2025-07-07@07:25:09 GMT
تلاش کی گنتی: 1073

«ا تی ہے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) معقولہ مشہور ہے کہ تعریف وہ جو دشمن کرے، ایسا ہی کچھ  پاکستان کی مسلح افواج کیساتھ ہوا جن کی صلاحیتوں کا اعتراف بھارت کے ریٹائرڈ جنرل بھی کررہے ہیں۔ دونوں ممالک کےد رمیان سیز فائر کے بعد نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) شنکر کا کہنا تھاکہ جنگ دو طرفہ ہوتی ہے، آپ ان لوگوں سے دراصل لڑے ہیں جو چینی ہتھیار وں کو چینیوں سے زیادہ بہتر طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ "ہمیں پتہ ہے کہ ہمارے پاس کیا ہے اور کہاں خامیاں ہیں، ہمیں معلوم ہے، لیکن کچھ چیز بہت زیادہ اہم ہے ، جنگ دوطرفہ ہوتی ہے، تم اصل میں چینی...
    وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ—فائل فوٹو وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کر دیا۔صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سکھ کمیونٹی پاک فوج سے اظہارِ یک جہتی کرتی ہے اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ امن ہماری خواہش ہے کمزوری نہیں، رمیش سنگھ اروڑہوزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے لاہور پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے سکھوں کو مکمل یقین ہے کہ پاکستان ان کے مذہبی مقامات پر کبھی حملہ نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ سکھ کمیونٹی مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی رہی۔انہوں نے کہا کہ سکھ کمیونٹی بھارتی سازشوں...
    بھارتی کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بہت بڑی فوج والا ملک ہے۔ ششی تھرور نے بھارتی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ کچھ دوستوں سے سنا ہے پاکستان کے پاس جدید ترین ہتھیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا مودی حکومت کو مزید کسی مہم جوئی کا آغاز کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کی مکمل جنگ کے دہانے سے واپسی ممکن بنائی اور دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کروادیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوگیا۔ Post Views: 4
    پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان مشی خان نے پاک بھارت کشیدگی پر بھارتی میڈیا پر تنقید کے نشتر چلادیے۔ وہ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے موجودہ صورتحال اور شوبز سے جڑے حساس موضوعات پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ مشی خان نے بھارت کے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن اور پاکستانی شہروں اور سرحدوں پر بھارتی جارحیت کو ظالمانہ اور بلاجواز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے اس حملے کا بھرپور جواب دے کر دشمن کو منہ توڑ پیغام دیا اور آج پوری قوم اس شاندار کامیابی پر جشن منا رہی ہے۔ مشی خان کا کہنا تھا کہ الحمداللّٰہ ہمارے فنکار جاگ گئے...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ الحمد للہ!تاریخ نے یہ ثابت کیا ہے افواج پاکستان ، قوم ہر جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کاکہناتھا کہ علاقائی سالمیت، خودمختاری کے تحفظ کیلئے پاکستان میں بھرپور دفاعی صلاحیت موجود ہے،ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں،13لاکھ بھارتی فوج اپنے تمام تر ہتھیاروں سے  ہمیں ڈرا اور دھمکا نہیں سکتی۔ پاک فوج کے سپہ سالار نے کہاکہ ہمارے آباؤاجداد ہم نے اس ملک کو بنانے کیلئے بے پناہ قربانیا دی ہیں،ہم اس ملک کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں،ہم بھارت کی طاقت،مکاری اور جارحیت سے مرعوب ہونے...
    پاکستان کی نامور اداکارہ اور مشہور میزبان نادیہ خان نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے مودی کو ایشوریا رائے بنادیا۔ نجی ٹی وی کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے بھارتی چینلز کی رپورٹنگ کو محض تماشا قرار دیا اور کہا کہ بھارتی میڈیا صحافت کے بجائے مزاحیہ فلم کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ نادیہ خان نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی کوریج دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے اسکرپٹ پہلے سے لکھا گیا ہو، ویڈیوز، گرافکس اور رپورٹرز کی باڈی لینگویج سب کچھ اتنا مرتب اور تیار شدہ تھا کہ یوں محسوس ہوا جیسے یہ سب 2 ماہ...
    نیویارک(نیوزڈیسک)بین الاقوامی جریدے ”دی نیشنل انٹرسٹ“ نے بھی پاک فوج کی برتری کو تسلیم کر لیا ہے، جو اس تاریخی کامیابی کا عالمی اعتراف ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ملٹری جریدے کی جانب سے بھارتی فوج کی پاکستان کے خلاف ناکامی سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے۔ امریکی جریدے کے مطابق بھارت کے آپریشن سندور کے باعث جنوبی ایشیا میں کشیدگی کی لہر دوڑی۔ یہ تصادم ایک عرصے سے جاری کشیدگی اور حالیہ پہلگام حملے کے تناظر میں پیش آیا تھا، جس کے بعد بھارت میں جنگی جنون بیدار ہوا۔ دی نیشنل انٹرسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پانچ بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانا پاکستان کی زبردست کامیابی ہے۔ بین الاقوامی ماہرین اور مبصرین کے مطابق...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران  شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا شعر بھی سنایا ۔  کافر ہے تو شمشیر پر کرتا ہے بھروسہ  مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی  مزید :
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف آپریشنز وائس ایئر مارشل اورنگزیب احمد نے بھارتی افواج کی طرف سے اپنے ہی علاقے کو نشانہ بنانے کے ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیے۔ مسلح افواج کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی چیف نے ریڈار ڈیٹا دکھایا اور بتایا کہ کس طرح پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی میزائلوں کو ناکام بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے بھارتی میزائل لانچ کے سسٹم میں گڑ بڑ پیدا کی جس سے ان کے میزائل بھٹکتے رہے اور نشانوں پر نہ لگے۔ بھارت کی طرف سے تین ہزار کلومیٹر کی سپیڈ والے براہموس میزائل داغے گئے جو ادھر ادھر نکلتے رہے۔ ایک میزائل پاکستان سے بھی آگے مغربی...
    پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کا کوئی پائلٹ پاکستان کی حراست میں نہیں۔ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران کے ہمراہ پریس بریفنگ دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس کوئی بھارتی پائلٹ موجود نہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ پاکستانی فورسز نے بھارت کی ایک خاتون پائلٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان نے سیز فائر کی کوئی درخواست نہیں کی، جنگ بندی کی خواہش کا اظہار بھارت کی جانب سے کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دو مقامات پر بھارت کے ایس 400 بیٹری...
    اقراء یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے رہنما فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی نے ایک نئے مرحلے میں قدم رکھا ہے، جہاں مزاحمتی محاذ نے اسرائیلی افواج اور حکومت کو سخت دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم نے اقراء یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کی موجودہ صورتحال، یمن کی تازہ ترین پیش رفت، اور مزاحمتی قوتوں کی جانب سے اسرائیل کو درپیش سنگین مشکلات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی نے ایک نئے مرحلے میں قدم رکھا ہے، جہاں مزاحمتی محاذ نے اسرائیلی افواج اور حکومت کو سخت...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری-- فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے ہم جنگ نہیں چاہتے۔عظمیٰ بخاری نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج ہر جگہ جشن اور یوم تشکر منا رہے ہیں اور بھارت میں لوگ مودی سے استفعیٰ مانگ رہے ہیں۔انہوں نےکہا کہ بھارتی میڈیا کی زبانوں سے جو آگ نکل رہی تھی وہ ہمارے شاہینوں نے ٹھنڈی کردی۔ 3 دن سے بھارتی فورسز پاکستان کی فورسز سے ذلت آمیز شکست کھا رہی ہیں، عظمیٰ بخاریانہوں نے کہا کہ دنیا کا میڈیا بھارتی حکومت اور گودی میڈیا کا مذاق اڑا رہا ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے فرانس کے رفال وہ...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے بھارتی میڈیا کی پیشگی تیاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارتی میڈیا کو دو ماہ قبل ہی سب کچھ معلوم تھا۔ نادیہ خان حال ہی میں ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پاک بھارت جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے مخصوص موضوع پر پیشگی تیاری اور اس پر مسلسل کوریج سے یہ تاثر ملتا ہے کہ انہیں اس بارے میں پہلے ہی اطلاع تھی۔ نادیہ خان نے کہا کہ بھارتی میڈیا کو دیکھیں ان کی کوریج دیکھیں تو انسان ہنس ہنس کر لوٹ ہوجائے۔ بھارتی میڈیا کا ڈرامہ اور جھوٹے بیانیے پیش کر رہا ہے...
    بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، علاقے کے ہر شہر، قصبے اور گائوں کو فوجی کیمپ میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں بھارتی فورسز کے اہلکار نہتے عوام بالخصوص نوجوانوں کے خلاف ناقابل بیان جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے جس کا کوئی فوجی حل نہیں اور یہ تنازعہ صرف بامعنی بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارت اور...
    معروف اداکارہ منال خان کا کہنا ہے کہ بھارت اسرائیل کی طرح ہے جو بچوں کو نشانہ بناتا ہے۔ انسٹاگرام پر 10 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی منال خان کا کہنا ہے کہ میرے اکاؤنٹ تک تاحال بھارتی صارفین کی رسائی ممکن ہے اور میں جانتی تھی کہ سچ بولنے پر تنقید ضرور ہوگی، مگر میں پیچھے نہیں ہٹی۔ منال نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں پاکستانی ہوں اور اپنی بات آزادی سے کہہ سکتی ہوں، بھارتی فنکاروں کی طرح کٹھ پتلی نہیں، جو اداکار جنگ کی حمایت کر رہے ہیں اُنہیں شرم آنی چاہیے۔ اداکارہ کے اس بےباک بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، جہاں صارفین نے ان کے...
    جنگ بندی کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا، بھارتی عہدیدار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی اور کراچی: بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک اہم آبی تقسیم کے معاہدے، سندھ طاس معاہدہ، کی معطلی ابھی تک جاری ہے، باوجود اس کے کہ دونوں ممالک نے ہفتہ کو شدید لڑائی کے بعد سیز فائر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ 4 بھارتی عہدیداروں نے ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا۔سندھ طاس معاہدہ، جسے 1960 میں عالمی بینک کی ثالثی سے مرتب کیا گیا تھا،...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ پاکستان نے اپنے دفاع میں بھارتی جارحیت کا جواب دیا، پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان ایک ذمے دار ریاست ہے جس نے 3 روز تحمل کا مظاہرہ کیا۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا ہے کہ عالمی برداری نے ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی حمایت کی، بھارت پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات سے کیوں ہچکچا رہا ہے؟ بھارت بلوچستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ ہم نے اپنی سر زمین سے بھارتی جاسوس کلبھوشن کو گرفتار...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دنیا کہہ رہی ہے بھارتی ملٹری اسسمنٹ ناکام ثابت ہوئی ہے۔ بھارت کے طاقت کا غرور خاک میں مل گیا ہے، نئی دہلی شاید ہم سے اس جواب کی توقع نہیں کررہا تھا۔جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری بات چیت میں سندھ طاس معاہدہ، کشمیر اور دہشت گردی کا مسئلہ زیر غور ہوگا۔ ہم نے بھارتی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے، صدر آصف زرداری صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہےاور بتادیا کہ ہم اپنی خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ وزیر دفاع نے مزید...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دنیا کہہ رہی ہے بھارتی ملٹری اسسمنٹ ناکام ثابت ہوئی ہے۔ بھارت کے طاقت کا غرور خاک میں مل گیا ہے، نئی دہلی شاید ہم سے اس جواب کی توقع نہیں کررہا تھا۔ ’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری بات چیت میں سندھ طاس معاہدہ، کشمیر اور دہشت گردی کا مسئلہ زیر غور ہوگا۔بھارت کو جو خوش فہمی ہوگئی تھی، اب بھارت ضرور اس پر نظرثانی کرےگا، اس سارے عمل میں بھارت کی ساکھ پر سوال آچکا ہے۔ان کا خیال تھا کہ پاکستان کو رگڑا دے کر شاید اپنی شرائط پر لائیں گے، ہم بار بار بھارت کو...
     صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور جنگ بندی پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج، بحریہ اور فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر دشمن کو سخت پیغام دیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ’مجھے ہمیشہ اپنی افواج پر اعتماد رہا ہے، اور اس معرکے میں انہوں نے جس جرأت اور جذبے کا مظاہرہ کیا وہ بےمثال ہے۔ ہم نے ‘بھارت کی نام نہاد فوجی برتری کو کاری ضرب لگائی ہے اور ثابت کیا ہے کہ ہماری قوم کا عزم ناقابل تسخیر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے جنگ بندی کی پیشکش کیوں قبول کی؟ وزیراعظم شہباز شریف نے بتادیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مختلف شہروں میں اب بھی بھارتی ڈرون اڑتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور انہیں گرایا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے نئے ڈرون نہیں بھیجے بلکہ یہ پہلے سے بھیجے گئے ڈرون ہیں۔ یہ خود کش ڈرون ہیں جنہیں ایک بار چھوڑ دیا جائے تو واپس نہیں بلایا جا سکتا۔ ان ڈرونز نے کہیں نہ کہیں گر کر پھٹنا ہی پھٹنا ہے اس لیے پریشانی کی ضرورت نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون اتوار کی شام تک پاکستانی فضاؤں میں رہ سکتے ہیں۔ اسی طرح پاکستان نے جو ڈرون بھیجے ہیں وہ بھی انڈیا میں موجود رہیں گے۔ ہم نے دو وار...
    بھارتی حکام نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں حالیہ جنگ بندی کے باوجود سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا۔بھارت کے 4 عہدیداروں نے برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کی اور پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر موقف پیش کیا۔بھارتی حکام نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا۔ مذاکرات میزائلوں اور ڈرونز کے تلے نہیں ہوسکتے، بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مذاکرات میزائلوں اور ڈرونز کے تلے نہیں ہوسکتے۔ حکام نے مزید کہا کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے خلاف کیے گئے تمام فیصلے برقرار رہیں...
    ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان—فائل فوٹو ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، جنگ بندی کو درست تناظر میں دیکھنا ضروری ہے۔ایک بیان میں ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی حدود میں براہموس میزائل داغے، بھارت کی جارحیت پر پاکستان نے اقوامِ متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ساڑھے 4 بجے سے سیز فائر ہو گیا: اسحاق ڈارنائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کر لیا، دونوں کے درمیان ساڑھے 4 بجے سے سیز...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے بعد جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنے دفاع میں بھارتی جارحیت کا جواب دیا، پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان کا آپریشن بنیان مرصوص، ایس 400 اور ایئر بیسز سمیت بھارت کے کئی فوجی اہداف تباہپاکستان میں دہشت گردی کروانے والا راجواڑی میں بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز بھی تباہ...
    ممبئی :پاکستان کے بعدبھارتی وزارت خارجہ نے بھی جنگ بندی پر اتفاق ہونے کااعلان کر دیاہے ۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ دونوں ملکوں میں جنگ بندی کا آغاز ساڑھے چار بجے ہوا، پاکستان اور درمیان غیر جانبدار مقام پر مذاکرات کل ہوں گے، پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز سے آج بات ہوئی ، پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنزسے بات چیت میں جنگ بندی پر اتفاق ہوا۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہناتھا کہ دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز12 مئی کو دوبارہ بات چیت کریں گے، پاکستان اور انڈیا کے درمیان زمین، فضا، اور سمندر میں مکمل جنگ بندی ہو گی۔ اس سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ...
    وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ : فوٹو فائل وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے ان کے ہر طرف سے پرخچے اڑا دیے ہیں، بھارت کے پائلٹس میں مہارت ہے نہ ان کے ڈرونز کوئی نقصان کر سکے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کا بھارتی حملوں میں نہ ہونے کے برابر نقصان ہوا، گزشتہ رات کا بھارت کا حملہ بزدلانہ تھا، پہلے ہم نے 5 رافیل گرائے اور پھر ان کے ڈرون گرا دیے، بھارت کی متعدد پوسٹیں، ایئر فیلڈز تباہ ہو چکی ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے پہل نہیں کی، لیکن اس بار جارحیت پر بھارت میں گھس کر مارا، ان کے اترے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 مئی 2025ء) جرمن چانسلر فریڈرش میرس، فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں اور برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹیمر بذریعہ ٹرین ہفتے دس مئی کی صبح کییف پہنچے۔ پولینڈ کے وزیر اعظم وہاں پہلے سے ہی موجود ہیں اور یہ تمام رہنما مشترکہ طور پر آج ہی یوکرینی صدر وولومیر زیلینسکی سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ملاقات کے حوالے سے ایک مشترکہ اعلامیے میں ان ممالک نے روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا اور تیس روزہ جنگ بندی کے حصول کی کوششوں کا بھی تذکرہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے، ''امریکا کی طرح ہم بھی روس پر زور دیتے ہیں کہ دیرپا امن کے قیام کے لیے...
    چینی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک میں جنگ کا خطرہ بڑھ چکا ہے، جس کا اثر پورے خطے پر پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع میں بھارتی جارحیت کا جواب دیا اور دیتا رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے چینی نیوز چینل کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دیا اور دیتا رہے گا، بھارتی حکومت اور مسلح افواج کو اسطرح جواب دیا گیا کہ ہم نے صرف اپنا دفاع کیا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یو این چارٹر...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔آج ورکنگ باؤنڈری سجیت گڑھ کے دورے پر انہوں نے پاکستان کی بہادر مسلح افواج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔(جاری ہے) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج وطن عزیز کی حفاظت کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہی ہیں اور ان کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے...
    ---فائل فوٹو  پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کے خلاف کیے جانے والے آپریشن ’بنیان المرصوص‘ نے بھارت میں تباہی مچادی۔اس تباہی کا اعتراف خود بھارت نے بھی کر لیا، کل تک جو بھارتی چینل بےبنیاد باتیں کر رہے تھے اور اسکرین پر جھوٹ بیچ رہے تھے آج وہی صحافی پاکستانی ایئر فورس اور پاکستان کے دفاعی صلاحیت کی تعریف کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ایئربیسز سمیت کئی ایئر فیلڈز کو تباہ کیا ہے اور ملٹری چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ پاکستان کا آپریشن بنیان المرصوص، ایس 400 اور ایئر بیسز سمیت بھارت کے کئی فوجی اہداف...
    اسلام آباد‘نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کے خلاف کیے جانے والے آپریشن بنیان المرصوص نے بھارت میں تباہی مچادی ہے۔پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اورپٹھان کوٹ ائیر بیسر سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا اور سرسہ ائیر فیلڈز بھی تباہ کر تے ہوئے اڑی سپلائی ڈپو کو بھی تباہ کر ڈالا ہے۔اس کیفیت نے بھارت کو خوف میں مبتلا کردیا ہے جس کااثر ان کے میڈیا حتیٰ کہ اینکرز کی گفتگو میں بھی جھلکنے لگا ہے۔سوشل میڈیا پر بھارتی چینلز کی ایک ایسی ہی...
    نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کرنے پر بھارتی حکومت سمیت بھارت کا میڈیا بھی بوکھلا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا 2 دن پہلے سوشل میڈیا پر اپنی حکومت اور افواج کے گن گارہا تھا اب پاکستان کی انتقامی کارروائی سے تھر تھر کانپنے لگا ہے اور حکومت کی پالیسیوں پر سوال بھی اٹھا رہا ہے۔بھارتی میڈیا پر ایک پروگرام کے دوران خاتون اینکر نے سوال اٹھایا کہ عوام کی گھبراہٹ واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے کیونکہ زیادہ تر ایئر بیسز تباہ ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، آگ کے گولوں میں بدلتے نظر آرہے ہیں۔خاتون اینکر نے مزید کہا...
    آپ اپنے ائیر بیس نہیں بچا سکتے تو جنتا کو کیسے بچائیں گے؟ انڈین چینل کا اپنی ہی حکومت سے سوال WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کرنے پر بھارتی حکومت سمیت بھارت کا میڈیا بھی بوکھلا گیا۔بھارتی میڈیا 2 دن پہلے سوشل میڈیا پر اپنی حکومت اور افواج کے گُن گارہا تھا اب پاکستان کی انتقامی کارروائی سے تھر تھر کانپنے لگا ہے اور حکومت کی پالیسیوں پر سوال بھی اٹھا رہا ہے۔بھارتی میڈیا پر ایک پروگرام کے دوران خاتون اینکر نے سوال اٹھایا کہ عوام کی گھبراہٹ واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے کیونکہ زیادہ تر ائیر بیسز تباہ ہوتے ہوئے...
    پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کے خلاف کیے جانے والے آپریشن بنیان المرصوص نے بھارت میں تباہی مچادی ہے۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اورپٹھان کوٹ ائیر بیسر سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا اور سرسہ ائیر فیلڈز بھی تباہ کر تے ہوئے اڑی سپلائی ڈپو کو بھی تباہ کر ڈالا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھارتی چینلز کی ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہے جس میں بھارتی نیوز چینلز پر پاکستان کی جوابی کارروائی کو دکھایا جارہا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھتے ہوئے بھارتی اینکر میزبان سے سوال کررہا ہے کہ ہمیں بتایا...
     وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  آپریشن بنیان المرصوص کے تحت بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر  پاک فوج کے لیے اعزاز و افتخار کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بزدلانہ جارحیت کا روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔مریم نواز نے  پاک فوج کی جانب سے 10 مئی کی صبح  آپریشن بنیان المرصوص کے تحت بھارتی جارحیت کے خلاف عبرت ناک جوابی کارروائی پر فخرکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بزدلانہ جارحیت کا روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب  نے کہا پاک سرزمین کے سپاہیو! تم پر سلام ہو، تمہارے جذبےکو سلام ہو، تمہاری غیرت کو سلام ہو، سلام ہے ان محافظوں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی پیرول پر رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست جمع کرائی ہے جس میں سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب، سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ اور آئی جی جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو بھارتی حکومت کی جانب سے جارحیت کا سامنا ہے اور مختلف شہروں پر ڈرون حملوں سے بانی پی ٹی آئی کی جان کو جیل میں خطرہ ہے، مودی سنٹرل جیل اڈیالہ کا بھی ڈرون حملے کے لیے اہم ٹارگٹ کے طور پر دیکھ...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء  اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر پانچ بھارتی طیاروں اور 77 ڈرونز کو کامیابی سے گرا کر روایتی جنگ میں واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کے پانچ جنگی طیارے اور اب تک بھارت کے 77 ڈرونز کو کامیابی سے گرانا پاکستان کی فضائی صلاحیتوں اور فوجی برتری کا واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پْرامن ملک ہے، تاہم کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنا ہمارا قانونی، اخلاقی اور ریاستی حق ہے۔ پاکستان نے اپنا یہ حق ذمہ داری کے ساتھ استعمال کیا ہے اور کرے گا۔...
     کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی  اخبار ''ٹیلی گراف ،، کی بھارتی بحری بیڑے کی پاکستان کی طرف پیش قدمی کی خبر کے بعد پاکستانی عوام کی نظریں اس  معاملے پر ہیں ، اس حوالے سے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بحری بیڑے، بشمول ایئرکرافٹ کیریئر اور دیگر جنگی جہازوں کی نقل و حرکت پر مسلسل نگرانی جاری ہے، پاکستان نیوی پوری طرح تیار ہے ،بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا بھر پور جواب دیں گے۔ اس سے قبل برطانوی اخبار’’ ٹیلی گراف‘‘ پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ نئی دہلی نے اپنا بحری بیڑہ شمالی بحیرۂ عرب کی جانب روانہ کر دیا ہے، جو اب پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے قریب پہنچ چکا...
    سکردو(نیوز ڈیسک)پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کے شمالی علاقے میں موجود مشہور امریکی وی لاگر نے بھارتی میڈیا کی منفی رپورٹنگ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ صرف مودی سرکار ہی نہیں بلکہ بھارت کا گودی میڈیا بھی جنگی جنون میں مبتلا ہے۔ بھارت کے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملے کے فوری بعد پاک فوج کی جانب سے کرارا جواب ملنے پر بھارتی میڈیا اپنی ہزیمت مٹانے کے لیے منفی پروپیگنڈے پر اتر آیا ہے اور ایسی رپورٹنگ کر رہا ہے کہ جیسے پاکستان کے شہری شدید خوفزدہ ہیں۔ بھارتی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے کا جہاں خود بھارت میں مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ وہیں پاکستان کے شمالی علاقے میں موجود مشہور امریکی وی لاگر نے بھی ایک ویڈیو...
    ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پاکستان ایئرفورس اور پاکستان نیوی کے سینئرافسروں کے ہمراہ عالمی میڈیا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعہ کے دس منٹ بعد ایف آئی آر درج کر لی گئی اور بھارت نے فوری طور پر پاکستان پر الزام لگانا شروع کر دیا. پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی حفاظت ہر قیمت پر کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دس منٹ بعد بھارت کو کیسے پتہ چلا کہ پہلگام واقعہ پاکستان نے کرایا، بھارت لائن آف کنٹرول پر پاکستان میں عورتوں ، بچوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے ۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پہلگام پولیس سٹیشن حملے کے مقام سے 30 منٹ دوری پر...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت دعویٰ کر رہا ہے پاکستان نے میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا ہے تو ثبوت سامنے لائے، اگر بھارت پاک فضائیہ کے پائلٹ کو پکڑنے کا دعویٰ کر رہا ہے تو سامنے لائے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے لائن آف کنٹرول پر دونوں اطراف نقصان کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سےآرٹلری، مارٹر اور دیگر بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری کی جا رہی ہے، بدقسمتی سے بھارت جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، جوابی کارروائی میں پاکستان بھارت...
    ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت دعویٰ کر رہا ہے پاکستان نے میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا ہے تو ثبوت سامنے لائے، اگر بھارت پاک فضائیہ کے پائلٹ کو پکڑنے کا دعویٰ کر رہا ہے تو سامنے لائے۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے لائن آف کنٹرول پر دونوں اطراف نقصان کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سےآرٹلری، مارٹر اور دیگر بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری کی جا رہی ہے، بدقسمتی سے بھارت جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، جوابی کارروائی میں پاکستان بھارت کے ملٹری ٹارگٹس کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مئی 2025ء) گزشتہ روز پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی حملے کا شدید ردعمل دیا جائے گا۔ بھارتی وزیر دفاع نے بھی یہی کہا ہے۔ یہ بالکل ویسے ہی بیانات ہیں، جیسے بھارتی کارروائی سے پہلے پاکستانی حکام تواتر سے دے رہے تھے۔ اس کا مطلب ہے کہ بھارت کو اب جا کر پاکستان کی ممکنہ جوابی کارروائی کا یقین ہوا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور تمام سول سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ آج پہلی مرتبہ بھارتی بازار حصص میں ‌800 پوائنٹس سے زیادہ کی کمی ہوئی ہے اور انڈین پریمئیر لیگ معطل...
    سٹی 42 : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی جنوبی پنجاب اور پی پی پی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ۔  چیئرمین بلاول بھٹو  کو جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے رہنماؤں نے بھارتی جارحیت سے متعلق عوامی جذبات سے آگاہ کیا ۔  چیئرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل ہمایوں خان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری موجود تھے۔  مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے عوام سیاسی، سماجی اور صوبائی تقسیم سے بالاتر ہوکر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک پیج پر ہیں، قوم اگلے محاذوں پر ملک کا دفاع کرنے والے بری، بحری اور فضائی افواج کے جوانوں...
     لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے  کہ جنگ صرف گولی  بم کا نام نہیں ،بھوک، غربت اور دیگر برائیاں ساتھ لاتی ہے۔ پاک بھارت جنگ سے پوری دنیا متاثر ہوگی۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارتی بزدلانہ حملہ نہ صرف پسپا کیا بلکہ اسے بھاری نقصان بھی پہنچایا۔ جنگ کا انحصار عددی برتری یا ہتھیاروں پر نہیں، جذبہ ایمانی اور دلیری پر ہوتا ہے۔جنگ صرف گولی اور بم کا نام نہیں بلکہ یہ بھوک، غربت اور دیگر برائیاں ساتھ لاتی ہے۔ کسی نے ہمیں چھیڑا تو گھس کر ماریں گے ،دشمن...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت نے پاکستان کے خلاف “سندور” نام سے آپریشن شروع کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اس آپریشن کا مذاق اڑایا جبکہ طیارے تباہ ہونے پر بھارت کو دنیا بھر میں بھی رسوا ہونا پڑا، اب بلال مرزا نے بھی اس سلسلے میں ایک طنزیہ ویڈیو پیغام جاری کیا ہے ۔ اپنے ویڈیو میں ان کاکہناتھاکہ ” انڈیا میں انڈین فوج میں اگر کوئی میرا یہ پیغام سن رہا ہے تو میری اپیل ہے اور جو پاکستان کے پورے عوام کے جذبات ہیں، وہ بتارہا ہوں، لوگ یہ بات کرنا چاہ رہے ہیں لیکن کہتے ہوئے شرم آتی ہے، تو میں ان کی طرف سے بالکل یہ سچ بات ہے میں بتانا چاہتا ہوں کہ...
    بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کی جانب سے کراچی پر بھارتی حملے کی ویڈیو کے طور پر شیئر کی جانے والی ویڈیو جعلی ہے۔ غلط دعویٰٰ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے.جس میں روڈ پر کھڑی گاڑیوں کے قریب آگ جلتی دکھائی دیتی ہے جب کہ روڈ بھی کشادے اور صاف نطر آتے ہیں۔ ویڈیو میں لوگ نظر نہیں آتے بلکہ گاڑیاں، عمارتیں اور روڈ نظر آتا ہے جب کہ ہر طرف آگ کو جلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو سے متعلق بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ ویڈیو بھارت کے کراچی پر حملے کی ہے. جس میں کافی نقصان ہوا۔ जिन्ना मार्केट रोड लाहौर पूरी तरह से बर्बाद...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہاہے بھارت نے مسلسل تیسری رات حملہ کیا ہے، بھارت کو یہ سوچنا بھی نہیں چاہیے کہ پاکستان اس کی جارحیت پر خاموش رہے گا پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت نے کرکٹ اسٹیڈیم پر حملہ کیا، کرکٹ اسٹیڈیم میں کیا دہشت گرد ہوتے ہیں؟.(جاری ہے) ان کا کہنا تھا بھارت کا ماضی دیکھیں، جو نیپال اور سری لنکا میں ہوا سب کو معلوم ہے ایسی سوچ بھی دماغ میں نہیں آنی چاہیے تھی کہ پاکستان پر حملہ ہوگا اور جوابی ردعمل نہیں ہوگا، اب تک ہم نے جو کارروائی کی ہے وہ...
    پاک بھارت کشیدگی کے دوران سابق کرکٹر امباتی رائیڈو کی جانب سے انسانیت سے متعلق کیے گئے ٹوئٹ پر بھارتیوں نے اپنے ہی کرکٹر کو ‘غدار’ قرار دیدیا۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق بھارتی کرکٹر امباتی رائیڈو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “آنکھ کے بدلے آنکھ دنیا کو اندھا بنا دیتی ہے”۔ بھارتی کرکٹر کے ٹوئٹ پر انہیں سوشل میڈیا سائٹ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ کچھ صارفین نے انہیں غدار تک قرار دیا۔ بھارت نے رات گئے پاکستان کے خوف میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ منسوخ کردیا تھا جس کے فوراً بعد کرکٹر کی جانب سے یہ ٹوئٹ کیا گیا۔ واضح رہے کہ پہلگام...
    وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ رات گئے ہیک ہو گیا۔ترجمان وزارت اقتصادی امور نے ایکس اکاؤنٹ ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران ایکس پر کی جانے والی کسی پوسٹ کا وزارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے بھارتی جارحیت کے بعد ملک میں سائبر حملوں کے پیش نظر اہم ایڈوائزری جاری کی تھی نیشنل سائبرایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا تھا سائبر حملوں کا مقصد پاکستان کے اہم نیٹ ورکس کو متاثر کرنا ہے، دشمن عناصر موجودہ حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سائبر حملوں میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔ایڈوائزری میں بتایا گیا تھا کہ یہ عناصر فریب پر...
     راؤ دلشاد :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر ردعمل سا منے آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق  بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے،ایک جھوٹ مودی سرکار بولتی ،100 جھوٹ بھارتی میڈیا پھیلانے کا کام کرتا ہے،پاکستان کے تمام شہر محفوظ ہیں،معمولات زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے،انڈین میڈیا کارٹون نیٹ ورک بن چکا ہے،بھارتی فورسز پاکستانی فورسز سے زلت آمیز شکست کھارہیں۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی فضائیہ تاریخ رقم کررہی ہیں،پاک فضائیہ نے 5بھارتی طیارے مار گرائے اسکی تصدیق انٹرنیشنل میڈیا کررہا...
    امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر، اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل نمائندے اور سابق صدر آزاد کشمیر ایمبیسڈر مسعود خان نے وی نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ پاک بھارت فوجی ٹکراؤ کو لے کر دو امکانات ہیں۔ ایک یہ کہ معاملہ ہاتھ سے نکل جائے، دوسرا یہ کہ پس پردہ جو سفارتی کوششیں ہو رہی ہیں وہ کامیاب ہو جائیں۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام ان دوںوں امکانات کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔جس وقت بھارت نے آزاد کشمیر میں بلال مسجد پر حملہ کیا میں اُس سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ بعد میں، میں بلال مسجد گیا وہاں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی، شہید...
    لاہور ( خصوصی رپورٹ )معروف فرانسیسی اخبارنےبھارتی فضائیہ کی نااہلی کاپول کھول دیا۔  تفصیلات کے مطابق معروف فرانسیسی اخبار’’لی مونڈے ‘‘نے جھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔ اخبار نے لکھا کہ’’ پاکستان میں فوجی آپریشن نے  بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کو  ظاہرکردیا ہے،بھارت کے لڑاکا طیاروں بالخصوص رافیل کا تباہ ہونا بھارتی فضائیہ کیلئے شدید شرمندگی اور دھچکا ہے‘‘۔ ''ہم نے خود فوٹیج کی تصدیق کی ہے،، بی بی سی نے رافیل طیارہ گرنے کی تصدیق کر دی، بھارت کو شرم سے پانی پانی کردیا فرانسیسی اخبار نے مزید لکھا کہ ’’بھارت نے کم از کم3 لڑاکا طیاروں کے نقصان کوتسلیم کرلیا ہے،  پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بھارتی لڑاکا طیارں میں رافیل...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 08 مئی 2025ء ) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ قوم  منتظر ہے کہ  نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں، بدقسمتی ہے سیاسی جماعتوں کے قائدین امریکہ کی اسرائیلی حمایت کی مذمت کرنے سے بھی کتراتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کو اچھا جواب دیا گیا تاہم یہ کافی نہیں، قوم بھارتی جارحیت کے نتیجہ میں ہونے والی شہادتوں کے ایسے بدلے کی منتظر ہے کہ دشمن کی نسلیں یاد رکھیں اور آرایس ایس کی جنونی حکومت کو دوبارہ ایسی حرکت کرنے کی جرأت نہ ہو۔ جماعت اسلامی کے تحت کل (جمعہ کو) ملک گیر یوم عزم کے موقع پر پوری قوم جہاں افواج پاکستان...
    پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر، پٹھان کوٹ، راجستھان اور پنجاب میں دھماکوں کی بریکنگ نیوز کو ’فیک نیوز‘ قرار دے دیا۔پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں، فیک خبروں کو پھیلانے کا مقصد ناکام، جھوٹا تاثر پیدا کرنا ہے کہ پاکستان بھی بھارت پر حملہ کر رہا ہے۔پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ جھوٹی خبروں کو پھیلا کر بھارت پاکستان پر اپنی جارحیت جاری رکھنے کا مسلسل جھوٹا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے، ان جھوٹی اور من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے اس سے قبل امرتسر پر حملے کی جھوٹی خبر پھیلائی،...
    سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اٹلی کے وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون، انتونیو تاجانی سے علاقائی صورتحال پر بات چیت کے لیے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔   ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے اپنے اطالوی ہم منصب کو بھارت کے جانب سے پاکستانی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی سے تفصیلی آگاہ کیا, انہوں نے سٹینڈ آف ہتھیاروں کے استعمال سے شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کے عمل پر بریفنگ دی۔  پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان اسحاق ڈار نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کی سخت مذمت کی، بھارتی بزدلانہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہری شہید ہوئے۔ وزیر خارجہ نے بھارت کے اقدامات کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور...
    اپنے پوسٹ میں فاطمہ بھٹو نے لکھا کہ جس طرح سے یہ سب ناقابل تفریق ٹویٹس کے ذریعے جنگ پر خوشیاں منا رہے ہیں، ایسا لگ رہا ہے یہ جنگ، موت یا تباہی نہیں بلکہ کوئی فٹ بال کا میچ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو شہید کی پوتی و مصنفہ فاطمہ بھٹو پاک بھارت جنگ پر خوشیاں منانے والے بھارتی فنکاروں پر برس پڑیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مصنفہ نے پوسٹ کرتے ہوئے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتیوں کے رویئے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھارتی اداکارہ کی پوسٹ جس میں انہوں نے اپنی افواج سے اظہار تشکر کیا تھا، کو ری شیئر کرتے ہوئے تمام بھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لے...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک) معروف چینی ماہرِ امور خارجہ اور سابق چینی رہنما ڈینگ شیاوپنگ کے مترجم پروفیسر ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ چھڑتی ہے تو چین پاکستان کا مکمل دفاع کرے گا۔پاک بھارت کشیدگی سے چند دن قبل بھارتی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے اتحادی اور آہنی بھائی ہیں۔ کوئی بھی اس اتحاد کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھے۔ اگر پاکستان کی خودمختاری یا علاقائی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوا تو چین ہمیشہ اس کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں چینی شہریوں پر حملوں کے بعد بھی مکمل اور...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت کے پندرہ مقامات پر پاکستانی حملے کی بھارتی خبر جھوٹ کا پلندا ہے ،نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آدم پور سے پروجیکٹائل انہوں نے خود فائر کئے ۔پاکستان بھارت سے آنے والی ہرشے کو مانیٹر کررہا ہے ۔بھارت کی طرف سے کسی قسم کے حملے کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے ،گرائے گئے بھارتی ڈرنز کا معائنہ کیا جارہا ہے ۔ مزید :
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سابق مشیرِ قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈرون ہماری تنصیبات کو تلاش کرتے ہیں، ان کا خیال ہے کہ ہم ڈرون کو فضائیہ کے ذریعے انگیج کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جارحانہ کارروائی کے بعد قومی سلامتی کمیٹی، وزیرِ اعظم شہباز شریف پہلے ہی جوابی کارروائی سے متعلق بتا چکے ہیں، ہم بھارت کو اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ ہمارے ملک میں من مانی فوجی کارروائی کرے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ بھارت اپنے سیاسی عزائم کےلیے ہمارے بچوں اور فیملیز کو نشانہ بنائے، ہم بھارتی فوجی کارروائیوں کا ردِعمل دیں گے، ان شاء اللّٰہ۔...
    مودی کی بھارتی پنجاب پر حملہ کرکے پاکستان پر الزام لگانے کی سازش ،مقصد سکھوں کو پاکستان مخالف کرنا ہے:ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان کے خلاف ایک اور خطرناک سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مودی حکومت نے خود بھارتی پنجاب پر حملہ کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے تاکہ اس کا الزام پاکستان پر لگا کر عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کیا جا سکے۔ اس مجوزہ فالس فلیگ آپریشن (مودی سرکار کی سازش) کا مقصد بھارتی سکھوں کی ہمدردی اور حمایت حاصل کرنا ہے، جو پہلے ہی پاکستان کے حق میں بیانات دے چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب...
    فاطمہ بھٹو — فائل فوٹو سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی پوتی و مصنفہ فاطمہ بھٹو نے پاک بھارت جنگ پر خوشیاں منانے والے بھارتی فنکاروں پر برس پڑیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مصنفہ نے پوسٹ کرتے ہوئے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتیوں کے رویے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے بھارتی اداکارہ کاجول کی پوسٹ جس میں انہوں نے اپنی افواج سے اظہار تشکر کیا تھا، کو ری شیئر کرتے ہوئے تمام بھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انہوں نے لکھا کہ جس طرح سے یہ سب ناقابل تفریق ٹویٹس کے ذریعے جنگ پر خوشیاں منا رہے ہیں ایسا لگ رہا ہے یہ جنگ، موت یا تباہی نہیں بلکہ کوئی فٹ...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا بھارتی جارحیت پر جواب لائقِ تحسین ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پہلگام میں جعلی آپریشن کی بنیاد پر پاکستان پر حملہ کیا گیا اور جو جواب پاک فوج نے دیا وہ لائق تحسین ہے۔ بھارت کی دراندازی کی کوشش، پاکستان اب تک 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز گرا چکا: آئی ایس پی آرپاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں، بھارت مساجد اور شہریوں پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اُنہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پاکستان کے کئی علاقوں پر حملہ کیا، 30 سے زائد شہید...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت لاقانونیت پر مبنی رویے کی عکاسی کرتی ہے امریکی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت بھارت کی جانب سے جارحیت کا مظاہرہ کیا گیا ہے، بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور دفاعی کارروائی کی.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف انکوائری کے مطالبے کا خیر مقدم کیا، بھارت کی جارحیت لاقانونیت پر مبنی رویے کی عکاسی کرتی ہے ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں سے کہا ہے کہ وہ ڈالر کے اخراج پر کڑی نظر رکھیں کیونکہ بڑھتے ہوئے تنازع سے ڈالر کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے رپورٹ کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی خریداری میں کوئی تیزی نہیں دیکھی گئی نہ ہی طلب میں اضافہ ہوا ہے.(جاری ہے) ایک کرنسی ڈیلر کے مطابق پاکستان میں ترسیلات زر کا 90 فیصد سے زیادہ حصہ بھارتی ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے آتا ہے بالخصوص مشرق وسطیٰ میں بھارتی کمپنیوں کے ذریعے پاکستانی شہری رقوم بھیجتے ہیں مکمل جنگ کی...
    (گزشتہ سے پیوستہ) مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لیے عالم اسلام کے ممتاز سکالر اور مدبر جناب علامہ ڈاکٹر یوسف القرضاوی کی قیادت میں بین الاقوامی القدس انسٹیٹیوٹ کے نام سے ایک ادارہ بیروت میں قائم کیا گیا اس کے تاسیسی اجتماع میں بھی پروفیسر صاحب اور جناب قاضی حسین احمد صاحب کے ساتھ ہمیں بھی شرکت اور اس ادارے کے بورڈ اف ٹرسٹیز کے اولین ممبران میں شامل ہونے کا موقع ملا اس ادارے کی وساطت سے جہاں مسئلہ فلسطین اور القدس کے ساتھ وابستگی ہمارے لیے اعزاز تھا وہیں اس کی ہر کانفرنس اور اجلاس میں شرکاء کو مسئلہ کشمیر پر بریف کرنا اور حالات سے اگاہی کرنا یہ ایک ایسا نادر موقع ہمیں فراہم ہوا...
    پاک بھارت کشیدگی کے بعد جمعرات کی صبح سے پاکستان کے مختلف علاقوں سے ڈرون گرنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ انڈیا نے ایک بار پھر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، اٹک، راولپنڈی، بہاولپور، میانو چھور اور کراچی کی جانب ڈرون بھیجے، جنہیں تباہ کر دیا گیا۔ پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اب تک 12 ڈرونز کو تباہ کر چکی ہے اور مختلف مقامات سے اب ان کا ملبہ جمع کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آتے ہیں ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی جس میں لوگوں کا ہجوم گوٹکی سندھ میں نظر...
    بھارتی کرکٹرز کے پاکستان مخالف بیانات کے بعد چیمپئینز ٹرافی کے دوران دورے میں تعریفوں کے پُل باندھنے والے بھارتی صحافی بھی آگ میں گھی ڈالنے لگے۔ گزشتہ روز پاکستان کیخلاف جنگی جارحیت کی کوشش میں بھارت کو قیمتی رافیل طیاروں اور درجنوں ڈرونز کی تباہی کی صورت میں ہزیمت کا منہ دیکھنا پڑا تھا تاہم بھارتی کرکٹرز اور صحافیوں نے اُسے اپنی جیت قرار دیا۔ ادھر چیمپئینز ٹرافی کے دوران پاکستان کے دورے پر آئے بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے تعریفوں کے پُل باندھے لیکن اب بھارتی بورڈ کو ایشیاکپ اور آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاکستان کیخلاف میچز کے مکمل بائیکاٹ کا مشورہ دے رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث 2012-13 سے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات کئے ہیں لہٰذا عالمی قوانین کے تحت پاکستان کو بھارتی جارحیت کا جواب دینے کا پورا حق حاصل ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ 2 طرفہ نہیں عالمی مسئلہ ہے، عالمی برادری کو 2 جوہری طاقتوں کے درمیان تنازع کے حل کےلئے مداخلت کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو اس کے اقدامات کے لئے جوابدہ کیا جانا چاہئے تاکہ بھارت ہوش کے ناخن لے، غیر جانبدار تحقیقات سے ہم ایسا میکنزم بنانا چاہتے ہیں جو مستقبل میں ایسے دہشت گرد...
    امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ پاکستان اوربھارت کیلئے موجودہ بحران سے نکلنے کا راستہ موجود ہے، دونوں ملکوں کے درمیان ڈائیلاگ اور تحمل کا مظاہرہ ممکن بنانے کے لیے امریکا کو بھی مزید اقدامات کرنے چاہئیں۔اپنے اداریے میں واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے پاس بڑی تعداد میں ایٹمی ہتھیار ہیں  اور  1971کی جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت نے پنجاب میں حملے کیے ہیں۔ پاکستان کے جوابی اقدام سے متعلق اخبار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بظاہر  بھارت کے کئی لڑاکا طیارے اُسی کی حدود میں مارگرائے جو اس بات کا اظہار ہےکہ وہ بھارت کو جواب میں نقصان پہنچا سکتا ہے۔اخبار کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو...
    شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت، بھارت ہی جج، جیوری اور جلاد بنا ہوا ہے: بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں عام شہریوں اور معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، یہاں بھارت ہی جج، جیوری اور جلاد بنا ہوا ہے۔ عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے، یہ تنازع بھارت اقوام متحدہ میں لے کر گیا، اسے حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ دو ہفتوں سے بھارتی جارحیت کو برداشت کر رہا ہے، بھارت نے...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر فنکار، اداکار، پروڈیوسر و میزبان فیصل قریشی نے مودی سرکار اور بالی ووڈ فنکاروں کو میزائل حملوں پر شرم دلائی ہے۔ فیصل قریشی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیوز شیئر کی ہیں، ان ویڈیوز میں اداکار کو بھارتی حکومت اور بالی ووڈ انڈسٹری کو آڑے ہاتھوں لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فیصل قریشی نے بھارتی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہوش کے ناخن لیں، آپ کو پاکستان سے لڑنے کےلیے کہتا کون ہے؟ اپنی مرضی سے حملے کرتے ہیں اور بعد میں اپنے طیاروں کا بھی نقصان کروا بیٹھتے ہیں۔ انہوں نے ابھینندن کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کو ابھی بھی عقل نہیں آئی ہے، آپ...
    رافیل طیاروں کے تکبر میں مبتلا بھارت کو پاک فضائیہ کا مؤثر جواب۔ یہ بھی پڑھیں:لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی کارروائی، بھارتی فوج کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ ذرائع  کے مطابق گزشتہ روز بھارتی حملوں کے جواب میں پاک فضائیہ نے  بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے  مارگرائے جن میں 3  جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ فرانسیسی اہلکار نے سی این این کو انٹرویو میں کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی جنگ میں جدید ترین رافیل طیارہ تباہ ہوا ہے۔ فرانسیسی اہلکار کے مطابق یہ طیارہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے پاکستان کے خلاف کی گئی مبینہ فضائی کارروائی کے دوران مار گرایا گیا۔ یاد رہے کہ رافیل طیارہ گرنے کے بعد فرانسیسی...
    بھارت نے رات گئے بزدلانہ کارروائی کر کے نہ صرف ہندوتوا نطریے کی عکاسی کی بلکہ عالمی قوانین کی بھی دھجیاں اڑا دیں۔ ایکیسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج نے معصوم شہریوں کے ساتھ مساجد کو بھی نشانہ بنایا اور چار مساجد پر میزائل داغے۔ مرید کے اور بہاولپور میں قائم مساجد اور دونوں مساجد میں موجود قرآن پاک سمیت دیگر مقدس کتابیں بھی شہید ہوگئیں۔  سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مساجد اور مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کے ہندوتوا نظریے کی عکاسی کرتا ہے۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق مذہبی مقامات کو دوران جنگ ہدف نہیں بنایا جاسکتا۔ واضح رہے کہ بھارت نے رات گئے پاکستان کے 6 مقامات...
    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چین کے اشتراک سے تیار کیے گئے جے 10 سی جیٹ طیارے استعمال کیے، کہا جا رہا ہے کہ رافیل طیارے بھی بہت اچھے ہیں مگر بھارتی پائلٹس نکمے نکلے ہیں۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پلواما واقعے پر بھارت کا بیانیہ بک گیا تھا مگر اس بار بھارت کا بیانیہ گر چکا ہے، پہلگام حملے کے بعد پاکستان نے 26 ملکوں کے رہنماؤں سے رابطہ کیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارا فیصلہ تھا کہ پہل نہیں کریں گے اور تحمل کا مظاہرہ کریں گے، آج تک پلواما میں بھی پاکستان کا کوئی عمل دخل ثابت نہیں ہو...
    وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے جنگ کو بڑھاوا دیا تو نیوکلیئر جنگ ہو سکتی ہے۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے یہ بات ’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ نیوکلیئر جنگ کی صورت میں ساری ذمے داری بھارت پر عائد ہو گی۔ بھارتی حملہ، پاکستان کا منہ توڑ جواب، بھارت کے 5 طیارے، 3 ڈرونز، بریگیڈ ہیڈکوارٹر، کئی پوسٹیں تباہ لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا گیا، ایک بٹالین ہیڈکوارٹر سمیت متعدد پوسٹیں تباہ کردی گئیں، پاک فضائیہ کے طیارے ہوا میں، دشمن پاکستانی ایئر اسپیس میں داخل نہیں ہوسکا۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات کی تاریکی...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی خودمختاری پر حملہ کیا اور بزدلانہ حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا. پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی خودمختاری پر حملہ کیا اور بزدلانہ حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا، بھارتی افواج کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہارتعزیت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بھارت خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے، بھارت نے پاکستانی سرزمین پر بلااشتعال میزائل ،ڈرون اور فضائی حملے کیے، وہ گذشتہ دو ہفتوں سے پاکستان کو جارحانہ دھمکیاں دے رہا ہے، ہم نے بارہا کہا کہ...
    فوج نے پانچ بھارتی جہاز ایسے گرائے جیسے مچھر ہوں ، بھارت ہمارے جواب کیلئے تیار رہے ، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے ان کے پانچ جہاز ایسے گرائے جیسے مچھر ہوں یہ اور حملہ کریں ہم اور جہاز گرائیں گے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پرانا دور نہیں ہے کہ پاکستان کو دہشت گرد ملک کہا جائے اور دنیا مان لے، دو ہفتے تک بھارت پاکستان پر الزام عائد کرتا رہا جواب میں وزیراعظم نے تحقیقات کی پیشکش کی مگر بھارت نے پیشکش قبول نہیں کی اور نہ حملے کے ثبوت فراہم کیے۔بلاول نے کہا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر ایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اہم خطاب کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم انتظار کررہے تھے ،جیسے ہی بھارتی جہازوں نے میزائل چلائے ،ہمارے شاہینوں نے پانچ طیارے مارگرائے ، دشمن نے کل رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی لیکن ہماری بہادر افواج نے بھارت کے اس مکروہ حملے کا منہ توڑ جواب دے کر اس تاریک رات کو چاندنی رات بنا دیا۔ بھارت کے ہوش ٹھکانے آگئے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق سپیکرایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات دشمن نے...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت نے گزشتہ رات پاکستان میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا جس دوران جانی نقصان کی بھی اطلاع ہے ، اس حملے میں بھارت کے طیاروں کی تباہی کی بھی اطلاعات ہیں اور اب پتہ چل گیا ہے کہ بھارت کے حملوں کے دوران وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کہاں تھے اور کیا کرتے رہے۔ پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے مطابق بھارتی جارحیت کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ خود وزارت اطلاعات کنٹرول روم میں موجود رہے ، ہر چیز کو خود مانیٹر کیا ، بیک ٹو بیک انٹرنیشنل چینلز کو انٹرویوز دیے ، پاکستان کا مقدمہ تمام عالمی فورم کے سامنے پیش کیا ۔  ایکس سروس بحالی کیساتھ ہی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )پاکستان نے بھارتی فوج کے بزدلانہ حملے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کر دیا ہے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی قوانین کے مطابق بھارتی جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے جس کے لیے وقت اور مقام کا تعین وہ خود کرے گا. دفتر خارجہ سے منگل و بدھ کی درمیانی شب بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا ہے بلا اشتعال اور کھلی جنگی جارحیت کے اقدام میں، بھارتی فضائیہ نے بھارت کی فضائی حدود کے اندر رہتے ہوئے اسٹینڈ آف ہتھیاروں کے...
    پاکستان پر انڈین حملے کے بعد بلائے جانے والے پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنی مرضی کے وقت، جگہ اور انداز میں جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری اس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق پاکستان اپنے دفاع میں، معصوم پاکستانی جانوں کے ضیاع اور اس کی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی کا بدلہ لینے کے لیے اپنی مرضی کے وقت، جگہ اور انداز میں جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج کو اس سلسلے میں مناسب کارروائیاں کرنے کا باضابطہ اختیار دیا گیا ہے۔‘اعلامیے کے مطابق ’انڈین جارحیت پر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )قومی سلامتی کمیٹی نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت پاکستان اپنے بے گناہ شہریوں کی شہادت اور خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کے بدلے، وقت، مقام اور انداز کے تعین کے ساتھ اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس سلسلے میں مسلح افواج کو مکمل اختیار دے دیا گیا ہے.(جاری ہے) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دو گھنٹے تک جاری رہنے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی رات انڈیا کی مسلح افواج نے پاکستان کی خودمختار حدود میں مختلف مقامات پر مربوط...
    پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول کے مختلف مقامات پر سفید جھنڈے لہرا کر اپنی شکست تسلیم کی۔ پاکستان نے بھارت کے رات کی تاریکی میں کیے گئے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 5 طیارے اور دو کمبیٹ ڈرون مار گرائے اور بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا۔ پاکستانی فوج کی طاقت کا خوف بھارتیوں کے سر منڈلانے لگا ہے اور بھارتی ٹی شوز میں آنیوالے بھارت کے ائیر مارشل نے بھی پاکستانی فوج کی طاقت کو تسلیم کیا ہے۔ گزشتہ روز بھارتی کے متنازع ٹی وی میزبان ارناب گوسوامی کے شو میں بھی پاک...
    نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے بہن بھائی کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاکستان نے مار گرائے جبکہ متعدد ڈرون اور کواڈ کاپٹر بھی تباہ کر دیے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت...
    پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں حملوں پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عالمی قوانین کے مطابق بھارتی ’جارحیت‘ کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے جس کے لیے وقت اور مقام کا تعین وہ خود کرے گا۔ دفتر خارجہ نے منگل کی شب حملے کے بعد ایک بیان جاری کیا جس کا ترجمہ ذیل میں ہے۔ بلا اشتعال اور کھلی جنگی جارحیت کے اقدام میں، بھارتی فضائیہ نے بھارت کی فضائی حدود کے اندر رہتے ہوئے اسٹینڈ آف ہتھیاروں کے ذریعے پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ بھارتی حملے میں بین الاقوامی سرحد پار کرتے ہوئے مریدکے اور بہاولپور کے علاقوں، جبکہ لائن آف کنٹرول کے پار آزاد جموں...
    ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کیلئے افواجِ پاکستان کے ساتھ  شانہ بشانہ کھڑےہیں۔  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بھارت کی پاکستان پر جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی اقدام سے خطے میں امن و استحکام کو سنگین خطرہ ہ لاحق ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بین الصوبائی یکجہتی کے جذبے کے تحت وفاق سے تعاون کےلیے تیار ہیں۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد جدید ترین لڑاکا طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گر گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں 1.64 فیصد کمی آگئی ہے، واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز کے دوران کمپنی کے شیئرز کی قدر میں 3.4 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔یاد رہے کہ بھارت نے گزشتہ ماہ ہی فرانس کے ساتھ مزید 26 رافیل ایم جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 5 طیاروں کو مار گرایا جن میں 3 رافیل، ایک سخوئی اور ایک مگ...
      پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کو روکنے اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے قومی نگرانی میں اضافے ، بلا تعطل بین الایجنسی کوآرڈی نیشن ، آپریشنل تیاریوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور روایتی خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں پر خصوصی توجہ مرکوز، سلامتی کی موجودہ صورتحال پروزیراعظم کا مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزراء کے ساتھ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ وزیراعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق اس موقع پر ملکی...
    ویب ڈیسک: سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، ملک کی سالمیت پر بھی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جا رہی ہے جو افسوسناک ہے۔ عطاتارڑ نے کہا کہ پاکستان میں آپس کے اختلافات سیاسی نوعیت کے ہیں جن کا دفاعی یا خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں، دشمن نہ صرف مکار اور بدنیت ہے بلکہ بیوقوف بھی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میڈیا کو اُن مقامات پر لے جایا گیا جہاں بھارت دعویٰ کرتا رہا کہ دہشتگردوں کے کیمپ قائم ہیں، لیکن وہاں کچھ نہیں تھا۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود...