2025-08-04@18:35:44 GMT
تلاش کی گنتی: 228
«پہلی بار پاکستان»:
(نئی خبر)
پاکستان نے ملتان میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 128 رنز کی بڑی فتح حاصل کی۔ لیکن ویسٹ انڈین بولرز گوداکیش موتی، جومیل واریکن اور جیڈن سیلز نے پاکستان کے خلاف بلے سے ٹیسٹ کرکٹ کی 148 سالہ تاریخ کا ریکارڈ پہلی اننگ میں توڑ دیا۔ پہلی اننگ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے 66 پر 8 کھلاڑی آؤٹ کر دیے جس کے بعد ویسٹ انڈیز کے ٹیل اینڈرز مجموعی اسکور 137 رنز تک لے گئے۔ نویں نمبر پر آنے والے موتی نے 19، 10 ویں نمبر پر آنے والے واریکن نے اننگ کا ٹاپ اسکور 31 اور 11 ویں کھلاڑی سیلز نے 22 رنس اسکور کیے۔ بیٹنگ لائن میں ٹاپ 8 بلے بازوں...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پہلی کمرشل پرواز پیر کو نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کامیابی سے لینڈ کر گئی۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ آپریشنلائزیشن، پاکستان کی ہوا بازی اور علاقائی رابطوں کے نئے دور کا آغاز ہے۔ پاکستان نے پیر کو اپنی ہوا بازی کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا، جب پہلی کمرشل پرواز نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کامیابی سے لینڈ کر گئی۔ پی آئی اے کی پرواز PK-503 کراچی سے صبح 9.50 بجے روانہ ہوئی اور 11.15 بجے گوادر کے جدید سہولیات سے آراستہ ہوائی اڈے پر اتری۔ 46 مسافروں کو لے کر آنے والی یہ پرواز نیو گوادر ایئرپورٹ کے باقاعدہ آپریشنز کے آغاز کی علامت بنی۔ وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ...
پاکستان میں 28 سال کے طویل وقفے کے بعد تیارکردہ سندھی زبان کی پہلی فلم ’سندھو جی گونج‘ یعنی ’انڈس ایکو‘ جے پور فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے، جہاں اس فلم کا پریمیئر 21 جنوری کو ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں لڑکیوں کی کم عمری میں شادی پر فلم ’سلمیٰ۔ خاموش چیخ‘ ریلیز جے پور فلم فیسٹیول میں ’سندھو جی گونج‘ کے پریمیئر کو پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا جارہا ہے کیونکہ 1997 کی آخری سندھی فلم ’ہمت‘ کے بعد پاکستان میں بننے والی یہ پہلی سندھی فلم ہے۔ Pakistan will release its first Sindhi-language film in 28 years at the Jaipur Film Festival in India. Sindhu Ji Goonj (Indus...
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی پرواز لینڈ کر گئی، خواجہ آصف نے مسافروں کا استقبال کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز گوادر: نیو گوادر ایئرپورٹ پر کراچی سے آنے والی پہلی پرواز لینڈ کر گئی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف، بلوچستان کے گورنر اور وزیراعلیٰ نے پہلی پرواز کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 503 نے 11 بج کر 16 منٹ پر نیو گوادر ایئر پورٹ پر لینڈ کیا، اس موقع پر پی کے 503 کو واٹر سیلوٹ بھی دیا گیا۔ قومی ایئر لائن نے گوادر کی پرواز کے لیے حسب سابق اے ٹی آر طیارہ استعمال کیا۔ نیو گوادر ایئر پورٹ پر 3658 میٹر طویل اور 75...
گوادر: پاکستان کی فضائی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور ہو گیا ہے، کیونکہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے پی) نے اپنے آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔ پہلی کمرشل پرواز پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پی کے 503 کراچی سے گوادر پہنچی، جس میں 46 مسافر سوار تھے۔ اس موقع پر ایئرپورٹ پر واٹر کینن سلیوٹ کے ذریعے افتتاحی پرواز کا شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور دیگر حکام نے مسافروں کو پھول پیش کیے اور اس تاریخی موقع پر ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ نیو گوادر ایئرپورٹ کا 3.6 کلومیٹر طویل رن وے بڑے طیاروں...
ویب ڈیسک: پاکستان کا سب سے بڑاگوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ آج سے آپریشنل کیا جا رہا ہے۔ ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ آپریشنلائیزیشن سے متعلق افواہوں کو بے بنیاد قراردے دیا۔ ترجمان پی اے اے نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ طے شدہ شیڈول کے مطابق آج 20 جنوری کو فعال ہو جائے گا لہٰذا بارشوں کے باعث نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی آپریشنلائزیشن منسوخی کی خبریں بے بنیاد ہیں، لوگ افواہوں پرکان نہ دھریں اورمعلومات کے لیے صرف مصدقہ ذرائع پرانحصار کریں۔ ججز کمیٹی کا ممبر ہوں لیکن مجھےبھی کمیٹی اجلاس کا پتا نہیں چلا،جسٹس منصور علی شاہ مزید پڑھیں:مسلسل بارش سے ڈیرہ بگٹی میں نشیبی بستیاں زیر آب،خاران میں پانی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2025ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے ) کی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لئےپہلی پرواز پی کے 503 کراچی سے روانہ ہو گئی ، یہ پرواز 46 مسافروں کو لے کر 9 بج کر 50 منٹ پر گوادر کےلئےروانہ ہوئی۔(جاری ہے) پیرکو پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ جہاز مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 15 منٹ پر نئے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی کمرشل پرواز کی حیثیت سے لینڈ کرے گا۔ترجمان نے کہا کہ پہلی کمرشل پرواز کا استقبال وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ محمد آصف کریں گے ، افتتاحی پرواز کو واٹرکینن کے ذریعے سلامی دی جائے گی ، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی...
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملک میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران پاکستان میں 1.329 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری 48 فیصد اضافہ سے 436 ملین ڈالر تک بڑھ گئی۔ اسی طرح مالی سال کے پہلے 6 مہینوں میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں 130 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
پاکستان کی پہلی سندھی فیچر فلم ’’سندھو جی گونج‘‘ کا پریمیئر 21 جنوری کو جے پور فلم فیسٹیول میں کیا جائے گا۔ راہول اعجاز کی ہدایت کاری میں بننے والی سندھی فلم ’’سندھو جی گونج‘‘ کی کہانی دریائے سندھ اور اس کے گرد بسے لوگوں کی زندگی پر مبنی ہے۔ جے پور فلم فیسٹیول میں فلم کے پریمیئر کو پاکستان فلم انڈسٹری کےلیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا جارہا ہے۔ یہ فیچر فلم 1997 میں سینما گھروں میں آخری بار ریلیز ہونے والی سندھی فلم ’’ہمت‘‘ کے بعد پہلی سندھی فیچر فلم ہے۔ یہ فلم تین بین الاقوامی فلم اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بنائی گئی ہے، جس میں پاکستان، جنوبی کوریا اور بنگلہ دیش کی پروڈکشن اسٹوڈیوز نے حصہ...
ملتان(نیوز ڈیسک)پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 230 رنز پر آؤٹ ہوئی جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم پہلی اننگز میں 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے اور دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 157 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 251 رنز پر کا ہدف ملا ہے۔ پاکستان نے ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری نا مکمل اننگز کا آغاز 109 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن کھیل کی پہلی ہی گیند پر پہلی اننگز کے نمایاں اسکورر سعود شکیل اپنے انفرادی اسکور میں بغیر کسی اضافے کے 2 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیزکیخلاف دوسری اننگز میں پاکستان نے 202 رنز...
ملتان: پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے ، دوسرے دن کے اختتام تک پاکستان نے تین وکٹ کے نقصان پر 109 رنز بنا کر مجموعی طور پر 202 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پہلی اننگز میں پاکستانی اسپنرز نے 137رنز پر پویلین بھیج دیا۔ 93 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کرنے والی پاکستانی ٹیم نے دوسرے روز کے کھیل کے خاتمے تک تین وکٹ پر 109رنز بنالیے ہیں اور اسے مہمان ٹیم پر 202 رنز کی برتری حاصل ہے۔کامران غلام 9 اورسعود شکیل دو رنز پر ناقابل شکست ہیں۔ کپتان شان مسعود 52رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہریرہ نے 29 رنز...
ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان ٹیم پہلی اننگ میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان ٹیم کی جانب سے سعود شکیل اور محمد رضوان نے پہلی نا مکمل اننگ کا دوبارہ آغاز کیا جس کے بعد پاکستان کی پانچویں وکٹ 187 اور چھٹی وکٹ 197 رنز پر گر گئی۔ سعود شکیل 84 اور سلمان آغا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس دوران محمد رضوان نے ایک اینڈ سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ بعدازاں پاکستان کی ساتویں اور آٹھویں وکٹ 200 رنز پر گری، نعمان علی صفر اور محمد رضوان 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی نویں وکٹ 225 رنز پر گری، خرم شہزاد 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے...
ملتان(نیوز ڈیسک) ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم 230 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف4 وکٹ کے نقصان پر اور 143 رنز کے ساتھ نامکمل اننگ کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔ کھیل کے دوسرے روز کا آغاز بھی پاکستانی بیٹرز کیلئے اچھا نہ رہا، سعود شکیل 84، سلمان آغا 7 اور پھر محمد رضوان 71 رنزبناکرآؤٹ ہوگئے جس کے بعد کریز پر آئے نعمان علی بھی صفر پر اور ان کے بعد خرم شہزا 7 رنزبناکرآؤٹ ہوگئے۔واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا لیے تھے۔ بائیڈن کی...
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان ٹیم پہلی اننگ میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان ٹیم کی جانب سے سعود شکیل اور محمد رضوان نے پہلی نا مکمل اننگ کا دوبارہ آغاز کیا جس کے بعد پاکستان کی پانچویں وکٹ 187 اور چھٹی وکٹ 197 رنز پر گر گئی۔ سعود شکیل 84 اور سلمان آغا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس دوران محمد رضوان نے ایک اینڈ سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ بعدازاں پاکستان کی ساتویں اور آٹھویں وکٹ 200 رنز پر گری، نعمان علی صفر اور محمد رضوان 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی نویں وکٹ 225 رنز پر گری، خرم شہزاد 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ گزشتہ روز کھیل...
ملتان : سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 46 رنز بنالیے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے 3 جبکہ گڈاکیش موتی نے 1 وکٹ حاصل کی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل کھڑا کرکے حریف ٹیم کو پریشانی میں ڈالنا چاہتے ہیں۔
ملتان(نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے ملتان میں شروع ہوا جہاں پاکستان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔قومی ٹیم کو پہلا نقصان محمد ہریرہ کی صورت میں اٹھانا پڑا، محمد ہریرہ 6 رنز بناکر پویلین لوٹے۔میزبان پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان شان مسعود نے کہا پہلی اننگز میں اچھا اسکور کر کے آخری اننگز میں دباؤ ڈالیں گے۔واضح رہے کہ ٹاس صبح 9 بجے جب کہ میچ کا آغاز ساڑھ 9 بجے ہونا تھا لیکن دھند کے سبب میچ تاخیر کا شکار ہے۔ انٹرنیشنل لیگ میں فخرزمان کی مار دھاڑ، ٹیم کو فتح دلا دی
پاکستان نے اپنا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ تیار کیا ہے جسے آج لانچ کیا جائے گا۔ سپارکو کی جانب سے پاکستان کا پہلا مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1 آج دوپہر کو لانچ کیا جائے گا۔ پاکستان میں بنائی گئی اس الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کو چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کیا جائے گا۔ تاہم لانچ کی تقریب سپارکو کمپلیکس کراچی میں منعقد کی جائیگی سپارکو کے ماہرین سائنسدانوں اور انجینئروں کی محنت اور لگن نے پاکستان کے اس قابل فخر مشن کو کامیابی سے ممکن بنایا ہے۔ درج ذیل سیٹلائٹ EO-1 کی چند تصاویر ناظرین کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔
پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کی دبئی میں شادی کی تصاویر سال نو کے آغاز پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، اور اب ان کے شوہر کے بارے میں حیران کن تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ نیلم کے دیور ثمر رانجھا نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی محمد راشد کا تعلق میانوالی، پاکستان سے ہے اور وہ 2006 سے دبئی میں مقیم ہیں۔ وہاں ان کا ٹریول اینڈ ٹورازم کا بزنس اور 3 سے 4 ریسٹورنٹس ہیں۔ ثمر نے مزید بتایا، "بھائی اور نیلم کی پہلی ملاقات دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی۔ پھر اسنیپ چیٹ پر بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا اور دونوں میں محبت ہوگئی۔ دو ڈھائی سال کے تعلق کے بعد انہوں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک سیکنڈ میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار،، پرائس ٹیگ صرف ڈیڑھ کروڑ۔۔ پاکستان میں پہلی اسپورٹس کار متعارف۔۔۔جنوبی کورین کار ساز کمپنی ہنڈائی نے پاکستان میں سیڈان کارسوناٹا کا نیا ورژن سوناٹا این لائن 2.5 ٹربو متعارف کرا دیا ہے۔ ہنڈائی نشاط پاکستان نے لاہور ایکسپو سنٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں گاڑی کی رونمائی کی ہے۔ آٹھ مختلف رنگوں میں دستیاب سوناٹا این لائن 2.5 ٹربو پاکستان میں اسمبل ہونے والی سپورٹس کار ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Hyundai Pakistan (@hyundaipakistanofficial) گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 58 لاکھ 90 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ بکنگ 25 لاکھ روپے سے ممکن ہے۔ ہنڈائی...
کراچی (نیوز ڈیسک)کابینہ ڈویژن نے سال 2025 کے لیے عوامی تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں مختلف قومی اور اسلامی تہواروں کے موقع پر مجموعی طور پر 17 عوامی تعطیلات ہوں گی، جبکہ اقلیتوں کے لیے الگ تعطیلات کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے۔ 2025 کی پہلی عوامی تعطیل کب ہوگی؟پاکستان میں 2025 کی پہلی عوامی تعطیل 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہوگی۔ یہ دن کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں پاکستانی قوم کی بھرپور حمایت کے اظہار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ عیدالفطر اور عیدالاضحی کی تعطیلاتپاکستان میں عیدالفطر اور عیدالاضحی کے موقع پر تین تین تعطیلات دی جائیں گی، جبکہ عاشورہ کے...
دبئی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے شوہر محمد راشد کا تعلق پاکستان کے شہر میانوالی سے ہے۔سال نو کے آغاز میں نیلم منیر نے دبئی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصاویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔ جس کے بعد اب نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیلم منیر کے دیور ثمر رانجھا نے بتایا کہ ’ ہم 4 بھائی اور 2 بہنیں ہیں، میرے بھائی کا اصل نام راشد ہے جبکہ دوستوں میں انھیں شاہد کے نام سے پکارا جاتا ہے، بھائی 2006 سے دبئی میں مقیم ہیں وہاں ان کا ٹریول اینڈ ٹوارزم کا بزنس ہے، ساتھ ہی ان کے 3 سے 4 ریسٹورنٹس بھی ہیں‘۔ ثمر رانجھا کے مطابق ’محمد راشد اور...
اسلام آباد: ویسٹ انڈیز اور پاکستان شاہینز کے درمیان کھیلا گیا سہ روزہ وارم اپ میچ ڈرا ہوگیا۔ اسلام آباد کلب میں جب تیسرے دن کھیل ختم ہوا تو پاکستان شاہینز نے 312 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں پر 128 رنز بنائے تھے۔ تیسرے دن کے کھیل کی خاص بات محمد ہریرہ کی شاندار بیٹنگ تھی جنہوں نے 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 80 رنز اسکور کیے۔ یاد رہے کہ محمد ہریرہ جنہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اس میچ کی پہلی اننگز میں بھی عمدگی سے بیٹنگ کرتے ہوئے 74 رنز اسکور کیے تھے۔ محمد ہریرہ نے عمیر بن یوسف کے ساتھ پہلی وکٹ کی...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر ہاﺅس سندھ میں پہلی گورنرز سمٹ کا انعقاد،پانچوں گورنرز نے خطاب کیا ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور فورسز کو بدنام کرنے میں اڈیالہ کے قیدی کا کردار ہے، اسے معلوم ہونا چاہئے کہ اس سے ملک کا نقصان ہے۔پہلی گورنرز سمٹ سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر قیدی کو سمجھانے اڈیالہ جانا پڑا تو ملک کے لئے جائیں گے، گورنر ہاوس سندھ میں تمام گورنرز کی موجودگی دلیل ہے کہ ریاست پہلے اور سیاست بعد میں ہے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت جو اختیارات ہیں وہ کسی کو نہیں دیں گے۔گورنر خیبر پختونخوا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی آئی اے کی پہلی پرواز پیرس سے اسلام آباد پہنچ گئی،پرواز پی کے 750 صبح 7: 20 پراسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ لینڈ ہوئی۔روز نامہ امت کے مطابق پرواز پی کے 750 پیرس کے مقامی وقت کے مطابق 20:32 پر روانہ ہوئی تھی۔دوسری طرف قومی ایئرلائن کی پرواز کاساڑھے چار سال کے تعطل کے بعد پیرس پہنچنے پر شاندار استقبال پر کیک کاٹ کر خیر مقدم کیا گیا تھا۔اسلام آباد سے روانہ ہونیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے سیون فور نائن تین سو سترہ مسافروں اور عملے کو لے کر دن ساڑھے بارہ بجے روانہ ہوئی اور آٹھ گھنٹے کی مسافت طے کر کے مقررہ وقت پر پیرس پہنچی ہے ۔ ...
اسلام آباد: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے ساڑھے چار سال کے طویل وقفے کے بعد یورپ کے لیے فضائی آپریشن بحال کر دیا۔ پہلی پرواز پیرس کے لیے روانہ ہو گئی، جسے وفاقی وزیرِ ہوابازی خواجہ آصف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر خصوصی تقریب کے دوران رخصت کیا۔ تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد پی آئی اے نے یورپ کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں وزیرِ ہوابازی کے ساتھ پی آئی اے کے سی ای او، سول ایوی ایشن اور ایئرپورٹ اتھارٹی کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسے ایک “تاریخی لمحہ” قرار دیا...