2025-07-27@00:30:13 GMT
تلاش کی گنتی: 9211
«ایم 23 کی»:
(نئی خبر)
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی پروڈکشن شروع کر دی جو سال 2026 میں ڈیبیو کرنے کیلیے تیار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون ایپل کی اسمارٹ فون کی دنیا میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔ جنوبی کوریائی کمپنی سام سنگ ڈسپلے کو ایپل کے آنے والے فولڈ ایبل آئی فون کیلیے پینلز بنانے کا کام سونپا گیا ہے۔ اگرچہ ایپل اور سام سنگ دونوں کمپنیاں اسمارٹ فون کی دنیا میں ایک دوسرے کی حریف ہیں لیکن اس معاملے میں دونوں کا ایک ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کافی حیران کن ہے۔ سام سنگ کو OLED اور فولڈ ایبل ڈسپلے ٹکنالوجی میں عالمی رہنما کے طور پر جانا...
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہر پاکستانی کے لیے اثاثہ ہے، سیکیورٹی سمیت دوطرفہ تعاون کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی دورۂ متحدہ عرب امارات کے دوران یو اے ای کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ داخلہ سے ملاقات ہوئی۔اماراتی وزارتِ داخلہ آمد پر محسن نقوی کا پُرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ محسن نقوی کا یو اے ای کی وزارتِ داخلہ کے اعلیٰ حکام سے تعارف بھی کروایا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی شہریوں کو درپیش یو اے ای ویزا کے ایشوز، سیکیورٹی تعاون، انسدادِ منشیات وسمگلنگ، غیر قانونی امیگریشن...
سپریم کورٹ کا پی ٹی سی ایل پنشنرز کے حق میں فیصلہ ، 90 دن میں ادائیگی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا دیا، تین رکنی بنچ نے 200 سے زائد اپیلوں پر تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابقہ ملازمین کو پنشن کا حقدار قرار دے دیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین خان نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دیا جبکہ جسٹس عائشہ ملک نے اختلافی نوٹ لکھا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین کو پینشن کا مکمل حقدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادارے...
اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کی ابوظہبی میں یو اے ای کے نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان سے ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ یو اے ای وزارت داخلہ آمد پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا یو اے ای کی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام سے تعارف کروایا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی شہریوں کو درپیش یو اے ای ویزا کے ایشو پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سیکیورٹی تعاون، انسداد منشیات، انسداد اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے اشتراک کار بڑھانے اور ٹیکنالوجی کے تبادلے پر گفتگو...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی 2025)نجی ایئرلائن کے عملے کی غفلت،لاہور سے کراچی جانے والے مسافر کو جدہ پہنچا دیا گیا، مسافر بھی پریشان اور جہاز کا عملہ بھی مشکلات کا شکار ہوا تاہم مسافر کی واپسی اور شکایت کرنے پر پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی، لاہور ایئرپورٹ منیجر نے نجی ایئرلائن کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ایئرپورٹ منیجر نے کہا کہ کراچی کے مسافرکا جدہ پہنچ جانا مذکورہ ایئرلائن کی غفلت اور لاپروائی ہے۔ اتھارٹی کو نجی ایئرلائن کے خلاف کارروائی کی درخواست کردی ہے۔مسافر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈومیسٹک ایئرلائن کی جگہ 2 طیارے لگے ہوئے تھے۔ طیارے میں سوار ہونے کے بعد ایئرہوسٹس کو ٹکٹ بھی دکھائی تھی۔(جاری...
دبئی: دبئی کی معروف ایئرلائن Emirates Airline اور Dubai Duty Free نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی کی سہولت متعارف کرانے جا رہے ہیں۔ اس فیصلے کا مقصد نوجوان اور ٹیکنالوجی سے وابستہ صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنا ہے جو ڈیجیٹل کرنسی کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہ پیش رفت Emirates اور Crypto.com کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے (MoU) کے تحت ہوئی، جس پر HH شیخ احمد بن سعید آل مکتوم کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کے مطابق صارفین آئندہ سال سے فلائٹس اور ڈیوٹی فری خریداری کیلئے بٹ کوائن، ایتھریئم اور دیگر کرپٹو کرنسیز سے ادائیگی کر سکیں گے۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب...
ویب ڈیسک :پاکستانیوں کے ویزا مسائل حل ہونے کا امکان، وزیر داخلہ محسن نقوی کی دورہ متحدہ عرب امارات میں نائب وزیراعظم یواے ای شیخ سیف بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی۔ وفاقی وزیر محسن نقوی کی یو اے ای وزارت داخلہ آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، نائب وزیراعظم یواے ای شیخ سیف بن زاید النہیان نے محسن نقوی کا استقبال کیا۔ ملاقات میں پاکستانیوں کو درپیش یو اے ای ویزا کے ایشو پر تبادلہ خیال کیاگیا اور اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ حفیظ سنٹر لاہور میں...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک کے مختلف شہروں میں آج سے 17 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے تیسرے اسپیل کا الرٹ جاری کرتے ہوئے 11 سے 17 جولائی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اوربارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین،گوجرانولہ، حافظ آباد اور وزیرآبادمیں بارشیں متوقع ہیں جب کہ لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال اور جھنگ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ کرم میں مسافر گاڑی کھائی میں گر گئی، 7افراد جاں بحق اس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر...
نجی ایئرلائن ایئرسیال کی ایک حیران کن غفلت نے ایک عام مسافر کو اُس کی منزل کراچی کے بجائے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچا دیا۔ یہ واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب لاہور سے کراچی جانے والے ایک مسافر نے فلائٹ میں 2 گھنٹے بیٹھنے کے بعد سوال کیا کہ ’ہم کراچی کب پہنچیں گے؟‘ جس پر پورا عملہ پریشان ہو گیا۔ متاثرہ مسافر کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر 2 طیارے کھڑے تھے، اور اسے ایئرسیال کے عملے نے جدہ جانے والی پرواز میں سوار کروا دیا۔ میں نے ٹکٹ ایئرہوسٹس کو بھی دکھایا، مگر کسی نے نہیں بتایا کہ میں غلط فلائٹ پر سوار ہوں۔ میرے پاس نہ پاسپورٹ تھا اور نہ ویزہ، پھر بھی...
بھائی اور بہنوئی ایس ایس پی ساؤتھ کے دفتر پہنچے،لاش کی حوالگیکیلئے قانونی کارروائی جاری ورثا میت لاہور لے جانا چاہتے ہیں، انہوں نے کسی شک و شبہے کا اظہار نہیں کیا، مہزور علی کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فلیٹ سے ملنے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش لینے کیلیے بھائی اور دیگر رشتہ دار کراچی پہنچ گئے۔حمیرا اصغر کے بھائی اور بہنوئی لاش لینے کے لیے ایس ایس پی ساؤتھ کے دفتر پہنچے جہاں لاش کی حوالگی کے لیے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ورثا میت لاہور لے جانا چاہتے ہیں، انہوں نے فوری کسی شک و شبہے کا اظہار نہیں کیا۔ایس ایس پی...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں ای کامرس کو مزید فروغ دینے کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے اور ای کامرس پلیٹ-فارمز پر مصنوعات فروخت کرنے والے پاکستانی کاروباروں کی تعداد میں مزید اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ شہباز شریف سے بین الاقوامی ای کامرس کمپنی علی بابا گروپ کی انٹرنیشنل مارکیٹس کے صدر جیمز ڈونگ کی قیادت میں6 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ملک میں ای کامرس کو مزید فروغ دینے کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ علی بابا گروپ جیسے ای کامرس پلیٹ-فارمز پر اس وقت تین لاکھ...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ اے این پی رہنما مولانا خان زیب ’امن پاسون جرگے‘ کے سلسلے میں علاقے میں کمپین چلا رہے تھے کہ شنڈنی موڑ کے مقام پر انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے باجوڑ فائرنگ واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس میں جاں بحق ہونے والے...

نیشنل ٹریفک کمیشن کی ہنگامی بنیاد پر تنظیم نو کی ہدایت،پی این ایس سی کو عالمی معیار کی کمپنی بنانے کیلیے جامع پلان طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن +اے پی پی ) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان نیشنل شپکنگ کارپوریشن(PNSC) کو بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کے لیے جامع منصوبہ طلب کرلیا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیمِ نو، اصلاحات، کارکردگی کے جائزے اور اسے بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کے شپنگ شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے، انہوں نے ہدایت دی کہ شپنگ شعبے میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے جامع پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے۔علاوہ ازیں وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے...
اسلام آباد: اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم نے سیکیورٹی انسپکشن کا عمل مکمل کرلیا۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق برطانوی ٹرانسپورٹ کی تین رکنی ٹیم نے 3 روزہ ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکشن کی اور اس کے لیے ٹیم 8 جولائی کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ انسپکشن کا مقصد بین الاقوامی معیار پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا تھااور اے ایس ایف نے انسپکشن کے دوران تمام اقدامات یقینی بنائے۔ ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر سیکیورٹی انسپکشن کے حوالے سے افتتاحی اجلاس میں چیف سیکیورٹی افسر اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے، ڈی ایف ٹی ٹیم نے سیکیورٹی ڈیپلائمنٹ، اسکریننگ اور داخلی کنٹرول...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوادر (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی ضیا مندوخیل سے گوادر پریس کلب کے وفد کی ملاقات ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضیا مندوخیل سے گوادر پریس کلب کے ایک نمائندہ وفد جس کی قیادت صدر اسماعیل عمر ، نائب صدر بشیر قاسم ، جوائنٹ سیکرٹری جاوید احمد ، سینئر صحافی عبیداللہ اور اختر ملنگ کررہے تھے نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد نے گوادر میں منشیات کی روک تھام اور وائن اسٹورز پر شراب کی فروخت اور کنٹرول کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے کم عمر لڑکوں کو شراب کی فروخت پر مکمل پابندی اور علاقے میں منشیات کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ عالمی سطح پر قائم 22 کمپنیوں پر ایرانی تیل کی فروخت میں مدد کرنے پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ پابندی شدہ کمپنیاں ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ میں قائم ہیں۔محکمے نے کہاکہ تیل کی فروخت سے ایران کی طاقتور ترین نیم فوجی تنظیم پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کو مالی فائدہ ہوتا ہے۔ امریکا نے القدس فورس کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہوا ہے۔ محکمہ خزانہ نے کہاکہ القدس فورس ایران سے باہر ایسی کمپنیوں کا استعمال کرتی ہے جو بظاہر کاروبار لیکن درپردہ ایران کے لیے کام کرتی ہیں۔ یہ کمپنیاں امریکی پابندیوں سے بچنے کے لیے ایرانی تیل کی فروخت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (کامرس ڈیسک) تاجر رہنماؤں نے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مالم جبہ میں پرتعیش کانفرنس کے انعقاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ناقابل قبول بے حسی پر مبنی اور قومی وسائل کا زیاں قرار دیا ہے۔ایس ای سی پی نے گزشتہ ماہ مالم جبہ کے سیاحتی مقام پر رجسٹرار کانفرنس منعقد کی جس پر تقریباً 80 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔ کاروباری برادری کے رہنماؤں نے اقدام کو کاروباری طبقے کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب پورا ملک مالی دباؤ میں پسا ہوا ہو، جب ٹیکسوں، توانائی کی قیمتوں، کاروباری فیسوں، ریگولیٹری بوجھ اور مہنگائی سے عوام پریشان ہوں، ایسے وقت میں ایک ریگولیٹری ادارے کا یہ شاہانہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ:حماد حسین)ثانوی تعلیمی بورڈ کے کئی افسران و ملازمین کی ترقیاں 7ماہ گزرنے کے باوجود نہ ہوسکیں۔محکمہ بورڈ اینڈ یونیورسٹیز کے عدم دلچسپی سے بورڈ اجلاس کے منٹس منظوری کی منتظر ہے۔سابق اور موجودہ چیئرمین کی کئی کوششیں بھی رائیگاں گئی۔ ذرائع کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کے بورڈ اجلاس نمبر364 جوکہ 15نومبر2024کو ہواتھا جس کی صدارت چیئرمین بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن ڈاکٹر شرف علی شاہ نے کی جبکہ دیگر ممبران میں چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حیدرآباد پروفیسر ڈاکٹر احمد علی بروہی، چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن شہید بے نظیر آباد ڈاکٹر محمد فاروق حسن،چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سکھر رفیق احمد پلھ، چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری لاڑکانہ سکندر...
لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے نجی ائیرلائن کی پرواز میں کراچی کے لیے سوار ہونے والے مسافر کے ساتھ عملے کی غفلت کی وجہ سے انوکھا واقعہ پیش آیا اور انہیں سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچایا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والے مسافر کو جدہ پہنچا دیا، مسافر بھی پریشان اور جہاز کا عملہ بھی مشکلات کا شکار ہوا تاہم مسافر کی واپسی اور شکایت کرنے پر پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی۔ پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق تین چار روز قبل ملک ذیشان نامی شہری نے لاہور سے کراچی کے لیے ٹکٹ لیا مگر کراچی کے بجائے جدہ پہنچ گیا، مسافر...
ویب ڈیسک : کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فلیٹ سے ملنے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش لینے کےلیے بھائی اور دیگر رشتہ دار کراچی پہنچ گئے۔ حمیرا اصغر کے بھائی اور بہنوئی لاش لینے کے لیے ایس ایس پی ساؤتھ کے دفتر پہنچے جہاں لاش کی حوالگی کے لیے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ورثا میت لاہور لے جانا چاہتے ہیں، انہوں نے فوری کسی شک و شبہے کا اظہار نہیں کیا۔ایس ایس پی ساوتھ نے مزید بتایا کہ اکتوبر 2024 کے بعد سے حمیرا اصغرسے رابطے منقطع تھے۔ تنہائی کی دلدل،ذمہ دار کون ؟ انہوں نے مزید بتایا کہ جس عمارت...
جولائی 2024ء تا جون 2025ء میں ایران سے درآمدات ایک ارب 22 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اسرائیل جنگ کے باوجود جون میں پاکستان کی ایران سے درآمدات جاری رہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی ایران سے درآمدات میں 18 فیصد کا اضافہ ہوا۔ وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جون میں پاکستان کی ایران سے درآمدات 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال ایران سے درآمدات میں 18 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی 2024ء تا جون 2025ء میں ایران سے درآمدات ایک ارب 22 کروڑ 20...
مقررین نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ سردار اختر جان مینگل اور انکے خاندان کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائیاں بند کی جائیں۔ بلوچ خواتین کو رہا کیا جائے اور بارڈر کو عوام کیلئے فوری طور پر کھولا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کوئٹہ میں بارڈرز کی بندش، خواتین کی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور بی این پی رہنماؤں پر جعلی مقدمات کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج میں مرکزی کابینہ، سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین، مختلف یونٹس کے عہدیداران، کارکنان، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرین نے جبری گمشدگیوں، بارڈر بندش اور خواتین کی گرفتاری کے خلاف نعروں پر مشتمل پلے کارڈز...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے کھوکھرا پار سے 13 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے گلا گھونٹ کر مارنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کورنگی کا کہنا ہے کہ کھوکھرا پار مسلم آباد میں 13 سال کی لڑکی کی لاش ملی ہے، لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کا کہنا ہے کہ لڑکی کے گلے پر نشان ہے، خدشہ ہے کہ گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا، شبہے کی بنیاد پر 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے، لڑکی کے والدین سے رابطہ ہوا ہے، معلومات حاصل...
اپنے ایک ٹویٹ میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر دنیا نے واقعی Srebrenica کے المیے سے سبق سیکھا ہوتا تو آج ہم مسلمانوں کے خلاف غزہ میں ایک اور نسل کشی نہ دیکھ رہے ہوتے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی"نے آج جمعرات کو سریبرینیکا میں ہونے والی نسل کشی کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر کہا کہ اگر دنیا نے واقعی سریبرینیکا کے سانحے سے سبق سیکھا ہوتا تو آج ہم غزہ میں مسلمانوں کے خلاف ایک اور نسل کشی نہ دیکھ رہے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اقوام متحدہ نے 11 جولائی کو Srebrenica میں ہونے والی نسل کشی کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ دن...
کراچی: ماڈل و اداکارہ حمیرہ اصغر علی کی لاش گھر سے برآمد ہونے کے واقعہ سے متعلق کراچی کے شہری شاہ زیب سہیل نے واقعے کا مقدمہ درج کروانے کے لیے درخواست ماتحت عدالت میں دائر کردی۔ درخواست میں ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ حمیرہ اصغر علی کی موت طبعی نہیں بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے، پولیس نے بھی واقعے کو تشویش ناک بتایا ہے، اس واقعہ کی وجہ سے عام لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے، حمیرہ اصغر علی ایک بااثر خاتون تھی وقوعہ کی ویڈیو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے انہیں قتل کیا گیا ہو۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کے...
سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے باجوڑ کے علاقے شنڈئی موڑ کے قریب فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی گئی ہے۔محسن نقوی نے اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا مولانا خان زیب کی شہادت پر اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان اور سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔ اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت ؛اداکارہ سونیا حسین نے...

جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کی ہدایت پر این آئی آر سی کورٹس ویڈیو لنک سے منسلک، لاکھوں روپے کی بچت
جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی—فائل فوٹو صنعتی تنازعات کے حل کے لیے ملک کے 7 شہروں میں قائم این آئی آر سی کورٹس کو ویڈیو لنک سے منسلک کر دیا گیا۔چیئرمین این آئی آر سی جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کی ہدایت پر تمام عدالتوں میں ویڈیو لنک کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ویڈیو لنک کی سہولت کے باعث ججز کے ٹی اے ڈی اے کی مد میں بننے والے لاکھوں روپے بچا لیے گئے، اس رقم کو اسٹاف کے جوڈیشل الاؤنس میں شامل کیا جائے گا۔ قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے این آئی آر سی کی تمام کورٹس میں زیرِ التواء کیسز جلد نمٹانے اور عدالتوں کو ویڈیو لنک سے...
نواز شریف—فائل فوٹو گورنمنٹ اسپتال سملی مری کارڈیک وارڈ کا نام مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس ضمن میں ایم ایس سملی مری اسپتال ڈاکٹر قیصر عباسی نے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا۔اسپتال کے ایم ایس نے یہ لیٹر ڈپٹی کمشنر مری آفس کی ہدایت پر لکھا ہے۔ یہ بھی پڑھیے کے پی حکومت کا نواز شریف کڈنی اسپتال سوات کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ ڈی سی آفس کے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مری کے حالیہ دورے کی روشنی میں یہ ہدایت دی گئی ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر...
پاکستان سپر لیگ 10 کی چیمپئن لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ایک اچھے کرکٹر ہیں، انہوں نے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے اپنی اہلیت تسلیم کرائی ہے۔ اپنی طرز کے بہترین کرکٹر کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونا چاہیے۔ این ای ڈی یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا عاطف کا کہنا تھا کہ بلا شبہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ انہوں نے گزشتہ تین برسوں کے دوران چار ٹرافیاں جیتی ہیں، بطور کپتان ان کی فتوحات سب کے سامنے ہیں۔ شاہین آفریدی کو قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے۔ کھیل لوگوں کو جوڑنے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ تعلیم یافتہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنایا جا رہا ہے اور ان کی شرکت قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پاکستان کی نان فارمل ایجوکیشن رپورٹ 2023-24 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تھے۔تقریب کے دوران، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے باضابطہ طور پر رپورٹ کا اجرا کیا اور اسے نان فارمل ایجوکیشن کے شعبے میں پالیسی سازی اور ڈیٹابیس کی تیاری کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔وفاقی سیکریٹری تعلیم، ندیم محبوب نے بھی تقریب میں شرکت...

وزیراعظم نے پاکستان نیشنل شپکنگ کارپوریشن کو بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کیلئے جامع منصوبہ طلب کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان نیشنل شپکنگ کارپوریشن (PNSC) کو بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کیلئے جامع منصوبہ طلب کرلیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیمِ نو، اصلاحات، کارکردگی کے جائزے اور اسے بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے پر اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کے شپنگ شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ شپنگ شعبے میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے جامع پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہاکہ بحری جہازوں کی تعداد میں اضافے اور پاکستان میں کارگو کی آمدو رفت کیلئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما ششی تھرور نے کہا کہ ایمرجنسی کو بھارت کی تاریخ کے صرف ایک سیاہ باب کے طور پر یاد نہیں کیا جانا چاہیے، بلکہ اس کے سبق کو پوری طرح سمجھنا چاہیے۔جمعرات کو ملیالم روزنامہ دیپیکا میں ایمرجنسی پر شائع ہونے والے ایک مضمون میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن نے 25 جون سنہ 1975 اور 21 مارچ سنہ 1977 کے بیچ اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی طرف سے اعلان کردہ ایمرجنسی کے ‘سیاہ دور’ کو یاد کیا۔اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ نظم و ضبط اور نظام کے لیے کی جانے والی کوششیں اکثر ظلم کے ایسے کاموں میں بدل جاتی ہیں جن کا کوئی جواز نہیں...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں قطری کوہ پیما شیخہ اسماء الثانی سے ملاقات میں ان کا خیرمقدم کیا اور انہیں حال ہی میں نانگا پربت کو کامیابی سے سر کرنے والی خلیج اور قطر کی پہلی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے کیلئے شیخہ عاصمہ کی غیر معمولی ہمت اور عزم کو سراہا۔ وزیرِ اعظم نے ایڈونچر اور کوہ پیمائی کے ذریعے دنیا بھر کی خواتین بالخصوص نوجوانوں کو با اختیار بنانے کی آگاہی کو فروغ دینے کے حوالے سے ان کی تعریف کی۔ خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرقِ گلاب سے غسل دینے کی روح پرور...

قطری کوہ پیما شیخہ اسما پاکستان کے ’پہاڑوں اور سیاحت‘ کی برانڈ ایمبسیڈر مقرر، وزیراعظم نے اعلان کردیا
وزیراعظم نے نانگا پربت سرکرنے والی قطری شہزادی شیخہ اسما کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبسیڈر مقرر کردیا ہے، اس بات کا اعلان وزیراعظم نے قطری شہزادی شیخہ اسما سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف سے نانگا پربت سر کرنے والی قطری شہزادی شیخہ اسما آل ثانی نے ملاقات کی ہے، وزیراعظم نے شیخہ اسما کو پاکستان کے خطرناک ترین پہاڑ نانگا پربت کو کامیابی سے سر کرنے پر مبارکباد دی اور انہیں پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں: قطری شہزادی شیخہ اسما الثانی نے نانگا پربت سرکرلی، وزیراعظم کی مبارکباد وزیرِاعظم نے شیخہ اسما کی غیر معمولی جرأت، استقامت اور عزم کو...
اپنے ایک ٹویٹ میں انٹونیو کاسٹا کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی واحد غیر جانبدار ادارہ ہے جو ایران کے جوہری پروگرام کی پُرامن نوعیت کی تصدیق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ کے ذریعے یورپی کونسل کے صدر "انٹونیو کاسٹا" نے IAEA کے ڈائریکٹر جنرل "رافائل گروسی" کے ساتھ اپنی ملاقات کی خبر دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں بہت مفید تبادلہ خیال ہوا۔ ایران کے معاملے میں یورپی یونین، IAEA کے کردار کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات کو مزید دُہراتے ہوئے کہا کہ ایران کو ہرگز ایٹم بم بنانے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی...
باجوڑ(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اے این پی رہنما مولانا خان زیب ’امن پاسون جرگے‘ کے سلسلے میں علاقے میں مہم چلا رہے تھے کہ شنڈئی موڑ کے مقام پر انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں باجوڑ میں بدامنی، بم دھماکوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تناظر میں شہر کی مختلف سیاسی و...

وزیراعظم کی پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو بین الاقوامی معیار کی کمپنی بنانے کیلئے جامع منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کو بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کیلئے جامع منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز رانی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع صلاحیت موجود ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیمِ نو، اصلاحات، کارکردگی کے جائزے اور اسے بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، جنید انور چوہدری اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,200 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 54 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا ۔(جاری ہے) آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,200 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 54 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,744 روپے اضافے کے بعد 301,354 روپے سے بڑھ کر 304,098 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 276,251 روپے سے بڑھ کر 278,766 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا...
امریکا کی معروف چپ ڈیزائنر کمپنی اینویڈیا (Nvidia) نے 4 کھرب ڈالرز کی مارکیٹ ویلیو حاصل کرکے یہ سنگ میل عبور کرنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ بدھ کے روز کمپنی کے حصص میں 2.5 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد اسٹاک کی قیمت 164 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: مصنوعی ذہانت کی چپ بنانے والی کمپنی اینویڈیا کی فروخت دگنی سے بھی زائد اینویڈیا نے جون 2023 میں پہلی بار ایک کھرب ڈالر کی مالیت حاصل کی تھی، اور صرف ایک سال کے اندر اس نے اپنی قدر 3 گنا بڑھا لی جو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) کی جانب سے وی پی این فراہم کرنے والے اداروں کی رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، جس کے تحت اب تک 8 سروس فراہم کرنے والے اداروں کو رجسٹر کیا جا چکا ہے، 4 اداروں کو آپریشنز شروع کرنے کی باضابطہ اجازت بھی دے دی گئی ہے۔پی ٹی اے کے مطابق، اتھارٹی کو اب تک وی پی این سروس فراہم کرنے والے 9 اداروں کی رجسٹریشن کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں تاہم رجسٹریشن کے عمل کو سست قرار دینا درست نہیں ہوگا کیونکہ یہ عمل موجودہ پالیسی ہدایات کے مطابق جاری ہے۔اتھارٹی کے مطابق وی پی این فراہم کنندگان...
لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ کھیلوں کی معروف ویب سائٹ ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ سب میری کارکردگی پر منحصر ہے، اگر اچھا پرفارم کیا تو ٹیم مینجمنٹ ضرور موقع دے گی، میرے لیے پاکستان کی نمائندگی اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ 110 فیصد کارکردگی کی کوشش کرتا ہوں، جس کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ ملک اور مداحوں کے لیے کچھ کر سکوں۔ حسن علی نے کہا کہ 18 اگست 2016 کو انٹرنیشنل ڈیبیو کے بعد میں نے اب تک 9 سالہ کیریئر میں کئی نشیب و...
مدینہ منورہ !! (نمائندہ نوائے وقت) حج آپریشن 2025 مکمل، قومی ائیر لائن کی آخری حج پرواز نمبر PK7094 آج 10 جولائی 441 حجاج کرام کو 12 بجکر 30 منٹ پر مدینہ منورہ سے لیکر اسلام آباد روانہ ہوئی جو شام 7 بجے پہنچے گی۔ اسکے ساتھ خوش اسلوبی سے حج آپریشن 2025 کا اختتام ہوا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور و حج سردار محمد یوسف، ڈی جی حج عبدالوھاب سومرو ،ڈائریکڑ ضیا الرحمن پاکستان حج مشن مدینہ۔ سٹاف اور تمام معاونین و خادمین جنہوں نے کامیاب حج انتظامات اور احسن طریقہ سے تمام انتظام کی مکمل تکمیل پر صدر مسلم لیگ ن جاوید اقبال بٹ کی طرف سے مبارک باد ۔
پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے دائر درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس صاحبزداہ اسداللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے استفسار کیا کہ نیب کا جواب آیا ہے؟ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب محمد علی نے کہا کہ جی ہم نے جواب جمع کیا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اعظم سواتی کو ائیرپورٹ پر بیرونی ملک جانے سے روک دیا گیا، کہا گیا کہ اعظم سواتی کے خلاف نیب میں انکوائری چل رہی...
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان نیشنل شپکنگ کارپوریشن (PNSC) کو بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کیلئے جامع منصوبہ طلب کرلیا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیمِ نو، اصلاحات، کارکردگی کے جائزے اور اسے بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کے شپنگ شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے، انہوں نے ہدایت دی کہ شپنگ شعبے میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے جامع پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ بحری جہازوں کی تعداد میں اضافے اور پاکستان میں کارگو کی آمدو رفت کیلئے مسابقتی بنیادوں پر...
اینکر عائشہ جہانزیب کے متعلق نامناسب گفتگو کرنے کیخلاف کیس کی سماعت میں عدالت نے گرفتار ملزم حسیب سجاد کی ضمانت خارج کردی۔ ضلع کچہری لاہور میں معروف اینکر عائشہ جہانزیب کے متعلق نامناسب گفتگو کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نعیم وٹو نے مقدمے پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے زین علی قریشی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ عدالت نے گرفتار ملزم حسیب سجاد کی ضمانت خارج کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نعیم وٹو نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم تفتیش میں قصور وار پایا گیا ہے، ملزم کو ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم کا مدعیہ سے متعلق نامناسب...

حکومت معیشت کو مستحکم اور پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے جامع اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات کا عالمی یوم آبادی کی تقریب سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ایسے اہم شعبوں میں اصلاحات متعارف کروا رہی ہے جن میں ٹیکس اصلاحات، توانائی کا استحکام، ریاستی اداروں کی تنظیم نو اور نجکاری شامل ہیں تاکہ معیشت کو مستحکم اور پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کووزارت قومی صحت خدمات، ضوابط و ہم آہنگی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ عالمی یوم آبادی کی ایک اعلیٰ سطحی قومی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن...
اداکارہ اور ماڈل کی نہایت بری حالت میں لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے ملی جہاں وہ 7 برسوں سے کرائے پر اکیلے رہ رہی تھیں۔ ایس ایس پی سائوتھ مہزورعلی نے اب تک ہونے والی تحقیقات کی روشنی میں امکان ظاہر کیا ہے کہ حمیرا اصغر کی لاش ممکنہ طور پر 6 ماہ سے زائد پرانی لگتی ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے کہا کہ حتمی طور پر حقائق تو میڈیکل رپورٹ میں سامنے آئیں گے لیکن فلیٹ سے ملنے والے کھانے پینے کے سامان پر ایکسپائری تاریخ 2024 ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ فون ریکارڈ میں بھی آخری میسج ستمبر 2024 کے ہیں جو ایک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے ہیں۔ ایس ایس سائوتھ مہزور علی نے مزید بتایا کہ فلیٹ کے مالک سے...
لاہور میں تقریباً 8 گھنٹے تک جاری رہنے والی موسلا دھار بارش نے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا، واسا کے مطابق شہر بھر میں اوسطاً 144 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو حالیہ برسوں میں ایک تاریخی مون سون اسپیل قرار دیا جا رہا ہے۔ واسا کے مطابق سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 182 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ پانی والا تالاب میں 175، فرخ آباد میں 155، لکشمی چوک میں 143، قرطبہ چوک میں 151، اور گلشن راوی میں 128 ملی میٹر بارش ہوئی۔ دیگر مقامات میں جیل روڈ پر 124 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 84.5 ملی میٹر، ہیڈ آفس گلبرگ 153، اپر مال 135، مغل پورہ 134، تاجپورہ 140، چوک ناخدا 133، اقبال...
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کشمیری طلبہ نے اپنے روایتی انداز میں ڈی جی آئی ایس پی آر کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ سوال و جواب کی خصوصی نشست منعقد ہوئی۔طلبہ نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم کشمیر ہر حال میں لے کر رہیں گے۔
متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ایئرعربیہ کو پاکستان میں اپنی پروازوں کا دائرہ مزید وسیع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ایئرعربیہ کو سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 7 پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی جبکہ فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز 17 جولائی 2025 سے کیا جائے گا۔علاوہ ازیں، ایئرعربیہ کو ملتان اور فیصل آباد کے لیے بھی ہفتہ وار 5، 5 پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ یہ اجازت حکومت پاکستان کی منظوری کے بعد دی گئی ۔
الجزیرہ کیساتھ انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ موجودہ فتنہ الخوارج درحقیقت اسی گمراہ عقیدے کا تسلسل ہے، جو صدیوں سے مسلمانوں کو اپنے نظریاتی انحراف کی بنیاد پر قتل کرتا چلا آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے معروف بین الاقوامی نشریاتی ادارے الجزیرہ ٹی وی کو ایک خصوصی انٹرویو میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی، فتنہ الخوارج، اور پاکستان کی ایٹمی صلاحیت سے متعلق پاکستان کا دوٹوک مؤقف پیش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو بھارت نے ایک پالیسی کے طور پر پاکستان کے خلاف اپنایا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے یہ مذموم عزائم پاکستان...
ویب ڈیسک :متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ایئرعربیہ کو پاکستان میں اپنی پروازوں کا دائرہ مزید وسیع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق ایئرعربیہ کو سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 7 پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی جبکہ فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز 17 جولائی 2025 سے کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں ایئرعربیہ کو ملتان اور فیصل آباد کیلئے بھی ہفتہ وار 5، 5 پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔ لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی سی اے اے کا کہنا ہے کہ یہ اجازت حکومت پاکستان کی منظوری کے بعد دی گئی ہے ۔
متحدہ عرب امارات کی کم لاگت فضائی کمپنی ایئرعربیہ کو پاکستان میں اپنے فضائی آپریشنز کو وسعت دینے کی باقاعدہ اجازت مل گئی ہے، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تصدیق کی کہ یہ اجازت حکومتِ پاکستان کی منظوری کے بعد دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایئرعربیہ اب سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے ہفتہ وار 7 پروازیں چلائے گی، جن کا آغاز 17 جولائی 2025 سے ہوگا، اس کے علاوہ، ایئرلائن کو فیصل آباد اور ملتان کے لیے بھی ہفتہ وار مجموعی طور پر 10 پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: یہ پیش رفت پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فضائی روابط کو مزید بہتر بنانے میں مدد دے گی، خصوصاً ان شہروں کے...

بھارت دنیا کی واحد ریاست ہے،جو پاکستان میں ہونے ولےدہشتگرد حملوں پر سینہ تان کرخوشی مناتی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ بھارت دنیا کی واحد ریاست ہے،جو پاکستان میں ہونے ولےدہشتگرد حملوں پر سینہ تان کرخوشی مناتی ہے ۔ الجریزہ ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کاکہناتھا کہ وہ خوش ہوتے ہیں، لطف اندوز ہوتے ہیں،جب خودکش حملے ہوتے ہیں جب معصوم بچوں کا خون بہتا ہے،توثبوت چاہے معلوماتی ڈومین میں ہو انتظامی سطحی پر ہو کسی دائرہ کار میں ہو،مالی معاونت دہشتگردی کی فنڈنگ ہر جگہ کھلے عام موجود ہے یہ ہر جگہ واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں...
چیئرپرسن نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کی سربراہ رابعہ جویری آغا نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے وسیع امور پر تبادلہ خیال سمیت انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کو مضبوط بنانے پر خاص زور دیا گیا۔ سپریم کورٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے انسانی حقوق کے حوالے سے درپیش چیلنجز کو اجاگر کرنے میں این سی ایچ آر کی کوششوں کو سراہا اور عدلیہ اور انسانی حقوق کے اداروں کے درمیان ادارہ جاتی تعاون جاری رکھنے کی ترغیب دی تاکہ معاشرے کے پسماندہ اور کمزور طبقات سمیت سب کے لیے انصاف تک رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: ترکیے کے سفیر نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 جولائی 2025ء) عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے کہا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں آنے والے سیلاب نے قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے ان کے بارے میں اطلاعات سے بروقت آگاہی کے نظام کی اہمیت کو واضح کر دیا ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں اچانک آنے والے سیلاب ہر سال پانچ ہزار سے زیادہ انسانی جانیں لیتے ہیں اور ہر سال دنیا بھر میں سیلاب سے متعلقہ 85 فیصد انسانی اور 50 ارب ڈالر کا معاشی نقصان انہی کے سبب ہوتا ہے۔ Tweet URL سست رو دریائی سیلاب کے مقابلے میں اچانک آنے والے سیلاب سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنے کے لیے لوگوں...
پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل لڑاکا طیاروں کی تباہی پر بھارتی جھوٹ ایک بار پھربے نقاب ہوگیا۔ مودی سرکار کی آپریشن سندور میں ناکامی چھپانے کی ایک اور ناکام کوشش سامنے آ گئی۔ آپریشن سندور میں رافیل نہ گرنے کا بی جے پی کا دعویٰ مکمل طور پر کھوکھلا ثابت ہوا۔ بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی آئی ٹی سیل نے دعویٰ کیا کہ آپریشن سندور میں کوئی رافیل طیارہ نہیں گرا مگر حقائق اس کے برعکس ثابت ہو چکے ہیں۔ بھارتی پروپیگنڈا فیکٹری ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی۔ رافیل پر بی جے پی آئی ٹی سیل نے سی ای او اور چیئرمین ڈسالٹ ایوی ایشن سے غلط بیان منسوب کیا۔ اس بیان میں رافیل کے گرنے کی...
مودی سرکار کی آپریشن سندور میں ناکامی چھپانے کی ایک اور ناکام کوشش سامنے آ گئی۔ آپریشن سندور میں رافیل نہ گرنے کا بی جے پی کا دعویٰ مکمل طور پر کھوکھلا ثابت ہوا۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی آئی ٹی سیل نے دعویٰ کیا کہ آپریشن سندور میں کوئی رافیل طیارہ نہیں گرا مگر حقائق اس کے برعکس ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارتی پروپیگنڈہ فیکٹری ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی، رافیل پر بی جے پی آئی ٹی سیل نے سی ای او اور چیئرمین ڈسالٹ ایوی ایشن سے غلط بیان منصوب کیا۔ اس بیان میں رافیل کے گرنے کی تردید کی گئی۔ فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن نے مودی حکومت کے رافیل سے متعلق دعوے...
کراچی: کرس گیل نے برائن لارا کی سب سے بڑی اننگز کا ریکارڈ نہ توڑنے کو ویان ملڈر کی غلطی قرار دے دیا۔ زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقی بیٹر نے ناقابل شکست 367 رنز بنائے تھے، ان کے پاس لارا کی سب سے بڑی ناٹ آؤٹ 400 رنز کی اننگز کا ریکارڈ توڑنے کا موقع تھا مگر انھوں نے اس سے گریز کیا۔ بعد ازاں، ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ سابق عظیم ویسٹ انڈین بیٹر کے احترام میں کیا۔ ملڈر کے بیان پر کرس گیل نے کہا کہ اگر مجھے یہ موقع ملا ہوتا تو میں ضرور 400 سے آگے بڑھتا، ایسا بار بار نہیں ہوتا، آپ کو معلوم نہیں کہ اب...
مظفرآباد(اوصاف نیوز)”پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے،” لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، ایچ آئی (ایم)، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے کنگ عبداللہ کیمپس میں کھچا کھچ بھرے آڈیٹوریم سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس سیشن میں UAJK، اس سے ملحقہ کالجوں اور ویمن یونیورسٹی باغ اور راولاکوٹ اور کوٹلی کی طالبات نے شرکت کی۔اکستان کی مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے آپریشن بنیان المرصوس کی جرات اور کامیابی کو فخر سے یاد کیا۔ یقین دلاتے ہیں کہ مادر وطن کے ایک ایک انچ کا اسی بہادری اور عزم کے ساتھ دفاع کیا جائے گا۔انہوں نے حاضرین کو یاد دلایا...
بھارت کے نئے الیکٹرانک ویسٹ (ای ویسٹ) منیجمنٹ قوانین کے خلاف متعدد ملٹی نیشنل کمپنیوں نے بھارتی حکومت کے خلاف عدالت میں مقدمات دائر کر دیے ہیں۔ ان کمپنیوں میں جنوبی کوریا کی LG، سام سنگ اور امریکی کمپنی کیریئر بھی شامل ہیں۔ ان کمپنیوں نے الزام لگایا ہے کہ نئی ای ویسٹ ری سائیکلنگ پالیسی کے تحت ری سائیکلرز کو ادا کی جانے والی فیسوں میں اضافے نے ان کے اخراجات میں 3 گنا اضافہ کر دیا ہے۔ مقدمے میں مزید کیا کہا گیا ہے؟ نئے قواعد کے تحت، کمپنیوں کو صارفین کی الیکٹرانکس کی ری سائیکلنگ کے لیے کم از کم 22 بھارتی روپے ($0.26) فی کلوگرام ادا کرنا ہوں گے۔ یہ قیمتیں موجودہ نرخوں سے 5 سے...
یمن ک(اوصاف نیوز) حوثی عسکریت پسند گروپ نے 9 جولائی کو فوٹیج جاری کرتے ہوئے واضع کیا کہ بحرہ احمر میں سرحدی خلاف ورزی کرنیوالے پر اسرائیل جانیوالے جہازکو بحیرہ احمر میں غرق کردیا.جاری ویڈیو میں یونان سے چلنے والے، لائبیریا کے جھنڈے والے جہاز پر حملہ دکھایا گیا ہے۔ یمنی حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی اور امریکی جارحیت روکنے کیلئے ضروری ہے کہ فلسطینیوں کیخلاف استعمال ہونیوالے ساز وسامان کو سمندر میںہی غرق کردیا جائے . انہوں نے ایک تجارتی بحری جہاز پر حملے شروع کئے جب اس نے اسرائیلی بندرگاہ کو استعمال کیا، اور امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو غزہ پر جنگ کی وجہ سے شروع کیے گئے ایران سے منسلک گروپ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے آرگنائزر ظفر احمد صدیقی واراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین، پروفیسرعبدالعلیم خانزادہ،راشد خان،ناصر حسین قریشی اور انجینئر صابر حسین قائم خانی نے
امریکا میں سفر کرنے والے فضائی مسافروں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے، اب انہیں سیکیورٹی چیکنگ کے دوران جوتے اتارنے کی ضرورت نہیں رہی۔ یہ اعلان امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری، کرسٹی نوم، نے کیا۔ نئی پالیسی جولائی 2025 سے فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے، اس اقدام کا مقصد سیکیورٹی عمل کو مؤثر بنانا اور ایئرپورٹس پر انتظار کے وقت کو کم کرنا ہے، ٹی ایس اے دیگر سیکیورٹی قوانین، جیسے کہ مائعات اور لیپ ٹاپ سے متعلق پالیسیز، پر بھی نظرِ ثانی کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا: دوران پرواز بھارتی نژاد نوجوان کی ہنگامہ آرائی اور گرفتاری، وجہ کیا نکلی؟ اس سے پہلے صرف وہ مسافر جو ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی اتھارٹی(ٹی ایس اے) کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو بڑا دھچکا پہنچا ہے، اے این پی سے دیرینہ تعلق رکھنے والے بلور خاندان کی اہم شخصیت مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئی۔ہارون بلور کی بیوہ اور بشیر بلور کی بہو ثمر بلور ن لیگ میں شامل ہوگئیں، ثمر بلور نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے۔ثمر بلور کو مخصوص نشست پر ن لیگ کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) بنانے پر غور کیا جارہا ہے، اس سے قبل بھی ثمر بلور 2018 سے 2023 تک اے این پی کے ٹکٹ پر ضمنی الیکشن جیت کر ایم پی اے رہ چکی ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 44 لاکھ 28 ہزار577 ہو گئی۔ای سی پی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے ووٹرز کے نئے اعدادوشمار جاری کردیے، ملک میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 21 لاکھ 24 ہزار209ہے جب کہ ملک میں خواتین ووٹرز کی تعداد 6کروڑ 23 لاکھ 4ہزار 368 ہے۔جس میں اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 7 ہزار ہے۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بلوچستان میں ووٹرز 56 لاکھ 13 ہزار سے زاید ہیں، خیبر پختونخوا میں ووٹرز 2 کروڑ 28 لاکھ 74 ہزار ہوگئے ہیں۔پنجاب کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ووٹرز کی تعداد بڑھ کر 7 کروڑ 65 لاکھ سے زاید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک )ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کرکے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے غیراعلانیہ حکمران ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے، یہ بات چیت ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے دو ہفتے بعد ہوئی ہے۔وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ جنگ بندی خطے میں استحکام کا باعث بنے گی اور زور دیا کہ ریاض کا مؤقف ہمیشہ یہی رہا ہے کہ سفارتی ذرائع سے بات چیت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میر پورخاص ( نمائندہ جسارت) ضلع میرپور خاص میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری ملازمین کی بیگمات کی فہرست سامنے آگئی، فائدہ اٹھانے والے محکمہ تعلیم کے گریڈ ایک سے 18 تک کے ملازمین اور افسران کی بیگمات شامل ہیں۔ فہرست کے مطابق ضلع میرپورخاص میں محکمہ تعلیم کے 72 ملازمین کی بیگمات نے مستحقین کے اس پروگرام سے رقم حاصل کی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کے مطابق بی آئی ایس پی سے فائدہ حاصل کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائےگی اور مکمل رقم جلد بی آئی ایس پی کو واپس جمع کردیں گے۔ملازمین اور افسران کی بیگمات نے فی کس 2 ہزار سے ایک لاکھ 90 ہزار...
امریکی محکمۂ خزانہ کا کہنا ہے کہ ایرانی تیل کی خرید و فروخت سے کروڑوں ڈالرز کا ایران کو فائدہ دیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران سے لین دین کرنیوالوں پر بھی مزید پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے ایران کی بینکنگ نیٹ ورک پر مزید پابندیاں لگا دیں۔ امریکی محکمۂ خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات، ترکیہ، چین اور ہانگ کانگ کی کچھ کمپنیاں بلیک لسٹ کی گئی ہیں۔ ان کمپنیوں پر ایران کے میزائل پروگرامز کی مالی و تیکنیکی معاونت کرنے کے الزامات ہیں۔ امریکی محکمۂ خزانہ کا کہنا ہے کہ ایرانی تیل کی خرید و فروخت سے کروڑوں ڈالرز کا ایران کو فائدہ دیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ...
اسلام آباد: ہائرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے اور اس حوالے سے وفاقی وزیرتعلیم اور سرچ کمیٹی کے سربراہ کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت سرچ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جہاں وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ سرچ کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں وزیر مملکت وجیہہ قمر، سیکریٹری تعلیم ندیم محبوب، دیوان اور آغا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر تعلیم...
—فائل فوٹو کراچی ایئر پورٹ پر پاکستان کسٹمز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 72 ہزار 700 امریکی ڈالرز ضبط کر لیے۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق کارروائی میں شہری کے جوتوں اور سامان سے 72 ہزار 700 امریکی ڈالرز برآمد ہوئے۔مسافر ایتھوپین ایئر لائنز کی پرواز سے کیمرون جا رہا تھا۔ترجمان کسٹمز کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
کراچی: پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈپارچر پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 72 ہزار 700 امریکی ڈالر کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ کسٹمز ترجمان رائے تنویر کے مطابق ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز سے کیمرون جانے والے ایتھوپئین مسافر ایکانگا ارمنڈ کو شک کی بنیاد پر روکا گیا۔ مسافر کی جسمانی تلاشی اور سامان کی جانچ کے دوران جوتوں اور بیگ میں بڑی مقدار میں غیر ملکی کرنسی کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ ترجمان کے مطابق حکام نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے رقم کو تحویل میں لے لیا اور مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ رائے تنویر نے مزید کہا کہ پاکستان کسٹمز غیر قانونی کرنسی اسمگلنگ...
ہیونڈائی کا اپنی معروف ایس یو وی کی قیمتیں بڑھانے کے 2 دن بعد خصوصی رعایت کا اعلان نیو انرجی لیوی عائد ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کے کچھ ہی دن بعد، ہیونڈائی نے اپنی مقبول ایس یو وی Santa Fe پر خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ دنوں کمپنی نے نیو انرجی لیوی کے تحت اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا تھا جس سے قیمتیں 6 لاکھ 31 ہزار روپے تک بڑھا دی گئی تھیں۔ اس فیصلے پر صارفین اور آٹو انڈسٹری سے وابستہ افراد نے شدید ردِ عمل دیا تھا۔ تاہم ہیونڈائی نے اب اپنے صارفین کے لیے ایک متوازن پیشکش متعارف کروا دی ہے، جو کہ صرف سانٹا فی کے خریداروں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے مخصوص قومیتوں کو عمر بھر کے لیے گولڈن ویزا دینے کے حوالے سے زیر گردش افواہوں کی تردید کی ہے۔یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق ان میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا گیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’نئی نامزدگی پر مبنی گولڈن ویزا اسکیم‘ کا آغاز کیا گیا ہے۔گولڈن ویزا ایک طویل المدتی رہائشی ویزا ہے جو غیر ملکی باصلاحیت افراد کو متحدہ عرب امارات میں رہنے، کام کرنے یا تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے اور اس کے ساتھ متعدد خصوصی فوائد بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔یو اے ای حکومت کے سرکاری پورٹل کے مطابق اس ویزا کے لیے سرمایہ...
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے سابق ڈی ایس پی اور پراسیکیوٹر اینٹی کرپشن کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ملزمان پر رشوت خوری کے سنگین الزامات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے سابق ڈی ایس پی اور پراسیکیوٹر اینٹی کرپشن کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ملزمان پر رشوت خوری کے سنگین الزامات ہیں۔ واضح رہے کہ ملزمان نے اس سے قبل عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر رکھی تھی، تاہم گزشتہ روز عدالتی فیصلے کی روشنی میں ان کی ضمانت منسوخ کر دی گئی تھی۔ محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے اپنے ہی محکمے کے سابق افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں دونوں ملزمان کے خلاف ناقابلِ...
کراچی کے فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری ہو گئی ہے لیکن ان کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہم نے تجزیے کے لیے تمام متعلقہ نمونے جمع کر لیے ہیں۔ موت کی وجہ فی الحال محفوظ رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاش انتہائی حد تک گل سڑ چکی ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یہ تقریباً ایک ماہ پرانی ہے۔ ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق لاش اس حد تک خراب ہوچکی کہ موت کی وجہ فوری طور پر طے نہیں کی جا سکتی۔ ڈی این اے اور کیمیکل تجزیے کے سیمپل حاصل کر...
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے ثمر بلور کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ان کے لیے غیر متوقع نہیں تھا، کیونکہ متعدد ساتھی پہلے ہی اس امکان سے آگاہ کرچکے تھے۔ ’صوبائی اسمبلی کی نشست شہید بشیر بلور اور شہید ہارون بلور کی قربانیوں کے نتیجے میں ملی تھی‘ اپنے بیان میں ایمل ولی نے کہا کہ ثمر بلور کو صوبائی اسمبلی کی نشست شہید بشیر بلور اور شہید ہارون بلور کی قربانیوں کے نتیجے میں ملی تھی، اور یہ بات نظرانداز نہیں کی جاسکتی۔ یہ بھی پڑھیں: عوامی نیشنل پارٹی کو بڑا دھچکا، ثمر ہارون بلور کی مسلم لیگ ن میں شمولیت، وزیراعظم سے...
پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نےکہا ہے کہ صہیونی حکومت نے 12 روز تک ایران پر جارحیت کی ، 12روزہ جنگ میں پاکستان کی حکومت،عوام ایران کو سفارتی سطح پر سپورٹ کر رہےتھے، پاکستانی وزیراعظم اور وزیرخارجہ نے شدید الفاظ میں جارحیت کی مذمت کی ، پاکستانی مندوب جو ہمیں اسٹینڈ چاہیے ہوتا تھا لیتے تھے، پاکستان کے سینیٹ اور قومی اسمبلی نے ہمارے حق میں قرار داد پیش کی ، ہم اس سپورٹ پر پاکستان کے مشکور ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے ایرانی سفیر کا کہناتھا کہ شاید کوئی حادثہ بھی موثر نہ ہوتا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے اتنے نزدیک آتے، دونوں ممالک کے عوام اور حکومتیں نزدیک آئی ہیں، ہماری پارلیمنٹ نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما غلام احمد بلور نے اپنی بھابھی ثمر ہارون بلور کے پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے، جس میں وہ مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔غلام بلور کا کہنا تھا کہ ثمر بلور کی اپنی مرضی ہے، میں کسی کے ذاتی فیصلے میں کیا کر سکتا ہوں؟ میں بدستور اے این پی کے ساتھ ہوں۔خیال رہےکہ پشاور کے معروف اور اثر و رسوخ رکھنے والے بلور خاندان کی بہو اور اے این پی کی صوبائی رہنما ثمربلور نے مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کر لی، ان کی شمولیت ایسے وقت میں ہوئی...
—جنگ فوٹو وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیرِ صدارت ایچ ای سی کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے تلاش کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ کو ہوا۔اجلاس میں وزیرِ مملکت وجیہہ قمر، سیکریٹری تعلیم ندیم محبوب اور اراکین نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی کا عمل شفاف اور میرٹ پر مبنی ہو گا اور تعیناتی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔اجلاس میں نئے چیرمین ایچ ای سی کے لیے اشتہار دینے کا فیصلہ نہ ہوسکا، توقع ہے کہ اشتہار کا فیصلہ 16 جولائی 2025 کے اجلاس میں ہو گا۔وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ شفافیت، میرٹ اور تیز تر کارروائی...
کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چینی کی درآمد پر ٹیکس میں کمی کے دو نئے ایس آر او کا اجراء کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر نے ایس آر او نمبر 1216 اور ایس آر او 1217 جاری کردئیے جس کے بعد سفید کرسٹل چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس کی شرح 18فیصد سے کم کرکے 0.25 فیصد کردی گئی۔ ایف بی آر کے مطابق چینی کی درآمد پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے بھی استثنیٰ فراہم کردیا گیا، چینی کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.25 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق چینی درآمد کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025ء مقرر کی گئی ہے۔
کراچی ( نیوز ڈیسک) صوبۂ سندھ کے شہر میرپورخاص میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری ملازمین کی فہرست سامنے آ گئی۔ فائدہ اٹھانے والوں میں محکمہ تعلیم کے گریڈ 1 سے 18 تک کے افسران کی بیگمات بھی شامل ہیں۔ فہرست کے مطابق میرپورخاص ضلع میں محکمۂ تعلیم کے 72ملازمین کی بیگمات نے مستحقین کے اس پروگرام سے رقم حاصل کی۔ ان میں گریڈ 1 سے 18 تک کے ملازمین اور افسران کی بیگمات شامل ہیں۔ ادھر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کے مطابق بی آئی ایس پی سے فائدہ حاصل کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے گی اور مکمل رقم جلد بی آئی ایس پی کو واپس جمع کر دیں گے۔ملازمین اور افسران کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 جولائی 2025ء) پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کا ادارہ (یو این ایچ سی آر) یوکرین میں جنگ سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے ان کے تباہ شدہ گھروں کی مرمت میں مدد دے رہا ہے۔ اس کام میں ادارے کو ملکی حکومت اور شراکت داروں کا تعاون بھی میسر ہے۔جولائی 2022 میں اس پروگرام کے آغاز سے اب تک 40 ہزار سے زیادہ گھروں کی مرمت مکمل کی جا چکی ہے جس کے بعد خاندان واپس آنے اور اپنے گھروں میں دوبارہ زندگی شروع کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔ Tweet URL اس پروگرام کے لیے اب تک 11 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 جولائی 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان اور ایران سے بڑی تعداد میں واپس آنے والے افغان پناہ گزینوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے مزید امدادی وسائل کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔'ڈبلیو ایچ او' نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں سمیت واپس آنے والے بیشتر لوگوں کے پاس معمولی زاد راہ کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔ انہیں ہنگامی طبی مدد، خوراک اور پناہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ادارے کی طبی ٹیموں نے بتایا ہے کہ پناہ گزینوں میں بہت سے لوگ زخموں، انفیکشن، پانی کی کمی اور غذائی قلت کا شکار ہوتے ہیں جنہیں ضروری مدد پہنچانے کے لیے اضافی وسائل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ترکیہ کے وزیر دفاع یاشار گلر کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں وفد نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔اس اہم ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون میں جاری پیشرفت اور مستقبل میں ابھرتے ہوئے جنگی شعبہ جات میں اشتراک کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین مشترکہ مقاصد اور تزویراتی ہم آہنگی پر روشنی ڈالی، انہوں نے دفاع، بالخصوص اعلیٰ تربیت اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کے ٹیکس نظام پر جاری کردہ رپورٹ میں اہم نکات اور خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک میں ٹیکس دہندگان کی تعداد تو بڑھی ہے، مگر حقیقی محصولات میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب خطے کے دیگر ممالک سے کم تر ہے، حالانکہ اصلاحاتی کوششیں کی گئی ہیں۔ نئے رجسٹرڈ فائلرز کی ایک بڑی تعداد نے یا تو آمدنی کم ظاہر کی یا مکمل طور پر ٹیکس کی ادائیگی سے گریز کیا۔ یہ صورتحال ٹیکس بیس میں اضافے کے باوجود قومی خزانے پر اثرانداز نہیں ہو رہی۔اے ڈی بی نے اس کی بڑی وجہ پاکستان...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news we talk ترسیلات زر میں اضافہ ڈی جی آئی ایس پی آر علی امین گنڈاپور عمران خان کی کال ناکام فوجی ترجمان نوکری بچ گئی وارننگ وی ٹاک وی نیوز

وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کی زیرصدارت اجلاس ، این ایچ اے کے جاری منصوبوں کوتاخیر کے بغیر مکمل کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران کو جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے اور انہیں کسی تاخیر کے بغیر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید مہلت نہیں ملے گی، محکمے کے افسران کیلئے آخری موقع ہے اور اب کسی بھی منصوبے میں سستی، نا اہلی اور بلاجواز تاخیر پر سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بدھ کواین ایچ اے ہیڈکوارٹرز میں ادار ے کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ شاہرات اور موٹرویز کی تعمیر و مرمت اور توسیع کے منصوبوں کو تیزی کے ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران : ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد ایران امریکا سے مذاکرات کا خواہشمند ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکا سے کسی بھی قسم کی ملاقات یا بات چیت کی کوئی درخواست نہیں کی گئی،ہم نے امریکا سے نہ کوئی رابطہ کیا ہے اور نہ ہی مستقبل قریب میں کوئی بات چیت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، خاص طور...

وزیراعظم یوتھ پروگرام اور "اینیبلرز" کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ، نیشنل یوتھ گیمز پر مشاورتی اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) چیئرمین وزیراعظم کے یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے قومی ترقی میں شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تیاریوں کو تیز تر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام نے نوجوانوں کی ترقی کے عزم کو مزید مضبوط بناتے ہوئے دو اہم سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ ایک جانب وزیراعظم آفس میں وزیراعظم کے یوتھ پروگرام اور "اینیبلرز" کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے تو دوسری جانب نیشنل یوتھ گیمز سے متعلق دوسرا اعلیٰ سطحی اجلاس وزارت بین الصوبائی رابطہ میں منعقد ہوا۔ دونوں اجلاسوں کی...
کراچی(کامرس ڈیسک)پاک سوزوکی موٹر کمپنی (پی ایس ایم سی) نے یکم جولائی 2025 سے مؤثر موٹرسائیکلوں کی نئی ریٹیل قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں متعارف کرائی گئی تبدیلیوں کے بعد سامنے آیا ہے، جن میں آٹوموبائل سیلز پر نئی ”نیو انرجی وہیکل (این ای وی)“ لیوی کا نفاذ بھی شامل ہے۔ ڈیلرز کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں سوزوکی نے برانڈ کی فروخت اور سروسز کو فروغ دینے میں ان کی مسلسل کاوشوں کو سراہا۔ قیمتوں میں ترمیم کے بعد، جی ڈی 110ایس کی نئی قیمت 3,62,600 روپے، جی ایس150 کی قیمت 3,92,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح جی ایس ایکس 125 کی قیمت اب 5,04,900 روپے جبکہ جی...
سٹی 42 : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے ٹیکس نظام سے متعلق رپورٹ جاری کردی. رپورٹ کے مطابق پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کے باوجود ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب خطے کے دیگر ممالک سےکم ہے، پاکستان میں ٹیکس بیس محض عددی طور پر بڑھا. نئے فائلرز میں سے اکثر نے یا تو کم آمدنی ظاہرکی یا ٹیکس کی ادائیگی سے گریز کیا، کم ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کی بڑی وجہ ٹیکس نظام کی محدود رسائی ہے۔ سونے کی قیمت میں کمی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ صرف رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے کے بجائے پالیسی کوبہتربنایا جائے، بہترپالیسیوں سے موجودہ ٹیکس دہندگان سے تعمیل کوبہتر اور ٹیکس وصولی کو بڑھایا جا سکتا ہے۔...
عوامی نیشنل پارٹی کی سابقہ صوبائی سیکریٹری اطلاعات و سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ثمر ہارون بلور نے قوم پرست جماعت اے این پی سے کئی دہائیوں پر محیط ساتھ توڑ کر پارٹی چھوڑ دی ہے اور وفاق میں حکمران ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کر چکی ہیں۔ ثمر ہارون بلور نے خود اے این پی سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے اور وہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے باقاعدہ طور پر ن لیگ میں شمولیت اختیار کریں گی۔ ثمر ہارون بلور نے خاندانی جماعت کیوں چھوڑی؟ عوامی نیشنل پارٹی اور بلور خاندان کا ساتھ کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ بلور خاندان کے سربراہ اور بزرگ سیاستدان غلام احمد بلور اگرچہ سیاست سے کنارہ کشی کا...
---فائل فوٹو صوبۂ سندھ کے شہر میرپورخاص میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری ملازمین کی فہرست سامنے آ گئی۔ فائدہ اٹھانے والوں میں محکمۂ تعلیم کے گریڈ 1 سے 18 تک کے افسران کی بیگمات بھی شامل ہیں۔فہرست کے مطابق میرپورخاص ضلع میں محکمۂ تعلیم کے 72 ملازمین کی بیگمات نے مستحقین کے اس پروگرام سے رقم حاصل کی۔ ان میں گریڈ 1 سے 18 تک کے ملازمین اور افسران کی بیگمات شامل ہیں۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کرپشن کی نذر، سرکاری ملازمین کو نوازنے کا انکشافحیدرآباد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خورد... ادھر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کے مطابق بی آئی ایس پی سے فائدہ حاصل کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے گی...