2025-08-13@21:43:44 GMT
تلاش کی گنتی: 10683

«کو معطل کیا جائے»:

(نئی خبر)
    اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطین.اسرائیل تنازع پر کھلا اجلاس منعقد کیا، جس میں غزہ پٹی میں حماس کے زیرحراست 50 سے زائد یرغمال افراد کی سلامتی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نائب نمائندے گینگ شوانگ نے زور دے کر کہا کہ “تمام زندہ بچ جانے والے یرغمالیوں کو جلد از جلد رہا کیا جائے”، نیز انہوں نے فلسطین اور اسرائیل سے فوری اور پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے “دو ریاستی حل” کو ازسرنو فعال بنانے کی اپیل کی۔  انہوں نے واضح کیا کہ چین خلوص دل سے چاہتا ہے کہ تمام زندہ یرغمالیوں کے ساتھ انسانی سلوک کیا جائے، انہیں جلد رہائی ملے اور وہ اپنے خاندانوں...
    پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کو بند کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد سوسائٹی کے رہائشیوں میں گہری تشویش پائی جا رہی ہے۔ لوگ پریشان ہیں کہ اگر واقعی بحریہ ٹاؤن بند ہوتا ہے تو نہ صرف روزمرہ سہولیات جیسے بجلی، پانی اور سیکیورٹی متاثر ہوں گی، بلکہ ان کی پراپرٹیز کا مستقبل بھی غیر یقینی کا شکار ہو جائے گا۔ خاص طور پر وہ افراد جو کئی برسوں سے اس سوسائٹی کا حصہ ہیں یا حال ہی میں سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔ رہائشی اب شدید بے چینی میں مبتلا ہیں، ان کے لیے سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے بعد ان کی پراپرٹی کا...
     وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے سکہ پی ٹی آئی والے کہتے تھے ثبوت دکھائیں اور سزا دیں، اب سزائیں سنائی جارہی ہیں تو کہا جارہا ہے سزا دی جارہی ہے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ 9 مئی کو دفاعی ادارے کی تنصیبات پر حملہ کیا گیا اور یہ ایک حقیقت ہے، پی ٹی آئی والے خود تو کہہ رہے تھے کہ ثبوت دکھائیں اور سزا دیں۔انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی والوں کو سزائیں سنائی جارہی ہیں تو کہا جارہا ہے سزا دی جارہی ہے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے تھے، ہمیں ایسے کیسز میں ٹھونسا جارہا تھا جس میں سزا موت تھی، تب بھی ہم...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی، غیر آئینی اور بدنیتی پر مبنی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں سنے بغیر ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ جاری کیا، جو کہ انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف...
    اسلام آباد: عورت کو سرعام برہنہ کرنے اور ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم کرنے کے لیے سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی فوجداری قوانین میں ترامیم کا بل منظور کرلیا۔ تعزیرات پاکستان اور ضابطہ فوجداری میں ترمیم کا بل منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ جے یو آئی کی رکن عالیہ کامران نے بل قائمہ کمیٹی کو پیش کرنے کی تحریک پیش کی، جس پر قومی اسمبلی میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔ حکومتی ارکان نے عالیہ کامران کی تحریک کی حمایت میں ووٹ دے دیا جس پر وزیر قانون ہَکّا بَکّا رہ گئے۔ ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے دوبارہ ایوان کی رائے لینے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا، جس پر...
    ویب ڈیسک:محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے غریب مستحق اور اسپیشل بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں مفت تعلیم دینے کا ہدف مقرر کرلیا ہے۔  محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے پرائیویٹ سکول آرڈی نینس 2014 دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ کی جانب سے ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایت جاری کر دی گئی،وزرات تعلیم نے پرائیویٹ سکولوں سے فری بچوں کی لسٹیں بنوانے کا فیصلہ کیا ہے، پرائیویٹ سکولوں سے داخلہ کی تفصیل طلب کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں   سروے کا کام گرمی کی چھٹیوں کے بعد 31 اگست تک مکمل کئے جانے کا امکان ہے۔  محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 )سپریم کورٹ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ کسی سرکاری ملازم کو باقاعدہ انکوائری کیے بغیر یا صفائی کا موقع دیے بغیر ملازمت سے برخاست کرنے کی بڑی سزا نہیں دی جا سکتی کیونکہ یہ فطری انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے رپورٹ کے مطابق جسٹس عقیل احمد عباسی نے اپنے تحریر کردہ 6 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا کہ بڑی سزا دینے کی صورت میں فطری انصاف کے اصول تقاضا کرتے ہیں کہ باقاعدہ انکوائری کی جائے اور سرکاری ملازم کو دفاع اور ذاتی سماعت کا مکمل موقع فراہم کیا جائے.(جاری ہے) انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی فنڈز سے متعلق مقدمات میں...
    —فائل فوٹو صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور عمان کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔  صدر مملکت آصف زرداری سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخاروصی نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی اور پاک عمان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر مبنی ہیں۔ آئی ٹی، تعمیرات، صحت، فوڈ سیکیورٹی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں۔انہوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 اگست 2025ء) بنگلہ دیش کے عبوری رہنما اور انتظامیہ کے مشیر نوبل انعام یافتہ محمد یونس نے منگل کے روز اعلان کیا کہ ملک میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہونے والے ہیں۔ بنگلہ دیش میں گزشتہ برس عوامی بغاوت کے سبب وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹ گیا تھا اور اس واقعے کے بعد یہ پہلے انتخابات ہوں گے۔ شیخ حسینہ گزشتہ برس پانچ اگست کو اچانک استعفیٰ دے کر فرار ہو کر بھارت آ گئی تھیں اور تب سے دہلی میں مقیم ہیں۔ ڈھاکہ میں ہفتوں کے پرتشدد اور ہلاکت خیز مظاہروں کے بعد ان کی تیسری مدت کی حکومت کا زوال ہو گیا تھا۔ اس بغاوت...
    ایلون مسک کی سوشل میڈیا کمپنی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے درمیان انٹرنیٹ سنسرشپ پر شدید قانونی جنگ جاری ہے۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب ایکس نے مارچ 2025 میں بھارتی حکومت کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا، جس میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا مواد ہٹانے کے احکامات آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی اور بھارتی آئین کے منافی ہیں۔ بھارت کی حکومت کا مؤقف ہے کہ وہ غیر قانونی مواد، جعلی خبروں اور نفرت انگیز تقاریر کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ حکومت نے اکتوبر 2024 میں "سہیوگ" نامی ویب پورٹل متعارف کرایا جس کے ذریعے اب سینکڑوں سرکاری ادارے اور پولیس اہلکار براہ راست...
    پنجابی گلوکار اور ریپر سدھو موسے والا، جو 2022 میں گولی مار کر قتل کر دیے گئے تھے، ان کے مجسمے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جسے ان کی والدہ نے روح پر حملہ قرار دیا ہے۔ ہریانہ کے ضلع دبوالی میں مرحوم گلوکار سدھو موسے والا کے مجسمے پر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد ان کی والدہ چرن کور نے انسٹاگرام پر اس واقعے پر صدمہ اور افسوس کا اظہار کیا۔ چرن کور نے انسٹاگرام پوسٹ میں اسے اپنی روح پر زخم قرار دیا۔ انہوں نے لکھا کہ ان کے بیٹے کے دشمن اسے اس کی موت کے بعد بھی تنہا نہیں چھوڑ رہے۔ انہوں نے مزید لکھا، میرا بیٹا عوام کے حقوق کی آواز بنا...
    ویب ڈیسک : قومی وقار نسواں کمیشن نےجہیز  اور  دُلہن کے تحائف پر پابندی کیلئے  متعلقہ اداروں سے تجاویز طلب کر لیں۔ گزشتہ روز قومی کمیشن برائے وقار نسواں نے  خاندانی قوانین کے جاری نظرثانی عمل کے تحت جہیز اور دلہن کے تحائف (پابندی) ایکٹ 1976 پر دوسرا قومی مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔  اجلاس کی صدارت چیئرپرسن وقار نسواں کمیشن اُمِ لَیْلیٰ اظہر نے کی جس میں متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے کلیدی نمائندگان نے شرکت کی جب کہ شرکا نے قانون کا دفعہ وار جائزہ لیا۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں  یہ اجلاس قانونی اصلاحات کے سلسلے کی اہم کڑی ہے...
    کراچی (شوبز ڈیسک) سوشل میڈیا صارفین نے بیلی ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنے پر پاکستان کی معروف اداکارہ مہر بانو کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنے بیلی ڈانس کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مختصر لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ ان کے مداحوں نے ویڈیو کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے اداکارہ سے طنزیہ انداز میں پوچھا کہ ایسا کرکے انہیں کیا ملا؟ View this post on Instagram A post shared by Mehar Bano (@meharbano) واضح رہے کہ ماضی میں سوشل میڈیا صارفین اداکارہ مہر بانو کو ان کے بولڈ انداز پر متعدد بار تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں تاہم اداکارہ نے...
    کراچی: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز کے مالک نے پی سی بی کی پابندی کو رد کردیا۔ کامل خان سابق پاکستانی کپتان وقار یونس کے برادر نسبتی اور آسٹریلوی شہری ہیں، حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ میں کھیلی گئی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔  اس پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان چیمپئنز کے مالک کامل خان نے کہا کہ میں نے رپورٹس دیکھیں کہ ہماری ٹیم کو سپورٹ نہیں کیا جائے گا، یہ بات کہاں سے آئی، اگر ایسا پی سی بی نے کہا تو معلوم نہیں کہ وجہ کیا بنی، یہ ہماری ٹیم ہے اور میں اس کا...
    رومانیہ میں مشہور سیاحتی شاہراہ ’ٹرانسفیگرسان ہائی وے‘ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک اطالوی موٹرسائیکل سوار کو ریچھ کو کھانا کھلانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی۔ ریچھ نے اُسے حملہ کرکے ہلاک کر دیا اور لاش کو گھسیٹ کر جنگل میں لے گیا۔ متوفی کی شناخت عمر فارانگزن کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنی موٹرسائیکل پر اس بلند و بالا اور خطرناک سڑک پر سیر کر رہا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق عمر نے ریچھ کے قریب جا کر اُسے کھانا پیش کیا، جس کے بعد ریچھ نے حملہ کر دیا۔ رومانیہ کے محکمہ جنگلات کے ڈائریکٹر آرماند چیریلویو نے تصدیق کی کہ عمر نے موٹرسائیکل روک کر ریچھ کو کھانا دیا اور اس دوران...
    امریکا میں ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ پالتو جانور، خاص طور پر کتے اور بلیوں کو چومنے یا ان کے منہ کو چومنے جیسی قربت صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، کچھ افراد اپنے پالتو جانوروں سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ انہیں بوسہ دینا معمول بن چکا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عادت مختلف جراثیم اور بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے۔ سی این این کی رپورٹ میں ناتھن روسو اسمتھ نے ماہرین کی رائے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جانوروں کے منہ میں ایسے بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جو انسانوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔ خاص طور پر اگر کسی انسان کے...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کورنگ نالہ کے ساتھ واقع نیو چھٹہ بختاور سیلابی پانی میں ڈوب گیا۔ بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے نیو چٹھہ بختاور کی گلیاں اس وقت تالاب کا منظر پیش کررہی اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت بارش کا،پانی گھروں سے نکال رہے ہیں علاقہ مکینوں نے ریسکیو کے اداروں سے فوری مدد کا کی اپیل کی ہے دوسری جانب راول ڈیم کے سپل ویز آج صبح 11 بجے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے راول ڈیم میں پانی کی سطح سترہ سوپچاس فٹ عبور کرنے پر سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجس کی پیشگی اطلاع...
    اسلام آباد: معرکہ حق کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی باز گشت کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دو ٹوک ردعمل دیا ہے۔ دی اکانومسٹ کو خصوصی انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدر بننے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے معرکہ حق کے بعد کیے جانے والے سیاسی تجزیے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔‘‘ دی اکانومسٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گردانہ...
     پنجابی فلموں کی خوبصورت اور لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ نادرہ کو دنیا سے رخصت ہوئے 30برس بیت گئے۔1968ء کو لاہور میں پیدا ہونے والی نادرہ کا فلمی سفر صرف 8 برسوں پرمحیط رہا، نادرہ نے درجنوں فلموں میں کام کیا اور ہر فلم میں ان کے رقص کو خوب پذیرائی ملی، انہوں نے سلطان راہی اور اظہار قاضی سمیت کئی ہیروز کے ساتھ کام کیا مگر اسماعیل شاہ کے ساتھ ان کی جوڑی سب سے زیادہ پسند کی گئی۔نادرہ کوسب سے پہلے ہدایت کار یونس ملک نے 1986ء میں اپنی فلم’’آخری جنگ‘‘ میں متعارف کرایا مگر فلم ’’نشان‘‘ پہلے ریلیز ہوگئی یوں یہ ان کی پہلی فلم بن گئی، اداکارہ شمی کے بعد نادرہ پاکستان فلم انڈسٹری...
    نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عرب ٹی وی کو انٹرویو میں حماس رہنماء نے دعویٰ کیا کہ حماس کو غزہ پٹی کی گزرگاہیں اور امدادی کارروائیوں کا کنٹرول سنبھالنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حماس نے غزہ کی آئندہ تشکیل دی جانے والی حکومتی انتظامیہ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حماس رہنماء نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عرب ٹی وی کو انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ حماس کو غزہ پٹی کی گزرگاہیں اور امدادی کارروائیوں کا کنٹرول سنبھالنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی اپنی سرزمین سے بے دخلی روکنے کیلئے بین الاقوامی برادری کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ حماس رہنماء نے کہا کہ فلسطینی عوام...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اسرائیل سے متعلق متنازع بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ پر مکمل قبضہ کرنا چاہے تو یہ اُس کا اپنا فیصلہ ہے، امریکا اس میں رکاوٹ نہیں ڈالے گا۔ منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جب ٹرمپ سے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے مبینہ منصوبے — پورے غزہ پر قبضے — کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا: ’میری توجہ اس وقت صرف اس بات پر ہے کہ غزہ کے لوگوں کو کھانا فراہم کیا جائے۔ باقی معاملات کا فیصلہ اسرائیل کو کرنا ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں ’غزہ جنگ بند کروائیں‘، اسرائیل کے 600 سے زائد سابق سیکیورٹی عہدیداروں کا امریکی صدر ٹرمپ کو...
    ایچ ای سی اور پاکستان بار کونسل نے قانون کی تعلیم کے نظام میں پچھلے کئی سالوں سے تجربات کا جو سلسلہ شروع کیا ہوا ہے اس کی تازہ کڑی یہ ہے کہ ایل ایل بی کی ڈگری کے دورانیے کو 5 سال سے کم کرکے 4 سال کرنے کا اعلان کرلیا ہے۔ صرف اعلان پر اکتفا کیا جاتا، تو کوئی بات بھی تھی لیکن فوراً ہی اسے سپریم کورٹ کے اس بنچ کے سامنے بھی رکھا جو برسہا برس سے قانون کی تعلیم کے متعلق درخواستوں کی سماعت کررہا ہے، اور اس بنچ نے بھی سابقہ روایات برقرار رکھتے ہوئے فوراً ہی اسے حکمنامے کا حصہ بھی بنا دیا۔ اس حکمنامے کا جاری کرنا تھا کہ فوراً ہی ایچ...
    کراچی: شہر قائد میں سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب ایک شخص کو کار سے زخمی حالت میں پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔ زخمی شہری عابد ولد شبیر کا ہولناک بیان سامنے آ گیا ہے، جس میں اس نے بتایا کہ وہ شاہ لطیف ٹاؤن کا رہائشی اور پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ ہے۔ عابد کے مطابق اُسے ملیر گلشن قادری سے کرولا کار میں سوار مسلح ملزمان نے اغواء کیا اور دس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ عابد کا کہنا تھا کہ مسلح ملزمان نے میرے ہاتھ پلاسٹک ٹائی سے باندھ دیے گئے اور مجھے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹے گھمایا گیا۔ عابد نے بتایا کہ اس کے پاس اُس وقت 50 ہزار روپے نقد اور...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ترکیہ کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہیں ترک مسلح افواج کی جانب سے اعلی عسکری اعزاز لیجن آف میرٹ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ترک بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل ارجمینت تطلی اوغلو نے پیش کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات اور بحری تعاون کو فروغ دینے میں ایڈمرل نوید اشرف کی خدمات کا اعتراف ہے۔ ترک بحریہ کے ہیڈکوارٹر آمد پر ایڈمرل نوید اشرف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بعد ازاں، انہوں نے کمانڈر ترک نیوی ایڈمرل ارجمینت تطلی اوغلو، ترک وزیر دفاع یاسر گولر، چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک، اور کمانڈر ترک نیوی فلیٹ ایڈمرل قادر یلدز سے بھی ملاقاتیں...
    لاہور (خبر نگار) وکلاء و سائلین کے بہترین مفاد میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی خصوصی دلچسپی اور موثر اقدامات کی بدولت پنجاب حکومت کی جانب سے فنانس بل 2024ء میں ترمیم کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کی مصدقہ نقل کے لیے مقرر کردہ 5 سو روپے کورٹ فیس کو1 سو روپے تک کم کردیا گیا۔ بار ایسوسی ایشنز کے وفدکی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی کاوش کو انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملک آصف نسوانہ نے کہا کہ صوبہ بھر میں بننے والے لیڈیز بار رومز اور ڈے کیئر سنٹرز، لاہور میں بننے جارہے جوڈیشل کمپلیکس اور سپریم کورٹ انرولمنٹ...
    اسلام آباد(آئی این پی )سینئیر سیاستدان  مشاہد حسین سید نے انکشاف کیاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے ، 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہوا لیکن کچھ لوگوں نادان لوگوں نے کام خراب کر دیا۔ایک  انٹرویو میں مشاہد حسین سید  کا کہناتھا کہ عمران خان کے بیٹوں کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا تھا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے تھے ، ان کو خوف تھا کہ ٹرمپ کیا کرے گا لیکن فیصلہ ہو گیا...
    دفتر کی خریداری کیلیے 80 کروڑ ، 40 کروڑ میں ڈجیٹلائزیشن منصوبوں کی منظوری مالی سال 2025اور26 کے بجٹ میں فیصلے ، وزیر محنت سمیت سرکاری افسران شریک وزیر محنت وافرادی قوت و چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ شاہد تھہیم کی زیر صدارت بورڈ کا 33 واں اجلاس، 3 ارب روپے میں 10 ہزار صنعتی خواتین ورکرز کے لئے تکراری ای بائیکس کی منظوری، 80 کروڑ روپے میں دفتر کی خریداری اور 40 کروڑ روپے میں تکراری ڈجیٹلائیزیشن منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ورکرز ویلفیئر بورڈ کے اجلاس میں سیکریٹری محنت رفیق قریشی، کمشنر سندھ ریونیو بورڈ، آجر و اجیر نمائندوں ، فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندیاور دیگر اعلی سرکاری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں نئے مالی...
    اسلام آ باد: پاکستان نے آئی ایم ایف کی پانچ اہم مالی شرائط میں سے صرف دو کو پورا کیا ہے اور تین شرائط پوری نہ کر سکا ہے۔ یہ آئی ایم ایف نے 7 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے دوسرے جائزے کے لیے رکھی تھیں۔ چاروں صوبوں نے جون میں ختم ہونے والے مالی سال کے دوران نقد اضافی رقم 1.2ٹریلین پیدا کرنے کی شرط کی خلاف ورزی کی اور  وفاقی حکومت نے مجموعی طور پر 12.3 ٹریلین روپے کی وصولیوں اور تاجر دوست سکیم کے تحت خوردہ فروشوں سے 50 ارب روپے جمع کرنے کی اپنی دو شرائط کو پورا نہیں کیا ہے۔  تاہم وزارت خزانہ کی جانب سے جاری مالیاتی آپریشنز سمری کے...
    کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں ناحلف بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ اور بھائی کو قتل جبکہ بھابھی کو زخمی کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جمشید کوارٹر کے علاقے حیدرآباد کالونی میں قائم اچار والی گلی کے ایک گھر میں سفاک بیٹے نے والد کی سلائنسر لگی پستول سے پہلے بھائی کو قتل اور بھابھی کو زخمی کیا اور پھر نماز سے واپس آنے والے والد کو گیٹ کھولتے ہی گولی مار دی۔ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر علاقہ مکین موقع پر پہنچے اور انہوں نے ملزم کو گھیرے میں لیا، جس کے بعد پولیس پہنچی تو ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی جس پر اہلکاروں نے پیچھا کیا تو ملزم نے اُن پر بھی فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی...
    بھارتی اداکارہ اور سابق رکنِ پارلیمنٹ دیویا اسپاندانہ المعروف رمیا کو سوشل میڈیا پر قتل اور ریپ کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رمیا نے بینگلورو پولیس کو درخواست دی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں 43 مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے سنگین نوعیت کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ پولیس نے اداکارہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سائبر کرائم ونگ کے ذریعے تحقیقات کا آغاز کیا اور متعدد مشتبہ اکاؤنٹس کا سراغ لگایا۔ ان میں سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا، جنہوں نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ دھمکیاں دینے...
    پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی خاتون رہنماء صفیہ کاکڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ ہمارا مقصد انصاف کا نظام، قانون کی بالادستی اور تحفظ آئین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان خواتین ونگ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لئے کوئٹہ پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں پی ٹی آئی ویمن ونگ کی رہنماء صفیہ کاکڑ اور دیگر کارنکنوں نے شرکت کی اور عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی خاتون رہنماء صفیہ کاکڑ نے کہا کہ ہمارے لیڈر عمران خان کو پابند سلاسل کیا گیا۔...
    —فائل فوٹو انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) سے سزاوار قرار دیے گئے اراکین کو آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مجرمانہ سزا پر اسپیکر یا چیئرمین سینیٹ سے کسی رسمی توثیق یا حوالہ جات کی ضرورت نہیں رہتی، آرٹیکل 63 ون کی شق جی اور ایچ کے اطلاق سے مجرم رکن کی نااہلی ناگزیر قانونی امر بن جاتا ہے۔ شبلی فراز اور عمر ایوب سمیت 9 ارکانِ اسمبلی و سینیٹر نااہل قرارالیکشن کمیشن آف پاکستان نے شبلی فراز، عمر ایوب سمیت 9 ارکانِ اسمبلی اور سینیٹرز کو نااہل قرار دے دیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آرٹیکل 63 ون اے سے پی تک بیان کردہ نااہلیوں کو 2 حصوں میں...
    بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات فروری 2026** میں کرائے جائیں گے۔ یہ اعلان شیخ حسینہ حکومت کے خاتمے کو ایک سال مکمل ہونے پر قوم سے خطاب کے دوران کیا گیا۔ ڈھاکا میں ہزاروں شہریوں نے اُس عوامی تحریک کی پہلی سالگرہ منائی، جس نے شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں **ریلیوں، دعائیہ تقریبات اور کنسرٹس** کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے منعقد ہوئی، جہاں محمد یونس نے جولائی اعلامیہ جاری کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 2024 کے طلبہ اور عوامی انقلاب کو آئینی سطح پر تسلیم کیا جائے۔ واضح رہے کہ اس تحریک کے نتیجے میں...
    چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں مچھر سے پھیلنے والے وائرس چکن گونیا کے کیسز کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے بعد حکام نے کورونا وبا کے دوران نافذ کردہ سخت اقدامات دوبارہ اپنانا شروع کردیے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق، یہ وبا سب سے زیادہ فوشان شہر میں پھیلی ہے، جو اس وقت سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے، جب کہ صوبے کے کم از کم 12 دیگر شہروں میں بھی انفیکشن رپورٹ ہوا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہی تقریباً 3 ہزار نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ میں ڈینگی کے 345 کیسز، رواں سال پہلی موت کراچی میں رپورٹ ہانگ کانگ نے بھی پیر کے روز چکن گونیا...
    بین الاقوامی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) انٹرنل میڈیسن اور ریڈیالوجی جیسے شعبوں میں ایسی باریکیاں پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو بعض اوقات ماہر ڈاکٹرز کی نگاہ سے بھی اوجھل رہتی ہیں۔اے آئی سی ٹی اسکین میں وہ چیزیں شناخت کر لیتی ہے جنہیں انسانی آنکھ نظر انداز کر دیتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اے آئی سرجری اور تحقیق سمیت میڈیکل فیلڈ کے مختلف شعبوں کو تیزی سے بدل رہا ہے۔ نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی سے وابستہ طبی ماہرین نے جناح اسپتال کراچی میں منعقد ہونے والی لیپرواسکوپی (laparoscopy) اور ویٹ لاس (بیریاٹرک) سرجری کی جدید تکنیکوں پر مبنی دو روزہ ورکشاپ میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس ورکشاپ میں نیویارک سے...
    شمالی بحرِ اوقیانوس کی گہرائیوں میں ٹائٹینک کے ملبے کی تلاش کے دوران تباہ ہونے والی آبدوز ’ٹائٹن‘ سے متعلق امریکی کوسٹ گارڈ نے 2 سال بعد ایک تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس سانحے سے بچا جاسکتا تھا، لیکن اوشین گیٹ کمپنی کی ناقص حفاظتی پالیسیوں اور نگرانی سے بچنے کی حکمتِ عملی نے مسافروں کی جانیں خطرے میں ڈالیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’ٹائٹن‘ کی باقیات نکال لی گئیں، ماہرین حادثے کی وجہ جاننے کے لیے کوشاں یہ المناک واقعہ 18 جون 2023 کو پیش آیا جب ٹائٹن آبدوز، جو اوشین گیٹ نامی امریکی کمپنی کی ملکیت تھی، ٹائٹینک کے ملبے کی طرف جاتے ہوئے شدید پانی کے دباؤ سے تباہ...
    آج کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں زائرین نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ 7 اگست کو کوئٹہ سے تفتان کیطرف روانہ ہونگے۔ انہوں نے حکومت سے کہا کہ زائرین کے راستے میں رکاؤٹیں کھڑی نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے زائرین کرام نے 7 تاریخ کو کوئٹہ سے تفتان کی طرف روانگی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آج علمدار بس ایسوسی ایشن کے اراکین، قافلہ سالاروں، مجلس وحدت مسلمین کے نمائندوں اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس علمدار روڈ میں منعقد ہوا۔ جس میں مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ میں موجود زائرین کرام سات اگست کو کوئٹہ سے تفتان بارڈر کی طرف روانہ ہوں گے۔ انہوں نے حکومت...
    وزارت داخلہ نے پاکستان میں مقیم پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کی واپسی کے حوالے سے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئےواپسی کے عمل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پی او آر کارڈ ہولڈرز کی رضاکارانہ واپسی یکم ستمبر 2025 سے شروع کی جائے گی۔ اس فیصلے کا مقصد ملک میں سکیورٹی خدشات اوروسائل پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرنا ہے۔ یہ فیصلہ ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا۔   عملدرآمد کیسے ہوگا؟ نادرا بارڈر ٹرمینلز پر واپس جانے والوں کی رجسٹریشن ختم کرے گا۔ ایف آئی اے مخصوص بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر سہولیات فراہم کرے گی۔ واپس جانے والے افراد کے لیے ٹرانزٹ ایریاز اور مالی معاونت کا بندوبست بھی کیا جائے...
    افغانستان کی طالبان حکومت نے ایک حیران کن اور مثبت قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس سال حج کے اخراجات میں بچ جانے والی رقم حاجیوں میں تقسیم کی جائے گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی وزارتِ حج و اوقاف کے وزیر شیخ نور محمد ثاقب نے کابل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ شیخ نور محمد ثاقب نے میڈیا کو بتایا کہ رواں سال عازمین حج کے لیے 8 ارب 27 کروڑ 80 لاکھ افغانی کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ تاہم انتظامی اخراجات اور سعودی عرب میں مختلف خدمات کی ادائیگی کے بعد 11 ملین سے زائد افغانی رقم بچ گئی۔ وزیر حج و عمرہ نے بتایا کہ یہ رقم واپس قومی خزانے میں جمع کرانے...
    جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے نیب نوٹس کے خلاف سید مہتاب شاہ کی دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے کوہستان اسکینڈل میں نیب کو نامزد ملزم سید مہتاب شاہ کی گرفتاری سے روک دیا۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے نیب نوٹس کے خلاف سید مہتاب شاہ کی دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار سید قیصر علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ درخواست گزار پراپرٹی ڈیلر ہے اور نیب نے نوٹس جاری کیا ہے، نیب نے پراپرٹیز بھی سیل کی ہیں۔ جسٹس سید...
    پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں قومی احتساب بیورو (نیب )کو مطلوب ملزم سید مہتاب شاہ کی گرفتاری  روک دی۔ پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل سید قیصر علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ درخواست گزار پراپرٹی ڈیلر ہیں اور نیب نے انہیں نوٹس جاری کیا ہے اور پراپرٹیز بھی فروخت کی ہیں۔ جسٹس سید ارشد علی نے وکیل سے استفسار کیا کہ نیب نے وارنٹ جاری کیا ہے، جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر نیب ارباب کلیم اللہ نے بتایا کہ نیب نے نوٹس جاری کیا ہے اور وارنٹ ابھی تک جاری...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری) سی ڈی اے آئندہ سال 76 ملازمین کو مفت حج پر بھیجے گا ۔چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے ملازمین کو حج پر بھیجوانے کے سلسلے میں شفاف اور اوپن قرعہ اندازی کی تقریب کی صدارت کی۔ ممبرایڈمنسٹریشن طلعت محمود،ممبرفنانس طاہر نعیم اختر،ممبرپلاننگ ڈاکٹرمحمد خالد حفیظ،ممبرانوائرمنٹ اسفندیاربلوچ،ممبرانجینئرنگ سید نفاست رضا،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،ڈائریکٹر لیبرریلیشن ممتاز علی شر،ڈپٹی ڈائریکٹرلیبرریلیشن عطاباری ارشد،ڈائریکٹرآئی ٹی شہزاد ملک سمیت سی ڈی اے افسران و ملازمین نے کثیرتعداد میں شرکت کی،اس موقع پر سی ڈی اے کے سکیل نمبر گریڈ ایک سے 17تک (نان گزیٹیڈ) 9352ملازمین (9123مرد اور229خواتین ملازمین)کے ناموں کو قرعہ اندازی میں شامل کیا...
    اسلام ٹائمز: اگر یورپ واقعی اپنے امن پسندی کے دعوے میں سچا ہے تو اسے قبول کر لینا چاہیے کہ مسئلہ فلسطین کا منطقی اور منصفانہ راہ حل وہی ہے جو بارہا پیش کیا جا چکا ہے: مسلمانوں، یہودیوں، عیسائیوں اور حتی سیکولر حلقوں سمیت تمام فلسطینیوں کی شرکت سے ایک وسیع ریفرنڈم کا انعقاد۔ صرف ایسے جامع ریفرنڈم کے سائے تلے ہی فلسطینی قوم کا اپنی تقدیر کے تعین کا حق پورا ہو سکتا ہے اور خطے میں پائیدار امن برقرار ہو سکتا ہے۔ ہر دوسرا راہ حل صرف عارضی طور پر درد ختم کرنے یا پس پردہ اہداف کے حصول کے لیے سفارتی ڈرامہ بازی ہی ہو سکتی ہے۔ تحریر: سید مہدی نورانی   یورپی یونین اور اس...
    اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے پروف آف رجسٹریشن کارڈ (پی او آر) ہولڈرز غیر ملکیوں کی واپسی کے حوالے سے داخلہ کا بڑا فیصلہ کر لیا اور کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری شروع کردیا جائے گا۔ وفاقی وزارت داخلہ نے پی او آر ہولڈر افغان شہریوں کی وطن واپسی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پی او آر کارڈ ہولڈرز کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری طور پرشروع کر دیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ باقی ماندہ پی او آر ہولڈر افغان شہریوں کی واپسی کا عمل یکم ستمبر سے شروع ہو گا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر اسٹیٹ کونسل اور ضلعی انتظامیہ پر برہم ہو گئے۔ دوران سماعت ریمارکس دیے ہیں کہ عدالتیں کرپشن کا حصہ ہیں. ہمارا کون سا جج کرپٹ ہے، اچھے طریقے سے جانتا ہوں، ان کا بس نہیں چلتا نہیں تو یہ رشوت کو قانونی طور پر لاگو کر دیں۔اسلام آباد میں پٹواریوں کی خالی نشستوں پر بھرتیوں سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ پٹوارخانوں میں کرپشن اور رشوت ستانیوں کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ آپ کی رپورٹ آ گئی ہے، میں نے دیکھ...
    اسپین کے شہر بارسلونا کے ایئرپورٹ پر ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک جوڑے نے اپنے 10 سالہ بیٹے کو اس وجہ سے تنہا چھوڑ دیا کہ اس کا پاسپورٹ ایکسپائر ہو چکا تھا، اور وہ لوگ اپنی فلائٹ مس نہیں کرنا چاہتے تھے۔ برطانوی اخبار دی سن کے مطابق، بارسلونا کے جوزیپ تاردیلاس بارسلونا ایل پرات ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے وابستہ ایک خاتون لِلیان نے اس واقعے کو TikTok پر شیئر کیا۔ لِلیان کے مطابق، بچہ اسپین کا شہری تھا اور اسپینش پاسپورٹ پر سفر کر رہا تھا، لیکن اس پر ویزا کی بھی ضرورت تھی جو موجود نہیں تھا، اس لیے اسے سفر کی اجازت نہیں ملی۔ والدین نے اسے ایئرپورٹ پر چھوڑ کر...
    پھوپھیاں نکل آئیں، بیگم نکل آئی، اب بچے آگئے تو کیا کرلیں گے، طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے پھوپھیوں اور بیگم کے بعد بچے بھی آ جائیں تو کیا کر لیں گے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ احتجاج 100 بار کریں ہم گرفتار نہیں کریں گے لیکن سوال یہ ہے کہ آپ کیوں نہیں انتظامیہ کو آگاہ کرتے؟ میڈیا سے خبر ملتی ہے، یہ انتظامیہ کو آن بورڈ کیوں نہیں لیتے۔انہوں نے واضح کیا کہ یہاں سے...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان ان دنوں شدید عوامی تنقید کی زد میں ہیں۔ وجہ بنی ہے ان کی جانب سے ایک ٹی وی شو میں اداکارہ سجل علی اور سینئر فنکارہ صائمہ نور کے ایک سین کا مذاق اُڑانا۔ نادیہ خان نے ڈرامہ منٹو نہیں ہوں کے ایک جذباتی منظر کی نقل کرتے ہوئے نہ صرف اداکاری بلکہ مکالموں پر بھی طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا، جس پر مداحوں نے سخت ردِ عمل ظاہر کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے نادیہ کے انداز کو ناپسندیدہ، غیر مناسب اور توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی اداکاراؤں پر تنقید کر رہی ہیں جو نہ صرف باصلاحیت ہیں بلکہ انڈسٹری میں مضبوط مقام رکھتی ہیں۔...
    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کا مسئلہ سیکیورٹی فورسز کا نہیں بلکہ سیاسی قیادت کی بزدلی کا ہے، باجوڑ سمیت کسی بھی جگہ کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، البتہ نیشنل ایکشن پلان پر لازمی عمل ہوگا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز لڑ رہی ہیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سیاسی فورسز کہاں ہیں؟ خیبر پختونخوا میں سیاسی قیادت کمپرومائزڈ ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں اگر وزیر اعلیٰ نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی تو انہیں فارغ کر دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی احتجاج پر انہوں نے کہا کہ احتجاج...
    —فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے کوہستان اسکینڈل کیس میں نیب کو درخواست گزار سید مہتاب شاہ کی گرفتاری سے روک دیا۔کوہستان اسکینڈل کیس میں ملزم مہتاب شاہ کی نیب نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے کی۔عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار پراپرٹی ڈیلر ہے اور نیب نے نوٹس جاری کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی کوہستان اسکینڈل پر کے پی حکومت کو وضاحت دینے کی ہدایتبانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک روز قبل بیرسٹر سیف کی ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ جسٹس سید ارشد علی نے اسپیشل پراسیکیوٹر نیب سے استفسار...
    تصویر،اسکرین گریب پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو ترکیے میں اعلیٰ عسکری اعزاز ’لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز‘ سے نوازا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک نیول فورسز کے ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔ ایڈمرل نوید اشرف نے ترک نیول کمانڈر سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ بحری تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترکیے کے دورے میں نیول چیف کی ترک وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ہوئیں جس میں میری ٹائم سیکیورٹی، دفاعی شراکت داری، مشترکہ مشقوں اور تربیتی صلاحیتوں کے فروغ پر زور دیا گیا۔پاک بحریہ کے ملجم...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )مسلم لیگ نون کے راہنما سینیٹرمشاہد حسین سید نے انکشاف کیاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے ، 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہوا لیکن کچھ لوگوں نادان لوگوں نے کام خراب کر دیا.(جاری ہے) نجی ٹی وی سے گفتگو میں مشاہد حسین سید کا کہناتھا کہ عمران خان کے بیٹوں کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا تھا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے تھے ،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 اگست 2025ء) جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے حوالے سے بھارتی آئین کی دفعہ 370 کی منسوخی اور جموں و کشمیر کو دو مرکزی زیرِ انتظام علاقوں (یونین ٹیریٹریز) میں تقسیم کیے جانے کے چھ سال بعد، یہ خطہ ایک تبدیلی کے دوراہے پر کھڑا ہے۔ اگرچہ عسکریت پسندی اور علیحدگی پسند سرگرمیوں میں نمایاں کمی آئی ہے اور ترقیاتی منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، جن میں وادی کشمیر کو بھارت کے باقی حصوں سے ریلوے کے ذریعے جوڑنے کا منصوبہ بھی شامل ہے، تاہم ریاستی حیثیت کی بحالی کا مستقل مطالبہ اب بھی سیاسی اختلافات کو ہوا دے رہا ہے۔ دریں اثنا، جموں و کشمیر میں افواہیں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے عمران خان کی رہائی سے متعلق کہا ہےکہ پھوپھیاں نکل آئیں، بیگم نکل آئی اور  اب بچے آگئے تو کیا کرلیں گے۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کےخلاف کسی دشمن ملک نے اتنی لابنگ نہیں کی جتنی پی ٹی آئی نے کی، کنفیوژن اور تقسیم پی ٹی آئی کےاندرہے، احتجاج کریں ، سو بارکریں، ہم گرفتارنہیں کریں گے  تاہم آنٹی ریحانہ ہوں یا کوئی اور، قانون 80 سال کا توڑے یا 18 سال کا، یہ ایک جیسی بات ہے۔ کشمیریوں کی  قربانیوں کا سفر رائیگاں نہیں جائے گا: بیرسٹر امجد ملک ...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ حکومت ماحولیات کے تحفظ کیلئے سنجیدہ نظر آ رہی ہے لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی، جس دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز عدالت کے روبرو پیش ہوئے.(جاری ہے) دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے کینال روڈ یلو ٹرین منصوبے سے متعلق عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ منصوبے کا پی سی ون ابھی تک تیار نہیں کیا گیا، کینال روڈ سے متعلق فی الحال کوئی باضابطہ دستاویز یا ریکارڈ موجود نہیں امجد پرویز نے یقین دہانی کروائی کہ اگر حکومت مستقبل میں کینال روڈ پر...
    ریلی سے خطاب میں صوبائی وزراء سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ پانچ اگست 2019ء کو بھارت نے غیر قانونی طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، جو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر فورم پر ان کی حمایت جاری رکھے گی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر سندھ حکومت کے زیر اہتمام پیپلز چورنگی سے مزارِ قائد تک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، سید ذوالفقار علی شاہ، معروف حریت رہنما پرویز احمد شاہ، مختلف محکموں کے سیکریٹریز، اسکولوں کے طلبہ و طالبات، اساتذہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے...
    سربراہ پاک بحریہ کو ترکیے میں اعلیٰ عسکری اعزاز 'لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز' سے نوازا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک نیول فورسز کے ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ  ایڈمرل نوید اشرف کو گارڈ آف آنر سے نوازا گیا۔پاکستان کے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ترک نیول کمانڈر ، وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ بحری تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران میری ٹائم سکیورٹی، دفاعی شراکت داری، مشترکہ مشقوں اور تربیتی صلاحیتوں کے فروغ پر بھی زور دیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سربراہ پاک بحریہ...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ہمارا کونسا جج کرپٹ ہے میں اچھے طریقے سے جانتا ہوں، ان کا بس نہیں چلتا نہیں تو یہ رشوت کو قانونی طور پر لاگو کر دیں۔ اسلام آباد میں پٹواریوں کی خالی نشستوں پر بھرتیوں سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ پٹوار خانوں میں کرپشن اور رشوت ستانیوں کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ آپ کی رپورٹ آ گئی ہے، میں نے دیکھ لی ہے، یہ حال ہے۔ ذرائع  کے مطابق رپورٹ کے متن میں کہا گیا...
    ویب ڈیسک: پشاور ہائی کورٹ نے کوہستان سکینڈل کیس میں نیب کو درخواست گزار سید مہتاب شاہ کی گرفتاری سے روک دیا۔  کوہستان سکینڈل کیس میں ملزم مہتاب شاہ کی نیب نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے کی۔  عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔  درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار پراپرٹی ڈیلر ہے اور نیب نے نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس سید ارشد علی نے اسپیشل پراسیکیوٹر نیب سے استفسار کیا کہ نیب نے وارنٹ جاری کیا ہے؟  ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس  اسپیشل پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے نوٹس...
    کراچی(شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ ماہم عامر کو اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے بعد صارفین کی جانب سے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جس کا انہوں نے دو ٹوک جواب بھی دیا۔ حال ہی میں ماہم عامر نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ خوشگوار تصاویر شیئر کیں جن میں وہ مسکراتی ہوئی نظر آئیں۔ تاہم، ان تصاویر پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے منفی تبصرے کیے۔ خاص طور پر ان کے دانتوں کی بناوٹ پر توجہ دی گئی۔ ایک صارف نے ان کے دانتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’یہ دانت نکلوا دو‘ جس پر ماہم عامر نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’نہیں نکالوں گی‘ جبکہ کئی صارفین ان کی خوبصورتی کی تعریف...
    عدالتیں کرپشن کا حصہ، کونسا جج کرپٹ اچھی طرح جانتا ہوں: جسٹس محسن اختر کیانی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ عدالتیں کرپشن کا حصہ ہیں، ہمارا کونسا جج کرپٹ ہے، اچھے طریقے سے جانتا ہوں۔اسلام آباد میں زمین کے لین دین سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر جسٹس محسن اختر کیانی اسٹیٹ کونسل اور ضلعی انتظامیہ پر برہم ہو گئے، ریمارکس دیے کہ مجھے سب پتہ ہے کہ اداروں میں پیسے کیسے بٹورے جاتے ہیں، ہمارا کونسا جج کرپٹ ہے میں اچھے طریقے سے جانتا ہوں، ان کا بس نہیں چلتا، نہیں تو یہ...
    سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) جنوبی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی ٹیرف میں اضافے کے اثرات سے نمٹنے اور مقامی کمپنیوں کی نئی عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے فوری اقدامات کرے گا۔رائٹرز کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت خزانہ نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ نئی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی تیاری کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے۔بیان کے مطابق مقامی معیشت کے حوالے سے حکومت قلیل مدتی طلب کو بڑھانے کے لیے اقدامات کرے گی جبکہ طویل المدتی مسابقت بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کی ترقی کے منصوبوں کے لیے مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔جنوبی کوریا اور امریکا کے درمیان گزشتہ...
    کراچی: سپریم کورٹ نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں زائد داخلے کے تنازع پر کالج انتظامیہ کی ہائیکورٹ کے فیصلے  کے خلاف اپیل پر طالبہ سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحی آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے روبرو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں زائد داخلے کے تنازع سے متعلق کالج انتظامیہ کی ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ میڈیکل کالج کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی ایم ڈی سی کی جانب سے تمام میڈیکل کالجز کو داخلے کا کوٹہ الاٹ کیا جاتا ہے۔ میڈیکل کالج لیاری میں لیاری ٹاؤن کے لیے 15...
    اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو ترکیہ میں اعلیٰ عسکری اعزاز ’’لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز‘‘ سے نوازا گیا۔ ترک نیول فورسز کے ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ترک نیول فورسز کے کمانڈر سے اہم ملاقات کی، جس میں دو طرفہ بحری تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکیہ کے سرکاری دورے کے دوران نیول چیف نے ترک وزیر دفاع، چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈر ترکش نیوی فلیٹ سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی، دفاعی شراکت داری، مشترکہ مشقوں اور تربیتی صلاحیتوں کے فروغ پر...
    ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کی جانب سے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے آج ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی کال پر حکومت متحرک، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی کو گرفتار کر نے کی اطلاعات سامنے آگئیں ۔    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے آج ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی کال دی گئی ہے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹروں کو اسلام آباد بلایا گیا ہے۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس  تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر مرکزی پاور شو ممکن نہ ہوا تو حلقہ وار احتجاجی مظاہرے ہی کیے جائیں گے۔  پی ٹی آئی...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو انسانی حقوق کا قبرستان بنا دیا۔یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کا دن مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے کشمیریوں کے آئینی حقوق پر شب خون مارا اور ریاست کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے دباؤ، جبر اور طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی شناخت، آزادی اور جمہوری حقوق...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو ترکیہ میں اعلیٰ عسکری اعزاز “لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز” سے نوازا گیا ترک نیول فورسز کے ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ترک نیول فورسز کے کمانڈر سے اہم ملاقات کی ملاقات میں دو طرفہ بحری تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ترکیہ کے سرکاری دورے کے دوران نیول چیف نے ترک وزیر دفاع، چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈر ترکش نیوی فلیٹ سے ملاقاتیں کیں ملاقاتوں میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی، دفاعی شراکت داری، مشترکہ مشقوں اور تربیتی صلاحیتوں...
    بے لگام / ستار چوہدری ایک تھا فرعون ،جو ہوس اقتدارمیں بنی اسرائیل کے بچے تک قتل کرادیتا تھا۔۔۔ لیکن ۔۔۔ پروگرام تو رب کا چلتا ہے ۔ سب خواہشیں، سب منصوبے ،سب ارادے سمندرمیں ڈوب گئے ۔ ایک تھا معاویہ بن یزید ،اکیس سال کا نوجوان،کئی براعظموں تک پھیلی حکومت،صرف تین ماہ بعد اقتدارکو یہ کہہ کر ٹھوکرماردی، مجھ سے اقتدارکابوجھ نہیں اٹھایا جاتا۔ایسی حکومت پرلعنت،جس کی بنیادوں میں اہل بیت کا خون ہو۔ انسان مر جاتے ہیں،کردارزندہ رہتے ہیں،فرعون ہویا نمرود،ہلاکو خان ہویا ہٹلر،یزید بن معاویہ ہویا معاویہ بن یزید، یہ ہر دور کے کردار ہیں۔۔ منموہن سنگھ نے بطوروزیراعظم آخری پریس کانفرنس میں تاریخی جملہ بولا تھا،ہرآدمی کے کردارکا فیصلہ تاریخ کرتی ہے اور تاریخ کبھی جھوٹ...
    بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے احتجاج کی کال، حکومت مظاہرے روکنے کو تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز لاہور، پشاور، اسلام آباد (آئی پی ایس) پی ٹی آئی کی جانب سے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے آج ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی کال دی گئی ہے، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹروں کو اسلام آباد بلایا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر مرکزی پاور شو ممکن نہ ہوا تو حلقہ وار احتجاجی مظاہرے ہی کیے جائیں گے۔ پی ٹی آئی نے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلا لیا، ارکان صوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کریں گے، راولپنڈی انتظامیہ نے احتجاج سے نمٹنے کی...
    اسلام آباد: وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی توسیع پسندانہ پالیسی خطے کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے۔ اسرائیلی وزرا اور دیگر کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور اشتعال انگیزی پر پاکستان کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔  وزارت خارجہ  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سینئر اسرائیلی حکام کی موجودگی اور ان کا یہ مکروہ اعلان کہ ’’ٹیمپل ماؤنٹ ہمارا ہے‘‘ نہ صرف عالمی سطح پر مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کی خطرناک اور دانستہ کوشش ہے بلکہ اس کا مقصد حالات کو بگاڑنا اور مسجد اقصیٰ کی حیثیت کو تبدیل کرنا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے خبردار کیا کہ...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ صبا قمر کی طبیعت کچھ روز قبل اچانک بگڑ گئی، جس کے باعث انہیں لاہور کے ڈیفنس میں واقع ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ اب ان کی بیماری کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، صبا قمر کو دمہ کا اچانک شدید حملہ ہوا تھا، جو دورانِ شوٹنگ پیش آیا۔ سانس لینے میں دشواری اور جسمانی کمزوری محسوس ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع اور فیملی کے قریبی افراد کے مطابق، صبا قمر کو ایمرجنسی میں طبی امداد دی گئی۔ ڈاکٹروں نے ان کا مکمل معائنہ کیا اور مختلف تشخیصی ٹیسٹ بھی کیے تاکہ کسی پیچیدگی کا پتہ چلایا جا سکے۔ ڈاکٹروں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے یوکرین میں جاری تنازع میں پاکستانی شہریوں کی مبینہ شرکت سے متعلق الزامات کو بے بنیاد، من گھڑت اور ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان ان الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔ اس حوالے سے کسی بھی سطح پر کوئی صداقت نہیں پائی جاتی۔ ترجمان کے مطابق اب تک یوکرینی حکام نے نہ تو حکومت پاکستان سے باضابطہ طور پر کوئی رابطہ کیا ہے اور نہ ہی ان دعووں کے حق میں کوئی قابلِ تصدیق یا ٹھوس شواہد فراہم کیے گئے ہیں۔ پاکستان اس معاملے پر یوکرین...
    اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے غزہ میں فوجی آپریشن کو مزید وسعت دینے اور مکمل غزہ پٹی پر قبضے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔  اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو ان علاقوں میں بھی فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا رہے ہیں جہاں یرغمالیوں کی موجودگی کا شبہ ہے۔ اسرائیل کے معروف چینل 12 کے مطابق نیتن یاہو کی زیر قیادت حکومت غزہ کے تمام علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ منگل کو کابینہ کے اجلاس میں متوقع ہے۔ 29 جولائی کو اسرائیلی اخبار "ہاریٹز" نے رپورٹ کیا تھا کہ نیتن یاہو نے امریکی حمایت یافتہ منصوبہ کابینہ کو پیش کیا، جس کے تحت غزہ کے مخصوص حصوں پر دوبارہ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی )نائب وزیراعظم اور  وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو  نے  دو طرفہ امور کے وسیع تر دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور  وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو  سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ امور کے وسیع تر دائرہ کار پر تبادلہ خیال ہوا۔ بیان کے مطابق علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر بھی رائے کا تبادلہ کیا گیا، دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے اور رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔اس سے قبل 29 جولائی کو بھی نائب وزیراعظم و وزیر...
    امریکا بہادرکی ہم پر حالیہ نظر التفات کوئی انہونا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی وہ ہم پرکئی بار محبت، شفقت، عنایت اور مہربانی کی بارشیں کرچکا ہے، اسے جب جب ہم سے کوئی کام نکلوانا ہوتا ہے وہ ہم سے اچانک یونہی محبت و شفقت کا رویہ اختیارکرنے لگتا ہے، البتہ اس بار جو بڑا فرق یہ نظر آرہا ہے وہ ہمارے ازلی دشمن بھارت کے ساتھ اس کا معاندانہ رویہ ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے۔ خود انڈیا والے بھی حیران و ششدر ہیں کہ یہ کیا ہوگیا ہے؟ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرنے والی بھارتی حکومت اور اس کے وزیراعظم نریندر مودی بھی سکتے کے عالم میں اس امریکی رویے سے...
    اپنے بیان میں ایرانی سفیر نے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا بطورِ خاص شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا کردار اس اہم دورے کو یادگار اور تاریخی بنانے میں غیر معمولی رہا۔ انہوں نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایوانِ صدر میں ایرانی وفد کی میزبانی کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں پاکستانی حکومت، عوام اور قیادت کا ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان کے دوران شان دار میزبانی پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے بیان میں ایرانی سفیر نے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا بطورِ خاص شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا...
    ویب ڈیسک : کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین کیلئے  بجلی بل کا نیا لےآؤٹ مرتب کیا گیا ہے، جس کی مدد سے اب شہری بجلی کے استعمال اور ادائیگیوں کا واضح خلاصہ دیکھ سکیں گے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بل کی ترتیب میں تبدیلی کا مقصد معلومات کو آسان بنانا ہے جبکہ صارفین کے لیے نرخ ، زمرہ جات یا سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ اس وقت جو ٹیرف نافذ العمل ہے، وہ جولائی 2025 میں حکومتِ پاکستان نے تمام ڈسکوز کے لیے جاری کیا تھا اور ملک بھر میں یکساں طور پر لاگو ہے۔نئے بل کا لےآؤٹ کے-الیکٹرک کی نئی حکمتِ عملی کی عکاس ہے، جو اس کے وژن کا حصہ...
    راولپنڈی انتظامیہ کا اڈیالہ کے راستے سیل کرنے اور ہجوم سے سختی کے ساتھ نمٹنے کااعلان ،جیل کی سیکورٹی کو ریڈ الرٹ کیا جائیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے اڈیالہ جیل کی جانب جانے والی شاہراہ کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اڈیالہ روڈ کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی انتظامیہ نے اڈیالہ روڈ کو سیل کرنے کی منظوری دیدی، اڈیالہ روڈ کو سیل کرکے اڈیالہ جیل کی سیکورٹی کو ریڈ الرٹ کیا جائیگا جبکہ اطراف میں پنجاب رینجرز تعینات ہوگی، اسکے علاوہ راولپنڈی پولیس اور رینجرز کے جوان مشترکہ گشت کریں گے۔اڈیالہ جیل کے قریب آنے...
     سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آج کا دن نہایت اہمیت کا حامل ہے، ہمارے معاشرے میں روزمرہ بنیادوں پر عوام کو امن و امان، جان و مال کا تحفظ کے مسائل درپیش ہوتے ہیں، جنہیں سنبھالنے کی ذمہ داری فقط ہماری پولیس پر عائد ہوتی ہے۔ سندھ اسمبلی میں اپنے خطاب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے ہمیشہ اپنی پولیس کو تنقید، تمسخر اور الزام تراشی کا نشانہ بنایا، جب بھی ہمیں کسی بات پر اعتراض کرنا ہوتا ہے، ہم بآسانی پولیس کو ہدفِ تنقید بنا لیتے ہیں، لیکن کبھی ہم نے یہ نہ سوچا کہ وہ سپاہی جو...
    کےالیکٹرک نے صارفین کیلئے بجلی کے بل کی نئی شکل متعارف کرادی ، شہری بجلی کے استعمال اور ادائیگیوں کا واضح خلاصہ دیکھ سکیں گے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی بل کا نیا لےآؤٹ مرتب کیا گیا اب اسی ڈیزائن کے تحت صارفین کو بل ارسال کیے جائیں گے، بل کی ترتیب میں تبدیلی کا مقصد معلومات کو آسان بنانا ہے جب کہ صارفین کے لئے نرخ ، زمرہ جات یا سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ترجمان کے مطابق اس وقت جو ٹیرف نافذ العمل ہے، وہ جولائی 2025 میں حکومتِ پاکستان نے تمام ڈسکوز کے لئے جاری کیا تھا اور ملک بھر میں یکساں طور پر لاگو ہے۔ نئے بل کا لےآؤٹ کے الیکٹرک کی نئی...
    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست میں نفرت اتنی بڑھ گئی کہ ہم ایک میز پر بیٹھنے کے لیے تیار نہیں، ہمیں اپنی، اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنا ہو گا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا۔ مخصوص نشستوں پر منتخب رکن ارم حامد حمید نے حلف اٹھا لیا، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان سے حلف لیا، اس دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اڑا دیں۔ ایوان میں مرحوم میاں اظہر کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس پر خطاب کا سلسلہ جاری رہا، اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ دستور ہے کہ ہم جانے والے...
    نیشنل کانفرنس کے سربراہ نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ کشمیر میں عسکریت پسندی ختم ہوگئی ہے، جو لوگ کہہ رہے تھے کہ دفعہ 370 عسکریت پسندی کیلئے ذمہ دار ہے، وہ اتنے سالوں سے یہاں اقتدار میں تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019ء کو دفعہ 370 اور 35 اے کو ہٹائے گئے چھ سال مکمل ہو رہے ہیں۔ ایسے میں نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارت کی بی جے پی حکومت سے سوال کیا کہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ کب واپس ملے گا۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلٰی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ پارلیمنٹ کی نشستوں کے لئے...
    حکومت کا نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام،سالانہ 2لاکھ افراد کو اے آئی ٹریننگ دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد ٹیکنالوجیز کو سپورٹ کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، اگنائٹ کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فنڈ کا 30 فیصد آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام کا مقصد ٹیکنالوجیز کو سپورٹ فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف شہروں میں سینٹر آف ایکسیلنس نیٹ ورک بھی قائم کیا جائے گا۔سینٹر آف...
    وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ لیاری کے نوجوان کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں پاکستان اور سندھ کا نام روشن کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لیاری کی فٹبال ٹیم کو ناروے کپ 2025ء جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ لیاری کے نوجوان کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں پاکستان اور سندھ کا نام روشن کیا، لیاری کے نوجوان ہماری پہچان اور فخر ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ لیاری کے ہیروز کو قومی سطح پر پذیرائی دلانے کیلئے پُرعزم ہے،  لیاری کی فتح پوری قوم کیلئے باعثِ فخر لمحہ ہے۔ یاد رہے کہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقدہ دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں...
    شیعہ علما کونسل کا زائرین کے زمینی راستے نہ کھولنے پر جمعہ کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)شیعہ علما کونسل پاکستان مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے شیعہ ذائرین کے زمینی راستوں کے ذریعے اربعین جانے پر پابندی کیخلاف آج سے ملک بھر میں احتجاج اور دھرنوں کا اعلان کر دیا ہے،وفاقی حکومت زمینی راستوں کی بندش کا فیصلہ واپس لے، حکومت مسلسل ٹال مٹول کا رویہ اپنا کر زائرین کا وقت ضائع کر رہی ہے جس پر مرکزی مجلس عاملہ نے عوامی احتجاج میں جانے کا فیصلہ کیا ہے ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اور جمعہ کو ملک گیر احتجاجی مظاہرے...
    پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ سطح کے وفد کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا ہے۔ ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی میزبانی کو ایرانی قیادت نے تاریخی قرار دیا ہے۔ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے سماجی رابطے کی وی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں تحریر کیا کہ ’میں برادر، دوست اور ہمسایہ ملک پاکستان کی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے وفد کو نہایت گرمجوشی اور فراخدلی سے خوش آمدید کہا اور مہمان نوازی کی‘۔انہوں نے کہا کہ ’خصوصی طور پر میں وزیر...
    کبھی طاقت اور مراعات کا گڑھ سمجھی جانے والی سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کی پرتعیش سرکاری رہائش گاہ ’گن بھون‘ کو اب ایک میوزیم میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف ان کے زوال پذیر اقتدار بلکہ اس عوامی بغاوت کی بھی یاد دہانی ہے جس نے 5 اگست 2024 کو ان کی حکومت کا خاتمہ کیا تھا۔ محض ایک سال قبل خوشی سے جھومتے مظاہرین گن بھون کی چھت پر چڑھ گئے تھے، جب سابق وزیراعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت فرار ہو گئی تھیں۔ یہ لمحہ طلبہ کی قیادت میں ہونے والی احتجاجی تحریک کا نقطہ عروج تھا۔ آج بھی محل کی دیواروں پر مظاہرین کے لکھے گئے نعرے ’آزادی‘، ’قاتلہ حسینہ‘، ’آمر‘...
    ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپیئنز کے مالک کامل خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہم دوبار فائنل میں پہنچے مگر فائنل نہیں جیت سکے۔ لاکھوں پاکستانیوں سمیت ہم سب کی خواہش تھی کہ ٹائٹل جیتیں مگر ایک دن کی بری کارکردگی کا مطلب یہ نہیں کہ ٹیم میں کوئی کمی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اگلے سال دوبارہ آئیں گے اور ان شااللہ ٹرافی جیتیں گے۔ ہم جب تک کھلیں گے جب تک چیمپیئنز شپ جیت نہیں جاتے، بلکہ جیت کے بعد بھی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ورلڈ لیجنڈز لیگ ایک نجی کرکٹ لیگ ہے، اسے پی سی بی تو اون نہیں کرتا اسے میں اون کرتا ہوں۔ مزید پڑھیں: ورلڈ چیمپیئن شپ...
    بھارتی ریاست کرناٹک کی عدالت نے سابق رکنِ پارلیمنٹ پرجوال ریوانّا کو گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی ہے۔  34 سالہ ریوانّا بھارت کے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے ہیں اور ان کا تعلق جنتا دل (سیکولر) جماعت سے ہے، جو اس وقت بی جے پی کی اتحادی ہے۔ ریوانّا پر الزامات کا آغاز 2023 میں ہوا، جب ان کی کئی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ اس وقت انہوں نے ان الزامات کو مسترد کیا، تاہم عدالت میں مجرم قرار پانے پر وہ آبدیدہ ہوگئے اور سزا میں نرمی کی اپیل کرنے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں اتنے بااثر سیاسی خاندان سے تعلق...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اور باوقار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے متنازع بیانات کا بے باکی سے دفاع کیا ہے، اور انہیں غلط سیاق و سباق میں پیش کیے جانے پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔ عتیقہ اوڈھو اپنی بات چیت کے دوران اس وقت تنقید کی زد میں آئیں جب انہوں نے ارینج میرج سے جُڑی الجھنوں اور اداکار علی رضا کے سینے کے بالوں پر تبصرہ کیا۔ تاہم اب اداکارہ نے واضح کیا ہے کہ ان کا مقصد کسی کی تضحیک یا تنقید ہرگز نہیں تھا، بلکہ صرف فطری تجسس اور اصلاح کی نیت تھی۔ انہوں نے کہا میں نے یہ بات انسانی تجسس کے تحت کہی...