملاقات کے لئے کل 16 اکتوبر کو اڈیالہ جانے کا فیصلہ ،وزیر اعلی کی عمران خان سے ملاقات کے انتظامات کے لئے صوبائی حکومت نے وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کردیا،اس سلسلے میں محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے وفاقی سیکرٹری...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) پنجاب حکومت کے فلاحی منصوبے دھی رانی پروگرام کے تحت لاہور میں ایک عظیم الشان اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 103 بیٹیاں باعزت طریقے سے اپنے نئے گھروں کو رخصت ہوئیں۔ ان میں 18 اقلیتی بیٹیاں اور ایک خصوصی بیٹی بھی شامل تھیں۔تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ اور صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ میں بطور وزیر اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو دھی رانی پروگرام میں شادی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ یہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا...
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء ) سرکاری ٹی وی پر نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کی حلف برداری کی تقریب نشر نہیں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا، حلف برداری کی یہ تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جہاں گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے نو منتخب وزیراعلیٰ سے عہدے کا حلف لیا، سہیل آفریدی کی جانب سے حلف اٹھائے جانے کے بعد اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی، جب تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے ’شرم کرو، حیا کرو‘ کے نعرے لگائے گئے، اس دوران کئی کارکن گورنر فیصل کریم کنڈی کا نام لے کر ہنستے دکھائی...
ویب ڈیسک : سیکرٹری پاور ڈاکٹر فخر عالم نے کہا ہے کہ صارف اپنی پسند کی کمپنی سے بجلی خرید سکے گا، ابتدا میں سہولت ایک میگاواٹ تک کے صارفین کو دی جائے گی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس محمد ادریس کی زیر صدارت ہوا، جس میں سیکرٹری پاور ڈاکٹر فخر عالم، پاور ڈویژن حکام اور کمیٹی ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کراچی میں بجلی کی فراہمی، انفراسٹرکچر اور پاور سیکٹر کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے کہا کہ کراچی ایک بڑا شہر ہے مگر یہاں صرف ایک ہی کمپنی کی اجارہ داری کے الیکٹرک کی ہے، جس کے باعث عوام کو شدید مسائل کا سامنا...
—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے عمل کے خلاف درخواست خارج کر دی۔جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد کی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔وزیراعلیٰ خیبر پختوںخوا کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی ف کی درخواست پر سماعت پر پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ کے پاس دو راستے ہیں یا تو درخواست واپس لیں یا ہم فیصلہ کرتے ہیں۔جے یو آئی کے وکیل نے کہا کہ آپ میرٹ پر فیصلہ کریں، جس پر عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔بعد ازاں عدالت نے نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے عمل کے خلاف جے یو آئی (ف) کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔ پشاور ہائیکورٹ: جے یو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کی قیادت میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کی قیادت میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اہم ملاقات کی، جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی حلف برداری کی تقریب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات میں اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، سابق گورنر شاہ فرمان خان اور تحریک انصاف پنجاب کے رہنما شوکت بسرا بھی شریک تھے۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں آئینی امور، حلف برداری کے انتظامات اور صوبائی حکومت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی (ف) کی درخواست مسترد کر دی۔درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کے پاس دو راستے ہیں: یا تو درخواست واپس لیں یا ہم اس پر فیصلہ سنا دیتے ہیں۔ جے یو آئی (ف) کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت میرٹ پر فیصلہ کرے، جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جے یو آئی (ف) کی درخواست خارج کر دی۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے مؤقف اپنایا کہ صوبہ اس وقت بغیر وزیراعلیٰ کے چل رہا ہے، اور چیف جسٹس کے احکامات کو نظرانداز...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف درخواست خارج کر دی گئی،جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کو چیلنج کیا تھا۔ قبل ازیں پشاورہائیکورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ گورنر نے کہا ہے آج نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے ،عدالت نے کہا ہمیں پتہ ہے لیکن درخواست گزار کے وکیل کو سنتے ہیں، وہ کیا کہتے ہیں۔ نیٹ میٹرنگ 6 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی،نیٹ میٹرنگ لوڈ سے سسٹم کے استحکام کو خطرہ ہے: سیکرٹری پاور وکیل درخواست...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نیشنل یوتھ سمٹ کوئٹہ سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان حکومت نے پہلی مرتبہ صوبے کی جامع یوتھ پالیسی تیار کی ہے تاکہ نوجوانوں کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی وقت کی ضرورت ہے۔ حکومت بلوچستان نوجوانوں کے لیے تعلیم کے دروازے کھولنے، روزگار اور کاروباری مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ نوجوانوں کے دلوں کا غبار بات چیت سے نکلے گا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ نوجوانوں کے دلوں میں موجود غبار کو ختم کرنے کا واحد راستہ بات چیت ہے۔ نوجوانوں کے چہروں پر مایوسی دیکھ کر افسوس...
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری، مساوات اور وقار کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سفید چھڑی محض ایک آلہ نہیں بلکہ ہمت، اعتماد اور خودانحصاری کی علامت ہے، جو بصارت سے محروم افراد کی زندگی میں راہنمائی کا ذریعہ بنتی ہے۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ ایک ایسا معاشرہ جو جامع ہو، مساوات پر مبنی ہو اور باہمی احترام و تعاون کو فروغ دے، وہی حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ کہلانے کا حق دار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بصارت سے محروم افراد سمیت تمام...
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کا آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ آغا سراج درانی ایک مدبر، اصول پسند اور کہنہ مشق سیاست دان تھے جنہوں نے جمہوریت کے استحکام اور پارلیمانی روایات کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ سید غلام مصطفیٰ شاہ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی پاکستان پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے، ان...
نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے خلاف درخواست کی سماعت،پشاور ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا
پشاور(ویب ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ میں جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار بیرسٹر یاسین رضا نے مؤقف اپنایا کہ عدالت اس کیس کا فیصلہ میرٹ پر کرے۔ جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ یہ درخواست گزار کی مرضی ہے کہ وہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں یا عدالت میرٹ پر فیصلہ کرے۔ وکیل نے مؤقف دیا کہ عدالت میرٹ پر فیصلہ سنائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
حکومتِ پاکستان نے جعلی خبروں کیخلاف بڑا ایکشن لینے کا اعلان کر دیا ہے اور ملوث افراد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم اور خصوصی یونٹس کی جانب سے فوری گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں جعلی اور جھوٹی خبریں پھیلا کرکے بدامنی کو فروغ دینے والا فیک نیوز نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا ہے۔ مرکزی کرداروں کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے۔ اس حوالے سے گرفتاریوں کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومتِ پاکستان نے جعلی خبروں کیخلاف بڑا ایکشن لینے کا اعلان کر دیا ہے اور ملوث افراد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم اور خصوصی یونٹس کی...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کیخلاف جے یو آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ گورنر نے کہا ہے آج نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے ،عدالت نے کہا ہمیں پتہ ہے لیکن درخواست گزار کے وکیل کو سنتے ہیں، وہ کیا کہتے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوتا ہے،کابینہ کو ابھی تک ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا۔ سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے جسٹس...
پشاور (نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی پشاور پہنچ گئے۔ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی آج نومنتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے ان کے عہدہ کا حلف لیں گے، حلف برداری تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں شام 4 بجے ہوگی۔ قبل ازیں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی سے حلف لینے کیلئے پشاور آ رہا ہوں، کبھی بھی حلف لینے سے انکار نہیں کیا، آئین کے مطابق معاملات چلانا میری ذمہ داری ہے، سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد مجھے ویسے بھی پشاور آنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا جو آئینی فرض ہے وہ ادا کروں گا، بلاول...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن برائے لیبیا (UNSMIL) پر ہونے والی بریفنگ کے دوران لیبیا کی خودمختاری، قومی اتحاد اور شفاف سیاسی عمل کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے نگران مستقل مندوب، سفیر عثمان اقبال جدون نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان لیبیا کی قیادت اور اس کی ملکیت پر مبنی روڈ میپ کو استحکام کی بنیاد سمجھتا ہے، اور اس حوالے سے امدادی مشن کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کی حمایت کرتا ہے۔سفیر عثمان نے لیبیا میں اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ ہنّا ٹیٹے کی امن، قومی مفاہمت اور سیاسی استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا، اور اس عمل...
سعد رفیق نے شیر افضل مروت سے متعلق پیش گوئی درست ثابت ہونے کے بعد نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بھی خبردار کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے شیر افضل مروت سے متعلق پیش گوئی درست ثابت ہونے کے بعد نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بھی خبردار کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق کاکہناتھا کہ شیر افضل مروت سے پہلی اتفاقیہ ملاقات چند ماہ پیشتر سپیکر چیمبر میں ہوئی ، وہاں دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے وہ جا رہے تھے اور میں آ رہا تھا مصافحہ کے بعد میں نے ان سے کہا کہ اگر آپ بُرا نہ مانیں تو ایک بات کہہ دوں ، بولے ضرور ! عرض کیا جب عمران خان جیل سے واپس آئیں گے تو جس شخص کو سب...
پشاور: خیبر پختونخوا میں جاری سیاسی ہلچل کے بعد صوبے کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آج شام حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی یہ تقریب شام 4 بجے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوگی، جس کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ گورنر ہاؤس نے باضابطہ طور پر وزیراعلیٰ ہاؤس کو تقریب کے وقت اور مقام سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی گزشتہ شب کراچی سے پشاور پہنچے، اور وہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق حلف لیں گے۔ قبل ازیں عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح ہدایت دی تھی کہ نئے وزیراعلیٰ سے آج شام 4 بجے تک حلف لیا...
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اگست 2025 کے لیے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (FCA) کے تحت 8 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اضافہ اکتوبر کے بلوں میں شامل کیا جائے گا۔ نیپرا کی جانب سے منگل کے روز جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ایڈجسٹمنٹ پورے ملک کے صارفین پر لاگو ہوگی، جس میں کے-الیکٹرک کے صارفین بھی شامل ہیں۔ اتھارٹی نے وضاحت کی کہ اضافہ حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق کیا گیا ہے۔ سی پی پی اے کی 19 پیسے اضافے کی درخواست مسترد سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے اگست کے لیے 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی، تاہم نیپرا نے مکمل اضافہ منظور کرنے کے بجائے صرف 8...
(ویب ڈیسک )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہاؤس پشاور پہنچ گئے ہیں، آج شام نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے حلف لیں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس حوالے سے کہا کہ علی امین کے پہلے استعفے میں بہت سے شکوک و شبہات تھے، اُن کا پہلا استعفیٰ تاخیر، دوسرا پہلے پہنچا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی کو 90 ووٹ ملے، صوبائی اراکین اسمبلی ان کے ساتھ ہیں، نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے حلف لوں گا۔ ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ قبل ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو فوری طور پر پشاور پہنچ کر عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی تھی۔ کراچی میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) صوبہ پنجاب کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی سسٹم ختم کرکے مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس بات کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے کے تمام 38 الیکٹرونک ٹول پلازوں پر موٹروے کی طرز پر ون ایپ ون سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ اجلاس میں 5 بڑی شاہراہوں کی تعمیر، مرمت اور بحالی کے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کرنے کی منظوری دی گئی، نجی ادارے ان سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور دیکھ بھال کے ذمہ دار ہوں گے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ای ٹینڈرنگ سسٹم کے ذریعے پنجاب حکومت نے 40 ارب...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہاؤس پشاور پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ آج شام نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے عہدے کا حلف لیں گے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے پہلے استعفے میں کئی ابہام تھے، پہلا استعفیٰ تاخیر سے موصول ہوا جبکہ دوسرا پہلے پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا کل شام 4 بجے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں، پشاور ہائیکورٹ کا حکم انہوں نے بتایا کہ سہیل آفریدی کو 90 ووٹ حاصل ہوئے اور وہ ایوان کا اعتماد رکھتے ہیں، اسی بنیاد پر ان سے حلف لیا جائے گا، عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو ہدایت کی تھی...
فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی پشاور پہنچ گئے، آج نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے۔اس سے پہلے پشاور ہائی کورٹ نے گورنر کے پی کو آج شام چار بجے تک حلف لینے کا حکم دیا تھا۔ہائی کورٹ نے ساتھ ہی کہا تھا کہ اگر گورنر دستیاب نہیں تو صوبائی اسمبلی کے اسپیکر حلف لیں۔گورنر فیصل کریم کنڈی کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ تھے، بلاول نے گورنر کو پشاور جانے اور عدالتی حکم پر عمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
پنجاب میں سنہ 2022 اور خیبرپختونخوا میں سنہ 2025 کے دوران وزیر اعلیٰ کے حلف کے حوالے سے کافی مماثلت ہے۔ دونوں میں صوبوں میں آئینی تقاضوں کی آڑ میں تاخیری حربے استعمال ہوئے اور پنجاب میں انتخاب کو ’متنازع‘ کہا گیا جبکہ کے پی میں استعفیٰ کو ’جعلی دستخط‘ کا مسئلہ بنایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا کل شام 4 بجے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں، پشاور ہائیکورٹ کا حکم دونوں صوبوں میں پاکستان تحریک انصاف مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ مقابلہ کرتی ہوئی نظر آئی۔ آئین کے آرٹیکل 130(3) کے تحت 48 گھنٹوں میں وزیر اعلیٰ کا حلف لینا لازمی ہے۔ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے مستعفی ہونے والے سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ غیر آئینی قرار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیرِاعلیٰ کی حلف برداری میں تاخیر سے متعلق پاکستان تحریکِ انصاف کی آرٹیکل 255 کے تحت دائر آئینی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے کل 4 بجے تک حلف لینے کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ 4 بجے تک اگر گورنر حلف نہ لیں تو پھر اسپیکر حلف لے لیں۔فیصلے کے مطابق علی امین گنڈاپور نے استعفیٰ دے دیا تھا، قانون کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جانا ہے، قانون کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ سے حلف لینا ضروری ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ قانون کے مطابق بغیر تاخیر سے نو...
پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت نے کیس کی سماعت کی، جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ گورنر اس وقت سرکاری دورے پر ہیں اور کل دوپہر دو بجے وطن واپس آئیں گے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آیا گورنر نے حلف برداری کے حوالے سے کوئی رضامندی ظاہر کی ہے یا نہیں؟ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ گورنر کی واپسی کے بعد ہی فیصلہ ہوگا، اور انہوں نے عامر جاوید ایڈووکیٹ کو اپنے نمائندے کے طور پر نامزد کیا ہے۔ عامر جاوید ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گورنر کل واپس آ جائیں گے،...
پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے معاملے پر دائر درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ عدالت میں سماعت کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی کی نمائندگی کرنے والے وکیل عامر جاوید ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ گورنر نے پیغام دیا ہے کہ اگر صوبائی حکومت جہاز بھیج دے تو وہ فوری طور پر واپس آجائیں گے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ جہاز کا انتظام کرلیں۔ جس پر ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے برجستہ جواب دیا کہ اب تو وزیراعلیٰ نہیں ہیں، کس سے کہیں کہ جہاز کا بندوبست کرے؟ ۔ سلمان اکرم راجا نے عدالت کو بتایا...
پنجاب کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی کا نظام ختم، مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پنجاب کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی کا نظام ختم کرنے اور مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں مختلف محکموں نے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی، جن میں ٹرانسپورٹ، تعمیرات، توانائی بچت اور شہری خوبصورتی کے منصوبے شامل تھے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اب 38 ٹول پلازوں پر موٹروے کی طرز پر ون ایپ، ون سسٹم متعارف کرایا جائے گا تاکہ عوام کو سہولت میسر ہو اور آمدورفت میں شفافیت اور تیزی آئے۔اجلاس میں 5 بڑی سڑکوں کی تعمیر، مرمت...
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلی سے حلف لینے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )ہائی کورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا کو کل شام چار بجے تک نومنتخب وزیراعلی سے حلف لینے کا حکم جاری کردیا اور کہا ہے کہ اگر گورنر دستیاب نہ ہوں تو اسپیکر حلف لیں۔ نئے وزیراعلی کی حلف برداری سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران گورنر خیبر پخونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے دلائل کے لیے نامزد کیے گئے عامر جاوید ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گورنر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت جہاز بھیج دے، میں آج واپس آ جاں گا۔ چیف جسٹس نے...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف نہیں لیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وہ آئین اور قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کریں گے اور آج ہی خیبر پختونخوا روانہ ہو جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: اپنے صوبے میں جا کر آئینی ذمہ داری ادا کریں، بلاول بھٹو کا گورنر خیبرپختونخوا کو مشورہ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے طیارے کے استعمال کے لیے درخواست کی ہے جبکہ ان کا جواب ہائیکورٹ میں جمع کرایا جا چکا ہے۔ بلاول بھٹو سے سرگوشی سے متعلق پوچھے گئے سوال...
بصارت سے محروم افراد کو فعال طور پر سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے،صدرِ آصف علی زرداری کا سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) صدرمملکت آصف علی زرداری نے بصارت سے محروم افرادحقوق کے تحفظ کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اور پاکستان بھر کے تمام سرکاری اور نجی ادارے ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں بصارت سے محروم افراد کی قابل ذکر صلاحیتوں سے استفادہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے ان خیالات کا اظہار سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔صدرِ مملکت نے بنیادی حقوق کے تحفظ، آزادی کو فروغ دینے، اور بصری چیلنجز کے ساتھ زندگی گزارنے والے ہر فرد کے موروثی وقار کو برقرار رکھنے...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو مشورہ دیا ہے کہ آپ اپنے صوبے میں جا کر آئین و قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری ادا کریں۔ یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا کل شام 4 بجے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں، پشاور ہائیکورٹ کا حکم پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ گورنر صاحب! آپ کو خیبرپختونخوا پہنچنا چاہیے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اپنا جہاز گورنر خیبرپختونخوا کو دیں تاکہ وہ جلدی اپنے صوبے میں پہنچ سکیں۔ واضح رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا تھا، تاہم پی ٹی آئی...
پشاور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2025ء ) پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی کو نو منتخب وزیراعلیٰ سُہیل آفریدی سے حلف لینے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی کل شام چار بجے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں، گورنر نے حلف نہ لیا تو سپیکر صوبائی اسمبلی سہیل آفریدی سے اسی دن حلف لے لیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کے لیے دائر تحریک انصاف کی درخواست پر چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سماعت...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صوبے میں انفراسٹرکچر، سڑکوں اور شہری ترقی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کے تمام ٹال پلازوں کو ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کرنے، نئی سڑکوں پر سولر اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے اور لاہور کی بیوٹی فکیشن اسکیموں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ بھر کے تمام ٹال پلازوں پر پرچی سسٹم ختم کر کے انہیں الیکٹرانک ٹول کلیکشن (ETC) پر منتقل کیا جائے گا۔ پنجاب کی 38 اہم شاہراہوں پر موٹروے کی طرز پر ’ون ایپ، ون سسٹم‘کے ذریعے مکمل خودکار نظام متعارف کرایا جائے گا۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے سڑکوں کی تعمیر و بحالی اجلاس میں 5 بڑی شاہراہوں کی تعمیر، مرمت اور...
—فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے استعفے اور نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کے معاملے پر گورنر کے پی نے اپنا جواب پشاور ہائی کورٹ میں جمع کرانے کے لیے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھیج دیا۔گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے استعفے کی منظوری کا انتظار کیوں نہیں کیا گیا؟ جب وزیراعلیٰ کا عہدہ خالی ہی نہیں ہوا تو دوسرا وزیراعلیٰ کیسے منتخب ہو سکتا ہے؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے ذریعے پشاور ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں گورنر کے پی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت استعفیٰ وصول کرنے والے کو دیکھنا ہوتا ہے کہ استعفیٰ اصلی ہے کہ نہیں۔ نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ دوران...
آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات مظہر سعید نے استعفیٰ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز مظفرآباد (آئی پی ایس) وزیر اطلاعات آزادکشمیر مظہر سعید شاہ نے اپنی وزارت استعفیٰ دے دیا۔مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مظہرسعید شاہ نے وزیر اطلاعات آزادکشمیر کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ میں ناگزیر وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے رہا ہوں اور تعاون کرنے پر تمام صحافیوں اور وزارت اطلاعات کے عملے کا شکر گزار ہوں۔پیرمظہر شاہ کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص سمیت ہرطرح کے معاملات میں اللہ نے ہمیں سرخرو کیا، قومی معاملات اور عوامی مفادات کےمطابق اپنی خدمات پیش کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے 45 ممالک کے سامنے...
پشاور(نیوز ڈیسک)ہائی کورٹ نے پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سماعت کے دوران گورنر خیبر پخونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے دلائل کے لیے نامزد کیے گئے عامر جاوید ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گورنر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت جہاز بھیج دے، میں آج واپس آ جاؤں گا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایڈوکیٹ جنرل صاحب جہاز کا بندوست کریں پھر، جس پر ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے جواب دیا کہ اب تو وزیراعلیٰ نہیں ہیں، کس کو جہاز کا بندوبست کرنے کا کہیں؟۔ دورانِ سماعت سلمان اکرم راجا نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈاپور نے اسمبلی فلور پر...
پشاور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ peshawar high court WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز پشاور: (آئی پی ایس) پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیرِاعلیٰ کی حلف برداری میں تاخیر سے متعلق پاکستان تحریکِ انصاف کی آرٹیکل 255 کے تحت دائر آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی، جس دوران عدالت نے متعدد بار گورنر خیبرپختونخوا کے مؤقف پر استفسار کیا۔ سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ میں یہ بتائیں کہ گورنر نے اس حوالے...
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2025ء ) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ عتیق شاہ کا کہنا ہے کہ گورنر نے استعفیٰ وصول کرلیا تو وزیراعلیٰ مستعفی تصور ہوگا، گورنر کے خط سے فرق نہیں پڑتا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کے لیے دائر تحریک انصاف کی درخواست پر چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سماعت کی، صوبائی چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ’میرے پاس تمام حقائق آ گئے ہیں، علی امین گنڈاپور مستعفی ہو چکے اس حوالے سے گورنر کے خط سے فرق نہیں پڑتا، 90 نمائندوں کے ووٹ سے سُہیل آفریدی وزیراعلیٰ منتخب ہوئے جہاں تک استعفے کی بات ہے تو جب گورنر نے جب وزیراعلیٰ کا...
مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے باعث مسلسل 6 دنوں بند فیض آباد کو کھولنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے باعث مسلسل 6 دنوں بند فیض آباد کو کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق مری روڈ فیض آباد سے راولپنڈی کی حدود میں لگائے کینٹینرز بھی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق چھ دنوں سے بند ٹرانسپورٹ اڈے ،ہوٹلز،ہاسٹلز،ریستوران اور دوکانیں کھولنے کے احکامات جاری کردیے گئے ۔احکامات جاری ہونے کے بعد فیض آباد مارکیٹ کھلنا شروع ہو گئی ۔میٹرو بس سروس آج پہلے ہی فیض احمد فیض اسٹیشن تک راولپنڈی صدر سے کھول دی گئی تھی۔ روزانہ مستند...
پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے استعفے اور حلف برداری کا معاملہ، گورنر فیصل کریم کنڈی نے جواب تیار کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے استعفے اور نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری سے متعلق اپنا تفصیلی جواب تیار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے یہ جواب پشاور ہائیکورٹ میں جمع کرانے کے لیے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ وہ آئین کے تحت وزیراعلیٰ کے استعفے کی منظوری بھی دیں گے اور نئے وزیراعلیٰ سے حلف بھی لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے استعفے اور حلف کے معاملے میں مکمل...
شاہدسپرا:لیسکو نےتعمیراتی وترقیاتی منصوبوں کی بنیادپرمختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بندکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ شہرمیں بجلی کےترقیاتی وتعمیراتی کاموں کیلئےشٹ ڈاؤن دینےکی منظوری دیدی گئی,لیسکو کا15اکتوبرسےشٹ ڈاؤن منظورکرکےترقیاتی وتعمیراتی کاموں کاشیڈول جاری کر دیا ہے،ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں 6سے 8گھنٹے بجلی بند ہو گی۔ جاری کردہ شیڈول کےمطابق گرڈسٹیشنز اور الیون کے وی فیڈرز کو بند کر کے کام کیا جائےگا،صبح 7سے لیکر دوپہر 2 بجے تک بجلی بند کرنے کا شیڈول بنایا جائےگا،شٹ ڈاؤن کے دوران درختوں کی کٹائی، ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن کی جائےگی،بجلی کی کمزور کیبلز اور ٹرانسفارمرز کے جمپرز کو مضبوط بنایا جائےگا۔ سردیوں کی آمد ہوتے ہی مرغی اور انڈے مہنگے سسٹم اپگریڈیشن سےآئندہ سال موسم گرمامیں بلا...
خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ کے حلف اور انتخاب کے خلاف سماعت کچھ دیر میں، کیا سہیل آفریدی حلف اٹھا سکیں گے؟
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے لیے دائر درخواست پر کچھ دیر بعد سماعت ہو گی، جبکہ اپوزیشن نے سہیل آفریدی کے انتخاب کے عمل کو ہی چیلنج کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے نوجوان رکن محمد سہیل خان آفریدی اپوزیشن کے بائیکاٹ کے بعد 90 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہوئے۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے انتخاب کے بعد نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف کے لیے گورنر خیبر پختونخوا کو خط لکھا تھا۔ تاہم پی ٹی آئی نے گورنر پر تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ وزیراعلیٰ سے فوری طور پر حلف لیا...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حلف برداری کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ عدالت میں داخلے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت سے اچھے فیصلے کی امید ہے، اب تو کوئی ایشو باقی نہیں رہا۔ 90 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ منتخب ہوچکے ہیں، اگر کوئی رکاوٹ ڈالتا ہے تو یہ آئین و قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: ن لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب مسترد کردیا، عدالت جانے کا اعلان دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے پارلیمانی لیڈر لطف الرحمان بھی نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تعیناتی...
پی ٹی آئی ارکان نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپی کے منتخب کرلیا : ’’ابھی گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہو اپوزیشن : اجلاس کا بائیکاٹ
پشاور+ اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) خیبرپی کے میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر صوبے کے 30ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ قبل ازیں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ علی امین گنڈاپور اپنا استعفیٰ دے چکے ہیں، جب استعفیٰ منظور ہوگا اور کابینہ تحلیل ہوگی تو پھر نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا عمل شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر آئینی کام ہے اور ہم کسی غیر آئینی کام کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پی ٹی آئی خود اس عمل کو مشکوک...
کراچی (این این آئی) پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کا گودی میڈیا ایک بار پھر جھوٹے پروپیگنڈے میں سرگرم ہوگیا۔ بھارتی میڈیا نے اے آئی کے ذریعے جعلی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر پاکستان کے خلاف منفی مہم شروع کر دی۔ بھارتی چینلز نے شمالی وزیرستان کے شہری عادل داوڑ کو فوجی افسر ظاہر کرتے ہوئے جھوٹا دعویٰ کیا کہ وہ پاک افغان سرحد پر کارروائی کے دوران شہید ہوگئے، تاہم عادل داوڑ نے ویڈیو پیغام جاری کر کے بھارتی پروپیگنڈے کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا۔ انہوںنے کہاکہ میرا نام عادل داوڑ ہے، میں شمالی وزیرستان سے سیاسی اور سماجی کارکن ہوں۔ بھارتی میڈیا نے میری مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج ، ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ اور دیگر بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ گلشن شمیم، عزیز آباد بلاک 8 میں ماڈل محلے و فیملی پارک کا افتتاح کر دیا،ماڈل محلے میں بڑی تعداد میں اسٹریٹ لائٹس بھی نصب کی گئیں ہیں، اس موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی پورے پاکستان کی معیشت چلا رہا ہے لیکن قابض حکمرانوں نے شہر کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا ہے۔ پیپلزپارٹی17سال سے سندھ پر مسلط ہے ،اس نے شہر کے 3360 ارب روپے پر ڈاکہ ڈالا اور شہر کے اداروں اور وسائل پر قبضہ کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> بالآخر امن کے نوبل انعام کا اعلان کر دیا گیا یہ انعام وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کو دیا گیا، وہ 2011 سے 2014 تک رکن پارلیمان رہیں، انہیں یہ انعام آمریت کے خلاف جدوجہد اور جمہوری آزادیوں کے دفاع پر دیا گیا ہے، وہ اس وقت خفیہ مقام پر روپوش ہیں، انہیں 2024 میں وینز ویلا کی عدالتوں نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے سے روک دیا تھا تاکہ وہ صدر نکولس مادورو کے مقابل نہ آ سکیں جو 2013 سے اقتدار میں ہیں محترمہ ماریا کو امن انعام ملنے کے بعد یہ انعام حاصل کرنے کا ٹرمپ کا خواب چکنا چور ہو گیا ہے جنہوں نے یہ انعام حاصل کرنے کے لیے خود...
ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق ہوا کہ خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی میں آج وزیراعلی ( لیڈر آف دی ہاؤس) کا انتخاب ایک غیر آئینی عمل تھا جسے قبول نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا انتخاب غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی وفد امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچا اور ملاقات کی۔ وفد میں احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، اعظم نذیر تارڑ شامل تھے جب کہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور...
اسلام آباد: ن لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کا انتخاب غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی وفد امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچا اور ملاقات کی۔ وفد میں احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، اعظم نذیر تارڑ شامل تھے جب کہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور مخدوم آفتاب شاہ شریک ہوئے۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق ہوا کہ خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی میں آج وزیراعلی ( لیڈر آف دی ہاؤس) کا انتخاب ایک غیر آئینی عمل تھا جسے قبول نہیں کیا...
پشاور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی حلف برداری کے لیے درخواست پر کل تک جواب طلب کرلیا۔ پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور آئینی طور پر گورنر کو استعفیٰ ارسال کر چکے ہیں، جس کے بعد نئے قائد ایوان کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، اب کوئی ملٹری آپریشن نہیں کر پائےگا، ایوان میں پہلا خطاب دوران سماعت سینیئر قانون دان و پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیے کہ علی امین گنڈاپور نے بطور وزیر اعلیٰ استعفیٰ دے دیا جس کی تصدیق اسمبلی فلور پر کردی۔ انہوں نے کہاکہ آج نئے...
پی ٹی آئی کا نو منتخب وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی حلف برداری کیلئے عدالت سے رجوع کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)نو منتخب وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی حلف برداری کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم رات سے ہی پشاور میں موجود ہے، بیرسٹر علی ظفر، نعیم حیدر پنجھوتا اور دیگر رہنما پشاور میں موجود ہیں نئے وزیر اعلی کا آج ہی پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا امکان ہے جب کہ تحریک انصاف کے صوبائی صدر وکلا کے ہمراہ پشاور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ذرائع نے کہا کہ نو منتخب وزیر اعلی چیف...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپوزیشن کے بائیکاٹ اور علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور ہونے کا انتظار کیے بغیر سہیل آفریدی کو قائدِ ایوان منتخب کرلیا۔ سہیل آفریدی نے 90 ووٹ حاصل کیے۔ قائدِ ایوان کے انتخاب کے لیے آج خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے انتخاب سے قبل خطاب کیا، اپنی کارکردگی بیان کی اور استعفیٰ دینے کی تصدیق کی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟ اس کے بعد اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ کھڑے ہوئے اور سوال کیا کہ اگر علی امین گنڈاپور کی کارکردگی اتنی اچھی تھی تو انہیں کیوں ہٹایا گیا؟ اپوزیشن لیڈر عباد اللہ نے قائدِ ایوان کے انتخاب...
نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی حلف برداری کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم رات سے ہی پشاور میں موجود ہے، بیرسٹر علی ظفر، نعیم حیدر پنجھوتا اور دیگر رہنما پشاور میں موجود ہیں نئے وزیر اعلی کا آج ہی پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا امکان ہے جب کہ تحریک انصاف کے صوبائی صدر وکلا کے ہمراہ پشاور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ ذرائع نے کہا کہ نو منتخب وزیر اعلی چیف جسٹس کو خط لکھیں گے، وہ ایڈووکیٹ جنرل کے توسط سے خط چیف جسٹس کو ارسال کریں گے، 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد چیف جسٹس کو اختیار حاصل ہے کہ وہ...
پشاور: اپوزیشن لیڈر خیبرپختونختوا اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کے پی نے کہا کہ ہم توکل تک سمجھ رہے تھےکہ استعفیٰ منظور ہوا، اس لیے امیدواروں نےکاغذات جمع کروائے اور امیدوار سامنے لائے۔ ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ ان کے وکیل کہہ رہے ہیں یہ ٹھیک ہے، ہم کہہ رہے ہیں یہ غلط ہے، وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرآئینی ہے اور اپوزیشن کل وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف عدالت جائے گی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی آج 90 اراکین کی حمایت سے خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں جب...
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2025ء ) گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے صوبے کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی قرار دے دیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب تک علی امین کا استعفی منظور نہیں ہوتا وزیراعلی کا انتخاب غیر آئینی تصور ہوگا، نئے وزیر اعلی خیبرپختونخواہ کا نوٹیفکیشن کون گرے گا؟ علی امین گنڈاپور کے استعفے سے مطمئن نہیں ہوں، اطمیناں میرا آئینی حق ہے، علی امین بدھ کو میرے پاس آجائیں، انہیں چائے بھی پلاؤں گا اور استعفی بھی منظور ہو جائے گا۔ قبل ازیں گورنر خیبرپختونخواہ کی طرف سے علی امین گنڈا پور کا استعفی اعتراض کے ساتھ واپس کیا جاچکا ہے، ان کا کہنا تھا...
پی ٹی آئی قانونی ٹیم کے رکن نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا ہے کہ گورنر نے واردات ڈالنے کی کوشش کی ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔ نعیم حیدر پنجوتھہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گورنر نے آئین کی کسی شق کا حوالہ نہیں دیا، آئین نےگورنر کو اعتراض لگانے یا استعفیٰ مسترد کرنے کا اختیار ہی نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ علی امین نے تحریری استعفیٰ دیا اور ویڈیو پیغام بھی موجود ہے، دستخط پر اعتراض تب ہوتا ہے جب کوئی شخص موجود نہ ہو۔ نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ صبح الیکشن ہوگا اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ہوں گے۔ واضح رہے کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ اعتراض لگا کر...
پاکستان شوبز کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ، علیزے سلطان نے حال ہی میں اپنے وی لاگ میں اس سماجی رویے پر سوال اٹھایا ہے جس کے تحت بچوں کی پرورش اور تعلیم کی ذمہ داری صرف ماں پر ڈال دی جاتی ہے۔ علیزے سلطان کا کہنا تھا کہ اگر والدین کے درمیان طلاق یا علیحدگی ہو جائے تو والد کی ذمہ داری صرف مالی تعاون تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ اسے بچوں کی پرورش میں برابر کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں یہ بات عام ہے کہ بچوں کی ہر ضرورت، چاہے وہ اسکول لے جانے کی ہو یا روزمرہ کے معاملات پوری کرنے کی، ماں کی ہی ذمہ...
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ ہم آئینی اور سیاسی جنگ کریں گے اور جیتے گے، وزیر اعلیٰ نے استعفیٰ دیا ہے، گورنر کی استعفیٰ واپس کرنے کی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے پشاور ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہوگا، قانونی ٹیم تیار بیٹھی ہے، ہماری ساتھ مشاورت بھی ہوگئی، ہم آئینی راستہ اختیار کر رہے ہیں، آج ووٹنگ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئینی اور سیاسی جنگ کریں گے اور جیتے گے، وزیر اعلیٰ نے استعفیٰ دیا ہے، گورنر کی جانب سے استعفیٰ واپس کرنے کی قانونی حیثیت نہیں ہے، وزیراعلی علی نے خود کہا ہے کہ استعفی دیا ہے،...
(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ کے انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ کی زیرصدارت اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیاہے، اجلاس میں جے یو آئی ف کے پارلیمانی لیڈرمولانا لطف الرحمان اور اکرم خان درانی بھی شریک تھے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم بھی اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی عمل میں شرکت پر راضی نہیں کرسکے۔قبل ازیں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے استعفوں پر اعتراض اٹھا دیا تھا، گورنر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے مبینہ دو استعفے موصول ہوئے جس میں کیے گئے دستخظ میں مشابہت...
وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہیئے۔ موجودہ موقف اور جدوجہد کامیابی تک جاری رہے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس جنگ میں کامیابی حاصل کریں گے۔ گزشتہ اقتدار کے دوران عمران خان کے حکم پر اسی دن استعفیٰ بھی دے دیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: گورنر خیبر پختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر اسی دن استعفیٰ دیا تھا،...
وزیراعلیٰ کے انتخاب سے پہلے بڑی ہلچل، علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ پر اعتراض WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے استعفوں پر اعتراض اٹھا دیا۔ گورنر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے مبینہ دو استعفے موصول ہوئے۔ جس میں کیے گئے دستظ میں مشابہت نہیں رکھتے۔ اس وقت میں پشاور سے باہر ہوں لہذا وزیر اعلی 15 اکتوبر دوپہر تین بجے گورنر ہاوس آجائے تاکہ مبینہ استفعوں کی آئین کے مطابق تصدیق ہوسکے۔ دوسری جانب علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہ ہوا لیکن خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے میدان...
وزیراعلیٰ کے انتخاب کامعاملہ، اپوزیشن جماعتوں کا انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس) خیبرپختونخوا کے اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ کے انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔ اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ کی زیرصدارت اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔ اجلاس میں جے یو آئی ف کے پارلیمانی لیڈرمولانا لطف الرحمان اور اکرم خان درانی بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم بھی اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی عمل میں شرکت پر راضی نہ کرسکے۔ قبل ازیں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے استعفوں پر اعتراض اٹھا دیا...
لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا، سابق اسپیکر رانا اقبال اور منشا اللہ بٹ کے بطور وزیر حلف اٹھانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کی کابینہ میں توسیع کی جارہی ہے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی گرین سگنل دے دیا ہے، نئے وزرا میں سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال، منشا اللہ بٹ شامل ہوں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ انوشہ رحمٰن کو وزیراعلیٰ کی سینئر مشیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آج ہی دونوں نئے وزرا کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں رانا اقبال اور منشا اللہ بٹ حلف اٹھائیں گے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم دونوں...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کی استعفیٰ واپس بھیجنے کی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب ہوگا۔ جنید اکبر کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم تیار ہے، اس کے ساتھ مشاورت بھی ہو گئی، ہم آئینی راستہ اختیار کر رہے ہیں، آج ووٹنگ ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے استعفیٰ دیا ہے، اپوزیشن کو اگر کوئی اعتراض ہو تو وہ عدالت آسکتے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری جنگ کو ختم کرانے کی کوشش کروں گا: ٹرمپ واضح رہے کہ گورنر...
خیبر پختونخوا میں سیاسی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفوں پر موجود غیر مشابہ دستخطوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے استعفے واپس کر دیے ہیں۔ گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنر کو 8 اور 11 اکتوبر 2025 کو وزیرِاعلیٰ کے دفتر سے 2 استعفے موصول ہوئے، جن پر دستخط مختلف اور غیر مشابہ پائے گئے۔ اس پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیرِاعلیٰ کو 15 اکتوبر دوپہر 3 بجے گورنر ہاؤس طلب کر لیا ہے تاکہ استعفوں کی اصل حیثیت کی تصدیق کی جا سکے۔ مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کو اپنی پالیسی قومی پالیسی کے ساتھ ضم کرنا پڑےگی، وزیر دفاع خواجہ آصف فیصل کریم کنڈی نے اپنے خط...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کو پیش کیے جانے والے دونوں استعفوں پر موجود دستخط میرے ہی ہیں۔ اس سے قبل گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے 2 استعفوں پر موجود دستخط پر اعتراض کر کے ان کا استعفی واپس کر دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: گورنر خیبر پختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو مبینہ استعفوں کی تصدیق کے لیے 15 اکتوبر کو گورنر ہاؤس طلب کرلیا ہے۔ گورنر ہاؤس سے جاری خط کے مطابق، گورنر کو 8 اور 11 اکتوبر 2025 کو وزیر اعلیٰ کے...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے دستخط پر اعتراض کر کے ان کا استعفی واپس کر دیا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو مبینہ استعفوں کی تصدیق کے لیے 15 اکتوبر کو گورنر ہاؤس طلب کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہو چکا، منظوری تک وہ وزیراعلیٰ رہیں گے، گورنر خیبرپختونخوا گورنر ہاؤس سے جاری خط کے مطابق، گورنر کو 8 اور 11 اکتوبر 2025 کو وزیر اعلیٰ کے دفتر سے دو استعفے موصول ہوئے ہیں جن پر غیر مشابہ اور مختلف دستخط ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے اپنے خط میں کہا کہ وہ فی الحال شہر سے باہر ہیں اور 15...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور یہ ہمارے لیے نہایت خوش آئند بات ہے کہ آج پوری دنیاپاکستان کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ یہ بات پرتگال میں تعنیات پاکستان کے سفیرڈاکٹر محمد خالد اعجازنے جدہ میں معروف بزنس مین ملک شہزاد اور ملک محسن رضا کی رہائش گاہ پراپنے اعزازمیں دیئے گئے ایک پرتکلف عشائیہ میں پاکستانی صحافیوں اور بزنس کمیونٹی سے خصوصی ملاقات کے دوران کہی۔ انھوں نے کہا کہ پرتگال میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ پہلے ہر سال تقریباً 200 پاکستانی طلبہ اعلیٰ تعلیم کے لیے پرتگال آتے تھے، مگر اب یہ تعداد بڑھ کر 600 طلبہ سالانہ تک پہنچ چکی ہے۔ سفارت خانہ مختلف یونیورسٹیوں کے ساتھ...
حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے 25 لاکھ سے زائد گھریلو صارفین کے اگست کے بجلی بل معاف کر دیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ، پشاور، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد اور قبائلی علاقوں کے صارفین کو مجموعی طور پر 17 ارب روپے سے زائد کا ریلیف دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں پر بڑے ریلیف کا فیصلہ، ٹیکسز ختم کرنے پر غور رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (گیپکو) کے 15 لاکھ صارفین اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیپکو) کے 4 لاکھ 75 ہزار صارفین کے بل معاف کیے گئے ہیں۔ اسی طرح ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میپکو) کے 2 لاکھ 65 ہزار، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی...
گنڈاپور کے استعفی کی منظوری میں آئین کی مکمل پاسداری کروں گا، فیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفی کی منظوری میں آئین و قانون کی مکمل پاسداری کروں گا۔پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، وفد میں ارکان قومی اسمبلی اسد قیصر، عاطف خان، علی اصغر خان جدون، جنید اکبر اور ڈاکٹر امجد خان شامل تھے جب کہ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی شریک تھے۔تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا سے صوبے میں وزیراعلی خیبرپختونخوا کے انتخابات سے متعلق...
علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کی منظوری میں آئین و قانون کی پاسداری کروں گا: گورنر کی پی ٹی آئی وفد کو یقین دہانی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کی منظوری میں آئین و قانون کی مکمل پاسداری کروں گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں ارکان قومی اسمبلی اسد قیصر، عاطف خان، علی اصغر خان جدون، جنید اکبر اور ڈاکٹر امجد خان شامل تھے۔ جبکہ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی شریک تھے۔ گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی @fkkundi سے پی ٹی آئی @PTIofficial اراکین قومی و صوبائی اسیمبلی جن میں اسد قیصر اور جنید اکبر اور دیگر شخصیات شامل ہیں نے ملاقات کی ہے۔۔ ملاقات میں صوبے کے وزیر اعلی کے انتخاب...
پشاور: خیبرپختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے پر گورنر ہاؤس کی رائے آئے بغیر نئے وزیراعلی کے انتخاب پر اپوزیشن نے سوالات اٹھاتے ہوئے اس انتخاب کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کا مؤقف ہے کہ وزیراعلیٰ اور کابینہ کے ڈی نوٹیفائی ہونے تک دوسرے وزیراعلیٰ کا انتخاب نہیں ہوسکتا جبکہ ایڈووکیٹ جنرل کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب آئینی طریقے سے کیا جا رہا ہے۔ اسپیکر کے پی اسمبلی نے بھی نئے وزیراعلیٰ کے انتخابی طریقہ کار کو آئین کے مطابق قرار دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے مستعفی ہو جانے کے بعد نئے وزیراعلی کا انتخاب پیر کو ہوگا لیکن اس انتخابی...
پاکستان نے افغان قوم کی ہر مشکل میں مدد کی، جواب میں کبھی خیر نہیں ملی، سابق وفاقی وزیر سعد رفیق WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )سابق وفاقی وزیر خواجہ سعید رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان قوم کی ہر مشکل مرحلے پر دینی بھائی اور ہمسایہ جان کر مدد کی لیکن بد قسمتی سے قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہمیں جواب میں خیر نہیں ملی۔اپنی ٹوئٹ میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ جنرل مشرف اور اس کے چند بزدل ساتھیوں کی افغانستان پر امریکی قبضے کے جرم میں شرمناک اعانت کو کبھی پاکستانی قوم کی رائی برابر حمایت حاصل نہیں تھی، وہ ہمیشہ پاکستانیوں کی نفرت کا...
اورکزئی میں قبائل نے افغانستان سے دراندازی کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانےکا فیصلہ کرلیا۔ ضلع اورکزئی کے قبائلی مشران اورعوام کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور جاری دہشت گردی لہر کے خلاف کلایہ لوئر اورکزئی کے مقام پر ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ضلعی انتظامیہ، مقامی پولیس، قبائلی مشران اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ قبائلی عمائدین نے افغانستان سےدراندازی کرنےوالےدہشتگردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانےکا فیصلہ کیا اور کہا کہ پاک فوج کےساتھ شانہ بشانہ کھڑےہیں اور وطن کا دفاع ہمارا فرض ہے، ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
خیبرپختونخوا: نئے وزیراعلیٰ کے لیے 4 امیدوار میدان میں آگئے، علی امین کا استعفیٰ منظور نہ ہونا بھی معمہ
خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہوگیا، جہاں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور جمعیت علما اسلام (ف) کے امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔ مقررہ وقت ختم ہونے تک چاروں جماعتوں کے امیدواروں نے باقاعدہ طور پر کاغذات سیکریٹری خیبرپختونخوا اسمبلی کے پاس جمع کرائے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے انتخاب میں باہر سے کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے، نامزد اُمیدوار سہیل آفریدی تحریک انصاف کی نمائندگی سہیل آفریدی، مسلم لیگ (ن) کی سردار شاہ جہاں یوسف، جے یو آئی (ف) کی مولانا لطف الرحمان اور پیپلز پارٹی کی ارباب زرک کررہے ہیں۔ دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے انتخابی عمل میں حصہ...
گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ استعفیٰ ملنے کی رسید بھی دے چکا ہوں، استعفیٰ علی امین کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے اور قانونی ٹیم جائزہ لے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ استعفیٰ منظور کیے جانے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے۔ اپنے بیان میں گورنر کا کہنا تھا کہ علی امین کا استعفیٰ موصول ہوگیا ہے اور پیر کو دفتر کھلنے پر اس پر فیصلہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ استعفیٰ منظور کیے جانے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے۔ گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ استعفیٰ ملنے کی رسید بھی دے چکا ہوں، استعفیٰ علی امین کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے اور قانونی ٹیم...
اپنی ٹوئٹ میں سابق وفاقی وزیر اور لیگی رہنما کا کہنا تھاکہ جنرل مشرف اور اس کے چند بزدل ساتھیوں کی افغانستان پر امریکی قبضے کے جُرم میں شرمناک اعانت کو کبھی پاکستانی قوم کی رائی برابر حمایت حاصل نہیں تھی، وہ ہمیشہ پاکستانیوں کی نفرت کا شکار رہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعید رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان قوم کی ہر مشکل مرحلے پر دینی بھائی اور ہمسایہ جان کر مدد کی لیکن بد قسمتی سے قیام پاکستان سے لیکر آج تک ہمیں جواب میں خیر نہیں ملی۔ اپنی ٹوئٹ میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ جنرل مشرف اور اس کے چند بزدل ساتھیوں کی افغانستان پر امریکی قبضے کے جُرم میں...
خیبر پختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ نے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے باقاعدہ شیڈول جاری کردیا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق انتخابی عمل 3 مراحل پر مشتمل ہوگا جو 12 اور 13 اکتوبر کو مکمل کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہو چکا، منظوری تک وہ وزیراعلیٰ رہیں گے، گورنر خیبرپختونخوا نوٹس کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے امیدواروں کے نامزدگی فارم 12 اکتوبر بروز اتوار سہ پہر 3 بجے تک اسمبلی سیکرٹری کے دفتر میں جمع کرائے جا سکیں گے۔ امیدوار کے کاغذاتِ نامزدگی پر ایک تجویز کنندہ، ایک تائید کنندہ اور خود امیدوار کے دستخط ہونا ضروری ہوں گے، اسی روز شام 4 بجے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی...