2025-11-04@20:14:11 GMT
تلاش کی گنتی: 8115

«لیے حکومت»:

(نئی خبر)
    امریکی حمایت کے ساتھ فرانس اور برطانیہ غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک نئی قرارداد پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس اور برطانیہ اس وقت امریکا کی مکمل حمایت کے ساتھ ایک قرارداد کی تیاری میں مصروف ہیں۔ یہ قرارداد غزہ میں عالمی فوج کی تعیناتی سے متعلق ہے جس کا مقصد جنگ بندی کے بعد غزہ میں امن و امان کی بحالی اور انتظامی استحکام کے لیے ایک مضبوط بین الاقوامی فریم ورک تیار کرنا ہے۔ فرانسیسی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ ایسی کسی بھی فورس کو عالمی قانونی حیثیت دینے کے لیے اقوامِ متحدہ کے مینڈیٹ کا حصول ناگزیر ہے۔...
    امریکی صدر کے اس دعوے پر تاحال سعودی عرب کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، جو ہمیشہ یہی مؤقف اختیار کرتا آیا ہے کہ 1967ء کی سرحدوں پر خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر وہ کسی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب بھی دیگر خلیجی ممالک کی طرح اسرائیل کے ساتھ ابراہام معاہدوں میں شمولیت کے لیے تیار ہے۔ یہ انکشاف انھوں نے فاکس بزنس نیٹ ورک کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ سعودی رہنماؤں کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی ہے۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کے لیے غزہ جنگ کے دوران...
    حماس کی قطر، ترکیہ اور مصر سے غزہ میں سیز فائر پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کی اپیل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )فلسطینی تنظیم حماس نے جمعے کو ثالث ممالک (قطر، ترکیہ اور مصر ) سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی باقی ماندہ شقوں پر عملدرآمد کی نگرانی کا اپنا کردار جاری رکھیں۔ترکی کی خبر رساں ایجنسی اناطولیا کے مطابق حماس نے مصر، قطر اور ترکیہ کی ان کوششوں کو سراہا ہے جنہوں نے رواں ماہ کے آغاز میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ، تنظیم...
    لاہور: صوبہ پنجاب کی اپنی ایئر لائن کے قیام کے لیے عملی اقدامات تیز کر دیے گئے، ورکنگ کمیٹی نے ایک ارب روپے فنڈز کی ڈیمانڈ محکمہ خزانہ کو بھجوا دی۔ صوبائی حکومت ایئر پنجاب کے نام سے صوبے کی پہلی ایئر لائن کی منظوری دے چکی ہے۔ حکام کے مطابق پنجاب حکومت پانچ طیارے لیز پر لینے کا ارادہ رکھتی ہے اور منصوبے کا حتمی تخمینہ لگانے کا عمل ابھی جاری ہے، طیاروں کی لیزنگ کے حوالے سے مختلف کمپنیوں سے بات چیت بھی جاری ہے۔ پنجاب حکومت جلد ایئر اتھارٹی یا بورڈ کی حتمی منظوری دے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو لائسنس کے اجراء کے لیے درخواست جمع کروا دی گئی۔ ’’ایئر پنجاب‘‘ سے صوبے...
    اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا ہے کہ انسدادِ دہشتگردی ایکٹ میں حالیہ ترمیم کے بعد لاپتا افراد کا مسئلہ تقریباً حل ہو چکا ہے۔ یہ بات انہوں نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم کورٹ میں نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے اجلاس کو جبری گمشدگیوں کے مسئلے پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت اس مسئلے کے مستقل حل اور متاثرہ خاندانوں کی شکایات کے ازالے کے لیے ایک جامع میکینزم تیار کر رہی ہے، جو آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹوڈنٹس یونین بحالی سے متعلق درخواست پر اٹارنی جنرل کونوٹس جاری اٹارنی جنرل نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ متاثرہ خاندانوں کی شکایات کے...
    سیلاب سے متاثرہ عوام کے لیے حکومت نے بڑا ریلیف پیکیج دیتے ہوئے اگست کے مہینے کے بجلی کے بل معاف کر دیے ہیں۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق، اس اقدام کا مقصد قدرتی آفت سے متاثرہ شہریوں کو فوری مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ رعایت تمام گھریلو صارفین پر لاگو ہوگی، چاہے وہ کسی بھی کیٹیگری میں آتے ہوں۔ جو صارفین پہلے ہی اگست کے بل جمع کرا چکے ہیں، ان کی ادائیگیاں آئندہ بلوں میں ایڈجسٹ کر دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ کمرشل اور دیگر غیر گھریلو کیٹیگریز کے لیے بھی سہولت دی گئی ہے۔ ان صارفین کے اگست کے بل دسمبر تک مؤخر کر دیے گئے ہیں، اور یہ واجبات...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل حکام کو ہدایت دینے کی درخواست کر دی۔خط میں وزیراعلیٰ نے مؤقف اختیار کیا کہ میں اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ اور ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کو بھی ملاقات کے لیے خط لکھ چکا ہوں، تاہم کوششوں کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔ کے پی حکومت نے سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیاایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا ہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ میں صوبے کا منتخب وزیراعلیٰ اور...
    ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران افغانستان کی جانب سے عائد الزامات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغان طالبان کے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہند کی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا اور اس دوران پوری کوشش کی کہ کسی سویلین کو نقصان نہ پہنچے۔ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین، عوام اور قومی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرتا رہے گا۔ انہوں نے افغان قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے بیانات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ...
    اسرائیلی افواج نے ایک اور روز رفح بارڈر کھولنے کی اجازت نہیں دی، جس کے باعث ٹرکوں پر لدی سیکڑوں ٹن امداد غزہ نہ پہنچ سکی۔ بارڈر کی بندش کے نتیجے میں مصر کی سرحد پر امدادی سامان سے بھرے ٹرکوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔ اقوام متحدہ اور مختلف امدادی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی بحران پر قابو پانے کے لیے رفح بارڈر کو فوری طور پر کھولا جائے۔ دوسری طرف، جنگ بندی کے چند ہی روز بعد اسرائیل ایک بار پھر دھمکیوں پر اُتر آیا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اگر حماس نے معاہدے کی شرائط پوری نہ کیں اور تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ...
    ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت داریوں میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل خان کی یو اے ای کے وزیرِ تجارت سےاہم ملاقات ہوئی۔ رانا احسان افضل خان نے یو اے ای کی کاروباری برادری کو پاکستان میں منعقد ہونے والے تیسرے فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایگزیبیشن (فوڈ ایگ 2025) میں خصوصی شرکت کی دعوت دی۔ فوڈ ایگ 2025 جیسے پروگرام پاکستان کی مصنوعات کے لیے عالمی منڈیوں کے دروازے کھولیں گے۔ وزارتِ تجارت کا فلیگ شپ ایونٹ فوڈ ایگ 2025 ، 25 تا 27 نومبر کو منعقد ہوگا۔ رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ بہتر...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ نومنتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے دفتر میں پاکستان کے پرچم کی جگہ پی ٹی آئی کے پرچم کو دے دی۔ ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی تصویر کی جگہ عمران خان کی تصویر نے لے لی۔ پی ٹی آئی فوج کی قیادت کے خلاف بیان دیتی ہے اور شہدا کے جنازے نہیں پڑھتی، دہشت گردی کی مذمت سے گریز کرتی ہے اور کے پی میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی اجازت سے بھی انکاری ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کیا پی ٹی آئی کی پاکستان کے ساتھ حب الوطنی اقتدار سے مشروط ہے؟ کیا اگر قومی پالیسیاں ان...
    سندھ ہائیکورٹ میں کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ ’رانو‘ کو قدرتی ماحول میں منتقل کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جس دوران عدالت نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا 21ویں صدی میں جانوروں کو بھی پنجروں میں قید رکھا جاسکتا ہے؟ جسٹس کلہوڑو کے ریمارکس جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ جب میں چھوٹا تھا تو چڑیا گھر جاتا تھا، اس وقت سارے جانور زخمی ہوتے تھے۔ جانوروں کو چھوٹے چھوٹے پنجروں میں بند رکھنے کا کیا مطلب ہے؟ یہ بھی پڑھیں:کراچی چڑیا گھر میں مادہ بنگال ٹائیگر کی ہلاکت کیسے ہوئی؟ عدالت نے کہا کہ چڑیا گھروں کو بند کردیا جائے، جانوروں کو کھلے مقامات پر رکھا جائے جیسے نیشنل پارکس میں رکھا...
    سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو تحقیقات کے لیے طلب کیے جانے کے معاملے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) سے رپورٹ طلب کرلی۔ سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف این سی سی آئی اے کن الزامات پر تحقیقات کر رہی ہے؟ عدالت نے فردوس شمیم نقوی کی گرفتاری سے روکنے کے حکمِ امتناع میں توسیع کر دی۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی سمیت 550 افراد پر مقدمہ درج، کراچی میں کتنی گرفتاریاں ہوئیں؟ جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق سندھ ہائیکورٹ آئی جی اسلام آباد سے جواب طلب نہیں کر سکتی۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا پہلے ایف...
    بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام اور ملحقہ علاقوں میں عسکریت پسندی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں مختلف علیحدگی پسند گروپوں کے حملوں میں گزشتہ ایک سال کے دوران 35 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ صورتِ حال بی جے پی حکومت کے لیے آئندہ سال ہونے والے 2026 کے ریاستی انتخابات سے قبل ایک بڑا سیکیورٹی چیلنج بن چکی ہے۔ کشمیری میڈیا سروس (KMS) کے مطابق 16 اکتوبر 2025 کو ناگا عسکریت پسندوں نے اروناچل پردیش کے علاقے چانگلانگ میں آسام رائفلز کے بیس کیمپ پر حملہ کیا، جس میں کئی اہلکار زخمی ہوئے۔ اس سے قبل 19 ستمبر 2025 کو منی پور کے بشنوپور ضلع میں پیپلز لبریشن...
    تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہروں میں، 2016 سے 2025 تک، پنجاب بھر میں 11 پولیس اہلکار شہید اور 1648 زخمی ہوئے، جن میں 69 مستقل معذور ہوگئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق مظاہروں میں 16 شہری جاں بحق اور 54 زخمی ہوئے، جبکہ 97 گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور 2 گاڑیاں جلائی گئیں۔ اس کے علاوہ متعدد میٹرو بسیں اور بس اسٹیشنز پر بھی توڑ پھوڑ کی گئی جبکہ پولیس کی 10 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس میں تحریک لبیک پر پابندی کی سفارش وفاق کو بھیجنے، نفرت انگیزی میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری، اور دہشتگردی کے مقدمات چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ جماعت کی قیادت...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جو لوگ آئین اور ریاست کو نہیں مانتے، ان سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث عناصر کے خلاف آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے، اور نیشنل پیس آپریشن کے لیے تمام اداروں اور سیاسی قوتوں کو ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے یہ بات پولیس ٹریننگ سینٹر ڈی آئی خان کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔  دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر علاقوں میں امن قائم ہے، تاہم بعض علاقوں میں شرپسند عناصر اب بھی سرگرم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ حملے میں ایک حملہ آور مقامی جبکہ باقی افغانی تھے،...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا۔ غیر حتمی نتیجے کے مطابق ہارون الرشید صدر کی نشست پر 1947 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ توفیق آصف 1511 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ لاہور میں ہارون الرشید نے 629 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل  توفیق آصف نے 431 ووٹ لیے، سیکرٹری کی نشست پر ملک زاہد اسلم اعوان 596 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے جبکہ سیکرٹری کی سیٹ پر میاں عرفان اکرم نے 441 ووٹ لیے۔ کراچی میں بھی ہارون الرشید 195 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جب کہ توفیق آصف نے 185 ووٹ حاصل کیے، سوات سے ہارون الرشید نے 27 ووٹ...
    کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 19واں اجلاس ہوا، جس میں امن و امان، خواتین کے تحفظ، ماحولیاتی اقدامات اور گورننس سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق اجلاس میں افغان جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کابینہ نے وطنِ عزیز کے دفاع میں جان قربان کرنے والے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں آنے والی ہر حکومت نے اپنی سابقہ روش برقرار رکھی ہے، 1947 سے اب تک افغان حکومت کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ پاکستان نے دہائیوں تک افغان مہاجرین...
    اسلام ٹائمز: عبوری مرحلے کے دوران، جے آئی ٹی کی قیادت غزہ کی پٹی میں تعیناتی کے لیے پہنچنے سے پہلے مصر کے العریش علاقے میں مقیم ہوگی، اور اس کا مرکزی انتظامی اور سیاسی ہیڈکوارٹر عارضی طور پر اردن یا قاہرہ میں واقع ہوگا۔ اس مدت کے دوران، مذکورہ کونسل کو غزہ کی پٹی میں اعلیٰ ترین سیاسی اور قانونی اتھارٹی تصور کیا جائے گا، اور اس کے پاس قوانین جاری کرنے، حکام کی تقرری اور عوامی پالیسیوں کو تیار کرنیکا براہ راست اختیار ہوگا۔ خصوصی رپورٹ:  ٹرمپ پلان میں غزہ کی انتظامیہ سے متعلق پیراگراف، غزہ پر حکومت کرنے کے لیے بین الاقوامی اتھارٹی کے بارے میں وضاحت کرتا ہے اور اسے ٹونی بلیئر پلان کے نام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو سعودی ہم منصب نے ٹیلی فون کال کی جس میں خطے کی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت امور خارجہ کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق نائب وز یراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ٹیلی فونک کال موصول ہوئی۔ ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی صورتحال اور حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خارجہ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور...
    اسلام آباد:۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید نے مختلف شہروں سے واضح برتری حاصل کرتے ہو ئے کامیابی حاصل کرلی ہے۔  لاہور میں ہارون الرشید نے 629 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل حامد خان گروپ کے توفیق آصف نے 431 ووٹ لیے۔ کراچی میں بھی ہارون الرشید 195 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جب کہ توفیق آصف نے 185 ووٹ حاصل کیے۔سوات سے ہارون الرشید نے 27 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ توفیق آصف کو 23 ووٹ ملے۔ سکھر میں ہارون الرشید نے 55 ووٹ اور توفیق آصف نے 15 ووٹ حاصل کیے، جبکہ بنوں سے ہارون الرشید نے 25...
    اسلام ٹائمز: امریکہ اور مشرق وسطیٰ کے ممالک جنگ کے بعد کے دور میں غزہ پر حکومت کرنے کے لیے "فلسطینی ٹیکنوکریٹس کی ایک کمیٹی" بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک یورپی سفارت کار نے بتایا کہ قیدیوں کی رہائی کو ترجیح دینے اور غزہ میں حکمرانی کے معاملے کو طول دینے کے امریکی فیصلے سے حماس کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع ملتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی حکام اس امکان کے بارے میں فکر مند ہیں کہ غزہ پر حماس کا کنٹرول صیہونی حکومت کے فوجی انخلاء کے نتیجے میں دوبارہ مضبوط ہو جائے گا۔ اخبار کے مطابق جنگ کے بعد غزہ پر حکومت کرنے کے لیے فلسطینی ماہرین کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( کامرس رپورٹر) کلیکٹریٹ آف اپریزمینٹ ویسٹ پر مبینہ طور پر 200 ٹن سے زائد مضر صحت چھالیہ نیلام کرنے کی کوشش کا الزام ہے، جسے دو بار انسانی استعمال کے لیے غیر موزوں قرار دیا جا چکا ہے۔دستاویزات کے مطابق، یہ چھالیہ 2023 میں درآمد کی گئی تھی اور گزشتہ دو سالوں سے کراچی کی بندرگاہوں پر ضبط ہے۔ ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹوں میں چھالیہ میں ”ایفلاٹاکسن” نامی خطرناک زہریلے مادے کی موجودگی پائی گئی، جو کہ بعض فنگس (پھپھوندی) سے پیدا ہوتا ہے، جس کے بعد اسے کلیئر کرنے سے انکار کر دیا گیا۔پہلی بار مسترد کیے جانے کے بعد، درآمد کنندہ نے عدالت سے رجوع کیا اور 10 نومبر 2023 کو دوبارہ ٹیسٹ کے لیے نمونے...
    فرخ احمد: سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم  اگر اپنا رویہ درست نہیں کریں گے تو  پاکستانی فوج چھوڑے گی نہیں،اب ان مسائل کا حل یا تو عسکری قیادت نے یا سیاسی قیادت نے مل بیٹھ کر کرنا ہے۔    24 نیوز کے پروگرام ’’سلیم بخاری شو‘‘ میں فتنہ الخوارج کی جانب سے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام ہونے پر  اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ یہ سیز فائر مستقل ہی ہو جائے تو بہتر ہے ورنہ اگر وہ  اپنا رویہ درست نہیں کریں گے تو  پاکستانی فوج چھوڑے گی نہیں،اب ان مسائل کا حل یا تو عسکری قیادت نے یا سیاسی قیادت نے...
    ویب ڈیسک :  پاکستان میں کراٹے کے بانی و مارشل آرٹس کے گرینڈ ماسٹرمحمد اشرف طائی  ذہنی اور جسمانی مسائل کے ساتھ دل اور گردوں کے عارضے سمیت دیگر بیماریوں کا شکار  ہیں ۔انہوں نے ایک بار پھر وفاقی اور سندھ حکومت سے درخواست کی ہے کہ ان کے علاج میں مدد فراہم کی جائے۔ کراچی پریس کلب میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ منعقدہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ نمائش چورنگی پر قائم تاریخی گوونز کرکٹ کلب اور کورنگی میں طائی کراٹے اکیڈمی کرائے کی عمارتوں میں ہیں جو ان کے لیے مالی بوجھ کا سبب بن چکی ہیں۔ ان کی علالت کے باعث اکیڈمی میں سیکھنے والوں کی تعداد اب اتنی نہیں ہے کہ ان اکیڈمیز کا...
    وفاقی حکومت نے افغانستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد سرحدی سیکیورٹی کو یقینی بنانا اور ملکی سلامتی کو لاحق ممکنہ خطرات کو فوری طور پر روکا جانا ہے۔ اس فیصلے کا سب سے براہِ راست اور سنگین اثر افغانستان کی معیشت پر پڑنے کا امکان ہے کیونکہ افغانستان پر درآمد اور ٹرانزٹ سے ہونے والی آمدنی اور اشیائے ضروریہ کی روانی رک جائے گی۔ حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحد پر موجودہ کشیدگی اور سیکیورٹی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ٹرانزٹ اجازت نامے معطل کیے جا رہے...
    جمعیتِ علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افغان اور پاکستانی حکومتوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پیدا شدہ تنازع کے حل میں وہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، بشرطیکہ اس کے لیے زمینی راہ ہموار کی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کو 4 گھنٹے میں ہرا دیا، دہشتگردی کو 40 سال میں شکست کیوں نہیں دی جا سکی؟ مولانا فضل الرحمان کنونشن سینٹر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گرم جوشی کے ماحول میں بات چیت سے نتائج ممکنہ طور پر مثبت نہیں آئیں گے، اس لیے ضروری ہے کہ ابتدا میں کشیدگی کم کی جائے تاکہ باہمی...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 19واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعدد اہم امور پر غور اور اہم فیصلے کیے گئے، جس میں صوبے میں خواتین کو ہراسانی سے بچانے کیلیے خصوصی فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی کابینہ کے اجلاس میں افغان جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کابینہ نے وطنِ عزیز کے دفاع میں جان نچھاور کرنے والے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "افغانستان میں آنے والی ہر حکومت نے اپنی سابقہ روش برقرار...
    ڈھاکا: بنگلہ دیش کی مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں سزائے موت دینے کا مطالبہ کردیا گیا۔  مقامی میڈیا کے مطابق طالب علموں کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کو کچلنے کی ناکام کوشش میں مہلک کریک ڈاو ¿ن کا حکم دینے کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے شیخ حسینہ نے بھارت سے واپسی کے عدالتی احکامات کی نفی کی ہے، چیف پراسیکوٹر تاج الاسلام نے عدالت کے باہر صحافیوں کو بتایا کہ ہم اس مقدمے میں سابقہ وزیراعظم کے لیے اعلیٰ ترین سزا کا مطالبہ کرتے ہیں۔  ملک میں ایک قتل کے لیے ایک سزائے موت کا قانون ہے، 1 ہزار 400 افراد کے قتل کے لیے شیخ حسینہ کو 1...
    جامعہ کراچی میں تقریبا تین دہائیوں قبل قائم ہونے والا شعبہ ویژول اسٹیڈیز اپنی سلور جوبلی گزارنے کے بعد    طلباء و طالبات کا متلاشی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک دوسر میں اس شعبے میں داخلے کے لیے 1200 سے 1500 تک طلبہ درخواست دیتے تھے اور رجحان زیادہ ہونے کی وجہ سے aptitude ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد کلاس کا حصہ بنتے تھے تاہم حکومتی حلقوں کی جانب سے مسلسل داخلوں کی سفارش کی وجہ سے اب یہ تعداد بتدریج کم ہوکر 300 سے بھی کم رہ گئی ہے۔ اس برس شعبہ ویژول اسٹڈیز کے داخلہ ٹیسٹ میں ڈھائی سو سے زائد طلبہ شریک ہوں گے، جو شعبہ اور یونیورسٹی کی اتھارٹی کے لیے تشوشیناک صورت حال سے کم نہیں ہے۔ شعبہ...
    سپریم کورٹ بار انتخابات: عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا،ہارون الرشید صدر منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید نے مختلف شہروں سے واضح برتری حاصل کرتے ہوئے میدان مار لیا۔لاہور میں ہارون الرشید نے 629 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل حامد خان گروپ کے توفیق آصف نے 431 ووٹ لیے، سیکرٹری کی نشست پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے ملک زاہد اسلم اعوان 596 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے جبکہ حامد خان گروپ کے سیکرٹری کی سیٹ پر میاں عرفان اکرم نے 441 ووٹ لیے۔ کراچی میں بھی ہارون الرشید 195...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے خبردار کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین بچوں کی مدد کے لیے برسوں کی پیشرفت خطرے سے دوچار ہے اور امدادی مالی وسائل کی شدید قلت کے باعث ان کے سکول، نوجوانوں کے تربیتی مراکز اور تحفظ کے پروگرام بند ہو رہے ہیں۔یونیسف میں نجی عطیہ دہندگان سے امدادی وسائل کے حصول کے شعبے کی ڈائریکٹر کارلا حداد ماردینی نے کہا ہے کہ ملک میں روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے تعلیم، تحفظ اور صحت کی بنیادی خدمات شدید خطرے میں ہیں اور لاکھوں بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا ہے۔موجودہ حالات میں تعلیم، پانی اور حفظان صحت جیسی بنیادی...
    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے غیرملکیوں کیلئے نئے بزنس ویزا کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان وزارت داخلہ کےمطابق نئی مجوزہ پالیسی کےتحت پاکستان میں کاروبارکرنےوالوں کو بزنس ویزے دیئےجائیں گے،بزنس ویزا پر کاروباری افرادکوملٹی پل انٹری ویزے جاری کیےجائیں گے،ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان میں کاروبارکرنیوالےافغان شہری بھی بزنس ویزاحاصل کرکے کاروبار کر سکیں گے۔ مزید :
    اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے سعودی عرب کی الفیصل یونیورسٹی کے 14 محققین کو دنیا کے سرفہرست 2 فیصد سائنسدانوں میں شامل کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں لیبر اصلاحات: غیرملکی محنت کشوں کے لیے نئے دور کا آغاز سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ سالانہ فہرست ’اسکوپس‘ ریسرچ سائٹیشن ڈیٹا بیس پر مبنی ہے جو دنیا بھر کے ان محققین کو تسلیم کرتی ہے جن کا سائنسی کام نمایاں اثر اور اعلیٰ معیار کا حامل ہوتا ہے۔ یہ فہرست تعلیمی برتری اور تحقیقی اثر پذیری کی ایک معتبر عالمی پیمائش سمجھی جاتی ہے۔ مذکورہ فہرست 2 مرکزی زمروں میں تقسیم کی گئی ہے جن میں طویل المدتی اثرات (محقق کے کیریئر کے دوران سائنسی خدمات کو مد نظر رکھنے والی) اور...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور مجبوراً افغانستان میں خوارج کے خلاف جوابی کارروائی کی، افغان حکومت اگر سنجیدہ ہے تو سیز فائر کے معاملے کو آگے بڑھائے محض وقت حاصل کرنے کے لیے سیز فائر منظور نہیں۔ اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغان کی بہت بڑی طویل سرحد ہے، ہم نے بھائی چارے کے رشتے کو قائم و دوام رکھا، افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی جاری رہی، ہم نے افغان حکومت کو کئی بار سمجھانے کی کوشش کی مگر بدقسمتی سے ہماری تمام کاوشوں کے باوجود افغان حکومت نے امن کو ترجیح نہیں دی۔ انہوں ںے کہا...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں وزیراعلیٰ بننے پر کال کرکے مبارکباد دی ہے، میں نے ان سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائیں مگر کوئی جواب نہیں ملا۔ خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پوچھے بغیر کوئی کام نہیں کروں گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ بانی چیئرمین سے ملاقات کے خواہش مند ہیں لیکن انہیں اڈیالہ جیل میں...
    استنبول کی بلدیہ کونسل نے غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی امداد کی ایک قرارداد اور استنبول و غزہ پٹی کو ’سسٹر سٹی‘ قرار دینے کے معاہدے کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ نائب اسپیکر گوکھان گوموشداغ کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا، جہاں تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین نے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے اس اقدام کی حمایت کی۔ سسٹر سٹی کا مطلب 2 شہروں کے درمیان طویل المدتی شراکت قائم کرنا ہے تاکہ ثقافتی تبادلے، باہمی تعاون، انسانی ہمدردی کی امداد، شہری ترقی اور سماجی منصوبوں کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں نسل کشی پر خاموش رہنے والا شریکِ جرم ہے، ترک صدر...
    نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ٹیلی فون کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  گفتگو میں خطے کی صورتحال اور حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا، گفتگو میں اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر قریبی تعاون کو...
    وزیرخارجہ اسحق ڈار کو سعودی ہم منصب کا ٹیلی فون، اہم امور پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )نائب وز یراعظم و وزیرخارجہ اسحق ڈار کو سعودی ہم منصب نے ٹیلی فون کال کی جس میں خطے کی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت امور خارجہ کے ایکس اکانٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق نائب وز یراعظم و وزیرخارجہ اسحق ڈار کو سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ٹیلی فونک کال موصول ہوئی۔ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماں کے درمیان خطے کی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خارجہ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطے...
    پنجاب حکومت نے حالیہ پرتشدد مارچ کے تناظر میں ریاست کی رٹ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو سفارشات بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ایل پی کی قیادت کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا جبکہ جماعت کی تمام جائیدادیں اور اثاثے محکمہ اوقاف کے حوالے کر دیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج: ’ریاست اور عوام پر حملہ کرنے والے مظلوم نہیں‘ پنجاب حکومت کے اس اقدام کو سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے مثبت انداز میں سراہا جا رہا ہے اور ملک بھر...
    فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل کی دیواروں نے ذہنی طور پر مفلوج کردیا ہے۔اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ماضی میں انتشاری جماعت کو موصوف دہشتگرد، شدت پسند قرار دیتے تھے، اب اسی مذہبی جماعت کے لیے پارٹی کارکنوں کو احتجاج کی کال دے رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یوٹرن لینے اور بار بار مؤقف تبدیل کرنے پر ان کو شرم بھی نہیں آتی، آپ کی فائنل کال کو پاکستان مسترد کرچکا تو اب کس منہ سے کال دیتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ پاکستانی یہ سوچنے پر مجبور ہے کیا انتشار پھیلانے کے لیے ان دونوں کا ایجنڈا ایک ہے؟ جس صوبے میں...
    حکومت کا غیر ملکیوں کیلئے نیا بزنس ویزہ پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) حکومت نے غیر ملکیوں کیلئے نیا بزنس ویزہ کے اجرا کا فیصلہ کر لیا ،ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق نئی مجوزہ پالیسی کے تحت پاکستان میں کاروبار کرنے والوں کو بزنس ویزے دیئے جائیں گے ،پالیسی کے تحت بزنس ویزہ پر کاروباری افراد کو ملٹیپل ویزے جاری کیئے جائیں گے ،نئی پالیسی کے تحت افغان شہری بھی فائدہ اٹھا سکیں گے ۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان میں کاروبار کرنے والے افغان شہری بزنس ویزہ حاصل کرکے کاروبار کر سکیں گے ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے ایک اہم اور مثبت قدم اٹھاتے ہوئے خصوصی ویزا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد بیرونِ ملک سے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار کے لیے راغب کرنا اور انہیں تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنا ہے۔نئی پالیسی کے تحت بیرونِ ملک سے آنے والے کاروباری افراد کو بزنس ویزے دیے جائیں گے، جنہیں ملٹی پل انٹری ویزا کی سہولت حاصل ہوگی تاکہ وہ پاکستان میں اپنے کاروباری منصوبوں پر باآسانی عملدرآمد کر سکیں۔یہ ویزا پروگرام خاص طور پر...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ یہ سرمایہ کاروں کے لیے سزا کے طور پر لاگو کیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین  کی سربراہی میں سپریم کورٹ  کے 5 رکنی آئینی بینچ  نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت کی، جس میں  مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ دوران سماعت  جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سپر ٹیکس میں مقررہ رقم لکھی ہوئی کہ کتنے پر ٹیکس لگے گا ۔ کمپنیز اپنے اپنے حصے کا ٹیکس دیں گی جو ان پر بنتا ہوگا ۔ آپ جو کہہ رہے اس سے یہ لگ رہا کہ جن پر ٹیکس نہیں لگایا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نےبھوک کے خاتمے، غذائی تحفظ کے فروغ اور پائیدار زرعی طریقوں کو اپنانے کے لیے قومی و عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مناسب اور غذائیت سے بھرپور خوراک تک رسائی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق عالمی یوم خوراک کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف میں سے "بھوک کا خاتمہ"کے مقصد کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت، نجی شعبے، سول سوسائٹی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اکتوبر 2025ء) شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے بدھ کے روز ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے بعد کہا کہ وہ روس کے ساتھ شام کے تعلقات کو "نئی سمت" دینا چاہتے ہیں۔ گزشتہ برس کریملن کے اہم اتحادی بشار الاسد کی معزولی کے بعد سے شامی صدر کی اپنے روسی ہم منصب سے یہ پہلی ملاقات تھی، جہاں پوٹن نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ شام میں برسوں کی خونریز خانہ جنگی کے دوران احمد الشرع اور پوٹن مخالف فریقوں کے حامی تھے، جس میں پوٹن نے بشار الاسد کے کلیدی حامی ہونے کی حیثیت سے ان کے لیے اپنی زبردست فوجی طاقت کا بھی...
    —فائل فوٹو خیبرپختونخوا حکومت نے محکموں کو 23 ارب 77 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیے۔محکمہ خزانہ کے مطابق فنڈز مالی سال26-2025 کی دوسری سہ ماہی کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق سب سے زیادہ فنڈز تعلیم، صحت اور روڈ سیکٹرز کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے لیے 2 ارب 47 کروڑ  63 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لیے 3 ارب 1 کروڑ 46 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں جبکہ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے لیے 64 کروڑ 85 لاکھ 94 ہزار روپے جاری ہوئے ہیں۔محکمہ خزانہ کی دستاویز کے مطابق زراعت کے لیے 80 کروڑ 86 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں جبکہ محکمہ اوقاف کے...
    سعودی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر امین الناصر نے خبردار کیا ہے کہ اگر تیل کی کمپنیاں تلاش اور پیداوار میں سرمایہ کاری نہیں کریں گی، تو عالمی سطح پر تیل کی فراہمی کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں امین الناصر نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران تیل کی تلاش کا عمل قریباً رُک چکا ہے، جس کے اثرات اب عالمی توانائی کے شعبے پر نمایاں طور پر نظر آئیں گے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد میں سعودی کمپنی آرامکو کا پیٹرول پمپ کھل گیا انہوں نے کہا کہ امریکا میں شیل آئل کی وہ تاریخی پیداوار، جس نے پچھلے 15 سالوں تک عالمی منڈیوں کو تیل سے بھر دیا...
    پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت دے دی۔ درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے جھنڈے کی جگہ پی ٹی آئی کا جھنڈا، نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تنقید کی زد میں درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سہیل آفریدی صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں، ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور انہیں حفاظتی ضمانت دی جائے۔ عدالت نے سہیل آفریدی کی درخواست منظور کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کسی بھی مقدمے میں انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔ عدالت نے مزید حکم دیا کہ تمام متعلقہ اداروں کو...
    سعودی شاہی دیوان کے مشیر اور مرکزِ شاہ سلمان برائے امداد و انسانی خدمات (KSrelief) کے سپروائزر جنرل ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے آج ریاض میں بَثراء  (بیج) نامی ایک نئی عالمی مہم کا آغاز کیا، جس کا مقصد مملکت سے باہر چھوٹے پیمانے پر دیہی پروڈیوسرز  کو بااختیار بنانا ہے۔اس موقع پر نائب وزیرِ ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر منصور بن ہلال المشیطی بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر الربیعہ نے کہا کہ آج ہم بَثراء پہل کے آغاز کا جشن منا رہے ہیں، جو اس پختہ یقین سے جنم لیتی ہے کہ حقیقی ترقی تب ہی ممکن ہے جب انسانوں کو خود اپنی زندگی سنوارنے کے قابل بنایا جائے۔ یہ پائیداری کا وعدہ ہے اور اس...
    پنجاب حکومت کے قیام امن کیلئے اہم فیصلے؛ انتہا پسند جماعت پر پابندی کی سفارش WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز لاہور:(آئی پی ایس) پنجاب حکومت نے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے غیر معمولی اور تاریخی فیصلے کر لیے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرے گی۔ پنجاب میں نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس افسران کی شہادت اور سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دہشت...
    پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ہوٹلوں اور باربی کیو پوائنٹس پر لکڑی اور کوئلہ جلانے پر پابندی عائد کر دی ہے تاکہ بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔ تمام ریسٹورنٹس کو 15 دن میں دھواں جذب کرنے والے سسٹم (سکشن ہُڈز) نصب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، بصورتِ دیگر ماحولیاتی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: پنجاب: ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ڈرون سے بھٹوں کی نگرانی کا نیا نظام نافذ ای پی اے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مشترکہ آپریشنز شروع کر دیے ہیں، جبکہ ڈائریکٹر جنرل ای پی اے عمران حمید شیخ نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ مزید پڑھیں: یکم اکتوبر کو پنجاب...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان کے حوالے سے ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں ریاستی رِٹ، قانون کی بالادستی اور عوامی تحفظ یقینی بنانے کے لیے اہم اور تاریخی فیصلے کیے گئے۔ انتہا پسندی کے خلاف سخت اقدامات اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو ایک انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا حکومت کا عمران خان سے وزیر اعلیٰ کی ملاقات کے لیے وفاق اور پنجاب کو مراسلہ نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس افسران کی شہادت اور سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور...
    راولپنڈی (خبرنگار خصوصی) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی متنازع فوجی بیانات پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کے 5 ماہ گزر جانے کے باوجود بھارت میں اسمبلی انتخابی مہم کے پسِ منظر میں بھارتی فوجی قیادت وہی روایتی، من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈوں کو دہرا رہی ہے، جنہیں وہ ہر ریاستی انتخاب سے قبل دہرانا شروع کر دیتی ہے۔ ایک ایٹمی قوت کی فوجی قیادت کا سیاسی دبائو میں آ کر غیر ذمہ دارانہ بیانات جاری کرنا نہایت افسوس ناک امر ہے۔...
    مصنوعی ذہانت کے میدان میں معروف کمپنی اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی مقبول چیٹ بوٹ ChatGPT میں بالغ صارفین کے لیے اختیاری ایڈلٹ مواد (Erotica) شامل کرنے جا رہی ہے۔ کمپنی کے سی ای او سام آلٹمین کے مطابق یہ نیا فیچر دسمبر 2025 سے متعارف کرایا جائے گا تاہم یہ صرف شناخت شدہ بالغ صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ سام آلٹمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ دسمبر میں جب ہم عمر کی تصدیق کا نظام مکمل طور پر نافذ کر لیں گے تو ہم اپنے اصول بالغ صارفین کو بالغوں کی طرح ٹریٹ کریں کے تحت بالغوں کے لیے مزید اختیارات متعارف کروائیں گے جن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر): پاکستان بزنس فورم نے ملکی سرحدوں پر دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں کو سراہا ہے۔ فورم کے صدر خواجہ محبوب الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کا کاروباری طبقہ اپنی مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، جنہوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا یہ کارروائیاں اس بات کا واضح پیغام ہیں کہ پاکستان اپنی سلامتی پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کرے گا۔چیف آرگنائزر چوہدری احمد جواد نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک افغانستان کے ساتھ خیرسگالی اور...
    قدرے فربہ سے بَر میں ڈھیلی ڈھالی سی شیروانی۔۔۔ سر پر وہی مخصوص ٹوپی، جو بعد میں اُنھی کے نام سے موسوم ہوئی۔ چہرے پر پھیلی ہوئی مسکراہٹ کے باوجود سنجیدگی اور متانت ان کی شخصیت کو اور بھی زیادہ پُروقار بنا رہی تھی۔ یہ کوئی اور نہیں ’شہید ملت‘ لیاقت علی خان خود تھے، ہم انھیں آج کے زمانے میں دیکھ کر حیران رہ گئے۔۔۔ جھجھکتے جھجھکتے اُن کے قریب گئے، اپنا تعارف کرایا اور بات کرنے کی اجازت چاہی، تو ان کے چہرے پر دبی دبی سی مسکراہٹ در آئی۔ ’’بیٹھ جاؤ، برخوردار!‘‘ ہم نے موقع غنیمت جانا اور جلدی سے ان کے پاس والی نشست پر ادب سے بیٹھ گئے۔ ’’یہاں تو ہم کافی دیر سے آئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں سرکاری زمین کو قبضے سے بچانے کے لیے افغانوں کے خالی کیے گئے گھروں کو مسمار کرنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل ( ڈی آئی جی ) غربی عرفان علی بلوچ کے مطابق سہراب گوٹھ میں افغانوں کے خالی کیے گئے گھروں کو منہدم کرنے کے لیے ایک بڑا آپریشن شروع کیا گیا ہے تاکہ غیر قانونی قبضہ کرنے والے عناصر کو سرکاری زمین پر قبضہ کرنے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ زمین سہراب گوٹھ کے قریب افغان کیمپ میں واقع ہے، جو 200 ایکڑ پر پھیلی ہوئی ہے، جہاں افغانوں کے 3 ہزار گھر بنے ہوئے تھے۔ ڈی آئی جی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حکومت کی جانب سے پاکستان کی معاشی ترقی کے بلند و بانگ دعووں کے باوجود زمینی حقائق یکسر مختلف تصویر دکھا رہے ہیں۔ پچھلے چار سال معیشت کی کارکردگی کے اعتبار سے بدترین سال ثابت ہوئے ہیں۔ ایک جانب حکومت کوئی معاشی حکمت عملی مرتب کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے تو دوسری جانب ماحولیاتی تبدیلیوں، سیلاب اور حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے حالات مزید ابتری کا شکار نظر آ رہے ہیں۔ حکومت کے اعدادو شمار کو بین الاقوامی ادارے برملا جھوٹ کا پلندہ قرار دے رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کے مقرر کردہ اہداف کے حصول میں ناکامی خود آئی ایم ایف کی جانب سے ہدف تنقید بنا ہوا ہے۔ آئی ایم ایف کا...
    پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے حالیہ سرحدی کشیدگی اور افغانستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے حوالے سے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان حدود سے کی جانے والی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان نے اپنی اشتعال انگیز سرگرمیوں کا سلسلہ بند نہ کیا تو موجودہ 48 گھنٹوں کی سیز فائر کی مدت ختم ہونے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج دوبارہ حرکت میں آئیں گی، اور ملک کی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ خواجہ آصف نے اس صورتحال کا پس منظر بیان کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ تمام واقعات ایسے وقت میں رونما ہو...
    انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس بلوچستان محمد طاہر نے امن و امان کے قیام میں صحافیوں سے تعاون مانگتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں، جو سماجی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں. انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں کوئٹہ پریس کلب کے سابق صدر و بیورو چیف ایکسپریس نیوز رضا الرحمان اور موجودہ صدر عرفان سعید کی قیادت میں سینئر صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ ایک پروقار عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کا انعقاد صحافیوں اور پولیس کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا تھا۔ آئی جی بلوچستان...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے افغانستان کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر افغان حکومت کو بھارت سے ہی بات کرنی ہے، تو پھر وہ وہیں جائے اور اسی سے اپنی ضروریات پوری کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان افغانستان کو آٹا اور چینی دینا بند کر دے تو کابل حکومت کے لیے صورتحال بہت مشکل ہو جائے گی۔ نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صرف فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہو سکتا، اس کے لیے افغانستان کی قیادت سے سنجیدہ مذاکرات کی بھی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق پاکستان ہمیشہ افغان عوام کا خیرخواہ رہا ہے، مگر موجودہ رویہ قابلِ افسوس ہے، خاص...
    پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز 4 سال کی تعطیل کے بعد واپس آ رہے ہیں جس کا تیسرا ایڈیشن 22 نومبر کو دبئی کے فیسٹیول ارینا میں منعقد ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: ’عورت کا بھیس بدل کر طالبان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس میں کیوں نہیں گئے‘، جاوید اختر کا تنقید کرنے والے کو سخت جواب بدھ کو تقریب کے 24 ایوارڈز میں سے 22 کے نامزدگیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ نامزدگیوں کا جائزہ لینے والی جیوری 9 اکتوبر کو سامنے آئی جس میں حسن چوہدری، یوٹیوب اسٹار تیمور صلاح الدین (مورُو) اور ثقافتی نقاد کامران جاوید، ملیحہ رحمان اور صباح بانو ملک شامل ہیں۔ آمنہ ایسانی جیوری منیجر کے طور پر کام کریں گی۔ نامزدگیوں کی مکمل فہرست درج...
    اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کی گئی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق افغانستان اب بھی مختلف دہشت گرد گروہوں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے، جو عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق تحریکِ طالبان پاکستان کے تقریباً 6,000 جنگجو اب بھی افغان سرزمین پر موجود ہیں، جنہیں مبینہ طور پر افغان حکام کی حمایت حاصل ہے۔ مذکورہ رپورٹ اقوامِ متحدہ کی تحلیلی معاونت و پابندیوں کی مانیٹرنگ ٹیم نے سلامتی کونسل کی کمیٹی برائے داعش، القاعدہ و متعلقہ گروہ کو پیش کی ہے، جس میں دنیا کے مختلف خطوں میں ان تنظیموں کی تازہ سرگرمیوں، مالیاتی ذرائع اور ممکنہ خطرات کا تفصیلی جائزہ شامل ہے۔ یہ بھی...
    پاک افغان سرحد کی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ چمن نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات مزید سخت کردیے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغان سرحد سے تقریباً ایک کلومیٹر کے اندر رہائش پذیر تمام افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام عوامی سلامتی اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چمن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ، لیویز فورس، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ جان و مال...
    نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوراً بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کل 16 اکتوبر کو اڈیالہ جیل جا کر عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عہدہ سنبھالتے ہی پہلا نوٹس کس معاملے کا لیا؟ اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو باقاعدہ طور پر ایک مراسلہ ارسال کیا ہے۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری مراسلہ وفاقی سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری داخلہ پنجاب کو بھیجا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: ’سہیل آفریدی میرا اوپننگ بلے باز ہے‘، بانی پی ٹی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء) ویوو نے اپنے جدید اسمارٹ فون V60 Lite کے باضابطہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے جو پورٹریٹ فوٹوگرافی کے ایک نئے دور کا سنگِ میل ثابت ہوگا، خاص طور پر اُن صارفین کے لیے جو سفر کے دوران یادگار تصویرمیں قید کرنا پسند کرتے ہیں۔ Travel Portrait Perfect Partnerکے طور پر متعارف کرایا گیا vivo V60 Lite کی AI Aura Light Portraitٹیکنالوجی کی تین نسلوں، جدید AIامیجنگ صلاحیتوں، دلکش اور نفیس ڈیزائن اور کارکردگی کا حسین امتزاج ہے۔ یہ نیا فون آج کے جدید طرزِ زندگی رکھنے والے صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ جہاں بھی ہوں اپنی یادوں کو بہترین انداز میں محفوظ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان قرض پروگرام کے جائزے پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت پاکستان کو 1.2 ارب ڈالرز ملیں گے۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پاکستان کو ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی (EFF) کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالرز جبکہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلیٹی (RSF) کے تحت 20 کروڑ ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سماجی شعبے کے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں اضافہ کرکے غربت میں کمی کے لیے اہم اقدامات کیے گئے۔ آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق تعلیم، صحت اور...
    پنجاب حکومت کی جانب سے ’’دھی رانی پروگرام‘‘ کے تیسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اجتماعی شادی میں شریک ہر مستحق جوڑے کواے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے 2 لاکھ روپے کی مالی سلامی دی گئی۔ لاہور میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں 130 بیٹیوں کی اجتماعی شادیاں انجام دی گئیں، جن میں دلہنوں اور دولہوں کے اہلخانہ کے ساتھ ساتھ سیاسی، سماجی اور سرکاری شخصیات نے بھی شرکت کی۔ حکومتِ پنجاب کی جانب سے یہ مالی امداد نہ صرف شادی کے اخراجات میں سہولت فراہم کرتی ہے، بلکہ اسے بیٹیوں کی خودمختاری اور باعزت زندگی کی جانب ایک مثبت قدم بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ سماجی...
    ویب ڈیسک : سیکرٹری پاور ڈاکٹر فخر عالم نے کہا ہے کہ صارف اپنی پسند کی کمپنی سے بجلی خرید سکے گا، ابتدا میں سہولت ایک میگاواٹ تک کے صارفین کو دی جائے گی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس محمد ادریس کی زیر صدارت ہوا، جس میں سیکرٹری پاور ڈاکٹر فخر عالم، پاور ڈویژن حکام اور کمیٹی ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کراچی میں بجلی کی فراہمی، انفراسٹرکچر اور پاور سیکٹر کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے کہا کہ کراچی ایک بڑا شہر ہے مگر یہاں صرف ایک ہی کمپنی کی اجارہ داری کے الیکٹرک کی ہے، جس کے باعث عوام کو شدید مسائل کا سامنا...
    حکومتِ نے ٹی ایل پی واقعے پر فیک نیوز نیٹ ورکس کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے کالعدم یا متنازعہ خبروں اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والے جعلی مواد کے خلاف ایک وسیع آپریشن شروع کر دیا ہے، حکام نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے۔ حکام کے مطابق ٹی ایل پی واقعے سے جڑی فیک نیوز نیٹ ورکس کو بے نقاب کرنے کے لیے مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے اور ملوث افراد کے خلاف این سی سی آئی اے کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم اور دیگر خصوصی یونٹس کی جانب سے ملزمان...
    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے گولڈن ویزا ہولڈرز کے لیے نئی سہولتوں کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب طویل المدتی رہائش کے ساتھ کئی دیگر سفری، خاندانی اور روزگار سے متعلق مراعات بھی حاصل ہوں گی۔ یہ ویزا 10 سالہ خود کفیل رہائشی اجازت نامہ ہے جو ہولڈر کو بغیر کسی اسپانسر کے رہنے، کام کرنے یا تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ چند نمایاں خصوصیات: 01: بیرون ملک قونصلر سہولتیں گولڈن ویزا ہولڈرز کو ہنگامی حالات میں 24 گھنٹے ہاٹ لائن اور فوری واپسی دستاویزات کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: یو اے ای گولڈن ویزا: 10 سالہ رہائش اور خصوصی فوائد کے ساتھ غیر ملکیوں کے لیے نادر موقع 02: طویل المدتی...
    اپنے بیان میں صدر پاکستان سنی تحریک کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو خطے میں بھارتی مداخلت کا نوٹس لینا چاہیئے کیونکہ بھارت اپنے سیاسی مقاصد کے لیے دیگر ممالک کو استعمال کر رہا ہے، پاکستان امن، استحکام اور ترقی چاہتا ہے لیکن اپنی خودمختاری کا دفاع ہر صورت کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ افغانستان کو بیرونی اشاروں پر عمل کرنا بند کرکے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے حقیقی قدم اٹھانے چاہئیں، خطے کے تمام فریقین محتاط رویہ اپنائیں اور جارحیت سے گریز کریں، افغانستان بیرونی قوتوں اور بھارتی اشاروں پر عمل کرکے تنا بڑھانے سے باز...
    کراچی میں قائم افغان بستی کو 40 برس بعد مسمار کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے خالی گھروں پر قبضے کی کوششوں کو روکنے کے لیے اس آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز، پولیس، ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) اور دیگر ادارے مشترکہ کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ بھاری مشینری کی مدد سے گھروں کو گرایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سرحدی کشیدگی میں کمی کے بعد بابِ دوستی جزوی طور پر فعال، افغان مہاجرین کی واپسی دوبارہ شروع رینجرز نے علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیے ہیں، اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے افغان کیمپ جانے والے راستوں پر بھاری نفری تعینات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بھاری اکثریت سے 2026 سے 2028 کی مدت کے لیے انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوا ہے۔(جاری ہے) بدھ کو ’’ایکس ‘‘پر پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حمایت کے لیے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا انتخاب عالمی انسانی حقوق کے فریم ورک کو مضبوط بنانے میں اس کی مضبوط ساکھ کی پہچان اور شراکت کا اعتراف ہے۔ انہوں...
      وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نیشنل یوتھ سمٹ کوئٹہ سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان حکومت نے پہلی مرتبہ صوبے کی جامع یوتھ پالیسی تیار کی ہے تاکہ نوجوانوں کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی وقت کی ضرورت ہے۔ حکومت بلوچستان نوجوانوں کے لیے تعلیم کے دروازے کھولنے، روزگار اور کاروباری مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ نوجوانوں کے دلوں کا غبار بات چیت سے نکلے گا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ نوجوانوں کے دلوں میں موجود غبار کو ختم کرنے کا واحد راستہ بات چیت ہے۔ نوجوانوں کے چہروں پر مایوسی دیکھ کر افسوس...
    ترجمان نے کہا کہ بھارت بے بنیاد الزامات کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار کٹیار کا ”پہلگام طرز کے حملے” کا دعویٰ مقبوضہ علاقے میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کے مذموم بھارتی منصوبے کو بے نقاب کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کے اشتعال انگیز دعوے پاکستان اور حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی بھارتی سازشوں کا...
    سندھ حکومت نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر 20 اور 21 اکتوبر (پیر اور منگل) کو 2 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیلات صرف سرکاری محکموں میں کام کرنے والی ہندو برادری کے ملازمین کے لیے ہوں گی۔ نوٹیفیکیشن کا عکس اعلان کے مطابق تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں، خودمختار اور بلدیاتی اداروں کے ہندو ملازمین پیر اور منگل کے روز دیوالی کی خوشیاں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ منائیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگر دی گئی تاریخوں میں کسی یونیورسٹی، کالج یا اسکول کے امتحانات مقرر ہیں تو انہیں بعد ازاں دوبارہ شیڈول کیا جائے گا۔ یہ...
    سٹی42: پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ کمیشن پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت قائم کیا جائے گا اور اسے اہم مالیاتی اختیارات حاصل ہوں گے۔ وزیر خزانہ پنجاب اس کمیشن کے چیئرمین ہوں گے جبکہ وزیر بلدیات کو چیئرمین کی غیر حاضری میں کو چیئرمین کے طور پر اجلاس کی صدارت کا اختیار ہوگا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کی مشاورت سے چھ ارکان اسمبلی کو کمیشن میں شامل کیا جائے گا۔ محکمہ خزانہ، بلدیات اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے سیکریٹریز بھی اس کمیشن کا حصہ ہوں گے۔کمیشن میں مقامی حکومتوں اور مالیات کے چار ماہرین شامل کیے جائیں گے جن میں کم از کم ایک خاتون کی شمولیت لازمی قرار...
    بالی ووڈ اداکارہ اور سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین کو اپنی بیٹیوں رینی اور عالیشہ کو گود لینے اور ان کی سنگل مدر بننے کے قانونی سفر کے دوران ان کے والد شوبیر سین کی غیر متزلزل حمایت حاصل رہی، ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی اس جدوجہد کو بیان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اگرچہ جووینائل جسٹس ایکٹ اور کارا کے ذریعے ضوابط کے مطابق غیر شادی شدہ خواتین کے لیے بچوں کو گود لینا منع نہیں تھا، لیکن اُس وقت سماجی تعصب اور قانونی رکاوٹوں نے سشمیتا سین کے لیے یہ سفر نہایت کٹھن بنا دیا تھا۔ سشمیتا نے 2000ء میں جب اپنی پہلی بیٹی رینی کو گود لیا تھا تو انہوں نے اس کے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان قرض پروگرام کے جائزے پر معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت پاکستان کو 1.2 ارب ڈالرز ملیں گے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پاکستان کو ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی (EFF) کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالرز جبکہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلیٹی (RSF) کے تحت 20 کروڑ ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سماجی شعبے کے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں اضافہ کرکے غربت میں کمی کے لیے اہم اقدامات کیے گئے۔ آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق تعلیم،...
    سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی سعودی آرامکو نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت (AI) کی ایپلی کیشنز کے دائرے کو مزید وسعت دے رہی ہے تاکہ توانائی کے شعبے میں کارکردگی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب کی قیادت میں خطہ امن کی نئی سمت کی جانب گامزن آرامکو کے صدر اور سی ای او امین الناصر کے مطابق، کمپنی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی توانائی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے نئے ذرائع توانائی میں اپنی موجودگی مضبوط کر رہی ہے اور گیس کے شعبے میں کام کی رفتار مزید تیز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارامکو تیل کے شعبے میں اپنی عالمی قیادت برقرار رکھتے ہوئے کیمیکل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزارتِ خارجہ میں غیر ملکی سفیروں کو پاک افغان سرحدی صورتحال پر ایک جامع بریفنگ دی گئی۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بریفنگ کے دوران پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو نمایاں کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سیکرٹری خارجہ نے عالمی سفیروں کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک اپنی سرزمین پر امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے تمام ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔دفترِ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں افغانستان کو ایک بار پھر پیغام دیا کہ وہ اپنی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت...
    کراچی پورٹ اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ دونوں پر سیکیورٹی اور رسائی کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے جدید بائیو میٹرک اور چہرہ شناسی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے، یہ ٹیکنالوجی کراچی میں سیف سٹی پراجیکٹ کا حصہ ہے۔ کراچی پورٹ پر ٹیکنالوجی کا استعمال کراچی پورٹ ٹرسٹ سے ملنے والی معلومات کے مطابق کراچی پورٹ پر سیکیورٹی اور رسائی کو کنٹرول کرنے کے لیے کئی جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا گیا ہے، جن میں چہرہ شناسی اور دیگر بائیو میٹرکس نظام شامل ہیں۔ کراچی پورٹ پر داخلی اور خارجی دروازوں پر رسائی کنٹرول سسٹم نصب ہے، جو بائیو میٹرکس، اسمارٹ کارڈز، اور سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے کسٹمز کلیئرنس...
    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلے کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں لیکن اس کے لیے زمینی راہ ہموار کرنی ہوگی۔ کنونشن سینٹر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کے حل کے لیے کردار ادا کرنے سے متعلق سوال پر کہا کہ بالکل ہم کردار ادا کرنے کو تیار ہیں لیکن اس کے لیے زمینی راہ ہموار کرنی ہوگی، اگر ہم دونوں طرف گرمی کے ماحول میں بات کرتے ہیں تو ممکن ہے کہ وہ...