2025-11-26@15:53:00 GMT
تلاش کی گنتی: 913

«سیزن فائیو کا»:

(نئی خبر)
    ---فائل فوٹو محکمۂ انہار کی جانب سے دریائے ستلج کا پانی دریائے چناب میں ڈالنے کے لیے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے۔محکمۂ انہار  کے مطابق ممکنہ طور پر موٹروے پر شگاف ڈالنا انتہائی ضروری ہو گیا ہے۔محکمہ انہار نے اپنی تجویز میں کہا ہے کہ پانی کو دریائے چناب میں ڈالنے کے لیے موٹروے ایم فائیو پر شگاف ڈال دیا جائے، دریائے ستلج کا پانی 40 فیصد اپنا راستہ بدل چکا ہے، اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے اور نورجہ بھٹہ کا بند ٹوٹنے سے دریائے ستلج نے اپنا راستہ بدلا ہے۔ دریائے راوی کی زمین پر بنی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو فی کس 2 کروڑ کے قریب واپس کردیے گئے حالیہ...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں اپنے عزیز بھائی شہزادہ محمد بن سلمان، ولی عہد اور سعودی عرب کے وزیر اعظم کی طرف سے ریاض کے سرکاری دورے پر دل کی گہرائیوں کو چھونے والے استقبال سے بہت متاثر ہوا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ ‘رائل سعودی ایئرفورس کے جیٹ طیاروں کی طرف سے میرے طیارے کو فراہم کردہ بے مثال حصار اور سعودی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے کے گارڈز کا شاندار استقبال پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پائی جانے والی محبت اور باہمی احترام کا اظہار کرتا ہے‘۔ یہ بھی پڑھیں: ایک ملک پر حملہ دونوں پر تصور ہوگا، مشترکہ...
    پروفیسر عرفان حبیب نے کہا کہ مسلم لیگ فرقہ پرست تھی، جبکہ انڈین نیشنل کانگریس ایک قومی پارٹی تھی، مسلم لیگ نے تقسیم کی حمایت کی لیکن کانگریس نے نہیں کی تو یہ کس بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ دونوں ایک جیسے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے سابق جنرل سکریٹری سیتارام یچوری کی پہلی برسی کے موقع پر منعقدہ ایک یادگاری خطبے میں نامور تاریخ دان پروفیسر عرفان حبیب نے اپنے سامعین پر زور دیا کہ انہیں ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے چند اہم ترین ابواب  کے مارکسی تنقیدوں کا از سر نو جائزہ لینا چاہیئے۔ خاص طور پر ان ابواب کا، جن کے بارے میں انہیں لگتا ہے کہ وہ ہندوستانی کمیونسٹ تحریک کے...
    چینی کمپنی یونی ٹری’ کا نیا ہیومنائیڈ روبوٹ ’G1‘ ان دنوں سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس روبوٹ کو بار بار لاتیں اور دھکے مار کر آزمایا گیا، لیکن ہر بار اس نے اپنا توازن بحال کر کے سب کو حیران کر دیا۔ ویڈیو کے آغاز میں جی ون روبوٹ اپنے ہلکے پھلکے ڈھانچے اور لچکدار حرکات کا مظاہرہ کرتا دکھائی دیتا ہے۔ ایک موقع پر یہ قالین پر پھسل کر گر بھی جاتا ہے، لیکن ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں دوبارہ سیدھا کھڑا ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد ایک ڈیمانسٹریٹر روبوٹ کو تقریباً 9 بار مختلف سمتوں سے زور دار لاتیں مارتا ہے، مگر...
    لاہور: پارک ویو سٹی نے اپنے حفاظتی بند کی تعمیر کا باضابطہ آغاز ایک شاندار سنگِ بنیاد تقریب کے ذریعے کر دیا، جو مستقبل میں ممکنہ سیلابی خطرات کے مقابلے کے لیے رہائشیوں کی طویل مدتی حفاظت اور بحالی کی جانب ایک فیصلہ کن قدم ہے۔ اس موقع پر چیئرمین وژن گروپ عبدالعلیم خان، سی ای او پارک ویو سٹی جنید امین اور ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ نعیم وڑائچ نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے منصوبے کا افتتاح کیا۔ ریئلٹرز، رہائشیوں اور کمیونٹی نمائندگان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جس سے اس انقلابی منصوبے پر بھرپور اعتماد اور حمایت کا اظہار ہوا۔ تقریب کے دوران چیئرمین عبدالعلیم خان نے دریائے راوی کے حالیہ سیلاب سے متاثرہ رہائشیوں کے...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل میں شائستگی اور احترام کو ہر حال میں مقدم رکھا جانا چاہیے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں محمد یوسف نے سوال اٹھایا کہ آخر بھارتی میڈیا اور عوام نے عرفان پٹھان کے اس بیان پر داد کیوں دی جس میں انہوں نے شاہد آفریدی کے حوالے سے غیرشائستہ زبان استعمال کی۔ I didn’t mean any disrespect to any sportsman who plays for his country with passion and grace, but why were the Indian media and people praising Irfan Pathan when he said that Shahid Khan Afridi was barking...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250916-06-4 کراچی (کامرس رپورٹر )عالمی موبیلیٹی اور شہری خدمات فراہم کرنے والے پلیٹ فارم ان ڈرائیو(inDrive)، نے ایباکس کے ساتھایک ااسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے۔ ایباکس، بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ (BPO) میں ابھرتا ہوا عالمی رہنما ہے، اس شراکت داری کا مقصد صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانا  ہے۔ اشتراک ایباکس آؤٹ سورسنگ کی جدید کسٹمر سپورٹ آپریشنز میں مہارت کو ان ڈرائیو (inDrive) کے جدید پیئر ٹو پیئر رائیڈ ہیلنگ پلیٹ فارم کے ساتھ جوڑتا ہے تاکہ لاکھوں صارفین کے لیے ایک ہم آہنگ، فعال  اور انتہائی ذمہ دارانہ سروس فراہم کی جا سکے۔ یہ اتحاد خدمت کے اعلیٰ معیار، عملی کارکردگی اور صارفین کے اطمینان کی پائیدار راہ ہموار کرتا ہے۔اس اسٹریٹجک شراکت داری...
    انگلینڈ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر گھٹنے کی انجری کے باعث آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز اور اکتوبر میں نیوزی لینڈ کے دورے سے باہر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق 28 سالہ ثاقب محمود کو اب معمولی سرجری کروانا ہوگی۔ ثاقب محمود کی جگہ 24 سالہ اسکاٹ لینڈ نژاد سیمر اسکاٹ کری کو پہلی بار انگلینڈ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ کری اس سے قبل 2024 میں 3 ون ڈے میچز میں اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی20 میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو مالاہائیڈ میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹیم کی قیادت نوجوان جیکب بیتھل کریں گے۔
    ڈی جی آئی ایس پی آر نے فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ  کیا اور طلبہ اور اساتذہ کے خصوصی نشست منعقد کی۔ اساتذہ نے کہا کہ  ایسے معلوماتی سیشنز وقت کی اہم ضرورت ہیں اور ان میں تسلسل برقرار رہنا چاہیئے،  سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق معلومات کو پوسٹ کرنا غیر ذمہ دارانہ روش ہے۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں استحکام صرف پاک فوج کی نہیں بلکہ تمام اداروں کی ذمہ داری ہے، پاکستان میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو یک جان ہو کر کام کرنا ہو گا۔ https://cdn.jwplayer.com/players/i3YRX4Hn-jBGrqoj9.html  
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر نے فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور طلبہ و اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی۔ اس موقع پر اساتذہ نے کہا کہ ایسے معلوماتی سیشنز وقت کی اہم ضرورت ہیں اور ان کا تسلسل برقرار رہنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق معلومات پوسٹ کرنا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے جس سے معاشرتی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ طلبہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز میں استحکام صرف پاک فوج ہی نہیں بلکہ تمام اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ان کے مطابق دہشتگردی جیسے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو یک جان ہو کر...
    طالبان مخالفین سے ملاقاتوں کا الزام، افغان حکومت نے سینیئر بھارتی سفارتکار کو ملک بدر کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز کابل(سب نیوز) افغانستان کی طالبان حکومت نے بھارت کے سینیئر سفارت کار ہریش کمار کو ملک سے بیدخل کر دیا۔افغان میڈیا کے مطابق ہریش کمار پر الزام ہے کہ وہ طالبان کے مخالفین سے ملاقاتیں کر رہے تھے اور انہیں منظم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ افغان میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ہریش کمار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 17 اگست کو کابل چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ہریش کمار کابل میں سابق افغان حکومت ختم ہونے کے بعد سے بھارتی سفارت کار اور انٹیلی جنس افسر کے طور...
    سیلابی ریلا موٹروے ایم فائیو سے ٹکرا گیا، جلال پورپیروالا شہر کو بچانے کیلئے ڈالے گئے شگاف سے پانی موٹروے کی پشتوں سے ٹکرایا۔ موٹروے کے پشتوں کو محفوظ کرنے کیلئے پتھروں سے بھرے 20 ٹرک پہنچادیے گئے،موٹر وے کو سیلابی پانی سے بچانے کیلئے پشتوں پر پتھر ڈال کر حفاظتی اقدام کیے جارہے ہیں۔ دوسری جانب دریائے چناب میں پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کاسیلاب ہے ، پنجند کے مقام پر پانی کااخراج6لاکھ 84ہزار293 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کےمقام پر نچلے درجے کاسیلاب ہے ، گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا اخراج 78 ہزار492کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے ستلج میں ہیڈاسلام اورسلیمانکی کے مقام پردرمیانے درجے...
    یورپی یونین کمیشن کی سربراہ نے کہا کہ فان ڈئر لاین نے کہا اب وقت آگیا کہ اسرائیل کو یہ باور کرایا جائے کہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں مزید برداشت نہیں کی جائیں گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لاین نے کہا کہ یورپی یونین آئندہ ہفتوں میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر سخت اقدامات اٹھا سکتا ہے۔ ان کے بقول ان اقدامات میں انتہا پسند صہیونی وزراء پر پابندیاں اور اسرائیل کے ساتھ دو طرفہ تجارتی معاہدے کی جزوی معطلی شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ یورپی یونین اسرائیلی حکومت کو دی جانے والی براہِ راست سیاسی حمایت روک دے گی تاہم سول سوسائٹی اور ہولوکاسٹ میموریل ادارے ید واشیم کے...
    یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کا باضابطہ سرکلر جاری ،منظور شدہ مالی پیکج کی تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ نے تمام ملازمین کو یکم ستمبر 2025 سے فارغ کرنے کا باضابطہ سرکلر جاری کر دیا ہے جبکہ فیصلے کے تحت کارپوریشن کے 11 ہزار 406 ملازمین کو حکومت کی جانب سے منظور شدہ مالی پیکج دیا جائے گا۔مستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مجموعی طور پر 19 ارب 50 کروڑ 40 لاکھ روپے کا پیکج فراہم کیا جائے گا۔سرکاری اعلامیے کے مطابق 2 سال یا کم سروس پر مستقل ملازمین کو باقی مہینوں کی مکمل تنخواہ دی جائے گی جبکہ...
    کوبن ہیگن : ڈنمارک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر گرین لینڈ میں ایک بڑی فوجی مشق Arctic Light 2025 کا آغاز منگل سے کر رہا ہے، جس کا مقصد ڈنمارک کی افواج اور نیٹو (NATO) کی آپریشنل تیاری کو مزید بہتر بنانا ہے،  یہ مشق 19 ستمبر تک جاری رہے گی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈنمارک کی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے کہاکہ آرکٹک خطے میں بڑھتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ڈنمارک نے اپنی فوجی موجودگی اور سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے،  یہ تمام اقدامات Joint Arctic Command کی قیادت میں اور گرین لینڈ کی حکومت کے ساتھ تعاون سے کیے جا رہے ہیں۔ وزارت دفاع نے بتایا کہ...
    اسلام آباد: ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے فائیو جی اسپیکٹرم کی قیمتوں اور نیلامی میں تاخیر پر تحفظات کے باوجود حکومت کو اب تک ایسا کوئی قابلِ عمل متبادل منصوبہ پیش نہیں کیا گیا جس کے ذریعے ملک میں اسپیکٹرم کی دستیابی ممکن بنائی جاسکے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ بات پیر کو وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سربراہی میں منعقدہ اسپیکٹرم آکشن کمیٹی کے اجلاس میں سامنے آئی۔ ٹیلی کام انڈسٹری کی نمائندگی ٹیلی کام آپریٹرز ایسوسی ایشن (ٹی او اے) کے چیئرمین اور سی ای او جاز عامر ابراہیم نے کی جبکہ دیگر کمپنیوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر جی ایس ایم اے کے ایشیا پیسفک کے سربراہ جولیان گورمن نے...
    اسلام آباد: یومِ دفاع کے موقع پر پاکستان ایئر فورس نے ’’شاہین‘‘ کے عنوان سے نیا ملی نغمہ ریلیز کر دیا۔ نغمے میں فضائی سرحدوں کی محافظ پاک فضائیہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ نغمے کا آغاز ’’یہ غازی یہ تیرے پر اسرار بندے‘‘ کے لہو گرما دینے والے الفاظ سے کیا گیا۔ معروف گلوکار شجاع حیدر کی آواز میں نغمہ، پاک فضائیہ کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان ہے۔ نغمے میں پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی شاندار عکاسی کی گئی ہے جبکہ نغمے میں خون کے آخری قطرے تک وطن کے لیے قربانیاں دینے اور آگے بڑھتے رہنے کا عزم کیا گیا۔ نغمے میں بہادری،...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک مرتبہ پھر متنازع خبروں کی زینت بن گئے۔ اس بار وہ یو ایس اوپن 2025 کے مینز سنگلز فائنل کے دوران اسٹیڈیم پہنچے جہاں ان کی آمد کی وجہ سے میچ آدھے گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہو گیا۔ آرتھر ایش اسٹیڈیم میں ہونے والے اس فائنل میں اسپین کے کارلوس الکاراز اور اٹلی کے یانک سنر مدِمقابل تھے۔ شائقین ٹینس کا یہ بڑا مقابلہ دیکھنے کے لیے بے صبری سے منتظر تھے لیکن ٹرمپ کی آمد نے پورے انتظامات کو متاثر کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ فٹبال کے دلدادہ نکلے، فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل میں شرکت کے خواہشمند اسٹیڈیم میں داخلے کے دوران خفیہ سروس اور وفاقی سیکیورٹی اہلکاروں کو...
    تین ملکی سیریز، فائنل میں پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلئے 142رنز کا ہدف WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز شارجہ(سب نیوز)تین ملکی ٹی20 سیریز کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دے دیا۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم ابتدا سے ہی مشکلات کا سامنا رہا اور پہلی وکٹ بغیر کوئی رن بنائے گر گئی۔قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔ فخر زمان 27، محمد نواز 25 اور کپتان سلمان آغا 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دیگر بلے باز بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔افغانستان کی...
    سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews افغانستان پاکستان سہ ملکی سریز وی نیوز
    پشاور سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی معروف کھلاڑی بہنیں علی سسٹرز امریکا میں جاری یو ایس ساؤتھ ایسٹ جونیئر گولڈ اسکواش سرکٹ کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔ یہ بھی پڑھیں: علی سسٹرز سمیت 5 پاکستانیوں نے آسٹریلین جونیئر اوپن لوٹ لیا، 4 گولڈ اور ایک سلور میڈل ملک کے نام میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں ہونے والے اس مقابلے کے فیصلہ کن مرحلے میں چھوٹی بہن سحرش علی اپنے 19ویں گولڈ میڈل کے لیے بڑی بہن ماہنور علی کے خلاف میدان میں اتریں گی۔ سحرش نے کوارٹر فائنل میں زشمالین بلال کو اسٹریٹ گیمز میں 0-3 سے شکست دی اور پھر سیمی فائنل میں آڈری پارک کو بھی اسی مارجن سے ہرایا۔ ادھر ماہ نور...
      کراچی: معروف پاکستانی امریکن بزنس مین اور سماجی کارکن انوش احمد نے یوم دفاع پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے 1965ء کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ہمیشہ اپنی سرحدوں کا غیر متزلزل ایمان اور بے مثال بہادری کے ساتھ دفاع کیا۔ یوم دفاع کے موقع پر انوش فائونڈیشن کی طرف سے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے ایک خصوصی فلوٹ تیار کیا گیا۔ فلوٹ کو آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر ، دیگر سروسز چیفس ، شہدا اور غازیوں کی تصاویروں سے سجایا گیا تھا۔ فلوٹ کو کراچی کے مختلف علاقوں میں گھمایا گیا۔ فلوٹ پر تحریک آزادی سے متعلق ڈاکو مینٹریز پیش کی گئیں، بانی پاکستان قائد...
    شمالی وزیرستان: 6 ستمبر یومِ دفاع و شہداء کے حوالے سے میرانشاہ میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ تقاریب کا مقصد شہداء کی شجاعت اور لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرنا تھا۔ میرانشاہ ماڈل اسکول میں پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلعی انتظامیہ، ملک و مشران اور عسکری افسران نے شرکت کی۔ طلباء و طالبات نے ملی جذبے سے بھرپور نغمے، تقاریر اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے۔ شرکاء نے طلباء کی خوبصورت پرفارمنس، حب الوطنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو خوب سراہا۔ اسکول کے بچوں نے قومی پرچم اور بینرز تھامے واک کرکے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
    قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، صدر مملکت کا یوم فضائیہ پر پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے یومِ فضائیہ کے موقع پر قوم کی جانب سے پاک فضائیہ کے شہداء، غازیوں اور تمام جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں صدر نے کہا کہ قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا۔ صدر زرداری نے 1965 کی جنگ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے اس تاریخی معرکے میں شجاعت اور بہادری...
    یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کی دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے اپنے کیریئر کا چوتھا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا۔ Concrete jungle where dreams are made of ???????? Aryna Sabalenka, two-time US Open champion. pic.twitter.com/RrpRhsIbaC — US Open Tennis (@usopen) September 6, 2025 عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا نے امریکہ کی امانڈا اینی سیمووا کو شکست دے کر اپنے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔ Aryna Sabalenka is a two-time US Open champion‼️ pic.twitter.com/2YURwgGs87 — US Open Tennis (@usopen) September 6, 2025 بیلاروسی اسٹار رواں سال پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کے بعد جذبات سے مغلوب ہو کر  آنکھوں میں نمی لیے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئیں۔ El momento ganador ???? pic.twitter.com/qx3lygUTH5 — US Open Tennis (@usopen) September 6, 2025...
    واشنگٹن: امریکا میں ایک غیر معمولی اقدام کے دوران 300 سے زائد جنوبی کوریائی شہریوں کو مختلف الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے،  اب تک ان گرفتاریوں کی نوعیت، الزامات یا وجوہات کے حوالے سے کوئی تفصیلی معلومات سامنے نہیں آئیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیول میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امریکا سے باضابطہ مطالبہ کرتی ہے کہ گرفتار شہریوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے یا کم از کم انہیں سفارتی رسائی فراہم کی جائے تاکہ ان کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ امریکا میں مقیم جنوبی کوریائی شہریوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا امتیازی یا...
    پاکستان میں سعودی پریس اتاشی ڈاکٹر نایف العتیبی نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاک فوج کے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ یومِ دفاع پاکستان، پاکستانی بھائیوں کے وجدان میں وہ دن ہے جو قربانی، یکجہتی اور حوصلے کی علامت ہے۔ یہ بھی پڑھیے: 6 ستمبر یوم دفاع و شہدا : سیاسی اور عسکری قیادت کا خراج تحسین ان نے وطن کے لیے سب کچھ نچھاور کرنے والے شہداء اور اُن کے اہلخانہ کو سلام بھی پیش کیا۔ یومِ دفاع پاکستان، پاکستانی بھائیوں کے وجدان میں وہ دن ہے جو قربانی، یکجہتی اور حوصلے کی علامت ہے۔ شہداء اور اُن کے اہلخانہ کو سلام جنہوں نے...
    یومِ دفاع اور معرکۂ حق کے موقع پر شوبز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے اپنے پیغامات کے ذریعے فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور قربانیوں کو سلام پیش کیا ہے۔ یومِ دفاع پاکستان کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے اور وطن کے محافظوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ 6 ستمبر کا یہ دن ہمیں شہداء اور غازیوں کے جذبۂ ایثار اور دفاعِ وطن کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔ اداکار اعجاز اسلم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’6 ستمبر یومِ دفاع پر پوری قوم پاک فوج کو دلی خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ معرکۂ حق کی کامیابی نے قوم کے حوصلوں کو بلند کیا اور ہم سب اپنی افواج کو...
    قومی دفاع معاشی استحکام کے بغیر ممکن نہیں، محنت اور عزم سے ہی ہم معاشی خود مختاری حاصل کر سکتے ہیں ، صدر ایف پی سی سی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 September, 2025 سب نیوز اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں قومی یکجہتی کو فروغ اور معیشت کو مضبوط بنانا ہوگا،یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پیغام اسلام آباد ()صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ6ستمبر ہماری خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کا روشن اور سنہری باب ہے، پاکستان ایک بہادر قوم جو اپنی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، قومی دفاع معاشی استحکام کے بغیر ممکن نہیں، محنت سے ہی ہم معاشی...
    یو ایس اوپن مینز سنگلز کے دفاعی چیمپئن جینک سینر کارلوس الکاراز کے خلاف اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ Jannik Sinner will look to defend his title on Sunday! pic.twitter.com/chqt7L4gay — US Open Tennis (@usopen) September 6, 2025 یو ایس اوپن کے دوسرے سیمی فائنل میں جینک سینر نے اوگر الیاسیمی کو شکست دے کر مسلسل پانچویں گرینڈ سلیم فائنل میں رسائی حاصل کی۔ For the fifth-straight Grand Slam, Jannik Sinner will play in the men's singles final! pic.twitter.com/CTD3WsElzB — US Open Tennis (@usopen) September 6, 2025 عالمی نمبر ایک جینک سینر اور عالمی نمبر کارلوس الکاراز اتوار کو فائنل میں مدمقابل آئیں گے۔ 1 vs 2 for it all ???? pic.twitter.com/2HfEKX1tFR — US Open Tennis (@usopen) September 6,...
    یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں اسپین کے نوجوان ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز نے سربیا کے نامور کھلاڑی اور 24 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن نوواک جوکووچ کو شکست دے دی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ الکاراز نے جوکووچ کو ہارڈ کورٹ پر شکست دی ہے، جو ان کے کیریئر کا ایک بڑا سنگ میل سمجھا جا رہا ہے۔ اب تک دونوں کھلاڑی گرینڈ سلیم ایونٹس میں پانچ مرتبہ آمنے سامنے آ چکے ہیں جن میں سے تین میچز میں الکاراز فاتح رہے ہیں، جب کہ جوکووچ دو بار کامیاب ہوئے۔ اس کامیابی کے ساتھ الکاراز نے مسلسل تیسرے گرینڈ سلیم کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ رواں سال کے آغاز میں انہوں نے فرنچ اوپن کے فائنل...
    یومِ دفاع و شہدا پاکستان کے موقع پر صدر، وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان نے اپنے الگ الگ پیغامات میں قوم اور فوج کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ملکی دفاع کے عزم کو دہرانے کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں:دفاعِ پاکستان میں پیش پیش رہنے والے مسیحی جانثار صدرِ مملکت کا پیغام صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ 6 ستمبر ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔ ایک قابل فخر قوم کی حیثیت سے آج کے دن ہم اپنی بہادر مسلح افواج اور عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے غیر متزلزل عزم اور بے مثال حوصلے سے سرحدوں کا دفاع کیا۔ وزیراعظم کا پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ساٹھ سال پہلے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) مسلح افواج نے 60 ویں یوم دفاع پر اپنے پیغام میں شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء اور ان کے خاندانوں کو بھرپور خراج عقیدت پش کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، نیول، ایئر چیفس نے بھی عقیدت کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 ستمبر 1965ء پاکستانی قوم کے اٹل عزم اور ناقابلِ تسخیر جذبے کی علامت ہے، اس تاریخی دن ہمارے بہادر سپاہیوں نے قوم کی حمایت سے ڈٹ کر مقابلہ کیا، ایک ایسے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جو اسلحے اور تعداد میں کہیں زیادہ طاقتور تھا۔ پاک...
    یومِ دفاع  پاکستان کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’اللہ ہو‘‘ جاری  کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کیا گیا یہ نغمہ معروف گلوکار ساحر علی بگا کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں تینوں مسلح افواج کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان نظر آتی ہے۔ نغمے میں پاک افواج کی بہادری اور پاکستانی قوم کے جذبے کو خراجِ تحسین  پیش کیا گیا ہے۔ اس میں ’’اللہ ہو‘‘ کی گونج دشمن کو للکار اور وطن سے محبت کا پیغام ہے۔  نغمے میں پاکستان کی مسلح افواج کے دفاعِ وطن کی شاندار عکاسی کی گئی  ہے۔ پاک فوج کی جانب سے جاری نغمے میں...
    ایئر وائس مارشل شہریار خان نے یومِ دفاع کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلی بار اسکور 6-0 نہیں بلکہ 60-0 ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ عوام کی امیدوں پر پورا اترا ہے، دشمن ہر محاذ پر ناکام ہوا ہے اور تکنیکی جدت نے پاک فضائیہ کو دنیا بھر میں منوایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر و دیگر اعلیٰ عسکری قیادت کی جانب سے یوم دفاع کے شہدا کو خراج عقیدت انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ آج پاکستان بھر میں یومِ دفاع و شہدا بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    آج ملک بھر میں یوم دفاع جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔ آج بھی سرحدی علاقوں میں تعنیات جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’6 ستمبر 1965 جب پاک فوج نے بھارت کا حملہ پسپا کرتے ہوئے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے‘ یوم دفاع کے سلسلے میں سندھ کے ضلع تھرپارکر کے سرحدی علاقے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیل جانیے علی شیخ کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں 6 ستمبر تھرپارکر تھرپارکر کے سرحدی جوان یوم دفاع
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وفاقی کابینہ نے صدرمملکت کو آئین پاکستان کے آرٹیکل 45 کے تحت 12 ربیع الاول کے مبارک دن کی مناسبت سے قیدیوں کی مختلف جرائم کی سزاؤں میں 100 دن کی کمی کی سفارش کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ سفارش سزاؤں میں کمی کی اسپیشل ریمیشن پالیسی 2025 کے تحت تجویز کی گئی ہے۔
    وفاقی کابینہ نے صدر مملکت کو آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت قیدیوں کی مختلف جرائم کی سزاؤں میں 100 دن کی کمی کی سفارش کردی۔ یہ سفارش 12 ربیع الاول کے مبارک دن کی مناسبت سے پیش کی گئی ۔  وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق یہ تجویز ’اسپیشل ریمیشن پالیسی 2025‘ کے تحت دی گئی ۔تاہم یہ رعایت ان قیدیوں پر لاگو نہیں ہوگی جو سنگین جرائم، دہشتگردی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، قتل یا بدعنوانی کے مقدمات میں ملوث ہیں۔ Post Views: 9
    وفاقی کابینہ نے صدر پاکستان کو آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت قیدیوں کی مختلف جرائم کی سزاؤں میں 100 دن کی کمی کی سفارش کی ہے۔ یہ سفارش 12 ربیع الاول کے مبارک دن کی مناسبت سے پیش کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 12 ربیع الاول جلوس کے لیے پلان جاری کردیا وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق یہ تجویز ’اسپیشل ریمیشن پالیسی 2025‘ کے تحت دی گئی ہے۔ تاہم یہ رعایت ان قیدیوں پر لاگو نہیں ہوگی جو سنگین جرائم، دہشتگردی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، قتل یا بدعنوانی کے مقدمات میں ملوث ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ...
    متحدہ عرب امارات نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کے لیے 10 سالہ ’بلو ریزیڈنسی ویزا‘ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس ویزے کا مقصد ماہرین کو یو اے ای کی ماحولیاتی، سماجی اور معاشی ترقی میں شریک کرنا ہے۔ ’بلو ریزیڈنسی ویزا‘ ان سائنسدانوں، محققین، سرمایہ کاروں، ماہرینِ توانائی، موسمیاتی تبدیلی اور پائیداری کے شعبوں کے ماہرین کے لیے ہے جنہوں نے عالمی یا قومی سطح پر نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ مزید پڑھیں: یو اے ای گولڈن ویزا: 10 سالہ رہائش اور خصوصی فوائد کے ساتھ غیر ملکیوں کے لیے نادر موقع اس کے علاوہ بین الاقوامی اداروں کے اراکین، غیر سرکاری تنظیموں کے نمایاں نمائندے، ماحولیاتی ایوارڈ یافتہ شخصیات...
    یو ایس اوپن کے ویمنز سنگلز مقابلوں میں آرینا سبالینکا اور امانڈا اینی سیمووا فائنل میں پہنچ گئیں۔ Aryna Sabalenka will look to repeat. Amanda Anisimova will look to win her home Grand Slam. Here we go. pic.twitter.com/h6UHPrZ7gJ — US Open Tennis (@usopen) September 5, 2025 تفصیلات کے مطابق پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے جیسیکا پیگولا کو شکست دی۔ ARYNA WILL DEFEND HER TITLE ON SATURDAY! pic.twitter.com/tfVFAcjf6y — US Open Tennis (@usopen) September 5, 2025 آرینا سبالینکا مسلسل تیسری مرتبہ یو ایس اوپن کے گرینڈ سلیم فائنل میں پہنچی ہیں۔ BACK-TO-BACK-TO-BACK US OPEN SINGLES FINALS. pic.twitter.com/THfaKFA7Cm — US Open Tennis (@usopen) September 5, 2025 وہ 2022 سے ہارڈ کورٹ پر تمام گرینڈ سلیم فائنلز...
    آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے شہداء کے اہلِ خانہ نے یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے شہیدوں کا خون اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ہی ہماری پہچان اور ہماری منزل ہے۔ شہیدوں کی وردی پر لگا خون ہمارے لیے سب سے بڑا زیور اور سب سے بڑا اعزاز ہے۔ شہداء کی قربانی سے لگے چراغ کی روشنی پوری قوم کے دلوں میں آج بھی جل رہی ہے۔ شہداء کے لواحقین نے واضح کیا کہ وہ بھی وطن کی خاطر اپنی جان قربان کرنے سے کبھی دریغ نہیں کریں گے۔ شہداء کے اہلِ خانہ کا عزم و ہمت اس حقیقت کو واضح کرتا ہے...
    پشاور میں پاک فوج کے زیر اہتمام یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے مختلف اسکولز میں تقاریب کا انعقاد جاری ہے۔ یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے پشاور کے مختلف اسکولز (ٹریژر آف نالج سکول سسٹم پشاو، اسلامیہ اسکول اینڈ کالج اور سرحد پبلک اسکول ) میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقاریب میں پاک فوج کے آفیسرز اور جوانوں نے شرکت کر کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی، بچوں نے پاک فوج کے ساتھ مل کر پرچم کشائی کی اور ملکی سلامتی کے لیے اجتماعی دعائیں کئیں۔   طلباء و طالبات نے ملی جذبے سے بھرپور تقاریر، نغمے اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے، طالبہ کی خوبصورت پرفارمنس، حب الوطنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا گیا۔ تقریبات کا...
    متحدہ عرب امارات نے مغربی کنارے کو اپنی ’ریڈ لائن‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے اس علاقے کا الحاق کیا تو ابراہیمی معاہدہ خطرے میں پڑسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ سفارتکار اور وزیرِ خارجہ کی خصوصی ایلچی لانا نسیبہ نے اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کو انٹرویو میں کیا۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مغربی کنارے کا اسرائیل کے ساتھ الحاق (Annexation) کا مطلب یہ ہوگا کہ دو ریاستی حل ہمیشہ کے لیے دفن ہوجائے گا اور علاقائی انضمام کا خواب ختم ہوجائے گا۔ لانا نسیبہ نے مزید کہا کہ اسرائیل کا مغربی کنارے کو خود میں ضم کرنے کا غیر منصفانہ اقدام خطے میں کسی بھی پائیدار امن کے امکان کو ہمیشہ کے لیے...
    چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔ مزید تفصیلات بیجنگ سے شاہد افراز خان کی رپورٹ میں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔...
    یورپی یونین کی صدر ارسلا فان ڈیر لائن کو لے جانے والا طیارہ بلغاریہ میں لینڈنگ کے دوران جی پی ایس جیمنگ کا شکار ہوا، تاہم خوش قسمتی سے جہاز محفوظ طریقے سے اتر گیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق، یورپی کمیشن کی نائب ترجمان اریانا پوڈیسٹا نے بتایا کہ بلغاریہ کے حکام نے اس جی پی ایس مداخلت کو روس سے منسوب کیا ہے۔ پائلٹس کو نیویگیشن سسٹم ناکارہ ہونے کے بعد کاغذی نقشوں کے ذریعے جہاز لینڈ کرانا پڑا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر ارسلا فان ڈیر لائن مشرقی یورپی ممالک کے دورے پر تھیں تاکہ یوکرین کے لیے مزید حمایت حاصل کی جا سکے۔ وہ ان رہنماؤں میں شامل ہیں جو...
    صوفیہ (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین کی صدر ارسلا فان ڈیر لائن کو لے جانے والا طیارہ بلغاریہ میں لینڈنگ کے دوران جی پی ایس جیمنگ کا شکار ہوگیا۔ خوش قسمتی سے جہاز بحفاظت لینڈ کرگیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یورپی کمیشن کی نائب ترجمان اریانا پوڈیسٹا نے کہا کہ بلغاریہ کے حکام نے جی پی ایس سسٹم میں اس مداخلت کو روس سے جوڑا ہے۔ نیویگیشن سسٹم ناکارہ ہونے پر پائلٹس نے کاغذی نقشوں کے ذریعے جہاز کو زمین پر اتارا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ارسلا فان ڈیر لائن مشرقی یورپی ممالک کے دورے پر تھیں تاکہ یوکرین کے لیے مزید حمایت حاصل کی جا سکے۔ وہ یورپ کی ان نمایاں رہنماؤں...
    اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاندار ملٹری ڈپلومیسی، معرکہ حق میں تاریخی فتح کے بعد پاکستان کیلئے سفارتی کامیابیوں کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی نے پاکستان کو عالمی افق پر نئی سفارتی کامیابیوں کی نوید سنادی، معرکہ حق کے بعد کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی بدولت پاکستان عالمی افق پر اپنے مضبوط اور باوقار تشخص کے ساتھ ابھر رہا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا نے بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا برملااعتراف کیا۔  بین الاقوامی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو "مردآہن" قرار دیا۔ چینی وزارت خارجہ نے بھی پاکستانی فوج کو قومی استحکام کا ستون اور...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں موبائل فون سروس کے معیار کو درپیش سنگین مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں اسپیکٹرم کی شدید کمی کا شکار ہے اور اس مسئلے کا واحد حل فائیو جی اسپیکٹرم کی بروقت نیلامی ہے۔ پی ٹی اے کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق پاکستان میں اس وقت صرف 274 میگا ہرٹس اسپیکٹرم دستیاب ہے، جو سعودی عرب، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش اور خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اس وقت خطے کے 16 ممالک میں اسپیکٹرم کی دستیابی کے لحاظ سے سب سے آخری نمبر پر ہے۔ رپورٹ میں...
    اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ ہفتے کے روز غزہ میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ کارروائی میں ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا گیا۔ اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی اعلان کیا تھا کہ ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم انہوں نے کہا تھا کہ ان کی شہادت کی تصدیق کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی میڈیا گزشتہ روز سے ابو عبیدہ کی شہادت کا دعویٰ کرتا رہا ہے، لیکن اسرائیلی وزیر دفاع کا یہ بیان اس حوالے سے پہلا باضابطہ دعویٰ...
    نارروال(ویب ڈیسک) نارووال میں بھارتی آبی جارحیت کے باعث زیرِ آب آنے والے کرتارپور گوردوارہ میں نکاسیِ آب اور صفائی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، 3 سے 4 دن میں سکھ یاتریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ’ستھرا پنجاب‘ ورکرز، ریسکیو ٹیموں اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے دن رات محنت کر کے گوردوارہ کے تمام حصے، جنم استھان اور درشن ڈیوڑی سمیت در و دیوار کو مکمل طور پر صاف کردیا۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب نے خود کرتارپور گوردوارہ پہنچ کر صفائی کے عمل کی نگرانی کی جبکہ وسیع صحن سے بھی پانی نکال کر اچھی طرح صفائی کروائی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئندہ 3...
    یورپین آرگنائزیشن فار نیوکلئیر ریسرچ (سرن) کے اعلیٰ سطحی وفد نے 24 سے 28 اگست تک پاکستان کا دورہ کیا اور ملک میں سائنسی و تحقیقی شعبے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق سرن دنیا کے بڑے اور معتبر تحقیقی مراکز میں سے ایک ہے جس کی بنیاد 1954 میں ’سائنس برائے امن‘ کے اصول پر رکھی گئی تھی۔ پاکستان نے 31 جولائی 2015 کو سرن کی ایسوسی ایٹ ممبرشپ حاصل کی تھی اور اس شراکت داری میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) مرکزی ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان جوہری تحفظ کنونشن کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرے گا دفترِ خارجہ کے مطابق دورے...
    کراچی: سندھ کی سرکاری و نجی جامعات کی گریڈنگ کرنے والے ادارے سی آئی ای سی (چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی) کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی اور حاضر سروس وائس چانسلرز کو فارغ کرنے کے بعد اب ریٹائرڈ وائس چانسلرز کی کیٹگری میں چار سابق شیوخ الجامعہ کی تقرری کردی گئی. ایکسپریس نیوز کے مطابق ممتاز شہری کی کیٹگری میں دو مزید افراد کی تقرری کی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر، مہران انجینئرنگ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالقدیر راجپوت، سندھ زرعی یونیورسٹی اے کیو مغل اور شاہ عبدالطیف یونیورسٹی نیلوفر شیخ اس کمیٹی کے رکن ہونگے...
    ’آفریدی نے کتے کا گوشت کھایا…‘ عرفان پٹھان کی پاکستانیوں کے خلاف نفرت انگیز گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان ایک بار پھر پاکستان مخالف بیانات دے کر خبروں میں آگئے ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں نہ صرف شاہد آفریدی کے ساتھ اپنی پرانی ”چپقلش“ کو ہوا دی بلکہ غیر شائستہ زبان استعمال کر کے کھیل کی روح کو بھی مجروح کیا۔ عرفان پٹھان کی شاہد آفریدی کے ساتھ کافی کڑوی مسابقت رہی ہے۔ محض کھیل ہی نہیں بلکہ میدان سے باہر بھی شاہد آفریدی کی حرکات و سکنات عرفان کو سخت ناگوار گزرتی تھیں۔ اسی طرح کا ایک قصہ سناتے ہوئے عرفان پٹھان نے شاہد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اگست 2025ء) یوکرین کے مسئلے پر امریکی اور روسی صدور کی آج ہونے والی ملاقات سے قبل اقوام متحدہ نے بات چیت کے ذریعے تنازع کے حل اور پائیدار جنگ بندی پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے سلامتی کونسل کے دو مستقل ارکان کے مابین اعلیٰ سطحی بات چیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام امن کے لیے کوششوں یا معاہدے کے لیے ادارے کے چارٹر کے اصولوں کو مدنظر رکھنا اور یوکرین کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کا احترام کرنا ضروری ہے۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے مابین یہ ملاقات امریکہ کی ریاست الاسکا میں مقامی وقت...
    اسلام آباد میں موجود ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ " ایکس " پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونیوالی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ اسلام آباد میں موجود ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ " ایکس " پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ ترجمان ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود...
    واشنگٹن میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر سکھ برادری نے زبردست احتجاج کیا جس میں انہوں نے بھارتی سفارتخانے کو گھیرلیا۔    مظاہرین کے ہاتھوں میں خالصتان کے پرچم تھے اور وہ بھارت مخالف نعرے بلند کرتے رہے۔ انہوں نے ’’بھارت مردہ باد‘‘ اور ’’قاتل مودی‘‘ کے نعرے لگائے جبکہ بھارتی ترنگے کو پھاڑ کر اس کے ٹکڑے سفارتخانے کے سامنے پھینک دیے۔ اس صورتحال نے بھارتی سفارتی عملے کو خوفزدہ کردیا جس پر پولیس کو فوری طور پر طلب کیا گیا۔ پولیس اہلکار کئی گھنٹوں تک موقع پر موجود رہے تاکہ حالات قابو میں رکھے جاسکیں۔ اس موقع پر خالصتان کونسل کے سربراہ ڈاکٹر سندھو نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہی دن واشنگٹن...
    واشنگٹن میں بھارت کے یوم آزادی پر سکھوں نے احتجاج کرتے ہوئے سفارتخانےکوگھیر لیا۔ واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں سکھوں نے احتجاج کرتے ہوئے سفارتخانے کی عمارت کو گھیر لیا۔ مظاہرین نے خالصتان کے پرچم اٹھائے بھارت مردہ باد اور قاتل مودی کے نعرے گئے اور بھارتی ترنگے کے ٹکڑے کر کے سفارتخانے کے سامنے پھینک دیے۔ مظاہرین سے خوفزدہ بھارتی سفارتی عملے نے پولیس بلائی جو موقع پر کئی گھنٹے موجود رہی۔ اس موقع پر سربراہ خالصتان کونسل ڈاکٹر سندھو نے کہا کل واشنگٹن میں خالصتان ریفرنڈم ہوگا، یفرنڈم میں ووٹ ڈالنے کیلئے ہزاروں سکھ پہنچ رہےہیں، وہ دن دور نہیں جب بھارتی پنجاب کو آزاد...
    وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، قرآة العین فاطمہ ڈپٹی سیکرٹری کامرس ڈویژن تعینات WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی افسران کے تقرر و تبادلے، ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کی گریڈ 19کی فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ قرآة العین فاطمہ ڈپٹی سیکرٹری کامرس ڈویژن تعینات، قرآ ة العین فاطمہ اس سے قبل ڈپٹی سیکرٹری وزارت اقتصادی امور تعینات تھیں،قرآ ة العین فاطمہ سینئر مینجمنٹ کورس سے فراغت کے بعد نئی پوسٹنگ کو جوائن کریں گی ،تقرری کے منتظر ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18کے کاشف نبی کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل"...
    جشن آزادی پاکستان کے موقع پر ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں شہر قائد میں جاں بحق اور زخمیوں کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے، پولیس سرجن کے مطابق اب تک ہوائی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 109 زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جشن آزادی پاکستان: ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں ایک 8 سال کی بچی بھی شامل ہے، سب سے زیادہ عباسی شہید اسپتال میں 42 زخمی لائے گئے، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں 41 زخمیوں کو لایا گیا، جبکہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر میں 26 زخمی پہنچے۔ انسپکٹر جنرل...
    کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، پاکستان کو بھارت کیخلاف عظیم کامیابی ملی، ہم نے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست دی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، پاکستان کو بھارت کیخلاف عظیم کامیابی ملی، ہم نے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست دی۔ امیر مقام نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کو ناکامی کے سوا...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 2025 کا پاکستان دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کوئی دشمن میلی آنکھ سے اس کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔  پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن قربانیوں، جدوجہد اور آزادی کے خوابوں کی تعبیر کا دن ہے، پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جس کی قدر کرنا ہر پاکستانی پر فرض ہے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟  محسن نقوی نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام...
    لبرٹی چوک لاہور میں آزادی کا عظیم الشان جشن منایا گیا۔قومی پرچموں سے خوبصورت سجاوٹ کی گئی، میوزیکل کنسرٹ کا بھی انعقاد کیا گیا، لبرٹی چوک پر بڑی سکرینیں نصب کی گئیں، فائر ورکس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔راولپنڈی لیاقت باغ میں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریب ہوئی، سبز ہلالی پرچموں اور روشنیوں سے منظر حسین ہوگیا، تقریب میں میوزیکل نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا، نامور گلوکار ابرار الحق نے سر بکھیرے۔
    آزادی کا جشن کے موقع پر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گرینڈ میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا، راحت فتح علی خان، سجاد علی، حدیقہ کیانی، کیفی خلیل، نتالیہ گل نے جاندار پرفارمنسز پیش کی، شرکا جھوم اٹھے ۔محکمہ ثقافت کی خصوصی آزادی ٹرین کراچی سے تھرپارکر کیلئے روانہ ہوئی، کراچی کے کینٹ سٹیشن پر فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا، آزادی ٹرین کے شرکا نے ہر سٹیشن پر قومی پرچم تقسیم کئے، یوم آزادی کی مناسبت سے 78 پاؤنڈ کا کیک بھی کاٹا گیا۔محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے خصوصی فلوٹ تیار کیا گیا، کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا گیا، معروف گلوکاروں کی پرفارمنس پر شہریوں نے دل کھول کر داد دی۔
    پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر ایرانی سفارتخانے کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کی قابلِ احترام حکومت اور معزز، برادر، دوست اور ہمسایہ قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ایران اور پاکستان کی دوستی، باہمی احترام اور تعاون کے مضبوط رشتے بےحد عزیز ہیں اور پاکستان کی خوشحالی، سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے ہمیشہ دعا گو ہیں، دونوں برادر اقوام کے درمیان پائیدار دوستی مزید گہری اور مضبوط ہو، یہی خواہش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے 78ویں یوم آزادی پر مختلف ممالک کے سفارتخانوں اور سفراء کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ اس عظیم قوم...
    یو اے ای میں چند ماہ سے  پھنسا ایدھی فاؤنڈیشن کا نیا ایئر ایمبولینس طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق طیارے کو ریگولیٹری معاملات پر یو اے ای میں 3 ماہ قبل روکا گیا تھا، کلیئرنس کے بعد ہائپر سینکا طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔ نئے پائپر سینکا طیارے کی شمولیت سے ایدھی فاؤنڈیشن کے پاس ایئر ایمبولینس کے فلیٹ کی تعداد 3 ہوگئی۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ایئرایمبولنس سروس میں 2 ہائپر سینیکا اور ایک سیسنا طیارہ شامل ہے، ذرائع نے بتایا کہ طیارے کی بیڑے میں شمولیت کی تقریب کل بتاریخ 14 اگست کو ہوگی۔  
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں طلبا یونین کی بحالی سے متعلق درخواست پر 5 ہفتوں میں طلبہ یونین کے انتخابات کا ضابطہ اخلاق بنانے کی رپورٹ طلب کرلی۔ ہائیکورٹ میں تعلیمی اداروں میں طلبا یونین کی بحالی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ طلباء یونین کے انتخابات کے انعقاد کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت نے وزارت جامعات اور بورڈز سے بھی طلبا یونین کی بحالی سے متعلق اقدامات کی وضاحت طلب کی تھی۔ جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر لیگل نے جواب جمع کرایا تھا۔ وکیل عثمان فاروق نے موقف دیا کہ جواب میں کہا گیا تھا کہ طلبا یونین کے انتخابات کے لیے قوانین اور قواعد...
    بانی پی ٹی آئی کا جیل میں طبی معائنہ، کانوں اور دانتوں کی صفائی کی گئی، مکمل صحتیاب قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا اور ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کے کانوں اور دانتوں کا چیک اپ بھی کیا۔ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے کانوں اور دانتوں کی صفائی بھی کی گئی اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل صحت یاب قرار دیا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کو کچھ ٹیسٹ بھی تجویز کیے...
    کشمیری عوام نے واضح کیا ہے کہ وہ پاکستان کی سالمیت اور دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کی ہر جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کلمے کی بنیاد پر قائم ہوا اور کشمیری قوم پاکستان کے ساتھ ہیں، بھارت کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں۔ کشمیری عوام نے ترجمان پاک فوج کے حالیہ بیان کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہاکہ اگر بھارت نے ایک بار پھر جارحیت کی تو پاک فوج پہلے سے کہیں زیادہ قوت اور حوصلے کے ساتھ جواب دے گی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ کشمیری عوام بھی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوکر دشمن کے ناپاک...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر بیوروکریسی کا کچا چٹا کھول کر رکھتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بیورکریٹس پر سالانہ 35 کھرب روپے خرچ ہوتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق ایک  3.5 ٹریلین  روپے سالانہ ان بیوروکریٹس پر خرچ ہوتا ہے جبکہ پی آئی ڈی ای کی رپورٹ کے مطابق 86 کروڑ روپے ایک بیوکروکریٹ کی پوری سروس پر خرچ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آدھی بیوروکریسی نہ سہی 25 سے 30 فیصد کرپٹ ہے، میں خود اپنی  حکومت سے مطالبہ کروں  گا کہ بیوروکریسی کے حوالے سے قانون سازی کی جائے۔ خواجہ آصف نے مطالبہ کیا کہ بیوروکریٹس کو ہر سال اپنے اثاثے ظاہر کرنا لازمی ہونا...
    لاہور (پ ر)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی نے آئی ایل او سمیڈا کے تعاون سے مشاورتی سیشن کا انعقاد کیا جس کا مقصد ٹیکسٹائل اور آٹوموبائل شعبوں کو درپیش چیلنجز کا حل تلاش کرنا تھا نیز کاروباری اداروں کو درپیش اہم مشکلات کی نشاندہی، ایس ایم ایز اور ان کی سپلائی چینز کی فارملائزیشن کو فروغ دینے کے لیے قومی روڈ میپ کی تشکیل میں مدد دینے،  سہولیات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ آئی ایل او کے نیشنل پروجیکٹ کوآرڈینٹر ایم نعیم انصاری، ای ایف پی کے سیکریٹری جنرل سید نذر علی، سمیڈا کے ڈپٹی جنرل منیجر مکیش کمار اور پروجیکٹ کنسلٹنٹ ایم ایس ایم ای فارملائزیشن محمد اویس، مشاورتی سیشن میں صدر سائٹ ایسوسی ایشن احمد عظیم...
    اسلام آباد: یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کی تمام مسلح افواج نے ملک کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے مطابق ہماری سانس، خون، جذبہ اور جنون سب تیری حفاظت کے نام ہے، یہ وردی صرف لباس نہیں، یہ ہمارے عشق کی پہچان ہے جبکہ پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ہماری ہر پرواز اور ہر اڑان پاکستان کے وقار و سربلندی کے لیے ہے۔ پاک بحریہ کے مطابق ہم ہر لہر کے سامنے حفاظتی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔ پاک رینجرز کا کہنا ہے کہ پہاڑ ہو یا میدان، طوفان ہو یا کٹھن راہ، وطن کی حفاظت ہمارا ایمان ہے، وطن کے امن کے لیے...
    اپنے مذمتی بیان میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نے کہا کہ متعلقہ ادارے اور سندھ حکومت تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کراچی میں ڈمپر حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آفاق احمد کا کہنا ہے کہ کراچی کی سڑکیں شہریوں کیلئے موت کا کنواں بن چکی ہیں، متعلقہ ادارے اور سندھ حکومت تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق اور والد زخمی ہوگئے۔ موقع پر موجود شہریوں نے ڈمپروں کو آگ لگا دی۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ یوسف پلازا میں درج کرلیا گیا۔
    یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر پاکستان کی مسلح افواج ایک بار پھر ملک کی حفاظت اور بقاء کے لیے اپنے عزم و حوصلے کو تازہ کر رہی ہیں۔ یہ معرکہ حق ہے، جو ہمارے بہادر سپاہیوں، فضائیہ، بحریہ اور رینجرز کے جذبے، قربانی اور غیرمتزلزل عزم کی داستان ہے۔ پاک فوج کہتی ہے کہ ہماری سانس، خون، جذبہ اور جنون سب تیری حفاظت کے نام ہے۔ یہ وردی صرف لباس نہیں، بلکہ ہمارے عشق کی پہچان ہے۔ پاک فضائیہ کے جوان فخر سے کہتے ہیں کہ ہماری ہر پرواز اور ہر اڑان پاکستان کے وقار و سربلندی کے لیے ہے۔ پاک بحریہ کا حوصلہ ہے کہ ہم ہر لہر کے سامنے حفاظتی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔ مزید پڑھیں: ’جان...
    (ویب ڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 14 اگست کو  اجرک والی نمبرپلیٹ شہریوں کو مفت فراہم کی جائے۔کراچی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ وہ اور گورنر ہاؤس طلبا کی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہیں، نئی نسل کو مایوس نہیں ہونے دیں گے اور انہیں ملک چھوڑ کر نہیں جانا پڑے گا۔اس موقع پر انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت 14 اگست کو جشن آزادی والے روز اجرک والی نمبرپلیٹ شہریوں کو مفت دینے کا اعلان کرے، اجرک ہماری ثقافت ہے اس کو متنازع نہ کیا جائے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت...
    اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے سرکاری دورہ امریکا پر ہیں جس دوران امریکی سیاسی و عسکری قیادت اور پاکستانی نژاد کمیونٹی کے ارکان سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ٹامپا میں آرمی چیف نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل مائیکل ای کرلا کی ریٹائرمنٹ تقریب اور نئے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کی چارج سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے جنرل کرلا کی شاندار قیادت اور پاک امریکا عسکری تعاون کے فروغ میں ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا جبکہ ایڈمرل کوپر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ باہمی تعاون جاری رہے گا تاکہ مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پورے ملک میں اس وقت سب سے زیادہ جوش و جذبہ ایم کیو ایم پاکستان کے تحت نظر آ رہا ہے، ہمارے بڑوں نے یہ ملک بنایا، اب ہمیں اسے بچانے کی قربانیاں دینی ہیں، افواجِ پاکستان نے ہمیشہ دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی، ہم جشنِ آزادی مناکر دشمن کے 14 طبق روشن کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4B میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے "معرکہ حق" کے عنوان سے ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار اور...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)ایم کیو ایم پاکستان کے زیراہتمام سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4B میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے "معرکہ حق" کے عنوان سے ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار اور رکن سندھ اسمبلی عبداللہ شیخ نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سرجانی ٹان و یوسی کارکنان کے ساتھ علاقے کے بزرگ، نوجوان، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ فضا قومی نغموں، جھنڈوں اور آتش بازی سے گونج اٹھی، اور ہر چہرے پر وطن سے محبت کا جذبہ عیاں تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنما و حق پرست رکن...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ایک بار پھر اس وقت تنازعات کا مرکز بن گئے جب ایک صحافی نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے ایک سرکاری اہلکار کی مبینہ گرفتاری کے خلاف احتجاجاً اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔ تاہم خواجہ آصف نے ایک ٹویٹ میں صحافی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ‘جعلی خبر’ قرار دیا۔ بیوروکریسی اور دوسری اشرافیہ کی پرتگال میں پناہ گاہیں مہیا کرنے میں سب سے بڑا کردار ایک ورک صاحب کر رہے ھیں۔ https://t.co/mDDqywAg7t — Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 6, 2025 نجی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ تنازع دراصل سیالکوٹ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اقبال سانگھرا کی حالیہ...
    آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے واضح کیا ہے کہ یوم آزادی پر آتش بازی، ہوائی فائرنگ یا ون ویلنگ کو برداشت نہیں کی جائے گی۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں کمانڈ کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، اے آئی جیز اور ایس پیز نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی کی آمد: اسلام آباد انتظامیہ نے باجوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی کانفرنس میں اسلام آباد پولیس کے پانچوں ڈویژنز نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں اور 13 و 14 اگست کے حوالے سے سیکیورٹی پلانز پر بریفنگ دی گئی، ٹریفک ڈویژن کی جانب سے اہم تقریبات کے...
    ایف سی اہلکار فیلڈ سیکیورٹی کی ڈیوٹی پر مامور تھے اور گاڑی میں سوار ہو کر روانہ تھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے اچانک حملہ کردیا، شدید فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں کے دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار اور ڈرائیور شہید ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق کرک کےعلاقے امان کوٹ توے میں تھانہ گرگری کی حدود میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ ایف سی اہلکار فیلڈ سیکیورٹی کی ڈیوٹی پر مامور تھے اور گاڑی میں سوار ہو...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملک کی بیوروکریسی کے بارے میں بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں وزیر دفاع نے کہا کہ ’آدھی سے زیادہ یہ بیوروکریسی شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے، یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں، مگر مچھ اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اپنی پوسٹ میں خواجہ محمد آصف نے الزام عائد کیا کہ ’بزدار کا قریب ترین بیوروکریٹ بیٹیوں کی شادی پر 4 ارب روپے صرف سلامی وصول کر چکا، وہ بیوروکریٹ آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ...
    چینی وزارتِ تجارت کا درآمدی گائے کے گوشت پر حفاظتی اقدامات کی تحقیقاتی مدت میں توسیع کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز بیجنگ : عوامی جمہوریہ چین کے “حفاظتی اقدامات کے ضوابط” کے تحت، چینی وزارتِ تجارت نے 27 دسمبر 2024 کو اپنے 2024 کے اعلان نمبر 60 کے ذریعے درآمدی گائے کے گوشت پر حفاظتی اقدامات کی باضابطہ تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ صورت حال پیچیدہ ہونے کی بنا پر، وزارت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس مقدمے کی تحقیقاتی مدت 26 نومبر 2025 تک بڑھا دی جائے۔ بدھ کے روز وزارت کے ترجمان کے مطابق گائے کے گوشت پر حفاظتی اقدامات کی تحقیقات شروع ہونے کے بعد، وزارتِ تجارت نے قانونی طریقہ کار کے مطابق معائنہ جاری رکھا...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیوروکریسی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور غیر ملکی شہریت حاصل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ کوئی عام لوگ نہیں بلکہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں جو اربوں روپے کھا کر اب بیرونِ ملک آرام دہ ریٹائرمنٹ کی زندگی گزارنے کے منصوبے بنا چکے ہیں۔ بیوروکریسی کو قرار واقعی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بزدار حکومت کے ایک قریبی ترین بیوروکریٹ نے اپنی بیٹیوں کی شادی پر چار ارب روپے صرف سلامی میں...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیوروکریسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آدھے سے زیادہ بیورو کریٹ پرتگال میں پراپرٹی لینے کے بعد اب شہریت لینے کی تیاری کررہے ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ بیورو کریسی میں شامل آدھے سے زیادہ لوگوں نے پرتگال میں نہ صرف پراپرٹی بنالی بلکہ اب وہ شہریت بھی لے رہے ہیں اور یہ کوئی عام نہیں بلکہ نامی گرامی بیورو کریٹس ہیں۔ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ھے اور شہریت لینی کی تیاری کر رہی ھے۔ اوریہ نامی گرامی بیوروکریٹس ھیں ۔ مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے مضبوط تعلقات خطے کے استحکام اور عالمی سلامتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،یورپی یونین پاکستان کے بڑے تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت داروں میں شامل ہے،پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے کثیرالجہتی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، تجارت، ماحولیات، ہجرت اور علاقائی امن جیسے مشترکہ اہداف پاک۔یورپی شراکت داری کو مزید تقویت دیں گے۔منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں یورپی یونین کے سفارتی مشن کی سبکدوش ہونے والی سربراہ ڈاکٹر رینا کیونکاسے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کے دوران...
    وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حقِ خودارادیت دیا جائے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال کو بہتر بنایا جائے۔ یومِ استحصَال کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت گزشتہ 78 برسوں سے کشمیری عوام کو ان کے حقِ خودارادیت سے محروم رکھے ہوئے ہے، 5 اگست 2019 کے بعد اس نے ظلم و جبر، آبادیاتی تبدیلی، ذرائع ابلاغ پرقدغن اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاری جیسے اقدامات سے کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کی ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار ، کا یومِ استحصَال...
    کارگو کمپنیوں کے ذریعے موبائل فون اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کا پردہ فاش  ہوگیا جب کہ  لاہور پولیس نے 2 ملزمان گرفتار  کرلیے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن  نے کہا کہ گرفتاریاں cctv فوٹیج موبائل فون لوکیشنز کی مدد سے کی گئیں، ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں علی الصبح شہریوں سے جھپٹے کی وارداتیں کرتے تھے۔  ملزمان چھنے ہوئے موبائلز کے پارسل بناتے مختلف کارگو کمپنیوں کے ذریعے پشاور اسمگل کرتے تھے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن  نے کہا کہ ملزمان چوری ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ گرفتار ملزمان...