2025-07-27@05:40:53 GMT
تلاش کی گنتی: 998

«گرفتار ہیں»:

(نئی خبر)
    نئی دہلی: بھارت میں مختلف ریاستوں سے متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں ایک معروف یوٹیوبر، ایک یونیورسٹی پروفیسر، اور کئی عام شہری شامل ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ یا تو ان کے پاکستان سے مبینہ روابط ہیں یا انہوں نے بھارت-پاکستان حالیہ کشیدگی کے دوران بھارتی فوجی کارروائیوں پر تنقیدی ریمارکس دیے۔ یہ گرفتاریاں بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک حملے کے بعد سامنے آئیں، جس کے ردعمل میں بھارت نے پاکستان پر فضائی حملے کیے تھے، جبکہ پاکستان نے پانچ بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ امریکی مداخلت پر 10 مئی کو جنگ بندی پر ختم ہوا۔ علی خان محمودآباد، جو ہریانہ کی اشوکا یونیورسٹی...
    مسلم پروفیسر نے سوال اٹھایا تھا کہ کچھ ہندوتوا کے حامی فوج میں خدمات انجام دینے والی مسلم خاتون افسر کرنل صوفیہ قریشی کی تعریف کیسے کرسکتے ہیں جبکہ وہی لوگ ملک میں ہورہے ہجومی تشدد، بلڈوزر کارروائیوں اور اقلیتوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست ہریانہ کی پولیس نے اشوکا یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر علی خان محمود آباد کو "آپریشن سندور" سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کرنے کی وجہ سے گرفتار کر لیا ہے۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر اور اشوکا یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات کے سربراہ ڈاکٹر علی خان محمود آباد کو آج ہریانہ پولیس نے آپریشن سندور سے متعلق ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے لئے گرفتار کیا۔ یہ گرفتاری خواتین کمیشن کی...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت میں پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں معروف بھارتی یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیاکے مطابق معروف ٹریول وی لاگر جیوتی ملہوترا کو ہریانہ کے شہر حصار سے گرفتار کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جیوتی ملہوترا ’ٹریول وِد جو‘ کے نام چینل چلاتی ہیں جس کے ساڑھے 3 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں جبکہ وہ انسٹاگرام پر بھی خاصی مقبول ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جیوتی ملہوترا ماضی میں 2 مرتبہ پاکستان کا بھی سفر کرچکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یوٹیوبر جیوتی ملہوترا علاوہ دیگر 5 افراد بھی پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا کی جانب سے بھارتی پنجاب میں...
    یہ تحریر ابتدائی طور پر 18 مئی 2024 کو شائع ہوئی تھی، جسے آج ڈاکٹر وزیر آغا کی 14ویں برسی کی مناسبت سے دوبارہ پیش کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر وزیر آغا اُردو اَدب کی ایک عہد ساز اور ہمہ جہت شخصیت تھے۔ انہوں نے شاعری، اِنشائیہ، تحقیق اور تنقید میں اہم اَدبی کارنامے سر انجام دیے۔ انہوں نے نہ صرف اپنی تحریروں کے ذریعے اُردو اَدب کو جدید میلانات اور رحجانات سے سرفراز کیا بلکہ اپنے جریدے ’اوراق‘ کے توسط سے بھی اہل اَدب کی فِکری و فنّی آبیاری کی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں تمغہ امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ ان کی درجنوں تخلیقات دنیائے اُردو میں ان کا نام روشن رکھیں گی۔ آج ڈاکٹر...
    پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد بوکھلاہٹ کی شکار مودی سرکار نے اپنے ملک کی معروف ٹریول ولاگر جیوتی ملہوترا کو حراست میں لے کر5 روز کا ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔ خاتون ولاگر کو ہریانہ سے صرف اس لیے گرفتار کیا گیا کیوں کہ وہ دو بار پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں اور دہلی میں ایک پاکستانی افسر سے بھی ملاقات کی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جیوتی ملہوترا پر ایک پاکستانی شہری کے ساتھ رابطے رکھنے اور حساس معلومات شیئر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی کمل جیت نے میڈیا کو بتایا کہ خاتون ولاگر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی دفعات کے تحت گرفتار کیا۔ کمل جیت نے مزید بتایا کہ جیوتی ملہوترا کافی...
    حساس اداروں اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیسن ایجنسی نے عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک سے منسلک کارندے گرفتار کرلیا ہے۔ حساس اداروں اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیسن ایجنسی نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے عالمی سائبرکرائم نیٹ ورک کے کارندوں کو دھر لیا ہے، ملزمان امریکی شہریوں اور مالیاتی اداروں کو لوٹنے والے نیٹ ورک سے منسلک ہیں، ہارٹ سینڈر گروپ کے خلاف ایف بی آئی اور ڈچ پولیس کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ ختم، نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی فعال ایڈیشنل ڈائریکٹر ملتان کی سربراہی میں سائبر کرائم انویسٹی گیسن ٹیم نے 21 رکنی گروہ کےمتعدد ارکان کو پکڑا، رمیض شہزاد کا گروہ امریکی شہریوں اور...
    ہریانہ (ویب ڈیسک) ہریانہ سے تعلق رکھنے والی بھارتی یوٹیوبر جیوتی مہلوترا سمیت 6 افراد کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا، جیوتی 2023ء میں پاکستان بھی جاچکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ اور پنجاب سے مجموعی طورپر چھ افراد کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جن میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والی یوٹیوبر اور ٹریول ولاگر جیوتی ملہوترا بھی شامل ہیں، ان لوگوں پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستانی خفیہ ایجنسی، ایجنٹوں اور مخبروں کو حساس معلومات دی ہیں ۔ View this post on Instagram A post shared by Jyoti Malhotra (@travelwithjo1) رپورٹس کے مطابق تحریری جواب کے بعد جیوتی کا کیس اکنامک آفینسز ونگ...
    کانگریس لیڈر نے کہا کہ صحافی باہوبلی شاہ کی گرفتاری ظاہر کرتی ہے کہ خوف کی سیاست مودی حکومت کی پہچان بن گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس لیڈر اور پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے روزنامہ گجرات سماچار کے شریک بانی باہوبلی شاہ کی حراست کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے اس کارروائی کو جمہوریت کی آواز کو دبانے کی سازش قرار دیا۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ملک نہ لاٹھی سے چلے گا اور نہ ہی ڈر سے، بھارت سچائی اور آئین سے چلے گا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ باہوبلی شاہ کی گرفتاری ظاہر کرتی ہے کہ خوف کی سیاست مودی حکومت کی پہچان بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات سماچار کو...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر 2000 سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا تاکہ ان کی جائز جدوجہد حق خودارادیت کو مزید کچلا جا سکے۔(جاری ہے) پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں بریفنگ میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ برسوں میں ہزاروں نامعلوم اور بے شناخت قبریں سامنے آئی ہیں۔عاصم افتخار نے کہاکہ تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ بھارتی قابض افواج لوگوں کو پہلے اغواء کرتی ہیں، پھر انہیں اذیتیں دی جاتی ہیں اور بغیر کسی قانونی عمل کے موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔سفیر نے زور دیاکہ لاپتا...
    واشنگٹن: مشہور آئس کریم کمپنی بین اینڈ جیری کے بانی اور مشہور سماجی کارکن بین کوہن کو امریکی سینیٹ کی سماعت کے دوران غزہ میں جاری "قتل عام" پر آواز اٹھانے پر گرفتار کرلیا گیا۔ 74 سالہ بین کوہن نے امریکی وزیر صحت رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کی بریفنگ کے دوران سات دیگر افراد کے ساتھ احتجاج کیا۔ انہوں نے نعرہ لگایا کہ: "کانگریس غزہ میں بچوں کو بم دے کر مارتی ہے اور امریکہ میں میڈیکیڈ سے بچوں کو نکال کر اس کی قیمت چکاتی ہے!" کیپیٹل پولیس نے انہیں ہتھکڑی لگا کر باہر نکالا اور "راستہ روکنے اور مزاحمت کرنے" کے الزام میں گرفتار کیا۔ بین کوہن پر صرف "رکاوٹ ڈالنے" کا الزام عائد کیا گیا ہے، جو...
    —فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزمان کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھی دبئی سے حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے ایک کروڑ 23 لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 20 ہزار 110 برطانوی پاؤنڈ، 457 سعودی ریال اور 167 امریکی ڈالرز بھی برآمد ہوئے ہیں۔
    فیصل آباد کے علاقہ جھنگ روڈ پر تیزرفتار رکشہ ٹرالر سے ٹکراگیا جس سے 2افرادجاں بحق اور3 زخمی ہوگئے جن میں سے 2کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں کے رہائشی کسی کام سے جارہے تھے تیزرفتاری کی وجہ سے رکشہ بے قابوہوکرٹرک سٹینڈکے قریب پیچھے سے ٹرالرکے ساتھ ٹکراگیاجس کے نتیجے میں رشیدآبادکارہائشی39 سالہ ندیم احمد اور32سالہ نامعلوم موقع پر جاں بحق جبکہ 30 سالہ موسی۔27سالہ احسان اور 55سالہ اصغرعلی زخمی ہوگئے جو چک66ج-ب دھاندرہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں-ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعشیں ورثا کے سپردکردی گئی ہیں۔
    یاد رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی رواں ماہ کی 24 اور 25 تاریخ کو گلگت میں گرینڈ عوامی جرگے کا اہتمام کر رہی ہے۔ حالیہ گرفتاریاں اسی گرینڈ جرگے کو روکنے کی کوشش قرار دی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے قائدین کیخلاف کریک ڈاؤن شروع ہو گیا۔ بدھ کے روز عوامی ایکشن کمیٹی جی بی کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ سمیت کئی رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ احسان ایڈووکیٹ کو گلگت کے کرنل حسن مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا۔ اے اے سی کے کئی دیگر قائدین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ خیال ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی رواں ماہ کی...
    آسام کے وزیراعلٰی کہا کہ ہماری حکومت کسی بھی وجہ سے ملک دشمن پاکستان کے حامیوں کو کوئی بخشش نہیں دیگی اور مہم جاری رہیگی۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد سے آسام پولیس نے پاکستان کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے الزام میں کئی لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ریاست کے وزیراعلٰی ہمانتا بسوا سرما ہر روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ان گرفتاریوں کی معلومات دے رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اب تک آسام کے 21 مختلف اضلاع میں 58 سے زیادہ گرفتاریاں کی جا چکی ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں طالب علم، صحافی اور سماجی کارکن شامل ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ جیسی صورتحال بھلے ہی ختم...
    گرفتار ہونیوالے طلبہ میں صہیب عامر فخری اور طیب گجر شامل ہیں۔ دونوں رہنماوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو یونیورسٹی میں امن و امان خراب کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمیعت طلبہ کے 2 اہم عہدیداروں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونیوالے طلبہ میں صہیب عامر فخری اور طیب گجر شامل ہیں۔ دونوں رہنماوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو یونیورسٹی میں امن و امان خراب کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسلامی جمعیت طلبہ نے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ...
    1988 میں ریلیز ہونے والی رِمسی برادرز کی کلاسک ہارر فلم ’’ویرانہ‘‘ نے جہاں ناظرین کے دلوں پر راج کیا وہیں فلم کی ہیروئن جسمین کی خوبصورتی اور بے باکی نے مداحوں کو اپنا دیوانہ بنالیا تھا۔ تاہم کسے معلوم تھا کہ خوبرو اداکارہ کی یہ بےباکی اور خوبصورتی ہی ان کی کامیابی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن جائے گی۔ راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچ جانے کے بعد جسمین اچانک فلمی دنیا نے ایسی غائب ہوئی تھیں کہ پھر ان کا کچھ اتا پتا نہ چل سکا تھا اور وقت کی دھول میں سب انھیں بھول بیٹھے تھے۔ تاہم اداکارہ کے بارے میں ایک حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ داؤد ابراہیم جَسمین کی خوبصورتی اور دلکشی کے آگے...
    سینیئر صحافی و اینکرپرسن آفتاب اقبال پر پاکستان کے خلاف زہر اگلنے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ آفتاب اقبال کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں پاکستان کے خلاف باتیں کرتے سنا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’انڈیا حملہ کر رہا ہے اور آپ کنی کترا رہے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی نیوکلیئر دھمکی کی بات ہوئی ہے وہ پاکستان کی طرف سے ہوئی ہے انڈیا نے تو اس حوالے سے کبھی کوئی تذکرہ نہیں کیا۔ آفتاب اقبال نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’گودی میڈیا‘ قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی میڈیا 2 کام نان اسٹاپ کیے جا رہا ہے ایک تو بھارت کی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن بلاول چورنگی کے قریب شاہین فورس کے اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ چھیپا حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عتیق الرحمان اور محمد حسین کے ناموں سے کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے کچھ دیر قبل آن لائن فوڈ سپلائی کرنے والے رائڈر سے واردات کی تھی، جس کے بعد انہیں شاہین فورس کی ٹیم نے ٹریک کر کے گرفتار کیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد گرفتار ملزمان سے ایک پستول، موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی...
    ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گزشتہ روز کی گئی پریس کانفرنس میں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی بھارتی پائلٹ کے پاکستان کی تحویل میں ہونے کی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، یہ سوشل میڈیا کا پروپیگنڈا ہے، اس میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کے بھارتی پروپیگنڈے کو بھی بے نقاب کردیا۔ پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی میڈیا کی جانب سے حافظ عبدالرؤف کی موت کے جھوٹے دعوے کو بھی بے نقاب کیا، اور ثبوت کے طور پر حافظ عبدالرؤف کا تازہ...
    لاہور: لاہور میں متحرک چور گینگ کی خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے، ملزمان سے شہریوں کے چوری کیے گئے لاکھوں مالیت کے 4ہزار امریکی ڈالر اور 5لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ غالب مارکیٹ ناصر امین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی۔ گرفتار ملزمان میں خواتین چور اقصٰی، رابعہ اور ان کے ساتھی عاقب اور اسامہ شامل ہیں۔ انچارج ناصر امین کے مطابق ملزمان سے لاکھوں مالیت کے 15عدد موبائل فونز، 14 عدد لیپ ٹاپ اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا، ملزمان گھروں کی ریکی کرتے اور...
    پی ڈی پی کی صدر نے بھارت اور پاکستان کے بیچ بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے، تحمل کا مظاہرہ کرنے اور دونوں ممالک سے بات چیت کی اپیل کی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سابق خاتون وزیراعلٰی محبوبہ مفتی جمعہ کو سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس وقت رو پڑی جب انہوں نے سرحد پر جاری کشیدگی کے بیچ شہری ہلاکتوں خاص کر بچوں کی اموات کا ذکر کیا۔ محبوبہ مفتی نے بھارت اور پاکستان کے بیچ بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے، تحمل کا مظاہرہ کرنے اور دونوں ممالک سے بات چیت کی اپیل کی۔ محبوبہ مفتی نے لائن آف کنٹرول پر ہو رہی شہری ہلاکتوں پر گہری تشویش ظاہر کی۔ پریس کانفرنس کے دوران محبوبہ مفتی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 مئی 2025)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے لیٹر دیا کہ میں اشتہاری ہوں، یہاں بیٹھتی ہوں آپ ڈی آئی جی کو بلوائیں مجھے گرفتار کریں،عمران خان کی بہن علیمہ خان مقدمے کی سماعت کے دوران اپنی گرفتاری دینے پر تیار ہو گئیں،اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی بہن علیمہ خانم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت جسٹس خادم حسین سومرو نے کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت بشیر تارڑ اور ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر عدالت میں پیش ہوئے۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت تارڑ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا نام ڈی آئی جی راولپنڈی پولیس کی...
    ملزمان سے غیر قانونی ڈالرز کی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی کے شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے آئی آئی چند ریگر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت زین العابدین اور آصف کے نام سے ہوئی، جو بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔ چھاپہ مار کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 11 ہزار 300 برطانوی پاؤنڈ اور 12 ہزار 500 سعودی ریال برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان سے غیر قانونی ڈالرز کی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی کے شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے تسلی...
    اسلام آباد: عمران خان کی بہن علیمہ خان مقدمے کی سماعت کے دوران اپنی گرفتاری دینے پر تیار ہو گئیں۔ ای سی ایل سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا نام نکالنے کی درخواست پر سماعت  اسلام آباد ہائیکورٹ  میں جسٹس خادم حسین سومرو کے روبرو ہوئی، جس میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت تارڑ اور  ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر پیش ہوئے ۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت تارڑ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا نام ڈی آئی جی راولپنڈی پولیس کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا ۔ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد راولپنڈی میں انسدادِ دہشتگردی کے تحت مقدمہ درج ہے۔ علیمہ خان کے وکیل...
    کراچی: ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل شہید بینظیر آباد نے دوران حراست تشدد سے شہری کی ہلاکت کے مقدمے میں 2 پولیس افسران کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افسران میں ڈی ایس پی سکرنڈ یار محمد اور سب انسپکٹر صابر حسین شامل ہیں۔ سیشن جج شہید بینظیر آباد نے ملزمان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے محمد نواز زرداری نامی شہری کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا اور بعد ازاں مقدمہ درج کر کے گرفتاری ظاہر کی۔ دورانِ حراست شہری پر تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کو آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں زبردست ناکامی برداشت نہیں ہو رہی اور اب ہتھیاروں کی لڑائی ہارنے کے بعد جھوٹ پھیلانا شروع کر دیاہے جس میں بھارت کے بڑے بڑے نامور صحافی بھی پیش پیش ہیں ۔لیکن پاکستانی صحافی بھی شاندار انداز میں جھوٹے بھارتی پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑ رہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی معروف خاتون صحافی برکھا دت نے (سابقہ ٹویٹر) ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے جھوٹ بولا کہ ’ ایک پاکستانی پائلٹ کو بھارت نے حراست میں لیا ہے ، مزید تفصیلات آ رہی ہیں ‘ ۔ ان کے اس جھوٹ پر صرف ہنسا ہی جا سکتاہے ، بھارت اپنے جدید رافیل...
     پاکستان نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر پٹھان کوٹ، جیسلمیر اور سری نگر پر حملے اور ایف 16، جے ایف 17 کو نشانہ بناکر پائلٹ گرفتار کرنے سے متعلق بھارتی الزامات پر ردعمل جاری کردیا۔  ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت کے یہ دعوے بے بنیاد، سیاسی محرکات پر مبنی اور پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم مہم کا حصہ ہیں بغیر کسی مصدقہ تحقیقات کے پاکستان پر مسلسل الزامات کا رجحان عکاسی کرتا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جارحیت کے بہانے تراش رہا ہے، بھارت خطے کو مزید غیر مستحکم کر رہا ہےایسے اقدامات نہ صرف علاقائی امن کو خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ سیاسی اور عسکری مقاصد کے لیے...
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی عدالت نے ای سی ایل، پی سی ایل اور پی آئی این ایل کی سفری پابندیوں میں نام شامل کرنے کے معاملہ میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ایف بی آر کی سفارش پر کتنے افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ رپورٹ دیں کہ انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد کتنے شہریوں کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے۔ گذشتہ روز ڈی جی امیگریشن اینڈ امیگریشن اور ڈائریکٹر نیب کے خلاف عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہین عدالت، نجی کمپنی کے ایم ڈی عبدالقادر کا نام سفری پابندی سے نکالنے کے کیس کو یکجا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مئی 2025ء) منگل کو جاری ہونے والی اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق، 2024 میں عالمی ترقی میں پیشرفت سست ہوئی، جس سے یہ خدشات پیدا ہوگئے ہیں کہ حالیہ برسوں میں حاصل ہونے والے فوائد خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔ فنڈنگ کی کمی سے تپ دق کے خاتمے کی کوششیں خطرے میں، ڈبلیو ایچ او اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی سالانہ ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس (ایچ ڈی آئی) رپورٹ میں کہا گیا ہے کووڈ وبا کے بعد 2023 تک صحت اقدامات بحال ہو گئے تھے لیکن اس کے باوجود اب رفتار کم ہوتی جا رہی ہے۔ جب کہ متوقع عمر اور آمدن میں اضافے کے...
    جنگ کے پہلے 2 گھنٹوں میں بھارت کے 8 فوجی اڈے ، تین طیارے تباہ، 10 بھارتی فوجی گرفتار، درجنوں ہلاک، سینکٹروں پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ نکلے، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) بھارت کی طرف سے جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے بھی موثر کارروائی کا آغاز کر دیا جس کے بعد پہلے دو گھنٹوں کی صورتحال سامنے آ گئی ہے۔ زرائع کے مطابق جنگ کے پہلے 2 گھنٹوں میں بھارت کے 8 فوجی اڈے ، تین طیارے تباہ کر دئیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں سرینگر ائیر بیس بھی نکل تباہ کر دیا گیا۔ اس کے علاو ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھی بھارت کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 06 مئی 2025ء) کووڈ۔19 وبا کے بعد شہری آزادیوں اور بہبود کے تناظر میں انسانی ترقی بدستور سست رو ہے۔ اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ اگر مصنوعی ذہانت کو درست انداز میں استعمال کیا جائے تو اس سے کروڑوں لوگوں کی زندگی میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔دہائیوں تک انسانی ترقی کے اشاریے مثبت پیش رفت کا پتا دیتے رہے ہیں اور کئی سال قبل اقوام متحدہ کے محققین نے پیش گوئی کی تھی کہ 2030 تک دنیا کی آبادی بھرپور ترقی کے ثمرات سے استفادہ کرے گی۔ تاہم، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کووڈ۔19 وبا کے باعث...
    بشریٰ بی بی کی جانب سے 10مقدمات میں حاضری سے استثنا کی درخواستیں دائر کر دی گئیں پی ٹی آئی رہنماوں کی مجموعی طور پر 161ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26؍نومبر اور سپریم کورٹ احتجاج پر درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو 24؍جون تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔پی ٹی آئی رہنماوں کی مجموعی طور پر 161ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 1کے ڈیوٹی جج طاہر عباس نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹر فلک ناز چترالی، ایم این اے ساجد خان، ایم این اے آصف خان، ایم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مئی 2025ء) اتوار کے روز برطانوی پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق ''دہشت گردی کے جرائم‘‘ میں ملوث ہونے کے شبے میں سات ایرانی شہریوں سمیت آٹھ افراد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ برطانیہ کی وزیر داخلہ ایوَٹ کوپر نے اپنے ملک کی سرزمین پر ہونے والی ان گرفتاریوں کو ایران کے بارے میں پائے جانے والے شدید خدشات کے ضمن میں دو بڑی کارروائیاں قرار دیا ہے۔ لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ پانچ افراد، جن میں سے چار ایرانی ہیں، کو ''دہشت گردی کی کارروائی کی تیاریوں‘‘ کے شبے میں گرفتار کیا گیا۔ یہ گرفتاریاںبرطانیہ کے دارالحکومت لندن، سونڈن اور گریٹر...
    — فائل فوٹو اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی 26 نومبر احتجاج کیس میں 24 جون تک پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جج طاہر عباس سپرا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی 161 ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔دورانِ سماعت بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، فلک ناز چترالی، ساجد خان، آصف خان، عدالت میں پیش ہوئے۔شبلی فراز، عالیہ حمزہ، کنول شوزب اور دیگر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ان تمام مقدمات کے چالان میرے پاس آچکے، مگر ضمانتیں نہیں آئی، ابھی تک کسی ملزم کی ضمانت کنفرم ہوئی؟ 24،...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپا ﺅنے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سیاست کے بجائے ملک کے دفاع اور سالمیت کے یک جہتی کی ضرورت ہے اور یہ وقت کسی کی آزادی کا نہیں بلکہ قومی اتفاق اور اتحاد کا ہے. صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب شیرپاﺅ نے سیاسی راہنماﺅں کو پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بریفنگ کو خوش آئند قدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کا اجلاس خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھی ضروری تھا.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاست کی نہیں بلکہ ملک کے دفاع اور سالمیت کے لیے یک جہتی...
    اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر اور سپریم کورٹ احتجاج پر درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماوں کو 24 جون تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ پی ٹی آئی رہنماوں کی مجموعی طور پر 161 ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 1 کے ڈیوٹی جج طاہر عباس نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹر فلک ناز چترالی، ایم این اے ساجد خان، ایم این اے آصف خان، ایم این اے فضل محمد خان، ایم این اے شیر علی ارباب، ایم این اے عبدالطیف، ایم این اے لطیف کھوسہ، سینیٹر شبلی فراز، ایم...
    سپریم کورٹ، 26 نومبر احتجاج؛ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے روک دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر اور سپریم کورٹ احتجاج پر درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماوں کو 24 جون تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ پی ٹی آئی رہنماوں کی مجموعی طور پر 161 ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 1 کے ڈیوٹی جج طاہر عباس نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹر فلک ناز چترالی، ایم این اے ساجد خان، ایم این اے آصف خان،...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین نے سیاسی رہنماؤں کو پاک-بھارت کشیدگی کے حوالے سے بریفنگ کو خوش آئند قدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کا اجلاس خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھی ضروری تھا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سیاست کے بجائے ملک کے دفاع اور سالمیت کے لئے یکجہتی کی ضرورت ہے اور یہ وقت کسی کی آزادی کا نہیں بلکہ قومی اتفاق اور اتحاد کا ہے۔ تحصیل تنگی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے سیاسی رہنماؤں کو پاک-بھارت کشیدگی کے حوالے سے بریفنگ...
    پشاور: قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سیاست کے بجائے ملک کے دفاع اور سالمیت کے یک جہتی کی ضرورت ہے اور یہ وقت کسی کی آزادی کا نہیں بلکہ قومی اتفاق اور اتحاد کا ہے۔ تحصیل تنگی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمدخان شیرپاؤ نے سیاسی رہنماؤں کو پاک-بھارت کشیدگی کے حوالے سے بریفنگ کو خوش آئند قدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کا اجلاس خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھی ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاست کی نہیں بلکہ ملک کے دفاع اور سالمیت کے لیے یک جہتی...
    لاہور میں اپنے کمسن بچے کو استعمال کرکے لوگوں کو ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون کو گینگ سمیت پولیس نے گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس نے خاتون ملزمہ سمیت 3 ملزمان کو گرفتارکر کے ہتھیائی گئی رقم 2 لاکھ روپے برآمد کرلیے، گرفتار ملزمان میں گینگ کی سرغنہ خاتون ثمر ندیم، اس کا بیٹا عظیم اور ایک ساتھی خالد شامل ہیں۔ ملزمہ اپنے بچوں کا استعمال کرکے ہنی ٹریپ کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کر کے رقم ہتھیانے میں ملوث تھی، کوٹ لکھپت تھانے کی حدود میں ملزمہ نے پیزا ڈلیوری بوائے کو گھر بلایا، اور بچے کے ذریعے اس کی نازیبا ویڈیو بنالیں، اسے بلیک میل کر کے 50 لاکھ روپے رقم کا مطالبہ کرتی رہی۔...
    —فائل فوٹو خانیوال میں بااثر افراد نے شہری پر تشدد کر کے سر کے بال، مونچھیں اور بھنویں مونڈ کر ویڈیو وائرل کردی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
    میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی عمریں 29 سے 46 سال کے درمیان ہیں اور ان پر دہشت گردانہ کارروائی کی تیاری کا شبہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی دارالحکومت لندن پولیس نے دہشتگردی کے منصوبہ میں 5 مشتبہ افراد گرفتار کرلیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد میں سے 4 ایرانی شہری ہیں، جبکہ پانچویں ملزم کی شہریت کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی عمریں 29 سے 46 سال کے درمیان ہیں اور ان پر دہشت گردانہ کارروائی کی تیاری کا شبہ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ افراد اس وقت زیر حراست ہیں، جبکہ ایک شخص کی شہریت اب تک تصدیقی عمل میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کا لندن...
    راولپنڈی: راولپنڈی: تھانہ صادق آباد پولیس نے چائنیز کال سینٹر میں نقب زنی کی واردات میں ملوث 6 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 85 لاکھ روپے مالیت کے 95 مسروقہ لیپ ٹاپ اور پرنٹر برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل ملزمان نے کال سینٹر کے شیشے توڑ کر قیمتی لیپ ٹاپ اور پرنٹر چوری کیے تھے۔ گرفتار ملزمان میں عبد الواجد، وسیم، بلال، علی، عبد العزیز اور محمد مرزا شامل ہیں۔ صادق آباد پولیس نے واردات کے بعد CCTV کیمروں اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، ملزمان کی گرفتاری اور 100 فیصد ریکوری پر سی...
    پسند کی شادی نہ کروانے پر لڑکی اپنے ہی گھر میں چوری کر کے فرار ہوگئی جسے گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق چوکی چلڈرن اسپتال پولیس نے کارروائی کرکے لڑکی کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کیا،  چوکی پولیس نے اسٹاپ پر بیٹھی لڑکی کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا، لڑکی نے پولیس سے غلط بیانی کی ناکام کوشش کی۔ لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، والدین منع کرتے تھے، لڑکی قصور کی رہائشی ہے، طلائی زیورات، نقدی و دیگر چوری شدہ سامان برآمد کرلیا گیا۔  چوکی پولیس نے لڑکی کی گرفتاری کے متعلق متعلقہ پولیس کو مطلع کر دیا، ایس پی اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ مشکوک افراد و سامان کے بارے میں 15 کال پر فوری پولیس کو اطلاع دیں۔
    علاقے کے ایم ایل اے واسودیو دیونانی نے اجمیر کی پولیس سپرنٹنڈنٹ وندیتا رانا کو اجمیر میں غیر قانونی طور پر رہنے والے بنگلہ دیشی اور روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں غیر قانونی طور پر مقیم بنگلہ دیشی اور روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف اجمیر پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں کرسچن گنج پولیس اسٹیشن، درگاہ پولیس اسٹیشن اور ہری بھاؤ اپادھیائے نگر پولیس اسٹیشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 400 سے زیادہ مشتبہ بنگلہ دیشیوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان تمام مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ کرسچن گنج پولیس اسٹیشن کے انچارج اروند چرن نے بتایا کہ پانچ درجن پولیس اہلکاروں...
    لاہور: اپنے ہی گھر میں واردات کرکے فرار ہونے والی شادی شدہ لڑکی آشنا سمیت گرفتار کرلی گئی۔ ترجمان پولیس کے مطابق موبائل اسکواڈ بابو صابو  نے  پبلک ٹرانسپورٹ میں ایک جوڑے کو مشکوک جان کر چیک کیا، جس پر میانوالی میں اپنے ہی گھر میں واردات کرکے فرار ہونے والی شادی شدہ لڑکی آشنا سمیت گرفتار کرلی گئی۔ ڈی ایس پی مبشر اعوان کے مطابق لڑکی شادی شدہ ہے، جس نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر گھر میں واردات کی۔ دونوں میانوالی کے رہائشی ہیں، جن کے قبضے سے 3 تولہ طلائی زیورات اور 6 لاکھ کیش برآمد کیا گیا ہے۔ لڑکی اور اس کے آشنا پر میانوالی کے تھانہ موسیٰ خیل میں مقدمہ...
    کراچی: گلشن حدید لنک روڈ کے قریب تیز رفتار مسافر بس کے الٹنے کے افسوسناک واقعے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جب کہ آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت 35 سالہ کوثر، 59 سالہ عبدالغفور، اور 25 سالہ غلام فرید کے طور پر ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی ٹریفک حادثات میں4 افراد جاں بحق ایک نوجوان شدید زخمی تینوں افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ زخمی ہونے والوں کی تعداد 8 بتائی جا رہی ہے، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال...
    فائل فوٹو۔ لاہور میں اپنے ہی گھر سے چوری کے الزام میں خاتون اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میانوالی میں واردات کر کے لاہور پہنچے تو بابو صابو ناکے پر پکڑے گئے۔ پولیس کے مطابق خاتون پر الزام ہے کہ اس نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر گھر میں چوری کی۔ خاتون اور اس کے دوست سے 3 تولے زیورات اور 6 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار خاتون اور اس کے دوست پر میانوالی میں مقدمہ درج ہے۔
    بلوچستان کے محکمہ انسدادِ بدعنوانی نے کوئٹہ میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر جعلی اسامیوں کی تشہیر کر کے عوام سے کروڑوں روپے بٹورنے والے گروہ کے سر غنہ سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا۔چھاپے کے دوران دفتر سے تقرری کے جعلی آرڈر، فراڈ کا شکار ہونے والے افراد کے دستاویزات، متعدد لیپ ٹاپ، جعلی اسٹیمپ، جعلی سرکاری خطوط اور اہم دیگر مواد برآمد کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بلوچستان عبدالواحد کاکڑ نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر محکمۂ تعلیم کی جانب سے ایک درخواست موصول ہوئی تھی جس میں اُنہوں نے نشاندھی کروائی کہ ’تالپور فاؤنڈیشن اور راسکو ٹیسٹنگ سروس‘ کے نام سے شہر میں ٹیچنگ کی اسامیوں پر بہت بڑا عوامی فراڈ ہوا ہے۔ شہریوں کو...
    راولپنڈی میں ڈھیری حسن آباد میں پولیس نے کارروائی کر کے گاڑی سے بڑی مقدار میں شراب برآمد کرکے پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق پک اپ گاڑی سے شراب سے بھرے ڈرم برآمد کیے گئے ہیں، کارروائی میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار پولیس اہلکار ملزمان سے ڈیل کر رہے تھے کہ تھانہ سول لائنز پولیس نے چھاپہ مارا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
    آئی بی اے میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ 26ویں ترمیم نے عدالتی نظام کو ختم کردیا ہے، پیکا طرز کا قانون پی ٹی آئی دور میں آیا تو شہباز شریف نے سخت بیان دیا تھا، حکمران عوامی ووٹ سے نہیں جیتا وہ عوامی کام کیوں کرے گا، بنگلا دیش الگ ہوا تو ان کی فی کس آمدنی ہم سے آدھی تھی، آج زیادہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے استفسار کیا کہ ہم کائنیٹک حملے کا دفاع کرلیں گے معیشت کا کیا ہوگا؟۔ آئی بی اے کراچی میں دی ویسٹہ سمٹ سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کو اس نہج پر لانے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے استفسار کیا کہ ہم کائنیٹک حملے کا دفاع کرلیں گے معیشت کا کیا ہوگا؟کراچی میں دی ویسٹا سمٹ سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کو اس نہج پر لانے میں سب کا کردار ہے، حالات اس لیے ایسے ہیں کہ جو اصلاحات کرنی ہیں وہ نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دشمن بن کر ابھر رہا ہے، پاکستان میں سیاسی ہم آہنگی درکار ہے، ممکن ہے وہ حملہ کرکے سوال پوچھے کہ ہم کتنے متحد ہیں۔سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ سوال یہ ہے کہ ہم کائنیٹک حملے کا دفاع کرلیں گے معیشت کا کیا ہوگا؟اُن کا...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد بھارتی فورسز نے نہتے کشمیری نوجوانوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور گھروں کو مسمار کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ اس صورتحال کے خلاف آزاد کشمیر میں عوامی سطح پر شدید غم و غصے اور احتجاج کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے مظفرآباد کا دورہ کیا اور یکجہتی جلسے سے خطاب کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف اور پوری وفاقی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کے لیے بہ نفسِ نفیس یہاں موجود ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مظفرآباد کے بعد...
    ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد پیش کرنے پر مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔ مودی سرکار جو پہلگام فالس فلیگ کی سازش میں بری طرح ناکام ہونے پر پہلے ہی پوری دنیا میں خفگی اُٹھارہی تھی، آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری اور اس کی دہشت گردی کی کارروائی کے لیے بھارتی فوج کے افسران کی کال ریکارڈنگ بھی پیش کی تھی۔ پاکستان میں سرحدی دہشتگردی کا نیٹ ورک پوری دنیا میں بے نقاب ہوجانے کے ان ناقابل تردید شواہد سے مودی حکومت...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈکیت افغان گروپ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور چوری کی 2 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں ایوب گوٹھ، جمالی گوٹھ اور مچھر کالونی میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ کراچی: رینجرز اور پولیس نے کالعدم تنظیم کے 7 ملزمان دھر لیےکراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 7 ملزمان گرفتار کر لیے۔ رینجرز کے...
    ایف آئی اے کی کارروائی، اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس میں ملوث5 سی ڈی اے افسران گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)نے مبینہ طور پر اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس میں ملوث کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کے 5 افسران کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے سے جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کی اور اس دوران مبینہ طور پر کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث سی ڈی اے اسلام آباد کے 5 افسران کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان میں اصغر علی، راجا شعیب ملال، تیمور احمد، عنایت اللہ اور آفتاب احمد شامل ہیں،...
    بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے علاقائی سلامتی کو خطرہ ہے، برطانوی اخبار WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بھارت کے یکطرفہ فیصلے کو عالمی سطح پر تنقیدکا سامنا ہے۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے علاقائی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے، سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان اور بھارت میں آبی تنا و بڑھنے کا خدشہ ہے۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت کے حالیہ اقدامات سے پانی کی سکیورٹی پر کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے، معاہدے کی عارضی معطلی کے دونوں ممالک پر منفی اثرات پڑسکتے ہیں، بھارت و پاکستان کو یکطرفہ...
    ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری ۔ فوٹو فائل ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے پاس بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔پریس بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلگام واقعے کو 7 دن ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک الزامات کے کوئی ثبوت نہیں پیش کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، 25 اپریل کو بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد عبد المجید کو جہلم کے قریب سے پکڑا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ تربیت یافتہ...
    ہم بتانے آتے ہیں عدالتوں کی کوئی اوقات نہیں، انہوں نے گرفتار کرنا ہوتا ہے تو کرتے ہیں، عالیہ حمزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ ہم عدالتوں کو آکر بتاتے ہیں کہ آپ کی کوئی اوقات نہیں، آپ ضمانت دیں یا کچھ بھی کریں، انہوں نے جب گرفتار کرنا ہوتا ہے تو کر لیتے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارباب اختیار کو نجانے میری کون سی بات بری لگی کہ ایف آئی آرز پر ایف آئی آرز درج ہو رہی ہیں، مجھے تو یاد بھی نہیں کہ کتنے مقدمات درج ہو چکے ہیں، پاکستان کے...
    بھارت بطور ریاست پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے، بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار ،ڈی جی آئی ایس پی آرنے ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آج کے پریس کانفرنس کا مقصد آپ کے بتانا ہے کہ کیسے بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے، پہلگام واقعے کو 7 دن گزرگئے ہیں لیکن اب تک بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے...
    پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ ہم عدالتوں کو آکر بتاتے ہیں کہ آپ کی کوئی اوقات نہیں،  آپ ضمانت دیں یا کچھ بھی کریں، انہوں نے جب گرفتار کرنا ہوتا ہے تو کر لیتے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارباب اختیار کو نجانے میری کون سی بات بری لگی کہ ایف آئی آرز پر ایف آئی آرز درج ہو رہی ہیں،  مجھے تو یاد بھی نہیں کہ کتنے مقدمات درج ہو چکے ہیں، پاکستان کے ہر شہر میں ہے مقدمہ ہے۔ عالیہ حمزہ  نے کہا کہ یہاں تو گرفتاری پہلے ہو جاتی ہے اور بعد میں سوچا جاتا ہے کہ ایف آئی آر کیا دی جائے،  شام بھی...
    ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات نے کہا کہ جب تک ناجائز کینالوں کے منصوبے کو ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا، پرامن احتجاج جاری رہے گا، عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ناجائز کینالوں کے خلاف جاری پرامن دھرنے پر پولیس کی جانب سے وکلاء پر تشدد اور بلاجواز گرفتاریوں کی مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے رہنماؤں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن نے کہا کہ اگر سندھ پولیس نے پرامن دھرنے کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کی تو پورے سندھ کو جام کر دیا جائے...
    پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل---فائل فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کے خلاف درج مقدمات پر سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔دورانِ سماعت جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج اگر زرتاج گل پیش ہوتیں تو بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیتے۔جج نے کہا کہ زرتاج گل آج عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئیں، ان کے وارنٹ گرفتاری نکالیں۔وکیل صفائی نے کہا کہ زرتاج گل کو آج حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، اگلی سماعت پر پیش ہوں گی۔جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 8 مئی تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ زرتاج گل و دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف...
    کراچی: قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شہر میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کیلیے کام کرنیوالے ملکی و غیر ملکی ایجنٹوں کی ممکنہ موجودگی کی اطلاع پر ان کی تلاش کیلیے اپنے نیٹ ورک کو ٹاسک دیدیا، یہ بات قانون نافذ کرنے والے ایک افسر نے بتائی.  انھوں نے بتایا کہ کراچی میں افرا تفری پھیلانے اور دہشت گردی کی وارداتوں کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے لیے بھاری معاوضے کی لالچ دے کر سرکاری افسران اور ملک کی اہم شخصیات کی آمد و رفت کے بارے میں مخبری کرنے والے ایجنٹوں کی گرفتاری کیلیے اہم ٹاسک دیا گیا ہے. انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں غربت اور بے روزگاری کے مسائل...
      کلفٹن ، ڈیفنس سمیت دیگر پوش علاقوں میں اسٹیٹ ایجنٹوں کے ریکارڈ کی پڑتال را کا اہم تنصیبات اوراہم اشخصیات تک رسائی کے لیے خوبرو دوشیزاؤں کا استعمال قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شہر میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘‘را’’ کیلیے کام کرنیوالے ملکی و غیر ملکی ایجنٹوں کی ممکنہ موجودگی کی اطلاع پر ان کی تلاش کیلیے اپنے نیٹ ورک کو ٹاسک دیدیا، یہ بات قانون نافذ کرنے والے ایک افسر نے بتائی۔انھوں نے بتایا کہ کراچی میں افرا تفری پھیلانے اور دہشت گردی کی وارداتوں کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے لیے بھاری معاوضے کی لالچ دے کر سرکاری افسران اور ملک کی اہم شخصیات کی آمد و رفت کے بارے میں مخبری...
    لاہور: کاہنہ کے علاقے مدینہ کالونی بازار میں گھریلو تعمیراتی کام کے باعث بند راستہ کھلوانے کی التجا پر ایک فیملی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ میں ایک خاتون، اس کا تین سالہ بچہ اور خاوند متاثر ہوئے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے فیملی پر بیلچے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین سالہ بچہ سر پر بیلچہ لگنے سے بے ہوش ہو گیا۔ تشدد کرنے والوں میں ذیشان، ایک نامعلوم خاتون اور دو دیگر نامعلوم افراد شامل ہیں۔ پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ خاتون شازیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تحقیقات کے مطابق ملزمان ذیشان اور...
     قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب شیر پاؤ  کا کہنا ہے کہ بھارتی سرکار اور میڈیا نے پہلگام واقعے کو پاکستان کے خلاف محاذ بنایا، مودی اپنی نااہلی چھپانے اور ساکھ بچانے کیلئے یہ سب کچھ کر رہا ہے۔چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ قومی سلامتی سے متعلق پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہیں، بھارت کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے۔آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ پاکستان میں بھارت کے دہشت گردی کے واضح ثبوت موجود ہیں، اگر بھارت کے پاس ہمارے خلاف ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں۔
    آسام کے وزیراعلٰی نے کہا کہ جو بھی بھارت کی مخالفت کریگا اور سوشل یا کسی اور میڈیا کے ذریعے پاکستان کی براہ راست یا بالواسطہ حمایت کریگا اسے بخشا نہیں جائیگا، یہ سراسر غداری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست آسام کے وزیراعلٰی ہمانتا بسوا سرما نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد مسلمانوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کی ہے۔ کارروائی کرتے ہوئے آسام پولیس نے اب تک ایک ایم ایل اے سمیت 10 لوگوں کو پہلگام حملے کے بارے میں تبصرے کرنے اور سوشل میڈیا پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں وکلاء، صحافی اور طلبہ رہنما بھی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق آسام میں اے آئی یو ڈی ایف کے ایم...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکا میں ایک خاتون جج کو امیگریشن حکام سے ایک شخص کو بچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق خاتون جج نے ایک غیرملکی باشندے کوعدالت کے پچھلے دروازے یعنی جیوری ایریا سے نکالا تاکہ وہ امیگریشن حکام کے ہاتھ نہ لگے۔ تاہم وہ شخص بعد میں عدالت کے باہر دوڑتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ اس واقعے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورعدلیہ کے درمیان تناؤ میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ٹرمپ حکومت کا مؤقف ہے کہ عدالتیں امیگریشن حکام کی کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہی ہیں اور غیرملکیوں کو ملک بدر ہونے سے بچا رہی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس واقعے نے امیگریشن قوانین کے اطلاق پرعدلیہ اورانتظامیہ کے...
    اسلام آباد(خصوصی رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ)سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے دائر حکومت پنجاب کی اپیلیں نمٹا دیں جب کہ دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ  نے ریمارکس دیے ہیں کہ ملزم کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا اب تو جسمانی ریمانڈ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کے لیے دائر حکومت پنجاب کی اپیلوں پر سماعت کے دوران کہا کہ پنجاب حکومت چاہے تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے، بانی پی ٹی آئی کے وکلا دراخواست دائر ہونے پر مخالفت کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ جسٹس ہاشم کاکڑ  نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا...
    سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو دفاع کی بات کرتا ہے مگر کیا کوئی عام شہریوں پر دفاع میں بمباری کرتا ہے؟ کیا دفاع میں چھوٹے بچوں، خواتین، بوڑھوں اور غیر مسلح لوگوں پر بمباری کی جاتی ہے؟ اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے اور عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، کے پی میں حکومت کی رٹ کہیں بھی نہیں ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس 19 اور 20 اپریل کو لاہور میں منعقد ہوا، جے یو آئی فلسطین کی جہدوجہد آزادی کی حمایت بھرپور انداز میں...
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے سڑک پر گاڑیوں کی رفتار چیک کرنے کے لیے اسپیڈو میٹر لگائے گئے ہیں جہاں گاڑیاں تو نظر نہیں آ رہیں تاہم چند افراد دوڑنے کا مقابلہ کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کی بھاگنے کی رفتار چیک کر رہے ہیں کہ کون زیادہ تیز دوڑتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ پاکستانیوں کے کام چیک کریں، پھر کہتے ہیں تبدیلی کیوں نہیں آتی۔ کم چیک کرو پاکستانیاں دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔فیر کہندے نیں تبدیلی کیوں نئیں آئی ???????????????????????????????????? pic.twitter.com/doNLMLQywU — ???????????????????????? ???????????????????????? (@Shahidd_Bashir) April 22, 2025 ایک صارف نے لکھا کہ یہ...
    سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے دائر پنجاب حکومت کی اپیلیں نمٹادیں، عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا اب تو جسمانی ریمانڈ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا. نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کے لیے دائر پنجاب حکومت کی اپیلیں نمٹا دیں۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ پنجاب حکومت چاہے تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے، عمران خان کے وکلا درخواست دائر ہونے پر مخالفت کا حق رکھتے ہیں۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا، اب جسمانی...
    سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے دائر حکومت پنجاب کی اپیلیں نمٹا دیں جب کہ دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ  نے ریمارکس دیے ہیں کہ ملزم کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا اب تو جسمانی ریمانڈ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کے لیے دائر حکومت پنجاب کی اپیلوں پر سماعت کے دوران کہا کہ پنجاب حکومت چاہے تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے، بانی پی ٹی آئی کے وکلا دراخواست دائر ہونے پر مخالفت کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ جسٹس ہاشم کاکڑ  نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا اب تو جسمانی ریمانڈ کا سوال ہی پیدا نہیں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے دائر پنجاب حکومت کی اپیلیں نمٹا دیں۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ملزم کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا اب تو جسمانی ریمانڈ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پنجاب حکومت چاہے تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے۔ سپریم کورٹ میں عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے دائر پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے موقف اپنایا کہ ملزم کے فوٹو گرامیٹک، پولی گرافک، وائس میچنگ ٹیسٹ کرانے ہیں۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ درخواست میں استدعا ٹیسٹ کرانے کی نہیں جسمانی ریمانڈ کی تھی۔ جسٹس صلاح الدین نے کہا کہ کسی قتل اور زنا...
    عمران خان کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا جسمانی ریمانڈ کا سوال پیدا نہیں ہوتا: عدالت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ملزم کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا اب تو جسمانی ریمانڈ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پنجاب حکومت چاہے تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے دائر پنجاب حکومت کی اپیلیں نمٹا دیں۔ سپریم کورٹ میں عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے دائر پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ پنجاب حکومت چاہے تو...
    اسلام آباد پولیس نے آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے 37 اڈوں پر چھاپے مارے گئے جبکہ مجموعی طور پر 267 گھروں کی تلاشی لی گئی۔ کارروائی کے دوران 580 مشکوک افراد کی تلاشی لی گئی جن میں سے 37 افراد کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کر دیا گیا۔ مزید پڑھیں: ایف آئی اے کا جعلی اور اسلام آباد پولیس کا برطرف اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلا پولیس کے مطابق سٹی زون میں چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔ گرفتار...
    کراچی: سعودی عرب کے لیے روانگی کے دوران کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے دو مسافروں کو جعلی ڈرائیونگ لائسنس رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے مسافر محمد شہباز اور محمد عمر ڈرائیورز کے ورک ویزوں پر سعودی عرب جا رہے تھے۔ امیگریشن کے دوران ان کے ڈرائیونگ لائسنس مشکوک قرار دیے گئے جس کی جانچ کے بعد انکشاف ہوا کہ دونوں لائسنس جعلی ہیں۔ حکام کے مطابق دونوں لائسنس کلفٹن برانچ سے جاری شدہ ظاہر کیے گئے تھے، تاہم تحقیقات سے معلوم ہوا کہ دونوں افراد نے کبھی بھی متعلقہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا دورہ نہیں کیا تھا۔ دونوں افراد نے یہ جعلی لائسنس ایک ایجنٹ کے ذریعے حاصل کیے...
    منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں اسلامی جہاد نے کہا کہ خالد خالد، جو شام میں گروپ کے سربراہ ہیں، اور ابو علی یاسر، جو شام میں اس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ ہیں، کو پانچ دن قبل بغیر کسی وضاحت کے گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شام میں فلسطینی مزاحمت کاروں کیلئے زمین تنگ ہونا شروع ہو گئی۔ شام کی جولانی حکومت نے فلسطینی اسلامی جہاد (PIJ) کے دو سینئر رہنماؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔ منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں اسلامی جہاد نے کہا کہ خالد خالد، جو شام میں گروپ کے سربراہ ہیں، اور ابو علی یاسر، جو شام میں اس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ ہیں، کو پانچ دن قبل بغیر کسی وضاحت...
    ایک کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار بی این پی کے کارکنوں کی رہائی کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے 53 سے زائد کارکنوں کو 3 ایم پی او کیس میں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل بنچ نے آج کوئٹہ سے گرفتار بی این پی کارکنوں کے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر اس موقع پر بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کئے، جبکہ بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، سابق سیشن...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے معاملے پر عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔عدالت نے علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل مروتپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ حماد اظہر،...
    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ پولیس کی درخواست پر انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے علی امین گنڈا پور سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان پاکستان کے لیے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں، علی امین گنڈا پور کا لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظرعلی گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور...
      اسلام آباد (آئی این پی )عوام پاکستان پارٹی کے رہنما  اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دور میں بلوچستان میں سڑک مکمل نہیں ہو سکے گی۔ایک انٹرویو میں   مفتاح اسماعیل نے  کہا ہے کہ میں یقین سے کہتا ہوں شہباز شریف دور میں بلوچستان کی سڑک پر کام مکمل نہیں ہوگا۔ وہ سڑک کا افتتاح ضرور کر دینگے لیکن اپنے دور میں سڑک مکمل ہوتے نہیں دیکھ سکیں گے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرولیم لیوی لگا رہی ہے۔ بلوچستان کا بہانا بنا کر ٹیکس بڑھانا اچھی بات نہیں ہے۔ سڑک دوسرے پیسوں سے بھی بن سکتی تھی۔ حکومت چاہتی تو اپنے پیسوں...
    جہلم (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عالیہ حمزہ کو اڈیالہ جیل سے دوسری جیل میں منتقل کردیا گیا ہے، انہیں گزشتہ روز راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو اڈیالا جیل سے ڈسٹرکٹ جیل جہلم روانہ کردیا گیا ہے۔ عالیہ حمزہ اور پی ٹی آئی کے دیگر گرفتار کارکنان کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو آج اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد عدالت سے 14روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں قیدیوں...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2025ء ) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فوڈ چین پر حملہ اچھی بات نہیں ہے، غزہ سے یکجہتی کے نام پر ملک میں فساد برپا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ترقی کرتے پنجاب پر تشدد پسند گروہ حملے کر رہے ہیں، فلسطینیوں سے یکجہتی کے نام پر کاروبارکو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان میں پیش آنے والے واقعات سے غزہ کے لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے؟ ملک بھر میں فوڈ چینز میں 25 ہزار پاکستانی کام کرتے ہیں، ان فوڈ چینز پر حملوں میں زخمی ہونے والے بھی پاکستانی ہیں اور جاں...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد  نے غیر ملکی فوڈ چین پر  توڑ پھوڑ کیس  کے 9 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں غیر ملکی فوڈ چین پر  توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی، پولیس کیجانب سے 15 گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں ملزمان کو پیش کیا گیا، ملزمان کیخلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے۔ گرفتار ملزمان نے اپنے کئے پر شرمندگی کا اظہار کیا اور کہا کہ  ہم اپنی حرکت پر انتہائی شرمندہ ہیں، معافی کے طلبگار ہیں، لوگوں کی دیکھا دیکھی احتجاج میں شامل ہوکر بیوقوفی کی۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی نقصان ہوا وہ ہمارے ہی ملک اور ہمارے ہی بھائیوں کا...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں اہم عمارتوں کی دیواروں پر کالعدم تنظیم کی چاکنگ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا کارندہ پکڑا کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کانام لکھ کر اہم عمارات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پراپلوڈ کیں، ملزم نے فیصل مسجد،کنونشن سنٹر اورکراچی میں مزارقائد کی ویڈیوزدہشتگرد پیغام کیساتھ اپلوڈ کی تھیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارملزم حسن دہشتگردوں کی ویڈیوز بناتا اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتا تھا،  ملزم کارروائی کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں رپوش ہو گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے ویڈیو ریکارڈنگ کا سامان، لیپ...
    عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہماری لڑائی صوبوں سے نہیں اشرافیہ کے خلاف ہے۔حیدر آباد میں پریس کلب کے سامنے ریلی سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مجھے آج تک سمجھ نہیں آیا کہ پیپلز پارٹی کینال کے خلاف کھڑی ہے یا ساتھ۔انہوں نے کہا کہ پتا چلے کہ پیپلز پارٹی کا موقف کیا ہے، سندھ کے عوام کو ہی آج تک نہیں پتا کہ پی پی کہاں کھڑی ہے۔سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی چھوٹی ہے مگر جہاں کھڑے ہیں سب کو معلوم ہے، جب تک تمام پاکستانی سیاسی جماعتیں اجازت نہیں دیتی کینال نہیں بننے چاہئیں۔اس سے قبل میڈیا سے...
    حیدرآباد میں پریس کلب کے سامنے ریلی سے خطاب میں سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری پارٹی چھوٹی ہے مگر جہاں کھڑے ہیں سب کو معلوم ہے، جب تک تمام پاکستانی سیاسی جماعتیں اجازت نہیں دیتی کینال نہیں بننے چاہئیں۔ اسلام ٹائمز۔ عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہماری لڑائی صوبوں سے نہیں اشرافیہ کے خلاف ہے۔ حیدرآباد میں پریس کلب کے سامنے ریلی سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مجھے آج تک سمجھ نہیں آیا کہ پیپلز پارٹی کینال کے خلاف کھڑی ہے یا ساتھ۔ انہوں نے کہا کہ پتا چلے کہ پیپلز پارٹی کا موقف کیا ہے، سندھ کے عوام کو ہی آج تک...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والے ملزم  کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں کالعدم تنظیم کے نام کی ویڈیو بنائی تھی۔ملزم نے مزار قائد کے باہر بھی ویڈیو بنا کر پھیلائی تھی، خفیہ اطلاع پر ملزم کو گرفتار کیا، تعلق خوارجی گروپ سے ہے، ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور ویڈیوز بھی برآمد کر لی گئیں۔
    راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 )راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ سمیت پارٹی 8 کارکنوں کوحراست میں لے کر تھانہ سول لائن منتقل کردیا گیا ہے تھانے کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی. عالیہ حمزہ گزشتہ شب ورکرز کنونشن سے خطاب کے لیے نورانی محلہ پہنچیں تھیں جنہیں گرفتار کر کے ویمن پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر نے کہا کہ 5 کارکنان کو تھانہ ایئرپورٹ منتقل کیاگیا ہے،عالیہ حمزہ کو تھانہ ویمن میں رکھا گیا ہے.(جاری ہے) سیمابیہ طاہر نے بتایا کہ راولپنڈی میں ہمارا یوتھ کنونشن تھا جہاں سے عالیہ حمزہ کو گرفتار کیا گیا، احتجاج کرنا یا کنونشن...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اس وقت معاشی استحکام تو حقیقی ہے لیکن یہ عالمی منڈی میں تیل اور دیگر اجناس کی قیمتوں کا مرہون منت ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ معاشی استحکام حقیقی ہے اس میں شک نہیں ہے لیکن دنیا بھر میں تیل کی قیمت کم ہوئی ہے اور دیگر چیزوں کی بھی قیمتیں کم ہوئی ہیں تو جو فارن ایکسچینج کی ضرورت ہوتی ہے اس میں ڈالر بچ جاتے ہیں جس کی وجہ سے کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس بھی ہو رہا ہے اور ریزرو بھی بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ...