2025-05-08@05:35:38 GMT
تلاش کی گنتی: 3069

«میں کیا ہو»:

(نئی خبر)
    پہلگام حملے پر مودی سرکار کے پاکستان پر بے بنیاد الزام عائد کرنے کے بعد اب بھارت کو اپنے بچکانہ اقدامات کے باعث ہر جگہ سے خفگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مودی سرکار کی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے متعدد پاکستانی کرکٹرز اور فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیئے گئے ہیں۔ جن پاکستانی اداکاراؤں کے بھارت میں انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کیے گئے ہیں اُن میں معروف اداکارہ اور میزبان اُشنا شاہ بھی شامل ہیں۔ حسِ مزاح سے بھرپور اداکارہ اُشنا شاہ نے بھارتی حکومت کے اس بچکانہ اور مضحکہ خیز اقدام کا دلچسپ پیرائے میں جواب دیا ہے۔ اُشنا شاہ نے طنزاً لکھا کہ ’میری دنیا ہی اُجڑ گئی ابھی، مودی جی یہ کیا کر...
    اسلام آ باد: تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ سے پہلے ہمارے وزیر خارجہ کی چینی وزیر خارجہ سے بات ہوئی تھی، رات گفتگو کے بعد آج ہمارے پاس جو چین کے سفیر ہیں وہ وزیراعظم سے ملے اس کو کنیکٹ کر لیں، ایران، سعودی عرب، ہمارے سارے دوست۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس دفعہ لوگوں کو اطمینان ہے، میمز بن رہی ہیں، بے فکر اس سینس میں ہیں کہ ہماری سیکیورٹی مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ دفاعی تجزیہ کار خرم حمید روکھڑی نے کہا کہ صورت حال نارمل ہوئی ہے اس وجہ سے جو سوچ رہے تھے ویسا ہوا نہیں، پاکستان...
    مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف اپنا جارحانہ رویہ ترک کرکے ملک کے مفاد اور جمہوریت کے فروغ کے لیے چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط کریں اور پی ٹی آئی اپنے بانی کی رہائی کی کوئی شرط رکھنے کی بجائے عدالتوں سے رجوع کرے۔ بانی کی رہائی کا مطالبہ حکومت سے کیا جا رہا ہے جب کہ رہائی عدالتوں کے دائرہ اختیار میں ہے، حکومت کا رہائی کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں، عدالتوں کا اختیار ہے وہی یہ مسئلہ دیکھ سکتی ہیں، اس لیے بانی پی ٹی آئی اپنا رویہ تبدیل کریں اور چارٹر آف ڈیموکریسی کریں تاکہ ملک میں جمہوریت مستحکم ہو سکے۔  یاد رہے بانی پی ٹی...
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 87 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ لاہور میں کھیلے گئےایونٹ کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز اسکور کیے۔ کنگز کی جانب سے جیمز ونس ناٹ آؤٹ 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ خوشدل شاہ نے برق رفتار 33 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر اہم کردار ادا کیا۔ عرفان خان نیازی 40، کپتان ڈیوڈ وارنر 30، ٹِم سائفرٹ 22 اور عمیر بن یوسف 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ سلطانز کی جانب سے عبید شاہ نے 2 جبکہ ڈیوڈل...
    اسلام آباد میں یوم مزدور کے موقع پر منعقدہ بین الاقوامی یوم مزدور کانفرنس میں چیئرمین قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت، آجر اور مزدور تنظیموں کے درمیان مؤثر سہ فریقی مکالمہ کیا جائے۔قومی ادارہ برائے صنعتی تعلقات کے زیر اہتمام بین الاقوامی یوم مزدور کانفرنس سے اپنے خطاب میں جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ لیبر قوانین کی عمل داری کے لیے مؤثرنظام متعارف کرایا جائے، ورکرز کے نمائندوں کے ساتھ کھلی بات چیت اور مشاورت کو فروغ دیاجائے۔ بین الاقوامی یوم مزدور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ایسی قانون سازی کا کوئی فائدہ نہیں جس میں محنت کشوں کے...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے حال ہی میں فلم انڈسٹری میں جاری امتیازی رویے پر کھل کر بات کی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں فنکاروں کو مختلف درجات میں تقسیم کیا جاتا ہے جیسے ہیرو، اسٹار اور سپر اسٹار، جب کہ باصلاحیت اداکاروں کو عموماً صرف چھوٹے کرداروں تک محدود رکھا جاتا ہے۔ نواز الدین صدیقی نے فلم انڈسٹری میں جاری امتیازی سلوک پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ آج عرفان خان (مرحوم)، منوج باجپائی، نصیر الدین شاہ اور اوم پوری جیسے باکمال اداکاروں کی تعریف تو کی جاتی ہے، مگر ان پر کبھی اعتماد نہیں کیا گیا۔ A post common by Nawazuddin...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم نے عوام کے ساتھ ملکر سندھو دریا کو بچا لیا ہے، گجرات کے قصائی مودی نے سندھو دریا پر حملہ کیا ہے۔ میرپور خاص میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جب میں وزیر خارجہ تھا تب بھی سندھ طاس معاہدے پر حملے ہوتے تھے، اب کشمیر کو بہانہ بناکر گجرات کے قصائی نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے سندھو پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پُرامن ملک جبکہ اسلام پرامن مذہب ہے، ہم جنگ نہیں چاہتے تاہم مودی نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا جس کا ہم بھرپور دفاع کریں گے، بھارت کے لوگ بھی سندھو سے پیار کرتے ہیں اور...
    کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت ریجنل ٹیکس آفس ٹو نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے معروف فیشن برانڈ کی 10کروڑ سے زائد مالیت کی مبینہ ٹیکس چوری پکڑلی اور 4 آؤٹ لیٹس سیل کردیا۔   ایف بی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فیشن برانڈ 10کروڑ روپے سے زائد ٹیکس چوری میں ملوث پایا گیا اور ایف بی آر ٹیم نے مختلف کارروائیوں میں برانڈ کے 4 آؤٹ لیٹس سیل کردیے ہیں۔ ایف بی آر نے دعویٰ کیا کہ فیشن برانڈ Sowears ٹیکس چوری، آمدنی چھپانے اور بیرون ملک خفیہ کاروباری سرگرمیوں میں ملوث بھی پایا گیا ہے اور 2018 سے پوائنٹ آف سیل کو جان بوجھ کر ایف بی آر سے...
    قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے جنوبی ایشیا میں امن کی خاطر، پاک بھارت کشیدگی میں کمی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔  وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ ٹیلی فون کال کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امیر قطر کا پاکستان کے لیے یکجہتی اور حمایت، جو دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے، پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ جنوبی ایشیا میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کی ہر شکل کی ہر شکل میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے ...
    جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے دیگر ریاستوں کے اپنے ہم منصبوں سے بات کرتے ہوئے کشمیری طلباء اور باشندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ونے نروال کے یوم پیدائش کے موقع پر انکی اہلیہ ہمانشی نے آج بھارتی عوام سے ایک جذباتی اپیل کرتے ہوئے کہا "ہمیں مسلمانوں یا کشمیریوں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیئے، ہم امن چاہتے ہیں"۔ انہوں نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اس حملے میں ملوث ہیں انہیں سخت سے سخت سزا ملنی چاہیئے۔ واضح رہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے چند دن بعد بھارت کی کئی ریاستوں میں کشمیری طلباء اور مسلمانوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مئی 2025ء) لندن اسکول آف اکنامکس (ایل ایس ای) کی ممتاز پروفیسر اور سیاسی امور کی ماہر سمترا بوس نے ڈی ڈبلیو کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں خبردار کیا کہ بھارت کا پاکستان پر فوجی حملہ ''ہفتوں نہیں، بلکہ چند دنوں کی بات ہے۔‘‘ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا، ''اہم سوال یہ نہیں کہ حملہ ہوگا یا نہیں، بلکہ یہ ہے کہ بھارت کی فوجی کارروائی کس شکل میں ہو گی؟‘‘ بوس کی یہ پیش گوئی بھارتی زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل 2025 کو ہونے والے خونریز حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں سامنے آئی، جس نے دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان...
    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کے کسی بھی فوجی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا، آرمی چیف نے ہیمر اسٹرائیک مشق کا مشاہدہ کیا۔ فوٹو آئی ایس پی آر آرمی چیف نے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہماری تیاری اور عزم مطلق ہے، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے، ہمارا قومی مفاد کے تحفظ کےلیے تیاری اور عزم مطلق ہے۔ فوٹو آئی ایس پی آر آئی...
    سٹی 42 : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فوج کی اسٹرائیک کور منگلا کی جنگی مشقوں کا جائزہ لیا۔  دورے کے دوران آرمی چیف نے ہیمر اسٹرائیک نامی مشق کا مشاہدہ کیا، مشق میں منگلا اسٹرائیک کور کے دستوں نے حصہ لیا، جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے روایتی جنگی مناظر کا عملی مظاہرہ کیا گیا، اس کے علاوہ فوجی دستوں نے ہم آہنگ، متحرک اور مؤثر کارروائیاں پیش کیں ۔  دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا آرمی چیف نے جوانوں کے حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، کہا کہ پاکستانی افواج ہر جارحیت کا منہ...
    22 اپریل 2025 کو پہلگام کے معروف سیاحتی مقام بیسرن میں پیش آئے ایک خونی دہشتگرد حملے کے بعد جو معلومات سامنے آ رہی ہیں، وہ سرکاری بیانیے اور زمینی حقائق میں واضح تضاد کی نشاندہی کرتی ہیں۔ سرکاری طور پر تھانہ پہلگام کی طرف سے درج پہلی معلوماتی رپورٹ (FIR) کے مطابق، حملے کی اطلاع دوپہر 1:50 بجے موصول ہوئی، جبکہ ایف آئی آر کا اندراج دوپہر 2:30 بجے (14:30) ہوا۔ رپورٹ میں حملے کی نوعیت، مقام، اسلحے کی نوعیت، زخمیوں اور ہلاکتوں کی تعداد سمیت کئی دیگر تفصیلات واضح طور پر درج ہیں۔ تاہم، بی بی سی نیوز کی گراؤنڈ رپورٹنگ اس سرکاری بیان سے سنگین تضاد سامنے لاتی ہے۔بی بی سی کے رپورٹر ماجد جہانگیر کے مطابق،...
    سٹی 42 : نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج صومالی ہم منصب عبدالسلام عبدی علی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ۔   ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے صومالی وزیرِ خارجہ کو صومالیہ کا وزیرِ خارجہ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی, انہوں نے بھارت کے بے بنیاد پراپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات بشمول سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے باعث خطے میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ صومالی وزیرِ خارجہ نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا, انہوں نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل کی اہمیت پر زور دیا۔  دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا اقوامِ...
    عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی کنوینر شاہد خاقان عباسی—فائل فوٹو عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ پاکستان امیر ہو اور بلوچستان غریب رہ جائے۔کوئٹہ سراوان ہاؤس میں شاہد خاقان عباسی نے سیاسی و قبائلی رہنما و سابق سینیٹر لشکری رئیسانی سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بلوچستان کو پاکستان کا امیر ترین صوبہ ہونا چاہیے، جب بلوچستان کے نوجوان کو اس کا حصہ نہیں ملے گا، امن وامان نہیں آئے گا۔ ہمیں سیاسی دشمنی کو ختم کرنا پڑے گا، شاہد خاقان عباسیسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے...
     اسلام آباد (آئی این پی )بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے بیرونِ ملک تعینات پاکستانی سفیر بھرپور سفارتی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ مختلف ممالک میں پاکستانی سفیروں کی اعلی حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں تاکہ بھارت کے جھوٹے بیانیے کا موثر جواب دیا جا سکے۔ بیلجیئم میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے دوطرفہ تعلقات کی سربراہ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے بھارتی بے بنیاد الزامات اور فالس فلیگ آپریشن کے خدشے سے آگاہ کیا۔  ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے میڈیا سے گفتگو میں بھارت کے حالیہ اقدامات کو غیر قانونی قرار دیا۔ ترکیہ گریٹ یونین پارٹی کاپاکستان سے اظہار یکجہتی ، ہمیں اپنےبرادر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مئی ۔2025 )پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے فضائی راستے اتوار کے علاہ روزانہ صبح تین سے 11 بجے تک بند رہیں گے جمعرات کوجاری ہونے والی ایک بیان میں کہا گیا کہ آپریشنل وجوہات کی بنا پر روٹس کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے. بیان کے مطابق آج (یعنی یکم مئی کو ) شروع ہونے والی یہ پابندی 30 مئی تک جاری رہے گی سی اے اے کے مطابق کراچی اور لاہور کے فضائی روٹس میں کچھ راستوں پر ایئر ٹریفک معطل کی گئی ہے.
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مئی 2025ء) اس معاہدے کا مقصد یوکرین کے دفاع اور تعمیر نو میں سرمایہ کاری جاری رکھنے کے لیے امریکہ کو اقتصادی ترغیب فراہم کرنا ہے۔ نیز اس کے ساتھ ساتھ پہلے سے دی گئی امداد کی رقم سے متعلق واشنگٹن کے خدشات کو بھی دور کرنا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یوکرین کے پاس گریفائٹ، ٹائٹینیم اور لیتھیم جیسی اہم معدنیات کے وسیع قدرتی ذخائر ہیں۔ قابل تجدید توانائی، فوجی ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے میں ان کے استعمال کی وجہ سے ان معدنیات کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ نایاب دھاتیں: امریکہ اور یوکرین معاہدہ کرنے کے قریب امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ قوم اپنی مقدس سرحدوں کے دفاع میں متحد ہو سکے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے، ملک کی قیادت ایک خاموش اور غافل حکومت کر رہی ہے جبکہ اس کا سب سے قابل اعتماد رہنما پابند سلاسل ہے۔ وزیراعظم مودی کی قیادت میں، آر ایس ایس کے نظریے کے تحت چلنے...
    پاکستانی معیشت کو گزشتہ چند سالوں سے سخت مشکلات کا سامنا ہے، آمدن سے زائد اخراجات اور پھر قرضوں کی واپسی، قرضوں پر سود کی ادائیگی، حکومتی اخراجات اور پھر سب سے بڑھ کر ریٹائرڈ ملازمین کو ماہانہ پینشن کی ادائیگی جیسے اخراجات معیشت کو سنبھلنے ہی نہیں دیتے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب: سرکاری ملازمین کے لیے نئی پنشن پالیسی میں خاص کیا ہے؟ رواں سال کے بجٹ میں سول اور ملٹری پینشن کی ادائیگی کے لیے 882 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، تنخواہ وصول کرنے والوں سے تو حکومت ٹیکس وصول کر لیتی ہے تاہم پینشنرز سے ٹیکس وصولی کا کوئی نظام موجود نہیں، تاہم اب ایف بی آر پینشنرز سے بھی 5 فیصد تک ٹیکس وصول...
    پنجاب پولیس کے جوان کا اغواء برائے تاوان میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع  نے بتایا کہ اسلام آباد کے علاقے I-11/2 سے غلام حسین نامی شہری کو اغوا کیا گیا،  اسلام آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرکے اغوا میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق شہری کے اغواء میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے، اغوا کاروں نے مغوی کے اہل خانہ سے 90 لاکھ روپے تاوان طلب کیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے غلام حسین نامی مغوی کو  بازیاب کروا لیا گیا۔ زرائع  نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل عمیر سمیت اغوا میں ملوث گروہ فراش ٹاؤن  سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس حکام نے کہا کہ ایس ایچ او فواد خالد کی قیادت میں کامیاب آپریشن...
    ملیبرن ایونٹ کے منتظم نے نیہا ککڑ کے الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دے دیا ہے جس کے بعد میلبرن کنسرٹ کے حوالے سے بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ کچھ دن قبل نیہا ککڑ نے ایک ویڈیو پیغام میں کنسرٹ میں تین گھنٹے کی تاخیر سے پہنچنے پر معذرت کی تھی اور انتظامیہ پر ناکافی سہولیات، ادائیگی نہ ہونے، اور ناقص انتظامات کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے بینڈ کے لیے کھانے اور ہوٹل کی سہولت موجود نہ تھی اور وینڈرز کو ادائیگی نہ ہونے کے باعث ساؤنڈ چیک میں بھی تاخیر ہوئی تھی۔ اس بیان کے جواب میں آسٹریلوی ایونٹ آرگنائزر بکرم سنگھ رندھاوا نے وضاحت دی...
    — فائل فوٹو کوئٹہ میں تندور مالکان نے انتظامیہ سے مزاکرت کے بعد آج سے شروع ہونے والی ہڑتال 10 روز  کےلیے مؤخر کردی ہے۔ بلوچستان تندور ایسوسی ایشن کے رہنما رضا محمد نے گذشتہ روز پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ آج سے شروع ہونے والی ہڑتال مؤخر کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہڑتال مؤخر کرنے کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ سے مذاکرت کے بعد کیا گیا۔ کوئٹہ: تندور مالکان کی من مانیاں، سرکاری نرخ نظر اندازکوئٹہ میں شہر میں تندور مالکان کی جانب سے روٹی کی فروخت سے متعلق سرکاری نرخنامہ نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی تجزیاتی کمیٹی 6 روز میں تندور کی روٹی کی قیمت طے کرے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مارچ 2025 میں نوشکی میں مسافر بس پر ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اس حملے کی منصوبہ بندی دو RAW ایجنٹس نے کی تھی، جنہوں نے یہ حملہ BLA کے دہشت گردوں کے ذریعے کروایا۔ ان RAW ایجنٹس کی شناخت آشیش کمار اور بشوناتھ داس کے طور پر ہوئی ہے ۔ 16 مارچ 2025 کو نوشکی میں ایک خوفناک خودکش حملہ اور اس کے بعد اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں کئی معصوم افراد شہید ہو گئے، جو عید الفطر کے موقع پر اپنے آبائی علاقوں کا سفر کر رہے تھے۔ اس سانحے میں 5 افراد شہید ہوئے، جن میں سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار بھی شامل...
    پاکستان میں گاڑیوں کے معروف برانڈ KIA نے اپنی  ‘اسپورٹیج ایل’ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جو کہ یکم مئی 2025 سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ  ہیونڈائی کی’ ٹوسان ہائبرڈ’ کی لانچ کے بعد سامنے آیا ہے  کیونکہ یہ گاڑی کِیا کی  اسپورٹیج کی براہِ راست حریف ہے۔ پاکستانی مارکیٹ میں طویل عرصے سے کِیا اسپورٹیج اور ہنڈائی ٹوسان کے درمیان سخت مقابلہ رہا ہے۔ دونوں گاڑیاں کارکردگی، خصوصیات اور برانڈ کی مقبولیت کے لحاظ سے ایک دوسرے کے مدِمقابل سمجھی جاتی ہیں۔ تاہم ہنڈائی کی جانب سے ٹوسان ہائبرڈ کو ایک مسابقتی قیمت پر متعارف کروانے کے بعد ماہرین کو یقین تھا کہ کِیا کو اپنی اسپورٹیج کی...
    آئی بی اے میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ 26ویں ترمیم نے عدالتی نظام کو ختم کردیا ہے، پیکا طرز کا قانون پی ٹی آئی دور میں آیا تو شہباز شریف نے سخت بیان دیا تھا، حکمران عوامی ووٹ سے نہیں جیتا وہ عوامی کام کیوں کرے گا، بنگلا دیش الگ ہوا تو ان کی فی کس آمدنی ہم سے آدھی تھی، آج زیادہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے استفسار کیا کہ ہم کائنیٹک حملے کا دفاع کرلیں گے معیشت کا کیا ہوگا؟۔ آئی بی اے کراچی میں دی ویسٹہ سمٹ سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کو اس نہج پر لانے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ مالی وسائل کی قلت کے باعث دنیا بھر میں امدادی کارروائیاں بند ہو رہی ہیں جس کا نتیجہ لاکھوں لوگوں کی اموات کی صورت میں نکلے گا۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی رابطہ کار ٹام فلیچر نے کہا ہے کہ انتہائی ضرورت مند لوگوں کے لیے امدادی وسائل کی فراہمی روکنا کوئی ایسی بات نہیں جس پر فخر کیا جائے۔ اس سے لاکھوں لوگوں کو جان لیوا خطرات کا سامنا ہو گا۔ Tweet URL افغانستان کے جنوبی شہر قندھار کے ایک ہسپتال میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ امدادی وسائل میں کمی آنے کے اثرات ملک...
    دی اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) نے 2026 میں جاپان کے شہر ناگویا میں ہونے والے 20ویں ایشین گیمز میں کرکٹ کے کھیل کو جاری برقرر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کھیلوں کی ویب سائٹ کے مطابق جاپان میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر 2026 تک ہونے والے ناگویا ایشین گیمز میں کرکٹ کا کھیل جاری رہے گ۔ا ابتدائی طور پر یہ فیصلہ ہوا ہے کہ یہ میچز جاپان میں ایچی پریفیکچر کے مقام پر ہوں گے تاہم اس حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ دی اولمپک کونسل آف ایشیا کے مطابق ایشن گیمز میں کرکٹ کو شمولیت کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت 28 اپریل کو جاپان کے شہر ناگویا سٹی ہال میں...
    حملہ کہاں ہو گا یہ بھارت کا انتخاب، آگے کہاں جانا ہے یہ ہم بتائیں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہاہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے، ہم نے جوابی کارروائی کے تمام اقدامات مکمل کر لئے ہیں ، پاک فوج مشرقی اور مغربی سرحدوں پر چوکنا ہے، فضا سے زمین اور سمندر تک ہر محاذ پر جواب دینے کیلئے تیار ہیں، فوج،فضائیہ اور نیوی ہر وقت تیاری میں مصروف ہے، ہم ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، حملہ کہاں ہو گا یہ بھارت کا انتخاب ہو...
    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بھارتی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ یہ بات انہوں ںے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پہلگام حملے میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا پردہ چاک کرتے ہوئے تکنیکی نکات کی نشاندہی دی اور بتایا کہ واقعے کے بعد جتنی تیزی سے الزام لگا اور اقدامات ہوئے اُس سے سب عیاں ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ پہلگام واقعے کے بعد ایسا کیسے ممکن ہے کہ کم از کم 30 منٹ کا راستہ دس منٹ میں طے ہو اور تھانے جاکر ایف...
    حسن سالاریہ نے خلائی شعبے میں سرکاری و نجی شعبے کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب تک نجی شعبے کی کمپنیوں کے ساتھ خلائی صنعت کے مختلف شعبوں میں تقریباً 1000 ارب تومان کے معاہدے کیے جا چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی خلائی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس وقت سرکاری اور نجی کمپنیوں کے ایک کنسورشیم کے تحت تقریباً 20 سیٹلائٹس کی تیاری اور ترقی کا عمل جاری ہے۔ ایران کی خلائی ایجنسی کے سربراہ حسن سالاریہ نے آج "اینوٹکس 2025ء" نمائش کے موقع پر اس ادارے کی کلیدی حکمتِ عملی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سن 1401 (ایرانی تقویم) سے اس پروگرام کے آغاز کے ساتھ ہی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری  نے کہا ہے کہ  پہلگام میں ہونے والا واقعہ ایل او سی سے 230 کلومیٹر دور ہے، واقعے کے فوری بعد مقدمہ درج ہونا اور اس کے مندرجات نے سوال پیدا کر دیئے ہیں، الزامات کے بجائے ہم پہلگام واقعے کے حقائق پر جائیں گے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترجمان دفتر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ ہم یہاں آپ کو حقیقت بتانے جا رہے ہیں ، بھارت الزام تراشی کر رہا ہے کہ اس حملے میں پاکستان کا ہاتھ ہے ، پہلگام پاکستانی حدود سے 230 کلومیٹر دور ہے...
    محکمہ سکول ایجوکیشن کی نااہلی، ساڑھے12ہزارسکول ٹیچرزانٹرنزرل گئے، ایس ٹی آئیزکوتنخواہ کون دےگا؟ڈیڑھ ماہ گزرنےکےباوجودفیصلہ نہ ہوسکا۔ 31مئی کوسکول ٹیچرزانٹرن کاکنٹریکٹ ختم ہوجائےگا، ایس ٹی آئیزکوڈیڑھ ماہ گزرنےکےباوجودایک بھی تنخواہ جاری نہ ہوسکی۔ 13اپریل کومہینہ مکمل ہونے پر ایک ماہ کی تنخواہ جاری ہونا تھی، تنخواہ ایجوکیشن اتھارٹی دے گی یا سکول سربراہ فیصلہ نہ ہوسکا۔ ایس ٹی آئیز کیلئے تاحال بجٹ بھی مختص نہ کیا جاسکا، ایس ٹی آئی کا کنٹریکٹ گرمی کی چھٹیوں کے بعد اضافہ کیا جائے گا۔
    کوئٹہ میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ صرف ریاست یا فوج کی نہیں بلکہ ہر فرد کی ہے، چاہے دہشتگردی مذہب کی بنیاد پر ہو یا زبان کی بنیاد پر، وہ قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ تاریخ سے لاعلمی حال کے مسائل کو سمجھنے اور مستقبل کے راستے متعین کرنے میں رکاؤٹ کا باعث ثابت ہوتی ہے۔ بلوچستان کے موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے ماضی اور تاریخی تناظر سے آگاہی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں پندرھویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے حوالے...
    کراچی: سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ دفاع وطن کے لیے تیار ہے، جنگ کی خواہش بھارت کی خودکشی ثابت ہوگی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات  شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پچھلے 20 سال کی تاریخ میں بھارتی دہشتگردی کے نتیجے میں 70 ہزاد لوگ شہید ہوئے۔  بھارتی دہشتگردی میں بینظیر بھٹو بھی شہید ہوئیں۔ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا اے پی ایس سانحہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی طور پر جھوٹ بولنے کا ماہر ہے۔ ہر چیز کا الزام بھارت پاکستان پر لگاتا ہے مگر کبھی کچھ ثابت نہیں ہوا۔  کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی کے  واقعات کو بھارت نے سپورٹ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل ۔2025 )سپریم کورٹ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی آئینی بینچ نے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے تشکیل دیے گئے کمیشن کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی‘ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے کہ آڈیو لیکس کمیشن غیر فعال ہو چکا ہے جس کے بعد یہ کیس تو غیر موثر ہو چکا.(جاری ہے) جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آڈیو لیکس کمیشن کے سربراہ جسٹس قاضی فائز عیسی ریٹائرڈ ہو چکے ہیں جبکہ کمیشن کے دیگر دو ممبران اب سپریم کورٹ کے جج ہیں بدھ کے روز درخواست گزار اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل حامد خان عدالت...
    سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں جاری کشیدگی اور فائرنگ کے تبادلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مزید پڑھیں: کیا پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیق کے بغیر پاک بھارت ثالثی کی کوششیں کامیاب ہو سکتی ہیں؟ بیان میں سعودی عرب نے دونوں ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی لائیں، تحمل کا مظاہرہ کریں اور اختلافات کو سفارتی طریقوں سے حل کریں۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ: پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار پر بھارتی فوج کے جنرل کی چھٹی مملکت نے زور دیا کہ ہمسائیگی کے اصولوں کا احترام کرتے ہوے خطے میں امن و استحکام کے لیے کام کیا جائے، جو دونوں ممالک کے عوام...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام کے آثار دنیا کے سامنے آ چکے ہیں، تاہم حقیقی اور پائیدار بہتری کا انحصار ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عملدرآمد سے مشروط ہے۔اگر اصلاحاتی ایجنڈے کو مؤثر طور پر نافذ کیا جائے تو امید ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا پاکستان کے لیے آخری پروگرام ہوگا۔ کراچی میں بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ کاروباری سرگرمیوں سے خود کو بتدریج الگ کرے اور معیشت کی باگ ڈور نجی شعبے کے حوالے کی جائے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ درآمدات میں مسلسل اضافہ ایک بڑا معاشی چیلنج ہے۔ ٹیکس اصلاحات اور عوامی اعتماد کی بحالی پر زور...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کے خلاف کیس غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دیا، مذکورہ انکوائری کمیشن کے چیئرمین قاضی فائز عیسی ریٹائر جبکہ باقی ممبر سپریم کورٹ تعینات ہو گئے ہیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کے خلاف کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل نے بتانا ہے کہ کیا آڈیو لیکس پر نیا کمیش بنائیں گے یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا سی ڈی اے کو وائلڈ لائف بورڈ کے دفاتر واپس کرنے کا حکم ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے بتایا کہ اٹارنی جنرل...
    شاہد سپرا:وفاقی حکومت کا صارفین کی سہولت کےلئے اہم اقدام ، الیکٹرانک آپریشنز کے نام سے میگا پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ۔صارفین کی شکایات کےاندراج سے ایڈریس ہونے تک مانیٹر کیا جا ئےگا، شکایت درج ہونے پر متعلقہ لائن مین کی لوکیشن کو مسلسل مانیٹر کیا جائے گا۔ لائن سٹاف لوکیشن پرپہنچ کر شکایات کا ازالہ کر کے آن لائن ریکارڈ اپ ڈیٹ کریگا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے کمپیوٹر کا استعمال جاننے والےسٹاف کاچناؤ شروع کردیاگیا۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل کمیونیکیشن سکلز اور 40سال سے کم عمر کے سٹاف کو سپیشل ٹاسک دیا جائے گا، وزیراعظم کےحکم پرکمپنیوں میں شکایات کے ازالہ کیلئے پراجیکٹ بنایا گیا۔ 
    پہلگام واقعے کے بعد سے پاکستان اور بھارت 2 جوہری طاقتوں کے درمیان حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور گزشتہ روز وزیر اطلاعات کی جانب سے بھی جنگ چھڑنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ دونوں ممالک کی فوجوں کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگی ساز و سامان پہنچایا جا رہا ہے جو جلد جنگ کے امکان کی طرف اشارہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کا جنگی جنون، پاکستان پر الزامات اور سرحدی دیہات خالی کرانے کا سلسلہ جاری گو کہ پاکستان کی جانب سے کشیدگی کم کرنے کے لیے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے تعاون کی پیشکش بھی کی گئی، لیکن بھارت میں سیاستدان اور میڈیا جنگی اور جنونی جذبات کو ہوا دے رہے ہیں۔ پاکستانی اور چینی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 اپریل 2025ء) پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے منگل کے روز پاکستانی سینیٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت پر پہلے حملہ نہیں کرے گا لیکن اسلام آباد جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وہ سینیٹ میں بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور پہلگام حملے کی روشنی میں نئی ​​دہلی کے الزامات کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلام آباد کی طرف سے تعینات سفارتی اقدامات پر خطاب کر رہے تھے۔ ڈار نے کہا کہ پ‍اکستان حملے کی صورت میں جیسے کو تیسا نہیں بلکہ اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا۔ پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے سفارتی اقدامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی...
    لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے دعویٰ کیاہے کہ برطانوی دارالحکومت میں مجھ پر ’’انتہائی سنگین‘‘ حملہ کیا گیا، جس میں بمشکل جان بچا پایا ہوں۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک مختصر ویڈیو میں رجب بٹ کی گاڑی کے ٹوٹے ہوئے شیشے دکھائی دیے، جبکہ وہ خود ’’اللہ اکبر‘‘ کہتے ہوئے گاڑی کا دروازہ کھولتے نظر آئے۔ بعد ازاں ایک اور ویڈیو میں وہ سامنے آئے اور صورتحال کی وضاحت کی۔ ’’یہ کوئی مذاق یا ڈرامہ نہیں، بلکہ ایک المناک حقیقت ہے‘‘۔ سٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب، شرح سود میں کمی کا امکان رجب بٹ نے بتایا کہ حملہ شدید نوعیت کا تھا اور وہ اللہ کا...
    لندن کے ہنگامہ خیز ماحول میں پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے ان کے مداحوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان پر برطانوی دارالحکومت میں ایک ’’انتہائی سنگین‘‘ حملہ کیا گیا، جس میں وہ بمشکل جان بچا پائے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک مختصر ویڈیو میں رجب بٹ کی گاڑی کے ٹوٹے ہوئے شیشے دکھائی دیے، جبکہ وہ خود ’’اللہ اکبر‘‘ کہتے ہوئے گاڑی کا دروازہ کھولتے نظر آئے۔ بعد ازاں ایک اور ویڈیو میں وہ سامنے آئے اور صورتحال کی وضاحت کی۔ ’’یہ کوئی مذاق یا ڈرامہ نہیں، بلکہ ایک المناک حقیقت ہے‘‘۔ رجب بٹ نے بتایا کہ حملہ شدید نوعیت کا تھا اور وہ اللہ کا شکر...
    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہےکہ میں نے کبھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے انکار نہیں کیا، جب بھی موقع ملا ضرور کھیلوں گا۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں صرف ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کے سوال پر فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ کبھی نہیں کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلتا، اگر آپ چار روزہ میچز کھیل کرخود کو تیار کرتے ہیں تو ٹیسٹ بھی کھیل سکتے ہیں، ہمارے ہاں زیادہ تر وائٹ بال کرکٹ کی سیریز ہوتی ہیں، پھر لوگ کہتے ہیں کہ یہ کھلاڑی فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلتا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے دوران کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ کر فرسٹ کلاس...
    ویب ڈیسک: قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے روایتی جنگ کی صلاحیت جوہری صلاحیت سے جڑی ہوئی ہے۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کے درمیان  جنگ  کا  دروازہ  بند ہو چکا ہے اور اگربند نہیں ہے تو پھر مکمل تباہی ہوگی۔ 2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا روایتی جنگ کی صلاحیت جوہری صلاحیت سے جڑی ہوئی ہے، ہم اپنے ملک کا بہت اچھے طریقے سے دفاع کر سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ  اپنی ناکامی کو...
    وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا پہلے دن سے موقف ہے جو بھارت کرے گا ویسا جواب دیں گے، ہم نے دوست ملکوں سے کہا ہم پہل نہیں کریں گے، اگر بھارت نے کوئی حرکت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مکمل شواہد کے ساتھ بریفنگ دی ہے، بھارت ثبوت دینے میں ناکام ہوگیا ہے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت ثبوت دینے میں ناکام ہو گیا، اس نے اگر ہمارے پانی کے ساتھ کوئی گڑبڑ کی تو جنگ تصور ہو گی۔ سینیٹ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق...
    اپنی ایک وکٹری سپیچ میں کینیڈا کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکہ کی خیانت کے دکھ کو برداشت کر لیا لیکن ہمیں کبھی اس سبق کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کے نومنتخب وزیراعظم "مارک کارنی" نے کہا کہ امریکہ کا قائم کردہ آزاد عالمی تجارتی نظام ختم ہو گیا جس پر دوسری جنگ عظیم کے بعد کینیڈا انحصار کرتا رہا۔ یہ المیہ ہے تاہم نئی حقیقت بھی یہی ہے۔ ہم نے امریکہ کی خیانت کے دکھ کو برداشت کر لیا لیکن ہمیں کبھی اس سبق کو نہیں بھولنا چاہیے۔ ہمیں اپنا خیال رکھنا چاہیے اور سب سے اہم بات کہ ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیے۔ مارک کارنی نے ان خیالات کا اظہار انتخابات...
    لکھنؤ یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا، جس میں انہوں نے ملک میں مذہبی بنیادوں پر اتحاد کے فقدان کو اجاگر کیا تھا اور کشمیریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ معروف گلوکارہ نہا سنگھ راٹھور کے بعد اترپردیش پولیس نے سماجی کارکن اور پروفیسر مادری کاکوٹی عرف ڈاکٹر میڈوسا کے خلاف ملک کی خودمختاری، اتحاد اور سالمیت کو خطرے میں ڈالنے سمیت کئی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ ڈاکٹر میڈوسا لکھنؤ یونیورسٹی کے شعبہ لسانیات میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ وہ سوشل میڈیا کے توسط سے سماجی اور سیاسی مسائل کو اٹھاتی رہتی ہیں۔ وہ اکثر حکومت پر تنقید کرنے کے لئے...
    اسلام آباد (رضوان عباسی سے ) وزیراعظم شہباز شریف اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال، خطے میں قیامِ امن اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے گفتگو کے دوران پاکستان کی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دہشتگردی کی ہر شکل کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی امن کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں، جنہیں دنیا کو تسلیم کرنا چاہیے۔ پہلگام واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ واقعے کی...
    ہم پہل نہیں کریں گے مگر بھارت نے کچھ کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے الزامات کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم پہل نہیں کریں گے لیکن بھارت نے کچھ کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔سینیٹ میں پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے سے ایوان کو آگاہ کرتے ہوئے سینیٹ میں قائد ایوان اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ فیڈریشن کی نمائندگی کرتا ہوئے اس ایوان نے اتحاد کا ثبوت دیا ہے اور تمام جماعتوں نے متفقہ قرارداد منظور کی۔انہوں نے کہاکہ...
    واشنگٹن: امریکہ کی معروف ہارورڈ یونیورسٹی، کیمبرج، میساچوسٹس میں آج پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اعلیٰ سطحی کانفرنس میں پالیسی ساز، ماہرین تعلیم، کاروباری افراد اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں پاکستان کی حالیہ معاشی کامیابیوں اور استعداد، گورننس اصلاحات، اور عالمی سطح پر ابھرتے ہوئے کردار کے بارے میں غور و خوض کیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات جناب محمد اورنگزیب؛ امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور نیو یارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے کانفرنس میں شرکت کی۔ اپنے افتتاحی کلمات میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کانفرنس میں شریک مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے روشن دماغوں کی موجودگی کو...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی فوج کی ناکامی پر سوالات اٹھائے اور پاک فوج کی وردی پہنے واہگہ بارڈر پر بھی آئے۔ شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کو روکنے میں ناکامی پر بھارتی فوج کو نالائق اور نکما قرار دیا اور کہا کہ انڈیا میں پٹاخا بھی پھٹ جائے تو الزام پاکستان پر دھردیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 8 لاکھ بھارتی فوج ہونے کے باوجود یہ واقعہ ہوگیا، اس کا مطلب تم نالائق اور نکمے ہو جو لوگوں کو سکیورٹی نہیں دے سکے۔ یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی پاک فوج کی وردی پہنے واہگہ بارڈر پہنچ گئے،...
    اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منگل کے روز منعقدہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ٹی کے شعبے میں انقلاب آفرین اقدامات کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ 70 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی، اور حکومت اس شعبے میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے 11 سے زائد دوست ممالک کے وزرا، ڈپٹی وزرا اور ڈیجیٹل ماہرین کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، اور یہ نوجوان ڈیجیٹل دنیا میں عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اپریل ۔2025 )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے خبردار کیا ہے کہ اگررو س یوکرین کے درمیان فائربندی نہ ہوئی تو یہ تنازع ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے امریکی بلاگر چارلی کرک کے ساتھ انٹرویو میں وینس نے کہاکہ بڑے میڈیا ادارے اس خیال کو فروغ دے رہے ہیں کہ اگر یہ جنگ کئی سالوں تک جاری رہی تو روس ٹوٹ جائے گا یوکرین اپنے علاقے واپس حاصل کر لے گا اور سب کچھ ویسا ہی ہو جائے گا جیسا جنگ سے پہلے تھا.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ آج صورتحال مختلف ہے اور ہم آج کے حالات کا موازانہ سوویت روس کے دور سے نہیں کرسکتے جس نظریے کو بیان...
    کینیڈا میں ہونے والے عام انتخابات نے حکمران لبرل جماعت کو چوتھی بار کامیابی حاصل ہوئی ہے جس کے بعد اس جماعت سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم مارک کارنی دوبارہ حکومت بنانے کے لیے ہیں۔ حکمران جماعت کی فتح یابی کے بعد یہ تاحال معلوم نہ ہوئی ہے کہ ان کے پاس ایک اکثریتی حکومت بنانے کے لیے درکار سیٹیں ہیں یا انہیں اقلیتی حکومت بنانی پڑے گی۔ یہ بھی پڑھیے: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا پارٹی سربراہی اور وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان حالیہ انتخابات کا اعلان مارک کرنی نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے استعفیٰ کے بعد مارچ میں حلف برداری کے محض 9 دن بعد کیا تھا۔ انتخابات کے اعلان کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
    وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ترکمانستان کی توانائی کمپنیوں کو پاکستان میں آپریشنز قائم کرنے کی دعوت دی ہے۔اشک آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ترکمانستان سے پاکستان تک گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل کے حوالے سے امیدکا اظہار کیا۔ اس سے ترکمانستان کے توانائی وسائل پاکستان اور دیگر ممالک تک پہنچ سکیں گے۔انہوں نے یہ امر اجاگر کیا کہ یہ منصوبہ علاقائی توانائی سکیورٹی میں مددگار ثابت ہو گا اور پاکستان کی سبز توانائی کی منتقلی کو فروغ دے گا جو ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجوں سے نمٹنے اور سب کیلئے پائیدار توانائی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے معاون ہو گا۔ اشتہار
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 اپریل 2025ء) بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ ہفتے دو درجن سے زائد سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ چکی ہے۔ دہلی کا ال‍زام ہے کہ حملہ آوروں میں سے دو کا تعلق پاکستان سے تھا لیکن اسلام آباد نے واضح طور پر اس حملے میں اپنے کسی بھی کردار کی تردید کی ہے اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پہلگام حملہ: بھارتی جوابی کارروائی کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس اس دوران دونوں پڑوسی ممالک چار دنوں سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے آر پار سے آپس میں فائرنگ کا تبادلہ بھی کر رہے ہیں، اور ایک دوسرے...
    ذرائع کے مطابق کشمیر اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما نے مایوسی کا اظہار کیا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کو سات سال کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی مقبوضہ علاقے کی صورتحال اب بھی سنگین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے رہنما غلام احمد میر نے دفعہ 370 کی منسوخی کے پس پردہ مودی حکومت کے مذموم عزائم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام کشمیریوں کی مزاحمت ختم کرنے سے زیادہ سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش تھا۔ ذرائع کے مطابق کشمیر اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما نے مایوسی کا اظہار کیا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کو سات سال...
    جامعہ کراچی کے رہائشی علاقے کے قریب سے گزرنے والی پانی کی 84 انچ کی لائن پھٹنے سے جامعہ کراچی کے رہائشی علاقےکا بیشتر حصہ زیر آب آگیا، اس لائن سے شہر کے مختلف علاقوں کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق جامعہ کراچی کے قریب واٹر کارپوریشن کی 84 انچ قطر کی لائن سائفن نمبر 19 لیک ہوگئی۔ سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے متاثرہ لائن کی فوری مرمت کے احکامات جاری کر دیے، واٹر کارپوریشن نے پانی کے پریشر کو کم کردیا ہے تاکہ مرمتی کام شروع کیا جا سکے۔ مزید پڑھیں: طلبا کے لیے ڈریس کوڈ کا اعلان کیوں کیا؟ جامعہ کراچی نے وضاحت کردی ترجمان کے مطابق پانی کی مقدار...
    کلیم اختر: ایف بی آرمیں رجسٹرڈ افراد کی ڈی رجسٹریشن کیلئے کوئی جامہ پالیسی نہ ہونے کا انکشاف، ایف بی آر کے انکم ٹیکس سسٹم میں 1لاکھ تک انتقال کرنیوالے افراد تاحال رجسٹرڈ ہیں۔انتقال کرنیوالوں کی بروقت ڈی رجسٹریشن نا ہونے سے جرمانوں کا مسئلہ سنگین ہونے لگا، افسران کی جانب سے ریٹرن جمع نا ہونے پربھاری جرمانے بھی عائد کیے جانے لگے۔وارثان کے علم میں نہ ہونے کے باعث عائد جرمانوں کا تناسب بھی دگنا ہونے لگا، انتقال کر نیوالوں پر جرمانہ عائد کرنے سے پہلے وارثان کے علم میں لانا ضروری ہے۔ محسن نقوی سےفضل الرحمان کی ملاقات، این ایس سی فیصلوں سےبھی آگاہ کیا اعلی ٰحکام کی عدم توجہی سے مسئلہ مزید سنگین اور سسٹم...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کیلئے 2028 کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ایڈیشن میں میچز کی تعداد کو بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2028 کے آئی پی ایل سیزن کیلئے بھارتی بورڈ میچز کی تعداد 74 سے بڑھا کر 94 میچز تک لیجانے کا خواب دیکھ رہا ہے تاہم لیگ میں نئی ​​فرنچائزز کو شامل کرنے کا فی الحال کوئی منصوبہ شامل نہیں ہے۔ 2022 میں لیگ میں دو ٹیموں کے اضافے کے بعد موجودہ میچز کی تعداد 74 ہے جبکہ 2026 تک یہ تعداد 84 میچز تک ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔ مزید پڑھیں: کوہلی کے ایک آئی پی ایل سیزن کی...
    تصویر— اسکرین گریب گزشتہ روز نوشکی کے قریب ٹرک میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق  تیل کے ٹینکر میں ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی ہے جن میں سے 10 زخمیوں کی حالت نازک ہے، ان 10 زخمیوں کے 80 فیصد جسم جھلس گئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق 20 زخمیوں کو کوئٹہ سے کراچی لا کر نجی اسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا، یہ تمام زخمی نوشکی کے رہائشی ہیں۔دوسری جانب دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی تدفین کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آئل بردار ٹرک آتشزدگی کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کیا جہاں انہوں نے نوشکی میں تیل بردار ٹینکر پھٹنے کے المناک سانحے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیریس نوعیت کے زخمیوں کو ڈاکٹرز کی تجویز پر فوری طور پر کراچی منتقل کیا جائے۔ میر سرفراز بگٹی نے متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے مکمل علاج کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ نوشکی میں پیش آنے والا سانحہ انتہائی افسوسناک ہے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہیلی کاپٹر اور ایمبولینسز نوشکی روانہ کر دی گئیں...
    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ امید ہے مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں کینالز کا مسئلہ ختم ہو جائے گا جس کے بعد احتجاج بھی ختم ہوگا اور راستے بھی کھل جائیں گے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں خورشید شاہ نے کہا کہ کینالز کا معاملہ کافی حد تک حل ہوگیا ہے اور وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ آج مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اس سے قبل ایک میٹنگ ہوگی جس میں عطا تارڑ اور ضیاء لنجار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے سے راستے بند ہیں، لوگ مشکل میں ہیں اور حکومت کا کام ہے کہ مشکلات کا خاتمہ کرے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے...
    مشہور ویب سیریز ’فیملی مین 3‘ سے مشہور ہونے والے بالی ووڈ کے اُبھرتے ہوئے اداکار روہت بسفور کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روہت کی لاش آسام کے گربھانگا کے جنگلات میں ایک آبشار کے قریب ملی ہے جہاں وہ اپنے چند دوستوں کے ساتھ سیر کیلئے گئے تھے۔ روہت نے حال ہی میں مقبول ویب سیریز فیملی مین 3 میں اپنی شاندار اداکاری سے توجہ حاصل کی تھی۔ روہت کچھ عرصہ قبل گوہاٹی سے ممبئی منتقل ہوئے تھے تاکہ اداکاری کے میدان میں اپنی شناخت قائم کر سکیں۔ حادثے کے بعد جب انہیں نزدیکی اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ان کی اچانک موت نے ان کے مداحوں اور فلمی...
    پاکستان کی مایہ ناز سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ انہیں دو ماہ قبل بھارت سے کمرشل کی آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ صبا فیصل نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ ’تقریباً دو ماہ پہلے مجھے بھارت سے ایک کمرشل کی آفر آئی تھی۔ انہوں نے مجھے اور کچھ دیگر افراد کو شارٹ لسٹ کیا تھا۔ میں نے شروع میں تو ہامی بھر لی، لیکن بعد میں انہوں نے بہت سی شرائط رکھنا شروع کر دیں، جن میں آڈیشن کی تاریخ طے کرنا بھی شامل تھا۔ میں نے فوراً ہی اس کمرشل سے انکار کر دیا کیونکہ میرا شیڈول بہت مصروف تھا‘۔...
    حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کو مشترکہ کامیابی قرار دے دیا۔پیر صاحب پگارا کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں نے شدید گرمی کے باوجود چھوٹے چھوٹے قصبوں اور دیہاتوں میں احتجاج کیا جس کے نتیجے میں یہ کامیابی ممکن ہوسکی۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے اب روڈ اور راستے خالی کرکے پرامن طور پر گھروں کو چلے جائیں۔پیر صاحب پگارا کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری سرحدوں پر جو جنگ کے خطرات منڈلارہے ہیں اس موقع پر پوری قوم کو متحد ہوکر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی...
    ایران نے اسرائیل کی طرف سے تہران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرنے کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس پروگرام کو نشانہ بنانے والے کسی بھی اسرائیلی حملے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے نیتن یاہو کے ریمارکس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا وہم ہے کہ وہ ایران کو حکم دے سکتا ہے کہ وہ کیا کر سکتا ہے یا نہیں۔ عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کا بیان حقیقت سے اس قدر دور ہے کہ جواب دیے جانے کے بھی قابل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کی حالیہ تذلیل...
    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکہ کے سفیر کو فوری طور پر "ناپسندیدہ شخصیت" قرار دیکر ملک بدر کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے امریکی سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں جیکب آباد میں نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مظلومین غزہ و...
    دھرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ پوری سندھ کی ایک ہی آواز ہے کہ دریائے سندھ پر متنازعہ کینال منصوبوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے، دریائے سندھ کا پانی سندھ کی زندگی کی ضمانت ہے اور اگر کسی نے عوام کی زندگی چھیننے کی کوشش کی تو سخت ردعمل آئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ملیر میں جاری وکلا برادری کے دھرنے میں شرکت کی۔ وہ گلشن حدید لنک روڈ پر متنازعہ کینال منصوبوں کے خلاف احتجاج میں پی ٹی آئی رہنماں کے ہمراہ شریک ہوئے۔ ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کی سینیئر رہنما اور کارکنان کی بڑی...
    سٹی 42 : وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستانی ٹی وی چینلز، صحافیوں و اینکر پرسنز کے یوٹیوب چینلز کو بھارت میں بند کرنے کے اقدام پر ملکی میڈیا اداروں اور صحافیوں و اینکر پرسنز سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، انہوں نے قومی بیانیہ کے موثر دفاع پر پاکستانی میڈیا اور صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔   عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت نے اپنی شرمندگی اور خفت مٹانے کے لئے پاکستانی چینلز پر پابندی عائد کی، بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے موجودہ صورتحال میں پیشہ ورانہ مہارت، ذمہ داری اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا، پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے پر مدلل انداز میں پاکستان کا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ اجلاس میں اراکین نے اپنے خطابات میں کہا کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے، بھارتی الزامات کو دنیا نے کوئی اہمیت نہیں دی، بھارت نے کوئی جارحیت کی تو افواج پاکستان اسے منہ توڑ جواب دیں گی۔ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 2000 میں جب صدر بل کلنٹن بھارت پہنچے تھے تو 40 کے لگ بھگ سکھو ں کو ماردیا گیا اور الزام پاکستان پر دھر دیا گیا، اب امریکی نائب صدر کے دورے پر پھر 26 لوگوں کو مار کر الزام پاکستان پر لگادیا گیا...
    سابق امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رابن رافیل نے پاکستان کی اس تجویز کی حمایت کی ہے کہ پہلگام حملے کی تحقیقات غیرجانبدار ماہرین سے کرائی جائیں۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہاکہ بھارت نے پہلگام واقعے کے 5 منٹ بعد ہی پاکستان پر الزام لگا دیا جو نامناسب ہے، پاکستان کی جانب سے غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش مثبت پیشرفت ہے۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام واقعے پر مختلف ممالک کا سفارتی ردعمل کیا رہا؟ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے 5 منٹ بعد ہی بھارت نے...
    وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں تاریخی کمی جو اب 0.7 فیصد کی سطح پر ہے اور 60 برس میں سب سے کم ہے، زرمبادلہ کے ذخائر دوگنا ہو گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ نے ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ ’’پاکستان کانفرنس 2025‘‘سے کلیدی خطاب میں کیا. اپنے خطاب میں وزیر خزانہ نے ’’فاصلوں میں کمی اور مستقبل کی تعمیر: پاکستان میں شمولیتی ترقی اور حکمرانی کا راستہ‘‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی اور پاکستانی معیشت میں بہتری کے سفر کو اجاگر کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ایک اہم موڑ پر ہے، جہاں معیشت بحالی اور تبدیلی کی راہ پر گامزن ہو چکی ہے۔...
    آج دنیا انہیں ’’پرفیکٹ جوڑی‘‘ کے طور پر جانتی ہے، مگر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی کہانی کا آغاز حیرت انگیز طور پر ایک نہایت عجیب لمحے سے ہوا تھا۔ کرکٹ کے ہیرو اور فلمی دنیا کی حسین اداکارہ پہلی بار ایک کمرشل شوٹ کے دوران ملے، جہاں ویرات کی گھبراہٹ نے ان کا خوب مذاق بنوایا۔ ایک انٹرویو کے دوران امریکی اسپورٹس جرنلسٹ گراہم بینسنگر سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات نے اپنی پہلی ملاقات کی تفصیلات بیان کیں۔ کوہلی نے اعتراف کیا کہ اس وقت وہ شدید نروس تھے اور سب سے زیادہ اپنے قد کے فرق کو لے کر پریشان تھے، کیونکہ انہیں بتایا گیا تھا کہ انوشکا ان سے قدرے لمبی لگ سکتی ہیں۔ اسی بےچینی...
    سائنس کہتی ہے کہ ہنسنے سے کبھی کبھار واقعی موت بھی ہو سکتی ہے اگرچہ یہ بہت ہی نایاب ہے تاہم ایسے واقعات ظہور پذیر ہوچکے ہیں۔ لیکن آخر ہنستے وقت ایسا کیا ہوسکتا ہے جس سے موت واقع ہو سکتی ہے؟۔ درج ذیل اسی حوالے سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ دل کا دورہ اگر کوئی شخص دل کی بیماری میں مبتلا ہو تو شدید ہنسی اس کا دل تیز دھڑکنے یا بے ترتیب دھڑکنے کا باعث بن سکتی ہے جو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ سانس بند ہونا (Asphyxiation) بہت زیادہ ہنسنے سے سانس کی نالی دب سکتی ہے اور سانس رکنے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ دماغی شریان پھٹ جانا (Brain Aneurysm) شدید ہنسی سے دماغی دباؤ بڑھ سکتا ہے جو کسی پچھلے...
    گورنر سندھ نے حرم مطہر سے منسلک میوزیم کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے اسلامی تاریخ سے متعلق نایاب نوادرات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے تاریخی ورثے کے تحفظ اور اسے آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ نے روضہ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام اور امام محمد تقی علیہ السلام پر با ادب حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد، فلاح اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ گورنر سندھ نے ملک کے تحفظ، امن و استحکام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھی دعا کی۔ روضہ پر حاضری کے دوران گورنر سندھ نے زائرین میں...
    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اہم موڑ پر پہنچ چکا ہے جہاں معیشت بحالی اور تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے۔ موجودہ حکومت نے مشکلات سے دوچار معیشت کو سنبھالا، بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کیا، اعتماد بحال کیا اور ترقی کا عمل دوبارہ شروع کیا۔ وزیر خزانہ نے ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ ’پاکستان کانفرنس 2025‘ میں اپنے کلیدی خطاب میں ’فاصلوں میں کمی اور مستقبل کی تعمیر: پاکستان میں شمولیتی ترقی اور حکمرانی کا راستہ‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی اور پاکستانی معیشت میں بہتری کے سفر کو اجاگر کیا۔ مزید پڑھیں: آئندہ سال معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد تک ہونے کی توقع ہے، وزیرخزانہ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک...
    ویب ڈیسک: مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس دو مئی کو طلب کیا گیا تھا تاہم سندھ حکومت کی درخواست پر سی سی آئی اجلاس آج شام ہونے کا امکان ہے۔ اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ وفاقی وزرا سمیت 24 شرکاء کو خصوصی دعوت پر بلایا گیا ہے، جس میں نئی نہریں نکالنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع نہروں کا منصوبہ مشترکہ مفادات کونسل لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے دو مئی کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ شاہد آفریدی نے رضوان کو اہم مشورہ دے دیا پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد بلاول...
    وزیر خزانہ کی دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی ترقی میں شامل ہونے کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی ترقی میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس 2025 سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے ’’فاصلوں میں کمی اور مستقبل کی تعمیر: پاکستان میں شمولیتی ترقی اور حکمرانی کا راستہ‘‘ کے عنوان سے پاکستانی معیشت میں بہتری کو اجاگر کیا۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپنے خطاب میں پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی کی راہ کا خاکہ پیش کیا، وزیر خزانہ نے ماحولیاتی تبدیلی اور مالیاتی شعبے میں جراتمندانہ اصلاحات کا عزم ظاہر...
    لاہور میں دفاع فلسطین و دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ ہمارے پاس ٹینکس، فوجیں، میزائل اور ایٹم بم ہیں، یہ سب اگر ہم غزہ کے مسلمانوں کے دفاع کیلئے نہیں چلا سکتے، تو پھر اِن کا فائدہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا سپہ سالاروں سے پوچھتے ہیں کہ وہ اللہ کی راہ میں جہاد کیلئے کب نکلیں گے؟ اسلام ٹائمز۔ مجلس اتحاد اُمت کے زیراہتمام لاہور کے تاریخی مینار پاکستان گراونڈ میں منعقدہ دفاع فلسطین و دفاع پاکستان کانفرنس میں مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ مولانا علی محمد ابوتراب، علامہ راشد محمود سومرو، مولانا امجد علی خان، مولانا الیاس چنیوٹی، مولانا مفتی شاہد عبید، علامہ عبدالحق ثانی، علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، سید...
    عمران اسلم: فیصل آباد، فن لینڈ میں 12 سالہ بچی جھولے سے گر کر جاں بحق ہونے کا واقعہ، فن لینڈ سیل ،واقعہ کی انکوائری کے لئے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کمیٹی کے کنوینئیر،ڈسٹرکٹ ایمرجسنی آفیسراور سول ڈیفینس آفیسر ممبران مقرر ہیں، انکوائری کمیٹی 48 گھنٹے کے اندر تحقیقات مکمل کرکے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ پیش کریگی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز فن لینڈ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،سول لائن میں حمنہ مصطفی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، فیصل آباد  کی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔ بھارتی فوج کا ایک اور فیک انکاؤنٹر بے نقاب ہوگیا  تفریحی مقام فن لینڈ میں حفاظتی اقدامات نہ...
    بھارتی وزیر برائے پارلیمانی امور کااے پی سی کے بعد پہلگام میں غلطی کا اعتراف بھارتی وزیر کے ویڈیو بیان سے غلطی والا حصہ غائب ،بیان ایڈٹ کرکے جاری کیا مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنے والے واقعے پر بھارت کی حقائق چھپانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔آل پارٹیز کانفرنس کے بعد بھارتی وزیر برائے پارلیمانی امور کرن ریججو نے پہلگام واقعے میں غلطی کا اعتراف کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ اور انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے بتایا گیا کہ واقعہ کیسے ہوا اور غلطی کہاں ہوئی۔تاہم بعد میں کرن ریجیجو نے اپنے ویڈیو بیان سے غلطی والا حصہ ہی غائب کردیا اور بیان کو ایڈٹ کرکے جاری کیا۔ بھارتی صحافی رویش کمار نے...
    بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ موشومی چٹرجی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم انڈسٹری کے بڑے بڑے سپر اسٹارز کو ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر تھپڑ رسید کیے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلموں میں کردار کھو دیے لیکن اپنی عزت پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا۔ موشومی چٹرجی نے بتایا کہ وہ ایسے اداکاروں کو برداشت نہیں کرتیں جو صنفی تعصب رکھتے ہیں اور ہیروئنز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کے اس رویے کے خلاف کھڑی ہوئیں اور انہیں سبق سکھایا۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی عزت کو ہمیشہ مقدم رکھا، چاہے اس کے لیے انہیں فلموں میں کرداروں سے ہاتھ...
    بلدیاتی نظام جمہوریت کی نرسری اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس نظام سے نہ صرف نئی قیادت ابھرتی ہے بلکہ عوام کے بنیادی مسائل بھی موثر انداز میں حل کرلیے جاتے ہیں۔ حال ہی میں پنجاب اسمبلی میں نئے بلدیاتی نظام کا بل پیش کیا گیا جو اس وقت سٹینڈنگ کمیٹی کے پاس موجود ہے۔ یہ بل کیاہے، اس میں کس طرح کا بلدیاتی نظام تجویز کیا گیا ہے، اس پر متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے کیا تحفظات ہیں، بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اس طرح کے بیشتر سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت، سول سوسائٹی اور ماہرین کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی...
    متحدہ کے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے نامزد کردہ امیدوار کل الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کروائیں گے، پیپلز پارٹی وفد نے آج ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا تھا اور پی پی امیدوار کی حمایت مانگی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست کے لئے ایم کیو ایم نے الیکشن سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ متحدہ کے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے نامزد کردہ امیدوار کل الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کروائیں گے، پیپلز پارٹی وفد نے آج ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا تھا اور پی پی امیدوار وقار مہدی کی حمایت مانگی تھی۔ خیال رہے سندھ سے سینیٹ کی نشست کے لئے...
    قیمض میں بچھو انیلہ خان، بہاولپور خواب : میں نے دیکھا کہ میرے کمرے کی الماری میں ایک بچھو ہے جو پتہ نہیں کیسے میرے دوپٹے کے ساتھ باہر گر جاتا ہے ، میں بہت ڈر جاتی ہوں اور امی کو بلا کر لاتی ہوں جو بھائی کو بلا کر ساری الماری خالی کرواتی ہیں ۔ بالکل اندر ایک قمیض کے اندر بہت چھوٹے چھوٹے سے بچے نکلتے ہیں جس پہ سب پریشان ہو جاتے ہیں۔ تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے...
    غزل اُس خوش قدم نے بڑھ کے سنبھالی زمین تھی  دل اک عذابِ نوح میں ڈالی زمین تھی  اُس نے بدن پہ ریشمی ہونٹوں سے ہل چلائے  ورنہ یہ گلستان تو خالی زمین تھی  نکلا تھا یومِ ہجر کا سورج اور اُس کے بعد  بس سرخ آسمان تھا، کالی زمین تھی  اپنے وطن سی بات سکردو میں اب کہاں  لیکن یہ ہے کہ دیکھنے والی زمین تھی  دو بھائیوں کو پیار سے سینے لگا لیا  دونوں میں وجہِ جنگ بھی سالی زمین تھی  ہم نے غزل میں آگ بھری، دل جلا دیے  مضموں تھا عشق، آنکھ کی لالی زمین تھی  وہ تو زبیرؔ چوم لیے میں نے ماں کے پاؤں  جنت وگرنہ صرف خیالی زمین تھی  (زبیرحمزہ ۔قلعہ دیدار سنگھ)...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مودی نے جو جال بچھایا تھا خود اس میں پھنس گیا، اگر بھارت سچا ہے تو پہلگام واقعے کی بین الاقوامی برادری کو تحقیقات کرنے دے، ہم سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر ورلڈ بینک سے رابطہ کریں گے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے بھارت کو پیشکش کی ہے کہ پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، آنے والے دنوں میں یہ ڈرامہ بے نقاب ہو جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام واقعے کا پاکستان پر الزام: بھارت کے اندر سے مودی سرکار کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت عالمی سطح پر دہشتگردی میں ملوث ہے، کچھ عرصہ قبل کینیڈا میں سکھ رہنما...