2025-12-05@02:57:42 GMT
تلاش کی گنتی: 46161
«ساحر شمشاد نے کہا»:
(نئی خبر)
بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے 1993 کے ہولناک واقعات اور اپنی قید کے دنوں سے متعلق اہم اور حساس انکشافات کیے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں سنجے دت نے اپنی 5 سالہ قید، مقدمات اور اس دوران پیش آنے والی تکالیف پر کھل کر بات کی۔ سنجے دت کے مطابق بابری مسجد واقعے کے بعد ان کے خاندان کو شدید دباؤ اور دھمکیوں کا سامنا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان پر اسلحہ رکھنے کا الزام لگایا گیا تاہم اس کا کوئی ٹھوس ثبوت کبھی پیش نہ ہوا۔ اداکار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بھی نہیں سمجھ پایا کہ مجھے کیوں جیل بھیج دیا گیا۔ 25 سال بعد عدالت...
لاہور میں ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے ہونے والی انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ 2025 اختتام پذیر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق 25 نومبر تا 29 نومبر تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں 15 ممالک کے 44 باکسرز نے مقابلوں میں حصہ لیا۔ چار روزہ چیمپئن شپ کے دوران ہونے والے 21 سنسنی خیز مقابلے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ چیمپئن شپ میں پاکستانی اور غیر ملکی مہمان باکسنگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں سے محظوظ ہوئے۔ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے تھائی باکسر جکراوت کو شکست دے کر ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اختتامی تقریب میں کہنا تھا کہ میں پاک فوج کی عسکری قیادت کا شکریہ...
---فائل فوٹو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بنیادی سہولتوں کا حصول سب کا حق ہے، ملک کے تمام حصوں میں مقیم لوگوں کی مساوی ترقی ضروری ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران ملک احمد خان نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے، وزیرِ اعلیٰ مریم نواز پنجاب کے لیے بہت اچھے کام کر رہی ہیں، انسانی ترقی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانا ہوں گے، سندھ اور بلوچستان کے وزارء اعلیٰ بھی صوبوں میں ترقی کے لیےکوشاں ہیں۔ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ملک میں پارلیمانی نظام کا ہونا بہت ضروری ہے، ایک ہی نظام ہے لوگوں کو مضبوط کرنے کے لیے، اختیارات بانٹنے سے ہی...
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات میں اب تک کی پیش رفت رپورٹ سترہ دسمبر تک طلب کرلی۔ عدالت نے دونوں جانب کے وکلاء سے ازخود نوٹس کارروائی کے دائرہ اختیار پر معاونت بھی طلب کی ہے۔ سینئر صحافی ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی، عدالت نے قتل کی تحقیقات سے متعلق پیش رفت رپورٹ سترہ دسمبر تک طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ رپورٹ میں قانونی طور پر اٹھائے گئے اقدامات اور آئندہ کی تجاویز بھی شامل کی جائیں گی جس پر چھٹیوں کے بعد بحث کی جائے گی۔...
ملائیشیا نے اپنی لاپتہ پرواز ایم ایچ 370 کی تلاش دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ملائیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ سمندر کی گہرائی میں سرچ آپریشن 30 دسمبر سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ ملائیشین ایئرلائن کی پرواز ʼایم ایچ 370‘ 8 مارچ 2014 کو 239 مسافروں کے ساتھ کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی۔ لاپتہ پرواز کا اب تک کچھ پتہ نہیں چل سکا جو کہ فضائی تاریخ کا سب سے بڑا معمہ بن گیا ہے۔ لاپتہ طیارے کی تلاش کے لیے سمندر میں پہلے بھی کئی مرتبہ تلاش کئی گئی تاہم طیارے کے ملبے کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ 2018 میں اس سانحے کی حتمی رپورٹ میں ایئر ٹریفک کنٹرول...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مئی میں پاک بھارت جنگ بھی خطرناک ثابت ہوسکتی تھی۔ اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا۔ مسئلہ کشمیر کے حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دنیا میں سلگتے تنازعات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا سب سے زیادہ آبادی والا خطہ ہے، جنوبی ایشیا میں موسمیاتی تبدیلی اور غذائی قلت کے چیلنجز سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا...
ویب ڈیسک :ٹرانسپورٹرز نے 8 دسمبر سے صوبہ بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نبیل طارق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کی منظوری کے لئے حکومت کو 4 روز کا وقت دے رہے ہیں ، مطالبات نہ مانے گئے تو سڑکوں پر نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک آرڈینینس 2025 ہم پر مسلط کیا گیا،کسی ٹرانسپورٹرز سے بھی مشاورت نہیں کی گئی،ڈرائیورز کی تذلیل کی جا رہی ہے، گاڑیاں بند کی جا رہی ہیں، اتنے بھاری جرمانے ہیں کہ ہمارا 80 فیصد کام رک چکا ہے۔نبیل طارق نے کہا کہ ہمارا سامان ہمارے گوداموں میں پڑا ہے ، کوئی ڈرائیور لے کر جانے کو تیار نہیں،ٹریفک آرڈیننس کو...
اسلام آباد: گزشتہ روز ہونے والے جوڈیشل کمیشن اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا، جس میں جسٹس محسن اختر کیانی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی رائے مسترد کردی گئی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس اہم اجلاس میں جسٹس منیب اختر نے جسٹس محسن اختر کیانی کو سپریم کورٹ کا جج لگانے کی رائے دی اور ان کی اس رائے سے جوڈیشل کمیشن کے کسی ممبر نے اتفاق نہیں کیا۔ اجلاس کے حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ جسٹس محسن اختر کیانی کو سپریم کورٹ جج لگانے کا واحد ووٹ جسٹس منیب اختر نے دیا۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں معذور افراد کو شامل کرنے کیلئے اہم اقدام اٹھا لیا گیا۔ چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یہ افراد ہمارے معاشرے کا قابل احترام اور اہم حصہ ہیں، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع تک مساوی رسائی ہر معذور فرد کا بنیادی حق ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی ترجیحی بنیادوں پر معذور افراد کی فلاح، معاونت اور معاشی شمولیت کیلیے سرگرم ہے، ان افراد کیلیے باعزت اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہمارا سماجی و اخلاقی فرض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی آئی...
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ ایک مختصر مگر چونکا دینے والی ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ پانچ سال یا زیادہ سے زیادہ دس سال میں جنگ ناگزیر ہے، اس مبہم بیان نے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا طوفان برپا کردیا۔ یہ بحث اُس وقت شروع ہوئی جب ایک ایکس صارف ہنٹر ایش نے جوہری ہتھیاروں کے عالمی سیاسی رویوں پر اثرات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے باعث بڑی طاقتوں کے درمیان جنگ کا امکان ختم ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں حکومتیں کمزور اور ناقص ہوگئی ہیں۔ اسی گفتگو کے جواب میں ایلون مسک نے اچانک...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑنے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ پی آر اے کے ساتھ ہمیشہ گہرا رشتہ رہا ہے اور پریس گیلری ایوان کا لازمی حصہ محسوس ہوتی ہے۔ وزیر اطلاعات نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن ہمیشہ قومی، سماجی اور صحافتی ایشوز پر مضبوط اور فعال آواز کے طور پر سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب صحافی واک آؤٹ کرتے ہیں تو انہیں وہی عزت اور پروٹوکول ملتا ہے جو ایوان کے اراکین کو حاصل ہے، جو ایک منفرد اعزاز ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پی آر اے...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا میں جاری تنازعات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، پاک بھارت جنگ خطرناک بھی ثابت ہو سکتی تھی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے دنیا میں جاری سلگتے تنازعات کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ بھی خطرناک ثابت ہوسکتی تھی۔ نائب وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی کو بھی ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ درجہ حرارت میں اضافے اور مسلسل سیلابوں کے معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے عالمی معاشی منظرنامے میں تبدیلیوں...
وفاقی حکومت نے چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن میں اختلافات کی وجہ سے تاخیر کی افواہوں کو مسترد کردیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے سویلین اور ملٹری قیادت کے درمیان تعلقات میں دراڑ آنے کی قیاس آرائیوں کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے دعوے ’’بے بنیاد‘‘ اور ’’گمراہ کن‘‘ ہیں۔سابق پرنسپل سیکریٹری ٹوُ پرائم منسٹر اور کابینہ میں قریبی مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ نے دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اور کچھ سیاسی حلقوں میں زیر گردش اِن افواہوں میں کوئی صداقت نہیں کہ حکومت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے واضح طور پر ایسی باتوں کو مسترد کیا کہ چیف آف آرمی اسٹاف / چیف آف ڈیفنس فورس (سی ڈی ایف) کے نوٹیفکیشن میں اختلافات کی وجہ سے تاخیر...
لاہور ہائی کورٹ نے بچوں کی حوالگی کے کیس کا فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے 13 سالہ بچے کو حقیقی والدین سے لے کر لے پالک والدین کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس فیصل زمان خان نے ارشد علی کی درخواست پر 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے لے پالک والدین سے بچے کی حوالگی حقیقی والدین کو دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بچوں کی حوالگی کے کیس میں ان کی خواہش اور ذہنی کیفیت کو مقدم رکھا جائے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بچے کی رائے کو اہمیت دینا ضروری ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ کیس میں...
ویب ڈیسک :پاکستان بھر میں موجود نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے دفاتر میں معذور افراد کو خصوصی سہولیات فراہم کی جاری ہیں۔ معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر نادرا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افراد باہم معذوری کے عالمی دن پر نادرا کا عزم ہے کہ کوئی بھی فرد چاہے وہ کسی بھی معذوری کا سامنا کر رہا ہو شناخت سے محروم نہ رہے۔ نادرا نے بیان میں کہا کہ ادارے کی جانب سے افراد باہم معذوری کو خصوصی شناختی کارڈ جاری کیا جاتا ہے جو پہلی بار بلا معاوضہ اور تاحیات میعاد کے ساتھ ہوتا ہے، اب تک مخصوص نشان کے ساتھ 10 لاکھ سے زائد شناختی کارڈ جاری کر...
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں تو ہر جنگ رُکوانے پر نوبیل ملنا چاہیے لیکن وہ لالچی نہیں بننا چاہتے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں نوبیل انعام نہیں ملا، کہا گیا کہ روس یوکرین جنگ رُکوائیں گے تو نوبیل انعام ملے گا، یہ نہیں دیکھا کہ پاک بھارت جنگ اور باقی آٹھ جنگیں رُکوائیں۔ کابینہ اجلاس میں امریکی صدر نے کہا کہ نوبیل انعام پانے والی خاتون نے بھی کہا ٹرمپ نوبیل انعام کے حق دار تھے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں جنگوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی پروا ہوتی ہے۔ انہوں نے 8 جنگیں رُکوائیں اور نویں ختم ہونے والی روس یوکرین جنگ ہوگی، یوکرین کی صورتِ حال پیچیدہ ہے، مسئلہ حل کرنا...
عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے امریکا اور یورپ میں پھیلے مسلمان مخالف جذبات پر کڑی تنقید کی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 1 اعشاریہ 4 بلین کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے دوران لبنان میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے باہمی تعلقات کو یورپ اور امریکا کے لیے قابلِ تقلید قرار دیا ہے۔ 70 سالہ پوپ لیو نے دورے سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لبنان میں عیسائیوں اور مسلمانوں کے ایک دوسرے سے تعاون کو دیکھا ہے، یہ یورپ اور امریکا کے لیے ایک مثال ہے جہاں مسلمان تارکین وطن سے لوگ خوف کھاتے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیروکاروں کو...
پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ بار بار کوچز کی تبدیلی سے مطلوبہ ہدف حاصل نہیں ہو سکتے۔ طاہر زمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سات سال بعد پرو لیگ میں شرکت کرنا ایک مشکل سفر تھا۔ انہوں نے کہا کہ سب کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، ہمارا ٹارگٹ ہے کہ پرو لیگ کے ہر میچ کے بعد ہماری بہتری نظر آئے۔ ہاکی ٹیم کے کوچ کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ اور بھارت کے خلاف میچز سے پہلے ہم بھرپور تیار ہونا چاہتے ہیں۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا بھر میں جاری سلگتے ہوئے تنازعات عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں منعقدہ ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کی صورتحال نہایت خطرناک ثابت ہوسکتی تھی، جس سے پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہوسکتا تھا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں امن کے قیام، تنازعات کے حل اور کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ای سی او: دہشتگردی ترقی میں رکاوٹ، علاقائی رابطوں کے فروغ کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم نے بھارت کی طرف...
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یورپ اگر جنگ کرنا چاہتا ہے تو روس بھی تیار ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یورپین رہنماؤں پر الزام عائد کیا ہے کہ پہلے یورپی لیڈرز یوکرین کے حوالے سے مذاکرات سے الگ تھلگ رہے اور اب وہ یوکرین پر ہونے والے والے ممکنہ معاہدے کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ روسی صدر نے یہ بات امریکی نمائندہ خصوصی سے ہونے والی ملاقات سے قبل کہی۔ انہوں نے کہا کہ ’میں سیکڑوں دفعہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ ہمارا یورپ کے خلاف جنگ کا کوئی ارادہ نہیں، لیکن اگر یورپی رہنما یہی چاہتے ہیں تو ہم جنگ کے لیے تیار ہیں‘۔ روسی...
کابینہ اجلاس میں کیے گئے فیصلہ جات کے حوالے سے موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید اور وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب نے سینٹرل پریس کلب میں میڈیا کو بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کابینہ نے ہیلتھ کارڈ کے اجراء، طلبہ یونین کی بحالی، پراپرٹی ٹرانسفر ٹیکس میں کمی، پانچ کے وی اور ساٹھ کے وی بجلی کے ڈومیسٹک اور کمرشل کے برابر ٹیرف مقرر کرنے، بجلی کے 139ملین روپے کے بقایاجات معاف کرنے، مظفرآباد اور راولاکوٹ میں تعلیمی بورڈز کے قیام، تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی کو دور کرنے کیلئے آسامیوں کی تخلیق، 09 اضلاع میں سالڈ ویسٹ منصوبے شروع کرنے، پٹھیالی اور ہڑیالہ مظفرآباد میں ہائیڈ روپ اور پراجیکٹس تعمیر کرنے، گزشتہ دنوں ہونے والے احتجاج کے واقعات...
کابینہ اجلاس میں کیے گئے فیصلہ جات کے حوالے سے موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید اور وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب نے سینٹرل پریس کلب میں میڈیا کو بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کابینہ نے ہیلتھ کارڈ کے اجراء، طلبہ یونین کی بحالی، پراپرٹی ٹرانسفر ٹیکس میں کمی، پانچ کے وی اور ساٹھ کے وی بجلی کے ڈومیسٹک اور کمرشل کے برابر ٹیرف مقرر کرنے، بجلی کے 139ملین روپے کے بقایاجات معاف کرنے، مظفرآباد اور راولاکوٹ میں تعلیمی بورڈز کے قیام، تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی کو دور کرنے کیلئے آسامیوں کی تخلیق، 09 اضلاع میں سالڈ ویسٹ منصوبے شروع کرنے، پٹھیالی اور ہڑیالہ مظفرآباد میں ہائیڈ روپ اور پراجیکٹس تعمیر کرنے، گزشتہ دنوں ہونے والے احتجاج کے واقعات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے کوئی فیصلہ کر لیا ہے تو دوسری طرف سے بھی گورنر راج نافذ کرنے کا ارادہ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اشتعال انگیزی بڑھائی گئی تو نظام اس کی اجازت نہیں دے گا، اور گورنر راج لگا تو وہ چند ماہ کا نہیں بلکہ مستقل نوعیت کا ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر گورنر راج نافذ ہوا تو اس کا فائدہ کسی کو نہیں ملے گا، اور اس سلسلے میں حکمت عملی پہلے سے موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے اب سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی، اور جو لوگ کروڑوں کی نمائندگی کا دعویٰ کرتے ہیں وہ چند سو...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ قومی زندگی میں خصوصی افراد کی مکمل شمولیت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اپنے پیغام میں صدر مملکت نے خصوصی افراد کے حقوق اور وقار کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی زندگی میں خصوصی افراد کی مکمل شمولیت حکومت کی ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں اقدامات جاری ہیں۔ صدر زرداری کے مطابق قومی شناختی کارڈ پر خصوصی لوگو، سرٹیفیکیشن اور سماجی تحفظ سے متعلق سہولیات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے جب کہ خصوصی افراد کے لیے بہتر روزگار اور نقل و...
لاہور: پنجاب بھر کی تمام 43 ڈسٹرکٹ اور 170 تحصیل بارز میں پولیس کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پنجاب بار کونسل کے صدر نے وہاڑی اور جھنگ میں وکلا کے بہیمانہ قتل کے معاملے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے بھر کی تمام 43 ڈسٹرکٹ اور 170 تحصیل بارز میں پولیس کا داخلہ بند ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف وکلا پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ دریں اثنا پنجاب بار کونسل کی اپیل پر ضلع کچہری میں وکلا کی ہڑتال آج بھی جاری ہے۔ صدر بارنے اپنے بیان میں کہا کہ وکلا کے بائیکاٹ کے دوران کوئی عدالت کسی کے خلاف منفی آرڈر نہیں کرے گی۔ انہوں...
قابض فورسز مقامی معیشت اور زراعت کے شعبے کی ترقی اور آزادانہ سیاسی سرگرمیوں میں بڑی رکاوٹ ہیں جس کی وجہ سے کشمیری بڑے پیمانے پر غربت، مایوسی اور خوف و دہشت کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آج جب دنیا بھر میں "غلامی کے خاتمے" کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، بھارت نے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کو مسلسل غلام بنا رکھا ہے۔ اس دن کے حوالے سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی تسلط کے تحت لاکھوں کشمیری مسلسل غلامی میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ بھارت جموں و کشمیر کے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں اپنے فوجی اور ہندوتوا ایجنڈے کو مضبوط...
ذرائع کے مطابق وفد نے سابق وزیراعظم کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین اور بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں اور مظلوم کشمیریوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے ایک وفد نے کنونیر غلام محمد صفی کی قیادت میں آج اسلام آباد میں سابق وزیرِاعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وفد نے سابق وزیراعظم کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین اور بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں اور مظلوم کشمیریوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ وفد نے...
ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان خصوصی افراد کے حقوق، وقار اور مکمل سماجی شمولیت کے لیے پُرعزم ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قومی زندگی میں خصوصی افراد کی بھرپور شمولیت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لیے رسائی، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں متعدد اقدامات جاری ہیں جن کا مقصد خصوصی افراد کو سہولتوں، مواقع اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ مزید پڑھیں: خصوصی افراد کا عالمی دن، بھارتی مظالم سے ہزاروں افراد زندگی بھر کے لیے معذور انہوں نے کہا کہ قومی شناختی کارڈ پر خصوصی لوگو، سرٹیفیکیشن اور سماجی تحفظ...
کیتھولک مسیحیوں کے رہنما پوپ لیو نے منگل کے روز اسلام کے خلاف خوف پھیلانے والے ‘تارکین وطن مخالف’ گروہوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان تعاون یورپ اور امریکا کے لیے مثال بننا چاہیے۔ پوپ نے ترکیہ اور لبنان کے 6 روزہ غیر ملکی دورے کے اختتام پر واپسی کی پرواز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام مخالف جذبات اکثر اُن لوگوں کی جانب سے ابھارے جاتے ہیں جو تارکینِ وطن کو نسلی یا مذہبی بنیادوں پر روکنا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیلی حملوں اور سیاسی بے یقینی کے درمیان پوپ لیو کا مصروف دورہ لبنان پوپ نے کہا کہ لبنان میں انہیں مسلمانوں اور عیسائیوں...
افغان طالبان نے مذاکرات چھوڑ کر جنگ کا راستہ اندرونی کمزوریوں کو چھپانے کے لیے اختیار کیا، سفارتکار مسعود خان
امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب ایمبسیڈر مسعود خان کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات چھوڑ کر جنگ کا راستہ اس لیے اختیار کیا تاکہ وہ اندرونی کمزوریاں چھپا سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا مسئلہ افغان عوام سے نہیں، افغان طالبان رجیم سے ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر منجھے ہوئے سفارتکار مسعود خان نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان تعلقات ایک تو دوطرفہ مذاکرات سے حل ہو سکتے تھے نہیں ہوئے، سہ فریقی یا ثالثی مذاکرات سے حل ہو سکتے تھے، نہیں ہوئے کیونکہ افغان طالبان نے جنگ کا راستہ اختیار کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان پنجاب میں پاور شئیرنگ کے فارمولے پر سیاسی کشمکش شدت اختیار کرگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے، صہیب بھرتھ کا ندیم افضل چن کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ دونوں جماعتوں کی جانب سے قائم کی گئی پاور شئیرنگ کمیٹی کی میٹنگز پچھلے 8 ماہ سے معطل ہیں حالانکہ ابتدائی معاہدے کے تحت ہر ماہ باقاعدہ اجلاس کا انعقاد طے ہوا تھا۔ پچھلے سال 10 دسمبر کو دونوں جماعتوں کی پہلی باضابطہ ملاقات ہوئی تھی جو بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئی۔ اس کے بعد کمیٹی کے 5 اجلاس ہو چکے ہیں جن میں نئی نہروں کی تعمیر، پولیس...
اسلام آباد (وقار عباسی / رانا فرحان اسلم+ نوائے وقت رپورٹ) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمشن برائے حقوق اقلیت بل 2025ء سمیت دیگر پانچ بلز کی حتمی منظوری جبکہ ایک بل کو مسترد کردیا گیا۔ بل کی منظوری کے دوران اپوزیشن اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کے بعض ارکان نے مخالفت کی۔ سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمان کا مشترکہ اجلاس شروع ہوا تو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مذکورہ بل پیش کیا۔ اس دوران اپوزیشن نے بعض مواقع پر نعرہ بازی بھی کی۔ جس پر وزیر قانون نے اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ یہ قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں ہے اور اس میں چار ترامیم شامل کی گئی ہیں۔ وزیر قانون نے...
آبادی میں ہر سال نیوزی لینڈ کے برابر اضافہ ہو رہا، چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہر طبقے کو کردار ادا کرنا ہو گا: عطا تارڑ
اسلام آباد (این این آئی+اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے آبادی میں تیزی سے اضافے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی میں ہر سال نیوزی لینڈ کی آبادی کے برابر اضافہ ہو رہا ہے، بڑھتی آبادی کی وجہ سے صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں چیلنجز سامنے آ رہے ہیں جبکہ معیشت اور بنیادی سہولیات پر بھی اس کا بوجھ بڑھ رہا ہے، آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ مقامی ہوٹل میں ’’دی پاکستان پاپولیشن سمٹ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں یہ احساس کرنا ہوگا کہ آبادی میں اضافہ ایک بڑا سنگین...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آبادی میں توازن قومی ترقی، سماجی استحکام اور عوامی فلاح کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا بھر خصوصاً اسلامی ممالک نے پاپولیشن مینجمنٹ کے حوالے سے واضح حکمت عملی اپنائی ہے، اور پاکستان میں بھی اس پالیسی کو مؤثر طریقے سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پنجاب حکومت فیملی پلاننگ کو گھر گھر تک پہنچانے کے لیے ایک بڑا اقدام کر رہی ہے، جس کے تحت 60 ہزار کمیونٹی افسروں کی بھرتی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ یہ آفیسرز گھروں میں جا کر فیملی پلاننگ کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گے اور...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے اْرمچی میں تیان شان فورم برائے وسطی ایشیا اقتصادی تعاون سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے یوریشیا میں علاقائی رابطوں، جیو اکنامک انضمام اور مشترکہ خوشحالی کے ایک نئے دور کی ضرورت پر زور دیا۔ وزراء، سفارتکاروں، سکالرز اور علاقائی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ تیان شان کا خطہ- قدیم شاہراہ ریشم کا تاریخی دروازہ رہا ہے، اب جدید، منسلک اور مربوط یوریشین معیشت کے احیاء کی قیادت کرے۔ ’’یہ خطہ دنیا کے کنارے پر نہیں بلکہ مستقبل کے عالمی منظرنامے کا مرکز ہے‘‘۔ انہوں نے چین، وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے اس سٹرٹیجک اتحاد کو اجاگر کیا جو 3.9 ارب آبادی...
عمران خان سے 29 روز بعد بہن کی ملاقات، انہیں سارا دن کمرے میں بند رکھا جاتا ہے اور کبھی کبھی باہر نکالتے ہیں، ذہنی ٹارچر کا الزام، سہیل آفریدی فرنٹ فٹ پر کھیلیں، شاہد خٹک پارلیمانی لیڈر نامزد بانی بہت غصے میں تھے کہا کہ یہ مجھے ذہنی ٹارچر کر رہے ہیں، کہا جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ذمے دار عاصم منیر ہے، تحریک کی ذمہ داری محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دی ہے، وہ اتحاد کے لیڈرز ہیں،عظمی خان اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی بہن عظمیٰ خان کی 29 روز بعد ملاقات ہوگئی، عظمی خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت الحمدللہ ٹھیک ہے مگر...
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی 4 کروڑ عوام کے نمائندہ ہیں،سربراہ پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی دھمکیاں آنا شروع ہوگئی ہیں،جلسے سے خطاب پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آپ ہمت کرکے گورنر راج لگائیں، ہم عوامی راج لگائیں گے۔کوئٹہ میں عبدالصمد خان اچکزئی کی برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب میں محمود اچکزئی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی 4 کروڑ عوام کے نمائندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی دھمکیاں آنا شروع ہوگئی ہیں، آپ ہمت کرکے گورنر راج لگائیں، پھر ہم عوامی راج لگائیں گے۔اپوزیشن رہنما نے مزید کہا کہ ظلم کے خلاف کھڑے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (صباح نیوز)سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف علی خورشیدی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے عددی اکثریت پر جو لوگ بیٹھے ہیں ان کو شہر کی فکر نہیں،سندھ حکومت کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی خورشیدی نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ کراچی اور سندھ کی عوام کو ہم نے ماسٹر پلان دیا، ایسا نوٹیفکیشن جس کی سندھ حکومت توثیق کر چکی، اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ ایک پلان جو پہلے ہی گزیٹڈ ہو چکا ہے اس کو نظر انداز کیوں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر عملدرآمد نہ کرنا نیت کا فتور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ چین برطانیہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، تاہم وہ چین کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے فیصلے پر قائم ہیں۔ لندن میں تقریب سے خطاب میں کیئر اسٹارمر نے کہا کہ چین کے ساتھ مضبوط کاروباری تعلقات برطانیہ کے قومی مفاد میں ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کو حالیہ برسوں میں جاسوسی کے الزامات نے متاثر کیا۔ برطانیہ کی سلامتی اوّلین ترجیح ہے اور اس پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ لیبر کے اقتدار میں آنے کے بعد کم از کم 4 برطانوی وزرا چین کا دورہ کر چکے ہیں۔ برطانیہ کی آخری وزیر اعظم تھریسامے تھیں جنہوں نے چین کا دورہ کیا تھا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سنگا پور(انٹرنیشنل ڈیسک) سنگا پور کی حکومت نے ثانوی اسکولوں کے طلبہ پر اسکول ٹائم کے دوران سمارٹ فونز اور سمارٹ واچز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی،جس کا نفاذ جنوری سے ہو گا۔ اس وقت پابندی صرف تدریسی اوقات پر لاگو ہے، جسے اب پورے اسکول کے دن تک بڑھا دیا جائے گا۔وزارت تعلیم نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام سیکنڈری اسکولوں میں صحت مند اسکرین عادات کو فروغ دینے کے لیے شروع کیے گئے جامع اقدامات کا حصہ ہے۔نئے قواعد کے مطابق طلبہ کے اسمارٹ فون اور ڈیوائسز اسکول کے اوقات میں مخصوص اسٹوریج ایریاز یا اپنے اسکول کے بستوں میں رکھے جائیں گے۔ وزارت نے کہا کہ مخصوص ضروری حالات میں سکول...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-08-32 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ 27 ویں ترمیم میں کی گئی غلطیوں کو واپس لے کر آئین کو واپس درست کریں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پارلیمنٹ ایک ایسا فورم ہے جہاں ہم مشاورت سے معاملات طے کرتے ہیں، کوشش کی جائے کہ آئین متنازع نہ ہو لیکن 27 ویں ترمیم میں ایسا نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ 27 ویں ترمیم متنازع ہوگی اور اسے آئین کے ٹائٹل پر زخم سمجھا جائے گا، 1973 میں بھٹو کی دو تہائی اکثریت تھی مگر انہوں نے بھی مذاکرات کیے تھے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-08-30 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے آبادی میں تیزی سے اضافے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی میں ہر سال نیوزی لینڈ کی آبادی کے برابر اضافہ ہو رہا ہے، بڑھتی آبادی کی وجہ سے صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں چیلنجز سامنے آ رہے ہیں جبکہ معیشت اور بنیادی سہولیات پر بھی اس کا بوجھ بڑھ رہا ہے، آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ سرکاری اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ’’دی پاکستان پاپولیشن سمٹ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں یہ احساس کرنا ہوگا کہ آبادی میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-08-27 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ برآمدات میں اضافے پر مبنی ملکی معاشی ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار قابل احترام ہیں، مختلف ورکنگ گروپس کی تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نجی شعبے کے ماہرین و کاروباری شخصیات پر مبنی ٹیکس شعبے کی اصلاحات کے لیے قائم ورکنگ گروپ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ٹیکس دینے والے کاروباری حضرات اور کمپنیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، کاروبار اور مضبوط معیشت ہی سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوگا۔ وزیر اعظم نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ ایک کالا قانون ہے جسے ہم قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں۔ یہ قانون عوام کے حقوق کو سلب کرتا ہے اور ان کے نمائندوں کو کسی بھی قسم کی کوئی آزادی نہیں دیتا۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں 7 دسمبر کو پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب ایک مکمل قبضہ گروپ ہے جس نے سندھ میں کرپشن، نااہلی اور لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) دادو کے رہائشی عزیزاللہ شینو نے اپنی اہلیہ کی جانب سے مبینہ جھوٹے الزامات لگائے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ان کی بیوی ناہید قریشی ٹک ٹاک ویڈیوز بناتی ہے اور جب انہوں نے اسے اس کام سے منع کیا تو اس نے ان پر مارپیٹ اور گھر کا خرچ نہ دینے جیسے جھوٹے الزامات عائد کردیئے۔انہوں نے کہا کہ ان کی اہلیہ نے خلع کے لیے حیدرآباد کی عدالت میں درخواست بھی دائر کر رکھی ہے لیکن سماعت کے موقع پر وہ خود پیش نہیں ہوئی۔ عزیزاللہ شینو نے کہا کہ وہ خلع نہیں دینا چاہتے،لیکن ان کی اہلیہ خلع حاصل کرنے کی اپنی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-01-19 رسالپور (مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ پاک فضائیہ ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ ہماری قومی خودمختاری کو دوبارہ چیلنج کیا گیا تو دشمن پاک فضائیہ کو پہلے سے زیادہ مضبوط پائے گا۔ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان، رسالپور کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ سعودی کیڈٹس کی موجودگی دونوں عظیم ممالک اور ان کی مسلح افواج کے درمیان مضبوط دوستی اور تعاون کی علامت ہے، آپ کو مادرِ وطن کی فضائی سرحدوں کے دفاع کے مقدس مقصد کا امین بنایا گیا ہے، پوری قوم کی امیدیں آپ کے نوجوان کندھوں پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم اور پاکستان کی مسلح...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-01-16 اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈ یسک) یورپی یونین کے رہنماؤں نے یوکرین اور یورپی ممالک کے بغیر یوکرین میں امن معاہدے کو مسترد کر دیا۔ چائنا ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور دیگر یورپی رہنماؤں نے واضح طور پر یوکرینیوں اور یورپیوں کے بغیر یوکرین میں امن معاہدے کے مذاکرات کو مسترد کر دیا ہے۔ فرانسیسی صدر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ منجمد روسی اثاثوں، سلامتی کی ضمانتوں اور یوکرین کے یورپی یونین میں ممکنہ الحاق سمیت مسائل پر صرف یورپیوں کے ساتھ ہی حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آج ایسا کوئی حتمی امن منصوبہ موجود...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-01-14 راولپنڈی (مانیٹر نگ ڈ یسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہم جس طرف بھی ہوں بانی کیلیے ہی سب کر رہے ہیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی طور پر ہونا چاہیے، ہم سمجھتے ہیں کہ ہر وقت ڈنڈا اٹھا کر مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ بانی کی ایک بہن کو ملاقات کی اجازت مل گئی بہت اچھی بات ہے، عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں ان کا حق ہے ملاقات ہو، اچھی بات ہے ان کی بچوں سے بھی بات ہوجائے، حالات کو اب بہتری کی طرف جانا چاہیے۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-01-13 روم (مانیٹر نگ ڈ یسک)پوپ لیو چہاردہم نے یورپ اور امریکا میں بڑھتے ہوئے اسلام مخالف جذبات، نسل پرستی اور مہاجرین کے خلاف سیاسی مہمات پر شدید تنقید کا اظہار کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ لیو چہاردم نے یہ گفتگو ترکیہ اور لبنان کے دورے سے روم واپسی کے لیے پرواز میں صحافیوں سے کی۔خیال رہے کہ یہ پوپ لیو چہاردہم کا رواں برس مئی میں پاپائیت سنبھالنے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ تھا۔انھوں نے مزید کہا کہ اسلامو فوبیا دراصل ڈر اور خوف کی سیاست کا نتیجہ ہے اور اسے وہ لوگ ہوا دیتے ہیں جو مہاجرین کے داخلے کے خلاف، قوم پرستی اور نسلی امتیاز کی سیاست کو فروغ دیتے ہیں۔70...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-01-5 کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم نے گزشتہ روز گٹر میں گر کر کمسن بچے کی افسوسناک اور المناک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سانحہ شہر میں برسوں سے جاری بدانتظامی اور غفلت کا نتیجہ ہے۔ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور میئر کراچی اس صورتِ حال کے براہِ راست ذمے دار ہیں، جو شہریوں کے بنیادی تحفظ کو یقینی بنانے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھلے مین ہولز اور ٹوٹے ہوئے ڈھکن اہل کراچی بالخصوص بچوں کے لیے مستقل خطرہ بن چکے ہیں، یہ سانحہ واضح کرتا ہے کہ شہری نظامِ حکومت کا کوئی پرسان حال نہیں۔ تباہ حال نظام فوری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-01-3 اسلام آباد(صباح نیوز)کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیردنیا کے ہر فورم تک پہنچانا چاہتے ہیں، کیونکہ آزادیِ کشمیر ہمارے لیے مقدم ہے۔یونائیٹڈ کشمیر جرنلسٹ فورم کے صدرڈاکٹر محمد اشرف ڈار کی قیادت میں وفدسے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے ایمان والوں کو ہدایت دی ہے کہ جب دشمن کے مقابل کھڑے ہو تو ثابت قدم رہو۔ سیف اللہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک کی پہلی اینٹی رائٹ فیڈرل فورس کی پاسنگ آؤٹ پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ پاسنگ آؤٹ کا مشاہدہ کرنے کے بعد وزیرداخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پہلی اینٹی رائٹ فیڈرل فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا مشاہدہ کرتے ہوئے مجھے یقین ہے کہ شہریوں کی حفاظت کی خاطر ہماری صلاحیت ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فورس جہاں ضرورت ہوئی نظم و ضبط اور سخت کارروائی کے ساتھ جواب دینے کے لیے پوری طرح سے لیس ہے۔ Witnessing the passing-out parade of the first dedicated Anti-Riot Federal Force, I am confident that our capacity to protect...
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے کہا ہے کہ پنجاب میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد 2 کروڑ 55 لاکھ سے زائد ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وقاص نذیر نے کہا کہ صوبے بھر میں ٹریفک کے نئے ترمیمی آرڈینس کا اطلاق ہو چکا ہے، لائسنسنگ سینٹرز پر لائسنس بنانے والوں کی لائنیں لگی ہیں۔ لوگوں نے لائسنس بنوانا شروع کردیے ہیں۔ پنجاب ٹریفک پولیس متحرک، 24 گھنٹے میں 8 کروڑ 42 لاکھ سے زائد کے جرمانےپنجاب ٹریفک پولیس نے 24 گھنٹے میں 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کردیے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب کے 40 شہروں میں جلد سیف سٹی کا جال بچھا دیا جائے...
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آج بانی پی ٹی آئی کے خاندان کے بیانیے کی نفی ہوگئی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کا خاندان جو بیانیہ بنا رہا تھا، اس کی نفی ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور زندگی سے متعلق جیل انتظامیہ کا موقف درست ثابت ہوا ہے۔طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ یہ طے تھا کہ ڈکٹیشن سے کوئی کام نہیں ہوگا، ملاقات جیل انتظامیہ کرائے گی۔
وزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا راج ہے لہذا کسی اور راج کی ضرورت نہیں، اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نےحکومت کو چیلنج دیا کہ اگر ہمت ہےتو خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگا کر دکھائیں، ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا راج ہے لہذا کسی اور راج کی ضرورت نہیں، اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں۔ امن و امان سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے...
سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ قوم اور مسلح افواج نے دشمن کو عددی برتری کے باوجود شکست سے دوچار کیا، معرکۂ حق میں کامیابی قومی طاقت اور سب سے بڑھ کر اللّٰہ تعالیٰ کی خصوصی رحمتوں کا نتیجہ تھی۔ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان رسالپور میں گریجویشن پریڈ کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئرفورس نے 6 اور 7 مئی کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی پاکستان فضائیہ کی بہترین کارکردگی کا مظہر ہے۔ 10 مئی کو دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ ایئر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ جب پاکستان کی خودمختاری پر حملہ...
اپنے ایک بیان میں روسی صدر نے خبردار کیا کہ حالات بہت تیزی سے اس مقام تک پہنچ سکتے ہیں، جہاں ہمارے پاس بات چیت کیلئے کوئی راستہ نہیں بچے گا۔ روسی صدر نے یورپی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی اپنی سازش کو ترک کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یورپی ممالک کو تیسری جنگ عظیم شروع کرنے کی دھمکی دیدی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر پیوٹن نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ روس یورپ کے ساتھ تیسری جنگ عظیم کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ سے لڑنے کا ارادہ نہیں اور میں یہ بات ایک سو بار کہہ چکا ہوں، لیکن...
پوپ لیو چہاردہم نے یورپ اور امریکا میں بڑھتے ہوئے اسلام مخالف جذبات، نسل پرستی اور مہاجرین کے خلاف سیاسی مہمات پر شدید تنقید کا اظہار کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ لیو چہاردم نے یہ گفتگو ترکیہ اور لبنان کے دورے سے روم واپسی کے لیے پرواز میں صحافیوں سے کی۔ خیال رہے کہ یہ پوپ لیو چہاردہم کا رواں برس مئی میں پاپائیت سنبھالنے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسلامو فوبیا دراصل ڈر اور خوف کی سیاست کا نتیجہ ہے اور اسے وہ لوگ ہوا دیتے ہیں جو مہاجرین کے داخلے کے خلاف، قوم پرستی اور نسلی امتیاز کی سیاست کو فروغ دیتے ہیں۔ 70 سالہ پوپ لیو چہاردہم نے کہا اسلام سے ڈر یا خوف ان لوگوں کی جانب سے...
کریمیا (ویب ڈیسک) روسی صدر پیوٹن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس یورپ کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا ، اگر یوکرین روسی جہازوں پر حملے جاری رکھے گاتوہم اس کا سمندری راستہ بند کر دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق صدر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین اقتصادی یا جنگی معاملات کی فکر نہیں کر رہا،بس پیسوں کے لیے بھیک مانگ رہا ہے، روس یوکرین میں محتاط کارروائیاں کر رہا ہے؛ یہ کوئی عام جنگ نہیں، روس یوکرینی بندرگاہوں اور وہاں داخل ہونے والے جہازوں پر حملے تیز کرے گا، روس یورپی ممالک کو مذاکرات میں واپس آنے کی اجازت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں بہت زیادہ غیر یقینی صورتحال ہے، کچھ ممالک اپنی طاقت...
سینئر سیاسی رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آئندہ کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی، اگر دھونس اور زبردستی کی سیاست کرنی ہے تو گورنر راج سامنے ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا پہلے ہی کہا تھا کہ 26 نومبرکو کوئی چڑھائی نہیں ہوگی، میں سب کے لیے سیاسی حل چاہتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فوجی افسر کی شہادت میں جانے کے بجائے امریکی قونصلیٹ گئے، آج فوجی افسر شہید ہوا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا وہاں جانے کے بجائے امریکی قونصلیٹ گئے۔ یہ بھی پڑھیے ملاقاتیں پہلے ہوجاتیں تو اتنی تشویش نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر عظمیٰ خان کی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین قید تنہائی میں ہیں اور کسی قانون میں یہ جائز نہیں۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ بانی پی ٹی آئی ٹھیک ہیں۔پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں اُن سے مزید ہدایات لیں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف قید تنہائی میں ہیں اور کسی قانون میں قید تنہائی جائز نہیں ہے۔
روسی صدر پیوٹن نے یورپی ممالک کو تیسری جنگ عظیم شروع کرنے کی دھمکی دیدی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر پیوٹن نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ روس یورپ کے ساتھ تیسری جنگ عظیم کیلئےتیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ یورپ سے لڑنے کا ارادہ نہیں اور میں یہ بات ایک سو بار کہہ چکا ہوں لیکن یورپ نے ہمارے خلاف جنگ کا فیصلہ کیا تو روس بھی تیار ہے۔ صدر پیوٹن نے خبردار کیا کہ حالات بہت تیزی سے اس مقام تک پہنچ سکتے ہیں جہاں ہمارے پاس بات چیت کے لیے کوئی راستہ نہیں بچے گا۔ روسی صدر نے یورپی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی اپنی سازش کو ترک کردیں۔ ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ ...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملاقاتیں پہلے ہوجاتیں تو اتنی تشویش نہ ہوتی۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 4 نومبر سے بانی پی ٹی آئی سے کسی کی ملاقات نہیں ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ الحمد للّٰہ بانی پی ٹی آئی کی ایک بہن کی آج ان سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقاتیں پہلے ہوجاتیں تو اتنی تشویش نہ ہوتی۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہائی میں رکھنا 70 فیصد عوام کو آئیسولیٹ کرنے کے برابر ہے، ہماری ملاقات تو نہیں ہوئی البتہ عظمیٰ خان کی ملاقات ہوگئی ہے، بہن نے بتایا بانی کی صحت...
کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ہر آمر اور جابر کا مقابلہ کیا اور کرتے رہیں گے۔ جو نہ بکیں اور سچ کہیں انہیں غدار قرار دیدیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں آئین برائے نام رہ گیا ہے۔ جب ایک گاؤں متفقہ قواعد و ضوابط کے بغیر نہیں چل سکتا، تو پورا ملک آئین کے بغیر کیسے چل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوری شدہ یا زر و زور کی بنیاد پر حاصل کردہ اکثریت رکھنے والی پارلیمنٹ آئین کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی کا حق نہیں رکھتی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں کی گئی غلطیوں کو واپس لے کر آئین کو درست کیا جائے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پارلیمنٹ ایک ایسا فورم ہے جہاں مشاورت سے معاملات حل کرنے چاہئیں، لیکن 27 ویں ترمیم میں یہ عمل مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ یہ ترمیم آئین کے ٹائٹل پر زخم کی مانند ہے اور سیاسی لحاظ سے اس میں بہت بونا پن نظر آتا ہے، اس میں جمہوری تقاضے پورے کیے گئے اور اتفاق رائے حاصل کیا گیا، لیکن 27 ویں ترمیم کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پارٹی کی تمام جدوجہد اور مؤقف کا مرکز عمران خان ہی ہیں، اور ہم جو بھی کر رہے ہیں اُنہی کے لیے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل ہمیشہ سیاسی طریقے سے نکالا جانا چاہیے، جبر یا زورِ بازو سے نہیں۔ بانی چیئرمین کی ایک ہمشیرہ کو ملاقات کی اجازت دیے جانے کو انہوں نے مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حق سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کے اہلِ خانہ کا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے مل سکیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حالات کو اب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام صنفی بنیاد پر تشدد کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ خواتین کی ہراسانی خصوصاً ڈیجیٹل بدسلوکی ایک بڑھتا ہوا چیلنج ہے، اور ہم متاثرہ خواتین کی اصل مشکلات کا مکمل اندازہ نہیں لگا سکتے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ جدید ٹیکنالوجی نے زندگی کو آسان بنایا ہے، لیکن اسی نے ہراسانی کے نئے راستے بھی کھول دیے ہیں جن کا نشانہ سب سے زیادہ خواتین بنتی ہیں۔وزیر قانون نے بتایا کہ پاکستان نے ہراسانی کے مسئلے پر پہلے کے مقابلے میں بہتر کنٹرول حاصل کیا ہے، تاہم عدالتی سطح پر ملزمان کو سزا دلوانے کی شرح ابھی تک...
عمران خان وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے مکمل خوش ہیں,محمود خان اچکزئی کو تحریک کا قائد اور احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کاکہاہے،بہن عظمیٰ خان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان کا کہنا ہے عمران خان نے قوم کو پیغام دیا کہ جب تک آپ غلامی کے مائنڈ سیٹ میں رہیں گے، چینی مافیا، لینڈمافیا، ایکسٹیشن مافیا، مینڈیٹ چور آپ کو غلام بنا کر رکھیں گے، آزادی چاہتے ہیں تو لڑنا پڑے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے تحریک کے قائد محمود خان اچکزئی ہیں وہ جو بھی فیصلہ کریں تحریک انصاف مکمل عملدرآمد کرے , خاص طور پارلیمنٹیرینز احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔ عمران خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخسوا سہیل آفریدی سے مکمل خوش ہیں ، ان کے کردار کو بھرپور سراہا ہے ۔ عمران خان نے کہا ...
سٹی42: پی ٹی آئی کے بانی کے ساتھ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی کی بڑی بہن عظمیٰ خان نے ایک ہی جملے سے پی ٹی آئی کے کئی لیڈروں کا پتہ کاٹ دیا۔ بانی کی بڑی بہن عظمیٰ خان نے میڈیا کیمروں کے سامنے بتایا کہ بانی سے ملاقات کے لئے جانے سے پہلے ان کے ذریعہ بانی کو کچھ سوالات پارٹی (پی ٹی آئی کے رہنماؤں) کی جانب سے بھجوائے گئے تھے۔ ان سوالات کے حوالے سے عظمی خان نے کہا، بانی نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ اور حامد خان جس کو کہیں گے پی ٹی آئی اسکو سپورٹ کرے گی ۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم...
مزاحمتی محاذ کیساتھ منسلک لبنانی پارلیمانی اتحاد کے رکن نے اعلان کیا ہے کہ لبنان، امریکی حکم نامے و غاصب صیہونی رژیم کی دھمکیوں کے سامنے کبھی نہ جھکے گا اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی محاذ کے ساتھ منسلک اتحاد الوفاء للمقاومۃ کے رکن حسین جشی نے شہر صرفند میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں تاکید کی ہے کہ غاصب صیہونیوں کی جانب سے 66 دنوں تک جاری رہنے والی جارحانہ جنگ؛ تمام تباہی و بربادی، نقصانات اور اہم رہنماؤں و شخصیات خصوصا شہید سید مقاومت و سیکرٹری جنرل شہید سید صفی الدین کو نشانہ بنانے کے باوجود بھی، عوامی ارادے کو توڑنے یا ان کے استحکام کو کمزور بنانے سمیت اپنے تمام بنیادی مقاصد کے حصول میں...
کانگریس رکن پارلیمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو اپنے خاندان اور دوستوں سے رابطے کے دوران مکمل رازداری حاصل ہونی چاہیئے لیکن مودی حکومت مسلسل لوگوں کی ہر حرکت پر نظر رکھنے کی کوشش کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شعبۂ ٹیلی مواصلات کی جانب سے تمام نئے موبائل فونز میں "سنچار ساتھی" ایپ کو لازمی طور پر پری انسٹال کرنے اور اسے ڈلیٹ یا ڈس ایبل نہ کئے جانے کے حکم کے بعد سیاسی ردِعمل مزید شدید ہوگیا ہے۔ حکمنامے میں واضح کیا گیا تھا کہ یہ ایپ ہر نئے ڈیوائس کے ابتدائی سیٹ اپ میں نمایاں طور پر نظر آنا چاہیئے اور اسے غیر فعال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکومت کا موقف ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض: سعودی عرب نے فلسطینی خزانے کی مالی مدد کے لیے نوے ملین ڈالر کی نئی گرانٹ فراہم کر دی ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق یہ رقم عمان میں سعودی سفارت خانے میں وزیر منصوبہ بندی و بین الاقوامی تعاون اسطفان سلامہ نے سعودی سفیر برائے اردن اور ریاست فلسطین کے غیر مقیم کمشنر شہزادہ منصور بن خالد بن فرحان آل سعود سے ملاقات کے دوران وصول کی۔سعودی عرب کی یہ معاونت دو ہزار پچیس میں فلسطینی اتھارٹی کی مسلسل حمایت کا حصہ ہے فلسطینی نائب صدر حسین الشیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی گرانٹ مشکل معاشی حالات میں فلسطینی مالی استحکام کو مضبوط کرے گی اور اس سے بنیادی شعبوں میں بہتری آئے گی۔انہوں نے فلسطینی...
وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہم ہراسانی کا شکار بننے والی خواتین کی مشکلات کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔صنفی بنیاد پر تشدد کے حوالے سے اقوام متحدہ کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ٹیکنالوجی زندگی آسان بناتی ہے لیکن کبھی کبھار مشکلات کا شکار بھی کردیتی ہے۔ دھمکیاں دینے سے ایوان فتح نہیں ہوتے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑوفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ دھمکیاں دینے سے ایوان فتح نہیں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں لاکھوں خواتین ڈیجیٹل ہراسانی کا شکار ہوتی ہیں، پاکستان نے خواتین کے ہراساں کرنے کے معاملے...
علیمہ اور عظمٰی خان(فائل فوٹو)۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ اب ہمارا لائحہ عمل ہے کہ منگل کے دن فیملی کے 6 ممبرز کی ملاقات ہونی چاہیے۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جمعرات کو 6 پارٹی لیڈرز کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہونی چاہیے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے حوالے سے عدالتی آرڈرز موجود ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی دوسری ہمشیر عظمٰی خان نے کہا کہ بانی کی صحت بلکل ٹھیک ہے، 4 ہفتوں سے بانی پی ٹی آئی کو کسی سے ملنے نہیں دیا گیا، بشریٰ بی بی کو بھی قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ عظمیٰ خان کی بانی پی ٹی آئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات ان کا جائز حق ہے کیونکہ وہ سیاسی کردار نہیں رکھتیں جبکہ جیل میں سیاسی ملاقاتیں فی الحال ممکن نہیں ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرافیصل واوڈا نے کہا کہ غیر سیاسی اہلِ خانہ کو ملنے سے روکنا اصولی طور پر درست نہیں اور خوشی ہے کہ یہ قدم اٹھا لیا گیا۔فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے گزشتہ روز ہی مشورہ دیا تھا جس کاآج فائدہ ہوگیا، سیاسی تنازعات میں دو قدم پیچھے اور ایک قدم آگے بڑھنے کی حکمتِ عملی ہی سیاسی حل کی طرف لے جاتی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: فرانسیسی صدر نے پیرس کے ایلیزے پیلس میں یوکرینی صدر کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ روس اور یوکرین کے درمیان کسی بھی امن منصوبے کو صرف یوکرین اور یورپ دونوں کے مذاکرات میں شامل ہونے کے ساتھ ہی حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔چائنا ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور دیگر یورپی رہنماؤں نے واضح طور پر یوکرینیوں اور یورپیوں کے بغیر یوکرین میں امن معاہدے کے مذاکرات کو مسترد کر دیا ہے ۔فرانسیسی صدر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ منجمد روسی اثاثوں، سلامتی کی ضمانتوں اور یوکرین کے یورپی یونین میں ممکنہ الحاق سمیت مسائل پر صرف یورپیوں کے...
برطانیہ کی قومی سلامتی کو چین سے خطرہ،موقف پر قائم ہوں،دوسری بڑی عالمی معیشت کو نظرانداز کرنا غیردانشمندانہ ہوگا: کیئراسٹارمر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ چین برطانیہ کے لیے قومی سلامتی کا خطرہ ہے، تاہم وہ چین کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے فیصلے پر قائم ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن میں ایک شان دار ضیافت کی تقریب سے خطاب میں کیئر اسٹارمر نے کہا چین کے ساتھ مضبوط کاروباری تعلقات برطانیہ کے قومی مفاد میں ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کو حالیہ برسوں میں جاسوسی کے الزامات نے متاثر کیا، برطانیہ کی سلامتی اوّلین ترجیح ہے اور اس پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ لیبر کے اقتدار میں آنے کے بعد کم از کم 4 برطانوی وزرا چین کا دورہ کر چکے ہیں، برطانیہ کی آخری وزیر اعظم تھریسامے تھیں جنھوں نے...
پاکستان نے سمندری کارگو کے ذریعے 200ٹن انسانی امدادی سامان سری لنکا روانہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان نے سمندری کارگو کے ذریعے 200 ٹن انسانی امدادی سامان سری لنکا روانہ کیا ہے۔طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ امدادی سامان سے تباہ کن سمندری طوفان ڈِٹواہ کے بعد سری لنکا میں امدادی سرگرمیوں میں مدد ملے گی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد میں امدادی سامان کے روانگی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، سری لنکا کے ہائی کمشنر سری لنکا برائے پاکستان ایڈمرل رویندرا سی،وجے گنارتنے نے شرکت کی۔وزارتِ خارجہ اور...
سٹی42: پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے بانی نے ایک بار پھر کھلم کھلا پاکستان کے ساتھ کھلی جنگ تک جانے والے پڑوسی ملک افغانستان کی کھلی حمایت کر دی اور الٹا پاکستان کی مذمت کر دی۔ اڈیالہ جیل مین آج پی ٹی آئی کے بانی کے ساتھ ان کی بہن عظمیٰ خان کی ملاقات کروائی گئی۔ اس ملاقات کے بعد بانی کی بڑی بہن علیمہ خان نے میڈیا کے نماندوں سے باتین کین اور کہا، انہین جو کچھ عظمیٰ خان نے عمران خان سے ملاقات میں ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتایا ہے وہ میڈیا کو بتا رہی ہیں۔ علیمہ خان نے انکشاف کیا، "بانی پی ٹی آئی کو افغانستان معاملے پر...
فائل فوٹو، وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی میں اضافہ بہتر کاروبار اور مضبوط معیشت سے ہی ممکن ہے۔ٹیکس شعبے میں اصلاحات کے ورکنگ گروپ سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ٹیکس دینے والے کاروباری حضرات اور کمپنیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے ماہرین نے جامع تجاویز دی ہیں، جنہیں قابلِ عمل بنانے کے لیے وزیر خزانہ کی صدارت میں کمیٹی بنا رہے ہیں۔ شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ حکومت پہلے دن سے برآمدات میں اضافے کے لیے معاشی ترقی کے اقدامات کر رہی ہے۔ طویل مدتی اقدامات کے ذریعے ملک میں کاروبار کو بہتر اور مسابقتی بنانا چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے نجی شعبے...
تصویر سوشل میڈیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پیٹرول مقابلے کے شرکا نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دنیا کے سب سے مشکل فوجی مقابلوں میں شاندار کارکردگی پر ٹیم کو مبارکباد دی اور شرکاء کی جسمانی برداشت، حکمت عملی میں مہارت اور بہترین ٹیم ورک کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ پاکستان آرمی کی اعلیٰ روایت کی عکاس ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ٹیم کی محنت اور سخت تربیت کو سراہا اور کہا کہ ٹیم کی کامیابی قوم کےلیے فخر کا باعث بنی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ٹیم نے پاکستان آرمی کے معیار اور کارکردگی کے عزم کو مزید...
سٹی42: پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں قید بانی نے اپنی بہنوں کے ساتھ ملاقات میں پاکستانیوں کو "آزادی کے لئے لڑنے" کی کال دے دی۔ پی ٹی آئی کے بانی کی بہن عظمی خان نے اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بانی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی آزادی کے لیے لڑنا ہو گا۔ آپ ان کی نسلوں کے غلام بنیں گے۔ بانی کی بظاہر غیر سیاسی بہن عظمیٰ خان نے میڈیا کیمروں کے سامنے کسی ماہر سیاستدان کی طرح تقریر کرتے ہوئے بتایاکہ پی ٹی آئی کے بانی نے کہا ہے کہ کوئی آپشن نہیں سوائے آواز اٹھانے کے۔بانی نے کہا کہ لینڈ مافیا سمیت تمام مافیاز،مینڈیٹ چوروں...
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ترک وزیر توانائی کی میٹنگ؛ ترک پیٹرولیم کمپنی کا دفتر پاکستان میں کھولا جائے گا
سٹی 42: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ترک وزیر توانائی الپرسلان بیرکتار کی وفود کی سطح پر میٹنگ ہوئی ۔ دو طرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے ہدف میں توانائی و مائننگ اہم کردار ادا کریں گے۔ میٹنگ میں کہا گیا کہ ترک پیٹرولیم کمپنی کا اسلام آباد میں دفتر اسی ماہ کھولا جائے گا ۔اسلام آباد دفتر میں دس ترک ماہرین سمیت مقامی عملہ بھی تعینات ہوگا۔پاکستان اور ترکیہ کا تیل و گیس اور مائننگ سیکٹر میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اللہ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ترک وزیر توانائی نے کہا تیل و گیس تلاش میں ترکیہ کی پاکستان میں پہلے...
خاتمالانبیاء ہیڈکوارٹڑ کے سنٹر برائے تعمیر و ترقی کے علوم و فنون سرکاری اور نجی شعبوں کو منتقل کیے جائیں، جنرل عبدالرحیم موسوی
خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف سید عبدالرحیم موسوی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ہیڈکوارٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور قریب سے ان منصوبوں کے نفاذ کے عمل کا جائزہ لیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ خاتمالانبیاء (ص) ہیڈکوارٹر کے اقدامات کو شایستہ انداز میں عظیم ایرانی قوم تک پہنچایا جانا چاہیے تاکہ محترم ایرانی عوام اس بڑے اقدام سے باخبر ہوں اور جان لیں کہ دشمن کی تبلیغات محض جھوٹ ہے۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف سید عبدالرحیم موسوی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ہیڈکوارٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور قریب سے ان منصوبوں...
ویب ڈیسک : ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ہر دور میں مضبوط دفاعی لائن ثابت ہوئی، رافیل طیاروں کی صلاجیت پاک فضائیہ کےسامنے صفر ثابت ہوئی، مئی میں ہونے والے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کو شکست دی۔ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا معرکہ حق میں کامیابی پاکستان ائیر فورس کی بہترین کاکردگی کا مظہر ہے،10 مئی کو دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا 10 مئی کو ہم نے دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا، آپریشن بنیان مرصوص...
ملاقات میں وفد نے علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن کے عوام کو درپیش مشکلات سے کور کمانڈر کو آگاہ کیا۔ کور کمانڈر نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام سے بات کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے سینئیر نائب صدر علامہ دبیر حسین کی قیادت میں ایک وفد نے کور کمانڈر 12 کور میجر جنرل راحت نسیم سے ملاقات کی۔ جس میں شیعہ ہزارہ قوم کو درپیش مشکلات و دیگر مسائل پر گفتگو ہوئی۔ شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے بیان کے مطابق وفد میں شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کے علاوہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر رمضان ہزارہ بھی شامل تھے۔ اس موقع پر وفد نے کہا کہ ہزارہ قبرستان بہشت زینب (س) کی زمین...
جسٹس مبین لاکھو نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ کیا کسی نے تحریری طور پر شکایت درج کروائی؟ جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ کسی نے شکایت نہیں کی، عوامی ردعمل پر ازخود کارروائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور خاندان کے 12 افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے کیس میں تفتیشی افسر سے ایک ہفتے میں پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت پر سابق صدر ملکت ڈاکٹر عارف علوی کے صاحبزادے اور بہو پیش ہوئے، عدالت نے تفتیشی افسر این سی سی آئی اے کو درخواست گزاروں کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیا۔ مذہبی منافرت کے الزامات کے تحت ازخود کارروائی پر...
راولپنڈی: ( نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم جس طرف بھی ہوں بانی کے لیے ہی سب کر رہے ہیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی طور پر ہونا چاہیے، بانی کی ایک بہن کو اجازت مل گئی بہت اچھی بات ہے۔ بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم ہیں ان کا حق ہے ملاقات ہو، اچھی بات ہے بچوں سے بات ہوجائے بانی کی، حالات کو اب بہتری کی طرف جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہر وقت ڈنڈا اٹھا کر مسائل حل نہیں...
وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ 2018ء سے کراچی کے ماسٹر پلان پر عملدرآمد نہیں ہو سکا ہے، واٹر کمیشن نے بھی شہر کا ماسٹر پلان نوٹیفائی کرنے کا کہا تھا، ساڑھے 3 کروڑ آبادی کا شہر ہے، لیکن ماسٹر پلان پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے کراچی اسٹرٹیجک ڈویلپمنٹ پلان 2020ء پر عملدرآمد سے متعلق درخواست پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سے جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس عدنان اقبال چوہدری کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی آئینی بینچ کے روبرو کراچی اسٹرٹیجک ڈویلپمنٹ پلان 2020ء پر عملدرآمد سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ 2018ء سے کراچی کے ماسٹر پلان پر...
کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا کہ ہم آلودگی، ایس آئی آر اور کئی دیگر اہم موضوعات پر ایوان میں بحث کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن مودی حکومت کسی بھی موضوع پر بحث کیلئے راضی نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی مختلف ریاستوں میں جاری ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے خلاف کانگریس سڑک اور پارلیمنٹ دونوں جگہ آواز اٹھاتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ کانگریس کے سرکردہ لیڈران آج پارلیمنٹ احاطہ میں ایس آئی آر کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے نظر آئے اور پھر راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر ملکارجن کھڑگے نے ایس آئی آر معاملہ پر اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے بحث کرانے کا زوردار مطالبہ رکھا۔ کانگریس کمیٹی کے...
—فائل فوٹو پنجاب حکومت نے غیر قانونی مائننگ روکنے کے لیے مائنز اینڈ منرلز فورس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اس حوالے سے مائنز اینڈ منرلز فورس قائم کرنے کے قانون کا بل تیار کر لیا گیا، پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے پنجاب مائنز اینڈ منرلز بل 2025ء کی منظوری دے دی۔فورس کے قیام کا مقصد مائنز اینڈ منرلز سیکٹر میں شفاف اور جدید نظام کا قیام ہے، نئے قانون میں لائسنسنگ، نگرانی اور مائننگ آپریشنز کے سخت قواعد شامل کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے خیبرپختونخوا؛ دریائے سندھ اور کابل کے کناروں پر سونے کی تلاش پر پابندی خیبر پختونخوا حکومت کی غیر قانونی کان کنی پر پابندی عائد بل کے متن کے مطابق ایکسپلوریشن، پروسپیکٹنگ اور مائننگ...
کراچی:(نیوزڈیسک) سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی نے ای چالان کے جرمانے زیادہ ہونے کی قرارداد پیش کردی، شرجیل میمن نے اعتراض اٹھایا کہ معاملہ کورٹ میں ہے جماعت اسلامی یہاں کیسے لے کر آگئی؟جس پر اسپیکر نے قرارداد کو مسترد کردیا۔ جماعت اسلامی کے رکن فاروق احمد نے ای چالان سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی۔ محمد فاروق نے کہا کہ پنجاب میں کم جرمانے لیے جاتے ہیں جبکہ کراچی میں زیادہ جرمانے وصول کیے جا رہے ہیں۔ شرجیل میمن نے ایوان کو بتایا کہ میرے بھائی کو پتہ نہیں کس نے قرارداد لکھ کر دی ہے، اس میں تضاد ہے، کہتے ہیں قوانین پر عمل نہیں ہورہا اور کہتے ہیں جرمانے بھی کم کریں۔ حکومت کہتی...