2025-07-07@07:19:28 GMT
تلاش کی گنتی: 1073

«ا تی ہے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سولر پینلزدرآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ سولر پینلز کے ماہانہ دو سے ڈھائی ہزار کنٹینرز بندرگاہوں پراتر رہے ہیں۔ سولر پینل درآمد کرنے والے شبیر منشا نے کہا کہ صرف گزشتہ سال پاکستان نے 17 گیگاواٹ کے سولر پینل درآمد کئے، جس کے بعد پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا سولر درآمد کنندہ بن گیا ہے۔ مہنگی بجلی کی وجہ سے عوام نے سو لرپینلز کی جانب رخ کیا، عوام اب شمسی توانائی سے استری اور اے سی تک چلا رہے ہیں، مارکیٹ میں جرمن، چین اور دیگر عالمی کمپنیوں کے پینلز دستیاب ہیں۔ جو قیمت 110 روپے فی واٹ تھی،...
    اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) گروپ نے جنوبی ایشیا کی بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتے ہیں، بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کے باعث خطے میں حالات کشیدہ ہورہے ہیں، جو پہلے سے ہی غیرمستحکم ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی: پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جاری اسلامی تعاون تنظیم گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیا کا امن و امان متاثر ہورہا ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت نہیں دیا جارہا۔ او آئی سی نے...
    ویب ڈیسک:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے سکیورٹی بریفنگ میٹنگ کا بائیکاٹ کر کے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے،ملک دشمن ٹولےسے اس کے علاوہ توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے۔   عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نام نہاد ٹائیگر ابھی بھی ملک اور اداروں کے خلاف جنگ برپا کئے ہوئے ہیں، یہی وہ جماعت ہے جو اپنی حکومت میں کسی سکیورٹی بریفنگ میں شرکت نہیں کرتی تھی اور پھر میڈیا پر آ کر شکوے کرتی تھی کہ کیا کروں، جنگ کرلوں؟" پورٹل میں خامیاں،سینکڑوں پرائیوٹ سکولوں کو رجسٹریشن جاری نہ ہوسکی  عظمیٰ بخاری نے مزید کہاان سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے؟ ان...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ ژئے ڈونگ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اہمیت کے امور اور پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی.(جاری ہے) اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے آصف زرداری نے مشکل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مابق ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اہمیت کے امور اور پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ کمپنی کا ویڈیو کالنگ کیلئے استعمال ہونے والا...
    ڈاکٹر محمد فیصل—فائل فوٹو برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات سامنے آ رہے ہیں۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارت سے پاکستان پر حملے کا خطرہ ہے، اگر ہم پر حملہ کیا جائے گا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام حملے سے متعلق ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیے ہیں۔پاکستانی ہائی کمشنر برطانیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات سامنے آ رہے ہیں۔
    سٹی42: اسلام آباد میں قومی سلامتی کی موجودہ صورتحال پر عسکری قیادت کی بریفنگ  شروع ہو چکی ہے۔ یہ بریفنگ ان کیمرہ ہے، میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ میں جانے کی اجازت نہیں ملی، بعد میں امکان ہے کہ بریفنگ کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ پاکستان آرمی کے ترجمان اور انٹر سروسز پبلک ریلیشنز  ISPR  کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف  سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو  پاکستان کی قومی سلامتی کی صورتحال پر حقائق سے آگاہ کر رہے ہیں۔ اس بریفنگ میں پاکستان کی سیاسی قیادت مجموعی طور پر شریک ہے۔ حکومت کے تمام وزرا، اتحادی جماعتوں کے اہم رہنما اور متعدد دوسرے سیاسی رہنما بریفنگ میں شریک ہیں۔ پی ایس ایل 10:...
    —آئی ایس پی آر یو ٹیوب ویڈیو اسکرین گریپ ترک بحری جہاز ٹی سی جی بویو کاڈا خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا۔یہ بات پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے اعلامیے میں بتائی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کراچی بندرگاہ پر ترک بحری جہاز کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستان نے اپنا ملی نغمہ بھارت میں سوشل میڈیا پر چلوا دیا بھارتی صارفین نے پاکستانی ملی نغمہ چلنے پر اپنی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ اس دورے کے دوران پاک ترک بحری تعاون اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلۂ خیال ہو گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق...
    بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک)چین کے دفاعی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسے کمرشل آلات کو کامیابی سے تیار کیا ہے جو امریکی اسٹیلتھ ریڈارز کو غلطی کے صرف 10 سے 13.5 ملی میٹر کے مارجن کے ساتھ ٹریک کر سکتے ہیں، چاہے وہ ریڈارز الیکٹرانک جامنگ (رکاوٹ) کے ماحول میں ہی کیوں نہ ہوں۔ یہ انکشاف چین کے معروف 38ویں ریسرچ انسٹیٹیوٹ، جو کہ چین الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن (CETC) کا حصہ ہے، کی شائع کردہ تحقیقی رپورٹ میں کیا گیا۔ تحقیق کے مطابق، امریکی B-2 بمبار، F-22 اور F-35 جیسے اسٹیلتھ طیاروں، نیوکلیئر آبدوزوں اور خفیہ ڈرونز میں نصب خفیہ ریڈارز جیسے LPIR (Low-Probability-of-Intercept Radar) کو عام کمرشل اسپیکٹرم اینالائزرز کی مدد سے نہ صرف پہچانا جا سکتا...
    علم اور شعورکا مجموعہ ’’ تعلیم‘‘ کہلاتا ہے، ہر انسان کے لیے تعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہے،کوئی فرد اس وقت تک دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر نہیں چل سکتا جب تک وہ تعلیم یافتہ نہ ہو۔ ہم سب الحمدللہ مسلمان ہیں اور ہمارے مذہبِ اسلام میں تعلیم کی بہت اہمیت ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اللہ رب العزت نے اپنی مقدس کتاب ’’ قرآن مجید‘‘ کو اس کائنات میں نازل فرمانے کا آغاز لفظ اقراء سے کیا۔ اقراء کے لغوی معنی ہیں ’’پڑھیے‘‘۔ تعلیم کی فضیلت سے متعلق بیشمار احادیثِ مبارکہ بھی موجود ہیں، حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک موقع پر ارشاد...
    واشنگٹن: فرینڈز آف کشمیر کی کال پرواشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں پاکستانی ،کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے شرکت کی۔ احتجاج میں مظاہرین  نے مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی  کی اور مودی کو دہشت گرد قرار دیا۔ امریکا میں مقیم  پاکستانی ،کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے واشنگٹن کے  بھارتی سفارتخانےکے سامنے  احتجاجی  مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کی کال فرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب نے دی تھی ، جس میں اوورسیز پاکستانی ، کشمیری تنظیمیں اور خالصتان تحریک  کے رہنماؤں نے  شرکت کی۔ مظاہرین  نے مودی دہشت گرد ہے، مودی کا پہلگام ڈراما،کشمیر کی آزادی تک تحریک جاری رہے گی ،بن کے رہےگاخالصتان   کے نعرے لگائے گئے۔ مظاہرین نے پلے...
     اسلام آباد ( آئی این پی) پاکستانی شہریوں کی بھارت سے واپسی کے لیے واہگہ بارڈر کی دستیابی سے متعلق دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ متعلقہ بارڈر آئندہ بھی پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہا ہے۔میڈیا کے سوالات کے پر ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ واہگہ اٹاری بارڈر سے عبور کرنے کی آخری تاریخ 30اپریل تھی اور اس تناظر میں ہمیں کچھ پاکستانی شہریوں کے اٹاری پر پھنسے ہونے کی میڈیا رپورٹس کا علم ہے۔ دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ خبرآگئی ترجمان...
    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارت ایک جانب جنگ کی باتیں کر رہا ہے اور دوسری طرف مذاکرات کی بھی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنے وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر دنیا دیکھے گی کہ پاکستانی قوم کتنی عظیم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے جان دینے کا جذبہ ہر پاکستانی کے دل میں موجود ہے اور ہر فرد اپنے ملک اور دین اسلام کے لیے...
    بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے جارحانہ مؤقف کے تناظر میں انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیزاسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں ایک ڈائیلاگ کا انعقاد ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی مسلح افواج اور عوام دفاع وطن کے لیے متحد، آرمی چیف کا کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب اس کا مقصد بھارت کے جنگی موقف کے اندرونی اور بیرونی عوامل اور پاکستان کے خلاف اعلان کردہ اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔ ڈائیلاگ میں سفارت کاروں، پریکٹیشنرز، ماہرین تعلیم، تھنک ٹینکس کے سربراہان اور سکیورٹی ماہرین نے شرکت کی۔ شرکا نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر الزامات عائد کرتے ہوئے کوئی تحقیقات نہیں کیں اور نہ ہی کوئی ثبوت...
    امریکی نائب صدر کا غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان جس حد تک ذمہ دار ہے بھارت کے ساتھ تعاون کرے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ دہشت گرد جو کبھی کبھار ان کی سرزمین سے کارروائی کرتے ہیں ان کا شکار کیا جائے اور ان سے نمٹا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو امید ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ حملے پر بھارت کا ردعمل وسیع تر علاقائی تنازع کا باعث نہیں بنے گا۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں...
    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کسی بین الاقوامی معاہدے کے بغیر انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر بھارتی چینلز اور یو آر ایلز بلاک کرادیئے ۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان بھارت کا ہر موقع اور ہر محاذ پر اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا اور سود سمیت وصول کرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یکے بعد دیگرے بھارتی لنکس بین الاقوامی سطح پر بند ہوتے جارہے ہیں، آرمی چیف نے پہلے مرحلے میں ہی بھارتی ویب سائٹس کو بلاک کردیا تھا۔ فیصل واوڈا کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وہ کر دکھایا ہے جو کبھی کوئی نہیں کر سکا۔ Post Views: 1
    سٹی42:    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کسی بین الاقوامی معاہدے کے بغیر انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر بھارتی چینلز اور یو آر ایلز بلاک کرادیے ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان بھارت کا ہر موقع اور ہر محاذ پر اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا اور سود سمیت وصول کرے گا۔  فیصل واوڈا نے کہا، ایک کے بعد ایک بھارتی  پروپیگنڈا بھونپو  کا کردار ادا کرنے والے لنک بین الاقوامی سطح پر بند ہوتے جارہے ہیں۔  آرمی چیف نے پہلے مرحلے میں ہی بھارتی ویب سائٹس کو بلاک کروا دیا تھا۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ فیصل واوڈا کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء) پاکستانی شہریوں کی بھارت سے واپسی کے لیے واہگہ بارڈر کی دستیابی سے متعلق دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ متعلقہ بارڈر آئندہ بھی پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہا ہے۔میڈیا کے سوالات کے پر ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ واہگہ اٹاری بارڈر سے عبور کرنے کی آخری تاریخ 30اپریل تھی اور اس تناظر میں ہمیں کچھ پاکستانی شہریوں کے اٹاری پر پھنسے ہونے کی میڈیا رپورٹس کا علم ہے۔ترجمان نے کہا کہ اگر بھارتی حکام اپنی طرف سے پاکستانی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 مئی ۔2025 )امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو امید ہے کہ پہلگام میں حالیہ حملے پر بھارت کا ردعمل وسیع تر علاقائی تنازع کا باعث نہیں بنے گا جبکہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے ،امید ہے وہ بھی بھارت کے ساتھ تعاون کرے گا .(جاری ہے) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بھارت اس دہشت گردانہ حملے کا اس طرح جواب دے گا جس سے وسیع تر علاقائی تنازع پیدا نہ ہو انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، امریکا کو یہ بھی امید ہے کہ پاکستان جس حد تک ذمہ دار...
    سٹی42: فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوٹنے کے بعد بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ، پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر پذیرائی ملنے پر بھارتی سائبر گروپس نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ہیکرز اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عطا تارڑ کے ذاتی نمبر پر مسلسل کالز اور ہراسگی پر مبنی پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔ بھارتی عناصر کی جانب سے وفاقی وزیر کو ہراساں کرنے کی یہ کوششیں ناکام ثابت ہو رہی ہیں۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا حکام کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے کامیاب سفارتی...
    نیویارک (اوصاف نیوز)امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو امید ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ حملے پر بھارت کا ردعمل وسیع تر علاقائی تنازع کا باعث نہیں بنے گا۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر سیاح تھے، جو کہ 2000 کے بعد سے خطے میں ہونے والے سب سے مہلک حملوں میں سے ایک ہے۔ بھارت نے بغیر ثبوت کے واقعے کے سرحد پار سے تعلق ہونے کا الزام لگایا ہے جبکہ پاکستان کی سویلین اور فوجی قیادت نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا...
    بھارت کے جنگی جنون نے جہاں خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رکھا ہے، وہیں بہاولنگر کے سرحدی علاقے کے شہری معمول کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں۔ طلبا و طالبات بلا خوف و خطر اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں کا رخ کر رہے ہیں، جبکہ کسان کھیتوں میں اپنی فصلوں اور مویشیوں کی دیکھ بھال میں مشغول نظر آتے ہیں۔ مودی سرکار کی جنگی دھمکیاں ان بہادر باسیوں کے حوصلے پست نہیں کر سکیں۔ مزید بتا رہے ہیں، رانا ثاقب اس رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بھارت بہاولنگر پاک بھارت...
    ویب ڈیسک: دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پاک فوج کی جنگی مشقیں پورے زور و شور سے جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مشقوں میں جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ کیا جا رہا ہے جبکہ افسران اور جوان اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کا بھرپور مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد دشمن کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینا ہے۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا یاد رہے کہ 29 اپریل کو لائن آف کنٹرول پر پاک فوج نے بھارتی فوج کے دو کواڈ کاپٹر مار گرائے تھے جو بھارت کو...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ منگل کی رات جس خطرے کا اظہار کیا تھا وہ اب بھی برقرارہے مگر ہماری مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں۔(جاری ہے) نجی ٹی وی پروگرام سے بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاکہ بھارت نے پاکستان کے علاوہ امریکا اور کینیڈا میں بھی دہشتگردی کو اسپانسر کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے تحقیقات کی پیشکش کو تمام ممالک سراہ رہے ہیں، جس کے بعد بھارت شرمندگی اور خفت مٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ منگل کی رات جس خطرے کا اظہار کیا تھا وہ اب بھی برقرار ہے مگر ہماری مسلح افواج مکمل طور پر...
    نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فضائیہ کے سابق ائیر وائس مارشل اور ممتاز تجزیہ کار کپل کاک نے کہا ہے کہ کشیدگی میں کمی تو دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان بات چیت سے ہی ہوسکتی ہے۔ کپل کاک نے کہا کہ بھارت کی موجودہ قیادت کی جانب سے غیر جانب دارانہ تحقیقات کی پیشکش کا مثبت جواب آنے کا امکان نہیں ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو میں کپل کاک نے کہا مودی سرکار نے کشیدگی اتنی بڑھا دی ہے کہ کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا، ہوسکتا ہے فروری 2019 کی طرح دونوں ملک ایک ایک کارروائی کرنے کے بعد کشیدگی میں کمی لانا شروع کردیں۔  بھارت کے پاس نہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی...
    ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما اور سینئر سیاست دار ششی تھرور نے اعتراف کیا ہےکہ بھارت کے پاس نہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی دریاؤں کا رخ موڑنے کی۔   بھارتی سیاست دان ششی تھرور کا کہنا ہےکہ سندھ طاس معاہدہ منسوخ نہیں بلکہ معطل کیا گیا ہے، اس فیصلے سے معاملات زیادہ تبدیل نہیں ہوں گے، ہم کل یہ نہیں کہہ سکتے کہ پاکستان کو پانی نہیں ملےگا۔ششی تھرور کا کہنا تھا کہ  یہ پانی کہاں جائے گا؟ ہم بھارت کو تو نہیں ڈبو سکتے ، یہ معطلی بظاہر علامتی ہے۔ششی تھرور نے کہا کہ پہلگام میں انٹیلی جنس ناکامی ہوئی ہے ، لیکن سوال یہ ہےکہ پہلے اس معاملے...
    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ فوجی تصادم کا راستہ بھارت نے چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کدھر جاتا ہے وہ ہماری چوائس ہے، ہم نے جوابی کارروائی کے تمام اقدامات مکمل کرلیے ہیں،پاک فوج پوری طرح ہر محاذ پر کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اورترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد نہ ہندو ہوتا ہے اور نہ ہی مسلمان یا عیسائی، دہشت گردوں...
    پاکستان اور بھارت نے شہریوں کی وطن واپسی کے بعد واہگہ اور اٹاری بارڈر کو بند کردیا گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اپنی سیاست کی خاطر دو ممالک کے عوام کو ایک دوسرے سے دور کرنے والا کسی کا دوست نہیں ہوسکتا۔ پاکستان اور بھارت نے آج رہ جانے والے افراد کی واپسی کیلئے خصوصی طور پر بارڈرز کھولے، کوئی انڈیا تو پاکستان شادی پر آیا تھا۔ تو کوئی اپنے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے سفر پر تھا۔ آج سارا دن پاکستانی شہری واہگہ بارڈر پر بھارت میں رہ جانے والے اپنوں کی واپسی کے انتظارمیں رہے۔ جو بھارتی شہری آج وطن واپس لوٹے وہ پاکستانی مہمان نوازی کے گُن گاتے رہے۔۔ پاکستانی سفارت خانے کے افراد آج علی...
    بھارت کے پاس نا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نا ہی پانی کو دوسری جانب موڑنے کی، ششی تھرور WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی سیاستدان ششی تھرور نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ منسوخ نہیں کیا گیا ہے اس کو معطل کیا گیا ہے، بھارت کے پاس نا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نا ہی پانی کو دوسری جانب موڑنے کی۔اپنے بیان میں ششی تھرور نے کہا کہ بھارت کے اس فیصلے سے معاملات میں زیادہ تبدیلی نہیں آئے گی کیونکہ فی الحال بھارت کے پاس نا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نا ہی پانی کو دوسری جانب موڑنے کی، ہم کل کو یہ نہیں کہہ...
    مودی سرکار نے کشیدگی اتنی بڑھا دی ہے کہ کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا، سابق بھارتی ائیر وائس مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی فضائیہ کے سابق ائیر وائس مارشل اور ممتاز تجزیہ کار کپل کاک نے کہا ہے کہ کشیدگی میں کمی تو دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان بات چیت سے ہی ہوسکتی ہے،کپل کاک نے کہا کہ بھارت کی موجودہ قیادت کی جانب سے غیر جانب دارانہ تحقیقات کی پیشکش کا مثبت جواب آنے کا امکان نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں کپل کاک نے کہا مودی سرکار نے کشیدگی اتنی بڑھا دی ہے کہ کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا، ہوسکتا ہے فروری 2019 کی طرح دونوں ملک ایک...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پہلگام حملے پر بھارت سے صرف جذباتی اور غیرمنطقی ردعمل سامنے آرہا ہے، عالمی برادری تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں لیکن ہر بار کی طرح اس بار بھی بھارت نے بغیر کسی تفتیش پاکستان پر الزام لگا دیا۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق بی بی سی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کا نہایت تحمل سے جواب دیا، پہلگام حملے پر بھارت کا جذباتی اور غیرمنطقی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے انٹرویو...
    اپنے ایک انٹرویو میں مائیکل والٹز کا کہنا تھا کہ ناروے اور فن لینڈ کی طرح بہت سارے دیگر ممالک دفاعی بجٹ کو بڑھانے پر غور کر رہے ہیں لیکن سپین، کینیڈا اور اٹلی اس بارے میں افسوس ناک حد تک توجہ نہیں دے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر "مائیکل والٹز" نے کہا کہ اب واشنگٹن مزید یورپی سلامتی کو یقینی نہیں بنا سکتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مائیکل والٹز نے کہا کہ ہماری وفاقی حکومت کے مقروض ہونے کی وجہ سے واشنگٹن، اب یورپی سیکورٹی کے لیے ادائیگی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پر 33 ٹریلین ڈالر کا...
    فائل فوٹو۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ بھارت نے ثابت کیا کہ وہ سچ سے خوف زدہ ہے، بھارت آج تک پاکستان کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں کرسکا۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، بھارت ہر چیز کا الزام پاکستان پر لگاتا ہے مگر ثابت نہیں کرسکا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ہزاروں پاکستانی شہید ہوئے، بھارت جھوٹ بولنے اور پروپیگنڈا کرنے کا ماہر ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات  نے کہا کہ مودی حکومت کے اقلیتوں پر ظلم کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، بھارت ماضی میں بھی جعلی آپریشن کرتا...
    برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت کہہ چکی ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے پر عمل درآمد کو فعال جنگ سمجھا جائے گا، جنگ ہوتی ہے تو خون بہتا ہے، پاکستان کے پاس ایسے دریا نہیں جن کو ہم جوابی طور پر بھارت کے خلاف روکیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کہہ چکے ہیں کہ پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر ماضی میں بھی الزامات عائد کیے گئے، پاکستان نے ماضی سے سبق سیکھا ہے اور آگے بڑھ چکا ہے۔ بلاول بھٹو...
    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن---فائل فوٹو وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی پابندیاں شرمناک عمل ہے۔انہوں نے بھارت میں پاکستانی چینلز اور اینکرز پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں جب الیکشن قریب آتے ہیں تو بی جے پی فالس فلیگ آپریشن کر کے ہمدردیاں بٹورتی ہے۔ بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی معطلی امن کیلئے سنگین خطرہ ہے: شرجیل میمنسندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کھلی جارحیت اور خطے میں امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی نیوز چینلز کو بلاک کرنے کا فیصلہ بھارتی حکومت کی فسطائی کا ثبوت ہے۔شرجیل میمن نے کہا...
    ---فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بھارتی جنرل کا بیان مودی سرکار کے فسطائی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے۔بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا خود اس کے جنرل نے پھوڑ دیا، نریندر مودی فالس فلیگ آپریشن کا دفاع کرنے میں ناکام ہوچکے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے سول و ملٹری افسران فالس فلیگ آپریشنز کے گواہ بن رہے ہیں۔ پاکستان کیخلاف مہم جوئی سے انکار، بھارتی لیفٹیننٹ جنرل فارغ، انڈین فوج کے دو یونٹس لڑ پڑے، 5 سکھ اہلکار ہلاککراچی مودی حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے... بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستان میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے،...
    انڈیا کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے حملے کے بعد سے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم شروع کی گئی کہ حملہ آوروں نے پہلے لوگوں سے ان کا مذہب پوچھا اور پھر صرف ہندوؤں کو نشانہ بناتے ہوئے گولیاں ماریں۔ لیکن اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک سیاح پہلگام میں ہونے والے حملے کے دوران زپ لائن سے لطف اندوز ہو رہا ہے اور ساتھ ویڈیو بنا رہا ہے جبکہ نیچے حملہ آور لوگوں پر گولیاں چلا رہے ہیں اور وہ اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ رہے ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر...
    انڈیا کے  زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں حملے کے بعد سے انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا میں پاکستان کے خلاف جعلی اور جھوٹی خبروں کی بھرمار ہے۔ انڈین میڈیا مقبوضہ کشمیر میں جانے والے سیاحوں کو کشمیریوں اور پاکستان کے بارے میں منفی باتیں کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی سیاح کا کہنا تھا کہ ایک بھارتی ٹی وی چینل نے آ کر ان سے کہا کہ کشمیریوں کے خلاف بولیں اور جب انہوں نے انکار کیا تو چینل کے لوگوں نے انہیں پیسوں کی آفر بھی کی۔ سیاح کا کہنا تھا کہ ’میں کشمیریوں کےخلاف منفی بات کیوں کروں جب یہاں...
    علاقائی حریف کی سرپرستی میں دہشت گردی کا سامنا ہے: پاکستانی قونصلر جواد اجمل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے قونصلر جواد اجمل نے کہا ہے کہ پاکستان طویل عرصے سے دہشتگردی کا شکار ہے، علاقائی حریف کی سرپرستی میں دہشت گردی کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ میں ’’دہشتگردی کے متاثرین کی ایسوسی ایشن نیٹ ورک‘‘ کے آغازپر پاکستانی قونصلر جواد اجمل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس ٹھوس شواہد ہیں کہ جعفر ایکسپریس حملہ علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا، حملے میں 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو دہشت گرد حملوں کے متاثرین اور ان کے خاندانوں...
    ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی ظالمانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے بانڈی پورہ، کپواڑہ، شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں مزید 5 کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام غاصبانہ قبضے اور بے دخلی کے اسرائیلی ہتھکنڈے اپناتے ہوئے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو توڑنے کے لیے ان کے گھروں کو مسمار کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی ظالمانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے بانڈی پورہ، کپواڑہ، شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں مزید 5 کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کر دیا ہے۔ 22 اپریل کو پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد...
      دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہیں ملا، ہم پہلگام واقعے پر بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کرنا چاہتے ہیں پوری قومی طاقت کا مطلب ہمارے پاس موجود تمام صلاحیتوں کا استعمال ہے، گفتگو وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس خطے پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، ہم جنگ کیلئے ذہنی طور پر تیار ہیں، اس بات کا خدشہ...
    وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ خطے پر جنگ کے بادل منڈلارہے ہیں اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ دو،تین روزمیں جنگ چھڑجائے ۔ پہلگام واقعہ کے بعدبھارت نے پاکستان پر بے بنیادالزامات لگائے، خطے پر جنگ کے بادل منڈلارہے ہیں اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ دو،تین روزمیں جنگ چھڑجائے ، ہم جنگ کے لئے ذہنی طور پر تیارہیں۔انہوں نے کہاکہ پوری قومی طاقت کامطلب ہماری پاس موجود تمام صلاحیتوں کا استعمال ہے، Post Views: 1
    ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے ہفتے کی رات ضلع کپواڑہ کے علاقے کنڈی خاص میں 43سالہ سماجی کارکن غلام رسول ماگرے کو گھر میں گھس کر گولی مار دی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی  طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع کپواڑہ میں ایک 43سالہ سماجی کارکن کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے ہفتے کی رات ضلع کپواڑہ کے علاقے کنڈی خاص میں 43سالہ سماجی کارکن غلام رسول ماگرے کو گھر میں گھس کر گولی مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ بعد میں وہ سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مقامی...
    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے پی ٹی آئی پاکستان کی سلامتی کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن دوسری طرف سے کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی۔ سابق صدرعارف علوی نے کہاکہ پاکستان کی سلامتی کیلیےپی ٹی آئی مذاکرات کےلیےتیارہے،مذاکرات کیلیے دوسری طرف سے پیش رفت نہیں ہورہی۔۔ مانچسٹر میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا تحریک انصاف پہلگام واقعے کی مذمت کرتی ہے۔ عارف علوی کا کہنا تھا پاکستان کی سلامتی کے لیے پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن مذاکرات کے لیے دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی۔ سابق صدر مملکت کا کہنا تھا وطن سے محبت...
    اسلام آباد: دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے اعلان کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کرنے لگا جبکہ بھارت کی یہ کوشش صرف اپنی عوام کو بیوقوف بنانے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں ہے۔ بھارت نے پہلے دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑ کر سیلابی صورتحال کا تاثر دینا چاہا، بھارت کی اس کوشش کے نتیجے میں مظفر آباد کے علاقے ڈومیل سے 22 ہزار کیوسک کا ریلہ گزرا۔ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے بعد مغربی دریاؤں کی نگرانی وزارت آبی وسائل اور واپڈا کر رہے ہیں، بھارت کے پاس دریا کا بہاؤ روکنے یا...
    محمد اورنگزیب---فائل فوٹو وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی توجہ اب طویل مدتی اقتصادی تبدیلی پر مرکوز ہے۔وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ نے ہارورڈ پاکستان کانفرنس میں شرکت کی۔اعلیٰ سطح پاکستان کانفرنس سے خطاب کے دوران سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی معاشی کامیابیوں کو اُجاگر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افراطِ زرمیں کمی، زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، کرنسی استحکام، مالی سرپلس اہم کامیابیاں ہیں۔ وزیر خزانہ کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقاتوفاقی وزیرِ خزانہ سے فلپ مورس انٹرنیشنل کے نائب صدر کرسٹوس ہارپانڈیتس سے ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے فلپ مورس انٹرنیشنل سے درخواست کی کہ وہ اپنی ٹیکس تجاویز وزارتِ خزانہ کے ساتھ...
    اسلام آباد: پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کا پانی روکنے اور دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے اعلان کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کرے گا، بھارت کی یہ کوشش صرف اپنے عوام کو بیوقوف بنانے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔ بھارت نے پہلے دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑ کر سیلابی صورتحال کا تاثر دینا چاہا اور بھارت کی اس کوشش کے نتیجے میں مظفر آباد کے علاقے ڈومیل سے 22 ہزار کیوسک کا ریلہ گزرا۔ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے بعد مغربی دریاؤں کی نگرانی وزارت آبی وسائل اور واپڈا کر رہے ہیں...
    حالیہ رپورٹس کے مطابق، ترکی کے استنبول ایئرپورٹ کو دنیا کا مہنگا ترین ایئرپورٹ قرار دیا گیا ہے جہاں خوراک اور مشروبات کی قیمتیں مسافروں کو حیران کر دیتی ہیں۔​ مثال کے طور پر استنبول ایئرپورٹ پر ایک کیلا 5 پاؤنڈز یعنی تقریباً 1800 پاکستانی روپے کا ہے جس نے مسافروں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔ اسی طرح ایئرپورٹ پر دیگر خوراکی اشیاء کی قیمتیں بھی غیر معمولی طور پر زیادہ ہیں جیسا کہ؛ بیئر تقریباً 5600 روپے 90 گرام لازانیا: تقریباً 7800 روپے کروسان: تقریباً 5600 روپے اسی طرح فاسٹ فوڈ میکڈونلڈز اور پوپائیز جیسے برانڈز بھی مہنگے داموں پر اشیاء فروخت کر رہے ہیں جیسے کہ بگ میک برگر  تقریباً 6700 روپے کا ہے۔​ مسافر ان بلند قیمتوں پر حیران اور ناراض ہیں، خاص طور...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار کیخلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق ہندو پنڈت نے پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیا، ہندو پنڈت نے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار پانی کی سیاست سے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے۔ ہندو پنڈت نے کہا کہ بھارت کے پاس دریائے سندھ کا پانی روکنے کا کوئی بندوبست نہیں، اگر بھارت سرکار دریائے سندھ کا پانی روکنے پر کام کرے تو کم از کم 20 سال چاہئیں۔  ہندو پنڈت نے کہا آپ (مودی سرکار) ایسے ہی کہتے رہے کہ ہم پاکستان کا پانی روک دیں گے، کیا کر رہے ہو آپ؟ اس کا مطلب ہے کہ بھارتی عوام کو بیوقوف بنایا...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مرمیم نواز---فائل فوٹو  وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکی ادارے ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن کے وفد میں زجری فوک مین، زجری وٹ کوف اور چیس ہیرو شامل ہیں جبکہ ملاقات میں پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔ملاقات میں بلاک چین انوویشن ٹوکنائزیشن، رئیل ورلڈ ایسٹس اور اسٹیبل ایپلیکیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا، بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے منصوبے پر غور ہوا۔ ’ایئر پنجاب‘ پراجیکٹ اور بلٹ ٹرین چلانے کی منظوریوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے”ایئر پنجاب“ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔  معدنیات، زراعت سمیت دیگر قدرتی وسائل کی ٹوکنائزیش کا جائزہ لیا گیا۔ ڈیجیٹل لین دین میں شفافیت، بہتر کارکردگی اور...
    بھارتی فوج کا کسانوں کو 48 گھنٹے میں سرحدوں پر موجود کھیت خالی کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی بوکھلاہٹ کھل کر سامنے آ گئی ہے، بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے سرحدی علاقوں کے کسانوں کو 48 گھنٹوں میں فصلوں کی کٹائی مکمل کرنے اور کھیت خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ورنہ ان کے کھیتوں تک رسائی بند کر دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی ایس ایف کی جانب سے جاری کردہ سخت ہدایت نے پنجاب کی سرحدی برادریوں، خصوصاً امرتسر، ترن تارن، فیروز پور اور فاضلکہ کے ہزاروں کسانوں کو شدید خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ گاؤں کے گردواروں میں...
    لائن آف کنٹرول پر واقع چکوٹھی اور چناری ایسے علاقے ہیں جو سیز فائر لائن سے صرف ایک کلومیٹر زمینی اور قریباً 500 گز ہوائی فاصلے پر ہیں۔ گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے یہاں پر رہائش پذیر افراد کو کیا کیا نقصانات اٹھانے پڑے اور اب یہاں کے باسیوں کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے؟ جانیے ثاقب علی کی اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ایل او سی بھارتی فائرنگ چکوٹھی چناری لائن آف کنٹرول مشکلات وی نیوز
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل 2025ء) نائب امیر جماعتِ اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی اُمور لیاقت بلوچ نے بلوچستان اور اسلام آباد کے چار روزہ دورہ کے بعد لاہور منصورہ میں سیاسی مشاورتی اجلاس اور ہڑتالی کمیٹیوں کے وزٹ کے موقع پر کہا کہ ملک گیر ہڑتال میں تاجر برادری نے شٹرڈاؤن ہڑتال کی طاقت سے اسرائیلی اور بھارتی ظلم کے خلاف اپنے قومی اور انسانیت کے احترام پر مبنی جذبے کے ذریعے زبردست وابستگی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے 25 کروڑ عوام پوری دُنیا میں انسانوں پر ظلم اور جبر کے خلاف ہیں۔ عالمی برادری فلسطین اور جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کرائے وگرنہ اسلامی ممالک ہی نہیں پوری دُنیا کا امن تباہ رہے...
    کراچی: ہفتے کو شہر میں گرم ومرطوب دن کی وجہ سے ہیٹ ویو سے مشابہہ صورتحال رہی، کم سے کم پارہ 26.5ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، نمی کا تناسب 43فیصد تک بڑھنے کےسبب اصل درجہ حرارت سےکئی ڈگری زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روزکے دوران شہر کا موسم گرم ومرطوب رہنے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36سے38ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت مغربی جبکہ شام کے وقت سمندرکی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ہیٹ ویو الرٹ کے مطابق 30اپریل تک صوبےکے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری رہےگا۔...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا تو سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث نے جنم لیا۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی مذکورہ ہدایت پر سوال اٹھایا اور طنزیہ طور پر ”سابق پاکستانی“ گلوکار عدنان سمیع کی بھارتی شہریت کو نشانہ بناتے ہوئے سوال داغا، ”تو عدنان سمیع کا کیا ہوگا؟“ اس سوال نے عدنان سمیع کو مرچیں لگا دیں۔ عدنان سمیع، جو کئی سالوں سے بھارتی شہریت کے مزے لوٹ رہے ہیں، انہں نے فواد چوہدری کو ”جاہل احمق“ کہہ کر بدتمیزی کی انتہا کر دی۔ ایک ایسا شخص جو کبھی پاکستان کے گیت گاتا تھا، آج اسی ملک کے...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو کا کہنا ہے کہ پاکستان سے دس دن جنگ میں ہی بھارتی معیشت کا کچومر نکل جائے گا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق بھارتی جج مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ اگر بھارت پاکستان سے جنگ کرتا ہے تو معیشت بری طرح متاثر ہوگی۔ سابق بھارتی جج کا کہنا تھا کہ بھارتی جرنیل اتنی شیخیاں مار رہے ہیں، آپ کی اتنی حیثیت نہیں ہے، بھارت جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت پہلے ہی بہت غریب ملک ہے، بھارتی جرنیل پاکستان کے ساتھ جنگ کے لیے بھارتی ٹی وی چینلز پر بکواس کر رہے ہیں، انہیں یہ بات سمجھنا ہو گی...
    مودی حکومت یاد رکھے ،پاکستان خاموش نہیں رہے گا، بھارتی سیاستدان کی حکومت کو وارننگ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز ممبئی(آئی پی ایس )مقبوضہ کشمیر میں پہلگام کے خود ساختہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد جہاں مودی سرکار پاکستان دشمن اقدامات پر اندھا دھند آگے بڑھ رہی ہے، وہیں خود بھارتی سیاسی رہنما بھی انتباہ دینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے مودی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خاموش نہیں بیٹھے گا اور ہر اقدام کا بھرپور جواب دے گا۔شرد پوار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ آج ہم کوئی بھی فیصلہ لے سکتے ہیں، لیکن کل پاکستان بھی ردعمل دے گا میں نہیں...
     راولپنڈی (آئی این پی ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید  نے کہا  کہ پاکستان کی سلامتی ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے۔  انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے   شیخ رشید کاکہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ ختم کرنا انڈیا کا گھمنڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ  ہمارے 100 اندرونی معاملات ہوں گے مگر پاکستان کی سلامتی کے لیے پوری قوم ایک ہے۔پاکستان کی سلامتی کے معاملے پر قوم سیسہ پلائی دیوار ہے، یہ قوم پاکستان کے لیے جان دینے کے لیے بھی تیار ہے۔ مزید :
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 اپریل ۔2025 )بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے تمام وزرائے اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ کوئی پاکستانی طے شدہ ڈیڈ لائن کے بعد انڈیا میں نہ رہے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ نے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو فون پر ہدایات دی ہیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مقررہ ڈیڈلائن کے بعد کوئی بھی پاکستانی انڈیا میں نہ رہے.(جاری ہے) یاد رہے کہ انڈیا نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ 27 اپریل سے تمام پاکستانی شہریوں کو جاری کیے گئے ویزے منسوخ کر دیے جائیں گے اور پاکستان میں مقیم انڈین شہریوں کو جلد از جلد وطن واپس آنے کے احکامات دیے گئے...
    شازیہ مری— فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بھارت کی غلط فہمی ہے کہ پاکستان چپ رہے گا۔بھارتی رویے کے خلاف اپنے ردِعمل میں شازیہ مری نے کہا ہے کہ خطے میں بھارت نے ہمیشہ غیر ذمے داری کا ثبوت دیا، بھارت کو پاکستان فوبیا ہو گیا ہے، بھارت سرکار کم عقلی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔شازیہ مری نے کہا ہے کہ 7 لاکھ فوج مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں بٹھا رکھی ہے، وہاں جو واقعہ ہوا اس کی ہم نے شدید مذمت کی، بھارت کی جانب سے بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان پر الزام لگا گیا، لگتا ہے مودی سرکار الزام لگانے کے لیے تیار تھی۔ پہلگام حملہ: بھارتی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 اپریل 2025ء) جرائم کی تحقیقات کرنے والے وفاقی جرمن دفتر (بی کے اے) کے مطابق جرمنی میں ہارڈ ڈرگز کے استعمال میں عام اضافے کے رجحان کے ساتھ ساتھ ''کوکین کے استعمال میں اضافہ‘‘ ہوا ہے۔ جرمن نیوز نیٹ ورک آر این ڈی کی طرف سے حال میں شائع کردہ ایک تبصرے میں بی کے اے کے سربراہ ہولگر میؤنش کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ''جرمنی میں کوکین تیزی سے پھیل رہی ہے۔‘‘ میؤنش نے کہا کہ منشیات کی بین الاقوامی تجارت کی توجہ یورپ کی جانب جا رہی ہے کیونکہ ان کے بقول ''شمالی امریکہ کی مارکیٹ سیر ہو چکی ہے۔‘‘ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کی...
    ذرائع کے مطابق آپریشن میں بھارتی فوج، پیرا ملٹری اور پولیس کے ہزاروں اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام میں آج پانچویں روز بھی بھارتی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آپریشن میں بھارتی فوج، پیرا ملٹری اور پولیس کے ہزاروں اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ آپریشن میں بھارتی فضائیہ کے دو ایم آئی17 ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں جو بائیسرن اور ملحقہ جنگلاتی عاقوں کی مسلسل فضائی نگرانی کر رہے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ منگل کی شام سے جاری یہ آپریشن وادی کشمیر کا اب تک کا سب سے بڑا زمینی و فضائی...
    کاکول(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل 2025ئ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے،ہم اپنے ملک کا دفا ع کرنا جانتے ہیں،دو قومی نظریہ میں کسی بھی پاکستان کو رتی بھر بھی شک نہیں، بھارتی گودی میڈیا حقائق کو اپنے جھوٹ اور پروپیگنڈے سے چھپانے کی کوشش میں ہے،کاکول میں پاسنگ آﺅٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دو قومی نظرئیے کی بنیاد ہی یہ ہے کہ مسلمان اور ہندو دو علیحدہ قومیں ہیں جن کی زندگی کے ضابطے، سماجی ڈھانچے اور اقدار یکسر مختلف ہیں۔مسلمانوں اور ہندووں کی مذہب، تہذیب، ثقافت، تاریخ اور طرز زندگی میں بنیادی فرق ہی اس نظرئیے کی...
    اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی جس میں پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے غیر ذمے دارانہ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا جسے صدر آصف زرداری نے بروقت، فوری اور دور اندیش قومی اقدامات قرار دیتے ہوئے سراہا۔صدر زرداری نے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں، کمیٹی نے پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے، پوری قوم فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ دشمن...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں جمعتہ المبارک کے بڑے عظیم اجتماع سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہورمولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے قومی سلامتی کے اجلاس میں جو فیصلے کیے ہیں پوری قوم ان فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہے،پاکستانی قوم ملک کے استحکام و دفاع کیلئے اپنی بہادر مسلح افواج اور قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ملک دشمن طاقتوں کا ایجنڈا ہے کہ یہاں پر نسلی اور مذہبی بنیادوں پر انتشار کی آگ بھڑکائی جائے اور ملک کو کمزور کیا جائے،تمام علماء کرام اور پوری قو م اپنی حکومت،افواج پاکستان،اور قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ ملکر دشمن کا...
    اسلام آباد: صدر آصف زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کرکے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے تناظر میں بریفنگ دی۔ وزیرداخلہ نے صدر مملکت کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا ، صدر زرداری نے قومی سلامتی کمیٹی کے بروقت اقدامات اور فیصلوں کی تعریف کی۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں، قومی سلامتی کمیٹی نے قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے، پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا...
    اگر بھارت جنگ کرتا ہے تو اس کی معیشت بری طرح متاثر ہوگی: سابق بھارتی جج Pakistan and India flags together relations textile cloth, fabric texture WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی(آئی پی ایس )بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو کا کہنا ہے کہ اگر بھارت جنگ کرتا ہے تو اس کی معیشت بری طرح متاثر ہوگی۔ایک انٹرویو میں سابق جج نے کہا کہ بھارتی جرنیل پاکستان کے ساتھ جنگ کے لیے بھارتی ٹی وی چینلز پر بکواس کر رہے ہیں، انہیں یہ بات سمجھنا ہوگی کہ دونوں ملک ایٹمی طاقتیں ہیں۔ جسٹس (ر) مرکنڈے نے کہا کہ اگر بھارت جنگ کرتا ہے تو اس کی معیشت بری طرح متاثر ہوگی۔انہوں نے پلواما...
    بالی ووڈ اداکار شتروگھن سنہا نے پہلگام حملے کے بعد صحافیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حملے میں مارے جانے والے لوگوں کو ہندو، ہندو کیوں کہہ رہے ہیں۔ وہاں پر موجود ہندو، مسلمان سب بھارتی ہی ہیں۔ اداکار کا کہنا تھا کہ مودی اور ان کی حکومت کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، اس واقعہ کو بہت گہرائی کے ساتھ دیکھنا چاہیے۔ ہمیں ایسی کوئی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے تناؤ بڑھے ابھی زخموں پر مرہم کی ضرورت ہے۔ Why are you saying Hindu Hindu Hindu.. Both Hindu & Muslims are Indians there..! Shameful! The media has become a PR wing, not the fourth pillar of democracy." — Sinha#ShatrughanSinha #GodiMedia #MediaAccountability #TruthMatters #SpeakUp????️????????️???? pic.twitter.com/GAa5np2eV7...
    قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے سینیٹ میں پہلگام واقعے کے بعد کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ متفقہ قرارداد کو منظور کرنا ہمارا فرض تھا اور موجودہ حالات میں پوری قوم کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ہمارے قائد نے واضح طور پر کہا کہ میری جان سے زیادہ وطن عزیز اہم ہے۔ شبلی فراز نے کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان سے دشمنی کی ہے، بھارتی وزیر اعظم آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے پر کاربند ہے، اور بھارت میں مسلمانوں اور کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پہلگام حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کے ساتھ جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کر دیا اور کہا...
    شبلی فراز— فائل فوٹو پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میری جان سے بھی قیمتی ہے۔سینیٹ اجلاس میں قائدِ حزبِ اختلاف نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرارداد میں ایوان کا دشمنوں کو مشترکہ پیغام گیا ہے۔ کل پورے ملک میں ہڑتال ہوگی، حافظ نعیم الرحمٰنجماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کل پورے ملک میں ہڑتال ہوگی، تمام تاجر تنظیمیں متحد ہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ بھارت تاک میں رہا ہے کہ کیسے پاکستان کو نقصان پہنچایا جائے، پہلگام کے اس واقعے کا الزام پاکستان پر لگایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے 7 لاکھ فوج کی...
    ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں جبکہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی حالیہ یکطرفہ اور غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں سے دو قومی نظریے کی سچائی مزید واضح ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ بھی یکطرفہ طور پر معطل کر دیا ہے، بھارت کے رویے سے علاقائی امن واستحکام کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے ...
    پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے: صدر مملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں، پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ نے اہم ملاقات کی جس میں محسن نقوی نے پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے تناظر میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے بریف کیا، آصف علی زرداری نے قومی سلامتی کمیٹی کے بروقت، فوری...
    اشرف خان: کراچی میں وزیرداخلہ محسن نقوی کی صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات ،محسن نقوی نے پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر بریفنگ دی۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے بریف کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے جوابی اقدامات سے صدر آصف زرداری کو آگاہ کیا۔  فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے صدر آصف علی زرداری نے قومی سلامتی کمیٹی کے بروقت، فوری اور دور اندیش قومی اقدامات اور فیصلوں کو سراہا۔   صدر آصف علی...
    سرینگر(اوصاف نیوز)بھارتی فوجی مودی کو سر عام کوسنے لگے، سوشل میڈیا پر بھارتی فوجی نے نریندر مودی کی دھلائی کر دی ۔ یہ ہے بھارتی فوجیوں کی اصل حالت ، چلا چلا کر مودی کو فوجیوں کی حالت زار پر توجہ نا دینے پر گالیاں دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھارتی فوجی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُس نے اپنے ہی ملک کے وزیراعظم نریندرمودی کو خوب برا بھلا کہا۔ ویڈیو میں وہ انصاف کا تقاضہ کررہا ہے کہ اس کو انصاف فراہم کیا جائے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے بھارتی فوج کے ساتھ ایک اور فوجی بیٹھا ہوا ہے جبکہ کچھ آس پاس موجود ہیں۔ بھارتی فوج نے کہا پاکستان گئے تھے وہ چائے پیتے آپ...
    بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کو انٹیلی جنس نظام کی ناکامی اور سکیورٹی انتظامات میں سنگین خامیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پہلگام حملہ، جو ایک تین سطحی سکیورٹی والے مقام پر پیش آیا، یہ ظاہر کرتا ہے کہ انٹیلی جنس ادارے اور سکیورٹی ڈھانچے مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ ان کے مطابق، یہ واقعہ مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا براہ راست نتیجہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عوامی مفاد میں اس واقعے پر سوالات اٹھانا ضروری ہے اور ان خامیوں کے ذمہ داروں...
    22اپریل2025 کی سہ پہر یہ خونریز سانحہ اُس وقت پیش آیا جب(1)وزیر اعظم پاکستان ، شہباز شریف ، ترکیہ کے دو روزہ دَورے پر تھے (2) جب نائب امریکی صدر ،جے ڈی وانس، اپنی ہندو اور بھارتی نژاد اہلیہ (اُوشا) کے ساتھ بھارت کا تین روزہ دَورہ کر رہے تھے (3) جب بھارتی وزیر اعظم ، نریندر مودی، سعودی عرب میں اپنے دو روزہ دَورے پر تھے (4) جب پاکستان کے وزیر خزانہ، محمد اورنگزیب، ورلڈ بینک کے بعض ذمے داروں کے ساتھ مذاکرات کررہے تھے ۔ یہ مبینہ خونریز سانحہ جنوبی مقبوضہ کشمیرکے مشہور سیاحتی مقام ’’پہلگام‘‘ کی ’’وادیِ بیسران‘‘ میں پیش آیا ہے ۔پہلگام کو بھارت میں( مقبوضہ) کشمیر کا ’’سوئٹزر لینڈ‘‘ کہا جاتا ہے ۔ یہ سری...
    وزیر خٓرجہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ سری نگر مین جدید اسلحے سے لیس کچھ غیر ملکی موجود ہیں۔ پاکستان جانتا ہے کہ یہ لوگ سری نگر میں کیوں موجود ہیں۔  پاکستان کے پاس ایسے شواہدہیں کہ سرینگرمیں جدیداسلحے سے لیس غیرملکی موجودہیں۔  وزیر خارجہ سحاق ڈار نے آج وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ساتھ نیوز کانفرنس کی، وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور اٹارنی جنرل بھی اس نیوز کانفرنس مین موجود تھے۔  پنجاب میں افسروں کے تبادلے نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار نے کہا،  سندھ طاس معاہدے کے بارے میں بھارت یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتا۔  ہم  یکطرفہ اقدامات کے ردعمل میں شملہ معاہدہ سمیت دوطرفہ معاہدوں پرنظرثانی کرسکتے ہیں۔  اسحاق ڈار نے...
    دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی فوجیوں کا مودی حکومت کے خلاف بغاوت آمیز بیان: “ہمیں انصاف نہیں، ذلت ملی ہے۔ بھارتی سرحدوں پر تعینات فوجی اہلکاروں کی جانب سے حالیہ دنوں میں شدید بے چینی اور اضطراب کی کیفیت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک فوجی اہلکار نے “انڈیا واچ” نامی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نہ صرف مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ اپنی حالتِ زار اور سسٹم کی ناکامیوں کا بھی کھل کر اظہار کیا۔ مذکورہ فوجی اہلکار نے اپنے جذباتی بیان میں کہا کہ”ہم پاکستان چائے پینے نہیں، ایک ذمہ داری کے تحت گئے تھے۔ لیکن آج ہمیں اپنے ہی ملک میں شک و شبہ کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ میرا بچہ...
    لگتا ہے مودی نے بالا کوٹ کی غلطی سے کچھ نہیں سیکھا ، اسد عمر کا بھارتی بڑھکوں پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق وفاقی وزیر و سینئر سیاستدان اسد عمر نے کہا ہے کہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے انسانوں کا دہشت گردی کا شکار ہونا قابل مذمت ہے، جب بلوچستان میں معصوم قتل ہورہے تو بھارت میں شدت پسند شادیانے بجارہے تھے، لیکن ہم مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کا خون بہنے کی پھر بھی مذمت کرتے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مگر جو جنگجو باتیں مودی نے کیں ہیں لگتا ہے بلاکوٹ کی غلطی سے کچھ نہیں سیکھا ، اس وقت بھی کہا...
    وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور — فائل فوٹو  وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارتی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اُنہوں نے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے رویے کی مذمت کی۔اُنہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے تناظر میں بھارتی حکومت کا جارحانہ رویہ ناقابلِ برداشت ہے، ہم بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر طرح سے تیار ہیں۔ بھارت کو جواب، پاکستان میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاریوزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا...
    بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کی پریس کانفرنس میں ایک سوال کیا گیا کہ کیا چین ،جاپان اور دیگر ممالک کی طرح امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات کرے گا؟جمعرات کے روز اس سوال کے جواب میں چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یاڈونگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان فی الحال کوئی اقتصادی اور تجارتی مذاکرات نہیں ہو رہے ۔ان کا کہنا تھا کہ چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات میں پیش رفت کے بارے میں دعوے بے بنیاد ہیں اور ان کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین کا موقف مستقل ہے اور چین مشاورت اور مکالمے کے لیے تیار ہیں لیکن مشاورت اور مذاکرات کی کوئی بھی شکل ہو اس کی بنیاد باہمی...
    اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ تجارتی مسائل دباؤ سے نہیں مذاکرات اور سفارت کاری سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں کثیر الجہتی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے اختلافات کو بات چیت کے ذریعےحل کرنا چاہیے، دباؤ کے ذریعے شرائط پر عمل درآمد کے لیے حکم دینا مناسب نہیں ہو گا۔ عاصم افتخار نے یو این میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھال لیاسفیر عاصم افتخار احمد نے سفیر منیر اکرم کی جگہ لی ہے، جو 31 مارچ...
    وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی—فائل فوٹو وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کرنا قابل مذمت ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتا ہوں۔سعید غنی کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے چند لمحوں بعد بھارت نے غیرذمے دارانہ طریقے سے پاکستان پر الزام عائد کردیا، بھارت کے پاس ثبوت ہے تو پاکستان کو پیش کریں۔ پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینا جانتا ہے: شازیہ مریپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینا جانتا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے دیر سے سہی لیکن...
    شازیہ مری — فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینا جانتا ہے۔جاری کیے گئے بیان میں پی پی رہنما نے پہلگام واقعے اور بھارتی ردعمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے بھارتی جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت پاکستان فوبیا سے باہر آئے اور عالمی خارجہ پالیسی کا احترام کرنا سیکھے۔شازیہ مری کا کہنا ہے کہ نہتے لوگوں کے قتل پر پڑوسی ملک پر الزام لگانے کے بجائے معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے تھی، پاکستان ایک ذمے دار اور مضبوط ملک ہے۔ بھارت کو جواب، پاکستان میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاریوزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی...
    پہلگام واقعہ: نازک موقع پر پوری قوم اور حر جماعت اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے: پیر پگارا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پہلگام واقعے پر حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ نازک موقع پر پوری قوم اور حر جماعت اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے۔ ایک بیان میں پیر پگارا نے کہا کہ اختلافی سیاسی معاملات کو ہم بعد میں دیکھ لیں گے، یہ وقت سیاست کا نہیں پاکستان کے تحفظ اور دفاع کے بارے میں سوچنے کا ہے، مادر وطن کا دفاع ہر چیز پر مقدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نازک موقع پر پوری قوم اور حر جماعت اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے۔ دوسری...
    سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بھارت کی آبی دہشت گردی ہے۔ ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت یک طرفہ معاہدہ معطل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر میں ظلم و ستم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان زمین کے چپے چپے کی حفاظت کرنا پاکستانی قوم خوب جانتی ہے، وقت آنے پر بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ فوری معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ Post Views: 1
    ذرائع کے مطابق کشمیری مسلمان بھی پہلگام حملے پر اپنے سخت تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں اور وہ حملے کو سراسر سکیورٹی کی ناکامی قرار دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت نے حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے دس لاکھ سے زائد فورسز اہلکار ان کے سروں پر بیٹھا رکھے ہیں اور وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بندوق کی نوک پر قائم کی جانے والی خاموشی کو امن کا نام دے رکھا ہے۔پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ بھارت کی طرف سے رچایا جانے والا ایک اور فالس فلیگ آپریشن ہے جس کا مقصد تحریک آزادی...
      مقبوضہ کشمیر کے  تفریحی مقام پہلگام میں منگل کے روز ہونے والا دہشتگردی کا حملہ نہ صرف خوفناک ہے بلکہ اس نے پورے خطے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔    اطلاعات کے مطابق ضلع آننت ناگ کے حسین مقام پہلگام سے چند کلومیٹر دور وادی میں جہاں سینکڑوں سیاح جمع تھے، اچانک جنگل سےچار پانچ حملہ آور آئے اور انہوں نے اندھادھند فائرنگ کر کے 26 کے لگ بھگ سیاح ہلاک کر دیے، کئی زخمی بھی ہوئے۔ اپنی نوعیت کا یہ شدید ترین واقعہ ہے، جس کی کوئی مثال پچھلے چند برسوں میں نہیں ملتی۔   حملے کا پیٹرن کیا تھا؟  قابل ذکر بات یہ تھی کہ حملہ آوروں نے خواتین کو نشانہ نہیں بنایا اور صرف مردوں...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 23اپریل 2025ء ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات پر فوری ردعمل دنیا مناسب نہیں ہے، ہم صورتحال میں شدت نہیں چاہتے، اس کو ڈی فیوز کرنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور پاکستان کیساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کے اقدامات کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت بہت عرصے سے سندھ طاس معاہدے سے نکلنے کی کوشش میں ہے، وہ یکطرفہ طور پر اس سے نہیں نکل سکتا، اس میں اور لوگ بھی شامل ہیں۔ وزیر دفاع...