2025-05-10@12:24:17 GMT
تلاش کی گنتی: 6260

«ینگ فارماسسٹ»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے دشمن کے 3جہاز مار گرائے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ دشمن کے یہ  تینوں جہاز پاکستان کی سر زمین پر حملہ کرتے ہوئے مارے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع  نے کہا ہے کہ پاکستان صرف اپنے دفاع میں دشمن کی ننگی جارحیت کا جواب دے رہا ہے، یہاں یہ یاد رہے کہ یہ بھارت ہے جس نے رات کی تاریکی میں پاکستان کے معصوم شہریوں پر بزدلانہ حملہ کیا۔پاکستان صرف اپنی خود مختاری اور سالمیت کا دفاع کر رہا ہے۔ مزید :
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے بلا اشتعال شہری آبادی کو نشانہ بنا کر نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور پاکستان کی خودمختاری کی کھلی توہین کی ہے۔ پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا اور اپنے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا۔ صدر نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنے مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے پوری...
    پاک فوج نے آپریشن سندور کو بھارت کیلئے تندور بنا دیا، انڈین میڈیا کی چیخیں ، پاکستان پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) پاک فوج نے آپریشن سندور کو بھارت کیلئے تندور بنا دیا، انڈین میڈیا کی چیخیں ، پاکستان پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی طرف سے بھارتی جارحیت کے موثر جواب کے بعد انڈین میڈیا کی چیخیں۔ نکل گئی ہیں اور اس نے پاکستان پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا دیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے پہلے ہی واضح کر دیا گیا تھا کہ بھارتی جارحیت...
    بھارت نے جس طرح حملہ کیا اسے اس سے بڑھ کر جواب دیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر بزدلانہ حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے حملے کا جواب دیں گے۔ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 3 شہروں پر میزائل فائر کردیے جس میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے، بھارتی حملے میں ایک معصوم بچہ شہید ہوگیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز( ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان پر 3 جگہوں پر میزائل داغے ہیں۔ ڈی...
    فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے چھپ کر وار کیا، بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔بھارت کے پاکستان پر میزائل حملوں کے بعد اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے جس طرح حملہ کیا اسے اس سے بڑھ کر جواب دیں گے۔ بھارت نے پاکستان پر تین جگہوں پر میزائل داغ دیے، ڈی جی آئی ایس پی آرڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے بھارت نے پاکستان پر تین جگہوں پر میزائل داغے ہیں، پاکستان کی طرف سے جوابی کاروائی شروع ہو چکی ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت کے بزدلانہ حملوں کا سخت ردعمل دیا جائے گا۔واضح رہے کہ بھارت...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا گیا ہے، جس کا اس سے بڑھ کر بھرپور جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ بھارت نے مظرآباد، کوٹلی اور بہاولپور میں میزائل داغے ہیں، جس کے نتیجے میں معصوم بچہ شہید اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے میزائل حملوں کی تصدیق کردی ہے، اور بتایا ہے کہ مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور میں میزائل داغے گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہم صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، بھارت کی جانب سے شرمناک حملے کا بھرپور جواب دیا جائےگا۔ ڈی جی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے پاکستان کے تین شہروں پر میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے تینوں جگہوں پر سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت میں ہمت ہے تو سامنے سے آکر وار کرے، بزدل دشمن نے چھپ کر وار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی طیارے پاکستان کی حدود میں داخل نہیں ہوسکے بلکہ انہوں نے اپنی حدود میں رہتے ہوئے ہی سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔  مزید :
    پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سیکیو ر ٹی کونسل کا دوسرا اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں پاکستان نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکیو ر ٹی کونسل کے ارکان کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر کشمیر کے مسئلہ اور پہلگام حملے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کی پاکستانی پیشکش کا بھی اعادہ کیا گیا۔ پاکستان کی درخواست پر بلائے گئے، اس خصوصی اجلاس سے بھارت کو بہت پریشانی تھی۔ بھارت نے اس اجلاس کو رکوانے کی بھی کوشش کی۔ لیکن کسی بھی مستقل رکن نے اس اجلاس کو روکنے کی بھارت کی درخواست کو قبول نہیں کیا۔ یہ اجلاس بھی پاکستان کی سفارتکاری کامیابیوں میں سے ایک ہے۔ وزیر اعظم پاکستان مسلسل...
    نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے معصوم سویلین پر رات کے اندھیرے میں بزدلوں کی طرح حملہ کرنے کے بعد بھارت کے وزیر دفاع کا بیان بھی سامنے آگیا۔بھارتی وزارتِ دفاع کے مطابق بھارتی مسلح افواج نے 'آپریشن سندور' کے تحت پاکستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں واقع دہشت گردی کے مبینہ مراکز پر فضائی حملے کیے ہیں اور ان حملوں میں 9 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔بھارتی سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ کارروائیاں "غیر فوجی، ناپ تول کر کی گئیں اور اشتعال انگیز نہیں تھیں۔" بیان میں کہا گیا کہ کسی پاکستانی فوجی تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور اہداف کا انتخاب "احتیاط اور برداشت" کے ساتھ کیا گیا۔ بہاولپور میں بھارت نے میزائل حملے...
    منگھوپیر کے علاقے الغازی ولاز کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او منگھوپیر عمران خان نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 56 سالہ نذیر احمد کے نام سے کی گئی جو کہ بفرزون کے بی آر سوسائٹی کا رہائشی تھا اور پولیس سیکیورٹی ٹو سے 2019 میں ریٹائر ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول کے بھانجے نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ماموں کا پلاٹ کے مسئلے پر کسی سے تنازع چل رہا تھا اور انہیں کسی نے فون کر کے منگھوپیر نورانی ہوٹل بلایا تھا۔ مقتول کو نامعلوم ملزمان نے چلتی ہوئی موٹر سائیکل پر عقب...
    WASHINGTON: امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے فیصلہ کیا ہے کہ فلسطین کے امور کے لیے قائم دفتر کو یروشلم میں قائم اپنے سفارت خانے کے ساتھ ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ٹیمی بروس نے بتایا کہ وزیرخارجہ مارکو روبیو نے فیصلہ کرلیا ہے کہ فلسطین کے ساتھ تعلقات اور دیگر امور کے لیے قائم دفتر کو یروشلم میں امریکی سفارت خانے کے ساتھ ضم کرلیا جائے گا۔ ٹیمی بروس نے کہا کہ فلسطینی امور کا امریکی دفتر اب اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہوکیبی کو رپورٹ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے ہفتوں میں فلسطین سے تعلقات کے لیے قائم دفتر کے دیگر...
    پاکستان اور بھارت کے حالات انتہائی کشیدہ ہیں، اور لائن آف کنٹرول پر دوطرفہ فائرنگ کی اطلاعات آ رہی ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ دوطرفہ فائرنگ لائن آف کنٹرول
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہاہے کہ  بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیرہوگیا،کسی بھی وقت ہوسکتاہے، بھارت نے پاکستان کے اندر آنے کی کوشش کی تو گھر پہنچا کر آئیں گے  ۔ وزیردفاع خواجہ آصف کا کہناتھا کہ بھارت نے پاکستان کے اندر آنے کی کوشش کی تو گھر پہنچا کرآئیں گے، ہماری سر زمین کے ٹکڑے پر قبضے کی حکمت عملی بھارت کو مہنگی پڑے گی، بھارتی رافیل طیارے سرحد کے بہت قریب آئے تھے لیکن ان کا سسٹم  جام ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے ہر اقدام کا سدباب کیا ہوا ہے، بھارت کی تمام تیاریاں ہماری نظر میں ہیں،مسلسل نگرانی کر رہے ہیں، ہم...
    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، ایک موٹر سائیکل، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے منگھوپیر کے علاقے میں اجتماع گاہ کے قریب پولیس اور مشتبہ افراد کے درمیان مبینہ مقابلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جبکہ ایک ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا، گرفتار ملزمان کی شناخت ذیشان اور عامر کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق پولیس سرچ آپریشن کے بعد واپس لوٹ رہی تھی کہ اس دوران ملزمان سے آمنا سامنا ہو گیا۔ ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں گولیاں پولیس...
     سٹی42:   وزیر دفاع خواجہ آصف علی نے کہا ہے کہ اگر پانی روکنے کے لئے کوئی سٹرکچر تعمیر کیا گیا تو پاکستان بلا تردد  اسے تباہ کر دے گا۔  اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے  وزیر دفاع خواجہ آصف نے عوام کو آغاہ کیا کہ  بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوگیا ہے، تصادم کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔  وزیر دفاع خواجہ آصف نے سادہ الفاظ میں بتایا کہ آج  کی بریفنگ میں بتایا گیا ہےکہ بھارت کی طرف سے جارحیت متوقع ہے۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا خواجہ آصف  نے واضح کیا کہ  ہماری سرزمین کے کسی بھی  ٹکڑے پر قبضے کی حکمت عملی بھارت کو بہت مہنگی پڑےگی۔ وزیر دفاع نے یہ...
    پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوچکا، ہماری پوری تیاری ہے، بھارت کے ہر اقدام کا ہم نے سب سدباب کیا ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان میں کوئی جنگی ماحول  نہیں ہے اور نہ ہی کوئی خوف ہے۔ بھارت کے ہر اقدام کا ہم نے سدباب کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوچکا ہے، تصادم کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔ آج کی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے جارحیت متوقع ہے۔ ہم ہاتھ پر ہاتھ دھر کر نہیں بیٹھے، ہماری پوری تیاری ہے۔ بھارتی رافیل...
    بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد روکنے کا فیصلہ جس نے پاکستان کو پانی کی فراہمی بند کر دی تھی، واپس نہیں لیا جائے گا اور ‘بھارت کا پانی’ بھارت کے مفادات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا ‘آج کل میڈیا میں پانی کے بارے میں بہت بحث ہو رہی ہے۔ پہلے وہ پانی بھی جو بھارت کا حق تھا، ملک سے باہر بہہ رہا تھا۔ اب بھارت کا پانی بھارت کے فائدے کے لیے بہے گا، اسے بھارت کے فائدے کے لیے محفوظ کیا جائے گا اور اسے بھارت کی ترقی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔’ یہ بھی پڑھیے:...
    اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیرہوگیاہے، تصادم کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ آج کی بریفنگ میں بتایاگیاہے کہ بھارت کی طرف سے جارحیت متوقع ہے،بھارت کے ہراقدام کاسد باب کیاہواہے۔انہوں نے واضح کیاکہ ہماری سرزمین کے ٹکڑے پرقبضے کی حکمت عملی بھارت کومہنگی پڑے گی،بھارت نے اگر پاکستان کے اندرآنے کی کوشش کی تو گھرپہنچاکرآئیں گے۔انہوں نے کہاکہ  بھارتی حکمرانوں نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو اسی میں ڈوب مریں گے۔وزیردفاع نے کہاکہ بھارت نے پانی روکنے کے لئے تعمیرات کیں تو ہم انہیں تباہ کردیں گے۔ Post Views: 2
    خواجہ آصف کے بیان کو سیاسی مخالفین اپنے فائدے کیلئے استعمال کر رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کے حالیہ بیان نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، تاہم ان کا نقطہ نظر ذاتی نہیں لگتا بلکہ اس بیان کو سیاسی مخالفین اپنے فائدے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، ہندوستان کے اندر خود نریندر مودی پر شدید تنقید ہو رہی ہے، پاکستان میں سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن وطن کی حفاظت کے لیے پوری قوم متحد ہے۔جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پروفیسر ساجد میر کی وفات پراظہار تعزیت کے بعد...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوگیا ہے، تصادم کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ آج کی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے جارحیت متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری سر زمین کے ٹکڑے پر قبضے کی حکمت عملی بھارت کو بہت مہنگی پڑے گی، بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوگیا ہے، تصادم کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ اسی میں ڈوب مریں گے، بھارت نے پانی روکنے کےلیے تعمیرات کیں تو ہم انہیں تباہ کردیں...
      جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کے حالیہ بیان نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، تاہم ان کا نقطۂ نظر ذاتی نہیں لگتا بلکہ اس بیان کو سیاسی مخالفین اپنے فائدے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ ہندوستان کے اندر خود نریندر مودی پر شدید تنقید ہو رہی ہے۔ پاکستان میں سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن وطن کی حفاظت کے لیے پوری قوم متحد ہے۔ پروفیسر ساجد میر کی وفات پراظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نےکہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر سویلین کو قتل کرنے کا الزام بے بنیاد اور بلاجواز ہے، اور اس طرح کے الزامات الزام سے وہ...
    نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے،بھارت نفرت کی آگ بجھا کر امن کا راستہ اختیار کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس جیمنیزیم میں نارووال پیس ڈائیلاگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ 6مئی 2018ء جو میرے ساتھ ہوا یہ تقریب اس کا جواب ہے اس نوجوان کے ذہن میں سیاسی و مذہبی جماعت نے اپنی سیاست کے لئے نفرت پیدا کی ۔ سوشل میڈیا ایسا ذریعہ ہے جس سے ہر شخص متاثر ہو رہا ہے ۔اس نوجوان نے سوشل میڈیا سے متاثر ہو کر مجھ پر حملہ کیا ۔...
    علامتی تصویر۔ کابینہ ڈویژن اسلام آباد نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبوں کو مراسلہ بھجوایا ہے۔ کابینہ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز مخصوص افراد کو اسپیر فشنگ ای میل بھیجتے ہیں۔ فشنگ ای میلز سے بظاہر مستند اداروں سے آئی ہوئی ای میل کا تاثر ملتا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشکوک ای میلز کے ذریعے متاثرین کو میلاویئر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے راغب کیا جاتا ہے، وائرس بیک ڈور متاثرہ کمپیوٹر اور اس کے ڈیٹا کو دور سے کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو مقامی وقت چیک کرتا ہے تاکہ ٹائم زون یعنی ملک یا علاقہ معلوم کیاجا سکے۔  ذرائع کے مطابق مراسلے میں فشنگ اور سوشل انجینئرنگ حملوں سے بچاؤ کے...
    وزیراعظم کا سروسز چیفس کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرزکا دورہ، وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جس میں وزیراعظم کو موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور انہیں مشرقی سرحد پر بھارت کے جارحانہ اور اشتعال انگیز اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار ، وزیردفاع خواجہ آصف اور سروسز چیفس بھی تھے۔اس موقع پر وزیراعظم کو موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں پاکستان کی مشرقی سرحد پر بھارت کے بڑھتے ہوئے جارحانہ اور اشتعال انگیز رویے کے تناظر میں روایتی خطرات سے...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کو ای میل کے ذریعے ایک کروڑ روپے تاوان دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں رپورٹ ہوا جہاں شامی کے بھائی حسیب نے مقامی پولیس تھانے میں مقدمہ درج کروایا۔ ایف آئی آر کے مطابق، ایک شخص جس کی شناخت راجپوت سندر کے نام سے ہوئی ہے، اس نے محمد شامی کو ای میل کے ذریعے تاوان طلب کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق مذکورہ شخص نے واضح طور پر لکھا کہ اگر رقم ادا نہ کی گئی تو شامی کی جان لی جائے گی جبکہ پولیس حکام نے واقعے کی سنگینی کو مدنظر...
    استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان صدیوں پر محیط اخوت اور بھائی چارے کے اٹوٹ رشتے استوار ہیں، ایک پاکستانی مرد آہن ’’عبدالرحمن پیشاوری‘‘اس برادرانہ تعلق کی روشن مثال ہے جس نے انگریز سامراج ک خلاف ترکوں کی آزادی کی جنگ میں داد شجاعت دی اور ترک قوم کا ہیرو بن گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ’’عبد الرحمٰن پیشاوری‘‘ کی سو سالہ برسی کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر عرفان صدیقی کو ’’عبدالرحمن پیشاوری‘‘کی...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کو ای میل پر قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے جبکہ ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ محمد شامی کے بھائی حسیب احمد نے اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی جس کے مطابق ای میل ایک شخص "راجپوت سندر" کے نام سے موصول ہوئی جس میں شامی کو قتل کی دھمکی دی گئی اور ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔ ای میل میں "پربھاکر" نامی شخص کا بھی ذکر ہے جس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور سائبر سیل اور کرائم برانچ کو شامل کر لیا...
    حالیہ کشیدگی پر ترک صدر نے پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہنے کا اعلان کیا، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ برصغیر میں جاری حالیہ کشیدگی میں بھی صدر طیب اردوان نے کھل کر پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہنے کا اعلان کیا اور پاکستان کے موقف کی حمایت کی۔ پاکستانی نژاد ترک ہیرو ’’عبد الرحمٰن پشاوری‘‘ کی 100 سالہ برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان صدیوں پر محیط اخوت اور بھائی چارے کے اٹوٹ رشتے...
    پشین کے علاقے بٹے زئی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو شہید کردیا ہے، ابتدائی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بٹے زئی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے بلوچستان پولیس کے سب انسپکٹر زین الدین ترین جانبر نہ ہوسکے، فائرنگ کے اس جان لیوا واقعہ کے بعد پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی ہر صورت کنٹرول کی جائے گی، بلوچستان پولیس ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق ابتدائی کارروائی میں 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، افسوسناک واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ’شہید کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صبر و...
    شوکت یوسفزئی---فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع بہت مضبوط ہاتھوں میں ہے، بھارت کو اندازہ ہوچکا کہ پاکستان مضبوط ملک ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم تو کہتے ہیں کہ آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، فورم یہ ہوتا ہے کہ جب آپ ہماری تجاویز سنیں۔  مذاکرات کو این آر او کا رنگ دینا افسوسناک ہے، شوکت یوسفزئیپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مذاکرات کو این آر او کا رنگ دینا افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سفارتکاری میں تیزی آنی چاہیے، مستقل طور پر سفارتی سطح پر بھارت کے خلاف مہم جاری رکھی جائے، سفارتی طور پر...
    ایف بی آر کے غیرمنصفانہ ایس آر او اور پوائنٹ آف سیل انضمام کے خلاف نجی تعلیمی اداروں کی اپیل منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(پریس ریلیز)وفاقی ٹیکس محتسب (FTO)عزت مآب،ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے ایف بی آر (FBR)کے ایس آر او(SRO) اور پوائنٹ آف سیل(PoS) انضمام کے نفاذ کے خلاف آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی اپیل منظور کرتے ہوئے ایف بی آر کواعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے اور تعلیمی اداروں کو نوٹسز اجرا کا سلسلہ بند کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، ک میٹی میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا،سینئر نائب صدر ڈاکٹر ملک ابرارحسین اورصوبائی صدر سندھ اخترآرائیں جبکہ ایف بی آر کی نمائندگی ارشد نواز چھینہ...
     ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوجی تصادم سے گریز کریں اور مسئلے کے حل کے لیے سفارتی راستہ اپنائیں ترجمان کے مطابق پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس منعقد ہوا جس میں خطے کی بگڑتی سکیورٹی صورتحال بھارتی اشتعال انگیزی اور 23 اپریل کی بھارتی کارروائیوں پر غور کیا گیا اجلاس میں کئی ارکان نے مسئلہ کشمیر کو جنوبی ایشیا میں کشیدگی کی بنیادی وجہ قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے...
     ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت پر فوجی تصادم سے بچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے پر زور دیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان مسئلے پر بندکمرہ اجلاس ہوا جس میں خطےکی بگڑتی سکیورٹی صورتحال اور بھارتی اشتعال انگیزی پر غور ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں یواین سلامتی کونسل ارکان نے کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور فوجی تصادم سےبچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ کئی ارکان نے مسئلہ کشمیر کوعلاقائی عدم استحکام کی...
    —فائل فوٹو گوجرانوالہ میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے بھتیجے سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے پیٹرول اسٹیشن اور حویلی میں سوئے افراد پر فائرنگ کی۔ بعدازاں پولیس نے بتایا کہ 5 افراد کے قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ مستونگ میں فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحقمستونگ میں فائرنگ سے 1 خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتاری کےلیے چھاپے کے دوران ملزم نے پولیس پر فائرنگ کر دی تھی، ملزم کی فائرنگ سے ایس ایچ او صفدر عطاء بھٹی زخمی ہوئے، جنہیں فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمران نشہ کرتا تھا اور اکثر لڑائی جھگڑے کرتا رہتا تھا،...
    بھارتی حکومت نے ملک بھر کی تمام ریاستوں کو شہری دفاع کے تحت فرضی مشقیں شروع کرنے کا حکم دیا ہے، جن کا مقصد فضائی حملے کے خدشے کے پیش نظر عوام کو خبردار کرنا اور اہم تنصیبات کو محفوظ بنانا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکریٹری دفاع راجیش کمار سنگھ سے ملاقات اور بعد ازاں قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال کی بریفنگ کے بعد سامنے آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مشقیں 7 مئی سے 9 مئی تک جاری رہیں گی۔ ان مشقوں میں فضائی حملے کی وارننگ سسٹمز، سائرن بجانے، کریش بلیک آؤٹ، حساس عمارتوں کو اندھیرے میں چھپانے، انخلا کے منصوبے، اور عوام کی رہنمائی جیسے اقدامات شامل ہوں گے۔ سرکاری ذرائع کا...
    لاہور: مشتبہ افراد کو 90 روز کے لیے حفاظتی تحویل میں لینے سمیت دیگر سخت اقدامات پر مبنی محفوظ پنجاب ایکٹ 2025ء کا مسودہ تیار کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ  پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے تاریخ ساز اقدام کرتے ہوئے محفوظ پنجاب ایکٹ 2025ء  کا مسودہ تیار کر لیا، جس کے تحت امن و امان کے قیام کے لیے شرپسند عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔ ترجمان صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق محفوظ پنجاب ایکٹ صوبائی، ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹیوں کو اجتماعی فیصلہ سازی میں مدد دے گا، جس کے لیے "محفوظ پنجاب ایکٹ میں قیام امن کے لیے ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹیوں کو اضافی اختیارات تفویض کیے گئے ہیں اور ایم پی او کے...
    — فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی بیٹا تم نے بھارت کے منہ سے سیکولرازم کا نقاب اٹھا کر بہت اچھا کیا ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ مودی ذہنیت نے ثابت کیا کہ ہمارے اجداد نے پاکستان کےلیے درست قربانیاں دیں۔فاروق ستار نے کہا کہ پوری دنیا نے بھارت کا بیانیہ مسترد کیا، پہلگام واقعہ بھارت کی سب سے بڑی انٹیلی جنس ناکامی ہے، پلوامہ میں بھی بھارت کی انٹیلیجنس ناکامی تھی۔ 24 کروڑ افراد پر مشتمل زرعی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش...
    سفارتخانہ امریکا اسلام آباد - فوٹو: فائل ترجمان امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ تمام ممالک کے لیے سفری ہدایات باقاعدگی سے اپڈیٹ کرتا ہے۔ٹریول ایڈوائزری سے متعلق جیو نیوز کے سوال پر ترجمان امریکی سفارتخانے نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سفری ہدایات تازہ سیکیورٹی معلومات اور صورتِ حال کے جائزے کے بعد دی جاتی ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے امریکی سفری ہدایت نامہ آخری بار 7 مارچ 2025ء کو جاری کیا گیا۔ کشیدگی، دنیا کی بڑی ایئر لائنز نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال ترک کردیا کراچی لفتھانزا، امارات، سوئس ایئر، برٹش ایئر... واضح رہے کہ لفتھانزا، امارات، سوئس ایئر، برٹش ایئر ویز، ایئر فرانس سمیت دنیا کی کئی بڑی ایئر لائنز نے...
    گجرانوالہ میں پرانی دشمنی پر ایک شخص نے فائرنگ کر  دی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق  فائرنگ کا واقعہ تھانہ تتلے عالی کی حدود اڑتالی ورکاں میں پیش آیا، نشے کے عادی ملزم عمران کا مقتول عثمان کے ساتھ چند ماہ قبل جھگڑا ہوا تھا۔   گجرانوالہ کے علاقے تھانہ تتلے عالی کی حدود اڑتالی ورکاں میں دیرینہ عداوت نے خونیں رخ اختیار کر لیا، جہاں ملزم عمران شیرو نے معمولی تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں 28 سالہ عثمان ورک، 28 سالہ وقاص، 40 سالہ عمران...
    اہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 5روپے کمی سے 358روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید 2روپے اضافے سی251روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔(جاری ہے) اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات میں برائلر گوشت کی 560سی580روپے کلو تک فروخت کیا گیا ۔
    بھارتی میڈیا نے ”پاکستان سائبر فورس“ نامی گروہ کی جانب سے بھارتی دفاعی اداروں پر سائبر حملے اور حساس ڈیٹا تک رسائی کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پاکستان سائبر فورس کے اکاؤنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس گروپ نے بھارتی ملٹری انجینئرنگ سروس اور منوہر پارکیر انسٹی ٹیوٹ آف ڈیفنس اسٹڈیز اینڈ اینالیسز کے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس دعوے میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے دفاعی اہلکاروں کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کی، جس میں ان کے لاگ اِن کریڈنشلز بھی شامل ہیں۔ اس ڈیٹا لیک کے علاوہ، یہ بھی رپورٹ کیا گیا ہے کہ...
    گوجرانوالہ میں تھانہ تتلے عالی کے علاقے اڑتالی ورکاں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ دو زخمی اسپتال میں دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عمر، بلا، عثمان اور دیگر کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی اور سابقہ رنجش کا نتیجہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ ملزم عمران نذیر ورک نے کی، جس نے پانچوں افراد کو نشانہ بنایا۔ مقتولین اور...
    اسلام آباد ہائیکورٹ توہین عدالت کیس ، ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ ذاتی حیثیت میں طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آبا د(آئی پی ایس) ریڑھی بانوں کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست میں سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ درخواست گزاروں کے وکیل ایڈوکیٹ ایمان مزاری نے انکشاف کیا کہ ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ نے ریڑھی بانوں سے کہا کہ “یہ کیس ٹرانسفر کے پراسس میں ہے” اور مبینہ طور پر عدالتی حکم کو ماننے سے انکار کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی اور ڈائریکٹر ڈی ایم اے ایم سی آئی ڈاکٹر انعم فاطمہ کو ذاتی حیثیت میں کل طلب...
    بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈیرہ بگٹی: مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 2 خواتین جاں بحقبلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مستونگ کے نواحی علاقے کلی ہزار خان میں پیش آیا۔فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
    بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد جہاں مودی حکومت نے پاکستان پر الزام عائد کیا، وہیں عالمی سطح پر اس دعوے کو پذیرائی نہ مل سکی۔ اقوامِ متحدہ کے حالیہ خصوصی اجلاس میں پاکستان نے بھارتی الزامات کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے بھارت کا مؤقف کمزور کردیا۔ بھارتی تجزیہ کاروں کی جانب سے سامنے آنے والے ویڈیو پیغامات میں مودی حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ ایک معروف بھارتی تجزیہ کار نے کہا کہ آج پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے۔ وہ برطانیہ، وہ فرانس، وہ امریکا جن سے ہم نے اربوں ڈالر کا اسلحہ خریدا، آج وہ بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کر رہے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سول بیوروکریسی کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور احتساب کے معیار کی پرکھ کیلئے متعارف کرائے گئے پرفارمنس واچ میکنزم کے نفاذ کے بعد سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس)، پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) اور آفس مینجمنٹ گروپ (او ایم جی) ترقیوں کے کیسز ڈیفر ہونے کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ دی نیوز کے پاس دستیاب سرکاری اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ محکمہ جاتی سلیکشن بورڈ (ڈی ایس بی) کے ذریعے 2020ء تا 2024ء کے دوران پی ایس پی، پی اے ایس اور او ایم جی میں مجموعی طور پر 2؍ ہزار 270؍ افسران کے کیسز پر ترقی کیلئے غور کیا گیا۔ ان میں سے صرف 481؍ افسران (21؍...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے، تاہم پاکستان اس کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ’بھارت کو ان شاء اللہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔‘ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق خواجہ آصف نے پیر کے روز کہا کہ پاکستان کے پاس مصدقہ اطلاعات موجود ہیں کہ بھارت ایل او سی کے اطراف کسی مقام پر حملے کا منصوبہ رکھتا ہے، جو بھارتی انتخابات کے تناظر میں محض ایک سیاسی چال ہو سکتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی 6اوربشریٰ بی بی کی ایک...
    ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، جنوبی ایشیا میں بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ کی وجہ سے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا یعنی بی سی سی آئی مبینہ طور پر رواں برس اگست میں بنگلہ دیش کا شیڈول دورہ کرنے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔ ڈھاکہ اور چٹگرام میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز کی سیریز اب بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین کشیدہ تعلقات سمیت خطے میں بھارت اور پاکستان کے مابین جنگی صورتحال سے پیدا ہونے والے وسیع تر علاقائی خدشات کے درمیان خطرے میں دکھائی دے رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم مذکورہ دورہ آئی سی سی کے فیوچر ٹورز پروگرام کا حصہ تھا، لیکن کچھ بھی طے نہیں...
    زبیر راشد : بنگالی ڈپٹی ہائی کمشنر کی وفد سے ملاقات، دوطرفہ تجارت اور باہمی امور کی دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان فارماسیوٹیکل کے شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں ظاہر ہونے لگے، بنگلادیش ڈپٹی ہائی کمشنر کی کراچی میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے پر آئے ہوئے وفد سے ملاقات، بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر محبوب عالم نے صدر، سینئر نائب صدر اور عہدیداروں سے ملاقات کی۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیئرمین تابانی گروپ حمزہ تابانی،...
    امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے ایک یادداشت میں حکم دیا ہے کہ ملک کی مسلح افواج میں فور اسٹار جرنیلوں اور ایڈمرلز کی تعداد میں کم از کم 20 فیصد کمی کی جائے۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت کی تازہ ترین عسکری اصلاحات کا حصہ ہے، جس کے تحت رواں برس پہلے ہی کئی سینیئر افسران کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ یادداشت میں نیشنل گارڈ میں بھی جنرل افسران کی تعداد میں 20 فیصد کمی اور مجموعی طور پر جنرل و فلیگ افسران کی تعداد میں 10 فیصد کمی کی ہدایت دی گئی ہے۔ فی الحال مارچ 2025 تک، امریکی افواج میں 38 فور اسٹار افسران اور مجموعی طور پر 817 جنرل و ایڈمرلز موجود...
    سٹی42:نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس، پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخارنےبھارتی عزائم اور حقائق سے آگاہ کیا، سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان کی درخواست پرطلب کیاگیا۔ عاصم افتخار نےبھارت کے حالیہ اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، میڈیا سے گفتگو میں کہا بھارتی اقدامات سے خطے کےامن کو خطرات لاحق ہیں،خطے کے ممالک کےساتھ مسائل مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی پاکستان اپنی خودمختاری،علاقائی سلامتی کےدفاع کیلئے تیار ہے، کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہوناچاہیے،تنازع کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے،مسئلہ کشمیر70سال گزرنے کے باوجود حل طلب ہے۔
    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، ہندوستان اس وقت پاکستان کے لیے مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت بہت مضبوط ہے، ہماری دفاعی صلاحیت پر دنیا میں اعتماد کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم، وزیر دفاع کا غائب ہونا قابل افسوس ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، ہندوستان اس وقت پاکستان کے لیے مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا...
    میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہم مالیاتی طور پر مضبوط ہیں اور عسکری اعتبار سے بھی مضبوط ہیں، بالکل اطمینان رکھیں اللہ ہمارے ساتھ، ہماری افواج ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تیار کھڑی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارتی آبی جارحیت کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے، اگر بھارت نے حملہ کیا تو مودی کو گھر پہنچا کر آئیں گے۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم مالیاتی طور پر مضبوط ہیں اور عسکری اعتبار سے بھی مضبوط ہیں، بالکل اطمینان رکھیں اللہ ہمارے ساتھ، ہماری افواج ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تیار کھڑی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2025ء) مولانا فضل الرحمان کی بھی گزشتہ روز کی قومی سلامتی بریفنگ پر تنقید ، کہا بریفنگ غیرسنجیدہ تھی، جن سے رابطہ کیا وہ چلے گئے، ہم سے رابطہ کرتے تو چلے جاتے، نہ پارٹی کو علم نہ پارٹی قیادت کو علم اور بریفنگ ہو رہی ہے۔ یہ چیزیں حالات سے مطابقت نہیں رکھتیں، صرف فوجی اپروچ کافی نہیں، مضبوط سیاسی اپروچ ہونی چاہیے۔ سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم ، وزیر دفاع کا غائب ہونا بھی قابل افسوس قرار دے دیا۔(جاری ہے) پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گزر...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کو ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑے گا، پاک بھارت کشیدگی کم ہونا خطے اور سب کے مفاد میں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ نریندر مودی کے خلاف اس کی اپنی حکومت کے لوگ اور عوام بول رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ سوال کررہے ہیں پہلگام واقعے کے 10 منٹ میں کیسے ایف آئی آر درج ہوئی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم تو غیرجانبدارانہ تحقیقات کرانے کےلیے تیار ہیں، بھارت کو سمجھ نہیں آرہا کہ الزام تو لگادیا اب آگے کچھ کہنے کو نہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس حملے کے وقت کالعدم...
    روس کے ایک علاقے میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ میں تین اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ روس کے جنوبی مسلم اکثریتی علاقے داغستان کے دارالحکومت ماخاچکالا میں پیش آیا۔ علاقائی گورنر سرگئی میلیکوف کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تھی۔ گاڑی میں سوار ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو حملہ آور بھی مارے گئے۔ مارے گئے افراد کی عمریں 24 برس کے درمیان ہیں فرار ہونے والوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ چار پولیس اہلکار کے ساتھ متعدد شہری بھی زخمی بھی ہیں جن میں ایک 17 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ روس کا علاقہ داغستان، بحیرہ کیسپیئن کے کنارے واقع ہے اور یہاں گزشتہ...
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی نے چینی باشندوں اور دیگر غیر ملکیوں کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنیکی ہدایت دی تاکہ وہ چوکس ہو کر اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف کی زیر صدارت ہیڈکوارٹر بدر لائن کوئٹہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمانڈنٹ (ر) لیفٹیننٹ کمانڈر عطاء اللہ شاہ، ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز، جبکہ دیگر زونل کمانڈرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پی آغا محمد یوسف نے کہا کہ بلوچستان کانسٹیبلری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حاضری...
    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر فائر فائٹرز قوم کا فخر ہیں جو نہ صرف جانیں بچاتے ہیں بلکہ امید کا چراغ بھی روشن کرتے ہیں،ہر لمحہ تیار اپنے فائر فائٹرز کی خدمات پر ہمیں فخر ہے، فائر فائٹرز کا حوصلہ اور جذبہ قربانی ہر انسان کے لیے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز محکمہ فائر بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر میں شہید ہونے والے فائربریگیڈ کے اہل کاروں کی ’یادگار شہداء‘ کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میئر کراچی نے کے ایم سی فائر بریگیڈ ہیڈ کوارٹر میں ’یادگار شہداء‘ پر شہید فائر فائٹرز کے ایصال ثواب کے لئے...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ذمہ دار معاشرے کے طور پر مسلح افواج اور پولیس کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ اور صحافیوں کو سلام پیش کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر فائر فائٹرز قوم کا فخر ہیں، جو نہ صرف جانیں بچاتے ہیں بلکہ امید کا چراغ بھی روشن کرتے ہیں، ہر لمحہ تیار اپنے فائر فائٹرز کی خدمات پر ہمیں فخر ہے، فائر فائٹرز کا حوصلہ اور جذبہ قربانی ہر انسان کیلئے مشعل راہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں محکمہ فائر بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر میں شہید ہونے والے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی ’یادگار شہداء‘ کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ...
    2 مسلح ڈکیت شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی، جنہیں دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بے نظیرٹاؤن چھتارا بائی پاس چیک پوسٹ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا، ہلاک ڈکیت کی لاش قانونی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کر دی گئی۔ ایس ایچ او چوہدری سلیم کے مطابق 2 مسلح ڈکیت شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی، جنہیں دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے...
    کراچی: سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں فارمسٹ کی تعداد نہ ہونے کے برابر  ہے جبکہ ادویات کی قیمتوں میں گزشتہ ایک سال میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے ادویات کے حوالے سے کوئی پالیسی نہ ہونے پر پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن سندھ کے صدر عدنان رضوی نے فارماسسٹ اجلا س کے بعد ایکسپریس ٹربیون سے بات چیت میں بتایا کہ ملک میں وفاقی سطح پر ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے والے خاموش ہیں جس کی وجہ سے ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے اور اب صورتحال یہ ہے مریضوں کی بڑی تعداد ادویات سے دور ہورہی ہے جو...
      ہمارے پاس انٹیلی جنس شواہد ہیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے،پانی کے مسئلے پر کسی بھی جارحیت کا جواب جنگ سے ہوگا، پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع میں کسی بھی حد تک جائے گا اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا، پاکستان اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی طاقت دونوں استعمال کرے گا، پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی کا دوٹوک پیغام پاکستان نے بھارت کیخلاف اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی دونوں طاقت استعمال کرنے کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت پاکستان پر الزام لگایا جس کی پاکستان ٹھوس شواہد کے ساتھ...
    کراچی: ماڑی پور بے نظیرٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت مارا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڑی پور تھانے کے علاقے بے نظیرٹاؤن چھتارا بائی پاس چیک پوسٹ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا،  ہلاک ڈکیت کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی۔ ایس ایچ اوچوہدری سلیم کے مطابق 2 مسلح ڈکیت شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس پارٹی موقع پرپہنچ گئی جنہیں دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرارہوگیا، ہلاک ڈکیت کی...
    مائیکرو سافٹ کمپنی نے نامور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد آج (پیر )سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ مائیکروسافٹ کی طرف سے بنائے گئے ایک دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم ‘میٹنگ’ کی مقبولیت کے بعد سامنے آیا ہے جس پر کمپنی اب اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔ مائیکروسافٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق میٹنگ ٹیم میں بھی ان خصوصیات کو جاری رکھا گیا ہے جو اسکائپ میں موجود تھیں۔مائیکرو سافٹ میٹنگ کے ذریعے انفرادی اورگروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ جیسی خدمات سے مفت فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے مطابق گزشتہ 2سالوں میں میٹنگ استعمال کرنے والے...
    استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)سینیٹ میں مسلم لیگ ( ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی ترکیہ، استنبول پہنچ گئے ۔(جاری ہے) سینیٹر عرفان صدیقی ترکیہ میں ترک قوم کے ہیرو قرار پانے والے پاکستانی’’عبد الرحمٰن پشاوری‘‘کے اعزاز میں تقریب میں شرکت کریں گے،ترکیہ حکومت نے سینیٹر عرفان صدیقی کو خصوصی خطاب کی دعوت دی ہے،سینیٹر عرفان صدیقی "عبد الرحمٰن پشاوری" کی زندگی اور ان کی جدوجہد پر روشنی ڈالیں گے،’’عبد الرحمٰن پشاوری‘‘نے انگریز سامراج کے خلاف کئی معرکوں میں ترکوں کے ساتھ مل کر جنگ کی،استنبول یونیورسٹی نے عبد الرحمٰن پشاوری کی سو سالہ برسی کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی۔
    مائیکروسافٹ نے آج سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’اسکائپ‘ کو ختم کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکرو سافٹ نے فروری میں آن لائن ویڈیو چیٹنگ پلیٹ فارم کے خاتمے کا اعلان کیا۔ تاہم اسکائپ صارفین مائیکروسافٹ کی ’ٹیمز‘ نامی سروس پر منتقل ہو رہے ہیں جو حالیہ برسوں میں کانفرنس کالز کے لیے مائیکروسافٹ کی مرکزی توجہ بن گئی ہے۔ مائیکروسافٹ 365 کے صدر، جیف ٹیپر نے فروری میں کہا تھا کہ اسکائپ سے حاصل کردہ اسباق نے کمپنی کو پیشہ ورانہ سروس کو بہتر طریقے سے تیار کرنے میں مدد کی جس کا نام ’ٹیمز‘ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکائپ کو 2009 میں خریدنے کے بعد ختم کرنے کا فیصلہ اس وقت ہوا جب یہ فیصلہ کیا گیا کہ صارفین کو بہتر...
    فتح جنگ میں گندگی، ناقص خوراک اور صفائی کے خلاف کریک ڈاؤن، بیکری سیل، جرمانے اور گرفتاریاں WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز فتح جنگ:وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت ریلیف کی کوششیں، عوامی فلاح و بہبود کے ایجنڈے کے تحت ضلعی انتظامیہ سرگرم عمل۔ ڈپٹی کمشنر اٹک عاطف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ حمیرہ شاہ کی واضح ہدایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ وتحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے فتح جنگ میں ناقص صفائی، گندگی اور عوامی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کاورائی کی گئی ، عوام کی شکایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و تحصیلدارچوہدری شفقت محمود نے فتح جنگ کوہاٹ روڈ پر موجود بیکریوں ،فروٹ و سبزی فروشوں اور قصاب...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان کی  ریفائنریز کے سی ای اوز پر مشتمل وفد کی ملاقات ہوئی ۔ ریفائنری سی ای اوز نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں مسلح افواج کی ایندھن کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، دفاعی ضروریات کو کسی بھی صورت حال میں سپورٹ کرنے کے لیے اسٹریٹجک ایندھن کے ذخائر اور بلا تعطل پیداواری صلاحیت موجود ہے ۔ علی پرویز ملک نے اس موقع پر کہا کہ دفاعی ضروریات کے لیے ریفائنریز کے پیشگی اقدامات کو سراہتے ہیں ۔  سموگ تدارک کیس ، غیر قانونی رکشہ بنانے والی سیل شدہ فیکٹری کے متعلق رپورٹ پیش علی پرویز ملک نے...
    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2025 کی سالانہ ٹیم رینکنگ اپڈیٹ جاری کر دی۔ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق سری لنکا تینوں فارمیٹس میں پاکستان سے آگے نکل گیا ہے۔ پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں، ون ڈے میں پانچویں اور ٹی 20 میں آٹھویں نمبر پر چلا گیا۔ آسٹریلیا نے ٹیسٹ فارمیٹ میں اپنی بادشاہت برقرار رکھی جبکہ بھارت نے ون ڈے اور ٹی 20 میں ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرلی۔ سالانہ اپڈیٹ کے مطابق آسٹریلیا 126 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے البتہ اس کی برتری اب صرف 13 پوائنٹس کی رہ گئی ہے۔ ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 113 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن سنبھال لی جبکہ جنوبی...
    ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر دفاع نے بتایا کہ ٹھوس ایندھن سے چلنے والا نیا میزائل پچھلے میزائلوں کے مقابلے میں بہتر حرکات و سکنات کا حامل ہوگا اور تھاڈ، پیٹریاٹ اور اسرائیل جیسے مختلف فضائی دفاعی نظاموں سے محفوظ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ اور غاصب اسرائیلی ریاست کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران 1200 کلومیٹر تک مار کرنے والے نئے بیلسٹک میزائل ’قاسم بصیر‘ کی رونمائی کی ہے جس کا حال ہی میں تجربہ کیا گیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر دفاع جنرل عزیز ناصر زادہ نے اتوار کی رات 8 بجکر 30 منٹ پر نیوز پروگرام میں نشر ہونے والے ایک انٹرویو کے دوران قومی ایرانی ٹی وی کو بتایا کہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے “فتح میزائل” کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجینئرز اور سیکیورٹی فورسز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کامیاب ٹیسٹ کو نہ صرف قوم کے لیے باعثِ فخر قرار دیا بلکہ اسے پاکستان کے دفاعی نظام کی مضبوطی کی علامت بھی قرار دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ اس اہم کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں، دفاعی سائنسدانوں اور ماہر انجینئرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے مگر اپنے دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ...
    رشیا ٹوڈے نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے یمنی میزائل کے تل ابیب کے وسط میں کامیاب حملے کو انتہائی پیشرفتہ کہلوانے والے دنیا کے مہنگے ترین امریکی فضائی دفاعی نظام کیلئے ایک ''عظیم دھچکا'' قرار دیا ہے! اسلام ٹائمز۔ حملہ آور یمنی میزائل کو روکنے اور تباہ کرنے میں غاصب اسرائیلی رژیم کے ''پیشرفتہ'' کہلوائے جانے والے فضائی دفاعی نظاموں ''آئرن ڈوم'' (Iron Dome)،  ''فلاخن داؤد'' (David's Sling)، ''ایرو 3'' (Arrow 3) اور ''اسپائیڈر'' (SPYDER) کے ساتھ ساتھ سٹیلائٹ کے ذریعے خان کرنے اور ''انتہائی پیشرفتہ'' کہلوانے والے امریکہ کے مہنگے ترین ہوائی دفاعی نظام ''تھاڈ'' (THAAD)؛ کہ جس کے بارے پینٹاگون کا دعوی ہے کہ یہ نظام دنیا بھر میں کسی بھی جگہ سے فائر کئے گئے بیلسٹک...
    رشیا ٹوڈے نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے یمنی میزائل کے تل ابیب کے وسط میں کامیاب حملے کو انتہائی پیشرفتہ کہلوانے والے دنیا کے مہنگے ترین امریکی فضائی دفاعی نظام کیلئے ایک ''عظیم دھچکا'' قرار دیا ہے! اسلام ٹائمز۔ حملہ آور یمنی میزائل کو روکنے اور تباہ کرنے میں غاصب اسرائیلی رژیم کے ''پیشرفتہ'' کہلوائے جانے والے فضائی دفاعی نظاموں ''آئرن ڈوم'' (Iron Dome)،  ''فلاخن داؤد'' (David's Sling)، ''ایرو 3'' (Arrow 3) اور ''اسپائیڈر'' (SPYDER) کے ساتھ ساتھ سٹیلائٹ کے ذریعے خان کرنے اور ''انتہائی پیشرفتہ'' کہلوانے والے امریکہ کے مہنگے ترین ہوائی دفاعی نظام ''تھاڈ'' (THAAD)؛ کہ جس کے بارے پینٹاگون کا دعوی ہے کہ یہ نظام دنیا بھر میں کسی بھی جگہ سے فائر کئے گئے بیلسٹک...
    راولپنڈی(اوصاف نیوز) پاکستان نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کی جانب ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔پاکستان نے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنے والا فتح میزائل 120 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا الفتح میزائل کے کامیاب تجربہ پر سائنسدانوں، فوجیوں،قوم اور نوجوانوں کو مبارکباد پیش ۔ الفتح میزائل تجربہ اپنے ہدف کو بہتر انداز میں ٹارگٹ کرسکتا ہے ۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق الفتح میزائل جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے ۔ ہم الرٹ ہیں، بھارت نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے، نائب وزیراعظم
    ر اولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت نے آج رات لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی۔ سیکیورٹی ذرائع  کے مطابق پاکستان فوج نے بھارتی فوج کی طرف سے اس بلا اشتعال خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا،بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹا، شاردا، کیل، نیلم اور  حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔پاکستان فوج نے ان سیکٹرز میں دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ سیکیورٹی ذرائع  نے بتایا کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار اور پر عزم ہے۔ 2019 میں بھارتی پائلٹ کو چائے پلائی، اب ایسا کچھ...
    ایران نے ایک نیا سالڈ فیول بیلسٹک میزائل ’’قاسم بصیر‘‘ متعارف کرایا ہے جس کی رینج 1,200 کلومیٹر (745 میل) ہے۔ یہ اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب مغرب کے ساتھ ایران کے تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ میزائل ایران کی تازہ ترین دفاعی کامیابی ہے، جو دور مار صلاحیت کا حامل ہے۔ میزائل کی ویڈیو ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ کے انٹرویو کے دوران نشر کی گئی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ “اگر ہم پر حملہ کیا گیا یا جنگ مسلط کی گئی تو ہم بھرپور جواب دیں گے اور دشمن کے مفادات اور فوجی اڈے نشانہ بنائیں گے۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کا اپنے ہمسایہ...
    پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے گزشتہ روز کھیلے جانے والے اہم میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی خراب بولنگ کی وجہ سے لاہور قلندرز جیتا ہوا میچ ہار گئی۔ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ وہ اوور تھا جب عرفان نیازی نے شاہین آفریدی کے ایک اوور میں 3 لگاتار چھکوں کی مدد سے21 رنز بنائے ۔ کراچی کنگز کو آخری 2 اوورز میں جیت کے لیے27رنز کی ضرورت تھی۔ کپتان شاہین کے تین اوور زمیں 41 رنز بنے جبکہ حارث رؤف نے 3 اوورز میں 40 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ شکست کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی...
    اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) پاکستان فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی بِلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپوں کو پھر خاموش کرا دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے گزشتہ رات لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے جواب میں پاکستان فوج نے بھارتی فوج کی طرف سے اس بلا اشتعال خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا۔  بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹہ، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ پاکستانی فوج نے ان سیکٹرز میں دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے...
    ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) بھارت نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ پاکستان کی فوج نے بھارتی فوج کی طرف سے کی گئی اس بلا اشتعال خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹہ، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاک...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 مئی 2025)بھارت نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا، بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں،سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے اتوار کی رات کو متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی،سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ بھارت نے رات گئے لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ پاکستان کی فوج نے بھارتی فوج کی طرف سے کی گئی اس بلا اشتعال خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹہ، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔سکیورٹی ذرائع...
    فوٹو فائل کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے، جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ سیف الرحمان جبکہ زخمی کی 25 سالہ عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ اور پرتشدد واقعات، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی کراچی پرانا حاجی کیمپ کے قریب سڑک کنارے سے 20سالہ... مقتول کی لاش اور زخمی کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ زخمی عرفان کی بھابھی اس کے بھائی سے جھگڑ کر میکے آگئی تھی، عرفان اپنے دوست سیف الرحمان کے ساتھ اپنی بھابھی کو منانے آیا تھا کہ اس دوران خاتون کے بھائی شاہد نے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ تو چائے پی کر واپس چلے جاتے ہیں، رافیل طیارے اڑانے کے لیے دل گردہ بھی چاہیے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں جعفر ایکسپریس حملے کے ثبوت بھی پیش کیے جائیں گے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے اب بھی جنگ کا خطرہ موجود ہے، لیکن رافیل طیارے اڑانے کے لیے دل گردہ بھی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ تو چائے پی کر واپس چلے جاتے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کا حل پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات میں ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ قومی یکجہتی کے اظہار کو بانی پی ٹی آئی کی شرکت سے مشروط کرنا کوتاہ اندیشی ہے۔ یہ بات حب...
    یروشیلم (اوصاف نیوز)یمنی حوثیوں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل اسرائیل کے مرکزی بن گوریون انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے احاطے میں آ گرا،حوثیوں کی طویل مار کرنے کی صلاحیت سے اسرائیل میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق میزائل گرنے کے نتیجے میں ائیر پورٹ کی ایک سڑک اور گاڑی کو نقصان پہنچا اور فضائی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی، حملے میں 8 افراد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اتوار کی صبح داغے گئے میزائل کو روکنے کی متعدد کوششوں کے باوجود اسرائیلی دفاعی نظام اسے تباہ کرنے میں ناکام رہا۔ حوثیوں کے عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے اس حملے کے بعد ائیرلائنز کو خبردار کیا ہے کہ بن گوریون...
    یمن سے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر حملے کی دھمکی دی ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حملے کے جواب میں حوثیوں کے ایرانی دہشتگرد آقاؤں کو اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر جواب دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ نے کہا ہے کہ امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو ایران جوابی حملہ کرے گا۔ اپنے ایک بیان میں عزیز ناصر زادہ نے کہا کہ امریکا یا اسرائیل نے پہل کی تو ان کے مفادات، فورسز اور بیسز کو جب اور جہاں ضرورت ہوگی، نشانہ بنایا جائے گا۔ یمن سے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے...
    کراچی: عالمی سطح پر پاکستان کے باکسرز کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، خاتون باکسر نے بھی پاکستان کا کا نام بلند کرنے میں اپنا حصہ ڈال دیا۔  کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والی عالیہ سومرو  نے بین الاقوامی باکسنگ فائٹ جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ہونے والی پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں عالیہ سومرو نے مدمقابل تھائی باکسر سوتھیڈا گنایانوچ کو ناک آؤٹ کر کے فتح اپنے نام کر لی۔  مزید پڑھیں: پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دیدی ٹی ایل باکسنگ پرموشن کے تحت ورلڈ سائم اسٹیڈیم میں عالیہ سومرو نے پروفیشنل باکسنگ کی دس راؤنڈز کی فائٹ کے چوتھے...
    روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات دو طرفہ سیاسی اور سفارتی طریقے سے طے کریں۔ روسی وزیر خارجہ نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے رابطہ کر کے کہا کہ شملہ معاہدہ اور لاہورڈیکلریشن کی روشنی میں دونوں ممالک کو سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے، جب کہ دوسری جانب پاکستان نے 450 کلومیٹر رینج والے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے، اس تجربے کا مقصد افواج کی عملی تیاری اور جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت سمیت اہم تکنیکی پہلوؤں کو جانچنا تھا۔  روس نے کھل کر کہا ہے کہ فریقین کو ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کی طرف لوٹنا...
    فائل فوٹو بھارت نے اتوار کی رات متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔بھارت نے ایل او سی پرنکیال، کھوئی رٹا، شاردا، کیل سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بھی بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔پاک فوج نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔
    راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے آج رات لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ پاکستان کی فوج نے بھارتی فوج کی طرف سے کی گئی اس بلا اشتعال خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹا، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج نے مذکورہ سیکٹرز میں دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ...
    بھارت نے پاکستان کی متعدد پوسٹس پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دے دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کی متعدد پوسٹوں پر اتوار اور پیر کی درمیانی شب بلااشتعال فائرنگ کی تاہم اس کو پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دے دیا۔ بھارت نے نکیال، کھوئی رٹا، شاردا اور کیل سیکٹرز میں فائرنگ کی۔ علاوہ ازیں نیلم اور حاجی پیر سیکٹر میں بھی بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ خبر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس...
    خواجہ آصف—فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ قومی یک جہتی کو بانی سے مشروط کرنا پی ٹی آئی کی کوتاہ اندیشی ہے۔ایک بیان میں خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ وطن اور اس کی سلامتی شخصیات اور لیڈر شپ سے زیادہ اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد اور یک جہتی کے اظہار کو بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی سے مشروط کرنا کوتاہ اندیشی اور حب الوطنی کو مشروط کرنے کے برابر ہے۔ خواجہ آصف کی زیر صدارت اجلاس، پاک بھارت کشیدگی پر مشاورت وزیر دفاع خواجہ آصف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں مشاورتی اجلاس ہوا۔ وزیرِ دفاع نے کہا کہ پلوامہ واقعے...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار ہوگیا،بین الاقوامی سطح پر بھارتی جارحیت پر مبنی بیانیے کو تمام بڑے ممالک نے مسترد کردیا۔ روسی وزیر خارجہ نے نئی دہلی کوپاکستان کیساتھ معاملات بات چیت کےذریعے حل کرنے کا مشورہ دیا ہے ، اس سے قبل امریکا اور یورپی یونین بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کیساتھ معاملات بات چیت سے حل کئے جائیں۔ سوئٹزرلینڈ نے بھی پاکستان کی پہلگام واقعہ کی تحقیقات میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے، اسکالر تنوی مدن کا کہنا ہے کہ روس نے دو بار ایک دوسرے ملک پر حملہ کرنے کی کوشش کی مگر مسائل حل نہ کرسکا،روس کی مثال بھارت کو بتاتی ہے کہ پاکستان کیساتھ...
    بھارت کی جانب سے پاکستانی مریضوں کے میڈیکل ویزے اچانک منسوخ کیے جانے کے بعد 10 ماہ کی معصوم مشکوٰۃ فاطمہ کی زندگی خطرے میں پڑگئی۔ دل کی پیدائشی پیچیدہ بیماری میں مبتلا اس بچی کا آپریشن چنئی کے معروف ایم جی ایم اسپتال میں ہونا تھا، جہاں ایک بھارتی سرجن نے رعایتی فیس پر علاج کی پیشکش کی تھی، لیکن ویزا منسوخی نے سب کچھ ختم کردیا۔ یہ بھی پڑھیں کوئٹہ کے رہائشی آریان شاہ کی میت بھارت سے پاکستان پہنچ گئی مشکوٰۃ کے والد فرحان علی نے بتایا کہ انہوں نے مہینوں کی جدوجہد کے بعد ویزا حاصل کیا تھا اور چنئی روانگی کی تیاریاں مکمل تھیں، مگر پہلگام حملے کے بعد بھارت نے تمام پاکستانی مریضوں کے ویزے...
    سٹی 42: پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ میں  پرنٹ،سوشل میڈیا اور انفارمیشن گروپس کا اجلاس ہوااجلاس میں بیرسٹر عامر ،فائزہ ملک،ڈاکٹر ضرار یوسف،ڈاکٹر عائشہ شوکت،جہاں آراء وٹو،عبدالرزاق سلیمی،علی سانول،سبط حسن،شہریار چودہدی،اطہر شریف،حسن احمد،منیبہ فاطمہ ،نسیم صابر،بشارت علی،مدثر شاکر،عثمان اعوان،خالد رانا ،محمد علی منہاس شریک ہوئے ،اجلاس میں پرنٹ اور سوشل میڈیا کے حوالے سے حکمت عملی اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ، پارٹی کے انفارمیشن بیورو کو ڈویژن سے تحصیل لیول تک انٹر لنک کرنے کی تجاویز تیار کی گئیں ،ڈاکٹر ضرار یوسف،فائزہ ملک اور ڈاکٹر عائشہ شوکت کو 1 ماہ میں لاہور کا ٹاسک مکمل کرنیکی ہدایت کی گئی   پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا