کوبن ہیگن : ڈنمارک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر گرین لینڈ میں ایک بڑی فوجی مشق Arctic Light 2025 کا آغاز منگل سے کر رہا ہے، جس کا مقصد ڈنمارک کی افواج اور نیٹو (NATO) کی آپریشنل تیاری کو مزید بہتر بنانا ہے،  یہ مشق 19 ستمبر تک جاری رہے گی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈنمارک کی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے کہاکہ آرکٹک خطے میں بڑھتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ڈنمارک نے اپنی فوجی موجودگی اور سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے،  یہ تمام اقدامات Joint Arctic Command کی قیادت میں اور گرین لینڈ کی حکومت کے ساتھ تعاون سے کیے جا رہے ہیں۔

وزارت دفاع نے بتایا کہ اس مشق کا بنیادی مقصد گرین لینڈ، ڈنمارک اور نیٹو کے لیے شمالی بحرِ اوقیانوس اور آرکٹک خطے میں پیدا ہونے والے غیر مستحکم خطرات کے خلاف مشترکہ ردعمل کی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔ اس دوران ڈنمارک کی افواج فرانس، جرمنی، سویڈن اور ناروے کی افواج کے ساتھ مل کر تربیت کریں گی۔

وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ  اس مشق میں 550 سے زائد فوجی شریک ہوں گے۔ ڈنمارک کی جانب سے فرگیٹ جہاز نِیلس جویل، دو EH-101 ہیلی کاپٹرز، دو F-16 لڑاکا طیارے اور تینوں افواج کے مختلف یونٹس بشمول اسپیشل آپریشن فورسز اور ڈینش ہوم گارڈ حصہ لیں گے، اس کے علاوہ مشق میں اتحادی ممالک کی شمولیت بھی نمایاں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہاکہ   فرانس اپنی نیوی کے جہاز FS Garonne، ایک ملٹی رول ٹینکر ایئرکرافٹ اور ماؤنٹین انفنٹری یونٹس کے ساتھ شریک ہوگا، جو ڈرون ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ سویڈن اور ناروے کی ہوم گارڈ فورسز بھی اس مشق میں حصہ لیں گی، جبکہ جرمنی کی جانب سے آبزرور ٹیم اور اسٹاف پرسنل موجود ہوں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: گرین لینڈ ڈنمارک کی کے ساتھ

پڑھیں:

چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی

چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔

چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے پاک افواج کے افسر عامر رضا کون ہیں؟
  • برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب
  • پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی پر برطانیہ کا بھی سخت ردعمل آگیا
  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم