2025-07-09@11:33:51 GMT
تلاش کی گنتی: 250
«مکینوں کو رہائش فراہم»:
(نئی خبر)
وکلا کے ریڈ زون میں احتجاج کےمعاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا اہم اعلامیہ سامنے آیا ہے۔راستوں کی بندش کے باعث وکلا اور سائلین کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے، معزز ججز صاحبان سے درخواست ہے کہ وکلا یا سائلین عدالتوں میں پیش نہ ہو تو کوئی ایڈوریس آرڈر پاس نہ کیا جائے،صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔دوسری جانب ایس ایس پی سیکورٹی سرفراز ورک سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئے ،سیکورٹی ڈویژن کی بھاری نفری بھی طلب کر لی، خواتین پولیس اہلکاروں کی نفری بھی سپریم کورٹ کے باہر موجود ہے۔اینٹی رائٹس کٹس پہنے پولیس کے تازہ دم دست کے سپریم کورٹ...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید پائیدار بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے پرتگال میں برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے مشرق وسطی، پاکستان اور افغانستان ہمیش فاکنر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران محمد اورنگزیب نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین باہمی اعتماد اور شراکت داری پر مبنی قریبی اور گرمجوشانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔ وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور پائیدار بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو ہوئی، باہمی تعلقات کے فروغ میں عوامی...
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں زیر زمین پانی کی قلت کی شکایات پر حکومت کو گھروں میں گاڑیوں دھونے پر پابندی عائد کرنے، فوری واٹراتھارٹی‘ کے قیام اور جن پیٹرول پمپس پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نہیں ہے اسے سیل کرنے کی تجویز دی ہے۔ عدالت نے پنجاب میں کوئی منصوبہ محکمہ ماحولیات کی منظوری کے بغیر شروع نہ کرنے کا حکم بھی سنایا۔ جمہ کو لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق اور دیگر شہریوں کی جانب سے ’اسموگ‘ سے متعلق دی گئی درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت میں سماعت کے دوران ممبر جوڈیشل کمیشن حنا جیلانی نے زیر زمین پانی کی سطح کم ہونے سے متعلق رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ چیف سیکرٹری پنجاب...

پاکستان کو 2030 تک اپنے پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے 348 بلین ڈالر کی ضرورت ہے، سینیٹر شیری رحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کی چیئرمین سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ماحولیاتی بحران تیزی سے بڑھ رہا ہے، پاکستان کو 2030 تک اپنے پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے 348 بلین ڈالر کی ضرورت ہے،پاکستان میں ماحولیاتی فنڈنگ کا فقدان ہے، عالمی برادری کا تعاون درکار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ڈان بریتھ پاکستان ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماحولیاتی بحران تیزی سے بڑھ رہا ہے،بلوچستان میں ہزاروں ایکڑ جنگلات جل چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 450سال پرانے جونیپر درخت ختم ہو رہے ہیں جو سالانہ 2 بلین ڈالر...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے تمام مداحوں سے درخواست کی ہے کہ مداح ان سے جو محبت کرتے ہیں اس کا آدھا حصہ ان کے بچوں سہانا خان اور آریان خان کو دے دیں تو وہ شکر گزار ہوں گے۔ حال ہی میں کنگ خان نے نیٹ فلکس کے ایونٹ ’نیکسٹ آن نیٹ فلکس‘ میں شرکت کی، جہاں ان کے بیٹے آریان خان کے ہدایت کردہ پہلے پروجیکٹ ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے دوران شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے درخواست کی کہ جو محبت انہیں دی جاتی ہے، اس کا 50 فیصد ان کے بیٹے آریان اور بیٹی سوہانا...
وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کمپٹیشن کمیشن کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ سی سی پی کے مطابق یہ یقین دہانی انہوں نے منگل کو کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کی کارکردگی اور مارکیٹوں میں استحکام اور شفافیت کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لینے سے متعلق منعقدہ اعلٰی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں چیئرمین سی سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو اور ممبران نے شرکت کی اس کے علاوہ اسپیشل سیکرٹری فنانس اور فنانس ڈویژن کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس وزیر خزانہ کے دسمبر 2024 کے پہلے ہفتے میں کمپٹیشن کمیشن کے دورے کے تسلسل میں منعقد ہوا، وزیر...
حیدر آباد: یونین آف جرنلسٹس ( ورکز) کی جانب سے پیکا ایکٹ کےخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت کی جانب سے صحافی دشمن پیکا قانون 2025ءکے نفاذ کیخلاف حیدرآباد یونین آ ف جرنلسٹس (ورکرز) کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا،نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ اس سیاہ قانون کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر پیکا قانون کے نفاذ کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر پی ایف یو جے (ورکرز) اور ایچ یو جے (ورکرز)کے عہدیداروں ناصر شیخ، آ فتاب رند، راناحنبل، امتیاز خاوراور عمران ملک سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیکا کالے قانون 2025ءکا نفاذ کرکے...
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ججز کی ٹرانسفر کو آئین کے مطابق ایک مثبت اقدام قرار دیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی ٹرانسفر پر بات کرنا چاہتے ہیں، دوسرے صوبوں کے ججز کو بھی فیئر چانس ملنا چاہیے ،اسلام آباد وفاق کا نمائندہ ہے اور ہمیں یہاں ایسے تربیت دی جاتی ہے کہ آپ جینٹل مین بن کر آئیں۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ میں روزانہ 30سے 40کیسز سن رہا ہوں ،آرٹیکل 200 کے تحت یہ ایک اچھا اقدام ہے ،ججز کی ٹرانسفر...
حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اُن کے شہید سربراہوں حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کی تدفین 23 فروری کو کی جائے گی۔ حزب اللہ کے 30 سال تک سربراہ رہنے والے حسن نصر اللہ 27 ستمبر کو بیروت میں ہونے والے ایک اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے جبکہ ان کے بعد تنظیم کے سربراہ بننے والے ہاشم صفی الدین کو ایک ہفتے بعد بیروت میں ہی نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: حسن نصراللہ کو شہید کرنے کے لیے کیا حکمت عملی اختیار کی گئی؟ شہادت کے بعد دونوں رہنماؤں کی لاشوں کی امانتاً تدفین کی گئی تھی تاہم اب حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ شہید رہنماؤں کو بڑے عوامی اجتماع...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ آبادگار بورڈ نے سرکاری طور پر گندم کی خریداری نہ کرنے اور قیمتیں مقرر نہ کرنے کے فیصلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی شدید مخالفت کی ہے۔ بورڈ نے 6 کینالز کو سندھ اور ملک کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ آبادگار بورڈ نے کہا ہے کہ گندم کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے یکطرفہ فیصلے سے نہ صرف کسانوں کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوگا بلکہ اس کی کاشت اور پیداوار میں بھی کمی واقع ہوسکتی ہے۔حیدرآباد میں سندھ آبادگار بورڈ کا اجلاس صدر محمود نواز شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر ذوالفقار یوسفانی، ڈاکٹر محمد بشیر نظامانی، اسلم مری،...
ملاقات کے دوران وزیر توانائی سندھ نے انرجی ڈپارٹمنٹ کے منصوبوں کے حوالے سے کہا کہ صوبہ سندھ سولر اور ونڈ انرجی کے وسائل سے مالا مال ہے جس میں سرمایہ کاری کیلئے گولڈن مواقع موجود ہیں، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار سندھ کے انرجی سیکٹرز میں منافع بخش سرمایہ کاری میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی، ترقیات و مںصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ سے جرمنی کے ایک وفد نے ملاقات کی اور اس موقع پر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مختلف آپشن پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر توانائی نے اس موقع پر انرجی ڈپارٹمنٹ کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور کہا کہ صوبہ سندھ سولر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جنوری 2025ء) اطالوی حکام کے مطابق ان کے ایک بحری جہاز کے ذریعے منگل کو ان 49 تارکین وطن کو بین الاقوامی پانیوں میں روک کر انہیں البانوی بندرگاہ شینگجن پہنچا دیا گیا ہے۔ یہ تارکین وطن ماضی میں دو بار اپنی پناہ کی درخواستوں پر کارروائی نہ ہونے کے بعد اب تیسری بار یہ کوشش کر رہے تھے کہ ان کی پناہ کی درخواستوں پر البانیہ کے خصوصی مراکز میں کارروائی شروع ہو جائے۔ ماضی میں بھی اطالوی حکام کی طرف سے پناہ کی درخواستوں پر کارروائی کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا کی تھی۔ تارکین وطن کی قومیت اطالوی وزارت داخلہ نے تارکین وطن کی قومیت کی وضاحت کیے بغیر یہ...
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ جس ملک سے 1 سال میں 18 لاکھ لوگ باہر چلے جائیں وہ کیسے ترقی کر رہا ہے؟۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک کے ترقی کرنے کے دعوے پر تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ اپنے بیان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ وزیرِ اعظم اپنی ترقی کی تعریف درست کر لیں، جس ملک سے 1 سال میں 18 لاکھ لوگ باہر چلے جائیں وہ کیسے ترقی کر رہا ہے؟ عالمی سطح پر ہماری جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان کو حقیقی جمہوری قوتوں کی ضرورت...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ ہائیکورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز کے تقرر کی منظوری دے دی۔ وزارت قانون و انصاف نے صدر کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے نئے ایڈیشنل ججز کو ایک سالہ مدت کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ایڈیشنل ججز کے تقرر کی مدت حلف لینے کے دن سے شروع ہوگی۔نئے ایڈیشنل ججز میں میران محمد شاہ، تسنیم سلطانہ، ریاضت علی سحر شامل محمد حسن، خالد حسین شاہانی، عبدالحمید بھرگڑی، سید فیض الحسن شاہ شامل ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ جان علی جونیجو، نثار احمد، علی حیدر، محمد عثمان علی، جعفر رضا بھی تعینات ہونے والے نئے ایڈیشنل...
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد اور اسرائیل کے درمیان اسرائیلی یرغمالی اربیل یہود کی رہائی کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اربیل یہود کو 30 فلسطینی قیدیوں کے بدلے آئندہ ہفتے سے پہلے رہا کیا جائے گا۔ اسرائیل نے اربیل یہود کی رہائی تک غزہ کے ہزاروں بے گھر فلسطینیوں کو شمالی غزہ جانے سے روک رکھا تھا۔ اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کو شمالی غزہ واپسی کی اجازت کے عملی اقدام کے منتظر ہیں۔ اربیل یہود کون ہیں؟ 29 سالہ اربیل یہود کو 7 اکتوبر 2023 کو کبوتز نیر عوز سے ان کے بوائے فرینڈ کے ساتھ یرغمال بنایا گیا تھا۔ وہ خلائی...
حکومت کی طرف سے ہاؤسنگ پراجیکٹس کے لیے قرضوں سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے ہاؤسنگ پراجیکٹس کے لیے ایپکس ہاؤسنگ فنانس انسٹی ٹیوشن کے قیام سمیت سمیت 14 سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے کنوینیئر حافظ میاں نعمان کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے:معیشت بہتری کی جانب گامزن، ہاؤسنگ سیکٹر میں ٹیکسز کے حوالے سے سوچ بچار کررہے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ اس اجلاس میں ہاؤسنگ پراجیکٹس اور تعمیرات کی صنعت کے فروغ کے لیے سنگل ڈیجٹ پالیسی سمیت مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بنک اپنے پرائیوٹ...
ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ہادی کاکڑ نے کہا کہ سول ہسپتال کوئٹہ میں انتظامات کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے کہا ہے کہ ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی، صفائی کی صورتحال بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ہسپتال میں ٹریفک کے گھمبیر مسئلے کے حل کیلئے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر ہسپتال کو نو پارکنگ زون قرار دیا جائے گا، تاکہ ایمرجنسی میں آنے والوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی کی قیادت میں عوام کو فوری علاج و معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے...
اپنے ایک جاری بیان میں جہاد اسلامی کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کیجانب سے جنین کیمپ کا 40 روز سے زائد محاصرہ اس بات کا سبب بنا کہ صیہونی رژیم اس کیمپ پر حملہ آور ہو اور مجاہدین کو نشانہ بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" نے کہا کہ ہم جنین کیمپ میں صیہونی فوج کے ہاتھوں جبری نقل مکانی، تباہی اور وہاں کے باشندوں کے اجتماعی قتل عام کی مذمت کرتے ہیں۔ جہاد اسلامی نے صراحت کے ساتھ کہا کہ ہم مقبوضہ مغربی کنارے کے عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین، حقوق و مقدسات کا دفاع کریں اور ہر ممکن وسیلے سے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔ جہاد اسلامی نے مزید...
غزہ/تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک +خبر ایجنسیاں) غزہ میں اسرائیل حماس جنگ بندی کے تیسرے روز بے گھر فلسطینیوں کی اپنے علاقوں میں واپسی کا سلسلہ جاری رہا۔غزہ میں جہاں بے گھر فلسطینیوں کا واپس اپنے علاقوں میں لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب امدادی سامان کے ٹرک بھی غزہ پہنچ رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق اتوار کو 630 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے، جنگ بندی کے پہلے روز حماس نے تین یرغمالی خواتین رہا کیں، تینوں خواتین خوش اور صحت مند دکھائی دیں۔ معاہدے کے مطابق یرغمالیوں کے بدلے میں اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدی خواتین اور بچے رہا کیے جس میں سیاستدان خالدہ جرار اور صحافی رولا حسنین بھی رہائی پانے والوں میں شامل ہیں۔ اس کے...
اسلام آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک )اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ جسٹس سید منصورعلی شاہ کے بینچ میں سے ایک مخصوص کیس نکالنا سپریم کورٹ کے اپنے فیصلے کی نفی و توہین عدالت کے مترادف ہے، جسٹس منصور کے ساتھ کھڑے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بار ہمیشہ آئین قانون کی بالا دستی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے کھڑی رہی ہے، جب چیف جسٹس عمر عطا بندیال اس کے وقت سینئر جج مخاصمت میں بینچ تبدیل کرتے تھے تو ہم قاضی فائز عیسیٰ کی حمایت کرتے تھے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ویسے سپریم...
اپنے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں ایس یو سی رہنما کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی، بالخصوص بلاول بھٹو زرداری کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کی خصوصی دلچسپی نے اس اہم اور نازک معاملے کے حل کو ممکن بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شیخ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی بصیرت افروز ہدایت پر انتھک اور مخلصانہ کاوشوں کے نتیجے میں کراچی احتجاجی دھرنے کے دوران گرفتار کیے گئے نوجوانوں کی رہائی کا وعدہ پورا کر دیا گیا، یہ ایک نہایت خوش آئند پیش رفت ہے جس پر ہم بارگاہِ الہیٰ میں شکر بجا لاتے ہیں۔ اپنے...
اسلام آ باد: اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ جسٹس سید منصورعلی شاہ کے بینچ میں سے ایک مخصوص کیس نکالنا سپریم کورٹ کے اپنے فیصلے کی نفی و توہین عدالت کے مترادف ہے، جسٹس منصور کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بار ہمیشہ آئین قانون کی بالا دستی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے کھڑی رہی ہے، جب چیف جسٹس عمر عطا بندیال اس کے وقت سینئر جج مخاصمت میں بینچ تبدیل کرتے تھے تو ہم قاضی فائز عیسی کی حمایت کرتے تھے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ویسے سپریم کورٹ کے پشاور بینچ میں جسٹس...
اسلام آ باد: اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ جسٹس سید منصورعلی شاہ کے بینچ میں سے ایک مخصوص کیس نکالنا سپریم کورٹ کے اپنے فیصلے کی نفی و توہین عدالت کے مترادف ہے، جسٹس منصور کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ بار ہمیشہ آئین قانون کی بالا دستی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے کھڑی رہی ہے، جب چیف جسٹس عمر عطا بندیال اس کے وقت سینئر جج مخاصمت میں بینچ تبدیل کرتے تھے تو ہم قاضی فائز عیسی کی حمایت کرتے تھے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ویسے سپریم کورٹ کے پشاور بینچ میں جسٹس قاضی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کوجیل میں اخبار، ٹی وی کی سہولت، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواست پر جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کوجیل میں اخبار، ٹی وی کی سہولت، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کو جیل سہولیات سے متعلق درخواست پر نوٹس جاری کردیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ اڈیالہ جیل کا نمائندہ آئندہ سماعت پر پیش ہو۔ کبریٰ خان نے فروری میں شادی کی تصدیق کردی بانی نے ٹرائل کورٹ آرڈر کیخلاف ہائیکورٹ میں...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سپورٹر گلفام حسین کو لندن میں 3 ماہ کی مشروط ضمانت پر رہا کردیا گیا۔اسکاٹ لینڈ یارڈ نے گلفام حسین کو ایون فیلڈ اپارٹمنٹ سے 500 گز دور رہنے کی ہدایت کردی۔لندن پولیس نے پی ٹی آئی سپورٹر کے موبائل فونز بھی رکھ لیے ہیں اور انہیں مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ لندن: نواز، شہباز کے قتل کی دھمکیوں کا الزام، پی ٹی آئی سپورٹر گلفام گرفتاراسکاٹ لینڈ یارڈ ذرائع نے گلفام حسین کی گرفتاری کی تصدیق بھی کردی۔ جیو نیوز سے گفتگو میں گلفام حسین نے کہا، ’بانی پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں سزا پر غصے میں ایون فیلڈ گیا تھا۔‘انہوں نے کہا کہ پولیس نے نواز...
اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ کے بعد حکومت نے بھی غزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کر دی ہے ۔غیرملکی میڈیاکے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری میں کہاگیاہے کہ سیکیورٹی کابینہ نے حکومت کو جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کی سفارش کی تھی اس کے بعد ہفتے کی صبح مکمل کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا جہاں معاہدے کی حتمی منظوری دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکومت نے حماس کیساتھ جنگ بندی معاہدے کو منظور کرتے ہوئے یرغمالیوں کی رہائی کے منصوبے کی توثیق کر دی ہے ۔ وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق یہ معاہدہ (آج)اتوار سے نافذ العمل ہوگا۔معاہدے کے تحت حماس...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ٹیم عافیہ پاکستان کے صدر حمزہ صدیقی نے کہا ہے کہ ٹیم عافیہ قوم کی بیٹی ڈاکٹرعافیہ کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھے گی۔ ڈاکٹر عافیہ کا کیس فیصلہ کرے گا کہ ریاست کی نظر میں اپنے شہریوں کی کتنی قدرومنزلت ہے؟انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کا22 سال سے امریکی قید ناحق میں ہونا شرمناک ہے۔ مگر اب حکومت اور اداروں کو انہیں رہا کرانے کا ایک سنہری موقع میسر آیا ہے جسے گنوانا نہیں چاہیے۔ امریکی صدر جو بائیڈن اپنے منصب سے سبکدوش ہونے والے ہیں اوروہ ہزاروں کی تعداد میں قیدیوں کی سزائیں معاف کر رہے ہیں جس سے وائٹ ہائوس میں عام معافی کا سماں پیدا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا...
اسلام آباد : ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج سپریم کورٹ میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے۔ اجلاس میں اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر بات چیت کی جائے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 20 امیدواروں کے نام زیر غور ہیں، جب کہ بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کے لیے 11 ناموں پر مشاورت کی جائے گی۔
گولارچی (نمائندہ جسارت) چند روز قبل بھارتی نیوی نے متنازع سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 22 سالہ نوجوان حافظ عرف بابلی ولدمحمد عمر ملاح نامی پاکستانی ماہی گیر کو گرفتار کیا تھا۔ واضح رہے کہ بابلی ضلع سجاول کے گاؤں محمد سومار ملاح کا رہائشی ہے، اس اثناء میں ماہی گیروں کے حقوق کے سرگرم وکیل اور سندھو لاء فرم انٹرنیشنل کے سی ای او علی چنگیزی سندھو ایڈووکیٹ ہائیکورٹ مفت قانونی خدمات دینے اور مذکورہ شخص کی بھارتی قید سے رہائی کے لیے میدان میں آ گئے۔ یہ بات ضلع بدین میں مچھیروں کے حقوق کے سرگرم کارکن اور انٹرنیشنل میڈیا اینڈ سوشل ایکٹوسٹ فورم ضلع بدین کے صدر محسن رزاق نے گولارچی میں صحافیوں سے کرتے...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)سندھ ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ہے۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس جسٹس محمد شفیع صدیقی نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ معیز جعفری عدالت پیش ہوئے۔(جاری ہے) دوران سماعت چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ریمارکس میں کہا کہ ایسی ہی درخواست پہلے سے زیر سماعت ہے، کیوں نہ آپ کی درخواست کو دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کردیا جائی ایڈووکیٹ معیزجعفری نے کہا کہ ہم حکم امتناع چاہتے ہیں جس پر...
پشاور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی مقدمات تفصیلات اور حفاظتی ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے بشریٰ بی بی کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دے دی۔اس سے قبل وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ درخواست گزارہ کی آج اسلام آباد توشہ خانہ ٹو میں پیشی ہے، د ر خو ا ستگزارہ اسلام آباد میں ہے۔ چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کا کہنا تھا کہ استشنیٰ کی درخواست دائر کی ہے، جی ہم نے دائر کی ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے رپورٹ جمع کروائی ہے۔ چیف جسٹس نے ریماکس دیئے کہ درخواست گزارہ مقدمات کی تفصیلات کے لئے متعلقہ ہائیکورٹ سے رجوع کریں، عدالت نے بشریٰ بی بی کو ایک ماہ کی ضمانت دے کردرخواست...
کراچی (رپورٹ /واجد حسین انصاری) پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ کے مفادات کا ایک مرتبہ پھر سودا کرلیا، دریائے سندھ سے نئے کینالز نکالنے کے معاملے کی بظاہر مخالفت کرنے والی پیپلزپارٹی نے پس پردہ وفاق کو منصوبے کی حمایت کی یقین دہانی کرادی۔ پارٹی نے عوامی ردعمل کو روکنے کیلیے پارٹی رہنماؤں کو کینالز منصوبے کے خلاف سخت بیانات دینے کے احکامات جاری کردیے لیکن اعلیٰ سطح پر منصوبے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی اور مخالفت صرف بیانات کی حد تک محدود رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے نئے کینالز نکالنے کیلیے صوبہ سندھ کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں اس وقت ایک پیج پر نظرآتی ہیں۔ دریائے سندھ بچاؤ تحریک کی جانب سے اس وقت...
کراچی(کامرس رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کی سفارتی تنہائی ختم کردی ہے۔ سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں اورسستی شہرت کی خواہش نے نہ صرف معیشت کوبرباد بلکہ پاکستان کواقوام عالم میں تنہا کردیا تھا، مگروزیراعظم اور ان کی ٹیم اس چیلنج سے بخوبی عہدہ براہ ہوئے ہیں جولائق تحسین ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک سال سے کم عرصہ میں معاشی، سیاسی اورسفارتی محاز پرزبردست کامیابیاں حاصل کی ہیں جس نیعوام میں...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کی سفارتی تنہائی ختم کردی ہے۔ سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں اورسستی شہرت کی خواہش نے نہ صرف معیشت کوبرباد بلکہ پاکستان کواقوام عالم میں تنہا کردیا تھا، مگروزیراعظم اور ان کی ٹیم اس چیلنج سے بخوبی عہدہ براہ ہوئے ہیں جولائق تحسین ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک سال سے کم عرصہ میں معاشی، سیاسی اورسفارتی محاز پرزبردست...
تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے مذاکراتی ٹیم میں شامل فلسطینی عہدیدار نے کہا ہے کہ فریقین کے مابین غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی شرائط کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان معاہدہ ایک اہم موڑ پر ہے جہاں اس کے نتیجہ خیز ثابت ہونے کے قوی امکانات ہیں اسی کے ساتھ امریکی انتظامیہ بھی اس معاملے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ مذاکرات آخری مراحل میں ہیں اور گھنٹوں، دنوں یا اس سے زیادہ میں معاہدہ ممکن ہے امریکی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس(ر)زاہد محمود کو بطور الیکشن ٹریبونل جج کام سے روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ٹریبونل تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس احمد ندیم ارشد نے کیس کی سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن ٹریبونل کیلئے کسی شخص کا ہائیکورٹ کا جج ہونا لازمی ہے،سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق زاہد محمود ہائیکورٹ کے جج نہیں رہے،استدعا ہے کہ جسٹس (ر)زاہد محمود کی بطور الیکشن ٹریبونل تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ کیا 9مئی کے واقعات میں کسی فوجی افسر کے ملوث ہونے پر ٹرائل ہوا؟جسٹس حسن اظہر رضوی کا خواجہ حارث سے استفسار عدالت نے جسٹس(ر)زاہد محمود کو...

ایف بی آر نظام کو اے آئی پر منتقل کیا جائے : حکومت شہروں کو رہائش کی فراہمی کیلئے ہر مملن قدم اٹھائے گی ، وزیراعظم
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام اور ایف بی آر کو مل کر کام کرنے، جدید خودکار نظام کو کراچی کے بعد دوسرے شہروں میں بھی جلد از جلد لاگو کرنے اور مزید صنعتی شعبوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کے حوالے سے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر میں ڈیجیٹائزیشن اور اصلاحات...

وزیراعظم کی وفاقی حکومت کے کم لاگت گھروں کے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت، ہر شہری کو کم لاگت رہائش کی فراہمی کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر ے گی، محمد شہباز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے کم لاگت گھروں کے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے ،سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نجی شعبے سے اشتراک اور ہاؤسنگ کے منصوبوں کی تعمیر کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنانے اور تعمیراتی منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر شہری کو کم لاگت رہائش کی فراہمی کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر ے گی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت وزارت ہاؤسنگ کے جاری منصوبوں پر جائزہ اجلاس یہاں منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے اجلاس کے دوران ہدایت کی کہ...
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے کم لاگت گھروں کے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا ۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزارت ہاؤسنگ کے جاری منصوبوں پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. جس میں وزارت ہاؤسنگ نے وزیرِ اعظم کو وزارت کے مختلف اداروں میں جاری اصلاحات پر پیش رفت اور پالیسی اقدامات سے آگاہ کیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ قومی ہاؤسنگ پالیسی 2001 میں ترامیم کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشارت مکمل کرلی گئی اور وزیرِ اعظم کی ہدایات کی روشنی میں مارچ 2025 تک اسکی حتمی منظوری کا عمل مکمل ہو جائے گا. لاہور؛ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں جواں سالہ...
غزہ /تل ابیب /دوحا (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ اس نے موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک وفد کی قیادت کریں جو دوحا روانہ ہو جائے تاکہ ہمارے یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو آگے بڑھایا جا سکے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ڈیوڈ برنیا اور ان کا وفد قطر کب پہنچے گا۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی اسٹیووٹکوف اچانک اسرائیل کے دورے پر یہ پیغام لے کر پہنچے ہیں کہ 20 جنوری کو حلف برداری سے قبل ایک معاہدہ طے پاجانا چاہیے۔ اسرائیلی حکام کا...
غزہ /تل ابیب /دوحا (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ اس نے موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک وفد کی قیادت کریں جو دوحا روانہ ہو جائے تاکہ ہمارے یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو آگے بڑھایا جا سکے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ڈیوڈ برنیا اور ان کا وفد قطر کب پہنچے گا۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی اسٹیووٹکوف اچانک اسرائیل کے دورے پر یہ پیغام لے کر پہنچے ہیں کہ 20 جنوری کو حلف برداری سے قبل ایک معاہدہ طے پاجانا چاہیے۔ اسرائیلی حکام کا...
افغان موسیقاروں کی پاکستان میں پناہ اور زبردستی ملک بدری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے افغان موسیقاروں کو زبردستی افغان واپس بھیجنے سے روک دیا۔ عدالت نے گزشتہ سماعت کا دو صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت خود یا متعلقہ افسران افغان موسیقاروں کی پناہ کی درخواستوں پر دو ماہ میں فیصلہ کریں، دو ماہ تک افغان موسیقاروں کو زبردستی واپس نہ بھیجا جائے۔ پشاور ہائی کورٹ میں افغان موسیقاروں کی پاکستان میں پناہ اور زبردستی ملک بدری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ مختصر فیصلہ کے مطابق وفاقی حکومت خود یا متعلقہ افسران افغان موسیقاروں کی پناہ کی درخواستوں پر دو ماہ میں فیصلہ کریں۔ مختصر فیصلہ...
میر واعظ نے سرینگر کے علاقے بہائوالدین نوہٹہ میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس واقعے میں چھ مکانات مکمل طور پر تباہ اور دیگر کو نقصان پہنچا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ دارالخیر میر واعظ منزل نے سرینگر کے علاقے بہائوالدین نوہٹہ میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس واقعے میں چھ مکانات مکمل طور پر تباہ اور دیگر کو نقصان پہنچا تھا۔ ذرائع کے مطابق دارالخیر نے سرینگر میں تنظیم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد کی فراہمی اور ان کی بحالی کی ضرورت پر زور...
سندھ ہائی کورٹ : فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ میں 12 ججز کی خالی آسامیوں کیلئے 46 نام سامنے آگئے، سیکریٹری جوڈیشل کمیشن نے 46 ناموں کی فہرست کمیشن ارکان کو بھجوا دی، جس میں 6 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور 40 وکلاء کے نام شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز میں سریش کمار، خالد حسین شہانی، مشتاق احمد لغاری، تسنیم سلطانہ، منور سلطانہ اور امیر علی مہیسر کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔بھیجے گئے 40 وکلاء کے ناموں میں علی حیدر، نثار احمد بھمبھرو، ریاضت علی ساحر، میراں محمد شاہ، راجہ جواد علی سحر، عبید الرحمان، رفیق احمد کلوار، عمائمہ انور، محمد عثمان علی ہادی شامل ہیں۔عمر لاکھانی، منصور علی، ذیشان عبداللّٰہ، جعفر رضا، ذوالفقار سولنگی، حق نواز...
شوکت یوسفزئی—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ حکومت این آر او کی سیاست چھوڑ دے، این آر او کوئی نہیں مانگ رہا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نہ تو نتھیا گلی، نہ بنی گالہ اور نہ ہی ملک سے باہر جائیں گے، وہ تمام کیسز عدالتوں میں لڑ کر باہر آئیں گے۔شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ 2022ء سے اب تک 27 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا جا چکا ہے، کیا ملک قرضوں پر چلے گا؟ کیا اڑان پاکستان قرضوں سے چلے گا؟ مذاکرات کو این آر او کا رنگ دینا افسوسناک ہے، شوکت یوسفزئیپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ...