2025-09-18@04:34:57 GMT
تلاش کی گنتی: 776

«سفارتی کوشش»:

(نئی خبر)
    پشاور ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کو دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دے دی۔ پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے رہنما شہریار آفریدی کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبدالفیاض پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ پشاور ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کو دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دے دی، عدالت عالیہ نے شہریار آفریدی کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ درخواست گزار کے وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت عالیہ کو آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت کی رپورٹ آئی ہے، شہریار آفریدی پر 9 مقدمات ہیں۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا پہلے رپورٹ میں 8...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر بشری انجم بٹ کو کامیاب سفارتی امن مشن پر مبارکباد دی ہے۔(جاری ہے) منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹر بشری انجم بٹ کو کامیاب امن مشن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،سینیٹر بشری انجم بٹ نے توصیفی کلمات پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ سینیٹر بشری انجم بٹ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی زرداری کی سربراہی میں مختلف ممالک کادورہ کرنے والے وفد میں شامل تھیں۔
    جی سیون اجلاس نے بھارت کو سفارتی سطح پر تنہا ثابت کردیا، کینیڈا میں شریک ممالک کے سربراہان کی موجودگی میں بھارتی وزیراعظم مودی غیر حاضر رہے، بین الاقوامی میڈیا نے بھی جی سیون اجلاس کی کوریج میں بھارت کا نام اور پرچم  منظر سے غائب کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جی سیون اجلاس میں بھارت کو اس کے جارحانہ رویے کے پیش نظر سامنے نہیں لایا گیا، جی سیون اجلاس میں بھارتی وزیراعظم کو مدعو کرنا صرف رسمی کارروائی تھی۔ قبل ازیں مودی کی کوششوں کے باوجود ان کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات نہ ہوسکی۔ بھارت کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے پر بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھنے لگیں، آل انڈیا ترنمول کانگریس کے رہنما جواہر سرکار نے...
    جی 7اجلاس نے بھارت کو سفارتی سطح پر تنہا ثابت کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جی 7اجلاس میں بھارت کی سفارتی تنہائی عیاں،جی 7اجلاس نے بھارت کو سفارتی سطح پر تنہا ثابت کردیا،کینیڈا میں شریک ممالک کے سربراہان کی موجودگی میں بھارتی وزیراعظم مودی غیر حاضر بین الاقوامی میڈیا نے بھی جی 7 اجلاس کی کوریج میں بھارت کا نام اور پرچم منظر سے غائب کردیا،جی 7 اجلاس میں بھارت کو اس کے جارحانہ رویے کے پیش نظر سامنے نہیں لایا گیا،جی 7 اجلاس میں بھارتی وزیراعظم کو مدعو کرنا صرف رسمی کارروائی ہے ،اس سے قبل مودی کی کوششوں کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات نہ ہوسکی، مودی کا بھارت کو...
      اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان, سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت نے متوازن بجٹ دیا ، ملازمین سمیت کئی شعبوں کوریلیف دینے کی کوشش کی گئی ، دفاعی بجٹ میں اضافہ بروقت ہے، پوری قوم افواج پاکستان کومضبوط دیکھناچاہتی ہے، اتحادی حکومت نے متفقہ طور پر معاشی اورسفارتی سطح پر کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ منگل کو قومی اسمبلی میں بجٹ پربحث میں حصہ لیتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہاکہ حکومت کی معاشی ٹیم کے ارکان کی تجاویز نوٹ کر رہے ہیں، موجودہ حالات میں حکومت نے متوازن بجٹ دیا ہے، ملازمین سمیت کئی شعبوں کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے چیئرمین و مرکزی رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر عرفان صدیقی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے لیے مختص فنڈز میں واضح اور خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنی تحریری تجاویز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے اعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں مسلسل کمی کی جا رہی ہے، جو کہ ایک تشویشناک رجحان ہے۔ یہ بھی پڑھیں وفاقی بجٹ منظور کروانا ہے تو حکومت ہمارے مطالبات مانے، پیپلز پارٹی نے شرائط رکھ دیں ان کا کہنا تھا کہ جامعات، تحقیقی اداروں اور طلبہ کی تعداد میں اضافے...
    وفاقی بجٹ پر حکومتی اراکین بھی ناخوش، سینیٹر عرفان صدیقی کا تعلیمی فنڈز میں اضافے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:نئے وفاقی بجٹ 26-2025 پر نہ صرف اپوزیشن بلکہ حکومتی اراکین پارلیمنٹ بھی ناخوش دکھائی دے رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے وفاقی بجٹ میں تعلیم خصوصاً اعلیٰ تعلیم کے لیے مختص فنڈز کو ناکافی قرار دیتے ہوئے بجٹ میں اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو تحریری تجاویز جمع کروائیں، جن میں کہا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں گزشتہ پانچ سالوں سے کوئی اضافہ نہیں ہوا، جو انتہائی تشویشناک ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے مطالبہ...
    بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین سوہنی کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپریشن سندور میں بھارت کے کتنے طیارے تباہ ہوئے؟ جس پر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر میں  نے آپ کو تعداد بتا دی تو بھارتی حکومت میرے پیچھے پڑ جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن سندور کے بعد پاکستان کا پروفائل بہت بڑھ گیا ہے، اگر پاکستان صرف اپنی گورنس بہتر بنا لے تو پاکستان چین کے ساتھ مل کر بھارت کو حکمت عملی کے تحت تنہا  کردیں گے۔ بھارتی صحافی کا سوال؛ آپریشن سندور میں بھارت کے کتنے طیارے تباہ ہوئے؟پراوین سوہنی؛ اگر میں نے آپکو تعداد بتا دی تو...
    امریکا نے سفارتی عملے کو اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز امریکا نے اسرائیل میں اپنے سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کی اجازت دے دی۔ ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کے عملے کو اسرائیل چھوڑنے یا اگلے نوٹس تک محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ۔ تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتی مشنزکھلے رہیں گے ۔ سفارتخانے نے امریکی شہریوں کو بھی اپنی مدد آپ کے تحت اسرائیل چھوڑنے کا کہہ دیا ۔ برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو اسرائیل کا سفر کرنے سے روک دیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں جو بداعتمادی،تناؤ،ٹکراو اور الزام تراشیوں کا جو ماحول تھا، اس میں اب دونوں اطراف سے سفارتی محاذ پر بہتری کے نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔یہ نئے مثبت امکانات دونوں ممالک سمیت خطہ میں موجود کشیدگی کے خاتمہ یا بہتر تعلقات کی بحالی میں خاص اہمیت رکھتے ہیں ۔ حالیہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کوششوں کے بعد یہ اتفاق رائے کا سامنے آنا کہ ہم دونوں ممالک سفارتی تعلقات کی بنیاد پر درپیش مسائل پر بات چیت اور سیاسی حل نکالنے کی کوشش کریں گے، اہم پیش رفت ہے۔کیونکہ اس وقت پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری کا ایک اہم راستہ ہماری اپنی داخلی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی یا دہشت گردی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فادرز ڈے پر خصوصی پیغام میں کہاہے کہ والدسائبان کی مانندخود دھوپ سہہ کر اپنی اولاد کو سائے میں رکھتا ہے۔  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاکہ باپ وہ ہستی ہے جو اولاد کو صرف جینا ہی نہیں بلکہ سر اُٹھا کر جینا سکھاتی ہے،اپنی اولاد سے محبت اور ان کے حقوق پورے کرنے والے ہر باپ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں،باپ وہ چراغ ہے جو اولاد کے ہر اندھیرے میں روشنی بنتا ہے- ایران اسرائیل جنگ؛ ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا  مریم نواز شریف نے کہاکہ میرے والد محمد نواز شریف میرے رہنما، قائد ،استاد اور طاقت ہیں،ان کی گود میرا پہلا مکتب اور اُن کا سایہ...
    دبئی مرینا میں واقع ایک بلند رہائشی عمارت میں جمعہ کی شب اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی جس پر اب قابو پا لیا گیا ہے، تاہم حیرت انگیز طور پر کئی مکینوں کو اس وقت تک آگ کا علم نہ ہو سکا جب تک وہ دھوئیں یا شور شرابے کی بدولت از خود متوجہ نہ ہوئے۔ عمارت میں آگ جمعہ کی رات قریباً ساڑھے 9 بجے لگی، مکینوں نے شکایت کی ہے کہ عمارت میں لگے فائر الارم سسٹم نے کوئی وارننگ نہیں دی، اور لوگوں کو صرف دھواں یا سڑک پر موجود فائر بریگیڈ کی موجودگی سے آگاہی ملی۔ BREAKING: A building is burning in Dubai pic.twitter.com/pePIIp7kk9 — Sulaiman Ahmed (@ShaykhSulaiman) June 14, 2025 ایک مکین نے بتایا...
    بھارت کی تمام تر سازشوں کے باوجود فیٹف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہ کرنا ایک بڑی کامیابی ہے، آپریشن " بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص " کے بعد سے پاکستان کی سفارتی پوزیشن مسلسل مضبوط ہو رہی ہے۔ ہندوتوا اور صہیونی لابی کی مشترکہ کوششیں بھی پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہیں، یہ پاکستان کی سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی پاکستان کیخلاف آئی ایم ایف میں سبکی کے بعد فیٹف (FATF) میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا جب کہ پاکستان عالمی اعتماد کے ساتھ کامیابی کی راہ پر گامزن ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے سفارتی وفد کی بھرپور کوشش رہی کہ پاکستان کو FATF کے اجلاس میں...
    لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستان کو FATF میں سفارتی فتح کیسے ملی ،عالمی برادری نےبھارتی پراپیگنڈےپر کیوں توجہ نہیں دی۔۔۔؟ اس حوالے سےاہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ آپریشن بنیان مرصوص میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے لاکھوں جتن کیے، بھارتی حکومت کی جانب سے ذرائع ابلاغ اور سفارتی سطح پر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا اور الزام تراشی کی گئی مگر عالمی برادری کی جانب سے بھارتی بیانیے کو بالکل بھی پذیرائی نہیں ملی ۔ بھارت کے سفارتی وفد کا بڑا ایجنڈا پاکستان کو ایف اے ٹی ایف (FATF) اجلاس میں ایک بار پھر گرے لسٹ میں شامل کروانے کا تھا مگر آج ہونے والے اجلاس میں پاکستان کو پہلے...
    بھارت کو آئی ایم ایف میں پاکستان کے خلاف رکاوٹ بننے میں ناکامی کی طرح فیٹف (FATF) میں بھی سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ پاکستان عالمی اعتماد کے ساتھ کامیابی کی راہ پر ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے سفارتی وفد کی بھرپور کوشش رہی ہے کہ پاکستان کو فیٹف (FATF) کے اجلاس میں ایک بار پھر گرے لسٹ میں شامل کرایا جائے ، تاہم آج ہونے والے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے بجائے رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیٹف (FATF) فیصلے کے بعد بھارت اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ اجلاس کے دوران چین نے پاکستان کے حق میں واضح مؤقف اختیار...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کی میزبانی کی درخواست کو مسترد کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ 2027، 2029 اور 2031 فائنل کی میزبانی کی درخواست کی گئی تھی، جس کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ تینوں فائنلز انگلینڈ میں ہی منعقد ہوں گے۔ ٹیلی گراف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پہلے ہی آئی سی سی کو اگلے تینوں فائنلز کی میزبانی کے منصوبے سے آگاہ کردیا ہے۔ مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی میزبانی؛ بھارت کا خواب "پاکستان" توڑے گا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے پہلے دو فائنلز کی میزبانی بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق حالیہ انسداد پولیو مہم کے دوران ملک بھر میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زاید بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔ وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر پولیو کا دورہ کرتے ہوئے حالیہ انسداد پولیو مہم کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیر صحت نے بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور پولیو کے مکمل خاتمے کیلیے بار بار ویکسینیشن ناگزیر ہے جبکہ معمول کی حفاظتی ویکسین ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ ڈاکٹر مختار بھرتھ نے واضح کیا کہ حفاظتی ٹیکوں کی کوریج میں بہتری لانا...
    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف اسرائیل کی بلاجواز اور غیرقانونی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ایران سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ان گھناؤنے حملوں کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فضائی حملے اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کے چارٹر و بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی کھلم کھلا نفی کرتے ہیں۔ عاصم افتخار نے کہا...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کاحق حاصل ہے، اسرائیل کا ایران پر حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی خودمختاری کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر میں امن و سلامتی کے لیے شدید خطرہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں نہتے شہریوں اور معصوم بچوں کو بے دردی...
    ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے جمعے کو امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ ایران اسرائیل پر اپنے حملے تیز کرے گا اور جو بھی ملک اسرائیل کے دفاع کی کوشش کرے گا اُس کے فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ایران کو بین الاقوامی قانون کے تحت اس جارحانہ حکومت کے خلاف فیصلہ کن جواب دینے کا حق حاصل ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی ملک ایران کی کارروائیوں کے خلاف اسرائیل کا دفاع کرے گا اُس ملک کے فوجی اڈے ایران کے اگلے اہداف ہوں گے۔ یہ پڑھیں: ایران کا اسرائیل پر چوتھا میزائل حملہ، 63 افراد زخمی، کئی عمارتیں تباہ اس سے قبل جمعے کے روز امریکی اور اسرائیلی...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کاحق حاصل ہے، اسرائیل کا ایران پر حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی خودمختاری کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر میں امن و سلامتی کے لیے شدید خطرہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں نہتے شہریوں اور معصوم بچوں کو بے دردی...
    پاکستانی سفارتخانے کی ایران میں پاکستانی شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ایران میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کردی۔سفارتی ذرائع کے مطابق ایران میں موجود پاکستانیوں کی تعداد تقریبا 45 سے 50 ہزار کے درمیان ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایاکہ ایران سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے ضرورت پڑی تو اقدامات کیے جائیں گے، پاکستان ایران 909 کلومیٹر لمبی سرحد پر دور دراز کے تین انٹری و ایگزٹ پوائنٹ ہیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تافتان ، گبد اور مند کے مقامات دور دراز اور سکیورٹی کے حوالے سے مشکل ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (آن لائن) بھارت کے سابق قومی سلامتی مشیر شیو شنکر مینن نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران نریندر مودی حکومت کی سفارتی و عسکری حکمت عملی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بھارت کی عالمی سطح پر اسٹریٹیجک ناکامی قرار دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بھارت کی پالیسیوں میں سنجیدگی، توازن، اور مؤثر سفارتی لچک کی کمی کو شدید خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت عالمی بیانیہ قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔ انہوں نے پہلگام واقعے اور آپریشن سندور کے تناظر میں مودی حکومت کی پالیسیوں پر سنگین سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے...
    واشنگٹن(اوصاف نیوز)72 گھنٹے اہم، اسرائیل کسی بھی لمحے ایران پر حملہ کرسکتا ہے اور اس سلسلے میں اسرائیلی حکام نے امریکا کو پیشگی اطلاع بھی دیدی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے اندر ایک بڑے آپریشن کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ دوسری جانب امریکا کو خدشہ ہے کہ اسرائیلی حملے کی صورت میں ایران عراق میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اسی تناظر میں امریکا نے مشرق وسطیٰ میں موجود اپنے غیر سفارتی عملے اور فوجی اہلکاروں کے خاندانوں کو فوری طور پر وہاں سے نکلنے کی اجازت دے دی ہے۔ پینٹاگون کے مطابق اہل خانہ کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے۔ ایرانی وزیر دفاع نے خبردار کیا...
    واشنگٹن: امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کسی بھی لمحے ایران پر حملہ کرسکتا ہے اور اس سلسلے میں اسرائیلی حکام نے امریکا کو پیشگی اطلاع بھی دے دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے اندر ایک بڑے آپریشن کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ دوسری جانب امریکا کو خدشہ ہے کہ اسرائیلی حملے کی صورت میں ایران عراق میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: جنگ مسلط کی گئی تو امریکی اڈے نشانے پر ہوں گے، ایرانی وزیر دفاع اسی تناظر میں امریکا نے مشرق وسطیٰ میں موجود اپنے غیر سفارتی عملے اور فوجی اہلکاروں کے خاندانوں کو فوری طور پر وہاں سے نکلنے...
    برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ غزہ پر حکومتی موقف سے متفق نہ ہونے والے فارن آفس کے ملازمین مستعفی ہونے پر غور کرسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فارن آفس کے 300 سے زائد ملازمین نے غزہ پر اسرائیلی طرز عمل کے حوالے سے حکومتی تعاون پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملازمین نے اپنے خدشات کا اظہار فارن سیکریٹری ڈیوڈ لیمی کے نام ایک خط میں کیا تھا۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ ملازمین نے اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت اور اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کرنے کا معاملہ اٹھایا تھا۔ فارن آفس کا کہنا ہے کہ عملے کے پاس تحفظات کے اظہار کا نظام...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 2025-26ء کیلئے 17 ہزار 573ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا جس میں 6501ارب روپے خسارہ ہے، 8207 ارب سود کی ادائیگی پر خرچ ہونگے، دفاع کیلئے 2550 ارب مختص کیے گئے ہیں، حکومتی اخراجات 16286ارب روپے، پی ایس ڈی پی کیلئے 1000ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، وصولیوں کا تخمینہ 14,131 ارب روپے ہے جس میں صوبوں کا حصہ 8,206ارب روپے رکھا گیا ہے، سود کی ادائیگی پر 8,207ارب روپے جبکہ پنشن اخراجات کیلئے 1,055 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، غیر ٹیکس محصولات 5,147ارب روپے ہوگا، آئندہ مالی سال 2025-26 کیلئے معاشی شرح نمو(جی ڈی پی) کا ہدف 4.2 فیصد جبکہ مہنگائی کی شرح 7.5 فیصد رہنے کی...
    میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ ملازمین نے اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت اور اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کرنے کا معاملہ اٹھایا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ غزہ پر حکومتی موقف سے متفق نہ ہونے والے فارن آفس کے ملازمین مستعفی ہونے پر غور کرسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فارن آفس کے 300 سے زائد ملازمین نے غزہ پر اسرائیلی طرز عمل کے حوالے سے حکومتی تعاون پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملازمین نے اپنے خدشات کا اظہار فارن سیکریٹری ڈیوڈ لیمی کے نام ایک خط میں کیا تھا۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ ملازمین نے اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت اور اسرائیل کی جانب...
    حکومت نے آئی ایم ایف کو پرانی گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسز کم کرنے کی تجویز دے دی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں 5 سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی تجویز  ہے جب کہ گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی بھی مرحلہ وار ختم کرنے کے ساتھ ریگولیٹری ڈیوٹیز میں بھی کمی کی سفارش ہے۔ کسٹمز ایکٹ کے پانچویں شیڈول میں اصلاحات کی تجویز ہے، آٹو سیکٹر پر نئی ریگولیٹری ڈیوٹیز لاگو نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ پرانی گاڑیوں پر ٹیرف سالانہ 10 فیصد کم کرنے کی تجویز ہے۔ آٹو سیکٹر پر نان ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے کی سفارش ہے اور 2030 تک آٹو سیکٹر پر اوسط ٹیرف 6 فیصد سے کم...
    وفاقی بجٹ 26-2025ء میں حکومت نے نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت پرانی گاڑیاں سستی کرنے پر غور شروع کردیا۔ حکومت نے آئی ایم ایف کو پرانی گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسز کم کرنے کی تجویز دے دی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں 5 سال پرانی گاڑیوں کی درآمد اور گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹیز میں بھی کمی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کسٹمز ایکٹ کے پانچویں شیڈول میں اصلاحات کی تجویز اور آٹو سیکٹر پر نئی ریگولیٹری ڈیوٹیز لاگو نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پرانی گاڑیوں پر ٹیرف سالانہ 10 فیصد کم کرنے کی تجویز اور آٹو سیکٹر...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا۔ عیدالاضحیٰ کا پہلا دن فرنٹ لائن پر موجود سپاہیوں کے ساتھ گزارا، ایل او سی پہنچنے پر کمانڈر راولپنڈی کور نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کا آغاز عید کی نماز سے ہوا، نماز عید کی ادائیگی کے بعد پاکستان کے دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ وطن عزیز کے دفاع کیلئے عظیم قربانیاں دینے والے شہداء کیلئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹس ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20  میں ایک ہی کپتان مقرر کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو کپتان بنانے پر غور تیز کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان مکمل مشاورت کے بعد سلمان علی آغا کو قومی ٹیم کی قیادت سونپنے پر اتفاق ہوچکا ہے اور اس کا باضابطہ اعلان عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد متوقع ہے۔سلمان علی آغا نے حالیہ دورہ زمبابوے میں کپتان کی حیثیت سے ٹیم کی نمائندگی کی اور وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان محمد رضوان کو آرام دیا گیا...
    لندن: پاکستانی اعلیٰ سطح وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ برطانیہ میں بھارتی وفد کی پاکستان مخالف کوششیں ناکامی سے دوچار ہوئیں، کیونکہ ان کا ایجنڈا مبہم اور ناقابل فہم تھا۔ برطانوی دارالحکومت میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے بتایا کہ بھارتی وفد کی آمد کا مقصد پاکستان کے خلاف بیانات اکٹھے کرنا تھا، مگر وہ اس میں مکمل طور پر ناکام رہے۔ ان کے مطابق بھارتی وفد کی پوزیشن نہ صرف کمزور تھی بلکہ ان کا مقصد بھی کسی کو واضح طور پر سمجھ نہیں آیا۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد برطانوی حکام کو بھارت کی جانب سے کیے جانے والے منفی پروپیگنڈے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: اسرائیلی وزیر دفاع یوآف گیلنٹ (Israel Katz) نے اسرائیلی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی امدادی کشتی میڈلین کو غزہ پہنچنے سے قبل روک دے، یہ کشتی اسرائیلی ناکہ بندی توڑ کر غزہ کے مظلوم شہریوں تک امدادی سامان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈلین کشتی اس وقت مصر کے ساحل کے قریب موجود ہے اور غزہ کی جانب بڑھ رہی ہے، کشتی میں معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، یورپی پارلیمان کی رکن ریما حسن اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے 12 افراد سوار ہیں، امدادی مشن کا آغاز 6 جون کو اطالوی جزیرے سسلی سے کیا گیا تھا۔اسرائیلی وزیر دفاع نے سخت لہجہ اختیار...
    پاکستان کے ریسلر اطہر زاہد نے بھارتی حریف سمرت ویرندر کو شکست دے کر عالمی چیمپئن شپ ٹائٹل کا دفاع کرلیا۔ 29 سالہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اطہر زاہد زاہد نے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں عیدالاضحیٰ کے روز منعقدہ عالمی ریسلنگ گرینڈ ایونٹ میں بھارتی ریسلر سمرت ویرندر کو شکست دے کر انٹرنیشنل چیمپئن شپ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔ اطہر زاہد نے فتح کے بعد کہا کہ یہ جیت پاکستان اور اس کے 25 کروڑ عوام کے لیے عید کا تحفہ ہے، میں عید کے موقع پر اپنے گھر اور خاندان سے دور تھا لیکن یہ سب پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے لیے کیا۔
    چین نے پاکستان کو ففتھ جنریشن J-35 اسٹیلتھ طیارے اور جدید ترین HQ-19 ڈیفنس سسٹم دینے کی پیشکش کردی۔ حکومت پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ سے وزیراعظم شہباز شریف کے دور حکومت میں حاصل کی جانے والی سفارتی کامیابیاں جاری کی گئیں۔ حکومت کے مطابق شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان نے کئی عظیم سفارتی کامیابیاں حاصل کیں جن میں چین کی جانب سے 40 ففتھ جنریشن J-35 اسٹیلتھ طیارے، KJ-500 اواکس اور HQ-19 ڈیفنس سسٹم کی پیشکش شامل ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ چین سے 3.7 ارب ڈالر قرض کی مؤخر ادائیگی بھی شامل ہے جبکہ ہواوے کے تعاون سے 100000 پاکستانیوں کو AI اور IT میں تربیت دی جائے گی۔ Post Views: 4
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کی صدارت پر فائز ہوگیا۔پاکستان قرارداد 1988 کے تحت طالبان سے متعلق پابندیوں کی نگرانی کرے گا، پاکستان قرارداد 1373 کے تحت یو این انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب چیئر مقرر ہوا ہے۔پاکستان سلامتی کونسل کی غیر رسمی ورکنگ گروپس کی کو چیئرشپ بھی سنبھالے گا۔(جاری ہے) پاکستان دستاویزات اور پابندیوں سے متعلق امور میں رہنمائی کرے گا۔دفتر خارجہ کے مطابق تقرریاں پاکستان کی انسداد دہشتگردی کوششوں پر عالمی برادری کے اعتماد کا مظہر ہیں، پاکستانی قوم کی عظیم قربانیوں کے اعتراف کے طور پر یہ کامیابی ان کے نام کرتے ہیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ...
    بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ایک نمائندے نے کہا کہ چین جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر تجارت، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کے ذریعے صنعتی اور سپلائی چین کے شعبوں میں تعاون کرنے، نیز عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی حفاظت، استحکام اور فعالیت کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔جمعہ کے روز چینی وزارت تجارت کے نائب وزیر یان ڈونگ نے کہا کہ اسٹرکچرل انتظامات کے حوالے سے، چین خواہاں جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ نئے “دو طرفہ سرمایہ کاری کی ترغیب اور تحفظ کے معاہدے” پر دستخط کرنے یا موجودہ معاہدوں کو اپ گریڈ کرنے، نیز تجارت کی ہمواری، صنعتی و سپلائی چین اور ای کامرس جیسے شعبوں میں تعاون کے یادداشتوں پر مذاکرات کرنے کے...
    واشنگٹن: ششی تھرور کی سربراہی میں کل جماعتی بھارتی سفارتی وفد کو بھارتی شہریوں نے امریکی دارالاحکومت میں گھیرلیا۔  احتجاج کرنے والے سکھوں کو دیکھ کر بھارتی وفد کے ارکان پارکنگ ایریا میں چھپ گئے، بھارتی وفد کو پارکنگ ایریا سے نکلنے کے لیے پولیس طلب کرنی پڑی۔   خیال رہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران جب کسی بھی ملک نے بھارت کی حمایت نہیں کی تب نئی دہلی کو احساس ہوا کہ وہ پوری دنیا میں تنہائی کا شکار ہو گیا ہے۔  اپنی عالمی سفارت کاری کو ناکامی سے نکالنے کے لیے بھارت نے ایک اعلیٰ سطح کا کُل جماعتی وفد دنیا بھر میں روانہ کر رکھا ہے جس کا کام دنیا کو بھارتی مؤقف کا یقین...
    بھارتی وفد کو دنیا بھر کے سامنے ایک بار پھر سے شرمندگی اٹھانا پڑی، امریکا کے دورے پر گئے بھارتی وفد کو پارکنگ میں چھپنا پڑگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ششی تھرور کی سربراہی میں بھارتی وفد کو واشنگٹن میں بھارتی شہریوں نے گھیرلیا، احتجاج کرنیوالے سکھوں کو دیکھ کر ششی تھرور اور دیگر پارکنگ میں چھپ گئے، بھارتی وفد میڈیا کا سامنا بھی نہ کرسکا۔ احتجاج کرنے والے سکھوں سے بچنے کے لیے بھارتی وفد نے پولیس کی مدد طلب کرلی۔ خالصتان کے سکھ ایک بار پھر چھا گئے ????????انڈین وفد کی امریکہ آمد پر خالصتان پرو موومنٹ(SFJ) نے انڈین وفد کو گھرلیا، انڈین رکن پارلیمنٹ ششی تھرور اور ہندوستانی وفد کے ارکان کو گیراج میں *کچرے کے ڈھیر...
    سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان 2025 میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی طالبان پابندیوں کی کمیٹی کی صدارت کرے گا۔ پاکستان 1988 طالبان پابندیوں کی کمیٹی کی صدارت کرے گا، جو طالبان سے وابستہ افراد، گروہوں، اداروں اور تنظیموں پر اثاثے منجمد کرنے، سفر پر پابندی لگانے اور اسلحہ کی پابندی عائد کرنے کی ذمہ دار ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق1988  طالبان پابندیوں کی کمیٹی کا مقصد افغانستان میں امن، استحکام اور سلامتی کو لاحق خطرات کا تدارک ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق گیانا اور روس 1988 طالبان پابندیوں کی کمیٹی کے نائب صدور ہوں گے۔ پاکستان 15 رکنی سلامتی کونسل کی انسدادِ دہشت گردی کمیٹی کا نائب صدر بھی ہوگا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ سلامتی کونسل...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے چیئرمین بلاول بھٹو کی سفارتی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی دعوت پر بھارت مذاکرات کی ٹیبل پر آئے،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے بین الاقوامی فورمز پر پانی،کشمیر اور دہشت گردی کے ایشوز اٹھائے ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے واضح کیا کہ خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہوا ہے،جنوبی ایشیاء کے امن کو مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے بیانات شکست خوردہ شخص کی عکاسی کر رہے ہیں...
    نیویارک میں خالصتان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے جس کے باعث بھارتی پارلیمانی سفارتی وفد کو کوڑے کے پیچھے چھپنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق ششی تھرور کی قیادت میں سفارتی وفد کو سکھوں کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا، نیشنل پریس کلب واشنگٹن کی عمارت سے نکلتے ہوئے بھارتی وفد کو سکھوں نے گھیر لیا۔ خالصتانی مظاہرین کو دیکھ کر بھارتی وفد گاربیج ڈمپ کے پیچھے چھپ گیا، ششی تھرور اور بھارتی وفد مظاہرین کی وجہ سے چھپے رہے۔ Post Views: 4
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سفارتی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول کی دعوت پر بھارت مذاکرات کی ٹیبل پر آیا۔(جاری ہے) اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے بین الاقوامی فورمز پر پانی،کشمیر اور دہشت گردی کے ایشوز اٹھائے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہوا ہے،جنوبی ایشیا کے امن کو مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے بیانات شکست خوردہ...
    جکارتہ(اوصاف نیوز)پاک ، بھارت مختصر جھڑپ کے دوران پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل طیارے گرانے کے بعد انڈونیشیا نے فرانس سے طیارے خریدنے کی ڈیل منسوخ کرکے چین سے جے 10 طیاروں کی خریداری پر غور شروع کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع ڈونی ایرماوان کا کہنا ہے کہ چین سے جے 10 طیاروں کی خریداری کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جے 10 طیارے سے بھارتی طیارے مار گرانے کو مدنظر رکھیں گے۔ نائب وزیر دفاع انڈونیشیا کے مطابق ہماری چین کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے اور اس نے ہمیں صرف جے 10 طیارے ہی نہیں بلکہ بحری جہاز، ہتھیار اور دیگر...
    سٹی 42: پاکستان اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے مختلف ذیلی اداروں کا رکن مقر ر ہوگیا ،  پاکستان طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کا چیئرمین مقرر اور انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب چیئرمین بھی مقرر  ہوگیا  ترجمان پاکستانی مستقل مشن کے مطابق پاکستان کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اس کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جو قرارداد 1988 (2011) کے تحت قائم کی گئی تھی,یہ کمیٹی طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرتی ہے,اس کے ساتھ ساتھ، پاکستان کو انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب چیئرمین بھی مقرر کیا گیا ہے، یہ کمیٹی قرارداد 1373 (2001) کے نفاذ کی نگرانی کرتی ہے, پاکستان کو سلامتی کونسل کے غیر رسمی...
    پاکستان طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنیوالی اقوام متحدہ کی کمیٹی کا چیئرمین مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )پاکستان کو طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنے والی اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے مطابق پاکستان کو اقوام متحدہ کی انسداد دہشتگردی کمیٹی کا بھی نائب چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی اقوام متحدہ کی قرارداد 1373 کے نفاذ کا جائزہ لیتی ہے جو سن 2001 میں منظور کی گئی تھی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان مشن نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کے غیر رسمی ورکنگ گروپ برائے دستاویزات اور سلامتی کونسل کے ورکنگ گروپ...
    تہران میں ہندوستانی سفارت خانے نے 28 مئی کو ایک بیان جاری کیا تھا جب لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے اپنے رشتہ داروں کے اچانک لاپتہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت نے بدھ کے روز تین مغوی ہندوستانی شہریوں کی رہائی کے لئے ایرانی حکومت کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ امداد دونوں ممالک کے درمیان موجود "دوستی کی حقیقی روح" کی عکاسی کرتی ہے۔ ایران میں ہندوستانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا "تینوں مغوی ہندوستانی شہریوں کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے اور اب وہ ہندوستانی سفارت خانے کی نگرانی میں ہیں، جو ان کی وطن...
    سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی کی صورت میں اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی 15 رکنی انسداد دہشتگردی کمیٹی کی نائب صدارت پاکستان کو مل گئی، جس کے بعد بھارت کا پاکستان کے خلاف بیانیہ دفن ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن: پاکستانی میڈیا کا بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب، جھوٹا بیانیہ دفن اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی یہ کمیٹی عالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف اقدامات کی نگرانی کرتی ہے۔ جبکہ طالبان پر پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی صدارت بھی پاکستان کرےگا۔ طالبان کے اثاثے منجمند کرنے، سفری پابندیوں اور ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق فیصلے بھی یہی کمیٹی کرےگی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ کے دوران اور اس کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے عسکری میدان، بیانیہ کی جنگ اور سفارتی محاذ پر بھارت کو موثر اور بھرپور انداز میں شکست دی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سفارتی محاذ پر پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا، پاکستانی میڈیا نے حقائق کے ساتھ ذمہ دارانہ صحافت کی جبکہ بھارتی میڈیا نے فیک نیوز اور جھوٹ کا سہارا لیا، کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم نے مثالی یکجہتی کا مظاہرہ کیا، بھارتی بیانیہ کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا ہوا، بھارت اپنی خفت مٹانے کے لئے جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈا کر رہا ہے۔ بدھ کے روز یہاں پی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جون 2025ء) نومبر، جب اسرائیل کے سب سے اہم اتحادی امریکہ نے جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرنے والی قرارداد کو ویٹو کردیا تھا، کے بعد سے اس موضوع پر 15 رکنی سلامتی کونسل کی یہ پہلی ووٹنگ ہے۔ غزہ سیزفائر قرارداد، عالمی سلامتی کونسل ایک بار پھر ناکام خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی اور انسانی بنیادوں پر غیر محدود رسائی کا مطالبہ کرنے والی قرارداد امریکی ویٹو کی وجہ سے آج بھی ناکام ہو جانے کی توقع ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور یہ قرارداد سلامتی کونسل کے ان دس غیر...
    مظفر آباد(اوصاف نیوز) سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے تنزیلہ شکیل بنام ڈائریکٹر جنرل محکمہ بہبود آبادی اپیل کے فیصلہ میں محکمہ بہبود آبادی کے 144 مستقل سوشل موبلائزر کا ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹریٹ بہبودآبادی کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے سیکرٹری بہبود آبادی آزادکشمیر نے عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کی روشنی میں114سوشل موبلائزر کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔ آزادکشمیر بھر میں144سوشل موبلائزر کو 3فروری 2021میں سکیل بی 7میں مستقبل بنیادوں پر بھرتی کیا گیا تھا جن کی تقرریاں اب منسوخ کردی گئی ہیں۔ ملازمین کو اشتہار جاری کرکے بھرتی کیا گیا تجا جس پر ایک امیدوار تنزیلہ شکیل نے اپیل کی جس پر بے قاعدگی ثابت ہونے پر...
    کانگریس کے سینیئر رہنما راہول گاندھی نے نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سرنڈر مودی سرکار‘ کی سرنڈر پالیسی بھارت کی عسکری اور سفارتی ساکھ کو مسلسل نقصان پہنچا رہی ہے۔ موجودہ حکومت بین الاقوامی سطح پر بھارت کو کمزور اور غیر معتبر بنا رہی ہے۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ بھارت کی عسکری حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور حکومت ہر اہم موقع پر جھکنے اور پسپا ہونے کی روش اختیار کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس پر ذرا سا دباؤ ڈال دیا جائے تو یہ ڈر کے بھاگ جاتے ہیں، مودی سرکار ’سرنڈر والی چٹھی‘ لکھنے کی عادی ہے۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ...
    ماسکو: بھارت کو سفارتی سطح پر بے نقاب کرنے کا مشن، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے دورہ روس کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کی۔ طارق فاطمی نے صدر پیوٹن کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کا خط بھی پہنچایا، طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کو وزیر اعظم کی نیک خواہشات سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کو دوطرفہ تعاون کو وسیع کرنے کے عزم سے آگاہ کیا، ملاقات میں توانائی، روابط، تجارت پر بات چیت ہوئی۔ روسی وزیر خارجہ کو جنوبی ایشیا کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا، طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کو پاکستان کا نقطہ نظر بھی پیش کیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے...
    — فائل فوٹو برطانوی سفارتی وفد کو راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قید برطانوی شہری تک قونصل رسائی دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن کا 2 رکنی وفد اڈیالہ جیل پہنچا تھا جہاں سفارتی عملے نے ایک گھنٹے تک قیدی طاہر نعیم سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں قیدی سے صحت اور مقدمے سے متعلق بات چیت کی گئی، بعدازاں برطانوی سفارتی عملہ قیدی طاہر نعیم ایاز تک قونصلر رسائی ملنے کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔برطانوی شہری منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں اڈیالہ جیل میں قید ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی شہری کے خلاف منشیات برآمدگی پر تھانہ اے این ایف سیالکوٹ میں مقدمہ درج ہے۔
    نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) بھارت کو عالمی سطح پر ایک بار پھر سفارتی تنہائی اور خفت کا سامناکرنا پڑا ہے ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو رواں ماہ کینیڈا میں ہونے والے جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں ملی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کینیڈامیں 15سے 17جون تک جی سیون اجلاس منعقد ہو رہاہے ، تاہم وزیر اعظم مودی کو ابھی تک باضابطہ طور پر اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔مودی حکومت کی اقلیت مخالف پالیسیوں، ریاستی سرپرستی میں ملک و بیرون ملک دہشت گردی اور اپنے دشمنوں کو قتل کرانے میں ملوث ہونے کی وجہ سے بھارت کی سفارتی تنہائی میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے۔ادھر کینیڈین...
     پاکستانی پارلیمانی وفدکی اقوام متحدہ میں او آئی سی رکن ممالک کو جنوبی ایشیا میں بھارت کی جارحیت اور بے بنیاد الزامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے پہلگام حملے کو بغیر کسی تحقیق کے پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کو مسترد کر دیا پاکستان وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے جھوٹے الزامات کو سرحد پار حملوں کا جواز بنایا، پارلیمانی وفد نے انڈس واٹرز ٹریٹی کی بھارت کی یکطرفہ معطلی کو ''پانی کا ہتھیار''بنانے کی کوشش اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا کہا بھارتی جارحیت نے خطے کو غیرمحفوظ بنا دیا ہے۔ دنیا کو اس خطرناک رجحان کو معمول بننے سے روکنا ہوگا پاکستان نے...
    جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ صوبے میں تاریخ کی بدترین کرپشن زور وشور سے جاری ہے اور عوام بدامنی، بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ ساتھ شدید گرمی کے اس موسم میں 14 گھنٹے کی غیراعلانیہ ناروا لوڈ شیڈنگ سے دوچار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے کہا ہے کہ گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی حکومت نے خیبر پختونخوا کے طول و عرض میں ناروا لوڈشیڈنگ کا نہ ختم ہونے والے سلسلے میں بھی اضافہ کردیا ہے، اس وقت تحصیل تحت بھائی اور ضلع مردان بھر میں 14 گھنٹے ناروا لوڈشیڈنگ روز کا معمول بن چکا ہے۔ جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈکوارٹر مرکز اسلامی پشاور میں مختلف وفود سے بات چیت...
    پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین و پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ امن کے ساتھ رہنے کا خواہاں ہے، خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ اقوام متحدہ میں دنیا کے مختلف ممالک کے مندوبین سے ملاقات کرنے سے قبل اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہاکہ بھارت کی جانب سے دہشتگردی کو سیاسی ہتھیار بنایا جارہا ہے، پاکستان برابری کی بنیاد پر امن چاہتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کیخلاف سفارتی جنگ کا آغاز، بلاول بھٹو کی قیادت میں بین الاقوامی سفارتی وفد کی تشکیل انہوں نے کہاکہ پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، ہم اس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) پاکستان کے شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سات سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آنے پر اسے ملک سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں کے لیے ایک اور بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ انسداد پولیو کی متعدد حفاظتی مہمات چلائی جانے کے باجود یہ رواں سال جنوری سے اب تک رجسٹرڈ کیا جانے والا 11واں پولیو کیس ہے۔ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے مطابق متاثرہ بچہ ضلع دیامر کا رہائشی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان اور افغانستان دنیا کے وہ واحد دو ممالک ہیں، جہاں اب تک پولیو وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے۔ پاکستان...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کا موقف عالمی برادری کے سامنے پیش کرنے کے لئے دوسرا وفد آج وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی قیادت میں ماسکو روانہ ہوگا۔دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کا موقف عالمی برادری کے سامنے پیش کرنے کے لئے دو سرکاری وفود دنیا کے اہم دارالحکومتوں کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی قیادت میں دوسرا وفد آج ماسکو روانہ ہوگا جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پہلا وفد امریکہ میں موجود ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق دو سابق وزرائے خارجہ، دو سابق خارجہ سیکرٹریز، امریکہ...
    بھارتی جارحیت پر پاکستان کا موقف پیش کرنے کیلئے طارق فاطمی کی زیرقیادت دوسرا وفد آج ماسکو روانہ ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کا مؤقف عالمی برادری کے سامنے پیش کرنے کے لیے دوسرا وفد آج وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی قیادت میں ماسکو روانہ ہوگا۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کا مؤقف عالمی برادری کے سامنے پیش کرنے کے لیے دو سرکاری وفود دنیا کے اہم دارالحکومتوں کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی قیادت میں دوسرا وفد آج ماسکو روانہ ہوگا...
    نئی دہلی(اوصاف نیوز) آپریشن’ بنیان المرصوص ‘ کے ہاتھوں منہ کی کھانے والے بھارت کے زخم آج بھی تازہ۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ اپنے ہی ملک میں دفاعی ساز وسامان کے حصول اور ڈلیوری میں ہونے والی تاخیر پر پھٹ پڑے۔ دہلی میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کی سالانہ بزنس کانفرنس سے خطاب کے دوران بھارتی ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی بار کسی معاہدے پر دستخط کرتے وقت ہمیں یقین ہوتا ہے کہ یہ وقت پر نہیں ہو پائے گا لیکن ہم اس کے باوجود یہ کانٹریکٹ کرتے ہیں، میں کہہ سکتا ہوں کہ ایک بھی پروجیکٹ وقت پر مکمل نہیں ہوا ہے۔...
    پاکستان کیخلاف سیریز کے آخری ٹی20 میچ سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی فاسٹ باؤلر شرف الاسلام کمر کی انجری کے باعث آج ہونیوالے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 انٹرنیشنل میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔ شرف الاسلام کی عدم موجودگی میں فاسٹ بولر خالد احمد کو آخری ٹی20 میں پلئینگ الیون کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے، اسکے علاوہ نجم الحسین شانتو کو بھی موقع مل سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: کیا پاکستانی ٹیم بنگلادیش کا دورہ کرے گی؟ نیا شیڈول بھی منظر عام پر تین میچز کی ٹی20 سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی برتری حاصل ہے جبکہ مسلسل شکستوں کے سبب آئی سی سی رینکنگ میں...
    بھارتی دفاعی اور سفارتی ناکامیوں پر کانگرس لیڈر اُتم کمار نے مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کر دیا۔ وزیر اتم کمار ریڈی نے مودی سرکار کی سفارتی کمزوریوں اور غیر شفاف پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھارتی رافیل طیارے آپریشن سندور میں مار گرائے گئے اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بھی رافیل طیاروں کے گرنے کی تصدیق کی ہے۔ اُتم کمار نے مودی کو جھوٹا کہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت سچائی چھپانا بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مسلسل انکار دراصل اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش ہے، جب امریکی صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کا اعلان کیا، تو بھارت کے ڈی جی ایم او کو کیوں...
    بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کے انکشافات نے مودی حکومت کی دفاعی حکمت عملی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ بلومبرگ کو انٹرویو میں جنرل انیل چوہان نے اعتراف کیا کہ ’’ہم نے کارروائی میں غلطی کو درست کیا، دو دن بعد دوبارہ طیارے اڑائے اور نشانے لگائے۔‘‘ دوسری جانب، کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے مطالبہ کیا ہے کہ ’’دفاعی ناکامیوں کا غیر جانبدارانہ تجزیے کے لیے کارگل ریویو کمیٹی کی طرز پر نئی کمیٹی بنائی جائے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے تاکہ قوم کو سچ بتایا جا سکے، مودی حکومت نے جنگی صورتحال میں عوام کو لاعلم رکھا، اصل حقائق اب سامنے آ رہے ہیں۔ ہمیں پاکستان کے خلاف لڑائی میں...
    بلاول بھٹو عالمی سفارتی دورے پر نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ بلاول بھٹو اور شیری رحمان آج نیویارک پہنچے جبکہ کچھ گھنٹوں میں پاکستان کے سفارتی وفد میں شامل دوسرے اراکین بھی نیویارک پہنچیں گے۔ یہ وفد امریکی حکام اور اراکین کانگریس سے ملاقاتیں کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ وفد نیویارک میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری، سلامتی کونسل کے مستقل اور غیر مستقل اراکین اور نیویارک میں او آئی سی گروپ سے ملاقات کرے گا۔ک یہ بھی پڑھیے: بھارت کیخلاف سفارتی جنگ کا آغاز، بلاول بھٹو کی قیادت میں بین الاقوامی سفارتی وفد کی تشکیل یہ وفد اقوام متحدہ کے صحافیوں کی تنظیم سے ملاقات کرکے بریفینگ دے۔ پاکستان کا سفارتی وفد 3 جون کو واشنگٹن جائے گا جہاں...
    کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کو میدان جنگ اور سفارتی محاذ دونوں پر شکست کا سامنا ہے۔ کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں افسروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ اس کالج نے ہمیشہ شاندار خدمات انجام دیں، اس ادارے نے تمام امتحانوں کے لیے بہترین خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ہماری خود مختاری اور سالمیت کی محافظ ہیں، پاکستان نے نہ صرف بھارتی جارحیت کا جواب دیا بلکہ بازی ہی پلٹ دی، ہماری مسلح افواج نے پہلگام واقعے کی آڑ میں کیے گئے بھارتی اقدامات کا بھرپور جواب دیا، 6 مئی کو بھارت نے میزائل حملے کیے تو پاکستان نے زمینی اور فضائی منہ توڑ جواب دیا۔...
    اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کے فیصلے کے بعد اہم سفارتی پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے تحت افغان طالبان حکومت نے بھی پاکستان کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسلام آباد میں موجود اپنے ناظم الامور کو سفیر کے درجے پر ترقی دینے کا اعلان کر دیا۔ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور یہ اقدام دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں سفیر کی تعیناتی کا فیصلہ حالیہ سفارتی روابط میں بہتری اور باہمی مشاورت کے بعد سامنے آیا ہے جسے علاقائی سطح پر ایک...
    وزیراعظم شہبازشریف کی سفارتی کمیٹی کی رکن اور پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے معاملے پر ہم بھارت کو ٹکا کر جواب دیں گے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران شیری رحمان نے کہا کہ بھارتی سفارتی وفود کی پاکستان کے خلاف چارج شیٹ ناکام رہی ہے۔ پاکستان کی حمایت پر بھارت کا کولمبیا سے اظہار مایوسیبھارت نے پاکستان کی حمایت کرنے پر کولمبیا سے مایوسی کا اظہار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے بہتان کو خارجہ پالیسی بنا لیا ہے، اقوام متحدہ کی ٹیموں نے دیکھ لیا پاکستان میں دہشت گردی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ بھارت اب خطے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) روس اور پاکستان کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری میں پیش رفت سے بھارت کو سفارتی سطح پر ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے عرب میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کی مضبوط معاشی ساکھ سے متاثر ہو کر روس نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے اور اس بدلتی ہوئی صورت حال کے نتیجے میں خطے میں بھارت کا اثرورسوخ شدید خطرے میں پڑ گیا ہے۔عرب نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور روس کے مابین ایک ارب ڈالر کی دو طرفہ تجارت ہوگی، اسی طرح پاکستان کا روس سے سستے تیل کی درآمد کا سلسلہ بھی کامیابی...
    فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ اور بھارتی حکومت کے درمیان رافیل کی کارکردگی پر شدید اختلافات پیدا ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاک-بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کے مہنگے فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں کی کارکردگی شدید تنقید کی زد میں آ چکی ہے، اور ان کی کارکردگی پر بھارت اور فرانس کے درمیان شدید اختلافات سامنے آ رہے ہیں۔ فرانس کی معروف دفاعی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن اور بھارتی حکومت کے درمیان رافیل طیاروں کی کارکردگی کو لے کر کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، فرانسیسی ماہرین کی ایک ٹیم نے بھارت میں موجود رافیل بیڑے کا معائنہ کرنے کی درخواست دی تاکہ ان طیاروں...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور ہائی کورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فیصل جاوید کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دے دی۔روز نامہ جنگ کے مطابق پشاور کی عدالت عالیہ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کےلئے درخواست جمع کروادی گئی۔درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزداہ اسداللہ اور جسٹس کامران حیات میانخیل نے کی۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا کہ فیصل جاوید کے خلاف 16 ایف آئی آرز درج ہیں۔ فیصل جاوید کے خلاف ایف آئی اے کا بھی کوئی کیس نہیں۔سپیشل پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فیصل جاوید کے خلاف کوئی انکوائری نہیں ہے۔جس پر جسٹس صاحبزداہ اسداللہ نے کہا کہ ہم آپ کو وقت...
    تینوں جان بحق افراد کا تعلق ریگی سے ہے جن کی لاشیں خیبر ٹیچنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں لائی گئیں جبکہ ڈاکٹروں نے تینوں افراد کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقے ریگی میں مبینہ طور پر پرانی دشمنی کے باعث تین افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پشاور پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے جبکہ فائرنگ شدید نوعیت کی تھی، پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ تینوں جان بحق افراد کا تعلق ریگی سے ہے جن کی لاشیں خیبر ٹیچنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں لائی گئیں جبکہ ڈاکٹروں نے تینوں افراد کی موت کی...
    امریکا نے ایک بار پھر بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف حالیہ اشتعال انگیزیوں کے بعد نئی دہلی کو علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سیز فائر کا اعلان کیوں کیا؟ سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کو بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیاں سفارتی ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والی اہم ملاقات میں امریکا نے واضح طور پر بھارت پر زور دیا کہ وہ خطے میں کشیدگی پھیلانے سے گریز کرے۔ یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے 27 مئی سے شروع ہونے والے اپنے 3 روزہ دورے کے دوران امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاؤ سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق امریکا نے دوٹوک...
    جنگی جنون میں مبتلا مودی حکومت نے ایک بار پھر شہری دفاع کی مشقوں کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی سرحد پر واقع 4 بھارتی ریاستوں پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور مقبوضہ کشمیر میں کل شہری دفاع کی مشقیں ہونگی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی سرحد پر واقع 4 بھارتی ریاستوں میں شہری دفاع کی مشقوں کے دوران سائرن بجائے جائیں گے، بجلی بند ہوگی۔ شہری دفاع کی مشقوں میں ہوائی حملے کے وارننگ سسٹم کی صلاحیت اور کنٹرول رومز کی فعالیت کا اندازہ لگایا جائے گا۔ شہریوں بالخصوص طلباء کو شہری دفاع کے پہلوؤں پر تربیت دی جائے گی تاکہ جنگ کی صورت میں خود کو محفوظ رکھا جا سکے۔ بلیک آؤٹ کر کے رات کے وقت فضائی نگرانی...
    پاکستان نے بھارت کو سفارتی اور عسکری دونوں محاذوں پر شکست دی، اسپیکر ایاز صادق WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو سفارتی اورعسکری دونوں محاذوں پر شکست دی، ہمارے شہدا نے جانیں قربان کر کے ملک کا پرچم بلند کیا، بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے جارحیت کی، ہم خطے میں امن چاہتے ہیں، جنگ نہیں، نواز شریف نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا۔لاہور میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے نیلم جہلم منصوبے کو نشانہ بنا کر کھلی جارحیت کی، جس کا پاک افواج نے منہ...
    سابق وزیر اعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر سیاسی و حکومتی رہنماؤں نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم تکبیر کے موقع پر ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والے سائنسدانوں، انجینئرز، مسلح افواج اور دور اندیش سیاسی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے، بالخصوص پاکستان کے پہلے منتخب وزیرِاعظم قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے عالمی دباؤ اور...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارتی  وزیر اعظم نریندر مودی کو ’’جواب ‘‘دیدیا ۔  وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بالآخر اپنی اوقات پر آگئے ہیں۔’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے نریندر مودی کو جواب دے دیا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے نریندر مودی جیسے لوگ اقتدار میں آکر اپنے ملک سمیت پوری دنیا کا امن خراب کرتے ہیں۔ اس نوعیت کی ایک مثال اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ہیں۔ چینی ملکیت والی کمپنی وولوو کارز نے 3 ہزار ملازمین نکالنے کا اعلان کر دیا، وجہ کیا بنی؟ خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی فوکل پرسن برائے پولیو عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 2 کروڑ 23 لاکھ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس میں ضلع سیالکوٹ کے تقریبا 8 لاکھ بچے شامل ہیں، بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے ہر بچے کو پولیو ویکسین پلانا انتہائی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس سیالکوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ میں جاری انسداد پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے،پولیو مہم میں اب تک 90 فیصد ہدف حاصل کیا جا چکا ہے۔ عظمیٰ کاردار نے مزید بتایا...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز تہران کا دورہ کیا۔منگل کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔(جاری ہے) دونوں ممالک کی افواج کے سربراہوں نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے علاقائی سلامتی کے بدلتے ہوئے منظر نامہ پر بات چیت کی جس میں باہمی دلچسپی کے کلیدی شعبوں میں ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو بڑھانا، مشترکہ سرحد پر سکیورٹی میکانزم کو بہتر بنانا اور سرحدی علاقوں کو تجارتی اور اقتصادی...
    پاکستان اور بھارت کی کشیدگی کے دوران سفارتی مشن کیلئے قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی کا غیر ملکی دوروں کا شیڈول فائنل کرلیا گیا جس کے مطابق بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد 30 مئی کو امریکا روانہ ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو 30 مئی کو سرکاری دورے پر امریکا پہنچیں گے، بلاول بھٹو 2 جون سے امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع نے کہا کہ کمیٹی امریکی حکام کو بھارت کے ڈس انفارمیشن، بھارت کے فارن انفلونسڈ آپریشن  کے بارے میں آگاہ کرے گی، پارلیمانی کمیٹی 9 جون تک امریکا میں قیام کرے گی۔ ذرائع  کے مطابق امریکی حکام کو پاک بھارت کشیدگی پر پاکستانی مؤقف کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی، پارلیمانی کمیٹی 9 جون کو...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے کے لیے بلاول بھٹو کی سربراہی میں سفارتی کمیٹی 2 جون کو امریکا کا دورہ کرے گی۔پاکستانی وفد نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرے گا۔ جبکہ واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں سے ملاقاتیں کرے گا۔وفد کانگریس ارکان ، تھنک ٹینک اور میڈیا کے سامنے پاک بھارت جنگ کے محرکات پر پاکستانی مؤقف سامنے رکھا جائے گا، سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے سلامتی پر اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔سفارتی کمیٹی میں مصدق ملک، خرم دستگیر، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔
    پاکستان بار ہا یہ واضح کر چکا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے، حال ہی میں سانحہ جعفر ایکسپریس اور خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد بھی پاکستان کی جانب سے سامنے لائے گئے ہیں۔ تاہم دشمن باز نہیں آرہا اور اب معصوم ذہنوں پر وار کرکے پاکستان کے خلاف نفرت پھیلائی جارہی ہے، جس کے چشم کشا حقائق سامنے آگئے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ کے بعد دشمن شکست کے زخم چاٹ رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اس حوالے سے واضح کہہ چکے ہیں کہ اب انڈیا اپنی پراکسیز کے ذریعے متحرک ہوگا۔...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز دلچسپ مقابلےکے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار پی ایس ایل کی فاتح بن گئی۔ پی ایس ایل کا فائنل میچ پاکستان کے سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث رہا۔ میچ جیتنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد لاہور قلندرز کی جیت کا جشن مناتی نظر آئی۔ محمد ہنزلہ لکھتے ہیں کہ یہ ہوتا ہے ٹورنامنٹ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں اس وقت مرچیں لگ رہی ہوں گی آپ لوگ اور لگائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ یہ ہوتا ہے ٹورنامنٹ ⚔️????????⚔️ ہندوستان میں مرچیں لگ رہی ہوں گی اپ...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹ سے شکست دے دی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں لاہور قلندرز نے فتح کے ساتھ تیسری بار پی ایس ایل کی حکمرانی کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے 2022 اور 2023ء کے بعد 2025ء میں تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا ہے۔ لاہور قلندرز کے کوشل پریرا اور سکندر رضا نے پانچویں وکٹ پر 59 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ کوشل پریرا نے 31 گیندوں پر 4 چھکوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 مئی 2025ء) دارالحکومت تہران سے اتوار 25 مئی کے روز موصولہ رپورٹوں کے مطابق ایرانی نیوز ویب سائٹ 'انتخاب‘ نے لکھا ہے کہ پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا، ''قومی سلامتی کونسل نے ہمیں ہدایت کی ہے کہ نئے حجاب (ہیڈ اسکارف) قانون پر عمل درآمد نہ کیا جائے۔‘‘ 'انتخاب‘ نے قالیباف کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ اس نئے قانون کو ایرانی پارلیمان ہی نے منظور کیا تھا، تاہم اب قومی سلامتی کونسل نے حکم دے دیا ہے کہ اس قانون پر عمل درآمد نہ کیا جائے۔ ایران میں گزشتہ برس نو سو افراد کو سزائے موت دی گئی، اقوام متحدہ ایران میں کی قومی سلامتی کونسل...
    ڈھاکہ/نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر (تقریباً 21 ملین ڈالر) کا ایک اہم دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ یہ معاہدہ بھارتی سرکاری دفاعی کمپنی “گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ” (GRSE) کو ایک جدید سمندری ٹگ بوٹ بنانے کے لیے جولائی 2024 میں دیا گیا تھا۔ بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق، بنگلہ دیش کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت نے حال ہی میں بنگلہ دیش کو ٹریڈ ٹرانس شپمنٹ کی سہولت واپس لے لی ہے، جس کے تحت بنگلہ دیش اپنے سامان کو تیسرے ممالک بھیج سکتا تھا۔ بھارتی لڑکی سے محبت پر پاکستانی لڑکے کو خواجہ آصف کی وارننگ ماہرین کے مطابق یہ...
    حکومتِ بنگلہ دیش نے گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ (جی آر ایس ای)، جو کہ بھارتی وزارتِ دفاع کے ماتحت ایک عوامی شعبے کا ادارہ ہے اور جدید سمندری ٹگ تیار کرتا ہے، کو دیا گیا 2.1 کروڑ ڈالر کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق بھارتی اخبار ’دی ہندو‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ منسوخی اُس حالیہ بھارتی فیصلے کے فوراً بعد سامنے آئی ہے جس کے تحت بھارت نے بنگلہ دیش کو اپنی اشیا تیسرے ممالک کو برآمد کرنے کے لیے فراہم کردہ ٹرانس شپمنٹ کی سہولت واپس لے لی ہے، یہ ایک ایسا اقدام جسے ماہرین دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تناؤ کی علامت کے طور پر دیکھ...