2025-11-21@16:02:24 GMT
تلاش کی گنتی: 155944
«پشاور میں ڈرونز اور»:
(نئی خبر)
الاسکا کے انتہائی شمالی شہر اُتقیاغوِک میں رواں سال کا آخری سورج غروب ہو چکا ہے، جس کے بعد یہ امریکی بستی تقریباً 64 روز تک سورج کی روشنی سے محروم رہے گی۔ آرکٹک سرکل میں شروع ہونے والی قطبی رات کے باعث اب 22 جنوری 2026 تک سورج افق سے اوپر نہیں آئے گا، البتہ شہر مکمل تاریکی میں نہیں ڈوبے گا۔ ہر روز چند گھنٹے کے لیے سیول ٹوائِلائٹ کی ہلکی نیلی روشنی دکھائی دیتی رہے گی، جو عام طور پر فجر سے قبل نظر آتی ہے۔ زمین کے محوری جھکاؤ کے باعث اس عرصے میں سورج کی شعاعیں اُتقیاغوِک تک نہیں پہنچ پاتیں۔ فیئربینکس سے تقریباً 500 میل شمال مغرب میں واقع اس شہر کی آبادی لگ...
امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت میں بڑھتے ہوئے مذہبی تعصب اور اقلیتوں کے خلاف امتیازی پالیسیوں پر اپنی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا موجودہ سیاسی ڈھانچہ ایسے طرزِ عمل کو تقویت دیتا ہے جو مذہبی اقلیتوں کے لیے امتیازی ماحول پیدا کرتا ہے۔ کمیشن کے مطابق حکمراں جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس کے باہمی تعلقات نے ایسے قوانین اور حکومتی اقدامات کی راہ ہموار کی ہے جو مذہبی آزادی کو محدود کرتے ہیں۔ قومی اور ریاستی سطح پر نافذ کیے گئے مختلف قوانین اور اقدامات اقلیتوں کے لیے متعدد رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ 2014...
لاہور: پنجاب میں موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ ہی فضائی آلودگی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور حکومتی کوششوں کے باوجود صورتِ حال میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے سب سے بڑے شہر لاہور کی فضا ایک بار پھر انتہائی آلودہ قرار دے دی گئی ہے، جس کے بعد شہریوں کی روزمرہ زندگی، صحت اور آمدورفت شدید متاثر ہو رہی ہے۔ ماحولیاتی اداروں کے مطابق آج صبح لاہور میں آلودگی کی سطح اس حد تک پہنچ گئی کہ شہر کو پنجاب کا سب سے آلودہ شہر قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ڈیٹا کے مطابق لاہور میں...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔ اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے کسی پولیس افسر یا ادارے کو کسی امیدوار کی حمایت کا نہیں کہا، بلکہ صرف انتخابی بے ضابطگیاں روکنے کی ہدایت دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی کو دھمکی نہیں دی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت موجود ہے، اس کے باوجود انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ان کے مطابق آئینی اور قانونی طریقہ اپنانے کے باوجود رسائی نہیں دی...
کوئٹہ میں ایک روزہ معطلی کے بعد موبائل فون ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے۔ شہر میں گزشتہ ہفتے بھی اسی نوعیت کی پابندی لگائی گئی تھی، جس نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کیا۔ بار بار کی انٹرنیٹ معطلی کے باعث طلبہ، کاروباری افراد اور آن لائن خدمات پر انحصار کرنے والے صارفین کے معمولات بری طرح متاثر ہوئے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ اچانک بندش کی وجہ سے رابطے کا نظام متاثر ہوا اور متعدد اہم امور تعطل کا شکار ہوئے۔ متعدد افراد نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ موبائل ڈیٹا سروس کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ روزمرہ زندگی معمول کے مطابق...
اسلام آباد: آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی عدالت کے قیام کو ملک کی قانونی تاریخ کا غیر معمولی موڑ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ یہ عدالت آئین کی تشریح، شہری آزادیوں کے تحفظ اور شفاف قضائی عمل کو نئی سمت دینے کے لیے قائم کی گئی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملکی عدالتی ڈھانچے میں اس نئے فورم کا قیام اس عزم کا اظہار ہے کہ پاکستان کے دستور کو حقیقی معنوں میں بالادستی اور احترام فراہم کیا جائے اور عوامی مفاد کے ہر معاملے پر آئینی اصولوں کی روشنی میں یکساں انصاف مہیا ہو۔ چیف جسٹس نے اپنے پہلے باضابطہ پیغام میں کہا کہ آئین کی تشریح نہ صرف...
الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد کی جانب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھی ایک تفصیلی مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، جس میں واضح کیا گیا کہ طلال چوہدری مسلسل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے رہے۔ انہیں متعدد بار فون کے ذریعے آگاہ کیا گیا کہ ان کا طرزِ عمل انتخابی قواعد کے منافی ہے، تاہم بار بار یاد دہانی کے باوجود انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا۔ مراسلے میں بتایا گیا کہ دو نوٹس جاری کیے گئے مگر اس کے باوجود کوئی بہتری نہیں آئی، جس کے بعد جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔...
بالی وڈ اسٹار رنویر سنگھ ایک بار پھر سوشل میڈیا کے طوفان کی زد میں آگئے ہیں۔ اپنی نئی فلم ’دھرندر‘ میں پاکستانی پرچم لہرانے کی ویڈیو سامنے آتے ہی بھارتی صارفین نے اداکار پر شدید تنقید اور بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔ رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ کے ایک گاؤں میں کی گئی تھی، جہاں سے ایک مختصر ویڈیو اور چند تصاویر وائرل ہوئیں۔ اس فوٹیج میں رنویر سنگھ کو لمبے بالوں، سرمہ لگی آنکھوں اور ایک منفرد گیٹ اپ میں دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ اُن کے پیچھے ایک دیوار پر پاکستانی پرچم واضح طور پر لہراتا نظر آتا ہے۔ جیسے ہی ویڈیو وائرل ہوئی، بھارتی صارفین نے سوشل میڈیا پر فلم...
تھائی لینڈ میں مس یونیورس کے فائنل مقابلے کا تاج میکسیکو کی فاطمہ بوش کے سر سج گیا۔ 25 سالہ فاطمہ بوش انسانیت دوست سرگرمیوں اور رضاکارانہ کاموں کے لیے مشہور ہیں۔ فائنل سے پہلے کی ڈرامائی صورتحال کے باوجود فاطمہ نے جیت اپنے نام کر لی۔ لائیو اسٹریم کے دوران تھائی ایونٹ ڈائریکٹر نے انکی سرِعام سرزنش کی لیکن اسکے باوجود فاطمہ بوش مداحوں کی پسندیدہ امیدوار قرار پائیں۔ مس یونیورس کے فائنل میں آئیوری کوسٹ، فلپائن، تھائی لینڈ اور وینزویلا کی حسینائیں بھی شامل تھیں جنہیں 120 سے زائد شرکاء میں سے منتخب کیا گیا تھا۔ فاطمہ بوش نے فائنل سے پہلے تھائی ایونٹ آرگنائزر نواٹ اٹساگرِسل کے ریمارکس پر ایک ڈرامائی واک آؤٹ کیا۔ مس عراق سمیت دیگر شرکا...
’’جواد احمد کی حکومت آئی تو میں مزدور بنوں گی‘‘ ایکس صارف خاتون کا جواد احمد کے بیان پر دلچسپ تبصرہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )برابری پارٹی کے سربراہ اور ماضی کے معروف گلوکار جواد احمد کا حالیہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ اگر ان کی حکومت قائم ہوئی تو پاکستان کے مزدوروں کی کم از کم تنخواہ 4 لاکھ روپے ہوگی۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان پر مختلف قسم کے تبصرے کیے اور بعض افراد نے اس کا مذاق بھی اڑایا۔ مقدس فاروق اعوان نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’جواد احمد کی حکومت آئی تو میں مزدور بننا پسند کروں گی‘۔ جواد احمد کی حکومت آئی تو میں مزدور بننا پسند کروں گی ???? https://t.co/xUelhAPF18 — Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) November 19, 2025 ’دل یہ...
پی ایس ایل 11 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ پی سی بی نے اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں سیزن کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن سے فرنچائزز کو بڑی انعامی رقم سے نوازا جائے گا، پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم کو 5 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 3 لاکھ ڈالر کا انعام ملے گا۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ کرکٹ ڈویلپمنٹ میں بہترین فرنچائز کیلئے2 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے، آئیں پاکستان...
ویب ڈیسک: مسابقتی کمیشن نے مہنگی کتابیں اور یونیفارم فروخت کرنے پر 17 بڑے نجی اسکول سسٹمز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسابقتی کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جن اسکول سسٹمز کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے اُن میں طلبہ کو مہنگی لوگو والی نوٹ بکس اور یونیفارمز خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے، لوگو والی کاپیاں مارکیٹ سے 280 فیصد تک مہنگی پائی گئیں۔ نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند کمیشن کے مطابق والدین سستے متبادل بازار سے نہیں خرید سکتے، اور ’یرغمال صارفین‘ بن جاتے ہیں جبکہ یہ مشروط فروخت کمپٹیشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ مسابقتی کمیشن کا...
سردیوں کا موسم آگیا ہے اور جیسے ہی دھوپ تھوڑی نرم ہو جاتی ہے، لوگ خشک میوہ جات کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہیں۔ اس دوران سب سے زیادہ پسندیدہ اور سستی چیز؟ جی ہاں، مونگ پھلی! مگر مونگ پھلی کھانے کے بعد اکثر لوگ ایک عام مگر غلط فہمی کا شکار ہو جاتے ہیں: پانی نہیں پینا۔ بڑے بوڑھے اکثر کہتے ہیں کہ مونگ پھلی کے بعد پانی پینے سے گلے میں خراش یا کھانسی ہوسکتی ہے۔ لیکن سائنسی ماہرین ابھی تک اس بات کی مکمل تحقیق نہیں کر پائے۔ پھر بھی حکیموں کا ماننا ہے کہ مونگ پھلی کے اندر موجود تیل اور اس کی خشک ساخت پانی کے ساتھ مل کر گلے میں جلن پیدا کرسکتی ہے اور...
اسلام آباد: ریلوے اراضی پر تجاوزات کیس میں وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ تجاوزات بن رہی تھی، قبضہ ہو رہا تھا اور ریلوے آنکھیں بند کرکے بیٹھا تھا، زمین کی واگزاری کے لیے کسی نے ریلوے کے ہاتھ نہیں باندھ رکھے۔ جسٹس حسن رضوی جسٹس اور کے کے آغا پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ریلوے نے ملکیتی زمین کی واپسی کے لیے کیا اقدامات اٹھائے؟ ریلوے اراضی پر تجاوزات و قبضہ کے ذمہ داران آفیشل کے خلاف ریلوے نے کیا کارروائی کی؟ تفصیلی رپورٹ دی جائے۔ جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ ریلوے ملکیتی زمین پر قبضہ و تجاوزات کو...
پاکستان کی جی ایس پی پلس (GSP+) حیثیت یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تعلقات میں محض رعایتی سہولت نہیں بلکہ ملکی معیشت اور روزگار کے لیے ایک اہم ستون ثابت ہو رہی ہے۔ ہر سال قریباً 6 ارب یورو کی پاکستانی مصنوعات، خاص طور پر ٹیکسٹائل، یورپی یونین کے مارکیٹ میں ڈیوٹی فری برآمد ہوتی ہیں، جس سے برآمد کنندگان 450 سے 550 ملین یورو ٹیکس کی بچت کرتے ہیں اور قریباً 15 سے 20 لاکھ ملازمتیں محفوظ رہتی ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں۔ یہ خصوصی تجارتی سہولت پاکستان کو 2014 میں دی گئی تھی، جس کے بدلے ملک نے 27 بنیادی بین الاقوامی کنونشنز پر دستخط کیے اور ان کے نفاذ کا عہد کیا، جن میں...
جمعہ کو بنگلہ دیش میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.7 ریکارڈ کی گئی۔ جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیو سائنسز کے مطابق اس زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے تقریباً 10 کلومیٹر یعنی 6 میل کی گہرائی میں تھا۔ یہ بھی پڑھیں: زلزلے کے جھٹکے بنگلہ دیش کے مشرقی سرحدی علاقوں میں بھارت کے متصل ریاستوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ A magnitude 5.6 earthquake took place 13km SSW of Narsingdi, Bangladesh at 04:38 UTC (7 minutes ago). The depth was 10km and was reported by GFZ. #earthquake #earthquakes #Narsingdi #Bangladesh pic.twitter.com/spPI3igavE — Earthquake Alerts (@QuakeAlerts) November 21, 2025 تاہم حکام نے فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں دی۔...
مریم نواز حکومت کے وژن کو امریکی قانون سازوں نے جنوبی ایشیا میں مثال قرار دیا ہے، عظمیٰ بخاری - فوٹو بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پنجاب کی سینئر وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس نے مریم نواز کے اینٹوں کے بھٹوں اور بھٹہ مزدوری پر اقدامات کو سراہا ہے، امریکی قانون ساز بھی مریم نواز کی لیڈرشپ کے معترف ہیں۔وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز حکومت کے وژن کو امریکی قانون سازوں نے جنوبی ایشیا میں مثال قرار دیا ہے، امریکی کانگریس کا مریم نواز کو لکھا گیا خط حوصلہ افزاء اور قابل ستائش ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس نے ماحولیات اور جبری مشقت کے خاتمے کے اقدامات کو بھی سراہا،...
--فائل فوٹو وفاقی آئینی عدالت نے پاکستان ریلوے کی ملکیتی اراضی پر تجاوزات اور غیرقانونی قبضوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریلوے حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ جسٹس حسن رضوی اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل دو رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔وفاقی آئینی عدالت نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ریلوے کی زمین قوم کی امانت ہے اور اس کے تحفظ میں سنگین غفلت برتی گئی ہے۔ وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججز نے حلف اٹھا لیاوفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے دونوں ججز سے حلف لیا۔ججز کی تقریب حلف برداری اسلام آباد ہائی کورٹ کے کانفرنس روم میں ہوئی۔ عدالت میں جسٹس حسن رضوی نے...
ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے کنگن میں بابا نگری ونگٹ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دلی میں لال قلعہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے بلال احمد سانگو کے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ دلی دھماکے کے بعد کشمیریوں کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے کنگن میں بابا نگری ونگٹ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دلی میں لال قلعہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے بلال احمد سانگو کے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔...
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے ویژن کو امریکی کانگریس نے جنوبی ایشیا میں مثال قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی کانگریس کا مریم نواز کو لکھا گیا خط حوصلہ افزا اور قابل ستائش ہے۔ امریکی قانون ساز بھی مریم نواز کی لیڈرشپ کے معترف ہیں۔ انہوں نے مریم نواز کے اینٹوں کے بھٹوں اور بھٹہ مزدوری سے متعلق اقدامات کو سراہا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی کانگریس نے مریم نواز کے ماحولیات اور جبری مشقت کے خاتمے کے اقدامات کو قابل تعریف قرار دیا اور جدید بھٹہ نظام کو خطے میں مثال قرار دیا گیا ہے۔ امریکی قانون سازوں نے بھی اعتراف کیا کہ مریم...
نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی جمہوریہ سلووینیا کی نائب وزیر اعظم، خارجہ اور یورپی امور کی وزیر تنجا فاجون سے برسلز میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات برسلز میں منعقد ہونے والے چوتھے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر ہوئی۔ دوران ملاقات پاکستان اور سلووینیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے وسیع تر فریم ورک کے اندر تعاون کو وسعت دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور جمہوریہ سلووینیا کے مابین باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ فریقین نے پاکستان اور سلووینیا کے مابین تجارتی و اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔ ملاقات...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 96 فیصل آباد اور این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملات پر کارروائی کرتے ہوئے اہم وزراء کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ این اے-96 فیصل آباد وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو ضمنی الیکشن میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق طلال چوہدری نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ طلال چوہدری کو 24 نومبر کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ این اے-185 ڈیرہ غازی خان وفاقی وزیر اویس لغاری اور معاون خاص برائے وزیر اعظم حذیفہ رحمٰن کو نوٹس جاری کیا گیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ہاکی ٹیم نے پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں کے سلسلے میں طے شدہ اسپین کے دورے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے بعد اب ٹیم اپنی تمام توجہ رواں سال کے سب سے اہم ایونٹ یعنی لیگ کے ابتدائی مرحلے پر مرکوز کر رہی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپین میں 29 اور 30 نومبر کو ہونے والے میچز قومی کھلاڑیوں کے لیے ابتدائی وارم اپ تصور کیے جا رہے تھے، تاہم سفری کاغذات اور ویزا سے متعلق رکاوٹوں نے اس پلان کو غیر مؤثر بنا دیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے باقاعدہ طور پر اسپین کی ہاکی فیڈریشن کو معذرت کا خط ارسال کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ موجودہ حالات میں ٹیم...
روس نے خبردار کیا ہے کہ داعش اور دیگر دہشتگرد گروہ افغانستان میں اپنی موجودگی بڑھا رہے ہیں، جس سے علاقائی سلامتی شدید خطرے میں ہے۔ مزید پڑھیں: راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز روس کے اقوام متحدہ میں مندوب نے بتایا کہ عسکریت پسند غیر ملکی فنڈنگ حاصل کر رہے ہیں اور مغربی افواج کی جانب سے چھوڑے گئے ہتھیاروں تک رسائی حاصل کر کے افغانستان اور وسطی ایشیا سمیت خطے میں عدم استحکام پھیلا رہے ہیں۔ روس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں دہشتگردی کے خلاف جامع اقدامات کرے اور یقینی بنائے کہ افغان سرزمین کو کسی بھی حملے کے لیے استعمال نہ کیا جا سکے۔ مزید...
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر چترال کے ایک دور افتادہ گاؤں کے سکول کے بچوں کی ایمانداری نے سب کو حیران کر دیا ہے۔وادی کھوت کے پرائمری سکول کے بچوں کو گھر جاتے ہوئے راستے میں کچھ رقم ملی، جسے انہوں نے خرچ کرنے کی بجائے سنبھال کر رکھا اور اگلے دن سکول ہیڈ ماسٹر کے حوالے کر دی۔سکول ہیڈ ماسٹر کے مطابق بچوں نے 210 روپے ان کے حوالے کیے اور کہا کہ یہ پیسے ہمیں سکول کے باہر ملے ہیں، جس کے بھی ہیں ان کے حوالے کر دیں۔ہیڈ ماسٹر نے بچوں کی ایمانداری کو سراہنے کے لیے پورے سکول کے سامنے ان سے پیسے وصول کیے اور دونوں بچوں کو شاباشی دی، سکول انتظامیہ...
کراچی اور پشاور سے کوئٹہ جانے والی دو ٹرینوں کو جیکب آباد ریلوے سٹیشن پر اچانک روک لیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی آنے والی بولان ایکسپریس کو جیکب آباد میں روکا گیا ہے، ریل سروس سکیورٹی خدشات کے باعث معطل کی گئی ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ چمن پسنجر اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل ترقی، اسٹارٹ اپس اور مصنوعی ذہانت کے فروغ کے ذریعے عالمی معیار کی ڈیجیٹل نیشن بننے کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی معاونت سے ملک میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں بہتری اور سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے 27ویں نیشنل سیکورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا پاکستان کا ڈیجیٹل ایکوسسٹم مسلسل وسعت اختیار کر رہا ہے، جس میں 43 سافٹ ویئر ٹیک پارکس، 400 سے زائد ٹیک کمپنیز اور 85 انکیوبیٹرز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نئی کمپنیوں...
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ ڈیوڈ فان ویل سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات فورم کے دوران برسلز میں ہوئی، جہاں دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ Deputy Prime Minister/Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, met with the Minister of Foreign Affairs of the Netherlands, David van Weel @ministerBZ, today on the sidelines...
لاہور: چشتیاں میں 19 سالہ مہناز بی بی کو مبینہ طور پر تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او بہاول نگر سے واقعے کی مکمل اور تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ سسرال کی جانب سے واقعے کو طبعی موت ظاہر کرنے کی کوشش، گردن پر پھندے اور جسم پر تشدد کے نشانات سامنے آگئے۔ والد کی مدعیت میں تھانہ صدر چشتیاں میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں شوہر، سسر اور دیور سمیت مرکزی ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین مرکزی ملزمان کو گرفتار کر...
بنگلادیش اور آئرلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران زلزلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کرک انفو کے مطابق شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں بنگلادیش اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ تیسری صبح 5.5 شدت کے زلزلے کے باعث کچھ دیر کے لیے میچ روکنا پڑا۔ کھلاڑی اور میچ آفیشلز مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 38 منٹ پر 56ویں اوور کے دوران تقریباً تین منٹ تک پچ کے قریب جمع رہے۔ Strong earthquake in Bangladesh, hope everyone is safe. ???????? pic.twitter.com/VZ4QwbS9qm — ICC Asia Cricket (@ICCAsiaCricket) November 21, 2025 ٹیمیں اور ان کے اسٹاف سمیت عملے کے دیگر افراد اسٹیڈیم کے اندر آگئے جبکہ بہت سے شائقین باہر چلے گئے،...
راولپنڈی میں چور ایک درجن گائے اور 4بچھڑے چرا کرفرار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس)راولپنڈی، تھانہ دھمیال کے علاقے میں بڑی چوری کی واردات پیش آئی جہاں جٹال گاؤں میں نامعلوم چوروں نے گھر میں داخل ہوکر بڑی واردات کی۔چور 12 گائیں اور 4 بچڑے چرا کر فرار ہوئے ۔چوری شدہ مویشیوں کی مالیت تقریباً 20 لاکھ روپے بنتی ہے ۔واقعہ صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا۔مالک عطا محمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کی تفتیش جاری ہے ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربرطانیہ کے ایمیگریشن قوانین میں 50 برس کی...
پیرس کے میوزیم میں شہزادی ڈیانا کے مومی مجسمے کی رونمائی کی گئی جو شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ یہ مجسمہ ’’کالا “ریونج ڈریس‘‘ پہنے ہوئے ہے جو ڈیانا نے 1994 میں لندن کے سیرپنٹائن گیلری ایونٹ میں پہن رکھا تھا۔ اسی رات کنگ چارلس III نے اپنی بے وفائی کا اعتراف کیا تھا۔ مجسمے میں شہزادی ڈیانا نے ہائی ہیلز، موتیوں کی چوکر اور چھوٹا ہینڈ بیگ پکڑا ہوا ہے اور اسے شاہی اسکینڈلز اور فیشن لمحوں کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا۔ https://www.facebook.com/HollywoodLife/posts/a-princess-diana-wax-figure-was-unveiled-at-mus%C3%A9e-grevin-in-paris-today-wearing-/1212580767405346/ فرانس کے لوگ آج بھی شہزادی ڈیانا کو محبت سے ’’لیڈی ڈای‘‘ کہتے ہیں۔ شہر میں جہاں وہ حادثے کا شکار ہوئیں وہاں پھول اور ہاتھ سے لکھی یادگاریں رکھی جاتی...
افغان طالبان نے ایک ایسے رہنما کو کالعدم ٹی ٹی پی کو کنٹرول کرنے والے ’اصلاحی کمیشن‘کا سربراہ مقرر کیا ہے، جو ماضی میں پاکستان کے خلاف ہونے والی کارروائیوں میں براہِ راست ملوث رہا ہے۔ مولوی قاسم خالد، ایک متنازع تعیناتی گزشتہ دنوں افغان طالبان نے مولوی قاسم خالد کو اصلاحی کمیشن کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ اس شخصیت کا تعلق حقانی نیٹ ورک سے سمجھا جاتا ہے اور وہ صوبہ نمروز، کابل اور کنڑ کے گورنر رہ چکے ہیں۔ جب وہ کنڑ کے گورنر تھے تو 2023 میں چترال پر ٹی ٹی پی کا بڑا حملہ ہوا تھا، جس میں مولوی قاسم خالد نے ٹی ٹی پی کو سہولت کاری فراہم کی، حملے کی منصوبہ بندی کروائی، ٹی...
بلوچستان میں ریلوے سروس سیکورٹی خدشات کے باعث جزوی طور پر معطل کردی گئی ہے۔ جس کے نتیجے میں پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک دیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان ایکسپریس کو بھی جیکب آباد ہی میں روکا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ ریلوے انتظامیہ نے سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر عارضی طور پر ٹرین آپریشن محدود کیا ہے تاکہ مسافروں کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ چمن پسنجر ٹرین اپنے مقررہ وقت کے مطابق روانہ ہوگی اور اس کی سروس متاثر نہیں ہوگی۔ ریلوے حکام صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور سیکیورٹی حالات بہتر ہونے پر مکمل ٹرین...
کوئٹہ (نیوزڈیسک) بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق صوبے کے بالائی اور میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے وقت درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے،کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 جبکہ قلات میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 اور ژوب میں 4 ڈگری رہا۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 اور تربت میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 جبکہ چمن میں 3 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق...
لاہور (نیوزڈیسک) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج خوراک حاصل کرنے کے قدیم انسانی پیشے ماہی گیری کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں 21 نومبر ماہی گیری کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، گہرے سمندر سے اپنی جان کی پروا ہ کیے بغیر مچھلی پکڑنا خطرناک تو ہے لیکن اس قدیم پیشے سے کراچی کے ساحل پر بسنے والے لاکھوں لوگوں کا روزگار بھی جڑا ہے۔ ماہی گیر کبھی ایک دن، کبھی پورا پورا ہفتہ اور کبھی مہینوں بھی سمندر میں رہ کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں ، مگر حال بے حال اور مستقبل سے انجان ہیں، میٹھے پانی اور سمندر میں مچھلی پکڑنے...
برطانیہ کے ایمیگریشن قوانین میں 50 برس کی سب سے بڑی تبدیلیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس) برطانیہ کے ایمیگریشن قوانین میں 50 برس کی سب سے بڑی تبدیلیاں کردی گئی۔ برطانوی سیکریٹری خارجہ شبانہ محمود نے تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔ ایمیگریشن قوانین میں اصلاحات کے تحت مستقبل رہائش کیلئے 5 برس سے 30 برس تک مختلف کیٹیگریز متعارف کرائی گئی ہیں۔ کم تنخواہ والے اور ان پر انحصار کرنے والے ویزا ہولڈرز کو مستقل رہائش کیلئے 15 برس انتظار کرنا ہوگا۔ سرکاری امداد لینے والے 20 سال سے پہلے درخواست نہیں دے سکیں گے۔ غیر قانونی تارکین وطن اور اووراسٹے کرنے والے 30 برس تک مستقل رہائش کے اہل نہیں ہونگے۔ سوشل...
پاکستانی اداکار و ماڈل حسن احمد نے اپنی اغوا کی کہانی بتادی۔حسن احمد حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے جس دوران میزبان نے ان سے کیرئیر اور ذاتی زندگی سمیت ان کے اغوا واقعے کا بھی سوال کیا۔حسن احمد نے بتایا کہ ’میں ایک رات شوٹ سے فارغ ہونے کے بعد گھر کیلئے نکلا تھا کہ راستے میں اے ٹی ایم کیلئے رکا، اسی دوران 5 سے 6 افراد زبردستی مجھے میری ہی گاڑی میں بٹھا کر ڈیفنس کے کسی خالی پلاٹ میں لے گئے، ان افراد نے وہاں میری گاڑی پارک کرکے میرے سامان سمیت مجھے اپنی گاڑی میں منتقل کیا، مجھے گاڑی کی زمین پر ( نیچے) لٹاکر مجھ پر کپڑا ڈال...
پشاور (نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن امتحانات کے دوران ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق پابندی کا اطلاق 20 نومبر سے 4 دسمبر تک ہوگا، امتحانی مراکز کے 200 میٹر تک عوامی اجتماعات اور ہجوم ممنوع قرار دیا گیا جبکہ غیر متعلقہ افراد کا امتحانی مراکز میں داخلہ مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔ ضلعی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ اسلحہ اور ممنوعہ اشیاء ساتھ لانے پر بھی پابندی ہوگی، خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251121-08-1 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کمسن بچیوں اور والدہ کے اغوا کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ 5جعلی مقدمے کروا کے بچیوں اور عورت کو اغوا کرانا کہاں کا انصاف ہے؟ سابق چیف ایگزیکٹو افسر پی آئی اے مشرف رسول کا وقاص احمد اور سہیل علیم کے ساتھ لین دین تنازع پر وقاص احمد اور سہیل علیم کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ایف آئی اے اپنی تحقیقات کرکے کوئی فائنل آرڈر جاری نہ کرے، اسی کیس میں عدالت عظمیٰ نے ایک فیصلہ...
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن باضابطہ طور پر اپنی نئی تعمیر شدہ بلڈنگ میں منتقل ہو گئی جس کے بعد بار کے تمام دفتری امور اور سرگرمیاں آج سے نئی عمارت میں سرانجام دی جائیں گی۔ اس حوالے سے سیکرٹری اسلام آباد ہائی کورٹ بار منظور ججہ کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ہائی کورٹ بار نے نئی بلڈنگ میں ہی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جبکہ سابق صدور اور سابق سیکرٹریز کا اجلاس بھی آج نئی عمارت میں منعقد ہوگا۔ بار کابینہ کی طویل محنت، بہترین منصوبہ بندی اور مؤثر انتظامی کاوشوں کے نتیجے میں ایسوسی ایشن کی مستقل عمارت جو...
وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے آئینی عدالت کے قیام کے بعد پہلا پیغام جاری کردیا۔ جسٹس امین الدین خان نے اپنے بیان میں کہاکہ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے میں اسے اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں کہ مجھے اس ادارے کی بنیادوں کی تشکیل میں حصہ ڈالنے کا موقع ملا ہے۔انہوں نے کہا میری دلی خواہش ہے کہ وفاقی آئینی عدالت پاکستان میں آئینی بالادستی کی محافظ اور آنے والی نسلوں کے لیے عدل و انصاف کی ایک مضبوط علامت بن کر قائم رہے۔جسٹس امین الدین کا کہنا تھا کہ بنیادی حقوق کا تحفظ آئینی عدالت کی اولین ترجیح ہے، اس عدالت کا قیام ہماری قومی آئینی جدوجہد میں...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) یورپی یونین کی جانب سے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے متعلق پاکستان کے مؤقف کی بھرپور تائید کے بعد افغان طالبان اور فتنہ الخوارج (کالعدم ٹی ٹی پی) کا حقیقی چہرہ عالمی سطح پر مزید بے نقاب ہوگیا۔ یورپی یونین کے سفیر رائمونڈاس کاروبلس نے پاکستان کے مؤقف کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ نہ صرف معقول بلکہ حقیقی سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین دہشت گردی کی ہر صورت میں مذمت کرتی ہے اور پاکستان کے خدشات ٹھوس حقائق پر مبنی ہیں۔ یورپی یونین کے سفیر نے تصدیق کی کہ...
پولیس نے کشمیریوں کو سوشل میڈیا پر مقبوضہ کشمیر میں ظلم و تشدد سے متعلق کوئی بھی پوسٹ نہ کرنے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی پوسٹوں کو بھارت مخالف قرار دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کریک ڈائون شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے سوشل میڈیا صارفین کے خلاف کارروائی کے دوران مقبوضہ علاقے کی موجودہ سنگین صورتحال کے بارے میں بیرونی دنیا کو آگاہ کرنے پر درجنوں افراد کو گرفتار اور متعدد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔بھارتی پولیس کا نشانہ بننے والوں میں امتیاز احمد سعد، یعقوب احمد دندرو،...
— فائل فوٹو انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کے بعد جامعہ کراچی کے ایک اور انسٹی ٹیوٹ ’انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بیالوجیکل سائنسز (آئی سی سی بی ایس)‘ کو بھی جامعہ کراچی سے الگ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کے لیے باقاعدہ بل تیار کر لیا گیا ہے۔ آئی بی اے کراچی کو موجودہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے والد عبداللّٰہ شاہ کے دور میں 1994ء میں جامعہ کراچی سے الگ کیا گیا تھا اور اب آئی سی سی بی ایس کو موجودہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے دور میں الگ کر کے ایک خود...
---فائل فوٹو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت پاکستان جسٹس امین الدین خان نے آئینی عدالت کے قیام کے بعد اپنا پہلا پیغام جاری کردیا۔جسٹس امین الدین نے اپنے پہلے پیغام میں کہا کہ بنیادی حقوق کا تحفظ آئینی عدالت کی اولین ترجیح ہے، اس عدالت کو ایک نہایت اہم اور نازک فریضہ سونپا گیا ہے، اس عدالت کا کردار صرف قضائی نہیں، بلکہ ایک مقدس امانت ہے، آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت سے کی جائے گی۔جسٹس امین الدین خان کا کہنا تھا کہ وفاقی آئینی عدالت کا قیام ہماری قومی آئینی جدوجہد میں ایک اہم سنگِ میل ہے، یہ قانون کی حکمرانی سے ہماری اجتماعی وابستگی کی تجدید ہے، یہ آئین پاکستان کے دیرپا وعدے سے ہماری اجتماعی...
لاہور (نیوزڈیسک) حکومتی کوششوں کے باوجود پنجاب کی فضا بدستور خراب ہے، آج پھر لاہور کو پنجاب کا آلودہ ترین شہر قرار دیاگیا ہے۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں ایئر پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 414 ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں کی صورتحال بھی خراب ہے، خانیوال میں ایئر پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 412، فیصل آباد 354 اور ملتان میں 342 ریکارڈ کی گئی۔ ورلڈ ایئر کوالٹی انڈیکس میں لاہور کو 330 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 450 پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
بہاولپور(نیوز ڈیسک) حاصل پور کے اڈہ تلہڑ میں 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ ایک موٹر سائیکل کے رونگ سائیڈ پر آنے اور تیز رفتاری کے باعث ہوا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے دونوں افراد کی لاشوں اور تینوں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کے لیےدو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری کو ہوگی۔ نئی فرنچائزز کے لیے چھ ممکنہ شہروں کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔ پی ایس ایل حکام کے مطابق نیلامی میں صرف وہ بولی دہندگان شریک ہو سکتے ہیں جو تکنیکی طور پر اہل ہوں۔ پی ایس ایل میں شامل ہونے والی دو نئی ٹیموں کے لیے ممکنہ ناموں میں فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت کے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پی سی بی نے دو نئی فرنچائزز کے طور پر فیصل آباد اور گلگت کے نام فائنل ہونے کی افواہوں کی بھی تردید کی ہے۔...
میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز کے مطابق اس زلزلے کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بنگلادیش میں آج 5.7 شدت کا زلزلہ آیا ہے جسکے جھٹکے بنگلادیش کے مختلف حصوں میں محسوس کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز کے مطابق اس زلزلے کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز نارسنگدی میں تھا جو ڈھاکا سے تقریباً 40 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔ بھارت کے مشرقی علاقوں، خاص طور پر کلکتہ میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصانات کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ البتہ کچھ عارضی بنی ہوئی تعمیرات کو ہلکا نقصان پہنچا ہے۔ جھٹکے محسوس ہونے...
پاکستان میں 10 سال بعد شروع ہونے والے میوزیک ریئلٹی شو پاکستان آئیڈل سیزن 2 کو بھارت میں بھی پسند کیا جارہا ہے۔ اس بات کا ثبوت حال ہی میں ہونے والی پیشرفت کے بعد سامنے آیا ہے۔ پاکستان آئیڈل کے جج اور معروف گلوکار و میوزک کمپوزر بلال مقصود نے بھارت کے غزل گائیک اور کلاسیکل گلوکار کی جانب سے موصول ہونے والا پیغام شیئر کیا۔ یہ پیغام معروف بھارتی گلوکار و غزل گائیک ہری ہرن نے بلال مقصود کو واٹس ایپ پر کیا۔ بھارتی گلوکار نے بلال مقصود سے علیک سلیک کے بعد پاکستان آئیڈل کی تعریف کی اور بتایا کہ وہ بھی شو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے بلال مقصود کو پیغام میں لکھا کہ...
پاکستان کے معروف اداکار اور ماڈل حسن احمد نے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کی سب سے تلخ یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں 35 دنوں کیلئے اغوا کرلیا گیا تھا۔ حسن احمد ایک اداکار اور ماڈل ہیں جنہیں شائقین زبردست اداکاری اور کرداروں کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے سپر ماڈل اور اداکارہ سنیتا مارشل سے شادی کی ہے اور ان کے جوڑے کو بھی مداحوں کی طرف سے ہمیشہ پیار اور محبت ملتی ہے۔ حال ہی میں وہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں مدعو کیے گئے تھے جہاں انہوں نے اپنی زندگی، ناکامیوں اور ذہنی صحت کی جدوجہد کے بارے میں بات کی۔ حسن احمد پہلے بھی بتا چکے ہیں کہ انہیں...
بالی وڈ کے معروف ہدایتکار اور پروڈیوسر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ یہ سوچ غلط ہے کہ لڑکے نہ روئیں، گلابی رنگ نہ پہنیں یا نرم طبیعت نہ رکھیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تقریباً 50 فیصد میری شخصیت آج بھی میرے بچپن کی یادوں سے چھلنی ہے، وہ اپنے بچوں کی تربیت اس طرح کر رہے ہیں کہ وہ خود کو کسی بھی صنفی معیار میں قید نہ سمجھیں۔ اپنے بچپن کے صدمات، والد بننے کے بعد پیدا ہونے والی بے چینی اور اپنی شخصیت میں آنے والی تبدیلیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کرن جوہر نے بتایا کہ ان کا بچپن جذباتی چیلنجز سے بھرا ہوا تھا جس کا اثر آج بھی ان...
پرتھ(سپورٹس ڈیسک) یشیز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں اسٹارک کی تباہ کن بولنگ کے باعث انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پرتھ میں کھیلے جارہے میچ میں بین اسٹوکس کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے نے ماہرین کرکٹ کو بھی حیران کردیا۔ پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ کی غیر موجودگی میں مچل اسٹارک نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے اکیلے ہی انگلش بیٹنگ لائن کو اکھاڑ پھینکا۔ Career-best figures for Mitch Starc! That is one way to make a statement to kick off the #Ashes. Live blog: https://t.co/i789gqey3j pic.twitter.com/gIzdOO1ple — cricket.com.au (@cricketcomau) November 21, 2025 انگلش ٹیم ابتداء سے ہی مشکل میں رہی اور پہلے اوور کی آخری...
مس میکسیکو فاطمہ بوش نے تھائی لینڈ میں منعقدہ مس یونیورس 2025 کا تاج اپنے نام کر لیا، حالانکہ مقابلے کا یہ سیزن سنگین تنازعات اور بین الاقوامی ردعمل سے بھرپور رہا۔ 25 سالہ فاطمہ بوش نے چند ہفتے قبل ایک تقریب کے دوران مبینہ بدسلوکی کے بعد واک آؤٹ کیا تھا، جس سے عالمی فین کمیونٹی اور منتظمین کے مابین اختلافات مزید گہرے ہو گئے تھے۔ 25 سالہ فاطمہ بوش کا تعلق میکسیکو سے ہے۔ وہ چوتھی میکسیکن خاتون ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل انہیں اسی برس مس یونیورس میکسیکو منتخب کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: مس یونیورس مقابلہ میں تنازعہ، حسینائیں واک آؤٹ پر کیوں مجبور ہوئیں؟ واضح رہے کہ تھائی لینڈ...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے دل کی سرجری سے قبل بے ہوشی کا انجیکشن نہیں لگوایا تھا۔ سشمیتا سین نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے دل کی سرجری کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔ اُنہوں نے بتایا کہ میں دل کی سرجری سے پہلے بہت بے چین تھی اور میں نے ڈاکٹرز سے کہا کہ میں اس آپریشن کے دوران بے ہوش نہیں ہونا چاہتی۔ اداکارہ نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ہوش میں رہ کر سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا تکلیف دہ تھا لیکن بے ہوش ہو کر اس آپریشن کے طریقے کار سے لاعلم رہنا زیادہ خوفناک تھا۔ اُنہوں نے مزید بتایا...
پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے حال ہی میں اداکار سید جبران کی جانب سے کی گئی تنقید کا جواب دے دیا۔ نادیہ خان ان دنوں ڈراموں کے ریویو شو کی وجہ سے خاصی سرگرم ہیں، جہاں وہ اور اُن کی ٹیم مختلف ڈراموں، اداکاروں اور پروڈکشنز پر کھل کر رائے دیتے ہیں۔ سید جبران نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اداکاروں کو اپنے ساتھی اداکاروں پر تنقید نہیں کرنی چاہیے کیونکہ وہ جان پہچان کی وجہ سے جانبدار ہوسکتے ہیں۔ اس تنقید کے جواب میں نادیہ خان نے کہا کہ ایک پوڈکاسٹ تو ایسا ہے جو ہمارے ذکر کے بغیر مکمل ہی نہیں ہوتا۔ اس میں سید جبران سے ہمارے شو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری چھٹے اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان نے اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے میڈل ٹیبل میں غیر معمولی بہتری حاصل کی ہے۔گزشتہ شب جویلین تھرو کے مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹس کی زبردست کارکردگی نے ملک کی پوزیشن کو تبدیل کر دیا۔ پہلے 36 ویں نمبر پر موجود پاکستان اب 13 درجے بہتری کے بعد 23 ویں پوزیشن پر آ چکا ہے، جو اس ایونٹ میں قومی کارکردگی کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔پاکستان کے معروف ایتھلیٹ اور اولمپین ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ارشد ندیم نے گزشتہ برس پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر پھینک کر دنیا...
کراچی کے علاقے سپر ہائی وے چانڈیو گوٹھ کے قریب سچل پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، جو خواتین کو لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم عظمت کو اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دوسرے ملزم اشوک کو تھانے پہنچا دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان سے پستول، موٹر سائیکل، موبائل فون، خواتین کے پرس اور دیگر چھینا گیا سامان برآمد ہوا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ دونوں ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے اور شاپنگ مالز، ریسٹورانٹس اور شادی ہالز کے باہر زیادہ تر خواتین کو نشانہ بناتے تھے۔ واقعے کے وقت بھی...
تہران(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک مذاکرات اور ایک منصفانہ اور متوازن معاہدے تک پہنچنے کے لیے آمادہ ہے۔ ان کے مطابق ایران نے اسرائیل کے ساتھ جنگ سے اہم سبق سیکھے ہیں اور اب پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے۔ برطانوی جریدے “اکنامسٹ” کو دیے گئے انٹرویو میں عراقچی نے کہا “مسئلہ یہ ہے کہ جب امریکی معاہدے کی بات کرتے ہیں تو وہ دراصل اپنی شرائط منوانا چاہتے ہیں … اور ہم پہلے ہی اس رویے کا تجربہ کر چکے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا “ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن مسلط شدہ شرائط کے لیے نہیں۔ ہم کسی معاہدے میں داخل ہونے کے لیے تیار ہیں...
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے آنیوالی جعفر ایکسپریس اور کراچی آنیوالی بولان ایکسپریس کو جیکب آباد میں روکا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریل سروس سکیورٹی خدشات کے باعث معطل کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی اور پشاور سے کوئٹہ جانیوالی دو ٹرینوں کو جیکب آباد ریلوے سٹیشن پر اچانک روک لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے آنیوالی جعفر ایکسپریس اور کراچی آنیوالی بولان ایکسپریس کو جیکب آباد میں روکا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریل سروس سکیورٹی خدشات کے باعث معطل کی گئی ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ چمن پسنجر اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگی۔
لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 149 کی مختلف یونین کونسلز کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ایم پی اے شعیب صدیقی سے ملاقات کے دوران استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ یوسی 118 سے حاجی خالد سعید دریائی کی قیادت میں شہزاد بٹ، محمد اعجاز، رانا شہزاد، عبدالطیف، محمد کامران اور دیگر پر مشتمل وفد نے آئی پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اسی طرح یوسی 43 کا وفد بھی آئی پی پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی سے پارٹی آفس میں ملا۔ محمد شان کی زیرِ قیادت وفد نے شعیب صدیقی سے عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیے اداکاری سے سیاست تک، ساجد حسن نے استحکام پاکستان...
وفاقی آئینی عدالت میں سائلین کی سہولت کے لیے مختلف ڈیسک قائم کردیئے گئے ہیں، جن کا افتتاح چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کریں گے۔ ترجمان کے مطابق عدالت میں انفارمیشن ڈیسک اور آئینی ڈیسک کا قیام سائلین کی رہنمائی اور آئینی امور سے متعلق فوری معلومات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے عمل میں لایا گیا ہے۔ ان ڈیسکس کے قیام کا مقصد شہریوں کو درپیش قانونی پیچیدگیوں کو کم کرنا، مقدمات سے متعلق معلومات تک آسان رسائی فراہم کرنا اور آئینی مسائل کے حل کے لیے مؤثر معاونت مہیا کرنا ہے۔ عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ ڈیسک پر تعینات عملہ شہریوں کی رہنمائی، کیس اسٹیٹس سے متعلق معلومات اور آئینی سوالات...
امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی وزارتِ خزانہ کے ذیلی ادارے ‘آفس آف فارن ایسیٹس کنٹرول’ (OFAC) نے ایک ایسی کمپنیوں کے نیٹ ورک اور شپنگ کے بروکروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جو خام تیل کی فروخت کے ذریعے ایرانی مسلح افواج کی مالی معاونت کر رہے تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِ خزانہ اسکوٹ بيسنٹ نے بیان میں کہا “آج کا اقدام وزارتِ خزانہ کی اُس مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد ایران کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے ہونے والی مالی معاونت اور اس کے دہشت گرد ایجنٹوں کی سپورٹ کو روکنا ہے۔” انہوں نے مزید...
ویتنام میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز ویتنام میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق ویتنام کے وسطی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور شدید سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 43 ہوگئی ہے، جبکہ 9 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ یہ معلومات ویتنام ڈیزاسٹر اینڈ ڈائیک مینجمنٹ اتھارٹی نے جمعہ کے روز جاری کیں۔اتھارٹی کے مطابق سیلابی ریلوں نے 67 ہزار 700 سے زائد مکانات کو پانی میں ڈبو دیا ہے، جبکہ 168 گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ 13 ہزار ہیکٹر سے زیادہ چاول اور دیگر فصلیں تباہ ہو چکی ہیں اور 88 ہیکٹر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی کلب النصر کے پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے حالیہ عشایے پر ہونے والی ملاقات کے اس قدر گرویدہ ہیں کہ انہوں نے کھلاڑی کے ہمراہ فٹبال کھیلتے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ویڈیو شیئر کردی۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اے آئی سے تیار کردہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں ٹرمپ اور رونالڈو وائٹ ہاؤس میں فٹ بال کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ٹرمپ کی پرتگالی فٹبالر کے ہمراہ فٹبال کھیلتے یہ ویڈیو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں منگل 18 نومبر کو ہونے والے عشائیے کے بعد ٹروتھ سوشل پر شیئر کی گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا...
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ کے حوالے سے ہر کوئی مانتا ہے کہ اس تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، اور یہ لڑائی اب سیاسی حل سے بہت دور جا رہی ہے۔ پاکستان کے مستقبل مندوب عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ دونوں فریقین تصادم اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ پاکستان مذاکرات کے ذریعے حل کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے ڈائیلاگ اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات...
اسلام آباد: نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی جمہوریہ سلووینیا کی نائب وزیر اعظم، خارجہ اور یورپی امور کی وزیر تنجا فاجون سے برسلز میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات برسلز میں منعقد ہونے والے چوتھے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر ہوئی۔ دوران ملاقات پاکستان اور سلووینیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے وسیع تر فریم ورک کے اندر تعاون کو وسعت دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور جمہوریہ سلووینیا کے مابین باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ فریقین نے پاکستان اور سلووینیا کے مابین تجارتی و اقتصادی تعاون کو بڑھانے...
کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم نے ٹورانٹو میں منعقد ہونے والی آرگنائزیشن آف پاکستانی انٹرپرینیورز (اوپن) کی سالانہ بزنس کانفرنس میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق کانفرنس کا مقصد جدت، باہمی تعاون اور مستقبل پر مبنی کاروباری وژن کو فروغ دینا تھا۔ ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان اور کینیڈا کی معیشتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے میں کاروباری برادری کی اہمیت پر زور دیا۔ اوپن ٹورانٹو کے اس اہم ترین پروگرام میں کینیڈا بھر سے تقریباً ایک سو پاکستانی نژاد کاروباری شخصیات، ایگزیکٹوز، سرمایہ کار اور پروفیشنلز نے شرکت کی۔ کانفرنس کا موضوع ’دی انٹرپرائز آف ٹومارو: واٹ وِل یو بلڈ‘ تھا جس کا مقصد جدت، باہمی تعاون اور مستقبل پر مبنی کاروباری وژن کو...
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم امین فہیم کی دسویں برسی کے موقع پر ضلع مٹیاری میں آج عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مخدوم امین فہیم کی برسی آج ہالا میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، جس میں سندھ بھر سے سروری جماعت کے کارکنان اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ برسی کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مٹیاری میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ شہری برسی کی تقریبات میں بہ آسانی شرکت کر سکیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان سپر لیگ کے آئندہ ایڈیشن کے حوالے سے گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا اور مختلف اسپورٹس ویب سائٹس پر یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ لیگ میں شامل کی جانے والی 2 نئی ٹیموں کے نام غیر رسمی طور پر طے پا چکے ہیں۔ان رپورٹس میں بعض حلقوں نے یہاں تک دعویٰ کیا کہ فیصل آباد اور گلگت کے نام حتمی منظوری کے قریب پہنچ چکے ہیں اور انہیں پی ایس ایل 11 میں شامل کیے جانے کا امکان انتہائی روشن ہے، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ ابھی تک کسی ایک شہر کے نام کا بھی انتخاب نہیں ہوا اور نہ ہی کسی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کی چوری روکنے کے لیے نئی چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سگریٹ سازی میں سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی روکنے کیلئے مظفرآباد سے مری اور ایبٹ آباد داخلے کیلئے کوہالہ پل پر ٹیکس چیک پوسٹ قائم ہوگی۔ آزاد جموں و کشمیر میں غیر قانونی سگریٹ کی پاکستان سمگلنگ روکنے کیلئے چیک پوسٹیں قائم ہوں گی، میرپور سے پاکستان میں داخل ہونے کیلئے منگلا ڈیم روڈ پر چیک پوسٹ قائم کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ غیر قانونی سگریٹ سازی سے سالانہ 300 ارب روپے کا ٹیکس چوری ہوتا ہے، سالانہ 40 ارب سگریٹ ایف ای ڈی اور سیلز ٹیکس کی...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کے سترہ بڑے نجی اسکول سسٹمز کو تعلیمی شعبے میں اپنی جارہ داری کا غلط استعمال کرتے ہوئے، طلباء اور والدین کو سکول کے لوگو والی مہنگی نوٹ بُکس، ورک بُکس اور یونیفارمز صرف اسکول یا اسکول کے منظور شدہ دکانوں سے خریدنے پر مجبور کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں۔ کمپٹیشن کمیشن نے ایسے اسکولوں کیخلاف شکایات موصول ہونے پر سو موٹو اقدام کرتے ہوئے انکوائری کی۔ انکوائری میں اس بات کے واضح ثبوت ملے کہ یہ اسکول سسٹم، اپنے تمام برانچوں اور فرنچائز ، جن کی تعداد ہزاروں میں ہے ، اور ان میں لاکھوں طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں، میں ایڈمیشن حاصل کرنے والے طلباء کو اسکول...
پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق پابندی کا اطلاق صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں پر یکساں ہوگا۔ مراسلے میں تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔ یہ قدم پنجاب اسمبلی سے منظور کی گئی قرارداد کے تحت اٹھایا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے پنجاب اسمبلی میں سرکاری و نجی اسکولز میں موبائل فون پر پابندی کی قرارداد منظور حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد تعلیمی ماحول کو بہتر بنانا، طلبہ کی...
ریلوے زمین پر قبضہ روکنے والا کوئی ہے یا نہیں؟آئینی عدالت کے ریمارکس،ریلوے اراضی پر تجاوزات اور قبضہ کی رپورٹ طلب کرلی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے ریلوے اراضی پر تجاوزات اور قبضہ کی رپورٹ طلب کرلی ،جسٹس حسن رضوی نے استفسار کیا کہ ریلوے زمین پر قبضہ روکنے والا کوئی ہے یا نہیں؟ریلوے کی زمین قوم کی امانت ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ ریلوے نے ملکیتی زمین کی واپسی کیلئے کیا اقدامات اٹھائے؟جسٹس حسن رضوی نے استفسار کیا کہ ریلوے زمین پر قبضہ روکنے والا کوئی ہے یا نہیں؟ریلوے کی زمین قوم کی امانت ہے،قیام پاکستان کے وقت کتنی ٹرینیں چلتی تھیں؟آج ریلوے کی ٹرینیں اور پٹریاں آدھی رہ گئی ہیں،ریلوے کی زمین پر کچی آبادیاں، انڈسٹری اور گوٹھ بن گئے ہیں۔ اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف...
وفاقی آئینی عدالت میں ریلوے زمین کی لیز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو درخواست گزاروں سے ملاقات کرکے رقم مارک اپ کے ساتھ واپس لینے یا کوئی متبادل حل تجویز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں وفاقی آئینی عدالت کے 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کے دوران بلوچستان بار کونسل کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ درخواست گزاروں کی نمائندگی کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرنے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے ریلوے پراپرٹیز سے متعلق لیز پر ازخود نوٹس کارروائی کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: 5 برس میں ریلوے کے 537 حادثات، غیرمحفوظ پھاٹک بڑی وجہ قرار ان کے مطابق کوئٹہ میں ریلوے کی مجموعی 117...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے دوران 18 اور 19 نومبر کو بھارت نواز فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے مہمند میں ٹارگٹڈ کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 خوارج واصلِ جہنم کر دیے گئے۔ اسی طرح لکی مروت میں کیے گئے ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے مقابلے کے دوران 2 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ علاوہ ازیں ٹانک میں ہونے والے تیسرے مقابلے میں ایک اور خوارجی کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔ کارروائیوں کے بعد...
---فائل فوٹو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کے سبب معطل کیا گیا ہے جبکہ چمن کے لیے ٹرین اپنے وقت پر روانہ ہوگی۔کراچی سے آنے والی بولان میل جیکب آباد سے واپس بھیجی جائے گی جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی جیکب آباد میں روکی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک کر مسافروں کو نجی ٹرانسپورٹ کے ذریعے کوئٹہ پہنچایا گیا تھا۔
— فائل فوٹو خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن (کے پی ایس سی) امتحانات کے موقع پر امتحانی مراکز کے قریب ہجوم پر پابندی عائد کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق پابندیاں دفعہ 144 کے تحت 4 دسمبر تک لگائی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے بتایا کہ اس دوران غیر متعلقہ افراد امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہوسکتے۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر سیکشن 188 کے تحت قانونی کارروائی ہوگی۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے بتایا کہ امیدوار، اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکار امتحانی مراکز میں داخل ہوسکیں گے۔
---فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے نئے صوبے کے مطالبے اور بلدیاتی اداروں کی مضبوطی کے لیے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر ایوان اور عدالتیں ہمیں انصاف فراہم نہیں کریں گی تو سڑکوں پر جائیں گے، عوامی رابطہ مہم چلائیں گے اور عوام سے بات کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں 17 سال کا قبضہ اب ختم ہونا چاہیے، پاکستان میں جاگیردارانہ جمہوریت ہے، صوبہ انتظامی یونٹ ہوتا ہے، آبادی کے ساتھ بڑھنا چاہیے، یہ ایم کیو ایم کا مطالبہ نہیں آئین کا تقاضا ہے۔ ایم کیو ایم نے نئے صوبے سے متعلق ترمیم کیلئے عوام میں جانے...
برسلز ( نیوزڈیسک) پاکستان اور سلووینیا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت سے متعلق ایک مفاہمت نامے پر دستخط کر دیئے گئے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی جمہوریہ سلووینیا کی نائب وزیراعظم تنجا فاجون سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور یورپی یونین کے وسیع تر فریم ورک کے اندر تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا، فریقین نے پاکستان اور سلووینیا کے مابین تجارتی و اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی سلامتی سے متعلق پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنمائوں نے امن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانوی حکومت نے امیگریشن پالیسی کے حوالے سے ایک اہم اور غیر معمولی فیصلہ کرتے ہوئے رہائش کے لیے درکار مدت میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد ملک میں رہنے والے لاکھوں تارکینِ وطن کے مستقبل پر براہِ راست اثر پڑے گا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق نئی مجوزہ پالیسی کے تحت برطانیہ آنے والے افراد کو مستقل رہائش حاصل کرنے کے لیے پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ وقت انتظار کرنا ہوگا۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ قانونی طور پر آنے والے افراد کے لیے مستقل رہائش تک رسائی کا وقت بڑھا کر 20 برس تک کیا جا رہا ہے، جب کہ غیر قانونی طور پر پہنچنے والوں کو اس عمل...
بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاکستان ائیر فورس اور پاکستانی طیارے جے ایف۔17 تھنڈر کے فین نکلے، بھارتی فوجیوں نے جے ایف۔17 تھنڈر کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ دبئی ائیر شو 2025 میں پاکستان کا جے ایف۔17 تھنڈر ایک بار پھر سب کی نگاہوں کا مرکز بن گیا۔ معرکۂ حق میں پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی کے بعد جہاں دنیا بھر میں پاک فضائیہ کی دھوم ہے، وہیں بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاک فضائیہ سے متاثر ہوگئے۔ دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی ہتھیاروں میں دلچسپی دکھائی۔ پاکستانی حکام کے مطابق اس موقع پر پاک فضائیہ کے پائلٹس کی جانب سے بھارتی...
کراچی اور پشاور سے کوئٹہ جانے والی دو ٹرینوں کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر اچانک روک لیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی آنے والی بولان ایکسپریس کو جیکب آباد میں روکا گیا ہے۔ ریل سروس سیکیورٹی خدشات کے باعث معطل کی گئی ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ چمن پسنجر اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگی۔
جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینوں کی بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف کی گئی پٹیشن پر دیئے گئے عدالتی حکم پر نیپرا کی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔ جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق کراچی میں کے الیکٹرک کی غیر اخلاقی اور نیپرا قوانین کے خلاف AT&C کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینوں اور سٹی کونسلرز کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ عدالتی احکامات کے مطابق نیپرا اسلام آباد کا اعلیٰ سطح کا وفد کراچی پہنچا اور جماعت اسلامی کے نمائندہ وفد سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں نیپرا تحقیقاتی کمیٹی کے کنوینر نوید الٰہی شیخ (ڈائریکٹر جنرل کنزیومر افیئرز)، سفیر حسین (ٹیکنیکل کنسلٹنٹ)،...
فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز فیصل آباد (آئی پی ایس) فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 15 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ بوائلر دھماکے سے فیکٹری میں آگ لگ گئی، دھماکا اس قدر زور دار تھا کہ فیکٹری زمین بوس ہو گئی اور ملحقہ مکانوں کی چھتیں گر گئیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، اب تک 14 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ 7 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کروانے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو باضابطہ خط لکھ دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سہیل آفریدی نے خط میں عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات کی اجازت نہ دینے اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ ناروا سلوک پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور ان کے اہل خانہ کو عدالتی حکم کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ بزرگ خواتین کو ایک کلومیٹر دور سڑک پر بٹھایا گیا جسے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے "غیر انسانی، غیر...
بالی وڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر نے اپنی نسوانی چال ڈھال اور اسے بدلنے کی طویل جدوجہد سے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ حالیہ انٹرویو میں انہوں نے ثانیہ مرزا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ 1989 میں جب وہ 15 سال کے تھے، اسپورٹس کے بجائے مختلف چیزیں سیکھنے میں دلچسپی رکھتے تھے۔ فرانسیسی زبان، کوکنگ، فلاور و فروٹ ارینجمنٹ اور امپورٹ ایکسپورٹ جیسے کورسز بھی کیے۔ کرن جوہر کے مطابق اسکول میں تقریر اور ٹیبلو کا شوق تھا لیکن اسی دوران ان کے کوچ نے توجہ دلائی کہ ان کی گفتگو، چال ڈھال اور آواز لڑکیوں جیسی ہے جو آگے چل کر مسائل پیدا کرسکتی ہے۔ کوچ نے انہیں مردانہ انداز اپنانے میں مدد کی پیشکش کی۔ انہوں نے...