2025-10-14@02:28:15 GMT
تلاش کی گنتی: 15714

«کی داخلی»:

(نئی خبر)
    پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ اور قائمہ کمیٹی برائے ایس اینڈ جی اے ڈی سے مستعفیٰ ہو گئے۔ انہوں نے اپنا قائمہ کمیٹی کا استعفیٰ سپیکر آفس بھجوا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفیٰ ہونے کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف کا پہلا استعفیٰ منظر عام پر آگیا۔ پی ٹی آئی کے شیخ امتیاز محمود قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ اور قائمہ کمیٹی برائے ایس اینڈ جی اے ڈی سے مستعفیٰ ہو گئے۔ شیخ امتیاز محمود نے اپنا قائمہ کمیٹی کا استعفیٰ سپیکر آفس بھجوا دیا، شیخ امتیاز محمود اپوزیشن کے 3 رکنیت معطل والے ارکان میں شامل ہیں۔ استعفے کے متن میں شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ بانی...
    پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے بیرون جانے والے خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان کو فوری وطن واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلٰی کے انتخاب کے روز غیر ارکان کے خلاف پارٹی ڈسپلن کے تحت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا یے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلٰی ہاوس پشاور میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور کے استعفے کی منظوری دی گئی اور سہیل آفریدی کی کامیابی کے لیے تمام اسمبلی ارکان کے پشاور سے  باہر جانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام ارکان اسمبلی کو پشاورچل میں ہی موجود رہنے کی ہدایت...
    اسلام ٹائمز: امام حسن عسکری علیہ السلام کی تعلیمات ہمیں یہی سکھاتی ہیں کہ مومن اپنی خواہشات پر قابو پاتا ہے، دوسروں کے لیے ایثار کرتا ہے اور اپنے کردار سے دین کا نمائندہ بنتا ہے۔ جو شخص سیرتِ اہلِ بیت علیہم السلام کو اپنا آئینہ بنائے، اس کا ظاہر بھی خوبصورت ہوتا ہے اور باطن بھی۔ ایسا انسان خدا کے نزدیک محبوب اور بندگانِ خدا کے لیے باعثِ رحمت ہوتا ہے۔ ترتیب و تدوین: آغا زمانی قرآنِ کریم ہمیں بار بار سننے، سمجھنے اور پھر سن کر اچھی باتوں پر عمل کرنے کی تاکید فرماتا ہے۔ صرف سن لینا کافی نہیں بلکہ عمل ہی مومن کی اصل پہچان ہے۔ انسان کے اردگرد ہر لمحہ مختلف آوازیں گونجتی ہیں۔...
    پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبر پختونخوا میں ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد پر حکومتی تبدیلی کی مخالفت کر دی۔ اے این پی کے صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد پر کسی حکومت کو سپورٹ کریں گے نہ ہی ایسی حکومت کا حصہ بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ استعفے کے بعد علی امین گنڈاپور کے لیے میری ہمدردی بڑھ گئی ہے، سیکیورٹی مسئلہ پیش آیا تو وہ میرے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہوا۔ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ انہیں ہٹانے کی وجہ کیا ہے، کیا علی امین ڈیلیور نہیں کر پائے...
    شہر قائد کے علاقے احسن آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکر جاں بحق ہوگیا جبکہ اہل خانہ نے واقعے کو ڈکیتی مزاحمت قرار دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سائٹ سپرہائی وے احسن آباد میں واقع جامعہ الرشید مدرسے کے قریب موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔  مقتول اسکیم 33 کوئٹہ ٹاؤن کا رہائشی اور2 بچوں کا باپ اور حفاظتی ٹیکے لگانے والی این جی اومیں فیلڈ مانیٹر تعینات تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح ملزمان نے اسے روکنے کی کوشش کی اورنہ رکنے پر فائرنگ کردی جس کے باعث مقتول پیٹ میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : شہرِ قائد کے علاقے احسن آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکر جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ جامعہ الرشید مدرسے کے قریب پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے مقتول کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر فائرنگ کردی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقتول کی شناخت 30 سالہ رحمان اللہ ولد عبدالغفور کے نام سے ہوئی ہے جو این جی او “تعمیر خلق فاؤنڈیشن میں فیلڈ مانیٹر کے طور پر تعینات اوردو بچوں کے باپ تھے، وہ روزانہ کی طرح اسکیم 33 کوئٹہ ٹاؤن سے یوسف گوٹھ سرجانی ٹاؤن اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے جا رہے تھے کہ احسن آباد کے قریب فائرنگ کا...
    علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کا فیصلہ ہر طرح سے قبول ہے، اگر دوبارہ پیش کش ہوئی تو وزارت اعلیٰ قبول نہیں کروں گا اور یہ عمران خان کو واضح کرچکا ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی چیئرمین کا فیصلہ ہر طرح سے قبول ہے اور اُن کی ہدایت پر استعفیٰ دے چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ جو بھی کرتا ہے اس میں بہتری ہوتی ہے اور یہی ہمارا ایمان ہے، پارٹی ہمیشہ کی طرح متحد ہے اور میں انہیں چلینج کرتا ہوں کہ سیاسی طریقے سے ہماری حکومت گرا کر دکھا دیں۔ گنڈا پور نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ بانی چیئرمین عمران خان کے فیصلے کو ہر حال میں تسلیم کرتے ہیں اور اگر وزارتِ اعلیٰ دوبارہ پیش کی گئی تو اسے قبول نہیں کریں گے۔ یہ بات پہلے ہی عمران خان کو صاف طور پر بتا چکے ہوں۔پشاور میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہوں نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دیا ہے، بانی چیئرمین کا فیصلہ ہمارے لیے حتمی اور قابلِ احترام ہے، جو وہ حکم دیں گے، وہی ہمارا راستہ ہوگا۔انہوں نے مزید...
    پشاور میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 40 ارب روپے کے بڑے مالیاتی اسکینڈل میں ملوث ایک سابق ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے جعلی کمپنی کے ذریعے سرکاری خزانے سے 3 ارب روپے سے زائد کی رقم حاصل کی اور مختلف بینکوں میں 16 ارب روپے سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشنز کیں۔ نیب حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری اس تاریخی مالیاتی اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہے اور تفتیش کے دوران مزید ملزمان کے نام سامنے آنے کا امکان ہے۔ گرفتار ملزم ایم/ایس ممتاز خان کنسٹرکشن کمپنی کے نام سے جعلی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر تھا، جسے نیب خیبر پختونخوا نے ایبٹ آباد سے گرفتار کیا۔ بعد ازاں...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے تصدیق کی ہے کہ جیل میں قید چیئرمین عمران خان نے پارٹی قیادت کو ہدایت دی ہے کہ اب ان کے پیغامات میڈیا تک ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نہیں بلکہ نورین نیازی پہنچائیں گی۔ گزشتہ روز سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان نے باقاعدہ طور پر یہ ہدایت دی ہے کہ مستقبل میں جیل سے آنے والے پیغامات نورین نیازی کے ذریعے میڈیا تک پہنچائے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی سیکریٹری خارجہ نے عمران خان کو ملک چھوڑنے کی پیشکش کی، علیمہ خان کا انکشاف وی نیوز نے اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی...
    کراچی کے مغربی خشک پہاڑیوں میں نصب ایک خفیہ کیمرے نے نایاب جنگلی بلی کراکل کو علاقے سے گزرتے ہوئے ریکارڈ کیا ہے۔ یہ ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں معدومی کے دہانے پر پہنچنے والی یہ خوبصورت مگر نایاب بلی اب بھی زندہ ہے۔ کراکل ایک درمیانے قد کی جنگلی بلی ہے جو افریقہ، مشرقِ وسطیٰ، وسطی اور جنوبی ایشیا کے خشک علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ ماہرینِ حیاتات کے مطابق پاکستان میں یہ نسل انتہائی خطرناک حد تک کم ہوچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جنگلی حیات کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم جاری ماہر وائلڈ لائف سعیدالاسلام کے مطابق مقامی افراد اکثر اپنی بکریوں، بھیڑوں یا ہرنوں کی حفاظت کے لیے کراکل...
    تحریک انصاف نے پنجاب کی سٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا عندیہ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے تحریک انصاف نے پنجاب کی سٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا عندیہ دیدیا۔سینیٹر علی ظفر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ کافی دنوں بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی ٹھیک اور ہائی سپرٹ میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل مکمل ہوگیا ہے، 13 اکتوبر کو حتمی دلائل ہونگے امید ہے منگل بدھ تک فیصلہ آئے گا، بانی کے خلاف یہ پانچواں بوگس کیس ہے،...
    سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری آبائی قبرستان بالو جا قباء پہنچ گئے ۔ صدر مملکت نے والدین کی قبروں پر حاضری دی ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے والدین کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔  والدین کی قبور پر حاضری کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نواب شاہ سے روانہ ہوگئے ،صدر زرداری خصوصی طیارے کے زریعے نواب شاہ سے اسلام آباد روانہ ہوگئے کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کی ویڈیو اقوامِ متحدہ کے یوٹیوب چینل پر دنیا بھر کے رہنماؤں میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو بن گئی ہے۔  26 ستمبر کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کیے جانے کے بعد سے اب تک وزیر اعظم شہبازشریف کی تقریر کو 13 لاکھ (1.3 ملین) سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ دوسرے نمبر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب ہے، جسے 4 لاکھ 58 ہزار بار دیکھا گیا ہے۔   تیسرے نمبر پر تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سہاسک فوانگ کیت کیوکا خطاب ہے، جسے 27 ستمبر کے بعد سے 2 لاکھ 77 ہزار بار دیکھا گیا...
    سبکدوش وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت تحریک انصاف کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اہم اجلاس نے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر مکمل اعتماد اورغیر مشروط حمایت کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس میں نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، ڈپٹی اسپیکر ثُریا بی بی اور اراکینِ صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: علی امین کے استعفیٰ کے بعد سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ، پشاور میں کیا ہو رہا ہے؟ اجلاس میں نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر مکمل اعتماد اور غیر مشروط حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی اتحاد، نظم و ضبط اور قیادت کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس کے...
    سینئر سیاستدان شیر افضل مروت نے کہا ہےکہ علی امین گنڈا پور میں خرابی 26 نومبر سے شروع ہو گئی تھی، 26نومبر کے بعد بشریٰ بی بی ناراض ہوئیں،نارضی اب بھی برقرار ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کو توقع تھی کہ اسلام آبادکی سڑکوں پر لوگ آئیں گے، علی امین 26 نومبر کو لوگوں کو لائے تھے لیکن لوگ ان سے کنٹرول نہیں ہوئے، علی امین کی بانی پی ٹی آئی سےآخری ملاقات نے استعفے میں کردار ادا کیا، علی امین نے مجھے بتایا انہوں نے بانی کو بتایا انکے خاندان کے لوگ مداخلت کر رہے ہیں، علی امین نےبانی پی ٹی آئی کو بتایا ڈیڑھ سے...
    سٹی 42 : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئیْ، جس کے دوران  ملکی سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔  ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے وفاقی اکائیوں کے مضبوط روابط کو ملکی استحکام کے لیے ضروری قرار دیا۔  اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہاکہ جمہوری اداروں کا استحکام پارلیمان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں میں ہم آہنگی سے ہی ملکی چیلنجز کا حل ممکن ہے۔  کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایوانِ کو خوش...
    پنجاب میں پہلے ہی پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان لفظی گولہ باری جاری ہے، اس تناظر میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حیدر گیلانی یہ کہہ چکے ہیں کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں۔ اس بیان کے جواب میں پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف معین ریاض قریشی نے پیپلزپارٹی کو دعوت دی ہے کہ اگر وہ پنجاب کے عوام کے ساتھ سنجیدہ ہے تو اپوزیشن میں شامل ہو کر پنجاب میں جاری مظالم اور خودساختہ ترقی کے خلاف آواز بلند کرے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی سرکاری و نجی یونیورسٹیوں میں ایم پی ایز کی لازمی شمولیت، نیا قانون، نئی تنقید اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی ایسا قدم اٹھاتی ہے تو ہم اسے خوش...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر 2025ء) علی امین گنڈاپور کے بعد بیرسٹر گوہر کی بھی چھٹی، تحریک انصاف کے ممکنہ نئے چئیرمین کا نام سامنے آ گیا، پارٹی میں کئی بڑی تبدیلیاں متوقع۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کے بعد اب مرکزی قیادت میں بھی بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے اور ان کی جگہ جنید اکبر کو چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح، سیکرٹری انفارمیشن شیخ وقاص اکرم کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ شیخ وقاص اکرم کی جگہ رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات لگایا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز علی امین...
    ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) گوہر علی کی زیر صدارت اولڈ تحصیل بلڈنگ ایبٹ آباد میں ریونیو دربار کا انعقاد کیا گیا۔(جاری ہے) ریونیو دربار میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ڈپٹی ڈائریکٹر سروس ڈیلیوری سنٹر، ریونیو سٹاف، گردآور اور پٹواران نے شرکت کی۔ ریونیو دربار کے دوران ریونیو سے متعلق عوامی مسائل، فردات، انتقالات، زمینوں کی نشاندہی اور تجاوزات کے معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے شہریوں کی شکایات کے فوری حل، شفاف طریقہ کار اور عوامی سہولت کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی۔
    اسکرین گریب  وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے دہشتگردوں کو واپس لاکر بسایا اور آج بھی یہ سہولت کاری جاری ہے، علی امین گنڈاپور کو دہشت گردوں کی مکمل سہولت کاری نہ کرنے پر ہٹایا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ یہ اب ایسے شخص کو وزیر اعلیٰ بنا رہے ہیں جو دہشتگردوں کے لیے نرم گوشہ رکھتا ہے، ایسے شخص کو وزیر اعلیٰ بنائیں گے تو قوم کی قربانیاں کہاں جائیں گی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کا انتشاری ٹولہ دہشتگردوں کا سہولت کار ہے، شاید علی امین دہشتگردوں کی سہولت کاری کا اس حد تک مشن پورا نہیں کر سکے جس کی بانی...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ موصول ہونے کی تردید کر دی ہے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس آفیشلی وزیراعلیٰ کا استعفیٰ نہیں آیا، جب استعفیٰ آئیگا تو قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ملٹری سیکرٹری کو استعفیٰ موصول ہونا فیک نیوز ہے، جب ووٹنگ ہوگی تو ایک نہ ایک شخص نے وزیراعلیٰ بننا ہے، جس کی زیادہ ووٹنگ ہوگی وہی وزیراعلیٰ بنے گا، اپوزیشن جماعتوں کے وزیراعلیٰ کے امیدوار کا اپوزیشن لیڈر ہی بتا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے...
    اپنے بیان میں ایم کیو ایم ارکانِ صوبائی اسمبلی نے کہا کہ چند مقامات پر استرکاری کرکے ایسے ڈھنڈورا پیٹا جاتا ہے جیسے مریخ پر پانی ڈھونڈ لیا ہو، ان عوامل نے عوام کی زندگی کو اجیرن اور سیاسی عمل میں شمولیت سے بیزار کردیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے کراچی میں سڑکوں کی ابتر صورتحال پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے مرکز بہادرآباد سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ خستہ حال ٹوٹی سڑکیں شہر کی حالت اور قبضہ میئر کی نیت پر نوحہ پڑھ رہی ہیں، شہر قائد کھنڈرات کا نظارہ پیش کررہا ہے جس کے باعث لمحوں کا سفر گھنٹوں میں اور آئے روز کے حادثات شہریوں کا مقدر...
    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین کو اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینز کے پاس اپنے استعفے جمع کرانے کی ہدایت کردی  ۔  پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے استعفے دینےکی تیاری کر لی ہے اور اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے اسٹیںڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینز کو استعفے جمع کرانے کی ہدایت کر دی  ۔  معین ریاض قریشی نے کہا کہ اپوزیشن اراکین نہ صرف کمیٹیوں سے استعفے جمع کرائیں بلکہ گاڑیاں بھی واپس کر دیں گے۔  قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سےگفتگو میں بتایا تھا کہ عمران خان نے پنجاب...
    ویب ڈیسک : پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کو سٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینز کے پاس اپنے استعفے جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔  بانی پی ٹی آئی نے مزید استعفے مانگ لیے ۔ پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے استعفے دینےکی تیاری کر لی ہے  اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے اسٹیںڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینز کو استعفے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔معین ریاض قریشی نے کہا کہ اپوزیشن اراکین نہ صرف کمیٹیوں سے استعفے جمع کرائیں بلکہ گاڑیاں بھی واپس کر دیں گے۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل چیئرمین پی ٹی...
    لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین کو اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینز کے پاس اپنے استعفے جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے استعفے دینےکی تیاری کر لی ہے اور اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے اسٹیںڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینز کو استعفے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ معین ریاض قریشی نے کہا کہ اپوزیشن اراکین نہ صرف کمیٹیوں سے استعفے جمع کرائیں بلکہ گاڑیاں بھی واپس کر دیں گے۔ قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سےگفتگو میں بتایا تھا کہ عمران خان...
    خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ کے انتخاب سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اپنے ہی ارکان اسمبلی کی جانب سے وفاداریوں میں ممکنہ تبدیلی کا سامنا ہے۔ اس سیاسی صورتحال کے پیش نظر پارٹی کی جانب سے فوری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔  پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر نے تمام ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک کے اندر موجود رہیں اور کسی بھی ادارے یا سیاسی جماعت کی جانب سے رابطے کی صورت میں قیادت کو فوری طور پر آگاہ کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی رکن پارٹی قیادت کو اطلاع دیے بغیر مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا، تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورِ حکومت میں دہشتگردوں کو لا کر پاکستان میں بسایا، آج بھی یہی جیل میں بیٹھا ہوا شخص دہشتگردوں کا چیف اسپانسر ہے۔ علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی نے دہشتگردوں کی سہولت کاری نہ کرنے پر ہٹایا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ تحریکِ انصاف کا پورا انتشاری ٹولہ دہشتگردوں کا سہولت کار ہے۔ عمران خان کے پرانے بیانات دیکھیں تو وہ کہتے نظر آتے ہیں کہ یہ بڑے اچھے لوگ ہیں، ان سے بات چیت کرنی چاہیے اور انہیں واپس لا کر بسانا چاہیے۔ عطاتارڑ نے کہا کہ جب دہشتگرد مسجدوں، بازاروں اور اسکولوں...
    اسلام آباد:  وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ علی امین گنڈاپور کووزیراعلیٰ کے عہدے سے اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ وہ دہشت گردوں کی مکمل سہولت کاری پر تیار نہیں تھے، اور پی ٹی آئی نے بھگوڑے مراد سعید کے قریبی ساتھی کو وزارتِ اعلیٰ سونپنے کا فیصلہ کیا ہے، جیل میں بیٹھے شخص کے دور میں دہشت گردوں کو واپس لایا گیا، جس سے ملک کو نقصان پہنچا۔ تحریک انصاف کا انتشاری ٹولہ دہشت گردوں کا سہولت کار ہے۔ عطاء تارڑنے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ریاست دشمن عناصر کو واضح پیغام دیا کہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب...
    چینی اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹیٹیوٹ آف زولوجی کے سائنس دانوں کی ایک تحقیقی ٹیم نے مصنوعی ذہانت (اے آئی)  پر مبنی پروٹین لینگویج ماڈل کی مدد سے  زندگی کے ارتقا کا اہم راز دریافت کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت نے مذہبی معاملات کا بھی رخ کرلیا، مذاہب کے ماننے والے کیا کہتے ہیں؟ مذکورہ ٹیم نے زندگی کے ارتقائی عمل کا ایک اہم میکانزم دریافت کیا جو یہ وضاحت کرتا ہے کہ مختلف جاندار ایک جیسے ماحولیاتی حالات کے تحت کیسے خود بخود ملتے جلتے افعال اختیار کر لیتے ہیں۔ اس سائنسی تصور کو ‘Convergent Evolution’ کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے کہ مختلف انواع میں ایک جیسی خصوصیات کا آزادانہ اور بار بار ظہور جو مخصوص...
    رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے مضبوط گروپس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے سہیل آفریدی کی نامزدگی تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔شیر افضل مروت نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آنکھیں بند کرکے بانی پی ٹی آئی کی بات مانتے ہیں اور پارٹی کے مضبوط گروپس یہ نام زدگی تبدیل کروانا چاہتے ہیں۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آپریشن پر علی امین گنڈا پور کی رائے بانی پی ٹی آئی کی خواہش سے مختلف تھی۔انہوں نے کہا کہ  بشریٰ بی بی کے جیل جانے کا الزام بھی علی امین پر لگایا گیا۔ جنید اکبر، اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے ساتھ علی امین کے اختلافات تھے  اور آخر میں...
    بارباڈوس میں 68 ویں کامن ویلتھ پارلیمنٹری کانفرنس (سی پی سی) میں اس سال پاکستان کی نمائندگی ایک تاریخی اور منفرد پہلو کی حامل رہی جہاں ملک کے 3 مختلف قانون ساز ایوانوں کی نمائندگی ایک ہی خاندان یعنی گیلانی فیملی نے کی۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا غیر متوقع فیصلہ، گیلانی برادران کو فراہم کردہ 9 سالہ سیکیورٹی واپس لے لی چیئرمین سینیٹ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ (ایوان بالا)، ان کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی نے قومی اسمبلی (ایوانِ زیریں) جبکہ دوسرے صاحبزادے اور رکن پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی نے صوبائی اسمبلی پنجاب کی نمائندگی کی۔ مزید پڑھیے: ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کر رہے ہیں، قائم...
    شبلی فراز کی خالی سینیٹ نشست پر انتخاب، رہنما پی ٹی آئی عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کے عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پی ٹی آئی ورکرز کی بڑی تعداد ہمراہ تھی، سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر کو ہوگا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں انتقال اقتدار پرامن طریقے سے ہورہا ہے، نئے وزیراعلی کی نامزدگی بانی چیرمین کا فیصلہ ہے، علی امین گنڈاپور نے بانی چیرمین...
    سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں 30 رکنی وفد نے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی کا دورہ کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ کے اراکین شرجیل میمن، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ، اکرم دھاریجو اور چیف سیکریٹری کے ہمراہ وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی اور 30 سے زائد ممتاز کاروباری شخصیات و سرمایہ کار بھی وفد میں شامل تھے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وفد میں توانائی، انفراسٹریکچر، زراعت، لائیواسٹاک، کان کنی، تعمیرات، لاجسٹکس اور سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات شامل تھیں، اجلاس میں پاکستان بزنس کونسل، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس...
    کراچی: سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کرنے کے لیے دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا۔ سعودی تجارتی وفد کی فیڈریشن چیمبر آف کامرس اور اووورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ سعودی تجارتی وفد کی اہم ملاقات ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان سے بھی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ بھی اعلیٰ سطحی سعودی وفد سے ملاقاتیں کریں گے۔ معروف بزنس مین عارف حبیب اور کراچی چیمبر آف کامرس سے بھی تجارتی وفد اہم ملاقات کرے گا جبکہ سعودی عرب کے تجارتی وفد سے آباد کی بھی اہم ملاقات طے ہوگئی۔ سعودی تجارتی وفد کو بندرگاہوں میں سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔ سعودی...
    راولپنڈی /اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2025 ) سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی جانب سے اندراجِ مقدمات کی درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کے روبرو علیمہ خان کی مقدمات اندراج کی درخواستوں پر سماعت مکمل ہوگئی، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے . علیمہ خان نے اپنی درخواست میں اڈیالہ جیل کے باہر کارکنوں کو ہراساں کرنے پر مقدمات درج کرنے کی استدعا ہے علاوہ ازیں علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر انڈہ پھینکنے کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت بھی مکمل ہوگئی.(جاری ہے) قبل ازیں تینوں بہنیں علیمہ خان، عظمی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2025 ) سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل خان نے ریمارکس دیئے کہ ہم پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں ہو سکتا ہے کوئی اچھا مشورہ مل جائے، کسی قانون کی افادیت یا ناکافی ہونے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرتی ہے .(جاری ہے) سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی 5 نے سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں سماعت کی، سماعت کے دوران بنچ اور وکلا کے درمیان آئینی، قانونی اور معاشی پہلوﺅ ں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا معروف قانون دان فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جو ڈائریکشن سپریم کورٹ دے، پارلیمنٹ اس کی پابند...
    سپر ٹیکس: قانون کی افادیت یا ناکافی ہونے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرتی ہے، جسٹس مندوخیل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل خان نے ریمارکس دیئے کہ ہم پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں ہو سکتا ہے کوئی اچھا مشورہ مل جائے، کسی قانون کی افادیت یا ناکافی ہونے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرتی ہے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی 5 نے سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں سماعت کی، سماعت کے دوران بنچ اور وکلاء کے درمیان آئینی، قانونی اور معاشی پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ معروف قانون دان فروغ نسیم...
    معروف ترک تاریخی ڈرامہ  عثماننے ایک اور ناظر کی زندگی بدل دی اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون جولیتا لورینا مارٹینیز نے اس ڈرامے سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا۔ ترک پروڈکشن کمپنی بوزداگ فلم کے مطابق، مارٹینیز نے یہ ڈرامہ دیکھنے کے بعد ترک تاریخ اور اسلامی ثقافت میں گہری دلچسپی لینا شروع کی، جس نے بالآخر انہیں اسلام کی تعلیمات کا مطالعہ کرنے پر آمادہ کیا۔ اناطولیہ ایجنسی  سے گفتگو کرتے ہوئے جولیتا نے بتایا ’میں نے کووِڈ لاک ڈاؤن کے دوران ترک ٹی وی سیریز دیکھنا شروع کیں۔ کہانی، تاریخ اور اسلامی معلومات نے مجھے اتنا متاثر کیا کہ میں نے قرآنِ مجید پڑھنا شروع کیا، اور 2 سال بعد ‘عثمان’ دیکھنے کے بعد میں...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) پاکستان کو ستمبر 2025 کے دوران بیرون ملک کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 3.2 ارب امریکی ڈالر موصول ہوئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زر میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 11.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔(جاری ہے) اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 9.5 ارب ڈالر وطن بھیجے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موصول ہونے والی 8.8 ارب ڈالر ترسیلات کے مقابلے میں 8.4 فیصد زیادہ ہیں۔ستمبر کے مہینے میں موصول ہونے والی ترسیلات زر میں سب سے بڑا حصہ سعودی عرب سے آیا، جہاں...
    میڈرڈ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2025 ) اسپین کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی کا قانون منظور کرلیا، پارلیمنٹ میں 178 ارکان نے بل کے حق اور 169 نے مخالفت میں ووٹ دیا ہے فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق اسپین کے قانون سازوں نے ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت اسرائیل پر اسلحہ کی پابندی کو باضابطہ طور پر قانون میں شامل کر دیا گیا، یہ اقدام وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ میں نسل کشی ختم کرنے کے لیے متعارف کرایا تھا.(جاری ہے) یاد رہے کہ پیڈرو سانچیز دنیا کے ان چند عالمی راہنماﺅں میں شامل ہیں جو فلسطینی علاقے میں اسرائیل کی 2 سال سے جاری تباہ...
    فیشن ڈیزائنر زین احمد نے پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ سے علیحدگی کی افواہوں پر بالآخر اپنی خاموشی توڑ دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تمام قیاس آرائیاں دراصل انسٹاگرام کے تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبر اُس وقت سامنے آئی جب مداحوں نے دیکھا کہ زین احمد نے آئمہ بیگ کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے اور شادی کی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ تاہم، زین احمد نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت کی کہ میرا اکاؤنٹ کچھ دنوں سے بگ کر رہا تھا، جس کی وجہ سے کچھ پوسٹس آرکائیو کر دی گئیں، اگر کسی کو بٹ کوائن کے پیغامات موصول ہوئے ہوں تو معذرت،...
    پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کے لیے  پی ٹی آئی کے عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پی ٹی آئی ورکرز کی بڑی تعداد ہمراہ تھی، سینٹ کی خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر کو ہوگا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں انتقال اقتدار پرامن طریقے سے ہورہا ہے،  نئے وزیراعلی کی نامزدگی بانی چیرمین کا فیصلہ ہے، علی امین گنڈاپور نے بانی چیرمین کے فیصلے کے مطابق استعفی دیا۔ عرفان سلیم  نے کہا کہ اگر انتقال اقتدار کو بدلنے کی کوشش کی گئی تو عوام سڑکوں پر نکلے گی، عوام کے فیصلے کو روندنے...
    اسپین کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس قانون کے حق میں 178 جبکہ مخالفت میں 169 ووٹ ڈالے گئے۔ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد اب اسرائیل کو دفاعی ہتھیار، ساز و سامان، ٹیکنالوجی اور متعلقہ مصنوعات کی برآمد اور درآمد پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ پارلیمنٹ نے یورپی یونین اور اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے مؤثر اقدامات کریں اور اسرائیل پر مشترکہ پابندیاں عائد کریں۔ یہ اقدام غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے ردعمل کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ ...
    بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے علی امین خان گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹا کر سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد کردیا ہے۔  سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ نامزد کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور عمران خان کے سابق میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اگر سہیل آفریدی وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے تو پوری قوم سے معافی مانگوں گا۔ اگر سہیل آفریدی وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے تو پوری قوم سے معافی مانگوں گا، فیاض چوہان کا اعلان۔۔۔!!! pic.twitter.com/8YhwDZY9G7 — Mughees Ali (@mugheesali81) October 8, 2025 وجاہت کاظمی نے لکھا کہ سہیل...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2025ء) عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایمپاورمنٹ برانڈ اور اپنے سیگمنٹ میں اعلیٰ ترین اسمارٹ فون بنانے والے itel پاکستان نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک رنگا رنگ تقریب میں اپنی سب سے پریمئم ڈیوائس itel Super 26 Ultra متعارف کرادی۔اس رنگا رنگ لانچنگ تقریب میں میڈیا ،کلائنٹس اور دیگر شراکت دار بڑی تعداد میں شریک تھے جس نے اس پروگرام کو چار چاند لگا دیئے، جبکہitel کی برانڈ ایمبسیڈر سجل علی کی شرکت نے اس پروگرام کی رونق میں مزید اضافہ کردیا ۔اس تقریب میں متعارف کرائے جانے والے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ روپے میں دستیاب اسمارٹ فون کی رونمائی کی گئی ،یہ اسمارٹ فون انتہائی مناسب قیمت میں تمام جدید ترین فیچرز اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا موجودہ 8رکنی بنچ فل کورٹ تشکیل دینے کا دائرہ اختیار رکھتا ہے،وکیل منیر اے ملک نے کہاکہ فرق نہیں پڑتا موجودہ بنچ ریگولر ہے یا آئینی  کیس سننے کا فیصلہ موجودہ بنچ کر  سکتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی۔ جنوری 2023بریک ڈاؤن؛نیپرا نے کے الیکٹرک کو ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ کردیا وکیل منیر اے ملک نے کہاکہ فل کورٹ...
    اسلام آباد: سپر ٹیکس کیس میں کمپنیوں کے وکیل فروغ نسم نے اپنے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کی دی گئی  ڈائریکشن کی پابند ہوتی ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی، جس میں کمپنیوں نے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جو ڈائریکشن سپریم کورٹ دے، پارلیمنٹ اس کی پابند ہوتی ہےْ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ہم پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں، ہو سکتا ہے کوئی اچھا مشورہ مل جائے۔ کیا کافی ہے کیا ناکافی، یہ فیصلہ تو پارلیمنٹ نے ہی کرنا ہے۔ حکومت...
    پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور پروڈیوسرشفقت چیمہ کے اہل خانہ نےواضح کیا کہ لوگوں کے ذہنوں میں والد کی مضبوط شبیہ برقرار رکھنے کے لیے انہوں نے ان کی بیماری کو عوام اور میڈیا سے چھپایا۔ زیادہ تر منفی کردارنبھانے والے شفقت چیمہ حال ہی میں ایک مشکل دور سے گزرے۔ اداکارگزشتہ سال اسٹروک کی وجہ سے معذوری کا شکار ہو گئے تھے، مگران کی صحت کی صورتحال کو میڈیا سے پوشیدہ رکھا گیا۔ اب شفقت چیمہ کے بیٹے نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے والد کی بیماری کو کیوں عوامی سطح پر ظاہر نہیں کیا؟ ان کے بیٹے کے مطابق، ’ہمارے والد ہمارے لیے سب کچھ ہیں۔ جب وہ بیمار ہوئے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے مضبوط گروپس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے سہیل آفریدی کی نامزدگی تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آنکھیں بند کرکے بانی پی ٹی آئی کی بات مانتے ہیں اور پارٹی کے مضبوط گروپس یہ نام زدگی تبدیل کروانا چاہتے ہیں۔(جاری ہے) شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آپریشن پر علی امین گنڈا پور کی رائے بانی پی ٹی آئی کی خواہش سے مختلف تھی۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے جیل جانے کا الزام بھی علی امین...
    کوئٹہ: رضاکارانہ واپسی کی مدت ختم، افغان مہاجرین کیخلاف کارروائیاں، 40 گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس) افغان مہاجرین کو رضاکارانہ طور پر وطن واپس جانے کی مدت ختم ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سب ڈویژن سریاب میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سریاب مصور احمد کے مطابق کارروائی کے دوران 40 افغان مہاجرین کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ چار دکانیں سیل کر دی گئیں۔ انتظامیہ نے بتایا ہے کہ حکمنامے پر عملدرآمد نہ کرنے والے مہاجرین کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے، کارروائی کے دوران متعدد افغان مہاجرین کے گھروں کے بجلی کے کنکشن بھی منقطع کر دیئے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ اقدامات...
    ویب ڈیسک:اقوام متحدہ کی تیسری کمیٹی کے عمومی مباحثے کے دوران بھارتی بیان پرپاکستانی مندوب صائمہ سلیم نےحقِ جواب استعمال کرتے ہوئے بھارت کو کرارا جواب دیا۔  پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ میرا وفد بھارتی نمائندےکے بیان کے جواب میں اپنا حقِ جواب استعمال کر رہا ہے، پروپیگنڈا ظلم وستم کو نہیں چھپا سکتا، انکار سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔  پاکستانی مندوب صائمہ سلیم کا کہنا تھا کہ ’میں  ناقابلِ تردید حقائق پیش کرنا چاہتی ہوں، مقبوضہ جموں  و کشمیر  بھارت کا نام نہاد"اٹوٹ انگ" کبھی نہیں رہا، سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں اس حقیقت کی گواہ ہیں کہ  پاکستان نے کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خود ارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے،بھارت...
    ویب ڈیسک :مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سوشل میڈیا ٹیم پشاور سے رخصت ہوگئی۔  ترجمان سمیت سوشل میڈیا ٹیم ڈی آئی خان روانہ ہوگئی۔  ترجمان علی امین کا کہنا تھا کہ 19 ماہ تک پشاور میں وزیراعلیٰ کے ساتھ کام کیا، اسلام آباد دھرنا ہو یا پی ٹی آئی کے جلسے پوری ٹیم نے کام کیا۔  واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفا دے دیا تھا۔ شہر میں آج اور کل اورنج لائن ٹرین بند رہے گی  علی امین کی جانب سے مستعفی ہو جانے کے بعد قبائلی علاقے سے پی ٹی آئی رہنما سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 8.4 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔(جاری ہے) سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 9.5 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8.8ارب ڈالرکے مقابلہ میں 8.4فیصدزیادہ ہے۔ ستمبر 2025ء کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 3.2 ارب ڈالر موصول ہوئے جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 11.3 فیصد زیادہ ہے۔ ستمبر 2025ء کے دوران ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب (750.9 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (677.1 ملین ڈالر)، برطانیہ (454.8 ملین ڈالر) اور امریکہ (269.0 ملین...
    پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ سے علیحدگی کی افواہوں پر آخرکار فیشن ڈیزائنر زین احمد نے خاموشی توڑ دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تمام قیاس آرائیاں دراصل انسٹاگرام کے تکنیکی مسئلے (glitch) کی وجہ سے پیدا ہوئیں۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اس وقت ہلچل مچ گئی تھی جب مداحوں نے دیکھا کہ زین احمد نے انسٹاگرام پر آئمہ بیگ کو ان فالو کر دیا ہے اور اپنی شادی کی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں، اس واقعے کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں تیزی سے پھیل گئیں۔ تاہم زین احمد نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت دیتے ہوئے کہا، ’میرا اکاؤنٹ کچھ دنوں سے بگ کر رہا تھا، جس کی وجہ سے...
    ملتان سے پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کا کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا کی تبدیلی وقت کے لحاظ سے ٹھیک نہیں ہے۔ یہ بات انہو ں نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ تحریکِ انصاف میں اندرونی اور انا کے مسائل زیادہ ہیں، یہ جو ڈپلومیٹک سطح پر بات کرنا چاہ رہے ہیں اس سے مسئلہ حل نہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں دہشت گردی عروج پر ہے، ہمارے جوانوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں۔ پروگرام میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ایک شخص جو سزا یافتہ ہو کیا وہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق شعر پر مبنی تبصرہ کیا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے شعر لکھا، ’اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں، اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔‘ واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کر کے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھجوا دیا ہے۔ گزشتہ روز علی امین گنڈاپور وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیرِاعلیٰ کی پوزیشن بانی پی ٹی آئی کی امانت تھی، ان کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفیٰ دے رہا ہوں۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت اعلیٰ سے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اس بات کی واضح مثال بن گیا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان سے قریب دو خواتین ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہن علیمہ خان کے ساتھ ٹکر لینا کس قدر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔بدھ کے روز گنڈاپور نے وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا، عمران خان نے جیل سے واضح پیغام بھیجا کہ ان کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ کبھی پارٹی کے طاقتور ترین رہنماؤں میں شمار ہونے والے گنڈاپور، علیمہ خان کے ساتھ اقتدار کی کشمکش اور بشریٰ بی بی کے ساتھ پرانی خلیج کے بعد سیاسی طور پر کمزور پڑ گئے تھے۔ذرائع کے مطابق گنڈاپور اور بشریٰ بی بی...
    ڈزنی لینڈ میں Haunted Mansion کی سواری کے دوران ایک 60 سالہ خاتون کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث افسوسناک طور پر جاں بحق ہوگئیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون سواری مکمل ہوتے ہی بے ہوش ہو گئیں۔ ڈزنی لینڈ کے سیکیورٹی عملے نے فوری طور پر ان پر سی پی آر کی کارروائی کی اور طبی امداد کے لیے ریسکیو ٹیم کو طلب کیا۔ اینا ہیم فائر اینڈ ریسکیو کے پیرا میڈکس نے خاتون کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ بعد ازاں دم توڑ گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا کے 12ڈزنی پارکوں کی صرف 12دن میں سیر اورنج کاؤنٹی کرونر آفس موت کی حقیقی وجہ معلوم کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کر رہا ہے۔ ڈزنی لینڈ...
    نیویارک (نیوز ڈیسک)وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف کی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کی وڈیو اقوامِ متحدہ کے یوٹیوب چینل پر دنیا بھر کے رہنماؤں میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی وڈیو بن گئی ہے، جسے 26 ستمبر کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کیے جانے کے بعد سے اب تک 13 لاکھ (1.3 ملین) سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ دوسرے نمبر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب ہے، جسے 4 لاکھ 58 ہزار بار دیکھا گیا ہے۔تیسرے نمبر پر تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سہاسک فوانگ کیت کیوکا خطاب ہے، جسے 27 ستمبر کے بعد سے 2 لاکھ 77 ہزار بار دیکھا گیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے...
    خیبر پختونخوا کی سیاست میں ایک بار پھر گرما گرمی بڑھ گئی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’میر جعفر‘‘ اور ’’میر صادق‘‘ سے تشبیہ دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے صوبے کے مفادات کو نقصان پہنچایا اور اپنی غیر سنجیدہ طرزِ سیاست سے سیاسی استحکام کو کمزور کیا۔ گورنر ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق فیصل کریم کنڈی سے صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عباداللہ نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتِ حال، انتظامی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کا محور صوبے میں جاری سیاسی...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )عمران خان کئی ہفتے قبل ہی علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کافیصلہ کر چکے تھے لیکن علی امین سے ان کی آخری ملاقات میں حالات انتہا کو پہنچے جس میں انہوں نے علیمہ خان پر سنگین الزامات لگائے۔  ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 30ستمبر کو ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے عمران خان کے ساتھ ملاقات کرکے انہیں بتایا کہ تحریک انصاف گروپ بندی اور عمران خان کو مائنس کرنے میں علیمہ خان کا اہم کردار رہا ہے، علیمہ خان کو پارٹی چیئرپرسن بنانے کیلئے مہم چلائی جارہی ہے، علی امین گنڈا پور نے علیمہ خان پر الزام لگایا تھا کہ وہ ایم آئی کی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی فعال اور مربوط حکمتِ عملی کے نتیجے میں پاکستان میں زراعت، لائیوسٹاک اور بلیو اکانومی کے شعبوں میں نمایاں ترقی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، سمارٹ ایگریکلچر اور پائیدار سرمایہ کاری کے ذریعے ملکی معیشت کے یہ بنیادی ستون اب ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی زیر نگرانی شروع کیے گئے منصوبوں نے پاکستان کے زرعی منظرنامے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ “گرین پاکستان انیشیٹو” کے تحت جدید تحقیق، ڈیجیٹل مانیٹرنگ، اور سمارٹ زراعت کے نظام نے کاشتکاروں کو بہتر فیصلے کرنے، پانی کے مؤثر استعمال، اور فصلوں کی بروقت دیکھ بھال...
    اسپین کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کی خریدو فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے، جسے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف ایک تاریخی اور جرأت مندانہ اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے اس بل کے حق میں 178 ووٹ جبکہ مخالفت میں 169 ووٹ ڈالے گئے۔ منظوری کے بعد اب اسپین اسرائیل کو کسی بھی قسم کا دفاعی ساز و سامان، مصنوعات یا فوجی ٹیکنالوجی برآمد یا درآمد نہیں کرے گا۔ پارلیمنٹ نے اپنی قرارداد میں یورپی یونین اور اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں اور...
    فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا پاکستان کی بینائی سے محروم واحد سفارتکار خاتون صائمہ سلیم نے اقوام متحدہ میں بھارتی الزامات کے خلاف اپنا حق جواب دہی استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت اب عدم برداشت کےایک تھیٹرمیں تبدیل ہوچکی ہے، اس تھیٹر میں اسلاموفوبیا اور نفرت کو ادارہ جاتی شکل دے دی گئی ہے.انہوں نے کہا کہ میرا وفد بھارتی نمائندے کے بیان کے جواب میں اپنا حقِ جواب استعمال کر رہا ہے، پروپیگنڈا ظلم وستم کو نہیں چھپا سکتا، انکار سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا، میں ناقابلِ تردید حقائق پیش کرنا چاہتی ہوں، مقبوضہ جمو وکشمیر بھارت کا نام نہاد’اٹوٹ انگ‘ کبھی نہیں رہا، سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں اس حقیقت کی گواہ...
    اسلام آباد:اسلام آباد میں بدھ کو سعودی-پاک مشترکہ بزنس کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شہزادہ منصور بن محمد السعود کی قیادت میں سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد شریک ہوا۔ یہ اجلاس سعودی-پاک مشترکہ بزنس کونسل کے زیر اہتمام سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) اور وزارت تجارت کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔سعودی وفد میں معدنیات، توانائی، زراعت و لائیو سٹاک، تعمیرات، بنیادی ڈھانچے، سیاحت اور رئیل اسٹیٹ کے اہم شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ پاکستان کے نجی شعبے اور ممتاز کاروباری اداروں کے نمائندگان نے بھی اجلاس میں شرکت کی جس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ کے عزم...
    رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے مضبوط گروپس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے سہیل آفریدی کی نامزدگی تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔شیر افضل مروت نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آنکھیں بند کرکے بانی پی ٹی آئی کی بات مانتے ہیں اور پارٹی کے مضبوط گروپس یہ نام زدگی تبدیل کروانا چاہتے ہیں۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آپریشن پر علی امین گنڈا پور کی رائے بانی پی ٹی آئی کی خواہش سے مختلف تھی۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے جیل جانے کا الزام بھی علی امین پر لگایا گیا۔ جنید اکبر، اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے ساتھ علی امین کے اختلافات تھے اور آخر میں...
    کوئٹہ: پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق تمام کارروائیاں انٹیلی جنس ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔ مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر 140.65 کلوگرام میتھ، 1729.5 کلوگرام چرس، 25.6 کلوگرام بھنگ اور 1.5 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔ تمام منشیات قبضے میں لے کر متعلقہ اداروں کے ذریعے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 136.528 ملین امریکی ڈالر ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات سمیت ہر قسم...
    اقوام متحدہ کی تیسری کمیٹی کے عمومی مباحثے کے دوران بھارتی بیان پرپاکستانی مندوب صائمہ سلیم نےحقِ جواب استعمال کرتے ہوئے بھارت کو کرارا جواب دیا۔پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ میرا وفد بھارتی نمائندےکے بیان کے جواب میں اپنا حقِ جواب استعمال کر رہا ہے، پروپیگنڈا ظلم وستم کو نہیں چھپا سکتا، انکار سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔پاکستانی مندوب صائمہ سلیم کا کہنا تھا کہ ’میں ناقابلِ تردید حقائق پیش کرنا چاہتی ہوں، مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا نام نہاد"اٹوٹ انگ" کبھی نہیں رہا، سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں اس حقیقت کی گواہ ہیں کہ پاکستان نے کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خود ارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مچھ میں گزشتہ رات ایک خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ کان نمبر 172 پر دھاوا بول کر 3 مزدوروں کو اغوا کر لیا۔واقعے کے فوراً بعد علاقے میں سیکورٹی فورسز، لیویز اور پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔لیویز ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والے کان کنوں کی شناخت محبوب احمد، حبیب اللہ خان اور میر ہزار خان کے نام سے ہوئی ہے۔ حملہ آوروں کی تعداد ایک درجن سے زائد تھی جو جدید ہتھیاروں سے لیس تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور انتہائی منظم انداز میں کارروائی کر کے رات کے اندھیرے میں نامعلوم مقام کی...
    بلوچستان کی سیاست میں حالیہ دنوں پیدا ہونے والی اندرونی کشیدگی کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان معاملات بہتر ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ پارٹی کے صوبائی صدر اور سینیٹر سردار عمر گورگیج نے واضح کیا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک خاندان کی مانند ہے اور خاندانوں میں اختلافات وقتی نوعیت کے ہوتے ہیں، جو جلد ختم کر دیے جائیں گے۔ سینیٹر سردار عمر گورگیج نے کہا کہ وہ خود پارٹی کے تمام رہنماؤں کے درمیان موجود رنجشیں ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ان کے مطابق پارٹی میں اتحاد وقت کی ضرورت ہے تاکہ بلوچستان کے عوام کے مسائل بہتر انداز میں حل کیے جا سکیں۔ مزید پڑھیں: سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان کب تک، پی...
    راولپنڈی : انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاجی مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں، عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمہ پر فردِ جرم عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کی سماعت میں تھانہ صادق آباد کے مقدمے میں علیمہ خان پر فرد جرم عائد کی جانی تھی،  ان کے نمائندگان فیصل ملک اور حسنین سنبل نے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے اس پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ فیصل ملک اور حسنین سنبل کے وکالت نامے عدالت کے ریکارڈ پر موجود نہیں، اس لیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت کی ہدایت پر کیسکو نے گوادر میں پاور سسٹم اپ گریڈیشن کا عمل مکمل کر لیا۔ منصوبے کے تحت گوادر اور مکران ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بلا رکاوٹ فراہمی کیلیے جدید انفراسٹرکچر نصب کیا گیا۔ترجمان کیسکو کے مطابق اپ گریڈ سسٹم کے بعد گوادر کے متعدد فیڈرز کی بحالی مکمل ہو چکی ہے اور 40 سے 50 میگاواٹ بجلی کی مسلسل فراہمی ممکن ہو گئی ہے۔ٹرانسمیشن لائنوں اور گرڈ اسٹیشنوں پر شنٹ ری ایکٹرز، آٹو وولٹیج ریگولیٹرز اور پولی میران انسولیٹرز نصب کر دیے گئے ہیں۔ گوادر شہر میں 11 کے وی کوسٹ گارڈ اور جی ڈی اے فیڈرز کی مرمت اور بحالی بھی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ پسنی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (نمائندہ جسارت) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ایک خط لکھ کر حیدرآباد میں ڈینگی اور ملیریا کے تیزی سے پھیلنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور فوری طور پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔محمد سلیم میمن نے اپنے خط میں نشاندہی کی ہے کہ حیدرآباد کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں روزانہ سینکڑوں مریض ڈینگی اور ملیریا کے تشویشناک کیسز کے ساتھ رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ محلوں اور بستیوں میں بے شمار غیر رپورٹ شدہ کیسز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی قیمتی جانیں، بشمول بچوں کی جانیں، صرف بروقت تشخیص اور علاج نہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251009-08-9 کراچی (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر کول بلاک ون کے بجلی گھر پر 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، فیز تھری میں مزید 660 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت محکمہ توانائی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تھر کول اینڈ انرجی بورڈ (ٹی سی ای بی) 2008 میں قائم کی گئی تھی، تھر کول بلاک ون کے بجلی گھر پر 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹ سے 3000 مقامی افراد کو روزگار ملا ہے اور ماحول کی بہتری کے لیے 375000 درخت لگائے گئے ہیں۔وزیراعلی سندھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر بس تباہ ہو گئی،جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 30 سے 35 افراد پر مشتمل بس مروٹن سے گھومروئن کی جانب جارہی تھی کہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو کارروائیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔  انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    راولپنڈی: چیف پولیس آفیسر (سی پی او) سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ڈویژنل ایس پیز، ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر کی مجموعی سیکیورٹی اور سیاسی حالات کے تناظر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ سی پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی صورت میں کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بندش، ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ یا شہری معمولات میں خلل ہرگز برداشت نہیں ہوگا۔ سی پی او کا کہنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    پی ٹی آئی اپنے بانی کے جیل میں ہونے کی وجہ سے داخلی انتشار اور کشمکش کا شکار ہے ۔ پی ٹی آئی کی قیادت موجود مسائل سے نمٹنے میں ناکام نظر آتی ہے۔اول یا تو اس موجودہ قیادت کے پاس یہ صلاحیت اور قابلیت ہی نہیں ہے کہ وہ پارٹی اور بانی کو موجودہ مشکلات سے نکال سکیں ۔دوئم ،کیونکہ پارٹی پر کنٹرول بانی کا ہے اور وہی فیصلے کرکے موجودہ قیادت کے لیے مسائل پیدا کررہے ہیں ۔ سوئم، پارٹی کی موجودہ لیڈر شپ کیونکہ سیاسی طور پر تقسیم ہے اور ایک دوسرے کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں تو یہ ٹکراؤ مسائل پیدا کرنے کا سبب بن رہا ہے۔چہارم، بانی پی ٹی آئی اور ان کا...
    اسپین کی پارلیمنٹ نے وزیرِاعظم پیڈرو سانچیز کی جانب سے پیش کردہ اُس فرمان کی توثیق کر دی ہے جس کے تحت اسرائیل پر اسلحہ کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی کو قانون کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد، وزیرِاعظم پیڈرو سانچیز کے بقول غزہ میں جاری نسل کشی کو ختم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپین نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دے دی پارلیمنٹ میں 178 ارکان نے اس اقدام کے حق میں اور 169 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ بائیں بازو کی جماعت پوڈیموس کے 4 اراکین کی حمایت نے حکومت کو معمولی اکثریت سے کامیابی دلائی، حالانکہ اس جماعت نے پہلے اس فرمان پر تنقید کی تھی کہ یہ...
    شیر افضل مروت—فائل فوٹو رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کے بعد ہی آئیڈیا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے دن گنے جا چکے ہیں۔ ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے جیل جانے کا الزام بھی علی امین پر لگایا گیا۔شیرافضل مروت نے کہا کہ جنید اکبر اور دیگر اکابرین کے ساتھ بھی علی امین کی ٹسل تھی، آپریشن پر بانیٔ پی ٹی آئی کی جو خواہش تھی وہ علی امین گنڈاپور کی نہیں تھی۔ وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور مستعفی ہوگئےعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: چیئرمین:تحریک انصاف  ( پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے سے مکمل لا علمی کا اظہار کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ انہیں وزیراعلیٰ کو ہٹانے کے کسی فیصلے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی، مجھے ابھی تک اس نوعیت کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی، مجھ سے منسوب بیان بھی غلط ہے۔دوسری جانب پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،  ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان جاری سیاسی کشمکش اپنے انجام کے قریب پہنچ چکی ہے، جس کے نتیجے میں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی خواہش کے مطابق علی امین کو استعفیٰ دینےکی ہدایت کی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایات مجھے موصول ہو چکی ہیں، علی امین نے کہا وہ مجھے استعفیٰ پیش کرنا چاہتے ہیں، میری علی امین گنڈاپور سے ملاقات ہوئی تھی، وزیراعلیٰ کو استعفیٰ گورنر کو بھیجنا ہوتا ہے۔تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ سے استعفیٰ لینے کا مجاز نہیں، علی امین کل سمری کے ذریعے گورنر کو اپنا استعفیٰ بھجوائیں گے، کےپی میں جو بھی حکومت بنے گی سب سپورٹ کریں گے، تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں،علی امین گنڈاپور نےکہا وہ بانی پی ٹی آئی کےاعتماد...
    وزیراعظم شہباز شریف پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سیاسی کشیدگی ختم کروانے کیلیے متحرک ہوگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان کئی روز سے جاری سیاسی کشیدگی میں کمی کیلیے وزیراعظم وطن واپس آنے کے بعد متحرک ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نے دونوں جماعتوں کے درمیان کشیدگی ختم کروانے کیلیے اعلیٰ سطح کا وفد تشکیل دے دیا، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اعظم نظیر تارڑ،رانا ثناء اللہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق شامل ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی وفد اسلام آباد سے کراچی پہنچا جس کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کیلیے نواب شاہ روانہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حکومتی وفد کی جانب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  کی جانب سے نامزد کردہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نہیں بنایا جائے گا اور پی ٹی آئی خود ان کا نام تبدیل کرے گی۔میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ ان کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حوالے سے پی ٹی آئی کے اندر شدید اختلافات پائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ذرائع نے بتایا ہے کہ  سہیل آفریدی وزیراعلیٰ نہیں بنیں گے، پی ٹی آئی کل تک وزیراعلیٰ کے لیے نیا نام فائنل کرے گی جبکہ اپوزیشن بھی اپنا امیدوار سامنے لانے پر غور کر رہی ہے۔ندیم افضل...
    سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیراعلی نہیں بن سکیں گے، ندیم افضل چن کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما ندیم افضل چن نے دعوی کیا ہے کہ ان کی معلومات کے مطابق سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی نہیں بنیں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اپنا نمائندہ ضرور پیش کرے گی اور کوئی سرپرائز بھی ممکن ہے، کیونکہ آنے والے دو دن خیبرپختونخوا کے سیاسی منظرنامے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے اور جمعرات...