2025-11-04@20:27:35 GMT
تلاش کی گنتی: 8115
«لیے حکومت»:
(نئی خبر)
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس 29 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا۔ رجسٹرار آفس نے کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے چار رکنی لارجر بینچ تشکیل دے رکھا ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر چار رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منھاس بینچ میں شامل ہیں۔ اس سے قبل بینچ کے ایک رکن کی عدم دستیابی پر گزشتہ سماعت منسوخ ہوگئی تھی۔ یکم ستمبر کو جسٹس انعام امین منہاس نے لارجر بینچ کے لیے فائل چیف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ایک بین الاقوامی تربیتی کورس کا آغاز کردیا ہے، جس کا موضوع جیو اے آئی برائے جنگلاتی معلومات، ریموٹ سینسنگ اور جیو انفارمیشن سسٹمز کی جدید ایپلی کیشنز ہے۔ترجمان کے مطابق یہ کورس انٹر اسلامک نیٹ ورک آن اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ازنیٹ) کے تعاون سے 27 تا 31 اکتوبر 2025 تک سپارکو کمپلیکس کراچی میں منعقد ہو رہا ہے۔اس کورس کا مقصد ازنیٹ کے رکن ممالک کے ماہرین کو تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مصنوعی ذہانت (AI) اور جغرافیائی معلوماتی نظام (GIS) کو جنگلات کی مؤثر نگرانی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور زمین کے پائیدار انتظام میں استعمال کرسکیں۔اس پروگرام کے ذریعے...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے انصاف کی فراہمی کے نظام میں بڑے پیمانے پر بہتری کے دعوؤں کے باوجود قانونی ذہنوں کی اکثریت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے ایک سالہ دور میں عدلیہ کی کارکردگی سے متاثر نہیں اور اس پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہی ہے۔ اتوار کو سپریم کورٹ کی کارکردگی کو درست ثابت کرنے کے لیے مختلف ڈیٹا سامنے لایا گیا۔ چیف جسٹس نے ایک سال کے دوران ججوں، وکلا اور وفاقی حکومت کی ان کی ثابت قدمی اور تعاون کی بنا پر تعریف کی ہے۔ تاہم، سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق محمود کھوکھر کا کہنا ہے کہ پریس ریلیز آئینی اختیار کے بجائے ادارہ جاتی کمزوری کی علامت...
جنگ سے تباہ شدہ غزہ کے کھنڈرات میں 62 سالہ ہیام مقداد اپنے ننھے پوتے پوتیوں کے ساتھ زندگی کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ بغیر جوتوں کے، گرد آلود پاؤں لیے، بچے ہر روز اپنی دادی کے ساتھ پانی کی تلاش میں ملبے کے ڈھیر عبور کرتے ہیں۔ ہیام مقداد کا کہنا ہے کہ اب بچوں کی خواہش اسکول یا پارک جانے کی نہیں بلکہ کھانا یا پانی تلاش کرنے کی ہے۔ بچوں کے خواب ختم ہو گئے ہیں، وہ اب ملبے پر کھیلتے ہیں۔ جنگ نے مقداد کا گھر اور کئی عزیز چھین لیے۔ 10 اکتوبر کو امریکی ثالثی سے جنگ بندی کے بعد وہ اپنے تباہ شدہ مکان کے ملبے پر واپس آئیں اور ایک...
آسٹریلوی کھلاڑی پیٹ کمنز کی کمر کی انجری برقرار رہنے کے باعث انہیں پہلے ایشیز ٹیسٹ سے باہر کر دیا گیا ہے، جبکہ اسٹیو اسمتھ کو ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے پیر کی صبح جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ کپتان پیٹ کمنز این آر ایم اے انشورنس ایشیز ٹیسٹ کے پہلے میچ کے لیے فٹ نہیں ہو سکیں گے، ان کی عدم موجودگی میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پیٹ کمنز نے رننگ شروع کر دی ہے اور جلد ہی بولنگ دوبارہ شروع کرنے کی توقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی اجازت، کرکٹ آسٹریلیا کی تصدیق رپورٹس کے مطابق پیٹ کمنز ابھی...
سٹی42: حکومت نے پنجاب میں معدنیات اور کان کنی کے لیے نیا جامع قانونی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں "پنجاب مائنز اینڈ منرلز بل 2025" پیش کیا جائے گا، جس کے تحت کان کنی کے جدید لائسنسنگ نظام کو متعارف کرایا جائے گا۔ بل کے مطابق کان کنی کے لیے ایک لائسنسنگ اتھارٹی تشکیل دی جائے گی، جس کے پاس نئے لائسنس جاری کرنے، معطل کرنے اور ختم کرنے کا اختیار ہوگا۔ غیر قانونی کان کنی روکنے کے لیے "کان کنی و معدنیات فورس" بھی قائم کی جائے گی، جس کے سینئر افسر ڈی جی ہوں گے اور دیگر افسران کے علاوہ فورس کو یونیفارم پہننا لازمی ہوگا۔ فورس کے پاس گرفتار کرنے کا...
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ کی سیکیورٹی پر مکمل کنٹرول برقرار رکھے گا۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ میں ہلاک ہونے والے یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش میں مدد کے لیے مصر کی ایک تکنیکی ٹیم کو داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ اسرائیلی حکومت کے ترجمان کے مطابق ریڈ کراس اور مصری ماہرین کو اسرائیلی فوج کی “ییلو لائن” کے پار محدود کارروائی کی اجازت دی گئی ہے، تاکہ وہ ممکنہ طور پر ہلاک شدہ یرغمالیوں کی لاشوں کی نشاندہی اور بازیابی میں مدد کر سکیں۔ ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ غزہ کی سیکیورٹی پر اسرائیل کا مکمل کنٹرول برقرار رہے گا، اور یہ اجازت صرف مخصوص انسانی ہمدردی اور تکنیکی مقصد کے تحت...
تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ میں ہلاک ہونے والے یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش میں مدد کے لیے مصری تکنیکی ٹیم کے داخلے کی منظوری دے دی ہے۔ اسرائیلی حکومت کے ترجمان کے مطابق ریڈ کراس اور مصری ٹیموں کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی ییلو لائن کے پار جا کر تلاش کی کارروائیوں کی اجازت ہوگی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اسرائیل غزہ کی مکمل سیکیورٹی پر اپنا کنٹرول برقرار رکھے گا، اور یہ اجازت صرف مخصوص امدادی اور تکنیکی مقصد کے لیے دی گئی ہے۔ دوسری جانب، وزیراعظم نیتن یاہو نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ غزہ میں بین الاقوامی افواج کی تعیناتی سے متعلق فیصلہ صرف اسرائیل کرے گا۔ ان کا...
آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے لیے بندے پورے کر لیے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت سازی کے لیے جتنے بندے چاہئیں ہوں گے انشااللہ اتنے بندے ہوں گے، تحریک عدم پیش کرنے کے وقت کا فیصلہ لیڈرشپ کرے گی۔ یہ بھی پڑھیے: مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی، راجہ فاروق حیدر واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) آزاد کشمیر امور کی انچارج فریال تالپور نے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود اور وزیر خزانہ عبدالماجد خان سمیت ان کے ساتھی وزرا سے الگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مذہبی وسیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر مکمل پابندی کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب حکومت کی ٹی ایل پی پر پابندی کی سفارش پر اراکین کو آگاہ کیا گیا۔ جس پر وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی۔ پنجاب حکومت کی درخواست پر وزارت داخلہ نے سمری وفاقی کابینہ کو پیش کی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ 2016 میں قائم اس تنظیم نے پورے ملک میں شرانگیزی کو ہوا دی۔ اس تنظیم کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ نے جماعت اسلامی ضلع شمالی کے تحت نیو کراچی میں 7000روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں لگائے گئے احتجاجی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کے بدترین 173 شہروں میں کراچی 172ویں نمبر پر ہے یہ پیپلز پارٹی کی حکمرانی کا ’’کارنامہ‘‘ ہے۔سندھ حکومت، کے ایم سی سب اپنی ذمے داریوں سے بھاگ رہے ہیں۔ لیکن جماعت اسلامی عوام کے ساتھ ہے، ہم کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائیں گے،کرپشن کے نظام کا خاتمہ اور کراچی کے شہریوں کے جائز و قانونی حقوق چھین کر رہیں گے۔ہم نے 7000 روڈ کی تعمیر کے لیے جدوجہد کا آغاز کر دیا...
تل ابیب میں اسرائیلی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اپنی سکیورٹی خود کنٹرول کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیل اس بات کا تعین کرے گا کہ غزہ میں کون سی قوتیں ہمارے لیے ناقابلِ قبول ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل فیصلہ کرے گا کہ غزہ میں کونسی بین الاقوامی فوج تعینات کی جائے۔ یہ بات انہوں نے تل ابیب میں اسرائیلی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہی ہے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم اپنی سکیورٹی خود کنٹرول کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیل اس بات کا تعین کرے گا...
ٹک ٹاک پر دوستی کا بھیانک انجام، راولپنڈی کے نوجوان کو ملتان جیل کے پولیس اہلکار نے زیادتی کا نشانہ بناکر ویڈیو بنائی اور بلیک میلنگ کر کے ہزاروں روپے وصول کرلیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکمہ جیل خانہ جات کے ملازم نے محبت کا اظہار کرکے نوجوان کو برگر میں بے ہوشی کی دوا کھلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اس دوران نازیبا ویڈیو ریکارڈ کر کے اُسے بلیک میل کرکے ہزاروں روپے موبائل نمبر منگوائے۔ پولیس اہلکار کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر نوجوان نے نیوٹاون پولیس سے رجوع کرلیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کی نجی کمپنی میں ملازمت کرنے والے نوجوان نے نیوٹاون پولیس کو مقدمہ درج...
مظفر نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کو شش ہے کہ آزاد کشمیر کی اسمبلی اپنا وقت پورا کرے کیونکہ آزاد کشمیر کا نظام ڈی ریل نہیں ہوتا۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اگر پیپلز پارٹی وہاں حکومت بنانے کی کوشش نہیں کرتی تو حکومت گر جائے گی اور اسمبلی تحلیل ہو جائے گی، پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ اسمبلی کوتحلیل ہونے سے بچا یا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سات سے آٹھ آئینی عہدے خالی ہیں جس پر تقرریاں ہونا ضروری ہیں، دوسری جانب آزاد کشمیر میں پولیس، ڈاکٹرز...
پاکستان نے ایشین یوتھ گیمز کے بوائز والی بال ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں چین کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ ایسا اسپورٹس سٹی میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے محض 53 منٹ میں چین کو سیدھے سیٹس (25-12، 25-13، 25-17) سے شکست دی۔ یہ بھی پڑھیں: نیپال ایشین گیمز میں پاکستانی ریسلر سمیر علی نے سلور میڈل جیت لیا پاکستان نے اس سے قبل منگولیا، میزبان بحرین اور ازبکستان کو بھی یکطرفہ مقابلوں میں ہرایا تھا، جبکہ سعودی عرب کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 3-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس میچ میں خضر حیات، محمد یحییٰ اور محمد انس نمایاں کھلاڑی رہے۔ View this post on Instagram ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کےلیے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کے بغیر نمبر پورے کرلیے۔آزاد کشمیر کے وزرا فہیم اختر ربانی، محمد عاصم شریف، چوہدری محمد اکبر اور عبدالماجد خان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت ہوگئے۔ آزاد کشمیر کے وزرا نے فریال تالپور سے ملاقات کے بعد شمولیت اختیار کی۔آزاد کشمیر کے وزیر اعلیٰ تعلیم ظفر اقبال ملک، چوہدری یاسرسلطان، سردارمحمد حسین، چوہدری محمد اخلاق، چوہدری ارشد حسین اور چوہدری رشید بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی کو 27 اراکین کی حمایت درکار ہو گی جبکہ آئین ساز اسمبلی میں اس وقت پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 17 ہے۔ مسلم لیگ ن...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے نمبر پورے کر لیے ہیں، اور اب کسی بھی وقت وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی جائےگی۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) آزاد کشمیر امور کی انچارج فریال تالپور سے بیرسٹر سلطان محمود گروپ اور عبدالماجد کے ساتھ وزرا نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، اور وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے لیے حمایت کا اعلان کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود گروپ کے ارکان اسمبلی میں سردار محمد حسین، چوہدری ارشد حسین، چوہدری محمد رشید، چوہدری محمد اخلاق، چوہدری اور یاسر سلطان شامل ہیں، جبکہ وزیر تعلیم کالجز آزاد کشمیر جو فارورڈ بلاک کا حصہ ہیں، انہوں نے بھی فریال تالپور سے ملاقات...
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا تہران استنبول ٹرین سروس 31 دسمبر کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ تہران-استنبول ٹرین سروس 31 دسمبر کو دوبارہ بحال کی جا رہی ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، ریلوے سٹیشنز کی صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے،ریلوے نظام میں جدت لانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، ریلوے سٹیشنز پر کیفے ٹیریا اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد-تہران-استنبول ٹرین...
سٹی 42: : وفاقی حکومت نے آزادکشمیرکےلیے14ارب روپےکے ترقیاتی فنڈزجاری کرنےکی منظوری دے دی گئی ۔ یہ منظوری جولائی تاستمبراوراکتوبرتا دسمبر 2025کی 2 سہ مائیوں کےلیےدی گئی۔فنڈزکےلئےوزارت منصوبہ بندی نےاپ فرنٹ ون لائنراتھارایزیشن دی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فنڈزکاآزادکشمیرمیں موجودہ سیاسی صورتحال سےکوئی تعلق نہیں ہے۔پہلی 2 سہ مائیوں کےترقیاتی فنڈزکی منظوری کچھ دن پہلے دی گئی۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں وفاقی ترقیاتی بجٹ میں رواں مالی سال آزادکشمیرکے لیےکل45ارب روپےمختص ہیں۔وفاقی ترقیاتی فنڈزکی منظوری صرف آزادکشمیر تک محدود نہیں ہے۔وفاقی وزارتوں، ڈویژنزسمیت دیگرکے لیےفنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ مالی سال کی پہلی2 سہ مائیوں میں کل 335ارب 43کروڑکےاجراء کی منظوری دی گئی۔رواں مالی سال...
نیویارک کی میئرشپ کے مسلم امیدوار ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ ان کے سیاسی مخالفین نے انہیں دہشت گرد کے طور پر پیش کرنے کی بھرپور کوشش کی، مگر وہ نفرت کے بجائے اتحاد، انصاف اور ہم آہنگی کا پیغام لے کر میدان میں اترے ہیں۔ برونکس کی ایک مسجد کے باہر اپنے جذباتی خطاب میں ظہران ممدانی اس وقت آب دیدہ ہوگئے جب انہوں نے نائن الیون کے بعد امریکی معاشرے میں مسلمانوں کے لیے بدلتے حالات کا ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 9/11 کے بعد ان کی خالہ، جو ہمیشہ حجاب پہنتی تھیں، خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگیں، اور یہ احساس کئی امریکی مسلمانوں کے لیے ایک مشترکہ درد بن گیا۔ انہوں نے...
آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم چوہدری انوار الحق استعفیٰ دیں گے یا تحریکِ عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے؟ آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی وزیرِ اعظم کے استعفیٰ یا تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے متوقع ہے، اس معاملے پر انوارالحق نے مشاورت شروع کر دی ہے۔ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے مستقبل کے حوالے سے حتمی فیصلہ 48 گھنٹوں میں متوقع ہے۔ آزاد کشمیر اسمبلی میں ممبران اسمبلی کی مجموعی تعداد 52 ہے، پیپلز پارٹی کو حکومت سازی کے لیے 27 اراکین کی حمایت درکار ہو گی۔ پیپلز پارٹی 17، مسلم لیگ ن 9، تحریکِ انصاف 4، مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی ایک ایک رکن کے ساتھ ایوان میں موجود ہیں جبکہ فارورڈ بلاک میں...
پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی کی غیر یقینی صورتحال ختم ہونے کے بعد بگ بیش لیگ میں شرکت کی اجازت مل گئی ہے۔ ستمبر کے آخر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیع احمد سید نے کھلاڑیوں اور ایجنٹس کو ایک نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ بورڈ نے غیر ملکی ٹی 20 لیگز میں شرکت پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ہفتے کے روز کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرینبرگ نے تصدیق کی کہ پاکستانی کھلاڑی طے شدہ شیڈول کے مطابق بی بی ایل میں شامل ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: بگ بیش وومنز لیگ کا منفرد آغاز، کرکٹرز ٹرافی لے کر سڈنی کی بلند ترین عمارت پر پہنچ گئیں ٹوڈ گرینبرگ نے کہا...
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کنیکشنز کھولنے کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں آر ایل این جی گیس کنکشنز کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا گھریلو صارفین کے لیے گیس کنیکشنز اہم تقاضا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے ملک بھر میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کنیکشنز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کے دوران گیس کی فراہمی ایک بڑا چیلنج تھا، عوام کا یہ اہم مطالبہ تھا کہ گیس کنیکشنز کا اجرا کیا جائے لیکن اس وقت گیس دستیاب نہیں تھی اس لیے عوام سے معذرت کرنا پڑی۔شہباز شریف نے بتایا کہ نئے...
فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گیس کنکشنز کی بحالی سے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا۔اسلام آباد میں آر ایل این جی گیس کنکشنز کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کے دوران گیس کی فراہمی ایک بڑا چیلنج تھی اور اُس وقت حالات کے باعث صارفین سے معذرت کرنا پڑی۔شہباز شریف نے ماضی کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 20 گھنٹے سے زائد تھی، لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اندھیروں کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات کیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کے استعمال کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کے لیے خاصا مددگار ثابت ہوگا۔WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں شامل کیا گیا ہے۔گزشتہ چند ہفتوں سے اس فیچر پر کام جاری تھا، اور اب اسے مرحلہ وار صارفین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔اس نئے فیچر کے تحت صارفین @all لکھ کر گروپ چیٹ میں موجود تمام ارکان کو بیک وقت ٹیگ کر سکیں گے۔ پہلے ہر شخص کو الگ الگ مینشن کرنا پڑتا تھا، جو وقت طلب عمل تھا اور بعض اوقات کچھ نام رہ بھی جاتے تھے۔اب اس سنگل مینشن کے...
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کنیکشنز کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں آر ایل این جی گیس کنکشنز کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کے لیے گیس کنیکشنز کا اجرا عوام کی دیرینہ ضرورت تھی۔ وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت نے اس اہم مسئلے کے حل کے لیے ملک بھر میں گیس کنیکشنز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہباز شریف نے یاد دلایا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کے دوران گیس کی فراہمی ایک بڑا چیلنج تھی اور عوام کے دیرینہ مطالبے کے باوجود کنیکشنز نہیں دیے جا سکے، جس کے لیے عوام سے معذرت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نئے گیس...
پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے لیے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی منظوری گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت سازی کے معاملے میں صدر زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا، جس پر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے امور کی کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔ آئین ساز اسمبلی میں حکومت بنانے کے لیے پیپلز پارٹی کو 27 ارکان کی حمایت درکار ہے، لیکن اس وقت پارٹی کے پاس صرف 17 ارکان ہیں۔ دیگر جماعتوں کی موجودہ صورتِ حال کچھ یوں ہے: مسلم لیگ ن: 9...
چوہدری سالک حسین کے ایک سالہ پرانے کلپ کو توڑ موڑ کر پیش کرنا انتہائی شرمناک عمل ہے ۔ مصطفیٰ ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نےپاکستان مسلم لیگ کے سنئیر نائب صدر اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے ایک سالہ پرانے کلپ کو توڑ موڑ کر اسرائیل کی حمایت میں بیانیے بنانے کی مذموم کوششوں کو انہتائی شرمناک اور جھوٹا بیان قرار دیا ہے اتوار کے روز جاری کیے گِئے اپنے ایک بیان میں مصطفی ملک نے کہا کہ چوہدری سالک حسین نے ہمیشہ فلسطین کے مسلمانوں کے جرات مندانہ موقف اپنایا اور وہ فلسطین کو شہ رگ سے قریب...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک افواج کی جانب سے نائیک سیف علی جنجوعہ شہیدؒ، ہلالِ کشمیر، کی 77ویں برسی کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ شہیدؒ نے 1948 کی جنگ کے دوران پیر کلیوا رج کے دفاع میں غیر معمولی جرات اور عزمِ صمیم کا مظاہرہ کرتے ہوئے مادرِ وطن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی بہادری اور قربانی قوم کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔ پاک افواج کے سربراہان...
امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ کی تازہ رپورٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور کاروباری شخصیات گوتم اڈانی کے مبینہ گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے عوامی فنڈز کو اپنے قریبی سرمایہ کار اڈانی گروپ کی کمپنیوں کی مالی معاونت کے لیے استعمال کیا، جس سے کرپشن کے امکانات بڑھ گئے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، مئی میں بھارتی حکام نے تقریباً 3.9 ارب ڈالر (تقریباً 1.08 کھرب بھارتی روپے) لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (LIC) کے فنڈز سے اڈانی گروپ کو منتقل کیے، تاکہ گروپ کے بڑھتے ہوئے قرضوں اور مالی مشکلات کا بوجھ کم کیا جا سکے۔ اس سرمایہ کاری کے تحت اڈانی کی بندرگاہوں کی ذیلی کمپنی کو قرضوں کی تجدید...
محبوبہ مفتی نے کہا کہ زیر سماعت قیدیوں کے ساتھ مجرموں سے مختلف سلوک کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زیر سماعت قیدیوں کو دور دراز کی جیلوں میں منتقل کرنے سے ان کے بنیادی حقوق سلب ہو جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بھارتی جیلوں میں نظربند تمام کشمیری قیدیوں کو فوری طور پر مقامی جیلوں میں منتقل کرنے کی ہدایت دی جائے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے درخواست میں مطالبہ کیا کہ زیر سماعت قیدیوں کو اس وقت تک مقبوضہ جموں و...
اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی فلسطینی صحافی مریم ابو دقہ کو عالمی سطح پر صحافت کی آزادی کے لیے خدمات کے اعتراف میں انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ (IPI) کے “پریس فریڈم ہیروز ایوارڈ 2025” سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں IPI کی سالانہ کانگریس کے دوران دیا گیا، جس میں دنیا بھر سے صحافیوں نے شرکت کی۔ اس سال ایوارڈ کے لیے منتخب ہونے والے سات صحافیوں میں فلسطین کی مریم ابو دقہ، یوکرین کی وکٹوریا روشچینا، ہانگ کانگ کے جمی لائی، امریکہ کے مارٹن بیرن، پیرو کے گستاوو گوریٹی، جارجیا کی مزیہ اماگلوبیلی اور ایتھوپیا کے تسفیلم والڈیس شامل ہیں۔ مریم ابو دقہ اور وکٹوریا روشچینا کو بعد از مرگ یہ اعزاز دیا گیا،...
اسلام آباد / مظفرآباد (صغیر چوہدری) — آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ موجودہ انوارالحق حکومت کے لیے مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں، جب کہ پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ نئی حکومت بنانے کے لیے تمام ضروری مراحل مکمل کرنے کے قریب ہے۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری محمد یاسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹی کو مطلوبہ عددی اکثریت حاصل ہو چکی ہے، اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ ان کے مطابق آئندہ منگل تک عبوری سیٹ اپ تشکیل دے دیا جائے گا اور نئی حکومت کے قیام کا اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت...
آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہو گا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد لانے اور اپنی حکومت بنانے کی تیاری کر رہی ہے نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ تفصیلات کے مطابق آزاد کمشیر کی حکومت اس وقت ہچکولے کھا رہی ہے اور پیپلز پارٹی نے صدر مملکت سے ملاقات کے بعد وزیراعظم کے مستعفی نہ ہونے کی صورت میں آئندہ 72 گھنٹے میں تحریک عدم اعتماد لانے اور وہاں اپنی حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔ پی پی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کامیاب کرانے اور اپنا وزیراعظم لانے کے لیے نمبرز...
سپارکو کی جانب سے "جیو-اے آئی برائے جنگلاتی معلومات/ ریموٹ سینسنگ اور جیو انفارمیشن سسٹمز کی جدید ایپلی کیشنز برائے جنگلات" کے موضوع پر بین الاقوامی تربیتی کورس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن، انٹر اسلامک نیٹ ورک آن اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے جیو اے آئی فاریسٹ انفارمیشن ایڈوانس آر ایس اینڈ جی آئی ایس ایپلیکیشنز اِن فاریسٹری کے عنوان سے ایک بین الاقوامی تربیتی کورس کا انعقاد کرنے جارہا ہے۔ کورس 27 تا 31 اکتوبر 2025 تک سپارکو کمپلیکس، کراچی میں منعقد ہوگا۔ یہ کورس ازنیٹ کے رکن ممالک کے ماہرین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ تاکہ وہ مصنوعی...
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور ختم، پاکستان نے طالبان کو دہشتگردی کی روک تھام کیلئے جامع پلان دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز ترکیے کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات استنبول کے مقامی ہوٹل میں ہوئے جس کی میزبانی ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے کی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ استنبول میں مذاکراتی دور میں قطر میں ہونے والے مذاکرات میں طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان نے طالبان کو دہشت گردی کی روک تھام کے لیے جامع پلان دے دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے 2...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ کرلیا، نئے قائد ایوان کے نام کا اعلان منگل تک متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق 27 اکتوبر کو کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف ریاست بھر میں یوم سیاہ منایا جاتا ہے، اس لیے فوری طور پر نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا اور تحریک عدم اعتماد بھی یوم سیاہ کے بعد پیش کی جائےگی۔ ایوان صدر میں شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیرصدارت اجلاس میں تحریک عدم اعتماد لانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں، چوہدری یاسین اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے...
استنبول مذاکرات کا دوسرا دور ختم — پاکستان نے طالبان کو دہشت گردی روک تھام کا جامع پلان دے دیا ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغان وفود کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے بعد حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان کو سرحدی دہشتگردی روکنے کے لیے ایک جامع اور عملی پلان پیش کیا۔ مذاکرات 9 گھنٹے تک جاری رہے اور دونوں طرف سے سرحدی نگرانی، نقل و حرکت روکنے اور تجارتی رکاوٹیں دور کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ میزبان اور شرکا مذاکرات استنبول کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئے جن کی میزبانی ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے کی۔ پاکستان کی نمائندگی 4 رکنی وفد نے کی جس میں ڈی جی ایم او اور...
امریکی فوج نے غزہ پٹی کے اوپر نگرانی کے لیے ڈرون پروازیں شروع کر دی ہیں تاکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی کی جا سکے۔ نیویارک ٹائم کی رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی اس بڑے منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد دونوں فریقوں کو جنگ بندی کی شرائط پر کاربند رکھنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ میں ہلاک شدہ یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل لانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، مارکو روبیو امریکی حکام کے مطابق یہ ڈرون پروازیں اسرائیل کی اجازت سے کی جا رہی ہیں اور ان کا مقصد زمینی سرگرمیوں کی نگرانی ہے۔ 2 اسرائیلی فوجی عہدیداروں اور ایک امریکی دفاعی اہلکار نے بتایا کہ یہ پروازیں جنوبی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251026-8-6 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اگر خیبرپختونخواہ سے اچھے تعلقات چاہتی ہے تو مثبت اقدامات کرے،سہیل آفریدی کو دہشتگرد، سہولتکاراور بھتہ مافیا کہا گیاپھر معافی بھی نہیں مانگی گئی۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں کابینہ کے بغیر سارے کام چل رہے ہیں، سارے سیکرٹری لیول پر ہوتے ہیں، بانی سے وزیراعلیٰ کے پی کی ملاقات کیلیے عدالت کا فیصلہ نہیں مانا جارہا، کیا لوگوں کو مجبور نہیں کیا جارہا کہ سڑکوں پر نکلیں۔ن لیگ نے جو سلسلہ شروع کیا یہ چاہتے پتا نہیں کیا ہیں؟سہیل آفریدی کیخلاف شروع دن سے محاذ آرائی کا آغاز کیا...
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو ’بے بی سی ایم‘ قرار دے دیا، کہا یہ جس کام کے لیے آئے ہیں، اس سے پہلے فارغ ہوجائیں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ سہیل آفریدی کو جان بوجھ کر ’بے بی سی ایم‘ کے طور پر صوبے میں بٹھایا گیا ہے تاکہ ان کی اپنی سمجھ بوجھ نہ ہو، وہ سیل سے چلے یا چابی سے، بس بانی بانی کرتا رہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ بدلنے سے کے پی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن نہیں رکے گا، طلال چوہدری طلال چوہدری نے کہا کہ بانی اپنی جگہ ہوگا، صوبے کے 4 کروڑ عوام کے فیصلے وزیراعلیٰ نے...
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں موجود تمام ہلاک شدہ یرغمالیوں کی لاشیں واپس اسرائیل لانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ اپنے دورہ اسرائیل کے دوران یرغمال بنائے گئے 2 امریکی نژاد اسرائیلی شہریوں کے اہلخانہ سے ملاقات کے بعد روبیو نے کہا کہ ہم حماس کی قید میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کو نہیں بھولیں گے اور ان کی باقیات کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: کئی ممالک غزہ فورس میں شامل ہونے کو تیار، مگر اسرائیل کی منظوری لازمی، مارکو روبیو انہوں نے کہا کہ امریکی شہری ایتائے چین اور اومر نیوٹرا کے خاندانوں سے ملاقات کر کے ان کے دکھ کو محسوس کیا، اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چنئی:بھارت کے فلمی طرز کے معاشرے میں قتل و غارت معمول بنتی جارہی ہے،تازہ واقعے میں نوعمر بیٹے نے ماں کو قتل کردیا۔ تمل ناڈو کے کلاکوریچی میں پولیس نے ایک 14 سالہ لڑکے کو اس کی ماں کی پراسرار موت کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے، جو ایک کھیت میں مردہ پائی گئی تھی۔ پولیس نے جائے وقوع سے ملنے والے شرٹ کے بٹن کی بنیاد پر قاتل کی شناخت کی۔اطلاعات کے مطابق مہیشوری دیوالی پر اپنے مویشیوں کے لیے گھاس کاٹنے کھیتوں میں گئی تھی۔ کافی دیر تک گھر واپس نہ آنے پر اس کے شوہر اور رشتہ داروں نے اس کی تلاش کی۔ تلاشی کے دوران پنیرسیلوم کے کھیت میں مہیشوری کی لاش ملنے سے وہ...
سپریم کورٹ نے گھریلو تشدد اور عورت کو نکاح ختم کرنے کے حق سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اور فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے گھریلو تشدد اور عورت کو نکاح ختم کرنے کے حق سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا، فیصلے کے مطابق تشدد کے لیے جسمانی زخم شرط نہیں بلکہ ظلم ہر ایسے رویے پر مشتمل ہے جو عورت کو دکھ، مایوسی اور اعتماد کی کمی سے دوچار کرے، اگر اثرات تکلیف دہ اور شدید ہوں اور ازدواجی زندگی گزارنا ناممکن ہو جائے تو یہ ظلم کہلائے گا۔ سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے 17صفحات پر مشتمل فیصلہ...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے فنکار اپنی حقیقت پسندانہ اداکاری اور سوشل میڈیا پر سنجیدہ تاثر قائم رکھنے کے باعث عوام میں بے حد مقبول ہیں، تاہم بعض اوقات وہ ایسے بیانات بھی دیتے ہیں جو تنازعات کو جنم دیتے ہیں۔ چار شادیوں کا موضوع انہی میں سے ایک ہے جس پر کئی مشہور شخصیات نے حیران کن اور متنازع آراء پیش کی ہیں۔ پاکستانی قانون کے مطابق کوئی مرد پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی نہیں کرسکتا، تاہم اسلام میں چار شادیوں کی اجازت دی گئی ہے۔ یہی تضاد بحث اور ریٹنگ بڑھانے کا سبب بنتا ہے۔ حال ہی میں متعدد پاکستانی اسٹارز نے اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جو خاصی توجہ کا مرکز بن...
بھارت کی افغان طالبان کے ساتھ مل کر پانی روکنے کی کوشش، پاکستان نے دفاعی منصوبہ تیار کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز پاکستان نے بھارت اور افغان طالبان کے ممکنہ آبی گٹھ جوڑ کے پیش نظر اپنی آبی سلامتی کے دفاع کے لیے واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت نے معرکہ حق میں عبرتناک شکست کے بعد اب افغانستان کے ذریعے آبی جارحیت کو بطور نیا ہتھیار استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔افغان طالبان رجیم اور بھارت کے بڑھتے ہوئے تعلقات اس امر کو ظاہر کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے پاکستان مخالف عزائم مضبوط ہو رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا، خصوصاً ’’انڈیا ٹو ڈے‘‘ کی 24 اکتوبر 2025 کی رپورٹ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ڈی ایم اے نےسیلاب سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔ ترجمان کے مطابق 27 اضلاع کی 72 تحصیلوں کو موضع جات کے لحاظ سے آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق 50 فیصد سے زیادہ متاثر ہونے والے موضع جات کو آفت زدہ قرار دیا گیا۔ آفت زدہ قرار دینے کا نوٹیفکیشن بورڈ آف ریونیو پنجاب اور پی ڈی ایم اے کے اشتراک سے جاری کیا گیا۔ یہ فیصلہ پنجاب نیشنل کلیمیٹیز پری وینشن اینڈ ریلیف ایکٹ 1958 کے تحت کیا گیا ہے۔ جس کے تحت ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں فوری بحالی اور امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔اس...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سینیٹر تاج حیدر برج کراچی کے شہریوں کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتِ سندھ کا ایک عظیم منصوبہ ہے، یہ برج بی آر ٹی لائن کا حصہ ہے جو کم عرصے میں مکمل کیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سینٹر تاج حیدر برج کے ساتھ ایک اور برج بھی تعمیر کیا جا رہا ہے جس کے بعد کل آٹھ لینز مکمل ہو جائیں گی، سینٹر تاج حیدر پل منصوبے میں سائیکل سواروں کے لیے بھی علیحدہ ٹریک بنایا گیا ہے تاکہ وہ محفوظ طریقے سے سفر کر سکیں اور ٹریفک میں رکاوٹ نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ چین کے صدر شی جن پنگ سے اہم تجارتی مذاکرات کریں گے۔ ٹرمپ نے روانگی سے قبل کہا کہ وہ اس دورے کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کے لیے بھی تیار ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات انتہائی مثبت ثابت ہوگی اور چین مزید 100 فیصد محصولات سے بچنے کے لیے تجارتی معاہدہ کرے گا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات جنوبی کوریا میں ہونے کی توقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چین تائیوان پر حملہ نہیں چاہتا، منصفانہ تجارتی معاہدے کی امید ہے، ٹرمپ ٹرمپ کا پہلا پڑاؤ ملائیشیا ہوگا جہاں وہ آسیان...
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کھیلنے کی باضابطہ اجازت مل گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کو بی بی ایل میں شرکت کے لیے کلئیر کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے تفصیلات گزشتہ ہفتے ہی طے پا گئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ ٹرافی تنازع شدت اختیار کر گیا، محسن نقوی کی ویڈیو پر بھارت برہم ٹوڈ گرین برگ کے مطابق ہم بہت پرجوش ہیں کیونکہ پاکستان کے بہترین کھلاڑی لیگ کا حصہ ہیں، اور ہم انہیں اس سیزن میں ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)...
دوغو پرینچک نے کہا ہے کہ اس سے قبل ایسی کوئی کانفرنس کبھی کسی مسلم یا ترک ملک میں منعقد نہیں ہوئی، اگر باکو میں ہوئی تو یہ مغربی ایشیا اور قفقاز میں موجود ممالک کے لیے خطرات کو بڑھائے گی اور ترک و اسلامی دنیا کی وحدت کو نقصان پہنچائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ترکی کی وطن پارٹی کے رہنما دوغو پرینچک نے ایک بیان میں آذربایجان کے صدر الہام علی اوف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اُس یورپی خاخاموں کی کانفرنس کو منسوخ کریں، جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی معمول پر آنے کے حوالے سے گفتگو کے لیے باکو میں منعقد کی جا رہی ہے۔ دوغو پرینچک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الہام علی اوف نے یورپی یہودی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ سامنے آیا ہے، جس کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک کو موصول ہونے والی بیرونی فنڈنگ میں 39 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔وزارتِ اقتصادی امور کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر 2025ء کے درمیان پاکستان کو ایک ارب 81 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول ہوئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موصول ہونے والے ایک ارب 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ بتایا گیا ہے کہ حکام نے تصدیق کی ہے کہ اگرچہ ستمبر 2025ء کے مہینے میں سالانہ بنیادوں پر بیرونی فنڈنگ میں 26.47 فیصد...
دوغو پرینچک نے کہا ہے کہ اس سے قبل ایسی کوئی کانفرنس کبھی کسی مسلم یا ترک ملک میں منعقد نہیں ہوئی، اگر باکو میں ہوئی تو یہ مغربی ایشیا اور قفقاز میں موجود ممالک کے لیے خطرات کو بڑھائے گی اور ترک و اسلامی دنیا کی وحدت کو نقصان پہنچائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ترکی کی وطن پارٹی کے رہنما دوغو پرینچک نے ایک بیان میں آذربایجان کے صدر الہام علی اف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اُس یورپی خاخاموں کی کانفرنس کو منسوخ کریں، جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی معمول پر آنے کے حوالے سے گفتگو کے لیے باکو میں منعقد کی جا رہی ہے۔ دوغو پرینچک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الہام علی اف نے یورپی یہودی...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی ایئرلائن ‘ایئر پنجاب’ کو جلد از جلد فعال کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے ایئر پنجاب کے فیز1 کے لیے کارروائی فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ کے لیے جدید اور آرام دہ طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں۔ یہ بھی پڑھیے: ایئر پنجاب کی پہلی پرواز کب اڑان بھرے گی؟ مریم اورنگزیب نے بتادیا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایئر پنجاب پراجیکٹ پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو ایئرلائن کے منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی اور لاہور سے اسلام آباد کو ایئر پنجاب کے پہلے فلائٹ...
قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو ورلڈ کپ کے لیے اچھے وینیوز کا انتخاب کرنا چاہیے تاکہ کھلاڑیوں کو بہترین مواقع ملیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں شیڈول میچ بھی بارش کی نظر آ گیا، جس کے بعد پاکستان کا ورلڈ کپ میں سفر بغیر کسی جیت کے ختم ہو گیا۔ فاطمہ ثناء نے آئی سی سی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “ہم ورلڈ کپ کے لیے چار سال انتظار کرتے ہیں، لیکن اس کے لیے اچھے وینیوز کا انتخاب کرنا بہت ضروری ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے حالیہ عرصے میں زیادہ کرکٹ نہیں کھیلا، جس کے باعث ٹیم کو مشکلات کا سامنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صحت مند زندگی کا ایک بڑا راز اس بات میں چھپا ہے کہ ہم روزمرہ کھانے میں کون سا تیل استعمال کرتے ہیں۔مختلف تیل اپنے غذائی اجزا، فیٹی ایسڈز، وٹامنز اور درجہ حرارت برداشت کرنے کی صلاحیت کے لحاظ سے الگ خصوصیات رکھتے ہیں۔ ماہرینِ غذائیات کے مطابق درست کوکنگ آئل کا انتخاب دل کی صحت، وزن کے کنٹرول، شوگر کے توازن اور کولیسٹرول کی سطح پر براہِ راست اثر ڈال سکتا ہے۔اس تحقیقی رپورٹ میں سب سے پہلے ذکر کرتے ہیں زیتون کے تیل کا، جو دنیا بھر میں سب سے صحت مند کوکنگ آئل مانا جاتا ہے۔زیتون کے تیل میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن ای اور مفید چکنائیاں موجود ہیں جو دل کے امراض سے بچاؤ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں بڑھتے اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لیے غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کی 15 روزہ مہلت دے دی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سینٹرل پولیس آفس لاہور میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ صوبے بھر میں “پنجاب سرنڈر آف اللیگل آرمز ایکٹ 2025” نافذ کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ہر شہری کو 15 دن کے اندر اپنا غیر قانونی اسلحہ جمع کرانا لازمی ہوگا۔پریس کانفرنس میں اسپیشل سیکریٹری ہوم فضل الرحمن اور ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ بھی موجود تھے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ یہ اقدام وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق کیا گیا ہے، تاکہ...
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلیمی روابط دن بہ دن مضبوط ہو رہے ہیں جہاں سعودی عرب کی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پاکستانی طلبا کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ وہیں سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانی طلبا کے لیے مکمل طور پر فنڈڈ اسکالرشپس کی پیشکش اس اضافے کی ایک اہم وجہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کو 12 لاکھ پاکستانیوں کی ضرورت: کن شعبوں میں نوکریوں کے مواقع موجود ہیں؟ یاد رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی طلبا کے لیے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے 700 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہ اسکالرشپس سعودی عرب کی 25 سرکاری یونیورسٹیوں میں بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی سطح پر...
اس وقت ملکی صورت حال یہ ہے کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے، حالات خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں۔ امن و امان کی صورت حال تو خراب ہے ہی معاشی مسائل نے ملک کی جڑیں ہلا دی ہیں۔ ایک طرف روپیہ اپنی قدر کھوتا جا رہا ہے تو دوسری جانب مہنگائی کے عفریت نے ملک کے تمام ہی طبقوں کو پریشان کر دیا ہے۔ غریب کی تو بات ہی کیا ہے، اب تو متوسط سے لے کر امیر گھرانے بھی بے چین و پریشان نظر آتے ہیں۔ اس کی وجہ ہمارے ماہرین ہماری حکومتوں کی غلط پالیسیاں قرار دیتے ہیں مگر موجودہ حکومت تو صاف طور پر واضح کر چکی ہے کہ ملکی موجودہ معاشی صورت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-08-7 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ورکرز ایک دوسرے کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔گورنر ہاؤس پشاور میں خیبرپختونخوا کے ہم منصب سے ملاقات کے دوران سردار سلیم حیدر نے کہا کہ خیبرپختونخوا سےہمارا پرانا تعلق ہے، پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) کا الیکشن کے بعد اتحاد بنا، 18ماہ کی جو گورنمنٹ تھی وہ بھی مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی نے مل کر بنائی تھی، پیپلزپارٹی کے لیے یہ ایک بھیانک خواب تھا۔انہوں نے کہا کہ 18ماہ کی گورنمنٹ میں جو چیزیں طے کی گئیں وہ پوری نہ ہوسکیں، اس بار پہلے معاہدے پر دستخط ہوئے اور پھر حکومت بنائی گئی، ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، معذرت کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-01-23اسلام آباد (صباح نیوز ) وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی کے لیے سپریم کورٹ سے فیصلہ درکار نہیں ہوتا۔ ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی پر پابندی آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت نہیں لگائی گئی ہے۔ اس سے قبل وزارتِ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن آج جاری کر دیا ہے۔ خبر ایجنسی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) کو قومی خزانے میں خطیر شراکت داری کے باوجود نظر انداز کرنا باعث تشویش ہے، نوصیر تیلی کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( کے ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل آصف جان صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کے لیے آخری ماسٹر پلان 2020 میں تیار کیا جا رہا تھا مگر اس کے بعد شہر میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اور ایسے نئے چیلنجز سامنے آئے ہیں جن کا پہلے گمان بھی نہیں کیا گیا تھا لہٰذا ان حقائق سے نمٹنے اور 2047 تک شہر کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سندھ حکومت نے 2020 کے ماسٹر پلان کو اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں گریٹر کراچی ریجنل ماسٹر پلان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلزفورم اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان اورایف پی سی سی آئی کی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے وفاقی وزیرِخزانہ جناب محمد اورنگزیب خان کے حالیہ انٹرویوکوسراہا ہے۔ انہوں نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِخزانہ کی واضح، دو ٹوک معاشی حکمتِ عملی اورنجی شعبے پرمبنی ترقی کے وڑن سے کاروباری برادری کواطمینان حاصل ہوا ہے۔اس وڑن کے مطابق نجی شعبے کا ملک کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ہے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ وزیرِخزانہ کا یہ بیان کہ “نجی شعبہ معیشت کا انجن ہے، جبکہ حکومت کا کردار اسکو سہولت فراہم کرنا ہے”۔ یہ وہ مؤقف ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے محکمہ اطلاعات کے کنٹینٹ اینڈ پروڈکشن اوور سائٹ بورڈ کے اجلاس میں کہا کہ سندھ حکومت ثقافت، تاریخ اور عوامی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے جدید میڈیا اور فلم سازی کو مؤثر ذریعہ سمجھتی ہے۔ اجلاس کی صدارت سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کی، جس میں فلمی منصوبوں کی تکمیل اور آئندہ مرحلوں پر غور کیا گیا۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ منصوبے صوبے کے مثبت تشخص کو نمایاں کریں گے اور نوجوان فلم سازوں کو اپنی تخلیقی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چارسدہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا( کے پی کے ) سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے کے فیصلے عوامی اعتماد اور بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق کیے جائیں گے، کسی کو بند کمروں میں فیصلے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ جس دن وزیراعلیٰ کے لیے میرا نام آیا تو کہا گیا ہمیں قبول نہیں لیکن آج عوام نے بتادیا کہ مجھے وہ قبول کرتے ہیں، میرے خلاف ملک گیر سطح پر پروپیگنڈا کیا گیا، دہشتگرد اور ناتجربہ کار ثابت کرنے کی کوشش کی گئی، مگر میں اپنے کام سے جواب دوں گا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی...
پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے ایک ڈرامے میں ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اداکارہ صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ اس کردار کی شدت اور جذباتی مناظر نے انہیں ہلا کر رکھ دیا۔ صبا قمر نے لکھا کہ ایسے مناظر بار بار شوٹ کرانا آسان نہیں ہوتا۔ ہر بار وہ درد، وہ خوف، وہ ٹوٹ پھوٹ دوبارہ جینا پڑتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان سب چیزوں نے میرے اعصاب اور جسم دونوں کے لیے بہت درد ناک ثابت ہوا ہے۔ صبا قمر نے بتایا کہ وہ اب اپنی صحت اور ذہنی سکون کی بحالی پر توجہ دے رہی ہیں اور خود کو یاد دلاتی ہیں کہ میں مضبوط ہوں،...
اسلام ٹائمز: امریکہ کی جانب سے حزب اللہ لبنان کو غیر مسلح کرنے پر اصرار کرنا نہ صرف ایک ناجائز مطالبہ ہے بلکہ ناممکن بھی ہے۔ نہ تو لبنانی عوام کی اکثریت اور نہ ہی لبنان آرمی، حزب اللہ لبنان کو غیر مسلح کرنے کے حق میں نہیں ہے۔ وہ بخوبی اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ گذشتہ چند دہائیوں کے دوران غاصب صیہونی رژیم کے جارحانہ اقدامات کے مقابلے میں لبنان کی ملکی سالمیت کی حفاظت صرف حزب اللہ اور اس کے ہتھیاروں نے ہی کی ہے جبکہ لبنان آرمی اس قدر طاقتور نہیں ہے۔ واضح ہے کہ حزب اللہ کے غیر مسلح ہو جانے کے نتیجے میں لبنان غاصب صیہونی رژیم کے لیے ایک لذیذ اور تر نوالہ...
پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر حکومت کرنا ایک بھیانک خواب تھا، گورنر پنجاب سلیم حیدر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں کے ساتھ مل کر 18ماہ حکومت کرنا بھیانک خواب تھا،(ن)لیگ کے ساتھ مل کر حالیہ حکومت بنانا ملک کی خاطر تھا جس کا ہمیں نقصان ہوا آٹے کی کے پی ترسیل نہ ہونے کا معاملہ وزیراعلی پنجاب کے ساتھ اٹھاوں گا۔یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ گورنر ہاوس پشاور میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ یہ میرا پشاور کا پہلا دورہ ہے،...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سفارشات پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے لیے جامع قیمت استحکام پلان تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں میں بتایا گیا کہ حکومت نے رمضان المبارک کے لیے جامع قیمت استحکام پلان تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ای سی سی نے تمام متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سفارشات پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ای سی...
طالبان کا چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر ڈیم بنانے کا متنازع فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز کابل (آئی پی ایس )افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستان کے علاقے چترال سے آنے والے دریائے کنڑ کے کابل میں دریا سے ملنے کے مقام پر ڈیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں سے دریا واپس پاکستان آتا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی وزارت برائے پانی و توانائی نے بتایا ہے کہ اس منصوبے کا تخمینہ اور ڈیزائن تیار ہے بس فنڈنگ ملنے کا انتظار ہے جس کے بعد تعمیر کا آغاز ہوجائے گا۔طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہبتہ اللہ اخوندزادہ نے ڈیم کی تعمیر میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس...
حکومت کی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سفارشات پر موثر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سفارشات پر موثر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے لیے جامع قیمت استحکام پلان تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں میں بتایا گیا کہ حکومت نے رمضان المبارک کے لیے جامع قیمت استحکام پلان تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ای سی سی نے تمام متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی نے چارسدہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں تیار رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جنہوں نے ظلم و جبر کیا ہے، انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ چارسدہ کی عوام کے سامنے خطاب اس لیے ضروری تھا کیونکہ یہاں سے ایک سیاسی جماعت کا خاتمہ ہوا، اور خیبرپختونخوا کے عوام ہمیشہ **بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب سے انہیں وزیراعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا، بعض حلقوں نے کہا کہ وہ قبول نہیں ہیں، لیکن ان کی فکرعوام کے لیے ہے، نہ کہ کسی اور کے لیے۔ سہیل آفریدی نے عوام کی آنکھوں میں انقلاب کی...
سپریم کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ 27 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ اس بینچ میںجسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شکیل احمد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے نو مئی کے مقدمات میں سزائے موت کے بعد اپنی نااہلی کو چیلنج کیا ہوا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے دونوں رہنماؤں کی سرنڈر کیے بغیر اپیل کو ناقابل سماعت قرار دیا تھا۔ یہ فیصلہ...
سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب خان اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف دائر اپیلوں کو سماعت کے لیے مقرر کر لیا ہے۔ یہ اپیلیں 27 اکتوبر کو سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ کے روبرو سماعت کے لیے پیش ہوں گی۔ عدالتی فہرست کے مطابق، جسٹس امین الدین خان بینچ کی سربراہی کریں گے، جبکہ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شکیل احمد بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: واضح رہے کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں سزا کے بعد اپنی نااہلی کو چیلنج کر رکھا ہے۔ قبل ازیں پشاور ہائیکورٹ نے دونوں رہنماؤں کی...
امریکی حکومت نے شٹ ڈاؤن کے باعث فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے امدادی رقم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ ان کے ایک قریبی دوست نے130 ملین ڈالر کی خطیر رقم فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں کے لیے فراہم کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ری پبلکن اورڈیموکریٹ ارکان کے درمیان نئے مالیاتی بجٹ پر اختلافات برقرار ہیں، جس کے باعث امریکی حکومت یکم اکتوبر سے شٹ ڈاؤن کا شکار ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے نتیجے میں ہزاروں وفاقی ملازمین اور فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں میں تاخیر ہو رہی ہے، جبکہ کئی سرکاری ادارے جزوی طور...
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اعتراف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اتحاد مجبوری کے تحت قائم ہوا ہے، محبت کے تحت نہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے سیاسی اور جمہوری راستہ اپنانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اسی ملک کے وزیراعظم ہیں، لہٰذا صوبے کو چاہیے کہ ان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، مگر صوبے کے عوام کے حقوق کا تحفظ سب کی ذمہ داری ہے۔ صوبائی حکومت کو وفاق کے ساتھ بہتر ورکنگ ریلیشن کے...
وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی سے متعلق سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق، ٹی ایل پی پر پابندی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت عائد کی گئی ہے، اس لیے اس کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے کی ضرورت نہیں۔ ذرائع نے واضح کیا کہ یہ پابندی آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت نہیں بلکہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت لگائی گئی ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارتِ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا ہے۔...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے 27 اکتوبر کو جموں و کشمیر پر غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف ’یومِ سیاہ‘ منانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پورے ملک میں 27 اکتوبر کو صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یومِ سیاہ کے موقع پر یہ خاموشی کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ان کی جدوجہدِ آزادی کے احترام کے طور پر اختیار کی جائے گی۔ وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے تمام سرکاری و نجی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تقریبات اور آگاہی مہمات...
سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملنے دیں، کوئی قیامت نہیں آ جائے گی: گورنر پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملنے دیا جائے خان سے ملاقات سے روک کر اچھا نہیں کیا گیا۔جمعہ کو پشاور میں خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بانی کے ساتھ ملاقات سے روکنے کے حق میں نہیں۔انہوں نے حکومتی اتحاد میں شمولیت کے حوالے سے کہا کہ الیکشن کے بعد حکومت بنانے کے لیے دونوں جماعتوں نے ملنا ہی تھا تاہم اس سے...
برطانیہ میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے واقعات اور مساجد پر حملوں کے بعد حکومت نے مسلمانوں کے تحفظ کے لیے ایک اہم اور تاریخی اقدام اٹھایا ہے، جسے ملکی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ مساجد اور اسلامی مراکز پر نفرت انگیز حملوں میں اضافے کے پیش نظر حکومت 10 ملین پاؤنڈ کی اضافی فنڈنگ فراہم کرے گی تاکہ ان کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ یہ اعلان وزیرِ اعظم نے وزیرِ داخلہ شبانہ محمود کے ہمراہ مشرقی سسیکس کی ایک مسجد کے دورے کے دوران کیا، جہاں رواں ماہ کے آغاز میں ایک شخص نے مسجد کے دروازے کے...
لاہور: منہاج یونیورسٹی لاہور میں قائم ہونے والا پاکستان کا پہلا تصوف سینٹر روحانیت، سکونِ قلب اور بین المذاہب ہم آہنگی کا ایک نیا باب کھول رہا ہے۔ تین سال کی محنت سے تعمیر ہونے والا یہ مرکز صرف ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ ایک فکری و روحانی تجربہ گاہ ہے جہاں جدید دنیا کے ذہنی دباؤ اور مادی دوڑ سے تھکے ہوئے انسان کو باطنی سکون اور خود شناسی کی راہ دکھائی جاتی ہے۔ یہ سینٹر کسی ایک سلسلۂ تصوف سے وابستہ نہیں بلکہ قادری، چشتی، نقشبندی، سہروردی، شاذلی، رفائی اور دیگر سلاسل کی مشترکہ تعلیمات پر قائم ہے۔ اس کی عمارت پاکستان، ایران اور ترکی کے اسلامی فنِ تعمیر کا حسین امتزاج ہے،گنبد،...
وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم تنظیم قرار دیتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے نزدیک ٹی ایل پی دہشتگردی میں ملوث پائی گئی ہے، لہٰذا تنظیم پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل جمعرات کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی گئی تھی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 2016 میں قائم ہونے والی یہ تنظیم ملک بھر میں شرانگیزی اور پُرتشدد احتجاجی مظاہروں میں ملوث رہی ہے، جن کے باعث سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی جانیں...
کل اسلام آباد کی ایک مصروف شاہراہ پر ڈیوٹی پر موجود ہونہار اور لائق پولیس افسر عدیل اکبر کے ہاتھوں سے چلنے والی گولی کی گونج نے ہم سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ کوئی کیسے اپنی جان لے لیتا ہے؟ کوئی اپنے ساتھیوں، اپنے پیاروں اور ایک بار ملنے والی زندگی سے یوں منہ کیسے موڑ لیتا ہے؟ ابھی کچھ دیر پہلے تو وہ ہشاش بشاش، مسکراتا ہوا اپنے فرائض سرانجام دے رہا تھا۔ ماتحتوں کو چوکس رہنے کا کہہ رہا تھا، فل برائٹ اسکالرشپ پر امریکا جانے کی تیاری بھی کرنا ہوگی، بیٹی کو مرضی کے گفٹ دلانے کی فکر بھی ہوگی، خواب دیکھنے والی آنکھیں کیوں بجھ جاتی ہیں؟ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں ہیں، تحقیقات کے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیرِ تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ قطری وزیر پاکستان قطر مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کے چھٹے اجلاس کی شریک صدارت کے لیے پاکستان کے دورے پر ہیں۔ وزیراعظم نے پاکستان اور قطر کے تعلقات کو مثبت، برادرانہ اور باہمی احترام پر مبنی قرار دیتے ہوئے توانائی، زراعت، آئی ٹی، سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے قطری سرمایہ کاروں کو اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔ مزید پڑھیں: پاکستان نے قطر اور ترکیہ کی ضمانت پر سیز فائر کیا، طالبان اب ٹھیک ہوجائیں گے،...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ فرنچائز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کی جانب سے موصول ہونے والا لیگل نوٹس پھاڑ کر ردِ عمل ظاہر کیا، جبکہ ملتان سلطانز کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ علی ترین کے بیانات لیگ کی بہتری کے لیے تھے، نہ کہ کسی منفی مہم کا حصہ۔ علی ترین نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا کہ پی سی بی نے انہیں ایک لیگل نوٹس بھیجا، جس میں ان سے تنقیدی بیانات واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا، بصورتِ دیگر فرنچائز معاہدہ منسوخ اور انہیں بلیک لسٹ...
مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کا فیصلہ مسترد، عالمی برادری اقدامات کرے، پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کے متنازع فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام کی اسرائیلی کوششوں اور وہاں صہیونی ریاست کی خودمختاری کے نفاذ کے اقدامات کی سخت مذمت کرتا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسرائیلی قانون ساز ادارے میں پیش کیا گیا مجوزہ متنازع قانون اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔انہوں نے...
وفاقی وزیرِ مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ حج 2025 کے دوران ہونے والی بچت کی رقم حجاج کرام کو واپس کی جارہی ہے، جبکہ حج 2026 کے لیے انتظامات اور پیکیجز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ وزارتِ مذہبی امور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومتِ پاکستان وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایات کے تحت عازمینِ حج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے وژن پر کاربند ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نئی حج پالیسی: قرعہ اندازی کی بجائے ‘پہلے آئیں، پہلے پائیں’ کی بنیاد پر انتخاب ہوگا، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ان کا کہنا تھا کہ وزارت سنبھالنے کے بعد سے میری اولین ترجیح اللہ کے مہمانوں کے لیے اس مقدس...
کبھی کبھی محبت لفظوں سے نہیں عمل سے بولتی ہے، ایسی ہی ایک دل کو چھو لینے والی مثال بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع جشپور میں اُس وقت سامنے آئی جب ایک کسان نے اپنی بیٹی کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے 6 ماہ تک سکے جمع کیے اور بالآخر ایک نئی اسکوٹی خرید لی۔ مقامی کسان بجرنگ رام کی بیٹی چمپا بھاگت ایک اسکوٹی کی خواہش مند تھی جس کی قیمت تقریباً 1 لاکھ روپے تھی۔ محدود مالی وسائل کے باوجود بجرنگ رام نے اپنی بیٹی کی خواہش پوری کرنے کا عزم کیا اور روزانہ کچھ سکے بچا کر جمع کرنا شروع کر دیے۔ یہ بھی پڑھیں: ’دیکھنا چاہتا تھا کون ساتھ ہے‘، ریٹائرڈ فوجی افسر...
پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے خبردار کیا ہے کہ اس مرتبہ بھی اسموگ سے کاروبار زندگی متاثر ہوسکتا ہے لہٰذا ہم سب کو مل کر اس سے نمٹنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: اینٹی اسموگ آپریشن کے باوجود لاہور آلودہ ترین شہر، ’یہ پنجاب حکومت کر کیا رہی ہے؟‘ مریم اورنگزیب نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسموگ کی اصل وجوہات کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اینٹوں کے بھٹے منتقل کرنے کے علاوہ دیگر عملی اقدامات کیے ہیں جن سے اسموگ پر قابو پایا جاسکے۔ مزید پڑھیے: یکم اکتوبر کو پنجاب میں فضائی معیار معتدل، اسموگ سے بچاؤ کے انتظامات جاری مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت صوبے کی ایئر...
---فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ مجھے گرفتار کر کے قید میں رکھا جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کے دوران علیمہ خان نے کہا کہ میں گرفتاری دینے کے لیے تیار ہوں، مجھ پر بہت سے کیسز بنائے گئے ہیں، اپنے بھائی کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گی۔اس سے قبل پنجاب پولیس بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ، علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروانے اِن کے ہمراہ اسلام آباد پہنچی تھی۔ایس ڈی پی او اظہر شاہ نے علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروائی تھی۔
