Jasarat News:
2025-12-02@01:21:26 GMT

نورانی بستی ،گھر کی چھت گرنے سے دوشیزہ جاں بحق،2 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآبا دکے گنجان آباد علاقے نورانی بستی میں گھر کی چھت گرنے سے ایک نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقعِ واردات پر پہنچ گئیں۔ 20 سالہ نوجوان لڑکی اقرا ء چھت گرنے کے باعث جاں بحق ہوئی، جبکہ 15 سالہ حسنین اور 16 سالہ مسکان زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق لڑکی اور زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔ورثا کا کہنا ہے کہ ہم کرائے کے گھر میں رہتے ہیں، کئی بار گھر کے مالک کو مرمت کا کام کروانے کے لیے کہا، مگر مالک مکان نے ہماری بات پر توجہ نہ دی اور آج یہ حادثہ ہمارے گھر میں پیش آیا۔ جاں بحق لڑکی کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ہوائی سفر کے دوران حادثاتی موت پر ورثا کو کتنا معاوضہ ملے گا؟بل منظور

ویب ڈیسک:قومی اسمبلی کی سب کمیٹی برائے دفاع نےCarriage By Air Act  ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دے دی جس کے تحت ہوائی جہاز کے ذریعے بین الاقوامی سفرکے دوران حادثاتی موت پر مسافرکے ورثا کو 6کروڑ،اندرون ملک سفرکے دوران موت پر 2کروڑروپے اور سامان گم ہونے کی صورت میں ایک بیگ کا 6لاکھ روپے اداکئے جائیں گے۔

ذیلی کمیٹی دفاع نے کینوپ کے قرب وجوار کے مکینوں کو درپیش مسائل سے آگاہی کیلئے دورہ کرنے کا فیصلہ کرلیا،اجلاس نے ایم این اے محمد معین عامر پیرزادہ کے پی آئی اے فلائٹ کے متاثرین کو لائف انشورنس اور پراپرٹی معا وضے کی ادائیگی پر غورکیا۔

طیاروں کے سافٹ ویئر میں سنگین خرابی، عالمی پروازیں معطل

پی آئی اے حکام نے بتایا مذکورہ خاتون رشنا عنصرکے حوالے سے ادائیگی کی جاچکی ہے، سب کمیٹی اجلاس میں کیرج بائی ائیر ترمیمی بل ترمیمی بل 2025ء پر غورکیاگیا۔

وزارت دفاع کے لیگل ایڈوائزرنے بتایا کہ بل میں تجویزہے کہ اگر بین الاقوامی سفر کے دوران حادثے میں مسافر کی موت واقع ہوجاتی ہے تو اس کی فیملی کو 6 کروڑ روپے ملیں گے،سامان گم ہونے پر ایک بیگ پر6 لاکھ روپے ائیر لائن ادا کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اندرون ملک سفر کے دوران مسافر کی حادثاتی موت پر لواحقین کو 2 کروڑ روپے ملیں گے،دوران سفرسامان گم یانقصان ہونے پر پانچ ہزار فی کلوگرام کارگو پر معاوضہ ملے گا، دفاع کی سب کمیٹی نے کیرج بائے ائیر ترمیمی بل 2025 منظور کرلیا۔

اقرار الحسن وزیرِ اعظم بننا چاہتے ہیں؟ شاید میں سیکنڈ لیڈی بن جاؤں: فراح اقرار

متعلقہ مضامین

  • گٹر میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش سرکاری عملے کے بجائے کچرا چننے والے نے نکالی
  • کراچی میں گٹر میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی
  • حیدرآباد: مالک مکان کی غفلت، کرائے پر دیے گھر میں افسوسناک واقعہ
  • اسلام آباد: پولیس افسر اور لڑکی کے قاتل افغان شہری نکلے
  • کراچی: 10 سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغواء
  • اسلام آباد: تیز رفتار کار کی ٹکر سے ای اسکوٹی سوار لڑکی جاں بحق، دوسری زخمی
  • اسلام آباد میں تیز رفتار کار سوار کی ٹکر سے اسکوٹی پر سوار لڑکی جاں بحق
  • ہوائی سفر کے دوران حادثاتی موت پر ورثا کو کتنا معاوضہ ملے گا؟بل منظور
  • مظفرگڑھ: بدفعلی کے زیر حراست ملزم کی ہلاکت پر ورثا سر اپا احتجاج