2025-09-18@21:48:39 GMT
تلاش کی گنتی: 594

«عبدالرشید سلہریا»:

(نئی خبر)
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا جب کہ اسحاق ڈار نے اگلے ہفتے استنبول میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں راہنماؤں نے ایران پر اسرائیل کے حملوں پر گفتگو کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں راہنماؤں نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا جب کہ اسحاق ڈار نے اگلے ہفتے استنبول میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ دفتر جارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ...
    کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے اسرائیلی کارروائی کی مذمت کی اور اسے ایک بدمعاش ریاست اور عالمی امن کے لیے بہت بڑا خطرہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی اور مذہبی رہنماوں نے ایران کے خلاف اسرائیل کی ننگی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اسرائیلی جارحیت کو بلاجواز، اشتعال انگیز اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے اسرائیلی کارروائی کی مذمت کی اور اسے ایک بدمعاش ریاست اور عالمی امن کے لیے بہت بڑا خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے حملوں میں خواتین اور بچوں...
    سٹی 42 : ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ 5ہزارسےزائدمجالس وجلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔  محرم الحرام کی آمدکےحوالےسے مجالس وجلوسوں کی سکیورٹی کیلئے لاہورپولیس نے کوآرڈی نیشن کا سلسلہ شروع کردیا۔ ٹربل پوائنٹس ،سنیپ چیکنگ اور دیگر انتظامات کا آغاز ہو گیا۔ سابقہ ادوارمیں بننےوالےمسائل اورانکے حل کیلئےمیٹنگز کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا۔  تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل    ڈی آئی جی آپریشنز  نے اس حوالے سے کہا ہے کہ 5ہزارسےزائدمجالس وجلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، محرم الحرام میں دیگرمذہبی وفقہی تقریبات کوبھی سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ 
    امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ صہیونی افواج کے غزہ میں انسانی تاریخ کے بدترین مظالم جاری ہیں اور اس کیساتھ ہی اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے پورے خطے میں آگ اور خون کے کھیل کا آغاز کر دیا ہے، اسرائیل بذات خود کچھ بھی نہیں اگر اسے امریکہ کی آشیر باد حاصل نہ ہو، واشنگٹن اسرائیلی دہشتگرد کی مکمل پشت پناہی کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسرائیل کے ایران پر حملہ کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے ایران اور ایرانی قوم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جماعت اسلامی اور پوری پاکستانی قوم ان کیساتھ ہے۔ منصورہ لاہور سے جاری ویڈیو پیغام میں امیر جماعت نے کہا کہ اسرائیل...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک)  اسرائیل نے ایران پر چڑھائی کی ہے اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے قریب تھا جس کی مدد سے وہ مستقبل میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا تھا ، اب اس صورتحال میں سینئر صحافی عمر چیمہ نے واقعات گنوادیے ہیں جس کے بعد پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی قد رہوتی ہے ۔سوشل میڈیا پر اپنے سلسلہ وار دو بیانات میں عمرچیمہ نے لکھا کہ 1981 میں اسرائیل نے عراق کا ایٹمی پلانٹ تباہ کیا پھر 2003 میں امریکہ یااتحادیوں نے کیمیائی ہتھیاروں کے بہانے حملہ کرکے صدام کا تحتہ الٹ دیا، لیبیا نے ڈر کر 2004 میں ایٹمی پروگرام پر کام روک کر سامان امریکہ کے حوالے کر دیا لیکن 8 سال...
    ایران نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کردیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    گلگت بلتستان کونسل کے اراکین کونسل محمد ایوب شاہ، اقبال نصییر، ممبر جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری، سید شبیہ الحسنین، حشمت اللہ اور عبد الرحمٰن نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے برادر اسلامی ملک ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسرائیلی حملہ میں شہید ایرانی قیادت اور دیگر شہریوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کونسل کے اراکین کونسل محمد ایوب شاہ، اقبال نصییر، ممبر جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری، سید شبیہ الحسنین، حشمت اللہ اور عبد الرحمٰن نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے برادر اسلامی...
    او پی ایف کے ایم ڈی  افضال بھٹی—فائل فوٹو اوور سیز پاکستانی فاؤنڈیشن (OPF) کے مینیجنگ ڈائریکٹر افضال بھٹی نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش موبائل فون رجسٹریشن کے مسئلے کو فوری اور مؤثر اقدامات کے ذریعے حل کر دیا ہے، یہ مسئلہ وطن واپسی پر اوور سیز پاکستانیوں کے لیے پریشانی کا سبب بن رہا تھا۔افضال بھٹی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے ساتھ مربوط رابطے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے مسئلے کا حل نکالا، جس کے نتیجے میں اب مسئلہ حل ہو چکا ہے اور رجسٹریشن کے عمل کو آسان اور پریشانی سے پاک بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔او پی ایف کے مطابق کامیاب موبائل رجسٹریشن کے لیے درج ذیل...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ،پاکستان، سعودی عرب اور پوری امت مسلمہ نے ایران پر اسرائیلی حملے کی بھر پور مذمت کی ،ایران پر اسرائیلی حملہ گریٹر اسرائیل منصوبے کا حصہ ہے ،عالمی اداروں کو خطے میں امن کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے اسرائیلی جارحیت کو روکنا چاہیے ،سعودی عرب نے بہترین حج انتظامات کرنے پر پاکستان کو ایوارڈ سے نوازا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روزیہاں گرینڈ جامعہ مسجد بحریہ ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روس نے ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں مشرق وسطیٰ کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی کارروائیاں اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ایک خودمختار ملک پر حملہ ناقابل قبول ہے، ایرانی شہروں اور جوہری تنصیبات پر حملے عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔روسی بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حملوں کا وقت خاص طور پر اشتعال انگیز ہے کیونکہ یہ کارروائی عالمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے اجلاس اور ایران-امریکا مذاکرات سے قبل کی گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل نے شعوری طور پر کشیدگی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایران پر اسرائیلی فضائی حملے کو خطے میں امن و استحکام کے خلاف ایک سنگین سازش قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔صدر اردوان نے اپنے سخت ردعمل میں کہا کہ اسرائیل نے جس انداز میں ایران پر حملہ کیا، وہ کھلی اشتعال انگیزی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے،  یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب ایران کے جوہری پروگرام پر سفارتی مذاکرات اپنے حتمی مراحل میں داخل ہو چکے تھے، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی قیادت خطے کو ایک بڑے بحران کی طرف دھکیلنے پر تُلی ہوئی ہے۔ترک صدر نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کی حکومت نہ صرف غزہ میں انسانیت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے ایران پر اسرائیل کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ کھلی دہشت گردی ہے، عالمی برادری کو اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہئے، عالمی طاقتیں مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کیلئے دوہرا معیار ترک کر دیں، ملک کو موجودہ بحرانوں میں دھکیلنے والے اب تنقید کر کے خود کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتے، پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر پاکستان کو قرض دینے سے روکا۔ جمعہ کو ایوان بالا میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے...
    قومی اسمبلی نے ایران پر اسرائیل کے حملے کے خلاف شدید مذمت کرتے ہوئے متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ قرارداد میں اسے ایرانی خودمختاری پر حملہ اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وزیرِ پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے معمول کی کارروائی مؤخر کرنے کی تحریک پیش کی تاکہ ایوان ایران پر اسرائیلی حملے پر اپنا مؤقف واضح کر سکے۔ تحریک منظور کرلی گئی۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رکن سید نوید قمر نے تحریک انصاف کے رکن ملک عامر ڈوگر اور قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب خان سے مشاورت کے بعد قرارداد کا مسودہ ایوان میں پیش کیا، جسے متفقہ طور پر منظور کر...
    اسلام آباد:ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد پاکستانی شہریوں اور زائرین کی سہولت کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کردیا گیا ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں ایران پر اسرائیل کے بلاجواز حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کارروائی کو ایرانی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس گھناؤنے اقدام نے بین الاقوامی قانون کی بنیادوں کے ساتھ ساتھ انسانیت کے ضمیر کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے اور علاقائی استحکام و بین الاقوامی سلامتی کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایران کی حکومت اور عوام...
    ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں کے اجلاس بلا کر ایمرجنسی پلان کو حتمی شکل دی جائے۔ اشتعال انگیز مقررین کی زباں بندی اور ضلع بندی کیلئے تازہ فہرست مرتب کی جائے۔ پولیس اور انتظامیہ حساس مقامات کا تعین کرکے فول پروف انتظامات یقینی بنائیں۔ یکم سے 10 محرم تک تمام مکاتب فکر کی تقریبات کیلئے الگ سکیورٹی پلان تشکیل دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام مانیٹرنگ کیلئے خصوصی ای پورٹل تشکیل دیدیا ہے۔ پنجاب بھر میں جلوس، مجالس، حساس مقامات، زباں بندی و ضلع بندی سمیت تمام معلومات پورٹل پر دستیاب ہونگی۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز 5 یوم میں تمام معلومات ای پورٹل ڈیش بورڈ پر درج کریں گے۔ پنجاب بھر میں پولیس اور انتظامیہ کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالثی کی خواہش ظاہر کی ہے، جس کے بعد بھارت میں ایک غیر معمولی اشتعال انگیزی کی لہر اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔جنوبی ایشیا میں سب سے بڑی جمہوریت کے نام نہاد دعوے دار ملک میں مسئلہ کشمیر کے حل میں امریکی دلچسپی کے خلاف منفی ردعمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، جو نہ صرف سفارتی آداب سے متصادم ہے بلکہ شدت پسندی کے اس رجحان کی عکاسی بھی کرتا ہے جس نے بھارتی معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے۔ٹرمپ کے اس بیان کے فوری بعد بھارت کی مختلف ریاستوں میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس کی قیادت انتہا پسند ہندو تنظیموں نے کی۔ ان...
     اویس کیانی: عید الاضحی پر دارالحکومت میں مثالی صفائی، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے سی ڈی اے کے سینٹری ورکرز کے اعزاز میں خصوصی تقریب، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دن رات محنت سے فرائض سرانجام دینے پر سینٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر، اے سیز اور فیلڈ ٹیموں کو مبارکباد دی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کا زیرو ویسٹ آپریشن میں حصہ لینے والے ملازمین کے لئے ایک بنیادی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کیا، وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ورکرز کو 15 ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے۔  یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین...
    امریکا کی وفاقی عدالت کے جج نے حکم دیا ہے کہ کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم محمود خلیل کو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پیش جواز کی بنیاد پر گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔ محمود خلیل فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے کے سبب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عتاب کا شکار ہیں اور انہیں حکام نے گرفتار کیا ہوا ہے۔ عدالت کے جج نے محمود خلیل کے حق میں فیصلہ تو سنایا ہے مگر ان کی فوری رہائی کے احکامات جاری نہیں کیے۔ Post Views: 5
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)ہالانی اور بھریا سٹی میں بھریا سٹی مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار، ضلعی پولیس ترجمان نوشہرو فیروز پولیس شوکت کلو کے مطابق ہالانی پولیس تھانہ کی حدود محراب پور رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر بہلانی کے قریب ڈکیتی کی نیت سے کھڑے ڈاکوؤں نے گشت پر مامور پولیس پر فائرنگ کر دی جوابی پولیس فائرنگ میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں اسلحہ بغیر لائسنس پستول اور 4 گولیوں سمیت گرفتار کرکے اسپتال منتقل کر دیا ہے،ڈاکوکی شناخت امیر علی عرف امیر ولد رحیم بخش کیریو کے نام سے ہوئی ہے جو پولیس کو ڈکیتی، چوری اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا، بھریا سٹی پولیس کی حدود...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: چیئرمین پی پی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکا عالمی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے بھارت کو گھسیٹ کر (کان سے پکڑ کر) مذاکرات کی میز پر لائے۔خبر رساں اداروں کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر، بھارتی ہٹ دھرمی اور خطے میں امن کے امکانات سے متعلق اہم بیان دیا ہے، جس نے سفارتی حلقوں اور عالمی مبصرین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں قیام امن محض ایک خواہش نہیں بلکہ عالمی ضرورت ہے اور اگر اس مقصد کے لیے امریکا کو انڈیا کو کان...
    لاہور: پنجاب حکومت نے نئے مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کرنےکافیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی اہداف سامنے آنےکے بعد پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کوحتمی شکل دیناشروع کردی ہے اور بجٹ 13 جون کا پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانےکی تجویزہے جب کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں موجودہ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کم رکھاجائےگا۔ ریونیو اتھارٹی نان ٹیکس پیئر شعبوں کو شامل کرنے کی تجویز دےگی اورہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ بجٹ میں امن وامان، صحت، تعلیم اورسیاحت پرتوجہ دی جائےگی، تعلیم کےلیے پچھلے سال کے مقابلے میں 110 ارب...
    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بحال ہو چکی ہیں اور ان کی رفتار 20 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کی توقع ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 75 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زائد محسوس کیا جا رہا ہے۔ آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روز شہر کا زیادہ...
    کراچی: عیدالاضحیٰ کے دوران مصنوعی مہنگائی کی روایت اس سال بھی قائم ہے اور ٹماٹر کی قیمت 60 روپے سے بڑھ کر 160 روپے تک پہنچ گئی، کھیرا، ہرا دھنیا، سبز مرچ، لیموں، کچا پپیتہ، ادرک لہسن بھی مہنگا ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق عید الاضحیٰ سے قبل بڑے پیمانے پر ہرے مصالحے خریدے جاتے ہیں، جس سے سبزی فروش ہر سال ناجائز منافع خوری کا ذریعہ بناتے ہیں اور اس سال بھی ہفتہ قبل 70/80 روپے کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر 100 روپے کلو اضافے سے 160 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔ اسی طرح 500 روپے کلو فروخت ہونے والا لہسن بھی 700 روپے، 600 روپے کلو فروخت ہونے والی ادرک بھی 800...
    محکمہ کالج ایجوکیشن نے سندھ الیکٹرانک سینٹرلائزڈ کالج ایڈمیشن پروگرام کے تحت سرکاری کالجوں میں سیشن 2025-26 کے لیے نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر گیارہویں میں داخلوں کی منظوری دے دی ہے۔اس سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق داخلے 15 جون 2025ء سے آن لائن شروع ہوں گے اور امیدواروں سے ویب سائٹ seccap.dgcs.gos.pk پر درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جولائی 2025ء ہوگی۔ 22 جولائی 2025ء تک کالجوں میں داخلوں کے لیے تمام فیکلٹیز کی پلیسمنٹ فہرستوں کا اجراء کردیا جائے گا جبکہ بارہویں جماعت کے لیے کالجوں میں کلاسز کا آغاز یکم اگست 2025ء سے ہوگا۔ کالجز میں انٹر سال اول کے داخلے نویں کی بنیاد پر...
    آئندہ ہفتے کے دوران بھی ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 07 سے 12 جون کے دوران وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی و وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں یہ 4 سے 6 ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے اور موسم نہ صرف گرم بلکہ خشک...
    ---فائل فوٹو  متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج برائے خواتین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چائنا کے تعاون سے شروع ہونے والے کورس کا افتتاح کردیا۔ کراچی اس وقت بارود کے ڈھیر پر ہے: خالد مقبول صدیقیچیئر مین متحدہ قومی مومنٹ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی اس وقت بارود کے ڈھیر پر ہے۔ تقریب سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دنیا تبدیل ہو چکی ہے، لیکن ہم نے خود کو نہیں بدلا، جو جدید دنیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) ملک سےسیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سالانہ بنیادوں پر26فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔(جاری ہے) آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں 8348000ٹن سیمینٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 6637000ٹن ریکارڈکیاگیاتھا،مئی 2025میں 989000ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 7فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال مئی میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 922000ٹن ریکارڈکیاگیاتھا،اپریل کے مقابلہ میں مئی میں سیمینٹ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر20فیصدکی نموریکارڈکی گئی،اپریل میں 826000ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھی۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےشمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے ایک ایک خوارجی دہشتگرد کا مکمل صفایا کریں گے۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے بڑی کامیابی حاصل کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ انڈین حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو...
     حسن علی :صدر مملکت آصف علی زرداری  سے سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر زرداری سے پیپلز پارٹی لاہور کے فنانس سیکرٹری اشرف خان نے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں پارٹی کی از سر نو تنظیم سازی و دیگر امور پر بھی مشاورت کی گئی۔
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں، عالمی برادری اس میں اپنا کردار ادا کرے اور مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کرے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانی عوام دہشتگردی کے خلاف، خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہوگا، بلاول بھٹو نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ بات چیت اور سفارتکاری سے کسی بھی مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کے کردار ادا کرنے سے جنوبی ایشیا میں دائمی امن قائم ہو سکتا ہے۔ پاکستان بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے،...
    ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سیاحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا صوبائی حکومت کی جانب سے جن سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز بنائے گئے ہیں ان میں شاران وادی کاغان، ٹھنڈیانی ایبٹ آباد، بمبوریت کیلاش، یارخون لشٹ اپر چترال، سرلاسپور اپر چترال، گبین جبہ وادی سوات، سلاتن...
    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سیاحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جن سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز بنائے گئے ہیں ان میں شاران وادی کاغان، ٹھنڈیانی ایبٹ آباد، بمبوریت کیلاش، یارخون لشٹ اپر چترال، سرلاسپور اپر چترال، گبین جبہ وادی سوات، سلاتن وادی سوات، ملکہ مہابن بونیر، شہید سر بونیر، الائی میدان بٹگرام،...
    شہریار شر : فائل فوٹو  سکھر میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما شہریار شر پر حملے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ  نے گرفتار انسپکٹر عبدالشکور لاکھو کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ملزم کی ضمانت منظور کی۔ کچے کے علاقے میں سابق ایم پی اے کی گاڑی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، 1 شخص جاں بحق ایس ایچ او رونتی شکور لاکھو کے مطابق رونتی کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے سابق ایم پی اے اور رہنما پیپلزپارٹی سردار شہریار خان شر کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال پیپلزپارٹی کے رہنما شہریار شر پر رونتی کے کچے میں حملہ ہوا...
    بہت جشن منا لیا اب مسئلہ کشمیرکوپہلی ترجیح بنانا ہوگا، حافظ نعیم الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز حیدرآباد(سب نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے بہت جشن منا لیا اب مسئلہ کشمیرکوپہلی ترجیح بنانا ہوگا۔حیدر آباد میں اسرائل بھارت مردہ باد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ڈالروں کا بھتہ وصول کرکے چلا گیا، مسلم حکمران غزہ کے قتل عام میں شریک ہے،اب پاکستان کو اپنا قائدانہ کردارادا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمارے نہتے شہریوں پرحملہ کیا، مسلح افواج نے بھارت کودندان شکن جواب دیا، بھارت کی حیثیت اب دنیا کیسامنے ختم ہوتی جارہی ہے، پاکستان دنیا کیسامنے ابھرکر سامنے...
    انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی احتجاج ، تھانے پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔عدالت نے پی ٹی آئی ایم این اے اور ورکرز کے پرتشدد احتجاج کو دہشت گردی قرار دے دیا، تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ 11ملزمان کو مختلف دفعات میں مجموعی طور پر 27 سال 3 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے فیصلہ سناتے ہوئے 11 ملزمان کو سزا سنائی، جن میں ایم این اے عبدالطیف اور سابق ایم پی اے وزیرزادہ کیلاشی بھی شامل ہیں۔عدالتی فیصلے کے مطابق، مختلف دفعات کے تحت ملزمان کو مجموعی طور پر 27 سال تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی، تاہم...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے ججز جسٹس جمال خان مندو خیل اور جسٹس نعیم اختر افغان نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل درست قرار دینے پر تفصیلی اختلافی فیصلہ جاری کر دیا۔واضح رہے کہ 7 مئی کو سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے 2-5 کی اکثریت سے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کو درست قرار دے دیا تھا، حکومت کی انٹراکورٹ اپیلیں منظور کرتے ہوئے آرمی ایکٹ کو اصل شکل میں بحال کردیا گیا تھا۔ڈان نیو ز کے مطابق جسٹس جمال خان مندو خیل اور جسٹس نعیم اختر افغان نے 36 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ہم اکثریتی ججز کے...
    سال2024  معلوم تاریخ کا گرم ترین سال تھا جس دوران اور عالمی حدت میں تیزرفتار اضافہ مسلسل جاری ہے۔ عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے خبردار کیا ہے کہ سنہ 2029 تک کوئی ایک برس گرمی کا یہ ریکارڈ بھی توڑ دے گا۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے بھی موسمیاتی تبدیلی کے نرغے میں ڈبلیو ایم او کی جانب سے ایک دہائی کے عرصہ میں کرہ ارض کی موسمیاتی صورتحال پر جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ 5 سال کے دوران عالمی حدت میں اضافے کی شرح قبل از صنعتی دور (1850 تا 1900) کے مقابلے میں 1.2 تا 1.9 ڈگری سیلسیئس زیادہ رہے گی۔ عالمی حدت میں اضافے کے نئے ریکارڈ ڈبلیو ایم...
    سعودی عرب نے دو روز قبل گرفتار کیے گئے عالمِ دین 52 سالہ غلام رضا قاسمیان کو رہا کردیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے ایران کی سفارتی کوششوں کے بعد غلام رضا قاسمیان کو رہا کر دیا جو براستہ دبئی اپنے وطن واپس پہنچے ہیں۔ ایرانی حکام نے دعویٰ کیا کہ غلام رضا قاسمیان کو بغیر کوئی چارج لگائے رہا کیا گیا جو ان کی بے گناہی کا ثبوت ہے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ غلام رضا قاسمیان کی حراست کے دوران سعودی حکومت نے ایرانی سفارتکاروں کو کم از کم دو بار ان تک رسائی دی تھی۔ ایرانی عالم دین غلام رضا قاسمیان کے وطن پہنچنے پر سرکاری حکام نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا جب کہ عالم دین کے کئی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )ٹرمپ انتظامیہ نے صحت مند بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے کورنا ویکسین سے استثنی دینے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ سی ڈی سی مراکز اب صحت مند بچوں اور حاملہ خواتین کو کوویڈ19کی ویکسین لینے کی سفارش نہیں کریں گے. صحت اور انسانی خدمات کے وزیر رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ پچھلے سال بائیڈن انتظامیہ نے صحت مند بچوں کو بوسٹر لگانے کی حمایت کی تھی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کمشنر ڈاکٹر مارٹی ماکاری کا ہے کہنا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ صحت مند بچوں کو ویکسین یا بوسٹر کی ضرورت ہے زیادہ تر ممالک...
    —فائل فوٹو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے 7 سال کے اوسط بجلی سپلائی ٹیرف پر فیصلہ جاری کر دیا۔ نیپرا نے اس سے قبل کے الیکٹرک کے 7 سالہ ڈسٹری بیوشن و ٹرانسمیشن ٹیرف پر فیصلہ جاری کیا تھا۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کا 7 سالہ بجلی سپلائی ٹیرف 24-2023ء سے 30-2029ء تک کے لیے ہو گا، 30 جون 2023ء کو کے الیکٹرک کے 7 سالہ ٹیرف کا دورانیہ ختم ہو گیا تھا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کو 24-2023ء کے لیے 39 روپے 97 پیسے فی یونٹ کا اوسط بجلی سپلائی ٹیرف دیا گیا۔ذرائع کے مطابق یہ ٹیرف کے الیکٹرک کے گزستہ ٹیرف کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مئی 2025ء) مس انگلینڈ 2024 ملیا میگی بھارت کے معروف شہر حیدر آباد میں منعقد ہونے والے مس ورلڈ 2025 کے مقابلے میں شرکت کے لیے بھارت آئی تھیں، تاہم ذاتی اور اخلاقی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اس مقابلہ حسن سے دستبرداری اختیار کر لی۔ 24 سالہ انگلینڈ کی ملکہ حسن میگی سات مئی کو حیدرآباد پہنچی تھیں اور 16 مئی کو عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کیے بغیر ہی برطانیہ واپس ہو گئیں۔ مِلیا میگی کا دعویٰ ہے کہ بھارت کے جنوبی شہر حیدر آباد میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران مقابلہ حسن کے شرکاء کے ساتھ ادھیڑ عمر کے مرد سرمایہ کاروں کو 'تفریح' کے...
    ویب ڈیسک : نجی حج ٹور آپریٹرز ہوپ کے کوآرڈی نیٹر ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ جو عازمین حج رہ گئے ہیں انہیں اگلے سال ترجیحاً پہلے سے کامیاب قرار دے دیا جائے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہمیں سعودی عرب رقوم منتقل کرنے کے لیے بہت کم وقت دیا گیا ہے، ہمیں تین لاکھ ڈالر سے زائد سعودی عرب منتقل کرنے کی اجازت نہیں تھی، ہماری رقوم وقت کم ہونے کی وجہ سے بروقت پوری منتقل نہ ہوسکیں ،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے پہلے سرکاری اسکیم کے عازمین بُک کیے پھر ہمیں درخواستیں لینے دی گئیں، حکومت کو منیٰ اور عرفات میں 39 ہزار 800 پلاٹس دیئے گئے، وزارت...
    زیادہ سختی نہ کریں، ساس بھی کبھی بہو تھی، 9مئی جناح ہاوس حملہ کیس کے ملزم کی ضمانت منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے 9مئی 2023سے متعلق جناح ہاوس حملہ کیس کے ملزم رضا علی کی ضمانت منظور کرلی۔رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے ملزم رضا علی کی ضمانت 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ ملزم پر کیا الزام ہے؟ وکیل سمیر کھوسہ نے جواب دیا کہ ملزم پر سب انسپکٹر کو پتھر مار کر زخمی کرنے کا الزام ہے، 2 افراد پر ایک ہی پولیس والے کو زخمی کرنے کا الزام ہے، شریک ملزم زین العابدین کی ضمانت منظور...
    جنیوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )فلسطینی وفد کو عالمی ادارہ صحت میں علامتی کامیابی حاصل ہوئی جس کے تحت ڈبلیو ایچ او میں پہلی مرتبہ دیگر ممالک کے ساتھ فلسطین کا جھنڈا لہرائے گا فلسطینی مندوب کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے اقوام متحدہ اور عالمی سطح پر مزید شناخت کی راہیں ہموار ہوں گی. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چین، پاکستان، سعودی عرب اور دیگر ممالک کی جانب سے عالمی ادارے کے سالانہ اجلاس میں تجویز پیش کی گئی تھی جسے 95 ووٹوں کے ساتھ منظور کیا گیا چار ممالک، اسرائیل، ہنگری، چیک جمہوریہ اور جرمنی نے اس کی مخالفت کی جبکہ 27 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا.(جاری ہے) یہ پیش...
    فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی میں شہید ہونے والے اے پی ایس خضدار کے معصوم طلبا و طالبات کی یاد میں تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شمعیں روشن کرکے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اے پی ایس خضدار میں شہید طلبا و طالبات کی یاد میں باوقار اور رقت آمیز تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر کے مختلف اسکولوں کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ یہ بھی پڑھیں خضدار: اسکول بس پر حملے میں زخمی مزید 2 طالبات دم توڑ گئیں، شہدا کی تعداد 8 ہوگئی ان پلے کارڈز پر شہدا کے لیے دعائیں اور یکجہتی کے پیغامات درج تھے،...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایچ ای سی کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اپنی برطرفی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے نوکری سے برخاست کیے جانے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ درخواست پیر کے روز سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے، جس پر جسٹس راجہ انعام امین منھاس سماعت کریں گے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ انہیں ایچ ای سی میں ان کے عہدے پر بحال کیا جائے۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے معروف قانون دان عمران شفیق ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی ہے۔ یاد رہے کہ ایچ ای سی نے حال ہی میں ڈاکٹر ضیاء...
    ویب ڈیسک : وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال سمیت دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔   ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک سعودی وزرائے خارجہ نے موجودہ علاقائی پیشرفت پر بھی تفصیل سے بات چیت کی اور خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔ گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ، گہرے اور برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا   دونوں وزرائے خارجہ نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔   خیال...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق  ڈار کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ  ہوا ہے،وزرائے خارجہ کے درمیان خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال  کیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا،فریقین نے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کااعادہ کیا۔ مزید :
    لاہور(نیوز ڈیسک)عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر لاہور میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے ایک مستقل اور پانچ عارضی مویشی منڈیوں کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں اس سال مجموعی طور پر چھ مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔ مستقل مویشی منڈی روایتی مقام شاہ پور کانجراں میں لگائی جائے گی، جہاں ہر سال کی طرح اس بار بھی بڑے پیمانے پر جانوروں کی خرید و فروخت کی جائے گی۔ ڈی سی لاہور کے نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ عارضی مویشی منڈیاں تحصیل واہگہ، نشتر، راوی، کینٹ اور رائیونڈ تحصیل میں لگائی جائے گی۔...
    نئی اتھارٹی کے قیام سے 25 ارب ڈالر کی غیر رسمی کرپٹو مارکیٹ کو ضابطے میں لایا جائے گا، جبکہ قومی اثاثوں اور حکومتی قرضوں کی ٹوکنائزیشن کو ممکن بنایا جائے گا۔ اس اقدام سے نہ صرف ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان عالمی ڈیجیٹل دوڑ میں سنگاپور، یو اے ای اور جاپان جیسے ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے ملک میں ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطہ کار کیلئے "پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ نے اتھارٹی کے قیام کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے، جو ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کی نگرانی، ریگولیشن اور لائسنسنگ کے امور سرانجام دے گی۔ نئی اتھارٹی کے قیام سے 25 ارب ڈالر...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے خضدار میں اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کو انسانیت دشمن اور بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ حملے میں پانچ معصوم بچوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معصوم جانوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد نہ صرف انسانیت بلکہ امن کے بھی دشمن ہیں۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، بلکہ دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو آئینی دائرہ کار میں سخت ترین سزا...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ادارہ جاتی سطح پر روابط‘ دفاعی تعاون‘ خطے کی بدلتی جیو سٹرٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط اور مشترکہ حکمت عملیوں کی اہمیت پر زور دیا۔ علاقائی سکیورٹی کی موجودہ حالات میں بھرپور عملی تیاری اور تیز تر ہم آہنگی کو لازمی قرار دیا۔ ائیرچیف نے کہا کہ پاکستان اور چین تاریخی اور آزمودہ دوستی کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔ پاک چین دوستی باہمی اعتماد‘ تزویراتی ہم آہنگی اور خطے میں امن کے عزم پر مبنی ہے۔ مستقبل میں باہمی تعاون و شراکت...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سندھ کے علاقے مورو میں وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجارکے گھر پر قوم پرست جماعت کے مشتعل افراد کے حملے کو نا قابل برداشت قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ نے صوبائی ہم منصب کے گھر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ مظاہرین کا یہ فعل ناقابل برداشت ہے۔  انہوں نے کہا کہ  حملہ آوروں نے قانون ہاتھ میں لے کر شرپسندی کا ارتکاب کیا۔ کسی کو بھی ایسے شرپسند واقعہ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔  دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید بینظیرآباد کے ڈویژنل صدر اور وزیرداخلہ ضیاء لنجار کے گھر پر حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ظاہر جعفر کے خلاف قتل کی دفعات برقرار رکھتے ہوئے موت کی سزا سنادی تاہم آبروریزی کی دفعات کے تحت دی گئی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا گیا جبکہ اغواءکے مقدمہ میں دس سال سزا کم کرکے ایک سال کر دی گئی ۔سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے منگل کو نور مقدم قتل کیس میں اپیلوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل جارج رکھتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن کا سارا کیس سی سی ٹی...
    نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ نے مجرم ظاہر جعفر کی قتل کے الزام میں سزائے موت برقرار رکھی ہے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں ظاہر جعفر کی قتل کے الزام میں سزائے موت برقرار رکھی جب کہ ریپ کے الزام ظاہر جعفر کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی۔ عدالت عظمیٰ نے اغوا کے الزام میں ظاہر جعفر کو بری کردیا، سپریم کورٹ نے چوکیدار اور مالی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ مالی اور چوکیدار( افتخار اور جان) جتنی سزا کاٹ چکے ہیں، وہی ان کے جرم کی سزا ہے۔ عدالت...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مئی ۔2025 )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی امورداخلہ نے تعلیمی اداروں میں منشیات استعمال کرنے والے طالب علموں کو سکول سے بے دخل کرنے اور قصور وار ثابت ہونے پر ان پر جرمانے عائد کرنے سے متعلق بل کو کثرت رائے سے مسترد کردیا ہے. سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام سے متعلق بل پیش کیا گیا بل میں تجویز دی گئی کہ اگر کسی طالبعلم کا منشیات کا ٹیسٹ مثبت آئے تو پہلی بار اسے تنبیہ کی جائے، دوسری بار 15 دن کے لیے معطل کیا جائے جبکہ تیسری بار ٹیسٹ مثبت آنے پر اسے جرمانے کے ساتھ سزا...
    پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان کے قومی سلامتی کے درمیان ٹیلیفون رابطہ ہوا ہے، جنرل عاصم ملک اور جنرل علی اکبر احمدیان نے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق گفتگو کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ایرانی مشیر قومی سلامتی علی اکبر احمدیان نے کہا کہ ایران اور پاکستان دشمنوں کو خطے کے امن سے کھیلنے کی...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کی حالیہ محاذ آرائی نے عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی فوری ضرورت کی یاد دلا دی ہے جو دو جوہری ہتھیاروں کے حامل ہمسایہ ممالک کے درمیان ایک اہم فلیش پوائنٹ کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اور سینئر سفارت کار سردار مسعود خان نے یورپ اور دنیا کے دیگر حصوں میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اس کے تاریخی تناظر میں پیش کرنے کیلئے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں۔ ذرائع کے مطابق سردار مسعود احمد خان نے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی...
    امریکا میں منعقدہ دنیا کے سب سے بڑے زیتون کے تیل کے مقا بلہ میں بلوچستان کے ضلع لورالائی کے کسان عبدالجبار کے باغ سے حاصل کردہ تیل کو عالمی سطح پر بہترین معیار کا زیتون کا تیل تسلیم کیا گیا ہے۔ نیویارک انٹرنیشنل اولیو آئل کمپیٹیشن میں دنیا بھر کے 1200 سے زائد برانڈز نے شرکت کی جس میں ’لورالائی اولیوز‘ نے سلور ایوارڈ حاصل کیا۔ لورالائی اولیوز کے چیف ایگزیکٹیو شوکت رسول نے اس حوالہ سے کہا ہے کہ ہمارا خواب تھا کہ پاکستان بھی زیتون پیدا کرنے والے ممالک کی صف میں شامل ہو ، الحمداللہ ہم نے یہ خواب پورا کر کے دکھایا ہے۔ لورالائی اولیوز نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان میں عالمی معیار...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کے مختلف اضلاع اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں درجہ حرارت مسلسل خطرناک حد تک بڑھتا جا رہا ہے۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور سمیت کئی میدانی علاقوں میں موسم کی شدت سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے موسم میں کسی قسم کی بہتری کی توقع نہیں، بلکہ درجہ حرارت مزید بڑھ سکتا ہے۔ شہری علاقوں میں سورج کی تپش معمول سے کہیں زیادہ محسوس کی جا رہی ہے، جبکہ ہوا میں نمی کی کمی نے گرمی کے اثرات کو دوچند کر دیا ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے شہریوں کو ہیٹ ویو کے ممکنہ خطرات سے...
     سعید احمد : پاکستان ریلوے نے اپنی 1,360 ناکارہ مال بوگیوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جو اسٹیل ملز کو فروخت کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے اور پاکستان اسٹیل ملز کے درمیان اس معاملے پر بات چیت جاری ہے۔ معاہدہ طے پانے کے بعد اسٹیل ملز کی جانب سے بوگیوں کی کٹنگ (کٹائی) کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ ریلوے حکام اور اسٹیل مل انتظامیہ کے درمیان فی کلوگرام قیمت پر مذاکرات جاری ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ہر ویگن کا وزن تقریباً 10 ٹن ہے۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -جمعہ16 مئی , 2025 واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے اس سے قبل بھی غیر فعال اثاثہ جات...
    پہلگام حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر جعلی سرچ آپریشنز اور جھوٹے انکاؤنٹرز کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ کشمیری ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلگام میں مبینہ حملے کو بنیاد بنا کر بھارتی فورسز نے بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کی ہیں، جنہیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بھارتی فورسز نے 40 سے زائد گھروں پر چھاپے مارے اور 25 سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ دوسری جانب دی اکنامک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ تین دنوں میں 60 سے زائد کشمیری شہریوں کو مختلف کارروائیوں کے دوران حراست میں...
    ابوظہبی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا۔ وہ ابوظبی میں امریکی کاروباری افراد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے مختصر بات کررہے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے قبول کیا کہ غزہ میں لوگ بھوک کا شکار ہیں، غزہ میں بہت برے حالات ہیں، اس معاملے کو بھی دیکھنا ہے۔ غزہ میں پہلی مارچ سے نتین یاہو کی اسرائیلی حکومت نے بین الاقوامی امدادی کارکنوں کو فلسطینیوں کیلئے خوارک پہنچانے سے روکا ہوا ہے جس کی وجہ سے قحط کی صورتحال ہے جس کو اسرائیلی میڈیا نے بھی رپورٹ کیا ہے۔ Post Views: 4
    امیر جماعت کا آزادکشمیر میں لائن آف کنٹرول پر یوم تشکر ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حالیہ بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے معصوم کشمیریوں اور سویلین کے خون کے ایک ایک قطرے کا مودی سے بدلہ لیا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ ثالثی کے نام پر تقسیم کشمیر کی کوئی بات کریں گے تو کشمیری اور پاکستانی اسے تسلیم نہیں کریں گے، کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں حل طلب مسئلہ کے طور پر موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔  امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے حالیہ پاک بھارت جنگ کے نتیجہ میں مسئلہ کشمیر ایک دفعہ پھر پوری دنیا میں ابھر کر سامنے آیا ہے، حکومت پاکستان اس موقع کا فائدہ اٹھائے اور...
    چیئرمین پیپلزپارٹی اور برطانوی وزیرخارجہ کی ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی سمیت دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں کے درمیان پاک بھارت حالیہ کشیدگی سمیت دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ بلاول بھٹو اور ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں اضافے اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی مائیگریشن کی روک تھام کیلئے ڈی پورٹ افراد کو 5 سال کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان سیریئس کرائم اینڈ لا انفورسمنٹ پروگرام (اپسکیل) کے حکام اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں غیر قانونی امیگریشن، آن لائن چائلڈ ہراسانی، میوچوئل لیگل اسسٹنس و ایکسٹراڈیشن، کریمنل ریکارڈ کے تبادلے، غیر قانونی فنڈنگ اور انسداد منشیات کے لئے اٹھائے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیرداخلہ نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن بہتر کر کے مربوط اقدامات...
    اسلام آباد: پاکستان میں رواں سال کی پہلی خطرناک ہیٹ ویو کی شروعات ہو چکی ہے اور محکمہ موسمیات نے سخت گرمی کے پیشِ نظر ملک بھر میں شہریوں کے لیے انتباہ جاری کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 15 سے 20 مئی تک ملک کے بیشتر علاقے شدید گرم اور خشک موسمی دباؤ کے زیرِ اثر رہیں گے، جس سے درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر علاقے دن کے اوقات میں غیر معمولی گرمی  کا شکار رہیں گے جب کہ بالائی اور وسطی علاقوں جیسے پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی گرمی کا...
    پی ڈی ایم اے پنجاب نے درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو بارے الرٹ جاری کردیا . پنجاب بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں، انتظامیہ سمیت متعلقہ محکموں کو متوقع ہیٹ و یو کے پیش نظر الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ 19 مئی تک پنجاب میں درجہ حرارت بڑھنے کاخدشہ ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہیٹ و یو کے خدشات ہیں،آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔ 20 مئی تک درجہ حرارت 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔  مغربی ہواوں کا سلسلہ 19 مئی...
    دنیا کے مقابلے میں پاکستان تعلیم کے شعبے میں بہت پیچھے ہے، تاہم ہر حکومت یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ تعلیم کے شعبے میں بہت سے وسائل کا خرچ کرتی ہے، اور ان کے دور میں ملک میں متعدد یونیورسٹیوں اور کالجوں کا قیام عمل میں آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:القادر یونیورسٹی کی موجودہ صورتحال کیا ہے؟ وی نیوز کو دستیاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی دستاویز کے مطابق عمران خان کے دور حکومت میں 2019-2921 کے دوران ملک بھر میں 28 یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں آیا۔ جبکہ شہباز شریف کے دور حکومت میں سال 2022 اور 2023 میں 19 یونیورسٹیاں قائم ہوئیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان 5 سالوں میں بلوچستان میں صرف ایک ہی یونیورسٹی قائم...
    اسلام آباد (آئی این پی )کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک  نے کہا  ہے کہ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا مودی جارحیت دہراتا رہے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے وزیرِ اعظم کا موقف مایوس کن ہے، وہ ابھی الزام تراشی پر لگے ہوئے ہیں۔مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان اور آزاد کشمیر میں سویلینز کو ٹارگٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ڈائیلاگ ہو اس میں حریت قیادت کی فوری رہائی کا مطالبہ ہونا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ جنیوا سمیت جہاں کہیں بھی ڈائیلاگ ہو حریت قیادت کو شامل کیا جائے، مذاکرات کا ایک ٹائم فریم ہونا چاہیے۔
    وزیراعظم کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ٹیلیفونک رابطہ، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں جنوبی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دونوں رہنماوں کے درمیان یہ تیسرا ٹیلیفونک رابطہ تھا۔ وزیر اعظم نے جنوبی ایشیا کی کشیدہ صورتحال کو کم کرنے کے لیے سیکرٹری جنرل کی قیادت اور سفارتی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کی سفارت کاری اور رابطے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے تحفظ...
    سٹی42: وفاقی دارالحکومت میں ناکہ جات پر جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ، شہر بھر کے 17 ناکہ جات سے ان فٹ اہلکاروں کو ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت، ناکہ جات پر 35 سال یا اس سے کم عمر کے پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے۔  آئی جی اسلام آباد کا تمام ناکہ جات کے سیکورٹی ڈیزائن میں بھی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا، پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر ریڈ زون کے 6 ناکہ جات کو ڈیجٹلائزڈ کیا گیا ہے۔ Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025 ذرائع کے مطابق ناکہ جات پر شہری بذریعہ ویڈیو لنک پولیس اہلکاروں کے روئیے کی شکایت بھی کر سکیں گے،ناکہ جات پر معمور پولیس اہلکار باڈی کیم کٹ کا...
    سپریم کورٹ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال کر دیا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بنچ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی عدالت نے گھی اور سٹیل ملز ایسوسی ایشن کی اپیلوں پر حکم امتناع جاری کر دیا اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔بعدازاں عدالت نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ترمیمی ایکٹ بحال کرتے ہوئے اپیلوں پر مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی، پشاور ہائیکورٹ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دیا تھا۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے اشتعال انگیز اور نفرت انگیز بیانات مسترد کر دئیے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مودی کے اشتعال انگیز اور نفرت انگیز بیانات مکمل طور پر مستردکرتا ہے۔ دنیا خطے میں امن اور استحکام کے لیے کوششیں کر رہی ہے، ایسے وقت میں یہ بیان غلط معلومات اور  سیاسی مفاد پرستی پر مبنی خطرناک اقدام ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خود بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا شکار ہے، پاکستان نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کی خدمات اور قربانیاں دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہیں۔ پاکستان...
       اسلام آباد(طارق محمودسمیر)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی طرف سے شکست کے بعدلگائے گئے بے بنیادالزامات اوراپنی ناکامی کو کامیابی ظاہرکرنے کی کوششیں جاری ہیں ،بھارتی عوام کو دھوکہ دینے اوراپنے اشتعال انگیزبیانات کے ذریعے پاکستان سے عبرت ناک شکست کوچھپانے کی کوششیں جاری ہیںاورانہوں نے اپنے ایک خطاب میں پاکستان پربے بنیادالزامات عائد کئے اورپاکستان کے دفترخارجہ نے ان الزامات کو سختی سے مستردکردیاہے،بہرحال ایک حقیقت تو واضح ہوچکی ہیکہ پاکستان کی فوج اورفضائیہ نے بھارت پر اپنی برتری ثابت کرلی ہیاوردنیابھرمیںاسے تسلیم کیاگیاہے،اب تو بھارتی فوجی ترجمان بھی یہ مان رہے ہیں کہ رافیل طیارے گریہیں،پاکستانی پائلٹس کی مہارت اورچینی ٹیکنالوجی کو دنیابھرمیں شہرت مل چکی ہے،پاکستانی پارلیمنٹ نے نریندرمودی کو سرینڈرمودی کاخطاب دے دیاہے،اس ضمن میں پیپلزپارٹی کے رہنماعبدالقادرپٹیل نے قومی اسمبلی...
    7 مئی کو شروع ہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے بعد بین الاقوامی طور پر بہت کچھ بدل گیا ہے اور کئی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں جن میں زیادہ تر تبدیلیاں پاکستان کے حق میں ہیں۔ جن میں سب سے اہم یہ ہے کہ پاکستان نے روایتی جنگ میں بھارت کو زمینی اور فضائی کارروائی میں ناکوں چنے چبوا دیے۔ اس پر دنیا بھر کے ممالک حیران ہیں۔ اور پاکستان اس وقت عالمی سطح پر ایک اہم ملک کی حیثیت سے اُبھرا ہے۔ دوسرا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنا اور بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام لگانا، اس ساری صورتحال نے دنیا میں بھارت کی ساکھ کو برے طریقے سے مجروح کیا...
    اسلام آباد میں سکھ وفد سے ملاقات کے موقع پر جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوئی کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو بظاہر اس میں مضائقہ نہیں مگر حکمران کسی دھوکے کا شکار ہوئے بغیر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کے اقدام کے لیے بات چیت کریں۔  اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت جارحانہ کاروائیوں سے باز نہ آیا تو پاکستان کی طرف سے کوئی گارنٹی نہیں۔ قوم کشمیر پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کرے گی، مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں...
    راولپنڈی میں11 سالہ طالب علم سے جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا جس میں  2 مجرمان کو 14 ،14 سال قید اور 2، 2  لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کہا کہ جرمانہ ادا نا کرنے پر مزید 6، 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی، مجرمان فیضان اور سلطان کو سزا ہوتے ہی گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ تھانہ کوٹلی ستیاں نے 17 اپریل 2024 کو مقدمہ درج کیا تھا۔
    مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان پھر سے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ اب امریکا بھی ثالث کا کردار ادا کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیر مسئلے کو عالمی سطح پر لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ہم اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں ہم نے کبھی سوچا بھی نہ تھا۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں غیور اور بہادر پاکستانیوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ مقبوضہ...
    وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ جنگ کے بعد ہم ایک ایسی جگہ پر کھڑے ہیں۔ جہاں ہم نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ہم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اب کشمیر تنازعہ کو حل کرنے میں دلچسپی لے رہا ہے۔ اور امریکہ مسئلہ کشمیر پر نگراں یا ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کریں گے۔
    سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمر عبد اللہ کا کہنا تھاکہ پاک بھارت جنگ کی وجہ سے بہت سی چیزیں بدل چکی ہیں لیکن اگر کچھ نہیں بدلا تو وہ پاکستان کا مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پر اٹھانے کا منصوبہ ہے۔عمرعبداللہ کا کہنا تھاکہ بھارت کے پاکستان پر حملے سے پہلگام واقعے کے متاثرین کو انصاف نہیں ملا تاہم پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا۔ٍانہوں نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے اس مقام پر آکھڑے ہیں جس کی بعد میں ہمیں...
    ویب ڈیسک : وزیرِ مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے قابلیت اور پیشہ ورانہ مہارت سے روایتی جنگ میں بالادستی کا لوہا منوایا ہے۔ وزیرِ مملکت ریلوے اور مسلم لیگ نواز کے رہنما بلال اظہر کیانی نے یوم تشکر پر قوم اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی، جنرل عاصم منیر کے عزم و ہمت اور دلیری نے دشمن کی جارحیت کے پرخچے اڑا دیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف، وزیراعظم اور سیاسی قیادت کی رہنمائی سے فتح حاصل ہوئی۔ پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر بلال...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ عالمی امن کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیصلہ ساز قیادت پر ان کا مشکور ہوں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے بیان میں کہاکہ جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کے لئے صدر ٹرمپ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ عشروں سے ایک دوسرے کے حلیف ہیں، پاکستان اور امریکہ نے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور وسعت کے لئے مل کر کام کیا۔ پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر انہوں مزید کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کی شکل میں پاکستان کو ایک بہترین شراکت دار ملا ہے۔
    سٹی 42:  وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال  نے  پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت کے 3 جدید رافیل سمیت 5 جنگی جہاز گرا کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا تھا   ریلی کرتار پور سے لے کر نور کوٹ تک نکالی گئی ، بھارت نے رات کو حملہ کیا تھا کہ اس کا خیال تھا پاکستان کے عوام اس کی جارہیت کو قبول کر لے گے    بھارت بھول گیا تھا 6 ستمبر کی رات کو بھارت نے جارحیت کی تھی اس کا پاکستان کی مسلح افواج نے اس کو سبق چکھایا تھا ،   : بھارت نے جب حملہ کیا تو پاکستان کے شاہین فضاؤں میں تھے ،  بتا دیا...
    وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار—فائل فوٹو وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے شکارپور کے علاقے بچل بھیو سے مغویوں کی بازیابی سے متعلق پولیس اقدامات سے آگاہی مانگ لی۔ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ایس ایس پی شکارپور کو کہا ہے کہ مغویوں کی صحیح سلامت بازیابی کے لیے باصلاحیت پولیس ٹیم کو ٹاسک دیا جائے۔ وزیرِ داخلہ سندھ کا زیرِ حراست نوجوان کی موت کی تحقیقات کا حکمسندھ کے وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار نے کراچی پولیس کے تشدد سے زیرِ حراست شہری کی ہلاک کا سخت نوٹس لے لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تکنیکی بنیادوں پر اغواء میں ملوث ملزمان تک رسائی اور گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ایس ایس پی...
    سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کی آج اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔   ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز السعود کے ساتھ ساتھ ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز السعود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیرِاعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا، اور ہر مشکل وقت میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی  ملاقات میں جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، وزیر...
    کوئٹہ+اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹرشیخ بلال احمد مندوخیل نے ملاقات کی۔(جاری ہے) ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں ایران اور اٹلی کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر رابطے کیے ہیں دونوں ملکوں کے وزرا خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسحاق ڈار سے رابطہ کر کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی ترقی اور جنوبی ایشیائی ریجن میں تازہ سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی عباس عراقچی نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے فریقین کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک صورتحال...
    امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کے حملوں نے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی، بھارت نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کیا ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام بھارت کی بلااشتعال جنگی کارروائیوں سے شدید غصے میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا جنوبی ایشیا کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، امریکا خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت دونوں کو کشیدگی کم...
    نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بھارت کشیدگی کے پس منظر میں پاکستانی فنکاروں کے خلاف ایک بار پھر آواز بلند ہونے لگی ہے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق آل انڈین سائن ورکرز ایسوسی ایشن (AISWA) نے معروف پاکستانی اداکاروں ماہرہ خان اور فواد خان کے مبینہ ’بھارت مخالف‘ بیانات پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے دونوں فنکاروں پر تنقید کی بوچھاڑ کر دی ہے۔ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ پریس ریلیز میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ماہرہ خان نے بھارتی فوجی کارروائی کو ”بزدلانہ اقدام“ قرار دیا جبکہ فواد خان پر الزام ہے کہ انہوں نے دہشت گردی کی مذمت کرنے کے بجائے متنازع بیانیہ اختیار کیا جو مبینہ طور پر بھارت کے...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہم سب مل کر  دشمن کا مقابلہ کریں گے,امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  نے حکومت کو  ’’اہم  مشورہ‘‘ دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ حکومت سب سے پہلے آل پارٹیز کانفرنس بلائے۔ پہلگام میں جعلی آپریشن کی بنیاد پر پاکستان پر حملہ کیا گیا اور جو جواب پاک فوج نے دیا وہ لائق تحسین ہے۔بھارت نے پاکستان کے کئی علاقوں پر حملہ کیا، 30 سے زائد شہید ہوگئے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قوم ائیر فورس اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، قوم نے اختلافات بھلا کر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ...