2025-12-15@02:26:47 GMT
تلاش کی گنتی: 10663

«نہیں ا تی»:

(نئی خبر)
    نیلم ویلی کے گھنے جنگلات اس وقت شدید آگ کی لپیٹ میں ہیں اور شعلوں نے متعدد پہاڑی ڈھلوانوں کو اپنی گرفت میں لیا ہوا ہے۔ جنگل میں بھڑکتی ہوئی یہ آگ قیمتی درختوں کے ساتھ ساتھ ان نایاب جڑی بوٹیوں کو بھی جلا رہی ہے جو اس خطے کی پہچان ہیں۔ خشک پتوں، گھاس اور پہاڑی ڈھلوانوں پر جمی سوکھی تہہ نے آگ کو مزید تیز کر دیا ہے۔ آگ نہ صرف پودوں اور درختوں کو نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ جنگل میں بسنے والی جنگلی حیات کو بھی شدید متاثر کر رہی ہے۔ پرندوں کے گھونسلے جل کر تباہ ہو رہے ہیں۔ پہاڑی جانور اپنے ٹھکانے چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہیں اور کئی نایاب اقسام کی جڑی...
    یروشلم: لبنان اور اسرائیل کے شہری نمائندوں نے کئی دہائیوں بعد پہلی بار براہ راست مذاکرات کیے ہیں، جس کی تصدیق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے کی ہے۔ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی امن فورس کے صدر دفتر ’’ناقورہ‘‘ میں ہوئی، جہاں دونوں ممالک کے درمیان نومبر 2024 کے جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کے تحت بات چیت جاری ہے۔ اب تک لبنان اور اسرائیل کے درمیان رابطے صرف فوجی افسران کے ذریعے ہوتے تھے، لیکن اس بار دونوں ملکوں نے پہلی مرتبہ شہری نمائندے شامل کیے، جسے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی ترجمان شوش بدرسیان نے کہا کہ یہ ملاقات ’’لبنان اور اسرائیل کے درمیان...
    امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی اہم تنصیبات پر ایران سے منسلک ریاستی سرپرستی میں کیے جانے والے سائبر حملوں میں ملوث افراد کی معلومات فراہم کرنے والوں کو 1 کروڑ ڈالر (10 ملین) تک کا انعام دے گا۔ یہ انعام امریکی محکمۂ خارجہ کے ریوارڈز فار جسٹس پروگرام کے تحت رکھا گیا ہے۔ انعام اس شخص یا گروہ پر لاگو ہوتا ہے جو کسی غیر ملکی حکومت کی ہدایات یا اس کے زیرِ اثر رہ کر کمپیوٹر فراڈ اینڈ ابیوز ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امریکی اہم تنصیبات کے خلاف بدنیتی پر مبنی سائبر سرگرمیوں میں شریک ہو۔ مزید پڑھیں: چین کا امریکا پر قومی ٹائم سروس سینٹر پر سائبر حملوں کا الزام امریکی حکام کے مطابق...
    کراچی (نیٹ نیوز) شہر قائد میں گزشتہ صبح سن ڈاگ کا دلکش نظارہ کیا گیا۔ سن ڈاگ ایک قدرتی عمل ہوتا ہے جس کو پار ہیلیا بھی کہا جاتا ہے۔ یہ مظہر سورج سے تقریباً 22 ڈگری کے فاصلے پر دِکھائی دیتے ہیں۔ سن ڈاگ ایک قدرتی بصری مشاہدہ ہے جس کے دوران سورج کے اردگرد رنگ برنگی روشنی اور جھلملاتے دھبے دکھائی دیتے ہیں۔ اوپری فضا (اپر ایٹماسفیئر) کے سرد حصے میں برف کے باریک کرسٹل بننے کے سبب سن ڈاگ کا قدرتی عمل رونما ہوتا ہے۔ سورج کی روشنی کرسٹل پر پڑ کر منعکس ہوتی ہے، جس سے سورج کے دونوں طرف رنگین روشنی کے دھبے دکھائی دیتے ہیں۔
    ہم چاہتے ہیں آئین میں جس کا جو کردار ہے وہ وہاں تک رہے، این ایف سی میں جو شیٔر ہے وہ دیا جائے افغان جنگ سے صوبے کی معیشت کو نقصان پہنچا،اپوزیشن اتحاد کے رہنمائو ں کے ہمراہ پریس کانفرنس پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاک فوج ہماری فوج ہے،ہم چاہتے ہیں آئین میں جس کا جو کردار ہے وہ وہاں تک رہے ، خیبر پختونخوا کا این ایف سی میں جو شیٔر ہے وہ دیا جائے، سرتاج عزیز کمیٹی نے جو 1000 ارب روپے دینے کا کہا وہ دئیے جائیں، این ایف سی میں تمام صوبوں نے فاٹا انضمام پر حصہ دینے کا کہاکہ خیبر پختونخوا میں جب فاٹا ضم ہوا تو خیبر...
    ریاض احمدچودھری بھارتی فورسز نے مظالم کی انتہا کرتے ہوئے خواتین، ڈاکٹروں سمیت 1500 کشمیری گرفتار کر لئے۔بھارتی فوج، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں اور دیگر ایجنسیوں نے گزشتہ تین دنوں کے دوران محاصرے اور تلاشی کی سب سے بڑی کارروائی میں وادی کشمیر میں پوچھ گچھ کے لیے گرفتاریاں کیں۔بھارتی حکومت ان ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیر کے مظلوم عوام کے جذبہ حریت کوکمزوراور کالے قوانین اور طاقت کے وحشیانہ استعمال سے اختلاف رائے کو دبانا چاہتی ہے۔ ان پرتشدد کارروائیوں میں خاص طور پر کشمیری نوجوانوں اور آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور بیرون ملک مقیم حریت رہنماؤں کے اہلخانہ کو نشانہ بنایا جارہاہے، جو کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے لیے اپنی آواز بلند کررہے ہیں۔ ایک...
    دنیائے سفارت میں بعض خبریں یوں ابھرتی ہیں جیسے دو پرانے دوست برسوں بعد ایک ہی میز کے آمنے سامنے بیٹھ جائیں۔ ماضی کے قصے چھیڑ دیں، ان کے لہجوں میں سنجیدگی، آنکھوں میں پرانی دوستی کی جھلک، پس منظر کی تاریخ کو بیان کرتے ہوئے مسکراہٹ، ایک اخباری خبر کے مطابق پاکستان اور مصر نے اعلان کیا کہ دو طرفہ تجارتی، دفاعی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں مصر کے وزیر خارجہ ایک وفد لے کر پاکستان آئے۔ وفد کی سطح پر مذاکرات ہوئے، مشترکہ بزنس کونسل کا اعلان ہوا، تنازع فلسطین کا دو ریاستی حل ہی قابل عمل ہے، اس کا اعلان کیا گیا۔ یہ اعلانات محض فیصلہ نہیں بلکہ دو قدیم...
    سٹی42: پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں ہوئے  مذاکرات ب کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا تاہم پاکستان نے  فی الحال جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔سعودی عرب میں  پاکستان اور افغانستان کے درمیان سنگین مسائل حل کرنے کے لئے مذاکرات کسی  پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی روئٹرز نے پاکستان اور افغانستان کےحکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ  دونوں ممالک نے جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک  روئٹرز کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والے یہ مذاکرات قطر، ترکیے اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والےاجلاسوں کا حصہ تھے۔...
    79 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ چاک و چوبند اور متحرک نظر آنے کے لیے لاکھ جتن کرتے رہتے ہیں تاکہ اپنے ناقدین کو غلط ثابت کرسکیں لیکن ہر بار یہ کوشش کامیاب نہیں ہوتی۔ مریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس کے دوران جہاں وہ دنیا کی متعدد جنگیں ختم کروانے کا دعویٰ کرتے رہے وہیں وہ خود نیند سے بھی جنگ کرتے نظر آئے۔ یہ کابینہ اجلاس دوپہر کو ہوا تھا اور تقریباً 2 گھنٹے 18 منٹ جاری رہا جس میں زیادہ تر وقت وزرا صدر ٹرمپ کی جنگیں رکوانے کی کوششوں کی تعریفیں کرتے رہے۔ تاہم صدر ٹرمپ پر نیند کا غلبہ رہا۔ وہ کبھی اونگھنے لگتے تو کبھی آنکھ بند کر کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :اسمارٹ فون کی بیٹری جلد ختم ہونے کی شکایات آج کل بہت عام ہیں اور زیادہ تر صورتوں میں اس کی وجہ وہ ایپس ہوتی ہیں جو پسِ منظر میں خاموشی سے چلتی رہتی ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ جاننا کہ کون سی ایپس بیٹری سب سے زیادہ استعمال کر رہی ہیں، ڈیوائس کی کارکردگی بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔اینڈرائیڈ فون صارفین کے لیے ہدایت ہے کہ سیٹنگز میں جائیں، بیٹری کے آپشن کو کھولیں اور بیٹری یوز ایج میں دیکھیں کہ کون سی ایپس سب سے زیادہ بیٹری استعمال کر رہی ہیں،  اسی طرح آئی فون میں بھی سیٹنگز کے بیٹری سیکشن میں ہر ایپ کی استعمال شدہ بیٹری واضح طور پر دیکھی جا...
    ملکارجن کھرگے نے کہا کہ مقررہ مدت ملازمت میں توسیع سے بہت سی مستقل ملازمتیں ختم ہوجائیں گی اور کمپنیاں اب طویل مدتی فوائد کو چھوڑ کر قلیل مدتی معاہدوں پر کارکنوں کی خدمات حاصل کرسکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے بدھ کے روز مودی حکومت پر مزدور مخالف اور سرمایہ دارانہ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حال ہی میں لاگو کئے گئے چار لیبر ضابطوں نے مزدوروں کی ملازمت کی سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ملکارجن کھرگے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی، پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی اور کئی دیگر اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے بدھ کو پارلیمنٹ کے احاطے میں لیبر کوڈ...
    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ انہوں ںے ’ایسی کی تیسی‘ والی ٹوئٹ پی ٹی آئی کے لیے کی ہے، ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کل بھی نہیں ہوگی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ تھوڑا سا پیچھے ماضی میں چلے جائیں تو پی ٹی آئی فوج پر اٹیک کرتی نظر آئی جبکہ اس سے پہلے وہ جنرل باجوہ کو جمہوریت بادشاہ کہتی تھی، پی ٹی آئی کہتی تھی کہ فوج آوازیں ٹیپ کرسکتی ہے حتیٰ کہ کمرے کی ویڈیو بنا سکتی ہے، یہ سب بیانیہ عمران خان کا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: گورنر راج حقیقت بن سکتا ہے، فیصل واوڈا...
    شہر قائد میں آج صبح سن ڈاگ کا دلکش نظارہ کیا گیا۔ سن ڈاگ ایک قدرتی عمل ہوتا ہے جس کو پار ہیلیا بھی کہا جاتا ہے۔ یہ مظہر سورج سے تقریباً 22 ڈگری کے فاصلے پر دِکھائی دیتے ہیں۔ سن ڈاگ ایک قدرتی بصری مشاہدہ ہےجس کے دوران سورج کے اردگررنگ برنگی روشنی اورجھلملاتے دھبے دکھائی دیتے ہیں۔ اوپری فضا (اپر ایٹماسفیئر) کےسرد حصے میں برف کے باریک کرسٹل بننے کےسبب سن ڈاگ کا قدرتی عمل رونما ہوتا ہے۔ سورج کی روشنی کرسٹل پر پڑ کر منعکس ہوتی ہے، جس سے سورج کے دونوں طرف رنگین روشنی کے دھبے دکھائی دیتے ہیں۔ سن ڈاگ کا نظارہ سرد موسم، برفیلی ہواوں کےدوران عموما دکھائی دیتا ہے۔ بسااوقات بدلتے موسم...
    خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں ایڈز کے تیزی سے پھیلنے پر ماہرین صحت نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور بتایا ہے کہ آگاہی کی کمی اور صحت حکام کی ناقص توجہ کے باعث صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایڈز سے پاک پاکستان کے لیے متحد ہونا ہوگا، ایڈز کے عالمی دن پر وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام اعداد و شمار کے مطابق خیبر ضلع میں ایچ آئی وی کے 313 مریض موجود ہیں، جبکہ یہ تعداد شمالی وزیرستان سے کم ہے جہاں 383 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں ضم شدہ ساتوں اضلاع میں مجموعی کیسز 1 ہزار 488 تک پہنچ گئے ہیں۔ تشویش ناک امر یہ ہے کہ عالمی یومِ ایڈز کے موقع پر ضلعی...
    بھارتی اداکارہ کریتی سینن ان دنوں اپنی نئی فلم ’تیرے عشق میں‘ کی کامیابی سے  لطف اندوز ہو رہی ہیں، مگر ان کے گھر میں خوشی کی ایک اور وجہ بھی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی بہن نوپور سینن اپنے بوائے فرینڈ گلوکار سٹیبن بین کے ساتھ جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں اور کریتی سینن کے گھر میں زور و شور سے ان کی چھوٹی بہن کی شادی کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ نوپور رواں موسمِ سرما میں ایک بڑی ڈیسٹینیشن ویڈنگ کرنا چاہتی ہیں، جس کے لیے ’فیئر مونٹ اُدےپور پیلس‘ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شادی کی تقریبات نئے سال کے آغاز کے...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ریاست ٹیکس جمع کرتی ہے تو امن بھی دے، ہمارے پیسوں سے یہ لوگ عیاشیاں کر رہے ہیں۔ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی میں گٹر میں بچے گر جاتے ہیں، یہ کہتے ہیں گٹر پر ڈھکن الخدمت لگائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گٹروں پر ڈھکن بھی لگا لیں گے لیکن کراچی کو حق کون دے گا؟ حافط نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پُرامن سیاسی مزاحمت جاری رکھیں گے، احتجاج ہمارا حق ہے اس پر قدغن نہیں لگانی چاہیے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا پر پابندی لگائی جاتی ہے، سب کنٹرول کیا جاتا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیملی کو بانی سے صرف حال احوال کیلئے ملاقات کی اجازت ہے،وکیل کو کیس سے متعلق ملنے کی اجازت ہے،فیملی کی ملاقاتیں بھی سیاسی پیغام پر مشتمل ہورہی ہیں،اب سے فیملی ملاقاتیں بھی بند کردی جائیں گی،وکلا نے کوئی سیاسی پیغام دیا تو وہ ملاقاتیں بھی بند کردی جائیں گی۔ فیصل واوڈا کا اپنے بیان میں مزید کہناتھا کہ ملک کو عدم استحکام اور اداروں کو بدنام کرنے کی سازش سختی سے روکی جائے گی،اشتعال کرنے والی پارٹی اس دوراہے پر لے آئی ہے کہ واپسی اب مشکل ہے،ان کاکہناتھا کہ اب کیسز اور چیزوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا، 9مئی کے دہشتگردجو کے...
    اویس کیانی :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی صنعتی پیداوار اور تجارت میں اضافے کیلئے مسائل کی نشاندہی ناگزیر ہے، صنعتی مصنوعات کی پیداواری لاگت کم کرنے کے لئے موثر اقدامات اٹھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی درآمدات، کسٹمز ڈیوٹی اور تجارتی شعبے میں اصلاحات پر قائم کردہ ذیلی ورکنگ گروپ کی سفارشات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں نمائندہ کاروباری حضرات پر مبنی ذیلی ورکنگ گروپ کے ارکان نے وزیراعظم کو کسٹمز اور ٹیکس وصولی سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا اور اپنی سفارشات پیش کیں۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین ...
    ملکی صنعتی پیداوار اور تجارت میں اضافے کیلئے مسائل کی نشاندہی ناگزیر ہے: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہملکی صنعتی پیداوار اور تجارت میں اضافے کیلئے مسائل کی نشاندہی ناگزیر ہے، صنعتی مصنوعات کی پیداواری لاگت کم کرنے کے لئے موثر اقدامات اٹھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی درآمدات، کسٹمز ڈیوٹی اور تجارتی شعبے میں اصلاحات پر قائم کردہ ذیلی ورکنگ گروپ کی سفارشات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں نمائندہ کاروباری حضرات پر مبنی ذیلی ورکنگ گروپ کے ارکان نے وزیراعظم کو کسٹمز اور ٹیکس وصولی سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا اور اپنی سفارشات پیش...
    فن لینڈ کے صدر نے فارن افیئرز میں کہا کہ دنیا میں عالمی مغرب، عالمی مشرق اور عالمی جنوب کے درمیان ایک تین طرفہ مقابلہ جاری ہے، اس نے عالمی طاقت کے مراکز کو تین حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، یعنی امریکا اور مغرب، دوسرا چین اور روس اور تیسرے ترقی پذیر ممالک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک فن لینڈ کے صدر الکساندر اسٹب نے خبردار کیا ہے کہ دنیا، اس وقت مغرب، مشرق اور عالمی جنوب کی باہمی رقابت کا دور دیکھ رہی ہے، اور اس صورتحال نے ترقی پذیر ممالک کو پہلے سے زیادہ طاقتور بنا دیا ہے۔ بین الاقوامی امور کے متعلق اسٹب نے امریکی جریدے فارن افیئرز میں خبردار کیا ہے کہ وہ لبرل نظم جو...
    بھارتی اداکارہ ریچا چڈھا نے دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور خطرناک حد تک خراب فضائی معیار پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں دہلی اور اس کے کئی قریبی اضلاع میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 377 تک پہنچ گیا، جو شہریوں کے لیے نہایت مضر صحت قرار دیا جا رہا ہے۔ ریچا چڈھا، جو 2010 میں دہلی سے ممبئی منتقل ہوگئی تھیں مگر آج بھی اکثر اپنے شہر جاتی رہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دہلی کی سردیاں کبھی لوگوں کا پسندیدہ موسم ہوتی تھیں۔ ہم چھت پر بیٹھ کر گجک اور مونگ پھلی سے لطف اندوز ہوتے تھے، لیکن آج حالات دیکھ کر دل دکھتا ہے،...
    ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موٹاپا الزائمر کی بیماری کے پھیلاؤ اور بگاڑ کی رفتار کو تیز کرسکتا ہے۔ ریڈیالوجیکل سوسائٹی آف نارتھ امریکا کی شکاگو میں سالانہ میٹنگ میں پیش کی گئی اس تحقیق کے مطابق الزائمر سے منسلک خون کے بائیو مارکر موٹاپے کے شکار افراد میں دو گنا تیزی سے بڑھتے پائے گئے۔ واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن سینٹ لوئس کے سینئر محقق ڈاکٹر سائرس راجی کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ ہم نے بائیو مارکرز کے ذریعے موٹاپے اور الزائیمر کے درمیان تعلق کو اتنی واضح شکل میں دیکھا ہے۔ اس تحقیق میں الزائمر امیجنگ پروجیکٹ میں شامل 400 سے زائد افراد کا پانچ سال تک جائزہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان بھر میں موجود نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے دفاتر میں معذور افراد کو خصوصی سہولیات فراہم کی جاری ہیں۔ معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر نادرا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افراد باہم معذوری کے عالمی دن پر نادرا کا عزم ہے کہ کوئی بھی فرد چاہے وہ کسی بھی معذوری کا سامنا کر رہا ہو شناخت سے محروم نہ رہے۔ نادرا نے بیان میں کہا کہ ادارے کی جانب سے افراد باہم معذوری کو خصوصی شناختی کارڈ جاری کیا جاتا ہے جو پہلی بار بلا معاوضہ اور تاحیات میعاد کے ساتھ ہوتا ہے، اب تک مخصوص نشان کے ساتھ 10 لاکھ سے زائد شناختی کارڈ...
    کراچی (نیوز ڈیسک) ایف بی آئی کا ہنگامی انتباہ، جی میل اور آؤٹ لک صارفین کیلئے وارننگ، ایک جعلی میسج میں پورا بینک اکاؤنٹ خالی ہونیکا خطرہ، نیا سائبر فراڈ تیزی سے پھیلنے لگا، ہیکرز بینک کے نام پر جعلی الرٹس بھیج کر OTP اور PIN حاصل کرتے ہیں,AIآوازوں اور ڈیپ فیک کالز سے دھوکہ مزید مؤثر، کسی بھی لنک یا مشکوک کال سے فوراً بچیں، بینک اکثر نقصان پورا کرنے کے پابند نہیں ہوتے. فوربس میگزین کے مطابق ایف بی آئی نے ایک ہنگامی وارننگ جاری کی ہے جس کے مطابق ایک نیا سائبر فراڈ تیزی سے پھیل رہا ہے جس میں ہیکرز صرف ایک جعلی میسج کے ذریعے صارفین کے بینک اکاؤنٹس خالی کر لیتے ہیں۔ مجرم اصل...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں غیر رجسٹرڈ وی پی این کے استعمال کو قومی سلامتی کے لیے ایک بڑھتا ہوا خطرہ قرار دیا جا رہا ہے، جب کہ پاکستان سمیت مختلف ممالک میں اس کے بے لگام استعمال سے سیکیورٹی اداروں کی تشویش میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ غیر رجسٹرڈ وی پی این نہ صرف دہشت گردوں، جرائم پیشہ گروہوں اور شدت پسند عناصر کے لیے ڈھال بن چکا ہے بلکہ یہ حملوں کی منصوبہ بندی، غیر قانونی سرگرمیوں، مالی جرائم اور گمراہ کن مواد کے پھیلاؤ میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ عالمی سطح پر سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے وی پی این کے ذریعے صارف اپنی شناخت مکمل طور پر چھپا لیتا...
    لندن (نیوز ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی جریدے بلومبرگ کی تازہ رپورٹ کے مطابق بھارتی روپیہ سال 2025 میں ایشیا کی سب سے کمزور اور بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی قرار دیا گیا ہے۔ بھارتی کرنسی کی مسلسل گراوٹ نے نہ صرف عالمی مالیاتی اداروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے بلکہ مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کی کمزور بنیادیں بھی بے نقاب کر دی ہیں۔ معاشی ماہرین کے مطابق ’’شائننگ انڈیا‘‘ کے دعوؤں اور زمینی حقائق میں نمایاں تضاد اب کھل کر سامنے آ چکا ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خطے کی دیگر کرنسیاں، جن میں تائیوان، ملائیشیا اور تھائی لینڈ شامل ہیں، مستحکم رہیں جبکہ بھارتی روپیہ مسلسل تنزلی کی طرف بڑھتا رہا۔ رپورٹ...
    ٹرمپ انتظامیہ نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی امیگریشن درخواستیں روک دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) ٹرمپ انتظامیہ نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی جانب سے دائر کردہ امیگریشن درخواستوں کو روک دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق پابندی کا اطلاق ان ممالک کے شہریوں پر ہوتا ہے جن پر ٹرمپ انتظامیہ نے جون میں یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز سے اسٹیٹس حاصل کرنے پر روکا تھا۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امیگریشن درخواستیں روکنے والے ممالک میں افغانستان، صومالیہ، ایران، لیبیا، میانمار، سوڈان، تر کمانستان، یمن اور دیگر شامل ہیں۔ ان ممالک کے شہریوں کے تمام کیسز کی حتمی منظوری یا مسترد کرنے کے فیصلے روک دیےگئے ہیں۔...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 28 نومبر کو ’تیسری دنیا کے ممالک‘ سے امریکا ہجرت والوں کو مستقل طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے، ان کے مطابق امریکی امیگریشن نظام شدید دباؤ کا شکار ہے اور اسے مکمل طور پر بحال ہونے کا وقت دینا چاہیے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں منظور ہونے والے لاکھوں داخلوں کو منسوخ کیا جائے گا اور ایسے غیر شہری جنہیں وہ ’نیٹ اثاثہ‘ یا مغربی تہذیب سے ہم آہنگ نہ سمجھیں، انہیں ملک بدر کیا جائے گا اور وفاقی فوائد و سبسڈیز سے بھی محروم رکھا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: یاد رہے کہ یہ اعلان واشنگٹن ڈی سی میں ایک افغان نژاد شخص کے نیشنل گارڈ...
    قابض فورسز مقامی معیشت اور زراعت کے شعبے کی ترقی اور آزادانہ سیاسی سرگرمیوں میں بڑی رکاوٹ ہیں جس کی وجہ سے کشمیری بڑے پیمانے پر غربت، مایوسی اور خوف و دہشت کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آج جب دنیا بھر میں "غلامی کے خاتمے" کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، بھارت نے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کو مسلسل غلام بنا رکھا ہے۔ اس دن کے حوالے سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی تسلط کے تحت لاکھوں کشمیری مسلسل غلامی میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ بھارت جموں و کشمیر کے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں اپنے فوجی اور ہندوتوا ایجنڈے کو مضبوط...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا نے 19 ممالک کے تارکینِ وطن کی تمام امیگریشن درخواستیں معطل کر دی ہیں، جن میں گرین کارڈ اور امریکی شہریت کی درخواستیں بھی شامل ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق جن ممالک پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں افغانستان، ایران، لیبیا، میانمار، صومالیہ، سوڈان، ترکمانستان، یمن اور دیگر ممالک شامل ہیں۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس پابندی کا اطلاق اُن شہریوں پر بھی ہوتا ہے جن پر ٹرمپ انتظامیہ نے جون میں یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کے ذریعے امیگریشن اسٹیٹس حاصل کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کے مطابق ان ممالک کے شہریوں کے تمام کیسز کی حتمی منظوری یا مسترد کیے جانے کے فیصلے...
    ٹرمپ انتظامیہ نے افغانستان سمیت 19 غیر یورپی ممالک کے شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستیں، جن میں گرین کارڈ اور امریکی شہریت کی کارروائیاں بھی شامل ہیں، عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔ امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ فیصلہ ‘قومی سلامتی اور عوامی تحفظ’ کے تحت کیا گیا ہے۔ یہ وہی ممالک ہیں جن پر جون میں پہلے ہی جزوی سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں، تاہم نئی پالیسی کے بعد ان ممالک سے آنے والی قانونی امیگریشن پر مزید سختیاں نافذ ہو گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کا امیگریشن کا عمل مستقل روکنے کا اعلان اور ’ریورس مائیگریشن‘ پر زور حالیہ حملے کے بعد سخت اقدامات سرکاری میمورنڈم میں واشنگٹن میں نیشنل گارڈ اہلکاروں پر...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر)  وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آبادی میں توازن قومی ترقی، سماجی استحکام اور عوامی فلاح کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا بھر خصوصاً اسلامی ممالک نے پاپولیشن مینجمنٹ کے حوالے سے واضح حکمت عملی اپنائی ہے، اور پاکستان میں بھی اس پالیسی کو مؤثر طریقے سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پنجاب حکومت فیملی پلاننگ کو گھر گھر تک پہنچانے کے لیے ایک بڑا اقدام کر رہی ہے، جس کے تحت 60 ہزار کمیونٹی افسروں کی بھرتی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ یہ آفیسرز گھروں میں جا کر فیملی پلاننگ کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ چین برطانیہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، تاہم وہ چین کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے فیصلے پر قائم ہیں۔ لندن میں تقریب سے خطاب میں کیئر اسٹارمر نے کہا کہ چین کے ساتھ مضبوط کاروباری تعلقات برطانیہ کے قومی مفاد میں ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کو حالیہ برسوں میں جاسوسی کے الزامات نے متاثر کیا۔ برطانیہ کی سلامتی اوّلین ترجیح ہے اور اس پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ لیبر کے اقتدار میں آنے کے بعد کم از کم 4 برطانوی وزرا چین کا دورہ کر چکے ہیں۔ برطانیہ کی آخری وزیر اعظم تھریسامے تھیں جنہوں نے چین کا دورہ کیا تھا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ( نمائندہ جسارت) نوابشاھ میں نجی تعلیمی اداروں نے حکومتی عدالتی اورمحکمہ تعلیم کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے نجی اسکولوں میں اضافی فیسیں غیر قانونی قرار دینے کے باوجود والدین کو پریشان کیا ہوا ہے اس سلسلے میں آرڈیننس 2001 اور عدالتی فیصلوں کا واضح حکم موجود ہیوالدیںن کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سندھ میں نجی اسکولوں کی جانب سے سالانہ فیس، امتحانی فیس اور دیگر اضافی چارجز وصولی کو سندھ پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (ریگولیشن اینڈ کنٹرول) آرڈیننس 2001 اور عدالتی احکامات کی روشنی میں غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ صوبائی قوانین اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے مطابق نجی اسکول صرف وہی فیس وصول کرنے کے مجاز ہیں جو رجسٹرنگ اتھارٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مٹیاری (نمائندہ جسارت)مٹیاری کے باقیل پوٹہ محلے کے رہائشی، ایک معصوم بچی اور دو کم سن بیٹوں کے والد، گھر کے واحد کفیل علی شیر ترک گزشتہ دو سال سے منہ کے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں۔ بیماری بڑھ جانے کے باعث وہ بستر تک محدود ہو گئے ہیں اور کھانے پینے سے بھی قاصر ہیں۔ گھر والوں نے اپنی استطاعت کے مطابق کافی علاج کرایا، لیکن غربت کے سبب مزید علاج نہ کرا سکے، جس کی وجہ سے بیماری مزید شدید ہوتی جا رہی ہے۔علی شیر ترک گھر کے واحد کمانے والے تھے، لیکن بیماری کی وجہ سے مزدوری نہ کر سکنے کے باعث خاندان شدید مالی تنگی کا شکار ہے۔ علاج اور دواؤں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-01-27 سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-01-18 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال 2025-26ء کے پہلے 5 ماہ میں تجارتی خسارے اور درآمدات میں اضافہ ہوا جبکہ برآمدات میں کمی آگئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا نومبر تجارتی خسارے میں 37.17 فیصد اضافہ ہوا اور تجارتی خسارہ 15 ارب 46 کروڑ 90 لاکھ ڈالر پر پہنچ گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں سالانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 32.79 فیصد بڑھا تاہم ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 11.86 فیصد کم ہوکر 2 ارب 85 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا نومبر درآمدات 13.26 فیصد بڑھ کر 28 ارب 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ نومبر میں درآمدات 5 ارب 25 کروڑ 30لاکھ ڈالر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-01-5 کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم نے گزشتہ روز گٹر میں گر کر کمسن بچے کی افسوسناک اور المناک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سانحہ شہر میں برسوں سے جاری بدانتظامی اور غفلت کا نتیجہ ہے۔ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور میئر کراچی اس صورتِ حال کے براہِ راست ذمے دار ہیں، جو شہریوں کے بنیادی تحفظ کو یقینی بنانے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھلے مین ہولز اور ٹوٹے ہوئے ڈھکن اہل کراچی بالخصوص بچوں کے لیے مستقل خطرہ بن چکے ہیں، یہ سانحہ واضح کرتا ہے کہ شہری نظامِ حکومت کا کوئی پرسان حال نہیں۔ تباہ حال نظام فوری...
    صبا فیصل اُن چند اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنھوں نے اپنی بڑھتی ہوئی عمر کی لگام کو اپنے ہاتھوں میں تھام رکھا ہے اور وقت کی سیاہ پرچھائیوں سے خود کو محفوظ رکھا ہے۔ معروف اداکارہ فیصل صبا 60 سال کی زائد عمر کی ہونے کے باوجود اپنے فٹنس اور خوبصورتی کا نہایت خیال رکھتی ہیں۔ وہ وقتاً فوقتاً اپنے مداحوں کے ساتھ جلد کی حفاظت اور خوبصورتی کے لیے ٹوٹکوں اور علاج کو شیئر بھی کرتی رہتی ہیں۔ سوشل میڈیا ان کی ایسی ہی تصاویر نے تہلکہ مچا دیا ہے جس میں وہ اپنی چہرے پر کوئی ٹریٹمنٹ کرواتی نظر آرہی ہے جو غالباً پی آر پی ٹریٹمنٹ ہے۔ اس طریقہ علاج میں چہرے پر انجیکشن کا استعمال، سوئیاں چبھونا اور...
    نیویارک (نیوزڈیسک) ایلون مسک کے بچوں کی تعداد اور ان کی بیویوں سے متعلق متضاد اطلاعات، خبریں اور افواہیں اب شاید دم توڑ دیں کیوں کہ پہلی بار انھوں نے اس بارے میں لب کشائی کی ہے۔ دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک اور کسی حد تک پُراسرار ازدواجی زندگی کے مالک ایلون مسک نے پہلی بار اپنی فیملی کے بارے میں بات کی ہے۔ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے پہلی بار انکشاف کیا ہے کہ ان کی پارٹنر نیورالنک کی ایگزیکٹیو شیوان زِیلس ہیں۔ ایلون مسک نے مزید بتایا کہ شیوان زیلس سے ایک بیٹا ایسا بھی ہے جس کا نام شیکھر رکھا ہے۔ یہ نام نوبیل انعام یافتہ بھارتی...
     سٹی42: ہمیشہ سب سے زیادہ باخبر  ثابت ہونے والے ذہین سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج جیل میں بانی کی بڑی بہن عظمیٰ خان کےی ملاقات کے بعد عظمیٰ خان کے ہولناک سیاسی بیانات اور اعلانات  پر ردعمل دیتے ہوئے مستقبل کا نقشہ واضح کر دیاہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے  کہا ہے کہ عمران خان کی آگے کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی۔بہنیں سیاسی پیغامات لاتی رہیں تو عمران خان کی آئندہ ان سے بھی ملاقاتیں نہیں ہوں گی۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین فیصل واوڈا نے ایک نیوز آؤٹ لیت کے اینکر کے سوالوں کے...
    اپنے ایک بیان میں روسی صدر نے خبردار کیا کہ حالات بہت تیزی سے اس مقام تک پہنچ سکتے ہیں، جہاں ہمارے پاس بات چیت کیلئے کوئی راستہ نہیں بچے گا۔ روسی صدر نے یورپی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی اپنی سازش کو ترک کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یورپی ممالک کو تیسری جنگ عظیم شروع کرنے کی دھمکی دیدی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر پیوٹن نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ روس یورپ کے ساتھ تیسری جنگ عظیم کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ سے لڑنے کا ارادہ نہیں اور میں یہ بات ایک سو بار کہہ چکا ہوں، لیکن...
    ایلون مسک کے بچوں کی تعداد اور ان کی بیویوں سے متعلق متضاد اطلاعات، خبریں اور افواہیں اب شاید دم توڑ دیں کیوں کہ پہلی بار انھوں نے اس بارے میں لب کشائی کی ہے۔ دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک اور کسی حد تک پُراسرار ازدواجی زندگی کے مالک ایلون مسک نے پہلی بار اپنی فیملی کے بارے میں بات کی ہے۔ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے پہلی بار انکشاف کیا ہے کہ ان کی پارٹنر نیورالنک کی ایگزیکٹیو شیوان زِیلس ہیں۔ ایلون مسک نے مزید بتایا کہ شیوان زیلس سے ایک بیٹا ایسا بھی ہے جس کا نام شیکھر رکھا ہے۔ یہ نام نوبیل انعام یافتہ بھارتی سائنس دان چندر شیکھر سے متاثر ہوکر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیودہلی: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے بھارت کی جانب سے اس حکم کو مسترد کر دیا ہے جس کے تحت ملک میں فروخت ہونے والے تمام اسمارٹ فونز میں حکومت کی تیار کردہ سائبر سیفٹی ایپ  سنجھر ساتھی  کو لازمی طور پر پری لوڈ کرنا ہو گا،  یہ حکم خفیہ طور پر جاری کیا گیا تھا اور کمپنیوں کو عمل درآمد کے لیے 90 دن کی مہلت دی گئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارتِ ٹیلی کام نے ایپل، سام سنگ، شیاؤمی اور دیگر عالمی برانڈز کو ہدایات دی ہیں کہ نہ صرف نئے فونز بلکہ اسٹاک میں موجود تمام ڈیوائسز میں بھی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ذریعے یہ ایپ انسٹال کی جائےجبکہ صارفین کو...
    سردی کے موسم میں اکثر کھانسی کی شکایات عام ہونے لگتی ہیں۔ اسپتالوں اور کلینکس میں سانس، گلے اور کھانسی کے مریض نمایاں طور پر بڑھ جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق سردی کا موسم ایسا ماحول پیدا کرتا ہے جہاں وائرس اور بیکٹیریا زیادہ سرگرم ہوتے ہیں، اور جسم کا مدافعتی نظام بھی کمزور پڑ جاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق سردیوں میں کھانسی کی چند بڑی وجوہات یہ ہیں: خشک اور ٹھنڈی ہوا سرد موسم کی ٹھنڈی، خشک ہوا ہمارے گلے کی جھلی کو متاثر کرتی ہے۔ نمی کم ہونے سے گلا جلد خشک ہوجاتا ہے اور معمولی جلن بھی کھانسی کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔ وائرس کا پھیلاؤ سردیوں میں لوگ زیادہ وقت بند کمروں میں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم چلانے والے اکاؤنٹس بھارت، وسطی ایشیا اور بھارت سے چلائے جارہے ہیں ان میں سے 33 سرگرم ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے 22 سوشل میڈیا اکاؤنٹس فتنہ الخوارج کی جانب سے چلائے جارہے ہیں جبکہ 11 سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان مخالف عناصر چلارہے ہیں۔ مفتی نورولی اورغازی میڈیا نیٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ فتنہ الخوارج کے عناصرافغانستان میں بیٹھ کرچلارہے ہیں جبکہ احسان اللہ احسان اوراسلام آباد پوسٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ وسطی ایشیا سے چلائے جارہے ہیں۔اسی طرح الحسن محمود اور سید آر ساحل کے ناموں سے اکاؤنٹ افغانستان سے فتنہ الخوارج کے لوگ چلارہے ہیں، شہید مدثراور پتراز ستریورکہ ناموں کے...
    انگلینڈ کے سابق نمایاں بلے باز رابن اسمتھ 62 سال کی عمر میں انتقال کر گئے جس پر کرکٹ برادری سوگوار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جب وزیر محمد نے آسٹریلیا کے خلاف ہارا ہوا میچ جتوایا، سابق ٹیسٹ کرکٹر کے کیریئر پر ایک نظر اسمتھ کے اہل خانہ نے ایک بیان میں افسوس ناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی گہرے دکھ اور صدمے کے ساتھ ہمیں رابن آرنلڈ اسمتھ کے انتقال کا اعلان کرنا پڑ رہا ہے جو ہیریسن اور مارگو کے والد اور کرسٹوفر کے بھائی تھے۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ رابن یکم دسمبر بروز پیر اپنے ساؤتھ پرتھ اپارٹمنٹ میں اچانک انتقال کر گئے۔ موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ رابن اسمتھ...
    سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کراچی اور سندھ کی عوام کو ہم نے ماسٹر پلان دیا، ایسا نوٹیفکیشن جس کی سندھ حکومت توثیق کر چکی، اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، ایک پلان جو پہلے ہی گزیٹڈ ہو چکا ہے اس کو نظر انداز کیوں کیا جا رہا ہے۔ سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف علی خورشیدی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے عددی اکثریت پر جو لوگ بیٹھے ہیں ان کو شہر کی فکر نہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی خورشیدی نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ کراچی اور سندھ کی عوام کو ہم نے ماسٹر پلان دیا،...
    لاہور(ویب ڈیسک) سیشن کورٹ لاہور نے جوئے کی ایپس کی غیر قانونی تشہیر کے کیس میں ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 22 دسمبر تک توسیع کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئیں۔ این سی سی آئی کی جانب سے ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے این سی سی آئی کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عروب جتوئی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ این سی سی آئی اے نے اُنہیں قانون کے بر خلاف مقدمہ میں نامزد کرتے ہوئے اپنے خاوند...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیائی ممالک میں سمندری طوفانوں، مسلسل بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی کی نئی لہر برپا کر دی ہے۔حالیہ قدرتی آفات کے نتیجے میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ صرف ایک ہفتے کے دوران 1100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ہزاروں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔انڈونیشیا میں 604، سری لنکا میں 366، تھائی لینڈ میں 176 اور ملائیشیا میں 3 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔سری لنکا میں صورتحال بگڑنے پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ صدر انورا کمارا نے سمندری طوفان، بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی وسیع تباہی کو 2004 کے تباہ کن سونامی سے بھی زیادہ سنگین قرار دیا ہے۔عالمی فلاحی تنظیم سیو دی چلڈرن کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لیما: پیرو کے ایمیزون علاقے میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث دو کشتیاں متاثر ہو گئی ہیں، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ مقامی بندرگاہی علاقے ایپاریہ میں پیش آیا، جہاں ایک کشتی مکمل طور پر ڈوب گئی اور دوسری کشتی کو شدید نقصان پہنچا۔مقامی حکام کے مطابق کشتی مسافروں کو اتارنے کے لیے رکی تھی کہ اچانک لینڈسلائیڈنگ ہوگئی۔ کشتی میں اساتذہ، ڈاکٹرز اور دیگر افراد سوار تھے، جن میں سے کئی زخمی یا لاپتا ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 28 افراد ابھی بھی لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے...
    جنوبی ایشیا میں فِن ٹیک کا شعبہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب یہ ترقی صرف بھارت تک محدود نہیں رہی۔ فوربس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال میں ڈیجیٹل فنانس کے شعبے میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آ رہی ہے، خصوصاً ڈیجیٹل بینکنگ اور آن لائن ادائیگیوں کے سیکٹر میں تیز رفتار ترقی جاری ہے۔ بھارت کئی برسوں سے خطے میں فِن ٹیک کا بڑا مرکز رہا ہے، تاہم اب اس کے پڑوسی ممالک بھی جدید مالیاتی ٹیکنالوجی کو اپنانے میں سنجیدہ ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش، جو دنیا کی سب سے بڑی ’اَن بینکڈ‘ آبادی رکھتے ہیں، تیزی سے ڈیجیٹل بینکنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں جبکہ نیپال میں بھی ترقی کی...
    سی ڈی اے کی طرف سے مختلف صنعتی یونٹس پر چھاپے افسوس ناک ہیں، عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز وفاقی دارالحکومت میں بزنس کمیونٹی کی تذلیل جیسے اقدامات ملکی کاروباری ماحول کو متاثر کر سکتے ہیں،صدر ایف پی سی سی آئی بزنس کمیونٹی معاشی بحالی کی پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے تاہم ایسے اقدامات تسلسل کو خراب کرنے کے مترادف ہیں، بیان اسلام آباد (سب نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اسلام آباد کی صنعتی و کاروباری برادری کودرپیش مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی طرف سے مختلف صنعتی یونٹس...
    واشنگٹن (نیوزڈیسک) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہا کہ کوئی بھی فرد جو قومی سلامتی کو خطرہ پہنچائے اسے ملک بدر کیا جائے گا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن ڈی سی میں افغان شہری نے دہشتگرد حملہ کیا، بائیڈن انتظامیہ اس غیر ملکی دہشتگرد کی درست جانچ میں ناکام رہی، صدرٹرمپ افغانستان سے آنے والوں کی درخواستوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کیرولین لیویٹ نے کہا کہ اب بڑے پیمانے پر لوگوں کو ملک سے نکالنا پہلے سے زیادہ ضروری ہے، صدرٹرمپ نے اقتدار میں آکر ملکی سرحد کو محفوظ بنایا، صدرٹرمپ نے افغانستان سمیت 19 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا...
    ریاض احمدچودھری بھارت کے زیر قبضہ غیرقانونی طور پر جموں و کشمیر میں حریت رہنمائوں اور قانونی ماہرین نے سینئر کشمیری رہنمائوں بالخصوص جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے خلاف سیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے مقدمات میں ثبوت گھڑنے اور خودساختہ گواہ پیدا کرنے پر بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت اور اس کی ایجنسیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے جموں کی ایک ٹاڈا عدالت میں دو خودساختہ عینی شاہدین پیش کئے جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے 1990ء میں سرینگر میں بھارتی فضائیہ کے چار اہلکاروں کے قتل میں یاسین ملک کی مرکزی ملزم کے طور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآبا دکے گنجان آباد علاقے نورانی بستی میں گھر کی چھت گرنے سے ایک نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقعِ واردات پر پہنچ گئیں۔ 20 سالہ نوجوان لڑکی اقرا ء چھت گرنے کے باعث جاں بحق ہوئی، جبکہ 15 سالہ حسنین اور 16 سالہ مسکان زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق لڑکی اور زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔ورثا کا کہنا ہے کہ ہم کرائے کے گھر میں رہتے ہیں، کئی بار گھر کے مالک کو مرمت کا کام کروانے کے لیے کہا، مگر مالک مکان نے ہماری بات پر توجہ نہ دی اور آج یہ حادثہ ہمارے گھر میں پیش آیا۔ جاں بحق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ہندو کونسل اور امن کمیٹی نے بھارتی وزیر راج ناتھ سنگھ کے سندھ کے بارے میں دیے گئے متنازع بیان کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت کشور کمار بھاٹیا، سنی تحریک کے رہنما عابد قادری، مسیحی رہنما ایبرٹ جان اور دیگر نے کی۔ مظاہرے کے بعد انہوں نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 6 مئی کی جنگ کی ناکامی کے بعد بھارت ہل کر رہ گیا ہے۔ پاک فوج کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارتی فوج اور اس کے حکمران اپنے عوام کا سامنا کرنے کے قابل نہیں رہے۔ وہ وقتاً فوقتاً بیانات دے کر اپنی ناکامی کو چھپانے اور اپنے لوگوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے جیل میں قید بانی عمران خان کے بیٹے قاسم خان کو خدشہ ہے کہ حکام ان کے والد کی حالت کے بارے میں ’کچھ ناقابلِ تلافی‘ معاملہ چھپا رہے ہیں۔یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی اور عمران خان کی بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج اور دھرنے دے رہی ہیں، جہاں وہ قید ہیں کیونکہ انہیں گزشتہ 3 ہفتوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ایسے میں قاسم نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ خاندان کا سابق وزیراعظم سے نہ تو براہِ راست اور نہ ہی قابلِ تصدیق رابطہ ہے، حالانکہ عدالت نے ہفتہ وار ملاقات کی اجازت دے رکھی ہے۔ انہوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251202-01-6 کراچی (اسٹاف رپورٹر) اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے قابض میئر کی جانب سے سٹی کونسل کے اجلاس کے التوا اور ان کے وڈیو بیان پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب پلاسٹک کے بیرسٹر ہیں جو بنیادی قانون اور رولز کی بھی پاسداری نہیں کرتے ، بطور اپوزیشن لیڈر میں نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنا چاہی لیکن بجائے بات کرنے کی اجازت دینے کے مرتضیٰ وہاب نے آمرانہ طریقے سے اجلاس چلانا شروع کردیا، کونسل رولز کے مطابق مرتضیٰ وہاب کے لیے اجازت دینا ضروری تھی،وہ چاہتے ہیں کہ اپوزیشن بات بھی نہ کرے،انہوں نے کہا کہ اجلاس کا آغاز ہوتے ہی ارکان پرسکون طور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سے لے کر بھارتی حکومت کے وزیروں اور مشیروں کے درمیان پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کا ایک مقابلہ لگا رہتا ہے۔ سب ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے پاکستان کے خلاف بڑھکیں مارتے رہتے ہیں۔ بھارت کے خلاف حالیہ جنگ میں پاکستان کی شاندار فتح نے مودی حکومت کو عالمی سطح پر جس بدنامی اور رسوائی سے دوچارکیا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مختلف عالمی فورمز پر پاکستان کی فتح، 7 بھارتی طیارے گرانے اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیرکی پیشہ وارانہ فوجی و جنگی مہارت کو خراج تحسین پیش کرتے رہتے ہیں۔ اس نے مودی حکومت کو مزید خجالت و شرمندگی سے دوچار کر رکھا ہے۔ ان کے پاس اپنی...
    اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عالمی امن اور سلامتی کے خلاف امریکہ کے اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ عالمی امن اور سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے جبکہ اس کی جانب سے وینزویلا کے خلاف طاقت کا ننگا استعمال دیکھا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اپنے خطرناک اقدامات کے ذریعے عالمی امن اور سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا: "کسی ملک کی جانب سے دوسرے ملک کی فضائی حدود کو نو فلائی زون...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکیے سے لبنان روانگی پر اتوار کے روز طیارے میں گفتگو کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ رومن کیتھولک چرچ کی اعلیٰ قیادت کئی سال سے دو ریاستی حل کی حامی رہی ہے۔عیسائیوں کے روحانی پیشوا نے کہا ہم سب جانتے ہیں اسرائیل دو ریاستی حل کو قبول نہیں کرتا، لیکن ہم دو ریاستی حل ہی کو اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل سمجھتے ہیں۔پوپ لیو نے مزید کہا کہ رومن کیتھولک چرچ کی اعلیٰ مرکزی قیادت ہولی سی نے 2015 ہی میں فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے چار دسمبر کے اجلاس سے قبل خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے حق کے حصول کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے لیا ہے۔ تحریک انصاف سمیت اپوزیشن جماعتوں نے صوبے کے حقوق کے تحفظ اور بقایاجات کے حصول کے لیے یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں پیپلز پارٹی کے ارکان نے این ایف سی پر بحث کی اجازت دی، جس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے خیبرپختونخوا کے حصے کے حوالے سے موقف پیش کیا۔حکومتی ارکان نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے انضمام کے بعد صوبے کا حصہ بڑھ کر 19 فیصد تک پہنچ گیا...
    صحافیوں سے گفتگو کے دوران صدر پی ٹی آئی سندھ نے کہا کہ معصوم بچے کے افسوسناک واقعہ پر بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ اور میئر کراچی جواب دیں کہ آخر معصوموں کی جانوں کا محافظ کون ہے؟ کراچی کا مینڈیٹ چرایا گیا، جماعت اسلامی کو بھی ہماری نشستیں دی گئیں ہم عوام کی طاقت سے دوبارہ اپنا چھینا گیا مینڈیٹ واپس لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی پریس کلب میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مسرور سیال، پی ایس 09 شکارپور، پر پی ٹی آئی امیدوار آغا امتیاز، آغا رسلان، ایم پی اے ریحان بندوکڈا، محمد علی بلوچ معظم خان، فاروق کورائی، باثرعلی خان سمیت  دیگر...
    سابق انگلینڈ کرکٹر معین علی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ سیزن کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2026 میں حصہ لیں گے جس کے نتیجے میں وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں نہیں کھیل پائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے اسٹار کھلاڑی نے آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کرلیا 38 سالہ آل راؤنڈر نے انگلینڈ کے لیے 92 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور وہ فاف ڈوپلیس کے بعد دوسرے غیر ملکی کھلاڑی ہیں جنہوں نے قریبی مدت میں پی ایس ایل میں شمولیت کا اعلان کیا۔ آئی پی ایل میں پرفارمنس مزید پڑھیے: ٹی 20 کرکٹ: ڈوپلیسی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا معین علی سنہ...
    کراچی: نادرا نے متعلقہ قواعد اور نادرا آرڈیننس کی روشنی میں جامع نوعیت کی نئی ریگولیشنز جاری کردیں۔ ترجمان کے مطابق نادرا اتھارٹی بورڈ کی منظوری کے بعد یہ ریگولیشنز گزٹ آف پاکستان میں بھی شائع کر دی گئی ہیں۔ اصلاحات میں شناختی دستاویزات کی تصدیق اور منسوخی کے طریقہ کار میں بہتری، قومی شناختی کارڈ فریم ورک میں ترامیم، پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) کے ریگولیٹری ڈھانچے کی ازسرِنو تشکیل اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ادارے کے پروکیورمنٹ نظام کی منظوری شامل ہیں۔ گزٹ میں شائع شدہ نوٹیفکیشنز کے مطابق شناختی دستاویزات کی تصدیق کے سلسلے میں مشتبہ شناختی ریکارڈز کے جائزے کے لئے ایک منظم طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے اور ان کی تحقیقات، سماعت...
    بھارت میں خواتین اور کم عمر بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ معاملہ تب کھلا جب ایک بچی نے پیٹ میں شدید درد کی شکایت کی اور اس کا لیڈی ڈاکٹر نے معائنہ کیا تھا۔ ریاست اروناچل پردیش کی پولیس نے والدین کی شکایت پر ٹیوشن پڑھانے والے 35 سالہ ٹیچر کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس نے ٹیچر کے فلیٹ کی تلاشی بھی لی جہاں ملزم کرائے پر رہتا تھا۔ ممنوعہ اور قابل اعتراض چیزیں بھی برآمد کی ہیں۔ والدین نے شکات کی تھی کہ ٹیچر نے 4 کمسن بچیوں کے ساتھ  جنسی زیادتی کی ہیں جن کی عمریں صرف 6 سے 7 سال کے...
      لاہور(نیوزڈیسک) اداکارہ ژالے سرحدی نے جانوروں کے حقوق کی بات کرنے پر خود پر ہونے والی تنقید والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جانب سے جانوروں کی بات کرنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ انسانی حقوق کی بات نہیں کرتیں۔ ژالے سرحدی گزشتہ چند ماہ سے جانوروں اور پرندوں کے حقوق پر بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں اور انہوں نے اس ضمن میں متعدد پوسٹس اور ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔ جانوروں اور پرندوں کے حقوق کی بات کرنے پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس پر اداکارہ نے اب ویڈیو جاری کردی۔ ژالے سرحدی نے تسلیم کیا کہ وہ آج کل جانوروں کے حقوق پر بہت بات کر...
    اسلام آباد: سرکاری حکام نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا اور عوام سے کہا ہے کہ وہ ہرگز غیر رجسٹرڈ وی پی این استعمال نہ کریں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ بن چکے ہیں، دہشت گرد، غیر ملکی ایجنٹ، جرائم پیشہ افراد اور شدت پسند اپنے وجود کو چھپانے کے لیے غیر قانونی وی پی این استعمال کر رہے ہیں، ان غیر رجسٹرڈ وی پی این کے ذریعے حملوں کی منصوبہ بندی، افواہیں، پروپیگنڈا اور غیر قانونی سرگرمیاں چلائی جا رہی ہیں۔ حکام کے مطابق ایسی سرگرمیوں سے پاکستان کا ہر شہری غیر محفوظ ہو جاتا...
      اسلام آباد:(نیوزڈیسک) سرکاری حکام نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا اور عوام سے کہا ہے کہ وہ ہرگز غیر رجسٹرڈ وی پی این استعمال نہ کریں۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ بن چکے ہیں، دہشت گرد، غیر ملکی ایجنٹ، جرائم پیشہ افراد اور شدت پسند اپنے وجود کو چھپانے کے لیے غیر قانونی وی پی این استعمال کر رہے ہیں، ان غیر رجسٹرڈ وی پی این کے ذریعے حملوں کی منصوبہ بندی، افواہیں، پروپیگنڈا اور غیر قانونی سرگرمیاں چلائی جا رہی ہیں۔ حکام کے مطابق ایسی سرگرمیوں سے پاکستان کا ہر شہری غیر محفوظ ہو...
    بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ ہم ہر میڈیا چینلز پر جائیں گے، ہم نے بھارتی میڈیا سے بات کی ہے بھارتی حکومت سے نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں پاکستان سے زیادہ مسلمان رہتے ہیں۔ عمران خان ایک عالمی لیڈر ہیں، بھارت کے مسلمان بھی عمران خان کو پسند کرتے ہیں اور ان کی امید بھی عمران خان ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کا دھرنا ختم علیمہ خان نے کہا کہ ہم ہر انٹرنیشنل میڈیا پر جائیں گے۔ میڈیا لوگوں کے نمائندے ہوتے ہیں، ہم انڈین حکومت سے نہیں میڈیا سے بات کررہے ہیں، انگلینڈ، امریکا ہو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ میں دو برس بعد تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ دوبارہ بحال ہوگیا ہے، جہاں اسلامک یونیورسٹی آف غزہ نے بمباری سے متاثرہ عمارتوں میں دوبارہ بالمشافہ کلاسز شروع کر دی ہیں۔جنگ کے دوران یونیورسٹی کو بھاری نقصان پہنچا تھا، کئی عمارتیں ملبے میں تبدیل ہو گئی تھیں، تاہم اب مرمت شدہ اور جزوی طور پر کھلے ٹوٹے پھوٹے کمروں میں شعبۂ طب اور ہیلتھ سائنس کے طلبہ واپس آگئے ہیں۔گزشتہ دو سال کے دوران تمام تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بند رہیں اور آن لائن کلاسز بھی نقل مکانی، بجلی کی عدم دستیابی اور تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کے باعث تقریباً ناممکن رہیں۔ اس عرصے میں غزہ کا پورا تعلیمی نظام شدید متاثر ہوا۔ فلسطینی حکام کے مطابق...
    بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حکام ان کے والد کی صحت سے متعلق ’کسی ناقابلِ تلافی‘ امر کو چھپا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اس وقت سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کی بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج اور دھرنے دے رہے ہیں، جہاں عمران خان سے گزشتہ 3 ہفتوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’زندگی کی تصدیق کا مطالبہ کریں‘، عمران خان کے بیٹے کی عالمی برادری سے اپیل عدالتی حکم کے باوجود ہفتہ وار ملاقاتوں پر پابندی اور مبینہ جیل منتقلی کی افواہوں کے دوران قاسم نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے...
    عالمی شہرت یافتہ معروف فنکار جمال شاہ بھارت کی جنگی فینٹسی پر کڑی تنقید کر دی۔ انہوں نے بھارت کی پاکستان مخالف فلموں، تشدد پر مبنی کہانیوں اور غیر حقیقی جنگی تصور پر سوال اٹھا دیے۔ حال ہی میں اداکار نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بھارت کے جنگ سے متعلق غیر حقیقی تصویر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ دوران انٹرویو جمال شاہ نے کہا کہ میں ایسے پروجیکٹ نہیں کرتا جن میں کوئی پیغام نہ ہو یا جن میں غیر حقیقی تشدد دکھایا جائے۔ ڈراموں اور فلموں میں تشدد اگر دکھانا ہو تو وہ حقیقت کے قریب اور جواز کے ساتھ ہونا چاہیے۔ سینئر اداکار نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی شہر میں ویسا...
    پاکستان کی نامور اداکارہ سنگیتا نے بھارتی اداکار رشی کپور کے والد راج کپور کے حوالے سے دلچسپ راز کھول دیا۔ نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سنگیتا سے جب میزبان نے پوچھا کہ کیا بھارت کے نامور اداکار رشی کپور نے آپ کو شادی کی آفر کی تھی تو اس پر سنگیتا نے جواب دیا کہ مجھے رشی کپور نے نہیں بلکہ ان کے والد نے شادی کی پیشکش کی تھی۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سنگیتا نے مزید بتایا کہ وہ مجھے پریم روپ میں ہیروئن لینا چاہ رہے تھے تو انھوں نے مجھے کہا کہ جھوٹ موٹ کی شادی کروا دوں۔ اداکارہ نے بتایا کہ رشی کے والد کی جھوٹ موٹ کی شادی کروانے...
    عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ دو ریاستی حل ہی اسرائیل فلسطین تنازع کے خاتمے کا واحد حل ہے۔ ترکیہ سے لبنان جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ اس وقت اسرائیل اس حل کو قبول نہیں کرتا، لیکن ہم اسے ہی واحد حل سمجھتے ہیں۔ پوپ لیو نے مزید کہا کہ ویٹیکن کی اسرائیل کے ساتھ دوستی بھی ہے اور وہ دونوں فریقوں کے درمیان مُصالحانہ کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ ایسا حل تلاش کیا جاسکے جس میں ہر ایک کے لیے انصاف شامل ہو۔ انہوں نے بتایا کہ ترکیہ کے صدر طیب اردوان سے ملاقات میں اسرائیل-فلسطین...
    واضح رہے بھارتی فوجی 1989ء میں مسلح تحریک شروع ہونے سے اب تک 96 ہزار 480 کشمیریوں کو شہید کر چکے ہیں جن میں سے 7408 دوران حراست یا جعلی مقابلوں میں شہید کیے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ نومبر میں ایک خاتون سمیت چار کشمیریوں کو شہید کیا۔ ذرائع کے مطابق ان میں سے دو افراد کو دوران حراست یا جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔ ان شہادتوں کے نتیجے میں ایک خاتون بیوہ اور دو بچے یتیم بھی ہوئے۔ بھارتی فورسز نے اس عرصے کے دوران 2819 کشمیریوں کو گرفتار کیا۔فوجیوں نے تین مکانات کو بھی تباہ کر دیا۔ واضح رہے بھارتی فوجی 1989ء میں...
    ڈائریکٹر سمیع جلبانی پر بلیدی کے خلاف کارروائی روکنے اور پردہ پوشی کی کوشش کا شبہ شیٹ نمبر 5کے پلاٹ نمبر 215 پر دکانیں اور کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیر شروع ضلع کورنگی شاہ فیصل ٹاؤن کے علاقے ماڈل کالونی میں تعمیراتی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری ہیں، جہاں عمارتی مافیا نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی ملی بھگت سے علاقے کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے ۔شیٹ نمبر 5کے پلاٹ نمبر 215پر دکانوں اور کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیر میں تعمیراتی لاقانونیت کا راج برقرار ہے ،ذرائع کے مطابق، غیرقانونی تعمیرات میں ایس بی سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کی مبینہ ملی بھگت مرکزی حیثیت رکھتی ہے ۔رہائشیوں اور ایس بی سی...
    ذرائٰع کے مطابق بھارتی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرینگر میں نام نہاد دہشت گردی کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے بہانے درجنوں مساجد اور مدارس میں گھس کر ان کا معائنہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے مساجد اور مدارس سمیت مذہبی اداروں کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق بھارتی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرینگر میں نام نہاد دہشت گردی کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے بہانے درجنوں مساجد اور مدارس میں گھس کر ان کا معائنہ کیا۔چھاپوں کے دوران ڈیجیٹل آلات، دستاویزات اور دیگر مواد کا معائنہ کیا گیا۔ پولیس حکام کا...
    ترکیہ سے لبنان جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں پوپ لیو نے کہا کہ "ہم سب جانتے ہیں کہ اسرائیل دو ریاستی حل کو قبول نہیں کرتا، مگر ہمارا مؤقف واضح ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام ہی اس تنازع کے خاتمے کا راستہ ہے۔" اسلام ٹائمز۔ پوپ لیو نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست ہی اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد اور دیرپا حل ہے۔ ترکیہ سے لبنان جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں پوپ لیو نے کہا کہ رومن کیتھولک چرچ کی اعلیٰ قیادت کئی برس سے دو ریاستی حل کی حمایت کرتی آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم سب جانتے ہیں کہ اسرائیل دو ریاستی حل کو قبول نہیں کرتا، مگر ہمارا...
    اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں بڑی تعداد میں اسرائیلی شہریوں نے صدر اسحاق ہرزوگ کی رہائش گاہ کے باہر وزیرِاعظم نیتن یاہو کی جانب سے بدعنوانی کے مقدمات میں مکمل معافی کی درخواست کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ’معافی = بنانا ری پبلک‘ کے نعرے لگائے اور صدر سےمذکورہ درخواست مسترد کرنے کی اپیل کی۔ یہ بھی پڑھیں:  اسرائیلی پارلیمنٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے دوران احتجاج، فلسطین کو تسلیم کرنے کے نعرے 76 سالہ نیتن یاہو نے بغیر اعترافِ جرم یا اظہارِ ندامت کے صدر کو معافی کی باضابطہ درخواست بھیجی ہے۔ ان کے اس اقدام نے اپوزیشن اور شہری حلقوں میں شدید ردِعمل پیدا کیا ہے۔ Protesters demonstrated outside the Tel Aviv home of Israeli...
    اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اتوار کے روز ملک کے صدر آئیزک ہرزوگ سے اپنے طویل عرصے سے جاری بدعنوانی مقدمات میں صدارتی معافی کی باضابطہ درخواست کر دی۔ نیتن یاہو کا مؤقف ہے کہ عدالتی کارروائیاں ان کی حکمرانی کی صلاحیت کو متاثر کر رہی ہیں اور قومی مفاد میں مقدمات کا خاتمہ ضروری ہے۔ نیتن یاہو، جو اسرائیل کے طویل ترین مدت تک خدمات انجام دینے والے وزیراعظم ہیں، اپنے خلاف رشوت، دھوکا دہی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ ان کے وکلا نے صدر کے دفتر کو بھیجی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ وہ اب بھی مکمل بریت کے پُر یقین ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ نے نیتن یاہو سمیت...
    ریاض احمدچودھری بھارت دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ہر دوسرے دن آپ کامیاب آپریشنز کی خبریں سنتے ہیں، ہماری مسلح افواج نے دہشت گردوں کے خلاف بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 22خوارج جہنم واصل کئے۔ علاقے میں مزید خارجیوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے،ہلاک دہشت گرد بھارت کے حمایت یافتہ نیٹ ورک سے تعلق رکھتے تھے۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بڑا دہشت گرد منصوبہ ناکام ہوا۔انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ”عزمِ استحکام” کے تحت کیا گیا۔ پاکستان سے...
    نارروال (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے خلاف سازش کرنے والوں سے وہی سلوک کریں گے جو بھارت کے ساتھ کیا۔ نارووال میں سپیشل افراد میں الیکٹرانک وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا جب بھی ملک میں ترقی کا دور شروع ہوتا ہے، شرارتیں شروع ہو جاتی ہیں، 4 سال اس ملک کے اوپر حکومت کے نام پر ایک عذاب گزرا ہے۔ ان 4 سال میں سوائے گالی گلوچ اور ذہنوں میں نفرت بھرنے کے کوئی کام نہیں ہوا۔ ان کے 4 سالہ دورِ حکومت کی نااہلیوں کی سزا پوری قوم نے بھگتی ہے۔ ہماری حکومت میں منہگائی 38 فیصد سے ساڑھے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251201-03-5 (2) مفتی منیب الرحمن (8) اس قرارداد کے ذریعے مجلس ِ امن اور بین الاقوامی سول اور سلامتی کے اداروں کی بااختیار موجودگی 31 دسمبر 2027ء تک رہے گی، نیز مصر، اسرائیل اور رکن ممالک کے تعاون اور کونسل کی منظوری سے بین الاقوامی استحکام فورس کی مدت میں توسیع کی جا سکے گی۔ (9) یہ قرارداد تمام رکن ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو دعوت دیتی ہے کہ وہ مجلس ِ امن کے ساتھ مل کر کام کریں اور اس امر کا تعیّن کریں کہ بین الاقوامی استحکام فورس اور دیگر تنظیموں کو اپنے فرائض کی بجا آوری کے لیے افرادی قوت، سازو سامان، تمام ذرائع اور مالی وسائل دستیاب ہوں اور انہیں فنی ماہرین کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251201-03-3 وجیہ احمد صدیقی عدالت عظمیٰ کے جسٹس علی باقر نجفی نے نور مقدم قتل کیس کے اضافی نوٹ میں ایک ایسی حقیقت کو اُجاگر کیا ہے جو ہمارے معاشرے کی اخلاقی تباہی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے لکھا: ’’میں نے بھی دیکھا ہے کہ موجودہ کیس upper society میں پھیلنے والے اس رجحان کا براہ راست نتیجہ ہے جسے ہم ’لِوِنگ رِلِیشن شِپ‘ کہتے ہیں، جس میں معاشرتی مجبوریوں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے تاکہ نہ صرف ملک کے قانون بلکہ اسلام شریعہ کے قانون کی بھی خلاف ورزی کی جائے، جو اللہ تعالیٰ کے خلاف براہ راست بغاوت ہے۔ نوجوان نسل کو اس کے خوفناک نتائج نوٹ کرنے چاہیے جیسے موجودہ کیس میں،...